2025-11-17@04:03:21 GMT
تلاش کی گنتی: 18189
«اور عوامی بیداری کا»:
(نئی خبر)
لاہور ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اب لاہور میں دھواں چھوڑنے والی کوئی گاڑی نظر نہیں آنی چاہیے، شہر میں بینرز لگادیں کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بند کر دی جائیں گی، محکمہ ماحولیات کے افسروں کو آج کل سڑکوں پر نظر آنا چاہیے، جو بھی آلودگی پھیلائے اس کیخلاف کارروائی کریں۔لاہور ہائیکورٹ نے درخت کاٹنے کے معاملے پر تشویش اور ڈائریکٹر ماحولیات کے پیش نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیس کی سماعت میں جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ اگر عدالتی احکامات پر عمل کیا جاتا تو لاہور کی صورتحال مختلف ہوتی، پنجاب میں...
احسن عباسی :تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی 5 پروازیں منسوخ اور 2تاخیرکاشکارہوگئیں۔ منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 ،کراچی سے جدہ جانے والی فلائے ناس کی پرواز ایکس وائی 638اورکراچی سے مسقط جانے والی عمان ا یئرکی پرواز ڈبلیووائی 324 شامل ہیں۔کراچی سے لاہور جانے والی ا یئرسیال کی پرواز پی ایف 143اورکراچی سے لاہورجانےو الی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 بھی منسوخ ہوگئی۔ واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن کراچی سے اسلام آبادجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 308 اورکراچی سے فیصل آبادجانے والی پی آئی اے...
ڈائریکٹر وسطی سید ضیاء اوربلڈنگ مافیا کاگٹھ جوڑ، اضافی تعمیرات سے راستے تنگ بلاک ایل پلاٹ A518, A552پر نقشوں کے بر خلاف تعمیرات، حکام خاموش ڈائریکٹر وسطی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سید ضیاء اور مافیا گٹھ جوڑ کے باعث نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں نقشہ سازی کے برخلاف ہونے والی تعمیرات نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے بلکہ ان کی زندگیوں کو خطرے میں بھی ڈال دیا ہے ۔بلاک ایل پلاٹ نمبر A518, A552, پر نقشوں کے بر خلاف تعمیرات تکمیل کے مراحل میں داخل ہو چکی ہیں ،جرات سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ زیر تعمیر پلاٹوں نے اضافی جگہ گھیر کر گلیوں کی چوڑائی...
اقوامِ متحدہ کی موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق 30ویں کانفرنس (COP30) میں قریباً 200 ممالک کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔ ان میں عالمی رہنما، سائنس دان، غیر سرکاری تنظیمیں (NGOs)، مقامی کمیونٹیز اور سول سوسائٹی کے نمائندے شامل ہیں۔ کانفرنس اقوامِ متحدہ کے تحت منعقد ہونے والی سالانہ عالمی بیٹھک ہے، جس کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے اقدامات پر پیشرفت ہے۔ کانفرنس کا انعقاد برازیل کے شہر بیلم (Belém) میں کیا جا رہا ہے، جو ایمیزون کے جنگلات کے قریب واقع ہے۔ یہ اجلاس 6 سے 21 نومبر 2025 تک جاری رہے گا، جس میں 7 نومبر کو عالمی رہنماؤں کی سربراہی کانفرنس ’بیلم کلائمیٹ سمٹ‘ منعقد ہوگی، جبکہ 10 سے 21 نومبر تک رسمی مذاکرات ہوں...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک امریکی قرارداد کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت شامی صدر احمد الشرع پر عائد پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔ صدر شرع آئندہ ہفتے وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے۔ احمد الشرع کو دسمبر 2024 میں بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد عبوری صدر نامزد کیا گیا تھا، جس کے ساتھ شام میں 13 سالہ خانہ جنگی کا خاتمہ ہوا۔ شام ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے، امریکا اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز نے کہا کہ یہ فیصلہ ایک سیاسی طور پر مضبوط اشارہ ہے کہ شام اب ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ یاد رہے کہ شرع پر اقوام متحدہ کی پابندیاں...
بالی ووڈ کی معروف کوریوگرافر اور فلم ساز فرح خان نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں سے متعلق ایک ناخوشگوار واقعہ بیان کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرح خان نے ٹوئنکل کھنہ اور کاجول کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ فرح کے مطابق وہ اس وقت ایک فلم میں کوریوگرافی کر رہی تھیں۔ شوٹنگ کے دوران کبھی کبھی انہیں کمروں میں بیٹھنے اور آرام کرنے کی ضرورت پڑتی تھی۔ ایک روز جب وہ اپنے کمرے میں موجود تھیں تو فلم کے ڈائریکٹر نے گانے پر بات کرنے کے بہانے ان کے کمرے کا رخ کیا۔...
بھارت کے دارالحکومت دہلی میں واقع اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جمعہ کی صبح ایئر ٹریفک کنٹرول کے نظام میں تکنیکی خرابی کے باعث 100 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ایوی ایشن حکام کے مطابق خرابی کو دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھارت کا مصروف ترین ایئرپورٹ ہے، جہاں روزانہ 1500 سے زائد پروازیں سنبھالتا ہے۔ The @DelhiAirport has come to a standstill with the ATC software issues. Here are about 100 aircraft waiting to take off. pic.twitter.com/EEbUPXZUA5 — Ajay Awtaney (@LiveFromALounge) November 7, 2025 تاہم جمعرات کی شام سے ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو پروازوں کے خودکار پلان موصول نہیں ہو رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 27 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر ہنگامی طور پر پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ اجلاس سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر آج منعقد ہوگا، جس میں پارٹی کے اراکینِ قومی اسمبلی اور سینیٹرز شریک ہوں گے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس اہم اجلاس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔ مولانا فضل الرحمان پارٹی ارکان سے ترمیم پر مؤقف طے کرنے کے حوالے سے رائے لیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں سے حالیہ ملاقاتوں اور سیاسی رابطوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے...
ڈاکٹر سلیم خان وزیر اعظم نریندر مودی کے احساسِ کمتری نے نہ صرف بی جے پی بلکہ متحدہ جمہوری محاذ(این ڈی اے ) کی جو درگت بنائی ہے اس کامظاہرہ بہار کی انتخابی مہم میں صاف دکھائی دیتا ہے ۔ وہاں ایک طرف مہا گٹھ بندھن کے لیے راہل اور تیجسوی کی جوڑی زور و شور سے انتخابی مہم چلا رہی ہے وہیں پرینکا گاندھی اور کنہیا کمار بھی پیچھے نہیں ہیں ۔ اس کے برعکس این ڈی اے کو دیکھیں تو نتیش کمار تھک ہار کر بیٹھ گئے ہیں ۔ گری راج سنگھ اور شکونی چودھری کو ان کی بدزبانی نے بے زبان کردیا ہے ۔ چراغ پاسوان اندھیرے میں ہیں اور جیتن رام مانجھی نہ جانے کہاں کھوگئے...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کے معاملہ پر اسلام آباد پولیس وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی۔ خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کی سیکیورٹی نے وارنٹ وصول کیے، پولیس ٹیم سہیل آفریدی اور جنید اکبر سے متعلق معلوم کرکے واپس چلی گئی۔ ذرائع کے پی ہاؤس کے مطابق وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروا کر پولیس واپس روانہ ہوگئی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں پر 26 نومبر سے متعلق تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کا کوئی رہنما کے پی ہاؤس میں موجود نہیں تھا، انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ جاری کیے تھے۔
نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا کی تیار کردہ غزہ امن قرارداد پر بات چیت کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ قرارداد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی منظوری کے لیے پیش کی جا رہی ہے، تاہم ماہرین کے مطابق بین الاقوامی فوج (ISF) کے دائرہ کار پر اختلافات پیدا ہونے کا امکان ہے۔ امریکا نے اہم عرب اور مسلم ممالک کے نمائندوں کے ساتھ قرارداد پر تفصیلی مذاکرات کیے۔ ایک روز قبل امریکا نے یہ مسودہ قرارداد سلامتی کونسل کے 15 ارکان کو ارسال کی تھی۔ ذرائع کے مطابق مصر، قطر، سعودی عرب، ترکی اور متحدہ عرب امارات اس کے متن کے حق میں ہیں۔ امریکی نمائندہ مائیکل والٹز نے اقوام متحدہ میں 10 منتخب ارکان...
بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (BGB) نے بین الاقوامی سرحدی علاقوں میں جعلی کرنسی کی اسمگلنگ روکنے کے لیے انسدادِ جعلسازی کی کارروائیاں اور خفیہ نگرانی مزید تیز کر دی ہے۔ مزید پڑھیں: پشاور میں جعلی کرنسی کی فیکٹری سے کروڑوں روپے کے نوٹ برآمد بی جی بی حکام کے مطابق، جعلی نوٹوں کی ترسیل میں ملوث نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے خصوصی آپریشنز جاری ہیں، جب کہ عوامی آگاہی مہمات کو بھی مزید مضبوط کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو جعلی کرنسی کی شناخت اور رپورٹنگ کے حوالے سے آگاہ کیا جا سکے۔ مزید پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے لاکھوں مالیت کی جعلی بھارتی کرنسی برآمد بی جی بی ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری بیان میں شہریوں سے اپیل...
قومی ائیر لائن کے ائیر کرافٹ انجینئرز کی ہڑتال کے باعث آج بھی 14 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ ائیر کرافٹ انجینئرز کی ہڑتال کا آج چوتھا روز ہے جس کے باعث آج کی 14 پروازوں سمیت مجموعی طور پر 39 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ حکام کا بتانا ہے کہ پروازوں کی منسوخی کے ساتھ ساتھ قومی ائیرلائن کی پروازوں میں تاخیر کا دورانیہ بھی اب 13 گھنٹے تک چلاگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی، ملتان، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد اور لاہور سے جانے والی پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔ واضح رہے کہ تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر قومی ائیرلائن کے ائیرکرافٹ انجینئرز احتجاج کررہے ہیں جب کہ گزشتہ روز سوسائٹی آف ائیرکرافٹ کے صدر اور سیکرٹری کو...
کلیم اختر:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ڈیجیٹل ویژن کے تحت محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب نے ’’اسِسٹو ڈیوائسز اینڈ وہیل چیئر‘‘ موبائل ایپلی کیشن لانچ کر دی۔ ایپ کے ذریعے افرادِ باہم معذوری گھر بیٹھے وہیل چیئر اور معاون آلات کے لیے درخواست دے سکیں گے، جبکہ یہ سہولت گھر کی دہلیز پر فراہم کی جائے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے معذور افراد کو بااختیار بنانا حکومتِ پنجاب کا مشن ہے۔ واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن ایپ کے ذریعے فیلڈ افسران بھی درخواستوں کی رجسٹریشن اور مانیٹرنگ کر سکیں گے، جبکہ محکمہ سوشل ویلفیئر نے تمام فیلڈ افسران کو ایپ انسٹال کرنے اور آگاہی مہم تیز...
راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آٹسٹک بچوں (سپر ہیروز) کے لیے خصوصی اقدامات کا اعلان کر دیا۔ پنجاب میں "مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم" کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو پاکستان کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ سرکاری ادارہ ہوگا،اس ادارے میں آٹسٹک بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم، تھراپی، فری پک اینڈ ڈراپ، مفت کھانا، یونیفارم اور کتابیں فراہم کی جائیں گی۔ واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ آٹزم اسکول میں ٹیچر ٹریننگ اور ریسرچ کے لیے جدید ریسورس سینٹر بھی قائم کیا جائے گا،معاونِ خصوصی برائے اسپیشل ایجوکیشن ثانیہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر پولیس کی ایک ٹیم خیبر پختونخوا ہاؤس پہنچی اور وارنٹ کی تعمیل کرائی۔ ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم نے کے پی ہاؤس کی سیکیورٹی سے رابطہ کیا اور پی ٹی آئی رہنماؤں سہیل آفریدی اور جنید اکبر کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ تاہم دونوں رہنما وہاں موجود نہیں تھے، جس کے بعد پولیس وارنٹ کی تعمیل کے بعد واپس روانہ ہوگئی۔پولیس ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے خلاف تھانہ کوہسار میں 26 نومبر کے واقعے سے متعلق مقدمہ درج ہے، جس میں مختلف الزامات کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے دونوں رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری...
پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کا معاملہ، اسلام آباد پولیس کے پی ہاؤس پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر اسلام آباد پولیس وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی۔ خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کی سکیورٹی نے وارنٹ وصول کیے، پولیس ٹیم سہیل آفریدی اور جنید اکبر سے متعلق معلوم کرکے واپس چلی گئی۔ ذرائع کے پی ہاؤس کے مطابق وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروا کر پولیس واپس روانہ ہوگئی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں پر 26 نومبر سے متعلق تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کا کوئی رہنما کے...
مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم کو ملک کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ سرکاری ادارہ بنانے کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم کو پاکستان کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ سرکاری ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اسپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق کی سربراہی میں منعقدہ ریسورس سینٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کتے پہلے اجلاس میں آٹسٹک بچوں کی تعلیم، تھراپی اور بحالی سے متعلق تاریخی فیصلے کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا اینفورسمنٹ اینڈ ریگولیشنز اتھارٹی کو مزید خودمختاری دینے کا فیصلہ اجلاس میں طے کیا گیا کہ مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم کو پاکستان کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ سرکاری ادارہ بنایا جائے گا، جہاں عالمی معیار کی تعلیم اور تھراپی بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔ So happy...
بھاری جرمانے امتیازی سلوک، ای چالان کے خلاف جماعتِ اسلامی کا عدالت سے رجوع، سندھ ہائیکورٹ کا نوٹس جاری
سندھ ہائیکورٹ نے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر اور دیگر کی جانب سے ای چالان کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزاروں کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ شہر بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں اور مصنوعی ذہانت کے خودکار نظام کے تحت خلاف ورزیوں پر ای چالان بھیجے جا رہے ہیں، مگر کراچی کی سڑکوں پر نہ زیبرا کراسنگ موجود ہے اور نہ ہی اسپیڈ لمٹ کے واضح سائن بورڈ نصب ہیں۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ شہر کی خستہ حال سڑکیں اور ترقیاتی منصوبوں کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات شہریوں کو متبادل یا غلط راستے اپنانے پر مجبور...
چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے احکامات اور نبی کریم ﷺکی سنت پر عمل کرنیوالے جید علماء کرام امت مسلمہ کا فخر ہیں اور ہم رہنمائی کیلئے علماء کرام سے رجوع کرتے رہیں گے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ معزز علماء کرام ہمیشہ امن کے فروغ اور تشدد کے خاتمے کا درس دیتے ہیں۔ معزز علما و آئمہ کرام کے تمام مسائل کا فوری حل حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان...
ویب ڈیسک :سندھ حکومت نے پیپلزبس اور ای وی ٹیکسی سروس میں نصب کیمروں کو سیف سٹی سے جوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزبس سروس اور ای وی ٹیکسی سروس میں نصب سسٹم کو سیف سٹی پروجیکٹ سےجوڑا جائےگا۔ انہوں نے بتایاکہ اس فیصلے کا مقصد عوامی ٹرانسپورٹ کےنظام کو محفوظ بنانا اور شہری علاقوں میں سکیورٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے جب کہ کیمروں کے انضمام کے بعد ٹریفک مینجمنٹ اور عوامی تحفظ کے اقدامات میں بہتری آئےگی۔ واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت دسمبرمیں جدید ای وی ٹیکسی سروس کے آغاز کے...
چینی سرمایہ کاروں کی ملاقات: انڈسٹریل زون، پارک میں بہترین پوٹینشل، ٹیکس چھوٹ، ڈیوٹی امپورٹ پر ریلیف دینگے: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مریم نواز سے چین کے نمایاں سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں چینی سرمایہ کاروں نے پنجاب میں انویسٹمنٹ کے لئے گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چینی وفد میں خواتین سرمایہ کاروں کو دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا۔ مریم نواز نے چینی سرمایہ کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کا بہترین پوٹینشل موجود ہے۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ زیروٹائم ٹو سٹارٹ پالیسی متعارف کرائی گئی ہے۔ زیروٹائم ٹو سٹارٹ پالیسی متعارف کرانے کا مقصد سرمایہ کاروں کی بھرپور معاونت اور حوصلہ افزائی ہے۔ پنجاب سرمایہ کاری کے مواقع کے لحاظ سے بہترین دور سے گزر رہا ہے۔ پنجاب کے انڈسٹریل زون اور انڈسٹریل...
استنبول میں مذاکرات کا تیسرا دور، افغانستان کی طرف سے فائرنگ: ذمہ دارانہ جواب دیا، سیز فائر برقرار: پاکستان
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزارتِ اطلاعات و نشریات نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہم پاک افغان چمن بارڈر کے واقعہ پرافغانستان کی جانب سے گردش کرنے والی اطلاعات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ فائرنگ افغانستان کی طرف سے شروع ہوئی جس کا سیکورٹی فورسز نے فوری اور ذمہ دارانہ انداز میں جواب دیا وزارتِ اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستانی فورسز کی ذمہ دارانہ کارروائی سے صورتحال پر قابو پالیا گیاجنگ بندی بدستور برقرار ہے، وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان جاری مذاکرات کیلئے پرعزم ہے اور افغان حکام سے باہمی تعاون کی توقع رکھتا ہے۔اسلا م آباد (نوائے وقت رپورٹ)پاکستان اور افغانستان...
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قطر نے خطے میں امن کے لیے اہم ثالث کا کردار ادا کیا، قطر کی سہولت کاری سے افغان امن عمل کی راہ ہموار ہوئی۔صدر آصف علی زرداری نے قطر کے اخبار‘‘دی پیننسولا ’’کو خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ خطے میں امن اور مکالمے کے فروغ کے لئے قطر کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، قطر نے خطے میں امن کے لیے اہم ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان شراکت علاقائی امن، توانائی کے تحفظ اور سماجی ترقی کے لیے سٹریٹجک اہمیت کی حامل ہے ، پاکستان اور خلیجی ممالک افرادی قوت کی دستیابی ، مہارت کے فروغ اور پائیدار...
خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان اور وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع اللہ جان کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی کیا ضرورت ہے؟ بس ایک سادہ کاغذ لے کر اس پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح تو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین کو اٹھانے اور تماشا کرنے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔ پریس کانفرنس میں 26ویں ترمیم کا حوالہ پشاور میں اسپیکر صوبائی اسمبلی اور پارٹی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران جہاں امن و امان کے لیے جرگہ بلانے کا اعلان کیا گیا، شفیع اللہ جان نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے دوران جو تماشا ہوا، وہ اب نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا...
تھائی لینڈ میں جاری مس یونیورس کے لیے مقابلۂ حسن تنازع کا شکار ہوگیا جس پر مقابلے میں شریک حسیناؤں نے شدید احتجاج کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کے مقابلہ مس یونیورس کی ایک تقریب میں اُس وقت ماحول گرم ہوگیا جب ایونٹ کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر ناوت اِتسر گریسل نے مس میکسیکو فاطمہ بوش کو سب کے سامنے ڈمی کہہ دیا۔ اس پر جب فاطمہ بوش نے وضاحت کرنے کی کوشش کی تو ایگزیکیٹو ڈائریکٹر نے سیکیورٹی بلوا کر مس میکسیکو کو طاقت کے ذریعے چپ کروانے کی کوشش کی۔ فاطمہ بوش نے دو ٹوک انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو معلوم نہیں کہ ایک عورت کو کس طرح عزت دینی چاہیے اور وہ بھی وہ عورت جو اپنے ملک کی نمائندگی کر رہی ہو۔...
MUMBAI: بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو ایک اور قانونی مشکل کا سامنا ہے جہاں راجستھان میں کوٹا کنزیومر کورٹ نے انہیں باقاعدہ نوٹس جاری کردیا ہے۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق سلمان خان پر الزام ہے کہ راج شری کمپنی کی اسپائسی مصنوعات پروموٹ کر رہے ہیں اور ایک اشتہار میں سلمان خان کو مذکورہ کمپنی کی جانب سے یہ دعویٰ کرتے ہوئے دیکھایا گیا ہے کہ اسپائس کا ہر دانہ سیفرون پر مشتمل ہے۔ سلمان خان اسی اشتہار کی وجہ سے تنازع کا شکار ہوگئے ہیں۔ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سلمان خان کئی لوگوں کے لیے رول ماڈل ہیں اور کوٹا کنزیومر کورٹ میں درخواست دی گئی ہے اور نوٹس جاری کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک+جسارت نیوز) چمن بارڈر پر افغانستان سے پاکستانی پوسٹوں پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس پر سیکورٹی فورسز نے مؤثر اور ذمے دارانہ جواب دے کر صورتحال پر قابو پا لیا۔ترجمان وزارت اطلاعات کے مطابق افغانستان کی جانب سے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب پاک افغان سرحد چمن پر پیش آنے والے واقعے سے متعلق پھیلائے گئے الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ ترجمان وزارت اطلاعات نے بتایا کہ چمن باڈر پر افغانستان سے کچھ عناصر نے پاکستانی پوسٹوں پربلا اشتعال فائرنگ کی۔ترجمان وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ فائرنگ افغان جانب سے شروع کی گئی، جس پر ہماری سیکورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر ردعمل دیتے ہوئے ذمے...
قصور: ڈی پی او محمد عیسیٰ خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او بی ڈویژن محمد اسلم بھٹی کی سربراہی میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان سمیت مجموعی طور پر 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ روپے مالیت کی وائیٹ کرسٹل ہیروئن، 50 لاکھ روپے مالیت کا جدید ڈرون، اور 28 لاکھ روپے مالیت کی 14 بیٹریاں برآمد کی گئیں۔ کارروائی کے دوران رمضان عرف جانی، عرفان سکنہ روہیوال اور ایاز سکنہ ماڈل ٹاؤن لاہور کو منشیات سمیت بائی پاس کے قریب خصوصی ناکہ بندی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان بدنام زمانہ اسمگلر ہیں جو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت ) سکھر پولیس نے ضلع بھر میں بغیر نمبر پلیٹ اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی سربراہی میں جاری اس مہم کے دوران ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں، شاہراہوں اور اہم پوائنٹس پر اسنپ چیکنگ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق، ضلع بھر میں جاری اس آپریشن کے دوران درجنوں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کو 550 CrPC کے تحت تحویل میں لیا گیا ہے۔ مختلف تھانوں کی کارروائیوں میں اب تک 24 سے زائد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں سیز کی جا چکی ہیں۔پولیس اہلکاروں نے اسنپ چیکنگ کے دوران سیکڑوں گاڑیوں کو روکا، ان کے کوائف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی تشہیرپرقومی خزانہ سے اربوںروپے خرچ کرنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے کہاکہ عوام کو دو وقت کی روٹی میسرنہیں جبکہ وزیراعلیٰ کی تشہیرپرقومی خزانہ کابے دریغ استعمال کرکے بلند بانگ دعوئوں اور میڈیا کی جادوگری سے عوام کو دھوکادیا جارہاہے ۔ حکومت کی طرف سے مہنگائی کے خاتمہ اور معاشی اشاریوں کی بہتری کے دعوے عوام کو دھوکہ دہی کے سوا کچھ نہیں۔ اشیائے خورد و نوش اور اشیائے ضرورت کی قیمتیں مسلسل بڑھتی جارہی ہیں، بجلی، گیس، پٹرول کی خریداری صارفین کے لیے بڑا بوجھ بن گئی ہے، تنخواہ دار طبقہ، کلرک، پنشنرز کے حالات ابتر ہیں۔انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت )یومِ شہدائے جموں پر میئر سکھر و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کا خراجِ عقیدت سندھ حکومت کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے عزم پر قائم میئر سکھر و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے یومِ شہدائے جموں کے موقع پر اپنے پیغام میں جموں کے بہادر شہداکو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جموں کے غیور شہدانے آزادی کشمیر کی بنیاد اپنے خون سے رکھی، جن کی قربانیاں تاریخِ آزادی کا روشن باب ہیں۔بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ 1947ء کے شہداکی عظیم قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا ایسا درخشاں باب ہیں جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کشمیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا نے امریکا کی کی جانب سے عائد کی گئیں پابندیوں کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے جواب دینے کا اعلان کر دیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق شمالی کوریا نے ٹرمپ انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی پابندیاں عائد کر رہی ہے جو اسے اشتعال دلاتی ہیں ۔امریکی محکمہ خزانہ نے منگل کے روز شمالی کوریا کے 8 افراد اور 2 اداروں پر پابندیاں عائد کیں جن کے بارے میں کہا گیا کہ وہ سائبر سے متعلق مختلف منی لانڈرنگ اسکیموں میں ملوث تھے۔ امریکی اقدام شمالی کوریا میں ہتھیاروں کے پروگرام کے لیے فنڈنگ روکنے کا حصہ ہے۔شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے سی این اے کی جانب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)وافی انرجی پاکستان لمٹیڈنے 12ویں تعمیرایوارڈز 2025 کی میز بانی کی اور ا س روایت کو برقراررکھا جس کا مقصد ا ±ن نوجوان پاکستانی کاروباری افراد کو بااختا ر بنانا اور سراہنا ہے جو ملک بھر مںی جدت اور مثبت تدییر کے محرک بن رہے ہیں تعمیر ایوارڈز مکیلئیملک بھرسے 450 سے زائد درخواستںل موصول ہوئیں۔ان میںسے 30 فائنلسٹس کو جن چھ مختلف ز ±مروں میںمنتخب کیا گیا ا ±ن میں برائٹ آئیڈیاز ، سرکلر اکنامی ،کلین انرجی سلوشنز ، ویمن امپاورمنٹ ، انوویشن ٹیکنالوجی اور موبیلٹی اور ٹرانسپورٹریشن شامل تھے۔ کامرس رپورٹر گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںاسٹیل ملز میں قائم دکانوں و گھروں کے کرائے اور بجلی کے بل بڑھانے کا معاملہ،عدالت نے درخواست گزاروں کو اسٹیل ملز سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ۔بجلی، گیس کے بلز اور کرایوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر سماعت سندھ ہائیکورت میں ہوئی جہاں عدالت نے درخواست گزاروں کو اسٹیل ملز سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اسٹیل ملز کو درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ،سندھ ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی درخواست گزار کاکہنا تھاکہ اسٹیل مل میں قائم دکانوں کے کرائے سو فیصد بڑھا دیے گئے، بجلی اور گیس کے بل بھی سو فیصد بڑھا دیے گئے،اسٹل مل کے وکیل کاکہنا تھاکہ پہلے ہم رعایتی نرخوں پر بجلی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع وسطی کے علاقے گلبرگ نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل گجر نالے کے قریب واقع شہر کے مشہورکیفے پیالہ کے نام سے قائم دو چائے کے ہوٹلوں کو اسسٹنٹ کمشنر ہمایر احمد نے کارروائی کرتے ہوئے سربمہر کر دیا۔ کارروائی صفائی کے ناقص انتظامات، تجاوزات اور ہوٹل کے باہر غیرقانونی طور پر کرسیاں اور ٹیبلیں رکھنے کے الزام پر عمل میں لائی گئی۔ یہ دونوں ہوٹل شہرِ قائد میں اپنی مخصوص چائے کے پیالے، لچھے دار اور پوری پراٹھے کے لیے خاص شہرت رکھتے تھے۔ صبح کے اوقات میں بڑی تعداد میں مزدور پیشہ افراد یہاں چائے اور ناشتہ کر کے روزگار کی تلاش میں نکلتے تھے جبکہ رات گئے تک نوجوانوں کے گروپ اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا اجتماع عام عوام کے اندر سے مایوسی کا خاتمہ کرکے گا اور اس کرپٹ نظام کو تبدیل کرنے کا زریعہ بنے گا۔ انہوں نے یہ بات کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا تمام کارکنان اجتماع عام میں عوام کی شرکت کے لیے رات دن محنت کر کے اسے پیغام کو ہر گلی محلے اور بازاروں تک پہنچائیں اس وقت عوام حکمرانوں کے ظلم وستم اور نا اہلی سے تنگ آ چکی ہے اور مایوسی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا اب عوام کی سمجھ میں آرہا ہے کہ جماعت اسلامی کو اسٹیبلشمنٹ نے اسمبلیوں سے دور کیوں رکھا تھا کیونکہ...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ملک میں جاری شٹ ڈاؤن کے باعث پروازوں میں بڑے پیمانے پر کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کے مطابق اگر حکومت اور کانگریس کے درمیان شٹ ڈاؤن معاہدہ طے نہ پایا تو جمعے سے درجنوں بڑے ہوائی اڈوں پر پروازوں کی تعداد میں 10 فیصد تک کمی کردی جائے گی۔ امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے بدھ کو نیوز کانفرنس میں بتایا کہ یہ فیصلہ ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی شدید قلت کے باعث کیا گیا ہے جو کئی ہفتوں سے بغیر تنخواہ کام کر رہے ہیں، ہم نے کنٹرولرز سے کام پر آنے کی درخواست کی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ مالی دباؤ...
ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسماعیل پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 مغویوں کو بازیاب کروالیا۔ پولیس نے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پہاڑ پور کے علاقے سیدووالی سے مزدوروں کے اغوا کی خبر پر ڈیرہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لیا اور سرچ آپریشن کے دوران اغوا کاروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ کی زیر کمانڈ آپریشن میں 14 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔ ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر وقت چوکس ہے اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یورپی کمیشن نے سوڈان کے شہر الفاشر میں ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے ہاتھوں عام شہریوں پر ڈھائے گئے مظالم کی شدید مذمت کی ہے اور تمام فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی و انسانی حقوق کے قوانین کا احترام کریں۔برسلز میں یورپی کمیشن کے ترجمان انور الانونی نے بریفنگ کے دوران کہا کہ یورپی یونین نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کے تازہ بیان کا نوٹس لیا ہے، جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ الفاشر میں کیے گئے حملے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین ان مظالم اور عام شہریوں و بنیادی ڈھانچے پر ہونے والے تمام حملوں کی سختی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ وفاقی حکومت نے 27ویں ترمیم کا مسودہ کابینہ سے منظور کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے، 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، کابینہ اجلاس جمعہ کی صبح 9بجکر 45منٹ پر ہوگا۔کابینہ اجلاس کمیٹی روم نمبر 2 پارلیمنٹ ہاﺅس اسلام آباد میں ہوگا۔ وزیر قانون کی جانب سے شرکا کو مسودے پر بریفنگ دی جائے گی، اتحادیوں کے مطالبات بھی کابینہ کے سامنے رکھے جائیں گے۔وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد 27ویں ترمیم جمعہ کو ہی سینیٹ میں پیش کی جائے گی، جس پر غور کے لیے سینیٹ دونوں ایوانوں کی مشترکہ کمیٹی کی منظوری دے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی صدارت فاروق ایچ نائیک کریں گے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاک افغان سرحد چمن میں پاکستانی پوسٹوں پربلا اشتعال فائرنگ پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر ردعمل دیتے ہوئے فائر کا ذمادارانہ طریقے سے جواب دیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ افغانستان کی طرف سے شروع ہوئی، پاکستانی فورسز کی ذمہ دارانہ کارروائی سے صورتحال پر قابو پالیا گیا اور اب جنگ بندی بدستور برقرار ہے۔ترجمان وزارت اطلاعات کے مطابق افغانستان کی جانب سے آج پاک افغان سرحد چمن پر پیش آنے والے واقعے سے متعلق پھیلائے گئے الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ آج پاک افغان سرحد چمن پر پیش آئے واقعے پر افغانستان کی جانب سے پھیلائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کرتی ہے، فائرنگ کا...
اسلام آباد: افغانستان نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چمن بارڈر سے بلااشتعال فائرنگ کی جس پر فورسز نے ذمہ دارانہ جواب دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ چمن بارڈر پر افغانستان سے کچھ عناصر نے پاکستانی پوسٹوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی، سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر ردعمل دیتے ہوئے فائر کا ذمہ دارانہ طریقے سے جواب دیا، فائرنگ افغانستان کی طرف سے شروع ہوئی، پاکستانی فورسز کی ذمہ دارانہ کارروائی سے صورتحال پر قابو پالیا گیا، جنگ بندی بدستور برقرار ہے۔ وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ حکومت آج پاک افغان سرحد چمن پر پیش آئے واقعے پر افغان جانب سے پھیلائے گئے دعووں کو سختی...
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹبال فیڈریشن (PFF) نے ملک میں نئی فٹبال لیگ کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق اس مقصد کے لیے دلچسپی رکھنے والی تنظیموں، اداروں اور سرمایہ کاروں سے Expression of Interest (EOI) اور تفصیلی تجاویز طلب کر لی گئی ہیں۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تمام دلچسپی رکھنے والے فریقین اپنی تجاویز 6 دسمبر 2025 تک جمع کروا سکتے ہیں۔ مکمل تجاویز ای میل کے ذریعے [email protected] پر ارسال کی جا سکیں گی۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق نئی لیگ کا مقصد ملک میں فٹبال کے فروغ، کھلاڑیوں کو بہتر مواقع فراہم کرنے اور کھیل کے معیار کو عالمی سطح کے مطابق بہتر بنانا ہے۔
افغانستان کی جانب سے چمن بارڈ ر پر سرحدی خلاف ورزی ، فورسزنے جارحیت کا موثر جواب دیا ، وزیر اطلاعات WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان نے چمن بارڈر پر فائرنگ کے واقعے سے متعلق افغان الزامات کی سختی سے تردید کردی۔وزارت اطلاعات نے اس حوالے سے کہا ہے کہ حکومت آج پاک افغان سرحد چمن پر پیش آئے واقعے پر افغان جانب سے پھیلائے گئے دعووں کو سختی سے مسترد کرتی ہے، فائرنگ کا آغاز افغانستان کی جانب سے کیا گیا، جس پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری، ذمہ دارانہ اور پیمانہ شدہ ردعمل دیا۔وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ پاکستان سرحدی نظم و ضبط اور خطے میں امن و استحکام کے لیے...
کرک (نیوزڈیسک)سکیورٹی فورسز کے ایک مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن میں کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک ہوگیا۔سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا، ضلعی پولیس اور سویلین انٹیلیجنس ادارے نے کرک کے علاقے امبیری کلہ میں مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن کیا، جس میں کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر جہنم واصل ہوگیا۔ 4 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے مقابلے میں فتنۃ الخوارج کا خطرناک کمانڈر نثار حکیم انجام کو پہنچا جب کہ مقابلے کے دوران 4 پولیس اہل کار معمولی زخمی ہوئے۔ ہلاک دہشتگرد کمانڈر بین الصوبائی دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھا، جس کے قبضے سے اسلحہ ایمونیشن برآمد ہوا ہے۔ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے سی ٹی ڈی، کرک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کامیاب آپریشن...
کے پی کے حکومت کا 12 نومبر کو جرگہ بلانے کا اعلان، کسی عسکری کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی، بابر سلیم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے 12 نومبر کو امن جرگہ بلانے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ صوبے میں کسی بھی قسم کی عسکری کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔یہ اعلان اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے گزشتہ روز معاونِ خصوصی اطلاعات شفیع جان، صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر، جنرل سیکرٹری پشاور ریجن شیر علی، عرفان سلیم اور کامران بنگش کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔اس موقع پر اسپیکر بابر سلیم سواتی کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی میں امن و امان کے حوالے سے دو ماہ تک تفصیلی بحث ہوئی ہے اور سیاسی قیادت کا متفقہ مؤقف یہی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے زیر اہتمام کل 7 نومبر کو کوئٹہ میں ہونے والا جلسہ غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگیا۔ ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کے انعقاد کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ انتظامیہ کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے ریلوے ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کے لیے اجازت طلب کی گئی تھی تاہم امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر درخواست منظور نہیں کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی جلسہ کل صوابی میں ہوگا، ٹکراؤ سے گریز کا اعلان بلوچستان ہائیکورٹ نے بھی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست مسترد کردی ہے، جبکہ محکمہ داخلہ پہلے ہی دفعہ 144 کے تحت اجتماعات پر پابندی عائد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا لاہور میں ہونے والا “اجتماع عام” ملک میں حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، 21 سے 23 نومبر تک منعقد ہونے والے اس بڑے اجتماع میں ملک بھر سے تاجر، مزدور، کسان، خواتین اور نوجوان شریک ہوں گے، جو ظالمانہ نظام کے خاتمے اور ملک میں عدل و انصاف پر مبنی نظام کے قیام کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ادارہ نور حق میں منعقدہ تاجروں کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی میں ای چالان کے نام پر عوام پر مسلط کیے گئے بھاری جرمانے سراسر ظلم ہیں، جماعت اسلامی نے اس ظالمانہ قانون کو سندھ...
فیصل آباد (نیوز ڈیسک) اقبال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔ پاکستانی بیٹر سلمان آغا اور آل راؤنڈر محمد نواز نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ سلمان آغا نے 82 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے نصف سنچری اسکور کی، جبکہ محمد نواز نے 56 گیندوں پر تین چوکے، اور تین چھکے لگائے۔ اس سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، حسن نواز اور ابرار احمد پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہیں۔ فہیم اشرف اور...
صوبے میں عسکری آپریشن کی اجازت نہیں دینگے، خیبرپختونخوا حکومت کا امن جرگہ بلانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے 12نومبر کو امن جرگہ بلانے کا اعلان کرتے ہوئے ایک دفعہ پھر واضح کیا ہے کہ صوبے میں کسی بھی عسکری کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے، تیسری بار حکومت میں آئے ہیں جو فیصلہ ہوگا وہ بھی ہماری مرضی سے ہوگا۔یہ اعلان اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے معان خصوصی اطلاعات شفیع جان، صوبائی سیکرٹری علی اصغر، جنرل سیکرٹری پشاور ریجن شیر علی،عرفان سلیم اور کامران بنگش کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اسپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں امن وامان پر دو...
علامتی تصویر۔ راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں ڈھائی ارب روپے کی مبینہ کرپشن کیس کی احتساب عدالت راولپنڈی میں سماعت ہوئی۔ اس موقع پر ادارے کے فنانس ڈپارٹمنٹ کے اسٹینوگرافر جہانگیر احمد کی پلی بارگین درخواست منظور کی گئی۔ عدالت نے قومی رقوم کی واپسی پر ملزم کی رہائی کا حکم دے دیا اور الزام قبول کرنے پر ملزم 10 سال کیلئے کسی بھی سرکاری عہدے کیلیے نااہل قرار دے دیا گیا۔نیب آرڈیننس کے تحت ملزم پر 10 سال کیلئے مالیاتی اداروں اور بینکوں سے لین دین پر پابندی بھی عائد کی گئی۔ نیب نے ملزم جہانگیر احمد کو رواں سال 24 اکتوبر کو گرفتار کیا تھا۔ ملزم پر سرکاری اکاؤنٹ سے ایک کروڑ 35 لاکھ روپے اپنی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے...
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں کسی بھی عسکری کارروائی کی اجازت نہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے 12 نومبر کو امن جرگہ بلانے کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے پریس کانفرنس میں کیا، جس میں معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان، صوبائی سیکریٹری علی اصغر، جنرل سیکریٹری پشاور ریجن شیر علی، عرفان سلیم اور سابق وزیر کامران بنگش بھی موجود تھے۔ مزید پڑھیں: دہشتگردی کے خلاف حکمت عملی: سہیل آفریدی کا خیبرپختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ بلانے کا فیصلہ اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہاکہ اسمبلی میں گزشتہ 2 ماہ سے امن و امان پر تفصیلی بات چیت ہورہی ہے۔ صوبے میں صورتحال تسلی بخش نہیں اور سیاسی قیادت نے واضح مؤقف اختیار کیا ہے...
کرک : سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا، ضلعی پولیس اور سویلین انٹیلیجنس اداروں نے کرک کے علاقے امبیری کلہ میں مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب کمانڈر نثار حکیم کو ہلاک کر دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ آپریشن چار گھنٹے سے زائد جاری رہا، جس میں دہشتگردوں کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی تاہم بہادر پولیس اہلکاروں نے دلیری سے مقابلہ کیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق نثار حکیم بین الصوبائی دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا اور سیکورٹی فورسز کو طویل عرصے سے مطلوب تھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں چار پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے جبکہ دہشتگرد کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا...
لاہور سے جدہ جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز ایک ممکنہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ دورانِ پرواز طیارے سے ایک پرندہ ٹکرا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز PK-859 لاہور سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی تھی، تاہم پرواز کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد پرندہ طیارے سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز کی ونڈ اسکرین کو شدید نقصان پہنچا۔ پائلٹ نے غیر معمولی مہارت اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتار لیا۔ ذرائع کے مطابق اس پرواز میں 344 مسافر سوار تھے، جن میں بڑی تعداد عمرہ زائرین کی تھی۔ حادثے کے فوراً بعد کراچی ایئرپورٹ پر ریسکیو...
بھارت میں ہریانہ کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے لیے استعمال ہونے والی ایک برازیلی ماڈل کی آئی ڈی والے تنازعے نے ایک نیا موڑ لے لیا۔ یہ بھی پڑھیں: ہریانہ انتخابات: برازیلی ماڈل کے متعدد ووٹس، راہول گاندھی نے مودی حکومت کی دھاندلی کا پردہ فاش کردیا جمعرات کو ایک خاتون ووٹر جنہیں راہول گاندھی کے بیان کے بعد توجہ حاصل ہوئی نے این ڈی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ووٹر کارڈ پر موجود تصویر اصلی ہے جب کہ کانگریس رہنما نے جس کارڈ کو جعلی قرار دیا اس پر لگی تصویر کسی اور کی ہے۔ اپنا نام منیش بتانے والی خاتون نے کہا کہ میرے ووٹر کارڈ پر میری ہی تصویر ہے لیکن جس...
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا برونائی دارالسلام کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے سلطان آف برونائی ہز میجسٹی سلطان حاجی حسن البلقیہ سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا نے وزیرِاعظم کے دفتر اور وزیر دفاع دوم یانگ برہومت پہن داتو لیلاراجا میجر جنرل (ر) داتو پدوکا سری آوانگ حاجی حلابی بن حاجی محمد یوسف اور کمانڈر رائل برونائی آرمڈ فورسز میجر جنرل داتو پدوکا حاجی محمد حزائمی بن بول حسن سے بھی علیحدہ ملاقاتیں کیں۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ڈیفنس اکیڈمی رائل برونائی آرمڈ فورسز میں ’’پاکستان کا علاقائی امن و...
وادی تیراہ میں منشیات کی کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔ ذرائع نے کہا کہ وادی تیراہ میں پولیٹیکل، ٹیرر کرائم نیکسس کے حوالے سے اہم ویڈیو منظرعام پر آگئی جب کہ ڈی جی آئی ایس پی آرنے چندروز قبل اسی پولیٹیکل، ٹیرر ،کرائم نیکسس کو شواہد کےساتھ بے نقاب کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وادی تیراہ میں منشیات کی کاشت و ترسیل جرائم پیشہ عناصراور سیاسی سرپرستی میں ہوتی ہے۔ ویڈیو میں واضح ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی میں منشیات کی فصل کی کٹائی کا عمل جاری ہے، ویڈیو میں واضح ہے کہ منشیات کی فصل کو کٹائی کے بعدگاڑیوں میں لاد کر مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جا رہا...
سندھ حکومت کی جانب سے شہری سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایک اور اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے پیپلز بس سروس اور ای وی ٹیکسی سروس کے ان ڈور اور آؤٹ ڈور کیمروں کو سیف سٹی نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بتایا کہ پیپلز بس سروس اور ای وی ٹیکسی سروس میں نصب انٹیلی جنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم (ITS) کو سیف سٹی پروجیکٹ سے جوڑا جائے گا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ فیصلے کا مقصد عوامی ٹرانسپورٹ کے نظام کو محفوظ بنانا ، شہری علاقوں میں سکیورٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیمروں کے...
وادی تیراہ میں منشیات کی کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔ ذرائع نے کہا کہ وادی تیراہ میں پولیٹیکل، ٹیرر کرائم نیکسس کے حوالے سے اہم ویڈیو منظرعام پر آگئی جب کہ ڈی جی آئی ایس پی آرنے چندروز قبل اسی پولیٹیکل، ٹیرر ،کرائم نیکسس کو شواہد کےساتھ بے نقاب کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وادی تیراہ میں منشیات کی کاشت و ترسیل جرائم پیشہ عناصراور سیاسی سرپرستی میں ہوتی ہے۔ ویڈیو میں واضح ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی میں منشیات کی فصل کی کٹائی کا عمل جاری ہے، ویڈیو میں واضح ہے کہ منشیات کی فصل کو کٹائی کے بعدگاڑیوں میں لاد کر مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جا رہا ہے۔...
ویب ڈیسک : پنجاب حکومت نے مختلف بھرتیوں کی منظوری دیتے ہوئے ملتان، راولپنڈی اور لاہور میں الیکٹرو بس کرایوں میں اضافہ کی سمری کو مسترد کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت 30 واں کابینہ اجلاس گزشتہ روز ہوا، جس میں مختلف بھرتیوں کی منظوری دی گئی جبکہ ملتان، راولپنڈی اور لاہور میں الیکٹرو بس کرایوں میں اضافہ کی سمری کو مسترد کر دیا گیا،صوبائی کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی باضابطہ توثیق بھی کر دی۔ قتل کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے قیدی کی درخواست نمٹا دی کابینہ نے سرکاری سکولوں میں سکول ٹیچرز انٹرن کی بھرتی، پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف اموویبل پراپرٹی آرڈیننس اورچیف منسٹر ہائی ٹیک...
مقابلے کے دوران 4 پولیس اہل کار معمولی زخمی ہوئے۔ ہلاک دہشتگرد کمانڈر بین الصوبائی دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھا، جس کے قبضے سے اسلحہ ایمونیشن برآمد ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کرک میں سکیورٹی فورسز کے ایک مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن میں کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا، پولیس اور سویلین انٹیلیجنس ادارے نے کرک کے علاقے امبیری کلہ میں مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن کیا، جس میں کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر جہنم واصل ہوگیا۔ 4 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے مقابلے میں فتنۃ الخوارج کا خطرناک کمانڈر نثار حکیم انجام کو پہنچا جب کہ مقابلے کے دوران 4 پولیس اہل کار معمولی زخمی ہوئے۔ ہلاک دہشتگرد کمانڈر بین الصوبائی...
ویب ڈیسک:صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قطر نے خطے میں امن کے لیے اہم ثالث کا کردار ادا کیا، قطر کی سہولت کاری سے افغان امن عمل کی راہ ہموار ہوئی۔ صدر آصف علی زرداری نے قطر کے اخبار’’دی پیننسولا ‘‘کو خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ خطے میں امن اور مکالمے کے فروغ کے لئے قطر کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، قطر نے خطے میں امن کے لیے اہم ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔ دوسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان شراکت علاقائی امن، توانائی کے تحفظ اور سماجی ترقی کے لیے سٹریٹجک اہمیت کی حامل ہے،...
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے خاور مانیکا پر مبینہ تشدد سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی وکیل علی اعجاز بٹر کیخلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کر دی۔ جمعرات کو اسلام آباد کی انسداددہشتگردی عدالت میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پر مبینہ تشدد سے متعلق کیس کی سماعت وکلاء کی حاضری کے بعد 6 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی وکلاء پر تھانہ رمنا میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے چند روز قبل پی ٹی آئی وکلاء کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ عدالت نے ملزمان کے ضمانتی کو بھی نوٹس کر دیا تھا
ویب ڈیسک :نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ایسے والدین کیلئے پیغام جاری کیا ہے جن کے بچوں کی عمر 18 سال سے زیادہ ہو چکی ہے۔ نادرا کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ جن والدین کے بچوں کی عمر 18 سال سے زائد ہو چکی ہے اور انہوں نے ابھی تک اپنا قومی شناختی کارڈ نہیں بنوایا تو وہ اس میں تاخیر نہ کریں اور قومی فریضہ ادا کرتے ہوئے بچے کو اس کا قومی حق جلد دلوائیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی 18 سال عمر ہونے پر پہلا شناختی کارڈ ذمہ دار شہری بننے کی پہلی سیڑھی ہوتا ہے لہٰذا اپنا 14 ہندسوں...
سندھ ہائیکورٹ میں کراچی چڑیا گھر سے مادہ ریچھ ’رانو‘ کی منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے چڑیا گھر کی بدانتظامی، جانوروں کی حالتِ زار اور ناکارہ سہولیات پر برہمی کا اظہار کیا۔ سماعت جسٹس اقبال کلہوڑو اور جسٹس فیض شاہ پر مشتمل بینچ نے کی۔ عدالت کے روبرو کے ایم سی، محکمہ بلدیات اور محکمہ جنگلی حیات کے نمائندے پیش ہوئے۔ ’رانو‘ اسلام آباد منتقل، درخواست غیر مؤثر ہو چکی: وکیل کے ایم سی سماعت کے آغاز پر وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ مادہ ریچھ ’رانو‘ کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔کے ایم سی کے وکیل بیرسٹر اسد احمد نے مؤقف اختیار کیا کہ چونکہ رانو کی منتقلی ہو چکی ہے، اس...
سٹی42: پنجاب بھر میں جعلی ای پرمٹس کے ذریعے گندم کی غیر قانونی ترسیل کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ جعلی دستاویزات کے ذریعے فلمس شناخت کا غلط استعمال بے نقاب ہوا، جبکہ گندم اور اس سے تیار مصنوعات کی غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ محکمہ پرائس کنٹرول کے مطابق فیک ای پرمٹس کے ذریعے گندم ٹرانسپورٹ کرنے پر 13 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، مجموعی طور پر 68 ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے جن میں سے 24 کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی ...
میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبام کو عوامی واک کے دوران ایک شخص نے چھونے اور گردن پر بوسہ دینے کی کوشش کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کلاڈیا میکسیکو سٹی میں اپنے حمایتیوں کے ایک گروپ سے بات کر رہی تھیں کہ اتنے میں ایک شخص پیچھے سے آتا ہے، اپنے ہاتھ کلاڈیا کے جسم پر رکھتا ہے اور گردن پر بوسہ دینے کی کوشش کرتا ہے۔ CRAZY moment man GROPES Mexico’s President Claudia Sheinbaum Then TRIES to kiss her before security finally wakes up How was security THIS slow to react? pic.twitter.com/vaECXy0bCW — RT (@RT_com) November 4, 2025 شینبام نے اس شخص کو پیچھے دھکیل دیا اور...
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے برونائی کا دورہ کیا، جہاں دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،ملاقات میں برونائی دارالسلام کے سلطان نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ معیار کو سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے برونائی دارالسلام کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سلطانِ برونائی سے ملاقات کی، ملاقات میں برونائی دارالسلام کے سلطان نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ معیار کو سراہا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل ساحر...
ورک ویزے پر آسٹریلیا بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے وصولی کے باوجود جعلی ویزا لگا کر دینے والے انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ترجمان کے مطابق رجسٹرڈ اوورسیز ایمپلائنمنٹ پروموٹر نہ ہونے کے باوجود کاشف رضا نے شہری سے 8 لاکھ روپے ایڈوانس وصول کیے۔ گلشن اقبال کراچی کے رہائشی ملزم نے ویزے کے نام پر مجموعی طور پر 28 لاکھ میں معاملہ طے کیا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ اندراج کے بعد مزید کارروائی جاری ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارت کا غیر قانونی قبضہ آج بھی اہلِ کشمیر کے حقوق سلب کر رہا ہے، عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے چشم پوشی نہ کرے،بھارت طویل عرصے سے بنیادی انسانی حقوق،حقِ خودارادیت اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہے یومِ شہدائے جموں کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں صدرزرداری نے کہا کہ 6 نومبر1947 کا سانحہ برصغیر کی تاریخ کا بدترین قتلِ عام تھا۔ ڈوگرہ فوج،آر ایس ایس اور مسلح جتھوں نے جموں میں 2 لاکھ سے زائد مسلمانوں کو شہید کیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ نصف ملین سے زیادہ مسلمان جموں کے قتلِ عام کے بعد ہجرت پر مجبور...
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے برونائی کا دورہ کیا، جہاں دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے برونائی دارالسلام کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سلطانِ برونائی سے ملاقات کی۔ اہم ملاقات میں برونائی دارالسلام کے سلطان نےپاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ معیار کو سراہا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان اور برونائی دارالسلام کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے برونائی کا دورہ کیا، جہاں دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے برونائی دارالسلام کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سلطانِ برونائی سے ملاقات کی، ملاقات میں برونائی دارالسلام کے سلطان نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ معیار کو سراہا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلوچستان میں کم بارشیں ، محکمہ موسمیات نے خشک سالی کا الرٹ جاری...
ظہران ممدانی کی الیکشن مہم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے پاکستانی کمنٹیٹر رمیز راجہ کا حوالہ دیا۔ انہوں ںے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ کو رمیز راجہ کے الفاظ میں، دشمن کے جبڑوں سے شکست چھین لینے کی صلاحیت کا اندازہ ہو جائے گا۔ سابق پاکستانی کرکٹر رمیز راجہ نے ظہران ممدانی کی الیکشن مہم کی ویڈیو سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر شیئر کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت بہت مبارک ہو جناب ممدانی اور تبصرے کے شوقین ہونے کا شکریہ۔ آپ نے سیدھے بلے کے ساتھ کھیلتے ہوئے ان لوگوں کو بے نقاب کیا جو کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے، انہوں نے...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ یہ نئے کیسز میں سے 7 دیہی اور 3 شہری علاقوں سے سامنے آئے۔ مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ڈینگی مریضوں کی تعداد 44 ہو گئی ہے۔ترلائی سے 3، جی-7 اور ترامڑی سے 2، ای-11، سوہان اور روات سے 1،1 کیس رپورٹ۔ ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے متاثرہ علاقوں کے دورے اور ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی ہے۔جموعی طور پر 45 ہزار 306 انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں اسلام آباد بھر میں مکمل کی گئیں جبکہ 2 مثبت تجارتی ہاٹ اسپاٹس اور 335 گھروں سے لاروا برآمد ہوا۔ 1,062 مقامات پر فوگنگ کی گئی جبکہ ہائی رسک علاقوں میں کارروائیاں تیز کردی گئیں۔ 22 کنفرم مریضوں...
ملک میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جعلی پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والے افغان شہری نادرا کے نشانے پر آگئے۔ ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ خصوصی سافٹ ویئر کے ذریعے مشکوک شناختی کارڈز کی نشاندہی کی گئی جس کے نتیجے میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے کا انکشاف ہوا۔سافٹ ویئر نے فیملی ٹری کی کمپوزیشن دیکھ کر مشکوک افراد کی نشاندہی کی، جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں میں سب سے زیادہ تعداد افغان باشندوں کی نکلی ۔ذرائع کے مطابق پشین، چمن اور کوئٹہ میں مقیم پاکستانیوں کی فیملی ٹری میں افغان باشندوں کو شامل کیا گیا جبکہ ایجنٹوں نے بھاری رقوم...
جاپان میں بھورےجنگلی ریچھوں کے حملوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، جس کے تدارک کے لیے متاثرہ علاقوں میں فوج طلب کرلی گئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی جاپان میں بھورے جنگلی ریچھوں کے حملوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، رواں سال اپریل کے مہینے سے اب تک ریچھ کے 100 سے زائد حملوں کے واقعات ریکارڈ کیے گئے جن میں درجنوں افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ جاپانی حکام کے مطابق زیادہ تر حملے اسکولوں، ریلوے اسٹیشنز اور راشن کی دکانوں کے ارد گرد دیکھنے میں آئے ہیں۔ جاپانی حکومت نے ریچھ کی آبادی کو قابو پانے کی کوششوں میں تیزی لانے کے لیے مقامی افسران کو ریچھ کے شکار کے لیے...
گزشتہ روز انڈیپنڈنٹ اردو نے ایک خبر نشر کی جس میں خواجہ آصف سے متعلق یہ کہا گیا کہ پاکستان کے وزیر دفاع نے مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں افغانستان کی زمین سے کسی بھی دراندازی کا مناسب جواب دیا جائے گا، مگر حقیقت میں ایسا کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اگر افغانستان نے پاکستان پر حملہ کیا یا سرحد پار سے کسی قسم کی دراندازی ہوئی تو ملک کا دفاع کرنا پاکستان کا بنیادی حق ہے، جیسا کہ دنیا کے ہر خودمختار ملک کو حاصل ہوتا ہے۔ گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع نے کہا تھا کہ اگر افغانستان سے جاری مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو...
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا برونائی دارالسلام کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں انھوں نے سلطان آف برونائی ہز میجسٹی سلطان حاجی حسن البلقیہ سے ملاقات کی۔ دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا نے وزیرِاعظم کے دفتر اور وزیر دفاع دوم یانگ برہومت پہن داتو لیلاراجا میجر جنرل (ر) داتو پدوکا سری آوانگ حاجی حلابی بن حاجی محمد یوسف اور کمانڈر رائل برونائی آرمڈ فورسز میجر جنرل داتو پدوکا حاجی محمد حزائمی بن بول حسن سے بھی علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ مزید پڑھیں: جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ مالدیپ، صدر اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے موارا نیول بیس پر واقع کے ڈی بی دارالامان اور ڈیفنس اکیڈمی رائل برونائی...
اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئینی امور میں تیزی سے لائے جانے والے اقدامات خطرناک سمت کی جانب لے جا سکتے ہیں۔ جمعیتِ علما اسلام کے سربراہ نے حکومت پر تنقید کی کہ حال ہی میں زیرِ بحث لائی جانے والی ترامیم دراصل کہیں اور سے آرہی ہیں۔ اپنے بیان میں سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے حالیہ موقف کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل تک وہ خود بھی کہہ رہے تھے کہ 26ویں آئینی ترمیم ہضم نہیں ہو رہی تھی، مگر آج 27ویں ترمیم کی باتیں اٹھ رہی ہیں، جو سوالوں کو جنم دیتی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ ان کی کسی فرد، عہدے یا بیوروکریسی سے ذاتی لڑائی...
اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ نئے کیسز میں سے 7 دیہی اور 3 شہری علاقوں سے سامنے آئے۔ مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ڈینگی مریضوں کی تعداد 44 ہو گئی ہے۔ ترلائی سے 3، جی-7 اور ترامڑی سے 2، ای-11، سوہان اور روات سے 1،1 کیس رپورٹ۔ ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے متاثرہ علاقوں کے دورے اور ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی ہے۔ مجموعی طور پر 45 ہزار 306 انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں اسلام آباد بھر میں مکمل کی گئیں جبکہ 2 مثبت تجارتی ہاٹ اسپاٹس اور 335 گھروں سے لاروا برآمد ہوا۔ 1,062 مقامات پر فوگنگ کی گئی جبکہ ہائی رسک علاقوں میں کارروائیاں تیز کردی گئیں۔ 22 کنفرم...