2025-10-13@15:34:22 GMT
تلاش کی گنتی: 86662

«آفریدی کا»:

(نئی خبر)
    ویب ڈیسک: علیمہ خان پر 26 نومبر احتجاج کیس میں  فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کل تک ملتوی کردی گئی۔ تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر احتجاج کیس کے سلسلے میں عدالت نے علیمہ خان کی ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے فرد جرم کی کارروائی کل منگل 14 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ دورانِ سماعت ملزم عاطف ریاض کے عدالت میں پیش   ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے گئے جب کہ عدالت نے علیمہ خان سمیت تمام ملزمان کو نوٹس جاری کر کے کل طلب کر لیا ہے۔ لاہورہائیکورٹ ، سابق سرکاری ملازمین گروپ انشورنس سےمحروم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ججا م جد علی شاہ نے حکم دیا...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہردلعزیز آن اسکرین جوڑی اداکار فواد خان اور اداکارہ ماہرہ خان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو ہوجائے تیار، ایک بار پھر یہ جوڑی مداحوں سے ملنے آ رہی ہے۔ مداحوں کا طویل انتظار اب ختم ہونے کو ہے، ان کی نئی رومانوی فلم ’نیلوفر‘ 4 برس بعد بلآخر سنیما گھروں کی زینب بننے والی ہے۔ فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جس کے ساتھ ہی فلم کب ریلیز کی جائے گی، تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر 1 منٹ 38 سیکنڈ کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔ فلم میں محبت، جذبات اور ڈرامے کا حسین امتزاج دکھایا گیا ہے۔ ہدایتکار عمار رسول کی تحریر و ہدایت کردہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مذہبی جماعت کے احتجاج کے بعد راولپنڈی میں تعلیمی ادارے چار روز کی بندش کے بعد دوبارہ کھل گئے ہیں۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں بند کی گئی تمام رابطہ سڑکیں کھول دی گئی ہیں، جس کے نتیجے میں مری روڈ سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔راولپنڈی کی مری روڈ پر تجارتی سرگرمیاں بھی بحال ہو گئی ہیں، دکانیں اور مارکیٹیں کھل چکی ہیں۔ تاہم مری روڈ سے فیض آباد جانے والا راستہ اور راولپنڈی، اسلام آباد میٹرو بس سروس تاحال معطل ہے۔آئی جے پی روڈ، ڈبل روڈ اور ایکسپریس وے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، جبکہ راولپنڈی سے ڈبل روڈ کے ذریعے نائنتھ ایونیو کا راستہ بھی بحال کر...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،مارکیٹ کھلتے ہی 15 سو سے زائدپوائنٹس کی مندی سے کاروبار کا آغاز ہوا ہے، مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 63 ہزار اور 62 ہزار پوائنٹس کی دو حدیں گنوا بیٹھی ہے،واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 98 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز...
    وزیراعلیٰ کے انتخاب سے پہلے بڑی ہلچل، علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ پر اعتراض WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے استعفوں پر اعتراض اٹھا دیا۔ گورنر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے مبینہ دو استعفے موصول ہوئے۔ جس میں کیے گئے دستظ میں مشابہت نہیں رکھتے۔ اس وقت میں پشاور سے باہر ہوں لہذا وزیر اعلی 15 اکتوبر دوپہر تین بجے گورنر ہاوس آجائے تاکہ مبینہ استفعوں کی آئین کے مطابق تصدیق ہوسکے۔ دوسری جانب علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہ ہوا لیکن خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے میدان...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت کا گودی میڈیا ایک بار پھر جھوٹے پروپیگنڈے میں سرگرم ہوگیا۔ بھارتی میڈیا نے اے آئی (Artificial Intelligence) کے ذریعے جعلی ویڈیوز اور تصاویر بنا کر پاکستان کے خلاف منفی مہم شروع کر دی۔ بھارتی چینلز نے شمالی وزیرستان کے شہری عادل داوڑ کو فوجی افسر ظاہر کرتے ہوئے جھوٹا دعویٰ کیا کہ وہ پاک افغان سرحد پر کارروائی کے دوران شہید ہوگئے۔ تاہم عادل داوڑ نے ویڈیو پیغام جاری کر کے بھارتی پروپیگنڈے کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا۔ ان کا کہنا تھا، “میرا نام عادل داوڑ ہے، میں شمالی وزیرستان سے سیاسی اور سماجی کارکن ہوں۔ بھارتی میڈیا نے میری مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی...
    وزیراعلیٰ کے انتخاب کامعاملہ، اپوزیشن جماعتوں کا انتخابی عمل سے بائیکاٹ کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس) خیبرپختونخوا کے اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ کے انتخابی عمل سے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔ اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ کی زیرصدارت اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔ اجلاس میں جے یو آئی ف کے پارلیمانی لیڈرمولانا لطف الرحمان اور اکرم خان درانی بھی شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم بھی اپوزیشن جماعتوں کو انتخابی عمل میں شرکت پر راضی نہ کرسکے۔ قبل ازیں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے استعفوں پر اعتراض اٹھا دیا...
    لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا، سابق اسپیکر رانا اقبال اور منشا اللہ بٹ کے بطور وزیر حلف اٹھانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کی کابینہ میں توسیع کی جارہی ہے، اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی گرین سگنل دے دیا ہے، نئے وزرا میں سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال، منشا اللہ بٹ شامل ہوں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ انوشہ رحمٰن کو وزیراعلیٰ کی سینئر مشیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آج ہی دونوں نئے وزرا کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں رانا اقبال اور منشا اللہ بٹ حلف اٹھائیں گے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم دونوں...
    —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ ایک آدھے گھنٹے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب ہو جائے گا۔پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن درخواست دائر کرتی ہے تو خود اس میں پیش ہوں گا، اپوزیشن اگر الیکشن روکنا چاہتی ہے تو ہم اسے ایسا نہیں ہونے دیں گے۔علی ظفر کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق وزیراعلیٰ جب استعفیٰ دیتے ہیں تو وہ مستعفی ہو جاتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے گورنر خیبرپختونخوا کی استعفیٰ واپس بھیجنے کی قانونی حیثیت نہیں ہے: جنید اکبر گورنر کے پی نے وزیراعلیٰ گنڈاپور کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس کردیا انہوں نے کہا کہ آئین...
    کراچی(نیوز ڈیسک)’بی بی‘ نامی ایک مادہ بن مانس، جو طویل عرصے سے چڑیا گھر میں تنہائی میں رہ رہی تھی، ہفتے کے روز انتقال کر گئی۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بن مانس گزشتہ کئی ماہ سے زیر علاج تھی۔ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے عہدیدار دانیال سیال نے ’بی بی‘ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس کی موت کی وجہ ’بڑھاپے‘ کو قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بی بی کافی عرصے سے مختلف طبی پیچیدگیوں میں مبتلا تھی، جو زیادہ تر بڑھاپے کی وجہ سے پیدا ہوئیں، اس کی عمر تقریباً 40 سال تھی۔ کے ایم سی کے...
    اترپردیش کے ضلع سیتاپور کے ایک شخص نے اپنی بیوی پر حیران کن الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ رات کے وقت ’ناگن‘ میں تبدیل ہو جاتی ہے اور اسے ڈسنے کی کوشش کرتی ہے۔ مذکورہ شخص، معراج جس کا تعلق تحصیل محمود آباد کے گاؤں لوڈھاسا سے ہے، اس نے یہ شکایت سرکاری سطح پر منعقدہ عوامی شکایتی پروگرام کے دوران رپورٹ کی۔ معراج کا کہنا ہے کہ اُس کی بیوی نسیمن، ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہے اور رات کے وقت سانپ کی مانند حرکتیں کرتی ہے۔ اُس نے مزید دعویٰ کیا کہ بیوی اسے مارنے کی کوشش کر چکی ہے، اور ایک موقع پر اُسے کاٹ بھی چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’اشتہار دیکھو پھر...
    پشاور (نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا،،شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹنگ صبح 10 بجے ہو گی۔ پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی سمیت 4 امیدوار میدان میں آگئے، تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے، جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان، پیپلزپارٹی کے ارباب زرک اور ن لیگ کے سردار شاہجہان بھی شامل ہیں۔ اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد وزیراعلی کی دوڑ سے باہر ہوگئے، اپوزیشن جماعتوں میں کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہو سکا، پی ٹی آئی اپنے وزیراعلیٰ کو بلا مقابلہ منتخب کرانے کیلئے متحرک ہوگئی، تحریک انصاف نے ن لیگ اور اے این پی سے تعاون مانگ لیا۔ پی ٹی آئی وفد کی وفاقی وزیر امیر مقام اور اے این...
    لندن: ( نیوزڈیسک) برطانیہ کے لیے پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ تغیراتی موسمیاتی تبدیلی سے بچاؤ کے لیے بین الاقوامی ماحولیاتی مال کاری پاکستان کا حق ہے، طوفانی بارشیں، تباہ کن سیلاب، گرمی کی شدید لہر اور پگھلتے گلیشیئرز سے بچاؤ کیلئے اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز میں شائع اپنے مضمون میں ڈاکٹر فیصل نے لکھا کہ پاکستان کے تباہ کن سیلاب ظاہر کرتے ہیں کہ ہمیں مناسب اور موثر موسمیاتی مالیات کی ضرورت ہے، پاکستان میں تباہ کن سیلاب آئے ہیں، دنیا نے کینیڈا اور یونان کی جھلسا دینے والی گرمی کا بھی مشاہدہ کیا ہے، عالمی آب و ہوا کے بحران کی بڑھتی ہوئی علامات ذمہ داروں...
    ہیلیون پاکستان کی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع میں اہم کردار ،، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سہولت اور شفافیت میں اضافہ ہو گیا- آکسفورڈ اکنامکس کی رپورٹ کے مطابق ہیلیون پاکستان کی 2024 میں معیشت میں 27 ارب روپے کی شراکت نمایاں ،، آکسفورڈ اکنامکس کی رپورٹ حکومتی و کاروباری شخصیات کی موجودگی میں برطانوی ہائی کمیشن میں پیش کی گئی،، ہیلیون پاکستان کی معاونت سے ملک بھر میں 6,600 نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے،، صحت سہولیات، روزگار اور مقامی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار رہا ،، وفاقی وزیر سرمایہ کاری کا کہنا ہے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں-طویل مدتی شراکت داری کو فروغ...
    پاکستانی ہائی کمشنر یو کے نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کی لپیٹ میں ہے جس سے بچاؤ کے لیے کلائمیٹ فنانسنگ پاکستان کا حق ہے۔  عالمی جریدے رائٹرز میں ایک آرٹیکل میں پاکستانی ہائی کمشنر یو کے ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ طوفانی بارشیں ،تباہ کن سیلاب ،گرمی کی شدید لہر اور پگھلتے گلیشیئرز سے بچاؤ کیلئے اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔ پاکستان کے تباہ کن سیلاب ظاہر کرتے ہیں کہ ہمیں مناسب اور موثر موسمیاتی مالیات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب آئے ہیں، دنیا نے کینیڈا اور یونان کی جھلسا دینے والی گرمی کا بھی مشاہدہ کیا ہے۔ عالمی آب و ہوا کے بحران کی بڑھتی ہوئی علامات ذمہ داروں کو غیر متناسب طور پر متاثر...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے 4 امیدواروں میں مقابلہ ہے جب کہ اپوزیشن  جماعتیں انتخابی عمل کے بائیکاٹ پر غور کررہی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں آج نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس طلب کیا گیا ہے، جہاں صوبے کے نئے قائدِ ایوان کے لیے 4 امیدوار میدان میں ہیں۔ وزارتِ اعلیٰ کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سہیل آفریدی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا لطف الرحمان، مسلم لیگ (ن) کے سردار شاہجہان یوسف اور پیپلز پارٹی کے ارباب زرک مدِمقابل ہیں۔ اسمبلی کے کل ارکان کی تعداد 145 ہے، جن میں سے 73 ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار وزارتِ اعلیٰ کے منصب پر فائز ہوگا۔ موجودہ ایوان میں...
    ہیلیون پاکستان سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سہولت اور شفافیت میں اضافہ ہورہا ہے۔  آکسفورڈ اکنامکس کی رپورٹ کے مطابق ہیلیون پاکستان کی 2024 میں معیشت میں 27 ارب روپے کی شراکت نمایاں ہے۔ آکسفورڈ اکنامکس کی رپورٹ حکومتی و کاروباری شخصیات کی موجودگی میں برطانوی ہائی کمیشن میں پیش کی گئی۔ واضح رہے آکسفورڈ اکنامکس عالمی اقتصادی تجزیے اور پیش گوئیوں کی معروف مشاورتی فرم ہے۔ ہیلیون پاکستان کی معاونت سے ملک بھر میں 6,600 نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور ہیلیون پاکستان  کا صحت کی سہولیات، روزگار اور مقامی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار سامنے...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے 4 امیدوار میدان میں ہیں، پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کیا ہے جبکہ جے یو آئی ایف نے مولانا لطف الرحمان کو وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے سردار شاہ جہاں یوسف جبکہ ارباب زرک خان پیپلزپارٹی کی طرف سے وزارت اعلیٰ کے نامزد امید وار ہیں۔خیبر پختونخوا اسمبلی میں کل ارکان کی تعداد 145 ہے جس میں سے حکومتی ارکان کی تعداد 93 اور اپوزیشن کے 52 ارکان ہیں۔ دونوں استعفوں پردستخط مستند ہیں : علی امین گنڈا پور  ...
    تغیراتی موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے اثرات کے باعث پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک شدید خطرات سے دوچار ہیں۔ برطانوی جریدے رائٹرز میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کے مضمون میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان کا عالمی کلائمیٹ فنانسنگ میں مؤثر اور مساوی حصہ اس کا حق ہے۔ رائٹرز میں شائع شدہ مضمون کے مطابق پاکستان نے حالیہ برسوں میں تباہ کن سیلاب، شدید گرمی کی لہریں اور گلیشیئرز کے تیز پگھلاؤ کا سامنا کیا ہے۔ ان قدرتی آفات کے اثرات نہ صرف انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بنے بلکہ معیشت کو بھی شدید دھچکا پہنچا۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ گزشتہ دو دہائیوں کے مقابلے میں موسمیاتی آفات دوگنا ہو چکی...
    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز ہوا ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آ رہی ہے، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 60 ہزار 57 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1432 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 63 ہزار 98 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
    اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مکتبہ مسیح الامت کے زیراہتمام اور میر واعظ فاونڈیشن کے اشتراک سے رواں برس کے دوسرے عظیم الشان سالانہ سیرت مقابلے کی اختتامی تقریب آج تاریخی جامع مسجد سرینگر میں منعقد ہوئی۔ ذرائع کے مطابق مقابلے میں مقبوضہ وادی کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور حضور اقدس ﷺ کی سیرتِ طیبہ سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق تھے۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے خطاب...
    انہوں نے کہا کہ مجھے ایک کیس کا پتہ چلا ہے جس میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے اتنے جعلی مقابلے کئے کہ وہ ترقی کرتے کرتے ڈی آئی جی بن گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں معروف کشمیری پنڈت ڈاکٹر سندیپ ماوا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فورسز ترقیاں اور انعامات حاصل کرنے کے لئے جعلی مقابلوں میں بے گناہ لوگوں کو قتل کرتی رہی ہیں جن کو بہت جلد بے نقاب کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سندیپ ماوا کو سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ کل رات میں کچھ فائلیں پڑھ رہا تھا اور مجھے پتہ لگا ہے کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 اکتوبر 2025ء) مصنوعی ذہانت دنیا بھر میں لاکھوں جسمانی معذور افراد کی زندگی کو تبدیل کر سکتی ہے۔ ان دنوں انڈیا کے ساحلی شہر گوا میں منعقدہ ٹیکنالوجی کے میلے نے ثابت کیا ہے کہ کس طرح مصنوعی ذہانت سے کام لے کر معذور افراد کو اپنی روزمرہ زندگی پر بااختیار بنایا جا سکتا ہے۔پرپل فیسٹ نامی اس میلے میں ایسے آلات نمائش کے لیے پیش کیے گے ہیں جنہیں جسمانی معذور افراد کے تجربات کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔ ان میں بات چیت کرنے میں مددگار سکرین ریڈرز، ایڈاپٹیو ڈیش بورڈ اور موقع پر الفاظ کو تحریری صورت دینے والے آلات ناصرف معذور افراد کو دوسروں سے رابطوں میں...
    مشہور کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی (KBC) سیزن 17 میں حالیہ دنوں بچوں کے خصوصی ایڈیشن کا آغاز کیا گیا ہے، جہاں کمسن اور ذہین بچے اپنی معلومات اور حاضر جوابی سے ناظرین کو متاثر کر رہے ہیں۔ تاہم، ایک تازہ قسط میں نشر ہونے والا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس میں ایک کم عمر امیدوار نے نہ صرف میزبان امیتابھ بچن سے بدتمیزی کا مظاہرہ کیا بلکہ اپنی غیر ضروری خود اعتمادی (اوور کانفیڈنس) کے باعث کوئی انعام جیتے بغیر مقابلے سے باہر ہو گیا۔ حالیہ قسط میں شامل ہونے والا بچہ اشیت بھٹ، جو کہ گاندھی نگر (گجرات) سے تعلق رکھتا ہے اور پانچویں جماعت کا طالب علم ہے، ابتدا سے ہی...
    رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے کیمسٹری کے شعبے میں 2025 کا نوبل انعام ممتاز سعودی سائنسدان عمر مونس یاغی کو دینے کا اعلان کیا ہے جو مملکت سعودی عرب اور عرب دنیا کے لیے ایک اور قابلِ فخر سنگِ میل ہے۔ یہ اعزاز انہیں میٹل آرگینگ فریم ورکس کی تخلیق، گیسوں کو محفوظ کرنے اور ہوا سے پانی حاصل کرنے کے میدان میں انقلابی کام کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں شامی جڑواں بچیوں کی کامیاب علیحدگی، انسانیت اور میڈیکل سائنس کی نئی مثال یہ نوبل انعام، عمر یاغی کے ہمراہ آسٹریلوی سائنسدان رچرڈ رابسن اور جاپانی محقق سوسومو کتاگاوا کو مشترکہ طور پر دیا گیا جنہوں نے مل کر نیٹ ورک کیمسٹری...
    لاہور: جنوری 2026 میں پاکستان ٹیم کے دورہ سری لنکا کا امکان ہے، دونوں بورڈز کے درمیان بات چیت جاری ہے، اگر معاملات طے پا گئے تو پلیئرز کو بگ بیش کے لیے این او سی میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ادھر حالیہ کشیدگی کے سبب آئندہ ماہ افغان ٹیم کے دورہ پاکستان پر بھی خدشات سامنے آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکن کرکٹ بورڈز ان دنوں آئندہ سال کی سیریز پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں، ممکنہ طور پر تین ٹی ٹوئنٹی کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق بات چیت میں 8، 10 اور 12 جنوری کو میچز رکھنے پر اتفاق ہوگیا تاہم دیگر معاملات کا جائزہ لینے کے...
    غزہ امن منصوبے پر سربراہی اجلاس آج مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقد ہو رہا ہے، جس کی صدارت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی مشترکہ طور پر کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کے لیے مصر پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی اور مصری صدور نے وزیراعظم کو اس اجلاس میں شرکت کی خصوصی دعوت دی تھی۔ برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر بھی اجلاس میں شرکت کے لیے مصر پہنچ چکے ہیں، جب کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی، جرمن چانسلر اور فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون سمیت 20 سے زائد عالمی رہنما اجلاس میں شریک ہوں گے۔ تاہم اسرائیل نے اجلاس میں شرکت...
    ویب ڈیسک :وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفے کا معاملہ پھر لٹک گیا،گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے ان کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس بھجوا دیا۔ گورنر خیبر پختونخواہ نے ایکس (سابقہ ٹویٹر)پرکہاہے کہ دونوں استعفوں میں دستخط مختلف اور غیر مشابہہ ہیں ،گورنر نے علی امین گنڈاپور کو 15 اکتوبر کو دوپہر 3 بجے گورنر ہاؤس بلالیا ہے ۔دوسری طرف گورنر کی جانب سے استعفے پر اعتراض پر علی امین گنڈاپور نے ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ گورنر نے پہلے 8 اکتوبر کا استعفیٰ موصول ہونے کی بھی تصدیق کردی،میں اپنے دونوں استعفوں پر ہونے والے دستخطوں کی تصدیق کرتا ہوں۔ فلپائن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و...
    چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان و وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ سول ڈیفنس کی خدمات صوبہ بھر میں پہنچائی جا رہی ہیں۔  سول ڈیفنس رضاکار ہر مشکل گھڑی اور ہنگامی حالات میں ہم وطنوں کے کام آتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وطن سے محبت اور ہم وطنوں کی خدمت کا جذبہ لئے1 لاکھ 43 ہزار سے زائد شہریوں نے سول ڈیفنس میں بطور رضاکار رجسٹریشن کروا لی۔ اس کار خیر میں مردوں کے شانہ بشانہ خواتین بھی شامل ہیں اور اب تک 85 ہزار 910 مردوں کیساتھ 57 ہزار78 خواتین نے بطورسول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروائی ہے۔ اس حوالے سے آگاہی پھیلانے کیلئے محکمہ داخلہ نے پنجاب سول ڈیفنس ریزیلئنس کور کا یوٹیوب چینل لانچ...
    پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکانِ خیبرپختونخوا اسمبلی نے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو ووٹ دینے کا حلف اٹھا لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں پارٹی کے تمام ارکانِ اسمبلی نے شرکت کی، جہاں ان سے سہیل آفریدی کے حق میں ووٹ دینے کا حلف لیا گیا۔ صوبائی صدر جنید اکبر نے بتایا کہ بیرونِ ملک موجود 9 ارکان بھی واپس پہنچ چکے ہیں، اور تمام ارکان بانیِ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کو دو تہائی اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔ نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ کامیابی کے بعد اسمبلی فلور پر اپنی پہلی تقریر میں بانیِ پی ٹی آئی کے مؤقف کو ہی اپنا مؤقف بناؤں گا۔ ...
    ذرائع کے مطابق روح اللہ مہدی نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں اقتدار سنبھالنے والی این سی حکومت نے عوام کے بنیادی خدشات کو دور کرنے کے لئے کوئی سیاسی عزم نہیں دکھایا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا روح اللہ مہدی نے کہا ہے کہ عمر عبداللہ کی زیر قیادت حکومت کا ایک سال مکمل ہونے کے قریب ہے اور وہ سیاسی محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق روح اللہ مہدی نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں اقتدار سنبھالنے والی این سی حکومت نے عوام...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: اپنے حق میں بازی کو پلٹنے کےلیے دشمنی کو رفاقت، مقابلے کو ہم آہنگی کےلیے تبدیل کریں۔ آپ پھنسے ہوئے یا الٹے لٹکے ہوئے نہیں ہیں۔ آپ صرف نئی سمتوں میں منتقل ہونے کےلیے تیار ہیں، یہ جانے بغیر کہ اس کا مکمل طور پر کیا مطلب ہے۔ کائنات پر، اپنے آپ پر، اپنی زندگی پر اور اپنے رجحانات پر اعتماد کریں تاکہ آپ کو اپنے لیے سب سے زیادہ معنی خیز طریقوں سے آگے بڑھنے کی رہنمائی حاصل ہوسکے۔ صورتحال بہتر ہوگی، چیزیں تبدیل ہوں گی، اپنے ذہن کو روشن ترین ممکنہ نتیجے پر توجہ مرکوز کریں، اور اپنی زندگی میں بڑے پیمانے پر سپورٹ سسٹم کےلیے شکرگزاری کا انتخاب کریں۔ منفی:...
    پاکستان شوبز کے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ، علیزے سلطان نے حال ہی میں اپنے وی لاگ میں اس سماجی رویے پر سوال اٹھایا ہے جس کے تحت بچوں کی پرورش اور تعلیم کی ذمہ داری صرف ماں پر ڈال دی جاتی ہے۔ علیزے سلطان کا کہنا تھا کہ اگر والدین کے درمیان طلاق یا علیحدگی ہو جائے تو والد کی ذمہ داری صرف مالی تعاون تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ اسے بچوں کی پرورش میں برابر کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں یہ بات عام ہے کہ بچوں کی ہر ضرورت، چاہے وہ اسکول لے جانے کی ہو یا روزمرہ کے معاملات پوری کرنے کی، ماں کی ہی ذمہ داری ہے۔ علیزے...
    غلام محمد صفی نے افغان وزیرِ خارجہ کے بیان پر گہرے افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک برادر مسلم ملک کی جانب سے بھارت کے موقف کی تائید نہایت ہی مایوس کن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے بھارت اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس میں جموں و کشمیر سے متعلق دیے گئے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ایک متنازعہ علاقہ ہے۔ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ مشترکہ پریس کانفرنس میں...
    خیبر پختونخوا میں سیاسی تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفوں پر موجود غیر مشابہ دستخطوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے استعفے واپس کر دیے ہیں۔ گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق گورنر کو 8 اور 11 اکتوبر 2025 کو وزیرِاعلیٰ کے دفتر سے 2 استعفے موصول ہوئے، جن پر دستخط مختلف اور غیر مشابہ پائے گئے۔ اس پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیرِاعلیٰ کو 15 اکتوبر دوپہر 3 بجے گورنر ہاؤس طلب کر لیا ہے تاکہ استعفوں کی اصل حیثیت کی تصدیق کی جا سکے۔ مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کو اپنی پالیسی قومی پالیسی کے ساتھ ضم کرنا پڑےگی، وزیر دفاع خواجہ آصف فیصل کریم کنڈی نے اپنے خط...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ ختم ہوچکی ہے اور خطہ معمول پر آرہا ہے۔ وہ آج اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ سے خطاب کریں گے، جہاں ان کا پُرجوش استقبال متوقع ہے۔ مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ آئندہ ہفتے مصر جائیں گے، غزہ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کا امکان ٹرمپ کی ثالثی سے ہونے والی جنگ بندی چوتھے روز میں داخل ہوگئی ہے اور اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی شروع ہوچکی ہے۔ دوسری جانب، شرم الشیخ میں آج ہونے والے امن سربراہی اجلاس میں 20 سے زائد عالمی رہنما شریک ہوں گے۔ اجلاس کی صدارت صدر ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کریں گے۔ مزید پڑھیں: غزہ جنگ بندی کا معاہدہ طے پا...
     (ویب ڈیسک )خیبرپختونخوا اسمبلی میں آج نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، جبکہ ایک جانب گورنر کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ کے استعفے پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں تو دوسری جانب تحریک انصاف نے کسی بھی رکاوٹ کی صورت میں احتجاج کا عندیہ دے دیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کے استعفے پر دستخطوں میں فرق کا اعتراض اٹھایا ہے، تاہم حکومت نے ان اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے آج ہی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلپائن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس  اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے آئین کے آرٹیکل 130 کے تحت استعفیٰ دیا،...
    کچھ عرصہ قبل ایک رشتہ آیا جسے گھر والوں کے کہنے پر قبول کر لیا اور پھر بیٹی کی شادی بھی ہوگئی، میں سندھ کے شہر حیدر آباد میں کام کرتا ہوں اور میرے بیوی بچے کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاؤن میں رہائش پذیر ہیں، میں ہر 15 روز بعد کراچی آتا ہوں اور دو روز کے بعد پھر واپس چلا جاتا ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیگاری غیرت کے نام پر دوہرا قتل: سردار شیر باز ضمانت پر رہا، مرکزی ملزم اب بھی مفرور محمد سلیم کی عمر کم و بیش 65 برس ہے، ایک بیٹے اور دو بیٹیوں کے باپ ہیں، محنت مزدوری کے لیے گھر سے دور حیدر آباد جاتے ہیں ’بیٹیوں کا باپ ہونا کوئی آسان تھوڑی ہوتا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی ختم کرانے کے لیے اقدامات کریں گے۔ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ میری آٹھویں جنگ ہوگی جسے میں حل کروں گا۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ اس وقت پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ جاری ہے۔ میں واپس آ کر اس پر توجہ دوں گا۔ میں جنگیں ختم کرنے اور امن قائم کرنے میں اچھا ہوں، اور یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ میں نے لاکھوں زندگیاں بچائی ہیں۔ مزید پڑھیں: امن نوبیل انعام 2025: صدر ٹرمپ پر سبقت پانے والی ماریا کورینا کون ہیں؟ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہفتہ اور اتوار...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کو پیش کیے جانے والے دونوں استعفوں پر موجود دستخط میرے ہی ہیں۔ اس سے قبل گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے 2 استعفوں پر موجود دستخط پر اعتراض کر کے ان کا استعفی واپس کر دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: گورنر خیبر پختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس کردیا گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو مبینہ استعفوں کی تصدیق کے لیے 15 اکتوبر کو گورنر ہاؤس طلب کرلیا ہے۔ گورنر ہاؤس سے جاری خط کے مطابق، گورنر کو 8 اور 11 اکتوبر 2025 کو وزیر اعلیٰ کے...
    سندھ کے دیہی علاقے پکا چنگ کے عبدالکریم آرائیں نے گزشتہ ساڑھے چار برسوں میں سوشل میڈیا کے درست استعمال کو اپنی پہچان بنا لیا ہے۔ وہ روزانہ 2 سے 3 موٹیویشنل اور اصلاحی ویڈیوز بنا کر نہ صرف لاکھوں نوجوانوں کو خود اعتمادی اور مثبت سوچ کی راہ دکھاتا ہے بلکہ آن لائن کونسلنگ کے ذریعے دنیا کے 50 سے زیادہ ملکوں میں ہزاروں افراد کی زندگیوں میں تعمیری تبدیلی بھی لا رہا ہے۔ ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالکریم آرائیں نے کہاکہ ان کا مقصد انسان کو اپنی شخصیت پہچاننے اور اپنی اہمیت کا احساس دلانے پر زور دینا ہے۔ ان کے مطابق جب آپ کو اپنی قدر و قیمت کا اندازہ ہو جائے، تب ہی آپ...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے دستخط پر اعتراض کر کے ان کا استعفی واپس کر دیا۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو مبینہ استعفوں کی تصدیق کے لیے 15 اکتوبر کو گورنر ہاؤس طلب کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہو چکا، منظوری تک وہ وزیراعلیٰ رہیں گے، گورنر خیبرپختونخوا گورنر ہاؤس سے جاری خط کے مطابق، گورنر کو 8 اور 11 اکتوبر 2025 کو وزیر اعلیٰ کے دفتر سے دو استعفے موصول ہوئے ہیں جن پر غیر مشابہ اور مختلف دستخط ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے اپنے خط میں کہا کہ وہ فی الحال شہر سے باہر ہیں اور 15...
    قوم سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ ہمارے کچھ دشمن دوبارہ منظم ہو کر ہم پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ہم اس پر مکمل طور پر قابو پانے کے لیے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی وزیراعظم کی ڈھٹائی برقرار ہے۔ جنگ بندی کے باوجود نیتن یاہو نے بیان دیا کہ غزہ میں فوجی کارروائی ابھی ختم نہیں ہوئی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اب بھی بڑے سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمارے کچھ دشمن دوبارہ منظم ہو کر ہم پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ہم اس پر مکمل طور پر...
    امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اور اقوام متحدہ میں سابق مستقل مندوب مسعود خان نے کہا ہے کہ افغان قائم مقام وزیرخارجہ امیر خان متقی کی جانب سے یہ کہا جانا کہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے نہ صرف اقوام متحدہ بلکہ او آئی سی کی بیسیوں قراردادوں کے خلاف مؤقف ہے اور افغانستان اِس مؤقف کو اپنانے والا پہلا اِسلامی ملک ہے۔ سابق سفارتکار و آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود نے ’وی نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق متنازعہ علاقہ ہے، جس کا حل رائے شماری کے ذریعے ہونا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کو بین الاقوامی قبولیت کی تلاش، عالمی سفارتی محاذ پر ہزیمت اٹھاتا بھارت کتنا مددگار...
    اپنے ایک بیان میں ایس یو سی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ارض پاک تمام باسیان مملکت کی ریڈ لائن ہے، اللہ پاک جوانوں کی حفاظت فرمائے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ ارض پاک سے دہشتگردی کے خاتمے، عوام کے مال و جان کے تحفظ، ملکی سلامتی، امن و امان کیلئے، ملکی سرحدی حدود کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے، ارض پاک تمام باسیان مملکت کی ریڈ لائن ہے، اللہ پاک جوانوں کی حفاظت فرمائے۔
    کراچی: شہر قائد میں مومن آباد پولیس نے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 الفتح قبرستان کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ چھیپا حکام کے مطابق پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت عمر اور انس کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ گرفتار ملزمان سے دو پستولیں، کئی موبائل فونز، نقدی اور دو موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔
      اسلام آباد+ راولپنڈی+لنڈی کوتل + کرم (عبدالستار چودھری+ خبرنگار خصوصی+اکمل قادری ) آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ قوم کے بہادر سپوتوں نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر بلااشتعال حملوں کا مؤثر جواب دیا ہے۔ جوابی کارروائیوں میں 200 سے زائد افغان طالبان اور خارجی ہلاک کر دیے گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 23 سپوت شہید اور 29 زخمی ہوئے۔ گزشتہ روز آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج کی جانب سے بلا اشتعال حملہ کیا گیا۔ پاک فوج نے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ بیان کے مطابق پاک...
    فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر وزیراعظم اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق استحکام پاکستان کیلئے سر جوڑ کر بیٹھنے کی دعوت دے دی۔ مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بے شک اپنے بیانیے پر قائم رہے لیکن آج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو، پی ٹی آئی آج شہداء کے ساتھ کھڑی ہو، آپ شہداء کے خون کو عزت دیں اور پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں، پی ٹی آئی بھی میثاق پاکستان کیلئے ساتھ بیٹھے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اس وقت ایک مذہبی جماعت غزہ مارچ کے نام پر مارچ کر رہی ہے، اس جماعت کے انتہائی سینئر رہنما سے میرا رابطہ ہوا۔ مولانا فضل الرحمان...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور امریکہ کے صدر ٹرمپ کی دعوت پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف آج 13 اکتوبر کو مصر کے شہر شرم الشیخ کا دورہ کریں گے جہاں وہ غزہ میں جاری سنگین انسانی بحران کے خاتمے اور امن معاہدے کے دستخطوں کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سمیت اعلیٰ حکومتی وزراء بھی ہوں گے۔ شرم الشیخ امن کانفرنس ان سفارتی کوششوں کا تسلسل ہے جو گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں شروع ہوئیں۔
    اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)  ترجمان دفترخارجہ نے کہا  ہے پاکستان مذاکرات اور سفارت کاری   پر یقین رکھتا ہے مگر اپنی سرزمین  اور  عوام کے  تحفظ  میں کوئی سمجھوتہ  نہیں کریگا، مزید کسی  اشتعال انگیزی کا بھرپور  اور  دوٹوک  جواب  دیا  جائیگا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق  پاکستان کو  افغان طالبان، فتنہ الخوارج  اور فتنہ الہندوستان کی بلاجواز جارحیت پرگہری تشویش ہے، افغان سرحد پر طالبان کی جانب سے حملے خطے کے امن واستحکام کے منافی ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کے تحت مؤثر جوابی کارروائی کرکے دشمن کوبھاری نقصان پہنچایا، جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے، اسلحہ  اور سازوسامان  تباہ کئے گئے،کارروائی کے دوران شہریوں کے تحفظ اورغیرفوجی نقصانات سے بچاؤ کے تمام...
    اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی سائکلون ٹیکناجی اور چین کی شانشی واٹر ڈویلپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن گروپ کے درمیان5 ارب یوآن کے آبی تحفظ کے معاہدے پر دستخط ہو گئے، یہ تعاون پاکستان کے آبی نظم و نسق کے شعبے میں خاص طور پر آبپاشی کے غیر مؤثر نظام اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے اہم چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے بڑی تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق معاہدے کے تحت، دونوں ممالک پاکستان بھر میں جامع آبی تحفظ اور اسمارٹ واٹر مینجمنٹ کے منصوبے مشترکہ طور پر تیار کریں گے۔دونوں فریق پاکستان بھر میں آبی تحفظ اور سمارٹ واٹر مینجمنٹ کے منصوبوں پر مشترکہ طور پر کام کریں گے۔ اس شراکت داری میں چین کی جدید...
    لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی کا اجلاس تین روز کے وقفے کے بعد آج ( پیر)صبح دس بجے شروع ہوگا ،حکومت نے لوکل گورنمنٹ بل کو آج ایوان سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے اراکین کو سو فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025ء کو ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا ہے ۔اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے متعلقہ سوالات کے جوابات بھی دئیے جائیں گے ،پانچ توجہ دلائو نوٹسز بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔
    چترال (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ ورچوئل کورٹ کے قیام کا مقصد اپر چترال جیسے دور دراز علاقوں کے سائلین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے اپر چترال کا دورہ کیا۔ چیف جسٹس نے بونی میں نئی قائم کردہ ورچوئل عدالت کا افتتاح کیا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ انصاف کی مؤثر فراہمی کے لیے بینچ اور بار کے مابین باہمی احترام اور ہم آہنگی نہایت ضروری ہے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے عدالتی نظام میں شفافیت اور سائلین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، عدالتی اصلاحات کا مقصد ملک بھر کے...
    کراچی: پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں مسلسل کمی اور جمودکی بڑی وجہ ملک میں بلند ترین کارپوریٹ ٹیکس ریٹ ہے، پاکستان میں کارپوریٹ ٹیکس 29 فیصد ہے،جس میں 10 فیصد سپر ٹیکس، 2 فیصد ورکرز ویلفیئر فنڈ، 5 فیصد ورکرز پارٹیسپیشن فنڈ اور منافع پر 15 فیصد ٹیکس بھی شامل ہے،یہ ٹیکس بوجھ نہ صرف کاروبارکیلیے مہنگا ماحول پیداکرتا ہے، بلکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو بھی متبادل اور سازگار ممالک کی طرف راغب کرتا ہے۔ حالیہ برسوں میں پاکستان میں دستخط شدہ کئی مفاہمتی یادداشتیں عملی شکل اختیارکرنے میں ناکام رہیں،کئی بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان سے کاروبار سمیٹ چکی ہیں،عالمی سطح پر مقابلہ بازی کااصول صرف نجی شعبے تک محدود نہیں بلکہ حکومتوں پر بھی...
    لاہور: پچھلے 2 برس میں شعبہ مصنوعی ذہانت میں کام کرتی مغربی آئی ٹی کمپنیوں کی مارکیٹ ویلیو کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے باعث تگنی چوگنی بڑھ چکی ہے۔  مثلاً اکتوبر 24ء میں چیٹ جی بی ٹی کی کمپنی، اوپن اے آئی کی ویلیو 157 ارب ڈالر تھی جو محض ایک سال میں آج 500 ارب ڈالر ہو چکی۔  اسی طرح اب بہ لحاظ مارکیٹ ویلیو دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ، این ویڈیا( 4.459 ٹریلین ڈالر) بن چکی جو اے آئی میں مستعمل مصنوعات بناتی ہے۔  مسئلہ یہ ہے ، اوپن اے آئی سمیت کئی بڑی اے آئی کمپنیاں ابھی منافع بخش نہیں بن سکیں ۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر انھوں نے...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما  سینیٹر عرفان صدیقی نے ایکس پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزمائش کی اس گھڑی میں ، " تحریک تحفظ آئین پاکستان" کا اعلامیہ، شرمناک حد تک افسوسناک ہے جس میں دہشت گردوں اور اس کے سرپرستوں کی مذمت میں ایک لفظ بھی نہیں کہا گیا سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ الٹا انتہائی ڈھٹائی سے الزام لگایا گیا کہ " قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ساکھ کھو چکے ہیں" اپنی سرزمین کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے عظیم سپوتوں کے بارے میں یہ الفاظ نہایت پست سوچ کا اظہار ہیں۔ جس صوبائی حکومت سے مشاورت کی نصیحت کی گئی ہے وہ گزشتہ 13...
    لاہور (خصوصی نگامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے سعودی عرب سے آنیوالے اعلیٰ سطحی کاروباری وفد کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کے ایک نئے باب سے تعبیر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب جس تیزی سے ترقی کر رہا ہے، وہ پوری امت مسلمہ کے لیے باعثِ فخر ہے۔ سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان میں توانائی، تعمیرات، زراعت، سیاحت اور معدنی وسائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا فیصلہ پاکستانی معیشت کے استحکام کے لیے سنگِ میل ثابت ہو گا۔ امیر مرکزی...
    کراچی (این این آئی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ایٹمی طاقت بھارت کو 6 گھنٹے میں گھٹنے ٹیکنے پرمجبور کیا تھا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افغانستان نہ بھولے پاک فوج نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے تھے۔ پاکستان کی محتاط جوابی کارروائی افغانستان کے لیے سبق ہے۔کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ افغانستان کی بلااشتعال کارروائی پر پاکستان نے ابھی چند اہداف نشانہ بنائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کسی زعم میں ہے تو پاکستان یہی پہاڑ طالبان کے سر پر توڑ دے گا۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ برطانیہ، سوویت یونین اور  امریکہ کو ہرانے کی باتیں کرنے والے حقیقت سے لاعلم ہیں۔
    اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی  رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ خیبرپی کے میں کس کو وزیراعلیٰ بنانا ہے اس سے مقتدرہ کا کوئی تعلق نہیں، صوبے کی عوام نے مینڈیٹ پی ٹی آئی کو دیا، وزیراعلیٰ کا فیصلہ بھی وہی کریں گے۔ایک انٹرویو میں  انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سے کہتا ہوں کہ فضل الرحمان اور عمران خان کے درمیان اتحاد ہونا چاہیئے اور غلط فہمیاں دور ہونی چاہئیں۔وزیراعلیٰ کے امیدوار کا سنجیدہ ہونا اہم نہیں ، اہم جماعت اور لیڈر عمران خان ہے، صوبے کا مینڈیٹ پی ٹی آئی کے پاس ہے، یہ ایک سوال ہے کہ ن لیگ کی حکومت ہے لیکن وزیراعظم شہبازشریف کیوں؟لہذا جماعتوں کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے کہ...
    پشاور : وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے انتخاب کے لیے جمع کرائے گئے پی ٹی آئی کے نامزد سہیل آفریدی اور اپوزیشن کے تینوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔ اسپیکر اسمبلی امیدواروں نے کاغذات کی جانچ پڑتال کی، نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کل ہوگا، تحریک انصاف کی جانب سے سہیل آفریدی وزارت کے امیدوار ہیں، اپوزیشن کی جانب سے جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان پیپلزپارٹی کے ارباب زرک اور نواز لیگ کے سردار شاہجہاں امیدوار ہیں۔ تحریک انصاف کی وزرات اعلیٰ کے انتخاب کے لیے منصوبہ بندی جاری ہے  جبکہ حکومتی ارکان اسمبلی کو سرگرمیاں محدود کرنے اور حکومتی ارکان اسمبلی کو وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں رہنے کی ہدایت  کی گئی ہے۔ سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا وزیراعلیٰ...
    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قوم کے بہادر سپوتوں نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر بلااشتعال حملوں کا مؤثر جواب دیا ہے، جوابی کارروائیوں میں 200 سے زائد افغان طالبان اور خارجی ہلاک کر دیے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 23 سپوت شہید اور 29 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج کی جانب سے بلا اشتعال حملہ کیا گیا، پاک فوج نے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ پاک افغان سرحد کےساتھ پاکستان پر بلااشتعال حملے کے بعد پاک فوج کی طرف سے سرحدپر بزدلانہ...
    پشاور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے افغانستان کے حکمران طالبان کو بھارت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔افغان حکومت سمجھ لے بھارت کبھی بھی آپ کا دوست نہیں ہوسکتا۔ پشاور میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں کو کہتے ہیں قوم کے مزاج کو سمجھنے کی کوشش کریں، 35 سال تک حکومت اسٹیبلشمنٹ کی رہی ہے اور اپنی ناکامی کا اعلان کرکے حکومت سیاست دانوں کے لیے چھوڑ دے۔ سرحد پر کشیدگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، دونوں ممالک کی پالیسی کی وجہ سے...
    وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر راناثنااللہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا، مسلح افواج نے جو کارروائی کی، یہ وقت کی ضرورت تھی۔ فیصل آباد میں پریس کانفرنس کے دوران رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مسلح افواج نے جو کارروائی کی، یہ وقت کی ضرورت ہے جب 30،30 جنازے پڑھے جارہے تھے تو پوری قوم کے دلوں میں یہ سوال اٹھ رہا تھا کہ  کب تک  جوان سپوتوں کے جنازے پڑھتے رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر دل میں یہ بات تھی  اس کا جواب دیا جانا چاہیے اور اتنا ہی موثر دیا جانا چاہیے جتنا جواب کل دیا گیا، اس پر میں وزیراعظم...
    کراچی: شہر قائد میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑا آپریشن شروع کر دیا۔ کارروائی میں رینجرز، سی ٹی ڈی اور سہراب گوٹھ پولیس نے حصہ لیا جبکہ ڈی ایس پی اورنگزیب خٹک آپریشن کی قیادت کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں جاری اس مشترکہ آپریشن میں اب تک متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے، جن سے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ آپریشن کا مقصد غیر قانونی مقیم افراد کی نشاندہی، شناختی کاغذات کی تصدیق اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانا ہے۔ ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگزیب خٹک کے مطابق، یہ کارروائی قانونی رہائش...
    سرحد کے ساتھ ساتھ طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے ، افغان سرحد پر دشمن کی 21 چوکیوں کو قبضے میں لے لیا،طالبان فورسز اورخوارجیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا فائرنگ، حملوں کے ساتھ طالبان کے کیمپوں، چوکیوں اور تربیتی مراکز پر چھاپے بھی مارے گئے،افغانستان سے اٹھنے والی دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 200 سے زائد دہشت گرد ہلاک اور کہیں زخمی ہوگئے جب کہ جھڑپوں کے دوران پاکستان کے 23 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا اور 29 فوجی زخمی ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے...
    پنجاب حکومت کے مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر وفاق سے5 سو پولیس اہلکار و افسران کو بھیجنے کا فیصلہ پولیس اہلکار و افسران، بکتر بند گاڑیاں، نفری اینٹی رائٹ کٹس سمیت لاہور بھیجنے کیلئے الرٹ کردی گئی حکام کے مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر مذہبی جماعت کے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک سے پنجاب حکومت کے مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کا امکان ہے، اس مقصد کے لیے وفاق سے بھی 5 سو پولیس اہلکار و افسران کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں 8 بکتر بند گاڑیاں اور نفری اینٹی رائٹ کٹس سمیت پولیس ہیڈ کوارٹر میں لاہور بھیجنے...
    چمن بارڈر میں افغان طالبان کے چھپے دہشتگرد پوسٹیں چھوڑ کر بھاگتے ہوئے مارے گئے برابچا کے علاقے میں افغان طالبان کی سیکنڈ بٹالین ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا،سکیورٹی ذرائع پاکستان نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے طالبان فورسز کے خلاف کامیاب اسٹرائیک کرتے ہوئے درانی کیمپ 2 کو مکمل تباہ کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان کے درانی کیمپ 2 میں موجود 50 سے زائد طالبان اور دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔درانی کیمپ 2 خارجیوں کی پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے ایک مرکزی لانچ پیڈ کا کام کرتا تھا۔برابچا کے علاقے میں افغان طالبان کی سیکنڈ بٹالین ہیڈکوارٹر جس کا تعلق 1st بریگیڈ سے ہے، کو نشانہ بنایا گیا، جہاں سے دہشت گردوں کو لانچ...
    دشمن کو پسپائی پر مجبور ،اہم سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا متعدد افغان طالبان اور سیکیورٹی اہلکار پوسٹیں خالی چھوڑ کر فرار ہوگئے،سیکیورٹی ذرائع افغانستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر رات گئے بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے کارروائی کے دوران افغان فورسز کی 19 اہم سرحدی پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ افغان حدود سے پاکستان پر ہونے والی گولہ باری اور فائرنگ کے جواب میں رات گئے سے جاری جوابی آپریشن میں پاک فوج نے نہ صرف اہداف کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا بلکہ...
    افغان حکام امن کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، پاکستان خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے پاک افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت سے بلااشتعال حملے کا جواب دیا،چیئرمین چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ افغان حکام علاقائی امن کے لیے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، افغان حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کیخلاف ٹھوس کارروائی کرے۔تفصیلات کے مطابق چیٔرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ بلااشتعال جارحیت علاقائی امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ اور خوشحالی کی اجتماعی کوششوں کو نقصان پہنچائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت سے بلااشتعال حملے کا جواب دیا، دہشت گرد گروہ پاکستان سمیت خطے کے...
    امدادی سامان سے لدے درجنوں ٹرک رفح اور کریم ابوسالم کے راستے پہنچنا شروع ہوگئے ہزاروں بے گھر فلسطینی اپنی اشیاء کے ساتھ واپس غزہ کی طرف لوٹ رہے ہیں، الجزیرہ میڈیا حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد غزہ شہر میں ملبہ ہٹانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ امدادی سامان سے لدے درجنوں ٹرک رفح اور کریم ابوسالم کے راستے غزہ میں داخل ہو گئے ہیں۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق ہزاروں بے گھر فلسطینی اپنی اشیاء کے ساتھ واپس غزہ کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ شہر میں ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں، جبکہ بلڈوزر ملبہ صاف کرنے میں مصروف ہیں تاکہ شہری اپنے گھروں کے باقی ماندہ حصوں تک رسائی حاصل کر...
    صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج طلب،قائد ایوان کے انتخاب کا عمل مکمل کیا جائے گا، اے این پی کا وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حصہ لینے سے انکار، سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب کرایا جائے گا،سلمان اکرم راجا سہیل آفریدی اور اپوزیشن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور،جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد حتمی فہرست جاری ، عوامی نیشنل پارٹی کے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے خیبرپختونخوا میں نئے وزیراعلی کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں قائد ایوان کے انتخاب کا عمل مکمل کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے انتخاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار سہیل آفریدی سمیت اپوزیشن کے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی...
    افتخار گیلانی فلسطین کے محصور خطہ غزہ پر اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ نے دو سال مکمل کرلیے ہیں۔ 730دنوں میں دو لاکھ ٹن سے زائد دھماکہ خیز مواد اس خطہ پر برسایا گیا، جس سے 77ہزار سے زاید افراد ہلاک ہوئے ہیں۔گوکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اس چھوٹے سے خطہ میں ہلاکتوں کی تعداد 67,000ہے ، مگر چونکہ دس ہزار کے قریب افراد لاپتہ بھی ہیں، بتایا جا تا ہے کہ ان کی لاشیں عمارتوں کے ملبہ کے نیچے دبی ہوں گی۔ان میں بیس ہزار بچے اور 12,500کے قریب خواتین ہیں۔ میڈیکل اسٹاف و صحافیوں کو بھی بخشا نہیں گیا۔ 1,670 میڈیکل اسٹاف کے علاوہ 245 صحافی بھی بمباری سے ہلاک ہوئے ۔ نیز 460افراد جن میں...
    پروفیسر شاداب احمد صدیقی دنیا میں اگر کسی ایک نام کو علم، انسانیت اور امن کے استعارے کے طور پر یاد کیا جائے تو وہ ہے الفریڈ نوبیل۔ ایک ایسا شخص جس نے اپنے سائنسی ذہن سے بارود کی تباہی کو ایجادات کی ترقی میں بدل دیا اور پھر اپنے ضمیر کی خلش سے انسانیت کو وہ تحفہ دیا جسے آج دنیا ”نوبیل انعام” کے نام سے جانتی ہے ۔ نوبیل انعام صرف ایک اعزاز نہیں بلکہ انسانی شعور اور اخلاقی ذمے داری کا عہد نامہ ہے ، جو ہر سال اُن افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے علم، فن یا خدمت سے بنی نوع انسان کے مستقبل کو روشن کیا۔ 2025 کا نوبیل امن انعام عالمی سطح...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے سنا ہے اب پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ چل رہی ہے، مجھے اسے واپس آکر دیکھنا ہوگا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا سے اسرائیل جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے پاک افغان جنگ سے متعلق گفتگو کی۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں پھر ایک اور کوشش کروں گا کیونکہ میں جنگیں حل کرنے میں ماہر ہوں۔ صدر ٹرمپ نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کی جنگ ٹیرف کی مدد سے روکی تھی۔واضح رہے کہ افغان طالبان اور بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے حملے بعد پاک فوج کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے طالبان اور فتنہ الخوارج کی متعدد چوکیاں تباہ کردیں، دشمن کی 21 پوزیشنز پر وقتی قبضہ کرلیا...
    کراچی: وزارتِ داخلہ نے ملک میں مقیم پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان باشندوں کے مستقبل کے حوالے سے اہم پالیسی فیصلوں کے لیے آج اعلیٰ سطح اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں 13 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی قانونی حیثیت، قیام یا واپسی کے متعلق حتمی حکمت عملی طے کیے جانے کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اس اجلاس میں نادرا، چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز، آئی جیز، آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے حکام، ڈی جی ایف آئی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور حساس اداروں کے نمائندگان شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی او آر (Proof...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس کردیا۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ منظور نہ ہوسکا، گورنر فیصل کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے نام سے دو متضاد استعفے موصول ہوئے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگاخیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا، وزارت اعلیٰ کے لیے چار امیدوار میدان میں ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کنڈی کی جانب سے لکھے گئے خط میں علی امین کے دونوں استعفوں پر دستخط کو مختلف اور غیرمشابہ قرار دیا گیا ہے۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وہ شہر سے باہر ہیں، 15 اکتوبر کو واپس آ ئیں گے، استعفوں کی تصدیق کے لیے وزیراعلیٰ علی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلا دیش کی بڑی سیاسی جماعتوں نے ملک میں ایک تاریخی اصلاحاتی چارٹر پر ریفرنڈم کرانے پر اتفاق کر لیا ہے تاہم ریفرنڈم کس تاریخ کو ہوگا اس پر اختلاف برقرار ہے۔ حکومت کے عبوری سربراہ محمد یونس نے اصلاحاتی دستاویز جسے ’’جولائی چارٹر‘‘ کہا جا رہا ہے کی بھرپور حمایت کی ہے۔ یہ 28 صفحات پر مشتمل مسودہ وزرائے اعظم کے لیے دو مدت کی حد، صدر کے اختیارات میں اضافہ، اور ملک کو کثیر النسلی و کثیر المذاہب ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کی تجاویز پر مشتمل ہے۔اس چارٹر کا مقصد اختیارات میں توازن قائم کرنا، پارلیمنٹ، صدر اور انتظامیہ کے درمیان بہتر چیک اینڈ بیلنس پیدا کرنا ہے۔نوبیل انعام یافتہ 85 سالہ محمد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ (WWF) کی گورننگ باڈی کی دوبارہ تشکیل کا نوٹیفکیشن 29 ستمبر 2025ء ورکرز ویلفیئر فنڈ آرڈیننس کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان (NLF) کی ملک کی سب سے بڑی اور نمائندہ ورکرز فیڈریشن ہے، ہمیں اس نوٹیفکیشن پر قانونی اعتراض ہے یہ نوٹیفکیشن صوبائی حکومتوں کی سفارش پر جاری کیا گیا ہے جس میں کچھ افراد کو ورکرز کے نمائندے کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ تاہم نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، حالانکہ یہ ملک کی سب سے بڑی نمائندہ ورکرز فیڈریشن ہے۔ ہماری فیڈریشن کے کسی بھی رکن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پنجاب یونیورسٹی ایمپلائز یونین کے انتخابات 2025-27میں غازی گروپ نے ایک بار پھر شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے پورا پینل بھاری اکثریت سے کامیاب کر لیا۔ پنجاب یونیورسٹی کے 5 ہزار سے زائد ملازمین نے اپنی قیادت کا اعتماد غازی گروپ پر ظاہر کرتے ہوئے آئندہ دو سالوں کے لیے قیادت کی ذمہ داری انہی کے سپرد کر دی۔ غازی گروپ 1981 سے پنجاب یونیورسٹی کے ملازمین کی خدمت کے مشن پر گامزن ہے۔ الیکشن کے نتائج درج ذیل ہیں: صدر چوہدری بشارت محمود نے 1593 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کے مدمقابل ناصر رحمت نے 890 ووٹ لیے۔ سیکرٹری جنرل طیب اعجاز خان نے 1500 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، جبکہ ان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے گزشتہ 2 ہفتوں میں میانوالی، بنوں، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، جہانگیرہ، نوشہرہ، پشاور اور دیر، مالاکنڈ کا دورہ کیا۔ اس کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں مختلف، اجلاسوں نشستوں کی صدارت کی ،اسلام کیمپ آفس میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں اور وفاقی سیکرٹریٹ میں وفاقی وزیر اور سیکرٹری برائے وزارت ترقی انسانی وسائل بیرونی ملک پاکستانیز سے ملاقاتیں کیں ۔ تنظیمیں جائزے ،مزدوروں کو درپیش مسائل اور ان کے لیے چارٹر آف مطالبات پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی دینے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت کا زرعی شعبے اور صنعتی شعبے کی ترقی کے لیے ایک واضح ویژن موجود ہو اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">PIA انتظامیہ نے اسلام آباد میں PIA ہولڈنگ کمپنی / پیارے/ سوفپو کی میٹنگ بلائی۔ اس میں اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے نمائندگان بھی آئے۔ میٹنگ میں PIA HCL بورڈ نے اصل مسئلہ PIA میں میڈیکل کا رکھا اور اس پر CEO اسد رسول نے بریفنگ شروع کردی۔ پیارے نے سوال اُٹھایا کہ PIA پنشنرز کا اہم مسئلہ پنشن میں فوری معقول اضافے اور اسے مستقل بنیاد پر جاری رکھنا ہے۔ اسی طرح پیسیج اور میڈیکل کی سہولیات کو بھی جاری رکھا جانا ہے۔ پنشن پر پیارے نمائندگان نے بہت زور دیا۔ بورڈ اراکین کا زور میڈیکل پر رہا کہ اس کو انشورنس کمپنی کے ذریعے کرایا جائے۔ ہم نے اس پر واضح طور پر خدشات اور تحفظات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان بھر سے ٹریڈ یونینز کے نمائندوں کو لاہور میں اکٹھا کرنے والی ایک قومی لیبر کانفرنس میں حکومت کی عوامی خدمات کی نجکاری کی پالیسی کی سخت مخالفت کی گئی۔ یہ کانفرنس ’’پبلک گڈز، ناٹ پرائیویٹ پرافٹ: لیبر کا نجکاری کے خلاف ردعمل‘‘ کے عنوان سے ورکرز ایجوکیشن اینڈ ریسرچ آرگنائزیشن) اور پبلک سروسز انٹرنیشنل کے اشتراک سے منعقد ہوئی، جس میں واپڈا، آبپاشی محکمہ، صحت، تعلیم، میونسپل کارپوریشنز اور سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندے شریک ہوئے۔ مقررین نے نشاندہی کی کہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران نجکاری اور آؤٹ سورسنگ کی پالیسیوں کے باعث پاکستان میں 4,50,000 سے زائد ملازمتیں ختم ہو چکی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ان اقدامات سے سستی صحت، تعلیم اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آل پاکستان آئل اور گیس ایمپلائز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری سید اعجاز بخاری کی طرف سے ورکرز ویلفیئر فنڈ کی گورننگ باڈی کے نئے ممبران زاہد حسین بھٹوجو ( او جی ڈی سی سی بی اے کے صدر بھی ہیں)، بلوچستان سے پیر محمد کاکڑ جنرل سیکرٹری (پی یو ڈبلیو ایف)، پنجاب سے محسن الیاس (جنرل سیکرٹری پیکیجز فیکٹری لاہور) اور وقار احمد کے اعزاز میں اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں عشائیہ دیا گیا۔ گورننگ باڈی کے ممبران کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔ اس موقع پر مزدور رہنما ملک محمد اسماعیل، او جی ڈی سی ، سی بی اے کے عہدیداران حسن بخش کھو سو ،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251013-08-28 کراچی/لاڑکانہ (اسٹاف رپورٹر/نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے بڑھتے ہوئے سیاسی انتشار کو ملک و قوم کے لیے تباہی قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ سیاسی قیادت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتشار اور سیاست کو بند گلی سے نکال کر صحیح راستے پر ڈالنے کے لیے کردار ادا کرے۔ کے پی اور پنجاب میں کشیدہ صورتحال جمہوری قوتوں کے مفاد میں نہیں۔ حکومت سندھ میں بدامنی اور غربت کا خاتمہ کرکے عوام کو صحت سمیت بنیادی سہولیات فراہم کرکے اپنا فرض پورا کرے۔ ہم الخدمت فاؤنڈیشن کے ذریعے سندھ کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے نئے تعمیر شدہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ: منیر عقیل انصاری) کرکٹ اور ہاکی کو نچلی سطح پرختم کردیا گیا‘تباہی کاسبب سیاسی مداخلت ہے ‘کرکٹ بورڈاور ہاکی فیڈریشن نوجوان کی تربیت ،انفرااسٹرکچر کی بہتری اورمضبوط ڈومیسٹک پالیسی بنانے میں ناکام رہا‘سفارش پر کھلاڑیوں کا انتخاب ہوتا ہے‘ عجلت میں ٹیم تیار کی جاتی ہے، لاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان طویل عرصے تک انٹرنیشنل کرکٹ سے محروم رہا۔ان خیالات کا اظہار قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، تجزیہ کار راشد لطیف‘ دنیائے کرکٹ کے عظیم بیٹسمین، سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میاں داد کے بھانجے، 26 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے میڈیا کوآرڈینٹر، سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے چیئرمین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹر نگ ڈ یسک )پاکستان کی گہرے پانی کی بندرگاہ پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز لنگر انداز ہوگیا۔ترجمان ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 400 میٹر لمبا اور 24,070 ٹی ای یوز گنجائش والا ایم ایس سی مِکول کراچی پہنچ گیا، ایم ایس سی مِکول جہاز ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل پر کامیابی سے لنگر انداز ہوا۔ہچیسن پورٹس پاکستان نے جہاز کی برتھنگ کے لیے عالمی معیار کی سہولیات فراہم کیں، ایم ایس سی مِکول دنیا کے جدید ترین اور بڑے کنٹینر جہازوں میں شمار ہوتا ہے۔بڑے جہاز کی آمد پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل ہے، ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل ملک کا واحد گہرے پانی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کرم(مانیٹر نگ ڈ یسک ) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی جس میں دب کر پانچ کان کن جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق کرم میں ہونے والے کان کے حادثے میں شانگلہ سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدور دب کر جاں بحق ہوئے جن کی لاشوں کو نکالنے کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔کان بیٹھنے کا واقعہ یاستہ طورہ واڑی میں پیش آیا جس وقت حادثہ پیش آیا مزدور کام میں مصروف تھے، ملبے تلے چھ کان کن پھنسے جن میں سے ایک کو نکال لیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں تاج اللہ، زیور الرحمن، شوکت، ناز اللہ، جان محمد شامل ہیں۔ ملبے سے دو مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ تین کی تلاش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد( آن لائن )سہ فریقی اسپیکرز میٹنگ میں شرکت کے لیے پاکستان آئے ہوئے گرینڈ نیشنل اسمبلی آف ترکیہ کے اسپیکر نعمان کورتولموش نے اسلام آباد کی تاریخی فیصل مسجد کا دورہ کیا۔دورے کے دوران معزز ترک اسپیکر نے نمازِ مغرب ادا کی اور پاکستان، ترکیہ اور اْمتِ مسلمہ کی ترقی، خوشحالی اور اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی۔نعمان کورتولموش نے فیصل مسجد کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور وہاں موجود اسلامی نوادرات میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔اس موقع پر انہوں نے فیصل مسجد کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا ، جو دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور استحکام کی علامت قرار دیا گیا۔ترک اسپیکر کا یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، دینی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (صباح نیوز) اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب کے سامنے تعلیمی اداروں کی آؤٹ سورسنگ اور صوبائی حکومت کی ناقص تعلیمی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں صوبے بھر کے مختلف سرکاری کالجز کے ناظمین اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے حکومت خیبرپختونخوا کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ تعلیم دشمن فیصلے فوراً واپس لیے جائیں۔ اسفندیار عزت نے اعلان کیا کہ اگر حکومت نے آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ واپس نہ لیا تو اسلامی جمعیت طلبہ اگلے مرحلے میں وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کرے گی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا اسفندیار عزت نے کہا کہ موجودہ صوبائی...