2025-10-13@15:34:22 GMT
تلاش کی گنتی: 86662
«آفریدی کا»:
(نئی خبر)
امن کا نوبیل انعام 2025 وینزویلا کی ماریہ کورینا کو مل گیا آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ اس وقت تاخیر کا شکار ہے، جس کی بنیادی وجوہات بیرونی مالیاتی یقین دہانیوں کی عدم فراہمی اور گورننس و کرپشن ڈائیگناسٹک اسسمنٹ رپورٹ کا تاحال جاری نہ ہونا ہیں۔ ان دونوں امور نے مذاکرات میں پیش رفت کی رفتار کو متاثر کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اقتصادی و مالیاتی پالیسیوں سے متعلق معاہدے کی نو جدولوں میں سے توازن ادائیگی اور بیرونی مالیاتی ضروریات کے معاملات حل طلب ہیں۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ آئندہ ہفتے تک یہ نکات طے پا جائیں گے تاکہ معاہدے کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم ہو سکیں۔رپورٹ کے مطابق جی سی ڈی اسسمنٹ رپورٹ کا...
سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس کی بنیاد پر ضلع اورکزئی کے علاقے جمال مایہ میں آپریشن کر کے 30بھارتی سرپرست یافتہ خوارج کو جہنم واصل کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 30بھارتی سرپرست یافتہ خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا، یہ کامیاب آپریشنز دہشتگردوں کے ناپاک حملے کا بدلہ ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ان کامیاب آپریشنز میں دہشتگردوں کے مرکزی سہولت کاروں کو انجام تک پہنچا دیا گیا۔اورکزئی واقعے میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف سلسلہ وار جوابی آپریشنز جاری ہیں۔ اورکزئی میں 7اکتوبر کو لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت سمیت بہادر افسران شہید ہوئے تھے۔
فائل فوٹو توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی نے بلغاری جیولری سیٹ سے متعلق اپنا 342 کا بیان ریکارڈ کروا دیا۔بشریٰ بی بی نے اپنے 342 کے بیان میں کہا کہ بلغاری جیولری سیٹ رولز کے مطابق ادائیگی کر کے اپنے پاس رکھا، انعام اللّٰہ شاہ کو صہیب عباسی سے کم قیمت لگانے کا کبھی نہیں کہا، انعام اللّٰہ شاہ پہلے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پھر وزیرِاعظم ہاؤس میں بھی ملازم تھا، انعام اللّٰہ شاہ کو دو جگہوں سے تنخواہیں لینے پر برطرف کیا۔ بشریٰ بی بی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فرض کریں انعام اللّٰہ نے مجھے قیمت کم لگانے پر 3 ارب 20 کروڑ کا فائدہ دیا، فرض کریں مئی 2021ء میں اگر مجھے فائدہ دیا...
---فائل فوٹو توشہ خانہ کیس ٹو میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے اہلیہ بشریٰ بی بی کو ملنے والے بلغاری جیولری سیٹ سے متعلق اپنا 342 کا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔راولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل کی خصوصی عدالت میں بانیٔ پی ٹی آئی اور اِن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔خصوصی عدالت نے انتیس انتیس سوالات پر مشتمل دفعہ 342 کا سوالنامہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو دیا تھا۔بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے گزشتہ روز 342 کا بیان عدالت میں جمع کروایا۔بانیٔ پی ٹی آئی نے اپنے 342 کے بیان میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ 2018ء میں توشہ...
---فائل فوٹو وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کو ساز گار ماحول کی فراہمی حکومت کی ذمے داری ہے، حکومتی کاوشوں کی بدولت ملک نے معاشی استحکام حاصل کرلیا ہے۔وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ توانائی اور ٹیکس شعبوں میں بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت آئے گی، کیش لیس معیشت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اصلاحاتی عمل متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے آگے بڑھ رہا ہے، 3 بڑی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستانی معاشی اشاریوں کو مثبت قرار دیا، تمام معاشی اشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب زدگان کی بحالی کا چیلنج درپیش ہے۔محمد اورنگزیب نے...
13 اکتوبر سے انسداد پولیو کی ملک گیر مہم کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس مہم کا اعلان فوکل پرسن برائے انسداد پولیو پروگرام عائشہ رضا فاروق نے پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ چار لاکھ سے زائد پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں اور چار کروڑ پچاس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ستمبر 2004 سے چھ ملک گیر مہم چلائی جا چکی ہیں جبکہ پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کے کیسز 11 لاکھ سے کم ہو کر آٹھ لاکھ تیس ہزار رہ گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملک سے اب تک 29 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا سے کیسز کی تعداد زیادہ سامنے آئی ہے۔...
راولپنڈی: ٹی ایل پی کے ممکنہ مارچ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے، مختلف راستوں پر کنٹینرز پہنچائے گئے ہیں جب کہ جڑواں شہر میں کارکنوں کی گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان نے فیض آباد تا امریکن ایمبیسی یا اقصیٰ ملین مارچ کی کال دے رکھی ہے ،ا س حوالے سے راولپنڈی میں انتظامیہ اور پولیس نے حکمت عملی تیار کرلی اور ٹی ایل پی کے سرکردہ کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کے لیے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ شہر سے مجموعی طور پر 117 کارکنان کو تحویل میں لیا جاچکا ہے ۔ امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے اہم چوراہوں اور...
بھارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ چار سال بعد افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولے گا۔ بھارتی وزیرِ خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے یہ اعلان جمعے کو افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ نئی دہلی میں ملاقات کے دوران کیا۔ بھارت نے 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کابل میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا تھا، تاہم ایک سال بعد تجارت، طبی امداد اور انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کے لیے ایک چھوٹا مشن دوبارہ قائم کیا گیا تھا۔ جے شنکر نے ملاقات کے دوران کہا کہ "بھارت افغانستان کی خودمختاری، سالمیت اور آزادی کا مکمل احترام کرتا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون علاقائی استحکام اور...
کراچی: معاشی مشکلات کے شکار این ای ڈی یونیورسٹی کے ایک طالبعلم نے فیس کی عدم ادائیگی کے باعث داخلہ منسوخی کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ طالبعلم کے والد گزشتہ برس کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے، وہی خاندان کے واحد کفیل تھے۔ والد کے علاج کے بھاری اخراجات کے باعث طالبعلم شدید مالی مشکلات کا شکار رہا۔ وکیل نے بتایا کہ طالبعلم چار سمسٹرز کی فیس بروقت ادا کر چکا ہے تاہم حالیہ فیس جمع نہ ہونے پر یونیورسٹی نے اسے کلاسز لینے سے روک دیا اور بعد ازاں داخلہ منسوخ کر دیا۔ درخواست گزار نے انسانی بنیادوں پر تعلیم جاری رکھنے...
پشاور: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انکی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں امن عامہ یقینی بنانے کیلئے فیڈرل کانسٹیبلری کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، محسن نقوی نے کہا کہ قیام امن کی ذمہ داری کی احسن طریقے سے ادائیگی کے لئے فیڈرل کانسٹیبلری کو ہر طرح سے مضبوط کیا جائے گا۔ فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں کو جدید تقاضوں کے مطابق ٹریننگ کے لئے بیرون ممالک بھی بھیجا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کو پاکستان کی صف اول کی فورس بنانا ترجیح ہے جس کے لئے ہر طرح کے وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ ...
بھارت کا کابل میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز بھارتی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنی ٹیکنیکل ٹیم کو باقاعدہ بھارتی سفارت خانے میں اپ گریڈ کرنے کا اعلان کر دیا۔بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت جَلد کابل میں اپنے تکنیکی مشن کو سفارتخانے کی سطح تک اَپ گریڈ کرے گا۔یاد رہے کہ افغانستان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی 2021ء میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد پہلی بار بھارت کے دورے پر نئی دہلی میں موجود ہیں۔واضح رہے کہ امیر متقی کا یہ دورہ اقوامِ متحدہ کی خصوصی اجازت کے بعد ممکن ہوا اور اسے بھارت اور...
امریکی ماہرین کی ایک نئی تحقیق کے مطابق ہر 7 میں سے ایک حاملہ خاتون کو دورانِ حمل یا اس کے بعد دل سے متعلق پیچیدگیوں کا سامنا ہو سکتا ہے، چاہے انہیں پہلے دل کی کوئی بیماری نہ رہی ہو۔ مطالعہ میں 2001 سے 2019 کے درمیان نیو انگلینڈ میں 56 ہزار سے زائد حملوں کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا، جس میں دل کے دورے، فالج، دل کی ناکامی، خون کے لوتھڑے، بلڈ پریشر اور دل سے متعلق اموات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ مزید پڑھیں: بھنگ پینے والی حاملہ خواتین کو کیا طبی مسائل درپیش ہوسکتے ہیں؟ ماہرین نے انتباہ جاری کردیا تحقیق کے مطابق موٹاپا، ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور ذیابطیس کے کیسز میں بھی...
توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی جانب سے عدالت میں جمع کرایا گیا 342 کا بیان بھی سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ بلغاری جیولری سیٹ رولز کے مطابق ادائیگی کرکے اپنے پاس رکھا۔ انعام اللہ شاہ کو صہیب عباسی سے کم قیمت لگانے کا کبھی نہیں کہا۔ انعام اللہ شاہ پہلے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پھر وزیراعظم ہاؤس میں بھی ملازم تھا۔ انعام اللہ شاہ کو دو جگہوں سے تنخواہیں لینے پر برطرف کیا۔ فرض کریں انعام اللہ نے مجھے قیمت کم لگانے پر 3 ارب 20 کروڑ کا فائدہ دیا۔ فرض کریں مئی 2021 میں اگر مجھے فائدہ دیا۔ پھرجولائی 2021 میں صرف 70 ہزار زائد تنخواہ لینے پر برطرف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل نے فلسطین کے معروف سیاسی رہنما مروان البرغوثی کا نام غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت رہائی پانے والے قیدیوں کی فہرست سے خارج کر دیا ہے۔فتح موومنٹ سے تعلق رکھنے والے مروان البرغوثی 2003 سے اسرائیلی قید میں ہیں، تاہم 22 سال جیل میں گزارنے کے باوجود وہ آج بھی مغربی کنارے اور غزہ کے مقبول ترین فلسطینی رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے جو قیدیوں کی فہرست اسرائیلی حکام کو دی گئی، اس میں مبینہ طور پر البرغوثی کا نام بھی شامل تھا، اور یہ بھی قیاس کیا جا رہا تھا کہ وہ مستقبل میں فلسطینی اتھارٹی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔تاہم عرب میڈیا کے مطابق...
ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انکی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں امن عامہ یقینی بنانے کیلئے فیڈرل کانسٹیبلری کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے اس موقع پرکہا کہ قیام امن کی ذمہ داری کی احسن طریقے سے ادائیگی کے لئے فیڈرل کانسٹیبلری کو ہر طرح سے مضبوط کیا جائے گا، فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں کو جدید تقاضوں کے مطابق ٹریننگ کے لئے بیرون ممالک بھی بھیجا جائے گا۔محسن نقوی نے مزیدکہا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کو پاکستان کی صف اول کی فورس بنانا ترجیح ہے جس کے لئے ہر طرح کے وسائل فراہم کئے...
لاہور: امیر بالاج قتل کیس میں مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو دبئی سے پاکستان پہنچا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق طیفی بٹ کو دبئی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں قاضی نے طیفی بٹ سے پاکستان جانے سے متعلق سوال کیا۔ طیفی بٹ نے پاکستان جانے اور مقدمات کا سامنا کرنے کا کہا۔ دبئی عدالت نے طیفی بٹ کو پنجاب پولیس کے حوالہ کر دیا، پنجاب پولیس کی ٹیم طیفی بٹ کو لے کر لاہور پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ 4 اکتوبر کو مرکزی ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کی اندرونی کہانی بھی سامنے آئی تھی، طیفی بٹ کو دبئی میں ایک دعوت کے دوران ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مرکزی ملزم...
سٹی42: فیملی عدالت میں دائر ایک مقدمے نے نکاح نامے میں درج زیورات کی قانونی حیثیت اور ملکیت کے سوال کو ایک بار پھر نمایاں کر دیا ہے۔ مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شوہر نے نکاح نامے میں درج زیورات بیوی کو بتائے بغیر غائب کر دیےجو کہ چوری کے زمرے میں آتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہری رشید کے خلاف ان کی اہلیہ نے فیملی عدالت میں جہیز اور نکاح نامے میں درج زیورات کی واپسی کا دعویٰ دائر کیا ہے۔ درخواست گزار بیوی کا مؤقف ہے کہ نکاح نامے میں زیورات کی وضاحت کی گئی تھی اور وہ اس کی ذاتی ملکیت تھے، لیکن شوہر نے انہیں غائب کر دیا یا چھپا لیا۔ ...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اکتوبر 2025ء ) پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں دوبارہ ٹیچر انٹرنز بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں میں مزید ٹیچر انٹرنز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں ساڑھے 12 ہزار کے قریب ایس ٹی آئیز کی بھرتی کا اشتہار اگلے ہفتے دیا جائے گا، پہلے سے کام کرنے والے انٹرنز ٹیچرز کے کنٹریکٹ میں 8 ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب مستقبل میں کوئی مستقل ٹیچر نہ رکھنے پر غور کر رہا ہے، سکولوں میں تیچرز کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ٹیچر انٹرنز کا پول بنا کر ضرورت پڑنے پر وہاں سے...
ویب ڈیسک :شکرگڑھ میں بندروں نے شہریوں اور محکمہ وائلڈ لائف کو تگنی کا ناچ نچادیا۔ شکرگڑھ کے محلہ قادری محلہ اور سکھو چک میں بندر گھس آئے ہیں، شہریوں کے مطابق بندروں کی حرکتوں سے گلی محلوں میں رہائشی آبادی کے مکین تنگ آچکے ہیں۔ شہریوں کے مطابق بندر بچوں سے چیزیں چھین چھین کر لے جاتے ہیں جس سے بچے خوف کا شکار ہو جاتے ہیں۔ بندروں کو پکڑنے کے لیے محکمہ وائلڈ لائف اور ریسکیو اہلکار کوششوں میں مصروف ہیں۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل
معروف پنجابی اداکار اور بین الاقوامی باڈی بلڈر ورندر سنگھ گھمن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 41 برس تھی۔ گھمن کے بھتیجے امن جوت سنگھ گھمن نے جالندھر میں صحافیوں کو بتایا کہ اداکار کو جمعرات کی شام امرتسر کے ایک نجی اسپتال میں دل کا دورہ پڑا، جہاں وہ انتقال کر گئے۔ ان کے مینیجر یادوندر سنگھ کے مطابق، گھمن کو چند روز سے کندھے میں درد محسوس ہو رہا تھا اور وہ معائنے کے لیے اسپتال گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے موٹر سائیکل حادثے میں زخمی معروف بھارتی گلوکار چل بسے ورندر گھمن کا شمار بھارت کے معروف باڈی بلڈرز میں ہوتا تھا۔ وہ 2009 میں مسٹر انڈیا کا اعزاز جیت چکے...
اسلام ٹائمز: حجۃ الاسلام والمسلمین سید عقیل الغروی نے مغربی سرمایہ دارانہ نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں امت کو فکری یلغار کا سامنا ہے اور اسکا واحد حل سیرتِ رسول اکرم (ص) کیطرف رجوع ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں (مقبوضہ کشمیر) کے زیرِاہتمام جامع مسجد امام رضا (ع) بٹھنڈی میں ایک روزہ سیرت و وحدت کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں جموں، کشمیر، کرگل اور لداخ سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے علماء، مفکرین، دانشور اور بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت شیعہ فیڈریشن کے سرپرستِ اعلٰی مولانا سید مختار حسین جعفری نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی کے طور پر ممتاز سماجی و...
چینی وزارت خارجہ نے فلسطین کے مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی مخالفت کرتے ہوئے "دو ریاستی حل" کی حمایت کا ایک مرتبہ پھر اعلان کیا ہے اسلام ٹائمز۔ عوامی جمہوریہ چین کی وزارت خارجہ نے آج غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایک پریس کانفرنس میں اس حوالے سے گفتگو کے دوران چینی وزارت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی ہو جائے گی اور خطے میں کشیدگی کم ہو گی۔ الجزیرہ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل اور مشرق وسطی میں استحکام کے حصول کے لئے تمام کوششیں بروئے کار لانے...
اسلام ٹائمز: ہلاکتوں کے بارے میں متضاد اطلاعات سامنے آئیں۔ ٹی ایل پی نے دعویٰ کیا کہ اس کے کم از کم 2 کارکن جاں بحق ہوگئے ہیں، تاہم پولیس ذرائع کے مطابق صرف ایک ہلاکت ہوئی، جس کی لاش تنظیم کے حوالے کر دی گئی تھی۔ ٹی ایل پی نے یہ بھی کہا کہ اس کے 50 کارکن زخمی ہوئے، لیکن پولیس نے یہ تعداد صرف 7 بتائی، جبکہ بدھ کی رات سے اب تک درجنوں پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ لاہور سے نمائندہ خصوصی کی رپورٹ لاہور میں تحریک لبیک پاکستان اور لاہور پولیس ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق دو افراد جاں بحق اور...
( ویب ڈیسک ) صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اورکزئی میں بھارتی سرپرست خوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اس حوالے سے صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب اور دیگر شہداء کی قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے بھارتی سرپرست خوارج کے نیٹ ورک کو توڑ کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، دہشت گردی کے خلاف مسلسل کامیابیاں ہمارے عزم کی عکاس ہیں، بہادر سپوتوں نے مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کر کے تاریخ رقم کی۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے...
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) ڈسکہ پولیس نےجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔(جاری ہے) تھانہ ستراہ پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم شمس الدین کے دوران جسمانی ریمانڈ انکشاف پر موضع ویرووالا سے ایک عدد پسٹل 30 بور بمعہ 3 گولیاں اور دوران گشت و ناکہ بندی موضع پلی کوٹ موکھل میں ملزم محمد بلال کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب اور سیم نالہ سرانوالی میں ملزم فیصل قیوم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک عدد پسٹل 30 بور معہ3 گولیاں برآمد کر لیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔...
تصویر بشکریہ جیو نیوز فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں ملازمہ پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ مدینہ ٹاؤن میں میاں بیوی نے مبینہ طور پر ملازمہ پر تشدد کیا۔اس حوالے سے ملازمہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔والدہ کا کہنا ہے کہ تشدد سے بیٹی کا دانت ٹوٹ گیا اور چہرہ بھی زخمی ہے۔
اسلام ٹائمز: تحریک لبیک پاکستان نے آج پھر جمعہ کے فوری بعد احتجاج کی کال دی ہے۔ جس کے پیش نظر لاہور میں صورتحال کافی کیشدہ ہے۔ کنیٹرز لگا کر ٹی ایل پی کے مرکز کو چاروں طرف سے بند کر دیا گیا ہے جبکہ آج ٹی ایل پی سربراہ حافظ سعد رضوی کی گرفتاری کا بھی خدشہ ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: تصور حسین شہزاد لاہور میں تحریک لبیک پاکستان اور لاہور پولیس ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق دو افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے آج بھی تیاری کرلی ہے جبکہ ٹی ایل پی نے بھی کارکنوں سے آج بروز جمعہ مرکز پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔...
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ بھتہ خوری کا معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے، حکومت کسی کو بھی شہریوں یا تاجروں کو تنگ کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اہم معاملہ تھا، اسی لیے آج کی پریس کانفرنس میں خود شریک ہوا ہوں۔ بھتہ خوری کی وارداتیں ناقابلِ برداشت ہیں۔ 4 بھتہ خور ہلاک، 3 گرفتار ضیا الحسن لنجار نے بتایا کہ کراچی میں بھتہ خوری میں ملوث چار افراد پولیس مقابلے میں مارے گئے، جب کہ تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی میں بھتہ خوری کی نئی لہر کے پیچھے کون ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ حکومت...
کراچی: سندھ حکومت نے اقلیتی برادری کے تہوار کو مد نظر رکھتے ہوئے 20 اکتوبر کو صوبے میں تعطیل کا اعلان کر دیا۔ صوبائی حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہندو کمیونٹی کے لیے ’’دیوالی‘‘ کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ سندھ میں 20 اکتوبر بروز پیر صوبے کے تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
بھارت کے وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے طالبان کے زیرِ انتظام افغانستان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کو یقین دلایا ہے کہ بھارت جلد کابل میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولے گا۔ یہ بھی پڑھیں:دہشتگردوں کے لیے کسی قسم کی لچک قابلِ برداشت نہیں، وزیردفاع کا افغانستان کو واضح پیغام جے شنکر نے ملاقات کے دوران کہا کہ آپ کا یہ دورہ بھارت۔افغان تعلقات کو آگے بڑھانے میں ایک اہم قدم ہے۔ بھارت افغان عوام کا خیرخواہ ہے اور ان کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جے شنکر کے مطابق آج میں اس دیرینہ شراکت داری کے تجدیدِ عہد کا اعلان کرتا ہوں، جس کے تحت بھارت نے افغانستان میں کئی منصوبے مکمل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جکارتہ سے آنے والی خبروں کے مطابق انڈونیشیا نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی جمناسٹس کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کا یہ فیصلہ فلسطین کے حق میں یکجہتی کے اظہار کے طور پر سامنے آیا ہے۔انڈونیشیا جمناسٹک فیڈریشن کی سربراہ ایٹا جولیاتی نے بتایا کہ اسرائیلی جمناسٹس کی عالمی جمناسٹک چیمپئن شپ میں شرکت اب یقینی طور پر منسوخ ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ حکومتی پالیسی کے مطابق کیا گیا ہے۔ادھر اسرائیل جمناسٹکس فیڈریشن نے اس اقدام پر فوری طور پر کوئی ردِعمل ظاہر نہیں کیا۔ یاد رہے کہ اسرائیلی ٹیم نے 19 سے 25 اکتوبر تک انڈونیشیا میں...
شبلی فراز کی خالی نشست پر سینیٹ الیکشن کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی خالی نشست پر سینٹ الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کردی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جاری کردہ فہرست کے مطابق اس واحد نشست پر 5 امیدوار میدان میں ہیں اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی، نواز لیگ، جے یو آئی اور پیپلزپارٹی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے خرم ذیشان اور عرفان سلیم نے کاغذات جمع کرائے ہیں جب کہ پیپلزپارٹی کے نثار خان اور جے یو آئی کے عابد خان یوسفزئی نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ ان کے علاوہ ن لیگ کے...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اکتوبر 2025ء ) مذہبی جماعت کی طرف سے احتجاج کے اعلان کے بعد پارٹیکے مرکز کے باہر کارکنوں کی طرف سے نعرے بازی کی گئی جہاں پولیس کے ساتھ تصادم کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقہ یتیم خانہ چوک کے قریب ٹی ایل پی کے مرکز کے باہر کارکنوں کے جمع ہونے کے بعد صورتحال خراب ہوئی اور شیلنگ شروع کردی گئی، جس کے بعد ٹی ایل پی کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم ہوگیا اور چوک یتیم خانہ لاہور میں حالات کشیدہ ہوگئے، شہر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرپنجاب یونیورسٹی کو بند کر دیا گیا اور انتظامیہ نے پنجاب یونیورسٹی کے آج ہونے والے ایل...

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت نیشنل انٹر ایجنسی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ، ملک گیر خسرہ و روبیلا ویکسی نیشن مہم کی تیاریوں کا جائزہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت نیشنل انٹر ایجنسی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیڈرل سیکرٹری ہیلتھ، ڈی جی ایف ڈی آئی سمیت مختلف وفاقی و صوبائی محکموں اور بین الاقوامی شراکت دار اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں 17 سے 29 نومبر 2025 تک جاری رہنے والی ملک گیر خسرہ و روبیلا (ایم آر) ویکسی نیشن مہم کی تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ اور روبیلا اب بھی پاکستان میں اہم عوامی صحت کے چیلنجز میں شامل ہیں۔ ان بیماریوں سے بچاؤ کے لیے بروقت ویکسی...

صدرِمملکت آصف علی زرداری کا اورکزئی میں بھارتی سرپرست خوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی جرات مندانہ کارروائی پرخراجِ تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اورکزئی میں بھارتی سرپرست خوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی جرات مندانہ کارروائی پر خراجِ تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیّب راحت اور دیگر شہداءکی قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔(جاری ہے) جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ مسلح افواج نے بھارتی سرپرست خوارج کے نیٹ ورک کو توڑ کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مسلسل کامیابیاں ہمارے عزم کی عکاس ہیں، وطن کے بہادر سپوتوں نے مادرِ وطن...

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے لیے پری بڈنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے،پارلیمانی سیکرٹری برائے نجکاری آسیہ اسحاق صدیقی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے نجکاری آسیہ اسحاق صدیقی نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے لیے پری بڈنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہےاور بولی نومبر کے آخر تک متوقع ہے۔(جاری ہے) جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فرسٹ ویمن بینک کے لیے بولیاں موصول ہو چکی ہیں اور فروخت و خریداری کا معاہدہ 17 اکتوبر کو طے شدہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے فروخت و خریداری کے معاہدے کو رواں سال دسمبر سے پہلے حتمی شکل دینے کی توقع ہے۔
شبلی فراز کی خالی نشست پر سینیٹ الیکشن کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی خالی نشست پر سینٹ الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کردی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جاری کردہ فہرست کے مطابق اس واحد نشست پر 5 امیدوار میدان میں ہیں اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی، نواز لیگ، جے یو آئی اور پیپلزپارٹی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے خرم ذیشان اور عرفان سلیم نے کاغذات جمع کرائے ہیں جب کہ پیپلزپارٹی کے نثار خان اور جے یو آئی کے عابد خان یوسفزئی نے کاغذات جمع کرائے...
پاکستان شوبز کے اداکار منیب بٹ نے اپنی تینوں بیٹیوں کو زندگی کی سب سے بڑی نعمت قرار دے دیا۔ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ایمن خان کے شوہر اداکار منیب بٹ کا کہنا تھا کہ بیٹیوں کی پیدائش کے بعد ان کی زندگی میں خوشیوں اور کامیابیوں کا سلسلہ بڑھ گیا ہے اور وہ اس کیلئے خدا کے شکر گزار ہیں۔منیب بٹ کے مطابق ہر بیٹی کی پیدائش نے ان کی زندگی کو مزید روشن کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جس سال ان کے گھر بیٹی پیدا ہوئی، اسی سال اللہ نے ان کے رزق اور کیریئر میں اضافہ کیا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ان کے ڈراموں کی کامیابی، نئے پروجیکٹس اور مالی استحکام کے اہم...
بالی ووڈ کی سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بن گئی ہیں، اس بار وجہ ابوظہبی کے ایک تشہیری ویڈیو میں ان کا عبایا پہننا بنا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو ابوظہبی کے محکمۂ ثقافت و سیاحت کے اشتراک سے جاری کی گئی ہے، جس میں دیپیکا اپنے شوہر رنویر سنگھ کے ہمراہ برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر نظر آتی ہیں۔ اس ویڈیو میں دونوں کو لُووَر ابوظبی میوزیم اور شیخ زید گرینڈ مسجد کی سیر کرتے دکھایا گیا ہے۔ میوزیم اور مسجد میں لی گئی جھلکیوں میں دیپیکا عنابی رنگ کے عبایا میں نظر آئیں، تاہم ان کے بھارتی مداحوں کو ان کا حجاب کرنا ناگوار گزرا...
ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے اقلیتی برادری کے تہوار کو مد نظر رکھتے ہوئے 20 اکتوبر کو صوبے میں تعطیل کا اعلان کر دیا۔ صوبائی حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہندو کمیونٹی کے دیوالی کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ سندھ میں 20 اکتوبر بروز پیر صوبے کے تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لیما میں پیرو کی سیاست ایک نئے موڑ پر پہنچ گئی ہے، جہاں صدر دینا بولوارٹے کے خلاف مواخذے کی تحریک کامیاب قرار دی گئی۔غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق 130 ارکان پر مشتمل کانگریس میں ہونے والی ووٹنگ میں 124 ارکان نے صدر کے خلاف ووٹ دیا، جس کے بعد انہیں عہدے سے ہٹانے کی راہ ہموار ہو گئی۔ووٹنگ سے قبل صدر دینا بولوارٹے کانگریس کے سامنے پیش نہیں ہوئیں، جسے ان کے سیاسی مخالفین نے عوامی احتساب سے گریز کے طور پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان پر جرائم پر قابو پانے میں ناکامی اور عوامی احتجاج کے دوران سخت رویہ اختیار کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔یہ بات بھی اہم ہے کہ دینا بولوارٹے...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرتے ہیں اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ورچوئل خطاب سے وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب کے ویژن 2030 کو دنیا میں منفرد مقام حاصل ہو رہا ہے اور ہم اس ویژن سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ تین بڑی عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستانی معاشی اشاریوں کو مثبت قرار دیا جو مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں، اب برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ توانائی اور ٹیکس سمیت دیگر معاشی شعبوں میں بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں جبکہ اصلاحاتی عمل متعلقہ فریقوں...
راستے بند، ارکان غیر حاضر؛ سینیٹ اجلاس غیر معینہ مدت تک کےلئے ملتوی parliament house Islamabad WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سینیٹ کا اجلاس جڑواں شہروں کے راستے بند ہونے اور ارکان کی غیر حاضری کے سبب غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔ پریذائیڈنگ افسر منظور احمد کاکڑ کی زیرِ صدارت سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وقفہ سوالات و جوابات کو معطل کر دیا گیا۔ پریذائیڈنگ افسر نے کہا کہ وقت کی کمی ہے اور تمام ارکان سیلاب کے موضوع پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان غیر حاضر رہے جب کہ گزشتہ روز بھی وہ سینیٹ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تھے۔...
اداکار سیف علی خان نے اعتراف کیا ہے کہ اگر امریتا نہ ہوتیں تو شاید میں بالی ووڈ میں راستہ ہی نہ ڈھونڈ پاتا۔ اس بات کا انکشاف بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ انھوں نے برسوں بعد پہلی بار اپنی سابقہ بیوی اور سینئر اداکارہ امریتا سنگھ کے بارے میں وہ باتیں کھول کر بتا دیں جن کا ذکر وہ پہلے کبھی نہ کر سکے تھے۔ سیف علی خان نے کہا کہ میں کم عمر اور نا تجربہ کار تھا۔ ہماری شادی چاہے نہیں چل سکی، لیکن میں پہلی بار کہہ رہا ہوں۔ امریتا نے مجھے انڈسٹری سمجھنے، لوگوں کو پہچاننے اور اپنے راستے بنانے میں بے پناہ مدد دی۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اورکزئی میں 30 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے افسراور جوان اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم سے ارض وطن کی حفاظت میں شب و روز مصروف عمل ہیں، لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق شہید اور میجر طیب راحت شہید سمیت دیگر شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے گزشتہ دنوں اورکزئی میں دہشتگردی میں ملوث فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف جمال مایہ میں...
البانیہ کے دارالحکومت ترانا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں عدالت میں کیس کا فیصلہ سنتے ہی ملزم نے جج پر فائرنگ کر دی، جس سے جج موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پراپرٹی تنازع کے کیس کے دوران پیش آیا۔ فائرنگ سے جج ایسترت کلاجا شدید زخمی ہوئے اور اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران دم توڑ گئے۔ واقعے میں کیس کے درخواست گزار باپ اور بیٹا بھی گولیوں کا نشانہ بنے اور زخمی ہو گئے، تاہم اسپتال حکام کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے 30 سالہ حملہ آور ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا، جبکہ اس کے سکیورٹی...
سینیٹ کا اجلاس جڑواں شہروں کے راستے بند ہونے اور ارکان کی غیر حاضری کے سبب غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔پریذائیڈنگ افسر منظور احمد کاکڑ کی زیرِ صدارت سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وقفہ سوالات و جوابات کو معطل کر دیا گیا۔ پریذائیڈنگ افسر نے کہا کہ وقت کی کمی ہے اور تمام ارکان سیلاب کے موضوع پر بات کرنا چاہتے ہیں۔اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان غیر حاضر رہے جب کہ گزشتہ روز بھی وہ سینیٹ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تھے۔ اس دوران سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کورم کی نشاندہی کی، جس پر پریذائیڈنگ افسر منظور احمد کاکڑ نے کاؤنٹنگ کروانے کی ہدایت کی۔پریذائیڈنگ افسر نے اعلان کیا کہ ایوان...
ماسکو / دوشنبے(انٹرنیشنل ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ میں جنگ بندی اور امن منصوبے کی بھرپور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں ایک آزاد ریاست کا قیام خطے میں پائیدار امن کے لیے ضروری ہے۔ دوشنبے میں منعقدہ روس-وسطی ایشیا سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ “صدر ٹرمپ نے جو تجاویز پیش کی ہیں، روس نے انہیں فوری طور پر حمایت دی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ امن منصوبہ عملی جامہ پہن لے گا۔” انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ عرب اور اسلامی دنیا میں بھی مثبت انداز میں قبول کیا گیا ہے، اور اس پر عمل درآمد خطے میں دیرپا...
ویب ڈیسک: سینیٹ کا اجلاس جڑواں شہروں کے راستے بند ہونے اور ارکان کی غیر حاضری کے سبب غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔ پریذائیڈنگ افسر منظور احمد کاکڑ کی زیرِ صدارت سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وقفہ سوالات و جوابات کو معطل کر دیا گیا۔ پریذائیڈنگ افسر نے کہا کہ وقت کی کمی ہے اور تمام ارکان سیلاب کے موضوع پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان غیر حاضر رہے جب کہ گزشتہ روز بھی وہ سینیٹ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تھے۔ اس دوران سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کورم کی نشاندہی کی، جس پر پریذائیڈنگ افسر منظور احمد کاکڑ نے کاؤنٹنگ کروانے کی ہدایت کی۔ کیا...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی بچوں کی تعلیم کے لیے 48 نئی بسوں، ہمت کارڈ میں شمولیت اور دنیا بھر سے ماہرین آٹزم کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سپیشل ایجوکیشن کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر ترین مدت میں خصوصی بچوں کے 5 ہزار سے زائد داخلے کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے معاون خصوصی ثانیہ عاشق اور پوری ٹیم کو شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا، غریب بچوں کو مریم نواز آٹزم سکول میں مکمل طور...
پلاسٹک کی بوتل میں پانی پینا انسانی صحت کےلیے مضر ہے، اب دکانوں پر فروخت ہونے والی منرل واٹر بوتلوں کے مضر صحت ہونیکا انکشاف سامنے آیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا میں واٹربوٹلڈ چیکنگ مہم کا آغاز کیا گیا ہے، صوبائی فوڈ اتھارٹی کی جانب سے پانی کی جن کمپنیوں سے سیمپل لیا گیا ان میں سے 40 فیصد واٹر بوتلوں کا پانی انسانی صحت کےلیے مضر تھا جبکہ 60 فیصد واٹر بوتلوں کا پانی معیاری قرار دیا گیا۔ ڈی جی خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی واصف سعید نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 23 اگست سے 19 ستمبر تک صوبے بھر سے واٹر بوتل انڈسٹری سے سیمپلز لیے گئے۔ انھوں...
توشہ خانہ ٹوکیس؛بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا 342 کا اہم بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا 342 کا اہم بیان سامنے آگیا۔بانی پی ٹی آئی نےکی جانب سےجمع کرائے گئے عدالتی جواب میں کہا گیا کہ بلغاری جیولری سیٹ قواعد کےمطابق ادائیگی کرکے اپنے پاس رکھا،انعام اللہ شاہ کو کبھی نہیں کہا کہ صہیب عباسی سے کم قیمت لگوائے، انعام اللہ شاہ پی ٹی آئی سیکریٹریٹ اور وزیراعظم ہاؤس میں بھی ملازم تھا،اسے 2 جگہوں سے تنخواہیں لینے کی وجہ سے برطرف کیا۔عمران خان نےکہا فرض کریں کہ انعام اللہ نےمجھے کم قیمت...
پاکستان شوبز کے اداکار منیب بٹ نے اپنی تینوں بیٹیوں کو زندگی کی سب سے بڑی نعمت قرار دے دیا۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ایمن خان کے شوہر اداکار منیب بٹ کا کہنا تھا کہ بیٹیوں کی پیدائش کے بعد ان کی زندگی میں خوشیوں اور کامیابیوں کا سلسلہ بڑھ گیا ہے اور وہ اس کیلئے خدا کے شکر گزار ہیں۔ منیب بٹ کے مطابق ہر بیٹی کی پیدائش نے ان کی زندگی کو مزید روشن کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جس سال ان کے گھر بیٹی پیدا ہوئی، اسی سال اللہ نے ان کے رزق اور کیریئر میں اضافہ کیا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ان کے ڈراموں کی کامیابی، نئے پروجیکٹس اور مالی استحکام کے...
گوگل نے اپنی ’ورک فرام اینی ویئر‘ (Work From Anywhere – WFA) پالیسی میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے اسے مزید سخت بنا دیا ہے۔ کمپنی کی داخلی دستاویزات کے مطابق، اگر کوئی ملازم دفتر کے علاوہ کسی مقام سے صرف ایک دن بھی کام کرتا ہے، تو اس پورے ہفتے کو WFA میں شمار کیا جائے گا، قطع نظر اس کے کہ ہفتے میں صرف ایک دن کام کیا گیا ہو یا 5 دن۔ گوگل نے یہ واضح کیا ہے کہ WFA پالیسی کو ’گھر سے کام‘ (Work From Home) کے متبادل کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ کمپنی کی موجودہ ہائبرڈ ورک پالیسی برقرار ہے، جس کے تحت ملازمین کو ہر ہفتے دو دن گھر سے کام...
امریکا کا غزہ میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے 200 اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز واشنگٹن: (آئی پی ایس) امریکا نے غزہ میں حالیہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے تقریباً 200 فوجی اہلکاروں کو اسرائیل بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اہلکار بین الاقوامی مشترکہ ٹیم کا حصہ ہوں گے جس میں اس معاہدے کے شراکت دار ممالک، این جی اوز اور نجی شعبے کے افراد بھی شامل ہوں گے۔ عالمی میڈیا کے مطابق سینئر امریکی عہدیدار نے بتایا کہ امریکا کی نگرانی میں دو سو اہلکاروں پر مشتمل ایک بین الاقوامی فورس غزہ میں جنگ بندی کی نگرانی کرے گی۔ اس فورس میں مصر،...
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج دوپہر اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ترجمان کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر پشاور کور ہیڈ کوارٹر سے دوپہر 2:30 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔پریس کانفرنس پشاور سے براہ راست نشر کی جائے گی۔
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے وژن 2030سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سعودی سرمایہ کاروں اور اوورسیز چیمبرآف کامرس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر خرانہ محمد اور نگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرتے ہیں، سعودی وژن 2030 کو دنیا میں منفرد مقام حاصل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کی توثیق کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومتی کاوشوں کی بدولت ملک نے معاشی استحکام حاصل کیا، تمام معاشی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ منظور کرنے کی مدت کے حوالے سے آئین میں کوئی شق موجود نہیں۔ گورنر سے مطالبہ ہے وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ فوری منظور کریں۔ نجی ٹی وی سما نیوز سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گورنر یا وفاقی حکومت کو رکاوٹ نہیں ڈالنی چائیے، ماضی میں سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کی بھی ان ہاؤس تبدیلی ہوچکی۔ یہ جمہوری عمل ہے، جسے مکمل ہونا چاہئے۔ ہمارے ارکان اسمبلی متحد ہیں کوئی ان سے رابطہ نہیں کرے گا۔ دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ باضابطہ طور پر موصول نہیں ہوا۔ استعفیٰ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آج سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات متوقع ہے۔ وفد کی قیادت سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کریں گے، جو کونسل کے سربراہ بھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری، تجارتی تعاون، صنعتی شراکت داری اور مشترکہ منصوبوں کے فروغ پر بات چیت کی جائے گی۔ سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے علیحدہ ملاقات بھی کریں گے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے سعودی وفد کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداددہشتگردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کی 3مقدمات میں بعدازگرفتاری درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن کو تینوں مقدمات کا ریکارڈ 14اکتوبر کو پیش کرنے کاحکم دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگرد ی عدالت میں شاہ محمود قریشی کی 3مقدمات میں بعداز گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، انسدا ددہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی،شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی، مہر بانو اور اہلیہ مہرین عدالت میں پیش ہوئے۔ پراسیکیوشن نے کہاکہ لاہور میں امن وامان کی صورتحال سنگین ہے،اس مقدمے کا ریکارڈ دستیاب نہیں،اہلیہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ریکارڈلانا اتنا مشکل نہیں، یہ ان کی نااہلی ہے۔ عادات بدلیں، زندگی بدلیں۔۔۔ عدالت...
کرکٹ کے میدان میں اب مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence – AI) نے بھی اپنی جگہ بنالی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پِچ رپورٹنگ کے لیے جدید اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا۔ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے دسویں میچ سے قبل بھارت کی سابق کپتان متھالی راج نے گوگل کے جیمنائی اے آئی ٹول کے ساتھ مل کر پِچ رپورٹ پیش کی۔ متھالی راج نے اپنے موبائل پر Gemini Live فیچر استعمال کرتے ہوئے کیمرے کے ذریعے پِچ دکھائی اور اے آئی سے سوال کیا کہ ہم وشاکھا پٹنم کے اے سی اے وی ڈی سی اے ACA-VDCA اسٹیڈیم میں ایک ون ڈے میچ کے لیے موجود ہیں، یہاں موسم گرم...
فائل فوٹو صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اورکزئی میں بھارتی سرپرست خوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اس حوالے سے صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب اور دیگر شہداء کی قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 30 بھارتی سرپرست یافتہ خوارج جہنم واصلآئی ایس پی آر کے مطابق ان کامیاب آپریشنز میں دہشتگردوں کے مرکزی سہولت کاروں کو انجام تک پہنچا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے بھارتی سرپرست خوارج کے نیٹ ورک کو توڑ کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، دہشت گردی کے خلاف مسلسل کامیابیاں ہمارے عزم کی عکاس ہیں۔صدرِ...
فائل فوٹو لاہور میں تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں فوری طور پر چھٹی دے دی گئی.سی ای او ایجوکیشن لاہور کے مطابق اسکولوں کی جانب سے والدین کو آگاہ کیا جارہا ہے، راستوں کی بندش کی وجہ سے چھٹی دی گئی ہے۔اس سے قبل راولپنڈی کے بیشتر نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی بھی دے دی گئی تھی۔دوسری جانب اسلام آباد میں مذہبی تنظیم کے احتجاج کے اعلان کے پیشِ نظر سیکیورٹی انتظامات سخت کردیے گئے۔ اسلام آباد: مذہبی تنظیم کے احتجاج کے اعلان کے پیشِ نظر داخلی راستوں پر کنٹینر لگا دیے گئےاسلام آباد کے داخلی راستوں پر کنٹینر لگا دیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مذہبی جماعت نے...

ٹی ایل پی کو محدود رکھنے کی کوششوں کے باعث لاہور میں کشیدگی، جڑواں شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل
لاہور شہر میں جمعرات کو صورتحال مسلسل کشیدہ رہی کیونکہ بدھ کی رات پولیس اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہو گئے تھے، جن میں تقریباً ایک درجن پولیس اہلکار بھی شامل تھے، دوسری جانب جڑواں شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل ہے، موبائل انٹرنیٹ سروس گزشتہ رات 12 بجے سےتاحکم ثانی تک لیے معطل ہوئی۔ وزارت داخلہ نے جڑواں شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے لیے پی ٹی اے کو مراسلہ ارسال کردیا، جس کے مطابق موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی منظوری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے...
پاکستان کسٹمز اور سندھ رینجرز نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کراچی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی اسمگل شدہ سگریٹس، چھالیہ، نسوار اور کتھہ برآمد کر لیا۔کسٹمز حکام کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی جوڑیا بازار کی دکانوں اور گوداموں پر کی گئی۔چھاپے میں غیر ملکی اسمگل شدہ 2320 ڈنڈے سگریٹس، 9720 کلو گرام چھالیہ، 140 ڈبے نسوار اور 2485 کلو کتھہ برآمد کیا گیا۔برآمد ہونے والی اسمگل شدہ اشیاء کی مالیت 1کروڑ 8لاکھ روپے سے زائد ہے۔کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے اسمگل شدہ اشیاء کو 7 مزدا ٹرکوں کے ذریعے کسٹمز گودام منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف زرداری نے اورکزئی میں دہشت گردوں کے خلاف جرأت مندانہ کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ کہا کہ آج کی کامیابیاں ہمارے دہشت گردی کے خلاف عزم کی عکاس ہیں نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے اورکزئی کے کامیاب آپریشن کو قومی عزم کی مثال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن کے بہادر سپوتوں نے مادر وطن کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کر کے تاریخ رقم کی۔ لیفٹیننٹ کرنل جنید اور میجر طیب سمیت شہداء کی قربانیاں قوم کبھی فراموش نہیں کریگی۔ آصف زرداری نے واضح کیا کہ آج کی کامیابیاں ہمارے دہشت گردی کے خلاف عزم کی عکاس ہیں۔ ...
ایمازون نے پاکستان میں اپنے سیٹلائٹ انٹرنیٹ منصوبے پروجیکٹ کائپر کے آغاز کی تیاری شروع کر دی ہے، جس سے ملک میں تیز رفتار اور کم لاگت انٹرنیٹ کی نئی راہیں کھلنے کی توقع ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اسٹارلنک، ایک یورپی اور ایک چینی کمپنی کے بعد اب ایمازون نے بھی اپنے سیٹلائٹ انٹرنیٹ منصوبے پروجیکٹ کائپر کے ذریعے پاکستان میں سروسز شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ سے ملاقات کے دوران ایمازون کے وفد نے 2026 کے اختتام تک پاکستان میں پروجیکٹ کائپر لانچ کرنے کا منصوبہ پیش کیا، وفد کی قیادت مصطفیٰ موسیٰ کر رہے تھے جو یورپ، مشرقِ وسطیٰ...
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے وژن 2030 سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے، کیونکہ یہ ترقی اور اصلاحات کا ایک کامیاب ماڈل بن چکا ہے۔ سعودی سرمایہ کاروں اور اوورسیز چیمبر آف کامرس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کیا جاتا ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کی توثیق کی ہے، جو دوطرفہ تعلقات میں ایک نیا باب ثابت ہوگا۔ مزید پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگنے کی بات درست نہیں، وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب...

مرکزی گواہ انعام اللہ شاہ قابل اعتماد نہیں،وہ جہانگیر ترین کا آلہ کار تھا؛عمران خان کا توشہ خانہ ٹو کیس میں عدالت میں جمع کرایا بیان سامنے آ گیا
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا 342 کا اہم بیان سامنے آگیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نےکی جانب سےجمع کرائے گئے عدالتی جواب میں کہا گیا کہ بلغاری جیولری سیٹ قواعد کےمطابق ادائیگی کرکے اپنے پاس رکھا،انعام اللہ شاہ کو کبھی نہیں کہا کہ صہیب عباسی سے کم قیمت لگوائے، انعام اللہ شاہ پی ٹی آئی سیکریٹریٹ اور وزیراعظم ہاؤس میں بھی ملازم تھا،اسے 2 جگہوں سے تنخواہیں لینے کی وجہ سے برطرف کیا۔ عمران خان نےکہا فرض کریں کہ انعام اللہ نےمجھے کم قیمت لگوا کر 3 ارب 20 کروڑ کا فائدہ دیا،تو 2 ماہ بعد اسے صرف 70 ہزار زائد...
خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں دہشت گردوں سے محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کے مقابلے میں دو انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں 4 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ماسٹر مائنڈ بھی شامل تھا۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد خالد نے 2023ء میں سی ٹی ڈی اور پولیس اہلکاروں پر متعدد حملے کیے، دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، 6 میگزین اور 2 دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے چند ساتھی فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
فلپائن میں 7.6 شدت کا زلزلہ ، سونامی کی وارننگ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز فلپائن میں 7.6شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ہے،انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ساحلی علاقوں سے فوری طور پر نکلنے کی ہدایت کردی ہے،تاحال کسی بڑے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلے کے بعد منڈاناؤ جزیرے پر واقع داواؤ شہر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں کلاسز معطل کردی گئیں ہیں،دوسری طرف پاپوا نیو گنی میں بھی 6.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے، 7.0 شدت کا زلزلہ سیبو صوبے...
نوبیل امن انعام کے حقدار کا اعلان آج ہوگا، امریکی صدر اس ایوارڈ کے سب سے بڑے خواہشمند ہیں۔ 7 جنگیں ختم کرانے کے دعویدار ڈونلڈ ٹرمپ کی قسمت چمکی تو وہ نوبیل امن ایوارڈ لینے والے پانچویں امریکی صدر بن جائیں گے۔ اس سے قبل تھیوڈور روزویلٹ، ووڈروولسن، جمی کارٹر اور براک اوباما یہ اعزاز پاچکے ہیں۔ بھارت اور پاکستان، اسرائیل اور ایران، مصر اور ایتھوپیا، آرمینیا اور آذربائیجان، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ، کوسوو اور سربیا، کانگو اور روانڈا کی جنگیں رکوائیں۔ دو برس سے جاری غزہ جنگ کے خاتمے نے ان کی نوبیل امن ایوارڈ کے بیچ میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ دور کردی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق نوبیل امن کمیٹی کی آخری میٹنگ...
اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر غور کے دوران جاری سلامتی کابینہ کا اجلاس عارضی طور پر روک کر بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں:نوبیل امن انعام 2025 کا اعلان آج، غزہ ڈیل میں تاخیر ٹرمپ کے لیے نقصان کا باعث بن گئی اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق نریندر مودی نے نیتن یاہو کو غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر پیشرفت پر مبارکباد دی۔ مودی نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کے تحت حاصل ہونے والی پیشرفت پر میں اپنے دوست وزیرِاعظم نیتن یاہو کو مبارکباد دیتا ہوں۔ بھارتی وزیر اعظم نے کہا ہم...
جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ بغیر این او سی کے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی، علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں کر سکتے۔ حافظ حمد اللّٰہ نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی کے بعد اِس سے بھی بدترین صورتحال ہوگی۔ حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ کیا گوجرانوالہ میں تین سابق وزرائے اعظم کے خلاف غداری کے پرچے نہیں ہوئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں جتنا حکومت بنانے سے دور رہیں اتنا ہی سیاسی جماعتوں کا فائدہ ہوگا۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس جموں زون بی ایس ٹوٹی نے دعویٰ کیا کہ علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ بھارتی فورسز نے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی شروع کی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع راجوری میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کے سپیشل آپریشنز گروپ نے گذشتہ شام کو بیرنتھوب کے علاقے میں مشترکہ طور پر کارروائی شروع کی تھی جو آج مسلسل دوسرے روز بھی جاری ہے۔ انسپکٹر جنرل آف...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کم آمدنی والے گھرانوں کے لیے راشن کارڈ اسکیم شروع کردی جس کے تحت شہری ڈیجیٹل سمارٹ کارڈ کے ذریعے ہر ماہ 3 ہزار روپے وصول کریں گے۔ڈیجیٹل سمارٹ کارڈ بنیادی اشیا ء خریدنے کے لیے مجاز گروسری سٹورز پر استعمال کیا جاسکتا ہے،اس سکیم کے تحت ڈیڑھ لاکھ راشن کارڈ فراہم کیے جائیں گے۔(جاری ہے) راشن کارڈ کے لیے صرف پنجاب کے رہائشی درخواست دے سکتے ہیں،اس کے لیے پی ایس ای آر سروے میں رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے اور اس کے پاس ایک مربوط موبائل نمبر کے ساتھ ایک درست شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے،ماہانہ گھریلو آمدنی 50000 سے کم اور پی...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) سابق صوبائی وزیر کی بیٹی کے گھر چوری کا ڈراپ سین ہو گیا، گھرکا ملازم ہی چور نکلا، 25 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری کئے گئے تھے۔(جاری ہے) پولیس کے مطابق سابق صوبائی وزیرچوہدری سکندر حیات کی بیٹی کے ملازم نے اہل خانہ کی عدم موجودگی میں تالے توڑ کر 25 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری کئے،واردات کا مقدمہ 27 ستمبرکودرج کیا گیا۔پولیس کے مطابق کلوز سرکٹ فوٹیجز کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر کیا گیا۔ملزم سے چوری شدہ زیورات برآمد ہو چکے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں دہشت گردوں سے محکمہ انسداد دہشت گردی کے مقابلے میں دو انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔(جاری ہے) سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں 4پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ماسٹر مائنڈ بھی شامل تھا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد خالد نی2023 میں سی ٹی ڈی اور پولیس اہلکاروں پر متعدد حملے کیے، دہشت گردوں کے قبضے سے 2کلاشنکوف، 6میگزین اور 2 دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے چند ساتھی فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس کی بنیاد پر ضلع اورکزئی کے علاقے جمال مایہ میں آپریشن کر کے 30بھارتی سرپرست یافتہ خوارج کو جہنم واصل کردیا۔(جاری ہے) آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 30بھارتی سرپرست یافتہ خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا، یہ کامیاب آپریشنز دہشتگردوں کے ناپاک حملے کا بدلہ ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ان کامیاب آپریشنز میں دہشتگردوں کے مرکزی سہولت کاروں کو انجام تک پہنچا دیا گیا۔اورکزئی واقعے میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف سلسلہ وار جوابی آپریشنز جاری ہیں۔ اورکزئی میں 7اکتوبر کو لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت سمیت بہادر افسران شہید ہوئے تھے۔
خیبر پختونخوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وزیراعظم اور وفاقی وزرا کے حالیہ بیانات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو دہشتگردوں کا اصل سہولت کار قرار دیا ہے۔ وفاقی پالیسیاں دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہیں بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاق اپنی ناقص اور کمزور پالیسیوں کے باعث دہشت گردوں کی سہولت کاری کر رہا ہے۔ ان کے بقول وفاق کی غیر مؤثر حکمتِ عملی دہشت گردی کے خاتمے کے بجائے اسے مزید بڑھا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تنازع ختم؟ عمران خان علی امین گنڈاپور ملاقات کے بعد بیرسٹر سیف کا بڑا دعویٰ ڈاکٹر سیف نے وزیراعظم پر براہِ راست تنقید کرتے ہوئے کہا جب یہ جعلی وزیراعظم وزیراعلیٰ تھے تو...
مذہبی جماعت کا احتجاج، اسلام آباد پنڈی کے داخلی راستے بلاک، موبائل انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مذہبی تنظیم کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جس کے باعث انتظامیہ نے شہر میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔ انتظامیہ نے اسلام آباد کے داخلی راستوں پرکنٹینرلگا دیےگئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو آمد ورفت میں شدید مسائل کا سامنا ہے۔ رپورٹس کے مطابق دارالحکومت میں موبائل ڈیٹا سروس بھی متاثر ہے اور شہریوں کو موبائل پر انٹرنیٹ...
اسرائیل کے دائیں بازو کے انتہاپسند وزیرِ قومی سلامتی اتمار بن گویر نے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حماس کو مکمل طور پر ختم نہ کیا گیا تو ان کی جماعت حکومت سے علیحدہ ہو جائے گی اور حکومت گرانے کے لیے ووٹ دے گی۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق بن گویر نے واضح کیا کہ اگر حماس اپنے وجود کے ساتھ باقی رہی تو ہم ایسی حکومت کا حصہ نہیں رہیں گے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کی پارٹی قومی شکست اور رسوائی کا حصہ نہیں بن سکتی۔ انتہاپسند وزیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ غزہ امن منصوبے کی بھی مخالفت کی...
تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مرکزی رکنِ شوریٰ علامہ فاروق الحسن نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے کارکنان پر بدترین کریک ڈاؤن، ہلاکتوں، زخمیوں اور بے جا گرفتاریوں کے باوجود تحریک لبیک کا راستہ نہیں روکا جا سکتا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے رات کے اندھیرے میں تحریک کے مرکز پر دھاوا بولا، جبکہ نہ سڑک بند تھی اور نہ کسی سرکاری کام میں مداخلت کی جا رہی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اوپر شب خون مارا گیا، سبکی کی صورت میں حملہ کیا گیا اور یہاں تک کہ فوڈ پانڈہ کے مزدوروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ علامہ فاروق الحسن نے کہا کہ دنیا بھر میں احتجاج ہوتے ہیں،...