2025-12-15@02:46:37 GMT
تلاش کی گنتی: 29813

«رہ گیا درد»:

(نئی خبر)
    سٹی42: لندن  سے یہ اہم خبر آئی ہے کہ انگلینڈ نے پاکستانی یوٹیوبر  کو ملک بدر کر دیا۔ پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے اور اسے آج صبح  ایک فلائٹ سے پاکستان روانہ کر دیا گیا ہے۔ رجب بٹ کی ملک بدری کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ اس کا انگلینڈ کا ویزا منسوخ ہو چکا ہے۔  معلوم ہوا ہے کہ رجب بٹ نے اپنے خلاف حالیہ قانونی مقدمات کو ویزا  کی درخواست دیتے وقت ظاہر نہین کیا تھا۔ پہلے سے لگے ہوئے ویزے کی بنا پر انگلینڈ کے ویزا حکام نے اس کا نیا ویزا بھی منظور پر دیا تھا، اہم قانونی مقدمات کو ویزا کی اپلیکیشن میں ظاہر نہ کرنے...
    —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی اگر اب بھی سمجھوتہ کریں تو جیل سے نکل سکتے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر پابندی لگنے کا کہا جا رہا ہے، جن سیاسی جماعتوں کے ساتھ پہلے یہ کیا گیا، کیا وہ آج ختم ہوگئیں؟اسد قیصر نے کہا کہ نواز شریف روڈ پر نکلا اور کہا ووٹ کو عزت دو، کیا ووٹ کو اس طرح عزت دی جاتی ہے؟ ہمارے کچھ سینئر لوگوں کو نااہل کیا گیا، مسلم لیگ ن کو چیلنج ہے کہ آزاد اور منصفافہ الیکشن ہو، وہ 10سیٹیں بھی جیتیں تو مان جائیں...
    معطل میڈیکل لائسنس کے باوجود ایم ایس کی تعیناتی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق شاہزیب سہیل نے بیرسٹر راجہ ارسلان کے توسط سے دائر  درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ تقرری عوامی مفاد اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت نے ایک ایسے فرد کو تعینات کیا ہے جس کا لائسنس پی ایم ڈی سی نے منسوخ کر رکھا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ڈاکٹر سید ارشاد حسین کاظمی کو 13 نومبر 2025 کو لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد میں تعینات کیا گیا۔ پی ایم ڈی سی ڈسپلنری کمیٹی نے 21 نومبر 2022 کو لائسنس معطل کردیا تھا۔ لائسنس 5 برس کے لیئے معطل کیا کیا تھا۔...
    استحکام پاکستان پارٹی کے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی نے پنجاب اسمبلی میں تہینیتی قرارداد جمع کرا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قرارداد میں چیف آف دی ڈیفنس فورسز کی قیادت کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس عہدے پر تعیناتی سے بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا وقار بڑھا ہے۔ شعیب صدیقی نے کہا کہ تعیناتی سے ملک کی عسکری تاریخ میں نیا اور سنہری باب رقم ہوا ہے۔ اس عہدے سے بھارت سمیت تمام دشمنوں کے اوسان خطا ہو چکے ہیں جبکہ یہ تعیناتی ملکی سرحدوں کو مزید محفوظ اور ناقابل تسخیر بنانے کے عزم کا اظہار ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ تعیناتی دفاعی نظام کیلئے اہم سنگ میل ہے،...
    چینی شہری کو مبینہ طور پر اگست 2019ء میں دفعہ 370 کی منسوخی کے حوالے سے آن لائن سرچ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک چینی سیاح کی گرفتاری کے بعد بھارتی پولیس نے غیر ملکی سیاحوں کی جانچ پڑتال اور انہیں سہولیات فراہم کرنے والے مقامی لوگوں پر پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے ویزہ شرائط کی خلاف ورزی پر گرفتار کئے گئے چینی سیاح سے منگل کو مسلسل دوسرے دن بھی تفتیش جاری رکھی اور اس کے موبائل فون کو فرانزک تجزیہ کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔چینی شہری کو مبینہ طور پر اگست 2019ء میں دفعہ 370 کی...
    کابل: افغانستان کے شہر ہرات میں طالبان نے برطانوی سیریز پیکی بلائنڈرز سے متاثرہ لباس پہننے پر چار نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔  وزارتِ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے ترجمان سیف الاسلام خیبر کے مطابق جبرائیل ٹاؤن شپ سے کی گئی گرفتاریوں میں نوجوانوں پر ’غیر ملکی ثقافت کو فروغ دینے‘ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ان نوجوانوں کی تصاویر وائرل تھیں جن میں وہ لانگ کوٹ، فلیٹ کیپ اور پیکی بلائنڈرز کے کرداروں سے ملتے جلتے انداز میں دکھائی دے رہے تھے۔  نوجوانوں کا کہنا تھا کہ وہ یہ فیشن شو کی وجہ سے پسند کرتے ہیں اور مقامی سطح پر مثبت ردعمل بھی ملا، تاہم طالبان نے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب پتنگ بازی آرڈیننس 2025پنجاب اسمبلی میں پیش کردیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر حکومت سے اجازت لے کر ضلع میں پتنگ بازی کی اجازت دیں گے،پتنگ بازی اور پتنگ کی فروخت کیلئے رجسٹریشن کروانا لازمی ہوگی۔ بل میں مزید کہا گیا ہے کہ پتنگ سازوں کی رجسٹریشن ڈپٹی کمشنرکریں گے،بغیر رجسٹریشن پتنگ اور ڈور بنانے اور بیچنے پر 5سال تک سزا اور5لاکھ جرمانہ ہوگا۔ مزید :
    فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک روز کے اضافے کے بعد 1900 روپے فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کا بھاؤ 1900 روپےکم ہو کر4 لاکھ 41 ہزار 862 روپے ہو گیا ہے۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت 1629 روپے کم ہو کر3 لاکھ 78 ہزار 825 روپے ہو گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 19 ڈالر کم ہوکر 4195 ڈالر فی اونس ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
    ریسکیو 1122 کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دھند کی وجہ سے حدنگاہ کم ہونے کے باعث منگل کو ملتان-سکھر موٹروے (ایم فائیو) پر 6 ٹریلر ٹرکوں کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔ موٹروے کے ظاہرپیر (رحیم یار خان) سے ملتان شیر شاہ انٹرچینج تک کے حصے (جہاں ٹکراؤ ہوا) کو صبح کے وقت دھند کی وجہ سے کم نظر آنے کے باعث عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا، جسے بعد میں کھول دیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے بیان کے مطابق موٹروے پر چلنے والے ٹرک دھند کی وجہ سے رکے ہوئے ٹرکوں سے ٹکرائے۔ مزید تفصیل دیتے ہوئے ملتان ریسکیو 1122 کے ترجمان ارشد حسین نے ’ڈان‘ کو بتایا...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے یونیورسٹی روڈ پر بی آر ٹی منصوبے کی تعمیر میں تاخیر کے خلاف درخواست کی سماعت سے انکار کر دیا۔ جسٹس عدنان اقبال چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی آئینی بینچ کے روبرو یونیورسٹی روڈ پر بی آر ٹی منصوبے کی تعمیر میں تاخیر کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے درخواست کی سماعت سے انکار کر دیا۔ فاضل جج پہلے ہی ہدایت کر چکے ہیں کہ بیرسٹر صلاح الدین کے کیسز ان کے سامنے پیش نا کیے جائیں۔ بیرسٹر صلاح الدین احمد اس کیس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے وکیل ہیں۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ 2017 میں بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے...
    ویب ڈیسک : سرکاری نوکری کے خواہشمند تمام امیدواروں کے لیے بڑی خبر سامنے آ گئی ہے،  بھرتیوں کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا ہے۔  خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اداروں میں بھرتیوں کا طریقہ کار تبدیل کرتے ہوئے تمام جاری اور مستقل بھرتیوں کے لیے انٹرنل اور دیگر ایجنسیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ لائیو اسٹاک، فشریز و کوآپریٹو خیبر پختونخوا کے جاری اعلامیہ میں ان اداروں میں تمام بھرتیاں اب ایٹا کے ذریعہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اور محکمے میں پہلے سے شروع بھرتیوں کو دوبارہ ایٹا کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حکومت نے نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی تیار کرلی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ضرورت...
    لاہور(نیوز ڈیسک)باغبانپورہ میں برگر کے ریٹ پر معمولی تلخ کلامی پر دکاندار کو دھمکیاں دینے، کاؤنٹر اور شیشہ توڑنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق متاثرہ شہری خرم شہزاد کی مدعیت میں نامزد ملزم دلاور، خاور، بشارت اور 8/10 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او باغبانپورہ کو فوری ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے کسے رعایت کے مستحق نہیں۔
    ---فائل فوٹو  ایبٹ آباد میں قتل ہونے والی ڈاکٹر وردہ کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال نے کہا ہے کہ ڈاکٹر وردہ کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ جَلد منظرِ عام پر لائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق بیرونِ ملک روانگی کے وقت ڈاکٹر وردہ اپنے پاس موجود 67 تولہ سونے کے لیے پریشان تھی، ملزمہ رِدا نے ڈاکٹر وردہ کا اعتماد حاصل کر کے67 تولہ سونا اپنے پاس امانتاً رکھوانے پر آمادہ کیا۔ذرائع کے مطابق ملزمہ نے ڈاکٹر وردہ کا سونا گروی رکھوا کر 50 لاکھ روپے بھی حاصل کر رکھے تھے۔ ایبٹ آباد میں لیڈی ڈاکٹر کو کس طرح قتل کیا گیا، اہم انکشافات سامنے آگئےڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ہارون الرشید...
    -- فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں وزیراعلیٰ اسپیشل اینیشیٹو برائے کینسر پیشنٹ کارڈ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کینسر اور کارڈیک سرجری کےلیے خصوصی کارڈ متعارف کروایا جائے گا۔دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ کینسر اور دل کے مریضوں کے علاج کا مکمل خرچ حکومت ادا کرے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی تعلیمی اداروں میں فرضی مشقیں کرانے کی ہدایتوزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس کو اسکول ایجوکیشن کے ساتھ مل کر تعلیمی اداروں میں فرضی مشقیں کرانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ تعلیمی اداروں کے لیے سیکیورٹی گارڈ، انٹری چیکنگ اور سی سی ٹی وی لازمی قرار دیدی گئی ہے۔ اجلاس کو بتایا...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا شیڈول جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں پولنگ 15 فروری 2026 کو ہوگی۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے اور جانچ پڑتال کا مرحلہ الیکشن کمیشن کے مطابق 19 دسمبر کو ریٹرننگ آفیسرز کاغذاتِ نامزدگی کے لیے پبلک نوٹس آویزاں کریں گے۔ کاغذاتِ نامزدگی 22 دسمبر سے 27 دسمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔  جبکہ ان کی جانچ پڑتال 30 دسمبر سے 3 جنوری 2026 تک ہوگی۔ اپیلوں اور حتمی فہرست کا شیڈول امیدواروں کی اپیلیں 5 سے 8 جنوری تک دائر...
    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اس عہدے پر تعیناتی سے بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا وقار بڑھا ہے، تعیناتی سے ملک کی عسکری تاریخ میں نیا اور سنہری باب رقم ہوا ہے، اس عہدے سے بھارت سمیت تمام دشمنوں کے اوسان خطا ہو چکے ہیں، یہ تعیناتی ملکی سرحدوں کو مزید محفوظ اور ناقابل تسخیر بنانے کے عزم کا اظہار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر قرارداد حکومتی اراکین کی جانب سے متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔قرارداد میں چیف آف ڈیفنس فورسز کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اس عہدے پر تعیناتی سے بین الاقوامی سطح...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب ایمرجنسی سروس ایکٹ 2006 میں ترامیم کا بل پنجاب اسمبلی سے منظور کرلیا گیا۔ پنجاب ایمرجنسی سروس (ترمیمی) ایکٹ 2025 گزشتہ روز کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔ ترمیم کے تحت پنجاب ایمرجنسی کونسل کے وائس چیئرمین کے محکموں میں تبدیلی کی گئی ہے، وزیر قانون کی جگہ وزیر ایمرجنسی سروس کو وائس چیئرمین تفویض کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ترمیم سیکشن 6 کی شق (aa) میں کی گئی، محکمہ کے انتظامی کی درخواست پر ترمیم تجویز کی گئی۔ ترمیم کا مقصد ایمرجنسی سروسز انتظام کو مؤثر بنانا ہے، بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔
    فائل فوٹو ایڈیشنل سیشن جج لاہور کے چیمبر سے دو سیب اور ایک ہینڈ واش چوری ہو گیا۔ایف آئی آر کے مطابق جج نور محمد بسمل کے چیمبر سے دو سیب اور ایک ہینڈ واش چوری ہوا ہے۔جج کے چیمبر سے سیب اور ہینڈ واش چوری کا مقدمہ تھانہ اسلام پورہ درج کر لی گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
    بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج ملاقات کا دن ہے، اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا۔ گورکھ پور سے داہگل ناکے تک تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے۔ اڈیالہ جیل کے اطراف دو شفٹوں پر مشتمل خصوصی سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ 20 تھانوں کے ایس ایچ، 8 ڈی ایس پیز دو ایس پیز خصوصی ڈیوٹی پر معمور ہیں، اڈیالہ جیل کےاطراف 1200 سے زائد اہلکار و افسران تعینات رہیں گے جب کہ 6 لیڈی انسپکٹرز سمیت 48 خواتین کمانڈوز بھی تعینات ہیں۔ اسی طرح آر ایم پی فورس، پنجاب کانسٹبلری، ڈولفن سکواڈ اور ایلیٹ فورس بھی فرائض انجام دے گی۔ پولیس کو اینٹی رائٹ سامان بھی فراہم کر دیا گیا۔ اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ میں انگریزی زبان کے امتحان (IELTS) میں ناکامی کے باوجود ہزاروں تارکینِ وطن کو ویزے دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 80 ہزار امیدواروں کو غلط نتائج فراہم کیے گئے جن کی بنیاد پر انہیں پاس قرار دیا گیا، حالانکہ وہ امتحان میں کامیاب نہیں تھےتحقیقاتی رپورٹس میں چین، بنگلہ دیش اور ویت نام جیسے ممالک میں دھوکہ دہی کے ثبوت ملے ہیں، جہاں لیک شدہ امتحانی پرچوں کی فروخت کے ذریعے غیرمستحق امیدواروں کو پاس کر دیا گیا۔ اس معاملے پر کنزرویٹو پارٹی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے ایسے افراد کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور آئندہ...
     ویب ڈیسک  :انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔  وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔  مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ انڈونیشیا کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کروایا۔ ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد  واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔ اسلام آباد آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔  ایئر پورٹ پر صدر آصف علی زرداری...
    صارفین کی کرکٹ ٹورنامنٹس سے متعلق دلچسپی نمایاں، 2025 میں بھی پاکستانی کرکٹرز عوام کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ تفصیلات کے مطابق گوگل نے 2025 کے دوران پاکستان میں گوگل سرچ کے رجحانات کی تفصیل جاری کردی ہے۔ گوگل کی ایئر ان سرچ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گوگل سرچ میں کرکٹ بدستور سرفہرست ہے۔ پاکستانی شائقین نے گوگل پر زیادہ تر ابھرتے ہوئے کھلاڑی ابھیشیک شرما، حسن نواز، عرفان خان نیازی کو تلاش اور فالو کیا۔ صاحبزادہ فرحان، محمد عباس، صائم ایوب سمیت دیگر کھلاڑیوں کو بھی تلاش کیا گیا۔ اے آئی ٹولزکی تلاش نے پاکستانی عوام کی مصنوعی ذہانت میں بڑھتی دلچسپی کو نمایاں کیا۔
     ویب ڈیسک :معاشروں کو کرپشن سے پاک کرنے کاعزم، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی انسداد بدعنوانی کا دن منایا جارہا ہے۔   انسداد بدعنوانی کا دن منانے کا مقصد بدعنوانی کے خاتمے کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے، بلاتفریق احتساب کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، کرپشن کسی بھی معاشرے کی بنیادوں کو کمزور کر دیتی ہے۔  انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے کا مقصد معاشروں کو کرپشن سے پاک کر نے کا عزم ہے، پہلا ورلڈ اینٹی کرپشن ڈے 9 دسمبر 2004ء کومیکسیکو میں منایا گیا تھا۔ ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد  اقوام متحدہ نے سال 2025ء کا موضوع ’’اچھے کل کیلئے بدعنوانی کے خلاف نوجوانوں کے...
    پشاورہائیکورٹ میں درخواست حماد ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کسی چیز کی کمی نہیں لیکن یہاں پر گُڈ گورننس کا فقدان ہے۔ فنڈز کا بروقت اور صحیح استعمال نہ کرنے سے خیبرپختونخوا ترقی منصوبوں سے محروم ہے۔  خیبرپختونخوا کے عوام ٹرانسپورٹ ،تعلیم ، خوراک ، صحت ، رہائش سمیت دیگر سہولیات سے محروم ہے جبکہ گُڈ گورننس کے فقدان کے باعث معیشت اور معاشی سرگرمیاں شدید متاثر ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ ترقی یافتہ ممالک کے طرز پر گُڈ گورننس کا ماڈل  اپنایا جائے۔ بہترین ریفارمز لاکر لوگوں کو آسانیاں پیدا کی جائے۔  مزید برآں کاروبار کے فروغ اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے منصوبہ بندی کی جائے اور شفافیت لانے...
    لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج کے چیمبر سے 2 سیب اور ایک ہینڈ واش چوری ہوگیا، چوری کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق چوری کی واردات ایڈیشنل سیشن جج نور محمد بسمل کے چیمبر میں پیش آئی، سیب اور ہینڈ واش چوری کا مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا ہے۔ چوری کی واردات کی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ جج نور محمد بسمل کے چیمبر سے 2 سیب اور ایک ہینڈ واش چوری ہوا،  اسلام پورہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ عدالت کے ملازم حبیب الرحمٰن کے بیان پر درج کیا گیا ہے، اور چور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
    شکارپور میں پولیس مقابلے کے دوران 8 ڈاکو مارے گئے جبکہ دو ڈی ایس پیز سمیت 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔ایس ایس پی شکار پور کے مطابق منچھر شیخ کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران 8 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا گیا، ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور سومرو زخمی اور ڈی ایس پی سٹی پارس بکرانی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں سے مقابلہ تاحال جاری ہے اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے، ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں پولیس کی بکتر بند گاڑیاں بھی حصہ لے رہی ہیں۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران ڈرون ٹیکنالوجی بھی استعمال کی جا رہی ہے، ایک ڈاکو کو...
    کشمیر کارنر میں شہدائے کشمیر کی نایاب تصاویر اور جدوجہد آزادی کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے تاریخی پس منظر پر مشتمل کتب رکھی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کاز کو موثر طور پر اجاگر کرنے کے لیے قومی اسمبلی کی لائبریری میں کشمیر کارنر قائم کیا گیا ہے۔ ذرائٰع کے مطابق اسپیکر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کی لائبریری میں کشمیر کارنر کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رانا قاسم نون، وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور کشمیری رہنما شریک تھے۔ اس موقع پر اسپیکر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ پر پاکستانی قوم...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا میں گڈ گورننس کے فقدان کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ میں ایک اہم درخواست دائر کردی گئی، درخواست حماد ایڈووکیٹ کی وساطت سے جمع کرائی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں وسائل کی کمی نہیں لیکن اچھی حکمرانی کا شدید فقدان ہے، فنڈز کے بروقت اور درست استعمال نہ ہونے کے باعث صوبہ متعدد ترقیاتی منصوبوں سے محروم رہ گیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق صوبے کے عوام ٹرانسپورٹ، تعلیم، خوراک، صحت، رہائش اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ گڈ گورننس کے نہ ہونے سے معیشت اور معاشی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ درگاہ شاہ عبدالطیف بھٹائی پر...
    اداکار منیب بٹ کا روحانی اور خاندانی تربیت سے بھرپور اندازِ فکر مداحوں کے دل جیت گیا۔ابھرتے ہوئے اداکار منیب بٹ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران اپنی شخصیت کے روحانی اور خاندانی پہلوؤں پر کھل کر بات کی جسے سن کر مداح ان کے ایک نئے اور دل نشین روپ سے روشناس ہوئے۔اداکار نے بتایا کہ ان کا پورا خاندان مذہبی ہے، خصوصاً ان کی والدہ پنج وقتہ نمازی اور تہجد گزار ہیں، بچے کی پہلی درس گاہ ماں کی گود ہوتی ہے اور مجھے ایسی ایمان بھری گود ملی جس نے میری روح تک کو سیراب کر رکھا ہے۔ اپنے مذہبی رجحانات کے حوالے سے منیب بٹ نے کہا کہ وہ اور ان کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی ہے۔ینبع میں شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے، جبکہ تیز ہواؤں سے متعدد عمارتوں کی چھتیں گر گئیں اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ملبے تلے آکر کئی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔رپورٹس کے مطابق بارشوں کا یہ شدید سسٹم اب دیگر شہروں کی جانب بڑھ رہا ہے۔خراب موسم کی وارننگ کے بعد جدہ اور ربیغ میں آج تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے، اور کلاسز آن لائن جاری رہیں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ کے بعد طلبہ اور عملے کی حفاظت...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے کینسر اور دل کے عارضے میں مبتلا مریضوں کے علاج کیلئے ’وزیراعلیٰ سپیشل اینیشیٹو کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں کینسر اور کارڈیک سرجری کے لئے خصوصی کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو تفصیلی بریفنگ دی۔ پاکستان میں شفافیت میں اضافہ، کرپشن کم، معیشت ترقی کر رہی: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں کینسر اور دل کے عارضہ میں مبتلا افراد کے علاج...
    لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور بڑی تباہی سے بچ گئے جب کہ سی ٹی ڈی پنجاب نے بھارتی دہشت گرد ایجنسی را  کے 12  دہشت گردوں کو بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، آئی ڈی بم اور نقدی سمیت گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے کہا کہ گرفتار را کے دہشت گردوں کے قبضے سے حساس مقامات اور حساس اداروں کی تصویریں ویڈیو لوکیشن  بھی برامد کر لی گئی، فتنہ الہندوستان کے گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصویریں ویڈیو اور لوکیشن بھی برآمد ہوئی۔ فیصل اباد سے گرفتار دہشت گرد پنجاب میں خوف و ہراس پھیلانے کے ساتھ مذہبی منافرت بھی پھیلانا چاہتے تھے۔ سی ٹی ڈی پنجاب نے...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے قائدآباد پل کے قریب شاہ لطیف پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی جبکہ دوسرا بغیر مزاحمت گرفتار کر لیا گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی ڈاکو کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی شناخت حماد کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق دوسرے گرفتار ملزم ناصر کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، دو موبائل فون، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔
     اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں بڑا دو ٹوک پیغام دیا ہے، پی ٹی آئی کو واضح پیغام دیا گیا اس کو مذاق سمجھیں گے تو نقصان اٹھائیں گے۔ حکومت نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کی تائید کی ہے، بانی پی ٹی آئی کی اپنی بہن سے ملاقات کے بعد جو ٹویٹ آیا اور جو الفاظ استعمال ہوئے اس کے بعد فیصلہ ہو گیا بانی پی ٹی آئی کیخلاف غداری کے مقدمے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ ان کو پیغام مل جائے گا اور بڑی قوت سے ملے گا، یہ لوگ اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انسان کے اندر ہر صلاحیت اللہ کی طرف سے ودیعت کی جاتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق انسان کا پہلے نمبر کا خوف موت نہیں بلکہ لوگوں سے خطاب کرنا ہے۔ ویسے موت کا نمبر پانچواں ہے، تو آپ سمجھ سکتے لوگوں سے اچھا خطاب کرنے والا ہونا (public speaker) اللہ کا کتنا بڑا انعام ہے۔ اچھا بولنے والوں کو ایک چیلنج یا مسئلہ درپیش ہوتا ہے کہ جو بولا گیا ہے وہی سمجھا بھی جائے اور اگر بولا کچھ گیا ہے اور سمجھا کچھ اور گیا تو سمجھ لیجیے کہ بولنے والے کی صلاحیت اور افادیت پر سوالیہ نشان لگ جاتا ہے۔البرٹ میہرابین (Albert Mehrabian) کے مطابق جب انسان بات چیت کے ذریعے کوئی پیغام دینا چاہتا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈی جی آئی ایس پی آر بہت غصے میں تھے۔ ممکن ہے ان کا غصہ بجا ہو۔ سنا تھا کہ جوش میں ہوش کا دامن ہاتھ سے چھوٹ جاتا ہے لیکن اب آنکھوں نے جو کچھ دیکھا اسے دیکھ کر ایسا ہی لگا۔ اللہ کرے کہ دامن ہوش دوبارہ تھام لیا جائے کیونکہ اب اگر ملک سنور جانے کی کوئی آخری امید نظر آتی ہے تو وہ اسی ادارے کی ہوشمندی میں ہی مضمر ہے کیونکہ اب حالات اتنی گمبھیر صورت اختیار کر چکے ہیں کہ ان کو قابو میں رکھنا اور اچھی صورت حالات کی جانب لوٹانا سیاسی قائدین اور پارٹیوں کے بس میں بھی نہیں رہا۔ میں اپنی اصل بات کی جانب جانے سے پہلے یہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی سے اربوں روپے کا ریونیو حاصل کرنے کا ایک اور منصوبہ بنالیا گیا، ادارہ ترقیات کراچی نے غیر اعلانیہ ٹارگیٹیڈ کارروائیوں کی تیاریاں مکمل کرلیں، تبدیلی استعمال اراضی پر شہر کے ہزاروں پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا، افسران نے شہر میں بڑی کارروائی کیلیے نوٹسز کا ڈرافٹ تیار کرنا شروع کردیا، مس یوز آف پلاٹس پر شروع کی جانے والی کارروائیوں کے لیے افسران نے تیاری کرلی ہے، ممبر ایڈ منسٹریشن کی نگرانی میں نوٹسز کا ڈرافٹ اور آپریشن کا لائحہ عمل طے کیا جارہا ہے۔انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق ادارہ ترقیات کراچی نے شہر قائد میں تبدیلی استعمال اراضی (مس یوز آف پلاٹس) پر غیر اعلانیہ طور پر بڑی...
    ایبٹ آباد:ایبٹ آباد میں ڈی ایچ کیو اسپتال سے مبینہ اغوا ہونے والی ڈاکٹر وردہ کی لاش لڑی بنوٹا کے مقام سے مل گئی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں تعینات ڈاکٹر وردہ 4 دسمبر کو اپنی دوست کے ساتھ گاڑی میں اسپتال سے گئی تھیں۔ ڈاکٹر وردہ نے 67 تولہ سونا اور رقم اپنی دوست کے پاس امانت کے طور رکھوایا تھا، پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی گئی، لواحقین نے الزام لگایا کہ سونا اور رقم واپس مانگنے پر ڈاکٹر وردہ کو اغوا کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے اغواءکے الزام میں ان کی دوست اور ان کے ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا تھا۔  واقعے کی...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے مچھر کالونی سراجی چوک کے قریب ڈاکس پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی ڈاکو کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو کی شناخت 22 سالہ یاسین کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
    دہشتگردوں کے قبضے سے حساس مقامات اور حساس اداروں کی تصویریں ویڈیو لوکیشن برآمد آئی ای ڈی بم، 7 ڈیٹونیٹر، 2 حفاظتی فیوز وائر 102 فٹ ، موبائل نقدی اور اسلحہ برآمدکر لیا لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور بڑی تباہی سے بچ گئے جب کہ سی ٹی ڈی پنجاب نے بھارتی دہشت گرد ایجنسی را کے 12 دہشت گردوں کو بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، آئی ڈی بم اور نقدی سمیت گرفتار کر لیا۔ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے کہا کہ گرفتار را کے دہشت گردوں کے قبضے سے حساس مقامات اور حساس اداروں کی تصویریں ویڈیو لوکیشن بھی برامد کر لی گئی، فتنہ الہندوستان کے گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدیق سنز لمینڈ اور پنجابی سوداگر کار پورشن کے باہمی اشتراک کے حامل ایک شاندار رہائشی اسکیم کا آج باضابطہ آغاز اور سنگ بنیاد کی تقریب منعقد کر کے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ یہ پروجیکٹ مین یونی ورسٹی روڈ پر واقع لیکن اپارٹمنٹ سے متصل ایک نئی کینڈ رہائشی کمیونٹی ہے۔ 7 دسمبر بروز اتوار کو منعقد ہونے والی اس پر وقار تقریب میں شراکت داروں،معزز مہمانوں اسٹیک ہولڈرز، پروجیکٹ کے ممکنہ مالکان نے شرکت کی۔ اوشن گارڈنز کراچی کی رونقوں میں ایک اور جدید اضافہ ہے جو کہ ماڈرن طرز رہائش کا حامل ہے۔پر یکم ڈیزائن ، مضبوط انفرا اسٹرکچر ، طویل مدتی ویلیو کے حامل اوشن گارڈنز نے شہری...
    ریاض احمدچودھری مودی کے بھارت میں مسلمانوں کا معاشی قتل جاری ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہندوتوا سوچ پورے معاشرے میں زہر اگل رہی ہے۔ بھارت میں مسلمانوں کو دبانے کی ہر کوشش ناکام ہونے کے بعد اب انتہاپسند ہندوؤں کی جانب سے معاشی بائیکاٹ کا نیا حربہ سامنے آیا ہے۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے انتہاپسند ہندوؤں کی جانب سے مسلمانوں کے اقتصادی اور سماجی بائیکاٹ کا عمل جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر مسلمان دکانداروں اور ہوٹل مالکان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ ہندوؤں کے ذہن میں یہ شک پیدا کیا جا رہا ہے کہ مسلمان دکاندار کھانوں میں گائے کے گوشت، تھوک اور علاظت کی ملاوٹ کرتے ہیں۔ اس منفی پروپیگنڈے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوکاڑہ(جسارت نیوز)نائب امیر جماعت اِسلامی، سیکرٹری جنرل ملّی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی ایکٹ میں بار بار ترامیم کرکے تمام شہری حقوق چھین لیے ہیں، بلدیاتی انتخابات فرضی کارروائی بنادی گئی ہے، ضلعی، میٹرو پولیٹن کارپوریشن، سٹی کارپریشنز کا خاتمہ کردیا گیا ہے اور یونین کونسل کی سطح پر 9 کونسلرز کا بنیادی انتخاب غیرجماعتی کردیا گیا ہے، چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کے لیے کونسلرز پہلے پارٹی جوائن کریں گے اور سارا نظام یونین کونسل، ٹاؤن کی سطح پر نوکرشاہی کے ماتحت کردیا گیا ہے۔ طلبہ یونین انتخاب ختم کرکے نوجوانوں کو جمہوری حقوق سے محروم کردیا گیا ہے۔ سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب میں بھی بے اختیار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور بڑی تباہی سے بچ گئے جبکہ سی ٹی ڈی پنجاب نے بھارتی دہشت گرد ایجنسی را کے 12 دہشت گردوں کو بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، آئی ڈی بم اور نقدی سمیت گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے کہا کہ گرفتار را کے دہشت گردوں کے قبضے سے حساس مقامات اور حساس اداروں کی تصویریں وڈیو لوکیشن بھی برآمد کر لی گئی، فتنہ الہندوستان کے گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصویریں وڈیو اور لوکیشن بھی برآمد ہوئی۔ فیصل آباد سے گرفتار دہشت گرد پنجاب میں خوف و ہراس پھیلانے کے ساتھ مذہبی منافرت بھی پھیلانا چاہتے تھے۔ سی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251209-01-14 ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں لاپتا ڈاکٹر وردہ مشتاق کی لاش پولیس نے ایک قریبی جنگل سے برآمد کر لی۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹر وردہ کی لاش تھندیانی کے قریبی جنگلات سے ملی، جسے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے کیس کے سلسلے میں مقتولہ کی ایک سہیلی اور اْس کے شوہر کو بھی گرفتار کر لیا۔بینظیر بھٹو شہید اسپتال میں خدمات انجام دینے والی ڈاکٹر وردہ حالیہ جمعرات سے لاپتا تھی، جس کے باعث ان کے ساتھی عملے اور صوبائی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن و گرینڈ ہیلتھ الائنس کے رہنماؤں نے احتجاج کیا اور اسپتال کی ذمے داریاں چھوڑ کر ہڑتال کی۔انہوں نے اعلان کیا تھا کہ اگر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251209-06-13ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی ریلوے سارنے ٹریول، ٹرانسپورٹیشن اور ٹورازم سیکٹر میں بہترین رابطہ مرکز کا سالانہ ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ ورلڈ کنٹیکٹ سینٹر کے تحت ایواڈز کی تقسیم کا انعقاد یونان میں کیا گیا۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقابلے میں مختلف ممالک کی معروف کمپنیاں اور ادارے شریک ہوئے تھے جن میں سعودی ریلوے کو بہترین ایوارڈ برائے رابطہ مرکز سے نوازا گیا۔رپورٹس کے مطابق حالیہ ایوارڈ سعودی ریلوے کی سابقہ کامیابیوں کا تسلسل ہے جس کے تحت یورپ، مشرق وسطی اور افریقا کی سطح پرگوبل ٹاپ رینکنگ پرفارمنس کے حوالے سے پہلی پوزیشن اور گولڈن کیٹگری میں سار کو شامل کیا گیا۔ سعودی ریلوے سار کے سی ای او ڈاکٹر بشار بن...
    رواں سال کے گیارہ مہینے گزر چکے ہیں، لیکن شہر میں اسٹریٹ کرائم بدستور بے قابو ہے، پولیس کی جانب سے روزانہ کی بنیادوں پر جاری سرچ آپریشنز، کومنگ آپریشنز ، اسنیپ چیکنگ اور مبینہ پولیس مقابلوں کے باوجود شہری عدم تحفظ کا شکار دکھائی دیئے اور اس دوران شہر کی گلیاں، سڑکیں اور رہائشی علاقے جرائم پیشہ عناصر کے لیے محفوظ جبکہ شہریوں کے لیے خطرناک ثابت ہوتے رہے ہیں۔  اس عرصے میں جرائم کی نوعیت کی تعداد اور اس کی شدت پولیس افسران کی جانب سے اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں کمی کے دعوے زمینی حقائق سے بالکل برعکس دکھائی دیئے ، رواں سال کے 11 ماہ کے دوران شہریوں کو کروڑوں روپے مالیت کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    کچھ سمجھ میں نہیں آرہا کہ بات کہاں سے شروع کروں، کیسے شروع کروں یا کہوں بھی کہ نہ کہوں  زخم چاہت نے تری اتنے دیے ہیں مجھ کو  سوچتا ہوں کہ کہوں تم سے کہ خاموش رہوں  کیوں کہ ایک تو میری سمجھ دانی بہت چھوٹی ہے اوردوسری یہ بات بہت بڑی ہے اسے محاورہ میں چھوٹا منہ اوربڑی بات بھی کہتے ہیں ؎ تصویر بناتا ہوں تصویر نہیں بنتی  اک خواب سادیکھا ہے تعبیر نہیں بنتی  بات واقعی ایک خواب کی ہے لیکن یہ بھی پتہ نہیں کہ یہ خواب ہم نے خود بچشم خود اور بہ چشمہ خود دیکھا ہے یاکسی اور نے دیکھ کر ہمیں بزبان غیر دہان غیر اوردربیان غیر سنایا ہے ، بہرحال پیٹ...
    اسلام ٹائمز: دستاویز میں اعتراف کیا گیا ہے کہ خلیج فارس کے وسائل کو دشمن کے ہاتھ سے دور رکھنا، اور آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنا، امریکہ کے بنیادی مفادات ہیں۔ یہ جملہ ثابت کرتا ہے کہ امریکہ کے لیے مشرقِ وسطیٰ کوئی انتخاب نہیں، بلکہ ایک ساختیاتی انحصار ہے۔ وہ مواقع جو امریکہ کھو رہا ہے۔ دستاویز میں مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ کے لیے ٹیکنالوجی، ایٹمی توانائی اور دفاعی سرمایہ کاری کے مواقع کا ذکر ہے، لیکن جو بات نہیں کہی گئی، وہ یہ ہے کہ چین اور روس پہلے ہی ان میدانوں میں سرمایہ کاری اور دیرینہ معاہدوں کے ساتھ امریکہ سے کہیں آگے نکل چکے ہیں۔ خصوصی رپورٹ: امریکی حکومت کی قومی سلامتی کی نئی دستاویز،...
    سائنسی دنیا میں شہرت رکھنے والے کراچی یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آئی سی سی بی ایس کو جامعہ کراچی سے علیحدہ کرنے کا مجوزہ قانونی مسودہ سندھ ایچ ای سی پہنچ گیا ہے۔ سندھ اعلی تعلیمی کمیشن کے ذیلی ادارے چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی نے اس حوالے سے خصوصی اجلاس 12 دسمبر کو طلب کرلیا، جس میں اس مسودے میں موجود قانونی شقوں پر غور کیا جائے گا جبکہ چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی نے جمعہ کو ہونے والے اجلاس سے متعلق خطوط اراکین کو ارسال کردیے ہیں۔ چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی کے ایک رکن نے "ایکسپریس" کو بتایا کہ جو قانونی مسودہ کمیٹی کو بھجوایا گیا ہے یہ وہی مسودہ ہے جو سوشل میڈیا پر پہلے ہی سفر...
    امریکا نے مزید 31 بنگلہ دیشی شہریوں کو ڈی پورٹ کر دیا جو پیر کی شام ایک خصوصی امریکی فوجی طیارے کے ذریعے ڈھاکا پہنچے۔ یہ بھی پڑھیں: جعلی فٹبال ٹیم جاپان پہنچا دینے کا معاملہ، ڈی پورٹ ہونے والے 22 ’کھلاڑی‘ گرفتار طیارہ حضرت شاہ جلال بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا جہاں ایئرپورٹ حکام نے ڈی پورٹییز کو بریک (BRAC) کے حوالے کیا جس نے ہنگامی معاونت اور ٹرانسپورٹ فراہم کی۔ واپس آنے والوں میں زیادہ تر کا تعلق نوکھالی سے ہے جبکہ دیگر کا تعلق سلہٹ، فینی، شریعت پور اور کومیلا سے بتایا گیا ہے۔ کئی ڈی پورٹییز نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں سفر کے دوران تقریباً 60 گھنٹے تک ہتھکڑیوں اور بیڑیوں میں رکھا گیا جو...
    بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے سنسنی خیز اغوا اور جنسی زیادتی کے ہائی پروفائل کیس کے حیران کن فیصلے نے عدالتی نظام کو بے نقاب کردیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق 2017 کو معروف اداکارہ کو اغوا کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے کیس نے ملیالم فلم انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ متاثرہ اداکارہ کو چلتی گاڑی میں نہ صرف اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا بلکہ ویڈیو بناکر دھمکایا گیا تھا کہ منہ کھولا تو وائرل کردی جائے گی۔ متاثرہ اداکارہ نے الزام عائد کیا تھا کہ اغوا کاروں نے بتایا تھا کہ وہ یہ خوفناک عمل کسی ایسے شخص کے کہنے پر کر رہے ہیں جس کی اداکارہ سے "پُرانی دشمنی" تھی۔ پولیس کی تحقیقات کے دوران اس...
    فائل فوٹو پنجاب اسمبلی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی قرارداد منظور کرلی گئی۔صوبائی اسمبلی میں قرارداد ملک احمد سعید خان نے پیش کی، جس میں کہا گیا کہ اس عہدے پر تعیناتی سے بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا وقار بڑھا ہے۔قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ اس تعیناتی سے ملک کی عسکری تاریخ میں سنہری باب رقم ہوا ہے، اس عہدے سے بھارت سمیت تمام دشمنوں کے اوسان خطا ہوچکے ہیں۔قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ تعیناتی ملکی سرحدوں کومزید محفوظ اور ناقابل تسخیر بنانے کے عزم کا اظہار ہے، تعیناتی دفاعی نظام کے لیے اہم سنگ میل ہے، قوم کواس قیادت پر مکمل بھروسہ ہے۔قرارداد...
    کراچی: کراچی سے اربوں روپے کا ریونیو حاصل کرنے کا ایک اور منصوبہ بنالیا گیا، ادارہ ترقیات کراچی نے غیر اعلانیہ ٹارگیٹیڈ کارروائیوں کی تیاریاں مکمل کرلیں، تبدیلی استعمال اراضی پر شہر کے ہزاروں پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا، افسران نے شہر میں بڑی کارروائی کیلئے نوٹسز کا ڈرافٹ تیار کرنا شروع کردیا، مس یوز آف پلاٹس پر شروع کی جانے والی کارروائیوں کے لیے افسران نے تیاری کرلی ہے، ممبر ایڈ منسٹریشن کی نگرانی میں نوٹسز کا ڈرافٹ اور آپریشن کا لائحہ عمل طے کیا جارہا ہے۔ انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق ادارہ ترقیات کراچی نے شہر قائد میں تبدیلی استعمال اراضی (مس یوز آف پلاٹس) پر غیر اعلانیہ طور پر...
    سیکورٹی حکام نے دو کم عمر لڑکوں کے ذریعے آئس کی راولپنڈی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ 2000 گرام آئس لڑکوں کے پیروں سے باندھی گئی تھی جسے برآمد کرلیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ منشیات اسمگلنگ کے گھناؤنے ملزمان اب اسمگلنگ میں کم عمر بچوں کا استعمال کرنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق مردان میں موت کے سوداگر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے چھوٹے بچوں کو استعمال کررہے ہیں۔ سیکورٹی حکام نے دو کم عمر لڑکوں کے ذریعے آئس کی راولپنڈی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ 2000 گرام آئس لڑکوں کے پیروں سے باندھی گئی تھی جسے برآمد کرلیا گیا۔ خفیہ اطلاع پر مردان نوشہرہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے دو کم عمر لڑکوں کے ذریعے آئس راولپنڈی سمگلنگ...
    اسلام آباد: پاکستان کو پانی کے شدید بحران کا سامنا ہے، ذخائر میں تیزی سے کمی جاری ہے واٹر سیکیورٹی کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ہے پاکستان میں پالیسیاں مضبوط مگر عمل درآمد کمزور اور سست ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ایشین واٹر ڈیویلپمنٹ آوٴٹ لک رپورٹ 2025ء جاری کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو پانی کے شدید بحران کا سامنا ہے، ذخائر میں تیزی سے کمی جاری ہے۔ میڈیاذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کی 80 فیصد سے زائد آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے، پاکستان میں فی کس پانی دستیابی 3500 سے کم ہو کر 1100 مکعب میٹر رہ گئی ہے، زیر...
    کراچی (نیوزڈیسک) سندھ کلچر ڈے کے موقع پر اتوار کو نکالی جانے والی کئی ریلیوں میں سے ایک کے پرتشدد ہونے کے بعد دہشت گردی کے الزامات کے تحت فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرلی گئی ہے۔ریلی کے شرکا نے پولیس پر پتھراؤ کیا، اور ریاست مخالف نعرے بھی لگائے تھے۔ پولیس نے اتوار کو ریلی کے شرکا کو ریڈ زون کی طرف شاہراہ فیصل کے راستے جانے سے روکنے کے لیے آنسو گیس فائر کی اور 45 افراد کو حراست میں لیا تھا، جن میں سے 12 کو بعد میں رہا کر دیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق، ریلی کے شرکا نے اہلکاروں پر حملہ کیا تھا، جس کے جواب میں پولیس نے لاٹھی چارج اور...
    ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردہ کےقتل کیس میں تین ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ ملزمان میں ڈاکٹر ودرہ کی دوست سمیت تین ملزمان شامل ہیں۔ڈی پی او ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر وردہ کو قتل کرکے ٹھنڈیانی کے قریب دفنایا گیا تھا، وردہ کو بظاہر گلا دبا کر قتل کیا گیا، اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہوگی۔ ایبٹ آباد: ڈی ایچ کیو اسپتال سے مبینہ اغواء ہونے والی ڈاکٹر کی لاش مل گئیپولیس کے مطابق ڈی ایچ کیو اسپتال میں تعینات ڈاکٹر وردہ 4 دسمبر کو اپنی دوست کے ساتھ گاڑی میں اسپتال سے گئی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی منصوبہ...
    پنجاب (نیوزڈیسک) ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے نجی تعلیمی ادارے میں طالبہ سے زیادتی کا مقدمہ تعلیمی ادارے کے مالک اور پرنسپل سمیت 4 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ طالبہ کا بتانا کہ اسکول پرنسپل نے 3 ماہ قبل اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ کے دیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ مختلف اوقات میں اسکول مالک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ 3 ماہ کی حاملہ ہے۔ پولیس کے مطابق طالبہ کے بیان کے بعد تعلیمی ادارے کے مالک اور پرنسپل سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا...
    ڈاکٹر وردہ نے 67 تولہ سونا اور رقم اپنی دوست کے پاس امانت کے طور رکھوایا تھا، پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی گئی، لواحقین نے الزام لگایا کہ سونا اور رقم واپس مانگنے پر ڈاکٹر وردہ کو اغوا کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد میں ڈی ایچ کیو اسپتال سے مبینہ اغواء ہونے والی ڈاکٹر وردہ کی لاش لڑی بنوٹا کے مقام سے مل گئی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں تعینات ڈاکٹر وردہ 4 دسمبر کو اپنی دوست کے ساتھ گاڑی میں اسپتال سے گئی تھیں۔ ڈاکٹر وردہ نے 67 تولہ سونا اور رقم اپنی دوست کے پاس امانت کے طور رکھوایا تھا، پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل...
    پاکستان تحریک انصاف اوورسیز نے فرانس میں پارٹی کے سینئر رہنما یاسر قدیر کو پی ٹی آئی یورپ کا ڈپٹی سیکریٹری نامزد کر دیا ہے۔انکی نامزدگی پر پی ٹی آئی فرانس کے رہنماؤں چوہدری اشفاق جٹ، چوہدری افضال ڈھل، پی کے چوہدری، چوہدری گلزار لنگڑیال اور کارکنوں نے انہیں دلی مبارکباد دی اور گلدستے پیش کیے۔یاسر قدیر کی نامزدگی پر یورپ بھر میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
    حکومت پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب،جرمانوں کو معطل کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)حکومت پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ، جرمانوں کو بھی معطل کردیا گیا ہے ۔وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال پر 2روز سے مذاکرات جاری تھے،ٹریفک آرڈیننس 2025سے پہلے مذاکرات نہیں ہوئے۔ٹریفک آرڈیننس 2025 فی الحال منسوخ کررہے ہیں،ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ، جرمانوں کو بھی معطل کیا جارہا ہے۔واضح رہے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹرز کی جانب سے پہیہ جام ہڑتال کے باعث متعدد بس اڈے بند رہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔قبل ازیں ٹرانسپورٹرزکی ہڑتال کی...
    پنجاب اسمبلی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر قرارداد منظور کر لی۔ پنجاب اسمبلی کے ایوان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر اعتماد اور خراج تحسین پیش کرنے کی قرار داد منظور کی۔ مزید پڑھیں: طالبان پاکستان مخالف فتنۂ خوارج کا ساتھ چھوڑیں یا پھر اپنے انجام کے لیے تیار رہیں، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر قرارداد ارکان اسمبلی شعیب صدیقی، شوکت عزیز بھٹی، طاہر جمیل، احسن رضا خان، ذوالفقار علی شاہ اور رانا احمد شہریار خان نے مشترکہ طور پر جمع کرائی تھی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اس عہدے پر تعیناتی نے پاکستان کے وقار کو...
    زمین کی پیمائش کیلئے مختلف ریاستوں میں زمین کی پیمائش کے مختلف معیارات ہوتے ہیں جس سے تکنیکی رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت بھر میں وقف املاک کو لے کر افراتفری کی صورتحال جاری رہی۔ متولی اور تنظیمیں الزام لگا رہی تھیں کہ حکومت وقف املاک پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ وہیں املاک کے رجسٹریشن کی آخری تاریخ اختتام پذیر ہو چکی ہے۔یہ پورٹل چھ ماہ تک کام کرتا رہا اور مقررہ مدت پوری ہونے کے بعد اسے اپ لوڈ کرنے کے لئے بند کر دیا گیا۔ اقلیتی امور کی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امید پورٹل پر 216,905 وقف املاک کو منظوری دی گئی ہے۔ امید پورٹل پر کل 5.17 لاکھ جائیدادوں کا اندراج...
    حادثے میں میں موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا،موقع پر موجود شہریوں نے ٹرک کے ڈرائیور کو پکڑ لیا اور تشدد نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا، حادثے کے بعد موقع پر موجود شہریوں نے ٹرک کے ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پل کے قریب سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تیز رفتار ٹرک رجسٹریشن نمبر جی ایس ٹی سی 9593 نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ حادثے...
    سوشل میڈیا پر چند روز سے یہ دعویٰ گردش کررہا تھا کہ پنجاب میں ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔ مختلف پوسٹس اور غیر مصدقہ پیغامات میں کہا گیا کہ حکومت نے ٹریفک قوانین کو وقتی طور پر معطل کردیا ہے، اس وجہ سے شہریوں کے لیے جرمانے یا کارروائی نہیں ہو گی۔ فیکٹ چیک کے مطابق یہ دعویٰ غلط ہے۔ سرکاری سطح پر ایسی کوئی ہدایت جاری نہیں ہوئی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کی کوئی بات نہ کی گئی، نہ ہی اس بارے میں کوئی نوٹیفکیشن موجود ہے۔ پنجاب کی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس...
    ملکی صدر کو کرپشن مقدمات ختم کرنے کے لیے معافی نامہ لکھنے والے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے معافی کے بدلے سیاست چھوڑنے سے متعلق پہلی بار ردعمل ظاہر کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق معافی نامے کے بعد یہ بحث زور پکڑنے لگی تھی کہ کرپشن مقدمات ختم کرنے کے بعد اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کو سیاست سے ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے۔ اپوزیشن جماعت نے اسرائیلی صدر پر زور دیا تھا کہ نیتن یاہو کو کرپشن مقدمات میں معافی سیاست کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہنے کی شرط پر دی جانی چاہیئے۔ تاہم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ وہ اپنے خلاف جاری کرپشن مقدمات پر نہ تو پلی بارگین کریں گے اور نہ سیاست چھوڑیں...
    گوگل نے اپنی سالانہ ’ایئر ان سرچ 2025‘ رپورٹ جاری کر دی جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی صارفین نے اس سال سب سے زیادہ کن موضوعات میں دلچسپی ظاہر کی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں نے 2024 میں گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس سال بھی کرکٹ سرچ رجحانات پر غالب رہا جبکہ تفریح میں ڈرامے دوسرے نمبر پر رہے۔ لوگ مصنوعی ذہانت  (یا اے آئی) کے نئے ٹولز کے بارے میں بھی بڑی تعداد میں معلومات تلاش کرتے رہے۔ لوگوں نے نئے کھانے پکانا، پیسے کی سرمایہ کاری، انشورنس، وکیل ڈھونڈنے اور امتحانی نتائج کے حوالے سے بھی بے شمار سرچز کیں۔ کھیل پاکستانیوں نے کھیلوں میں ایک بار پھر ثابت...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ای سٹیمپ پیپر کے اجرا اور لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ای سٹیمپ پیپر کے اجرا اور لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔ جسمیں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، ڈائریکٹر آئی سی ٹی رابعہ اورنگزیب، آئی سی ٹی اور سی ڈی اے کے متعلقہ افسران جبکہ ڈی جی پی ایل آر اے اور انکی ٹیم نے بزریعہ زوم لنک شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ...
    علی پور، ریپ کا شکار طالبہ حاملہ ہوگئی، پرنسپل سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز مظفرگڑھ (سب نیوز)پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے نجی تعلیمی ادارے میں طالبہ سے زیادتی کا مقدمہ تعلیمی ادارے کے مالک اور پرنسپل سمیت 4 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ طالبہ کا بتانا کہ اسکول پرنسپل نے 3 ماہ قبل اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ کے دیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ مختلف اوقات میں اسکول مالک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ 3 ماہ کی حاملہ ہے۔پولیس کے مطابق طالبہ کے بیان...
    گلشن اقبال میں رہائشی اپارٹمنٹ کے فلیٹ سے ماں بیٹی اوربہوکی پراسرارہلاکتوں اور بیٹے کا بیہوشی کی حالت میں ملنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، ہلاک تینوں خواتین کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گلشن اقبال  بلاک ون میں واقع رہائشی اپارٹمنٹ کے فلیٹ سے ماں بیٹی اوربہوکی پراسرارہلاکتوں کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ رات گئے ہلاک ماں بیٹی اور بہنوکا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا جس کے بعد تینوں لاشیں چھیپا ویلفیئر کےسرد خانے منتقل کردی گئیں۔ پولیس سرجن ڈاکٹرسمیعہ طارق کے مطابق پوسٹ مارٹم کے دوران خون سمیت مختلف اعضاء سے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں حاصل کیے جانے والے نمونوں کو لیباٹری بھجوادیا گیا ہے اموات کی اصل وجہ فل الحال...
    کے الیکٹرک اور کانٹریکٹر کے درمیان ادائیگی کا معاملہ حل نہیں ہوسکا، تنازع ایک بار پھر عدالت میں پہنچ گیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے نیو جام صادق برج کی تعمیر کے دوران کے الیکٹرک کے انفراسٹرکچر کی منتقلی کے تنازعے سے متعلق درخواست پر تعمیرات کو گرانے سے روک دیا۔ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو نیو جام صادق برج کی تعمیر کے دوران کے الیکٹرک کے انفراسٹرکچر کی منتقلی کا  تنازعہ سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ کے الیکٹرک کے وکیل بیرسٹر ایان میمن نے موقف دیا کہ کسی بھی منصوبے کی تعمیر سے قبل یوٹیلیٹی انفراسٹرکچر کی منتقلی کی جاتی ہے۔ کے الیکٹرک اور کانٹریکٹر کے درمیان انفراسٹرکچر کی منتقلی کے لئے معاہدہ طے پایا...
    نیوزی لینڈ کے تین اہم کھلاڑی انجری کے سبب ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ٹیسٹ سے باہر ہونے والوں میں کیوی ٹیم کے اہم فاسٹ بولر میٹ ہینری، ناتھن اسمتھ اور آل راؤنڈر مچل سینٹنر شامل ہیں۔ کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے دوران متبادل فیلڈر کے طور پر فرائض انجام دینے والے گلین فلپس کو باقاعدہ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اسی طرح، پہلے ٹیسٹ کے دوران متبادل فیلڈر کے طور پر میدان میں فرائض نبھانے والے ڈیرل مچل کو بھی دوسرے ٹیسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ ڈیرل مچل مڈل آرڈر میں کلیدی کرداد ادا کرتے ہیں۔ وکٹ کیپر بلے باز ٹام بلنڈل پہلے ہی کرائسٹ چرچ میں پہلے...
    راجستھان (ویب ڈیسک) بھارتی فوج کے ناقص جنگی معیار کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا۔ راجستھان میں معمول کی مشق کے دوران بھارتی فوجی ٹینک نہر میں ڈوب گیا ۔ حادثات کی بڑھتی تعداد نے بھارت کی دفاعی صلاحیت پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے۔ حکام کے مطابق حادثہ ٹینک کے نہر پار کرنے کی مشق کے دوران پیش آیا ۔ جس میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوئے ۔ واضح رہے کہ جون 2024 میں لداخ کے علاقے میں دریا عبور کرنے کی مشق کے دوران ٹینک بہہ جانے سے پانچ اہلکار ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے۔ اسی طرح اکتوبر 2022 میں فائرنگ کی مشق کے دوران ٹینک کی بیرل پھٹنے سے دو اہلکار ہلاک اور...
    پی ٹی آئی دور میں مالی بے ضابطگیاں، پبلک اکاونٹس کمیٹی نے 300ملین کی ریکوری کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)تحریک انصاف کے دور میں ہونے والی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں مالی بے ضابطگیوں پر پبلک اکاونٹس کمیٹی تھری نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 300ملین کی ریکوری کر لی۔محکمہ تعلیم نے ریکوری کی رپورٹ پبلک اکاونٹس کمیٹی تھری میں پیش کر دی تاہم کئی مالی بے ضابطگیوں کا آڈٹ ڈپمارٹمنٹ کو ریکارڈ بھی پیش نہ کیا گیا۔سابق حکومت کے دور میں پرائیویٹ اسکولوں سے رجسٹریشن فیس وصول نہیں کی گئی جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں خریداری میں مالی ہیر پھیر کی گئی۔اسی طرح، عملے کو غیر قانونی الاونس دیا گیا جبکہ سیکیورٹی اکائونٹس کے نام...
    ناگن چورنگی کے قریب سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کےتیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کوروند ڈالا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا، حادثے کے بعد موقع پرموجود شہریوں نے ٹرک کے ڈرائیورکو پکڑ کر تشدد نشانہ بنا ڈالا۔ رپورٹ کے مطابق  نیوکراچی تھانے کے علاقے ناگن چورنگی پل کے قریب سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تیز رفتار ٹرک رجسٹریشن نمبرجی ایس ٹی سی 9593 نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوارموقع پر جاں بحق ہو گیا۔ حادثے کے بعد موقع پرموجودشہریوں نے ٹرک کے ڈرائیورکوپکڑ لیا اورتشدد نشانہ بنانا شروع کردیا، مشتعل شہریوں کی جانب سے ٹرک پر پتھراؤ بھی کیا گیا جس کے باعث ٹرک کا شیشہ ٹوٹ...
    چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر تینوں مسلح افواج کے دستوں نے انہیں سلامی دی جبکہ پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہ بھی تقریب میں موجود تھے۔ گارڈ آف آنر کی تقریب میں اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب منظم اور روایتی عسکری وقار کے ساتھ منعقد کی گئی۔ یاد رہے کہ معرکہ حق میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے دشمن کو فیصلہ کن شکست دی، دشمن کے فضائی دفاعی نظام کو ناکام بنایا گیا جبکہ سات جدید طیارے بھی مار گرائے گئے۔
    پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے نجی تعلیمی ادارے میں طالبہ سے زیادتی کا مقدمہ تعلیمی ادارے کے مالک اور پرنسپل سمیت 4 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ طالبہ کا بتانا کہ اسکول پرنسپل نے 3 ماہ قبل اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ کے دیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ  مختلف اوقات میں اسکول مالک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ 3 ماہ کی حاملہ ہے۔ پولیس کے مطابق طالبہ کے بیان کے بعد تعلیمی ادارے کے مالک اور پرنسپل سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدے...
    نادرا نے شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ تبدیل کرانے کے خواہشمند شہریوں کے لئے ہدایات جاری کر دیں۔ ترجمان نادرا کے مطابق اب پتے کی تبدیلی کا عمل مزید آسان بنا دیا گیا ہے تاکہ شہری اپنے رہائشی ریکارڈ کو درست اور اپ ٹو ڈیٹ رکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پتہ کی تبدیلی کےلئے شہریوں کو لازما ً رہائش ثابت کرنے والا کوئی ایک مستند دستاویزی ثبوت پیش کرنا ہوگا۔ اس سلسلے میں والدین، شریکِ حیات یا اپنی ملکیت میں موجود رہائشی پتے پر بجلی، گیس یا پانی کا بل قابل قبول قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، جائیداد کے کاغذات، ہاؤسنگ سوسائٹی کا الاٹمنٹ لیٹر یا تصدیق شدہ کرایہ نامہ بھی بطور ثبوت جمع...
    نادرا نے شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ تبدیل کرانے کے خواہشمند شہریوں کے لئے ہدایات جاری کر دیں۔ ترجمان نادرا کے مطابق اب پتے کی تبدیلی کا عمل مزید آسان بنا دیا گیا ہے تاکہ شہری اپنے رہائشی ریکارڈ کو درست اور اپ ٹو ڈیٹ رکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پتہ کی تبدیلی کےلئے شہریوں کو لازما ً رہائش ثابت کرنے والا کوئی ایک مستند دستاویزی ثبوت پیش کرنا ہوگا۔ اس سلسلے میں والدین، شریکِ حیات یا اپنی ملکیت میں موجود رہائشی پتے پر بجلی، گیس یا پانی کا بل قابل قبول قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، جائیداد کے کاغذات، ہاؤسنگ سوسائٹی کا الاٹمنٹ لیٹر یا تصدیق شدہ کرایہ نامہ بھی بطور ثبوت جمع کروایا جا...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے رکن قومی اسمبلی اور چیف وہپ حزبِ اختلاف ملک عامر ڈوگر کو باضابطہ خط ارسال کرتے ہوئے سابق قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب خان کے زیرِ التواء مقدمات سے متعلق تحریری وضاحت طلب کر لی ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق خط میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے زبانی طور پر سیکرٹریٹ کو مطلع کیا گیا تھا کہ عمر ایوب خان کے خلاف عدالتوں میں کوئی کیس زیرِ التواء نہیں، تاہم اس کی تحریری تصدیق تاحال فراہم نہیں کی گئی۔ سیکرٹریٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ قائدِ حزبِ اختلاف کی نامزدگی کے عمل کو قانون کے مطابق مکمل کرنے کے لیے تحریری معلومات ناگزیر ہیں۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران میں منعقدہ کَش اِنَوکس ٹیک ایکسپو 2025 اس وقت غیر معمولی بحث کا محور بن گئی جب نمائش میں “ایڈوانسڈ ہیومینائیڈ روبوٹس” کے نام سے پیش کیے گئے دو ماڈلز دراصل حقیقی روبوٹ نہیں بلکہ انسانی اداکار نکلے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے دعوے کے ساتھ اسٹیج پر لائے گئے یہ کردار مخصوص ملبوسات، چہرے کے میک اپ اور حرکتوں کی بنا پر روبوٹ کا تاثر دے رہے تھے، مگر باریک بینی سے دیکھنے والوں نے فوراً بھانپ لیا کہ یہ مشینی ڈھانچے نہیں، زندہ انسان ہیں۔نمائش کی ویڈیوز میں صاف دیکھا گیا کہ ان “روبوٹس” کی پلکیں جھپک رہی تھیں، سینہ انسانی انداز میں حرکت کر رہا تھا اور چہرے کی جلد پر...
    اسکرین گریب چیف آف آرمی اسٹاف اینڈ چیف آف ڈیفنس فورسرز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا کیا گیا۔چیف آف آرمی اسٹاف، سی ڈی ایف فیلڈ مارشل کو جی ایچ کیو میں گارڈ آف آنر پیش کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں تینوں مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف اور چیف آف ایئر اسٹاف سمیت تینوں مسلح افواج کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔