2025-11-17@04:01:37 GMT
تلاش کی گنتی: 18189

«اور عوامی بیداری کا»:

(نئی خبر)
    نئی دہلی: بھارت کے متنازع اور مودی نواز اینکر ارنب گوسوامی ایک بار پھر کشمیری مسلمانوں اور سیاسی رہنماؤں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے پر تنقید کی زد میں آ گئے۔ ریپبلک ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک پروگرام کے دوران ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں پر سنگین الزامات عائد کیے اور اسلام مخالف بیانیہ اپنایا۔ پروگرام میں ارنب گوسوامی نے کہا کہ “بھارت کے تعلیم یافتہ مسلمان ملک دشمن ہیں، ملک میں ایک ’وائٹ کالر جہاد‘ جاری ہے، جس میں مسلمان بھارت کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں۔” انہوں نے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کو “منافق” قرار دیتے ہوئے کہا کہ “ان پر کبھی بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔” مزید برآں انہوں نے محبوبہ مفتی اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل: افغانستان کی عبوری طالبان حکومت نے اسلام آباد خودکش دھماکے اور وانا میں کیڈٹ کالج پر حملے کی سخت مذمت کی ہے۔افغان وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد اور وانا میں ہونے والے یہ دہشت گرد حملے انتہائی افسوسناک ہیں، ان واقعات میں بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہے۔ طالبان حکومت نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان دہشت گردی کے تمام واقعات کی مذمت کرتا ہے اور ایسے اقدامات کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔ طالبان حکومت نے زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے سی 130 طیارے کے المناک حادثے پر ترکیہ کے عوام کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے تعزیتی بیان میں کہا کہ ہم اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے خاندانوں کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے ترکیہ کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کے ترکیہ کے دکھ میں برابر شریک ہیں جبکہ مرحومین کی مغفرت اور سوگوار خاندانوں کے صبر جمیل کے لئے دعاگو ہیں۔ واضح رہے کہ ترک فضائیہ کا سی 130 طیارہ آذربائیجان اور جارجیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان میں کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو نظرانداز نہیں کرے گا اور اگر افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا معاملہ مزید بگڑا تو پاکستان بھرپور جوابی کارروائی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کی مذمت یا افسوس کا اظہار محض لفظوں تک محدود ہے یہ سچائی کا ثبوت نہیں ہے، افغان طالبان کی پناہ گاہوں سے دہشت گرد ہمارے خلاف مسلسل حملے کر رہے ہیں، حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں زیادہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251112-2-6 ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے مسلم نوجوانوں کو اُمت مسلمہ کی اُمیدوں کا مرکز بتایا تھا اور نوجوان کو بتایا تھا کہ انھیں سیرت بنوی صلی اللہ علیہ وسلم کے راستے پر چل کر کامیابی حاصل ہو سکتی ہے یہ بات آل پرائیویٹ انسٹیٹویشن آرگنائزیشن سندھ کے زیر اہتمام یوم اقبال کے سلسلے میں منعقد تقریب سے آل پرائیویٹ انسٹیٹویشن آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین انجینئر احسن حمید اور تعلقہ حیدرآباد صدر عبداللہ رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں شہر کے معزز شہریوں، تعلیمی اداروں کے نمائندوں اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد علامہ اقبال کو شاعر مشرق کے نام سے یاد رکھا جاتا...
    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کے زیر اہتمام امن جرگہ آج صوبائی اسمبلی میں منعقد ہو رہا ہے، جس کے لیے اسمبلی ہال میں 400 افراد کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ اس موقع پر خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ امن جرگے کا اعلامیہ وفاقی حکومت، سیکیورٹی اداروں اور ایپکس کمیٹی کو پیش کیا جائے گا۔ جرگے میں بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، مذہبی شخصیات، عمائدین اور پارلیمنٹرینز کو مدعو کیا گیا ہے۔ شرکائے جرگہ کے لیے خصوصی پاسز جاری کیے گئے ہیں جبکہ اسمبلی کے اطراف سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی اسمبلی پہنچ گئے، جہاں ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ میڈیا سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: متحدہ عرب امارات نے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے، جہاں اڑنے والی ٹیکسی کی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی گئی۔یہ پرواز جدید ٹیکنالوجی اور ماحول دوست توانائی کے استعمال کی ایک نئی مثال ہے، جس سے دبئی کی اسمارٹ سٹی منصوبے کی رفتار مزید تیز ہونے کی توقع ہے۔تفصیلات کے مطابق ائیر ٹیکسی نے صحرائی علاقے مرغم سے اُڑان بھری اور دبئی کے المکتوم ائیرپورٹ تک کامیابی سے پرواز مکمل کی۔ اماراتی حکام کے مطابق یہ الیکٹرک ائیر ٹیکسی 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس میں 4 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔ سب سے اہم بات...
    لاہور: صوبائی دارالحکومت کے علاقے گلبرگ میں ٹک ٹاکر سوزین خان کی جانب سے منعقد کی گئی ہیلووین پارٹی پر پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 51 لڑکوں اور لڑکیوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں شراب اور چرس برآمد کی گئی، جبکہ موقع پر موجود تمام افراد کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ یہ تقریب غیر قانونی طور پر منعقد کی گئی تھی اور شراب نوشی سمیت غیر اخلاقی سرگرمیوں کی اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ تقریب کی میزبان ٹک ٹاکر سوزین خان سمیت دیگر شریک افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔...
    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان میں خودکش دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے پر وہ بےحد رنجیدہ ہیں۔ ترجمان یو این کے مطابق انتونیو گوتریس نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ وہ دہشت گردی اور تشدد کے تمام واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یو این ترجمان نے بتایا کہ انتونیو گوتریس نے دہشت گردی کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں واقع جی الیون کچہری کے باہر بھارتی اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف بھی آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے اور27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔واضح رہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی آج قومی اسمبلی سے منظوری کا امکان ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت وفاقی آئینی عدالت کے جلد قیام کی خواہاں ہے۔قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم پر گزشتہ روز سے بحث جاری ہے، جس کی آج منظوری کا قوی امکان ہے۔اس سلسلے میں آئینی ترمیم پر صدر مملکت کے دستخط ہوتے ہی وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے لیے عملی اقدامات شروع کیے جا سکتے ہیں۔اس حوالے سے سینیٹ کے قواعد و ضوابط کے مطابق ایوان...
    پشاور:   وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس  طلب کرلیا گیا، جس کا ایجنڈا  بھی جاری کردیا گیا ہے۔   ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخواہ کابینہ کا اجلاس 14 نومبر کو طلب کرلیا گیا ہے، جو وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے منصب سنبھالنے کے بعد ان کی زیر صدارت پہلا باضابطہ اجلاس ہوگا۔    سرکاری ذرائع کے مطابق اجلاس کے لیے 10 وزرا، ایک معاونِ خصوصی اور 2 مشیروں کو دعوت دی گئی ہے جب کہ اجلاس میں امن جرگے کے  اعلامیہ کی باضابطہ منظوری دیے جانے کا بھی امکان ہے۔    کابینہ اجلاس کے لیے جاری کردہ 53 نکاتی ایجنڈے میں متعدد کلیدی امور شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ سیشن...
     ویب ڈیسک :ایف بی آر نے لاکھوں انکم ٹیکس گوشواروں کے بتدریج  آڈٹ کا فیصلہ کردیا،جس کے بعد غیر اعلانیہ،خفیہ آمدن یا غلط گوشوارے جمع کرانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ حکام ایف بی آر کےمطابق پہلےمرحلےمیں 7سے 10لاکھ گوشوارے اسکین کئےجائیں گے،تنخواہ دار اور کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کےگوشوارے شامل ہیں، ایف بی آرگوشواروں میں غلط بیانی اورچھپائی گئی آمدن کی نشاندہی کرے گا،بڑے سرمایہ دار، سی ای اوز اور افسران کے گوشوارے بھی زد میں آئیں گے۔ پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی ایف بی آر کے مطابق ٹیکس گوشواروں کا تجزیہ اے آئی سمیت جدید ڈیٹا اینالیسس سسٹم سے کیا جائے گا، گوشوارے غلط ثابت ہونے پر بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی ہوگی، گزشتہ سال کے...
    پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر مقدمہ کے ضمن میں ثالثی عدالت اور غیر جانب دار ماہر کے فیصلوں کا خیر مقدم کیا ہے جس کے مطابق بھارت کی غیر حاضری کے باوجود ویانا میں کارروائی طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوگی۔ وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کے خلاف پاکستان کی جانب سے شروع کی گئی ثالثی کارروائی کے تناظر میں ثالثی عدالت نے اپنے حالیہ فیصلے میں بعض اہم امور پر وضاحت فراہم کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر پھر شدید احتجاج یہ وضاحت 8 اگست 2025 کو جاری کیے گئے عدالت کے ’عام تشریحی معاملات سے متعلق ایوارڈ‘ کے حوالے سے...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد عالمی رہنماؤں اور تنظیموں کی جانب سے شدید مذمتی بیانات سامنے آئے ہیں۔ اقوام متحدہ، امریکہ، چین، برطانیہ، ترکی، قطر اور متحدہ عرب امارات نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد کے جی-11 ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہوئے تھے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان عزیز حق نے کہا کہ سیکریٹری جنرل دہشت گردی کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بنوں میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دو ٹارگٹ کلرز کو ہلاک کر دیا۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی کہ علاقے میں دہشت گرد موجود ہیں جو ریاست مخالف سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے دو خطرناک دہشت گرد مارے گئے، جب کہ ان کے دیگر دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خودکار ہتھیار،...
    دہلی میں لال قلعہ کے پاس کار میں دھماکہ کی شدت اتنی خطرناک تھی کہ آس پاس موجود دیگر گاڑیوں اور لوگوں کے پرخچے اڑ گئے۔ اب تک اس حادثہ میں مہولین کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے بھوٹان کے دورے کے دوران دہلی میں ہوئے خطرناک حادثہ پر اظہار افسوس کیا اور متاثرہ فیملی کے تئیں اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھاری دل سے بھوٹان آئے ہیں کیونکہ گزشتہ شام (10 نومبر) کے حادثہ نے پورے ملک کو گہرے صدمے میں ڈال دیا ہے۔ نریندر مودی نے بتایا کہ وہ پوری رات حادثہ کی جانچ میں مصروف سبھی ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں رہے اور ضروری احکامات دیتے رہے۔...
        اقوام متحدہ کے سالانہ ماحولیاتی سربراہی اجلاس (کوپ30) میں درجنوں مقامی قبائلیوں پر مشتمل مظاہرین نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر ان کی سیکیورٹی اہلکاروں سے جھڑپ ہوئی۔ یہ واقعہ برازیل کے شہر بیلم میں پیش آیا، جہاں دنیا بھر کے نمائندے اقوام متحدہ کے اس اہم ماحولیاتی اجلاس میں شریک ہیں۔ مقامی باشندوں نے ماحولیاتی تحفظ اور جنگلات کے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔ یہ بھی پڑھیے: 1990 کی دہائی میں کی گئی ماحولیاتی پیش گوئیاں درست ثابت، سیٹلائٹ تصاویر سے بڑا انکشاف ٹوپینامبا قبیلے کے رہنما گل مار نے کہا کہ ہم اپنی زمینوں کو زرعی کاروبار، تیل کی تلاش، غیر قانونی کان کنی اور لکڑی کے کاروبار سے آزاد...
    سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے وائٹ ہاؤس میں اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقات کی، جن میں امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف شامل تھے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، ملاقات کے دوران سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تعلقات اور دونوں دوست ممالک کی اسٹریٹیجک شراکت داری کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا نے پاکستان اور سعودی عرب کو ایئر ٹو ایئر میزائل پروگرام میں شامل کرلیا ’اس کے علاوہ خطے اور عالمی سطح پر ہونے والی تازہ پیش رفت، باہمی دلچسپی کے امور اور ان کے حل کے لیے جاری کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی۔‘ Could this be or lead to the...
    سٹی42:اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد ملک بھر میں وکلاء برادری میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے جس کے سبب  پنجاب بار کونسل نے صوبے کی تمام عدالتوں میں آج مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔  پنجاب بار کونسل کے مطابق یہ ہڑتال جاں بحق افراد کے سوگ اور یکجہتی کے طور پر کی جا رہی ہے، اس دوران وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عدلیہ اور انصاف کے نظام پر حملہ قرار دیا ہے۔ پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی وکلاء تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی...
    امریکا نے پاکستان کے لیے اپنی ویزا پالیسی میں متعدد تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں، جن کا مقصد سیکیورٹی جانچ کو مزید سخت بنانا اور درخواستوں کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ نئی پالیسی میں جہاں سوشل میڈیا، صحت اور مالی شفافیت سے متعلق سخت اقدامات شامل کیے گئے ہیں، وہیں بعض پاکستانی درخواست دہندگان کے لیے انٹرویو چھوٹ اور آن لائن اپوائنٹمنٹ کے نظام میں آسانیاں بھی فراہم کی گئی ہیں۔ مزید پڑھیں: امریکی ویزا اور گرین کارڈ کے قواعد مزید سخت کردیے گئے سوشل میڈیا کی جانچ اب لازم قرار امریکی قونصلیٹ کراچی اور لاہور کی جانب سے جاری تازہ ہدایات کے مطابق اب پاکستان سے غیر ہجرتی ویزوں خصوصاً تعلیم (ایف)، تربیت (ایم) اور تبادلہ پروگرام...
    لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ موسموں کی تبدیلی کے اثرات کا مقابلہ اب ہر فیصلے کا مرکز اور محور بن چکا ہے۔ سموگ کے خاتمے کے لئے بجٹ 94 ارب سے بڑھا کر 123 ارب روپے کر دیا۔ برازیل کے شہر بیلیم میں کوپ30 میں پاکستانی پویلین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں جنگلات اب خاموش نہیں، جھیلیں اب ساکت نہیں، پنجاب کے جنگلات میں دھڑکن لوٹ آئے گی۔ پنجاب ماحول دوست ایندھن کی طرف بڑھ رہا ہے۔ کوڑے کے ہر ڈھیر کو ایندھن میں بدلنے کی طرف جارہے ہیں۔ پنجاب کلین ایئر اینڈ ای موبیلٹی ویژن کو پورے...
     اسلام آباد (خبر نگار+ نمائندہ خصوصی+اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی کی نمازِ جنازہ اسلام آباد میں ادا کر دی گئی، جس کے بعد انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔ اہلِ خانہ اور قریبی عزیزوں، معززین علاقہ  عرفان صدیقی کے بیٹے عمران صدیقی، نعمان صدیقی اور بھائی شاہد صدیقی اعظم نذیر تارڑ اور چوہدری سالک حسین، ناصر بٹ، سلیم مانڈوی والا اور دیگر سیاسی رہنما بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ علاوہ ازیں شہبازشریف عرفان صدیقی کے گھر گئے اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے عرفان صدیقی شائستہ، بردبار اور اعلیٰ ظرف شخصیت تھے۔ انہوں نے ملک کی فکری اور سیاسی تاریخ میں گہرا نشان چھوڑا۔  دوسری جانب نوازشریف نے...
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان میں کارروائی کر سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اظہار انہوں نے ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں کیا، جہاں انہوں نے افغانستان کی جانب سے مداخلت کے حوالے سے سنجیدہ تحفظات کا اظہار کیا۔ خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو نظرانداز نہیں کرے گا اور اگر افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا معاملہ مزید بگڑا تو پاکستان بھرپور جوابی کارروائی کرے گا۔ افغان طالبان کی جانب سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر مبینہ خاموشی کے بارے میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا...
    دونوں رہنماؤں کے پاسپورٹ بلاک کر کے رپورٹ پیش کی جائے،تمام فریقین کوآئندہ سماعت کیلئے طلب کرلیا انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف 26 نومبر احتجاج سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی اے ٹی سی کی جانب سے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے سابق قائد حزب اختلاف عمرایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم جاری کر دیا۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔دوران سماعت عدالت نے شیخ وقاص کے وارنٹ جاری کر دیٔے...
    لاہور: ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کی ہدایت پر پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ ایس ایچ او گڑھی شاہو، سہیل احمد کی قیادت میں پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 منچلے ون ویلرز کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان علی حسن اور زین ون ویلنگ کی ویڈیوز بناتے اور انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے تھے۔ یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں، جس کے بعد ایس پی چوہدری اثر علی نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ دونوں ملزمان کو علامہ اقبال روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ ایس پی چوہدری اثر علی نے کہا کہ شارع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251112-08-21 بیلم (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ برازیل میں منعقدہ کاپ 30 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب پانچ دریاؤں کی سرزمین ہے، پنجاب حکومت ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لا رہی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کا انقلابی اقدام شروع کیا گیا ہے، ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ہر گلی کوچے اور محلے میں صفائی ستھرائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں آلودگی کا سبب بننے والی تمام صنعتوں اور بھٹوں کو مانیٹر کیا جا رہا ہے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251112-08-22 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ کے جج اطہر من اللہ نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ افریدی کو ایک پر زور خط لکھا ہے، جس میں عدلیہ کو لاحق خطرات پر غور کے لیے ایک کانفرنس بلانے کی درخواست کی گئی ہے اور ساتھ ہی اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ عدالت عظمیٰ کو بعض اوقات عوام کی رائے دبانے کے لیے ’غیر منتخب اشرافیہ‘ کے ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کیا گیا۔ یہ پیشرفت منگل کو اس وقت سامنے آئی ہے جب حکومت 27ویں آئینی ترمیم کے بل کی منظوری کے لیے اقدامات کر رہی ہے، سینیٹ سے منظور ہونے والا یہ بل عدلیہ اور فوجی قیادت سے متعلق کئی اہم تبدیلیوں پر مشتمل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر ) وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اور خودکش حملہ آور انسانیت کے دشمن ہیں، ان کا کسی مذہب یا عقیدے سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے واقعے کے بعد سندھ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری طور پرہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے صوبے بھر میں سیکورٹی انتظامات مزید مؤثر بنائے جائیں۔ضیاالحسن لنجار نے ہدایت دی کہ سندھ کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ اور نگرانی کو سخت کیا جائے جبکہ اہم شاہراہوں، تجارتی مراکز اور ذیلی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایوان بالا سے منظوری کے بعد 27ویں آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں بھی پیش کردیا گیا، اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا اور نامنظور کے نعرے لگائے، احتجاج کے باعث ایوان کا ماحول کشیدہ رہا، اقبال آفریدی ترمیم کیخلاف تحریر شدہ پوسٹر لہراتے رہے‘ ایوان میں شیم شیم کی آوازیں گونجتی رہیں۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئینی عدالت کے قیام سے دیگر مقدمات جلد نمٹائے جاسکیں گے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ایسی ترمیم سے عدلیہ مضبوط ہونے کے بجائے کمزور ہوتی ہے،27 ویں ترمیم کے بعد جمہوریت برائے نام رہ جائے گی،سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن نے اپنے اراکین قومی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( کامرس رپورٹر) تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے ورنہ ہمارا مستقبل تاریک راہوں میں کہیں گم ہو جائے گا یہ بات گزشتہ روز تنظیم فانوس رجسٹرڈ کے صدر رفیع احمد نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بلاک 13 گلستان جوہر کی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ہم دس سال قبل الیکٹرانک سگریٹ ( ویپ) سے ناواقف تھے، ویپ بنانے والی کمپنیوں نے اپنی تشہیری مہم اور غلط بیانی سے اس کے فوائد بتائے، دنیا کے طبی ماہرین کے مطابق الیکٹرانک سگریٹ دل، پھیپڑوں اور دماغ کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے، حکومت کی واضح پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے اس کی شاپس جگہ جگہ کھلتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہدایت کی ہے کہ تمام ائر ٹریفک کنٹرولرز فوراً اپنے فرائض پر واپس آئیں، ورنہ ان کی تنخواہوں میں کٹوتی کی جائے گی۔ یہ حکم اس وقت دیا گیا ہے جب امریکی تاریخ کے طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن کے باعث ملک بھر میں ہزاروں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہاکہ ائر ٹریفک کنٹرولرز فوراً کام پر واپس نہ آئے تو ان کی تنخواہیں کم کر دی جائیں گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جو ملازمین شٹ ڈاؤن کے دوران مسلسل کام کرتے رہے، انہیں 10 ہزار ڈالر بونس دیا جائے گا، جبکہ جو غیر حاضر رہے ان کی استعفے قبول کر...
    لاہور میں لیسکو ایئرپورٹ سب ڈویژن کے دفتر پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا، جس کے دوران دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے، لیسکو ٹیم نے ایئرپورٹ سب ڈویژن کے علاقے میں بجلی چوری کے خلاف رینجرز اور پولیس کے ہمراہ آپریشن کیا تھا، جس کے بعد نامعلوم افراد نے دفتر پر حملہ کر دیا۔ حملے کے دوران فاروق لائن مین اور عرفان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ لیسکو ترجمان کے مطابق واقعے کی رپورٹ تھانہ آر اے بازار میں درج کر دی گئی ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت کی کہ حملے میں ملوث...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز (سندھ) نے کسٹم انفورسمنٹ کے ساتھ خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سرسید روڈ کے علاقے میں قائم گوداموں پر چھاپہ مارا، جہاں سے کروڑوں روپے کا بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ کپڑا برآمد کر لیا گیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق چھاپے کے دوران اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان عبدالصادق ولد عبداللہ جان، جان محمد ولد ریاض احمد، نور محمد ولد ریاض احمد، نثار احمد ولد طور خان اور کومند خان ولد مومن خان کو گرفتار کیا گیا۔کارروائی میں 22 مزدا ٹرکوں اور ایک کنٹینر میں بھرے ہوئے نان کسٹم پیڈ کپڑے کے علاوہ ملزمان کے قبضے سے 6 موبائل فونز اور نقدی بھی برآمد ہوئی۔برآمد شدہ کپڑا مزید قانونی کارروائی کے لیے...
    جنوبی وزیرستان کے کیڈٹ کالج وانا پر بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے بزدلانہ حملہ کیا، ادھر منگل کو اسلام آباد جی الیون کچہری پر بھی دہشت گردوں نے خود کش حملہ کیا ہے۔ دہشت گردوں نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ کسی رحم و رعایت کے مستحق نہیںہیں ۔ان کی سہولت کاری کرنے والے، انھیں پناہ دینے والے اور انھیں معلومات فراہم کرنے والے اور انھیں معاشی لائف لائن فراہم کرنے والے عناصر بھی اسی صف میں کھڑے ہیں۔ قبل ازیں خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں کے ذریعے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 20 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔ مزید کارروائیاں جاری ہیں۔ پاکستان نے...
    شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل کے قریب کار کی ٹکر سے سڑک پر گرنے والے آن لائن فوڈ رائیڈر کو ٹرک نے روند دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی کے قریب ٹرک نے سڑک پر گرنے والے موٹرسائیکل سوار کو روندا جس کے نتیجے میں فوڈ ڈلیوری رائیڈر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو رضا کار جائے وقوعہ پہنچے اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت 20 سالہ بابر کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق متوفی شخص کوکارنے ٹکر ماری جس کے بعد وہ سڑک پر گرا تو پیچھے سے آنے والے تیز رفتار سریہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوانِ صدر میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے حالیہ دہشت گردانہ واقعات، جن میں اسلام آباد کچہری دھماکا اور وانا کے کیڈیٹ کالج پر حملہ شامل ہیں، کی شدید مذمت کی۔ صدر زرداری اور وزیراعظم نے عزم ظاہر کیا کہ غیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، اور وفاقی وزرا سید محسن...
    صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں دہشت گردوں اور سہولت کاروں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدرِ مملکت اور وزیراعظم نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات (کچہری دھماکا، وانا کیڈیٹ کالج پر حملے) کی شدید مذمت کی اور اس عزم کا اعادہ کہ غیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔ ملاقات میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اسلام آباد میں ہونے والے خود کش دھماکے کی مذمت کی ہے۔ پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اسلام آباد دھماکے کی اطلاع ملی، جس پر انہوں نے فوراً واقعے کی سخت مذمت کی۔ مزید پڑھیں: افغانستان کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں، اسلام آباد اور وانا حملوں کا ایسا جواب دیں گے کہ دنیا دیکھے گی، خواجہ آصف سہیل آفریدی نے کہاکہ مجھے ابھی بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دھماکا ہوا ہے، یہ ایک بزدلانہ کارروائی ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ گزشتہ روز وانا میں کیڈٹ کالج پر ہونے والے حملے کی بھی ہم مذمت کرتے...
    کابل: (نیوزڈیسک) افغان نیوز ایجنسی نے طالبان حکام کی جانب سے پاکستان پر کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان سے کوئی حملہ ہوا تو فوری جوابی کارروائی ہوگی، اگر افغانستان پر حملہ ہوا تو اسلام آباد کو براہِ راست نشانہ بنایا جائے گا۔ افغان حکام کے مطابق جوابی حملے کی پالیسی اب افغانستان حکومت واضح کر گئی، نیوز ایجنسی کے مطابق افغان فریق مذاکرات کے لیے سنجیدہ اور پرعزم ہے۔ افغان حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی وفد نے مذاکرات میں غیر سنجیدہ رویہ دکھایا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں افغانستان میں پولیس اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران اشتعال انگیز ترانے پڑھے گئے، ترانوں...
    فوٹو: پی آئی ڈی صدر مملکت اور وزیراعظم نے غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  یہ بھی پڑھیے وانا کیڈٹ کالج، فورسز کا فیصلہ کُن کلیئرنس آپریشن جاری، تمام طلبہ اور اساتذہ کو باحفاظت ریسکیو کر لیا گیا اسلام آباد: جی الیون کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، متعدد زخمی صدرِ مملکت اور وزیراعظم نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی۔ صدر اور وزیراعظم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کے...
    خبر ایجنسی کے مطابق ملزمان پر ریاست کو 3 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے، اکرم اوغلو بدعنوانی مقدمات میں مارچ سے جیل میں قید ہیں۔ اکرم اوغلو اور ری پبلکن پیپلز پارٹی نے تمام الزامات سے انکار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترک استغاثہ نے استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کے خلاف بدعنوانی مقدمات میں 2 ہزار سال سے زائد قید کی سزا کی درخواست کر دی۔ ترکیہ کے سب سے بڑے شہر استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کے خلاف بدعنوانی مقدمات کی سماعت کے دوران چیف پراسیکیوٹر نے 401 افراد کے خلاف بدعنوانی نیٹ ورک میں ملوث ہونے کی فرد جرم پیش کی۔ خبر ایجنسی کے مطابق ملزمان پر ریاست کو 3 ارب ڈالر...
    صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدرِ مملکت اور وزیراعظم نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی۔ دونوں قائدین نے اس عزم کا اعادہ کہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔ ملاقات میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی،...
    27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اپنے مذمتی بیان میں ممبر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی خود کو جمہوری و پارلیمانی نظام کا داعی کہلواتی تھی، آج آمریت کی گود میں جا بیٹھی ہے تاکہ اس کی کرپشن و لاقانونیت کو تحفظ میسر ہو، صدر آصف زرداری نے تاحیات استثنا حاصل کرکے جو سودے بازی کی وہ شرم کا مقام ہے۔  اسلام ٹائمز۔ ممبر پنجاب اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک محمد عدنان ڈوگر 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اپنے مذمتی بیان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آئینی نہیں بلکہ "آہنی ترمیم" ہے۔ جمہوریت کی دعویدار نام نہاد سیاسی جماعتوں نے جمہوریت کا ہی بستر گول کر ڈالا۔ پیپلزپارٹی کو...
    فائل فوٹو رینجرز اور کسٹمز انفورسمنٹ نے کپڑے کی اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے سرسید روڈ پر کارروائی کے دوران گوداموں سے بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ کپڑا برآمد ہوا ہے۔ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کیے گئے، جن کے قبضے سے 6 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔رینجرز ترجمان کے مطابق برآمد شدہ کپڑا 22 ٹرکوں اور 1 کنٹینرز کے ذریعے کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کو بھی قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم اس وقت افغانستان کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں، اسلام آباد اور وانا حملوں کا ایسا جواب دیں گے کہ دنیا دیکھے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں حملہ کرکے افغان طالبان نے ہمیں ایک پیغام دیا ہے، اور یہ دباؤ بڑھانے کی ایک کوشش ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک افغان مذاکرات کے پہلے دور میں خود موجود تھا، مجھے یہ بات سمجھ آئی ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کو نہیں روکنا چاہتا، اور اسی لیے بات چیت کامیاب نہیں ہو سکی۔ وزیر دفاع نے کہاکہ ہماری سیکیورٹی فورسز دہشتگری کے خاتمے کے لیے اپنی جانیں قربان کررہی...
    دفاعی تجزیہ کار بریگیڈئیر (ر) احمد سعید منہاس نے کہا ہے کہ وانا اور اسلام آباد میں جو کچھ ہوا، وہ بھارت اور افغان طالبان کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں۔جیو نیوز سےدفاعی تجزیہ کار احمد منہاس، ماہر قومی سلامتی امور سید محمد علی ، میجر جنرل (ر) زاہد محمود، بریگیڈئیر (ر) راشد ولی اور بریگیڈئیر (ر) وقار حسن نے گفتگو کی۔ اسلام آباد دھماکے سے قبل کی افغان سوشل میڈیا پوسٹس سامنے آگئیںاسلام آباد دھماکے سے قبل افغانستان سے کی جانے والی سوشل میڈیا پوسٹس سامنے آگئیں۔ احمد منہاس نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ حملے بھارت اور افغان طالبان کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں۔ سید محمد علی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت بہار کے انتخابات پر...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)دفاعی تجزیہ کار بریگیڈئیر (ر) احمد سعید منہاس نے کہا ہے کہ وانا اور اسلام آباد میں جو کچھ ہوا، وہ بھارت اور افغان طالبان کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں۔دفاعی تجزیہ کار احمد منہاس، ماہر قومی سلامتی امور سید محمد علی ، میجر جنرل (ر) زاہد محمود، بریگیڈئیر (ر) راشد ولی اور بریگیڈئیر (ر) وقار حسن نے میڈیا سےگفتگو کی۔ احمد منہاس نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ حملے بھارت اور افغان طالبان کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں۔سید محمد علی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت بہار کے انتخابات پر اثرانداز ہونے کے لیے دہشت گردی کو استعمال کررہی ہے، افغان طالبان بھارت کی خوشنودی کے لیے پاکستان کے احسان بھول گئے ہیں۔ زاہد محمود نے...
    خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے عوام نے کیڈٹ کالج وانا پر فتنہ الخوارج کے دہشتگرد حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ مقامی لوگوں نے کہاکہ یہ دہشتگرد دراصل پشتون اور قبائلی نوجوانوں کو تعلیم سے محروم رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں طلبہ کو محفوظ طریقے سے نکالا اور معصوم انسانی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔ کیڈٹ کالج وانا میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو فتنہ الخوارج کی جانب سے بزدلانہ حملے کا نشانہ بنانے پر مقامی افراد کا شدید ردعمل یہ دہشت گرد دراصل پختونوں اور قبائل کو تعلیم سے دور رکھنا چاہتے ہیں، مقامی افراد فوج نے بروقت کارروائی کرکے سینکڑوں طلباء کو ریسکیو کیا اور معصوم…...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کاپ 30 کانفرنس کے موقع پر پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کی کوئی سرحدیں نہیں ہوتیں، آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اب کوئی پیش گوئی نہیں بلکہ موجودہ خطرہ ہے اور پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے دس ممالک میں شامل ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ گزشتہ برسوں میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو شدید سیلابوں کا سامنا کرنا پڑا، جس میں 26 لاکھ متاثرین کو ریسکیو کیا گیا اور لاکھوں ایکڑ کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں۔ وزیر اعلیٰ نے...
    کانسٹیبل حسیب سمیت اریب، انس، واسط اور عرفان کو بھی سزاسنائی گئی 4سال قبل صحافی کے تشدد میں ملوث پولیس کانسٹیبل کو سزا سنادی گئی، کانسٹیبل حسیب سمیت اریب، انس، واسط اور عرفان کو بھی سزا میں نامزد کیا گیا، سزا سٹی کورٹ کے سول اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ معزز جج نے مدعی اور ملزمان کی موجودگی میں سزا سنائی۔ سٹی کورٹ تفصیلات کے مطابق سول اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کورٹ نمبر 5 کے معزز جج اختر علی عمرانی نے گزشتہ روز ساڑھے 12بجے کیس نمبر 2256/21 کا فیصلہ مدعی اور ملزمان کی موجودگی میں ملزمان کے وکیل ایڈوکیٹ زیدی کے سامنے سنا دیا جس میں ڈسٹرکٹ سینٹرل ایف سی ایریا سے تعلق رکھنے والا ہے۔ پولیس کانسٹیبل حسیب سمیت اریب، انس،...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے وانا کیڈٹ کالج میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ریسکیو کیے گئے طلبا کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں سیکیورٹی فورسز نے ان جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ان معصوم بچوں کی جانیں بچائیں۔ I salute the soldiers who stood against suicide bombers to save these young school kids. Hats off to them. ???????????????????????? pic.twitter.com/apZOpcZSUT — Attaullah Tarar (@TararAttaullah) November 11, 2025 واضح رہے کہ گزشتہ روز کیڈٹ کالج وانا میں خود کش حملہ ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا تھا، جبکہ کالج کی عمارت میں...
    خیبر پختونخوا حکومت کا امن جرگے کا اعلامیہ وفاقی حکومت سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کو بھجوانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )خیبر پختونخوا حکومت نے 12نومبر کو ہونے والے امن جرگہ کا اعلامیہ وفاقی حکومت سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کو بھجوانے اور ایپکس کمیٹی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جرگے میں بڑی سیاسی جماعتوں سمیت تمام جماعتوں نے شرکت کا فیصلہ کیا ہے، جرگے کے شرکا کو خصوصی پاس جاری کر دیے گئے۔ جرگے کے روز غیر متعلقہ افراد کی شرکت پر پابندی ہوگی، جرگے کے روز خصوصی سیکیورٹی پلان بنا لیا گیا ہے، اسمبلی میں 400 افراد کے بیٹھنے کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔خیبر پختونخوا حکومت کی جانب...
    حریت رہنما نے ایکس پر لکھا کہ میری دلی ہمدردیاں مرحومین کے اہل خانہ کیساتھ ہیں اور زخمیوں کے جلد شفا یابی کیلئے دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ متاثرہ افراد کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر اور سینیئر آزادی پسند رہنما ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے دہلی کار بم دھماکے پر گہری تشویش ظاہر کی۔ میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ دہلی میں ہوئے المناک کار دھماکے کی وجہ سے بے حد افسردہ ہوں، اس دھماکے نے قیمتی جانیں لے لی ہیں اور متعدد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ میرواعظ عمر فاروق نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر لکھا کہ میری دلی ہمدردیاں مرحومین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور زخمیوں کے جلد شفا یابی...
    پشاور: خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلوں اور بھرتیوں پر عائد پابندی اٹھا لی گئی۔ مذکورہ پابندی وزیراعلیٰ نے کابینہ کی عدم تشکیل کے باعث عائد کی تھی، کابینہ کی تشکیل کے بعد اب پابندی اٹھالی گئی ہے۔ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کی آسامیوں پر تبادلے متعلقہ انتظامی سیکرٹری، وزیر، مشیر یا معاون خصوصی کی اجازت سے ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ بھرتیوں پر بھی عائد پابندی ختم کر دی گئی۔ بھرتی کا عمل میرٹ پر کیا جائے۔ گریڈ 20 کے سینیئر پولیس آفیسر محمد علی گنڈاپور پور ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس خیبر پختونخوا تعینات کر دیے گئے۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق محمد حسین کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت بدانتظامی، نااہلی اور کرپشن کا بدترین امتزاج بن چکی ہے، سندھ حکومت نے شہر کا انفرااسٹرکچر بہتر بنانے کے بجائے اہلِ کراچی پر  ای چالان  کے نام پر بھتہ مسلط کردیا ہے۔امیر جماعت اسلامی کراچی  نے کہا کہ حکومت شہریوں کو معیاری ٹرانسپورٹ فراہم کرنے میں ناکام رہی، لیکن چالان دبئی کے طرز پر عائد کردیے گئے ہیں جبکہ پچھلے 17 برسوں میں کراچی جیسے بڑے شہر کے لیے صرف 300 بسیں لائی گئیں، جس کے باعث 40 لاکھ سے زائد شہری موٹر سائیکل پر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ...
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغان حکومت سے کامیاب ڈائیلاگ کی تھوڑی سے امید تھی لیکن اس حملے کے بعد دیکھنا پڑے گا، ان حالات میں ریاست کو سنجیدہ ہوکر سوچنا ہوگا۔ اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکے کے واقعے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا ہمیں اندازہ تھا کہ ہم پر پریشر ڈالنے کے لیے اس قسم کی کوئی حرکت کی جائے گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی تک دہشتگردی سرحدی علاقوں میں محدود تھی لیکن اسلام آباد میں دہشتگردی کا حملہ ریاست کو اپنے لیے پیغام سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت افغانستان میں بیٹھے دہشت گرد جس کی افغان حکومت پشت پناہی...
    سپریم کورٹ کے جج اطہر من اللہ نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ افریدی کو ایک پر زور خط لکھا ہے. جس میں عدلیہ کو لاحق خطرات پر غور کے لیے ایک کانفرنس بلانے کی درخواست کی گئی ہے اور ساتھ ہی اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ سپریم کورٹ کو بعض اوقات عوام کی رائے دبانے کے لیے ’غیر منتخب اشرافیہ‘ کے ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کیا گیا۔یہ پیش رفت منگل کو اس وقت سامنے آئی ہے جب حکومت 27ویں آئینی ترمیم کے بل کی منظوری کے لیے اقدامات کر رہی ہے.سینیٹ سے منظور ہونے والا یہ بل عدلیہ اور فوجی قیادت سے متعلق کئی اہم تبدیلیوں پر مشتمل ہے۔جج اطہر من اللہ نے ڈان کو دستیاب...
    ذرائع کے مطابق حکومت اور پولیس کے اندر یہ احساس بڑھ رہا ہے کہ صرف جرمانے لگانے سے ٹریفک کے کلچر میں تبدیلی نہیں لائی جا سکتی، اس کے لیے شہری اداروں اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کو شامل کر کے مشترکہ کوشش کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حال ہی میں متعارف کرائے گئے ای ٹکٹنگ نظام خصوصاً بھاری جرمانوں اور ناکافی سڑکوں کے انفرااسٹرکچر پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ نے مختلف خلاف ورزیوں پر چالان کی رقم کم کرنے پر غوروخوض کرنا شروع کردیا ہے۔ شہریوں اور سیاسی جماعتوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت، سندھ حکومت اور پولیس پر شدید تنقید کی ہے کہ بھاری جرمانے محض پیسہ کمانے کا ذریعہ بنائے گئے ہیں۔ کم از کم...
    جرگے میں بڑی سیاسی جماعتوں سمیت تمام جماعتوں نے شرکت کا فیصلہ کیا ہے، جرگے کے شرکاء کو خصوصی پاس جاری کر دیے گئے۔ جرگے کے روز غیر متعلقہ افراد کی شرکت پر پابندی ہوگی، جرگے کے روز خصوصی سیکیورٹی پلان بنا لیا گیا ہے، اسمبلی میں 400 افراد کے بیٹھنے کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کل 12 نومبر کو ہونے والے امن جرگہ کا اعلامیہ وفاقی حکومت سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کو بھجوانے اور ایپکس کمیٹی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جرگے میں بڑی سیاسی جماعتوں سمیت تمام جماعتوں نے شرکت کا فیصلہ کیا ہے، جرگے کے شرکاء کو خصوصی پاس جاری کر دیے گئے۔ جرگے کے روز غیر متعلقہ...
    وفاقی دارالحکومت کے علاقے جی الیون کچہری کے باہر منگل کو ہونے والے خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے سخت ردعمل میں کہا ہے کہ یہ حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اب بھی حالتِ جنگ میں ہے۔ وزیر دفاع نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری پوسٹ میں کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ پاک فوج صرف سرحدی علاقوں یا بلوچستان کے دور دراز حصوں میں لڑ رہی ہے، وہ جاگ جائیں۔ آج اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں ہونے والا خودکش حملہ ایک وییک اپ کال ہے، جو یاد دلاتا ہے کہ یہ جنگ پورے پاکستان کی...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہم حالت جنگ میں ہیں، آج اسلام آباد ضلع کچہری میں خود کش حملہ تو ’ویک اپ کال‘ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ فوج یہ جنگ پاک افغان سرحد اور دور دراز بلوچستان میں لڑ رہی ہے، یہ ’ویک اپ کال‘ ہے کہ یہ سارے پاکستان کی جنگ ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اس جنگ میں پاک فوج روز قربانیاں دے رہی ہے، پاک فوج روز قربانیاں دے کر عوام کو تحفظ کا احساس دلا رہی ہے۔ اس ماحول میں کابل حکمرانوں سے کامیاب مذاکرات کی اُمید رکھنا عبث ہو...
    چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ اگست 2026 تک پاکستان کی تمام عدالتیں سولر انرجی پر منتقل کی جائیں گی۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر میں ای کورٹس نظام کے لیے لائحہ عمل تشکیل دینے پر غور کیا گیا۔ مزید پڑھیں: سپریم کورٹ بلڈنگ کمیٹی کا اجلاس، کراچی برانچ رجسٹری کے ماسٹر پلان کی منظوری اجلاس میں عدالتی نظام کو زیادہ شفاف اور عوام دوست بنانے کے لیے مختف امور کاجاٸزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جسٹس محمد علی مظہر، ہارون رشید، بیرسٹر علی ظفر سمیت مختلف اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ عدلیہ کا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن عوامی مفاد...
    مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔   اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ انتہائی مخلص اور بااعتماد ساتھی عرفان صدیقی کی وفات سے دلی رنج ہوا، میرے دل میں عرفان صدیقی کی بہت اچھی اور لازوال یادیں ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ عرفان صدیقی کی وفات ایک عزیز ترین بھائی کا بچھڑ جانا ہے جس کی کمی پوری نہیں ہوسکتی، ان کا قلم ہمیشہ حق اور سچ کے باب لکھتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں،اللہ تعالی عرفان صدیقی کو جنت کے اعلی درجات عطا فرمائے اور اہلخانہ کو...
    شوال اور درہ آدم خیل کے علاقوں میں خفیہ معلوت پرآپریشن کے دوران یہ دہشت گرد مارے گئے،آئی ایس پی آر ملکی حفاظت کی خاطر سیکیورٹی فورسز سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں، پوری قوم سلام پیش کرتی ہے،وزیراعظم خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 20 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 اور 9 نومبر کو خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ آپریشنز کیے گئے، اس دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 20 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشت گردوں کی کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی...
    انسداد دہشتگردی عدالت نے شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتار جاری اور عمر ایوب و زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔  منگل کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماں کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ دوران سماعت عدالت نے شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور پی ٹی آئی رہنماں عمر ایوب اور زرتاج گل کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دونوں رہنماں کے پاسپورٹ بلاک کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے، عدالت نے تمام...
    حملہ اور دہشت گردوں نے کیڈٹ کالج وانا کی بیرونی دیوار پار کرنے کی کوشش کی چوکس سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشتگردوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، آئی ایس پی آر جنوبی وزیرستان میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام بنا دیاگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ اور دہشت گردوں نے کیڈٹ کالج وانا کی بیرونی دیوار پار کرنے کی کوشش کی۔چوکس سیکورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور بہادری سے کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ 3 دہشت گرد...
    اسلام آباد تک جنگ لانا کابل سے ایک پیغام، جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں: وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکے پر اپنے سخت ردعمل میں کہا ہے کہ یہ حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اب بھی حالتِ جنگ میں ہے۔ ھم حالت جنگ میں ھیں کوئ یہ سنجھے کہ پاک فوج یہ جنگ افغان پاکستان سرحدی علاقے میں اور بلوچستان کے دور دراز علاقے میں لڑرہی ھے تو آج اسلام آباد ضلع کچہری میں خود کش حملہ wake up call ھے کہ یہ سارے پاکستان کی جنگ ھے جسمیں پاک فوج روز قربانیاں دے رہی...
    فائل فوٹوز اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کی۔عدالت نے شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ اے ٹی سی کے جج نے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ دونوں کا پاسپورٹ بلاک کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔عدالت نے تمام فریقین کو آئندہ کے لیے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعتت 3 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
    فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے سرکاری اسکولوں میں چھٹی جماعت سے مصنوعی ذہانت کے کورسز متعارف کرانے کی ہدایت کردی۔ محکمہ تعلیم کو اے آئی کورسز کے لیے ضروری اقدامات اور مطلوبہ وسائل فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کا اجلاس ہوا۔انہوں نے کہا کہ معیشت، تعلیم، صحت اور انتظامی نظام میں اے آئی کا کردار مرکزی حیثیت اختیار کرچکا ہے، نوجوانوں کو اے آئی کی تعلیم دینا دراصل انہیں مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانا ہے، مصنوعی ذہانت کی تعلیم سے نوجوانوں میں تخلیقی سوچ اور عالمی معیار کی مہارتیں پیدا ہوں گی۔وزیراعلیٰ نے ضم اضلاع کے اسکولوں میں اساتذہ کی...
    ---فائل فوٹو  پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم میں عوام کے لیے کچھ نہیں، 1973ء آئین ذوالفقار علی بھٹو کا ایک تحفہ تھا، بلاول بھٹو زرداری نے اپنے نانا کے کارنامے کو دفن کر دیا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ عدالتوں کو انتظامیہ کے ماتحت کیا گیا، اب لوگ انصاف کے لیے کہاں جائیں گے، پشاور سےجج کا اسلام آباد یا پنجاب تبادلہ کیا جائےگا تو وہ کیا سوچیں گے، کیسےکام کریں گے۔اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اب تو صرف اللّٰہ کی عدالت رہ گئی ہے، 27ویں ترمیم کے لیے 2 سینیٹرز کو دبایا گیا، اس وجہ سے ترمیم کی گئی، 18ویں ترمیم...
    اسلام آباد کے علاقے جی-11 ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر بھارت نواز اور افغان طالبان کی پشت پناہی یافتہ دہشت گرد گروہ فتنۃ الخوارج کی جانب سے خودکش دھماکا کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا عدالت کے مرکزی دروازے کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور تقریباً 13 سے 14 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی عینی شاہدین کے مطابق خودکش حملہ آور کا سر دھماکے کے بعد سڑک پر ملا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیے...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم  شہباز شریف نے کہا ہے کہ  دنیا بھر میں جاری تنازعات نے امن کی اہمیت کو اُجاگر کیا، ہ پاکستان نے کئی بار امن دشمن کارروائیوں کا سامنا کیا۔افغانستان کو سمجھنا ہوگا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کی حمایت سے امن حاصل نہیں ہوگا۔ اسلام آباد میں بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم  نے کہا کہ پاکستان نے بھی کئی بار امن دشمن کارروائیوں کا سامنا کیا۔ ہماری مسلح افواج نے بہترین پیشہ وارانہ کارکردگی سے دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔ امن، سلامتی و ترقی کے موضوع پر پارلیمانی رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔امن و استحکام...
    برازیلیا (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے منعقدہ کاپ 30 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام ممالک کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اب کوئی پیش گوئی نہیں بلکہ ایک حقیقی خطرہ بن چکی ہے۔ پاکستان ان دس ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ سیلابوں کے باعث لاکھوں ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں، جس سے معیشت اور خوراک کی سلامتی پر سنگین اثرات مرتب ہوئے۔ مریم نواز نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، اس کے اثرات پوری دنیا پر پڑتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ...
    حریت رہنمائوں نے کہا کہ یہ گرفتاریاں کشمیریوں کو خوفزدہ کرنے اور محکوم رکھنے کی بھارت کی دانستہ اور منظم پالیسی کا حصہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے بھارت کی ہندوتوا بی جے پی حکومت اور اس کی قابض انتظامیہ کی طرف سے پرامن اور آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر جاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت رہنمائوں اور تنظیموں بشمول غلام محمد خان سوپوری، محمد سلیم زرگر، فیاض حسین جعفری، مولانا سید سبط شبیر قمی، ایڈووکیٹ ارشد اقبال، مولانا مصعب ندوی، فہمیدہ بانو، تحریک حریت جموں و کشمیر، جموں...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ معروف اداکارثنا جاوید گزشتہ کئی دنوں سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، ان کے حوالے سے افواہیں گردش کررہی تھیں کہ دونوں میں علیحدگی ہوگئی مگر وائرل ہونے والی نئی تصاویر نے اپنی دکان چمکانے والوں کا منہ بند کردیا۔ گزشتہ دنوں سے جوڑے کے درمیان طلاق کی چونکا دینے والی خبروں نے شعیب اور ثنا کے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کیا ہوا تھا، دونوں کی سوشل میڈیا پوسٹیں بنیں جن میں دونوں علیحدہ علیحدہ نظر آ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کے نزدیک حالیہ چند دنوں سے شعیب ملک اور ثنا جاوید کی وہ کیمسٹری بھی نظر آئی جو کبھی اس جوڑے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی فضا ایک بار پھر زہر آلود ہو چکی ہے اور اس بار اس پر جنوبی افریقا کے سابق مایہ ناز کرکٹر جونٹی رہوڈز نے آواز بلند کی ہے۔نئی دہلی کی بڑھتی ہوئی آلودگی نے جہاں عام شہریوں کو زندگی عذاب بنا دی ہے، وہیں غیر ملکی شخصیات بھی اس کے خلاف بولنے پر مجبور ہو چکی ہیں۔ جونٹی رہوڈز، جو اپنی فٹنس اور کھیل کے دوران توانائی کے لیے مشہور تھے، نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس نے بھارتی میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر ہلچل مچا دی ہے۔اپنی پوسٹ میں انہوں نے دہلی اور ساؤتھ گوا کی دو تصاویر ساتھ رکھی ہیں ۔...
    نومنتخب مرکزی اور ضلعی عہدیداران نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ تنظیمی استحکام اور عوامی رابطہ مہم کو مزید فعال بنانے کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنائیں گے۔ نو منتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان عوامی تحریک کے نظریاتی مشن اور عوامی خدمت کے سفر کو نئی توانائی کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک انٹرا پارٹی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ انٹرا پارٹی الیکشن کمیشن نے مرکزی اور لاہور کے تنظیمی عہدیداران کے باضابطہ نتائج کا اعلان کر دیا۔ قاضی زاہد حسین پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر جبکہ خرم نواز گنڈاپور سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے ہیں۔ انجینئر محمد احمد ملک اخوان کو صدر پاکستان عوامی تحریک...
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے افغان حکومت کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرے تو پاکستان تعاون کیلئے تیار ہے۔بین الاپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا امن و استحکام ہی پائیدار ترقی کی بنیاد ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ترقی اسی معاشرے میں ممکن ہے جہاں امن اور سلامتی ہو۔ان کا کہنا تھا پاکستان نے بھی کئی بار امن دشمن کارروائیوں کا سامنا کیا، ہم نے ہمیشہ استحکام اور دفاع وطن میں عزم کا مظاہرہ کیا، ہماری مسلح افواج نے بہترین پیشہ وارانہ کارکردگی سے دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس سال مئی میں...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہدایت کی ہے کہ تمام ایئر ٹریفک کنٹرولرز فوراً اپنے فرائض پر واپس آئیں، ورنہ ان کی تنخواہوں میں کٹوتی کی جائے گی۔ یہ حکم اس وقت دیا گیا ہے جب امریکی تاریخ کے طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن کے باعث ملک بھر میں ہزاروں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا: “تمام ایئر ٹریفک کنٹرولرز فوراً کام پر واپس آئیں، جو نہیں آئیں گے ان کی تنخواہیں کم کر دی جائیں گی۔” انہوں نے اعلان کیا کہ جو ملازمین شٹ ڈاؤن کے دوران مسلسل کام کرتے رہے، انہیں 10 ہزار ڈالر بونس دیا جائے گا، جبکہ جو غیر حاضر رہے ان کی استعفے قبول...
    ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کا 13واں ایڈیشن پاکستان ٹیم کی قسمت نہیں بدل سکا، گرین شرٹس نے کوالیفائر کے تمام میچز جیت کر جو بلند امیدیں روشن کی تھیں وہ ورلڈ کپ میں پوری نہ ہو پائیں،اسی وجہ سے کوچ محمد وسیم کو بھی برطرف کر دیا گیا۔ ایونٹ میں پاکستان کو پہلے مقابلے میں بنگلہ دیش نے 7 وکٹ سے مات دی، روایتی حریف بھارت کیخلاف 88 رنز سے شکست مقدر بنی، 248 کا ہدف پانے والی ٹیم 159 رنز پر ہمت ہارگئی ، آسٹریلیا کے ہاتھوں 107 رنز سے ناکامی ملی، جنوبی افریقہ کیخلاف ڈی ایل میتھڈ پر 150 رنز سے ہار گرین شرٹس کو ملی۔ سری لنکا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سے میچز بارش کی...
    ایف اے اے (FAA) کے مطابق ملک کے بڑے 30 ایئرپورٹس میں سے کئی میں 20 سے 40 فیصد تک عملہ غیر حاضر ہے۔ پیر کے روز 2 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ جبکہ 5 ہزار سے زیادہ تاخیر کا شکار ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہدایت کی ہے کہ تمام ایئر ٹریفک کنٹرولرز فوراً اپنے فرائض پر واپس آئیں، ورنہ ان کی تنخواہوں میں کٹوتی کی جائے گی۔ یہ حکم اس وقت دیا گیا ہے جب امریکی تاریخ کے طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن کے باعث ملک بھر میں ہزاروں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا “تمام ایئر ٹریفک کنٹرولرز فوراً کام پر واپس آئیں، جو نہیں آئیں...
    وانا کیڈٹ کالج میں موجود 3 خوارج کے افغانستان سے رابطے، فورسز کا آپریشن WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز پشاور: (آئی پی ایس) سکیورٹی فورسز کا وانا کیڈٹ کالج پر حملہ کرنے والے 3 خوارج کے خلاف آپریشن جاری ہے، طلبہ کو محفوظ رکھنے کے لیے مہارت سے کام لیا جا رہا ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ وانا کیڈٹ کالج کے اندر موجود 3 خوارج کے خلاف آپریشن جاری ہے، تینوں خوارج کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے، یہ لوگ مسلسل ٹیلیفون پر افغانستان سے ہدایات لے رہے ہیں۔ سیکورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ خوارج ایک عمارت میں چھپے ہوئے ہیں جو کہ کیڈٹس کی رہائش سے بہت دور ہے، عمارت کی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے ہمراہ بیلجیم میں جاری کاپ 30 کانفرنس کے موقع پر ‘پاکستان پویلین’ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے فیتہ کاٹ کر تقریب کا آغاز کیا۔ ‘پاکستان پویلین’ کی اس افتتاحی تقریب میں پنجاب حکومت کی ماحولیاتی بہتری کے لیے کی جانے والی اقدامات اور ماحول دوست اقدامات کو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر جاسنڈا آرڈرن نے خصوصی طور پر ڈاکومینٹری دیکھی اور پنجاب حکومت کی کاوشوں کو سراہا۔ مریم نواز نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم کو ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنی حکومت کی حکمت عملی سے آگاہ کیا اور ماحولیاتی بہتری کے لیے کیے گئے جراتمندانہ اقدامات کے...
    فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔اس حوالے سے اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ‏ انتہائی مخلص اور بااعتماد ساتھی عرفان صدیقی کی وفات سے دلی رنج ہوا، میرے دل میں عرفان صدیقی کی بہت اچھی اور لازوال یادیں ہیں۔نواز شریف نے کہا کہ عرفان صدیقی کی وفات ایک عزیز ترین بھائی کا بچھڑ جانا ہے جس کی کمی پوری نہیں ہوسکتی، ان کا قلم ہمیشہ حق اور سچ کے باب لکھتا رہا۔ان کا کہنا ہے کہ دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں، اللّٰہ تعالیٰ عرفان صدیقی کو جنت کے اعلیٰ درجات...
    پارلیمنٹ سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں نے اسے آئین، عدلیہ اور جمہوری اداروں پر براہِ راست حملہ قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرام راجہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ عدالت سے پیش ہو کر آئے ہیں اور آج سے ہی جج صاحبان کے رویے میں واضح تبدیلی دیکھی ہے۔ ان کے مطابق عدالتی نظام عملاً ختم ہو چکا ہے۔ عوام نے مسلم لیگ (ن) کو صرف 16 نشستیں دی تھیں، لیکن انہیں پیپلز پارٹی کی مدد سے دو تہائی اکثریت میں تبدیل کر دیا گیا۔ یہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ہے۔ انہوں نے...