2025-07-27@02:30:21 GMT
تلاش کی گنتی: 615
«اضافہ کردیا»:
(نئی خبر)
کراچی: شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جس کے باعث کم سے کم درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں معمول سے تیز سرد ہوائیں چل سکتی ہیں، کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 جبکہ کم سے کم 9 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ کراچی میں تیز ہواؤ کے سبب دھند بھی ہوگا، 5 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو دنوں سے...
لاس اینجلس: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی خطرناک آگ نے تباہی مچا رکھی ہے، جس میں فائر ٹورنیڈو کے بھی دل دہلا دینے والے مناظر دیکھے گئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس کے جنگلات میں مختلف مقامات پر لگی آگ میں فائر ٹورنیڈو، جنہیں "فائروِہرل” بھی کہا جاتا ہے، نمودار ہوئے ہیں۔ یہ فائر ٹورنیڈو شدید گرم ہوا، آگ اور راکھ کے ملاپ سے بنتے ہیں اور دائرہ نما حرکت کرتے ہوئے اوپر کی جانب بلند ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق فائر ٹورنیڈو کا قطر چند فٹ سے لے کر 100 فٹ تک ہو سکتا ہے اور یہ آگ کو مزید بھڑکا سکتے ہیں۔ لاس اینجلس میں منگل سے جاری آگ پر قابو پانے...
کم سے کم پارہ 2.2 ڈگری کمی سے 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جبکہ پیر کو معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سردی کی شدت میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ ہوا، کم سے کم پارہ 2.2 ڈگری کمی سے 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جبکہ پیر کو معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اتوار کو کراچی میں فضاؤں پر چھانے والی ہلکی دھند کے باعث حدِ نگاہ 3 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں گزشتہ روز کے مقابلے میں 0.9 ڈگری کمی رہی، شہرمیں دن بھر شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلیں، جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی...
اتوار کو شہر میں سردی کی شدت میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ ہوا، کم سے کم پارہ 2.2 ڈگری کمی سے 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ پیر کو معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اتوار کوشہر میں فضاوں پر چھانے والی ہلکی دھند کے باعث حدِ نگاہ 3 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں گزشتہ روز کے مقابلے میں 0.9 ڈگری کمی رہی،شہرمیں دن بھر شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلیں،جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق پیر کو شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، تندوتیز ہوائیں چلنے کے سبب مجموعی درجہ حرارت میں کمی...
شدید کی شدت برقرار رہنے کے بعد اسکولوں کی تعطیلات میں اضافے کی خبروں پر محکمہ تعلیم پنجاب کا ردعمل سامنے آگیا۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ تبدیل، نیا شیڈول جاری سردی کی شدت میں کمی نہ آںے کے بعد سوشل میڈیا پر اسکولوں کی تعطیلات میں اضافے کی خبروں پر محکمہ تعلیم پنجاب نے اپنے ردعمل میں ایسی تمام خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع نہیں کی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم نے والدین اور طلبہ کو ان افواہوں سے بچنے کی ہدایت کے ساتھ واضح کیا ہے کہ سردیوں کی تعطیلات کے...
قیامت کا منظر: امریکا میں آگ کے بگولے بننے لگے ، ہلاکتوں میں ہوشربا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز لاس اینجلس: امریکی شہر لاس ایجلس میں ہولناک آگ کے باعث کئی گھر اور عمارتیں تباہ ہوگئیں جس کے باعث لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے اور پورے شہر میں قیامت کا سماء ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں آگ لگنے کے بعد اب ’آگ کے بگولے‘ بننا شروع ہوگئے ہیں جس کے مناظر کیمرے کی آنکھ نے قید کر لیے۔ رپورٹ کے مطابق آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹرز کی سخت محنت جاری ہے۔ تاہم حکام کو خدشہ ہے کہ اگلے ہفتے کے اوائل میں دوبارہ تیز ہواؤں کی توقع ہے جس سے...
نیویارک (نیوزڈیسک)امریکی شہر لاس ایجلس میں ہولناک آگ کے باعث کئی گھر اور عمارتیں تباہ ہوگئیں جس کے باعث لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے اور پورے شہر میں قیامت کا سماء ہے۔وہیں اب اطلاعات سامنے آئی ہیں لاس اینجلس میں آگ لگنے کے بعد اب ’آگ کے بگولے‘ بننا شروع ہوگئے ہیں جس کے مناظر کیمرے کی آنکھ نے قید کر لیے۔ رپورٹ کے مطابق آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹرز کی سخت محنت جاری ہے۔ تاہم حکام کو خدشہ ہے کہ اگلے ہفتے کے اوائل میں دوبارہ تیز ہواؤں کی توقع ہے جس سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ لاس اینجلس کاؤنٹی میں لگنے والی سب سے بڑی آگ جسے پالیساڈیس فائر کا نام دیا گیا ہے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2025ء) 80 ہزار ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافہ ہو جانے کا انکشاف، ادویات کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا نظام ختم کر کے حکومت نے ادویہ ساز اداروں کو مریضوں کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سال کے دوران ملک میں 80 ہزار ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافہ ہو جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ الزام عائد کیا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتیں کنٹرول کرنے کا نظام ختم کر کے حکومت نے ادویہ ساز اداروں کو مریضوں کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دے دی گئی۔ ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد سے بھی زیادہ اضافہ کر دیا گیا...
(رپورٹ: نجم انوار)پاکستان میںادویات کی قیمتوں میں 200فیصد سے بھی زیادہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔حکومت نے ادویہ ساز اداروں کو مریضوں کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دے دی ہے۔ بچوں کی ادویات دودھ وٹامنز پر 18فیصد جی ایس ٹی و سیل ٹیکس عائد ،4 ہزار میڈیکل ڈیوائسز بشمول شوگر ٹیسٹ کرنے کی اسٹرپس پر بھی 65 سے 70فیصد ٹیکس امپورٹ پر لگا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اے ول انجکشن (Avil injection) کی قیمت432روپے سے سیدھی1500 کر دی گئی۔ اسی طرح ہائی نون کمپنی کی دل کے امراض کی دوا بائی فورج 360روپے سے بڑھ کر 450 روپے کی ہو گئی ہے۔ جسم میں بخار اور درد کی دوا ایری نیک کی قیمت 549روپے سے بڑھ کر 686 روپے...
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2024ء )پنجاب کے اسکولوں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟ موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کا بیان سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اختتام قریب آنے پر والدین اور بچے یہ جاننے کیلئے کوشاں تھے کہ آیا اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کیا جائے گا یا نہیں؟۔ اس حوالے سے اب پنجاب کے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالدنذیروٹو نے کہا ہے کہ تمام نجی و سرکاری سکول پیر 13 جنوری کو کھل جائیں گے،موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ...
FILE PHOTO اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق ملک میں ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق دال مونگ کی قیمت 2.56 فیصد، پانچ لیٹر کوکنگ آئل 1.56 فیصد، چینی 1.23 فیصد، گھی، بریڈ، لہسن، اور جلانے کی لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مہنگائی کی شرح سالانہ بنیادوں پر 1.90 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایک ہفتے کے دوران 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی، جب کہ 23 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں...

بیرون ملک پاکستانیوں نے ریکارڈ ترسیلات زر بھجوا کر معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ مسترد کر دیا،وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ بھجوا کر ملکی معیشت کاپہیہ جام کرنے کا نعرہ مسترد کر دیا، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے سے ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،وزیراعظم کی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد ،اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے بھجوا گئے ریکارڈ ترسیلات زر اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ بیرون ملک پاکستانی بھائیوں اور بہنوں نے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہمارے بیرون ملک پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے...
کراچی: دسمبر 2024ء کے دوران ترسیلات زر میں 3.1 ارب ڈالر آئے جو ماہ بہ ماہ 5.6 فیصد اضافہ ہے۔ کارکنوں کی ترسیلات زر میں مالی سال 25ء کی پہلی ششماہی کے دوران مجموعی طور پر 17.8 ارب ڈالر آئے جو مالی سال 24ء کی پہلی ششماہی کے موصول شدہ 13.4 ارب ڈالر کے مقابلے میں 32.8 فیصد اضافہ ہے۔ نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر دسمبر 2024ء سال بسال 29.3 فیصد اور ماہ بہ ماہ 5.6 فیصد بڑھ گئیں۔ دسمبر 2024ء کے دوران ترسیلاتِ زر زیادہ تر سعودی عرب (770.6 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (631.5 ملین ڈالر)، برطانیہ (456.9 ملین ڈالر) اور ریاست ہائے متحدہ امریکا (284.3 ملین ڈالر) سے آئیں۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے دسمبر 2024...
کراچی(نیوز ڈیسک)آج بروز جمعۃ المبارک،10جنوری 2025 ، پاکستان کے مختلف شہروں اسلام آباد، راولپنڈی ، فیصل آباد، پشاور، سکھر، حیدرآباد، کراچی، ملتان اور لاہور کی بلین مارکیٹوں سے تازہ ترین معلومات کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 283,740.00 روپے ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت تقریباً 243,265.49 روپے ہے۔ سونا سونا فی گرام سونا فی 10گرام سونا فی تولہ سونا فی ترے اونس سونا فی کلو گرام 24 قیراط 24,327.00 243,265.00 283,740.00 311,303.00 24,326,549.00 22 قیراط 22,300.00 222,998.00 260,100.00 285,366.00 22,299,750.00 21 قیراط 21,286.00 212,861.00 248,277.00 272,395.00 21,286,125.00 18 قیراط 18,245.00 182,453.00 212,809.00 233,481.00 18,245,250.00 یہ اتار چڑھاو امریکی ڈالر...
فیصل آباد (وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے رہنمائوںپروفیسرمحبوب الزماںبٹ، میاں طاہرایوب،یاسرکھاراایڈووکیٹ نے ادویات کی قیمتوں میں ایک بارپھر300 فیصد اضافہ کرنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مہنگائی کم کرنے کی دعویدار حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور تباہ کن بم گرا دیا۔مہنگائی کی شرح کئی سالوں کی کم ترین سطح پر لے آنے کے دعوے کرنے والی حکومت کے اس اقدام کی وجہ سے ملک میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔ادویات کے نرخ عام آدمی کی پہنچ سے دورگئے ہیں۔رہنمائوں نے کہاکہ قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کے باوجود ادویات مارکیٹ سے غائب کی جارہی ہیں۔ ٹی بی، بلڈپریشر ،شوگر، دل کے امراض،انسولین سمیت 55 فیصد سے زائد ادویات مارکیٹ سے غائب ہو چکی ہیں...