2025-10-21@23:57:50 GMT
تلاش کی گنتی: 5572

«لیبارٹری ٹیسٹ»:

(نئی خبر)
    پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے دوران ایک ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوگئی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور جب خطاب کر رہے تھے تو کارکنوں کی جانب سے اسٹیج کی طرف بوتلیں پھینکی گئیں اور ان کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔ اس موقع پر جلسے کا ماحول کشیدہ ہوگیا۔ اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی اور عدلیہ کو پیغام دیا کہ وہ آئین کے تحت انصاف فراہم کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی، ان کی اہلیہ، رہنماؤں اور کارکنوں کو انصاف دیا جائے اور ادارے آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کریں۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل صاحب آپ 25...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی جلسے پر طنز کیا اور کہا کہ جلسہ گاہ میں 15 سے 20 لاکھ لوگ گن لیں۔لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی قیادت سے استفسار کیا کہ بدتمیزی کی دوا خود استعمال کرکے مزہ تو آ رہا ہوگا؟ عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہائے ہائے یہ کیا سن رہی ہوں، جوتیوں میں دال بٹنی شروع ہوگئی، پورےپاکستان سے حاضریاں لگوانے کے باوجود جلسہ گاہ میں پرسوز مناظر ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب نے طنزیہ انداز میں کہا کہ پی ٹی...
    بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) چین-پاکستان ٹی وی ای ٹی-انڈسٹریل سینٹر آف ایکسیلنس (سی پی ٹی آئی سی ای ) کے زیر اہتمام بیجنگ میں پاکستان-چین انٹرنیشنل ٹی وی ای ٹی-انڈسٹریل کوآپریشن اینڈ ایکسچینج سیمینار منعقد ہوا۔سیمینار میں پاکستان کے اعلیٰ حکام اور چین کے 9 صوبوں و خود مختار خطوں سے تعلق رکھنے والے 11 پیشہ ورانہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر فنی و پیشہ ورانہ تعلیم( ٹی وی ای ٹی) میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا۔وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر کو سی پی ٹی آئی سی ای کے انڈسٹری لِنکیج کے لئے فوکل پرسن مقرر کیا گیا۔...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو زخمی اونٹنی ’’چاندنی‘‘ کی میڈیکل رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔ یہ رپورٹ سیکریٹری لائیو اسٹاک کاظم جتوئی کی جانب سے ارسال کی گئی، جس میں اونٹنی کی صحت کی تفصیلات شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق چاندنی کا کامیاب آپریشن مکمل ہوگیا ہے۔ آپریشن کے دوران جبڑے کی ہڈی کو درست کیا گیا جبکہ پچھلی دائیں ٹانگ کاٹنی پڑی۔ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے یہ تین گھنٹے طویل سرجری خون بہے بغیر مکمل کی۔ سرجری ڈاکٹر جاوید کھوسو، ڈاکٹر ذوالفقار اوٹھو اور ڈاکٹر علی گوپان نے انجام دی۔ یہ خبر بھی پڑھیے: بااثر وڈیرے نے اپنے کھیت میں پانی پینے پر اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی؛ وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس سیکریٹری لائیو اسٹاک نے وزیراعلیٰ کو...
    7اکتوبر کوسڑکوں پر نکل کر اسرائیل کے خلاف احتجاج اور اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا اسٹیبلشمنٹ کی من پسند جماعتیں پیپلز پارٹی اور نواز لیگ نورا کشتی میں مصروف ہیں،پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے جمعہ کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ قومی و بین الاقوامی صورتحال میں امریکی سرپرستی میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی، فلسطینیوں کی نسل کشی اور مسئلہ فلسطین سب سے بڑا مسئلہ ہے، جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی اور عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف احتجاج کو مزید تیز کیا جائے گا۔ 4اکتوبر کو لاہور اور 5اکتوبر کو کراچی میں عظیم الشان ”غزہ ملین مارچ“...
    سٹی42: توانائی کے شعبے میں غیر معیاری مصنوعات کے بڑھتے ہوئے استعمال سے عوام کو بچانے اور بجلی کی بچت کو فروغ دینے کے لیے پنجاب حکومت نے نئی حکمت عملی اختیار کر لی ہے۔ اس سلسلے میں صوبے میں توانائی کی بچت کے لیے ایک جدید لیبارٹری قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مارکیٹ میں غیر معیاری پنکھوں، بیٹریز اور سولر مصنوعات کی بھرمار ہے جو نہ صرف کم کارکردگی کا باعث بنتی ہیں بلکہ صارفین کے بجلی کے بلوں میں بھی اضافہ کرتی ہیں۔ نئی لیبارٹری کے قیام سے ان مصنوعات کے معیار کی مؤثر جانچ ممکن ہو سکے گی۔ مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار بیٹری اور...
    پشاور میں عمران خان کی رہائی کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج سیاسی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے، جس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:سلمان اکرم راجہ نے فلک جاوید کی گرفتاری اور ڈیل کی خبروں کی تردید کر دی جلسہ رنگ روڈ موٹروے چوک پر بے نظیر اسپتال گراؤنڈ میں منعقد ہو رہا ہے، جسے پی ٹی آئی بڑا اور تاریخی اجتماع قرار دے رہی ہے۔ جلسے کے لیے کنٹینرز سے اسٹیج بنایا گیا ہے، کارکنوں کے لیے کرسیاں لگائی گئی ہیں اور لائٹنگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی پشاور آمد عمران خان کی بہنیں اور پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین پشاور پہنچ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250927-8-4  جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-08-18 فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جعلی فٹ بال ٹیم کے بعد بیرون ملک جانے والی جعلی مارشل آرٹس ٹیم گرفتار ہوگئی۔ فیصل آباد ائرپورٹ پر مارشل آرٹس کے کھلاڑی ظاہر کر کےروس جانے والے 5 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جعلی مارشل آرٹس ٹیم فیصل آباد ائرپورٹ سے فلائٹ نمبر FZ392 کے ذریعے روس جا رہی تھی، جعلی ٹیم میں اقبال مرتضیٰ، عبدالوہاب، شاہزیب خان، سمیع اللہ، محمد سلیمان شامل ہیں۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق مسافر مارشل آرٹس مقابلوں میں شرکت کا جھانسا دے کر روس جا رہے تھے، مسافروں کا تعلق لاہور، گجرانوالہ، حافظ آباد، نوشہرہ اور راولپنڈی سے ہے، ابتدائی تفتیش میں تمام مسافروں کو مارشل آرٹس کے کھیل سے لاعلم پایا گیا، ٹیم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250927-08-14 کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے دوران ڈرامائی صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدوار محمد علی جہانگیری کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد فاتح قرار دے دیا گیا ، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی امیدوار شہنیلا عامر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ریٹرننگ افسر کی نگرانی میں ہونے والی دوبارہ گنتی نے ابتدائی نتائج کو مکمل طور پر بدل ڈالا۔ بدھ کو جاری کیے گئے ابتدائی نتیجے میں شہنیلا عامر کو ٹائون میونسپل کارپوریشن اورنگی ٹاؤن یونین کمیٹی نمبر 1 چیئر مین کی نشست پر فاتح قرار دیا گیا تھا، جس میں انہوں نے 3 ہزار 801 ووٹ حاصل کیے...
    امریکا غزہ میں حکومت کی تبدیلی اور نئی انتظامیہ کے قیام سے متعلق ایک نیا اور حیران منصوبہ سامنے لایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اس منصوبے کی سربراہی برطانیہ کے وزیراعظم ٹونی بلیئر کے سپرد کر رہا ہے۔ جسے غزہ انٹرنیشنل ٹرانزیشنل اتھارٹی (جیٹا) کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ادارہ پانچ سال تک غزہ کی اعلیٰ سیاسی اور قانونی اتھارٹی کے طور پر کام کرے گا اور فلسطین اتھارٹی کا نعم البدل بھی ہوسکتا ہے جب کہ اس میں حماس کا بھی کوئی کردار نہیں ہوگا۔ برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق یہ ماڈل تیمور لیستے اور کوسوو جیسے خطوں میں بننے والی عبوری حکومتوں سے متاثر ہے۔ ابتدائی طور پر جیٹا کا ہیڈکوارٹر مصر کے شہر العریش میں ہوگا، بعد ازاں یہ اقوام...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں جلسہ گاہ کا دورہ کیا، اسٹیج پر چڑھنے کی کوشش کے دوران سیکیورٹی عملے اور پی ٹی آئی کارکنان میں دھکم پیل سے اسٹیج کا وی آئی پی گیٹ ٹوٹ گیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے رنگ روڈ جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔جلسہ گاہ کے مرکزی اسٹیج پر بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خان بھی موجود تھی۔  علی امین گنڈاپور نے جلسے سے قبل ہی ساڑھے9 کروڑ روپےخرچ کر ڈالےپی ٹی آئی ذرائع کے مطابق 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی جلسے کیلئے دیگرصوبوں کے 3 ہزار سے زیادہ کارکنوں کیلئے رہائش کا...
    برطانوی میڈیا کے مطابق سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر امریکی زیر قیادت امن منصوبے کے تحت غزہ کی عبوری انتظامیہ میں مرکزی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بلیئر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر رہنماؤں سے اس منصوبے پر مشاورت کی ہے، جس کے تحت ’غزہ انٹرنیشنل ٹرانزیشنل اتھارٹی‘ قائم کی جائے گی جو 5 برس بعد اختیارات فلسطینی اتھارٹی کو منتقل کرے گی۔ مزید پڑھیں: شاہ چارلس کے سابق مشیر نے برطانیہ کو فلسطینیوں کی نسل کشی میں شریک قرار دیدیا بلیئر کی ممکنہ قیادت پر ملے جلے ردعمل سامنے آئے ہیں، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ غزیوں کی جبری بے دخلی کے کسی منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے۔ آپ اور آپ کے...
    فیصل آباد: جعلی فٹ بال ٹیم کے بعد بیرون ملک جانے والی جعلی مارشل آرٹس ٹیم گرفتار ہوگئی، فیصل آباد ایئرپورٹ پر مارشل آرٹس کے کھلاڑی ظاہر کر کے روس جانے والے 5 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جعلی مارشل آرٹس ٹیم فیصل آباد ایئرپورٹ سے  فلائٹ نمبر FZ392 کے ذریعے روس جا رہی تھی، جعلی ٹیم میں اقبال مرتضیٰ، عبدالوہاب، شاہزیب خان، سمیع اللہ، محمد سلیمان شامل ہیں۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق مسافر مارشل آرٹس مقابلوں میں شرکت کا جھانسا دے کر روس جا رہے تھے، مسافروں کا تعلق لاہور، گجرانوالہ، حافظ آباد، نوشہرہ اور راولپنڈی کے  سے ہے، ابتدائی تفتیش میں تمام مسافروں کو مارشل آرٹس کے کھیل سے لاعلم پایا گیا، ٹیم کے مبینہ...
     قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ ہم نے فائنل میں کیا کرنا ہے، ہم تیار ہیں۔بنگلادیش کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان آغا کا کہنا تھا کہ اگر آپ ایسے میچز جیتیں تو آپ واقعی خاص ٹیم ہیں، جس طرح بولرز نے بولنگ کی اور فیلڈنگ میں کارکردگی دکھائی وہ بہترین ہے۔سلمان آغا کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی نے ابتدا سے دباؤ ڈالا۔ ہم جانتے ہیں کہ ہم نے فائنل میں کیا کرنا ہے، ہم تیار ہیں۔خیال رہے کہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت اتوار کو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔رواں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ججز سے سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ڈسٹرکٹ ججز کی سکیورٹی واپس لیتے ہوئے ججز کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے گن مین بھی واپس بلا لیے ہیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ناصر جاوید نے سکیورٹی واپس لینے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سکیورٹی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔عدالت نے ڈسٹرکٹ ججز سے سکیورٹی واپس لینے پر ڈی آئی جی آپریشنز کو آج ہی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز عدالت پیش ہو کر سکیورٹی واپس لینے کی وضاحت کریں۔
    جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کو فائنل کرلیا گیا ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق چئیرمین پی سی بی کی منظوری ملتے ہی اسکواڈ کا اعلان کردیا جائےگا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کےدرمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کی میزبانی لاہور اور راولپنڈی نے کرنی ہے۔ اس سیریز کے لیے سلکشن کمیٹی نے ٹیم  انتظامیہ کی مشاورت سے ممکنہ ناموں کی فہرست کو حتمی شکل دے کر بورڈ کے حوالے کردیا ہے۔ قومی ٹیم میں شان مسعود، بابر اعظم، امام الحق، محد سلمان، محمد رضوان، سعود شکیل، عبداللہ شفیق، ساجد خان، نعمان علی، آصف آفریدی، محمدنواز، محمد علی، علی رضا، شاہین شاہ آفریدی کی شمولیت متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بسم اللہ...
    —فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ یہ جلسہ کرنےکاموقع نہیں، جلسوں سے بانی پی ٹی آئی آزاد نہیں ہوں گے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلسہ ٹیکس پیئرز کے پیسوں پر بوجھ ہے، جلسے کے لیے لوگوں کو کرایے پر لایا جائے گا۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور واضح پالیسی دیں، اداروں کے ساتھ ہیں یا دہشت گردوں کے ساتھ، ایک بندہ ایک بیان دیتا ہے، دوسرا کچھ اور کہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا مسئلہ ہے، حکومت کی طرف سے واضح پالیسی نظر نہیں آرہی، صوبہ خود مختار ہے وہ واضح پالیسی دیں۔گورنر کے پی کا یہ...
    ویب ڈیسک :اسلام آباد ڈسٹرکٹ ججز سے سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، ججز کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے گن مین بھی واپس لے لیے گئے۔   ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ناصر جاوید نے سکیورٹی واپس لینے کا نوٹس لے لیا، سیشن جج اسلام آباد نے ڈی آئی جی سکیورٹی کو شوکاز کر دیا۔  ڈسٹرکٹ ججز سے سکیورٹی واپس لینے پر ڈی آئی جی آپریشن کو آج ہی ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گیا۔ پاکستانی اداکارہ نے برسوں پرانا راز کھول دیا، مداح حیران  ڈی آئی جی آپریشن عدالت پیش ہو کر سکیورٹی واپس لینے کی وضاحت کریں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ٹیم فائنل کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور جانتی ہے کہ میچ میں کیا کرنا ہے۔قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے یہ بات بنگلادیش کے خلاف سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں 11 رنز کی شاندار کامیابی کے بعد کہی، جس کے بعد پاکستان نے ایشیا کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ فائنل میں قومی ٹیم کا سامنا روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ اگر آپ ایسے میچز جیتتے ہیں تو آپ واقعی خاص ٹیم...
    قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں ہم نے فائنل میں کیا کرنا ہے، اس کے لیے ہم پوری طرح تیار ہیں۔ دبئی میں کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان آغا کا کہنا تھا کہ اگر آپ اس طرح میچ جیت سکتے ہیں، تو آپ واقعی ایک خاص ٹیم ہیں، ہماری بولنگ اور فیلڈنگ شاندار تھی۔ انہوں نے شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی بولنگ کو بھی خوب سراہا۔ سلمان علی آغا نے مزید کہا کہ ہم ایک ایسی ٹیم ہیں جو ہمیشہ...
    اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشری سے سیکیورٹی واپس لینے پر ڈی آئی جی سیکیورٹی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ناصر جاوید رانا نے سیکیورٹی واپس لینے کا نوٹس لیا۔ سیشن جج نے ججز سے سیکیورٹی واپس لینے پر ڈی آئی جی آپریشن کو آج ہی ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشن عدالت پیش ہو کر سیکیورٹی واپس لینے کی وضاحت کریں۔ واضح رہے کہ ججز کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے گن مین بھی واپس لے لیے گئے تھے۔
    ’جیو نیوز‘ گریب اسلام آباد ڈسٹرکٹ ججز سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ ججز کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے گن مین بھی واپس لے لیے گئے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ناصر جاوید نے سیکیورٹی واپس لینے کا نوٹس لے لیا۔ سیشن جج اسلام آباد نے ڈی آئی جی سیکیورٹی کو شوکاز کر دیا۔ڈسٹرکٹ ججز سے سیکیورٹی واپس لینے پر ڈی آئی جی آپریشن کو آج ہی ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشن عدالت پیش ہو کر سیکیورٹی واپس لینے کی وضاحت کریں۔ 
    اسٹار ٹینس پلئیرز نے گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ کی انعامی رقم بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔ ٹاپ 10 ٹینس پلئیرز نے 4 گرینڈ سلم ٹینس کے منتظمین کو دوسری مرتبہ خط لکھا ہے، یہ مطالبہ کرنے والوں میں ارینا سبالنکا، یانک سنر، کوکو گوف اور کارلوس الکاریز شامل ہیں۔ ٹینس پلئیرز نے پنشن، صحت اور ولادت سے متعلق مراعات کی رقم میں مزید اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ ریونیو 16 سے 22 فیصد بڑھا کر پرائز منی شئیر میں اضافے کا کہا ہے۔ کھلاڑیوں نے 2030 تک اسی شئیر کے ساتھ اضافے کا مطالبہ کیا ہے، یہ مطالبہ مان لیا گیا تو آسٹریلین اوپن کا پرائز پول 100 ملین ڈالرز اور یو ایس اوپن کا پول...
    پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں ہم نے فائنل میں کیا کرنا ہے، ہم تیار ہیں۔ دبئی میں کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے انتہائی اہم میچ میں بنگلادیش کو 11 رنز سے ہرانے کے بعد گرین شرٹس نے ایشیا کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔ میچ کے بعد بات کرتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ اگر آپ ایسے میچز جیتیں تو آپ واقعی خاص ٹیم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح بولرز نے بولنگ کی اور فیلڈر نے فیلڈنگ میں کارکردگی دکھائی وہ بہترین ہے۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ شاہین آفریدی نے...
    ویب ڈیسک :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں محکمہ صحت سے متعلق اہم فیصلےکئے گئے جبکہ پبلک اورپرائیویٹ میڈیکل اینڈڈینٹل کالجز کیلئے ایڈمشن پالیسی منظور کی گئی۔  اجلاس میں سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا ضروری قرار دیا گیا ،اوورسیز پاکستانیزکے بچوں کیلئے ایم ڈی کیٹ میں 10ہزار ڈالر فیس مقرر کا بھی فیصلہ کیا گیا،پرائیویٹ میڈیکل کالج لسٹ میں نام آنے پر امیدوار کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ایک تہائی فیس جمع ہوگی۔ آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے  پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجزکی حتمی میرٹ لسٹ آنے کے بعد یو ایچ ایس متعلقہ کالج کو جمع شدہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">    جسارت نیوز گوہر ایوب
    پاکستانی حکمرانی کے نظام کی شفافیت کا ایک بڑا بحران اچھی طرز حکمرانی سے جڑا ہوا ہے ۔تمام اہل دانش اور سنجیدہ افراد اسی نقطہ پر زور دیتے ہیں کہ پاکستان کو اپنی سیاسی اور معاشی ترقی کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے اپنے حکمرانی یا گورننس سے جڑے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر فوقیت دینی ہوگی۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو گورننس کے نظام کو موثر بنانے کے لیے سخت گیر اقدامات کو اپنی پہلی ترجیح بنانا ہوگا۔ گورننس کے نظام میں اصلاحات اور بہتری لائے بغیر ہم اپنی معاشی ترقی کے اہداف مکمل نہیں کرسکیں گے۔لیکن سوال یہ ہے کہ گورننس کے نظام کی اصلاح اور جدید ترین یا سخت گیر سطح کی اصلاحات کے لیے بلی...
    جب سے پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی حکومت سے آئینی طور پر نکالے گئے ہیں، اِن کا غصہ ٹھنڈا ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا ۔ حکومتی ایوانوں میں پھر سے فاتحانہ طور پر داخل ہونے اور حکمرانی سے لطف اندوز ہونے کے لیے پی ٹی آئی ، اپنے بانی کے حکم اور اشیرواد سے، بار بار پنجاب اور وفاق پر حملہ آور ہوتی رہی ہے ۔ مطلوبہ و موعودہ کامیابی مگر اِن کا نصیب نہیں بن سکی ۔ یوں لگتا ہے جیسے اقتدار میں ہمیشہ رہنا پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی نے اپنا ازلی حق سمجھ لیا ہے ؛ چنانچہ اِسی ’’حق‘‘ کی واپسی حصول کے لیے پی ٹی آئی بار بار...
    نئی دہلی: دہلی ہوائی اڈے پر گزشتہ روزایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا جب ایک 13 سالہ لڑکا کابل سے دہلی جانے والی کام ایئر کی پرواز کے لینڈنگ گیئر کے ڈبے میں چھپا ہوا پایا گیا۔ جب KAM ایئر لائنز کی پرواز (RQ-4401) دہلی ائرپورٹ پر اتری تو ائر لائن کے سکیورٹی اہلکاروں نے طیارے کے قریب ایک بچے کو گھومتے ہوئے دیکھا۔ پوچھ گچھ پر سکیورٹی اہلکاروں پر انکشاف ہوا کہ لڑکا افغانستان کے شہر قندوز کا رہنے والا ہے اور بغیر ٹکٹ کے لینڈنگ گیئر کے ڈبے میں چھپ کر آیا تھا۔ حکام کے مطابق لڑکا چونکہ نابالغ ہے اس لیے اس کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔واقعے کے بعد بچے کو فوری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہنا ہے کہ پیپلز پارٹی صبح شام جمہوریت کا راگ الاپتی ہے لیکن اس کا اصل چہرہ دھاندلی اور بددیانتی ہے، یہ جماعت اب صرف ”ڈاکوؤں کی انجمن“ اور چند وڈیروں تک محدود ہے۔ الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ اس کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔ادارہ نورحق میں اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ ضلع کیماڑی بلدیہ ٹاؤن یوسی 8 میں الیکشن ایکٹ 2017 رول 61 کی خلاف ورزی کی گئی، جہاں 1201 ووٹ پر 13 بکس ہونی چاہئیں مگر 10 بکس غائب کردی گئیں۔امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہاکہ   سندھ کے 14 اور کراچی کے 3...
    پاکستان کی اوپنر منیبہ علی، جو خواتین کرکٹ میں پہلی بار T20I سنچری بنانے والی پاکستانی بیٹر ہیں، اس ماہ منعقدہ ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کے لیے بہتر کارکردگی کی امید رکھتی ہیں۔ 28 سالہ بائیں ہاتھ کی اس بیٹر نے فارم میں واپسی کی نشاندہی کرتے ہوئے ٹیم کی امیدوں کو تقویت دی ہے۔ دو سال قبل کیپ ٹاؤن کی سحرآمیز رات میں جب وہ پریشان کن فیلڈنگ کے باوجود ایک شان دار شاٹ کے ذریعے باونڈری لگا کر سنچری تک پہنچیں، تو وہ نہ صرف ذاتی ریکارڈ قائم کر رہی تھیں بلکہ پاکستانی خواتین کرکٹ کے لیے بھی ایک نیا سنگِ میل قائم کر دیا گیا۔ اس کارکردگی نے منیبہ کو بین الاقوامی سطح پر پہچان دی...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک)  چیئرمین سینیٹ پاکستان، سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ، گرمجوش اور خوشگوار تعلقات کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی شراکت داری باہمی احترام اور مسلسل بڑھتے تعاون پر قائم ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پاکستان–اٹلی پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین سینیٹر سرمد علی کی جانب سے اٹلی کی سفیر برائے پاکستان، مسز مارلینا آرمیلن، کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اٹلی، یورپی یونین میں پاکستان کے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے، جس سے معاشی اور سیاسی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے اٹلی میں مقیم...
    فائل فوٹو سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا میں لگژری لائف اسٹائل اور گوشواروں کے فرق کی لسٹیں تیار کرلی گئی ہیں، ٹیکس دینے کی تیاری کریں۔اپنے ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کمپنیوں کی نشاندہی کرنے والوں کیلئے بڑے انعام کا فیصلہ ہوچکا، وسل بلورز کی تفصیلات صیغہ راز میں رکھنے کا بھی فیصلہ ہوچکا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ان سب کیلئے ایف بی آر اپنے قوانین کے تحت کارروائی کا مجاز ہوگا، دوستو پھر نہ کہنا میں نے اطلاع نہیں دی۔فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشواروں کی آخری تاریخ تک اگر پچھلے سال کے مقابلے میں ٹیکس کی شرح کم از کم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ امت مسلمہ کا اتحاد اور اسلام مخالف استعماری قوتوں کے خلاف متفقہ کاوشوں وقت کی اہم ضرورت ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ حرمین الشریفین سمیت تمام اسلامی مقدسات کا دفاع اسلام کی بنیادی اساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹرٹیجک دفاعی معاہدہ کی عالم اسلام میں پذیرائی باالخصوص برادار اسلامی ایران کی جانب سے اقوام متحدہ جیسے اعلیٰ سطحی فورم پر اسے خوش آئند قرار دیا جانا اہم پیش رفت اور قابل تحسین ہے۔
    —فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی 16 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی کے بہنیں کمرۂ عدالت میں موجود تھیں۔درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔سلمان صفدر نے کہا کہ 10 سے 15 مرتبہ اس عدالت سے اپروچ کیا مگر کبھی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔
    پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دے دیے ہیں البتہ سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ نے تاحال یہ استعفے منظور نہیں کیے ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی طرح ارکان کو پھر سے کمیٹیوں میں لایا جائے تاکہ پارلیمانی کمیٹیوں کی کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ وجہ سامنے آگئی اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کا مؤقف ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے داخل دفتر کر رکھے ہیں، جبکہ دوسری جانب چیئرمین سینیٹ نے بھی فی الحال استعفے منظور نہ کرنے کا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)190ملین پاؤنڈ کیس  میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی ملتوی  کر دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی  بی کی 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی،وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپوراور بانی پی ٹی آئی کی بہنیں کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔ آپ لوگ جب جیل میں تھے ،تومیڈیا سے بات کر سکتے تھے،پیشیوں پر آتے تھے مگر یہاں عمران...
    شاہد سپراء: لیسکو میں سیکیورٹی سافٹ ویئر کی عدم فراہمی کے باعث سولر سسٹم سمیت متعدد کنکشنز التواء کا شکار ہو گئے۔لیسکو میں سیکیورٹی سافٹ ویئرکی عدم فراہمی کی وجہ سے بڑے کمرشل اور صنعتی صارفین کے کنکشنز التواء کا شکار ہونے لگے ہیں۔ذرائع کے مطابق میٹر ساز کمپنی کی جانب سے سافٹ ویئر نہ ملنے پر میٹرز کی پروگرامنگ کا عمل روکاگیاہے,ایل ٹی میٹرز کی تنصیب سے قبل پروگرامنگ اور سیکیورٹی لازمی قرار دی گئی ہے, تاہم میٹرز ساز کمپنی کا سافٹ ویئر نہ ہونے سے پروگرامنگ نہیں کی جا سکی۔لیسکو کے آپریشن سرکلز نے بڑی تعداد میں میٹرز ایم اینڈ ٹی سرکلز پہنچا دیئے لیکن ایم اینڈ ٹی سرکلز کے پاس سافٹ ویئر کی عدم دستیابی کے باعث...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اخبار بینی کے عالمی دن پر آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور صحافی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اخبارات نہ صرف قابلِ اعتماد خبروں کا معتبر ذریعہ ہیں بلکہ یہ قومی شعور اور فکری آبیاری کا مضبوط ترین ستون ہیں، اخبارات پارلیمان اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جمعرات کو جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ اخبارات کے قارئین کا دن صحافیوں، ایڈیٹرز اور میڈیا اداروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے،پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی کو عوام تک پہنچانے میں مؤثر...
    اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین، سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سینئر مسلم لیگی رہنما، رانا ثنا اللہ خاں کا بطور سینیٹر انتخاب ان کی دیرینہ خدمات کا اعتراف ہے۔ انہوں نے آمریت اور جبر کے ہر دور میں اپنی جماعت اور قیادت سے پختہ وابستگی قائم رکھتے ہوئے باوقار دلیرانہ سیاست کی شاندار مثالیں قائم کیں جن پر ہر سیاسی کارکن کو فخر ہونا چاہیے۔ نو منتخب سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ خاں نے سینیٹر عرفان صدیقی سے ان کی اقامت گاہ پر ملاقات کی۔ پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے رانا ثنا اللہ کو ایوان بالا...
     لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی حالیہ پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کچھ لوگ سیلابی سیاست اور نمبر ٹانگنے کے سوا کچھ نہیں کرتے۔ یہ رہنما ایک طرف دعویٰ کرتے ہیں کہ گندم کا نقصان ہوا ہے اور دوسری طرف مطالبہ کرتے ہیں کہ گندم باہر بھیج دی جائے۔ یہ دوہرا معیار عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔ پیپلز پارٹی کا الزام ہے کہ پنجاب کو ڈبویا گیا، سوال یہ ہے کہ جب سندھ میں بار بار سیلاب آتا ہے تو کیا وہ خود سندھ کو ڈبوتے ہیں؟ حقیقت یہ ہے کہ یہ رہنما عوامی خدمت کے بجائے صرف الزام تراشی اور سیاسی...
    سٹی 42: پی پی 163 پیپلز پارٹی ورکرز کنونشن سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر  نے  خطاب کیا اور کہا پاکستان پیپلز پارٹی کمزور طبقے کی پارٹی ہے ۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا 8 اکتوبر کو گورنر ہاؤس میں محفل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا،تمام عاشقانِ رسول کو محفل میلاد میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔گورنر پنجاب نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی کمزور طبقے کی پارٹی ہے۔شہید زوالفقار علی بھٹو غریب کی خاطر پھانسی کی پھندے پر لٹکا گئے۔حقیقی لیڈرشپ صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔محترمہ بے نظیر بھٹو شہید آمرنہ دور میں پاکستان تشریف لائیں اور سر میں گولی کھائی۔آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے سب سے بڑے لیڈر ہیں بطور صدر...
    سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین، سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سینیئر مسلم لیگی رہنما، رانا ثنا اللہ خاں کا بطور سینیٹر انتخاب ان کی دیرینہ خدمات کا اعتراف ہے۔ انہوں نے آمریت اور جبر کے ہر دور میں اپنی جماعت اور قیادت سے پختہ وابستگی قائم رکھتے ہوئے باوقار دلیرانہ سیاست کی شاندار مثالیں قائم کیں جن پر ہر سیاسی کارکن کو فخر ہونا چاہیے۔ نو منتخب سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ خاں نے   سینیٹر عرفان صدیقی سے ان کی اقامت گاہ پر ملاقات کی۔ پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے رانا ثنا اللہ کو ایوان بالا کا رکن منتخب ہونے...
    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو بڑھتے ہوئے آن لائن فراڈ کے واقعات کے پیش نظر خبردار کیا ہے۔اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ مشاورتی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں مختلف گروہ انعامی رقوم کا جھانسہ دے کر شہریوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔پی ٹی اے کے ترجمان کے مطابق فراڈ میں ملوث افراد جعلی پیغامات اور کالز کے ذریعے صارفین کو مشکوک لنکس پر کلک کرنے پر مجبور کرتے ہیں یا بینک کی ذاتی معلومات حاصل کر کے مالی نقصان پہنچاتے ہیں۔ترجمان نے واضح کیا کہ انعامی رقم جیتنے کے نام پر شہریوں سے خفیہ معلومات طلب کرنا مجرمانہ سرگرمی ہے جس سے صارفین کی جمع پونجی متاثر ہو...
    پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ اور کپتان سلمان آغانے سری لنکن کرکٹر دونیتھ ویلالاگے سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ تفصیلات کے مطابق اے سی سی ایگزیکٹو بورڈ ممبر سلمان نصیر نے چیئرمین پی سی بی اور صدر اے سی سی محسن نقوی کی طرف سے اظہار افسوس کیا۔ کپتان سلمان علی آغا، ٹیم  مینجر نوید اکرم چیمہ، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے دونیتھ ویلالاگے سے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر سی او او پی سی بی سمیر احمد سید بھی موجود تھے۔ کپتان سلمان علی آغا نےاس مشکل وقت میں دونیتھ ویلالاگے کی ہمت بندھائی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کی سری لنکن کرکٹر دنیتھ ویلالاگے سےانکے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت اے سی...
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  سے امریکا کی ناظم امور نٹالی ایشٹن بیکر (Ms. Natalie Ashton Baker) نے ملاقات کی جس میں سیلابی صورتحال، فوڈ سیکیورٹی، کے ٹی بندر پروجیکٹ، توانائی و سیکیورٹی تعاون اور سرمایہ کاری پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمین، پولیٹیکل افسر جیرڈ ہانسن، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف اور دیگر شریک تھے۔ ملاقات میں سیلابی صورتحال، فوڈ سیکیورٹی، کے ٹی بندر پروجیکٹ، توانائی و سیکیورٹی تعاون اور سرمایہ کاری پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور وزیراعلیٰ سندھ  نے کے ٹی بندر پروجیکٹ شروع کرنے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ کے ٹی بندر تاریخی طور پر پہلا قدرتی پورٹ تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کے ٹی بندر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا منصوبہ...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے امریکا کی کرکٹ رکنیت معطل کر دی ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ یو ایس اے کرکٹ نے بار بار آئین کی خلاف ورزی کی اور گورننس سسٹم قائم کرنے میں ناکام رہی، جس کے باعث اسے نیشنل گورننگ باڈی کا درجہ نہیں مل سکا۔ آئی سی سی بورڈ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ یو ایس اے کرکٹ کی معطلی ضروری اور ناگزیر اقدام ہے. تاہم معطل ہونے کے باوجود امریکا کی قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت، سری لنکا اور دیگر میزبان ممالک میں حصہ لینے کی اہل ہوگی۔ آئی سی سی نے بتایا کہ معطلی کے بعد امریکا کی ٹیم کا انتظام...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہاہےمصنوعی مہنگائی کے باعث عوام کومشکلات کاسامناکرناپڑتاہے، خواہش تھی ایسی اتھارٹی بنے جومہنگائی اورتجاوزات سے نجات دلائے، پنجاب انفورسمنٹ اینڈریگولیٹری اتھارٹی کی پاسنگ آئوٹ پریڈسے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا عوام کی تکلیف اورمشکل کومحسوس کرکے پیرافورس بنائی ،پنجاب گورننس کانیاماڈل پیش کرنے والاپہلاصوبہ بن گیاہے- Post Views: 1
    کراچی: کے الیکٹرک نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کراچی کے 2 گیس پاور پلانٹس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ کے الیکٹرک نے پاور پلانٹس کی بندش سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکس چیبج کو بذریعہ خط آگاہ کر دیا ہے۔ کورنگی ٹاؤن گیس ٹربائن پاور اسٹیشن اور سائٹ گیس ٹربائن پاور اسٹیشن کی مستقل بندش ہوگی۔ خط کے متن کے مطابق کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دونوں پاؤر اسٹیشن کو بند کرنے کی منظوری دی ہے، کے الیکٹرک دونوں پاؤر پلانٹس کی مستقل بندش پر نیپرا سے بھی رجوع کرے گی۔ مقامی گیس کی عدم فراہمی اور درآمدہ ایل این جی پر انحصار کا تجربہ ناکام رہا۔ کے الیکٹرک کے مطابق پاور اسٹیشنوں کی بندش...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف موجودہ حکومتی نظام کو تسلیم (اون) نہیں کرتے۔ وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ ’کبھی آپ نے نواز شریف کو پارلیمان کی کارروائی میں دلچسپی لیتے دیکھا، کبھی پارلیمان آتے یا حصہ لیتے دیکھا؟ پارٹی کے اصل سربراہ تو وہ ہیں، جب ایک پارٹی کا سربراہ ہی نظام کو اون نہیں کر رہا تو پہلے انہیں تو اتحادی بنائیں، ان کی بیٹی وزیراعلیٰ ہے اور بھائی وزیراعظم ہے‘۔ مزید پڑھیں: اگر ادارے ساتھ ہوں تو نئی حکومت چل جائے گی، ندیم افضل چن انہوں نے انکشاف کیا کہ پیپلز پارٹی کو بلاول بھٹو کو...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار فتح پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقابلہ انتہائی اہم اور دلچسپ تھا جس میں شاہینوں نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو شکست دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی ٹیم نے جذبے اور مہارت کی بہترین مثال قائم کی ہے اور امید ہے کہ یہ جذبہ برقرار رکھتے ہوئے ٹیم آئندہ بھی کامیابیوں سے ملک کا نام روشن کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں اور نیک تمنائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں اور ہر پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا گو ہے۔ سید مراد علی شاہ...
    کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)آغا خان یونیورسٹی (اے کے یو) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME) نے حال ہی میں سمپیکٹ 2025 کا انعقاد کِیا،ایک ایسی ہیلتھ کیئر سمیولیشن کانفرنس جو بیک وقت کراچی اور نیروبی میں 19 اور 20 ستمبر کو منعقد ہوئی۔ یہ ہائبرڈ ایونٹ پاکستان اور مشرقی افریقہ کے درمیان حقیقی وقت میں علم کے تبادلے اور جدت کے لیے ایک طاقتور پلیٹ فارم ثابت ہوا۔ اپنے اپنے خطوں میں سب سے بڑے سمیولیشن مراکز ہونے کے ناطے آغا خان یونیورسٹی کے CIME کی سہولیات سمیولیشن کے ذریعے طبی تعلیم کو تبدیل کرنے میں صفِ اول پر ہیں۔ اس سال کا موضوع “سمیولیشن میں پائیداری” تھا جس میں طویل المدتی اثرات کے لیے درکار مالی، عملی...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا نے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا نے سنی اتحاد کونسل کے ہنگامی اجلاس کے بعد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے عہدے سے استعفی دیا ہے۔ حامد رضا نے بتایا کہ پارٹی یدایات کی روشنی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکریٹری انفارمیشن سے استعفی دے دیا ہے اور اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے  بتایا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین صاحب کو اس بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ عمران خان...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2025ء) بنگلہ دیش کے اعلیٰ سطحی وفد نے ارفع کریم ٹاور میں قائم پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ آفس کا دورہ کیا جس کا مقصد حکومتِ پنجاب کی جانب سے نافذ کی جانے والی آئی سی ٹی اصلاحات اور ڈیجیٹل اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔(جاری ہے) وفد کی قیادت بنگلہ دیش کی وزارتِ داخلہ کے سینئر سیکرٹری ایچ ای نسیم الغنی نے کی جبکہ ہائی کمشنر بنگلہ دیش ایچ ای اقبال حسین، ایڈیشنل آئی جی پولیس رضا الکریم، ڈپٹی سیکرٹری محبوب الرحمان، ایڈیشنل ڈپٹی آئی جی پولیس زنات الحسن اور قونصلر (پریس) طیب علی بھی وفد میں شامل تھے۔ این آر ٹی سی پاکستان کے نمائندگان بھی وفد کے ہمراہ تھے جن میں جی...
     سٹی 42: سٹی نیوز نیٹ ورک کے چیف ایڈیٹر سلیم بخاری کے چھوٹے بھائی کی نمازجنازہ ادا کردی گئی جاوید بخاری مرحوم کی نماز جنازہ عزیزواقارب اور اہم شخصیات نے شرکت کی ۔سابق مئیر لاہور مبشر جاوید ،چئیر مین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ شریک ہوئے ۔گروپ ایڈیٹرسٹی 42 نویدچوہدری،سی ایف او سٹی نیوز نیٹ ورک ماذن اسحاق  شریک ہوئے ۔نمازجنازہ میں ڈائریکٹر آپریشنز سٹی نیوز نیٹ ورک سید تراب ،ڈائریکٹر پروگرامنگ 24 نیوز خرم کلیم  ،ڈائریکٹر مارکیٹنگ ڈیلی سٹی 42تنویر شاہ  ،جی ایم ٹرانسمیشن سٹی نیوز نیٹ ورک شہزاد زیدی  شریک ہوئے ۔ڈائریکٹر پروگرامنگ  سٹی 42 علی خان ،ندیم بخاری،علی بخاری سمیت دیگر  شریک ہوئے ۔ تجاوزات کے خاتمے اور ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کے تحفظ کی...
    رہنما تحریک انصاف بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ وہ جلد سرکاری گاڑی چیئرمین سینیٹ کو ہینڈ اوور کردیں گے، استعفیٰ بھی ابھی تک جمع نہیں کروا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی پارٹی کو سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کی ہدایت، چند روز میں نیا لائحہ عمل دینے کا اعلان صحافی نے بیرسٹر علی ظفر سے سوال کیا کہ آپ نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے تو پھر سرکاری گاڑی کیوں استعمال کررہے ہیں؟ کیا استعفی منظور نہیں ہوا؟ جواب میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ابھی تک استعفیٰ جمع نہیں کروا سکے ہیں، جب حکم آئے تو گاڑی بھی واپس کردیں گے۔ قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا تو سرکاری گاڑی کیوں استعمال...
    قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے ورلڈکپ کی تیاری میں مدد ملی ہے۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے لیے روانگی سے قبل ہیڈ کوچ اور کپتان ثناء فاطمہ نے پریس کانفرنس میں اچھی کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہر کیا۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں جیت سے زیادہ کھلاڑیوں کی فارم کو بہتر بنانا مقصد تھا جس میں بہت حد تک کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا اور لاہور کی کنڈیشنز ملتی جلتی ہیں۔ ورلڈکپ کے لیے اچھی تیاری کی ہے۔ کپتان فاطمہ ثناء کا کہنا تھا کہ یہ بات معنی نہیں رکھتی کہ مخالف ٹیم اچھی...
    افغانستان سے تعلق رکھنے والا 13 سالہ لڑکا غیر معمولی اور خطرناک انداز میں دہلی پہنچ گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کمسن لڑکا کابل ایئرپورٹ کے ممنوعہ حصے میں داخل ہوا اور افغان ایئرلائن KAM کی پرواز RQ-4401 کے لینڈنگ گیئر میں چھپ گیا۔ یہ پرواز تقریباً دو گھنٹے کے سفر کے بعد دہلی پہنچی۔ لینڈنگ کے بعد جہاز کے عملے نے لڑکے کو ایئرکرافٹ کے قریب گھومتے دیکھا اور فوراً سیکیورٹی کو اطلاع دی۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ لڑکا قندوز شہر کا رہائشی ہے۔ حکام نے اُسے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی، جس میں اُس نے بتایا کہ یہ قدم اُس نے صرف تجسس میں اٹھایا تھا۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق لینڈنگ گیئر کا حصہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کی جانب سے فلسطین کو بطورِ آزاد ریاست تسلیم کیے جانے کے اعلان کا پرجوش خیرمقدم کیا ہے اور اسے عالمی انصاف و اصولوں کی فتح قرار دیا ہے۔ پارٹی نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ مظلوم فلسطینی عوام کی دہائیوں پر محیط جدوجہد کو تسلیم کرنے اور ان کے جائز حقوق کے حصول کی راہ ہموار کرنے میں ایک تاریخی قدم ہے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عالمی برادری سے توقع ہے کہ وہ برطانوی، آسٹریلیائی اور کینیڈین اقدام کی پیروی کرتے ہوئے فلسطین کو سرکاری طور پر تسلیم کریں تاکہ خطے میں انصاف اور پائیدار امن کو...
    چینی سائنسدانوں نے چاند پر زلزلوں کی وجہ سے ہونے والی لینڈسلائیڈنگ کا انکشاف کیا ہے، سائنسدانوں کو چاند کی سطح کے سرکنے کے نئے شواہد ملے ہیں۔ یاد رہے کہ چین کا چاند کے جنوبی قطب میں 2035ء تک اپنا تحقیقی اسٹیشن قائم کرنے کا منصوبہ ہے، یہی وجہ ہے کہ چاند کی زمین چین کے تحقیقی اسٹیشن قائم کرنے کی کوششوں کے دوران خاصی اہمیت کی حامل ہے۔ چینی ریسرچرز کے مطابق چاند پر 2009ء کے بعد سے اب تک 41 نئی لینڈ سلائیڈنگز کا پتہ چلا ہے جو چاند کے اندرونی زلزلوں (مونکویز) کے باعث رونما ہوئیں۔ یہ تحقیق سن یات سین یونیورسٹی، فوجو یونیورسٹی اور شنگھائی نارمل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کی ہے اور 11...
    ایشیا کپ 2025 میں بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیل کی روح کے منافی حرکت کو خود سابق بھارتی کرکٹرز کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کی افواہوں کے زیر گردش ایشیا کپ 2025 کا آغاز تو ہوگیا مگر امپائرنگ کے معیار اور بھارتی ٹیم کی گری ہوئی حرکت نے اسے متنازع بنادیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ اسٹیج اور سپر فور مرحلے میں دو میچز کھیلے جاچکے ہیں۔ تاہم بھارتی ٹیم نے کھلاڑیوں کے ہاتھ ملانے کی روایت توڑتے ہوئے دونوں میچز میں ٹاس کے وقت اور  میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملائے۔ سابق بھارتی کپتان  محمد اظہرالدین کی جانب...
    ملاقات میں گلگت بلتستان کی موجودہ سیاسی صورتحال و دیگر اہم امور پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی، اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جناب محمد علی قائد و دیگر پاکستان پیپلز پارٹی سے سینیئر رہنماء بھی موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سکردو سے اسلام آباد سفر کے دوران سابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماء قمر زمان قائرہ کی سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہم ملاقات ہوئی، موجودہ گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال و دیگر اہم امور پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی، اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جناب محمد علی قائد...
    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری انوارالحق نے کہا کہ بیس کیمپ کے طور پر ہماری حکومت کی اولین ترجیح مسئلہ کشمیر ہے، حکومت نے اس سلسلے میں سپیکر قانون ساز اسمبلی کی سربراہی میں کشمیر کمیٹی قائم کر رکھی ہے جو فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال، خطہ کی مجموعی سیاسی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارلیمانی پارٹی نے متفقہ طور پر وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ بیس کیمپ...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے سب ایک ہیں، پشاور کا جلسہ تاریخ رقم کرے گا، یہ اجتماع حقیقی آزادی کی جدوجہد کا تسلسل ہے، عمران خان کی قیادت میں قوم اپنے حق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف نے 27 ستمبر پشاور جلسے کو عمران خان کی رہائی کے لیے ایک سنگ میل قرار دے دیا، وزیراعلیٰ کے پی نے کہا ہے کہ پشاور کا جلسہ تاریخ رقم کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع پشاور پی ٹی آئی کی کمیٹی کے عہدے داروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں 27 ستمبر جلسے کے انتظامات اور حکمت عملی...
    پبلک اکا ئونٹس کمیٹی نے سندھ بھر کی لوکل کونسلز سے او زیڈ ٹی فنڈز کے استعمال کی رپورٹ مانگ لی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )سندھ اسمبلی کی پبلک اکانٹس کمیٹی نے صوبے بھر کی یوسیز، ٹان و میونسپل کمیٹیز، میونسپل کارپوریشنز سمیت سندھ بھر کی تمام لوکل کونسلز کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سندھ بھر کی تمام لوکل کونسلز سے او زیڈ ٹی فنڈز کے استعمال کی ماہانہ رپورٹ طلب کرلی۔ پیر کے روز پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے رکن قاسم سراج سومرو، محکمہ بلدیات کے ایڈیشنل سیکریٹری عامر حسین سمیت سکھر ڈویژن کے...
    کراچی: سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے صوبے بھر کی یوسیز، ٹاؤن و میونسپل کمیٹیز، میونسپل کارپوریشنز سمیت سندھ بھر کی تمام لوکل کونسلز کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سندھ بھر کی تمام لوکل کونسلز سے او زیڈ ٹی فنڈز کے استعمال کی ماہانہ رپورٹ طلب کرلی۔ پیر کے روز پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے رکن قاسم سراج سومرو، محکمہ بلدیات کے ایڈیشنل سیکریٹری عامر حسین سمیت سکھر ڈویژن کے لوکل کونسلز کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سکھر ڈویژن کے لوکل کونسلز کے سال 2022ء اور سال 2023ء کی آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پی اے...
    تقریب سے علامہ مفتی محمد یاسر برکاتی، سرسید یونیورسٹی کے چانسلر محمد اکبر علی خان، اور ذاکر علی خان فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن ارم اکبر علی نے خطاب کیا۔ محفل میں نعت خواں شکیل مدنی، محمد زین ہاشمانی، اسد ایوب، عبدالحسیب، حارث کمال اور حسن عباس نے دلنشین نعتیں پیش کیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو سرسید یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقدہ محفل میلاد کا انعقاد، محمد اکبر علی خان سمیت علامہ مفتی محمد یاسر برکاتی و دیگر کا خطاب سرسید یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقدہ محفل میلاد کا انعقاد، محمد اکبر علی خان سمیت علامہ مفتی محمد یاسر برکاتی و دیگر کا خطاب سرسید یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقدہ محفل میلاد کا انعقاد، محمد اکبر علی خان سمیت...
    اقوام متحدہ؛ 6 ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیں گے؛ اسرائیل امریکا کا بائیکاٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر نیویارک میں رکن ممالک کا سربراہی اجلاس آج فرانس اور سعودی عرب کی میزبانی میں ہوگا جس میں 6 ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کو تیار ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی سربراہان کے اس اجلاس کا مقصد دو ریاستی حل کے لیے عالمی حمایت حاصل کرنا ہے۔ جس میں فرانس، بیلجیئم، لکسمبرگ، مالٹا، سان میرینو اور آندورا باضابطہ طور پر فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل برطانیہ، کینیڈا، پرتگال اور آسٹریلیا بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرچکے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں 7 سال قید کی سزا سنادی گئی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان کی سیشن کورٹ نے جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکنِ قومی اسمبلی جمشید احمد دستی کو سات سال قید کی سزا سنا دی، عدالت نے قرار دیا کہ ملزم نے حقائق چھپائے اور انتخابی عمل میں دھوکہ دہی سے کام لیا۔کیس کا آغاز اس وقت ہوا جب الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کے خلاف استغاثہ دائر کیا۔ استغاثہ کے مطابق انہوں نے 2008ء کے عام انتخابات میں مظفرگڑھ کے حلقہ این اے 178 سے حصہ لینے کے لیے مدرسے کی...
    سٹی42:، پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما کو طویل عرصہ سے چل رہے مقدمہ میں لمبی قید کی سزا ہو گئی۔  قومی اسمبلی کے سابق رکن اور پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں 7 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ جمشید دستی نے جعلی ڈگری  قومی اسمبلی کا الیکشن لرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو پیش کی تھی۔  جمشید دستی کی ڈگری جعلی ہونے کے متعلق ان کے ھلقہ سے کسی ووٹر نے شکایت کی تھی۔ تحقیقات کے بعد الیکشن کمشن نے ان کی ڈگری کو جعلی پایا تھا۔ لاری اڈہ سے2 مشکوک ملزم گرفتار؛ اسلحہ برآمد آج جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں 7 سال قید کی سزا سنادی...
    بلوچستان مائنز اینڈ منرل بل کیخلاف اپوزیشن جماعتیں اکھٹی ہو گئی ہیں۔ مشترکہ اجلاس کا انعقاد آج ہوا، جسکے بعد باقاعدہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جماعتیں بلوچستان مائنز اینڈ منرل بل کے خلاف سر جوڑ کر بیٹھ گئیں۔ اپوزیشن لیڈر کی صدارت میں ہونے والے مشترکہ اجلاس میں پارلیمانی اور غیر پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی۔ اپوزیشن جماعتیں مشترکہ اجلاس کے بعد باقاعدہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گی۔ بلوچستان اسمبلی کے قائد حزب اختلاف یونس عزیز زہری نے بلوچستان مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کو آل پارٹیز کانفرنس کی دعوت دی تھی۔ جس کا انعقاد بلوچستان صوبائی اسمبلی کمیٹی ہال میں ہوا۔ آل پارٹیز کانفرنس میں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2025ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیرِاہتمام "Thriving in the Age of AI" کے عنوان سے معلوماتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پرو وائس چانسلر غزالی یونیورسٹی اور سابق پروفیسر و ڈین لمز ڈاکٹر جاوید غنی نے اپنی گفتگو میں پروفیشنلزم، دانشمندی اور قیادت کے حوالے سے انڈسٹری کے تجربات اور سیرت النبی ﷺ سے رہنمائی فراہم کی۔ ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں منعقدہ اس سیشن میں پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کے ساتھ ڈائریکٹر جنرلز، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز، ڈائریکٹرز اور دیگر سینئر افسران نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء کی شمولیت نے اس عزم کو اجاگر کیا کہ ادارہ نہ صرف جدید ٹیکنالوجی کو اپنا رہا ہے...
    سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ پاکستان ابھی بھی ایشیا کپ جیت سکتا ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے کہا کہ گزشتہ روز میچ میں قومی ٹیم نے پہلے کی نسبت بہتر کارکردگی دکھائی۔ اور گزشتہ روز فخر زمان کو غلط آئوٹ دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے توقع کے مطابق پہلے 10 اوورز میں بہتر کارکردگی دکھائی۔ اور ہارنے والی ٹیم کی غلطیاں ہمیشہ زیادہ اور جیتنے والی کی کم ہوتی ہیں۔ثقلین مشتاق نے قومی ٹیم کو مشورے دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بالز پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اور پاور پلے میں فاسٹ بالرز کو ذمہ داری لینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فہیم اشرف دوسرا اور حارث...
    —فائل فوٹو سینئرز کو نظرانداز کر کے ایل ڈی سی کو لیبر افسر کے عہدے تک پروموٹ کرنے کے کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ لوگ نوکریوں کو ترس رہے ہیں اور یہاں پوسٹیں خالی ہیں، آپ تقرریاں ہی نہیں کرتے۔سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ اور وفاق کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن اور اسٹیٹ کونسل ملک عبدالرحمان عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری احسان اللّٰہ کی درخواست پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا کہ 8 سینئرز کو سپرسیڈ کر کے ایک شخص کو لیبر انسپکٹر اور پھر لیبر افسر بنایا گیا، لاء افسران کے لیے غلط کام کو ڈیفنڈ کرنا مشکل ہو...
    پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹیم نے پرفیکٹ گیم نہیں کھیلا۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ بھارتی بیٹرز نے پاور پلے میں شاندار بیٹنگ کرکے میچ ہم سے چھین لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جس طرح کی بیٹنگ کررہے تھے مزید پندرہ بیس رنز بنا سکتے تھے۔ سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ میچ میں حارث رؤف اور فہیم اشرف نے اچھی بولنگ کی۔ پاکستانی کپتان نے کہا کہ لیفٹ اور رائٹ کمبی نیشن کے ذریعے بولر سے بولنگ کرائی، فخر زمان کا آؤٹ شاید غلط تھا مگر امپائرز ہی فیصلہ کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹی 20 ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں...
    ایشیا کپ سپر4 مرحلہ میں بھارت سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا بیان سامنے آگیا۔ کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے پرفیکٹ گیم نہیں کھیلا، بھارتی بیٹرز نے پاور پلے میں شانداربیٹنگ کرکےمیچ ہم سےچھین لیا۔ ان کا کہنا تھا ہم نے بولنگ توقع کے مطابق نہیں کی، اننگز میں 10-15 رنز کم ہوئے ہیں ہمارا اسکور 180 رنز سے زائد ہونا چاہیے تھا۔ سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف میچ میں خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ یاد رہے کہ بھارت نے ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں پاکستان کی ناقص کپتانی اور فیلڈنگ کا فائدہ اٹھایا اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سائٹ لیبرفورم کے جنرل سیکرٹری بخت زمین خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ محنت سندھ کے نمائشی وزیر کے وجہ سے محکمہ محنت کے تمام ادارے مکمل طور پر کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں جس کی وجہ سے مزدوروں کا فنڈ مزدوروں کے بجائے اداروں کے افسران اور سرکاری ملازمین کی ویلفیئر پر خرچ ہورہا ہیں اور موجودہ سیکرٹری لیبر رفیق قریشی کے آنے کے بعد تو صورتحال مزید خراب ہوگئی ہیں۔ سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ، سوشل سیکورٹی سندھ میں تو اب صورتحال مزید خراب ہوگئی ہیں اور گورننگ باڈیاں بھی نام کی رہ گئی ہیں۔ ان دونوں اداروں میں کرپٹ افسران کا راج ہے۔ لہٰذا پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کو اگر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ کے نوجوان عالمِ دین، ڈاکٹر محمد صادق کاکڑ نے بیلجیئم کی ایک معروف یونیورسٹی سے قانون میں ڈاکٹریٹ (پی ایچ ڈی) کی ڈگری حاصل کر لی۔ اس کے ساتھ ہی وہ کسی غیر ملکی یونیورسٹی سے قانون میں ڈاکٹریٹ کرنے والے پاکستان کے پہلے فارغ التحصیل عالمِ دین بن گئے۔ محمد صادق کاکڑ کی تعلیمی کہانی غیر معمولی ہے۔ وہ نہ کبھی اسکول گئے اور نہ ہی کالج۔ 2008 میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی سے درسِ نظامی مکمل کرنے کے بعد انہوں نے عصری تعلیم کی طرف رُخ کیا۔ ایف اے کی ڈگری نہ ہونے پر یونیورسٹی میں داخلہ ممکن نہ ہوا، مگر ہمت نہ ہارتے ہوئے انہوں نے پرائیویٹ طور پر ایف اے مکمل کیا اور...
    ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم سلمان آغا نے کہا کہ بھارت کے بیٹرز نے پاور پلے میں میچ کو اپنے حق میں موڑ لیا۔ ان کے مطابق پاکستان کو 10 اوورز میں 91 رنز بنانے کے بعد مزید کم از کم 15 رنز کا اضافہ کرنا چاہیے تھا، تاہم 171 رنز بھی ایک اچھا مجموعہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بولرز کے انتخاب میں وہ ’صحیح جگہ، صحیح وقت‘ کے فارمولے پر یقین رکھتے ہیں، اور حارث رؤف و فہیم اشرف نے اچھی بولنگ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ٹیم کی نظریں سری لنکا کے خلاف میچ پر مرکوز ہیں۔ بھارتی کپتان کا ٹیم کی کاکردگی...
    ایشیا کپ کے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کی جانب سے اسپورٹس مین سپرٹ کے اصول کی خلاف ورزی پر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔ اس تناظر میں پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی نے تجویز دی ہے کہ آئندہ اگر بھارت کے ساتھ میچ ہو تو پاکستان کی ٹیم بھارتی کپتان سے ٹاس کے وقت یا کسی بھی مرحلے پر ہاتھ نہ ملائے۔ باسط علی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوینٹی یا کسی بھی قسم کا میچ ہو، اگر بھارت کپتان ہاتھ نہیں ملانا چاہتا تو ہمیں بھی جواب دینا چاہیے — ہاتھ نہ ملانے سے ایران نہیں نکلتی، مگر عزت بحال ہوتی ہے۔ دوسری آراء: کھیل اور منظم ٹیم سلیکشن...
    ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے زندگی کی37 بہاریں دیکھ لیں۔   تفصیلات کے مطابق   چیئرمین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو زرداری نے زندگی کی 37 بہاریں دیکھ لیں، ملک میں سیلابی صورتحال کے باعث بلاول بھٹو نے سالگرہ کی تقریبات منانے سے روک دیا  ۔   یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  پارٹی رہنماؤں کو روایتی سالگرہ کی بجائے سیلاب زدگان کے  لیے وقف کرنے کی ہدایت   دی تھی۔ جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے     انہوں نے  پارٹی  کارکنوں کو ہدایت کی تھی کہ سالگرہ کے موقع پر  روایتی انداز میں کسی قسم کی کیک...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ اذانیں تو دی جانی تھیں اور ہم سب تیار بھی تھے۔ لیکن گزشتہ رات تک ہمیں اس بات کا علم نہیں تھا۔ ایک عالمِ دین نے بتایا کہ’’مشن نور‘‘ایک متنازعہ نام ہے۔ میں نے یہ بات فوراً پولیٹیکل کمیٹی میں شیئر کی جہاں صاحبزادہ حامد رضا صاحب اور دیگر ساتھیوں نے بھی اس کی تائید کی۔ حلیم عادل شیخ کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ صاحبزادہ صاحب نے بھی علماء کرام سے تصدیق کی اور ہم سب نے معلوم کیا۔ سب نے یہی کہا کہ اس کی کڑیاں قادیانیت سے ملتی ہیں۔ چونکہ اذان پر کوئی اعتراض نہیں تھا بلکہ صرف نام متنازعہ تھا، اس...
    ایشیا کپ کے دبئی میں کھیلے جانے والے سپر فور مرحلے میں آج کرکٹ کے دو بڑے حریف ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا یہ میچ اعصاب کی اصل جنگ بن چکا ہے۔ گرین شرٹس نے کسی بھی تنازعے سے بچنے کے لیے میچ سے قبل پریس کانفرنس منسوخ کر دی، جبکہ ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی میدان میں صرف کارکردگی کے ذریعے جواب دیں گے۔ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھارت کے خلاف گروپ مرحلے کی ناکامی کا بدلہ لینے کا سنہری موقع ملا ہے۔ دبئی کے میدان میں ایک بار پھر دونوں ٹیموں کے درمیان زور کا جوڑ متوقع ہے۔ کپتان سلمان علی آغا پر قیادت کی بھاری...
    باجوڑ کے علاقے ماموند میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا، جرگے میں آئی جی ایف سی نارتھ، سول انتظامیہ، قبائلی عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر ان علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ہو رہے ہیں، قبائلی عمائدین اور مشران نے پاک فوج کے شانہ بہ شانہ لڑنے اور وطن کی خاطر ہر قربانی دینے کے عزم کو دہرایا۔ اس موقع پر پاک فوج کی امن کے لئے دی گئی قربانیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا، عوام کی جانب سے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے بلند کیے گئے۔ قبائلی عمائدین اور عوام نے جرگے کے انعقاد اور ٹی ڈی...
    انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو اور ان کی ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کرکے وسیع القلبی کی اس عظیم روایت کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی ہے جس کے تحت برصغیر کے کرکٹرز نے فرقہ وارانہ کشیدگی کے دوران بھی ہوش مندی اور انسان دوستی سے کنارہ نہیں کیا تھا۔ اس عمل کی سب سے روشن مثال ٹیسٹ کرکٹ میں انڈیا کے پہلے کپتان سی کے نائیڈو کی ہے جنہوں نے 47 کے فسادات میں ٹرین میں شرپسندوں سے فضل محمود کی جان بچائی تھی ۔ اپنے بلے سے بولرز کی خبر تو وہ اچھی طرح لیتے رہے تھے لیکن اب اس کے ذریعے انہوں نے انتہا پسندوں کو متنبہ کیا کہ وہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف، نشان امتیاز، نشان امتیاز (ملٹری)، تمغہ بسالت نے بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس کراچی میں ڈینٹل کالج اور اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بحریہ یونیورسٹی ڈینٹل کالج اور اسپتال کی تعمیر صحت عامہ اور طبی تعلیم کے شعبوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ چیف آف دی نیول اسٹاف نے طبی تعلیم میں پاک بحریہ کی کاوشوں پر اظہار اطمینان کیا جب کہ جدید سہولیات سے آراستہ اس عمارت کے قیام پر بحریہ یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا۔افتتاحی تقریب کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ ادارہ اخلاقی و پیشہ ورانہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریلوے پولیس کراچی کینٹ نے کارروائی کرتے ہوئے پلیٹ فارم پر بغیر ٹکٹ موجود شہری کو گرفتار کرلیا، جو جعلی طور پر خود کو پاکستان اٹامک انرجی کا انجینئر ظاہر کر رہا تھا۔تفصیلات کے مطابق مقدمہ نمبر 115/2025 تھانہ ریلوے پولیس کراچی کینٹ میں درج کیا گیا ہے۔ مدعی مقدمہ ہیڈ کانسٹیبل نادر اعظم کے مطابق وہ اپنے ساتھی اہلکاروں اور ٹکٹ چیکر کے ہمراہ پلیٹ فارم نمبر 01 نزد سیکنڈ ہال کراچی کینٹ اسٹیشن پر موجود تھے، جہاں ملزم عامر وسیم ولد ریاض حسین بغیر ٹکٹ پایا گیا۔اہلکاروں نے ضابطے کے تحت کارروائی کی تو ملزم نے شور شرابہ کیا اور مدعی مقدمہ کو دھمکیاں دیں۔ اس دوران اس نے خود کو پاکستان اٹامک...
    ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریف بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے اپنی حکمت عملی طے کر لی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:  ’پاکستان سے میچ سے قبل فون بند کرکے سو جاؤ‘، بھارتی کپتان کا ٹیم کو مشورہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کی قیادت میں ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں بھارت کے خلاف پلیئنگ الیون پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ میٹنگ میں نوجوان اوپنر صائم ایوب کے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی پر غور کیا گیا اور انہیں اوپننگ سے ہٹا کر چوتھے نمبر پر کھلانے کا امکان ہے تاکہ ان کی بیٹنگ تکنیک زیادہ مؤثر ثابت ہو۔ دبئی میں بھارت کے میچ سے قبل چئیرمین...
    چئیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم نااہلی کے فیصلوں سے بہت متاثر ہوئے، بس بہت ہوگیا، اب ایک دوسرے کو ٹارگٹ کرنا بند کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو کلاؤڈ برسٹ کی طرح سزائیں ہوئیں۔ پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت بیرسٹر گوہر نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ کلاؤڈ برسٹ کی طرح پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں ہوئیں، ہم نااہلی کے فیصلوں سے بہت متاثر ہوئے، بس بہت ہوگیا، اب ایک دوسرے کو ٹارگٹ کرنا بند کریں۔ اس کے علاوہ بیرسٹر گوہر نے عدالت...