2025-12-04@16:44:15 GMT
تلاش کی گنتی: 8497

«مرزا کو گستاخی کا»:

(نئی خبر)
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کچھ دن قبل بیان پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کسی کانام نہیں لیا تھا لیکن اس نے خود کو پہنچا لیا تو میں کیا کہوں۔ یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میں نے خود ویڈیو میں دیکھا کہ گدھے پر گدھا بیٹھ کر جا رہا تھا ، جھوٹے لوگ ملک سے باہر بیٹھ کر فتنہ پیدا کر رہے ہو، اگر اتنے بڑے محب وطن ہو تو پاکستان آو اور انقلاب لے کر آؤ۔ تفصیلات کے مطابق ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی کا کہناتھا کہ پاکستان کے باہر کیوں بول رہے...
    سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت اور راشد لطیف نے سری لنکن ٹیم کے دورۂ پاکستان جاری رکھنے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ سکندر بخت نےنجی ٹی وی سے گفتگو میں پاک سری لنکا سیریز میں گڑبڑ کی کوشش میں بھارت کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ انہوں نے راولپنڈی کے عوام سے اپیل کی کہ اگلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کی ٹیم کی کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر حوصلہ افزائی کریں۔ سکندر بخت نے کہا کہ پاکستانی اسٹیڈیم میں سری لنکن جھنڈے لہرا کر ٹیم کا استقبال کریں، یہ اقدام دہشتگردوں کے ارادوں کو خاک میں ملا دے گا۔ دوسری جانب سابق کرکٹر راشد لطیف نے بھی سری لنکن ٹیم کو دورہ پاکستان...
    بلوچستان میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر صوبائی حکومت نے کوئٹہ سمیت صوبے کے اکثر علاقوں میں تین دن کے لیے انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے۔کوئٹہ سے پنجاب جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ بھی تین دن کے لیے روک دی گئی ہے جب کہ کینٹ کی حدود میں تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے گئے ہیں تاہم کوئٹہ شہر اور صوبے کے دیگر علاقوں میں تعلیمی ادارے کھلے ہیں۔انٹرنیٹ اور ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے تاجروں، طلبہ اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔وانا کیڈٹ کالج اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی کچہری کے باہر ہونے والے حملوں کے بعد بلوچستان حکومت نے صوبہ بھر میں ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات سخت...
    حکومتِ پاکستان کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں تاریخی پیش رفت ہوئی ہے۔ سیمی کنڈکٹر چِپ ڈیزائن اور ریسرچ کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس منصوبہ کو ملک کو عالمی ٹیکنالوجی مارکیٹ میں جگہ دلانے اور معیشت کو ڈیجیٹل بنیادوں پر استوار کرنے کی ایک اہم کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں 7200 افراد کو ٹریننگ دی جائے گی۔ سیمی کنڈکٹر چپ آخر ہے کیا؟  سیمی کنڈکٹر چِپ ایک چھوٹی سی الیکٹرانک چپ ہوتی ہے جو بجلی کے بہاؤ  کو کنٹرول کرنے کا کام کرتی ہے۔ یہ چِپ تقریباً ہر الیکٹرانک آلے جیسے موبائل فون، کمپیوٹر، گاڑی، ٹی وی، یا حتیٰ کہ...
    واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان میں بھی حکومتی اخراجات سے متعلق بل منظور کرلیا گیا جس کے بعد امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم ہوگیا۔ امریکی ایوان نمائندگان میں 6 ڈیموکریٹس سمیت 222 ارکان نے بل کی حمایت میں ووٹ دیا جبکہ 2 ریپبلکن سمیت 209 ارکان نے بل کی مخالفت کی، بل دستخط کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیج دیاگیا۔ سینیٹ کے بعد کانگریس سے عارضی فنڈنگ بل کی منظوری سے یکم اکتوبر سے جاری امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم ہوگیا۔ حکومت کے لیے 30 جنوری تک فنڈز فراہم کیے جا سکیں گے جس سے حکومت کی مالی سرگرمیاں بغیر رکاوٹ جاری رہ سکیں گی، بل کا...
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کے روز قانون پر دستخط کرکے 43 دن کی سب سے طویل امریکی حکومتی بندش ختم کر دی۔ ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز نے بل کو 222 کے مقابلے میں 209 ووٹوں سے منظور کیا۔ مزید پڑھیں:امریکی سینیٹ میں فنڈنگ بل منظور، طویل شٹ ڈاؤن ختم ہونے کا امکان اس قانون کے تحت وفاقی ملازمین کی تنخواہیں ادا کی جائیں گی، خوراک کی امداد بحال ہوگی اور ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم دوبارہ فعال ہوگا۔ فنڈنگ 30 جنوری تک بڑھائی گئی ہے، جس سے وفاقی قرض میں مزید 1.8 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوگا۔ مزید پڑھیں: امریکا میں شٹ ڈاؤن سے زندگی مفلوج، 1500 سے زائد پروازیں منسوخ معاشی اور عوامی خدمات کی بحالی کے ساتھ ہی تعطیلات کے موسم...
    اسلام آباد‘ کابل (نیٹ نیوز) افغانستان کے نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر نے افغان تاجروں کو کہا ہے کہ انہیں تجارت کے لئے پاکستان پر انحصار ختم کر دینا چاہئے اور متبادل راستوں کو اپنانا چاہئے۔ افغان وزیر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ تجارت ختم کرنے سے پاکستان میں دہشتگردی میں کمی آئے گی۔ افغان میڈیا کے مطابق ملا برادر نے کہا کہ تمام افغان تاجر اور صنعت کار پاکستان کے بجائے دوسرے تجارتی راستوں کی طرف رجوع کریں۔ میں تمام تاجروں پر زور دیتا ہوں کہ وہ جلد از جلد درآمدات و برآمدات کے لئے متبادل آپشنز پر عمل درآمد کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس ہدایت کے بعد...
    لاہور،ملتان(نوائے وقت رپورٹ+سپیشل رپورٹر)  امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آئین پاکستان میں حاکمیت اعلیٰ صرف اللہ کی ہے۔ کوئی بھی آئین سے بالاتر نہیں، 27 ویں ترمیم سے عدلیہ اقلیت اور حکومت اکثریت میں آ گئی ہے۔ عدلیہ کو زیر اور سرنگوں کرنے کا پورا بندوبست کیا گیا ہے۔ یہ لوگ پہلے بھی عدلیہ کو نہیں مانتے تھے اب بے توقیر کرکے خاتمے پر کمر بستہ ہوگئے ہیں۔ کوئی اور بڑا محاسبے سے مستثنیٰ نہیں۔ یہ ترمیم آئین سے متصادم ہے اورکسی صورت بھی قابل قبول نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ملک امجد علی ڈوگر، سیکرٹری ڈسٹرکٹ...
    خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بلائے گئے امن جرگے کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے بلائے گئے جرگے کے مشترکہ اعلامیے میں دہشت گردی کی مذمت کی گئی جبکہ اس کے خاتمے کیلیے صوبائی اسمبلی کو اعتماد میں لینے، داخلی اور سلامتی کی ذمہ داریاں پولیس اور سی ٹی ڈی کو دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ امن جرگے نے غیر ضروری پوسٹوں کے خاتمے، خیبرپختونخوا اور شورش زدہ علاقوں میں معدنیات کی غیر قانونی منتقلی کے خاتمے، پاک افغان کے تجارتی راستے کھولنے، پاک افغان خارجہ پالیسی صوبائی  حکومت کی مشاورت سے بنانے اور صوبائی حکومت و صوبائی اسمبلی سے نیشنل ایکشن پلان مرتب کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسپیکر بابر سلیم سواتی...
    اسلام آباد:(نیوزڈیسک) اپوزیشن اتحاد نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا جینا حرام کردیں گے اور تمام غیرملکی سفیروں کو خطوط لکھیں گے کہ اس حکومت سے جو بھی معاہدے کیے ہیں وہ ختم کردیں۔محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن ارکین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعے کو ہم تحریک کا آغاز کریں گے، ہم احتجاج کریں گے اور ایک پتھر بھی نہیں ماریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام ملکوں کے سفیروں سے بات کریں گے، ان کو خطوط لکھیں گے اور ان کو کہیں گے کہ اس حکومت سے جو بھی معاہدے کیے ہیں وہ ختم کر دیں۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ کہتا...
    شکریہ سری لنکا! دہشتگردوں کو شکست، سری لنکن ٹیم پاکستان میں سیریز جاری رکھنے پر راضی آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں سابق صدور اور وزرائے اعظم کو جیلوں میں ٹھونسنے اور عدالتوں میں گھسیٹنے کا رواج ہے، اس لیے استثنیٰ بڑی بات لگتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صدر پاکستان کا عہدہ علامتی ہوتا ہے، اس نے براہ راست معاشی فیصلے نہیں کرنے ہوتے۔ رانا ثنااللہ نے کہاکہ صدر کو جو تاحیات استثنیٰ دیا گیا ہے وہ اس صورت میں ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی عہدہ نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ صدر وفاق کی علامت ہے، اور ان کے پاس کوئی ایگزیکٹو اختیارات نہیں ہوتے، صدر مملکت تمام کام وزیراعظم کی ایڈوائس پر کرتے ہیں۔ اس لیے...
    اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا جینا حرام کردیں گے اور تمام غیرملکی سفیروں کو خطوط لکھیں گے کہ اس حکومت سے جو بھی معاہدے کیے ہیں وہ ختم کردیں۔ محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن ارکین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعے کو ہم تحریک کا آغاز کریں گے، ہم احتجاج کریں گے اور ایک پتھر بھی نہیں ماریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام ملکوں کے سفیروں سے بات کریں گے، ان کو خطوط لکھیں گے اور ان کو کہیں گے کہ اس حکومت سے جو بھی معاہدے کیے ہیں وہ ختم کر دیں۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اقوام متحدہ کا...
      اسلام آباد:صدر ایف پی سی سی آئی، ای سی او-سی سی آئی اور نائب صدر کاسی عاطف اکرام شیخ نے پرائم انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقدہ پانچویں پاکستان پراسپیرٹی فورم میں شرکت کی اور فورم سے کلیدی خطاب کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان، بزنس کمیونٹی کے رہنما، ٹیکس اور سرمایہ کاری کے ماہرین نے بھی خطاب کیا۔ عاطف اکرام شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پائیدار معاشی ترقی اصلاحات کے بغیر ممکن نہیں۔ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پالیسیوں میں تسلسل اور استحکام ناگزیر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو اب مذاکرات کی نہیں بلکہ قواعد و ضوابط کی بنیاد پر...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی ہو رہی ہے جو ہمیں قبول نہیں۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وانا میں ایک بار پھر دہشتگردی کا بازار گرم کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ان دہشتگردوں میں افغان بھی شامل تھے، ہم چاہتے ہیں کہ امن قائم ہو، افغانستان اس بات پر آئے اور امن میں شریک ہو۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کو پہلے بھی منہ توڑ جواب دیا اور اب بھی دیں گے، پہلے جب افغانستان سے پاکستان پر حملہ ہوا تو افغان وزیر خارجہ بھارت میں تھے۔ انہوں نے...
    طالبان رجیم کا تاجروں کو پاکستان کیساتھ3ماہ میں تجارت ختم کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز کابل(آئی پی ایس )افغانستان کے نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر نے افغان تاجروں کو کہا ہے کہ انہیں تجارت کے لیے پاکستان پر انحصار ختم کر دینا چاہیے اور متبادل راستوں کو اپنانا چاہیے۔افغان میڈیا کے مطابق ملا برادر نے کہا کہ تمام افغان تاجر اور صنعت کار پاکستان کے بجائے دوسرے تجارتی راستوں کی طرف رجوع کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام تاجروں پر زور دیتا ہوں کہ وہ جلد از جلد درآمدات و برآمدات کے لیے متبادل آپشنز پر عمل درآمد کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس ہدایت کے بعد اگر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل: امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر نے افغان تاجروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تجارت کے لیے پاکستان پر انحصار ختم کریں اور متبادل تجارتی راستے اختیار کریں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیراعظم نے تاجروں اور صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام افغان تاجر اور صنعت کار پاکستان کے بجائے دیگر ممالک کے تجارتی راستوں کی طرف رجوع کریں اور جلد از جلد درآمدات و برآمدات کے لیے متبادل آپشنز پر عمل درآمد کریں۔انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت اس ہدایت کے بعد ایسے تاجروں کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کرے گی جو پاکستان کے ساتھ تجارت جاری رکھیں گے بلکہ ان...
    دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان میں کارروائی کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان میں کارروائی کا عندیہ دے دیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو نظرانداز نہیں کرے گا اور اگر افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا معاملہ مزید بگڑا تو پاکستان بھرپور جوابی کارروائی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کی مذمت یا افسوس کا اظہار محض لفظوں تک محدود ہے یہ سچائی کا ثبوت نہیں ہے ، افغان طالبان کی...
    ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی ہر شکل کو مسترد کرتے ہیں، دہشت گردی کسی مذہب، نسل یا سرحد کو نہیں مانتی، دہشت گردی قومی عزم کو کمزور نہیں کرسکتی۔انہوں نے بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس 2025 میں تمام معزز مہمانوں اور مندوبین کو خوش آمدید کہا۔کانفرنس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس پاکستان کی سفارتی کوششوں میں ایک اور سنگِ میل ہے، پارلیمانی سفارت کاری عوام کی آواز کو عالمی سطح پر اُجاگر کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ عالمی حالات میں مکالمہ اور تعاون ہی امن و ترقی کا راستہ ہیں، یو این چارٹر کے اصول پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہیں، پاکستان نے ہمیشہ...
    کابل: افغانستان کی عبوری طالبان حکومت نے اسلام آباد خودکش دھماکے اور وانا میں کیڈٹ کالج پر حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ افغان وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد اور وانا میں ہونے والے یہ دہشت گرد حملے انتہائی افسوسناک ہیں، ان واقعات میں بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہے۔ طالبان حکومت نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان دہشت گردی کے تمام واقعات کی مذمت کرتا ہے اور ایسے اقدامات کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔ طالبان حکومت نے زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے...
    ---فائل فوٹو  ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کے سبب آج 46 پروازوں میں تاخیر ہے جبکہ قومی ایئر کی آج کوئی بھی پرواز منسوخ نہیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور کراچی کی پرواز پی کے 302 میں 7 گھنٹے کی تاخیر کر دی گئی، اسلام آباد ایئرپورٹ کی 17 پروازوں میں ایک سے ڈھائی گھنٹے کی تاخیر ہے۔فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کی 10 پروازویں ایک سے 7 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہیں۔کراچی کی 4، ملتان 3، فیصل آباد ایک، سیالکوٹ 4 اور پشاور کی 3 پروازوں میں تاخیر ہے جبکہ کوئٹہ اسلام آباد کی نجی ایئر کی 4 پروازوں میں 3 سے ساڑھے 7 گھنٹے تاخیر ہے۔غیر ملکی ایئرلائن کا طیارہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فنی خرابی کا شکار...
    رواں سال تھائی لینڈ میں مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی روما ریاض نے اپنی رنگت پر ہونے والی تنقید کا خوبصورت اور پُرعزم انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری جلد اسی رنگ کی ہے جس کی پاکستان کی مٹی ہے۔ روما ریاض نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میری جلد پاکستان کی مٹی کے رنگ جیسی ہے، اسی رنگ کی عورتوں نے ہمارے خاندان، ہمارے گھر بنائے اور اپنے دلوں میں اس وطن کو بسایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر وہ پاکستانی خاتون جو کبھی یہ سن چکی ہے کہ وہ بہت سانولی ہے، بہت نڈر ہے یا بہت...
    کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگردوں کی جانب سے معصوم جانوں کو نشانہ بنانا ناقابلِ معافی جرم ہے، دہشتگردوں کو قوت بازو سے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی، انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں اور ان کا کوئی مذہب یا مذہبی جواز نہیں، دشمن ملک کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں مگر ہم قومی یکجہتی اور عزمِ اتحاد سے اس کا جواب دیں گے۔ سرفراز بگٹی نے کہا...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان میں کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو نظرانداز نہیں کرے گا اور اگر افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا معاملہ مزید بگڑا تو پاکستان بھرپور جوابی کارروائی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کی مذمت یا افسوس کا اظہار محض لفظوں تک محدود ہے یہ سچائی کا ثبوت نہیں ہے، افغان طالبان کی پناہ گاہوں سے دہشت گرد ہمارے خلاف مسلسل حملے کر رہے ہیں، حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں زیادہ...
    ستائیسویں آئینی ترمیم کی آج منظوری کا امکان؛ حکومت وفاقی آئینی عدالت کے جلد قیام کی خواہاں WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ستائیسویں آئینی ترمیم کی آج قومی اسمبلی سے منظوری کا امکان ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت وفاقی آئینی عدالت کے جلد قیام کی خواہاں ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم پر گزشتہ روز سے بحث جاری ہے، جس کی آج منظوری کا قوی امکان ہے۔ اس حوالے سے میڈیا ذرائع کے مطابق حکومت جلد از جلد وفاقی آئینی عدالت کو قائم کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔ اس سلسلے میں آئینی ترمیم پر صدر مملکت کے دستخط ہوتے ہی وفاقی آئینی عدالت...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی+ نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے افغان حکومت کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرے تو پاکستان تعاون کیلئے تیار ہے۔ افغانستان کو سمجھنا ہو گا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کی حمایت سے امن حاصل نہیں ہوگا۔ امن و سلامتی و ترقی کے موضوع پر پارلیمانی رہنمائوں کو ایک پلیٹ فورم پر لانا پاکستان کیلئے باعث فخر ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ استحکام اور دفاع وطن میں عزم کا مظاہرہ کیا۔ ہماری فوج نے بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی سے دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔ منگل کے روز یہاں بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) ستائیسویں آئینی ترمیم کے معاملے پر سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس اطہر من اللہ سمیت سابق 38 لاء  کلرکس نے بھی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ کا 8 اکتوبر کو لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا۔جسٹس اطہر من اللہ نے خط میں لکھا ہے کہ سپریم کورٹ اکثر طاقتور کے ساتھ کھڑی رہی، عوام کے ساتھ نہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو کی عدالتی پھانسی عدلیہ کا ناقابل معافی جرم تھا۔خط میں جسٹس اطہر من اللہ نے لکھا کہ بے نظیر بھٹو، نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف کارروائیاں بھی ایک ہی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔ عمران خان کے ساتھ ہونے والا سلوک...
    اسلام آباد(آئی این پی )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کا سنگین خطرہ درپیش ہے، عالمی تعاون کے بغیر چیلنجز سے نمٹنا ناممکن ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں مارگلہ ڈائیلاگ 2025 سے خطاب کرتے ہوئے  کیا ۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مارگلہ ڈائیلاگ 2025 سے خطاب کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہے، انسانیت کو آج کئی طرح کے چیلنجز درپیش ہیں۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ سلامتی کونسل عالمی امن واستحکام کی بنیادی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہے، عالمی ادارے کمزور ہوتے جارہے ہیں، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کا سنگین خطرہ درپیش ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا کاربن اخراج میں حصہ نہ ہونے کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے مزید 600فلسطینی طلبہ کوتعلیم کے لیے پاکستان لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد الخدمت فاؤنڈیشن نے 15 ارب روپے کی ری بلڈ غزہ مہم کا آغاز کیا ہے تاکہ 23 لاکھ فلسطینیوں کی زندگیوں کو دوبارہ بحال کیا جا سکے۔ الخدمت فاؤنڈیشن اب تک 8 ارب 10 کروڑ مالیت کا امدادی سامان اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کو فراہم کر چکی ہے۔ ری بلڈ غزہ کے تحت الخدمت فاؤنڈیشن غزہ کی سرحد کے قریب فیلڈ اسپتال کے قیام، یتیم بچوں کی سرپرستی، صاف پانی کے منصوبے، اسکول اور پناہ گاہیں بنانے، زخمی فلسطینیوں کا علاج پاکستان میں کرانے اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اس سے بڑا المیہ کیا ہوگا کہ اب آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیر اعظم مقرر کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ چیف جسٹس عدالت عظمیٰ کردیا گیا۔حکومت اپنے مفادات کے لیے آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے۔ جماعت اسلامی 26ویں ترمیم کے وقت بھی آئین کے ساتھ تھی اور آج بھی ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان عدل لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر لاہور بار ایسوسی ایشن چودھری مبشر رحمن ایڈووکیٹ،نائب صدر ملک سیف کھوکھر ایڈووکیٹ اور صدر اسلامک لائرز موومنٹ کلیم جاوید بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پہلے ون ڈے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔منگل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے کھیلاجارہا ہے، جہاں سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے سلمان علی آغا کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے تاہم 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز ہی بناسکی۔قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹر فخر زمان اور صائم...
    ہم ایک ایسے عہد میں جی رہے ہیں جو باہمی وابستگی اور عالمی چیلنجوں سے عبارت ہے۔ جنگ و تنازع، موسمیاتی تبدیلی کے خطرات، اور ترقی و سلامتی میں بڑھتے ہوئے فاصلے، یہ سب ہماری دنیا سے اجتماعی، مربوط اور جرات مندانہ اقدامات کا تقاضا کرتے ہیں۔ ایسے میں اقوام کی وہ آوازیں جو پارلیمانوں کے ذریعے اْبھر کر سامنے آتی ہیں، پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔ حکومتیں اکیلی ان پیچیدہ بین الاقوامی مسائل کا حل نہیں نکال سکتیں۔ انھیں دنیا کی پارلیمانوں کے تجربے، عوامی نمایندگی اور اجتماعی دانش کی ضرورت ہے۔ اسی احساسِ ضرورت نے بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کو جنم دیا۔ رواں سال اپریل میں، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی بصیرت افروز قیادت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: پاکستان نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پہلے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک، صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا ٹیم پاکستان کے 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز ہی بنا سکی، آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے وانندو ہاسارنگا نے شاندار 52 گیندوں پر 59 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو ہدف کے قریب پہنچایا تاہم وہ لنکن ٹائیگرز کو جیت دلانے میں ناکام رہے۔دیگر بیٹرز میں سدیرا سمارا ویکراما 39، کامل میشارا 38 اور پاتھم نیسانکا 29 رنز بنا کر نمایاں...
    پہلا ون ڈے،دلچسپ مقابلہ، پاکستان نے سری لنکا کو 6 رنز سے مات دیدی راولپنڈی (نیوز ڈیسک)پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ایک روزہ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 6رنز سے مات دے دی اور 3 میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیدیم پر کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر293 رنز ہی بناسکی۔ گرین شرٹس کی طرف سے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے سری لنکن بولنگ لائن کے خلاف شاندار ناقابل شکست سنچری اسکور کی۔ سلمان علی آغا نے 83 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی، وہ 87 گیندوں پر 105 رنز...
    سٹی 42: صدر پاکستان کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کو صدر ہاوس میں عشائیہ ،وزیراعظم شہبازشریف بھی شریک ہوئے،ملکی موجودہ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ،27 ویں ترمیم پر کل ووٹنگ سے متعلق بھی گفتگو ہوگی۔ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری،راجہ پرویز اشرف،شازیہ مری اور شیری رحمان صدر ہاوس میں موجود ہیں، وزیراعظم شہبازشریف بھی عشائیہ میں شریک ہوئے، چوہدری سالک، سردار یوسف، اعظم نذیر تارڈ، عطا تارڈ ،مصدق ملک، حنیف عباسی بھی عشائیہ میں موجود  ہیں۔ ڈپٹی وزیراعظم بھی عشائیہ میں پہنچ گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کی اعلیٰ قیادت کے درمیان قومی اسمبلی میں27 ویں ترمیم سے متعلق ووٹنگ پر بھی گفتگو ہوگی۔ پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی  صدر پاکستان آصف...
    کابل: (نیوزڈیسک) افغان نیوز ایجنسی نے طالبان حکام کی جانب سے پاکستان پر کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان سے کوئی حملہ ہوا تو فوری جوابی کارروائی ہوگی، اگر افغانستان پر حملہ ہوا تو اسلام آباد کو براہِ راست نشانہ بنایا جائے گا۔ افغان حکام کے مطابق جوابی حملے کی پالیسی اب افغانستان حکومت واضح کر گئی، نیوز ایجنسی کے مطابق افغان فریق مذاکرات کے لیے سنجیدہ اور پرعزم ہے۔ افغان حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی وفد نے مذاکرات میں غیر سنجیدہ رویہ دکھایا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں افغانستان میں پولیس اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران اشتعال انگیز ترانے پڑھے گئے، ترانوں...
    دفاعی تجزیہ کار بریگیڈئیر (ر) احمد سعید منہاس نے کہا ہے کہ وانا اور اسلام آباد میں جو کچھ ہوا، وہ بھارت اور افغان طالبان کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں۔جیو نیوز سےدفاعی تجزیہ کار احمد منہاس، ماہر قومی سلامتی امور سید محمد علی ، میجر جنرل (ر) زاہد محمود، بریگیڈئیر (ر) راشد ولی اور بریگیڈئیر (ر) وقار حسن نے گفتگو کی۔ اسلام آباد دھماکے سے قبل کی افغان سوشل میڈیا پوسٹس سامنے آگئیںاسلام آباد دھماکے سے قبل افغانستان سے کی جانے والی سوشل میڈیا پوسٹس سامنے آگئیں۔ احمد منہاس نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ حملے بھارت اور افغان طالبان کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں۔ سید محمد علی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت بہار کے انتخابات پر...
    ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 300 رنز کا ہدف دے دیا۔ راولپنڈی میں جاری میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے اوورز میں 299 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے سلمان آغا 105 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ حسین طلعت 62، فخر زمان 32، بابر اعظم 29، صائم ایوب 6 اور محمد رضوان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد نواز 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے ونندو ہاسارانگا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اسیتھا فرننڈو اور مہیش ٹھیکشانا نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)دفاعی تجزیہ کار بریگیڈئیر (ر) احمد سعید منہاس نے کہا ہے کہ وانا اور اسلام آباد میں جو کچھ ہوا، وہ بھارت اور افغان طالبان کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں۔دفاعی تجزیہ کار احمد منہاس، ماہر قومی سلامتی امور سید محمد علی ، میجر جنرل (ر) زاہد محمود، بریگیڈئیر (ر) راشد ولی اور بریگیڈئیر (ر) وقار حسن نے میڈیا سےگفتگو کی۔ احمد منہاس نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ حملے بھارت اور افغان طالبان کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں۔سید محمد علی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت بہار کے انتخابات پر اثرانداز ہونے کے لیے دہشت گردی کو استعمال کررہی ہے، افغان طالبان بھارت کی خوشنودی کے لیے پاکستان کے احسان بھول گئے ہیں۔ زاہد محمود نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی :  پاکستان نے لنکا کو پہلے ون ڈے میچ  میں جیت کے لیے 300 رنز کا ہدف دے دیا، سلمان علی آغا کی شاندار سنچری اسکور کی۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز اسکور کیے۔ سلمان آغا نے 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں  سری لنکا نے پاکستان کیخلاف  ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔گرین شرٹس کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹر  فخر زمان اور صائم ایوب نے کیا تاہم صائم ایوب 6 رنز بناکر آؤٹ گئے، 18 ویں اوور میں  فخر زمان بھی 55 گیندوں پر  32 رنز بناکر پویلین...
    خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے عوام نے کیڈٹ کالج وانا پر فتنہ الخوارج کے دہشتگرد حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ مقامی لوگوں نے کہاکہ یہ دہشتگرد دراصل پشتون اور قبائلی نوجوانوں کو تعلیم سے محروم رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں طلبہ کو محفوظ طریقے سے نکالا اور معصوم انسانی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔ کیڈٹ کالج وانا میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو فتنہ الخوارج کی جانب سے بزدلانہ حملے کا نشانہ بنانے پر مقامی افراد کا شدید ردعمل یہ دہشت گرد دراصل پختونوں اور قبائل کو تعلیم سے دور رکھنا چاہتے ہیں، مقامی افراد فوج نے بروقت کارروائی کرکے سینکڑوں طلباء کو ریسکیو کیا اور معصوم…...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے وانا کیڈٹ کالج میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ریسکیو کیے گئے طلبا کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں سیکیورٹی فورسز نے ان جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ان معصوم بچوں کی جانیں بچائیں۔ I salute the soldiers who stood against suicide bombers to save these young school kids. Hats off to them. ???????????????????????? pic.twitter.com/apZOpcZSUT — Attaullah Tarar (@TararAttaullah) November 11, 2025 واضح رہے کہ گزشتہ روز کیڈٹ کالج وانا میں خود کش حملہ ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا تھا، جبکہ کالج کی عمارت میں...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک )پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ایک روزہ میچ میں 300 رنز کا ہدف دے دیا۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹ پر 299 رنز اسکور کیے۔گرین شرٹس کی طرف سے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے سری لنکن بولنگ لائن کے خلاف شاندار ناقابل شکست سنچری اسکور کی۔ سلمان علی آغا نے 83 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی، وہ 87 گیندوں پر 105 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے، یہ ان کی ایک روزہ کرکٹ کی دوسری سنچری ہے۔ چھٹی وکٹ پر سلمان علی آغا کے ساتھ 66 رنز کی شراکت بنانے والے محمد نواز 36 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ دیگر...
    — فائل فوٹو  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے۔لاہور بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہم آئین پاکستان کو اصل شکل میں بحال کروا کر رہیں گے، 26ویں آئینی ترمیم پر بھی ملاقاتیں ہوئیں لیکن ہمارا مؤقف واضح تھا، ہم اس وقت بھی آئین کے ساتھ کھڑے ہوئے اور آج بھی کھڑے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ ختم کر کے چیف جسٹس سپریم کورٹ کر دیا گیا، اب آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیراعظم  لے کر آئیں گے جس کو وزیراعظم چاہیں گے، وہ چیف جسٹس آئیں گے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں اکثریت حکومت...
    لاہور(نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے۔لاہور بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہم آئین پاکستان کو اصل شکل میں بحال کروا کر رہیں گے، 26ویں آئینی ترمیم پر بھی ملاقاتیں ہوئیں لیکن ہمارا مؤقف واضح تھا، ہم اس وقت بھی آئین کے ساتھ کھڑے ہوئے اور آج بھی کھڑے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ ختم کر کے چیف جسٹس سپریم کورٹ کر دیا گیا، اب آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیراعظم لے کر آئیں گے جس کو وزیراعظم چاہیں گے، وہ چیف جسٹس آئیں گے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں اکثریت...
    چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ اگست 2026 تک پاکستان کی تمام عدالتیں سولر انرجی پر منتقل کی جائیں گی۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر میں ای کورٹس نظام کے لیے لائحہ عمل تشکیل دینے پر غور کیا گیا۔ مزید پڑھیں: سپریم کورٹ بلڈنگ کمیٹی کا اجلاس، کراچی برانچ رجسٹری کے ماسٹر پلان کی منظوری اجلاس میں عدالتی نظام کو زیادہ شفاف اور عوام دوست بنانے کے لیے مختف امور کاجاٸزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جسٹس محمد علی مظہر، ہارون رشید، بیرسٹر علی ظفر سمیت مختلف اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ عدلیہ کا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن عوامی مفاد...
    اسلام آباد کی سری نگر ہائی وے پر آرامکو کے باضابطہ فیول اسٹیشن کے افتتاح کے ساتھ ہی سعودی عرب کی سرکاری آئل کمپنی آرامکو نے پاکستان میں اپنے 50 فیول اسٹیشنز کی تکمیل کا اعلان کردیا ہے۔ اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں آرامکو نے پاکستانی صارفین کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ’لاہور کے لبرٹی میں قائم ہمارے پہلے فیول اسٹیشن سے لے کر 50ویں اسٹیشن تک، جو اسلام آباد کی سرینگر ہائی وے پر واقع ہے، یہ سفر آپ کے اعتماد سے ممکن ہوا، یہ سنگِ میل ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے۔‘ یہ بھی پڑھیں: گیس اینڈ آئل کمپنی کے حصص کی خریداری کا عمل مکمل، آرامکو نے پاکستانی مارکیٹ میں باضابطہ...
    احسن عباسی: گورنر سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ  پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کا انحصار بینکوں پر ہے۔  جمیل احمدنے کہا کہ نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی کم ہے،عالمی حالات بھی اس رجحان کا سبب رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپلائی چین کے مسائل خطے کی مارکیٹس کے ہم آہنگ ہونے کو ضروری بناتی ہیں۔  خطے کی مارکیٹس کے ہم آہنگ ہونے سے خدشات کم ہونگے ۔ خطے کا ہم آہنگ ہونا سرمایہ کاروں کو بہترین مواقع پیش کرتی ہے۔   پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی
    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگیا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز فخر زمان اور صائم ایوب کریز پہ موجود ہیں۔ پہلا اوور اسیٹھا فرنینڈو نے کرایا، جس میں صرف ایک رن بنا۔ مزید پڑھیں: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچ کہاں دیکھے جاسکتے ہیں؟ پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان آغا، حسین طلعت، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف اور نسیم شاہ شامل ہیں۔ سری لنکا کی قیادت چریت اسالانکا کر رہے ہیں جبکہ کمیل مشارا اپنے ون ڈے کیریئر کا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔ میچ دن رات کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا میں 41 روز سے جاری طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے سینیٹ نے سالانہ اخراجاتی بل منظور کرلیا ہے، جس کے بعد وفاقی حکومت کی سرگرمیاں بحال ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹ میں ہونے والی ووٹنگ کے دوران بل کے حق میں 60 جبکہ مخالفت میں 40 ووٹ ڈالے گئے۔ بل کی حمایت کرنے والوں میں اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کے 8 ارکان بھی شامل تھے۔تاہم، اس بل کو باضابطہ طور پر نافذ ہونے کے لیے ایوانِ نمائندگان سے بھی منظوری حاصل کرنا ہوگی، جہاں حکمران ری پبلکن پارٹی کی اکثریت موجود ہے۔رپورٹ کے مطابق طویل شٹ ڈاؤن کے باعث لاکھوں سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کے بغیر کام کرنا پڑا،...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم  شہباز شریف نے کہا ہے کہ  دنیا بھر میں جاری تنازعات نے امن کی اہمیت کو اُجاگر کیا، ہ پاکستان نے کئی بار امن دشمن کارروائیوں کا سامنا کیا۔افغانستان کو سمجھنا ہوگا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کی حمایت سے امن حاصل نہیں ہوگا۔ اسلام آباد میں بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم  نے کہا کہ پاکستان نے بھی کئی بار امن دشمن کارروائیوں کا سامنا کیا۔ ہماری مسلح افواج نے بہترین پیشہ وارانہ کارکردگی سے دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔ امن، سلامتی و ترقی کے موضوع پر پارلیمانی رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔امن و استحکام...
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے افغان حکومت کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرے تو پاکستان تعاون کیلئے تیار ہے۔بین الاپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا امن و استحکام ہی پائیدار ترقی کی بنیاد ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ترقی اسی معاشرے میں ممکن ہے جہاں امن اور سلامتی ہو۔ان کا کہنا تھا پاکستان نے بھی کئی بار امن دشمن کارروائیوں کا سامنا کیا، ہم نے ہمیشہ استحکام اور دفاع وطن میں عزم کا مظاہرہ کیا، ہماری مسلح افواج نے بہترین پیشہ وارانہ کارکردگی سے دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس سال مئی میں...
    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سیریز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈھائی بجے کھیلا جائے گا جس کے لیے ٹاس دن 2 بجے کیا جائے گا۔ شاہین شاہ آفریدی کی بحیثیت کپتان یہ دوسری ون ڈے سیریز ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز 1-2 سے جیتی ہے۔ سری لنکن ٹیم کی قیادت چارتھ اسالنکا کریں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین اب تک 157 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے 93 پاکستان نے جیتے جبکہ 59 میں سری لنکا نے کامیابی حاصل کی۔...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن نے کاپ 30 کانفرنس کے موقع پر پنجاب حکومت کی جانب سے قائم کردہ "پاکستان پویلین" کا افتتاح کردیا۔ جاسنڈا آرڈرن کو کاپ 30 کانفرنس میں پسیفک ممالک کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ہمراہ پنجاب حکومت کے ماحولیاتی بہتری کے اقدامات پر مبنی ایک ڈاکومینٹری دیکھی اور پنجاب حکومت کے ماحول دوست منصوبوں اور آلودگی کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ تقریب کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ مریم نواز شریف نے انہیں...
    ’جیو نیوز‘ گریب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ افغانستان کو سمجھنا ہو گا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کی حمایت سے امن حاصل نہیں ہو گا۔اسلام آباد میں بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھی کئی بار امن دشمن کارروائیوں کا سامنا کیا۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری مسلح افواج نے بہترین پیشہ وارانہ کارکردگی سے دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔اسلام آباد میں جاری دو روزہ کانفرنس میں آذربائیجان، ازبکستان، کینیا، فلسطین، مراکش، روانڈا، لائبیریا، بارباڈوس اور نیپال کے پارلیمانی وفود شریک ہیں۔کانفرنس کا مقصد عالمی امن، ترقی اور بین الاقوامی پارلیمانی روابط کے فروغ کو مضبوط بنانا ہے۔
    واشنگٹن: امریکی تاریخ کے سب سے طویل 41 روزہ حکومتی شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے امریکی سینیٹ نے سالانہ اخراجاتی بل منظور کرلیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں 60 ارکان نے بل کے حق میں جبکہ 40 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ حیران کن طور پر اپوزیشن ڈیموکریٹ کے 8 ارکان نے بھی بل کی حمایت کی، جس کے بعد حکومت کے دوبارہ فعال ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ تاہم، رپورٹ کے مطابق بل کو نافذالعمل ہونے کے لیے ابھی ایوانِ نمائندگان (ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز) سے حتمی منظوری درکار ہے، جہاں ری پبلکن پارٹی کو اکثریت حاصل ہے۔ شٹ ڈاؤن کے باعث لاکھوں سرکاری ملازمین تنخواہوں کے بغیر کام کرنے پر مجبور تھے،...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان شروع سے سفارتکاری اور امن پر یقین رکھتا ہے، پارلیمانی رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا باعث فخر ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ بین الاپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مئی میں بھارت سے ہونے والی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور افواج پاکستان نے عسکری تیاریوں اور پیشہ ورانہ مہارتوں کا ثبوت دیا، جنگ جیتنے کے بعد اب ہمیں امن جیتنا چاہیے، امن ہی پائیدار ترقی کی بنیاد ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بین الاقوامی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی پارلیمانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ دنوں افغانستان کی طرف سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا...
    اسلام آباد: ستائیسویں آئینی ترمیم کے معاملے پر سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس اطہر من اللہ سمیت سابق 38 لاء کلرکس نے بھی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ کا 8 اکتوبر کو لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا۔ جسٹس اطہر من اللہ نے خط میں لکھا ہے کہ سپریم کورٹ اکثر طاقتور کے ساتھ کھڑی رہی، عوام کے ساتھ نہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو کی عدالتی پھانسی عدلیہ کا ناقابل معافی جرم تھا۔ خط میں جسٹس اطہر من اللہ نے لکھا کہ بے نظیر بھٹو، نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف کارروائیاں بھی ایک ہی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔ عمران خان کے ساتھ ہونے والا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے ’’کیش لیس معیشت‘‘ کے منصوبے پر عمل درآمد کی رفتار سست پڑ گئی ہے اور اب تک ملک بھر میں صرف سات لاکھ سے بھی کم ریٹیلرز ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام سے منسلک ہو سکے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس میں وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت نے جون 2026 تک کم از کم 20 لاکھ تاجروں کو اس نظام میں شامل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، تاہم تاجروں کی جانب سے مزاحمت کے باعث یہ مقصد حاصل کرنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں اس وقت صرف 39 ہزار تاجر ڈیجیٹل ادائیگی...
    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سیریز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈھائی بجے کھیلا جائے گا جس کے لیے ٹاس دن 2 بجے کیا جائے گا۔ شاہین شاہ آفریدی کی بحیثیت کپتان یہ دوسری ون ڈے سیریز ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز 1-2 سے جیتی ہے۔ سری لنکن ٹیم کی قیادت چارتھ اسالنکا کریں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین اب تک 157 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے 93 پاکستان نے جیتے جبکہ 59 میں سری لنکا نے کامیابی حاصل کی۔ ایک...
    اقوامِ متحدہ میں پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کو جدید اور تباہ کن اسلحے تک رسائی خطے کے امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہے۔ سلامتی کونسل میں غیر قانونی چھوٹے اور ہلکے ہتھیاروں سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ داعش خراسان، تحریکِ طالبان پاکستان (فتنہ الخوارج)، بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ جیسے گروہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف آزادانہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ: علاقائی تخفیف اسلحہ سمیت پاکستان کی 4 اہم قراردادیں منظور سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ ان تنظیموں کو خطے کے ایک تخریبی عنصر...
    افغان طالبان سے دوبارہ بات چیت کا عندیہ دیتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے دوست ممالک کی درخواست کو نظرانداز نہیں کرسکتا۔ جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ترکیہ کی حکومت اور عوام پاکستان کے محسن ہیں، ترکیے کے وفد کی آمد ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکیہ اور قطر کا شکر گزار ہے جنہوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے مذاکرات میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی ناگزیر ہے، بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف وزیر دفاع نے کہا کہ اگر ہمارے دوست ممالک کو کوئی موقع یا امکان نظر آیا ہے اور وہ رابطہ کر رہے ہیں تو بات...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر رہا اور اپوزیشن ارکان وقفے وقفے سے نعرہ بازی  کرتے رہے۔ ڈیسک بجائے گئے اور حکومت کی طرف سے ارکان کے اظہار خیال کے دوران اپوزیشن ارکان نے ایوان میں شور کیے رکھا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں جب قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو انہوں نے گوجرانوالہ  سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی بلال تارڑ سے رکنیت کا حلف لیا، اور رول پر دستخط  کیے۔ اس دوران اپوزیشن کے ارکان اپنے نامزد اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی قیادت میں ایوان کے اندر داخل ہوئے اور نعرہ بازی شروع کر دی۔ ان کے نعروں میں ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے، آئین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک / آن لائن) 27 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ سمیت سینئر وکلا اور ریٹائرڈ ججز نے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے خط میں لکھا ہے کہ بطور عدلیہ سربراہ فوری ایگزیکٹو سے رابطہ کریں اور واضح کریں آئینی عدالتوں کے ججز سے مشاورت کے بغیر ترمیم نہیں ہو سکتی، آئینی عدالتوں کے ججز پر مشتمل ایک کنونشن بھی بلایا جا سکتا ہے‘ آپ اس ادارے کے ایڈمنسٹریٹر نہیں گارڈین بھی ہیں، یہ لمحہ آپ سے لیڈر شپ دکھانے کا تقاضا کرتا ہے، میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت صرف 6 سال کے لیے بنائی جانا تھی اور اس وقت پرویز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)حکومت پاکستان نے متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے معروف بزنس مین اور گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر سہیل محمد الزرونی کو ایک اہم سفارتی اقدام کے تحت پاکستانی کمیونٹی کے لیے اُن کی بے لوث خدمات پرشاندار الفاظ میں باضابطہ طور پرخراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ پاکستان کے سفیر برائے متحدہ عرب امارات فیصل نیاز ترمذی نے سہیل الزرونی کو تعریفی اسناد پیش کی جس میں اُن کی پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ گہری وابستگی اور فلاحی سرگرمیوں کو سراہا گیا۔ سہیل الزرونی نے یو اے ای میں نہ صرف پاکستانی کاروباری افراد کو سہولتیں فراہم کیں بلکہ مزدور طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے بھی نمایاں کردار ادا کیا جس سے دونوں ممالک...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ طالبان سے دوبارہ بات ہو سکتی ہے کیوں کہ پاکستان اپنے دوستوں کو انکار نہیں کر سکتا۔جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ترکیہ کی حکومت اور ترک قوم ہماری محسن ہے۔ ترکیہ اور قطر کے مشکور ہیں۔  ترک صدر طیب اردوان کی ذاتی دلچسپی کا مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں دوست ملکوں کو کوئی امکان نظر آیا ہے تو وہ رابطہ کر رہے ہیں جس پر دوبارہ بات ہو سکتی ہے۔ اگر ہمارے دوست کابل سے کوئی چیز حاصل کرنے کے بعد آفر کر رہے ہیں تو ہم بھائیوں کو انکار نہیں کر سکتے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ انہیں آج اپنے اُس بیان پر پچھتاوا...
    وانا: دہشت گردوں نے کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کرتے ہوئے بارود سے بھری گاڑی ٹکرادی اور اندر داخل ہونے کی کوشش کی، جوابی فائرنگ سے دو خوارج مارے گئے اور تین اندر داخل ہوگئے جن کا محاصرہ کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آج ساؤتھ وزیرستان کے علاقے وانا میں واقع کیڈٹ کالج وانا پر ایک بزدلانہ اور بہیمانہ دہشت گردانہ حملہ کیا گیا، حملہ آوروں کا تعلق بھارتی پراکسی تنظیم "فتنۃ الخوارج" سے تھا، حملہ آوروں نے کالج کی بیرونی سیکیورٹی سرحد کو توڑنے کی کوشش کی تاہم ہماری چوکس اور پختہ کارروائی نے ان کے مذموم عزائم کو فوری طور پر ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آوروں نے مرکزی گیٹ پر بم سے بھری گاڑی ٹکرا دی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان نے مربوط اور فراست پر مبنی زری اور مالیاتی پالیسیوں پر عملدرآمد کے ذریعے خاصا معاشی استحکام حاصل کر لیا۔جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان نے مربوط اور فراست پر مبنی زری اور مالیاتی پالیسیوں پر عملدرآمد کے ذریعے خاصا معاشی استحکام حاصل کر لیا، جس کے نتیجے میں مہنگائی تیزی سے کم ہوئی ہے، اور بیرونی شعبے اور مالیاتی بفرز کو دوبارہ تشکیل دینے میں مدد ملی ہے۔یہ بات انہوں نے سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کے تحت کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں معروف سالانہ ایکسی لینس ایوارڈز کے سلسلے کے22ویں ایڈیشن کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئےکہی۔انہو ں نے ابھرتی معیشتوں کی...
    کراچی (نیوز ڈیسک)گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان نے مربوط اور فراست پر مبنی زری اور مالیاتی پالیسیوں پر عملدرآمد کے ذریعے خاصا معاشی استحکام حاصل کر لیا۔ سی ایف اے سوسائٹی پاکستان نے آج کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں اپنے معروف سالانہ ایکسی لینس ایوارڈز کے سلسلے کا 22واں ایڈیشن منعقد کیا، جس میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ تقریب سے اپنے کلیدی خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان نے مربوط اور فراست پر مبنی زری اور مالیاتی پالیسیوں پر عملدرآمد کے ذریعے خاصا معاشی استحکام حاصل کر لیا، جس کے نتیجے میں مہنگائی تیزی سے کم ہوئی ہے، اور بیرونی...
    تاحیات کسی کو عدالتی کارروائی سے تحفظ دینا شریعت اور آئین کی روح کیخلاف ہے: مفتی تقی عثمانی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس ) مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ اسلام میں کوئی بھی شخص چاہے کتنے بھی بڑے عہدے پر ہو کسی بھی وقت عدالتی کارروائی سے بالاتر نہیں ہوسکتا۔اپنے بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ خلفائے راشدین کی مثالیں سب کو معلوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دستور میں پہلے بھی صدر کو صدارت کے دوران تحفظ دیاگیا تھا جو اسلام کے خلاف تھا، اب تاحیات کسی کو یہ تحفظ دینا شریعت اور آئین کی روح کے بالکل خلاف ہے۔مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ یہ استثنی ملک...
    اسلام آباد: پاکستان نے ٹیکس نظام کی کارکردگی بہتر بنانے،اخراجات میں شفافیت لانے اورسرکاری اداروںکے قانون پر عملدرآمد یقینی بنانے کے نام پر ایک ارب ڈالرکے 2 غیرملکی قرضے حاصل کرنے کافیصلہ کیاہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق حکومت 60 کروڑ ڈالرکاقرض "پاکستان پبلک ریسورسزفار اِنکلیوسِوڈیولپمنٹ پروگرام” کے تحت ورلڈ بینک سے،جبکہ 40 کروڑ ڈالر کاقرض "ایکسلیریٹنگ اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائز ٹرانسفارمیشن پروگرام” کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک سے حاصل کریگی۔ موجودہ زرمبادلہ کے نرخ کے مطابق ایک ارب ڈالر تقریباً281 ارب روپے کے برابر بنتے ہیں،جو نیاہوائی اڈہ تعمیرکرنے یاسیکڑوں اسکول بنانے کیلیے کافی رقم ہے،تاہم یہ قرضہ جات بجٹ سپورٹ کے طور پر حاصل کیے جائیں گے اور ان سے کوئی نیااثاثہ نہیں بنایاجائیگا۔ وزارتِ...
    اسلام آباد:(دنیا نیوز) جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کو کو خط لکھ دیا۔خط کے متن میں جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا کہ بطور عدلیہ سربراہ فوری ایگزیکٹو سے رابطہ کریں، واضح کریں آئینی عدالتوں کے ججز سے مشاورت کے بغیر ترمیم نہیں ہو سکتی، آئینی عدالتوں کے ججز پر مشتمل ایک کنونشن بھی بلایا جا سکتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آپ اس ادارے کے ایڈمنسٹریٹر نہیں گارڈین بھی ہیں، یہ لمحہ آپ سے لیڈرشپ دکھانے کا تقاضا کرتا ہے، ستائیسویں آئینی ترمیم میں ایک علیٰحدہ وفاقی آئینی عدالت کا قیام شامل ہے، جبکہ سپریم کورٹ کو محض ایک اپیلٹ باڈی کے طور پر محدود کرنا شامل ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ...
    پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لیے ترکیے کی جانب سے ایک اور کوشش کی جا رہی ہے۔تر کیے کے صدر رجب طیب اردوان نے اپنے وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور انٹیلی جنس چیف کو پاکستان بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام ترک حکام سے دورے کی تاریخ طے کر رہے ہیں، ترک حکام کے دورے کی تاریخ ایک دو روز میں طے ہونے کا امکان ہے۔ترکیےکی خبررساں ایجنسی کے مطابق وفد اسی ہفتے پاکستان آئےگا اور متعلقہ حکام سے بات چیت کرے گا۔ترک صدر کے مطابق دورے کا مقصد فریقین کے درمیان پاک افغان فائر بندی کو حتمی شکل دینا اور پائیدار امن کا قیام ہے۔برطانوی خبر رساں...
    ---فائل فوٹو  کوئٹہ شہر میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی کے دوران 2 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔حکام کے مطابق کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارراوئیاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولیس نے مزید 2038 افغان باشندوں کو گرفتار کیا ہے۔اس سال یکُم ستمبر سے اب تک 60 ہزار سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کر کے واپس افغانستان بجھوایا جا چکا ہے۔حکام کے مطابق گرفتار افغان باشندوں کو ڈی سی آفس میں قائم ڈیپورٹیشن سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے، ضروری کارروائی کے بعد اِنہیں چمن کے راستے واپس اِن کے وطن افغانستان بجھوایا جائے گا۔
    ملکی معیشت میں پائیدار اور طویل المدتی سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔ حالیہ عرصے میں کئی بین الاقوامی کارپوریشنز کے پاکستان سے اپنے کاروبار کو سمیٹنے اور نئی غیر ملکی سرمایہ کاری کے رجحان میں تشویشناک کمی نے ملک کی اقتصادی منصوبہ بندی پر ایک نئی اور سنجیدہ بحث کا آغاز کر دیا ہے۔ معاشی مبصرین اور مالیاتی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ پاکستان کا اصل مسئلہ قدرتی وسائل کی کمی یا مارکیٹ کا محدود حجم نہیں ہے، بلکہ پالیسی سازی میں غیر متوقع صورت حال اور ریاستی اداروں کے اندر گہری ناپائیداری وہ بنیادی رکاوٹیں ہیں جو بیرونی سرمایے کو دور رکھتی ہیں۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ستائیسیویں آئینی ترمیم کے معاملے پر سینیئر وکلا اور ریٹائرڈ ججز نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔خط میں چیف جسٹس سے فل کورٹ میٹنگ بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق خط پر جسٹس (ر) مشیر عالم، مخدوم علی خان، منیر اے ملک، عابد زبیری، جسٹس (ر) ندیم اختر، اکرم شیخ، انور منصور، علی احمد کرد، خواجہ احمد حسین اور صلاح الدین احمد کے دستخط شامل ہیں۔ سینیئر وکلا اور ریٹائرڈ ججز نے خط میں کہا ہے کہ بطور سپریم کورٹ ترمیم پر ردعمل دیا جائے، سپریم کورٹ ترمیم پر اپنا اِن پٹ دینے کا اختیار رکھتی ہے۔ پوری کوشش کریں گے کہ آج حکومت 27ویں...
    جے یو آئی کا 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) جے یو آئی نے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ جے یو آئی کے مرکزی رہنما و سینیٹر کامران مرتضیٰ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں ہر چیز پر اعتراض ہے، حکومت پر اعتبار بھی نہیں، 27 ویں ترمیم سے 26 ویں ترمیم کو رول بیک کر دیا گیا ہے۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ حکومت نے ہمیں ترمیم پڑھنے کی اجازت نہیں دی، تحفظات کے باوجود ہم مشترکہ کمیٹی میں جانا چاہتے تھے، ہم کمیٹی میں اپنی تجاویز بھی رکھنا چاہتے تھے۔ ان...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیویارک میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ کی تقریب میں ایک پاکستانی بزنس مین نے ایک کروڑ روپے پاکستانی عطیہ کرنے کا اعلان کیا  تو میزبانی کرنے والے شعیب اختر اور اداکارہ ریما ششدر رہ گئیں، چند لمحے رکنے کے بعد تصدیق کی کیا آپ واقعی دے رہے ہیں تو انہوں نے کہا جی بالکل میں دے رہاہوں ۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کےلئے کی جانیوالی ایک فنڈ ریزنگ میں جب ایک پاکستانی امریکن بزنس مین مقصود ملک نے شوکت خانم ہسپتال کے لئے ایک کروڑ روپے فنڈ دینے کا اعلان کیا تو پروگرام کے میزبان کرکٹر شعیب اختر اور فلمسٹار ریما دونوں حیران ہو گئے ، انہیں فوری...
    ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلیے سینیٹ کا اجلاس جاری، حکومت کا نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، سینیٹ میں ہمارا نمبر پورا ہے، جونہی ووٹر پورے پہنچیں گے ووٹنگ شروع کردی جائے گی۔ایوان بالا (سینیٹ) کا اجلاس سینیٹر منظور احمد کی صدارت میں جاری ہے جس میں مختلف رہنما اظہار خیال کر رہے ہیں۔ قبل ازیں سینیٹ اجلاس کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے بعد ناشتے میں آئے ہوئے اراکین پارلیمنٹ ناشتہ کرکے ایوان کی جانب چلے گئے۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان نے...
    ستائیسویں آئینی ترمیم پر سینیئرز وکلا اور ریٹائرڈ ججز کا چیف جسٹس پاکستان کو خط، اہم مطالبہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)ستائیسیویں آئینی ترمیم کے معاملے پر سینیئر وکلا اور ریٹائرڈ ججز نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔ خط میں چیف جسٹس سے فل کورٹ میٹنگ بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط پر جسٹس (ر) مشیر عالم، مخدوم علی خان، منیر اے ملک، عابد زبیری، جسٹس (ر) ندیم اختر، اکرم شیخ، انور منصور، علی احمد کرد، خواجہ احمد حسین اور صلاح الدین احمد کے دستخط شامل ہیں۔ سینیئر وکلا اور ریٹائرڈ ججز نے خط میں کہا ہے کہ بطور سپریم کورٹ ترمیم پر ردعمل دیا جائے، سپریم...
    معروف بھارتی پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کو ایک بار پھر سنگین دھمکیاں ملنے لگیں۔ ان کے عالمی کنسرٹس کے دوران حالیہ واقعات نے صورتحال کو مزید کشیدہ بنادیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل بھی دلجیت دوسانجھ کو براہِ راست دھمکی ملی تھی اور اس کے بعد آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں گلوکار کے کنسرٹ کے دوران نعرے لگائے گئے، جس سے پروگرام میں بدنظمی پیدا ہوئی۔ اب نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ہونے والے دلجیت دوسانجھ کے آئندہ کنسرٹ کو بھی سبوتاژ کرنے کی دھمکیاں سامنے آئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایک گروہ اس تقریب میں رکاوٹ ڈالنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ تاہم دلجیت دوسانجھ نے ان تمام دھمکیوں...
     ویب ڈٖیسک :ویزا اور ماسٹر کارڈ مبینہ طور پر تاجروں کے ساتھ ایک تاریخی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں ، جو کارڈ فیسوں ، انعام اور سہولیات کے ڈھانچے کو بدل دے گا۔ معاہدے کے تحت یہ نیٹ ورکس انٹرچینج فیس جو عام طور پر 2 تا 2.5 فیصد ہوتی ہے کو چند سالوں میں تقریباً 0.1 فیصد پوائنٹ تک کم کرینگے اور تمام کارڈز کو یکساں اہمیت دینے کے اصول کو نرم کرینگے جس سے تاجروں کو زیادہ فیس والے کارڈز کو مسترد کرنیکا اختیار مل جائے گا۔ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا   معاہدے سے کارڈ قبولیت کے اصولوں پر جاری 20 سالہ...
    طالبان حکومت نے افغانستان کو ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی کانفرنس ‘سی او پی 30’ (کوپ30) میں شرکت کی دعوت نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ برازیل میں پیر سے شروع ہونے والی اقوامِ متحدہ کی 30ویں ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں درجنوں ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ پنجاب ’کوپ کانفرنس‘ میں اسموگ پر بھارت سے آلودگی کا معاملہ اٹھائیں گی افغانستان کی قومی ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (نیپا) نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں اس بات پر گہری تشویش ہے کہ اگرچہ افغانستان دنیا کے سب سے زیادہ ماحولیاتی خطرات سے دوچار ممالک میں شامل ہے، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اسے اس کانفرنس میں باضابطہ دعوت نہیں دی گئی۔...