2025-11-21@05:25:16 GMT
تلاش کی گنتی: 17056
«کے درمیان سیاسی اور اقتصادی»:
(نئی خبر)
بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) نے عبوری حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ جولائی نیشنل چارٹر کے دائرہ کار سے باہر پالیسی فیصلے نہ کرے، جو ایک مفاہمتی دستاویز ہے اور پچھلے ماہ سیاسی جماعتوں اور نیشنل کونسنسیس کمیشن کے درمیان دستخط کی گئی تھی۔ بی این پی کی قومی اسٹینڈنگ کمیٹی کے پیر کی شب طارق رحمان کی صدارت میں ہونے والی میٹنگ کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ چارٹر کے دائرہ کار سے باہر کوئی بھی حکومت کا فیصلہ دستخط کرنے والی جماعتوں پر لازم نہیں ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش: انتخابات سے قبل غلط معلومات سے نمٹنے کے لیے خصوصی سیل قائم اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جولائی کے...
چین نے کلین نیوکلیئر انرجی کے حصول کی دوڑ میں امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ تقریباً 15 سال کی سخت محنت کے بعد چین نے بالآخر سالٹ ری ایکٹر کے ذریعے تھوریم کو یورینیم میں تبدیل کرکے تقریباً لامحدود جوہری توانائی تک رسائی حاصل کرنے کا راستہ نکال لیا ہے۔ دو میگا واٹ مائع ایندھن سے چلنے والے تھوریم پر مبنی سالٹ ری ایکٹر کو چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے شنگھائی انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ فزکس نے صحرائے گوبی میں تیار کیا ہے جو کہ ایک تاریخی کارنامہ ہے۔ اس حوالے سے اکیڈمی نے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کو بتایا کہ یہ تجربہ سالٹ ری ایکٹر سسٹم میں تھوریم کے وسائل کے استعمال کی تکنیکی فزیبلٹی کو ثابت کرنے...
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے وقت جمیعت علمائے اسلام (ف) کے اصرار پر آئینی عدالت کی جگہ آئینی بینچ شامل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی میں عدالتوں نے پارلیمنٹ کے متفقہ فیصلوں کو عدالتی فیصلے کے ذریعے ختم کیا، اور آئینی عدالت کے قیام کے لیے اتحادی جماعتوں سے رہنمائی لی گئی۔ میثاق جمہوریت میں بھی وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا تعین کیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم کی سینیٹ سے منظوری کا آنکھوں دیکھا حال اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت میں چاروں صوبوں اور اسلام آباد ہائیکورٹ کی نمائندگی دی...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مسلح افواج کے انٹرنل اسٹرکچر میں تبدیلی ایک پیشہ ورانہ معاملہ ہے، اسے سیاسی تنازع نہیں بنایا جا سکتا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم مکمل طور پر آئین میں درج پارلیمانی طریقہ کار کے مطابق عمل میں لائی گئی ہے، اسے متنازع قرار دینا درست نہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا ہے کہ ترمیم کا مسودہ پہلے باضابطہ طور پر ایوان میں پیش کیا گیا اور پھر قواعد کے مطابق متعلقہ کمیٹی کے سپرد کیا گیا، کمیٹی نے 3 دن تک ہر شق پر...
تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 28 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 70 ہزار کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 8 ہزار کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک، خیرآباد پل آمد 36 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 36 ہزار 300 کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد 5 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 23 ہزار 700 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 11 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 5 ہزار 400 کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد 79 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 72 ہزار 800 کیوسک، چشمہ آمد 66 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 59 ہزار...
*پی آئی اے کی پرواز PK-309 (AP-BLC) ٹیک آف رول کے دوران طیارہ ایک طرف جھکنے پر کپتان نے *فوری طور پر ٹیک آف روک دی۔ کپتان طیارے کو واپس BAY پر لایا اورمسافروں کو ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ واقعہ حالیہ دنوں میں سامنے آنے والے مسلسل دوسرے حفاظتی مسئلے کے بعد پیش آیا ہے، جو واضح کرتا ہے کہ قومی ایئر لائن کے آپریشنل نگرانی اور تیاری کے نظام میں سنجیدہ خامیاں موجود ہیں۔ سیپ نے کہا کہ ’جب پروازیں مسلسل مسائل کا شکار ہوں، تو یہ سیدھا اشارہ ہے کہ زمینی تیاری، وسائل کی فراہمی اور آپریشنل سپروژن کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ یہ واقعہ یاد دہانی ہے کہ...
انسداد دہشتگردی عدالت نے سنگجانی جلسہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کی۔عدالت نے مقدمے میں عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس میں شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے اور مزید سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔
نئی دہلی: بھارت کی فالس فلیگ کارروائیوں کی تاریخ ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی ہے۔ بھارتی پولیس، عدالتی بیانات اور سابق حکام کے انکشافات کے مطابق بھارت نے کئی دہائیوں سے اپنے ہی شہریوں پر حملے کر کے الزام پاکستان پر ڈالا، تاکہ سیاسی مفادات حاصل کیے جا سکیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2007 کی سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے کا منصوبہ ہندو انتہا پسند تنظیموں نے بنایا تھا، مگر الزام پاکستان پر عائد کیا گیا۔ گرفتار ہندو انتہا پسند اسیمانند نے عدالت میں اقرار کیا کہ سمجھوتہ ایکسپریس، اجمیر شریف دھماکے اور مالیگاؤں بلاسٹ دراصل ہندو انتہا پسند تنظیموں کی منصوبہ بندی کا حصہ تھے۔ سابق سی بی آئی افسران اور ایس آئی ٹی اہلکاروں نے بھی عدالت میں...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں اسپیکر نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی ایک مدبر، زیرک اور بااصول سیاسی رہنما تھے جنہوں نے علم، تدبر اور شائستگی کو ہمیشہ ترجیح دی۔ انہوں نے علم و ادب اور سیاست دونوں میدانوں میں اعلیٰ اقدار کو فروغ دیا۔ اسپیکر کے مطابق عرفان صدیقی نے برداشت، مکالمے اور تحمل کا درس دیا اور قومی سیاست میں ان کی خدمات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئے تجارتی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور بھارت کے درمیان تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہونے جا رہے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق وائٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یہ ڈیل ماضی کے تمام معاہدوں سے بالکل مختلف ہوگی اور اس سے دونوں ممالک کو زبردست اقتصادی فوائد حاصل ہوں گے۔ اس نئے معاہدے سے دوطرفہ تجارت کو وسعت ملے گی، سرمایہ کاری بڑھے گی اور کاروباری مواقع میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔صدر ٹرمپ نے بھارت کے روس سے تیل کی خریداری ختم کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اس عمل...
واشنگٹن: شامی صدر احمد الشرع کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کے بعد امریکا نے شام پر عائد پابندیاں عارضی طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی امن، اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ٹرمپ نے ملاقات کے بعد کہا کہ ’’مجھے شامی صدر پسند آئے، ہم چاہتے ہیں کہ شام ترقی کرے کیونکہ یہ مشرق وسطیٰ کا اہم ملک ہے‘‘۔ ٹرمپ اور احمد الشرع کی تعمیری ملاقات کے بعد امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا کہ قیصر ایکٹ (Caesar Act) کے تحت شام پر عائد پابندیاں چھ ماہ کے لیے ختم کر دی گئی ہیں۔ محکمہ خزانہ کے مطابق یہ فیصلہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں میٹرو اسٹیشن کے قریب ہونے والے دھماکے کے بعد پیدا ہونے والی ہنگامہ خیزی ایک عینی شاہد کے بیان کے بعد بالکل بدل گئی۔خبر رساں اداروں کے مطابق بھارت کے نام نہاد تجزیہ کاروں اور مودی سرکار کے گودی میڈیا کی جانب سے حسبِ معمول اس واقعے کا رخ پاکستان کی طرف موڑنے کی کوشش کی گئی لیکن دھرمیندر نامی عینی شاہد کے انکشافات نے یہ سارا پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا۔تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ نئی دہلی کے میٹرو اسٹیشن کے قریب ہونے والے خوفناک دھماکے میں 13 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔ واقعے کے فوراً بعد بھارتی میڈیا نے بغیر کسی تحقیق کے پاکستان...
مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈاکٹروں کو من گھڑت مقدمات میں پھنسانے کی مہم، ماہرین پر انتہا پسندی کے جھوٹے الزامات
بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں قابض پولیس نے ایک بار پھر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے متعدد پیشہ ور ڈاکٹروں کو ’انتہا پسندی‘ کے بے بنیاد الزامات میں ملوث قرار دیا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مختلف علاقوں میں سرگرم طبی ماہرین کے ایک ’شدت پسند نیٹ ورک‘ کو بے نقاب کیا ہے، تاہم تفصیلات اور شواہد کے تضادات نے اس کہانی کو مشکوک بنا دیا ہے۔ واقعہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب سرینگر کے نوگام علاقے میں ایک نامعلوم پوسٹر نظر آیا جس میں مقامی دکانداروں کو مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون نہ کرنے کی وارننگ دی گئی تھی۔ مزید پڑھیں: مقبوضہ جموں و...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مونگ پھلی پاکستان سمیت دنیا کے کئی حصوں میں نہایت شوق سے کھائی جاتی ہے، مگر اکثر لوگ اسے کھانے سے پہلے اس کے اوپر موجود باریک کاغذی چھلکے کو اتار دیتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق ایسا کرنے سے آپ ایک قدرتی غذائی فائدے سے محروم رہ جاتے ہیں، کیونکہ مونگ پھلی کے چھلکوں میں موجود قدرتی اجزا دماغی صحت اور یادداشت کے لیے نہایت مفید ثابت ہوتے ہیں۔نیدرلینڈز کی Maastricht یونیورسٹی میڈیکل سینٹر میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق، اگر مونگ پھلی کو اس کے چھلکوں کے ساتھ کھایا جائے تو یہ دماغ میں خون کے بہاؤ کو بہتر بناتی ہے اور یادداشت میں نمایاں اضافہ کرتی ہے۔ تحقیق میں 60 سے 75 سال...
پنجاب کا ہرابھرا ، محفوظ مستقبل بنانے کا سفر جاری : کوپ 30اجلاس میں دنیا کے سامنے صوبے کی ماحول دوست کہانی پیشن کرینگے : مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کوپ 30 اجلاس میں شرکت کے لیے برازیل کے شہر بیلم کے لئے رواں دواں ہیں۔ بیلم شہر کے راستے میں چاروں طرف پھیلے جنگلات یہ یاد دلاتے ہیں کہ فطرت توازن، صبر اور حوصلے کا سبق دیتی ہے۔ فطرت سے سیکھنے کیلئے بہت کچھ ہے۔ پنجاب کا ہرا بھرا اور محفوظ مستقبل بنانے کا سفر جاری ہے۔ دنیا کے سامنے پنجاب کی ماحول دوست کہانی پیش کریں گے۔ مریم نواز برازیل کے شہر بیلم میں عالمی کوپ 30 کانفرس میں باقاعدہ طور پاکستان پویلین کا افتتاح اور اس موقع پر خطاب بھی کریں گی۔ کوپ 30 کانفرس میں پنجاب میں ماحولیاتی بہتری کے...
لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی مشاورت سے "پنجاب سپیشل کورٹس (اوورسیز پاکستانی پراپرٹی) ایکٹ 2025" کے تحت صوبے بھر میں خصوصی عدالتوں کے قیام کی منظوری دے دی ہے اور پنجاب کے تمام اضلاع میں ججز تعینات کر دیے ہیں۔ یہ عدالتیں اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق تنازعات، غیرقانونی قبضوں اور پراپرٹی کے حقوق کے تحفظ کے لیے قائم کی جا رہی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کے قانونی مسائل کے حل کے لیے تیز رفتار، شفاف اور مؤثر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ اور...
ابو محمد الجولانی دیگر ممالک کے حکام کے پروٹوکول کے برعکس، وائٹ ہاؤس کے عقبی دروازے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے کمرے میں داخل ہوئے۔ اس ملاقات میں کوئی صحافی بھی موجود نہیں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز شام پر قابض باغیوں کے سربراہ "ابو محمد الجولانی" کی امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرمپ" سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ معمول کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ، دیگر ممالک کے حکام کو وائٹ ہاؤس میں خوش آمدید کہتے ہیں، تاہم میڈیا میں آنے والی فوٹیج سے پتہ چلتا ہے کہ ابو محمد الجولانی دیگر ممالک کے حکام کے پروٹوکول کے برعکس، وائٹ ہاؤس کے عقبی دروازے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے کمرے میں داخل ہوئے۔ اس ملاقات میں کوئی صحافی بھی موجود نہیں تھا۔ نیوز ذرائع...
پاکستان کے معروف اداکار احسن خان نے ایک شو میں اپنی ذاتی زندگی اور خاندانی سفر سے متعلق کھل کر گفتگو کرتے ہوئے اپنی ازدواجی زندگی کے اہم پہلو مداحوں کے ساتھ شیئر کیے۔ گفتگو کے دوران احسن خان نے بتایا کہ ان کے خاندان نے ہمیشہ کے لیے لاہور سے کراچی منتقل ہونے کا بڑا فیصلہ کیا جو ان کی اہلیہ کے لیے ایک مشکل اور ہمت طلب قدم تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میری بیوی کے کراچی میں نہ کوئی دوست تھے، نہ کزنز اور نہ ہی ان کا کوئی سماجی حلقہ تھا، ان کا کہنا تھا کہ میری بیوی نے لاہور میں اپنی سماجی زندگی پیچھے چھوڑ کر کراچی میں کسی قسم کی سماجی سرگرمیوں میں...
کراچی: شہر قائد میں خواجہ اجمیر نگری کے علاقے میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان ایک مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی بھی ہوا جبکہ دوسرے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کی شناخت اویس اور وقار کے ناموں سے کی ہے۔ ان دونوں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
اسلام آباد: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کی جا رہی ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ7 وکٹ سے جیت کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرتے ہوئے شائقین میں خوشی کی ایک لہر سی دوڑا دی، اب سری لنکا کے خلاف سیریز شاہینوں کا نیا امتحان ہے۔ پروٹیز سے آخری ون ڈے میچ حیرت انگیز طور پر یکطرفہ انداز میں جیت کر ٹیم نے سب کو چونکا دیا،یہ فتح قومی کرکٹ ٹیم کے مداحوں میں مسرت کے ساتھ امید کی کرن پیدا کر گئی،شاہین شاہ آفریدی کی بطور کپتان پہلی ہی ون ڈے سیریز میں شاندار فتح اعتماد میں اضافہ کرے گی، بلاشبہ فتح کا سہرہ ایک مرتبہ پھر بولرز کے سر رہا، فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم کی پچ روایتی...
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے دھماکے کے عینی شاہد دھرمندر کا اہم بیان سامنے آگیا، جس کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف شروع کیا گیا پروپیگنڈا انجام کو پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت میں میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکے میں 13 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ اس دھماکے کے بعد بھارت کے نام نہاد تجزیہ نگاروں اور گودی میڈیا کی جانب سے پاکستان پر واقعے کا الزام دھرنے کی کوشش کی گئی تاہم عینی شاہد کا بیان آنے کے بعد سازش اپنی موت آپ مر گئی۔ عینی شاہد دھرمندر نے بتایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب وہ مخالف سمت سے گزر رہا تھا، گاڑی کے اندر چار جلی ہوئی لاشیں ملیں، باہر دو افراد ہلاک اور...
اسلام ٹائمز: ایرانی قوم نے ایران اور امریکہ کے درمیان عدم مفاہمت کیوجہ کو صحیح طور پر سمجھ لیا ہے اور اسی بنیاد پر اپنے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے اس ملک کی زیادتیوں کیخلاف مزاحمت اور جدوجہد کی پالیسی اور نقطہ نظر کا انتخاب کیا ہے۔ قومی اتحاد اور سماجی یکجہتی کی روشنی میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی رہنمائی میں ملک کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش اور محنت سے ایک مضبوط ایران کی تعمیر سے تمام مسائل پر قابو پانا ممکن ہے۔ اس راستے پر ایمان اور روحانیت کی طاقت پر بھروسہ نیز اللہ تعالیٰ کی مدد پر اعتماد کرتے ہوئے آگے بڑھا جا سکتا ہے۔ تحریر: یداللہ جوانی بین الاقوامی تعلقات میں کوئی بھی دوستی...
معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا نے ہنی مون کی جگہ عمرے پر جانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ڈاکٹر نبیہا علی خان نے اپنے کم عمر دوست حارث کھوکھر سے تین روز قبل نکاح کیا ہے۔ نکاح کی یہ تقریب معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کے گھر پر ہوئی جبکہ انہوں نے ہی نکاح پڑھایا۔ ڈاکٹر نبیہا اور اُن کے شوہر حارث کھوکھر نکاح کے بعد میڈیا پر آگئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے حارث کھوکھر نے کہا کہ انہیں پہاڑی علاقے، وادیاں پسند ہیں اور ہنی مون کیلیے ’میں نے نبیہا کو ویڈیوز بھی بھیجیں جبکہ ہمارا باکو جانے کا ارادہ تھا۔‘ حارث...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(فائل فوٹو)لاڑکانہ:۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سندھ کی جانب سے گندم کے کاشتکاروں کے لئے سپورٹ پروگرام برائے 2025ءکے تحت ڈی اے پی اور یوریا کی خریداری کے لیے بے نظیر ہاری کارڈ کے ذریعے نقد رقوم کی براہ راست منتقلی کا افتتاح کردیا ہے، جو ایک انقلابی اور ملکی تاریخی میں اپنی نوعیت کا پہلا جامع پروگرام ہے۔تفصیلات کے مطابق پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ کسان خوشحال ہوگا، تو ملک خوشحال ہوگا۔ ہماری سوچ ہے کہ اے ڈی پی اور یوریا کی خرایدری کا بوجھ کسانوں اور چھوٹے کاشتکاروں کو اٹھانا نہ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ اُن کی ہدایات پر وزیراعلیٰ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحہ: پاکستان کے تجربہ کار کیوئسٹ محمد آصف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی، جب کہ دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کی پیش رفت کا فیصلہ تیسرے اور حتمی راؤنڈ کے بعد ہوگا۔قطر میں جاری ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں محمد آصف نے چین کے پان یمنگ کے خلاف سخت مقابلے کے بعد چار-تین سے کامیابی حاصل کی۔ ان کی جیت کے ساتھ پاکستان کے لیے اگلے مرحلے میں رسائی کی امیدیں مزید روشن ہوگئیں۔پاکستانی کھلاڑی اسجد اقبال نے بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے ایرانی حریف حمید زارے دوست کو چار-تین فریم سے شکست دی، جب کہ شاہد آفتاب نے آئل آف مین (برطانیہ) کے ڈیرل ہل کو...
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم سینیٹ سے دو تہائی اکثریت کے ساتھ منظور کرلی۔ آئین کے آرٹیکل 243 کی شق 4 اور 7 میں ترمیم کے تحت چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے کا نام تبدیل کر کے کمانڈر آف ڈیفنس فورسزکردیا گیا ہے۔ ترمیم کے مطابق صدر مملکت وزیراعظم کی تجویز پر ایئرچیف اور نیول چیف کی طرح کمانڈرآف ڈیفنس فورسز کا تقرر کریں گے جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ 27نومبر 2025 سے ختم تصور کیا جائیگا۔اس کے علاوہ وزیر اعظم، آرمی چیف کی سفارش پر کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا تقرر کرینگے اور یہ پاکستان آرمی کے ارکان میں سے ہوگا جس کی تنخواہ اور الاؤنسز مقرر کیے جائیں...
جے یو آئی نے27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) نے سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا۔جے یو آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر احمد خان کو پارٹی سے خارج کیا گیا ہے۔ جے یو آئی کا کہنا ہیکہ احمد خان فوری طور پر سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوجائیں، احمد خان نے استعفی نہ دیا تو نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کریں گے۔خیال رہیکہ سینیٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم منظور کرلی ہے۔ 64...
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم پر عمل درآمد کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس سلسلہ میں اعلیٰ عدلیہ کی ازسرنو تشکیل کا عمل شروع کر تے ہوئے مجوزہ وفاقی آئینی عدالت (ایف ایف سی) کے لیے 7 ججز کے نام شارٹ لسٹ کر لیے ہیں، یہ عدالت آئین کی تشریح اور وفاق و صوبوں کے درمیان تنازعات کے تصفیے کے لیے قائم کی جا رہی ہے۔ سرکاری ذرائع کا کہناہے کہ حکومت نے اس نئی عدالت کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے ، جسٹس امین الدین خان، جو اس وقت سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ ہیں، انہیں وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے طور پر تعینات کرنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">زمبابوے کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں ہونے والی ٹی20 ٹرائی نیشن سیریز کے لیے اپنا 15 رکنی اسکواڈ اعلان کر دیا ہے، ٹیم کی قیادت سکندر رضا کریں گے۔زمبابوے کرکٹ بورڈ کے مطابق بلیسنگ موزاربانی انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں، جبکہ نیومین نیام ہری کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ نئے اسکواڈ میں دیگر کھلاڑیوں کی فٹنس اور فارم کو مدنظر رکھا گیا ہے تاکہ پاکستان میں مقابلہ جات کے دوران بہترین کارکردگی دکھائی جا سکے۔ٹی20 ٹرائی نیشن سیریز میں میزبان پاکستان کے علاوہ سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیم حصہ لیں گی، سیریز 17 نومبر سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور کے میدانوں میں کھیلی جائے گی، اس دوران ٹیمیں تینوں...
ایک ایسے وقت میں کہ جب عالمی ذرائع ابلاغ ایرانی میزائل و جوہری صلاحیتوں کی مکمل بحالی کی بات کر رہے ہیں، قابض اسرائیلی وزیراعظم نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل نے ایرانی میزائلوں و جوہری پروگرام کے خطرے کا خاتمہ کر دیا ہے اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے پارلیمنٹ (کنیسٹ - Knesset) میں ایک تقریر کے دوران قابض اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی کے خلاف 2 سالہ جنگ میں "مبینہ کامیابیوں" کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ایران کے خلاف 12 روزہ اسرائیلی جنگ کا بھی حوالہ دیا اور دعوی کیا ہے کہ اسرائیل نے ایرانی خطرات کا خاتمہ کر دیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق نین یاہو نے دعوی کرتے ہوئے کہا...
تھائی لینڈ نے ٹرمپ کی ثالثی میں کمبوڈیا کے ساتھ طے پانے والا امن معاہدہ معطل کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )تھائی لینڈ نے پڑوسی ملک کمبوڈیا کے ساتھ امریکی ثالثی میں طے پانے والے امن معاہدے پر عملدرآمد روک دیا۔تھائی لینڈ کی جانب سے معاہدے کی معطلی سرحد کے قریب ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں اس کے دو فوجیوں کے زخمی ہونے کے بعد سامنے آئی ہے۔ تھائی وزیرِاعظم انوتن چانویراکل نے آج ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکے کے بعد اعلان کیا کہ معاہدے کے تحت کیے جانے والے تمام اقدامات اس وقت تک روک دیے جائیں گے جب تک تھائی لینڈ کے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے تاہم انہیں...
اسلام آباد : نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کو تاریخی پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی عدالت کا قیام عدالتی نظام میں بہتری کی جانب اہم قدم ہے۔ سینیٹ اجلاس کے وقفے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے تمام سینیٹرز، اتحادی جماعتوں اور آزاد اراکین کو مبارکباد پیش کی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میثاقِ جمہوریت میں آئینی عدالت کے قیام کی شق شامل تھی، اور اب اس کا عملی نفاذ ایک بڑی کامیابی ہے۔ آئینی عدالت کی دیگر عدالتوں سے علیحدگی خوش آئند تبدیلی ہے جبکہ چیف جسٹس اور تمام ججز کی سنیارٹی برقرار رہے گی۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ بل قومی اتفاقِ رائے اور...
سحر خان نے اداکارہ صبا قمر کی حمایت کرتے ہوئے سائبر کرائم کے نتائج سے خبردار کیا ہے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب صبا قمر نے ایک ہفتہ قبل صحافی نعیم حنیف کو قانونی نوٹس بھیجا، جس میں یوٹیوب پر ان کے خلاف توہین آمیز تبصروں پر معافی اور ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ سحر خان نے پیر کے روز سوشل میڈیا پر اپنی اسٹوری میں لکھا کہ انہیں ان لوگوں سے احترام ختم ہوتا جا رہا ہے جو سوچے سمجھے بغیر بولتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ناقابل قبول ہے کہ کوئی شخص انٹرنیٹ پر آ کر کسی کے بارے میں کچھ بھی کہہ دے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے انتہا پسند اور زہریلے...
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ محمد رضوان کو آن بورڈ لے کر ہی کپتان بنا، ٹیم سلیکشن میں کپتان کوشامل ہونا چاہیے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ پہلی بار جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کی۔ کھلاڑیوں کو اچھی طرح معلوم ہے کہ کن غلطیوں پر کام کرنا ہے۔ ہم اپنی غلطیوں پر آپس میں بات کرتے ہیں، کوئی بھی کھلاڑی جان بوجھ کر کیچ ڈراپ نہیں کرتا، یہ کھیل کا حصہ ہوتا ہے۔ ہماری فیلڈنگ میں گزشتہ کچھ عرصے میں واضح بہتری آئی ہے۔ کپتانی کے حوالے سے سوال پر شاہین نے کہا کہ جب میں پہلی بار کپتان بنا...
ریاض میں سعودی وزیر نے دونوں ملکوں کی جغرافیائی و ثقافتی قربت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عوام ایران کی ثقافت و تاریخ سے واقف ہیں اور سیاحتی روابط کا فروغ ہماری اقوام کے درمیان دوستی، باہمی شناخت اور ثقافتی تبادلے میں اضافہ کرے گا۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں وزرا نے مسلسل مکالمے کی ضرورت، مشترکہ سیاحتی ورکنگ گروپ کی تشکیل اور تہران و ریاض میں ثقافتی تقریبات اور تخصصی نمائشوں کے اہتمام پر اتفاق کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ کی عالمی سیاحت تنظیم (UNWTO) کی 26 ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر ریاض میں ایک دوستانہ ملاقات کے دوران، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرِ میراثِ ثقافت، سیاحت و دستکاری سید رضا صالحی امیری اور سعودی عرب...
اسلام ٹائمز: کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نهاد عوض کے مطابق غزہ جنگ اور اس کے دوران منظرِ عام پر آنے والی قتل و محاصرے کی تصاویر جو امریکہ کی براہِ راست اسرائیلی حمایت سے منسلک تھیں، انہوں نے امریکی مسلم رائے عامہ کو سیاسی سطح پر متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق بہت سے مسلمانوں نے صرف فلسطین کے دفاع کے لیے نہیں بلکہ واشنگٹن کی پالیسی ترجیحات کے خلاف احتجاج کے طور پر سیاست میں قدم رکھا، جہاں امریکی مفادات کے بجائے اسرائیلی مفادات کو فوقیت دی جاتی ہے۔ سیاسی تجزیہ کار اسامہ ابو ارشید کا خیال ہے کہ مقامی اور ریاستی سطح پر یہ کامیابیاں مستقبل میں کانگریس اور وفاقی مناصب تک رسائی کے لیے ایک کلیدی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیلیفورنیا: گوگل نے اپنے مشہور نیویگیشن پلیٹ فارم گوگل میپس میں ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے جو پیدل چلنے والوں کو سورج کی تیز روشنی اور الٹرا وائلٹ شعاعوں سے بچاؤ میں مدد فراہم کرے گا۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ اینڈرائیڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے گوگل میپس کے نئے ورژن میں ایک ایسا فیچر شامل کیا جا رہا ہے جو دن کے وقت پیدل سفر کے دوران زیادہ سورج کی روشنی والے راستوں سے بچنے میں معاون ثابت ہوگا۔ یہ فیچر ان اوقات میں خاص طور پر کارآمد ہوگا جب سورج کی شعاعیں تیز اور نقصان دہ ہوں۔رپورٹ کے مطابق، یہ نیا آپشن “پریفر شیڈ” (Prefer Shade) کے نام...
سٹی42: مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کے قریبی معتمد اور سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کے اہل خانہ نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی افواہوں کی سختی سے تردید کر دی ہے اور بتایا ہے کہ عرفان صدیقی علیل ضرور ہیں لیکن اس قدر نہیں کہ انہین وینٹی لیتر پر منتقل کرنا پڑے۔ اس طرح کی تمام افواہین قابلِ مذمت ہیں۔ مسلم لیگ نون کے سینئیر کارکن سینیٹر عرفان صدیقی مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ان سے متعلق سوشل میڈیا پر جھوٹ پر مبنی افواہیں پھیلانا انتہائی قابل مذمت اور قابل افسوس ہے۔ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج...
جنوبی پنجاب کے صحرائی علاقوں میں 6 سے 9 نومبر تک منعقد ہونے والی تھل جیپ ریلی 2025 کے اختتامی دنوں میں ایک غیر معمولی تنازع سامنے آیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خاتون ایم پی اے سمعیہ عطا شہانی نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار بخت کی جانب سے ان کے ساتھ بدتمیزی کی گئی، جس پر پارٹی رہنماؤں نے جیپ ریلی کا بائیکاٹ کردیا۔ دوسری جانب ڈی سی لیہ نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے من گھڑت کہانی قرار دیا ہے۔ تھل جیپ ریلی کا 10واں ایڈیشن شاندار طریقے سے منعقد ہوا، جس میں 100 سے زائد مرد و خواتین ریسرز نے شرکت کی۔ ریلی کا اختتام 9 نومبر کو...
پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو اور جے یو آئی کے سینیٹر احمد خان نے 27ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دیا
سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو : فائل فوٹو مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کے لیے سینیٹ کا اجلاس جاری ہے، پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو اور جمعیت علماء اسلام ف کے سینیٹر احمد خان نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تاررڑ نے آئینی ترمیمی بل پیش کرنے کی تحریک پیش کی۔27ویں آئینی ترمیم پیش کرنے کی تحریک پر ایوان میں ووٹنگ کے دوران 64 ارکان سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کی شق 2 کے حق میں ووٹ دیا۔اپوزیشن ارکان بائیکاٹ کرکے سینیٹ سے واک آؤٹ کرگئے، پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو اور احمد خان نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔پی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے 20 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 اور 9 نومبر کو خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ آپریشنز کیے گئے، اس دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنۃ الخوارج کے 20 دہشت گرد مارے گئے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشت گردوں کی کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شوال میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں...
(فائل فوٹو) نئی دہلی:۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے چیئرمین یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی بھارتی حکومت کی درخواست کی سماعت 28 جنوری کو نئی دہلی ہائی کورٹ میں ہوگی۔ پیر کودرخواست کی سماعت کے موقع پر محمد یاسین ملک کو عدالت میں پیش کرنے پر پابندی رہی، تاہم انہیں ویڈیو لنگ کے ذریعے پیش کیا گیا۔ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کے وکیل اکشائی ملک پیش ہوئے اور عدالت سے درخواست کی کہ کارروائی کو خفیہ رکھا جائے اور ایک نجی ورچوئل لنک فراہم کیا جائے جو عوام کے لیے قابل رسائی نہ ہو۔ اس موقع پر جسٹس ویک چودھری اور منوج جین پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ایجنسی کی درخواست...
لاہور: پنجاب کے نایاب اور قومی جنگلی جانور اڑیال کی بقا کی ایک امید بھری کہانی لاہور سفاری پارک کے وائلڈ لائف اسپتال سے سامنے آئی ہے، جہاں تین ننھے اڑیال بچوں کی زندگی نہ صرف محفوظ بنائی گئی بلکہ انہیں ماں کے دودھ کے بغیر بھی کامیابی سے پروان چڑھایا گیا۔ یہ تینوں بچے چند ماہ قبل جہلم میں اس وقت بازیاب کیے گئے تھے جب ایک شخص انہیں غیر قانونی طور پر اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ بروقت کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر لیا گیا اور ننھے اڑیال لاہور منتقل کر دیے گئے، جہاں ان کی نگہداشت، علاج اور خوراک کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ سفاری پارک کے وائلڈ لائف...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جمیعت علما اسلام کے سینیٹر احمد خان نے 27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دے دیا۔ واضح رہے کہ دونوں جماعتوں نے ترمیم کی مخالفت کا اعلان کر رکھا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق دونوں اراکین کی جانب سے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا گیا جب کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں ترمیم سینیٹ میں پیش کر دی ہے۔ سینیٹ میں 27 ویں ترمیم کی منظوری کےلیے ہونے والے اجلاس کی صدارت چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے کی اور آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے۔ 64ارکان کی تعداد مکمل، سینیٹ...
اپوزیشن نے 27ویں آئینی ترمیم کے لیے ووٹنگ کے عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ 27ویں آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش کردی گئی ہے، اس موقع پر اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ پارلیمانی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت محمود خان اچکزئی نے کی، جو پارلیمنٹ ہاؤس کی کمیٹی نمبر 5 میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ترمیم کے خلاف سینیٹ اور قومی اسمبلی دونوں میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا، مطابق پہلے مرحلے میں سینیٹ میں اپوزیشن ارکان احتجاج کے ساتھ اپنا مؤقف پیش کرے گی اور اگر ووٹنگ کی نوبت آئی تو اس کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ سینیٹ میں احتجاج کے...
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لیے ترکیے کی جانب سے ایک اور کوشش کی جا رہی ہے۔تر کیے کے صدر رجب طیب اردوان نے اپنے وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور انٹیلی جنس چیف کو پاکستان بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام ترک حکام سے دورے کی تاریخ طے کر رہے ہیں، ترک حکام کے دورے کی تاریخ ایک دو روز میں طے ہونے کا امکان ہے۔ترکیےکی خبررساں ایجنسی کے مطابق وفد اسی ہفتے پاکستان آئےگا اور متعلقہ حکام سے بات چیت کرے گا۔ترک صدر کے مطابق دورے کا مقصد فریقین کے درمیان پاک افغان فائر بندی کو حتمی شکل دینا اور پائیدار امن کا قیام ہے۔برطانوی خبر رساں...
فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ قومی ایئرلائن کے خلاف پھیلایا جانے والا پروپیگنڈا بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پروازوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، تاہم غیر ماہر افراد کی مداخلت بھی قابلِ قبول نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن کے تمام آپریشنز پی سی اے اے اور عالمی معیار کے مطابق ہیں اور حکومت قومی ایئرلائن کی محنتی ٹیم کے منافع بخش اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ گزشتہ تین دنوں میں قومی ایئرلائن کی اوسط یومیہ آمدنی 600 ملین روپے رہی، جو بغیر کسی خلل کے معمول کی شیڈول پروازوں سے حاصل ہوئی۔ آج 27ویں آئینی ترمیم سینیٹ...
---فائل فوٹو پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات سے متعلق تُرک وزیرِ خارجہ، وزیرِ دفاع اور انٹیلیجنس چیف کا دورۂ پاکستان متوقع ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور ترک حکام دورے کی تاریخ طے کر رہے ہیں، ترک وفد کے دورے کی تاریخ کا ایک دو روز میں طے ہونے کا امکان ہے۔ترک صدر نے کہا ہے کہ ترکیہ حکام کا دورہ پاک افغان کشیدگی پر بات چیت کے لیے ہے۔ ترکیہ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔واضح رہے کہ ترکیہ اور قطر کی میزبانی میں اسلام آباد اور کابل کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہو چکے ہیں۔
کراچی:(نیوزڈیسک)سنگا کپ 2025 میں تاریخی کامیابی کے بعد لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم واپس وطن پہنچ گئی۔ایشیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں سلور میڈل اپنے نام کرنے والے لیاری کے نوعمر فٹبالرز اور آفیشلز کا کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا، مداحوں نے ان کو ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا، انہوں نے کھلاڑیوں کی بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کھلاڑی نہ صرف لیاری بلکہ پورے پاکستان کا فخر ہیں جنہوں نے انتہائی محدود وسائل اور مالی مشکلات کے باوجود ملک کا نام روشن کیا۔...
آئینی ترمیم کی منظوری : نمبر گیم پوری کرنے کیلئے حکومت نے پلان بی پر کام شروع کردیا،اپوزیشن کے4ممبران سے رابطوں کا انکشاف
آئینی ترمیم کی منظوری : نمبر گیم پوری کرنے کیلئے حکومت نے پلان بی پر کام شروع کردیا،اپوزیشن کے4ممبران سے رابطوں کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )ترمیم کی منظوری کے سلسلے میں حکومت نمبر گیم پوری کرنے کیلئے متحرک ہوگئی، نمبر گیم پوری کرنے کیلئے حکومت نے پلان بی پر کام شروع کردیا۔رپورٹ کے مطابق حکومت نے نمبر گیم پوری کرنے کیلئے پی ٹی آئی اور جے یو آئی ممبران سے رابطے کیے ہیں۔ان رابطوں کے بعد حکومت نے اپوزیشن کے 3 ممبران کو ووٹ کے لیے راضی کرنے کا دعوی کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کی گئی کوششوں سے ایک اضافی سینیٹر بھی راضی ہوگیا۔...
تھائی لینڈ، ملائیشیا (ویب ڈیس) سمندری سرحد کے قریب تارکینِ وطن کو لے جانے والی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ 13 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں تقریباً 70 افراد سوار تھے، جس میں میانمار، روہنگیا اور بنگلادیشی تارکینِ وطن شامل تھے۔ تھائی حکام نے اطلاع دی کہ اب تک چار لاشیں نکالی گئی ہیں، جس میں دو بچے شامل ہیں، جب کہ ملائیشین میری ٹائم ایجنسی کے مطابق سات لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ دونوں ممالک کے ریسکیو آپریشن جاری ہیں اور مزید افراد کی تلاش کے لیے سمندری گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ ادھر حکام نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ 230 مسافروں...
پاکستانی کرکٹر اعظم خان نے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم کے حوالے سے ایک یادگار واقعہ سنایا جس میں انہوں نے قومی کرکٹر کا ہاتھ توڑ دیا تھا۔ ایک انٹرویو میں اعظم خان نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وسیم اکرم نے کراچی میں فاسٹ بولرز کے لیے ایک تربیتی کیمپ لگایا تھا۔ شام کے وقت وہ بیٹسمینوں اور وکٹ کیپرز کو بلایا کرتے تھے تاکہ انہیں پریکٹس کروا سکیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’مجھے ماریں گے تو نہیں؟‘ عمران خان کو سپر اسٹار قرار دیتے ہوئے اعظم خان ڈرگئے، ویڈیو وائرل اعظم خان نے بتایا کہ ایک دن وسیم انکل نے مجھے بلایا اور کہا کہ پیڈ پہنو۔ میں اچھی بیٹنگ کر رہا تھا...
کراچی: سنگا کپ 2025 میں تاریخی کامیابی کے بعد لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم واپس وطن پہنچ گئی۔ ایشیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں سلور میڈل اپنے نام کرنے والے لیاری کے نوعمر فٹبالرز اور آفیشلز کا کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا، مداحوں نے ان کو ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا، انہوں نے کھلاڑیوں کی بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کھلاڑی نہ صرف لیاری بلکہ پورے پاکستان کا فخر ہیں جنہوں نے انتہائی محدود وسائل اور مالی مشکلات کے باوجود ملک کا نام...
سٹی 42 : محکمہ ماحولیات کی جانب سے پنجاب میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور رکشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے۔ گاڑیوں کے دھوئیں کے معائنے کی فیسوں کا نیا اور حتمی شیڈول جاری کردیا گیا۔ 15 نومبر کے بعد گرین سٹیکر کے بغیر کوئی گاڑی موٹروے یا شہر کے داخلی راستوں پر داخل نہیں ہو سکے گی۔ ای پی اے پنجاب نے آج سے پیڈ وہیکل ایمیشن ٹیسٹنگ کا آغاز کر دیا۔ آج سے گاڑیوں کے اخراج ٹیسٹ کی فیس لازمی طور پر وصول کی جائے گی۔ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا موٹر سائیکل کے دھوئیں کے معائنے...
لاہور(ویب ڈیسک) بیٹنگ ایپس کو پروموٹ کرنے پر مقدمات کا سامنا کرنے والے ڈکی بھائی کے بھائی ضیا ذوالفقار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عروب کو اس معاملے میں گھسیٹنا بند کیا جائے، بھابھی اور والدہ پہلے ہی شدید ذہنی اذیت کا سامنا کر چکی ہیں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں ضیا ذوالفقار نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلائی گئیں کہ سعد کو سات سال قید اور ڈیڑھ کروڑ روپے جرمانہ ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ سعد سے جیل میں ملنے گئے تو وہ مسلسل دو دن سے رو رہا تھا اور کہنے لگا کہ یہ سب کیا چل رہا ہے، کیس اتنا بڑا تو نہیں۔ سعد کو گرفتار ہوئے تین ماہ...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئینی عدالت کی ممکنہ تشکیل کے لیے تیاریاں تیز WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)آئینی عدالت کی ممکنہ تشکیل اور جگہ کے انتخاب کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں تیاریاں تیز ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق فیڈرل شریعت کورٹ کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کی تھرڈ فلور خالی کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہائی کورٹ کے تھرڈ فلور سے ریکارڈ روم کو پرانی ہائیکورٹ بلڈنگ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسسٹنٹ رجسٹرار محمد اسد کو ریکارڈ کی منتقلی کے لیے سپروائزر مقرر کردیا ہے، جبکہ ایڈیشنل رجسٹرار نے اس حوالے سے باقاعدہ آفس آرڈر بھی جاری کیا ہے۔...
تھائی ملائیشیا سرحد کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں تارکین وطن سمیت تقریباً 70 افراد سوار تھے جن میں سے اب تک 11 لاشیں نکالی جاچکیں جب کہ13 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ تھائی حکام نے 4 لاشیں نکالیں جن میں 2 بچے شامل ہیں اور ملائیشین میری ٹائم ایجنسی نے 7 لاشیں نکالیں جب کہ ڈوبنے والے مزید افراد کی تلاش کے لیے تھائی اور ملائیشین حکام کا آپریشن جاری ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق 230 مسافروں کو لے جانے والی ایک اور کشتی کےلاپتا ہونےکی اطلاع ہے جس کی تلاش تاحال جاری ہے۔واضح رہے کہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)27ویں ترمیم کے مسودے پر حکومت اور پیپلزپارٹی کےد رمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کاکہناتھا کہ ترمیمی مسودے کو حتمی شکل دیدی گئی،مسودے میں کچھ تبدیلیاں تھیں وہ کر لی گئی ہیں،مسودہ پرنٹنگ کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔ مزید :
ٹرمپ انتظامیہ جلد ہی ذیابیطس یا موٹاپے کے شکار تارکین وطن کو ویزا دینے سے انکار کرنے کی پالیسی متعارف کرا سکتی ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب حکومت نے حال ہی میں H-1B ویزا کی فیس میں غیر معمولی اضافہ کرتے ہوئے اسے 100,000 ڈالر تک بڑھا دیا تھا۔ اگرچہ اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، تاہم KFF ہیلتھ نیوز کے مطابق، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک داخلی میمو میں ویزا مسترد کیے جانے کی ممکنہ وجوہات بیان کی گئی ہیں۔ میمو میں ویزا افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ درخواست دہندگان کے صحت کے مسائل — جیسے قلبی، سانس، اعصابی، میٹابولک اور ذہنی امراض — کو جانچ کے عمل...
گلوکارہ آئمہ بیگ اور فیشن ڈیزائنر زین احمد کے درمیان ایک بار پھر علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔ حال ہی میں آئمہ بیگ نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ غیر فعال کر دیا، جب کہ زین احمد نے اپنے اکاؤنٹ سے شادی کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں، اس غیر متوقع اقدام کے بعد مداحوں میں قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by AK BUZZ (@akbuzzofficial) View this post on Instagram A post shared by SaherScooop (@saher.scooop) یاد رہے کہ اکتوبر میں بھی زین احمد نے اچانک آئمہ بیگ کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا تھا، جس کے بعد جوڑے کے...
سیشن کورٹ لاہور نے ریپ کے ملزم سیف اللہ کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب چدھڑنے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالتی حکم کے مطابق ملزم کے خلاف تمام تر شواہد اور گواہوں کی روشنی میں ملزم کو سزا کا حکم سنایا۔ ملزم کے خلاف تھانہ سٹی رائیونڈ میں 2024 میں مقدمہ اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت درج ہوا تھا۔ ملزم نے (ع) نامی لڑکی کو اپنی دکان کے اندر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
باماکو: مغربی افریقی ملک مالی میں شدت پسندوں نے ایک ٹک ٹاکر خاتون کو اغوا کے بعد قتل کر دیا۔ مقتولہ کی ہلاکت نے پورے ملک کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق شمالی مالی کے علاقے ٹمبکتو کے شہر تونکا سے تعلق رکھنے والی مریم سسے نامی خاتون ٹک ٹاک پر ویڈیوز شیئر کرتی تھیں اور ان کے 90 ہزار سے زائد فالوورز تھے۔ مقامی حکام کے مطابق شدت پسندوں نے مریم پر الزام لگایا تھا کہ وہ فوج کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں اور ان کی تحریکات کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہیں۔ خاتون کے بھائی نے بتایا کہ انہیں جمعرات کے روز اغوا کیا گیا...
سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے وضاحت دی ہے کہ شادی کے لہنگے کی قیمت کروڑوں میں نہیں تھی بلکہ خوشی کے باعث ان کی زبان پھسل گئی۔ نئی نویلی دلہن نبیحہ علی خان گزشتہ دنوں اپنی شادی میں پہنے گئے زیورات اور لہنگے کی قیمت کے دعووں کی وجہ سے خبروں اور سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں رہیں جس کے بعد انہوں نے ایک ویڈیو بیان کے ذریعے وضاحت پیش کی۔ اپنے بیان میں نبیحہ علی خان نے کہا کہ کبھی کبھار انسان خوشی میں ایسی بات کہہ دیتا ہے جو حقیقت سے بڑھا چڑھا کر لگتی ہے، میں نے بھی لاکھوں کی چیز کروڑوں کی بتا دی۔ خود سے کئی سال کم عمر دیرینہ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈاکو مینٹری میں ایڈیٹنگ تنازع پر برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل Tim Davie اور سی اِی او Deborah Turness نے استعفیٰ دیدیا۔ بی بی سی پر الزامات ہیں کہ وہ اپنی رپورٹنگ میں سیاسی غیر جانبداری برقرار رکھنے میں ناکام رہا۔ دستاویزی فلم میں 6 جنوری، 2021 کو ٹرمپ کی تقریر کے مختلف حصوں کو اس انداز میں جوڑا گیا کہ یوں لگا جیسے وہ اپنے حامیوں سے کہہ رہے ہوں کہ وہ ان کے ساتھ کیپٹل ہل کی جانب مارچ کریں اور ’شدید مزاحمت‘ کریں۔ ایڈیٹ شدہ پرو گرام گذشتہ سال امریکی انتخابات سے ایک ہفتہ قبل نشر کیا گیا تھا۔ دی ٹیلی گراف اخبار میں شایع بی...
پاکستان ذیابیطس کے ساڑھے تین کروڑ مریضوں کے ساتھ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔ ذیابیطس سے بچاؤ اور علاج کے سلسلے میں آگاہی دینے کے لیے فیصل آباد میں تیسری ذیابیطس کانفرنس کا انقاد کیا گیا۔ فیصل آباد میں پاکستان سوسائٹی آف میڈیسن کے زیرِ اہتمام ہونے والی کانفرنس کے موقع پر طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تیزی سے بڑھتی تعداد انتہائی تشویشناک ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان تقریباً دنیا میں آبادی کے حساب سے اس وقت پہلے نمبر پر آ چکا ہے، اس سلسلے میں ہمیں آگاہی فراہم کرنی ہے اور اپنے عوام اور ڈاکٹرز کو ایجوکیٹ کرنا ہے۔ کانفرنس سے خطاب کے دوران ڈاکٹرز کا کہنا...
چین کا اعلیٰ معیار کے کھلے پن کی جانب ایک اور قدم WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این پلیٹ فارم کی جانب سے دنیا بھر کے 46 ممالک میں 14 ہزار افراد سے کرائے گئے ایک تازہ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 72.6فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ چین ایک کھلی اور مسابقتی آزاد منڈی ہے۔اس سروے میں شامل 28 ممالک میں یہ شرح اوسط سے زیادہ رہی جوکہ کل جواب دہندگان کا 60 فیصد بنتا ہے۔ سروے میں بڑے ترقی یافتہ ممالک اور گلوبل ساؤتھ ممالک دونوں شامل تھے۔ تمام جواب دہندگان کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہے۔ سروے میں، 84.3 فیصد جواب...
امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار و اداکارہ کِم کارڈیشیئن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کے غلط جوابات کی وجہ سے اپنے لاء کے امتحانات میں ناکام ہوئیں۔ ایک انٹرویو میں 45 سالہ کِم کارڈیشیئن نے بتایا کہ وہ اپنے قانون کے مطالعے کے دوران اکثر چیٹ جی پی ٹی سے قانونی رہنمائی حاصل کرتی تھیں، تاہم اس کے فراہم کردہ جوابات اکثر غلط نکلے۔ یہ بھی پڑھیں: ’اپنے دوست کو کیسے قتل کروں؟‘، چیٹ جی پی ٹی سے مدد مانگنے پر نوجوان گرفتار کم کارڈیشیئن نے کہا کہ ’میں قانونی سوالات کے جوابات کے لیے چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتی ہوں۔ جب بھی کوئی سوال ہوتا ہے تو میں اس...
( سعید احمد)انجینئرنگ پابندیوں اور سگنل مسائل کے باعث ٹرینوں کی آمد و روانگی میں تاخیرہونے لگی اور ریلوے انتظامیہ نے موجودہ سردیوں کے ٹائم ٹیبل پر عملدرآمد عارضی طور پر روک دیا۔ تاریخ میں پہلی بار موسم سرما میں موسم گرما کے اوقات کار میں ٹرین آپریشن چلایا جائے گا۔سابقہ ٹائم ٹیبل (15 اپریل 2025 تا 14 اکتوبر 2025) آج 10 نومبر 2025 سے دوبارہ نافذ کر دیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق پہلے سے ہی گھنٹوں تاخیر کی شکار ٹرینوں کو موسم گرما کے اوقات کار میں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے ،ٹریک پر انجینئرنگ پابندیوں کے باعث لاہور کراچی ٹرین سفر 4گھنٹے سے تجاوز کر چکا ہے اورلاہور سے کراچی ٹرین تقریباً 24 گھنٹے میں سفر طے کر رہی...
استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کے بعد علاقائی قوّتیں اور پاکستان کے دوست ممالک بھی دونوں ممالک کے درمیان قیامِ امن کے حوالے سے سرگرم عمل ہو گئے ہیں۔ 7 نومبر کو آذربائیجان کے یومِ فتح تقریبات میں وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی جہاں دارلحکومت باکو میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیے کے صدر رجب طیب اُردوان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی قائم رکھنے پر بات چیت کی گئی۔ صدر رجب طیّب اُردوان نے کہا کہ تُرکیے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو غور سے دیکھ رہا ہے اور وہ مذاکرات اور استحکام کی حمایت کرتا رہے گا۔ صدر طیّب اردوان...
مقررین نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر کے شہداء نے عظیم اور لازوال قربانیاں دے کر شجاعت کی ایسی داستان رقم کی جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر پریس کلب میرپور میں شہدائے جموں کی یاد میں منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کے مشن کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مقررین نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر کے شہداء نے عظیم اور لازوال قربانیاں دے کر شجاعت کی ایسی داستان رقم کی جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ شہدائے جموں و کشمیر کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش...
اسلام آباد: چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد شیرپاؤ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے فوج مخالف نفرت انگیز بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا فوج کے خلاف حالیہ بیان جذبات اور فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، پاکستان کی مسلح افواج ملکی سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہیں، آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان کی وضاحت بھی درست نہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی کو بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو...
میانمار سے تعلق رکھنے والے روہنگیا مسلمانوں کو لے جانے والی ایک کشتی تھائی لینڈ اور ملائیشیا کی سرحد کے قریب ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد لاپتا، 7 ہلاک اور 13 کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ ملائیشین میری ٹائم ایجنسی کے مطابق 3 دن قبل میانمار کی ریاست راکھائن سے روانہ ہونے والی تقریباً 300 افراد پر مشتمل کشتی ہفتے کے روز لنگکاوی جزیرے کے قریب 170 مربع سمندری میل کے علاقے میں لاپتا ہو گئی تھی، جس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ Al Jazeera reported, a boat carrying 90 people sank while crossing the river towards #Malaysia. Authorities define those people are likely #Rohingya who were trying to enter #Malaysia. Read...
وائٹ ہاؤس کے معاشی مشیر کیون ہیسیٹ نے ایک انٹرویو میں خبردار کیا ہے کہ اگر وفاقی شٹ ڈاؤن طویل عرصے تک جاری رہا امریکی معیشت کی چوتھی سہ ماہی میں شرحِ نمو منفی ہو سکتی ہے۔ سی بی ایس کے پروگرام فیس دی نیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کیون ہیسیٹ نے کہا کہ ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی کمی کے باعث تھینکس گیونگ تعطیلات سے قبل فضائی سفر میں شدید تاخیر ہو رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا میں شٹ ڈاؤن سے زندگی مفلوج، 1500 سے زائد پروازیں منسوخ انہوں نے کہا، ’تھینکس گیونگ کا وقت سال کے دوران معاشی سرگرمیوں کے لحاظ سے سب سے مصروف ہوتا ہے، اور اگر لوگ اس موقع پر سفر نہیں کر رہے، تو...
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹِم ڈیوی اور چیف ایگزیکٹو برائے نیوز ڈیبورہ ٹرنَس نے ادارے میں جانبداری کے الزامات کے بعد اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف کے مطابق ایک سابق بی بی سی مشیر کی جانب سے تیار کردہ اندرونی رپورٹ میں متعدد غلطیوں کی نشاندہی کی گئی تھی، جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کی ایڈیٹنگ سے متعلق سنگین الزامات بھی شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل غزہ جنگ کی کوریج میں دوہرا معیار، ظہران ممدانی بی بی سی پر برس پڑے رپورٹ کے مطابق بی بی سی کے معروف پروگرام پینوراما میں ٹرمپ کی 6 جنوری 2021 کی تقریر کے 2 حصوں کو اس...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے متنازعہ بیان پر وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ 2016ء کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستان کے اداروں کے بار ے میں لغو، گمراہ کن اور بے بنیاد الزامات پر مبنی گفتگو کی۔ مساجد کے حوالے سے سہیل آفریدی نے دانستہ طور پر سرعام بے بنیاد، جھوٹا اور بدنیتی پر مبنی بیان دیا۔ مقدمے میں محمد سہیل ولد محمد ستار سکنہ شلوبر قمبر خیل باڑہ خیبر کو ملزم نامزد کرتے ہوئے پیکا ایکٹ مجریہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک میں گھٹا ٹوپ اندھیرا ہے، پاکستان کے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے، ملک میں زرداری اور شریف خاندانوں کی حکمرانی ہے، ٹریڈیونینز اور طلبہ سیاست کے خاتمے نے ملک کو سیاسی طور پر بانچھ بنا دیا ہے۔ ملک میں تبدیلی محنت کشوں کے ذریعے ہی آسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ بن رضی نے وی ٹرسٹ گلشن اقبال میں نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے زیر اہتمام ’’یوم تاسیس‘‘ کے پروگرام سے اپنے خصوصی خطاب میں کیا۔ اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے بانی صدر اور وی ٹرسٹ کے چیئرمین پروفیسر محمد شفیع ملک، نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے سابق سیکرٹری جنرل،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ریاست جوناگڑھ پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 78 سال مکمل ہوگئے۔ 1947 میں تقسیم ہند کے وقت کئی خود مختار ریاستیں بھارت کے غیر قانونی قبضے کا شکار ہوئیں، جن میں ریاست جوناگڑھ بھی شامل تھی۔ ریاست جوناگڑھ کا پاکستان سے الحاق جوناگڑھ اسٹیٹ کونسل کی منظوری سے ہوا تھا، تاہم بھارتی سیاستدان سردار ولبھ بھائی پٹیل نے نواب آف جوناگڑھ پر دباؤ ڈال کر فیصلہ بدلنے پر اصرار کیا اور انکار پر طاقت کے زور پرغیر قانونی تسلط قائم کرلیا۔ تاریخی شواہد کے مطابق بھارتی افواج نے جونا گڑھ میں نہتے مسلمانوں پر مظالم ڈھائے، بڑے پیمانے پر قتل و غارت، خواتین کی عصمت دری اور املاک کی تباہی کی گئی، اس کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-05-10 کوٹری(نمائندہ جسارت)کوٹری میں دو میونسپل کمیٹی کوٹری اور بھولاری میں صحت وصفائی کانظام درہم برہم ہونے سے جگہ جگہ گندگی وغلاضت کے ڈھیر لگ گئے۔مچھروں کی افزائش نسل بڑھنے سے ملیریا اور ڈینگی کے مریضوں میں بھی اضافہ۔ایک ماہ میں ملیریا کے 130اور ڈینگی کے 32مریض سول ہسپتال کوٹری میں زیر علاج۔بلدیاتی حکام مچھروں کے خاتمے کیلئے ابتک اسپرے مہم چلا نہیں سکی ہے۔تفصیلات کے مطابق جامشورو کا ہیڈ کواٹر شہرکوٹری کی دو میونسپل کمیٹی کوٹری اور بھولاری کے مختلف علاقوں میں بلدیاتی حکام کی مبینہ غفلت کے سبب صحت وصفائی کا نظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے مچھروں کی افزائش تیزی سے ہورہی ہے۔مچھروں کے کاٹنے سے شہری ملیریا اور ڈینگی کے امراض میں مبتلا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-05-8 جام شورو(نمائندہ جسارت )جامشورو میں جیے سندھ فیڈریشن حیدرآباد ڈویژن نے ثناء اللہ چانڈیو، منیب سندھی، ایاز سندھی، صفی امان چانڈیو اور دیگر کی قیادت میں SNAF کے مرکزی رہنماؤں غنی امان چانڈیو، سرمد میرانی اور دیگر قومی کارکنوں کی جبری گمشدگی کے خلاف لمس گیٹ سے جامشورو پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی۔ پریس کلب پر احتجاج کے دوران رہائی کا مطالبہ کیا۔ سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-2-12 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)قومی عوامی تحریک کے سربراہ، نامور قانون دان اور دانشور ایاز لطیف پلیجو کو تھانہ بولا خان روڈ پر پولیس کی بھاری نفری نے روک لیا، تاہم ایاز لطیف پلیجو نے پولیس کی رکاوٹیں توڑ کر جلسہ گاہ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔اس حوالے سے قومی عوامی تحریک کے مرکزی ترجمان اشرف پلیجو نے بتایا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے انصاف اور جمہوریت کے قتل، وسائل اور صوبائی وحدت کیخلاف تھانہ بولا خان میں ہزاروں افراد کا جلسہ عام منعقد کیا جا رہا ہے، مگر پولیس نے تھانہ بولا خان روڈ پر رکاوٹیں لگا کر ایاز لطیف پلیجو کو روک لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کوہستان کے مختلف علاقوں سے آنے والے عوامی قافلوں کو بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-2-9 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے بحالی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے اور اب بھی عوام کے دیرینہ مسائل اور ان کے حقوق کیلئے صرف پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے جو ایوانوں میں اور سڑکوں پر عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے کھڑی ہے ، انہوں نے کہاکہ 18ویں ترمیم ہو یا صوبوں کے حقوق کا مسئلہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری انداز میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور اب بھی وہ ہرطرح سے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ کیونکہ جمہوریت کی بحالی کیلئے پیپلزپارٹی کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہے، پارٹی قیادت نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے جمہوریت...
سینئر مزدور رہنما سلیم یوسف سے EPWA کے جنرل سیکرٹری علمدار رضا اور محمد اخلاق، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی اسپتال میں عیادت کر رہے ہیں۔سلیم یوسف دل کے کامیاب آپریشن کے بعد گھر منتقل ہوگئے ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی تحقیق کے مطابق ہاتھ سے لکھنا ٹائپنگ کے مقابلے میں دماغ کو زیادہ فعال کرتا ہے، اطالوی ماہرین نے بتایا کہ ہینڈ رائٹنگ سے دماغ کے یادداشت، حرکت اور تخلیقی حصے زیادہ سرگرم ہوتے ہیں، ٹائپنگ میں محدود موٹر عمل سے دماغی شمولیت اور حسی فیڈ بیک کم،ہاتھ سے نوٹس پر طلبا بہتر یاد رکھتے ہیں۔ تحقیق میں تعلیمی اداروں کو تجویز دی گئی ہے کہ ڈیجیٹل تعلیم کے ساتھ ہاتھ سے لکھنے کی مشق کو بھی شامل کیا جائے ہاتھ سے لکھنے کے دوران دماغ کے وہ حصے زیادہ سرگرم ہو جاتے ہیں جو حرکت، احساس اور یادداشت سے تعلق رکھتے ہیں۔ ویب ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب میں ریاض سیزن 2025 کے تحت بین الاقوامی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مختلف ممالک کے ثقافتی ویک منانے کا آغاز السویدی پارک میں شروع کر دیا گیا ہے حکام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ریاض سیزن سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں اور سیاحوں کے لیے ہر سال سویدی پارک میں وسیع پیمانے پر ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کرتا ہے جس میں مختلف ممالک کی ثقافت سے آگاہی حاصل ہوتی ہے ریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منسٹری آف میڈیا اور ریاض سیزن کے باہمی اشتراک سے بین الاقوامی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے سویدی پارک میں آج سے دنیا کے مختلف...
جدہ: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈشیلڈ ایک بار پھرٹوٹ گئی۔ جس کے باعث طیارہ جدہ ایئرپورٹ پر گراؤنڈ ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بوئنگ777کی ونڈشیلڈ پہلی مرتبہ جمعرات کو34ہزارفٹ کی بلندی پر ٹوٹی، بوئنگ طیارے پر لگائی ونڈ شیلڈ تیسرے دن ہی ٹوٹ گئی۔ ونڈ شیلڈ کی اندرونی اور بیرونی دونوں پرتیں چٹخ گئی ہیں۔ متاثرہ طیارے کی ونڈشیلڈ ہائی اسپیڈ ٹیپ سے جوڑے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق طیارے میں نئی ونڈشیلڈ کے بجائے گراؤنڈ طیارے پر لگی ونڈشیلڈ نکال کر لگائی گئی۔ ذرائع کے مطابق طیاروں کی بدحالی اور اسپیئر پارٹس نہ ہونے سے متعلق انجینئرز کے خدشات درست ثابت ہو رہے ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ موجودہ پاکستان شاعر مشرق مفکر پاکستان علامہ اقبال کے خوابوں کے برعکس ہے ملک میں آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے حکمران اپنی جائدادیں, اثاثے و اقتدار بچانے اور بانی پی ٹی آئی کے ڈر خوف سے 27ویں ترمیم لارہے ہیں, حکمرانوں کو بانی پی ٹی آئی کا بہت ڈر و خوف ہے اور بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری بھی حکمرانوں کے خوف کی ہی ایک کڑی ہے اسوقت ملک میں لیڈر شپ کا شدید فقدان ہے یہ ہی وجہ ہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی ایچ اے سٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ینگ گلیڈیٹرز کو 99رنز سے شکست دے دی۔ ڈی ایچ اے کرکٹ اسٹیڈیم میں بی ٹی کے اسٹارز نے 234رنز بنائے اور پانچ کھلاڑی آٹ ہوئے ۔ سعید حسن نے شاندار سنچری اسکور 167رنز بنائے اور ناٹ آٹ رہے۔ جواب میں ینگ گلیڈیٹرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 135رنز بنائے۔ نوید پالاری نے 3کامران ترین نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ سماجی رہنما احمد چوہان، شیخ ساجد کریم، سردار کامران خان ترین نے کہا کہ کراچی میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ۔ شہرقائد میں کرکٹ ٹورنامنٹ سینیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے۔ بی ٹی کے اسٹارز کے کپتان عفیف علی خان نے کہا کہ ہماری ٹیم نے اچھی کارکردگی کا...