رہائشی منصوبے اوشن گارڈنز مینڈ کمیونٹی کا سنگ بنیاد کھ دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدیق سنز لمینڈ اور پنجابی سوداگر کار پورشن کے باہمی اشتراک کے حامل ایک شاندار رہائشی اسکیم کا آج باضابطہ آغاز اور سنگ بنیاد کی تقریب منعقد کر کے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ یہ پروجیکٹ مین یونی ورسٹی روڈ پر واقع لیکن اپارٹمنٹ سے متصل ایک نئی کینڈ رہائشی کمیونٹی ہے۔ 7 دسمبر بروز اتوار کو منعقد ہونے والی اس پر وقار تقریب میں شراکت داروں،معزز مہمانوں اسٹیک ہولڈرز، پروجیکٹ کے ممکنہ مالکان نے شرکت کی۔ اوشن گارڈنز کراچی کی رونقوں میں ایک اور جدید اضافہ ہے جو کہ ماڈرن طرز رہائش کا حامل ہے۔پر یکم ڈیزائن ، مضبوط انفرا اسٹرکچر ، طویل مدتی ویلیو کے حامل اوشن گارڈنز نے شہری زندگی کے لیے ایک نیا معیار متعارف کرا دیا ہے۔ اس پروجیکٹ میں 2، 3 اور4 بیڈ رومز والے پرتعیش اپارٹمنٹس شامل ہیں جو جدید طرزکی تمام تر سہولتوں سے آراستہ ہیں اور یہاں فیملی تقریبات کے لیے بھی جگہ مختص کی گئی ہے۔ یہ شاندار رہائشی منصوبہ عصر حاضر کی تمام خوبیوں کے ساتھ تحفظ کا احساس بھی دلاتا ہے، جس کا مقصد یہاں کے رہائشیوں کو مستقبل سے ہم آہنگ سہولتوں کے ساتھ آرام وہ پر سکون زندگی دی جائے۔ صدیق سنز لمیٹڈ اور پنجابی سوداگر کارپوریشن نے اوشن گارڈنز میں معیار ، شفافیت اور پائدار تخلیق پینی بہترین کمیونٹی کی فراہمی کے لیے اپنے مشتر کہ عزم کا اظہار کیا۔ یہ شراکت صدیق سنزلمیٹڈ کی دیرینہ ترقیاتی میراث اور پنجابی سوداگر کار پوریشن کے مضبوط کمیونٹی نیٹ ورک پر اعتماد کو یکجا کرتا ہے، جو اس منصوبے کی کامیابی کی ضمانت ہیں،شہر بھر میں اوشن گارڈنز کی پذیرائی اس کی لانچنگ سے پہلے ہی ہو چکی ہے اور اس کے سنگ بنیاد سے پہلے ہی زیادہ تر یونٹس فروخت ہو چکے ہیں، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد اور علاقے میں اعلیٰ معیار کے رہائشی منصوبے کا ضامن ہے۔ اوشن گارڈنز میں تیز رفتار کام کی پیشرفت جاری وساری ہے، جو کہ مسلسل پرو جیکٹ کی تکمیل میں مصروف عمل ہے، جس کی وجہ سے یہ پرو جیکٹ ڈلیوری اور پیشرفت کی بدولت ڈیولپرز کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔اوشن گارڈنز کی لانچنگ کی تقریب سہ پہر 3 بجے سے رات 10:00 بجے تک جاری رہی، جس میں آنے والوں کا تانتا بندھا رہا، جہاں ان کا خیر مقدم کیا گیا اور نمایاں سائٹ ٹورز کا خاص اہتمام کیا گیا، جس میں پرو جیکٹ کی بریفنگ بھی شامل تھی۔ اوشن گارڈن ایک قابل ستائش رہائشی منصوبہ ہے، جو کراچی کے رہائی منظر نامے میں ایک بہترین اضافہ ہے۔ اوشن گارڈ ن ممکنہ خریداروں اور سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے اور ان کو اس نئے سفر میں شمولیت کی دعوت دیتا ہے کیونکہ اوشن گارڈن میں تمام تر جدید سہولتیں یکجا کر دی گئی ہیں اور ایک نئے کمیونٹی وژن کا آغاز ہو چکا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اوشن گارڈنز
پڑھیں:
بھارت میں بابری مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مرشدآ باد: مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں ہفتہ 6 دسمبر 2025 کو بابری مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے، ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے معطل ایم ایل اے ہمایوں کبیر نے مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کا اہتمام کیا جس میں ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی۔یہ تقریب 1992 میں ایودھیا میں بابری مسجد کے انہدام کی 33 ویں برس مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کی گئی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سنگ بنیاد کی تقریب نے ریاست بھر میں کشیدہ فرقہ وارانہ صورتحال پیدا کردی ہے، اس لیے نتظامیہ کی جانب سے بھاری سیکیورٹی تعینات کی گئی ہے۔تقریب کا آغاز تقریباً 12 بجے قرآن پاک کی تلاوت کے بعد ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، مسجد کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کے لیے سیکڑوں کلومیٹر دور سے بھی مسلمان آئے۔ نامعلوم شخص کی جانب سے تعمیر کےلیے 8 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ تقریب کے منتظم ہمایوں کبیر نے دعویٰ کیا کہ یہ چھوٹے پیمانے پر بابری مسجد کی “بالکل نقل” ہوگی، انھوں نے کہا کہ یہ ہمارا مذہبی حق ہے اور ہم امن برقرار رکھیں گے۔
میڈیاذرائع کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ مقامی انتظامیہ ہمیں روک رہی ہے، ہمیں سرکاری فنڈز کی ضرورت نہیں ہے میں اس شخص کا نام نہیں بتاؤں گا جو مسجد کی تعمیر کے لیے ہمیں 8 کروڑ روپے دینے کو راضی ہے۔
ایم ایل اے ہمایوں کبیر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں حکومت کی طرف سے ایک روپیہ نہیں چاہیے ورنہ مسجد کا تقدس برقرار نہیں رہے گا۔
ہمایوں کبیر نے مزید کہا کہ “2024 میں، میں نے اعلان کیا تھا کہ میں جلد ہی مرشد آباد کے بیلڈنگا میں بابری مسجد کا افتتاح کروں گا، آج 6 دسمبر کو ہم یہاں مرشد آباد میں بابری مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے آئے ہیں۔