2025-12-15@02:50:39 GMT
تلاش کی گنتی: 29813
«رہ گیا درد»:
(نئی خبر)
لاہور: چوکی سگیاں پولیس نے 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے 15 کی کال پر فوری ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم رشتے میں لڑکی کا تایا زاد بھائی لگتا ہے، والدین کی وفات کے بعد لڑکی اسی کے گھر رہ رہی تھی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم تین ماہ سے معصوم کم عمر لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا رہا تھا۔ ایس پی سٹی نے بتایا کہ سگیاں پولیس نے اطلاع ملنے پر 50 سالہ ملزم رمضان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بروقت کاروائی اور...
اسلام آباد: انصاف کی فراہمی کو مؤثر اور بروقت بنانے کے لیے سپریم کورٹ کا بڑا اقدام سامنے آگیا۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق سپریم کورٹ نے ڈی لسٹ ہوئے مقدمات سے متعلق پالیسی تشکیل دے دی۔ ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات اسی روز دستیاب بینچز کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیے جائیں گے، دستیاب بینچز ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات کی ساڑھے 11 بجے کے بعد سماعت کریں گے۔ اگر ڈی لسٹ مقدمہ دستیاب بینچ کے سامنے مقرر نہ کیا جا سکا تو اس کو آئندہ ہفتے کے لیے مقرر کیا جائے گا۔
بھارت میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر بھی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں۔ عالمی اداروں، انسانی حقوق تنظیموں اور میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی حکومت کے دور میں بھارت نسلی، مذہبی اور سیاسی جبر کا گڑھ بنتا جا رہا ہے جہاں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتیں شدید خطرات اور ریاستی ظلم کا شکار ہیں۔ اقوام متحدہ نے متعدد بار اپنی رپورٹس میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر دنیا کے بدترین انسانی حقوق کے بحرانوں میں سے ایک ہے، جہاں کشمیری عوام نسل در نسل جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل، تشدد اور بنیادی آزادیوں پر پابندیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق بھارتی فورسز انسانی حقوق کی کھلی خلاف...
معروف یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ کا کہنا ہے کہ برطانیہ سے ڈی پورٹ نہیں کیا گیا ورنہ بزنس کلاس میں واپس نہیں آتا۔ برطانیہ کی جانب سے ویزا کینسل کیے جانے کے بعد رجب بٹ اور ندیم نانی والا گزشتہ شب پاکستان واپس پہنچے تھے اور آج صبح اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ سے 10 دن کی راہداری ضمانت ملنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رجب بٹ نے کہا کہ ہوم آفس میں درخواست گئی کہ میرے اوپر کیسز ہیں جس کی وجہ سے میرا ویزا کینسل ہوا، ڈی پورٹ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا 10 سال کا ویزا تھا، میرے وکیل نے ریویو کو چیلنج کیا ہے۔...
فائل فوٹو محکمہ تعلیم سندھ نے مسلسل غیرحاضری پر 150 سے زائد اساتذہ کو برطرف کردیا۔کراچی میں محکمہ تعلیم میں مسلسل غیرحاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی جاری ہے، 2022 سے 2024 تک غیرحاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کی گئی۔ سندھ: پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا 93 ہزار سے زائد اساتذہ کی بھرتیوں کا مرحلہ مکملمحکمۂ تعلیم سندھ میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا 93 ہزار سے زائد پرائمری اسکول ٹیچرز اور جونیئر ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز کی بھرتیوں کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ ڈائریکٹر اسکولز کراچی ارشد بیگ کا کہنا ہے کہ غیرحاضری پر 2 ہزار نئے اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔ جوابات سننے کے بعد 150 سے زائد اساتذہ کو برطرف کیا گیا۔ڈائریکٹر اسکولز کراچی کا...
پولیس نے دعویٰ کیا کہ جاوید میر کو 1996ء میں بھارت مخالف اور آزادی پسند سرگرمیوں سے متعلق ایک کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے آزادی پسند قیادت کے خلاف جاری کارروائیوں کو تیز کرتے ہوئے سرینگر میں سینئر حریت رہنما جاوید احمد میر کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے زینہ کدل کے علاقے میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور انہیں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت گرفتار کر کے شیرگڑی پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ جاوید میر کو 1996ء...
لاہور: لیاقت آباد کے علاقے میں 11 سالہ بچی کو ہراساں اور تنگ کرنے والے وین ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایچ او لیاقت آباد نے ٹیم کے ہمراہ لیاقت آباد بازار میں اوباش کو ٹریس کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کشمالہ فاروق کو اسپیشل ٹاسک دیا تھا۔ اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کشمالہ فاروق کے مطابق بچی وین میں اسکول سے لیاقت آباد گھر واپس آ رہی تھی، اوباش نے وین میں بچی سے چھیڑ چھاڑ اور تنگ کرنا شروع کر دیا۔ بچی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ بروقت کاروائی پر ایس پی شہربانو نقوی نے ایس ایچ او محسن شہزاد اور ٹیم...
ملک کے چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں فضائی آلودگی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی ماحولیاتی مانیٹرنگ ویب سائٹ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ایک بار پھر 253 پارٹیکیولیٹ میٹر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جہاں فضائی معیار خطرناک حد تک خراب ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 248، پشاور میں 243 اور کراچی میں 236 ریکارڈ کیا گیا، جو صحت کے لیے شدید نقصان دہ سطحوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ آلودگی سانس کی بیماریوں، آنکھوں کی جلن اور مجموعی صحت پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔ دوسری جانب پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں دھند کی...
امریکی امیگریشن و وِکس حکام اور وکلاء کے مطابق، نیشنل گارڈ کے 2 اہلکاروں پر حملے کے بعد امریکا میں افغان شہریوں کی گرفتاریوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ واضح رہے کہ نیشنل گارڈز کے اہلکاروں پر حملے کا شبہ ایک افغان نژاد شخص پر ظاہر کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا ادارے اے بی سی نیوز کی ایک رپورٹ میں ایک حالیہ واقعے کا ذکر کیا گیا۔ رپورٹ میں رضاکار جیزل گارسیا( جو تارکین وطن کو آباد کرنے میں معاونت کرتی ہیں)کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایک افغان خاندان کے سربراہ کو امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے دفتر میں چیک ان کے لیے لے جایا گیا۔ جیسے ہی وہ دفتر میں داخل ہوئے، انہیں گرفتار کر لیا...
پاکستان میں کاروباری اعتماد 7 سال کی بلند ترین سطح پر آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی ) سروے 2025 کے مطابق پاکستان میں کاروباری اعتماد 7 سال کی بلند ترین سطح پر آگیا۔او آئی سی سی آئی پاکستان میں 200 سے زائد بین الاقوامی کمپنیوں کی نمائندگی کرتا ہے جو ملکی معیشت کے 13 سے زائد اہم شعبوں میں سرگرم ہیں۔ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے حاصل معاشی استحکام اور بڑھتا ہوا کاروباری اعتماد پاکستان کو ترقی کے نئے مراحل میں داخل کر رہا ہے۔اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی ) کے سروے...
امریکی ریاست فلوریڈا کی بریوارڈ کاؤنٹی میں انٹر اسٹیٹ 95 پر لینڈنگ کے دوران ایک چھوٹا طیارہ ایک کار سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں خاتون ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں۔ فلوریڈا ہائی وے پٹرول کے مطابق تقریباً 5:45 بجے ایک ’فکسڈ ونگ ملٹی انجن ہوائی جہاز‘ انٹرسٹیٹ 95 کوکو کے علاقے میں 2023 ٹویوٹا کیمری سے ٹکرا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: جب طیارہ حادثہ میں بچ جانے والوں کو اپنے ساتھیوں کا گوشت کھانا پڑا ایک اور ڈرائیور کی گاڑی میں نصب ڈیش کیم سے ریکارڈ ہونیوالی ناقابلِ یقین ویڈیو میں چھوٹے طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ WATCH: Small plane crashes into car while landing on I-95 in Brevard County, Florida pic.twitter.com/WpAFd2INs4 —...
تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آئین کی بالادستی اور جمہوری روایات کے تحفظ کے لیے ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا، جس میں پارٹی کے سینیئر رہنماؤں نے شرکت کی اور حکومت سے مذاکرات کی سنجیدگی، عدالتی احکامات پر فوری عمل، اور عمران خان کے زیرِ التوا مقدمات کی میرٹ پر فوری سماعت کا مطالبہ کیا۔ اجلاس کی صدارت محمود خان اچکزئی نے کی جبکہ علامہ راجہ ناصر عباس، اسد قیصر، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان سے ملاقات کی منتظر بہنوں پر پولیس اور حکومتی اہلکاروں کی جانب سے تشدد کی شدید مذمت کی گئی۔ اعلامیہ اور مطالبات اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت مذاکرات کی سنجیدگی ظاہر کرے،...
فلوریڈا میں ایک چھوٹے طیارے نے ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ کرتے ہوئے کار سے ٹکر مار دی، جس کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق سنگل انجن بیچ کرافٹ 55 طیارے میں دو 27 سالہ افراد سوار تھے۔ پائلٹ نے انجن میں خرابی کی اطلاع دی اور ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی، تاہم طیارہ ایک ٹویوٹا کیمری پر جاگرا۔ حادثے میں 57 سالہ خاتون ڈرائیور زخمی ہوئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ خوش قسمتی سے پائلٹ اور اس کا ساتھی محفوظ رہے۔ حادثے کے بعد شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جبکہ ایمرجنسی ٹیموں نے ملبہ ہٹانے کے لیے کئی گھنٹے کارروائی جاری رکھی۔ تصاویر میں طیارہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انسٹیٹوٹ آف انٹرنیشنل فنانس کے مطابق دنیا بھر میں قرض میں اضافے کی نئی لہر سامنے آ رہی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران عالمی قرض میں 26 ہزار ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مجموعی عالمی قرض بڑھ کر 3 لاکھ 46 ہزار ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، جبکہ غیر مالیاتی کارپوریٹس کا قرض بھی تیزی سے بڑھتے ہوئے ایک لاکھ ارب ڈالر کے قریب ہو گیا ہے۔انسٹیٹوٹ آف انٹرنیشنل فنانس کا کہنا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور صاف توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات قرضوں کے بہاؤ کو مزید تیز کر رہی ہیں، جس کے اثرات آنے والے برسوں میں عالمی مالیاتی منڈیوں کی سمت...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاکروب کی آسامیوں کے اشتہار میں ’’صرف مسیحی‘‘ لکھنے پر پابندی عائد کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے فیصلہ جاری کیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ خاکروب کی آسامیوں کے اشتہار میں ’’صرف کرسچن‘‘ کے بجائے ’’شہری‘‘ لکھا جائے، سیوریج ورکرز کو زہریلی گیسوں اور جان لیوا ماحول میں بغیر حفاظتی انتظامات چھوڑ دینا سنگین غفلت ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ سیوریج ورکرز مشینی پرزے نہیں، انہیں مکمل حفاظتی سامان اور سہولیات دی جائیں۔فیصلے میں عدالت نے سیوریج ورکرز کی ہلاکتوں میں اضافے پر اظہار تشویش کیا اور ملک بھر میں جامع حفاظتی اقدامات کیلئے ہدایات جاری کیں، فیصلے میں کہا گیا کہ تمام متعلقہ محکمے دو ماہ میں تفصیلی عمل...
معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا گزشتہ رات برطانیہ سے ڈی پورٹ ہونے کے بعد پاکستان پہنچے اور آج عدالت نے ان کی 10 روزہ راہداری ضمانت منظور کر دی ہے۔ اس موقع پر رجب بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈی پورٹ نہیں کیا گیا میں بزنس کلاس میں واپس آیا ہوں۔ میرا ویزہ کینسل ہوا ہے کیونکہ پاکستان سے درخواست گئی ہے کہ میرے خلاف کیسز ہیں اور میرے برطانیہ کے وکیل نے اس فیصلے کو چیلنج کر دیا ہے۔ مجھے ڈی پورٹ نہیں کیا گیا، ڈی پورٹ ہو کر انسان بزنس کلاس میں واپس نہیں آتا، میرا ویزہ کینسل ہوا ہے، فیصلے کو چیلنج کر دیا ہے، رجب بٹ،...
کابل: افغانستان میں طالبان کے سخت گیر اقدامات کے باعث صحافیوں پر بڑھتے ہوئے تشدد، گرفتاریوں اور دھمکیوں نے اظہارِ رائے کی آزادی کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے، جس پر عالمی اداروں نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ افغان میڈیا آمو ٹی وی کے مطابق صحافیوں کے تحفظ کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) نے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی انسانی حقوق کے دن (10 دسمبر) سے قبل تمام صحافیوں کو رہا کیا جائے۔ سی پی جے کے مطابق 2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان میں صحافتی آزادی بدترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ طالبان اس وقت کم از کم دو افغان صحافیوں—مہدی...
اسلام آباد: کور کمانڈر بلوچستان کی یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ کور کمانڈر بلوچستان نے یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ ملاقات کی جس میں صوبے کی ترقی، امن و امان اور نوجوانوں کے مثبت کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ طلباء نے مختلف موضوعات پر سوالات کیے جن کے جامع اور مدلل جواب دیے گئے، کور کمانڈر بلوچستان نے نوجوانوں کو مثبت سوچ کے ساتھ ملکی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔ گفتگو میں تعلیم کو قومی ترقی کی اصل بنیاد قرار دیا گیا اور طلباء کو محنت اور نظم و ضبط اپنانے کی ہدایت کی گئی، اس بات پر زور دیا...
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مرد اساتذہ کی تعیناتی سے بچیوں کیلئے مسائل بڑھ رہے ہیں، لڑکیوں کے سکولوں میں صرف خواتین اساتذہ ہی تعینات کی جائیں۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ مرد اساتذہ کے ذریعے تدریس پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سکول انتظامیہ پالیسی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت پارٹنر سکولوں میں زیرِتعلیم طالبات کیلئے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ پیف نے پارٹنر سکولوں کو فوری طور پر مرد اساتذہ کو ہٹانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ لڑکیوں کے سکولوں میں مرد اساتذہ کی تعیناتی پر پیف نے شدید اظہارِ برہمی کیا ہے۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز تیزی کا رجحان غالب رہا، جہاں کاروبار کے آغاز ہی میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 170,000 کی سطح عبور کر گیا۔ صبح 9 بج کر 40 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 170,171.82 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو 715.44 پوائنٹس یعنی 0.42 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔ کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں بہتری آئی اورآٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیز، بجلی پیدا کرنے والے ادارے اور ریفائنری سمیت مختلف کلیدی شعبوں میں خریداری کا رجحان غالب رہا۔ انڈیکس میں وزن رکھنے والے بڑے اسٹاکس جیسے حبیب بینک، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، اوجی ڈی سی ایل، ماری پیٹرولیم، حبکو اور یونائیڈڈ بینک...
یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو پاکستان پہنچتے ہی بڑا ریلیف مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کے خلاف گیمبلنگ ایپ اور سائبر کرائم کے کیسز پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کراچی میں بھی مقدمہ ہے، 15 روز کی ضمانت دے دیں۔ جسٹس انعام امین منہاس نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ 10 دن کی راہداری ضمانت دے رہے ہیں، متعلقہ عدالت سے رجوع کر لیں۔ اس سے قبل رجب بٹ اور ندیم نانی والا بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی...
کراچی(نیوز ڈیسک) شہر قائد کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نیولوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث مسافروں اور عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ عینی شاہدین اور ویڈیوز کے مطابق نیولے کی ایک جوڑی بین الاقوامی روانگی کے قریب واقع ایریا میں دیکھی گئی، جس سے ایئرپورٹ کے ماحول میں حیرت اور تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ویڈیو میں دونوں نیولے غیر ملکی ایئرلائن کے دفتر کے قریب اطمینان سے گھومتے نظر آئے جس کے باعث ناصرف عملہ خوفزدہ ہوگیا بلکہ وہاں موجود مسافروں میں بھی سخت بے چینی پھیل گئی۔ ترجمان سے مؤقف جاننے کی کوشش کی گئی تو ترجمان نے صرف یہ کہا کہ وہ تفصیلات سے آگاہ کریں گے، مگر کوئی تحریری...
امریکا میں کینٹکی اسٹیٹ یونیورسٹی میں منگل کی دوپہر پیش آنے والی فائرنگ میں ایک طالب علم ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو کر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ذاتی جھگڑے کا نتیجہ تھا اور بے ترتیب نہیں تھا۔ یہ بھی پڑھیں:وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، امریکا نے افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں معطل کر دیں فرینک فورٹ پولیس نے بتایا کہ وہ دوپہر 3:35 بجے ایس ای ایس ٹی پر کی گئی ہنگامی کال کے بعد موقع پر پہنچے، جس میں فعال حملہ آور کی اطلاع دی گئی تھی۔ واقعے کے بعد کیمپس کو سکیور کیا گیا اور لاک ڈاؤن میں رکھا گیا۔ گورنر اینڈی بشیر نے ٹویٹر پر کہا کہ وہ فائرنگ سے...
اسلام آباد:وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اہم اجلاس میں پیٹرولیم مارجن، گاڑیوں کی درآمد اور پاور سیکٹر سے متعلق متعدد فیصلوں کی منظوری دے دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں گاڑیوں کی درآمد کا نیا طریقہ کار منظور کیا گیا جس کے تحت صرف ٹرانسفر آف ریذیڈنس اور گفٹ اسکیمیں برقرار رہیں گی جبکہ درآمدی گاڑیوں کے لیے لازمی وقفہ دو سے بڑھا کر تین سال مقرر کر دیا گیا ہے، کمیٹی نے یہ بھی طے کیا کہ بیرونِ ملک سے لائی جانے والی گاڑیاں ایک سال تک کسی کو منتقل نہیں کی جا سکتیں اور ان پر کمرشل سیفٹی اسٹینڈرڈز اور ماحولیاتی ضوابط کا اطلاق لازمی ہوگا۔...
حیدرآباد بائی پاس پر واقع سی این جی فیلنگ اسٹیشن پر اس وقت افرا تفری مچ گئی جب گیس فلنگ کے دوران کراچی سے آنے والی ایک مسافر وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور چند ہی لمحوں میں پوری گاڑی شعلوں کی لپیٹ میں آکر خاکستر ہوگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے دوران ایک زوردار دھماکہ بھی سنائی دیا، جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ سلینڈر پھٹنے سے ہوا۔ واقعے کے فوراً بعد سی این جی گیس فلنگ اسٹیشن کو خالی کرالیا گیا اور ریسکیو 1122 و فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔ ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ جس وقت آگ بھڑکی اُس وقت وین میں مسافر...
بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے سنسنی خیز اغوا اور جنسی زیادتی کے ہائی پروفائل کیس کے حیران کن فیصلے نے عدالتی نظام کو بے نقاب کردیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق 2017 کو معروف اداکارہ کو اغوا کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے کیس نے ملیالم فلم انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ متاثرہ اداکارہ کو چلتی گاڑی میں نہ صرف اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا بلکہ ویڈیو بناکر دھمکایا گیا تھا کہ منہ کھولا تو وائرل کردی جائے گی۔ متاثرہ اداکارہ نے الزام عائد کیا تھا کہ اغوا کاروں نے بتایا تھا کہ وہ یہ خوفناک عمل کسی ایسے شخص کے کہنے پر کر رہے ہیں جس کی اداکارہ سے "پُرانی دشمنی” تھی۔ پولیس کی تحقیقات کے دوران...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) حکومت پنجاب نے بسنت سے متعلق بڑا فیصلہ کیا۔ سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پورے لاہور میں بسنت منائی جائے گی۔ بسنت منانے سے متعلق جو قانون ہے اس پر سختی سے عملدرآمد ہو گا۔ پورے لاہور میں 7,6 اور 8 فروری کو بسنت منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس دوران تمام موٹرسائیکل پر حفاظت کیلئے راڈز لگائی جائیں گی۔ ڈور کی تیاری مخصوص جگہوں پر لاہور میں ہو گی۔
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہے بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ سے تاحال کہیں منتقل نہیں کیا جا رہا ہے، جیسا رویہ ہے انہیں کسی اور جگہ منتقل کیا جا سکتا ہے۔ مائنس ون شروع ہو گیا، پیر کے روز پارلیمانی پارٹی نے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔ انکی پارٹی کہہ رہی ہے کہ ہم نے مائنس کر دیا ہے۔ خیبر پی کے عارضی اور نااہل وزیراعلیٰ کی کہیں شکل نظر نہیں آئی۔ بانی پی ٹی آئی ایم کیو ایم لندن کی طرح مائنس ون ہوں گے۔ بانی پی ٹی آئی کو کچھ نہیں ملا۔ باقی سب مزے لوٹ رہے ہیں، پہلے پی ٹی آئی کا بیانیہ ڈی چوک...
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ ریلوے میں روزانہ کی آمدن پچھلے 30 سال کا ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ ویڈیو پیغام میں وزیر ریلوے نے کہا کہ پچھلے 8 ماہ میں ریلوے میں اصلاحات کے باعث مسافر اور فریٹ آمدنی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 15 دنوں سے روزانہ 300 ملین روپے کی آمدنی حاصل ہو رہی ہے۔ ریلوے کی جدیدکاری اور اصلاحات کے عمل کے تحت پورے پاکستان میں ریلوے ڈیجیٹائز کیا جا چکا اور پاکستان ریلوے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ سٹیشنز کی اَپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ اب ریلوے ٹریک پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ نوکنڈی سے روہڑی اور روہڑی سے کراچی تک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سے منظور کر لی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی طاہر پرویز نے ایوان میں پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ملک کے خلاف بیان بازی کرکے انتشار پھیلانے اور پاکستان کے مخالف دشمن ملک کی آلہ کار پارٹی اور اس کے بانی و لیڈر پر پابندی لگائی جائے۔قرارداد میں کہا گیا کہ جو لیڈران پاکستان کی سالمیت و استحکام کے خلاف بات کرتے ہیں، خواہ ان کا تعلق کسی بھی سیاسی و غیر سیاسی پارٹی سے ہو ان کے خلاف ملکی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور ان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔قرارداد میں کہا گیا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251210-11-6 کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)ہر سال کی طرح اس سال بھی کرپشن کی روک تھام کے لیے اینٹی کرپشن ویک منایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کشمور آغا شیر زمان،ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نذیر احمد ملک کی قیادت میں کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے ایک تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ضلع کے وفاقی اور صوبائی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندھکوٹ آغا شیر زمان، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نذیر احمد ملک اور دیگر مقررین نے کہا کہ کرپشن کو ختم کرنے کے لیے دنیا تیزی سے ڈیجیٹل نظام کی طرف بڑھ رہی ہے۔ کرپشن کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔ عوام کو چاہیے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251210-11-2 جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں مختلف واقعات میں ایک شخص قتل ایک زخمی ،سیاہ کاری کی تہمت پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا کبوتر پکڑنے کی معمولی بات پر ایک نوجوان لہولہان ۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے بقامحمد تھانے کی حدود میں واقع قصبہ سہراب جکھرانی میں سیاہ کاری کی تہمت پر ملزم میر جان جکھرانی نے فائرنگ کرکے عبد الرحیم عرف شکر کانگیو کو قتل کردیا او رفرار ہو گیا جبکہ دوسرے واقعے میں مولاداد تھانے کی حدود قصبہ نائچ میں کبوتر پکڑنے کی معمولی بات پرجکھرانی برادری کے افراد نے نوجوان علی گوہر بلیدی کو ڈنڈے مار کر لہولہان کردیا ۔واقعے کے بعد زخمی نوجوان کو سول اسپتال منتقل...
کراچی: شہر قائد کے علاقے کیماڑی گیٹ نمبر 15 کے قریب 28 نومبر کو پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا شخص دورانِ علاج جناح اسپتال میں جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کچھ روز سے اسپتال میں زیرِ علاج تھا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ ریسکیو نے لاش کو قانونی ضروریات کے بعد چھیپا سردخانے منتقل کر دیا ہے۔
عرب اور مسلم ممالک نے سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کے کردار پر اعتراض کیا، جس کے نتیجے میں انہیں غزہ کے انتظام کے لیے تجویز کردہ ’امن کونسل‘ سے ہٹا دیا گیا ہے، اب متوقع ہے کہ وہ اس کے بجائے ایک چھوٹی ایگزیکٹو کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہودی اخبار یدیعوت احرونوت نے رپورٹ کیا کہ ٹونی بلیئر اب اس کونسل کی رکنیت کے لیے زیرِ غور نہیں ہیں، جس کی تجویز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دی تھی، یہ معلومات ان لوگوں سے حاصل ہوئی ہیں جو بات چیت سے واقف ہیں۔ ٹونی بلیئر واحد عوامی طور پر منسلک شخصیت تھے، جب ٹرمپ نے غزہ کی جنگ کے بعد انتظام کے لیے اپنے 20 نکاتی...
آرمڈ کنفلیکٹ لوکیشن اینڈ ایونٹ ڈیٹا (ACLED) کے اعداد و شمار کے مطابق پچھلے سال کے دوران، اسرائیل نے شام میں 600 سے زیادہ فضائی، ڈرون یا توپ خانے کے حملے کیے ہیں جو کہ ایک دن میں تقریباً دو حملے ہیں۔ بشارالاسد خاندان کے 54 سالہ دور حکومت کے خاتمہ کے بعد دمشق پر اتحادی گروہوں کے اقتدار میں آنے کا پہلا سال مکمل ہو گیا۔ بشار حکومت کے خاتمے کے بعد اسرائیل نے شام میں اپنی فوجی مہم کو نمایاں طور پر بڑھا کر عدم استحکام کو پروان چڑھایا اور اپنے پڑوسی ملک کے زیادہ تر فوجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جس میں بڑے ہوائی اڈے، فضائی دفاعی نظام، لڑاکا طیارے اور دیگر اسٹریٹجک تنصیبات شامل ہیں۔ اسرائیلی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس نے منگولیا کو 7 کروڑ سال پرانا ڈائناسور کا ڈھانچہ واپس کر دیا۔ ڈھانچہ گو بی صحرا سے لوٹ کر اسمگل کیا گیا تھا،جو بعد میں فرانسیسی کسٹمز کے قبضے میں آ گیا تھا اور ایشیائی ملک اپنی کھوئی ہوئی قدیم اشیا کی بازیابی کے لیے کوشاں تھا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق یہ انتہائی نایاب فوسل ایک ڈائنا سور کا ہے، جسے خوفناک ٹائیرانو سورس ریکس کا ایشیائی رشتہ دار سمجھا جاتا ہے۔ اسے 2015 میں فرانسیسی حکام نے ضبط کیا تھا۔پبلک اکاؤنٹس کی وزیر امیلی ڈی مونچالن نے پیرس میں ایک تقریب کے دوران ڈائناسور کے انڈے اور دیگر اشیا منگولیا کی وزیر ثقافت و کھیل انڈرام چین بات کے حوالے کیں۔...
قراردادطاہر پرویز نے ایوان میں پیش کی، بانی و لیڈر پر پابندی لگائی جائے جو لیڈران پاکستان کے خلاف بات کرتے ہیں ان کو قرار واقعی سزا دی جائے بانی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سے منظور کر لی گئی۔قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی طاہر پرویز نے ایوان میں پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ملک کے خلاف بیان بازی کرکے انتشار پھیلانے اور پاکستان کے مخالف دشمن ملک کی آلہ کار پارٹی اور اس کے بانی و لیڈر پر پابندی لگائی جائے۔قرارداد میں کہا گیا کہ جو لیڈران پاکستان کی سالمیت و استحکام کے خلاف بات کرتے ہیں، خواہ ان کا تعلق کسی بھی سیاسی و غیر سیاسی پارٹی سے...
محمودآباد کے رہائشی پلاٹ سی 399پر غیر قانونی تجارتی تعمیرات کی دھما چوکڑی جاری رہائشی پلاٹوں پر کمرشل یونٹس ، ڈائریکٹر شاہد خشک پر ‘منافع بخش خاموشی’ کے الزامات کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے گنجان آباد علاقے محمودآباد کے رہائشی پلاٹ سی 399 پر دکانیں اور کمرشل پورشن یونٹس کی غیر قانونی تعمیرات نے شہری انتظامیہ کے ناکام ہونے کی داستان رقم کر دی ہے ۔مقامی افراد کا دعویٰ ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر شاہد خشک کی مبینہ چشم پوشی کے باعث یہ علاقہ تعمیراتی بے ضابطگیوں کا مرکز بن چکا ہے ۔جرأت سروے کے مطابق، محمودآباد نمبر 2 کے رہائشی زون میں واقع پلاٹ سی 399 بالمقابل ایچ بی ایل کنیکٹ سینٹر پر بغیر کسی قانونی اجازت...
ریاض احمدچودھری ہ دوستا ی ریاست مہاراشٹرا کے سابق ا سپکٹر ج رل (آئی جی) پولیس ایس ایم مشرف کا کہ ا ہے کہ حکمرا جماعت بھارتیہ ج تا پارٹی (بی جے پی) کی ہم ظریاتی ا تہا پس د ت ظیم راشٹریہ سوامی سیوک س گھ (آر ایس ایس) ہ دوستا کی سب سے بڑی دہشت گرد جماعت ہے۔ آر ایس ایس کے کارک دہشت گردی کے 13 ایسے واقعات میں مجرم قرار پائے ج میں دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔ ایسے واقعات میں اگر ا تہا پس د ت ظیم بجر گ دل کو بھی شامل کرلیا جائے تو دہشت گردی کے ا واقعات کی تعداد 17 ہوجاتی ہے۔ایس ایم مشرف ے 2007 میں حیدر آباد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے علاقے قائدآباد پل کے قریب شاہ لطیف پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی جبکہ دوسرا بغیر مزاحمت گرفتار کر لیا گیا۔چھیپا حکام کے مطابق زخمی ڈاکو کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی شناخت حماد کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق دوسرے گرفتار ملزم ناصر کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، دو موبائل فون، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے ایک گھر میں بنے گودام میں آگ لگنے سے جھلس کر زخمی ہونے والا شخص دوران علاج سول اسپتال کے برنس وارڈ میں دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ مہاجر چوک کے قریب منگل کی شام کو گھر میں آتشزدگی کے باعث جھلس کر شدید زخمی ہونے والا 35 سالہ خرم ولد احتر حسین منگل کو دیر رات سول اسپتال کے برنس وارڈ میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے گھر میں گودام بنا ہوا تھا جس میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ لگ گئی جس سے خرم...
شہرکی سڑکوں پر شام اترتی ہے تو یوں لگتا ہے کہ روشنی نہیں ایک بے نام سی اداسی پورے آسمان پر پھیل گئی ہے۔ فٹ پاتھ پر چلتے ہوئے گاڑیوں کے شور میں ایک ہی سوال دل کو چیرتا رہتا ہے، میں کس کے ہاتھ پر اپنا لہو تلاش کروں؟ یہ لہو صرف ایک گھرانے، ایک خاندان یا ایک دل شکستہ ماں کا نہیں، یہ اس پورے سماج کا ہے جس نے طاقت، دولت اور بے حسی کو اپنا خدا بنا کر انسانیت کو بھول جانے کی قسم کھا لی ہے۔ چند دن پہلے پھر وہی منظر تھا کہ ایک نوجوان جس کی رفتار اس قدر تیز تھی اور وہ اندھا دھند ڈرائیونگ کر رہا تھا۔ اسٹیرنگ ویل اس کے...
سوئٹزرلینڈ: تین لاکھ لیگوکے اینٹوں سے ترتیب دیا گیا میورل سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہونے والے ایک چیریٹی ایونٹ میں تین لاکھ لیگو اینٹوں سے میورل ترتیب دے کر گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی گئی۔ تقریباً 79 فٹ طویل اور 6 فٹ سے زیادہ بلند یہ میورل سوئس ٹیلی تھون کے حصے کے طور پر ترتیب دیا گیا۔ اس ٹیلی تھون میں نایاب جینیاتی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے عطیہ اکٹھا کیا گیا۔ سوئس میونیسپلیٹی یویرڈن-لے-بین میں ترتیب دیے گئے میورل میں سوئٹزرلینڈ کے شمالی واڈ ریجن کے مقامات دِکھائے گئے۔ یہ میورل لیگو سے متعلقہ ایونٹ میں خاصہ رکھنے والی کمپنی برِک ماسٹر ڈاکٹ سی ایچ نے ڈیزائن اور ترتیب دی۔ تاہم، گینیز ورلڈ ریکارڈز جلد اس...
گلشن اقبال بلاک ون میں رہائشی فلیٹ سے خواتین کی لاشیں ملنے کے واقعے میں پولیس تفتیش کے دوران اہم پیش رفت کرلی۔ تفتیشی حکام کے مطابق گھر کے سربراہ اقبال اور اس کا بیٹا یاسین اس افسوسناک واردات کے مرکزی کردار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پولیس کی آپریشن ٹیم اور تفتیشی ٹیم نے ایک بار پھر جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ تفتیشی حکام کے مطابق ابتدائی شواہد میں یہ بات سامنے آئی متاثرہ خاندان نے مشترکہ طور پر موت کو گلے لگایا۔ دوبارہ دورے کے دوران پولیس کو مزید اہم شواہد مل گئے ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ گلشن اقبال نعیم راجپوت کے مطابق گھر سے زہریلی ادویات اور چوہے مار...
اس شخص کو 100 گھنٹے تک بلا معاوضہ کام کرنے، بحالی کی سرگرمیوں میں 25 یوم تک مسلسل حصہ لینے اور متاثرہ خاتون کو 5 سو پاﺅنڈ تک جرمانے کی ادائیگی کے ساتھ 10 سال تک پولیس کو اپنی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کرنے کی سزا سنا دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ نیویارک سے لندن جانے والی 7 گھنٹے کی طویل فلائٹ کے دوران خاتون سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا ملزم بری طرح پھنس گیا۔ اس شخص کو 100 گھنٹے تک بلا معاوضہ کام کرنے، بحالی کی سرگرمیوں میں 25 یوم تک مسلسل حصہ لینے اور متاثرہ خاتون کو 5 سو پاﺅنڈ تک جرمانے کی ادائیگی کے ساتھ 10سال تک پولیس کو اپنی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کرنے کی...
اسلام آباد: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کو بھارت کی تہاڑ جیل میں ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے اور فیملی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، یہ فیصلہ بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیری قیادت کو دبانے اور ان کی سیاسی آواز کو خاموش کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ مشعال ملک نے وفاقی دارالحکومت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک کو گزشتہ کئی ماہ سے سخت حراست میں رکھا گیا ہے، حریت رہنما کو اس وقت ڈیتھ سیل میں منتقل کیا گیا جب بھارتی حکام نے ان کے قانونی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی شروع کی ، یاسین ملک کی...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اسلام آباد میں تعیناتی کے دوران سابق سینیٹر مشتاق احمد کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے پولیس آفیسر کو ڈانٹ دیا۔ “انگلی دکھانے کا انجام معلوم ہوگیا، آئندہ انگلی نہ دکھانا۔” پشاور پولیس لائن میں تقریب اسلحہ تقسیم کے دوران ڈی پی او ہنگو خانزیب جب وزیراعلیٰ کو سیلوٹ کرنے پہنچا تو وزیراعلی نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کے ساتھ “انگلی دکھانے کی تصویر یاد کرادی”۔ خانزیب کو پہلے ڈی پی او صوابی… https://t.co/yphzq4Aeu2 pic.twitter.com/rDjCChn467 — Kamran Ali (@akamran111) December 9, 2025 ڈی پی او ہنگو خان زیب جب وزیراعلی سہیل آفریدی کے پاس پہنچے اور انہیں سیلوٹ کیا تو وزیراعلیٰ نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کے ساتھ انگلی دکھانے والا معاملہ یاد کرا دیا۔...
سٹی 42: صدرآصف علی زرداری نے انڈونیشین ہم منصب کو نشان پاکستان سے نواز دیا،ایوانِ صدر میں خصوصی اعزازی تقریب میں انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کو نشانِ پاکستان عطا کیا گیا۔تقریب میں وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی۔ انڈونیشیا کے صدر کے اعزاز میں ایوانِ صدر میں پروقار تقریب ہوئی ،صدر پاکستان اور انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات میں تاریخی تعلقات پر گفتگو ہوئی،دونوں رہنماؤں نےمشترکہ اقدار اور دیرینہ خیرسگالی پر مکمل اتفاق اور پاکستان اور انڈونیشیا کا امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی صدر پاکستان کا سوماترا کے...
لاہور(نیوزڈیسک) گرفتار ہونے والے بھارتی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والے دہشت گردوں میں سے ایک دہشت گرد پولیس اہلکار نکلا ، سرفراز انویسٹی گیشن ونگ ہڈیارہ میں تعینات ہے، اس کے قبضہ سے ممنوعہ مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ کانسٹیبل سرفراز کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھجوا دیا گیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق لاہور سے اسپیشل آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے سات دہشت گردوں میں سے ایک پولیس اہلکار سرفراز ہے ۔ جو انویسٹیگیشن ونگ ہڈیارہ میں تعینات تھا ، ملزم سے ممنوعہ مواد بھی برآمد ہوا ۔ کانسٹیبل سرفراز دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث پایا گیا ، گرفتار ہونے والا پولیس اہلکار لاہور کے سرحدی علاقے برکی کا رہائشی...
امریکی صدر کے تجویز کردہ غزہ جنگ بندی کے دورے مرحلے کا آغاز تاخیر کا شکار ہے جس پر حماس نے اپنا دوٹوک مؤقف دنیا کے سامنے رکھدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے ایک سینئر رہنما نے کہا کہ غزہ جاری جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ اسرائیل کی معاہدے کی خلاف ورزیاں روکنے تک شروع نہیں ہوسکتا۔ حماس کے سیاسی بیورو کے رکن حسام بدران نے جنگ بندی میں ثالث کرنے والے ممالک سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے پہلے مرحلے کو مکمل طور پر نافذ کرنے پر مجبور کریں۔ انھوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کا لازمی جز حملوں کو روکنا تھا لیکن اسرائیل نے مسلسل غزہ اور مغربی کنارے میں حملے جاری ہیں جن میں متعدد فلسطینی...
سٹی42: بلاول بھٹو وزیراعظم بننے کے متعلق کیا سوچ رہے ہیں اچانک انکشاف ہو گیا۔ بلاول بھتو نے کانوں کو ہاتھ لگا کر بتایا ہے کہ وہ وزیراعظم بننے کے متعلق کیا سوچتے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھتو نے آج یہ بھی بتا دیا کہ موجودہ پارلیمنت باقی مدت کے دوران شاید کوئی بھی آئینی ترمیم نہین کرے گی۔ چئیرمن بلاول بھٹو نے نئے صوبے بنانے کی بھی مخالفت کی اور کہا، بنانا ہین تو پہلے وہ سوبے بنائین جس پر اتفاق رائے ہو چکا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی چئیرمین بلول نے یہ بھی وضاحت کر دی کہ وہ پنجاب کو تقسیم کرنا نہیں چاہتے۔ بلاول بھتو نے یہ سب دلچسپ باتین آج لاہور میں...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایوانِ صدر میں ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں انڈونیشیا کے صدر کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول اعزاز ’نشانِ پاکستان ‘سے نوازا گیا ۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، اعلیٰ عسکری قیادت اور اہم سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری اور انڈونیشین ہم منصب کے درمیان ملاقات بھی ہوئی، جس میں تاریخی تعلقات اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر زرداری نے انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے نقصانات پر اظہار افسوس کیا جبکہ دونوں صدور نے بین المذاہب ہم آہنگی اور برداشت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ۔ ملاقات میں مستقبل کی شراکت...
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیانتوکو ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقدہ خصوصی اعزازی تقریب میں نشانِ پاکستان عطاء کر دیا گیا۔ایوانِ صدر کے اعلامیے کے مطابق صدر آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف،اعلیٰ عسکری قیادت ، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ تقریب میں شریک ہوئے۔صدرِ پاکستان آصف زرداری اور انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیانتوکی ملاقات میں تاریخی تعلقات پر گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اقدار اور دیرینہ خیر سگالی پر مکمل اتفاق کیا۔ پاکستان و انڈونیشیا کے متعدد معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں پر دستخطانڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیانتو اسلام آباد میں وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچے جہاں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ پاکستان اور انڈونیشیا نے امن، استحکام اور...
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، ڈیلرز کے مارجن میں اضافہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی منظوری سے شہریوں پر اضافی بوجھ پڑے گا اور او ایم سی مارجن 1.22 روپے تک بڑھ جائے گا اس کے نتیجے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 2 روپے 56 پیسے تک اضافی بوجھ پڑے گا جبکہ ایک روپے 28 پیسے فی لیٹر کا اضافی بوجھ فوری طور پر منتقل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ای سی سی کی جانب سے آئل مارکیٹنگ...
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے سے قبل اسرائیلی فوج کی خلاف ورزیوں کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے منگل کے روز کہا ہے کہ جب تک اسرائیل کی جانب سے خلاف ورزیاں جاری ہیں، غزہ میں جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ مزید پڑھیں: حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدہ، سعودی عرب کا خیر مقدم، غزہ میں جشن انہوں نے ثالثوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر معاہدے کی پاسداری کے لیے دباؤ ڈالیں۔ حماس کے سیاسی شعبے کے رکن حسام بدران نے کہاکہ جب تک قابض قوت (اسرائیل) معاہدے کی خلاف ورزی کرتی رہے گی اور اپنے وعدوں سے بچنے کی کوشش کرے گی،...
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر وردا کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی، موت گلا دبانے اور سانس بند ہونے سے ہوئی، جسم پر تشدد کے نشانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں تشدد کر کے قتل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی ایچ کیو اسپتال ایبٹ آباد کی لیڈی ڈاکٹر وردہ مشتاق کے اغواء و قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ڈاکٹر وردہ مشتاق کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر وردا کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی، موت گلا دبانے اور سانس بند ہونے سے ہوئی، جسم پر تشدد کے نشانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں تشدد کر کے قتل کیا گیا۔ ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین کے ہوائینگ ماؤنٹین کے قریب ایک پہاڑی ٹریک پر سیلفی لیتے ہوئے ایک سیاح کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جب وہ 130 فٹ اونچی چٹان سے نیچے جا گرا، مگر خوش قسمتی سے معمولی زخمی ہو کر بچ گیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب سیاح تصویر لینے کے لیے آگے جھکا تو اس کے پاؤں کے نیچے موجود چٹان کا حصہ ٹوٹ گیا اور وہ زمین کی طرف تیزی سے سرکنے لگا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قریب موجود ٹریکرز نے فوراً دوڑ کر صورتحال دیکھی اور دیکھا کہ سیاح درختوں میں جا گرا، جس کی وجہ سے وہ صرف ہلکے زخموں کے ساتھ بچ گیا۔بعد میں سیاح نے سوشل میڈیا پر لکھا...
—فائل فوٹو پنجاب اسمبلی نے دشمن ملک کی آلہ کار پارٹی پر پابندی کی قرار داد منظور کر لی۔حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کے رکن طاہر پرویز نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد پیش کی۔قرارداد میں دشمن ملک کی آلہ کار پارٹی اور اُس کے رہنماؤں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا، جسے صوبائی اسمبلی نے منظور کر لیا۔قرارداد میں کہا گیا کہ ملک کے خلاف بیان بازی اور انتشار پھیلانے والوں پر پابندی لگائی جائے، ملک کے خلاف بات کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ قرارداد میں ملکی استحکام کے لیے کام کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
روسی فوج کا ایک مال بردار طیارہ AN-22 ماسکو کے مشرق میں واقع ایوانوو ریجن میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں 7 افراد موجود تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ طیارے نے مرمت کے بعد تجرباتی پرواز کے لیے اُڑان بھری تھی۔ روس کے معروف اخبار کومرسانت نے دعویٰ کیا کہ دورانِ پرواز ہی طیارہ فضا میں ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا تھا جس کا ملبہ ایک قریبی آبی ذخیرے میں گرا۔ وزارتِ دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے میں عملے کے 5 افراد اور 2 مسافر بھی سوار تھے جب کہ طیارہ ایک غیر آباد علاقے میں گرا۔ روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارے میں موجود تمام سات افراد ہلاک ہوگئے تاہم جہاں طیارہ گرا وہاں کوئی جانی...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب کی تقسیم کا سوچ بھی نہیں سکتا، مریم نواز اچھا کام کر رہی ہیں۔ سینئر صحافیوں سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری سے استفسار کیا گیا کہ وہ نواز شریف سے ملنے کوٹ لکھپت گئے تھے، کیا وہ اڈیالہ بھی جائیں گے؟ پی پی چیئرمین نے جواب دیا کہ نواز شریف سے ملنے گیا تھا لیکن ن لیگی قائد نے باہر نکلتے ہی ایک جلسے میں ہم پر حملہ کر دیا تھا۔ بلاول بھٹو نے موجودہ حالات میں وزیرِ اعظم بننے سے متعلق سوال پر کانوں کا ہاتھ لگا لیے، اُن کا کہنا ہے کہ ایک پارلیمنٹ سے دو آئینی ترامیم کافی ہیں، مزید کی...
شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد ایف سی ایریا لال گرلز سینکنڈری اسکول کے قریب کچرے میں لگنے والی آگ پر قابو پاکر کولنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کچرے میں آگ لگنے کی وجہ سے اطراف میں شدید دھواں پھیل گیا۔ مکینوں کو سانس لینا مشکل ہوگیا اور دمہ س سینہ کے امراض مِیں مبتلا مریضوں کو شدید مشکل ہوئی۔ اہل محلہ کے مطابق گذشتہ ایک ماہ قبل گورنمنٹ لال گرلز اسکول کے قریب خالی پلاٹ پر سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے اہلکاروں نے کچرا ڈال دیا تھا اور شکایات کے باوجود کچرا نہیں اٹھایا گیا۔ کئی روز قبل بھی اس کچرے میں آگ لگ گئی تھی جس کو فائر...
لاہور: پاکستان میں فضائی آلودگی کے بڑھتے ہوئے بحران پر پہلی مرتبہ ایک مستند اور ہمہ جہت قومی جائزہ رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں چار بڑے شہروں کے ایئرشیڈز، اخراج کے ذرائع، صحتِ عامہ پر اثرات اور ممکنہ اصلاحات کا جامع سائنسی تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔ یہ رپورٹ پاکستان ایئر کوالٹی انیشی ایٹو نے تیار کی ہے اور اسے لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی میں ہونے والی کلین ایئر سمٹ میں پیش کیا گیا، جہاں ماحولیاتی ماہرین، محققین اور پالیسی سازوں نے اس کے نتائج کو مستقبل کی حکمتِ عملی کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا۔ رپورٹ اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ فضائی آلودگی اس وقت ملک کا سب سے شدید ماحولیاتی...
اجلاس کے دوران بریفننگ میں بتایا گیا کہ فیلڈ آپریٹرز سائبر پیٹرولنگ، انٹیلیجنس، سرویلنس اور فیلڈ آپریشنز انجام دیں گے، وزیر اعلی نے پشاور میں نئے سی ٹی ڈی ریجنل ہیڈکوارٹرز کے قیام کی بھی اصولی منظوری دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کا اہم اجلاس ہوا جس میں سی ٹی ڈی کے 186 ڈیٹیکٹیوز کو مستقل فیلڈ آپریٹرز میں تبدیل کرنے کی اصولی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کو سی ٹی ڈی کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس کے دوران بریفننگ میں بتایا گیا کہ فیلڈ آپریٹرز سائبر پیٹرولنگ، انٹیلیجنس، سرویلنس اور فیلڈ آپریشنز انجام دیں گے، وزیر اعلی نے پشاور میں نئے سی ٹی ڈی ریجنل...
ڈی ایچ کیو اسپتال ایبٹ آباد کی لیڈی ڈاکٹر وردہ مشتاق کے اغواء و قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ڈاکٹر وردہ مشتاق کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ڈاکٹر وردا کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی،موت گلا دبانے اور سانس بند ہونے سے ہوئی، جسم پر تشدد کے نشانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں تشدد کر کے قتل کیا گیا۔ ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون الرشید نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مقتولہ نے اپنی سہیلی ردا کے پاس دو سال پہلے 67 تولے سونا امانت رکھا تھا جس کی واپسی کی ڈیمانڈ پر اسے بیدردی سے قتل کر دیا گیا، مقتولہ کو اغواء کے روز ہی قتل کر دیا گیا...
لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں زرعی ترقی کو مزید فروغ دینے کے لیے چین کے ساتھ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے اور کسانوں کو 250 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے گئے ہیں، یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں گندم کی بوائی، کسان کارڈ اسکیم اور زرعی مشینری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں یوریا کی فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور کھاد کی مسلسل فراہمی، قیمتوں کا استحکام اور بلیک مارکیٹ کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا گیا، صوبے میں کھاد کی قیمت میں نہ تو اضافہ ہوا اور...
ہائیکورٹ نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو پاکستان آنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیرون ملک موجود ملزمان کے خلاف گیمنگ ایپ، سائبر کرائم سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ہوئی، درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل آحد کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی کل تک کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی، جسٹس راجہ انعام امین نے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے احکامات جاری کیے۔عدالت نے دونوں سوشل میڈیا شخصیات کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے موقع پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے، عدالت نے ہدایت کی کہ رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو...
پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے اور وہ آج صبح کی پرواز سے پاکستان روانہ ہو گئے۔رجب بٹ کی ملک بدری کی وجہ ان کا برطانوی ویزے کی منسوخی بنا، رجب بٹ کے خلاف حالیہ قانونی مقدمات کو ویزا اپلیکیشن میں ظاہر نہ کرنے پر ان کا ویزا منسوخ کیا گیا۔برطانیہ کے ہوم ڈپارٹمنٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ کا ویزہ منسوخ کر دیا ہے، جو پاکستان میں درج مقدمات کے سبب مہینوں سے روپوش تھے۔اب یہ واضح نہیں کہ رجب بٹ پاکستان واپس آئیں گے یا کسی اور ملک کا رخ کریں گے کیونکہ وہ مبینہ طور پر ایک جوا ایپ کی تشہیر کے الزام میں مقدمے کا سامنا کر سکتے ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: روس کا ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ منگل کو ٹیسٹ فلائٹ کے دوران ماسکو سے 254 کلومیٹر دور شمال مشرق میں ایوانوو ریجن میں گر کر تباہ ہو گیا۔روسی سرکاری خبر رساں ادارے تاس نے بتایا کہ حادثے کے وقت طیارے میں 7 افراد سوار تھے اور ان کی حالت کے بارے میں تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکیں۔وزارتِ دفاع نے بیان میں کہا کہ ’آئیوانوو ریجن میں مرمت کے بعد کی گئی ٹیسٹ فلائٹ کے دوران اے این-22 ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا‘۔ بیان کے مطابق طیارہ غیر آباد علاقے میں گرا۔آئیوانوو کا علاقہ ماسکو کے مشرق میں تقریباً 200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ وزارتِ دفاع نے مزید بتایا کہ سرچ اینڈ ریسکیو...
سٹی 42: کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف پولیس نے کارروائی کرکے 2افراد کو اغوا ہونے سے بچالیا ۔ محمد عمران ڈی پی او راجن پور کے مطابق راجن پور میں کچہ تھانہ سونمیانی کی حدود میں پولیس کی بروقت کارروائی سے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔کچہ کے ڈاکوؤں کیجانب سے 02 افراد کو اغوا کیا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے بروقت رسپانس، دیکرڈاکوؤں کا تعاقب کیا۔پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس کے جوانوں نے ڈاکوؤں کا جوانمردی سے مقابلہ کیا۔اغوا کاروں کے قبضہ سے مغویان یونس اور بخت علی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کی بلٹ پروف گاڑی کو معمولی تقصان پہنچا۔ پولیس کو دھمکیاں،علیمہ خان نے...
سٹی 42: موسیٰ خیل کے علاقے کوٹ خان محمد میں ایک افسوس ناک اور حیران کن واقعہ پیش آیا ہےجہاں دکان میں چوری کے شبے پر مقامی جرگے نے رسم کے نام پر آٹھ افراد کو آگ کی انگاروں پر چلایا یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جس نے پورے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔ علاقہ مکینوں کے مطابق دکان میں چوری کے بعد جرگہ بلایا گیا تھا، جہاں دکاندار کے شدید اصرار پر مشتبہ افراد کو سزا کے طور پر دہکتے انگاروں پر چلایا گیا اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تاہم یہ غیر انسانی اور فرسودہ طریقۂ کار علاقے کی سماجی اور قانونی صورتحال پر سوالیہ نشان ہے۔ ...
سٹی 42:محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے تحت نئی بننے والی واسا ایجنسیوں میں تقرروتبادلے ہوئے ۔ امجد علی ایس ای پبلک ہیلتھ سرگودھا کا تبادلہ، ایم ڈی واسا بہاولپور تعینات،عامر شریف ایم ڈی واسا بہاولپور کا تبادلہ، ایم ڈی واسا لیہ تعینات ،جاوید اختر ایم ڈی واسا لودھراں تعینات ہوگئے ۔ عاشق علی جاوید ایس ای پبلک ہیلتھ ساہیوال کا تبادلہ، ایم ڈی واسا پاک پتن تعینات جبکہ کاشف منہاس، ڈائریکٹر واسا لاہور کا تبادلہ، ایم ڈی واسا ضصور تعینات کردیے گئے ، کاشف رسول،ایکس ای این واسا لاہور کا تبادلہ، ایم ڈی واسا چکوال تعینات کردیے گئے ، کاشف رسول ایم ڈی واسا تلہ گنگ کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے اورحماد فضل کا محکمہ لوکل گورنمنٹ سے تبادلہ، ایم...
اویس کیانی: وزیر داخلہ محسن نقوی کے انگلینڈ وزٹ کے دوران انگلینڈ کے وزیر داخلہ ایلکس نورس اور نائب وزیر خارجہ برائے پاکستان و افغانستان ہمیش فالکنر سے ان کی اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ ان ملاقاتوں میں مجرموں کی حوالگی اور انسداد منشیات کے لئے مؤثر تعاون پر فوکس کیا گیا۔ اسلام آباد مین ذرائع نے بتایا کہ اس ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ لاہور میں 252 ٹریفک حادثات؛ 302 افراد زخمی پاکستان اور برطانیہ کے وزارا نے انسداد منشیات اور مجرموں کی حوالگی کے بارے میں بات چیت پر زیادہ توجہ دی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے مشترکہ اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے...
برطانیہ نے پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور یوٹیوبر رجب بٹ کا ویزا منسوخ کرتے ہوئے انہیں ڈی پورٹ کردیا ہے۔ برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق رجب بٹ کا ویزا اس وجہ سے منسوخ کیا گیا کہ انہوں نے درخواست کے دوران مطلوبہ مکمل دستاویزات فراہم نہیں کیں اور پاکستان میں درج مقدمات کو ویزا اپلیکیشن میں ظاہر نہیں کیا۔ عدالتی حفاظتی ضمانت ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ نے گیمبلنگ ایپ اور سائبر کرائم سے متعلقہ مقدمات میں رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی حفاظتی ضمانت منظور کردی ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ دونوں ملزمان کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر گرفتار نہ کیا جائے اور عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔ مقدمات کی تفصیلات...
لاہور: پنجاب میں جنگلات کی اراضی کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے صوبائی حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت مری میں ایک اور فیصلہ کن کارروائی کی گئی ہے۔ ڈیڑھ کنال رقبے پر بنائے گئی رہائشی ڈھانچے کو مسمار کردیا گیا، چند ہفتے قبل مری سٹیٹ فاریسٹ کی 231 کنال اراضی واگزار کروائی گئی تھی جس کی مالیت 24 کروڑ روپے سے زائدہے۔ مری فارسٹ ڈویژن نے منگل کے روز ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن مری اور پنجاب انفیورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے اشتراک سے لارنس کالج روڈ پر ایک ایسے رہائشی ڈھانچے کے خلاف کارروائی شروع کی جو تقریباً سات تا آٹھ دہائیاں قبل جنگلات کی اراضی پر غیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔ اندازاً ڈیڑھ...
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی تسنیم کے مطابق اس کمیٹی نے اپنے ایک سرکاری اعلان میں کہا ہے کہ انصار اللہ اور حزب اللہ کا نام دہشت گردوں کی فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے، وہ فہرست جس میں ان دو مزاحمتی تحریکوں کے نام شامل کیے جانے کے بعد وسیع بحث اور تنقید پیدا ہو گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی حکومت نے باضابطہ طور پر حزب اللہ لبنان اور انصار اللہ یمن کے نام دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کر دیے ہیں۔ دہشت گردوں کے اثاثے ضبط کرنیوالی کمیٹی نے عراق میں باضابطہ فیصلہ کیا ہے کہ یمن کی انصار اللہ تحریک اور لبنان کی حزب اللہ تحریک کے نام دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے ہٹا دیے...
لاہور(نیوزڈیسک) حکومت پنجاب کا بسنت سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔رپورٹ کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پورے لاہور میں بسنت منائی جائے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور میں بسنت منانے سے متعلق جو قانون ہے اس پر سختی سے عملدآمد ہوگا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے گیملنگ ایپ اور سائبر کرائم کے کیسز میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی کل تک کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نےگیملنگ ایپ اور سائبر کرائم کے کیسز میں ملزمان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل احد کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ان کے موکلان وطن واپس آ کر مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں وطن واپسی پر گرفتار نا کرنے اور ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کے لئے حفاظتی ضمانت دی جائے۔ عدالت نے...
حکومت پنجاب کا بسنت سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پورے لاہور میں بسنت منائی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور میں بسنت منانے سے متعلق جو قانون ہے اس پر سختی سے عملدآمد ہوگا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انڈونیشیا کے صدر پرابووسو بیانتو کی آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات اسلام آباد میں ہوئی، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں برادر ممالک کی افواج کے مابین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پرانڈونیشین صدر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا۔ملاقات میں آرمی چیف و چیف...
بانی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سے منظور کر لی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سے منظور کر لی گئی۔قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی طاہر پرویز نے ایوان میں پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ملک کے خلاف بیان بازی کرکے انتشار پھیلانے اور پاکستان کے مخالف دشمن ملک کی آلہ کار پارٹی اور اس کے بانی و لیڈر پر پابندی لگائی جائے۔قرارداد میں کہا گیا کہ جو لیڈران پاکستان کی سالمیت و استحکام کے خلاف بات کرتے ہیں، خواہ ان کا تعلق کسی بھی سیاسی و غیر سیاسی پارٹی سے ہو ان کے خلاف...
برطانیہ نے پاکستانی یو ٹیوبر رجب بٹ کو ڈی پورٹ کر دیا،ویزہ منسوخ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز)برطانیہ نے پاکستانی یو ٹیوبر رجب بٹ کو ڈی پورٹ کر دیا ہے، رجب بٹ آج صبح کی پرواز سے پاکستان روانہ ہوئے ہیں۔برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ نے پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ کا ویزا منسوخ کرکے ڈی پورٹ کردیا ہے۔ رجب بٹ کے ویزا کی منسوخی کی وجہ انکی جانب سے جمع کرائی گئی نامکمل دستاویزات بتائی جارہی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ رجب بٹ کے خلاف پاکستان میں درج مقدمات کو ویزا اپلیکیشن میں ظاہرنہ کرنے پر برطانیہ میں انکا ویزا منسوخ کیا گیا۔یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف لاہور میں توہینِ مذہب اور سائبر کرائم...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کو کریک ڈاؤن کا موقع نہ دینے کیلئے کارکنوں کو ملاقات کیلئے سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے سامنے آیا ہے جس کے تحت کارکنوں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں یا وکلاء کے ہمراہ ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل نہیں بھیجا جائے گا، اس ضمن میں اپوزیشن اتحاد کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں عمران خان سے ملاقات کے لیے پارلیمانی پارٹی نے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں مشاورت سے فیصلہ ہوا کہ ملاقات کے لیے کوئی کارکن آج منگل کو بہنوں یا وکلا...
ریسکیو 1122 کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دھند کی وجہ سے حدنگاہ کم ہونے کے باعث منگل کو ملتان-سکھر موٹروے (ایم فائیو) پر 6 ٹریلر ٹرکوں کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔موٹروے کے ظاہرپیر (رحیم یار خان) سے ملتان شیر شاہ انٹرچینج تک کے حصے (جہاں ٹکراؤ ہوا) کو صبح کے وقت دھند کی وجہ سے کم نظر آنے کے باعث عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا، جسے بعد میں کھول دیا گیا۔ریسکیو 1122 کے بیان کے مطابق موٹروے پر چلنے والے ٹرک دھند کی وجہ سے رکے ہوئے ٹرکوں سے ٹکرائے۔ریسکیو سروس کے بیان میں بتایا گیا کہ حادثے میں 7 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 2 کو...
عمران خان سے ملاقات کا وقت ختم، فیملی اور وکلا کی ملاقات کرانے سے انکار کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)عمران خان سے ملاقات کا وقت ختم ہوگیا جب کہ فیملی اور وکلا کی ملاقات کرانے سے انکار کردیا گیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے دن اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، گورکھ پور سے داہگل ناکے تک تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے۔20تھانوں کے ایس ایچ، 8 ڈی ایس پیز دو ایس پیز خصوصی ڈیوٹی پر معمور ہیں، اڈیالہ جیل کے اطراف 1200 سے زائد اہلکار و افسران تعینات رہیں گے جب کہ 6 لیڈی انسپکٹرز سمیت 48 خواتین کمانڈوز بھی تعینات ہیں۔اسی...
پنجاب اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رکن طاہر پرویز کی جانب سے پیش کردہ قرارداد منظور کر لی گئی، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور اس کے لیڈر پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملک کی سالمیت اور استحکام کے خلاف ہر محاذ پر کام کرنے والے افراد اور جماعتوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔ قرارداد میں یہ بھی زور دیا گیا کہ ایسے لوگ جو بھارت جیسے پانچ گنا بڑے دشمن ملک کے مفادات کے لیے کام کر رہے ہیں، انہیں ملک کے خلاف بیان...
نیشنل کانفرنس کی ورکنگ کمیٹی نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت اور ریاستی درجہ بحال نہ کرنے پر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ 27 اور 28 نومبر 2025 کو ہونے والے اجلاس میں کمیٹی نے کئی قراردادیں متفقہ طور پر منظور کیں۔ مزید پڑھیں: بھارت مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز کے قبضے کا ماڈل دہرا رہا ہے، آل پارٹیز حریت کانفرنس خصوصی حیثیت کی بحالی پر مؤقف کی توثیق ورکنگ کمیٹی نے پہلی قرارداد میں واضح کیاکہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی عوام کی امنگوں اور وقار کا بنیادی تقاضا ہے۔ پارٹی نے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہاکہ مکمل بحالی کے لیے اصولی...
انڈونیشیا (ویب ڈیسک) دارالحکومت جکارتا میں 7 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔پہلی منزل میں بھڑکنے والی آگ نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق آتشزدگی میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔ پہلی منزل میں بھڑکنے والی آگ نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا، آگ پر قابو پالیا گیا، ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ پولیس نے بتایا کہ آگ دوپہر کے وقت شروع ہوئی جب وسطی جکارتہ میں 7 منزلہ دفتر کی عمارت کی پہلی منزل پر لگی بیٹری پھٹ گئی اور آگ اوپری سطح تک پھیل گئی۔ اب تک، 20 متاثرین کو نکال لیا گیا ہے، جن میں پانچ مرد اور 15 خواتین شامل ہیں۔ ...
