2025-12-13@14:52:24 GMT
تلاش کی گنتی: 32016
«کان کو»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(نیوزڈیسک) ہائی کورٹ میں ملازمت میں سابقہ ادائیگیوں سمیت بحالی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے اہم ریمارکس دیے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ لوگوں کا حکومت سے اپنے واجبات لینا کتنا مشکل کام ہے، لوگ چکر لگاتے رہتے ہیں، لوگوں کے کروڑوں روپے حکومت نے رکھے ہوئے ہیں، ایک دن تنخواہ کے بغیر گزارنا مشکل ہے یہ تو ساڑھے چار سال ہوگئے پیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ حکومت والا سلوک آپ مت کریں، یہ حکومت کا اور کورٹ کا معاملہ ہے پیسے حکومت دے رہی ہے، ساڑھے چار سال سے درخواست گزار کی تنخواہ ادا نہیں کی کب کریں گے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن پی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کراچی میں ہیوی ٹریفک حادثات، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور غیر شفاف ای چالان سسٹم کے خلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے 13 دسمبر شام 5 بجے نمائش چورنگی پر بڑے احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں شریک ہو کر حق دو کراچی تحریک کو مضبوط کریں۔آئی جی سندھ آفس کے باہر عوامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے حقوق کے لیے بھرپور تحریک جاری رہے گی کیونکہ سندھ حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی نے شہر کو تباہ حال بنا دیا ہے۔منعم ظفر خان نے ای چالان سسٹم کو...
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہےکہ فیض حمید ایک ادارےکے ملازم تھے، اگر کسی معاملے پر فیض حمیدکو سزا ہوئی ہے تو یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے۔بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان اور اداروں کی مضبوطی کی بات کرتے ہیں، صاحب اختیار لوگ اگر سمجھتے ہیں تو ہمارے ساتھ مذاکرات کریں، مذاکرات کا اختیار بانی نے محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کو دیا ہے، محمود خان اچکزئی کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ایک وزیر اعلیٰ کو عدالتی احکامات کے باوجود ملنے نہیں دیا جارہا، پرسوں بانی پی ٹی...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل جاتے ہوئے داہگل ناکے پر پولیس کی جانب سے روکے جانے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک صوبے کے وزیراعلیٰ کے ساتھ ایسا رویہ ناقابلِ قبول ہے۔ داہگل ناکے پر پولیس افسران سے بات چیت میں سہیل آفریدی نے کہا کہ اپنے ہی ملک کے شہریوں کے لیے آپ بارڈر کیوں کھڑے کر رہے ہیں؟ پرسوں بھی روکا گیا، آج بھی، آخر کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا کو جائز حقوق نہیں دیے جارہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا الزام انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ روز خواتین کے ساتھ غیر انسانی رویہ اختیار کیا گیا، اور یہ رویہ نفرتوں کو بڑھا رہا ہے۔ سہیل آفریدی کا کہنا...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) ترک ایرو اسپیس، دفاعی اور صنعتی شعبوں کی نمایاں کمپنیوں پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان انجینئرنگ کونسل (PEC) کا دورہ کیا۔ وفدکی نمائندگی بورسا ایرو اسپیس اینڈ ڈیفنس کلسٹر ایسوسی ایشن (BASDEC) اور ڈیفنس انڈسٹری ایجنسی آف دی ریپبلک آف ترکیہ کر رہے تھے۔ ترکیہ کی وزارتِ تجارت کی معاونت سے ہونے والا یہ دورہ دو طرفہ انجینئرنگ اور صنعتی تعاون کو مضبوط بنانے کے مقصد کے تحت منعقد ہوا۔ چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل، انجینئر وسیم نذیر نے وفد کا خیرمقدم کیا اور انہیں پاکستان انجینئرنگ کونسل کی اصلاحات، ادارہ جاتی مضبوطی، اور کوالٹی اشورنس، بین الاقوامی سرٹیفکیشن، اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں جاری جدید اقدامات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے ترکیہ کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومت نے سوشل میڈیا پیٹ فارمز سے اپنے دفاتر پاکستان میں بنائے کا مطالبہ کیا جبکہ تعاون نہ کرنے پر ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ دے دیا۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری اور وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل نے اس حوالے سے ملکی و غیر ملکی میڈیا سے منسلک صحافیوں کو بریفنگ دی۔طلال چودھری نے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے خلاف ایکشن ہوگا، 24 جولائی کو سوشل میڈیا ریگولیشن سے متعلق باقاعدہ انتباہ جاری کیا تھا جس میں ان کو پاکستان میں دفاتر قائم کرنے کی ہدایت کی تھی۔وزیر مملکت برائے داخلہ نے بتایا کہ انتباہ میں واضح کیا تھا کہ دہشتگرد سوشل...
سٹی42: سابق وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فیض حمید کو سزا ملنا ایک تاریخی فیصلہ ہے۔جیسا کام فیض حمید نے کیا ، یہ فیصلہ آئندہ کیلئے مثال ہوگا۔ فیض حمید کے خلاف مزید تحقیقات اور ٹرائل باقی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے یہ باتیں چنیوٹ میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے کہیں۔ بلاول بھٹو اپنی پارٹی کی تنظیمی مصروفیات کے سلسلے میں آج چنیوٹ گئے تھے۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ بلاول بھٹو نے فیض حمید کو کورٹ مارشل میں 14 سال کی بامشقت قید کی سزا سنائے جانے کا خیر مقدم...
وفاقی آئینی عدالت کو شرعی عدالت منتقل کرنے کا بڑا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی آئینی عدالت کو وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں منتقل کرنے کا بڑا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کو موجودہ وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں منتقل کردیا جائے گا جبکہ شرعی عدالت کو اسلام آباد ہائی کورٹ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی آئینی عدالت کی منتقلی سے متعلق فیصلے کی صدرمملکت آصف علی زرداری نے منظوری دے دی ہے۔قبل ازیں وفاقی آئینی عدالت اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت میں بنائی گئی...
پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے فیض حمید کو سزا پاک فوج کا اندرونی معاملہ قرار دیدیا اور تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ فیض حمید ایک ادارے کا ملازم تھا،کسی بات پر سزا دی گئی، سیاسی معاملہ پر بات ہو گی تو بھرپور جواب دیں گے ، ہم کسی کے ساتھ بغض اور انا پرستی نہیں کرتے۔ تفصیلات کے مطابق سہیل آفریدی کا کہناتھا کہ بانی کی بہنیں سیاسی نہیں وہ بانی کا بیان لاکر باہر بتاتی ہیں ، میں اپنے لیڈر سے ملاقات کے لئے آتا ہوں مگر اجازت نہیں دی جاتی، یہ کسی کے باپ کا نہیں ہمارا پاکستان ہے، ہماری مرضی سڑک کے ادھر بیٹھیں یا ادھر، میرا پاسپورٹ ویسے بھی اسٹاپ لسٹ میں شامل ہے،یہ...
پاکستان نے ناروے کے سفیر کو باضابطہ ڈیمارش (احتجاجی مراسلہ) جاری کر دیا ہے۔ یہ اقدام ناروے کی جانب سے پاکستان کے اندرونی عدالتی معاملات میں مداخلت سمجھی جانے والی سرگرمیوں پر شدید تحفظات کے اظہار کے طور پر کیا گیا۔ مزید پڑھیں: متنازع ٹوئٹس کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی قلابازیاں جاری واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ناروے کے سفیر سپریم کورٹ آف پاکستان میں انسانی حقوق کی کارکن اور وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی چٹھہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر عدالتی کارروائی دیکھنے کے لیے آئے تھے۔ اس پر سفارتی حلقوں میں اس وقت بحث جاری ہے کہ کسی ملک کا سفیر آخر کیوں پاکستان کی عدالتِ عظمیٰ کی کارروائی میں شریک ہوتا ہے۔ عمومی...
عادل راجہ—فائل فوٹو لندن ہائی کورٹ کے حکم کے بعد یوٹیوبر عادل راجہ نے بریگیڈیئر راشد نصیر کو بدنام کرنے کا الزام تسلیم کر لیا۔لندن ہائی کورٹ نے عادل راجہ کے لیے دو وارنگز بھی جاری کر دیں، جج نے فیصلے میں کہا کہ عادل راجہ نے عدالتی احکامات پر عمل نہ کیا تو توہینِ عدالت تصور ہو گا۔جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عدالتی فیصلے پر عمل نہ کرنے کی صورت میں جرمانہ، جیل کی سزا اور اثاثے ضبط کیے جا سکیں گے۔لندن ہائی کورٹ کے ڈپٹی جج رچرڈ اسپیئر مین کے حکم کے مطابق عادل راجہ نے اپنے خلاف فیصلے کا خلاصہ سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر شائع کر دیا۔خلاصے میں عادل راجہ کا کہنا...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ 2017ء تک منافع میں رہنے والی اس کمپنی کو جان بوجھ کر اور منصوبہ بند طریقے سے خسارے میں دھکیلا گیا تاکہ سرکاری ٹھیکے نجی کمپنیوں کے حوالے کئے جا سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینیئر رہنما اور پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے این ڈی اے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ عوامی مفاد کے لئے قائم سرکاری اداروں کو منظم طریقے سے کمزور کر کے نجی ہاتھوں میں منتقل کرنے کی کوششیں زور و شور سے جاری ہیں۔ اپنے واٹس ایپ چینل پر تازہ پوسٹ میں انہوں نے خاص طور پر بھارت امیونولاجیکل اینڈ بائیولاجیکل کارپوریشن لمیٹڈ (بی آئی بی سی او ایل، ببکول) کے بحران...
عدالتی حکم کے بعد یو ٹیوبر عادل راجہ نے بریگیڈئیر ریٹائرڈ راشد نصیر کو بدنام کرنے کا الزام تسلیم کرلیا۔لندن ہائی کورٹ نے عادل راجہ کے لیے 2 وارنگز بھی جاری کردیں، جج کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ عادل راجہ نے عدالتی احکامات پر عمل نہ کیا تو توہین عدالت تصور ہوگی، فیصلے پر عمل نہ کرنے کی صورت میں جرمانہ، جیل کی سزا اور اثاثے ضبط کیے جاسکیں گے۔عادل راجہ نے اپنے خلاف فیصلے کا خلاصہ سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر شائع کردیا ساتھ ہی لکھا راشد نصیر کے خلاف الزامات کا کوئی دفاع نہیں۔عدالت کے فیصلے کے مطابق معافی 28 دن تک عادل راجہ کے سوشل میڈیا اکاونٹس اور ویب سائٹ پررہے گی۔عدالت نے...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کیخلاف فیصلے پر آزاد سینیٹر فیصل واوڈا کا ردعمل سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ کے قریب سمجھے جانے والے سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا پورا کریڈٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جاتا ہے، اس سے اب یہ کلیئر ہوچکا ہے کہ پاکستان سے بڑا کوئی نہیں، اس میں کوئی دو رائے نہیں ہونی چاہیئے، پاکستان میں اب احتساب کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اس سلسلے میں یہ بہت خوش آئند اور زبردست فیصلہ آیا ہے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) نے بتایا ہے کہ سابق لیفٹینیٹ جنرل فیض حمید کوسزا سنا دی گئی ہے،...
لاہور میں بسنت کے تہوار کے لیے ضلعی انتظامیہ نے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور بسنت کی تقریبات 7، 8 اور 9 فروری کو منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔پنجاب بھر میں بسنت سے قبل پتنگ بازی کو محفوظ اور منظم بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پتنگ سازوں، ڈور بنانے والوں، فروخت کنندگان اور کیٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے چار کیٹیگریز کے فارم جاری کیے گئے ہیں: فارم اے: پتنگ سازوں اور ڈور بنانے والوں کے لیے فارم بی: رجسٹرڈ افراد کو جاری ہونے والا سرکاری سرٹیفکیٹ، جس پر کیو آر کوڈ درج ہوگا۔ یہ کیو آر کوڈ پتنگ، ڈور اور دکانوں پر بھی لگایا...
وزیر اعظم شہباز شریف جمعرات کے روز دو روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد روانہ ہوگئے۔وزیر اعظم کا یہ دورہ ترکمانستان کے صدر کی خصوصی دعوت پر ہورہا ہے. جس کا مقصد پاک۔ترکمان تعلقات، توانائی تعاون، خطے میں تجارتی روابط اور مختلف شعبوں میں اشتراک کو مزید مضبوط بنانا ہے۔حکومتی وفد میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری اور وفاقی وزیر اطلاعات بھی شامل ہیں، جو دورے کے دوران اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں اور مشترکہ اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم کے معاونین خصوصی طارق فاطمی اور طلحہ برکی بھی وفد کا حصہ ہیں، جو سفارتی اور تکنیکی مذاکرات میں اہم کردار ادا کریں گے۔دورے کے دوران گیس پائپ لائن منصوبے، علاقائی رابطہ کاری، سرمایہ...
راولپنڈی (نیوزڈیسک) سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض نے سزا کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو سزا ہونے ان کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق کا ردعمل سامنے آیا ہے، انہوں نے بتایا کہ فیض حمدی کی سزا چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں میرے پاس پہلے سے سزا چیلنج کرنے کی ہدایات موجود ہیں، فیصلے کی کاپی اور متعلقہ ریکارڈ کے لیے درخواست ملٹری کورٹ میں دائر کریں گے، 40 دن کے اندر کورٹ آف اپیل میں اپیل فائل کرنا ضروری ہے، ہم اس دوران اپیل دائر کر دیں گے۔ قبل ازیں مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) نے بتایا کہ سابق...
معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے اپنے حالیہ ولاگ میں کہا تھا کہ بااثر بڑے بھائی ہمیشہ پردے کے پیچھے کام کرتے ہیں اور سامنے نہیں آتے۔ تاہم گزشتہ کچھ روز سے ایک بڑے بھائی سوشل میڈیا کے 2 مشہور کریئیٹرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا کے ساتھ دیکھے جا رہے ہیں۔ چاہے انہیں ایئرپورٹ سے لانا ہو، اسلام آباد کے ریڈ زون میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانا ہو یا اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخل ہونا ہو، ہر جگہ یہی بڑے بھائی موجود نظر آئے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی کی طرح ’بگ برادر ‘کی مدد ملی؟ رجب بٹ بول اٹھے ان بڑے بھائی کا نام ملک زمان نصیب ہے۔ ان کا تعلق لاہور سے ہے اور ان کا تعلق...
پینل آف دی چیئر علی زاہد کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں پیپلزپارٹی کے اراکین نے شور شرابہ کیا جب کہ پی ٹی آئی اراکین نے ایوان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصاویر اٹھا کر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران آغا رفیع اللہ نے کہا کہ اراکین محنت کر کے سوالات لاتے ہیں، صرف گول مول جواب دیے جاتے ہیں اور صرف ٹی اے ڈی اے بنایا جاتا ہے، یہاں جو کتابوں میں جو لکھا جاتا ہے اس کا 10 فیصد بھی نہیں ہے، وزیر صاحب ایف ای بی کے ٹال فری نمبر پر ابھی کال کریں کوئی جواب آئے تو بتا دیں۔...
کوئٹہ میں خواتین کو بااعتماد اور بااختیار بنانے کے لیے اہم اقدام کے طور پر خصوصی سفری سہولت کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گرین بس منصوبے کو وسعت دیتے ہوئے جہاں شہر کے لیے 12 نئی بسوں کا اضافہ کیا گیا ہے، وہیں خواتین کی آسان اور محفوظ آمد و رفت کے لیے 5 پنک بسیں بھی باقاعدہ طور پر سروس میں شامل کردی گئی ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق پنک بسیں شہر کے مختلف مقامات سے چلائی جائیں گی، جن کا مقصد خواتین کو آرام دہ، محفوظ اور باوقار سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے نہ صرف خواتین کی خود مختاری میں اضافہ ہوگا بلکہ روزگار، تعلیم اور صحت کی سہولیات تک...
راولپنڈی: وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ یہ لوگ کیا دنیا کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ کے پی پاکستان کا حصہ نہیں؟ خیبر پختونخوا پاکستان کا حصہ ہے میں وہاں کا وزیراعلیٰ ہوں۔ یہ بات انہوں نے اڈیالہ جیل جاتے ہوئے راولپنڈی پولیس کی جانب سے داہگل ناکے پر روکے جانے پر پولیس افسران سے کہی۔ وزیراعلیٰ نے پولیس افسران سے کہا کہ اپنے ہی ملک کے شہریوں کے لیے آپ بارڈر لگا رہے ہیں، آپ لوگ کیا پیغام دینا چاہ رہے ہیں ؟ پرسوں بھی روکا ہے آج بھی۔ انہوں نے کہا کہ پرسوں خواتین کے ساتھ آپ نے غیر انسانی رویہ اختیار کیا، عمران خان کی بہنیں غیر سیاسی خواتین ہیں، آپ لوگوں کو یہ آرڈرز کون...
حکومتِ سندھ کے کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 10 دسمبر 2025 کو نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے، جو 22 دسمبر سے 31 دسمبر 2025 تک جاری رہیں گی۔ یہ بھی پڑھیں:ای چالان کے خلاف درخواستیں، سندھ ہائیکورٹ میں حکمِ امتناع کی استدعا مسترد، حکومت سے رپورٹ طلب سندھ حکومت کے کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 28 نومبر 2024 کو منعقدہ سب کمیٹی کی میٹنگ کے فیصلے کے مطابق موسمِ سرما کی تعطیلات کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام پبلک اور پرائیویٹ کالجز میں طلبا و اساتذہ کے لیے چھٹیاں 22 دسمبر سے شروع ہوں گی اور 31 دسمبر تک جاری رہیں گی۔ نوٹیفکیشن میں...
پاکستانی وزارتِ مذہبی امور نے عوام کو سعودی عرب میں ملازمتوں کی پیشکش کرنے والی جعلی کمپنی سے خبردار کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ’خدام الحجاج‘ کے نام سے اخبارات اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ایک اشتہار جعلی ہے، جو سعودی عرب میں حج و عمرہ سروسز کےلیے ملازمتوں کی پیشکش کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 8 دسمبر کو ایک مقامی اخبار میں شائع ہونے والا اشتہار، جس میں مکہ اور مدینہ میں حج و عمرہ سروسز کی نوکریوں کی پیشکش کی گئی تھی، ایک جعلی کمپنی کا ہے۔ #Fake #Advertisement #FactCheck #Khuddam #Hajj @FactCheckerMoIB...
جرمنی میں ایک پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور کو غیر معمولی بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرنے پر اہم ترین اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ اسے اس وقت دیا گیا جب اس نے ایک مسلح حملہ آور کو اپنی جان کی پروا کیے بغیر روک کر متعدد قیمتی جانیں بچائیں۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور اپنی گاڑی کے ذریعے لوگوں کو نشانہ بنا رہا تھا، جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ اسی دوران پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور محمد افضل نے ہمت دکھاتے ہوئے اپنی ٹیکسی حملہ آور کی گاڑی کے سامنے ڈال دی اور اسے مزید تباہی پھیلانے سے روک دیا۔ جرمنی یہاں ایک پاکستانی کو اہم ایوارڈ دیا گیا کیونکہ اس نے ایک دہشت...
فائل فوٹو سپریم کورٹ نے متنازع ٹویٹ کیس میں ایمان مزاری کے خلاف ٹرائل روکنے کا حکم دے دیا۔جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، بینچ میں جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی شامل تھے۔سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ تمام فریقین کو سن کر فیصلہ کرے۔ ایمان مزاری و شوہر کیخلاف مقدمے کی بنیاد سیاسی ہے: سینئر صحافی و انسانی حقوق کے کارکنانسینئر صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے ایمان مزاری اور اُن کے شوہر کے خلاف مقدمے کی بنیاد سیاسی قرار دے دی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ ہائی کورٹ فریقین کو مکمل سن کر جلد فیصلہ کرے گی، سپریم...
---فائل فوٹو 4 سنگین الزامات ثابت ہونے پر آج سابق فوجی افسر فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف 4 الزامات پر کارروائی کی گئی تھی۔12 اگست 2024ء کو سابق ڈی جی آئی ایس آئی فوجی افسر کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا۔ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا یہ عمل 15 ماہ تک جاری رہا۔ ملزم تمام الزامات میں قصور وار قرار پایا گیا ہے۔فیصلے پر تجزیہ دیتے ہوئے ماہرِ قانون اشتر اوصاف کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمڈ فورز کا اپنا ایک اسٹینڈرڈ ہے، فیض حمید کا ٹرائل اِن کے اپنے ادارے نے کیا اور تمام...
ویب ڈیسک :وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ فیض حمید پر سرکاری وسائل کے غلط استعمال کاالزام ثابت ہوا۔ شواہد کی بنیاد پر ہی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ ریڈلائن کراس کرنے والے شخص کوسزا ہوئی ہے، کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں، فیض حمید ایڈوائزر کے طور پر پی ٹی آئی کی مدد کرتے رہے۔ فوج میں خوداحتسابی کاعمل بہت مضبوط ہے، فیض حمید کیخلاف فیصلہ ثبوت ہے۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ آج کے تاریخی فیصلے سے حق اورسچ کی فتح ہوئی، فیض حمید کو دفاع کاحق دیا گیا،شواہد کی بنیاد پر ہی فیصلہ...
ویب ڈیسک: کراچی میں ٹریفک میں ای چالان کے نفاذ کے بعد سندھ حکومت نے ایک اور شعبے میں بھی ای چالان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ حکومت نے سب سے پہلے ڈھائی ماہ قبل کراچی میں ای چالان کا آغاز کیا تھا اور اب تک ہزاروں گاڑیوں کے بھاری جرمانے کے چالان گھر بیٹھے وصول کیے جا چکے ہیں۔ کئی طبقے بھاری چالان کی مخالفت بھی کر رہے ہیں۔ تاہم اس مخالفت کے باوجود سندھ حکومت نے ٹریفک کے بعد ایک اور اہم شعبے میں ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ شعبہ خوراک سے متعلق ہے۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے 14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنا دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیض حمید کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی 15 ماہ تک جاری رہی۔ مقدمے میں اُن پر چار سنگین الزامات کے تحت کارروائی کی گئی، جن میں سیاسی سرگرمیوں میں مداخلت، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال، اور بعض افراد کو غیر قانونی نقصان پہنچانا شامل تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ طویل سماعت کے بعد سابق لیفٹیننٹ جنرل کو تمام الزامات میں قصوروار قرار دیا گیا۔ عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کا...
طاہر جمیل: ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت منانے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ بسنت سے قبل پتنگ بازی کو محفوظ اور منظم بنانے کے لیے پتنگ اور ڈور تیار کرنے، فروخت کرنے والوں اور کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے رجسٹریشن کے لیے چار کیٹیگریز کے خصوصی فارم جاری کیے ہیں پتنگ ساز اور ڈور تیار کرنے والے افراد فارم "اے" کے تحت رجسٹر ہوں گے,رجسٹریشن کے بعد سرکاری سرٹیفکیٹ فارم "بی" کے ساتھ جاری کیا جائے گا، جس پر کیو آر کوڈ درج ہوگا,فارم "بی" میں جاری ہونے والا کیو آر کوڈ پتنگ اور ڈور پر لازمی طور پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وارسا: پولینڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے باقی ماندہ سوویت دور کے مِگ-29 لڑاکا طیارے یوکرین کے حوالے کرے گا، اور بدلے میں یوکرین سے جدید ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کرے گا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پولینڈ نے اپنے پرانے مِگ طیاروں کی جگہ بڑی حد تک امریکی ایف-16 اور جنوبی کوریا کے ایف اے-50 لڑاکا طیارے شامل کر لیے ہیں، جبکہ امریکا سے آرڈر کیے گئے 32 ایف-35 طیاروں کی ترسیل کا بھی انتظار ہے۔پولینڈ کے وزیر دفاع ولادیسلاو کوسینیاک-کامیژ نے سرکاری ریڈیو سے گفتگو میں بتایا کہ مِگ-29 طیارے اپنی سروس لائف کے آخری مراحل میں پہنچ چکے ہیں، اسی لیے انہیں پولش فضائیہ سے ہٹایا جا رہا ہے، اور ان کی یوکرین کو...
آپ کو یہ پتہ ہے کہ مغوی خاتون کو جنات لے گئے مگر باقی کاموں کا نہیں پتہ؟ لاہور ہائیکورٹ وکیل سے سوال
—فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کے کاہنہ سے مبینہ اغوا ہونے والی خاتون کی بازیابی کے لیے درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی تحویل سے لی گئی فائل خالی ہے، اس میں کچھ نہیں ہے۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ پولیس کی بری عادت ہے فائل سے کچھ چیزوں کو نکال لیتی ہے، یہ چیف جسٹس کی عدالت ہے کوئی مذاق نہیں، ایسے غیر سنجیدہ اہلکاروں کو پولیس محکمے میں نہیں ہونا چاہیے۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ نے مغویہ کا شناختی کارڈ کیوں نہیں بنوایا؟ کوئی دستاویزی ثبوت دیں جس سے ثابت ہو خاتون درخواست گزار کی بیٹی ہے، آپ کو یہ...
عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرل کے نام یادداشت میں ان پر زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو روکنے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے ایک وفد نے سید فیض نقشبندی کی قیادت میں اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کو ایک یادداشت پیش کی جس میں عالمی ادارے سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ ذرائع کے مطابق وفد...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے خلاف ٹرائل روکنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایمان مزاری کی ٹرائل رکوانے کی درخواست پر سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی شامل تھے۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے تک ٹرائل روکا جائے اور اسلام آباد ہائی کورٹ تمام فریقین کو سن کر فیصلہ کرے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ توقع کی جاتی ہے کہ ہائی کورٹ دونوں فریقین کو مکمل سن کر جلد فیصلہ کرے گی۔ دوران سماعت، جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ ہم آرڈر لکھوا رہے ہیں آپ کو...
سپریم کورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی ٹرائل روکنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے تک ٹرائل روکنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ہائیکورٹ کو اپیل پر جلد از جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:متنازع ٹوئٹس کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی قلابازیاں جاری یاد رہے کہ یہ کیس متنازع ٹوئیٹس کے معاملے سے متعلق ہے، جس میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ دونوں وکیل ہیں اور ٹرائل کے دوران احتجاجی اقدامات بھی کرتے رہے۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ کسی صورت ماتحت عدلیہ کے ججز کو بے توقیر نہیں ہونے دیا جائے گا اور حکومت کو...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کمبوڈیا میں مقیم پاکستانی شہری کا نام پاکستان سے واپس جانے پر بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کر لی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے وکیل عبد الرحمن بابر عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے شہری عزیر بٹ کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو 10 روز میں شہری کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ دبئی کا سفر کر رہے ہیں؟ یہاں وہ سب کچھ ہے جو آپ کو چوفیر سروسز...
نوبیل امن انعام یافتہ وینزویلا کی حزبِ مخالف کی معروف رہنما ماریا کورینا ماچادو تقریباً ایک سال بعد پہلی بار منظرِ عام پر آگئی ہیں۔ ماچادو طویل عرصے سے وینزویلا میں زیرِ زمین زندگی گزار رہی تھیں، تاہم اوسلو پہنچنے کے بعد انہوں نے اپنے ہوٹل کی بالکونی سے ہزاروں حامیوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ حامی آزادی کے نعرے لگاتے رہے جبکہ ماچادو ہاتھ ہلا کر جواب دیتی رہیں۔ ماریا کورینا ماچادو نے اس سال کا نوبیل امن انعام وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے آمرانہ طرزِ حکمرانی اور اُن کی مبینہ انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف کھڑے ہونے پر جیتا تھا۔ وہ بدھ کو ہونے والی مرکزی تقریب میں شرکت نہ کر سکیں اور ان کی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے بارے میں کہا ہے کہ اسے فروخت کر دینا چاہیے۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر سی این این کی کارکردگی پر سوال اٹھایا اور دعویٰ کیا کہ چینل کی ریٹنگز اس قدر کم ہیں کہ انہیں شمار کرنا بھی مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیل کے تحت سی این این کی فروخت مناسب قدم ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ میڈیا میں غلط بیانی اور جانبداری کے خلاف مسلسل آواز اٹھاتے رہیں گے۔ یاد رہے کہ صدر ٹرمپ متعدد مرتبہ اپنی تقاریر اور صحافیوں سے گفتگو میں ایسے ٹی وی چینلز...
فائل فوٹو کراچی یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آئی سی سی بی ایس کو جامعہ کراچی سے علیحدہ کرنے کا معاملہ فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں سندھ اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ذیلی ادارے چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی کا 12 دسمبر کو ہونے والا خصوصی اجلاس فوری طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ذرائع نے جنگ کو بتایا ہے کہ ملک کے اعلیٰ ترین حلقے نے معاملے کا نوٹس لیا اور اسے فوری طور روکنے کی ہدایت کی، جس میں مرکزی کرادار متحدہ قومی موومنٹ اور ڈاکٹر عطا رحمان، جامعہ کے اساتذہ اور ملازمین نے ادا کیا۔ چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سروش لودھی نے جمعہ کو ہونے والے اجلاس کو ملتوی کرنے کی تصدیق...
فائل فوٹو پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے تحت بارا کوڈا مشق 2025 کا آج تیسرا اور آخری دن ہے۔میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ترجمان لیفٹیننٹ کمانڈر داؤد کے مطابق آج سمندر میں تیل کے رساؤ کی صورت میں ساحل کو محفوظ بنانے کی مشقیں ہوں گی، سمندر میں تیل پھیلنے پر فوری ریسکیو آپریشن کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا۔ کراچی: بارا کوڈا مشقوں کا دوسرا روز، ریسکیو آپریشنز کا عملی مظاہرہترجمان نے مزید کہا کہ پی ایم ایس اے اور پاک بحریہ نے سمندر کو محفوظ بنانے کے لیے مختلف طریقہ کار اپنائے جس سے خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ ترجمان نے کہا کہ پی ایم ایس اے اور نیوی نے سمندر کی حفاظت کے مختلف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کے سینٹرل کنٹریکٹ میں ممکنہ تنزلی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کھلاڑی صرف ون ڈے میچز کھیل رہے ہیں، جس کی وجہ سے ان کے معاوضے میں کمی متوقع ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کو چار کیٹیگریز میں سینٹرل کنٹریکٹ دیتا ہے، اور اپریل 2025 میں جاری ہونے والے کنٹریکٹس میں روہت اور کوہلی اگلے سرکل میں اے پلس کیٹیگری برقرار نہیں رکھ سکیں گے۔ اے پلس کیٹیگری میں کرکٹرز کو 7 کروڑ بھارتی روپے سالانہ ملتے ہیں، جبکہ اے کیٹیگری میں معاوضہ 5 کروڑ روپے سالانہ ہوتا ہے۔نتیجتاً، اگر دونوں کھلاڑی اے کیٹیگری میں چلے جاتے ہیں تو ہر ایک کے سینٹرل کنٹریکٹ...
بولی وُڈ کی نئی فلم ‘دھُرندھر ‘ کے ایکشن، سیاسی کھیل اور جاسوسی کی کہانی پر تو سب ہی بات کر رہے ہیں، مگر اس فلم کا سب سے خوفناک اور سنسنی خیز منظر وہ ہے جس پر سب سے کم بات ہو رہی ہے۔ یہ سین مردانگی اور کہانی کے اصل مقصد کا مرکز ہے۔ ہم بات کر رہے رنویر سنگھ کے نبھائے گئے کردارحمزہ علی مزاری پر جنسی حملے کی کوشش کی۔ یہ منظر پریشان کن اور ذہنی طور پر ہلا دینے والا ہے۔ یہ محض ایکشن سین نہیں، بلکہ ایک طاقت کے مظاہرے کو دکھاتا ہے۔ فلم میں کراچی کا علاقہ لیاری دکھایا گیا ہے، جہاں کہانی میں گینگ وار، سیاسی چالیں اور خونی کھیل عام...
پی سی بی نے بیٹر حیدر علی پر عائد عارضی معطلی ختم کرتے ہوئے انہیں دوبارہ کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ حیدر علی سمیت متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کو بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد نواز، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، فہیم اشرف، حسین طلعت، خواجہ نافع اور احسان اللہ شامل ہیں۔ یاد رہے کہ قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے حیدر علی ستمبر میں مانچسٹر میں ریپ کے الزام سے بری ہونے کے بعد سے کسی بھی میچ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ پاکستان کی جانب سے 35 ٹی ٹوئنٹی...
ناروے کے سفیر سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی چٹھہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر عدالتی کارروائی دیکھنے کے لیے آئے جس پر سفارتی حلقوں میں اس وقت بحث جاری ہے کہ کسی ملک کا سفیر آخر کیوں پاکستان کی عدالتِ عظمیٰ کی کارروائی میں شریک ہوتا ہے۔ عمومی طور پر سفیر کسی عدالتی سماعت میں اسی صورت موجود ہوتا ہے جب معاملہ اُس کے ملک کے کسی شہری سے متعلق ہو، یا وہ بطور مبصر کارروائی کا جائزہ لینا چاہے تاکہ شفافیت اور منصفانہ سلوک کا یقین کیا جاسکے۔ تاہم ایسی موجودگی بھی عموماً اپنے ملک کی واضح اجازت یا باضابطہ سفارتی ضرورت کے بغیر نہیں ہوتی۔ مزید پڑھیں: متنازع ٹوئٹس کیس: ایمان مزاری اور...
بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں چوری کے شبے میں 8 افراد کو انگاروں پر چلانے کے واقعے کا وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نوٹس لے لیا۔ واقعے میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ موسیٰ خیل میں جرگے نے دکان میں چوری کے شبہے میں 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلایا تھا۔
معروف یوٹیوبر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی نے دورانِ حراست پیش آنے والے مبینہ واقعات اور این سی سی آئی (قومی سائبر کرائم ادارہ) کے بعض اہلکاروں کے رویے سے متعلق نئے انکشافات کیے ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ڈکی بھائی جو غیرقانونی جوا ایپس کے فروغ اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہا ہوئے ہیں انہوں نے یاسر شامی کو دیے گئے ایک تازہ انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ ریمانڈ کے دوران ان کا گھر سے آیا ہوا کھانا انہیں فراہم ہی نہیں کیا جاتا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی کی دوران حراست ویڈیو جاری، یوٹیوبر سے کس طرح کے سوال پوچھے جاتے رہے؟ ان کا کہنا تھا کہ...
(ویب ڈیسک)خونی رشتوں کی تصدیق کے بغیر کوئی شہری شناختی کارڈ کس طرح بنواسکتا ہے، اس حوالے سے نادرا نے اہم معلومات شیئر کی ہیں۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے ایسے شہریوں کے لیے ایک اہم وضاحت جاری کی ہے جو قومی شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند ہیں لیکن ان کی شناخت کی تصدیق کے لیے خون کا کوئی رشتہ یا ان کا کوئی رشتے دار دنیا میں موجود نہیں ہے۔ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے اجرا کے لیے عام طور پر خونی رشتہ داروں میں سے کسی کو بائیو میٹرک تصدیق کےلیے بلایا جاتا ہے، جیسے کہ والد، ماں، حقیقی بھائی، یا بہن جو خود بھی درست شناختی کارڈ کا حامل ہو۔ باغبان پورہ کی خواتین...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ عزت اور طاقت تقسیم سے نہیں، محنت اور علم سے ملتی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں قومی علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ ریاستِ طیبہ اور ریاستِ پاکستان کا آپس میں ایک گہرا تعلق ہے۔ دفاعی معاہدہ تاریخی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اْنہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظینِ حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا، جس قوم نے علم اور قلم کو چھوڑا تو انتشار اور فساد الارض...
بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار کارتک آریان کی ہالی ووڈ کے مشہور اداکار جانی ڈیپ سے ہونے والی حالیہ ملاقات نے سوشل میڈیا پر زبردست ہلچل مچا دی۔ کارتک آریان جو سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے ہمہ وقت جڑے رہتے ہیں اور اس باعث سب کی توجہ مرکز بھی رہتے ہیں۔ انھوں نے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول سے ایک تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عالمی توجہ حاصل کر لی۔ کارتک آریان نے نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ "Pirates of a Red Sea. Jack Sparrow x Rooh Baba.” اس دلچسپ جملے کے ساتھ تصویر میں کارتک آریان، عالمی فلم نگری کی اس جادوئی شخصیت کے ساتھ نظر...
اسلام آباد (وقائع نگار) ایوان زیریں کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی، اتحادی جماعتیں اجلاس ملتوی کرنے پر حکومت سے ناراض ہمارے سوالات کے جوابات سے بھاگنے کے لیے حکومت نے اجلاس ملتوی کیا۔ بدھ کے روز پینل آف دی چیئر علی زاہد کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں پیپلزپارٹی کے اراکین نے شور شرابہ کیا، قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران آغا رفیع اللہ نے کہا کہ اراکین محنت کر کے سوالات لاتے ہیں، صرف گول مول جواب دئیے جاتے ہیں اور صرف ٹی اے ڈی اے بنایا جاتا ہے، وزیر صاحب ایف ای بی کے ٹال فری نمبر پر ابھی کال کریں، کوئی جواب آئے تو بتا دیں۔ وفاقی وزیر...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 20 اور 21 دسمبر کو اسلام آباد میں قومی مشاورتی کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔اعلامیہ کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ہنگامی اجلاس محمود خان اچکزئی کی صدارت میں ہوا۔ ملک کی سیاسی، آئینی اور پارلیمانی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں علامہ راجہ ناصر، اسد قیصر، مصطفیٰ نواز کھوکھر سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی مشاورتی کانفرنس میں اپوزیشن جماعتیں، بار کونسلز اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مدعو کیا جائے گا۔ مصطفیٰ کھوکھر، حسین یوسفزئی اور خالد چوہدری پر مشتمل انتظامی کمیٹی قائم کردی گئی۔ اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہنوں پر مبینہ ریاستی تشدد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں ٹریفک جرمانوں میں غیر معمولی اضافے نے پہلے ہی معاشی مشکلات کے شکار عوام پر ایک اور بوجھ ڈال دیا ہے۔ مہنگائی، بیروزگاری اور بڑھتے مالی دباؤ کے باوجود حکومت کی جانب سے جرمانوں میں اضافہ عوامی حلقوں میں شدید اضطراب اور غم و غصے کا باعث ہے۔ شہر بھر میں عوامی شکایات میں اضافہ، احتجاج اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف غم و غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک جرمانوں میں ہوشربا اضافہ لمحہ فکر ہے۔ لگتا یوں ہے جیسے پنجاب حکومت نے تہیہ کر لیا ہے کہ وہ عوام سے جینے کا حق بھی چھین کر رہے...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہم 9مئی واقعہ کو نہیں بھول سکتے، چاہتے ہیں سیاستدان اپنی غلطیاں تسلیم کریں۔ پیپلزپارٹی کسی بھی جماعت پر پابندی کی حمایت نہیں کرتی‘ تاہم پی ٹی ئی کو بھی اپنی سیاست پر نظرثانی کرنا ہوگی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا بانی پی ٹی ائی ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے اقتدار میں آئے۔انکے 3سالہ دور اقتدار کے انٹرویوز ریکارڈ پر موجود ہیں، عدم اعتماد کے وقت یہ تاحیات ایکسٹیشن دینے کو راضی اور اسٹیبلشمنٹ کے ترلے کررہے تھے۔ آپ اْس نہج تک نہ پہنچیں جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو‘معاملات کو بات چیت سے حل کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)حکومت قومی اسمبلی میں کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔ اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے سیشن اچانک ختم کیے جانے پراظہار افسوس کیا۔ پینل آف دی چیئر علی زاہد کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں پیپلزپارٹی کے اراکین نے شور شرابہ کیا جب کہ پی ٹی آئی اراکین نے ایوان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصاویر اٹھا کر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران آغا رفیع اللہ نے کہا کہ اراکین محنت کر کے سوالات لاتے ہیں، صرف گول مول جواب دیے جاتے ہیں اور صرف ٹی اے ڈی اے بنایا جاتا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ بار نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کے خلاف جاری عدالتی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے جبری، سیاسی نوعیت کی کارروائی قرار دیا ہے۔ بار نے مؤقف اپنایا ہے کہ وکلا کے خلاف دائر مقدمے میں قانونی طریقہ کار کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔ اسٹاف رپورٹر سیف اللہ
مذاکرات کے دروازے بند پی ٹی آئی کے دھرنے پر پولیس کا دھاوا،حکومت کا عمران خان کواڈیالہ سے منتقل کرنے پر غور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مذاکرات کے دروازے بند، پی ٹی آئی کے دھرنے پر پولیس کا دھاوا۔حکومت کا عمران خان کواڈیالہ سے منتقل کرنے پر غور۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے گزشتہ روز رات گئے واٹر کینن کے استعمال کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر موجود سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہنوں اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے اپنا احتجاجی دھرنا ختم کر دیا ہے۔منگل کی دوپہر علیمہ خان، نورین خان اور عظمیٰ خان اور پارٹی رہنما و کارکن سابق وزیر اعظم سے ملاقات کی غرض سے اڈیالہ جیل کے باہر پہنچے تھے تاہم جیل حکام کی جانب سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر انھوں نے احتجاج دھرنے کا اعلان کیا تھا۔ رات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سینیٹر رانا ثنا اللہ کی نگرانی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے، جو میڈیا کو اڈیالہ جیل لے جائے گی تاکہ دکھایا جا سکے کہ عمران خان کس طرح وہاں رہ رہے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے عمران خان کے عدالتی قتل‘ سے متعلق بیانیے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اللہ انہیں حفظِ ایمان میں رکھے، انہیں زندہ سلامت رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی عمران خان کی سیاسی حکمتِ عملی، اداروں کے خلاف بیانات اور مبینہ بلیک میلنگ کے طرزِ عمل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حرکات ایسی ہیں کہ انہیں مچھ جیل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر ایک مائنس ہوا تو اس کے بعد ایک بھی باقی نہیں رہے گا، حالات بھی آپ کے کنٹرول میں نہیں آئیں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ یہ کاروباری دنیا نہیں ہے کہ 2 میں سے ایک مائنس کرو تو ایک رہ جائے گا، اگر ایک مائنس ہوا تو اس کے بعد ایک بھی باقی نہیں رہے گا، خان صاحب کی بہنوں پر واٹر کینن کا استعمال کیا گیا، “Enough is enough”۔ انہوں نے کہا ہے کہ خان صاحب سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں ہے جو ملاقاتوں کے لیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251211-01-14 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز) پی ٹی آئی نے 20 اور 21 دسمبر کو اسلام آباد میں قومی مشاورتی کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔ اپوزیشن اتحاد کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے 2 روزہ قومی کانفرنس کے سلسلے میں پیپلز پارٹی سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع اپوزیشن اتحاد کے مطابق پیپلز پارٹی سے رابطہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا‘ پیپلز پارٹی کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کو قومی کانفرنس میں دعوت نہیں دی جا رہی ہے‘قومی کانفرنس میں سیاسی ڈائیلاگ کا راستہ نکالنے پر غور ہوگا۔ذرائع اپوزیشن اتحاد کے مطابق حکومت کو مذاکرات کے لیے...
لاہور: جدید عسکریات انقلاب کے دہانے پر! امریکی ٹیک کمپنی، فاؤنڈیشن نے دنیا کا پہلا اے آئی فوجی فینٹم ایم کے 1 ایجاد کر لیا۔ اس انسان نما روبوٹ کا قد 5 فٹ 9 انچ، وزن 176 پونڈ ہے اور یہ پانچ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتا۔ کمپنی کا دعویٰ ہے یہ عسکری تنصیبات تعمیر کرنے، اپنے مورچوں کا دفاع اور دشمن کے مورچے تباہ کرنے میں فوج کی مدد کرتا ہے۔ امریکی فوج یہ اے آئی فوجی حاصل کرنے میں دلچسپی لے رہی ہے۔ فاؤنڈیشن کا مشن ہے کہ ایسا اے آئی فوجی تخلیق کرنا جو ہروہ کٹھن و جان جوکھوں کا کام کر سکے جو انسانی فوجی انجام دیتے ہیں۔ یہ منزل...
بھارت کی جنوبی ریاست کیرالا میں پولیس نے جعلی ڈگریوں اور غیر ملکی اسناد بنانے والے وسیع نیٹ ورک کا پردہ چاک کرتے ہوئے ایک ایسی منظم سرگرمی بے نقاب کر دی ہے جو برسوں سے ملک بھر میں جعلی تعلیمی اسناد بیچ کر لاکھوں افراد کو متاثر کر رہی تھی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ نیٹ ورک اب تک دس لاکھ سے زائد لوگوں کو جعلی سرٹیفکیٹس فراہم کر چکا ہے جبکہ مختلف ریاستوں سے 11 ملزمان کی گرفتاری کے بعد معاملے کی سنگینی مزید واضح ہو گئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دھوکہ دہی کے مرکز میں دھنیش عرف ڈینی نامی شخص شامل ہے جس کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وارسا(انٹرنیشنل ڈیسک) پولینڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے باقی ماندہ سوویت ساختہ مگ 29 لڑاکا طیارے یوکرین کو دے کر ان کے بدلے میں یوکرینی ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کرے گا۔ غیر ملکی خبررساں اداروںکے مطابق پولینڈ نے اپنے پرانے سوویت دور کے طیاروں کی جگہ بڑی حد تک امریکی ایف16 اور جنوبی کوریا کے ایف اے50 طیارے شامل کر لیے ہیں جبکہ امریکا سے آرڈر کیے گئے 32 ایف35 طیاروں کی ترسیل کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ پولینڈ کے وزیرِ دفاع ولادیسلاو کوسینیاک-کامیڑ نے سرکاری ریڈیو سے گفتگو میں کہا کہ مگ طیارے اپنی سروس لائف کے اختتامی مرحلے پر پہنچ چکے ہیں، جس کے باعث انہیں پولش فوج سے ہٹا دیا جائے گا، اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) کراچی پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے چیئرمین منور حمید نے کہا ہے کہ دنیا کے کسی بھی خطے میں پیدا ہونے والا ہر انسان سب سے پہلے انسان ہے اور اس کی سب سے بڑی پہچان اس کی انسانیت ہے۔ مگر تاریخ گواہ ہے کہ انسانی حقوق کو بارہا پامال کیا گیا، تقسیم کیا گیا اور بعض اوقات انسان کی زندگی تک خطرے میں ڈالی گئی۔ اسی لیے 10 دسمبر 1948 کو اقوامِ متحدہ نے انسانی حقوق کا عالمی منشور منظور کیا، جو ہر انسان کے لیے ایک امید کی کرن اور پوری دنیا کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ خبر ایجنسی گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے جناح ٹاؤن پی ای سی ایچ ایس سے چنیسر گوٹھ کو 18 انچ پانی کا کنکشن دینے سے متعلق درخواست پر واٹر کارپوریشن سے پانی کی تقسیم کا میکنزم طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ کے آئینی میں جناح ٹاؤن پی ای سی ایچ ایس سے چنیسر گوٹھ کو 18 انچ پانی کا کنکشن دینے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار چیئرمین یوسی 8 جنید مکاتی اور چیئرمین یوسی 7 محمد سلیم کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ چنیسر ٹاؤن کو پانی کی لائن دینے کے بعد سے جناح ٹاؤن میں پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ تمام آبادیوں کو مساوی طور پر پانی فراہم کیا...
پی آئی اے (پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز) کی بنیاد دراصل اورینٹ ایئرویز کے انضمام سے 10 جنوری 1955 کو ایک سرکاری ادارے کے طور پر رکھی گئی، اس طرح یہ ایک ایسا منجھا ہوا تجربہ کار قومی فضائی ادارہ بن گیا جس نے جلد ہی دنیا کو بھی اڑان سکھانا شروع کردیا۔ آج کی یہ کہانی ایک ایسے پرندے کی ہے جو کبھی نیلے آسمان پر سب سے اونچا اڑتا تھا اور پھر دوسروں کو بھی اڑنا سکھاتا تھا۔ اس کے پروں پر PIA لکھا ہوتا تھا اور دنیا اسے پاکستان کے نام سے پہچانتی تھی۔ آج اس پرندے کو ہاتھوں میں پکڑے بیٹھے ہیں اور اعلان کر رہے ہیں کہ PIA کی بولی 23 دسمبرکو ہوگی۔ یہ ادارہ ہے...
ٹنڈوجام: سندھ زرعی یونیورسٹی کے سمینار سے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر الطاف علی سیال خطاب کر رہے ہیں اورپوسٹر کے مقابلے کامیاب طلبہ کو شیلڈ دے رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
حیدرآباد:انتظامیہ کی نااہلی اورغفلت کے باعث شہر کی ایک مصروف سڑک ناقابل استعمال ہوچکی ہے، شہریوں کو گزرنے میں شدید پریشانی کاسامنا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف رٹ قابل سماعت قرار دے دی گئی ہے۔ اس ضمن میں کئی قانونی ابہام موجود تھے اور ہیں۔ کیا کسی جج کے خلاف رٹ کے ذریعے کارروائی کی جا سکتی ہے؟ کیا جج کے خلاف کارروائی کرنے کا واحد فورم سپریم جیوڈیشل کونسل نہیں ہے؟ بہر حال ابھی کی خبر یہی ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور متعلقہ یونیورسٹی نے بھی رٹ میں جواب جمع کروا دیا ہے اور رٹ قابل سماعت ہو گئی ہے۔ اس سے قبل سپریم جیوڈیشل کونسل کے قواعد میں بھی تبدیلی کی گئی اور یہ طے کیا گیا کہ اگر کسی جج کے خلاف کارروائی کا آغاز ہو جاتا ہے تو اگر وہ مستعفی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: اسلامی ملکوں کے اعتراض کے بعد سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کا نام غزہ امن کونسل سے نکال دیا گیا۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی اخبارکی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر کو عرب اور مسلم ممالک کے اعتراضات پر ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے میں غزہ امن کونسل سے نکال دیا گیا ہے۔تاہم رپورٹ میں یہ امکان بھی ظاہرکیا گیا ہےکہ ٹونی بلیئر غزہ میں اب بھی کوئی کردار ادا کرسکتے ہیں۔خیال رہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ستمبر میں غزہ میں امن منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کا نام غزہ امن کونسل کے لیے تجویز کیا تھا۔یاد رہےکہ برطانوی وزیراعظم کی حیثیت سے ٹونی بلیئر...
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کو عرب اور مسلم ممالک کے اعتراضات پر ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے میں غزہ امن کونسل سے نکال دیا گیا ہے۔ تاہم رپورٹ میں یہ امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ ٹونی بلیئر غزہ میں اب بھی کوئی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی ملکوں کے اعتراض کے بعد سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کا نام غزہ امن کونسل سے نکال دیا گیا۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کو عرب اور مسلم ممالک کے اعتراضات پر ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے میں غزہ امن کونسل سے نکال دیا گیا ہے۔ تاہم رپورٹ میں یہ امکان بھی ظاہر کیا...
—فائل فوٹو اڈیالہ جیل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو اڈیالہ جیل سے کہیں اور منتقل کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبریں قیاس آرائی کے سوا کچھ نہیں، وہ آئی اڈیالہ جیل میں موجود ہیں، جہاں ان کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ پمز اسپتال کی 5 رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم نے حال ہی میں بانیٔ پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا، وہ مکمل صحت یاب ہیں، ان کی سیکیورٹی اور کھانے کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔ حکومت کا بانیٔ پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر...
سندھ ہائیکورٹ نے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر امریکی ویزا حاصل کرنے کی کوشش کے الزام میں ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔ سندھ ہائیکورٹ میں جعلی دستاویزات کی بنیاد پر امریکی ویزا حاصل کرنے کی کوشش کے الزام میں ملزم طارق کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل راج علی واحد کنور ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ نہ تو دستاویزات جعلی ہیں اور نہ ہی جمع کرائے گئے، البتہ ویزے جعلی ثابت ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی قونصل خانے کی جانب سے شکایت ایک غلط فہمی کے نتیجے میں درج کی گئی، جو اسی گروپ کے چند دیگر افراد کی جانب سے کی گئی اور جعلسازی کی وجہ سے پیدا ہوئی تھی۔ انہوں...
کراچی کے مختلف علاقوں میں ہیوی ٹریفک سے حادثات کے نتیجے میں کم عمر بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ٹریفک حادثہ واٹرٹینکر کی ٹکر کے سبب پیش آیا۔ ایس ایچ او مومن آباد معراج انور نے بتایا کہ تھانہ مومن آباد کے علاقے فقیر کالونی میں ٹریفک حادثہ میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ واٹر ٹینکر کی ٹکر کے سبب پیش آیا جسکے دوران 4 سالہ سفیان ولد ذاکر جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے ٹینکر کو تحویل میں لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ ایس ایچ او مومن آباد نے...
سوڈان کے مشرق میں فوجی مال بردار طیارہ الیوشین آئی ایل-76 حادثے کا شکار ہوگیا جس میں عملے کے تمام ارکان ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دو فوجی ذرائع نے بتایا کہ مال بردار طیارے کو تکنیکی خرابی کا سامنا تھا جس پر وہ بحیرہ احمر کے پورٹ پر اترنا چاہتا تھا۔ جہاں سوڈان کے عثمان ڈیگنا فوجی مرکز قائم ہے تاہم طیارہ لینڈنگ کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہوگیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی تھی۔ سوڈانی فوج نے طیارہ حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جہاز میں موجود تمام افراد ہلاک ہوگئے تاہم بیان میں تعداد نہیں بتائی گئی۔ ایک اور ذرائع نے بھی تصدیق کی کہ طیارے میں کتنے اہلکار سوار تھے یہ تاحال معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ یاد رہے کہ سوویت یونین کے...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بدھ کے روز تازہ ترین پلیئر رینکنگز جاری کر دی ہیں، جن میں مختلف فارمیٹس میں نمایاں تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔ ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے روہت شرما ترقی پا کر پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ ویرات کوہلی 2 درجے بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ پاکستان کے بابر اعظم چھٹے نمبر پر برقرار ہیں اور مسلسل اچھی کارکردگی کے ساتھ اپنی مضبوط موجودگی قائم رکھے ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: آئی سی سی ٹی20 آل راؤنڈر رینکنگ میں نمبر ون پاکستانی کرکٹر کون؟ ون ڈے بولنگ رینکنگ میں افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ پاکستان کے ابرار احمد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کے حوالے سے زیر گردش خبریں جیل ذرائع نے قیاس آرائی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جیل حکام کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل میں موجود ہیں اور ان کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے، پمز اسپتال کی پانچ رکنی ڈاکٹرز ٹیم نے حال ہی میں ان کا طبی معائنہ کیا، جس میں ان کی صحت کو مکمل طور پر درست قرار دیا گیا اور سکیورٹی کے ساتھ ساتھ کھانے کی مناسب سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ذرائع نے واضح کیا کہ بانی...
میئر ماسکو کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے ماسکو کی طرف آنے والا ڈرون مار گرایا۔ دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین پر یورپی رہنماؤں کا اجلاس پیر کو جرمنی میں ہوگا، اجلاس میں یوکرین کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے دارالحکومت ماسکو پر ڈرون حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ میئر ماسکو کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے ماسکو کی طرف آنے والا ڈرون مار گرایا۔ دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین پر یورپی رہنماؤں کا اجلاس پیر کو جرمنی میں ہوگا، اجلاس میں یوکرین کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ برلن میں ہونے والے اس اجلاس میں برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر،...
پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے لکھے گئے تین صفحات پر مشتمل خط میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی بروقت تحقیقات کی جاتی تو این اے-18 ہری پور کے ضمنی الیکشن میں بھی دھاندلی نہیں ہوتی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں نے وزیراعلی خیبر پختونخواہ اور اسپیکر صوبائی اسمبلی سے عام انتخابات 2024 میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور اس حوالے سے خط بھی لکھ دیا ہے۔ ملک میں منعقدہ عام انتخابات 2024 میں پشاور سے پی ٹی آئی کے امیدواروں تیمور سلیم جھگڑا، محمود جان، علی عظیم، ارباب جہاندار، ملک شہاب، محمد عاصم، کامران بنگش، ساجد نواز اور حامد الحق نے وزیراعلیٰ خیبر...
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں نے وزیراعلی خیبر پختونخواہ اور اسپیکر صوبائی اسمبلی سے عام انتخابات 2024 میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور اس حوالے سے خط بھی لکھ دیا ہے۔ ملک میں منعقدہ عام انتخابات 2024 میں پشاور سے پی ٹی آئی کے امیدواروں تیمور سلیم جھگڑا، محمود جان، علی عظیم، ارباب جہاندار، ملک شہاب، محمد عاصم، کامران بنگش، ساجد نواز اور حامد الحق نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی اور اسپیکر بابر سلیم کو خط لکھا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے رولز آف بزنس کے قاعدہ 237 کے تحت تحقیقات کے لیے کمیٹی بنائی جائے۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے لکھے...
چیف جسٹس نے مذکورہ عدالت کا معائنہ بھی کیا اور ڈیوٹی پر موجود ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج سے مختلف عدالتی امور پر بات چیت کی اور ججوں کو ہدایت کی کہ وہ سائلین کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ زیرالتوا مقدمات جلد نمٹائے جاسکیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے پشاور کی عدالتی تاریخ میں شام کی عدالتوں کا باضابطہ افتتاح کر دیا، جس کے بعد مذکورہ عدالتوں میں مقدمات پر سماعت شروع کر دی گئی۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ایس ایم عتیق شاہ نے پشاور میں ایک تقریب کے دوران شام کے اوقات کی عدالتوں کا افتتاح کیا، اس موقع پر رجسٹرار پشاورہائی کورٹ محمد زیب، پرنسپل سیکریٹری ٹو چیف جسٹس...
پشاور میں خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سابق امیر کا کہنا تھا کہ ملک اور قوم کو درپیش مسائل اور مشکلات سے نکالنے کے لئے سیرت، کردار اور اعلی اخلاقی اوصاف کی حامل قیادت وقت کی اولین ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک اور قوم کو درپیش مسائل اور مشکلات سے نکالنے کے لئے سیرت، کردار اور اعلی اخلاقی اوصاف کی حامل قیادت وقت کی اولین ضرورت ہے، بدقسمتی سے آج ہمارے پارلیمنٹ میں ایسے نمائندے پہنچ چکے ہیں جن کا ضمیر نوٹ دیکھ کر بدل جاتا ہے۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے ایوان میں سپیکر قومی اسمبلی نے جب اعلان کیا کہ مجھے کچھ رقم ملی ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی قربانیوں کا مذاق اڑائیں گے تو کون پاکستان کی عزت کرے گا، افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا ناقابل برداشت ہے۔اسلام آباد میں قومی علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نےکہاکہ یہ علما کرام اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنی اس فوج کا دفاع کریں جس نے ہمارے دفاع کے لیے اپنے لہو سے تاریخ رقم کی اور ہمارے ازلی دشمن کو ایسی شکست دی جسے وہ قیامت تک نہیں بھولے گا۔‘وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی اس تقریب میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت وفاقی وزراء...
امریکا کا ریکوڈک میں 1.25ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان، ہزاروں افراد کو روزگار ملے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ ایگزم بینک دوطرفہ شراکت داری کے تحت بلوچستان میں ریکوڈک منصوبے پر 1.25ارب ڈالر سرمایہ کاری کریگا، جس کے نتیجے میں امریکا اور پاکستان میں ہزاروں افراد کو روزگار میسر ہوگا۔اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ویڈیو بیان میں امریکی ناظم الامور بیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک نے پاکستان میں ریکوڈک منصوبے میں کان کنی اور اہم معدنیات میں تعاون کے لیے حال ہی میں 1.25 ارب ڈالر...
بھارت آمدنی میں عدم توازن رکھنے والا چھٹا بڑا ملک بن گیا۔ جبکہ اس فہرست میں پاکستان کا 24 واں نمبر ہے۔ 2026 کی ورلڈ اِن اکوالٹی رپورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق عدم توازن کی اس فہرست میں جنوبی افریقا پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں ٹاپ 10 فی صد طبقہ مجموعی آمدنی کا 66 فی صد حصہ کماتا ہے جبکہ باقی نصف نچلے طبقے کی آمدنی صرف 6 فی صد ہے۔ برازیل، میکسیکو، چلی اور کولمبیا جیسے لاطینی امریکی ممالک میں بھی یہی رجحان دیکھا گیا جہاں 10 فی صد امراء کی آمدنی تقریباً 60 فی صد ہے۔ دوسری جانب یورپی ممالک میں یہ تناسب متوازن ہے۔ سوئیڈن اور ناروے میں 50 فی...
اسلام ٹائمز: کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکادمی کے منتظم اعلیٰ علامہ حسن ظفر نقوی نے اکادمی کے اعراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں قومی زبان کو نقصان پہنچ رہا ہے ضروری ہے کہ اس کی ترویج و ترقی کیلئے کام کیا جائے اور نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ آثارو افکار اکادمی کے تحت بہترین کتب و انعامات اور اعزازات تقسیم کرنے کی اٹھائیسویں پر وقار تقریب ڈاکٹر ہلال نقوی کی زیر صدارت مسجد آل عباء گلبرگ میں منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکادمی کے منتظم اعلیٰ علامہ حسن ظفر نقوی نے اکادمی کے اعراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات...