2025-12-13@14:52:37 GMT
تلاش کی گنتی: 32016
«کان کو»:
(نئی خبر)
لاہور: (نیوزڈیسک) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹریفک آرڈیننس پر عملدرآمد روکنے کا کوئی حکم جاری نہیں ہوا، ایسی قیاس آرائیاں محض جھوٹ ہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے آج ایک بارپھر پورے پنجاب میں ٹریفک قوانین سے متعلق قانون پر موثر اور سخت عمل درآمد کا حکم جاری کیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمل نہ کرنے والے سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی گئی ہے، عوام اور اس کے بچوں کی جان پر سمجھوتہ کیا، نہ کریں گے۔ سینئر صوبائی وزیر نےک ہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے دیئے تمام اہداف کو...
لاہور(نیوزڈیسک)ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز میں سی ٹی ڈی، دیگر اداروں کے ہمراہ ہوں گے۔ انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے بھر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے لاہور، راولپنڈی، ملتان سمیت تمام بڑے شہروں میں فوری سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا آغاز کرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔ آئی جی پنجاب کے مطابق تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سی ٹی ڈی اور دیگر حساس اداروں کے ہمراہ کومبنگ آپریشنز میں حصہ لیں گے۔ تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی بڑھانے کے لیے داخلی و خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے، سکیورٹی گارڈز اور ایمرجنسی انخلا کے انتظامات کو ہر صورت یقینی بنانے...
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی سے وکلا ملاقات کے لئے 6 ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی۔فہرست میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا، انتظار پنجوتھہ کے نام شامل ہیں، لال بادشاہ، مبشر رحمان اور عبدالرحمان رانجھا بھی ملاقات کے لئے آئیں گے۔پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کی جانب سے چودھری اویس ایڈووکیٹ نے فہرست جیل حکام کو جمع کرائی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقومی اسمبلی اجلاس، ایوان میں کسی رکن کے...
عمران خان کو دی جانے والی سہولیات کے جائزے کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے حکومت کی پیشکش قبول کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے دی جانے والی پیشکش قبول کر لی۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر رانا ثنااللہ کی جانب سے دی گئی پیشکش کو پی ٹی آئی نے قبول کر لیا جس میں بانی چیئرمین عمران خان کو جیل میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ شامل ہے۔ذرائع کے مطابق مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اکثریتی اراکین نے اس فیصلے کی حمایت کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں پی ٹی آئی کے وکلا،...
سٹی 42:بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ۔ محکمہ داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے ضلع کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔ ضلع کوئٹہ میں اسلحہ کی نمائش و استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی ۔ خواتین و بچوں کے علاوہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی ۔ گاڑیوں پر سیاہ شیشوں کا استعمال سختی سے منع،بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکلوں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی لگا دی گئی ۔ پانچ سے زائد افراد کے اجتماعات، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد ہوگی۔عوامی مقامات پر چہرہ چھپانے کے لیے ماسک یا مفلر کے استعمال پر پابندی عائد کردی ۔ ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان...
سوزن فرگوسن نے ایک بیان میں کہا کہ افغان خواتین کو یو این دفاتر میں کام سے روکنا زندگی بچانے والی خدمات کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان خواتین کو دفاتر اور فیلڈ میں محفوظ رسائی دی جائے، جتنی دیر یہ پابندیاں رہیں گی، اتنا ہی زندگی بچانے والی خدمات کو خطرہ رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کی خواتین کی ایجنسی کی خصوصی نمائندہ سوزن فرگوسن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یو این دفاتر میں افغان خواتین کے کام پر پابندی ہٹائی جائے۔ سوزن فرگوسن نے ایک بیان میں کہا کہ افغان خواتین کو یو این دفاتر میں کام سے روکنا زندگی بچانے والی خدمات کو خطرے میں ڈال رہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ : چین نے فلپائن کو خبردارکرتے ہوئے تنبیہ کی ہے کہ وہ جنوبی بحیرئہ چین میں اشتعال انگیزی پر مشتمل اقدامات اور کشیدگی میں اضافے سے فوراً گریز کرے۔ عالمی میڈیا کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے ) کے سدرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان تیان جون لی کا مذکورہ بیان فلپائن کی جانب سے علاقے سے باہر کے ممالک کے ساتھ کیے جانے والے مشترکہ گشت کے تناظر میں دیا گیا۔ متذکورہ حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ فلپائن کی حالیہ سرگرمیاں خطے میں امن و استحکام کو مستقل نقصان پہنچا رہی ہیں۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ بیان کے اختتام میں چین نے زور دیا کہ خطے کا امن...
بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے سنسنی خیز اغوا اور جنسی زیادتی کے ہائی پروفائل کیس کے حیران کن فیصلے نے عدالتی نظام کو بے نقاب کردیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق 2017 کو معروف اداکارہ کو اغوا کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے کیس نے ملیالم فلم انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ متاثرہ اداکارہ کو چلتی گاڑی میں نہ صرف اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا بلکہ ویڈیو بناکر دھمکایا گیا تھا کہ منہ کھولا تو وائرل کردی جائے گی۔ متاثرہ اداکارہ نے الزام عائد کیا تھا کہ اغوا کاروں نے بتایا تھا کہ وہ یہ خوفناک عمل کسی ایسے شخص کے کہنے پر کر رہے ہیں جس کی اداکارہ سے "پُرانی دشمنی" تھی۔ پولیس کی تحقیقات کے دوران اس...
برطانوی عدالت کے جج نے معروف یو ٹیوبر عادل راجہ کو سزا سنا دی، جرمانے اور راشد نصیر سے عوامی سطح پر معافی مانگنے کا حکم
برطانوی عدالت کے جج نے معروف یو ٹیوبر عادل راجہ کو سزا سنا دی، جرمانے اور راشد نصیر سے عوامی سطح پر معافی مانگنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز لندن(سب نیوز)برطانوی عدالت کے جج نے معروف یو ٹیوبر عادل راجہ کو سزا سنا دی۔عادل راجہ کو بریگیڈئر(ر)راشد نصیر سے عوامی سطح پر معافی مانگنے کا حکم دیا گیا، برطانوی ہائیکورٹ کے جج رچرڈ سپیئر مین نے فیصلہ سنایا۔عدالتی فیصلے کے مطابق عادل راجہ کی جانب سے معافی کے اعلان کو 28 دن تک ان کے ایکس، فیس بک، یوٹیوب اور ویب سائٹ کے صفحات پر برقرار رکھا جائے گا۔دوسری جانب برطانوی عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ حکم عادل راجہ کو 3لاکھ 10 ہزار...
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ اکنامکس آفینس ونگ کشمیر (سابق کرائم برانچ کشمیر) کو شفیقہ نامی ایک خاتون کی شکایت میں درج نوعیت کے کیس کی تفتیش کا اختیار حاصل نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر نے سرینگر کے ایک مجسٹریٹ کے اس حکمنامے کو کالعدم قرار دیا جس میں اکنامک آفنس وِنگ (EOW) کو ایک نوجوان کی مبینہ حراستی تشدد اور موت کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ عدالت نے قرار دیا کہ اکنامک آفینس وِنگ کو اس نوعیت کے معاملات کی جانچ کا اختیار نہیں ہے۔ جسٹس سنجے دھر نے اکنامکس وِنگ (کشمیر) کے ایس ایس پی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا کہ مجسٹریٹ...
برطانیہ میں مقیم سابق فوجی افسر اور یوٹیوبر عادل راجا کو عدالت نے بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر سے عوامی سطح پر معافی مانگنے کا حکم جاری کردیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق عادل راجا کی جانب سے معافی کے اعلان کو 28 دن تک ان کے ایکس، فیس بک، یوٹیوب اور ویب سائٹ کے صفحات پر برقرار رکھا جائے گا۔ علاوہ ازیں انہیں ہرجانہ اور عدالتی اخراجات کی مد میں 3 لاکھ 10 ہزار پاؤنڈ 22 دسمبر تک ادا کرنے ہوں گے۔ واضح رہے کہ رواں برس اکتوبر میں عادل راجا کو اپنے خلاف دائر ہتک عزت کے مقدمے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ہائیکورٹ کے جج رچرڈ اسپئیر مین کے سی نے سماعت کے دوران یہ فیصلہ سنایا،...
اسلام آباد: پاکستان کو پانی کے شدید بحران کا سامنا ہے، ذخائر میں تیزی سے کمی جاری ہے واٹر سیکیورٹی کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ہے پاکستان میں پالیسیاں مضبوط مگر عمل درآمد کمزور اور سست ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ایشین واٹر ڈیویلپمنٹ آوٴٹ لک رپورٹ 2025ء جاری کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو پانی کے شدید بحران کا سامنا ہے، ذخائر میں تیزی سے کمی جاری ہے۔ میڈیاذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کی 80 فیصد سے زائد آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے، پاکستان میں فی کس پانی دستیابی 3500 سے کم ہو کر 1100 مکعب میٹر رہ گئی ہے، زیر...
سابق فوجی افسر اور یوٹیوبر عادل راجہ کو ایک اور جھٹکا لگ گیا۔ برطانوی عدالت کے جج نے عادل راجہ کو بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر سے عوامی سطح پر معافی مانگنے کا حکم دے دیا۔عدالت کا کہنا ہے کہ عادل راجہ کی معافی 28 دن تک ان کے ایکس، فیس بک، یوٹیوب اور ان کی ویب سائٹ کے پیج پر موجود رہے۔عادل راجہ کو 22 دسمبر تک ہرجانہ اور عدالتی اخراجات کی مد میں تین لاکھ 10 ہزار پاؤنڈ بھی ادا کرنا ہوں گے۔عادل راجہ رواں برس اکتوبر میں اپنے خلاف ہونے والا ہتک عزت کا مقدمہ ہار گئے تھے، ہائی کورٹ کے جج رچرڈ اسپئیرمین کے سی نے ہائی کورٹ کی سماعت کے دوران فیصلہ سنایا۔عادل راجہ نے فیصلے...
بھارتی براڈ کاسٹر نے 2026 میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو مشکل میں ڈال دیا۔ ذرائع کے مطابق نجی براڈ کاسٹر نے آئی سی سی کو ڈیل ختم کرنے سے متعلق باضابطہ نوٹس بھیج دیا ہے۔ بھارتی براڈ کاسٹر نے یہ مطالبہ 25 کروڑ بھارتی نقصان کا سامنا کرنے پر کیا ہے۔ واضح رہے آئی سی سی اور بھارتی نجی براڈ کاسٹر کے درمیان 3 بلین امریکی ڈالر کی ڈیل طے پائی تھی
ملتان میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی ملتان کے صدر کا کہنا تھا کہ غیرجماعتی بنیادوں پر الیکشن کا انعقاد سراسر انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، حکومت کے بلدیاتی ایکٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں جس میں وہ تمام اختیارات نچلی سطح پر عوامی نمائندوں کو دینے کی بجائے سرکار کو نواز نے کے لئے دینا چاہتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامرمحمود نے کہا ہے کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں یہاں جمہوریت ہے بادشاہت نہیں، اسی لئے بادشاہی فرمان نہ چلائے جائیں، حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ایک بار پھر قوم کی نگاہیں قائد مولانا فضل الرحمن کے عوام دوست مضبوط بیانیہ پر...
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی براڈ کاسٹر نے 2026 میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو مشکل میں ڈال دیا۔ ذرائع کے مطابق نجی براڈ کاسٹر نے آئی سی سی کو ڈیل ختم کرنے سے متعلق باضابطہ نوٹس بھیج دیا ہے۔ بھارتی براڈ کاسٹر نے یہ مطالبہ 25 کروڑ بھارتی نقصان کا سامنا کرنے پر کیا ہے۔ واضح رہے آئی سی سی اور بھارتی نجی براڈ کاسٹر کے درمیان 3 بلین امریکی ڈالر کی ڈیل طے پائی تھی
ممبر ایڈمن سی ڈی اے طلعت محمود سے چینی بلیو اسکائی ریسکو فانڈیشن کی ٹیم کی ملاقات،باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
ممبر ایڈمن سی ڈی اے طلعت محمود سے چینی بلیو اسکائی ریسکو فانڈیشن کی ٹیم کی ملاقات،باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ممبر ایڈمن سی ڈی اے طلعت محمود سے چینی بلیو اسکائی ریسکو فانڈیشن کی ٹیم کی سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر چینی بلیو اسکائی ریسکو فانڈیشن نے خصوصی واٹر ریسکیو کٹس سی ڈی اے کے حوالے کیں۔اس موقع پر ڈائیریکٹر جنرل اسلام آباد ایمرجنسی سروسز سمیت سی ڈی اے کے دیگر شعبوں کے افسران بھی موجود تھے۔ یہ خصوصی کٹس نہ صرف...
گورو گگوئی نے ایوان زیریں میں "وندے ماترم" پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے سیاسی آباء و اجداد کا آزدای کی جنگ میں کوئی تعاون نہیں رہا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی پارلیمنٹ میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر گورو گگوئی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ "وندے ماترم" پر کی گئی تقریر کو سیاسی رنگ دینے کا سنگین الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور بی جے پی کے لوگ جتنی بھی کوشش کر لیں، پنڈت جواہر لال نہرو کے تعاون پر داغ نہیں لگا سکتے۔ گورو گگوئی نے ایوان زیریں میں "وندے ماترم" پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے سیاسی آباء و اجداد کا آزدای کی...
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں اختر مینگل نے کہا کہ ایک ٹویٹ پر سزا سنا دی گئی، جبکہ اصل زیادتیاں اور ناانصافیاں نظرانداز کر دی جاتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے ایمان مزاری اور ہادی چھٹہ نے بلوچستان کے مظلوموں کی آواز اٹھائی، انہیں ناانصافی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں اختر مینگل نے کہا کہ ایک ٹویٹ پر سزا سنا دی گئی، جبکہ اصل زیادتیاں اور ناانصافیاں نظرانداز کر دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ نے بلوچستان کے مظلوموں کی آواز بننے کے لیے سب کچھ داؤ پر لگایا اور...
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے لاہور، راولپنڈی، ملتان اور دیگر بڑے شہروں میں فوری سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز شروع کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ آئی جی پنجاب کے مطابق تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سی ٹی ڈی اور دیگر حساس اداروں کے تعاون سے کومبنگ آپریشنز میں حصہ لیں گے۔ مزید پڑھیں: سوشل میڈیا کے ذریعے پنجاب میں ’را‘ کے نیٹ ورک کا سراغ، 12 دہشتگرد گرفتار ’تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی کے لیے داخلی و خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے، سکیورٹی گارڈز اور ایمرجنسی انخلا کے انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔‘ ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے سے آنے والے...
پاکستان تحریک انصاف اوورسیز نے فرانس میں پارٹی کے سینئر رہنما یاسر قدیر کو پی ٹی آئی یورپ کا ڈپٹی سیکریٹری نامزد کر دیا ہے۔انکی نامزدگی پر پی ٹی آئی فرانس کے رہنماؤں چوہدری اشفاق جٹ، چوہدری افضال ڈھل، پی کے چوہدری، چوہدری گلزار لنگڑیال اور کارکنوں نے انہیں دلی مبارکباد دی اور گلدستے پیش کیے۔یاسر قدیر کی نامزدگی پر یورپ بھر میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نئے نظام کے تحت ہر یونین کمیٹی کو پہلے ہی 5 لاکھ روپے دیے جاتے تھے، دی جانے والی رقم کا بنیادی مقصد گلی محلوں کے مسائل کو حل کرنا تھا۔ان کا کہنا تھاکہ شہر کی بہت سی یوسیز نے دی جانے والی اس رقم کا درست استعمال کیا ہے، متعدد علاقوں سے رقم ناکافی ہونے اور تنخواہوں میں خرچ ہونے کی شکایات موصول ہوئیں۔میئر کراچی نے کہا کہ یہ معاملہ قیادت کے سامنے رکھا اور سندھ حکومت نے شیئر بڑھا کر 12 لاکھ روپے کیا ہے، یہ رقم روزمرہ مسائل کے حل کیلئے دی گئی، مگروہ نتائج حاصل نہ ہو سکے جن کی توقع تھی۔۔یہ بات انہوں نے میڈیاسے...
گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے جسٹس کامران خان ملاخیل نے بلوچستان ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ اسلام ٹائمز۔ جسٹس کامران ملاخیل نے بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ آج گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے جسٹس کامران خان ملاخیل نے بلوچستان ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس آف بلوچستان ہائی کورٹ کی تقریب حلف برداری میں پارلیمنٹرینز، ہائی کورٹ کے ججز، سیاسی اکابرین، سینئر وکلاء اور سرکاری آفیسران سمیت وکلاء برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
حکومت پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب،جرمانوں کو معطل کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)حکومت پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ، جرمانوں کو بھی معطل کردیا گیا ہے ۔وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال پر 2روز سے مذاکرات جاری تھے،ٹریفک آرڈیننس 2025سے پہلے مذاکرات نہیں ہوئے۔ٹریفک آرڈیننس 2025 فی الحال منسوخ کررہے ہیں،ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ، جرمانوں کو بھی معطل کیا جارہا ہے۔واضح رہے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹرز کی جانب سے پہیہ جام ہڑتال کے باعث متعدد بس اڈے بند رہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔قبل ازیں ٹرانسپورٹرزکی ہڑتال کی...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تمام اسکولوں اور تعلیمی اداروں کے باہر ڈیجیٹل نگرانی کے لیے کیمرے نصب کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پنجاب پولیس کو اسکول ایجوکیشن کے ساتھ مل کر تعلیمی اداروں میں فرضی مشقیں کرانے کی ہدایت بھی کردی۔ جبکہ تعلیمی اداروں کے لیے سیکیورٹی گارڈ، انٹری چیکنگ اور سی سی ٹی وی لازمی قرار دے دیے گئے۔ اجلاس میں پنجاب میں دوسروں صوبوں سے آنے اور جانے والی بسوں کے ڈرائیور اور عملے کی رجسٹریشن کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔ اس کے علاوہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو موٹروے پولیس سے سیکیورٹی کے لیے اشتراک کار کی ہدایت کی گئی ہے۔ مریم نواز...
سندھ کے سینئر صوبائی وزیر ثقافتی دن منانا سب کا حق ہے لیکن کسی بھی جماعت کو ریڈ لائن کراس نہیں کرنی چاہیے اور حکومت کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی مصروف شاہراہ پر گزشتہ روز سندھ ثقافتی دن کی مناسبت سے ریلی میں ہنگامہ آرائی پر شرجیل میکن نے کہا کہ کلچر ڈے منانا سب کا حق ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو بھی اجازت نہیں ہے، کل ہم نے سب کو کلچر ڈے پر مبارک باد بھی دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی جماعت کو ریڈ لائن کراس نہیں کرنی چاہیے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھارتی...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ اب دی جانے والی رقم صرف گٹر کے ڈھکنوں اور اسٹریٹ لائٹس کیلئے فراہم کی جائے گی، یہ رقم دسمبر سے ہر یونین کمیٹی کو جاری کی جائے گی، تاکہ مسائل کو مؤثر حل کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز شہر قائد میں مین ہول کورز اور اسٹریٹ لائٹس کی ٹوٹ پھوٹ کے معاملے پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گٹر کے ڈھکن اور اسٹریٹ لائٹس کیلئے ہر یوسی کو 1 لاکھ روپے ماہانہ دینے کا اعلان کر دیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ نئے نظام کے تحت ہر یونین کمیٹی کو پہلے ہی 5 لاکھ روپے دیے جاتے تھے، دی جانے والی رقم کا بنیادی...
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب : فائل فوٹو کراچی میں مین ہول کورز اور اسٹریٹ لائٹس کی ٹوٹ پھوٹ کے معاملے پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گٹر کے ڈھکن اور اسٹریٹ لائٹس کیلئے ہر یوسی کو 1 لاکھ روپے ماہانہ دینے کا اعلان کردیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ نئے نظام کے تحت ہر یونین کمیٹی کو پہلے ہی 5 لاکھ روپے دیے جاتے تھے، دی جانے والی رقم کا بنیادی مقصد گلی محلوں کے مسائل کو حل کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ شہر کی بہت سی یوسیز نے دی جانے والی اس رقم کا درست استعمال کیا ہے، متعدد علاقوں سے رقم ناکافی ہونے اور تنخواہوں میں خرچ ہونے کی شکایات موصول ہوئیں۔ کراچی...
سوشل میڈیا پر چند روز سے یہ دعویٰ گردش کررہا تھا کہ پنجاب میں ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔ مختلف پوسٹس اور غیر مصدقہ پیغامات میں کہا گیا کہ حکومت نے ٹریفک قوانین کو وقتی طور پر معطل کردیا ہے، اس وجہ سے شہریوں کے لیے جرمانے یا کارروائی نہیں ہو گی۔ فیکٹ چیک کے مطابق یہ دعویٰ غلط ہے۔ سرکاری سطح پر ایسی کوئی ہدایت جاری نہیں ہوئی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کی کوئی بات نہ کی گئی، نہ ہی اس بارے میں کوئی نوٹیفکیشن موجود ہے۔ پنجاب کی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس...
سٹی 42: چارسال قبل ہونے والے بلیک آوٹ کے بعد بروقت بجلی بحالی میں ناکامی پر نیپرا نےنیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے کوذمہ دار قرار دےدیا نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے پر، ڈھائی، ڈھائی کروڑروپے جرمانہ عائد کردیا گیا ۔نیپرا نے اس حوالے سے اپنا فیصلہ جاری کردیا ۔ فیصلے کے مطابق نو جنوری 2021 کو ملک 20 گھنٹے تک اندھیرے میں ڈوبا رہا۔نیشنل گرڈکمپنی، سی پی پی اے بلیک آوٹ کے بعد فوری طور پر بجلی بحال کرنے میں ناکام رہی۔سال 2021،2022 اور 2023 میں بجلی معطل ہونے کے واقعات رونما ہوئے۔ دونوں کمپنیاں بروقت بجلی بحالی میں ناکام رہیں ۔نیپرا نے بلیک اوٹ کےمعاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی ۔سماعت کے دوران نیشنل...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اگر ریاست کو سپورٹ کرتی ہے تو ٹھیک ہے ورنہ مجبوراً گورنر راج لگے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی جلسے کا کیا مقصد تھا یہ علم نہیں ہے، صوبے کے حالات جب خراب ہوجائیں تو پھر گورنر راج لگ سکتا ہے، صوبائی حکومت اگر ریاست کو سپورٹ کرتی ہے پھر تو ٹھیک ہے لیکن اگر صوبائی حکومت سپورٹ نہیں کرتی تو پھر مجبوراً گورنر راج لگے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو احتجاج سے کچھ نہیں ملے گا، اس بار پی ٹی آئی اسلام آباد میں احتجاج نہیں کرسکے گی، فیصلہ عدالتوں کو کرنا ہے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ نیٹ فلکس کی جانب سے وارنر برادرز کی ممکنہ خریداری کے فیصلے میں شامل ہوں گے کیونکہ 72 ارب ڈالر مالیت کا یہ معاہدہ میڈیا صنعت میں شدید ردعمل کا باعث بن رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلکس کا وارنر برادرز ڈسکوری کو 83 ارب ڈالر میں خریدنے کا فیصلہ اسکائی نیوز کے مطابق ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں اعتراف کیا کہ اس ڈیل میں مسئلہ ہو سکتا ہے کیونکہ اس سے اسٹریمنگ مارکیٹ میں نیٹ فلکس کا غلبہ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ جمعے کو دنیا کی بڑی اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے وارنر برادرز ڈسکوری کے ٹی وی و فلم اسٹوڈیوز اور ایچ بی او...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تاریخ میں پہلی بار ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا روڈ شو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوا، جس نے نہ صرف پاکستانی کرکٹ کی عالمی پہچان کو اجاگر کیا بلکہ شائقین کو بھی بھرپور تفریح فراہم کی۔ اس موقع پر پی سی بی اور پی ایس ایل کی اعلیٰ قیادت کے علاوہ معروف قومی کرکٹرز بھی موجود تھے، جنہوں نے لیگ کے مستقبل اور ترقی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی اور پی ایس ایل کی انتظامیہ مشترکہ طور پر پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے کام کر رہی ہے، ہماری کوشش ہے...
افغانستان فتنہ الخوارج اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرے، بھارت کو زیادہ برق رفتار جواب ملےگا، فیلڈمارشل سید عاسم منیر
سٹی42: چیف آف دی آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ طالبان ریجیم کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ان کے پاس فتنہ الخوارج یا پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے ۔ اگلی بار پاکستان کا جواب پہلے (چھ مئی تا دس مئی کی جنگ) سے بھی برق رفتار اور شدید ہوگا۔ ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یہ بات آج جنرل ہیڈ کوارٹرز میں تینوں مسلح افواج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تینوں مسلح افواج کے پہلے چیف آف...
گڈز ٹرانسپورٹرز کا آج سے غیر معینہ مدت کیلئے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)گڈز ٹرانسپورٹرز نے بروز پیر سے غیر معینہ مدت تک ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا۔اس اعلان کا اظہار سابق رکن سندھ اسمبلی اور پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے اپنے ویڈیو بیان میں کیا۔ملک شہزاد اعوان کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹرز نے پنجاب حکومت کو 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا تھا، جس میں گاڑیوں کے خلاف درج ایف آئی آرز واپس لینے، گاڑیوں کو ناجائز روکنے کا سلسلہ ختم کرنے اور ڈرائیورز کی گرفتاریوں پر اعتراضات شامل تھے۔انہوں نے دعوی کیا کہ پنجاب پولیس کی جانب سے ٹرانسپورٹروں...
تاریخ میں پہلی بار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا روڈ شو برطانیہ کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوا، جسے پاکستان کرکٹ کے لیے ایک سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاکہ لارڈز میں پی ایس ایل روڈ شو کا انعقاد ایک غیر معمولی کامیابی ہے، اور آج کرکٹ سفارتکاری کا اہم ذریعہ بن چکی ہے۔ پی ایس ایل کا لندن لارڈز کرکٹ گراؤنڈمیں تاریخی روڈشو،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ،رمیز راجہ اور وسیم اکرم کی شرکت pic.twitter.com/VUYDthVbG7 — WE News (@WENewsPk) December 8, 2025 چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی سی بی اور...
لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب حکومت اور ٹرانسپوٹرز کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے،وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان سے مذاکرات کے بعدہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے،ٹرانسپوٹرز سےمذاکرات کامیاب ہونے کے بعد حکومت نےپنجاب وہیکل آرڈیننس 2025 پر عمل درآمد روک دیا ہے۔ خیال رہےکہ ٹرانسپورٹرز نے آج بھاری جرمانوں کے خلاف صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال کر رکھی تھی،ٹرانسپورٹرز نےبھاری جرمانوں اور مقدمات میں نرمی اور ٹریفک آرڈیننس کی واپسی تک ہڑتال جاری رکھنے کا عندیہ دیا تھا۔
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ وزیرِ ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کے ساتھ بات چیت کے بعد ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا، جس کے بعد صوبائی حکومت نے پنجاب وہیکل آرڈیننس 2025 پر عمل درآمد عارضی طور پر روک دیا ہے۔ یاد رہے کہ ٹرانسپورٹرز نے بھاری جرمانوں کے خلاف لاہور سمیت صوبے بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی ہوئی تھی۔ ٹرانسپورٹ اتحاد کا کہنا تھا کہ بھاری جرمانے، مقدمات میں نرمی اور ٹریفک آرڈیننس کی واپسی تک احتجاج جاری رہے گا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دشمن کا آلہ کار قرار دے دیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے ملک دیوالیہ ہو جائے، 9 مئی کو پارٹی کو شکست دی گئی اور 10 مئی کو بھارت کو ہرایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کے معاملے کی وجہ سے جیل میں ہیں اور ملکی معیشت بہتر کرنے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار اہم ہے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ریاست کے ساتھ ہے یا متنازع قیادت کے ساتھ، موجودہ حالات میں پاکستان...
فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے پی ٹی آئی کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان میں سیاست کے بجائے ریاست پر حملہ اور غیرملکی میڈیا کا انتخاب کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی کے زیر انتظام بھارتی چینلز پر پاکستان پر حملہ کرنا شرمناک ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو غیرملکی میڈیا پر پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے بھیجا گیا، یہ طرز عمل حل کی بجائے افراتفری پیدا کرنے کا نمونہ ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پاکستان کو کمزور کرنیوالے بیانیے کیخلاف تھی: بیرسٹر دانیال چوہدریپارلیمانی سیکریٹری اطلاعات بیرسٹر...
معروف ڈرامہ نویس خلیل الرحمٰن قمر نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں نعمان اعجاز سے کسی قسم کا ذاتی مسئلہ نہیں، تاہم وہ اُن سے شدید نفرت کرتے ہیں اور یہ جذبات ہمیشہ برقرار رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ انڈسٹری میں اُن کے کئی افراد کے ساتھ اختلافات ڈھکے چھپے نہیں، مگر نعمان اعجاز کے معاملے میں صرف ناراضی نہیں بلکہ واضح ناپسندیدگی موجود ہے۔ گفتگو کے دوران انہوں نے ماہرہ خان کے ساتھ اپنے تنازع کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ماہرہ خان بہترین فنکارہ ہیں اور ان کے ساتھ ہمیشہ احترام اور دوستی کا تعلق رہا، تاہم وہ اُن الفاظ کو معاف نہیں کر سکتے جو ماہرہ نے 2020 میں اُن...
’کوئی ندا یاسر کو بتائے کہ ہم کس حال میں کام کرتے ہیں‘، ڈیلیوری رائیڈرز نے اینکر سے اعلانیہ معافی کا مطالبہ کردیا
معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان ندا یاسر فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز سے متعلق اپنے حالیہ بیان کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔ گزشتہ دنوں ندا یاسر نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز اکثر ڈیلیوری کے وقت ’چینج‘ نہیں لاتے، ان کا کہنا تھا کہ آپ اپنی مرضی سے ان کو ٹپ دے دیں تو وہ اور بات ہے لیکن اگر وہ جھوٹ بول رہے ہیں تو میں ڈرائیور کو بلاتی ہوں اور کہتی ہوں جا کر کھلے پیسے لے کر آؤ۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیلیوری والوں کے پاس چینج نہ ہونے پر بدنیتی کا الزام، ندا یاسر کو لوگوں نے آڑے ہاتھوں لےلیا ندا یاسرکے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پاکستان کو کمزور کرنیوالے بیانیے کیخلاف تھی: بیرسٹر دانیال چوہدری
— فائل فوٹو پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس اس بیانیے کے خلاف تھی جو پاکستان کو کمزور کر رہا ہے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ اپنی افواج اور سپہ سالار، ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں، ملک میں بیانیوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے، افواج پاکستان دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ جو لوگ فوج کے خلاف بات کرتے ہیں وہ دشمن کی حمایت کرتے ہیں، میر جعفر اور میر صادق کا نام سب نے سنا ہے، میر جعفر اور میر صادق نے اپنی افواج کی صفوں...
بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے 60 سال کی عمر میں محبت کے تجربے پر کھل کر اظہار خیال کیا ہے۔ اداکار کے مطابق انہیں توقع نہیں تھی کہ وہ دوبارہ کسی کے ساتھ زندگی گزاریں گے۔ عامر نے بتایا کہ ’سچ کہوں تو میں اس مقام پر پہنچ چکا تھا جہاں مجھے لگتا تھا کہ شاید مجھے کوئی ایسا فرد نہ مل سکے جو میری شریک حیات بن سکے۔ میں اس کی توقع نہیں کر رہا تھا‘۔ انہوں نے اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ بہت سکون اور استحکام لاتی ہیں۔ وہ واقعی ایک شاندار انسان ہیں، اور میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ میں ان سے ملا‘۔ یہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے مستقل جج کا حلف اٹھا لیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی، چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس طارق جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق شریک ہوئے۔ حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز بھی شریک تھے۔ مزید :
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا چیف وہپ حزبِ اختلاف کو خط، سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے کیسز سے متعلق وضاحت طلب
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے رکن قومی اسمبلی اور چیف وہپ حزبِ اختلاف ملک عامر ڈوگر کو باضابطہ خط ارسال کرتے ہوئے سابق قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب خان کے زیرِ التواء مقدمات سے متعلق تحریری وضاحت طلب کر لی ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق خط میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے زبانی طور پر سیکرٹریٹ کو مطلع کیا گیا تھا کہ عمر ایوب خان کے خلاف عدالتوں میں کوئی کیس زیرِ التواء نہیں، تاہم اس کی تحریری تصدیق تاحال فراہم نہیں کی گئی۔ سیکرٹریٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ قائدِ حزبِ اختلاف کی نامزدگی کے عمل کو قانون کے مطابق مکمل کرنے کے لیے تحریری معلومات ناگزیر ہیں۔...
فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے پولیس حراست میں نوجوان عرفان کی ہلاکت کے مقدمے میں گرفتار پولیس اہلکار کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو کیس میں کسی بھی قسم کا چالان جمع کروانے سے روک دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں گرفتار اے ایس آئی عابد شاہ کی ایف آئی اے کی جانب سے درج نئے مقدمے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیس سے متعلق ایف آئی اے کے تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر سے تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کا لاپتہ شہری کو کہیں سے بھی ڈھونڈ کر پیش کرنے کا حکمسندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کی درخواستوں کی سماعت کے دوران پولیس اور صوبائی حکومت...
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے رکن قومی اسمبلی اور چیف وہپ حزبِ اختلاف ملک عامر ڈوگر کو سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کے عدالتوں میں زیر التوا مقدمات سے متعلق تحریری وضاحت سے متعلق باقاعدہ خط ارسال کر دیا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ قائدِ حزبِ اختلاف کی نامزدگی کا عمل مکمل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ عمر ایوب خان کے خلاف زیر سماعت مقدمات کی موجودہ قانونی حیثیت کی تحریری تصدیق فراہم کی جائے۔ یہ بھی پڑھیں:لیڈر آف اپوزیشن کے تعین کا معاملہ زیر التوا، اسپیکر کی طرف سے اعلان ضروری ترجمان کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے پہلے یہ اطلاع دی گئی تھی کہ عمر ایوب خان کے کیسز عدالتوں...
سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیر کو ایک پروقار تقریب کے دوران جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بطور مستقل جج سپریم کورٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے اُن سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ کے سیریمونیل ہال میں منعقد ہوئی، جہاں سپریم کورٹ اور مختلف ہائیکورٹس کے ججز، سینیئر وکلا، اٹارنی جنرل اور متعلقہ قانونی شخصیات نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے جسٹس منصور شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کرلیے سپریم کورٹ میں مستقل ہونے والے جج جسٹس میاں گل حسن کی حلف برداری تقریب ۔۔۔چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ افریدی نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سے...
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کے آٹھویں انتخابات کی کامیابی سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے،چینی ریاستی کونسل
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کے آٹھویں انتخابات کی کامیابی سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے،چینی ریاستی کونسل WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کے دفتر برائے امور ہانگ کانگ اور مکاؤ کے ترجمان نے ایک گفتگو میں کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کے آٹھویں انتخابات کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئے۔ انتخابی عمل محفوظ، ہموار اور کامیاب رہا، جو ہانگ کانگ کی عوامی رائے کی بھرپور نمائندگی کرتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ انتخابات ہانگ کانگ کے معاشرے کی مثبت حمایت کی عکاسی کرتے ہیں، اور ہانگ کانگ کے حکمرانی اور ترقی کی جانب گامزن رہنے کے مضبوط عزم اور خواہش...
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کے آٹھویں انتخابات کے نتائج جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کےہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کے آٹھویں انتخابات کے نتائج جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی آٹھویں قانون ساز کونسل کے تمام 90 اراکین منتخب ہو چکے ہیں۔ پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق اس میں 40 اراکین انتخابی کمیٹی کے ذریعے، 30 عملی شعبوں کے حلقوں کے ذریعے، اور 20 جغرافیائی حلقوں کے ذریعے براہِ راست انتخابات کے ذریعے منتخب کیے گئے ہیں۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی آٹھویں قانون ساز کونسل یکم جنوری 2026 سے اپنی چار سالہ مدت کا...
وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے کامیاب انسدادِ منشیات آپریشن کو سراہتے ہوئے اسے پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور مستعدی کا واضح ثبوت قرار دیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک بحریہ نے 30 لاکھ ڈالر مالیت کی 1500 کلو گرام منشیات ضبط کرکے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں اپنے مؤثر کردار کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔ محسن نقوی نے کامیاب کارروائی پر نیول چیف اور یمامہ جہاز کے عملے کو مبارکباد دیتے ہوئے افسروں اور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ یمامہ جہاز کے عملے نے پیشہ وارانہ مہارت دکھاتے ہوئے منشیات کی بڑی کھیپ کو ضبط کیا، جو پاکستان کو منشیات...
بھارت کی ریاست پنجاب میں سیاسی ہلچل اس وقت مچ گئی جب کانگریس کے سابق صدر نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور سدھو نے دعویٰ کیا کہ پنجاب کا وزیراعلیٰ بننے کے لیے ’’500 کروڑ روپے‘‘ درکار ہوتے ہیں۔ ان کے اس بیان نے بھارتی سیاست میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوت کور سدھو کا کہنا تھا کہ ان کے پاس کسی بھی سیاسی جماعت کو دینے کے لیے اتنا پیسہ نہیں، لیکن وہ پنجاب کو دوبارہ ایک ’’سنہری ریاست‘‘ میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس انہیں وزیراعلیٰ کے امیدوار کے طور پر آگے لائے تو وہ سیاست میں واپسی پر غور کریں گی۔ دوسری جانب...
بھارت نے مبینہ طور پر آبی دہشت گردی کرتے ہوئے اچانک دریائے چناب میں پانی کا بڑا ریلا چھوڑ دیا، جس کے باعث پانی کا بہاؤ 58 ہزار 300 کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے جان بوجھ کر ڈیم خالی کیے تاکہ پاکستان کی گندم کی فصل کو نقصان پہنچایا جا سکے، جبکہ بعد ازاں یہی ڈیم دوبارہ بھر کر بہاؤ کو صفر تک لانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔واپڈا ترجمان کے مطابق آج صبح 6 بجے تک ہیڈ مرالہ اور دیگر مقامات پر پانی کی صورتحال میں واضح اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا۔ تربیلا میں دریائے سندھ کی آمد 20 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 28 ہزار کیوسک رہا، جبکہ منگلا میں...
--اسکرین گریب جسٹس محمد کامران ملاخیل نے بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے منصب کا حلف اٹھالیا۔گورنر جعفر خان مندوخیل نے جسٹس کامران ملاخیل سے چیف جسٹس کے منصب کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز، سینئر وکلاء اور بار کے نمائندوں نے شرکت کی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران نے تصدیق کی ہے کہ امریکا نے گرفتار کیے گئے 55 ایرانی شہریوں کو ملک بدر کر دیا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق یہ شہری آنے والے دنوں میں ایران پہنچیں گے۔ حکام نے بتایا کہ یہ اقدام صدر ٹرمپ کی امیگریشن کریک ڈاؤن پالیسی کے تحت ایرانی شہریوں کی دوسری بڑی بے دخلی ہے۔ستمبر میں امریکا نے تقریباً 400 ایرانی شہریوں کی شناخت کی تھی جنہیں ملک بدر کیا جانا تھا، جبکہ اس سے قبل امریکا سے 120 ایرانی شہری دوحہ کے راستے تہران پہنچ چکے ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ نے امریکا پر فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے لیے ایرانی ٹیم کے وفد کو ویزہ نہ دینے پر بھی تنقید کی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تشہیر اور نئی سرمایہ کاری کے لیے لارڈز میں روڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔روڈ شو کا مقصد لیگ کا وژن، کمرشل ماڈل اور مستقبل کی حکمت عملی کو اجاگر کرنا تھا۔ایونٹ میں پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم سمیت دیگر قومی کرکٹرز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی شریک ہوئے۔پی ایس ایل بھارت میں بھی مقبول ہے اور گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اسپورٹس ایونٹ میں شامل ہے، جبکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شمار ہوتی ہے۔
پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی امداد کی نئی قسط کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف کے انتظامی بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں توسیعی فنڈ سہولت کے تحت ایک ارب ڈالر جبکہ قدرتی آفات سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کے لیے 20 کروڑ ڈالر دینے پر غور کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق پاکستان نے بورڈ اجلاس سے قبل کرپشن اور گورننس کے تجزیے سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے۔ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اکتوبر میں اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پایا تھا، جو 24 ستمبر سے 8 اکتوبر تک کراچی، اسلام آباد اور واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات کے بعد ممکن ہوا۔ ان مذاکرات میں پاکستان...
بھارت کی معروف ایئرلائن انڈیگو شدید انتظامی بحران کا شکار ہو گئی ہے، جس کے بعد مودی حکومت کی پالیسیوں پر اپوزیشن نے سخت تنقید کی ہے۔ پروازوں میں تاخیر، منسوخیاں اور ہزاروں مسافروں کی مشکلات نے ایئرلائن کے نظام اور حکومتی نگرانی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ انڈیگو کا یہ بحران حکومت کے اجارہ داری ماڈل کی ناکامی کا نتیجہ ہے، جس کا بوجھ ہمیشہ عام شہریوں پر پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پروازوں کی بندش، تاخیر اور مسافروں کی بے بسی اس فضائی صنعت میں قائم چند بڑے اداروں کی بالادستی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے منصفانہ مقابلے کے نظام پر زور دیا تاکہ مسابقت میں شفافیت...
مسقط(نیوز ڈیسک) عمان کی وزارتِ محنت نے 7 دسمبر 2025 کو توانائی اور کان کنی کے شعبوں میں متعدد پیشوں کے لیے لازمی “لائسنسنگ سسٹم” کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ وزارت کے مطابق ان شعبوں میں کام کرنے والے تمام افراد اور اداروں کو مخصوص پیشہ ورانہ لائسنس حاصل کرنا ہوگا، جس کی نگرانی عمانی ایسوسی ایشن فار انرجی اینڈ مائننگ اسکلز کرے گی۔ وزارتِ محنت نے وضاحت کی کہ جن پیشوں کے لیے لائسنس لازمی قرار دیا گیا ہے، ان کی فہرست جاری کر دی گئی ہے، جبکہ تمام کمپنیوں اور ملازمین کو یکم جون 2026 تک اصلاحی مدت (Correction Period) دی گئی ہے۔ اس دوران ورک پرمٹ کی تجدید یا اجراء ممکن ہوگا، چاہے ملازمین نے...
انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے سانحہ 9 مئی، اشتعال انگیز تقریر اور ہنگامہ آرائی کے پانچ مقدمات میں استغاثہ کے گواہ پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمات کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ، راجہ اظہر، خرم شیر زمان و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔شاہ فیصل تھانے میں درج 9 مئی مقدمے میں استغاثہ کے گواہ کی غیرحاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہ پولیس اہلکار سجاد کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔ زمان پارک پولیس پر حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما میاں اکرم عثمان شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقللاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے...
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان، جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر تجارت، ٹرانزٹ، توانائی روابط اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے تیار ہے۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سارک چارٹر ڈے کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں جنوبی ایشیائی خطے کے لیے پاکستان کے عزم اور تعاون کی پالیسی کا اعادہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان اور چین کا سارک کی جگہ نیا علاقائی اتحاد بنانے پر غور، بھارتی شمولیت کا امکان کم انہوں نے کہا کہ پاکستان، جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر تجارت، ٹرانزٹ، توانائی روابط اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے تیار ہے، تاکہ پورا...
بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی ریاستی دہشت گردی کو چھپانے کیلئے خود کو دہشت گردی کا شکار ظاہر کر رہا ہے، ماہرین
ماہرین کے مطابق انسداد دہشت گردی کے بارے میں مغربی طاقتوں کے ساتھ بھارت کے بڑھتے ہوئے تعاون کا مقصد بنیادی طور پر مقبوضہ کشمیر میں اپنے ظلم و بربریت کو چھپانا اور کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی کے طور پر پیش کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت اور امریکہ انسداد دہشت گردی مشترکہ ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران دہشت گردی سے متاثرہ ملک ہونے کے بھارت کے دعوے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے اپنے ریکارڈ اور پاکستان کے خلاف جارحانہ عسکری عزائم کی وجہ سے بے نقاب ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارت اور امریکہ نے مشترکہ طور پر انسداد دہشت گردی کے اقدامات کے...
کراچی: گڈز ٹرانسپورٹرز نے بروز پیر سے غیر معینہ مدت تک ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا۔ اس اعلان کا اظہار سابق رکن سندھ اسمبلی اور پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے اپنے ویڈیو بیان میں کیا۔ ملک شہزاد اعوان کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹرز نے پنجاب حکومت کو 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا تھا، جس میں گاڑیوں کے خلاف درج ایف آئی آرز واپس لینے، گاڑیوں کو ناجائز روکنے کا سلسلہ ختم کرنے اور ڈرائیورز کی گرفتاریوں پر اعتراضات شامل تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب پولیس کی جانب سے ٹرانسپورٹروں کے ڈرائیورز کو لاک اپ میں رکھا گیا جبکہ متعدد گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آرز بھی...
اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف گزشتہ پانچ سال سے کرپشن کے مقدمات چل رہے ہیں اسرائیل کوصیہونی ریاست کا درجہ دینے کیلئے پارلیمنٹ میں جلد قرارداد لائی جائیگی، نیتن یاہو اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھیجی گئی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو بدعنوانی کے مقدمات میں معافی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔عرب میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کے خلاف گزشتہ پانچ سال سے کرپشن کے مقدمات چل رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ نیتن یاہو کے خلاف الزامات سیاسی نوعیت کے ہیں اور انہیں معافی دی جانی چاہیے۔تاہم اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے ٹرمپ کی درخواست...
ABUJA, NIGERIA: نائجیریا کی حکومت نے ایک ماہ قبل نائجر اسٹیٹ سے اغوا کیے گئے 100 اسکول بچوں کی بحفاظت بازیابی یقینی بنا لی ہے، مقامی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ پیش رفت گزشتہ روز سامنے آئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ملک کی حالیہ تاریخ کے بدترین اجتماعی اغواؤں میں شمار ہوتا ہے۔ 21 نومبر کو مسلح افراد نے سینٹ میری کیتھولک بورڈنگ اسکول، پاپیری پر دھاوا بول کر 303 بچوں اور 12 اسٹاف کو اغوا کر لیا تھا۔ فائرنگ اور بھگدڑ کے دوران 50 بچے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تاہم باقی بچوں اور عملے کے بارے میں کئی ہفتوں تک کوئی اطلاع نہیں ملی تھی۔ مقامی نشریاتی ادارے نے بچوں کی رہائی کی تصدیق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251208-11-10 نواب شاہ (نمائندہ جسارت) صوبائی محتسب سندھ برائے خواتین کو ہراسانی سے تحفظ کی ریجنل آفس شہید بینظیر آباد کی جانب سے خواتین کو کام کی جگہ پر ہراسانی سے بچاؤ کے حوالے سے ایک روزہ آگاہی و تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ریجنل ڈائریکٹر محتسبِ اعلیٰ شہید بینظیر آباد خان محمد زرداری نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی جبکہ مختلف سرکاری محکموں کے افسران، خواتین عملہ، سول سوسائٹی کی نمائندہ خواتین اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سیشن کی صدارت فیض رسول شاہ راشدی (ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج و کنسلٹنٹ صوبائی محتسب ریجنل آفس شہید بینظیر آباد) نے کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر خان محمد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے ضروری ہے کہ افراد کے بجائے اداروں کو مضبوط کیا جائے۔ آئینی ترامیم میں جلدبازی نے ملک کی بنیادوں کو متزلزل کردیا ہے۔ مصنوعی قیادت اور ہائبرڈ نظام نہیں بلکہ حقیقی جمہوریت اور مخلص قیادت ہی ملک کو موجودہ بحران سے نکال سکتی ہے۔ سندھی ثقافت امن، محبت اور رواداری کی نمائندہ ہے، اوطاق اور مہمان نوازی کے کلچر کو عام کرنے کی ضرورت ہے، جو شاہ بھٹائی کی سرزمین سندھ کی خوبصورتی اور پہچان ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں سندھ کی نظم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251208-08-25 تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھیجی گئی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو بدعنوانی کے مقدمات میں معافی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ عرب میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کے خلاف گزشتہ 5 سال سے کرپشن کے مقدمات چل رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ نیتن یاہو کے خلاف الزامات سیاسی نوعیت کے ہیں اور انہیں معافی دی جانی چاہیے۔ تاہم اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے ٹرمپ کی درخواست رد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹرمپ کی دوستی اور رائے کا احترام کرتے ہیں مگر اسرائیل ایک خودمختار ملک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251208-08-21 اسلام آباد( نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی اسلام آباد انجینئر نصراللہ رندھاوا نے اسلام آباد میں فوری بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر بلدیاتی انتخابات کا اعلان نہیں کیا جاتا تو ہم الیکشن کمیشن آف پاکستان کا گھیراؤ کریں گے الیکشن کمیشن بھی بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر حکومت کے ساتھ ملا ہوا ہے۔ اسلام آباد کے عوام کے حقوق غصب کیے جا رہے ہیں کوئی سننے والا نہیں،اسلام آبادکے عوام سمجھ چکے ہیں کہ ان کے حقوق پرکس نے ڈاکا ڈالا ہے۔ اتوار کو جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،احتجاجی مظاہرے میں بڑی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں بیٹھے مجرم کو ملکی استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ملکی وقار، خودمختاری اورقومی سلامتی کے منافی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔خواجہ آصف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان ہےتوہم ہیں کیونکہ پاکستان ہماری ذات، اَنا اور سیاست سے مقدم ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ردِعمل کے پیچھے اسی شخص اور اس کےحواریوں کی وہ مسلسل نفرت انگیزہرزہ سرائی ہے، اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔وزیردفاع کا کہنا تھا کہ افواج ریاست پاکستان کی نظریاتی،جغرافیائی سرحدوں کی امین ہیں، تفریق ڈالنےکی کوشش قابلِ مذمت ہے۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
TOKYO: جاپان نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی لڑاکا طیاروں نے جاپان کے اوکیناوا جزائر کے قریب پیش آنے والے دو خطرناک واقعات میں جاپانی فوجی طیاروں کو ریڈار کے نشانے پر لیا جبکہ چین نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے وزیراعظم سانی تاکاچی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ریڈار کا اس طرح نشانہ بنانا ایک خطرناک عمل ہے جو طیاروں کی محفوظ پرواز کے لیے ضروری حد سے تجاوز کر گیا اور اس انتہائی افسوس ناک واقعے پر چین سے باضابطہ طور پر احتجاج بھی کیا گیا ہے۔ جاپان کے وزیرِ دفاع شن جیرو کوئی زومی نے ٹوکیو میں اپنے آسٹریلوی ہم منصب رچرڈ مارلس سے...
پشاور: پاکستان تحریکِ انصاف کے جلسے سے واپسی پر کارکنوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔حادثے میںایک کارکن جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے گاڑ ی کو حادثہ پشارو رنگ روڈ پر پیش آیا اس افسوسناک واقعے میں پی ٹی آئی کا ایک کارکن جاں بحق جبکہ 3کارکنان زخمی ہوئےجنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیاگیا۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق کارکن کی شناخت حسیب کے نام سے کرلی گئی جبکہ زخمیوں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسے سے واپسی پر کارکنوں کی گاڑی الٹنے سے افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
—تصویر بشکریہ فیس بک آرٹس کونسل کراچی وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فلسطینی سفیر زوہیر محمد کو اجرک کا تحفہ دے دیا۔کراچی میں کلچرل فیسٹیول کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ نے فلپائن، مراکش کے سفیروں، جرمنی، سری لنکا، جاپان، یو اے ای کے قونصل جنرلز اور برطانوی ہائی کمشنر کو بھی اجرک تحفے میں دیں۔اختتامی تقریب سے خطاب میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بین الاقوامی فنکاروں کا پاکستان آمد پر شکر گزار ہوں، آرٹس کونسل کراچی نے خوبصورت میلے کا انعقاد کیا۔انہوں نے کہا کہ 140سے زائد ممالک آرٹس کونسل کراچی آئے ہیں، ثقافت ہماری شناخت ہے، وزیرِ ثقافت سندھ نے بہت محنت کی ہے۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کو صبح تا رات گیس بلاتعطل فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔سوئی نادرن حکام کے مطابق سسٹم میں گیس وافر مقدار میں موجود ہے، سردیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کر دی ہے۔ سوئی ناردرن کا گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول سامنے آ گیاسوئی ناردرن گیس کمپنی نے دسمبر سے فروری تک کے گیس لوڈشیڈنگ کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سینئر جنرل منیجر (جی ایم) سیلز نےکہا ہے کہ گھریلو صارفین کو صبح 5 سے رات 10 بجے تک گیس بلاتعطل فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ صارفین گیس کا استعمال ضرورت کے مطابق کریں اور اسے ضائع مت کریں۔جی ایم سیلز نے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کم عمر بچے کے بس چلانے پر حکام نے ایکشن لیتے ہوئے بس مالک کو 50 ہزار روپے کا ای چالان بھیج دیا ہے۔میڈیاذرائع کے مطابق ڈیفنس میں کم عمر بچے کی جانب سے بس چلانے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھی،جس میں 11 سے 12 سالہ بچہ 26 اسٹریٹ پر بس چلارہا تھا۔ایکشن لیتے ہوئے بس مالک کو 50 ہزار روپے کا ای چالان بھیج دیا گیا۔یہ کراچی کا دوسرا بڑا چالان ہے ۔ٹریفک پولیس نے تصاویر کی مدد سے بس کا نمبر نکال کرجرمانہ کیا، کراچی میں اس سے قبل ڈمپر مالک کو ایک لاکھ روپے کا بڑا جرمانہ کیا گیا تھا۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان اور ان کی قیادت میں تفریق ڈالنے کی کوشش قابلِ مذمت ہے، اڈیالہ میں بیٹھے مجرم کو کسی صورت ملکی استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں کیونکہ پاکستان ہماری ذات، انا اور سیاست سے مقدم ہے۔ اگر کوئی فردِ واحد اپنے مخصوص مفادات کی تکمیل کے لیے ملک دشمن قوتوں کا آلہ کار بن کر ریاست اور اس کے اداروں کو نشانہ بنائے تو ایسے شخص کو بیمار ذہن کہنا بالکل حق بجانب ہے۔ پاکستان ہے تو ہم ہیں کیونکہ پاکستان ہماری ذات، اَنا اور سیاست سے مقدم ہے۔ اگر کوئی...
کراچی میں عالمی ثقافتی میلے میں 142 ممالک کے فنکار شریک، وزیراعلیٰ سندھ نے میزبانی کو اعزاز قرار دے دیا
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری 39 روزہ عالمی ثقافتی میلہ، جس میں 142 ممالک کے ایک ہزار سے زائد فنکار شریک ہوئے، صوبے کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بہترین میزبانی سندھ کی ثقافت اور قدیم ثقافتی ورثے کی عکاس ہے اور یہ تقریب سندھ اور پاکستان کی ثقافتی کامیابی کو نمایاں کرتی ہے۔ یہ بات وزیراعلیٰ سندھ نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سندھی کلچر ڈے اور عالمی ثقافتی میلے نے اس تقریب کو ایک پُرجوش جشن میں بدل دیا۔ وزیراعلیٰ نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی اور آرٹس کونسل اور اس کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول: پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی پابندیوں کے بعد بھارتی ائیر لائن شدید بحران کا شکار ہو گئی ہے۔ائیر لائن کو شدید خسارے کا سامنا ہے۔ترک میڈیا کے مطابق بدانتظامی اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے بھارتی ائیر لائن انڈیگو شدید مشکل میں پھنس گئی ہے۔بھارتی ائیر لائن انڈیگو نے 500 پروازیں منسوخ کر دی ہیں، چار روز سے جاری اس بحران کی وجہ سے انڈیگو کا پورا نیٹ ورک مفلوج ہو چکا ہے۔ممبئی میں 104، بنگلورو میں 102 اور حیدرآباد میں 92 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ ترکی میڈیا کے مطابق انڈیا کی ائیر لائن کی بروقت پرواز کی شرح 8.5 فیصد رہ گئی ہے۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیرسٹر گوہر کی جانب سے آزاد سینیٹرز کو تحریک انصاف میں شامل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انہیں نہ تو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی انہیں آزاد سینیٹرز کو پارٹی میں شامل کرانے کا قانونی اختیار حاصل ہے۔ اسی سلسلے میں الیکشن کمیشن نے باقاعدہ جوابی خط کے ذریعے پی ٹی آئی کی قانونی صورتحال کی وضاحت بھی کردی۔ مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا جوابی خط میں کہا گیا کہ بیرسٹر گوہر نے آزاد سینیٹرز کی شمولیت کی منظوری کا مطالبہ کیا، جبکہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا کیس...
سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاک بحریہ کی انسدادِ منشیات کی کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا ۔ صدر آصف علی زرداری نے سمندر میں 1500 کلوگرام منشیات کی کامیاب ضبطی کو پاک بحریہ کی اعلیٰ پیشہ ورانہ استعداد اور مؤثر نگرانی کا ثبوت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی بروقت کارروائی قومی مفادات کے تحفظ اور غیرقانونی سرگرمیوں کے سدباب کے لیے ریاستی عزم کو مضبوط بناتی ہے۔ وفاقی وزیرمواصلات کا فیصل آباد پنڈی بھٹیاں موٹروے کی لینز 6 کرنے کا اعلان صدرِ مملکت نے کہا کہ علاقائی و بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ پاک بحریہ کا تعاون محفوظ سمندری ماحول کے لیے پاکستان کے سنجیدہ کردار کی...
بھارت کی جن ریاستوں میں بھی انڈیگو طیارہ کی خدمات ہیں، وہاں ایئرپورٹس پر ایک ہنگامی حالت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر کئی تشویشناک ویڈیوز اور تصویریں سامنے آئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں ایئر لائنز "انڈیگو" بحران کے درمیان کئی مسافروں کی درد بھری کہانیاں سامنے آ رہی ہیں۔ کوئی اپنے والد کی آخری رسومات میں نہیں جا سکا تو کوئی اپنے ولیمہ کے لئے مقرر جگہ پر نہیں پہنچ پایا، کسی کی بزنس میٹنگ چھوٹ گئی تو کسی کا سامان اُس تک نہیں پہنچ سکا۔ بھارت کی جن ریاستوں میں بھی انڈیگو طیارہ کی خدمات ہیں، وہاں ایئرپورٹس پر ایک ہنگامی حالت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز اور تصویریں سامنے...
عرب میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کے خلاف گزشتہ پانچ سال سے کرپشن کے مقدمات چل رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ نیتن یاہو کے خلاف الزامات سیاسی نوعیت کے ہیں اور انہیں معافی دی جانی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھیجی گئی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو بدعنوانی کے مقدمات میں معافی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ عرب میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کے خلاف گزشتہ پانچ سال سے کرپشن کے مقدمات چل رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ نیتن یاہو کے خلاف الزامات...
—فائل فوٹو راولپنڈی میں قتل کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت سنا دی گئی۔ضلعی عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ ملزم کو 5 لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ملزم نے 25 اگست2023ء کو فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کیا تھا۔
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا پشاور میں رنگ روڈ پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے واپسی پر کارکنوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کا کہنا ہے کہ حادثے میں 1 کارکن جاں بحق ہو گیا، جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں۔معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کا کہنا ہے کہ جلسے سے واپسی پر کارکنوں کی گاڑی الٹنے سے افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔تحریکِ انصاف کے زخمی کارکنوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔حادثے میں جاں بحق کارکن کا نام حسیب معلوم ہوا ہے۔