2025-11-27@21:02:50 GMT
تلاش کی گنتی: 104167

«آفریدی کا»:

(نئی خبر)
    اجمان ٹائٹنز کی شاندار فتح ، پِیوش چاولہ کا دھواں دار اسپیل، وسٹا رائیڈرز 34 رنز سے شکست WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز ابوظہبی : ابو ظہبی ٹی10 لیگ کے اہم میچ میں اجمان ٹائٹنز نے ویسٹا رائیڈرز کو 34 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں ٹائٹنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ دس اوورز میں 105 رنز بنائے۔ الیکس ہیلز نے 21 گیندوں پر 35 رنز اور ڈین لارنس نے 13 گیندوں پر 22 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کے اسکور کو سہارا دیا۔ دونوں کے درمیان 42 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی۔رائیڈرز کی جانب سے اویس...
    بھارتی ٹیم 25 سال بعد جنوبی افریقا کے ہاتھوں ہوم ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کی شکست کے دہانے پر ہے۔ گوہاٹی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں 549 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 58 رنز پر آدھی ٹیم ڈھیر ہونے کے بعد شائقین نے انوکھی منطق نکال لی۔ جہاں بعض شائقین بھارتی ٹیم کی خراب کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں وہیں کچھ شائقین بھارتی ٹیم کی حمایت میں شکست پر مختلف انوکھے جواز پیش کررہے ہیں۔ بھارتی ٹیم کی حالیہ خراب کارکردگی کا سبب کسی نے بیٹنگ کو قرار دیا تو کسی نے بولنگ کو موردِ الزام ٹھہرایا لیکن ایک نے تو حد ہی کردی اور ذمہ دار ’چائے‘ کو قرار دے دیا۔ ایک بھارتی...
    قطر ایئر ویز 5 سال بعد دوبارہ دنیا کی بہترین ایئر لائن کے طور پر پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔ فضائی مسافروں کے حقوق کی عالمی تنظیم ائیر ہیلپ نے 2025 کے لیے دنیا کی بہترین ایئر لائنز کی سالانہ درجہ بندی جاری کی ہے۔ ہر ایئر لائن کو 10 میں سے اسکور دیا گیا، جو وقت کی پابندی، صارفین کی رائے اور کلیم پروسیسنگ پر برابر وزن کے ساتھ مبنی ہیں۔ قطر ایئر ویز نے یہ تینوں معیار بہترین طور پر پورے کرنے کی وجہ سے دنیا کی سب سے اعلیٰ ایئر لائن کا اعزاز حاصل کیا۔ متحدہ عرب امارات کی اتحاد ایئر ویز دوسری جبکہ برطانیہ کی یوجن اٹلانٹک تیسری پوزیشن پر رہی۔
     قیصر کھوکھر : محکمہ قانون نے گاڑیوں کے جرمانوں کا آرڈیننس جاری کردیا۔محکمہ قانون کی جانب سےجاری کردہ آرڈیننس  کے مطابق تیز رفتاری پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار اورکار کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار ، تھری ویلر کو 3 ہزاراورکار کو 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا ۔دوہزار سی سی کی گاڑیوں کو سگنل کی خلاف ورزی پر 10 ہزاراوردوہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں کو 15 ہزار روپے جرمانہ اداکرناہوگا۔اوورلوڈنگ پر تھری ویلر کو 3 ہزار، دو ہزار سی سی سے کم گاڑیوں کو 5 ہزاراور2ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ٹرالر کو اوورلوڈنگ پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔...
    —فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیشن جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔دوران سماعت وکیل ریاض حنیف راہی نے کہا کہ 7 نومبر کو پٹیشن پر نمبر لگا آج 26 ہوگئی، اب تک تو فیصلہ ہو جانا چاہیے، آپ چیف جسٹس ہیں، آپ کے پاس اختیارات ہیں، یہ جوڈیشری کا معاملہ ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سردار سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو سن لیا، اس پر آرڈر پاس کریں گے، کیوں نہ معاملہ ہائی کورٹ کی انسپکشن ٹیم کو بھجوا دیا جائے، کیونکہ سیشن کورٹ کے ججز کا معاملہ انسپکشن ٹیم کو بھجوایا جاتا ہے۔ ناصر جاوید رانا احتساب عدالت اسلام آباد کے جج...
    فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف 27 نومبر تک بحرین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق یہ دورہ پاک بحرین دیرینہ اور ہمہ جہت تعلقات کی توثیق کرتا ہے، دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی شامل ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور سینئر افسران بھی شامل ہوں گے۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کتنے غیرملکی دورے کئے؟ اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت... وزیراعظم شہباز شریف بحرین کی قیادت سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے،...
    پاکستان کے پاس چینی کرنسی کے استعمال کے لیے جامع ریگولیٹری سسٹم موجود ہے، اسٹیٹ بینک WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد علی ملک نے کہا کہ پاکستان کے پاس چینی کرنسی آر ایم بی کے استعمال اور سرمایہ کاری کی حمایت کے لیے ایک جامع ریگولیٹری سسٹم موجود ہے۔پاکستان آر ایم بی کلیئرنگ بینک (چائنا انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک کراچی برانچ) نے پاکستان میں آر ایم بی کے بین الاقوامی حیثیت حاصل کرنے کی 10 ویں سالگرہ پر کراچی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ محمد علی ملک نے تقریب میں شرکت کی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ایک تقریر کرتے ہوئے...
    وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای اور صدر مسعود پیزشکیان کے لیے اپنے احترام اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کی حمایت اور پاک-ایران تعلقات مضبوط بنانے کے عزم پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے اسرائیل اور امریکا کے ساتھ حالیہ 12 روزہ جنگ کے دوران ایران کی غیر متزلزل حمایت پر پاکستانی قوم اور قیادت کا شکریہ ادا کیا اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی وکالت میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو علی لاریجانی کا دورہ پاکستان کی تصاویر علی لاریجانی کا دورہ پاکستان کی تصاویر علی لاریجانی کا دورہ پاکستان کی تصاویر...
    چین کے جنوبی صوبے گُئیژو میں تدفین کے طریقہ کار سے متعلق حکومتی ہدایات کے خلاف احتجاج ہوا ہے۔ شیدونگ نامی قصبے میں احتجاج اس وقت شروع ہوا جب مقامی حکام کی جانب سے شہریوں کو تدفین کے بجائے مُردوں کو نذرِ آتش کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ گُئیژو ایک پسماندہ صوبہ ہے جہاں مِیاؤ اقلیتی برادری کی بڑی تعداد آباد ہے اور ان کے ہاں روایتی تدفین کو ثقافتی اہمیت حاصل ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی بینک میں بیف پارٹی، ملازمین کا انوکھا احتجاج سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں مظاہرین کو حکومتی فیصلے کے خلاف نعرے لگاتے دیکھا گیا، جبکہ ایک ویڈیو میں مشتعل افراد نے پولیس گاڑی کو گھیرے میں لے رکھا تھا۔ مقامی...
    سزایافتہ افسر کو صدر میڈل پہناتا ہے،آئینی عدالت بنالی،کام پھربھی نہیں ہورہے،جسٹس محسن کے سخت ریمارکس WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ جس ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کو اس عدالت نے سزا دی ہوئی تھی، اسے صدر میڈل پہناتا ہے، اب تو آپ لوگوں نے آئینی عدالت بنا لی پھر بھی کام نہیں ہو رہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسلام آباد کے پٹوار سرکلز میں پرائیویٹ اشخاص کے سرکاری کام کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو دوبارہ درست اشتہار جاری کرنے کا حکم...
    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بعض وکلا آئینی عدالتوں کو پسند نہیں کر رہے، لیکن وکلا کا اصل کام دلائل دینا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے وسائل کو بہتر استعمال کر رہی ہے اور اس میں پرائیویٹ سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔ انہوں نے تھر کول منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے لوگ سمجھتے تھے یہ کام کے قابل نہیں، لیکن آج وہاں حقیقی کام ہو رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ترقی کی راہ میں کسی بھی رکاوٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی اور عوام کو قائل کیا جائے گا کہ سندھ کے وسائل...
    سابق فلسطینی صدر کی وفات ایک ”دوائی” کے ذریعے دیئے گئے زہر کا نتیجہ تھی،گفتگو میجر جنرل محمد الدایہ فلسطینی صدر یاسر عرفات کے ذاتی محافظ تھے، انھوں نے پہلی بار سابق فلسطینی صدر یاسر عرفات کے قتل سے متعلق نہایت اہم اور تاریخی معلومات سے پردہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے خصوصی گفتگو میں تصدیق کی کہ ابو عمار کی وفات ایک ”دوائی” کے ذریعے دیئے گئے زہر کا نتیجہ تھی۔اسی طرح انہوں نے یہ بھی اشارہ کیا کہ ابو عمار کے قریبی لوگوں کی طرف انگلیاں اٹھتی ہیں ۔انہوں نے پیش آنے والے واقعے کو ”سازش” قرار دیا۔ لدایہ نے ان خفیہ اجلاسوں اور ملاقاتوں کا انکشاف کیا، جو عرفات نے تل ابیب اور غزہ میں اہم اسرائیلی حکام...
    لاہور: ضلع کچہری میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی رہائی کا پروانہ جاری کر دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم بھٹو نے رہائی کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ہدایت دی کہ اگر ڈکی بھائی کسی اور مقدمے میں مطلوب یا ملوث نہیں ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔ عدالت نے اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کو باضابطہ روبکار بھی ارسال کر دی ہے۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ پیر کو جوئے کی ایپلیکیشنز کی پروموشن سے متعلق مقدمے میں 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔ سماعت کے دوران جسٹس شہرام سرور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم...
    اسلام آباد: اسکول کے لوگو والی نوٹ بکس اور یونیفارم کی مشروط فروخت کے معاملے پر کمپٹیشن کمیشن نے 17 بڑے نجی اسکول سسٹمز کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔ کمپٹیشن کمیشن کے مطابق طلباء کو مہنگی لوگو والی نوٹ بکس اور یونیفارمز خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے، مشروط فروخت (Tying) کمپٹیشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، شکایات پر کمیشن نے سو موٹو ایکشن لیا۔ سی سی پی کی انکوائری کے مطابق کئی نجی اسکولوں نے مخصوص وینڈرز سے خفیہ معاہدے کر رکھے ہیں،  لوگو والی کاپیاں مارکیٹ سے 280 فیصد تک مہنگی پائی گئیں۔ ایڈمیشن کے بعد طلباء ’محصور کنزیومر‘ بن جاتے ہیں، ملک کے 50% طلباء نجی سکولوں میں زیرِ تعلیم ہیں جن پر گائیڈ لائنز کے نام...
    کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان کی سونے کی مارکیٹ پر ”کمپٹیشن ایسسمنٹ اسٹڈی“ جاری کردی ہے، جس میں ملک میں سونے کی مارکیٹ کے ڈھانچے، ریگولیٹری انتظام اور مارکیٹ میں  مقابلے کے مسائل کا شواہد کی بنیاد پر تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کمپٹیشن کمیشن نے گولڈ مارکیٹ کو دستاویزی شکل دینے کے لئے پاکستان گولڈ اینڈ جیم اسٹون اتھارٹی تشکیل دینے کی تجویز دی ہے۔ کمپٹیشن کمیشن کے نئے قائم کردہ سینٹر آف ایکسیلینس اِن کمپٹیشن لا کی تیار کی گئی یہ رپورٹ پاکستان میں سونے کی ایک ایسی ایک دستاویزی مارکیٹ کا نقشہ پیش کرتی ہے جہاں کوئی خاص ریگولیشن، ضوابط موجود نہیں اور غیر شفاف قیمتوں کے باعث مسائل کا شکار ہے۔ رپورٹ کے مطابق...
    آرمینیا نے دبئی ایئر شو میں بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کے حادثے کے بعد ان طیاروں کی خریداری کا عمل روک دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمینیا اور بھارت کے درمیان 1.2 بلین ڈالر مالیت کے 12 تیجس جنگی طیاروں کی فروخت پر بات چیت جاری تھی۔ اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا تو تیجس کی یہ پہلی بڑی برآمدی ڈیل ہوتی۔ رپورٹس کے مطابق آرمینیا کی جانب سے خریداری معطل کیے جانے سے اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کو بھی بھاری مالی نقصان کا سامنا ہوگا، کیونکہ تیجس طیاروں میں استعمال ہونے والے اہم نظام اور ریڈار ٹیکنالوجی اسرائیل میں تیار کی جاتی ہے۔ خیال رہے کہ 21 نومبر کو دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ...
    اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کے ایک ایسے علاقے میں ایک اسرائیلی قیدی کی باقیات برآمد کی ہیں جو اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں ہے۔ سرایا القدس نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے وسطی غزہ کے ان علاقوں میں کھدائی اور تلاش کے دوران دشمن کے ایک ہلاک شدہ قیدی کی لاش دریافت کی ہے جن پر اسرائیلی فوج قابض ہے۔
    ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کو کام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، سیشن جج سے متعلق سپریم کورٹ کی 2004 کی آبزرویشن کی روشنی میں درخواست گزار کے دلائل مکمل ہوگئے۔چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے کہا کہ آپ کو سن لیا ہے، اس پر آرڈر پاس کریں...
    شاہ رخ، فواد خان، ہمایوں سعید تینوں جتنے بڑے اسٹارز ہیں، اتنے ہی عاجز ہیں معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کی طرح فواد خان اور ہمایوں سعید بھی عاجزانہ شخصیت رکھتے ہیں، تینوں جتنے بڑے اسٹارز ہیں، اتنے ہی عاجز ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسٹار پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ بھارت میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا، میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے بڑے اداکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، وہ شاہ رخ خان کے حوالے سے تقریبا تمام باتیں کر چکی ہوں اور جو نہیں کیں، وہ ہماری ذاتی باتیں ہیں جو کبھی میڈیا پر شیئر نہیں کریں گی۔ سیاست میں قدم...
    لاہور کی ضلع کچہری نے یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ‘ڈکی بھائی کی رہائی کے لیے پروانہ جاری کر دیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم بھٹو نے رہائی کے حکم نامے میں ہدایت کی کہ اگر ڈکی بھائی کسی اور مقدمے میں مطلوب یا ملوث نہیں ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔ عدالت نے اس سلسلے میں سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کو بھی باضابطہ روبکار ارسال کر دی ہے۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ پیر کو جوئے کی ایپلیکیشنز کی پروموشن سے متعلق کیس میں 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کے بعد ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔ اسماعت کے دوران جسٹس شہرام سرور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے...
    جنوبی افریقہ نے بھارت کے خلاف 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دونوں میچ جیت کر وائٹ واش کر دیا۔ پہلے ٹیسٹ میں بھی جنوبی افریقہ نے بھارت کو بڑے فرق سے شکست دی تھی اور دوسرے ٹیسٹ میں 408 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کر لی۔ Simon Harmer spun a web around India with a five-wicket haul to help South Africa inch closer to a famous Test series win ????️#WTC27 | #INDvSA ????: https://t.co/5B1PcNj4kk pic.twitter.com/3IxkrPS1mR — ICC (@ICC) November 26, 2025 اس شاندار کارکردگی کے باعث جنوبی افریقہ نے بھارت کے خلاف سیریز میں مکمل بالادستی قائم کی ہے۔ مزید پڑھیں: کلکتہ: پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بھارت...
    قیصر کھوکھر:  محکمہ قانون نے گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد گاڑیوں کے جرمانوں کے حوالے سے نیا آرڈیننس جاری کیا ہے۔ نئے قوانین کے مطابق مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں پر سخت جرمانے نافذ کیے جائیں گے۔ تیز رفتاری پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار روپے جرمانہ ہو گا,موٹر کار کو تیز رفتاری پر 5 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا,ریفک سگنل کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار جرمانہ ہوگا,سگنل کی خلاف ورزی پر تھری ویلر کو 3 ہزار روپے جرمانہ ہوگا,ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر کار کو 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا. لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا دوہزار سی سی گاڑیوں کو سگنل کی خلاف ورزی پر 10 ہزار جرمانہ ہوگا,دوہزار...
    نومبر 1971ء  کا معرکہ ہلی سیکٹر  بھارتی سرپرستی میں مکتی باہنی کے خوں ریز مظالم  کی ایک اور داستان ہے۔ اس جنگ میں سفاک بھارتی افواج اور دہشتگرد مکتی باہنی نےمسلمانوں پر ظلم و جارحیت کی انتہا کر دی  تھی۔ پاکستان کی  مسلح افواج نے بھارتی فوج اور مکتی باہنی کے دہشتگردوں کے خلاف کئی دن تک جانفشانی سے مقابلہ کیا۔ 1971 میں مشرقی پاکستان کے محاذ پر پاک فوج کی بہادری کی بےشمار ان سُنی داستانوں میں سے ایک معرکہ ’’ہلی سیکٹر‘‘  ہے  ۔ 23 نومبر 1971 کو بھارتی 202 ماؤنٹین بریگیڈ نے  ہلی سیکٹر پر حملہ کر دیا ، جہاں پاک فوج کے بہادر جوانوں نے نہ صرف دشمن کی پیش قدمی کو روکے رکھا بلکہ انہیں بھاری...
    لاہور: بزدار دور میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات میں بیوروکریسی کا عدم تعاون سامنے آگیا۔ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری میں 19 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں مالی بے ضابطگی کی تحقیقات کے لئے ایک بھی ڈپٹی کمشنر اجلاس میں آن لائن شریک نہ ہوا۔  ڈپٹی کمشنرز کے آن لائن اجلاس میں شریک نہ ہونے پر پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری احمد اقبال نے کہا کہ آن لائن شریک نہ ہونے والے افسران کو اب اجلاس میں بلائیں گے، انہوں نے سیکرٹری ایجوکیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ دیکھ لیں کیا حالات ہیں، تعلیم اور صحت کے معاملات میں کسی کو دلچسپی نہیں۔ اجلاس...
    کراچی میں کلفٹن چائنہ ٹاؤن کے قریب گراؤنڈ سے نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی جس کا چہرہ مسخ کیا ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق بوٹ بیسن کے علاقے کلفٹن بلاک 2چائنہ ٹاون کے قریب گراؤنڈ سے ایک خاتون کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر موقع معائنہ کے بعد لا ش کو ایمبولنس کی مدد سے جناح اسپتال منتقل کیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او راشد علی نے بتایا کہ مقتولہ کی عمر 40 سے 45 کے درمیان ہے جسے نامعلوم ملزمان نے نامعلوم مقام سے اغوا کے بعد خاتون کو قتل کرنے کے بعد اس کی ہاتھ پاؤں بندھی چائنہ ٹاؤن کے قریب گراونڈ میں پھینک دی۔ مقتولہ...
    ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے مکمل شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا اور اس میں پاکستان، بھارت، افغانستان، سری لنکا اور بنگلادیش سمیت کل آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ مزید تین ٹیمیں کوالیفائرز کے ذریعے ٹورنامنٹ میں شامل ہوں گی۔ گروپ اے میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ کوالیفائر ون اور کوالیفائر تھری کی ٹیمیں شامل ہیں، جبکہ دوسرے گروپ میں بنگلادیش، افغانستان، سری لنکا اور کوالیفائر ٹو ٹیم مقابلہ کریں گی۔ ٹورنامنٹ کا سب سے زیادہ دلچسپ میچ پاک بھارت ٹاکرا 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنلز 19 دسمبر کو ہوں گے جبکہ فائنل 21 دسمبر کو...
    اقوامِ متحدہ نے لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر ہونے والے مہلک اسرائیلی فضائی حملوں پر فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے کہا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان تقریباً ایک سال پہلے طے پانے والی جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کی کارروائیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ لبنان پہلے ہی اسرائیل پر گزشتہ برس نومبر میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگا چکا ہے، جس کا مقصد حزب اللہ کے ساتھ جاری جھڑپوں کو روکنا تھا۔ لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے 330 سے زائد افراد ہلاک اور 945 زخمی ہو چکے ہیں، جن میں 127 عام شہری...
    پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اشتہاری قرار، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کیخلاف 4 اکتوبر احتجاج کے کیس میں عمر ایوب کو مقدمہ سے اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے عمر ایوب کی پراپرٹی کی تفصیلات بھی طلب کر لیں، عدالت نے عمر ایوب کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی، عمر ایوب کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ نون میں مقدمہ درج ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے بیوی کو ڈنڈوں سے قتل کرنے والے ملزم کی عمر قید کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے  سزا برقرار رکھی ہے۔  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے بیوی کو ڈنڈوں سے قتل کرنے والے ملزم کی عمر قید کے خلاف اپیل پر 6 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔  عدالت نے ملزم کے خلاف اس کے بیٹے کی گواہی درست تسلیم کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا ملزم کو عمرقید دینے کا فیصلہ برقرار رکھا اور  ملزم اشرف کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی۔  عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم محمد اشرف کے خلاف چشم دید گواہ اس کا بیٹا ہے، کوئی بیٹا اپنے باپ پر اس قسم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کو 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد صوبہ بلوچستان میں آبی ذخائر کو بہتر بنانا ہے۔اس رقم کو بلوچستان واٹر ریسورس ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت استعمال کیا جائے گا، جس سے ضلع ژوب کے سیری توئی ڈیم کی فنڈنگ کی کمی پوری ہوگی اور ڈیم کی گنجائش میں اضافہ ممکن ہوگا۔اس منصوبے کے ذریعے نہ صرف ڈیم کی گنجائش بہتر ہوگی بلکہ سیلاب کے خطرات میں کمی آئے گی اور پانی کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ، یہ پروجیکٹ صوبے میں خشک سالی کے خدشات کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔واضح رہے کہ اے...
    ویب ڈیسک :پاکستان کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی عالمی تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کا رکن منتخب ہو گیا۔  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو دی ہیگ میں کانفرنس آف اسٹیٹس پارٹیز کے 30 ویں اجلاس کے دوران 2026–2028 کی مدت کے لیے دوبارہ رکن منتخب کیا گیا۔  کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری، پیداوار، ذخیرہ اندوزی اور تلفی پر پابندی سے متعلق کنونشن کے 193 رکن ممالک ہیں ، آرگنائزیشن فار دی پروہیبیشن آف کیمیکل ویپنز دنیا کا سب سے کامیاب تخفیفِ اسلحہ معاہدہ ہے۔ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا  ترجمان کے مطابق تنظیم نے مکمل طور پر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے کیمیائی ہتھیاروں کی پوری کلاس کا خاتمہ کیا ،ایگزیکٹو کونسل...
    وفاقی آئینی عدالت میں تمام کیسز کی فائلنگ صرف اسلام آباد میں کرنے کا سرکلر جاری کردیا گیا ہے. وفاقی آئینی عدالت نے سرکلر جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ عدالت کے تمام کیسز کی فائلنگ اب صرف اسلام آباد میں ہی کی جائے گی، جس کے تحت تمام درخواستیں، اپیلیں، پٹیشنز اور دیگر قانونی امور اسلام آباد ہی میں جمع ہوں گے۔ سرکلر چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی منظوری سے جاری کیا گیا، جس میں وکلا اور سائلین کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام کیسز اسلام آباد میں فائل کیے جائیں، جبکہ اگلے حکم تک فائلنگ کے لیے کسی دوسرے اسٹیشن کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے  افغانستان میں کارروائی کے حوالے سے لب کشائی کردی۔افغانستان کی صورتحال، طالبان کی طرزِ حکمرانی، خطے کے امن اور پاکستان کی پالیسی سے متعلق نہایت واضح اور بے باک مؤقف اختیار کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کو افغانستان میں کسی قسم کی کارروائی کرنا پڑی تو وہ خفیہ یا مبہم انداز میں نہیں ہوگی بلکہ صاف، دوٹوک اور شفاف طریقے سے کی جائے گی۔اُنہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی فورسز کسی بھی آپریشن میں شہری آبادی کو نشانہ نہیں بناتیں اور اگر کبھی قدم اٹھایا بھی گیا تو اس کی سمت صرف دہشت گرد ہوں گے نہ کہ معصوم شہری۔نجی ٹی وی میں بات کرتے ہوئے خواجہ...
    اقوام متحدہ کی جانب سے 193 رکن ممالک کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عالمی بین الحکومتی تنظیم کو بین الاقوامی تعلقات، سفارت کاری اور زبان کی مہارت میں وسیع تجربہ رکھنے والے امیدواروں کی تلاش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں نئے سیکریٹری جنرل کے انتخاب کا عمل شروع ہو گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق رکن ممالک کو یکم جنوری 2027ء میں شروع ہونے والی نئی مدت کے لیے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جگہ پر نامزدگی بھیجنے کی دعوت دی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے 193 رکن ممالک کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عالمی بین الحکومتی تنظیم کو بین الاقوامی تعلقات، سفارت کاری اور زبان کی مہارت میں وسیع...
    احکامات کے مطابق ہیڈ ٹیچرز کو طلبہ کیلئے مقامی زبان میں سرگرمیاں منعقد کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ سکولوں کو طلبہ کی پنجابی یا مقامی زبان میں گفتگو کی ویڈیوز بنائیں گے۔ تمام ویڈیوز سرکاری سی ای اوز گروپ میں شیئر کی جائیں گی۔ سکول سربراہان کو احکامات پر عملدرآمد کرکے فوری رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سکولوں میں پنجابی زبان کو فروغ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پنجاب حکومت نے سکولوں میں پنجابی بول چال کے فروغ پر زور دیتے ہوئے تمام سرکاری سکولوں میں باادب اور شائستہ پنجابی سکھانے کی ہدایات جاری کر دی ییں۔ طلبہ کو "تُسیں" اور "اَسیں" جیسے مؤدبانہ الفاظ کے استعمال کی تلقین کی گئی ہے۔ غیر رسمی...
    پی ایس بی نے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا الیکشن غیر قانونی قرار دے دیا پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدارتی اور ایگزیکٹو الیکشن کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے اور فوری طور پر شفاف انتخابات کروانے کا حکم دیا ہے۔ یہ فیصلہ سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں پی ایس بی کے ایڈجوڈی کیٹر نے سنایا۔ فیصلے میں واضح کیا گیا کہ انتخابات میں پی ایس بی رول 17 اور اسپورٹس کوڈ کی خلاف ورزی ہوئی ہے، اور اس لیے وجاہت حسین ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر کے طور پر منتخب نہیں ہوئے۔ اسی طرح شاہدہ خانم اور حمیرا محمود کی تقرریاں بھی غیر آئینی قرار دی گئی ہیں۔ پی ایس بی نے ایتھلیٹکس...
    بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مس انڈیا سلینا جیٹلی نے اپنے شوہر پیٹر ہیگ کے خلاف گھریلو تشدد، ذہنی ظلم و ستم اور مالی ہیر پھیر کے الزامات کے ساتھ قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ سلینا نے 50 کروڑ روپے سمیت دیگر معاوضوں کا مطالبہ کیا ہے اور بچوں کی کفالت کے لیے بھی عدالت سے رجوع کیا ہے۔ ان کے وکیل نِہاریکا کرنجوالہ مشرا نے بتایا کہ سلینا کی شادی کے دوران انہیں جسمانی اور جذباتی تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔ پیٹر ہیگ نے سلینا کے ساتھ شدید ظلم کیا اور ان کی مالی اور سماجی آزادی کو محدود کیا۔ نِہاریکا نے مزید کہا کہ 2017 میں سلینا کے والدین اور ایک بچے کے انتقال کے بعد ان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویسٹ یارکشائر پولیس نے منی لانڈرنگ اور غیر قانونی مالی سرگرمیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے اہم اثاثے ضبط کرلیے ہیں۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 2.7 ملین پاؤنڈ کے غیر قانونی اثاثے برآمد کیے گئے جبکہ 4 ملین پاؤنڈ مالیت کے بینک اکاؤنٹس اور جائیدادیں منجمد کردی گئیں۔اس کے علاوہ ہائی اسٹریٹ کی متعدد دکانوں پر چھاپے مارے گئے، جہاں سے جعلی سگریٹس اور غیر قانونی ویپس بڑی مقدار میں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے کہا کہ یہ کارروائی غیر قانونی تجارت اور فراڈ کے خاتمے کے لیے جاری نگرانی کا حصہ ہے۔دوسری جانب کرکلیز میں سونے کے فراڈ میں ملوث ایک گروہ بھی بے نقاب ہوا، جس کے ایک لاکھ 17 ہزار پاؤنڈ کے...
    بھارت نے شنگھائی ایئرپورٹ پر ایک بھارتی شہری کو مبینہ طور پر 18 گھنٹے تک زیر حراست رکھے جانے کا واقعہ سامنے آنے پر چین سے شدید احتجاج کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں مقیم ایک خاتون، پریما وانگجوم تھونگڈوک، جو بھارتی پاسپورٹ رکھتی ہیں، 21 نومبر کو شنگھائی میں ٹرانزٹ کے دوران چینی حکام نے ان کا پاسپورٹ ‘غیر معتبر’ قرار دیتے ہوئے انہیں آگے سفر سے روک دیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں رپورٹس کے مطابق چینی حکام کا مؤقف تھا کہ چونکہ خاتون کا تعلق بھارتی ریاست اروناچل پردیش سے ہے، اس لیے ان کا بھارتی پاسپورٹ معتبر نہیں۔...
    پاکستانی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ وہ پہلی اہلیہ کی مکمل رضامندی سے دوسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔ اذلان نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے میں ان کے خاندان کو شامل نہ کریں، کیونکہ یہ ان کی ذاتی زندگی کا حصہ ہے۔ انہوں نے مداحوں سے دعاؤں اور نیک خواہشات کی بھی اپیل کی۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ ان کے لیے بھی غیر معمولی ہے، لیکن پہلی اہلیہ کی مکمل رضامندی کے ساتھ یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اذلان کی اس خبر کے بعد سوشل میڈیا پر مداح حیران اور دلچسپی کے ساتھ ردعمل دے رہے ہیں، تاہم پہلی...
    ورزش اور ڈائٹنگ کے بغیر سردی میں وزن کم کرنے کا حیرت انگیز طریقہ وزن بڑھنا اور خاص طور پر پیٹ کے بڑھ جانا ایک عام مسئلہ ہے، جس کے لیے زیادہ تر لوگ سخت ڈائٹ، ورزش یا مہنگے فٹنس پروگرامز اپنانے لگتے ہیں۔ لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک ایسا حیرت انگیز طریقہ بھی موجود ہے جو نہ ورزش کا محتاج ہے اور نہ کیلوریز گننے کی ضرورت، بس سرد موسم کا سامنا کرنا کافی ہے۔ سردی میں جسم اپنی اندرونی حرارت برقرار رکھنے کے لیے زیادہ محنت کرتا ہے، جس کے نتیجے میں کیلوریز تیزی سے جلتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کپکپی کے دوران جسمانی وزن میں کمی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ انسانی جسم میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانوی حکومت نے کم از کم تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس پر عمل درآمد آئندہ سال اپریل سے ہوگا۔برطانوی میڈیا کے مطابق 21 برس سے زائد عمر کے ملازمین کی فی گھنٹہ اجرت میں 4.1 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی تنخواہ 12.71 پاؤنڈ فی گھنٹہ ہوگی۔ اسی طرح 18 سے 20 سال کے ورکرز کی اجرت 8.5 فیصد بڑھا کر 10.85 پاؤنڈ فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔حکومت نے 16 اور 17 سالہ نوجوانوں کی کم از کم تنخواہ بھی 6 فیصد اضافے کے بعد 8 پاؤنڈ فی گھنٹہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی چانسلر کا کہنا ہے کہ روز مرہ کے اخراجات اب بھی شہریوں کے لیے ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور ہائیکورٹ نے گوجرانوالہ میں اپنی بیوی کو ڈنڈوں سے قتل کرنے والے ملزم محمد اشرف کی عمر قید کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔جسٹس اسجد جاوید گھرال نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ملزم کے خلاف چشم دید گواہ اس کا بیٹا ہے اور اس کی گواہی قابل اعتماد ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ بیٹا اپنے والد پر جھوٹا الزام نہیں لگا سکتا، اور شواہد کے بغیر اس الزام کو رد نہیں کیا جا سکتا۔فیصلے میں ملزم کے وکیل کے موقف کو بھی پیش کیا گیا کہ مقتولہ کے دیگر بچے بھی موجود تھے لیکن کسی نے باپ کے خلاف چارج...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران سخت ریمارکس دیے کہ جس ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کو عدالت نے سزا دی تھی، اسے صدر میڈل پہنایا جا رہا ہے، اور اب آپ نے آئینی عدالت بھی بنا دی لیکن کام پھر بھی نہیں ہو رہا۔ یہ ریمارکس اسلام آباد کے پٹوار سرکلز میں پرائیویٹ افراد کے سرکاری کام کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران سامنے آئے۔ عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ پٹواریوں کی اسامیوں کے لیے درست اشتہار دوبارہ جاری کرے۔ جسٹس محسن نے کہا کہ “کیا ہر کام توہین عدالت کے نوٹس کے بعد کرنا ہے؟ جس ڈی سی کو ہم نے سزا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین کے خلائی پروگرام میں ایک اہم اور غیر متوقع پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر پھنسے 3 خلا بازوں کے لیے بالآخر واپسی کی امید پیدا ہوگئی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق کئی روز سے جاری بے یقینی کی صورتحال میں چینی حکام نے ہنگامی بنیادوں پر بغیر عملے والا خصوصی مشن خلا میں بھیجا، جو اپنے مقصد کے مطابق اسٹیشن تک پہنچ کر نہایت کامیابی کے ساتھ اس سے منسلک ہو چکا ہے۔ اس کامیاب رابطے کے بعد زمین پر موجود ماہرین کو یقین ہے کہ محصور خلا باز جلد واپس لوٹ سکیں گے۔تیانگونگ پر موجود ژانگ لو، وو فے اور ژانگ ہونگ ژانگ ان خلا بازوں میں شامل ہیں...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی  نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ جس ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کو اس عدالت نے سزا دی ہوئی تھی، اسے صدر میڈل پہناتا ہے، اب تو آپ لوگوں نے آئینی عدالت بنا لی پھر بھی کام نہیں ہو رہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسلام آباد کے پٹوار سرکلز میں پرائیویٹ اشخاص کے سرکاری کام کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو دوبارہ درست اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالتی حکم کے مطابق آسامیوں کا درست اشتہار جاری نہ ہونے پر جسٹس محسن اختر کیانی نے اظہار برہمی کیا اور ریمارکس دیے کہ کیا ہرکام توہین عدالت کے بعد ہی کرناہے،...
    پاکستان کو تنظیم برائے انسدادِ کیمیائی ہتھیار (OPCW) کی ایگزیکٹو کونسل کے لیے 2026ء  تا 2028ء  دوبارہ منتخب کر لیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق یہ انتخاب 24 تا 28 نومبر کو دی ہیگ میں منعقدہ  کانفرنس کے 30ویں اجلاس کے دوران ہوا۔ واضح رہے کہ 193 رکن ممالک  کا حامل کیمیکل ویپن کنونشن (CWC) دنیا کا سب سے کامیاب تخفیفِ اسلحہ معاہدہ ہے جس کے تحت کیمیائی ہتھیاروں کی پوری کلاس کا خاتمہ کیا جا چکا ہے۔  او پی سی ڈبلیو کی ایگزیکٹو کونسل  اس تنظیم کا اہم پالیسی ساز ادارہ ہے، جو کنونشن پر مؤثر عملدرآمد اور اس کی پاسداری کی نگرانی کرتی ہے۔ پاکستان او پی سی ڈبلیو کا فعال رکن ہے...
    کراچی: پاکستانی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ پہلی اہلیہ کی رضامندی سے دوسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔ اذلان نے انسٹاگرام اسٹوری پر بتایا کہ وہ خود یہ خبر مداحوں تک پہنچانا چاہتے ہیں تاکہ کسی غلط فہمی یا افواہ سے بچا جا سکے۔  ان کے مطابق یہ فیصلہ اُن کے لیے بھی غیر معمولی ہے مگر پہلی اہلیہ کی مکمل رضامندی کے ساتھ یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے درخواست کی کہ اُن کے خاندان کو اس معاملے سے دور رکھا جائے کیونکہ یہ ان کی ذاتی زندگی کا حصہ ہے۔ انہوں نے مداحوں سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی اپیل بھی کی۔ اذلان شاہ...
    جنیوا: اقوام متحدہ نے لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر ہونے والے مہلک اسرائیلی فضائی حملوں کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے. اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے کہا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو تقریباً ایک سال گزرنے کے باوجود اسرائیلی فوج کی کارروائیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ لبنان پہلے ہی اسرائیل پر گزشتہ برس نومبر میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگا چکا ہے، جس کا مقصد حزب اللہ کے ساتھ ایک سال سے جاری جھڑپوں کو روکنا تھا۔ لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے 330 سے زیادہ افراد ہلاک اور 945 زخمی ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق ان...
    ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق انڈر 19 ایشیا کپ ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں پاکستان، بھارت، افغانستان، سری لنکا اور بنگلادیش سمیت آٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی۔ ٹورنامنٹ میں مزید 3 ٹیمیں کوالیفائرز کے ذریعے شامل ہوں گی۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ دیگر دو ٹیمیں کوالیفائر ون اور کوالیفائر تھری ہوں گی۔ دوسرے گروپ میں بنگلادیش، افغانستان، سری لنکا کے ساتھ کوالیفائر ٹو ٹیم شامل ہوگی۔ ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا 14 دسمبر کو ہو گا۔ دونوں سیمی فائنلز 19 دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین کا تحفظ، قومی سالمیت اور ہر پاکستانی شہری کی حفاظت پاک فوج کی اولین ترجیح ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ–27 کے شرکاء نے آج جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا،جی ایچ کیو میں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کو ملکی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی  کا یہ اہم تربیتی پروگرام NSW–27 ارکانِ پارلیمان، سینئر سول و عسکری افسران، ماہرینِ تعلیم اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کو ایک پلیٹ فارم پر لاتا ہے تاکہ قومی سلامتی سے...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی پشاور میں اجتماعی دعا کے اہتمام کی تجویز پر شیرافضل مروت کا ردعمل آگیا۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں شیرافضل مروت نے سلمان اکرم راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی یہ تجویز کہ پشاور میں اجتماعی دعا کا اہتمام کیا جائے،واقعی وقت کی ضرورت اور حالات کی سنگینی سے پوری طرح ہم آہنگ ہے،ہم سب ان معصوم اور مظلوم جانوں کے لیے دعاگو ہیں جن کا انتقال 26 نومبر کے سانحے میں ہوا۔ اللہ تعالیٰ ان سب کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔تاہم، جس روحانی راستے کا آپ نے انتخاب فرمایا ہے، اس کے ساتھ ایک لطیف...
    یورپی ملک اسٹونیا میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ کو 10,500 سال پرانی ‘چیونگم’ ملی ہے جسے ایک نوعمر لڑکی نے چبایا تھا۔ یہ دریافت اس وقت ہوئی جب یونیورسٹی آف ٹارٹو کے انسٹیٹیوٹ آف ہسٹری اینڈ آرکیالوجی نے تحقیق کے دوران بیرچ ٹار کے ایک ٹکڑے پر دانتوں کے نشانات اور تھوک کے آثار دیکھے۔ یہ بھی پڑھیے: زمین سے کس پراسرار سیارے کے تصادم نے چاند کو جنم دیا؟ سائنسدانوں کو بالآخر سراغ مل گیا بیرچ ٹار دراصل برچ درخت کی چھال کو خشک طریقے سے گرم کر کے تیار کیا جاتا ہے اور قدیم دور میں اسے چبانے کے ساتھ ساتھ چپکانے والے مادے کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا تھا۔ سائنس دانوں نے تھوک سے ڈی این...
    راولپنڈی کے اڈیالہ روڈ فیکٹری ناکہ پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کارکنوں کا دھرنا تقریباً 9 گھنٹے تک جاری رہا۔ شدید سردی کے باوجود بڑی تعداد میں کارکن سڑک پر موجود رہے۔ پولیس اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد دھرنے کا خاتمہ کر دیا گیا اور شرکاء فیکٹری ناکہ سے روانہ ہوگئے۔ مذاکرات میں سینیٹر علامہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجہ اور شاہد خٹک بھی شریک تھے، جنہوں نے صورتحال کو پر امن طریقے سے حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر بحرین روانہ ہوگئے۔  ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی بحرین جا رہا ہے جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور دیگر حکام، افسران شامل ہیں۔ دورے کے دوران وزیراعظم بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ اور بحرین کے نائب وزیراعظم شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے۔ ملکی سالمیت، سکیورٹی اور شہریوں کے تحفظ میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: فیلڈ مارشل یہ سرکاری دورہ مملکت بحرین کے ساتھ...
    متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے دبئی ایئر شو 2025 نے تاریخی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 202 ارب ڈالر سے زائد کے معاہدے کیے، جو 2023 کے مقابلے میں تقریباً دگنے ہیں۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق، ایئر شو عالمی سطح کے سب سے بڑے ایوی ایشن ایونٹس میں شمار ہوتا ہے، جس میں تقریباً 2 لاکھ 48 ہزار ماہرین، صنعت کے نمائندے اور سیاح شریک ہوئے۔ اس ایونٹ میں 1500 سے زائد نمائش کنندگان نے حصہ لیا، جن میں سے 440 پہلی بار شریک تھے، جبکہ 115 ممالک کی 490 فوجی اور سول وفود نے بھی شرکت کر کے ایئر شو کی بین الاقوامی اہمیت کو اجاگر کیا۔ نمایاں معاہدوں میں ایمریٹس ایئر لائنز کا بوئنگ سے...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی اور پیچیدہ چیلنجز کے باوجود مسلح افواج قومی سلامتی کیلئے پُرعزم ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 27 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا ایک اہم پروگرام ہے، یہ پروگرام پارلیمنٹیرینز، اعلیٰ سول و عسکری افسران اور تعلیمی و سماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندگان کو یکجا کرتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ کے شرکاء کو غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری قومی اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی، منشیات کی اسمگلنگ اور منظم جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت ہری پور کے ضمنی انتخاب میں مبینہ طور پر ’’مینجڈ‘‘ مگر غیر متوقع شکست پر پریشان ہے۔ یہ وہ حلقہ ہے جہاں خیبر پختونخوا میں پارٹی کی اپنی حکومت قائم ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق اس نتیجے نے اعلیٰ قیادت میں سنجیدہ غور و فکر شروع کروا دیا ہے اور یہ بحث جاری ہے کہ کیا طویل عرصے کی محاذ آرائی کی سیاست نے پارٹی کے لئے سیاسی میدان محدود کر دیا ہے، یہاں تک کہ اپنے مضبوط گڑھ خیبر پختونخوا میں بھی سپورٹ کم ہوتی محسوس ہو رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق قیادت اب مذاکرات کی سیاست کی طرف مائل ہو رہی ہے۔ سینئر رہنما ہری پور میں شکست...
    اسلام آباد: غیر ملکی ایئرلائن کا طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران حادثے سے بال بال بچ گیا۔ ذرائع کے مطابق سعودی ایئرلائن کی پرواز نمبر 728 جدہ سے اسلام آباد پہنچی تھی اور طیارے کے پائلٹ نے لینڈنگ اپروچ رن وے 28 رائٹ کے بجائے غلطی سے رن وے 28 لیفٹ کی بنائی، جو مرمت کے باعث بند ہے۔ پی اے اے نے رن وے 28 لیفٹ بند اور رن وے 28 رائٹ کھلا ہونے کا نوٹم جاری کر رکھا ہے، تاہم پائلٹ مسلسل یہی کہتا رہا کہ وہ درست رن وے پر ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹرول ٹاور پر موجود ایئر ٹریفک کنٹرولر نے پائلٹ کو بروقت غلط رن وے پر ہونے...
     ویب ڈیسک  :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان ایک اہم ملک ہے اور عالمی برادری میں اپنی حقیقی جگہ حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔  انہوں نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور معرکہ حق کے دوران دکھائے گئے عزم کو پاکستان کی عالمی ساکھ میں اضافے کی مثال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے اور ہم مل کر دشمنوں کے سازشوں کو ناکام بنائیں گے، ان شا اللہ۔ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا Rawalpindi, 26 November 2025:Participants of the National Security Workshop–27 visited General Headquarters today, where they received comprehensive briefings on Pakistan’s regional and internal security landscape and prevailing national...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شہرِ قائد میں صرف 69 ٹریفک سگنلز فعال ہونے کی وجہ سے ای چالان سسٹم کو مشکلات کا سامنا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق کراچی میں موجود 89 ٹریفک سگنلز میں سے صرف 69 کام کر رہے ہیں، جبکہ موازنہ کیا جائے تو ممبئی میں ایل ای ڈی لائٹس والے 569 اور نئی دلی میں 2160 ٹریفک سگنلز فعال ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں بڑی تعداد میں سگنلز کے غیر فعال ہونے سے ای چالان نظام متاثر ہوتا ہے۔ شہر میں سوا ارب روپے کی لاگت سے 400 جدید سگنلز نصب کرنے کی ضرورت ہے۔پیر محمد شاہ کا مزید کہنا تھا کہ نئے منصوبے کے تحت خودکار نظام سے چلنے والے 400 جدید...
     فیفا نے پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی ورلڈ کپ میچز میں ممکنہ عدم شمولیت کے خدشات دور کردیے ہیں۔ فیفا نے ان پر 3 میچوں کی پابندی تو عائد کی، مگر اس میں سے 2 میچوں کی سزا ایک سال کے لیے معطل کردی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ رونالڈو ورلڈ کپ میں پرتگال کے کسی بھی میچ سے باہر نہیں ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ریٹائرمنٹ کتنی دور ہے؟ کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ارادے بتا کر شائقین کو حیران کردیا فیفا نے منگل کو جاری کردہ فیصلے میں کہا کہ آئرلینڈ کے خلاف کوالیفائنگ میچ میں رونالڈو کی جانب سے مدمقابل کھلاڑی دارا او شیعے کو کہنی مارنا ’تشدد آمیز رویہ‘ اور ’سنگین فاؤل‘ کے...
    امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کے ساتھ جذباتی انداز میں گلے ملنے کی وائرل ویڈیو پر تنقید کے بعد مرحوم چارلی کرک کی بیوہ اریکا کرک نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر اعتراض کرنے والوں کو شاید خود ایک بار گلے لگنے کی ضرورت ہے۔ میگن کیلی شو میں گفتگو کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا انہوں نے اُن تبصروں کو دیکھا جن میں سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کے درمیان گلے ملنے کو غلط رنگ دیا۔ اس پر اریکا کرک نے ہنستے ہوئے کہا کہ جو لوگ انہیں جانتے ہیں، وہ بخوبی واقف ہیں کہ وہ فطری طور پر گلے ملنے والی شخصیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو...
    سبق اخبار کے مطابق ریاض میں گزشتہ روز بین الاقوامی کھجور کانفرنس اور نمائش کا چھٹا ایڈیشن بھرپور انداز میں شروع ہوا، یہ ایونٹ قومی مرکز برائے نخل وکھجور کی جانب سے شاہ سعود یونیورسٹی کے احاطے میں منعقد کیا جا رہا ہے اور 25 نومبر سے 4 دسمبر 2025 تک جاری رہے گا۔ افتتاحی دن ہی ملکی وغیر ملکی ماہرین، کسانوں، سرمایہ کاروں اور نمائش کنندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے اس تقریب کی اہمیت کو نمایاں کردیا۔ مزید پڑھیں: ’آسمان سے گرے کھجور میں اٹکے‘: ای سگریٹ گلے پڑگئی، بچے بھی لت میں مبتلا نمائش میں سعودی عرب کے تمام علاقوں کے خصوصی پویلین نمایاں رہے، جہاں آنے والوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔ اسی موقع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پارٹی کو توقع تھی کہ اس بار ان کے مینڈیٹ کو قبول کیا جائے گا۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے گزشتہ عرصے میں سختیاں برداشت کیں اور سمجھ رہے تھے کہ اس بار ہمارا مینڈیٹ تسلیم کیا جائے گا۔ اگر پہلے سے معلوم ہوتا کہ ہمارا مینڈیٹ اب بھی قبول نہیں کیا جا رہا تو ہم ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لیتے۔انہوں نے کہا کہ ہری پور میں ہم اپنی جیتی ہوئی نشست کا دفاع نہیں کرسکے۔ ہماری جیتی ہوئی سیٹ ہمیں نہ دینا جمہوریت کے لیے اچھا شگون نہیں۔ اب خیبر پختونخوا...
    اسلام آباد ہائی کورٹ: جسٹس راجہ انعام امین منہاس کی کازلسٹ طبیعت خرابی کے باعث منسوخ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس کی عدالت کی آج کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس راجہ انعام امین طبیعت ناسازی کے باعث اس وقت کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ جسٹس انعام امین منہاس کو طبیعت ناسازی پر گزشتہ روز کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال داخل کرلیا گیا تھا ۔ گزشتہ روز ڈویژن بنچ کی سماعت میں جسٹس انعام امین منہاس کی اچانک طبعیت خراب ہو گئی تھی ۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر ، جسٹس محسن اختر کیانی سمیت دیگر ججز...
    لاہور کے علاقے لوئر مال میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ریت سے بھری تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ڈیوٹی پر موجود دو پولیس اہلکاروں کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل محمد صفدر اور کانسٹیبل محمود کارپوریشن چوک پر اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ اچانک بے قابو ٹریکٹر ٹرالی ان پر چڑھ دوڑی۔ ٹکر اس قدر شدید تھی کہ کانسٹیبل محمد صفدر جانبر نہ ہو سکے، جبکہ کانسٹیبل محمود کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، تاہم ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور جائے حادثہ سے...
    ہم نے آئندہ سرمائی اجلاس کے لیے مختلف معاملات پر بہت سے سوالات جمع کرائے ہیں، بھارتی پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 01 دسمبر سے 19 دسمبر تک جاری رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رکن بھارتی پارلیمنٹ میاں الطاف نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرانا ان کی پارٹی کی اولین ترجیح ہے اور یہ پہلا مسئلہ ہو گا جو وہ 01 دسمبر سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے آئندہ سرمائی اجلاس میں اٹھائیں گے۔ ذرائع کے مطابق میاں الطاف ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے مستقل طور پر ریاست کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے...
    قوس — 23 نومبر تا 22 دسمبر مثبت پہلو: آپ نے ایک ستارے سے خواہش کی تھی، اور آج آپ خود کو اپنے خاندان اور پیاروں کے درمیان ایک نئی ترقی اور روحانی سکون کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔ لیکن ایک سوال ہے: آپ خود کو حد سے زیادہ بکھر جانے سے کیسے روکیں گے؟ دوسروں کے لیے موجود رہنا اچھی بات ہے، مگر کیا آپ اپنے اندر کے اس حصے کے لیے بھی وقت نکالتے ہیں جو خود آپ کی توجہ چاہتا ہے؟ کیا ہو اگر آپ کچھ دیر کے لیے اپنی بےتاب، بلند پروازانہ زندگی کا اسٹیئرنگ کسی اعلیٰ طاقت کے سپرد کر دیں اور خود صرف “موجود رہنے” پر توجہ دیں؟ اپنے اصل، محبت بھرے اور سچّے...
    وفاقی آئینی عدالت نے پارکس اینڈ ہینڈی کرافٹ اتھارٹی کے بل بورڈز لگانے کے کیس میں سخت مؤقف اپنایا ہے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ بل بورڈز خطرناک ہیں اور فیس جمع کرنے کے لیے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا قابل قبول نہیں۔ مزید پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ، گٹکا ایکٹ کے خلاف درخواست خارج عدالت نے استفسار کیا کہ اگر بل بورڈ گرنے سے کوئی جانی یا مالی نقصان ہوا تو ذمہ داری کون لے گا اور کیا اتھارٹی اس کے لیے تیار ہے؟ جسٹس نے یہ بھی سوال کیا کہ کیا بل بورڈ لگانے سے قبل سائیٹ کے تعمیراتی معیار کا جائزہ لیا جاتا ہے، اور یاد دلایا کہ سپریم کورٹ پہلے ہی...
    انورادھابھسین پہلے بھی کشمیر میں آزادی صحافت پر پابندیوں پر تشویش کا اظہار کر چکی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں شہری حقوق کی مختلف تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم ”کمپین اگینسٹ سٹیٹ رپریشن” نے جموں میں کشمیر ٹائمز کے دفتر پر ریاستی تحقیقاتی ادارے کے حالیہ چھاپے اور اس کی ایگزیکٹیو ایڈیٹر اور غیر جانبدار صحافی انورادھا بھسین کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سی اے ایس آر نے ایک بیان میں انورادھابھسین کے خلاف کارروائی کو پریشان کن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے جابرانہ اقدامات جموں و کشمیر میں صحافیوں کو درپیش ہراسانی کی عکاسی کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان طویل عرصے سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے اہم پیش رفت ہو چکی ہے اور ممکنہ امن معاہدہ طے پا جانے کے قریب ہے۔ تھینکس گیونگ کی تقریب سے وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اس جنگ نے ہزاروں فوجیوں کی جانیں لے لی ہیں، مگر اب امن کے مسودے پر غیر معمولی ترقی سامنے آئی ہے۔ ان کے مطابق معاملہ ایک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے صرف نو ماہ کے دوران آٹھ مختلف تنازعات کو رکوانے میں کردار ادا کیا، اور اب ان کی پوری توجہ روس۔یوکرین جنگ ختم کرانے...
    روس یوکرین جنگ ختم ہونے کے قریب ہے، امریکی صدر ٹرمپ کا بڑا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ طے پانے کے قریب ہے۔ وائٹ ہاؤس میں تھینکس گیونگ کی تقریب سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ اس جنگ میں ہزاروں فوجی مارے جا چکے ہیں، تاہم اب امن معاہدے کے مسودے پر غیر معمولی پیش رفت ہوئی ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے صرف نو ماہ میں آٹھ جنگیں رکوائیں، اور اب روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے بھی حتمی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے...
    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون نے الزام عائد کیا کہ کراچی کے ڈولمن مال کی انتظامیہ نے ان کے خصوصی بچے کو پلے ایریا میں داخلے سے روک دیا۔ خاتون کے مطابق ان کا 9 سالہ بیٹا آٹزم کا شکار ہے، تاہم مال کے پلے ایریا میں 5 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کے داخلے پر پابندی ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ عملے نے نہ صرف ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا بلکہ جب انہوں نے ٹکٹ کی رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا تو اسے بھی مسترد کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کو بڑے پلے ایریا میں اکیلا نہیں چھوڑ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روس اور یوکرین کے درمیان برسوں سے جاری جنگ کے پس منظر میں پہلی بار ایسی پیش رفت سامنے آئی ہے جسے مستقبل کی امن کوششوں کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔یوکرینی کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے واضح طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ امن منصوبے پر بات چیت آگے بڑھانے پر رضامندی ظاہر کر کے اس تنازعے کو سفارتی راستے سے حل کرنے کی نئی امیدیں پیدا کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اس فریم ورک کے تمام متنازع نکات پر ٹرمپ سمیت یورپی اتحادیوں کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنے کو تیار ہیں، تاکہ کوئی ایسا فارمولا طے کیا جا سکے جو یوکرین کی خودمختاری اور قومی سلامتی کو...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل   مثبت: شاید آپ جن جوابوں کی تلاش کررہے ہیں وہ اس وقت نہیں ملتے جب آپ اکیلے جدوجہد کرتے ہیں۔ شاید آپ کی خوشحالی مشترکہ وسائل پیدا کرنے میں مضمر ہے۔ انسان سماجی جانور ہے ایک وجہ سے، انہیں اکیلے نہیں بلکہ ایک ٹیم کی طرح بنایا گیا ہے۔ جس طرح ایک اپارٹمنٹ بنانے کےلیے ایک ٹیم کی ضرورت ہوتی ہے، اسی طرح اسے چلانے کے لیے بھی ایک ٹیم کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور اگر آپ مالی معاملات کو پورا کرنے کےلیے جدوجہد کر رہے ہیں، یہاں تک کہ جذباتی طور پر، آپ کو اپنے آپ کو یہ دیکھنے پر مجبور کرنا چاہیے کہ پیمانے کہاں غیر متوازن ہیں اور جہاں آپ...
    بھارت میں ہندوتوا بیانیے اور اقلیتوں کے حوالے سے ایک نئی بحث اس وقت شدت اختیار کر گئی جب ایودھیا میں رام مندر پر آر ایس ایس کا جھنڈا لہرانے کی تقریب کو مختلف حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اور آر ایس ایس کی بڑھتی ہوئی قربت اقلیتوں، خصوصاً مسلمانوں کے لیے تشویش کا باعث بنتی جا رہی ہے۔ تنقیدی آوازوں کے مطابق، رام مندر کی تعمیر اور بابری مسجد کی شہادت کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا اور اسے ایک قومی جشن کا رنگ دے کر مذہبی اقلیتوں کے جذبات کو نظر انداز کیا گیا۔ ناقدین مزید الزام لگاتے ہیں کہ رام مندر...
    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ تعمیر ہونے والے رام مندر پر نام نہاد مقدس کیسر ی جھنڈا لہرا کر ایک بار پھر اپنے ہندوتوا ایجنڈے کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔ ایک ایسے ملک میں جو کبھی تعددیت اور سیکولر اقدار کے لیے پہچانا جاتا تھا، اس تقریب کو مودی حکومت نے ’قومی یکجہتی‘ کا لمحہ قرار دینے کی کوشش کی، لیکن حقیقت میں یہ منظر بھارتی اقلیتوں، خصوصاً مسلمانوں کے لیے گہرے زخم تازہ کرنے کا باعث بنا۔ یہ بھی پڑھیں: تقریب کے دوران ٹی وی اینکرز نے اسے ’تہذیب کی نئی پیدائش‘ قرار دیا، جبکہ وزرا نے اسے بھرپور سیاسی تماشہ بنا دیا۔ جشن و جلوس میں وہ تلخ حقیقت تقریباً فراموش کر دی...
     علی ساہی :صوبہ بھر میں لائسنسنگ کا اجراء جاری ہے،رواں ماہ مجموعی طور پر 33 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ یونٹس سے استفادہ کیا۔ پنجاب کے 27 اضلاع میں پنک اور بلیو لائسنسنگ یونٹس شہریوں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق 12 ہزار شہریوں نے لرننگ لائسنس حاصل کیا جبکہ 13 ہزار افراد نے فریش ریگولر لائسنس بنوائے۔ اس کے علاوہ 5 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنس کی تجدید کروائی۔ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان میں پنک لائسنسنگ یونٹس فعال کر دئیے گئے ہیں، ترجمان کا کہنا ہے کہ 4500 خواتین کو پنک موبائل لائسنسنگ یونٹ کے ذریعے سہولیات فراہم کی گئیں۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، جس کے مطابق  آسٹریلیا کا ویزا اب مزید آسان ہوگیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق پاکستانی شہریوں کے لیے بیرون ملک سفر خصوصاً ترقی یافتہ ممالک کے ویزا حصول ہمیشہ سے ایک مشکل اور وقت طلب مرحلہ رہا ہے، لیکن آسٹریلین ہائی کمیشن نے اس مسئلے کو کم کرنے کی ایک بڑی پیش رفت کرتے ہوئے ویزا پراسیسنگ کو پہلے سے کہیں زیادہ آسان بنا دیا ہے۔ہائی کمیشن کے مطابق اب پاکستان میں مقیم وہ تمام افراد جو آسٹریلیا کا ویزا حاصل کرنا چاہتے ہیں، ایک نئی متعارف کردہ موبائل ایپ کے ذریعے اپنی درخواست اور بائیومیٹرکس گھر بیٹھے جمع کرا سکتے ہیں۔ یہ سہولت نہ صرف وقت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک غیر ملکی ایئرلائن کا طیارہ لینڈنگ کے دوران بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق اے ٹی سی کے بروقت اور فوری اقدام نے طیارے کو بند رن وے پر اترنے سے روک دیا۔سعودی ایئرلائن کی پرواز 728 جدہ سے اسلام آباد پہنچی تھی، جبکہ ایئرپورٹ کا رن وے 28 لیفٹ مرمت کے باعث بند ہے اور اس حوالے سے نوٹم بھی جاری کیا جا چکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے لینڈنگ اپروچ غلطی سے 28 رائٹ کے بجائے بند رن وے 28 لیفٹ کی بنائی۔ کنٹرول ٹاور میں موجود ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بروقت نشاندہی کرتے ہوئے پائلٹ کو بتایا کہ وہ غلط رن...
    بھارت کے علاقے نوئیڈا میں بچوں کے قتل کے کیس کو تقریباً 2 دہائیاں گزرنے کے بعد ایک بار پھر ملک بھر میں بحث چھڑ گئی ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے مقدمے کے آخری ملزم سرندر کُولی کو بھی بری کر دیا ہے۔ 12 نومبر کو عدالتِ عظمیٰ نے اُن کے خلاف زیرِ التوا آخری مقدمے میں سابقہ فیصلے کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا اعترافی بیان جس میں انسانیت سوز جرائم کا ذکر تھا، تشدد کے ذریعے حاصل کیا گیا اور قابلِ اعتماد نہیں تھا۔ یہ بھی پڑھیے: بچے کے اغوا اور قتل کا مقدمہ، سپریم کورٹ نے 15 سال بعد ملزمان کو بری کردیا یہ کیس دسمبر 2006 میں اُس وقت منظرِ عام پر آیا جب...
    ویب ڈیسک:پاکستان نے بھارت میں بابری مسجد کی جگہ نام نہاد رام مندر پر پرچم لہرانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔  وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ  ہندوستان میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا پر پاکستان نے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔  دفترِ خارجہ نے کہا کہ بابری مسجد صدیوں پرانی عبادت گاہ ہے، انتہا پسندوں نے 6 دسمبر 1992ء کو بابری مسجد کو منہدم کیا تھا، بھارتی حکومت نے انتہا پسندوں کو عدالت کے ذریعے بری کر دیا۔ برطانوی حکومت کا کم از کم تنخواہ میں اضافے کا فیصلہ    ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے مسمار کی گئی مسجد کی جگہ...
    اسلام ٹائمز: ایرانی تجزیہ کار رضائی‌ نژاد نے اس جانب بھی اشارہ کیا ہے کہ ایران پر حالیہ صہیونی حملے نے پاکستان کو یہ احساس دلایا ہے کہ اسرائیل خطے میں کسی حد کا پابند نہیں، یہ بات پاکستان کے لیے، جو واحد اسلامی ایٹمی طاقت ہے، ایک وارننگ تھی۔ اسی وجہ سے پاکستان لازمی طور پر ایران کے ساتھ سیاسی و سکیورٹی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش کرے گا اور ایران بھی اسے ایک ترقی پاتے رجحان کے طور پر دیکھتا ہے۔ تجزیہ: سعیده‌ سادات فهری پاکستان کے لیے ایرانی حکام کے پے در پے سفارتی دوروں کی شدت کے تناظر میں ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کا مشن اسلام آباد اس کی آخری کڑی...
    ویٹیکن نے ایک نئے فرمان میں کہا ہے کہ پرمسرت ازدواجی زندگی کے لیے کسی پیچیدہ حساب کتاب کی ضرورت نہیں، کیتھولک افراد کے لیے ایک شریکِ حیات کافی ہے۔ پوپ لیو کی منظوری سے جاری کیے گئے اس فرمان میں ویٹیکن نے دنیا بھر کے 1.4 ارب کیتھولک افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ زندگی بھر کے لیے ایک ہی شریکِ حیات تلاش کریں اور متعدد جنسی یا ازدواجی تعلقات سے گریز کریں۔ یہ بھی پڑھیے: قبولِ اسلام اور شادی دونوں میرے اپنے فیصلے ہیں، خاتون یاتری کا بیان افریقہ میں رائج چند ثقافتی روایات، جہاں بعض کیتھولک افراد ایک سے زیادہ ازدواجی یا مضبوط تعلقات رکھتے ہیں، کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ویٹیکن نے کہا کہ...
    لاہور: لاہور کے علاقے لوئر مال میں تیز رفتار ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالی نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل شہید جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل محمد صفدر اور کانسٹیبل محمود کارپوریشن چوک میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ اچانک بے قابو ٹریکٹر ٹرالی نے دونوں کو روند دیا۔ حادثے میں کانسٹیبل محمد صفدر موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ کانسٹیبل محمود کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو قبضے...