2025-06-10@05:17:01 GMT
تلاش کی گنتی: 512
«عالمی میڈیا»:
(نئی خبر)
کراچی: بھارتی میڈیا کے دانت کھٹے کرنے والی سندھ فارنسک ڈی این اے لیبارٹری کو عالمی سطح پر تسلیم کرلیا گیا۔ سندھ ڈی این اے لیبارٹری ملک کی پہلی فارنسک لیب کے طور پر سامنے آئی ہے جسے آئی ایس او سرٹیفیکیشن حاصل ہوئی ہے، یہ لیب سن 2018 میں حکومت سندھ اور آئی سی سی بی ایس کے اشتراک سے جامعہ کراچی میں قائم کی گئی تھی جو اب تک مختلف حادثات و واقعات اور جرائم کے کیسز کے ساڑھے 8 ہزار ڈی این اے کیسز نمٹاچکی ہے۔ اس لیب کو اب پاکستان سائنٹیفک ایکریڈیشن کونسل کی جانب سے ایکریڈیٹ کرلیا گیا ہے اور پاکستان سائینٹیفک ایکریڈیشن کونسل یہ ایکریڈیشن بین الاقوامی ادارے آئی ایس او...
کراچی: بھارتی میڈیا کے دانت کھٹے کرنے والی سندھ فارنسک ڈی این اے لیبارٹری کو عالمی سطح پر تسلیم کرلیا گیا۔ سندھ ڈی این اے لیبارٹری ملک کی پہلی فارنسک لیب کے طور پر سامنے آئی ہے جسے آئی ایس او سرٹیفیکیشن حاصل ہوئی ہے، یہ لیب سن 2018 میں حکومت سندھ اور آئی سی سی بی ایس کے اشتراک سے جامعہ کراچی میں قائم کی گئی تھی جو اب تک مختلف حادثات و واقعات اور جرائم کے کیسز کے ساڑھے 8 ہزار ڈی این اے کیسز نمٹاچکی ہے۔ اس لیب کو اب پاکستان سائنٹیفک ایکریڈیشن کونسل کی جانب سے ایکریڈیٹ کرلیا گیا ہے اور پاکستان سائینٹیفک ایکریڈیشن کونسل یہ ایکریڈیشن بین الاقوامی ادارے آئی ایس او 17025 کے تحت...
اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان کاکہنا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس سے عمران خان کو کوئی فرق نہیں پڑتا، حکومت ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بانی پی ٹی آئی کو ٹرسٹ کی پراپرٹی پر ایک علم کا شہر آباد کرنے کے مقدمہ میں سزا دے رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہاکہ بشری بی بی اور رہا ہونے والے کارکنان کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا، حکومت کی کینگرو کارروائیاں عوام کا حوصلہ کم نہیں کرپارہی ہیں، جو فیصلہ جج نے سنانا ہے وہ سوشل میڈیا پر سنایا جارہاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کے نجومی کہہ رہےکہ عمران کے خلاف جو فیصلہ آئے گا وہ 77صفحات...
امریکہ میں ڈنکن اسٹورز پر ڈونٹس کی پراسرار قلت نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو حیران کن صورتحال میں مبتلا کر دیا ہے۔ لوگ اس بات پر چمچماتے ہیں کہ آخرکار یہ سوئیٹ اسنیکس کیوں دستیاب نہیں ہو رہے، اور اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔ کچھ افراد نے اس مسئلے کو سازشی نظریات کے طور پر دیکھنا شروع کر دیا ہے، جہاں وہ یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ آیا یہ قلت واقعی کسی اندرونی وجہ کی بناء پر ہے یا پھر اس کے پیچھے کوئی بڑی سازش چھپی ہوئی ہے۔ یہ صورتحال ڈنکن اسٹورز کے گاہکوں کے لیے ایک معمہ بن گئی ہے، اور اس حوالے سے کمپنی نے ابھی تک کوئی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس نہیں، ایجنڈا ہے جس سے عمران خان کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ٹرسٹ کی پراپرٹی پر ایک علم کا شہر آباد کرنے کے مقدمہ میں سزا دی جا رہی ہے، یہ کیس نہیں، یہ ایجنڈا ہے جس سے بانی اور پی ٹی آئی کو کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ سب سیاست ہے، سزا سے پہلے کیا فرق پڑا تھا۔ بابر اعوان نے کہا کہ بشری بی بی یا نوجوانوں کو جو ملٹری کسٹڈی میں بھی...
اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے متحدہ عرب امارت (یو اے ای) کے صدر اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے جعلی تصاویر اور ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر پھیلانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے ابتدائی طور پر 20 ایسے اکائونٹس کی نشاندہی کر لی گئی ہے، جن کے ذریعے یہ تصاویر اور ویڈیوز پھیلائی گئیں۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمات کا اندراج کرکے گرفتاریاں شروع کر دیں، تحقیقات کا دائرہ کار بھی وسیع کر کے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور لاہور جے آئی ٹی...
قاہرہ: شادی کی یادگار لمحوں کو خاص بنانے کے لیے اکثر جوڑے مختلف طریقے اپناتے ہیں، لیکن مصر کے ایک نوبیاہتا جوڑے نے ایسا انوکھا انداز اپنایا جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ مصری جوڑے مصطفیٰ اور یاسمین نے اپنی شادی کے دن کو منفرد طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا اور قاہرہ کی سڑکوں پر صبح سویرے گھومتے ہوئے اپنی خوشیاں تقسیم کیں۔ دونوں نے شہر کی مشہور گلیوں میں چہل قدمی کی اور راہ چلتے لوگوں سے مبارکبادیں وصول کیں۔ مقامی فوٹوگرافر احمد محمد عبدالسید نے ان کی تصاویر بنائیں اور بتایا کہ یہ تجربہ ان کے لیے بھی نیا اور دلچسپ تھا۔ عبدالسید کے مطابق، بغیر کسی دعوت کے لوگ جوڑے کے ارد گرد...
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اوپننگ بیٹر سدرہ امین کے والد انتقال کر گئے۔ سدرہ امین کے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ان کے والد کی اطلاع دی گئی۔ ساتھ ہی کرکٹر کی جانب سے والد کی مغفرت کیلئے سورہ فاتحہ پڑھنے کی درخواست کی گئی ہے۔ سدرہ امین نے لکھا کہ اللہ تعالی میرے والد کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل سدرہ امین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں جس کی تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر شیئر کی ہیں۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم کے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کی مذمت میں امریکی ایوانِ نمائندگان نے عالمی عدالتِ انصاف (ICC) کے خلاف پابندیوں کا بل منظور کر لیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی ایوانِ نمائندگان نے عالمی عدالتِ انصاف کے خلاف اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو اور سابق وزیرِ دفاع یوآو گیلنٹ کے حق میں بل منظور کر لیا۔ ایوانِ زیریں میں بھاری اکثریت کے ساتھ 243 میں سے 140 ارکان نے اس بل کے حق میں ووٹ دیا، بل کا عنوان غیر قانونی عدالتی انسدادِ ایکٹ تھا۔ ایوانِ زیریں میں منظوری کے بعد یہ بل سینٹ سے منظوری کے لیے بھیجا جائے گا، جہاں ریپبلیکن پارٹی کی اکثریت موجود ہے۔ امریکی ایوانِ نمائندگان سے پاس ہونے...
پاکستان اوورسیز میڈیا فورم کے صحافی ممبران خالد کے ساتھ کھڑے ہیں