2025-11-15@09:52:47 GMT
تلاش کی گنتی: 28060
«ٹرانس پیرنسی»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر نیپرا نے فی یونٹ بجلی 48 پیسے سستی کرنے کی منظوری دی ہے۔اس نوٹیفکیشن کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا اور بجلی کی قیمت میں کمی ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔نیپرا کے مطابق صارفین کو اس ریلیف کا فائدہ نومبر کے بلوں میں منتقل کیا جائے گا، اور یہ چھوٹ کراچی کے صارفین پر بھی لاگو ہوگی۔
فائل فوٹو وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق ہوگیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ستائیسویں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کرنے جارہے ہیں، آرٹیکل 243 میں فوج کی کمان سے متعلق ترمیم کا معاملہ بہت اہم ہے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ستائیسویں ترمیم کی تمام شقوں پر اتفاق رائے کے لیے ترمیمی بل مشترکہ کمیٹی میں پیش کر کے اس پر بحث کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے لیے بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، ججز تبادلوں کا معاملہ جوڈیشل کمیشن کے سپرد کیا جارہا ہے، قانون سازی اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے ہو رہی ہے۔...
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے مسلسل عدم پیشی پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں و دیگر کے خلاف 4 اکتوبر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے مسلسل عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی۔
بورڈ آف پرائیویٹائزیشن کمیشن نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کی نجکاری اور اسلام آباد، لاہور، اور کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹس کے انتظام کے حوالے سے اہم فیصلے کرلیے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیرِاعظم کے مشیر برائے نجکاری کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ (اے ایچ سی ایل) کی قیادت کے حامل کنسورشیم کی درخواست پر کنسورشیم میں اے کے ڈی ہولڈنگز پرائیوٹ لمیٹڈ کو شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ پریس ریلیز کے مطابق، اس شمولیت نے اسٹیٹمنٹ آف کوالیفیکیشنز (ایس او کیو) میں بیان کردہ شرائط کی تعمیل کی ہے، اے ایچ سی ایل کنسورشیم 4 پری کوالیفائیڈ بولی دہندگان میں سے ایک ہے، جو پی...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز نے پی سی بی کی جانب سے لیگ میں مزید دو نئی ٹیموں کے اضافے کی تجویز پر ناراضی کا اظہار کر دیا۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فرنچائزز مالکان نے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال ٹیموں کی تعداد نہیں بڑھائی جانی چاہیے۔فرنچائز مالکان کا کہنا ہے کہ پہلے موجودہ چھ ٹیموں کو مالی اور آپریشنل طور پر مستحکم کیا جائے بعد ازاں صورتحال بہتر ہونے پر ٹیموں کی تعداد بڑھانے پر غور کیا جائے۔فرنچائزز نے موقف اختیار کیا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ اور متعدد انٹرنیشنل لیگز کے شیڈول کے باعث پی ایس ایل کے برانڈ اور ریونیو پر اثر پڑ سکتا ہے۔کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے مالک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بلغاریہ کی مشہور نابینا نجومی بابا وانگا نے دنیا بھر کے اہم تاریخی واقعات کی درست پیشگوئیاں کیں، جن میں 9/11 کی مبینہ پیشگوئی بھی شامل ہے۔بابا وانگا 1911 میں پیدا ہوئیں اور 1996 میں انتقال کر گئیں، لیکن انہوں نے اپنی زندگی میں دنیا کے بڑے اور افسوسناک واقعات کے بارے میں پیشگوئیاں کیں۔2026 کے لیے وانگا کی پیشگوئیوں میں کئی خطرناک پہلو شامل ہیں۔ ان کے مطابق دنیا بڑے پیمانے پر قدرتی آفات کا شکار ہوسکتی ہے، جن میں زلزلے، آتش فشاں پھٹنا اور شدید موسم شامل ہیں، جو زمین کے 7 سے 8 فیصد حصے کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ عالمی طاقتوں کے درمیان تنازعات بھی بڑھ سکتے ہیں، خاص طور پر...
بجلی 48 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے، صارفین کو یہ ریلیف نومبر کے بجلی کے بلوں میں منتقل کیا جائے گا۔لائف لائن صارفین کے سوا اس کا اطلاق کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی 37 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔
عدالت کا علیمہ اور عظمیٰ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے مسلسل عدم پیشی پر علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں و دیگر کے خلاف 4 اکتوبر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے مسلسل عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: ایشیا کپ ٹرافی کے تنازع نے کرکٹ حلقوں میں کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں، تاہم اب اس معاملے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہو گئی ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق دبئی میں گزشتہ روز ہونے والی بورڈ میٹنگ کے دوران وقفے میں رکن ممالک کے نمائندوں کے درمیان اس موضوع پر غیر رسمی گفتگو ہوئی، جس میں آئی سی سی نے تنازع کے حل میں مدد کی پیشکش کر دی۔ذرائع کے مطابق یہ معاملہ میٹنگ کے باضابطہ ایجنڈے کا حصہ نہیں تھا، تاہم سائیڈ لائنز پر موجود متعدد رکن ممالک نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع خوش اسلوبی...
27 ترمیم سینیٹ میں پیش کرنے جا رہے ہیں، ترامیم دو تہائی اکثریت سے منظور ہونگی تو آئین کا حصہ بنیں گی: وزیر قانون
وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے 27 آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش کرنے جا رہے ہیں، ترامیم دو تہائی اکثریت سے منظور ہونگی تو آئین کا حصہ بنیں گی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کابینہ میں 27 ویں آئینی ترمیم پر بریف کیا گیا، اجلاس میں آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق رائے ہوا ہے، 27 ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، بل کی منظوری کے لیے حکومت، حلیف جماعتوں کے ساتھ شریک ہوگی۔اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد 27 ویں ترمیم کو جوائنٹ کمیٹی میں پیش کرنے...
آئی سی سی نے ایشیا کپ ٹرافی تنازع کے حل میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔ گزشتہ روز دبئی میں بورڈ میٹنگ کے دوران وقفے میں ارکان نے اس حوالے سے بات کی۔ یہ معاملہ باقاعدہ ایجنڈے کا حصہ نہیں تھا لہذا میٹنگ میں اس پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔ سائیڈ لائنز پر چند رکن ممالک نے کہا کہ ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع حل ہونا چاہیئے،صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے بھی حل پر آمادگی ظاہر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں یہ مسئلہ خوش اسلوبی سے طے ہو۔ ذرائع نے بتایا کہ ایشیا کپ ٹرافی کے لیے کوئی کمیٹی تشکیل نہیں کی گئی۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے 27ویں ترمیم کی منظوری دیدی،وفاقی حکومت آج سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کرنے جارہی ہے۔ وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیاگیا، وزیراعظم شہبازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے کابینہ اجلاس کی صدارت کی،کابینہ میں 27ویں آئینی ترمیم پر بریف کیاگیا،وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دیدی،حکومت 27ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کرنے جارہی ہے۔ مشہور انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا رشتہ ازدواج میں منسلک، نکاح طارق جمیل نے نکاح پڑھایا، ویڈیو وائرل اعظم نذیر تارڑ کاکہناتھا کہ اتحادی...
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا ہے کہ انکی اکشے کمار سے ہونے والی منگنی پر اب بھی دلچسپی کیوں لی جاتی ہے؟ حالانکہ اب بھی لڑکیاں ہر ہفتے بوائے فرینڈ تبدیل کرتی ہیں۔ بہت سے اداکار اپنی نجی زندگی کو پس پردہ رکھنا چاہتے ہیں، لیکن مداح اکثر انکے ساتھ ایک طرح کا فرضی تعلق محسوس کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے مشہور شخصیات کی ریلیشن شپ پرانے ہی کیوں نہ ہو، وہ آن لائن زیرِ بحث رہتے ہیں۔ ایسی ہی کچھ صورتحال روینہ ٹنڈن اور اکشے کمار کے ساتھ ہے۔ ان دونوں میں 1990 کی دہائی میں مراسم رہے اور پھر انکی منگنی بھی ہوئی، لیکن بعد میں انکی...
پاکستان نیوی کا جہاز سیف مالے کی بندرگاہ پر پہنچ گیا، بندرگاہ پہنچنے پر مالدیپ کے حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے موقع پر مشن کمانڈر نے مالدیپ کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور، بحری تعلقات اور سمندری سلامتی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مختلف ممالک کے سرکاری عہدیداران، سفیر اور سفارتی برادری کے ارکان نے پی این ایس سیف کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس سیف نے مالدیپ کوسٹ گارڈ کے جہازوں کے ساتھ ایک پیسج ایکسرسائز بھی کی۔ آئی ایس پی...
کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف اضلاع میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ رات 2 بج کر 45 منٹ پر آیا، جس کے جھٹکے زیارت، ہرنائی، زردالو، کھوسٹ، شاہرگ، مسلم باغ، خانوزئی، کان مہترزئی، رود ملازئی اور سرخاب سمیت کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے بعض علاقوں میں بھی ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ویب ڈیسک : بلوچستان کے مختلف اضلاع میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ رات 2 بج کر 45 منٹ پر آیا، جس کے جھٹکے زیارت، ہرنائی، زردالو، کھوسٹ، شاہرگ، مسلم باغ، خانوزئی، کان مہترزئی، رود ملازئی اور سرخاب سمیت کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے بعض علاقوں میں بھی ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ڈالر کی قیمت میں کمی
پی آئی اے انتظامیہ اور ایئرکرافٹ انجینئرز کے درمیان جاری تنازع شدت اختیار کر گیا جس کے باعث قومی ایئرلائن کا فلائٹ آپریشن متاثر ہو رہا ہے۔ذرائع کے مطابق انجینئرز کے کام روک دینے سے جہازوں کی کلیئرنس تاخیر کا شکار ہے، کراچی سے دبئی اور ملتان جانے والی پروازیں منسوخ کر دی گئیں، کراچی سے لاہور، کوئٹہ اور مدینہ جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔اسی طرح لاہور سے کراچی آنے والی پرواز بھی شیڈول کے مطابق روانہ نہ ہو سکی، اسلام آباد سے سکردو جانے والی پرواز میں بھی تاخیر رپورٹ ہوئی ہے۔پی آئی اے کے انجینئرز کا مؤقف ہے کہ تنخواہوں، الاؤنسز اور سروس اسٹرکچر سے متعلق وعدے پورے نہیں کیے گئے جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے...
اسلام آباد (خبر نگار) پی ٹی آئی وفد نے گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی۔ وفد میں اسد قیصر، بیرسٹر گوہر، جنید اکبر اور عاطف خان شریک ہوئے۔ اپوزیشن لیڈر تعیناتی کے عمل پر مشاورت ہوئی۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی کو قائد حزب اختلاف مقرر کرنے کا مطالبہ کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لئے کردار ادا کرنے کو ہمیشہ تیار ہوں۔ ارکان اسمبلی قومی مفاد میں قانون سازی کے عمل کو مؤثر اور مثبت انداز میں آگے بڑھائیں۔ معاملہ فی الحال عدالت میں زیر سماعت...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے عہدیدار کو قتل کر دیا۔ مقتول کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب وہ قرآن پاک کی تلاوت کر رہے تھے۔ ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگ زیب خٹک اور علاقے کے ایس ایچ او ولایت شاہ نے بتایا کہ سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے جنجال گوٹھ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 55سالہ سمیع اللہ باجوڑی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ انکوائری شروع کر دی گئی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر محمد اظہر الدین نے جمعہ کو اپوزیشن بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ دونوں پارٹیاں فرقہ وارانہ مسائل پر پروان چڑھتی ہیں۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ دونوں جماعتوں کو آئندہ جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں اپنی قوت کا اندازہ ہو گیا ہے اور اس لیے گمراہ کن بیانات دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاوہ ان ایشوز پر پروان چڑھتے ہیں، ان کے پاس اور کچھ نہیں ہے، بی آر ایس اور بی جے پی دونوں ساتھ ہیں، تین یا چار دن میں ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں،انہیں انتخابات میں اپنی قسمت کا احساس ہے۔ اسی لیے وہ ایسے گمراہ کن بیانات...
ریاض: سعودی عرب میں سلامتی کے ضوابط کی عدم پیروی کے صارفین کو پیٹرول فراہم نہ کیے جانے کے احکامات جاری۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں وزارتِ توانائی نے پیٹرول پمپوں کی انتظامیہ کو کہا ہے کہ سلامتی ضوابط پر عمل نہ کرنے والے صارفین کو پیٹرول فراہم نہ کیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق گاڑی میں پیٹرول بھرواتے وقت انجن لازمی بند کرنا ہوگا۔ اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ نئے ضوابط کا مقصد عوامی سلامتی اور نظم و ضبط کا خیال رکھنا ہر ایک کی ذمے داری ہے۔ اسٹیشن پر پیٹرول بھروانے کے لیے گاڑیوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو علحدہ کیا جاتا ہے تاکہ لوگوں کو مشکلات نہ ہوں۔ یہ بات بھی علم...
ماسکو: روس کے دارلحکومت ماسکو میں اچانک پراسرار آگ کے شعلوں نے رات میں دن کا سماں پیدا کردیا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس کے دارلحکومت ماسکو میں اچانک نمودار ہونے والے آگ کے شعلوں نے ہر طرف ایک ہلچل سی مچادی۔ جس نے رات میں دن کا سماں پیدا کردیا۔ مذکورہ حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ نہایت چمکیلی روشنی ممکنہ طور پر بولائیڈ کی وجہ سے تھی، جو کہ یہ ایک چھوٹا شہابیہ ہوتا ہے، جو ماحول کی گھنی تہوں میں مکمل طور پر بکھر جاتا ہے۔ دوسری طرف ناسا کے اعداد و شمار سے بھی یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہر روز تقریباً 100 ٹن کائناتی دھول اور چھوٹا ملبہ زمین کی فضا میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) پیرس کے لوور میوزیم کے سیکورٹی سسٹم میں سنگین کوتاہیوں کا انکشاف ہوگیا۔ میوزیم میں دن دیہاڑے 7 منٹ میں ہونے والی ایک کروڑ 20لاکھ ڈالرز کی ڈکیتی کی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ سیکورٹی سسٹم کا پاس ورڈ انتہائی آسان تھا۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ میوزیم کے سیکورٹی سسٹم کے پاس ورڈ کا اندازہ باآسانی لگایا جاسکتا تھا۔ اس کمزوری کی نشاندہی پہلی بار 2014 ء میں بھی کی گئی تھی۔ آڈٹ رپورٹ میں میوزیم کے سائبر سیکورٹی نظام میں سنگین کوتاہیاں پائی گئی تھیں، جس میں انتہائی اہم حفاظتی نظام کے تحفظ کے لیے دو دہائیوں پرانے سافٹ ویئر پر انحصار کرنا شامل تھا۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر ) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ڈیجیٹلائزیشن اور کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے مشرق بینک پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ ایک اور تاریخی مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد محفوظ ڈیجیٹل انٹیگریشن کے ذریعے نئی رجسٹرڈ کمپنیوں کے لیے ایک ہی دن میں کارپوریٹ بینک اکائونٹ کھولنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔یہ شراکت داری ایس ای سی پی کے حالیہ تعاون جو موبی لنک مائیکروفنانس بینک، ایزی پیسہ بینک اور رقمی اسلامی ڈیجیٹل بینک کے ساتھ ہوا تھا، پر مبنی ہے اور یہ پاکستان میں مکمل طور پر ڈیجیٹل اور سٹارٹ اپ کے لیے سازگار کاروباری ماحولیاتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)بیکو اسٹیل لمیٹڈ نے واپڈا اور مختلف ڈسٹری بیوشن کمپنیز (ڈسکوز) کے منصوبوں کے لیے اسٹیل اینگلز کی سپلائی کا آغاز کر دیا ہے جو بجلی کے کھمبوں اور متعلقہ انفرااسٹرکچر میں استعمال ہوتے ہیں۔ یہ سپلائی بالواسطہ وینڈرز کے ذریعے کی جا رہی ہے۔لسٹڈ اسٹیل ساز کمپنی نے یہ پیش رفت جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نوٹس میں شیئر کی۔کمپنی کے مطابق اس پیش رفت سے اسے ان اداروں کی منظور شدہ وینڈر لسٹ میں شامل ہونے کا موقع ملے گا جس کے ذریعے یہ آئندہ توانائی اور انفرااسٹرکچر منصوبوں کے لیے براہ راست سپلائی فراہم کر سکے گی۔بیان میں کہا گیا کہ اس پیش رفت سے کمپنی کی توانائی شعبے میں موجودگی مزید مضبوط...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سپر ہائی وے تھانے کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے علاقائی صدر سمیع اللہ باجوڑی جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ نیو سبزی منڈی کے قریب جنجال گوٹھ کے علاقے میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے 55 سالہ سمیع اللہ باجوڑی ولد خان پر اْس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنی بیٹھک میں قرآن پاک کی تلاوت کر رہے تھے۔ ملزمان نے بیٹھک میں داخل ہو کر ان پر تین گولیاں چلائیں اور موقع سے فرار ہوگئے۔گولی لگنے کے باعث سمیع اللہ باجوڑی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251108-01-9 اسلام آباد (نمائندہ جسارت) سینیٹ میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ مشکوک قرار دے کر مسترد کر دیا۔ پارلیمانی پارٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور اتحادی نورا کشتی کی روایت دہرا رہے ہیں، قانون سازی کو بلڈوز کر کے تمام آئینی و اخلاقی تقاضے پامال کیے جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے مطابق اپوزیشن کو پس پردہ رکھ کر پارلیمانی اصولوں سے انحراف کیا جا رہا ہے، ترمیم کے تحت بنیادی انسانی حقوق مزید متاثر ہوں گے، اپوزیشن نے عدلیہ کی آزادی اور اختیار میں کمی کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا، 27ویں ترمیم کے خلاف اپوزیشن کو آزاد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251108-01-3 لاہور (آن لائن) انسداد دہشت گردی کی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق آٹھ مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانت میں 12 دسمبر تک توسیع کر دی۔سماعت کے دوران جمشید اقبال چیمہ عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری مکمل کرائی، جبکہ مسرت چیمہ بیماری کے باعث پیش نہ ہو سکیں۔ عدالت نے مسرت چیمہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ مسرت جمشید چیمہ سے متعلق تفتیش مکمل کی جائے، جبکہ جمشید اقبال چیمہ کی حد تک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251108-08-25 پشاور)نمائندہ جسارت) خیبر پختونخوا میں امن کے قیام کے لیے جرگہ 12 نومبر کو طلب کیا گیا ہے، جس کے لیے حکومتی جماعتی پی ٹی آئی تمام سیاسی پارٹیوں سے رابطہ کر رہی ہے۔ اسی سلسلے کے تحت تحریک انصاف کا وفد جماعت اسلامی سیکرٹریٹ پہنچا اور جرگے میں شرکت کی دعوت دی۔ وفد میں صوبائی وزیر آفتاب عالم، سابق وزیر کامران بنگش، عرفان سلیم اور شیر علی ارباب شامل تھے۔صوبائی وزیر شیر علی ارباب کا کہنا تھا کہ جرگے کی دعوت دینے آئے ہیں، ہم چاہتے ہیں امن کے لیے تمام سیاسی جماعتیں ساتھ چلیں اور تمام سیاسی جماعتیں آگے آئیں، امن کی بات کریں کیونکہ امن ہوگا تو سکون ہوگا اور معاشی صورتحال بہتر ہوگی۔ رہنما...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251108-08-20 اسلام آباد‘کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ نے رات 12 بجے سے انٹرنیٹ سروس کو بند کر دیا ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ سروس رات 12 بجے سے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔موبائل فون سروس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔جڑواں شہروں کو ملانے والی تمام مرکزی شاہراہوں پر پولیس کی بھاری نفری بھی لگا دی گئی ہے۔اسلام آباد ہائی وے اور فیض آباد فلائی اوور کی نچلی شاہراہ پر صرف ایک لین ٹریفک کے لیے کھولی گئی ہے۔ مرکزی شاہراہوں پر رکاوٹوں کی وجہ سے سروس روڈ پر شدید ٹریفک جام ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251108-08-9 کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کا لاہور مینار پاکستان میں 21تا23نومبر کو ہونے والے اجتماع عام کے حوالے سے دفتر جماعت اسلامی کراچی ادارہ نور حق کراچی میں صدر ویمن وِنگ جاوداں فہیم کی زیر صدارت میں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں اجتماعِ عام کی تیاریوں اور انتظامی اُمور کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔ اجلاس کے دوران مختلف کمیٹیوں کی پیش رفت، منصوبہ بندی اور موجودہ ورکنگ رپورٹ پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں طعام، فراہمی آب، ٹرانسپورٹ، اطلاعات، تزئین و آرائش، نظم و ضبط اور دیگر اہم شعبوں سمیت تمام اہم کمیٹیوں کی تنظیم نو مکمل کی گئی جبکہ نگرانات کو اُن کے فرائض اور اہداف سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر صدر ویمن ونگ کراچی جاوداں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251108-08-7 کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید زین شاہ نے امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے وفاقی حکومت کی مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم سمیت سندھ کو درپیش مسائل اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ صوبائی اعلامیہ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا کہ جماعت اسلامی 27ویں ترمیم کو یکسر مسترد کرتی ہے۔ اس سے پہلے ہم نے 26ویں ترمیم کو بھی تسلیم نہیں کیا تھا۔آئین تعمیل کے لیے ہوتا ہے مگر ہرآنے والے حکمران نے چاہے وہ سول ہو یافوجی اپنے اقتدار کے نشے میں من مانی ترامیم کیں جس سے ملک وقوم مزید مسائل کا شکار ہوتے گئے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251108-08-5 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ضمنی انتخابات میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ ٹی ایل پی کے6 امیدواروں نے متعلقہ ریٹرننگ افسران (آر اوز) کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزاروں میں ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی بھی شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے درخواستوں پر سماعت10 نومبر کو مقرر کرتے ہوئے سعد رضوی و دیگر امیدواروں اور متعلقہ آراوز کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیے جانے کے باعث امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ نہیں کیے گئے تھے، جس پر امیدواروں نے الیکشن...
حیدرآباد:انتظامیہ کی نااہلی کے باعث پکا قلعہ کے قریب سیوریج کا پانی سڑک پر جھیل کا منظر پیش کررہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
حیدرآباد: جے سی آئی المنائی کلب کے رہنما محمد ہاشم شیخ ودیگر رفیع احمد کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںIslam Times V Log 08-11-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ New Global Shift: Iran’s Conditions, Sudan’s Stand & Mamdani’s Win رہبر مسلمین کی امریکہ کے لیے تین شرائط،کیا امریکہ پالیسی بدلے گا؟ دنیا بدل رہی ہے ، اصول جیت گئے، طاقت ہار گئی ایران کا دوٹوک پیغام، سوڈان کا فیصلہ، نیویارک کی حیرت ہفتہ وار پروگرام :اسلام ٹائمز وی لاگ وی لاگر: سید عدنان زیدی پیش...
انجمن حسینیہ کینٹ کے اجلاس میں شرکاء نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام اداروں سے تعاون اور باہمی رابطہ ہی امن و استحکام کی ضمانت ہے، ہمارے سیکورٹی ادارے دن رات شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور پوری قوم ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امام بارگاہ کاشانہ شبیر لال کرتی کینٹ میں انجمن حسینیہ رجسٹرڈ ملتان کینٹ کا ماہانہ اجلاس صدر کلب عابد خان کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں موجودہ ملکی و سماجی حالات کے تناظر میں امن و امان کے قیام باہمی رواداری اور اداروں کے ساتھ قریبی تعاون پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں سید علی اصغر رضوی متولی لائسنسدار و سیکرٹری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: رومانیہ کی وزیرِ خارجہ اوانا تویو نے کہا ہے کہ ترکی کی مکمل رکنیت یورپی یونین (EU) کے لیے نہ صرف ایک اہم قدم ہے بلکہ بلیک سی (Black Sea) کے خطے میں امن و استحکام کے لیے بھی بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپوٹس کےمطابق ترک وزیرِ خارجہ حاکان فیدان کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اوانا تویو نے کہا کہ بخارسٹ نیٹو انڈسٹری فورم کی میزبانی کر رہا ہے اور رومانیہ ترکی کے ساتھ فعال سفارتی رابطہ رکھتا ہے، رومانیہ ترکی کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا اور وسیع کرنا چاہتا ہے۔رومانیہ کی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ترکی، رومانیہ اور بلغاریہ کے درمیان نیٹو کے دائرے...
مالدیپ (ویب نیوز)پاکستان نیوی کا جہاز سیف مالے کی بندرگاہ پر پہنچ گیا، بندرگاہ پہنچنے پر مالدیپ کے حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے موقع پر مشن کمانڈر نے مالدیپ کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور، بحری تعلقات اور سمندری سلامتی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ مشن کمانڈر کموڈور ایم ذیشان نبی شیخ کے پاکستان ہائی کمیشن مالے کے دورہ کے موقع پر ہائی کمیشنر وائس ایڈمرل (ر) فیصل رسول لودھی اور دیگر کے ہمراہ گروپ فوٹو۔آئی ایس پی آر کے مطابق مختلف ممالک کے سرکاری عہدیداران، سفیر اور سفارتی برادری کے ارکان نے پی...
کراچی:(نیوز ڈیسک)سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے عہدیدار کو قتل کر دیا، مقتول کو اس وقت گولیاں ماری گئی جب وہ قران پاک کی تلاوت کر رہے تھے۔ ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگ زیب خٹک اور علاقے کے ایس ایچ او ولایت شاہ نے بتایا کہ سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے جنجال گوٹھ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 55سالہ سمیع اللہ باجوڑی کو قتل کردیا اور فرا ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کرلیا گیا۔ ڈی ایس پی...
سٹی 42:کراچی کے سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت 45 سالہ سمیع اللہ باجوڑی کے نام سے ہوئی ،مقتول سمیع اللہ کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے ۔ ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگزیب خٹک نے کہا فائرنگ کا واقعہ دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے ۔سمیع اللہ پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے انکی گاوں میں دشمنی چل رہی تھی۔ ڈالر کی قیمت میں کمی دو ملزموں نے گھر کےدروازے پر دستک دی پھر دروازہ کھلنے پر گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کی ۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان رحمان بابر نے بتایا کہ سمیع اللہ باجوڑی اے این پی...
کراچی: سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے عہدیدار کو قتل کر دیا، مقتول کو اس وقت گولیاں ماری گئی جب وہ قران پاک کی تلاوت کر رہے تھے۔ ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگ زیب خٹک اور علاقے کے ایس ایچ او ولایت شاہ نے بتایا کہ سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے جنجال گوٹھ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 55سالہ سمیع اللہ باجوڑی کو قتل کردیا اور فرا ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کرلیا گیا۔ ڈی ایس پی اورنگ زیب خٹک اور ایس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرو اور میکسیکو کے درمیان سفارتی کشیدگی اس وقت شدت اختیار کر گئی جب پیرو کی پارلیمنٹ نے میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین باؤم کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا، یہ اقدام صدر شین باؤم کے اس فیصلے کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے پیرو کی سابق وزیراعظم بیٹسی چاویز کو سیاسی پناہ دینے کا اعلان کیا تھا۔پیرو کے وزیر خارجہ ہیگو دے زیلا نے اعلان کیا کہ ان کا ملک میکسیکو سے تمام سفارتی تعلقات منقطع کر رہا ہے، میکسیکو نے پیرو کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ہے، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے،دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کا آغاز 2022 میں ہوا تھا، جب میکسیکو نے سابق پیرو...
اے این پی کے سربراہ کا میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبے کے وزيراعلیٰ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے علاوہ کسی چیز کی فکر نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سینیٹر ایمل ولی خان نے خیبر پختونخوا حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ایمل ولی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پچھلے 12 سال سے ایک کمپرومائزڈ صورتحال سے گزر رہا ہے، صوبے ميں دہشتگردی، بدامنی اور طالبانائزیشن ہے، صوبے کے وزيراعلیٰ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے علاوہ کسی چیز کی فکر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں...
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے بیرون ملک تعیناتی کے دوران مالدیپ کی بندرگاہ مالے کا دورہ کیا جہاں آمد پر مالدیپ کے حکام کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی) کے مطابق دورے کے دوران مشن کمانڈر کموڈور محمد ذیشان نبی شیخ نے چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم ہلمی، کمانڈنٹ کوسٹ گارڈ میجر جنرل محمد سلیم اور پاکستان کے ہائی کمشنر وائس ایڈمرل (ر) فیصل رسول لودھی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، بحری تعاون، اور میری ٹائم سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔...
مسلسل 5ہفتوں سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کی لہر کو بریک لگ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مسلسل 5ہفتوں سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کی لہر کو بریک لگ گئی، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ59فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیئے جن کے مطابق ایک ہفتے میں 18 اشیائے ضروریہ مہنگی،12 کی قیمتوں میں کمی آئی۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 4اعشاریہ 18فیصد پر آگئی، ایک ہفتے میں 18اشیائے ضروریہ مہنگی،12کی قیمتوں میں کمی آئی، ایک ہفتے میں انڈے 8روپے 33پیسے فی درجن مزید مہنگے ہوئے، بڑا گوشت 10روپے 66پیسے،چھوٹا گوشت 2 روپے 52...
ملکارجن کھرگے نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ آر ایس ایس اور سنگھ پریوار نے قومی تحریک میں ہندوستانیوں کے خلاف انگریزوں کا ساتھ دیا، 52 سال تک قومی پرچم نہیں لہرایا اور ہندوستان کے آئین کا غلط استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ کانگریس پارٹی قومی گیت "وندے ماترم" کی فخریہ پرچم بردار رہی ہے۔ قومی گیت "وندے ماترم" کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر ملکارجن کھرگے نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو نشانہ بنایا۔ ملکارجن کھرگے نے دعویٰ کیا کہ یہ بڑی ستم ظریفی ہے کہ جو لوگ آج قوم پرستی کے خود ساختہ محافظ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں انہوں نے کبھی...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے واضح کیا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض کو بورڈ میں کوئی نئی ذمہ داری یا عہدہ تفویض نہیں کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’قومی ٹیم کی کامیابی کے سوا کچھ نہیں چاہتا‘، وہاب ریاض کا نیا بیان سامنے آگیا پی سی بی کے ترجمان کے مطابق وہاب ریاض اس وقت پی سی بی کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ منسلک ہیں اور اپنی خدمات اسی حیثیت میں فراہم کر رہے ہیں۔ ترجمان نے میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کی بھی تردید کی جن میں یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ وہاب ریاض کو کسی نئے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ ان کے بقول یہ معلومات غلط...
ممبر قومی اسمبلی ارباب شیر علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی جو کہ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس انعام اللہ خان نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے ایم این اے ارباب شیر علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء ممبر قومی اسمبلی ارباب شیر علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی جو کہ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس انعام اللہ خان نے کی۔ وکیل درخواست گزار معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخواست...
پشاور(نیوزڈیسک)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے ایم این اے ارباب شیر علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ پی ٹی آئی رہنما ممبر قومی اسمبلی ارباب شیر علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی جو کہ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس انعام اللہ خان نے کی۔ وکیل درخواست گزار معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخواست گزار ممبر قومی اسمبلی ہے اس کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے، درخواست گزار کلائمیٹ چینج کنونشن میں شرکت کے لیے برازیل جارہے ہیں مگر نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے درخواست...
رہنما جماعت اسلامی عنایت اللہ کا کہنا تھا کہ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے بھی جرگے کی دعوت دی ہے، کوآرڈینیشن کمیٹی فیصلہ کرے گی کون شرکت کرے گا، ہم جرگے کی دعوت قبول کرتے ہیں، جماعت اسلامی اختلاف برائے اختلاف سے گریز کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں امن کے قیام کے لیے جرگہ 12 نومبر کو طلب کیا گیا ہے، جس کے لیے حکومتی جماعتی پی ٹی آئی تمام سیاسی پارٹیوں سے رابطہ کر رہی ہے۔ اسی سلسلے کے تحت تحریک انصاف کا وفد جماعت اسلامی سیکرٹریٹ پہنچا اور جرگے میں شرکت کی دعوت دی۔ وفد میں صوبائی وزیر آفتاب عالم، سابق وزیر کامران بنگش، عرفان سلیم اور شیر علی ارباب شامل تھے۔ صوبائی وزیر شیر علی...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 10 نومبر (پیر) تک اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی تعیناتی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ بیرسٹر گوہر کی قیادت میں پاکستان تحریکِ انصاف کے وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی، پی ٹی آئی وفد میں سابق اسپیکر اسد قیصر اور اپوزیشن کے دیگر اراکینِ اسمبلی شریک تھے، ملاقات میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران پی ٹی آئی وفد نے محمود خان اچکزئی کو قائدِ حزبِ اختلاف مقرر کرنے کا مطالبہ کیا۔ بیرسٹر گوہر خان نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے محمود خان اچکزئی کو قائد حزب اختلاف مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔پی ٹی آئی وفد نے ایاز صادق سے ملاقات کی، اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ معاملہ فی الحال عدالت میں زیر سماعت ہے، فیصلہ آنے کے بعد غور کیا جائے گا۔سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پارلیمنٹ میں تعمیری کردار ادا کرنے کا کہا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اراکینِ اسمبلی قومی مفاد میں قانون سازی کے عمل کو مؤثر اور مثبت انداز میں آگے بڑھائیں ۔ 74 ارکان کے دستخط کے بعد ہمارا اپوزیشن لیڈر ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہرچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یورپی ملک ہنگری کے گیمر زیبولس سیپ نے مشہور گیم ڈانس ڈانس ریوولوشن کو مسلسل 144 گھنٹے تک کھیل کر نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 34 سالہ زیبولس سیپ، جو گیمنگ کمیونٹی میں گراس ہوپر کے نام سے جانے جاتے ہیں، نے نہ صرف طویل ترین ویڈیو گیم میراتھون کا اعزاز حاصل کیا بلکہ کسی ریدمک گیم ٹائٹل پر سب سے طویل میراتھون کھیلنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکی گیمر کیری سوئیڈیکی کے پاس تھا جنہوں نے 2015 میں 138 گھنٹے اور 34 سیکنڈ تک “جسٹ ڈانس” گیم کھیل کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔گینیز ورلڈ ریکارڈ سے گفتگو میں زیبولس سیپ نے بتایا کہ وہ کئی برسوں سے...
وزیرِاعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت اور اتحادی جماعتوں کے درمیان آرٹیکل 243 اور آئینی عدالت کے قیام کے معاملے پر اتفاق رائے ہو چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 27ویں ترمیم میں دہری شہریت کے خاتمے سمیت کیا کیا تجاویز دی گئی ہیں؟ رانا ثنااللہ نے بتا دیا رانا ثنا کے مطابق آئینی ترمیم سے متعلق باقی نکات پر بات چیت جاری ہے اور جمعے کی شب تک تمام معاملات طے پا جائیں گے۔ 18ویں ترمیم کو چھیڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، رانا ثنااللہ اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ نے واضح کیا کہ 18ویں آئینی ترمیم کو کسی صورت تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ مزید پڑھیے: 26ویں ترمیم کے ہیرو...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض سے متعلق وضاحت جاری کردی۔ ترجمان پی سی بی کی جاری کردہ وضاحت کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ منسلک ہیں۔ اس وقت وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مختلف ٹیموں کے ساتھ کام کر رہے ہیں، اس کے علاوہ انہیں اور فی الحال کوئی نئی ذمہ داری نہیں سونپی گئی۔ واضح رہے وہاب ریاض کو وقتی طور پر ویمنز ٹیم کی ذمہ داریاں سونپے جانے کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔
نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر نے کہا کہ ہمیں امید تھی کہ ریاستی درجہ بحال کیا جائیگا مگر ابھی تک کچھ نہیں ہوا، اسکے باوجود ہماری حکومت وعدوں کی تکمیل کیلئے سنجیدگی سے کوشش کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر اور ایم ایل اے بجبہارا ڈاکٹر بشیر ویری نے میڈیا کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو میں کہا کہ پارٹی نے انہیں نگروٹہ اسمبلی حلقہ میں این سی امیدوار شمیم بیگم کی انتخابی مہم کے لئے مقرر کیا ہے اور وہ اس وقت جموں میں انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ڈاکٹر بشیر ویری سے جب یہ پوچھا گیا کہ وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے نگروٹہ میں انتخابی جلسے کے دوران مائیک میں خرابی کے باعث تقریر...
پاکستان تحریکِ انصاف بلوچستان نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ریلوے ہاکی گراؤنڈ میں آج ہونے والا جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ فیصلہ پارٹی کی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا، جو صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی سینئر نائب صدر سید صادق آغا، صوبائی نائب صدر نواب خان دمڑ سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے داود شاہ کاکڑ نے کہا کہ شہر بھر کو کنٹینرز اور ٹرکوں کے ذریعے بند کر دیا گیا ہے، جس سے کارکنان اور شہریوں کی نقل و حرکت متاثر ہوئی ہے۔ ان کے مطابق انتظامیہ حالات کو کشیدہ بنا کر 26 نومبر جیسے واقعات دہرانا چاہتی ہے۔ داود...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ۔ جہاں وہ آذربائیجان کے یومِ فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ یہ دورہ آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کی دعوت پر ہو رہا ہے، اور اس دوران دونوں رہنماو ¿ں کے درمیان اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف باکو میں یومِ فتح کی سرکاری تقریب میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو اہم ہدایات دی ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کو نہ صرف ملکی معاملات کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے بلکہ انہیں پیپلز...
ترجمان پی ٹی آئی بلوچستان نے بتایا کہ صوبائی قیادت نے عوامی مشکلات، امن و امان اور کارکنان کی مشکلات کے پیش نظر کوئٹہ جلسہ منسوخ کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان نے عوامی مشکلات کے پیش نظر کوئٹہ میں ہونے والے جلسے کو منسوخ کر دیا۔ ترجمان پی ٹی آئی بلوچستان نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ صوبائی قیادت کی جانب سے عوامی مشکلات، امن و امان اور کارکنان کی مشکلات کے پیش نظر کوئٹہ میں آج کے جلسے کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جلسے کے حوالے سے آئندہ لائحہ عمل پریس کانفرنس میں بتائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ آج اس...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں بلاول بھٹو خفیہ سیاسی پیشرفت دعا نصرت جاوید کے ساتھ مولانا فضل الرحمان وی نیوز
سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض کو پی سی بی کی جانب سے پھر اہم عہدہ مل گیا۔ ذرائع کے مطابق وہاب ریاض کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا کنسلٹنٹ مقرر کردیا گیا ہے۔ وہ گزشتہ چند ہفتوں سے پاکستان ویمن کرکٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ منسلک تھے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وہاب ریاض وقتی طور پرپاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے معاملات دیکھیں گے اور ڈائریکٹر ویمن کرکٹ کے ساتھ مل کر مستقبل کے پلانز ترتیب دیں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان ویمن ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں بھی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت کو بھی ویمن ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ پی سی بی جلد پاکستان ویمن...
پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ہلاک شخص مبینہ ملزم تھا تاہم لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے شہری کو گھر سے اٹھا کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔ واقعے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور آئی جی پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او پشاور کو فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سی سی پی او پشاور نے معاملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کی نگرانی ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس ایس پی کوآرڈینیشن کر رہے ہیں جب کہ ایس پی صدر سرکل بھی کمیٹی...
اسلام آباد: ضمنی انتخابات میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ ٹی ایل پی کے 6 امیدواروں نے متعلقہ ریٹرننگ افسران (آر اوز) کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزاروں میں ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی بھی شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے درخواستوں پر سماعت 10 نومبر کو مقرر کرتے ہوئے سعد رضوی، دیگر امیدواروں اور متعلقہ آر اوز کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیے جانے کے باعث امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ نہیں کیے گئے تھے، جس پر امیدواروں نے الیکشن...
اسلام آباد: وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے بھارتی گودی میڈیا کی جانب سے پاکستان مخالف جھوٹے اور من گھڑت دعوؤں کا پول کھول دیا ہے۔ وزارت کے مطابق بھارتی نشریاتی اداروں فرسٹ پوسٹ اور نیوز18 کی حالیہ رپورٹس سراسر جھوٹ اور فریب پر مبنی ہیں۔ بھارتی میڈیا نے اپنی گمراہ کن رپورٹس میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کی عسکری قیادت نے غزہ امن مشن میں تعیناتی کے بدلے اسرائیل سے مالی تقاضا کیا۔ فرسٹ پوسٹ نے الزام عائد کیا کہ امریکی حمایت یافتہ غزہ امن مشن میں پاک فوج نے اسرائیل سے 10 ہزار ڈالر فی فوجی کا مطالبہ کیا، جب کہ نیوز18 نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے پاکستان، موساد اور سی آئی اے کے درمیان مبینہ...
پشاور: پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ہلاک شخص مبینہ ملزم تھا تاہم لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے شہری کو گھر سے اٹھا کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔ واقعے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور آئی جی پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او پشاور کو فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سی سی پی او پشاور نے معاملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کی نگرانی ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس ایس پی کوآرڈینیشن کر رہے ہیں جب کہ ایس پی صدر سرکل...
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان نے کسی دوسرے ملک کے خفیہ ادارے سے ملاقات یا کسی قسم کا لین دین نہیں کیا۔ بھارتی میڈیا کی بے بنیاد خبریں من گھڑت اور پروپیگنڈے پر مبنی ہیں۔ پاکستان نے غزہ فوج کے بدلے رقم مانگنے کے الزامات کو بھی یکسر مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات اس وقت استنبول میں جاری ہیں اور ان میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں۔ پاکستان کا بنیادی مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین کسی صورت پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے ہونے والے دہشتگرد حملوں میں معصوم شہری نشانہ بن رہے ہیں، جبکہ پاکستان اپنے...
—فائل فوٹو پنجاب کابینہ نے موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد سمری پنجاب اسمبلی بھیج دی گئی۔سمری کے متن کے مطابق موٹر وہیکل آرڈیننس میں 20 ترامیم کی منظوری دی گئی ہے، موجودہ چالان کی شرح 200 روپے سے لے کر 1 ہزار روپے تک ہے جبکہ چالان کی نئی شرح 2 ہزار سے لے کر 20 ہزار تک کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔سمری میں اوور اسپیڈ پر موٹرسائیکل پر 2 ہزار، دو ہزار سی سی کار تک 5 ہزار اور دو ہزار سی سی سے زیادہ والی کار پر 20 ہزار روپے جرمانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔کمرشل اور پبلک سورس وہیکل کو اوور اسپیڈ پر 15...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کے صدر احمد الشرع پر عائد پابندیاں ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد شام اور عالمی سیاست میں ایک نیا موڑ آگیا ہے۔بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق امریکا کی جانب سے پیش کی گئی یہ قرارداد 14 ووٹوں سے منظور ہوئی، جب کہ چین نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ قرار داد کے تحت صدر احمد الشرع اور شام کے وزیر داخلہ انس حسن خطاب کے نام داعش اور القاعدہ سے منسلک شخصیات کی فہرست سے نکال دیے گئے ہیں۔اس فیصلے کے نتیجے میں دونوں رہنماؤں کے منجمد اثاثے بحال ہو جائیں گے، جبکہ ان پر عائد اسلحہ خرید و فروخت کی پابندی بھی ختم...
آئینی عدالت کی ممکنہ تشکیل اور جگہ کے انتخاب سے متعلق بڑی پیش رفت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد آئینی عدالت کی ممکنہ تشکیل اور جگہ کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آ گئی۔ذرائع کے مطابق آئین میں ممکنہ ترمیم کے بعد تشکیل پانے والی آئینی عدالت کی منتقلی شریعت کورٹ کی جگہ کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا تھرڈ فلور خالی کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے تھرڈ فلور پر فیڈرل شریعت کورٹ کی منتقلی کا امکان ہے اور اس حوالے سے یہاں سے سامان دوسری جگہ منتقلی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔میڈیا...
اسلام آباد کے ’کابل ریسٹورنٹ‘ کے خلاف شہریوں کی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے سخت اقدام کرتے ہوئے ریسٹورنٹ کے اوپن ایریا کو سیل کر دیا ہے۔ اس اقدام کی بنیادی وجہ ریسٹورنٹ کی جانب سے ڈیجیٹل اور کیش لیس نظام اپنانے میں ناکامی اور شہریوں سے نقدی کی وصولی پر اصرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق، کابل ریسٹورنٹ شہریوں سے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے سے مسلسل انکار کرتا رہا اور نقد رقم کی ادائیگی پر زور دیتا رہا، جس سے ٹیکس کی شفافیت متاثر ہو رہی تھی۔ Kabul Restaurant open space sealed for not adhering to cashless SOPs. Let’s move towards digitisation and cashless economy Good work...
اسلام آباد: 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد آئینی عدالت کی ممکنہ تشکیل اور جگہ کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق آئین میں ممکنہ ترمیم کے بعد تشکیل پانے والی آئینی عدالت کی منتقلی شریعت کورٹ کی جگہ کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا تھرڈ فلور خالی کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے تھرڈ فلور پر فیڈرل شریعت کورٹ کی منتقلی کا امکان ہے اور اس حوالے سے یہاں سے سامان دوسری جگہ منتقلی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: ترمیم کے بعد وفاقی آئینی عدالت اعلیٰ ترین عدالت، سپریم کورٹ اپیل...
پی آئی اے ایئرکرافٹ انجنیئرز کی تنظیم سیپ نے صدر اور جنرل سیکریٹری کی ملازمت سے برطرفی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پی آئی اے انتظامیہ نے سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز آف پاکستان (سیپ) کے دونوں عہدیداروں کو ملازمت سے برطرف کیا تھا جس پر تنظیم نے اس فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن انتظامیہ اور ایئرکرافٹ انجینئرز کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا جس کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر متاثر ہوا ہے۔ پی آئی اے ایئرکرافٹ انجنیئرز کی تنظیم سیپ نے تنخواہوں اور الائونسز میں اضافے نہ ہونے پر گزشتہ کئی روز سے کام بند کر رکھا ہے۔
—فائل فوٹو مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم میں آئینی عدالت کی ممکنہ تشکیل اور جگہ کے انتخاب سے متعلق بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق ممکنہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد آئینی عدالت کی شریعت کورٹ کی بلڈنگ میں منتقلی کی تجویز ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ شریعت کورٹ کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کا تھرڈ فلور خالی کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرارذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے طلب کیے جانے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی بلڈنگ کے تھرڈ فلور پر فیڈرل شریعت کورٹ کی منتقلی کا امکان ہے۔ اسلام آباد ہائی...
پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے ہاکی گرائونڈ میں منعقد ہونے والے جلسے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر کے تمام راستوں کو ٹرکوں اور کنٹینرز لگا کر بند کر دیا ،موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کی اجازت مسترد کر دی گئی ہے تاہم پی ٹی آئی نے ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
کراچی: پی آئی اے ایئرکرافٹ انجنیئرز کی تنظیم سیپ نے صدر اور جنرل سیکریٹری کی ملازمت سے برطرفی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پی آئی اے انتظامیہ نے سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز آف پاکستان (سیپ) کے دونوں عہدیداروں کو ملازمت سے برطرف کیا تھا جس پر تنظیم نے اس فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن انتظامیہ اور ایئرکرافٹ انجینئرز کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا جس کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر متاثر ہوا ہے۔ پی آئی اے ایئرکرافٹ انجنیئرز کی تنظیم سیپ نے تنخواہوں اور الائونسز میں اضافے نہ ہونے پر گزشتہ کئی روز سے کام بند کر...
قومی ایئرلائن کے متعدد طیارے اس وقت تکنیکی مسائل اور مینٹیننس میں تاخیر کے باعث پروازوں کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ پرواز پی کے 225 بدستور ڈیلی چیک کے تحت گراؤنڈ پر موجود ہے۔ اے پی بی ایم ایکس رجسٹریشن والا طیارہ، جو کراچی سے اسلام آباد پی کے 308 پر آپریٹ کر رہا تھا، انجن نمبر 1 کے ایگزاسٹ کون سلیو میں خرابی کے باعث سروس سے ہٹا دیا گیا۔ اس کے نتیجے میں پروازیں پی کے 308/309 اور پی کے 451/452 منسوخ کر دی گئیں۔ جمعرات کی شام اسلام آباد تا کراچی پرواز پی کے 369 کے ساتھ ساتھ اسلام آباد اور اسکردو کے درمیان دوطرفہ پروازیں (پی کے 451-452) بھی منسوخ ہوئیں۔ متعدد بین الاقوامی اور ملکی...
لاہور ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اب لاہور میں دھواں چھوڑنے والی کوئی گاڑی نظر نہیں آنی چاہیے، شہر میں بینرز لگادیں کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بند کر دی جائیں گی، محکمہ ماحولیات کے افسروں کو آج کل سڑکوں پر نظر آنا چاہیے، جو بھی آلودگی پھیلائے اس کیخلاف کارروائی کریں۔لاہور ہائیکورٹ نے درخت کاٹنے کے معاملے پر تشویش اور ڈائریکٹر ماحولیات کے پیش نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیس کی سماعت میں جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ اگر عدالتی احکامات پر عمل کیا جاتا تو لاہور کی صورتحال مختلف ہوتی، پنجاب میں...
اسلام آباد کے ’کابل ریسٹورنٹ‘ کے خلاف شہریوں کی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے سخت اقدام کرتے ہوئے ریسٹورنٹ کے اوپن ایریا کو سیل کر دیا ہے۔ اس اقدام کی بنیادی وجہ ریسٹورنٹ کی جانب سے ڈیجیٹل اور کیش لیس نظام اپنانے میں ناکامی اور شہریوں سے نقدی کی وصولی پر اصرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق، کابل ریسٹورنٹ شہریوں سے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے سے مسلسل انکار کرتا رہا اور نقد رقم کی ادائیگی پر زور دیتا رہا، جس سے ٹیکس کی شفافیت متاثر ہو رہی تھی۔ Kabul Restaurant open space sealed for not adhering to cashless SOPs. Let’s move towards digitisation and cashless economy Good work by...
بعض مبصرین کی رائے ہیں کہ انٹرنیٹ اور راستے پی ٹی آئی کے ہونیوالے جلسے کو روکنے کیلئے بند کئے گئے ہیں، تاہم سرکاری طور پر حکومت نے اس صورتحال پر کوئی رائے نہیں دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موبائل سروسز معطل کر دیئے گئے ہیں، جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت متعدد اہم شاہراہوں پر بھی کنٹینرز لگائے گئے ہیں، جگہ جگہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔ مبینہ طور پر یہ انتظامات پاکستان تحریک انصاف کے ہونیوالے جلسے کو روکنے کے لئے کئے گئے ہیں، تاہم سرکاری طور پر حکومت نے اس صورتحال پر کوئی رائے نہیں دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج پاکستان تحریک انصاف اور...
بالی ووڈ کی معروف جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے سوشل میڈیا پر ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو یہ خوشخبری دی کہ آج انہوں نے اپنے بیٹے کا دنیا میں خوش آمدید کہا ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے اپنے بیٹے کی آمد کو اپنی زندگی کا بے حد خوشگوار لمحہ قرار دیتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ جوڑے نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں لکھا کہ ان کا “خوشیوں کا تحفہ” دنیا میں آ چکا ہے، اور وہ مداحوں کی جانب سے دی گئی محبت اور نیک خواہشات کے لیے سب کے مشکور ہیں۔ پیغام میں بچے کی پیدائش کی تاریخ بھی درج تھی...
پاکستان تحریکِ انصاف اور تحریکِ تحفظ آئین پاکستان کے ریلوے ہاکی گراؤنڈ میں آج ہونے والے اعلان کردہ جلسے کے باعث شہر بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے مختلف مرکزی شاہراہوں اور داخلی راستوں کو ٹرکوں اور کنٹینرز کے ذریعے بند کر دیا ہے، جس سے شہریوں، بالخصوص اسکول و کالج جانے والے طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق، شہر کے کئی علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری مختلف مقامات پر تعینات ہے۔ یہ بھی پڑھیے پی ٹی آئی کا کوئٹہ جلسہ خطرے میں، ضلعی انتظامیہ نے اجازت کی درخواست مسترد کردی ضلعی انتظامیہ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام کے درمیان سیاسی رابطے ایک بار پھر بحال ہوگئے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر اور جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے آئینی اور پارلیمانی معاملات پر اپنی اپنی جماعتوں کے مؤقف پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور فریقین نے آئندہ بھی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ سیاسی مبصرین کے مطابق حالیہ پیشرفت پارلیمنٹ میں اہم آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورت کے تسلسل کا حصہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہدائے جموں سے لیکر کے آج تک بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں نے اپنے خون سے تحریک آزادی کشمیر کی آبیاری کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے شہدائے جموں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے قربانی کی عظیم مثال قائم کی اور اپنے خون سے تحریک آزادی کی آبیاری کی۔ ذرائع کے مطابق علی رضا سید نے برسلز میں شہدائے جموں کے حوالے سے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے جموں کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کیا جا سکتا جنہوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پنجاب میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے 177 مدارس اور 330 مساجد کو مرحلہ وار تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے حوالے کرنے پر صوبائی حکومت اور تنظیم کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔دستاویزات کے مطابق ناظمِ اعلیٰ تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان، صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی نے ایک میمورنڈم کے ذریعے حکومتِ پنجاب کو یقین دہانی کرائی ہے کہ تنظیم صوبے میں ان مدارس کا انتظام و انصرام سنبھالتے ہوئے طے شدہ شرائط کی مکمل پاسداری کرے گی۔معاہدے کی شرائط میں کہا گیا ہے کہ تمام مدارس قومی سلامتی، ملکی استحکام اور معاشرتی امن کے پابند ہوں گے۔ مدارس کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ میں کسی مشکوک یا شرپسند شخص کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی،...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ حامد رضا سے بات ہوئی تھی ان کی گرفتاری نہیں ہوئی۔ بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حامد رضا نے خود کو سرینڈر کیا ہے، یہ ان کی اپنی مرضی اور فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حامد رضا کا ایک ہی کیس ہے ان پر جو الزام لگایا ہے وہ بے بنیاد ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔ ملاقات ہوگی، تیمارداری بھی ہوگی تو اچھی خبریں آئیں گی۔