2025-10-05@10:32:13 GMT
تلاش کی گنتی: 3803

«پولیس موبائل کے قریب»:

(نئی خبر)
    اکمل خان باری کے گھر پر پولیس کا چھاپا، پچھلے دروازے سے فرار ، چھوٹا بھائی گرفتار جاتی امرا کے مارشل لا میں پرامن احتجاج کی اجازت نہیں دی جا رہی، سینئر رہنما کی گفتگو تحریک انصاف کی جانب سے 5 اگست کو احتجاجی تحریک کے سلسلے میں لاہور میں صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔پولیس نے تحریک شروع ہونے سے قبل ہی پی ٹی آئی کی قیادت اور اہم رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارنے اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔شاہدرہ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اکمل خان باری کے گھر پر چھاپا مارا، تاہم وہ گھر کے پچھلے دروازے سے نکل کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے ان کے چھوٹے بھائی...
    ویب ڈیسک: تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی سابقہ مشیر اطلاعات پنجاب مسرت جمشید چیمہ کا گھر پولیس نے چھاپہ مارا، جس پر انہوں نے سخت ردعمل دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر پیغام دیتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ رات پولیس نے ہمارے گھر پر ریڈ کیا جہاں انہوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ جمہوریت میں کوئی طبقہ احتجاج کرے اور سرکاری املاک کا نقصان کرے تو ادارے حرکت میں آتے ہیں لیکن یہاں احتجاج شروع بھی نہیں ہوتا اور پہلے ہی چادر اور چار...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گوادر کے ساحلوں سے گلگت بلتستان کے پہاڑوں تک پولیس کا ہر افسر قوم کا فخر ہے۔ یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کے دن ہم اپنی پولیس کے بہادر افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ملک کے کونے کونے میں امن و امان کے قیام کے لیے موسمی حالات کی پروا کیے بغیر اپنے پیاروں سے دور فرض کی ادائیگی میں سرگرم عمل رہتے ہیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ آج کے دن ہم اپنے شہدا کے ان عظیم اہل خانہ کو بھی سلام کرتے ہیں جو ہماری خاطر...
    کراچی میں شاہ لطیف تھانے میں پرائیویٹ شخص کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مرنے والے نامعلوم شخص کی شناخت نہیں ہوسکی، فائرنگ کرنے والے نامعلوم شخص اور اسکا ساتھی جاں بحق شخص کو ڈاکو ظاہر کرکے تھانے لائے، دونوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔اس معاملے پر شاہ لطیف پولیس اور ایس ایس پی ملیر کے بیانات میں تضاد سامنے آیا۔ ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ واقعہ تھانے میں پیش آیا جبکہ شاہ لطیف پولیس نے کہا کہ تھانے سے باہر واقعہ ہوا۔شاہ لطیف تھانے میں فائرنگ سے ایک نامعلوم شخص کی ہلاکت کے معاملے میں پولیس کے بیانات میں تضادات سامنے آ ئے ہیں۔شاہ لطیف پولیس کا دعویٰ ہے کہ مرنے والے شخص...
    پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ایک کار اور دو موٹر سائیکلوں پر سوار ملزموں نے فائرنگ کی، جائے وقوعہ سے ایک میگزین اور گولیوں کے 10 سے زائد خول ملے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے مولانا رجب علی بنگش کے بیٹے سمیت 2 افراد شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے پہلوان گوٹھ میں دہشتگردوں نے عزاخانہ سکینہ کے ساتھ دکان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں معروف شیعہ عالم دین مولانا رجب علی بنگش کے بیٹے علی وارث اور مظہر عباس موقع پر شہید جبکہ علی حس، محمد علی اور حبیب علی زخمی ہوگئے۔ علی حسن اور محمد علی بھائی ہیں، جبکہ حبیب علی انکے ماموں ہیں۔...
    کراچی: شہر قائد میں ایسٹ زون کے علاقے ڈسٹرکٹ ملیر شاہ لطیف تھانے کے اندر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 افراد ایک شخص کو پکڑ کر تھانے لائے جسے مبینہ ڈاکو قرار دیا گیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق تھانے کے اندر تینوں افراد کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد تینوں آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔۔ اس جھگڑے کے دوران چلنے والی گولی مبینہ ڈاکو کو لگی جو موقع پر ہی دم توڑ گیا جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی تاہم پولیس اس حوالے سے کوششیں کر رہی ہے۔ جبکہ پولیس نے دونوں افراد کو حراست میں لیکر...
    سرجانی ٹاؤن میں پراپرٹی کے تنازعے پر جھگڑے کے دوران تیز دھار آلہ کے وار سے باپ اور بیٹے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے گلشن عارف میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ سرجانی ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے پراپرٹی کے تنازعے پیش آیا تھا جبکہ زخمیوں کی شناخت 65 سالہ شیر علی اس کے بیٹا 27 سالہ عبدالرزاق اور 35 سالہ انور کے نام سے کی گئی۔ تاہم، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے اور زخمیوں کے یبانات قلمبند کیے جا رہے ہیں جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں...
    ڈی سی اسلام آباد کے مطابق کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ بننے والوں کی فی الفور گرفتاری ہوگی، وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے، دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کے اجتماع یا اکٹھ پر پابندی عائد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت میں سیاسی جماعت کی جانب سے اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج کے معاملہ پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انتباہ جاری کر دیا گیا۔ ڈی سی اسلام آباد کے مطابق کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ بننے والوں کی فی الفور گرفتاری ہوگی، وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے، دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کے اجتماع یا اکٹھ پر پابندی عائد ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا...
    شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر پہلوان گوٹھ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پہلوان گوٹھ کے قریب ہوٹل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ایک کار اور دو موٹر سائیکلوں پر سوار ملزموں نے سڑک کنارے بیٹھے افراد پر فائرنگ کی، جائے وقوعہ سے ایک میگزین اور گولیوں کے 10 سے زائد خول ملے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوئوں سے تحقیقات جاری ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو اسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ گئے جبکہ تین کو نیشنل اسٹیڈیم کے قریب واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس...
    فوٹو: اسکرین گریب کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) فرخ رضا کا کہنا ہے کہ پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے زخمی 2 افراد دم توڑ گئے، زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ  فائرنگ کے واقعے کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔واقعے کے بعد  علاقہ مکینوں نے سڑک بند کرکے احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، مظاہرین نے  پہلوان گوٹھ آنے اور جانے والے دونوں ٹریک...
    راولپنڈی انتظامیہ کا اڈیالہ کے راستے سیل کرنے اور ہجوم سے سختی کے ساتھ نمٹنے کااعلان ،جیل کی سیکورٹی کو ریڈ الرٹ کیا جائیگا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی احتجاجی ریلی کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے اڈیالہ جیل کی جانب جانے والی شاہراہ کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اڈیالہ روڈ کو کنٹینرز لگا کر سیل کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی انتظامیہ نے اڈیالہ روڈ کو سیل کرنے کی منظوری دیدی، اڈیالہ روڈ کو سیل کرکے اڈیالہ جیل کی سیکورٹی کو ریڈ الرٹ کیا جائیگا جبکہ اطراف میں پنجاب رینجرز تعینات ہوگی، اسکے علاوہ راولپنڈی پولیس اور رینجرز کے جوان مشترکہ گشت کریں گے۔اڈیالہ جیل کے قریب آنے...
    پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پولیس کے شہدا کے ورثا کو پلاٹ دینے کی پالیسی پر کام شروع کردیا، شہید کی فیملی کا کوئی بھی فرد اگر کسی سرکاری محکمے میں جائے گا تو وزیر اعلی سے لے کر ہر سرکاری آفیسر پر لازم ہوگا کہ وہ اس سے کھڑے ہو کر ملیں اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے پولیس کے شہدا کے ورثا کو پچاس ہزار روپے فی کس دینے کا اعلان کردیا۔ پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پولیس کے شہدا کے ورثا کو پلاٹ دینے کی پالیسی پر کام شروع کردیا، شہید کی فیملی کا کوئی بھی فرد اگر کسی سرکاری محکمے میں...
    پی ٹی آئی کے پانچ اگست کو اڈیالہ جیل کے باہر ممکنہ احتجاج کے پیش نظراڈیالہ جیل حکام نےراولپنڈی پولیس سے اضافی سکیورٹی مانگ لی۔ نجی ٹی وی کے مطابق جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے سی پی او راولپنڈی کو پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل کے باہر ممکنہ احتجاج کے حوالےسے خط لکھ دیا۔ سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے پتا چلا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ جیل کے باہر احتجاج کرینگے۔ خط میں کہاگیا کہ اڈیالہ جیل کے باہر اضافی سیکورٹی کا بندوبست کیا جائے،خط میں کہا گیا ہے کہ جیل کے اندر بھی سیکورٹی انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔ Post Views: 1
    لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 5 اگست کے مجوزہ احتجاج سے قبل پولیس نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 200 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو شہر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، جن میں سے کچھ کو شورٹی بانڈز (ضمانتی مچلکوں) پر چھوڑ دیا گیا ہے، تاہم پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور پولیس کی جانب سے ”ڈور ناکنگ“ کی کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے 5 اگست کے احتجاج کے پیش نظر گرفتاری کے خدشے کے باعث پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔سلمان...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)تحریک انصاف کی پانچ اگست احتجاج کی کال پرشاہدرہ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری کے گھر چھاپہ مارا تاہم اکمل خان باری فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔(جاری ہے) بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ان کے چھوٹے بھائی محمود اللہ خان کو گرفتار کرلیاہے۔
    پی ٹی آئی کے 5اگست احتجاج سے قبل لاہور میں کریک ڈاون، 200سے زائد کارکن گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی جانب سے 5 اگست کے مجوزہ احتجاج سے قبل پولیس نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 200سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو شہر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، جن میں سے کچھ کو شورٹی بانڈز (ضمانتی مچلکوں)پر چھوڑ دیا گیا ہے، تاہم پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور پولیس کی جانب سے ڈور ناکنگ کی کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں ۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں ہونے...
    پشاور: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے پولیس کے شہدا کے ورثا کو پچاس ہزار روپے فی کس دینے کا اعلان کردیا۔ پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پولیس کے شہدا کے ورثا کو پلاٹ دینے کی پالیسی پر کام شروع کردیا، شہید کی فیملی کا کوئی بھی فرد اگر کسی سرکاری محکمے میں جائے گا تو وزیر اعلی سے لے کر ہر سرکاری آفیسر پر لازم ہوگا کہ وہ اس سے کھڑے ہو کر ملیں، ہم نہیں چاہتے کہ شہدا کی فیملی کو کوئی مسئلہ پیش آئے۔ کے پی پولیس جن دہشت گردوں سے نبرد آزما ہے وہ کوئی عام مجرم نہیں، شہدا کی فیملی کے لیے 50 ہزار روپے کا...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کسی ایک کی غلطی کی سزا دوسرے کو نہیں ملنی چاہیے، عوام فورسز پر تنقید سے قبل شہدا کے خاندانوں کا سوچا کریں، ہم نے اپنی فورسز کا مورال بلند کرنا ہے۔ پشاور میں یوم شہدا پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ خیبرپختونخوا پولیس جن دہشتگردوں سے نبرد آزما ہے وہ کوئی عام مجرم نہیں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: شہدا کے خاندانوں کو معاوضے کی ادائیگی اور دہشتگردی مقدمات جلد نمٹانے سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائر انہوں نے کہاکہ ہم پولیس کو جدید اسلحہ، آلات اور 100 سے زیادہ بلٹ پروف گاڑیاں دی ہیں، جبکہ پولیس کے شہدا پیکج میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ...
    پنجاب بھر میں آج یومِ شہدائے پولیس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، جہاں مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میں پولیس کے ان عظیم شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں جنہوں نے وطن کی سلامتی، امن اور ریاستی عملداری کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ شہدائے پولیس ہمیں اُن بہادر افسروں اور جوانوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے ملک و قوم کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے دہشت گردی، جرائم اور بدامنی کے خلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور قوم ان کی قربانیوں کو کبھی...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء) صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے کہ پولیس کے ہزاروں شہداء ہمارا فخر ہیں، اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔پنجاب بھر میں یوم شہدا پولیس منایاگیا، مختلف شہروں میں ہونے والی تقریبات میں پولیس کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔یومِ شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ آج کے دن ہم اپنے بہادر پولیس افسران اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، بہادرپولیس افسران اور جوانوں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے دہشت گردی، جرائم اور بدامنی کے خلاف بھرپور...
    راولپنڈی میں غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کے قتل کی تفتیش میں مزید انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس)غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کے قتل کیس کی تفتیش میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔ لرزہ خیز قتل کے مقدمے میں اہم پیش رفت کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو قتل کرنے والے 3 مرکزی ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے، جن میں لڑکی کا والد عرب گل، سسر محمد صالح عرف سلیم اور چچا مانی گل شامل ہیں۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تینوں ملزمان آپس میں بھائی ہیں اور انہوں نے مل کر مانی گل کے کمرے میں لڑکی کو تکیہ رکھ کر اور گلا...
    فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں کھانے میں تاخیر پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑی بہن کوقتل کر دیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کا افسوسناک واقعہ فیصل آباد  کی تحصیل جڑانوالہ کے گاؤں  چک 564 جی بی میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ بچیانہ میں مقدمہ درج کر کے فائرنگ کرنے والے ملزم ارباز خان کو گرفتار کر لیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
    لاہور: تحریک انصاف کی جانب سے 5 اگست کو احتجاجی تحریک کے سلسلے میں لاہور میں صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔ پولیس نے تحریک شروع ہونے سے قبل ہی پی ٹی آئی کی قیادت اور اہم رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارنے اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ شاہدرہ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اکمل خان باری کے گھر پر چھاپا مارا، تاہم وہ گھر کے پچھلے دروازے سے نکل کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے ان کے چھوٹے بھائی محمود اللہ خان کو گرفتار کر لیا ہے۔ اکمل خان باری نے پولیس کارروائی کو حکومتی بوکھلاہٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 5 اگست کی تحریک سے پہلے ہی...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا یومِ شہداءِ پولیس کے موقع پر پیغام,آج کے دن ہم اپنی پولیس کے بہادر افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ملک کے کونے کونے میں امن و امان کے قیام کیلئے موسمی حالات کی پرواہ کئے بغیر اپنے پیاروں سے دور فرض کی ادائیگی میں سرگرم عمل رہتے ہیں اور اپنی جانوں کو نذرانہ پیش کرتے ہیں. آج کے دن ہم اپنے شہداء کے ان عظیم اہل خانہ کو بھی سلام کرتے ہیں جو ہماری خاطر اپنا مستقبل قربان کرتے ہیں. دہشتگردی کی جنگ میں 8 ہزار سے زائد پولیس کے افسران و جوانوں نے ارض وطن کی خاطر اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا اور بطور فرنٹ لائن دفاعی...
    راولپنڈی کے تھانہ پیر ودھائی کے علاقہ فوجی کالونی میں جرگے کے حکم پر 19 سالہ شادی شدہ لڑکی سدرہ عرب کے قتل کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے قتل میں ملوث 3 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ تحقیقات کے مطابق، سدرہ عرب کو اس کے 3 بھائیوں اور دیگر افراد نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔ گرفتار کیے گئے ملزمان میں عرب گل (سدرہ کا بھائی)، سسر محمد صالح عرف سلیم اور چچا مانی گل شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے راولپنڈی میں جرگہ کے حکم پر لڑکی کے قتل کی تفتیش میں اہم پیشرفت، کپڑے اور اسلحہ برآمد تفتیشی ذرائع کے مطابق، تینوں ملزمان نے مانی گل کے کمرے میں لڑکی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے داخلہ محسن نقوی نے پولیس کے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 اگست کا دن ملک کی داخلی سلامتی کے نگہبانوں کے نام جنہوں نے اپنی قیمتی جانیں قربان کرکے ریاستی عملداری کو یقینی بنایا۔پیر کو یوم شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس کے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،ان عظیم محافظوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہو کر امر ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی، جرائم اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جانیں نچھاور کرنے والے پولیس...
    آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے علاقے سماہنی جنڈی چونترہ میں زوردار دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا گھر کے اندر بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، دھماکے سے املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کی آوازسنتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، سیکیورٹی حکام نے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ Post Views: 6
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے یومِ شہدا پولیس کے موقع پر قوم کے محافظوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس فورس کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے ان شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر وطنِ عزیز کے عوام کو تحفظ فراہم کیا۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہماری پولیس کے بہادر افسران و جوان ہر موسم، ہر چیلنج کے باوجود اپنے پیاروں سے دور، فرض کی ادائیگی میں سرگرم رہتے ہیں۔ آج ہم ان سب کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے عظیم اہلخانہ کو سلام جو ہماری خاطر اپنا...
    ’جیو نیوز‘ گریب غیر ت کے نام پر ایک اور شادی شدہ خاتون کی جان لے لی گئی۔بہاولپور کے علاقے تلہڑ میں خاتون کو شوہر، سسر اور دیور نے قتل کر دیا۔ملزمان تدفین کر رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔واضح رہے کہ 17 جولائی کو جرگے کے حکم پر شادی شدہ خاتون کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پولیس کے بہادر افسر و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 8 ہزار سے زائد پولیس کے افسران و جوانوں نے ارض وطن کی خاطر اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا، پولیس کے جوان ملک کے کونے کونے میں امن و امان کے قیام کیلئے موسمی حالات کی پرواہ کئے بغیر اپنے پیاروں سے دور فرض کی ادائیگی میں سرگرم عمل رہتے ہیں اور اپنی جانوں کو نذرانہ پیش کرتے ہیں، آج کے دن ہم اپنے شہدا ء کے ان عظیم اہل خانہ کو بھی سلام کرتے ہیں جو ہماری خاطر اپنا مستقبل قربان کرتے ہیں۔ وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے...
    راولپنڈی کے علاقے پیرو دھائی میں شادی شدہ خاتون کو قتل کر کے لاش قبرستان لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لی۔مقتولہ سدرہ عرب کو 17 جولائی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا، اس کی لاش کو قبرستان لانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ’جیو نیوز‘ کو مل گئی۔ راولپنڈی: جرگے کے سربراہ نے شادی شدہ لڑکی کو قتل کرایا، پھر خود اس کا جنازہ پڑھایاپولیس کے مطابق قتل کا فیصلہ جرگے کے سربراہ عصمت اللّٰہ نے دیا تھا، لڑکی کو 17 اور 18 جولائی کے درمیانی رات گلا دبا کر قتل کرکے دفنایا گیا۔ فوٹیج میں مقتولہ کو لوڈر رکشہ میں قبرستان لاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، بارش...
    پولیس نے مقتولہ کے کپڑے، اسلحہ اور دیگر شواہد برآمد کر لیے، ملزمان نے جرگہ میں شامل افراد کے نام بھی اگل دیے۔ راولپنڈی میں جرگہ کے حکم پر غیرت کے نام پر لڑکی کے قتل کے مقدمے میں پولیس کو اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور تفتیشی ٹیم نے واقعے سے متعلق کئی اہم شواہد برآمد کر لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے مقتولہ کے وہ کپڑے بھی برآمد کر لیے ہیں جو اس نے قتل کے وقت پہنے ہوئے تھے۔ یہ کپڑے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر بازیاب کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر قتل کی گئی لڑکی کی قبر کشائی، عدالتی حکم پر کارروائی مکمل اسی دوران ایک گرفتار ملزم کی...
    یوم شہداء کے موقع پر پیغام میں پی پی چیئرمین نے کہا کہ آئیے ہم ان کی یاد اور احترام میں سر جھکاتے ہوئے یہ عہد کریں کہ ہم ایک ایسا معاشرہ تعمیر کریں گے جو ان کی قربانیوں کے شایانِ شان ہو، ایک ایسا معاشرہ جو انصاف، امن اور وقار کی پاسداری کے اصولوں پر قائم ہو۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ شہدائے پولیس  کے موقع پر اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس فورسز کے بہادر بیٹوں اور بیٹیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا...
    آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی عبدالقیوم نیازی کو 9 مئی کے کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق عبدالقیوم نیازی کو آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے علاقے سماہنی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ عبدالقیوم نیازی کے 9 مئی کے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آزاد کشمیر پولیس سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی گرفتاری وارنٹ گرفتاری وی نیوز
    شدید بارش کے باوجود ہزاروں افراد نے اتوار کو سڈنی ہاربر برج پر فلسطینیوں کے حق میں ‘مارچ فار ہیومینٹی’ میں شرکت کی۔ احتجاج میں شریک افراد نے فوری سیزفائر ابھی اور اسرائیل اور امریکا کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین میں وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج، وفاقی رکن پارلیمنٹ ایڈ حسین اور سابق نیو ساؤتھ ویلز پریمیئر باب کار بھی شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیے: آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک ہتھیار نہیں ڈالیں گے، حماس نے واضح کردیا پولیس کی ابتدائی مخالفت اور سکیورٹی خدشات کے باوجود، سپریم کورٹ کی جج بیلینڈا رِگ نے مارچ کی اجازت دی اور کہا کہ اس کی مخالفت سے عوامی تحفظ بہتر نہیں ہوگا۔ مارچ کے دوران پولیس نے مظاہرین کو پیغام...
    بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار، کامیڈین کلابھاون نواس کیرالا کے ہوٹل میں  مردہ پائے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نواس اپنی آنے والی نئی فلم "پرکَمبنم” کی شوٹنگ کے سلسلے میں کیرالا کے ایک ہوٹل میں مقیم تھے۔ جس دن انھیں ہوٹل سے چیک آؤٹ کرنا تھا وہ کافی دیر تک کمرے سے باہر نہ آئے تو عملے نے دروازہ کھولا اور اندر داخل ہوئے۔ ہوٹل کے کمرے میں اداکار بے ہوش پڑے تھے انھیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت تصدیق کردی گئی۔ مقامی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کسی مشتبہ عنصر کے شواہد نہیں ملے۔ وہ ممکنہ طور پر دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ...
    دہلی پولیس نے ایک خاتون اور اس کے آشنا کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے خاتون کے شوہر کو قتل کر کے اس کی لاش ہریانہ کے سونی پت میں نالے میں پھینک دی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت 34 سالہ سونیا اور 28 سالہ روہت کے طور پر ہوئی ہے۔ کیس کا ایک اور ملزم وجے ابھی مفرور ہے۔ یہ بھی پڑھیں:غیرت کے نام پر 17 سالہ سدرہ کے قتل میں ملوث والد، بھائی اور سابق شوہر نے اعتراف جرم کرلیا قتل کی وجہ سونیا اور روہت کا ناجائز تعلق اور مقتول پریم پرکاش کا مجرمانہ اور ظالمانہ رویہ بتایا گیا ہے۔ پریم پرکاش کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے، اور عدالت...
    — فائل فوٹو لاہور کے علاقے چوہنگ میں خاوند کے سامنے بیوی سے مبینہ زیادتی کا ایک اور ملزم پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔پولیس کے مطابق خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث 4 میں سے 2 ملزمان اویس اور ارشاد پہلے ہی سی سی ڈی کے ساتھ ہونے والے مقابلے میں مارے جاچکے ہیں۔اجتماعی زیادتی کے کیس میں ملوث چوتھے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ لاہور: خاتون سے مبینہ زیادتی کے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاکپولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا گیا تو انہوں نے فائرنگ کردی جس کے بعد جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ...
    ناگپور(انٹرنیشنل ڈیسک)انڈیا کے شہر ناگپور میں پولیس نے ایک ایسی خاتون کو گرفتار کیا ہے جن پر ایک یا دو نہیں بلکہ آٹھ بار شادی کرنے اور پیسوں کے لیے آٹھ شوہروں کو دھوکہ دینے کا الزام ہے۔ خاتون کے خلاف ناگپور کے تین پولیس سٹیشنوں کے ساتھ ساتھ چھترپتی سمبھاجی نگر، ممبئی اور پاوانی کے تھانوں میں بھی ایسے ہی مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔ خاتون کے پہلے شوہر سے لے کر اُن کے آٹھویں شوہر تک سبھی نے مل کر عدالت میں ایک حلف نامہ جمع کروایا ہے جس میں انھوں نے عدالت کو بتایا کہ انھیں کس طرح دھوکہ دیا گیا۔ ’میں طلاق یافتہ ہوں، دوبارہ شادی کے بارے میں سوچ رہی ہوں‘ گٹی کھادن پولیس...
    چوری کے الزام پر نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے فتح گڑھ میں 3 ملزمان نے نوجوان پر موبائل چوری کا الزام لگاتے ہوئے اسے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔پولیس نے بتایا کہ ویڈیو وائرل ہونے کےبعد پولیس کی مدعیت میں 3 ملزمان کے خلاف اغوا اور تشدد کا مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس دیگر 2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
    کراچی: سندھ پولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے کراچی میں ایک خصوصی ریس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ 5 کلومیٹر طویل ریس "بورن ٹو رن پاکستان" کے زیر اہتمام شہر کے معروف مقام "دو دریا" پر منعقد کی گئی، جس میں خواتین اور مردوں سمیت تقریباً ایک ہزار افراد نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ ریس کے شرکاء نے نہ صرف اپنی فزیکل فٹنس کا مظاہرہ کیا بلکہ سندھ پولیس کے ان بہادر شہداء کو یاد کیا جنہوں نے امن و امان کے قیام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ منتظمین کے مطابق ریس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں...
    کراچی کے علاقے ملیر 15 کالا بورڈ کے قریب جامع ملیا کے قریب گھر کے اندر جائیداد کے تنازع پر جھگڑے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 55 سالہ غیر ملکی خاتون ڈیلیا شدید زخمی ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق زخمی خاتون جاپانی شہریت رکھتی ہیں اور ان کا تعلق فلپائن سے ہے۔ خاتون نے ناصر نامی پاکستانی شخص سے شادی کی تھی، جو اب انتقال کر چکے ہیں۔ خاتون مبینہ طور پر اپنے شوہر کی جائیداد میں حصہ لینے کے لیے سسرال آئی تھی۔ واقعے کے دوران خاتون کے دیور، دانش نامی شخص نے فائرنگ کر دی جس سے ڈیلیا کو دو گولیاں لگیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھر کے اندر پیش...
    لاہور: چوہنگ میں خاوند کے سامنے بیوی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے اندوہناک کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن پولیس نے بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں تیسرا مرکزی ملزم زاہد ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے انسپکٹر شاہد اور اہلکار علی بال بال بچ گئے۔ دونوں اہلکار بلٹ پروف جیکٹس کی بدولت محفوظ رہے، تاہم فائرنگ کے نتیجے میں پولیس موبائل اور بلٹ پروف جیکٹس کو نقصان پہنچا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزم زاہد کو گینگ ریپ کے وقت دیگر ملزمان نے فون کرکے موقع...
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے ملیر میں جائیداد کے تنازعہ پر ایک غیر ملکی خاتون کو گولی ماردی گئی۔ پولیس کے مطابق فلپائنی خاتون کے پاکستانی شوہر ناصر کا انتقال ہوگیا تھا، جس کے بعد خاتون اپنا حصہ لینے سسرال آئی تھی۔پولیس کا بتانا ہے کہ جھگڑے کے دوران خاتون کے دیور دانش نے فائرنگ کردی، فلپائنی خاتون کو دو گولیاں لگی ہیں۔پولیس کے مطابق زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔
    فائل فوٹو  رحیم یار خان میں چولستان کے علاقے میں فصلوں میں گھسنے پر مبینہ طور پر مقامی زمیندار نے دو اونٹنیوں کو کلہاڑیوں کے وار کرکے مار دیا۔واقعہ 3 روز قبل پیش آیا، پولیس نے 11 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ یہ بھی پڑھیے سانگھڑ میں ٹانگ سے محروم کی جانے والی اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ لگادی گئی اونٹ کی ٹانگ کاٹنے پر پولیس نے سانگھڑ کے وڈیرے کو کلین چٹ دے دی ہیڈ فرید چولستان کے رہائشی عبد الخالق نےالزام لگایا کہ علاقہ کے با اثر افراد نے اس کی دو اونٹنیوں کو کلہاڑی کے وار کرکے مار ڈالا ہے، ملزمان نے فصل اجاڑنے پر اونٹنیوں کو مارا۔دوسری جانب ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تین...
    اسلام آباد میں ایرانی صدر کی آمد کے باعث وفاقی دارالحکومت کے مختلف اہم مقامات پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس دوران شہریوں کو ممکنہ ٹریفک مسائل سے بچانے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ایک جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ ٹریفک پولیس اسلام آباد کے مطابق کورال، فیض آباد، ایکسپریس ہائی وے، مری روڈ، کلب روڈ، سرینہ ہوٹل، زیرو پوائنٹ اور سری نگر ہائی وے پر غیر معمولی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شام 5 بجے سے 7 بجے تک ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں سست روی اور عارضی تعطل...
    کوئٹہ کی عدالت نے ڈاکٹر ماہ رنگ اور بی وائی سی (بلوچ یوتھ کونسل) کی دیگر قیادت کو 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر دوبارہ پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ماہ رنگ بلوچ اور دیگر رہنما انسدادِ دہشتگردی عدالت میں پیش، 15 روزہ ریمانڈ منظور پولیس کی جانب سے عدالت سے 30 روز کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، تاہم عدالت نے 20 دن کا ریمانڈ منظور کیا۔ عدالتی کارروائی کے دوران بی وائی سی قیادت کی جانب سے اسرار بلوچ ایڈووکیٹ، شعیب بلوچ ایڈووکیٹ اور عیوض زہری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے موکلوں کی نمائندگی کی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ اور دیگر بی وائی سی رہنماؤں کو 24...
    کولاج بشکریہ سوشل میڈیا  سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل میں ملوث ملزم عمران آفریدی نے ایک ویڈیو بیان میں قتل کا اعتراف کرتے ہوئے اس گھناؤنے عمل کے پیچھے چھپی وجہ بتادی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو بیان کے مطابق ملزم عمران آفریدی نے قتل کا اعتراف کر لیا، ملزم کا کہنا ہے کہ شمس الاسلام نے میرے والد کو اغواء کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں قتل کردیا، وکیل اور میرے والد کے درمیان 35 لاکھ روپے کا لین دین تھا جو ماضی میں تنازع کی بنیاد بنا تھا۔عمران آفریدی نے ویڈیو بیان میں الزام عائد کیا، ’ناصرف اس کے والد کو قتل کیا گیا بلکہ اس کے بعد ان کے خاندان کو جھوٹے مقدمات...
    احسن عباسی: سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کا معاملہ واضح ہوگیا, ملزم نے ویڈیو بیان میں قتل کرنے کااعتراف کرلیا۔  ویڈیو کے مطابق ملزم عمران آفریدی نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ شمس الاسلام نے میرے والد کو اغوا کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کر دیا۔   دونوں کے درمیان 35 لاکھ روپے کا لین دین تھا، جو تنازع کی بنیاد بنا۔  عمران آفریدی کے مطابق نہ صرف اُس کے والد کو قتل کیا گیا بلکہ اس کے بعد ان کے خاندان کو جھوٹے مقدمات میں الجھا دیا گیا۔ راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ  شمس الاسلام نے میرے بھائیوں پر دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات بنوائے اور ہماری خواتین کو...
    راولپنڈی: جرگے کے فیصلے پر خاتون کے قتل کیس میں رکشہ ڈرائیور وعدہ معاف گواہ بن گیا جب کہ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کردی گئی۔ غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون سدرہ بی بی کے لرزہ خیز قتل کیس میں عدالت نے گرفتار 6 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کر دی۔ کیس کی سماعت ڈیوٹی سول جج ثمرہ وحید نے کی، جہاں پولیس نے عدالت سے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے وہ تکیہ برآمد کرنا باقی ہے جو خاتون کو قتل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ عدالت نے پولیس کی درخواست جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے...
    کراچی ( ویب ڈیسک )پولیس کے مطابق خواجہ شمس الاسلام بیٹے کے ساتھ ایک جنازے میں شرکت کیلئے آئے تھے کہ قمیض شلوار میں ملبوس ملزم نے ان پر فائرنگ کی اور موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزم کی شناخت ہو گئی اور حملہ آور نے فرار ہوتے ہوئے کہا ایک جملہ بھی ادا کیا۔ درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس فیز 6 قرآن اکیڈمی میں نماز جمعہ کے بعد ایک شخص نے مسجد میں گھس کر فائرنگ کی اور فرار ہو گیا، فائرنگ کے نتیجے میں سینئر وکیل خواجہ شمس السلام اور ان کا بیٹا زخمی ہو گئے، فائرنگ سے زخمی ہونے...
    ویب ڈیسک: اسلام آباد کے بعد قصور کے نواحی گاؤں کوٹلی رائے ابوبکر میں گدھے کا گوشت برآمد کرلیا گیا۔  نجی ٹی وی کے مطابق حساس اداروں کی نشاندہی پرمقامی پولیس موقع پرپہنچ گئی،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ  تین ملزمان فرار ہوگئے۔  پولیس نےکئی من گوشت قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے  سے مزید تفتیش جاری ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ
    صادق آباد+ بنوں (آئی این پی) صادق آباد میں دو روز قبل جمعرات کو رات گئے ماہی چوک کے قریب پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے راکٹ لانچر سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔ جن کی آبائی علاقوں میں تدفین کر دی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملے کی شدید مذمت کی۔ واقعہ بستی شیخانی کے قریب پیش آیا۔ لاشوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او بہاولپور...
    لاہور: شوہر کے سامنے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق  چوہنگ اجتماعی زیادتی کے واقعے  میں مفرور  2ملزمان کی شناخت بھی ہوگئی ہے۔  حکام نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت عمران اور زاہد کے نام سے ہوئی ہے، جو وقوعہ کے وقت نشے کی حالت میں تھے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: لاہور، چوہنگ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی، پولیس مقابلے میں دو مرکزی ملزمان ہلاک واضح رہے کہ گرفتار ملزم ارسلان کی نشاندہی پر واقعے میں ملوث  ملزمان کی گرفتاری کے لیے نشتر کالونی کے علاقے میں سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے چھاپا مارا تھا، جہاں ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی اور فائرنگ کے...
    آر پی او بنوں سجاد خان کے مطابق گزشتہ رات سے جاری آپریشن میں 6 دہشتگرد مارے جاچکے ہیں اور 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے، آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے آپریشن کرکے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ ذرائع کے مطابق بنوں کے علاقے میریان میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ طور پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر مکمل تباہ کردیا گیا۔ آر پی او بنوں سجاد خان کے مطابق گزشتہ رات سے جاری آپریشن میں 6 دہشتگرد مارے جاچکے ہیں اور 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا...
    —سینئر وکیل پر مسجد میں فائرنگ کا منظر، چھوٹی تصویر مقتل خواجہ شمس الاسلام کی ہے—ویڈیو گریب/فائل فوٹو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کے ملزم عمران آفریدی سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ اس کا والد نبی گل سندھ پولیس کا اہلکار تھا۔ تفتیشی حکام کے مطابق نبی گل سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کی سیکیورٹی پر تعینات تھا، 2021ء میں تھانہ بوٹ بیس کی حدود سے نبی گل کو اغواء کر لیا گیا تھا۔ تفتیشی حکام نے بتایا ہے کہ اغواء کے چند روز بعد نبی گل کی لاش ٹھٹہ سے ملی تھی۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ نبی گل کے اہلِ خانہ نے اس کے قتل کا الزام خواجہ شمس الاسلام...
    پشاور: خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق یہ اقدام صوبے میں دہشتگردی کے خلاف موثر کارروائیوں کی صلاحیت بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔ بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پہلی بار اینٹی ڈرون گن کو استعمال کیا گیا، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ یہ گن پشاور سے بنوں پولیس کو فراہم کی گئی ہے، جسے دہشتگردوں کی نقل و حرکت اور ممکنہ ڈرون حملوں کو روکنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی پشاور سینٹرل پولیس آفس نے مزید بتایا کہ اینٹی ڈرون...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)مانگا منڈی میں میں نشئی باپ نے اپنے 6ماہ کے بچے کا گلا کاٹ دیا،6ماہ کے سالار کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔(جاری ہے) پولیس نے ملزم ناصر کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا،پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نشے کاعادی ہے،ملزم اہل خانہ کے ہمراہ پیر کالونی رشتے داروں کے پاس آیا تھا،ملزم نے بچے کو اٹھایا اور باہر لے جا کر تیز دھار آلہ سے گلا کاٹ دیا۔
    کوہٹہ : پاکستانی شہریوں کو قومی اور بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس نے شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کوئٹہ میں باقاعدہ طور پر ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی قائم کر دی ہے، جہاں نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی لائسنس کا بھی اجرا کیا جا رہا ہے۔یہ اتھارٹی اسلام آباد اور شیخوپورہ کے بعد ملک میں موٹروے پولیس کے تحت قائم کی جانے والی تیسری ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) موٹروے پولیس اشفاق احمد نے بتایا کہ کوئٹہ میں اس منصوبے پر کام دو سال قبل شروع کیا گیا تھا، جبکہ گزشتہ برس سے اتھارٹی نے...
    کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں جنازے کے دوران فائرنگ سے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کے واقعے میں ان کا بیٹا زخمی ہو گیا۔کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق خواجہ شمس الاسلام کو پیٹ میں گولی لگی، جس کے باعث ان کی موت واقع ہوئی۔ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسجد میں نماز جنازہ کی ادائیگی کی جا رہی تھی۔پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا ملزم مسجد کے باہر موجود تھا اور فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب کے شہر صادق آباد کے قریب پولیس چوکی پر ڈاکووں کے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس حملے میں شہید ہونے والے 5 پولیس اہلکاروںکوخراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس حملے کی بھرپور مذمت کی۔(جاری ہے) وزیر داخلہ نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے بھی دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ پولیس جوانوں نیرات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرنے والے ڈاکووں کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے...
    کراچی میں  ایک روز قبل شہری نے 2 بچوں کو سمندر میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں بچوں کی عمریں 5 سے 6 برس کے درمیان تھیں، موقع پر موجود لوگوں نے انھیں بچانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔ ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ جب وہ یہاں پہنچا تو اس نے پانی میں لاشیں دیکھیں جس کے بعد اس نے پولیس اور دیگر اداروں کو آگاہ کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والوں کی شناخت کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کا نام اورنگزیب عالم ہے، جبکہ اس کے ساتھ بیٹا احمد اور بیٹی آیت بھی موجود تھے۔ سی ویو دو دریا...
    واقعہ کے بعد متاثرہ فرد سیشن جج کے پاس استغاثہ دائر کرے گا۔ سیشن جج تفتیش ایف آئی اے کو بھجوائے گا اور ایف آئی اے کا تفتیشی افسر چودہ روز میں رپورٹ پیش کرنے کا پابند ہوگا۔ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر اور پہلے روز سے ساٹھ روز کے اندر فیصلہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ نے پولیس حراست میں تشدد یا ہلاکت کی تفتیش پولیس سے لیکر ایف آئی اے کے سپرد کر دی۔ پارلیمنٹ کی طرف سے جاری ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ  پر عملدرآمد شروع ہو گیا۔ استغاثہ دائر ہونے کے بعد سیشن جج کیس ایف آئی اے کو بھجوائے گا۔ پارلیمنٹ نے پولیس کی حراست میں تشدد اور کسی کی ہلاکت کے کیس کی...
    تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب راجن پور میں کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں 125سال سے تعینات بارڈر ملٹری پولیس میں تبدیلی کردی گئی۔پہلی مرتبہ بارڈر ملٹری پولیس میں خواتین کو سیکیورٹی پر تعینات کردیا گیا ہے۔خواتین پولیس اہلکاروں کو اسلحہ چلانا اور جرائم پیشہ افراد سے مقابلہ کرنے کی مکمل ٹریننگ دی گئی ہے۔خواتین پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہماری تعیناتی سے یہاں کی خواتین اپنے مسائل کے لیے باہر نکل سکتی ہیں۔
    فائل فوٹو لاہور میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے 2 ملزمان پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا گیا تو انہوں نے فائرنگ کردی جس کے بعد جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔یاد رہے کہ گزشتہ رات چوہنگ کے قریب 4 افراد نے خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی تھی۔دوسری جانب بیگم کوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم ورغلاء کر معصوم بچے کو اپنے کمرے میں لے جا کر زیادتی کرنے لگا تھا کہ بچے کی چیخ و پکار سے ملزم موقع سے بھاگ گیا۔
    — فائل فوٹو  لاہور کے علاقے چوہنگ کے قریب خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے میں ملوث دو ملزمان پولیس مقابلے میں مارے گئے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی۔پولیس نے مزید بتایا کہ جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے، جبکہ ان کے باقی ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ رات چوہنگ کے قریب 4 افراد نے ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تھی۔
    اسلام آباد کے بعد قصور سے بھی کئی من گدھے کا گوشت برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد کے بعد قصور کے نواحی گاؤں کوٹلی رائے ابوبکر میں گدھے کا گوشت برآمد کرلیا گیا۔ حساس اداروں کی نشاندہی پرمقامی پولیس موقع پرپہنچ گئی،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، تین ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نےکئی من گوشت قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرای سی ایل میں نام؛ وزارت داخلہ کو سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی درخواست پر فیصلہ...
    ایف آئی اے این سی بی اور انٹرپول کی بڑی کارروائی میں قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم داود سرور کو عراق سے گرفتار کر لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار ملزم کو گرفتاری کے بعد کراچی ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، جہاں ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے اسے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔ داود سرور گزشتہ 5 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور اس کے خلاف تھانہ قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے اس کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی حوالگی...
    قصور(نیوز ڈیسک) قصور کے نواحی گاؤں کوٹلی رائے ابوبکر میں گدھے کا گوشت برآمد کرلیا گیا۔ حساس اداروں کی نشاندہی پرمقامی پولیس موقع پرپہنچ گئی،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، تین ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نےکئی من گوشت قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ Post Views: 2
    لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے 4 میں سے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔ پولیس حکام کا بتنا ہے کہ لاہور کے علاقے چوہنگ میں 4 افراد نے ایک خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا گیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار دوسری جانب بیگم کوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش ملزم گرفتار کر لیا۔ ملزم ورغلاء کر معصوم بچے کو...
    ویب ڈیسک: صادق آباد کےعلاقہ ماہی چوک کے قریب پولیس چوکی پر کچے کے ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 5 ایلیٹ جوان شہید ہوگئے جبکہ 2 جوان زخمی ہوئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق درجنوں ڈاکوؤں نے رات گئے پولیس پوسٹ پر حملہ کیا، ڈاکوؤں کے حملے کی اطلاع پر ڈی پی او عرفان علی سموں پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، مقابلے میں ایک ڈاکو بھی مارا گیا، ڈاکوؤں کی جانب سے چوکی پر راکٹ لانچر بھی داغے گئے۔ پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ ترجمان پولیس کے مطابق شہدا میں محمد عرفان، محمد سلیم، خلیل احمد، غضنفر عباس، نخیل حسین شامل ہیں، شہید اہلکار 6 ماہ سے کچے میں ڈیوٹی...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے منگھوپیر مزار کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 25 سالہ عبدالغنی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔  منگھوپیر پولیس کے مطابق ڈاکو فرار ہو رہے تھے کہ پولیس پارٹی بھی موقع پر پہنچ گئی اور مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔  پولیس نے زخمی شہری اور ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے ۔
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے کلفٹن میں چائنہ پورٹ کے قریب سے برآمد ہونے والی میاں بیوی کی لاشوں میں سے مقتول نوجوان ساجد کے ورثاء نے اس کی میت سرد خانے سے وصول کر لی۔نوجوان ساجد کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ عصر ادا کی جائے گی جس کے بعد اسے محمد شاہ قبرستان نارتھ کراچی میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔پولیس کے مطابق ساجد کی اہلیہ کی میت وصولی کے لیے تاحال لواحقین نے رابطہ نہیں کیا ہے۔ کراچی: مقتول جوڑے کا نکاح نامہ سامنے آ گیا، مقتول ساجد نے 22 جولائی کو اسلام قبول کیا، اسی روز کورٹ میرج کیکراچی میں بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن میں چائنہ پورٹ کے قریب ملنے والی جوڑے کی لاشوں سے...
    پنجاب کے ضلع کامونکی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بیوی سے جھگڑے پر سفاک باپ نے دو ماہ کے بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا۔ کامونکی پولیس نے کہا کہ افسوسناک واقعہ کامونکی میں واہنڈو کے علاقہ سلطان پورہ میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ بیوی سے جھگڑے پر سفاک باپ نے 2 ماہ کے بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا، چھت سے گرکر عبداللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ کامونکی پولیس نے سفاک قاتل سجاد کو حراست میں لے لیا۔
    ضلع کرم میں گزشتہ ایک سال کے دوران کرم پولیس کے 07 بہادر سپاہیوں سمیت مجموعی طور پر 68 جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر یہ ثابت کیا کہ وہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم خیبر پختونخوا کا وہ منفرد خطہ ہے جس کی سرزمین بہادری، ایثار اور سرفروشی کی ان کہی داستانوں سے لبریز ہے یہاں کی فضائیں ان لازوال قربانیوں کی گواہ ہیں جو کرم پولیس کے جوانوں نے قیامِ امن کے لیے دی ہیں، ضلع کرم میں گزشتہ ایک سال کے دوران کرم پولیس کے 07 بہادر سپاہیوں سمیت مجموعی طور پر 68 جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر یہ ثابت کیا کہ وہ کسی بھی قربانی سے...
    راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں غیرت کے نام پر 21 سالہ سدرہ کے قتل کے کیس کی تفتیش میں پیش رفت  ہوئی ہے جب کہ پولیس ٹیم نکاح کی تصدیق  کے لیے مظفرآباد روانہ ہوگئی جہاں سدرہ کے دوسرے خاوند عثمان و اہل خانہ کو باقائدہ شامل تفتیش کرکے بیانات بھی ریکارڈ کیے جائیں گے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم سب انسپکٹر شعیب احمد کی سربراہی میں مظفرآباد آزاد کشمیر روانہ ہوئی ہے۔ تفتیشی ٹیم کا مقصد سدرہ کے مبینہ دوسرے شوہر عثمان سے نکاح کی تصدیق اور متعلقہ دستاویزات کا حصول ہے جب کہ  عثمان اور اس کے اہلخانہ کو شاملِ تفتیش کرکے ان کے بیانات بھی قلمبند کیے جائیں گے۔ راولپنڈی میں مقدمے میں ملوث سات...
    گوجرانوالہ کے رہائشی جوڑے کی کراچی سےلاشیں ملنے کے واقعے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ مقتولہ ثنا کا بھائی وقاص ہی قتل میں ملوث نکلا ہے۔ پولیس ذرائع  نے کہا کہ وقاص کا رشتہ دار عاصم اور اس کا دوست عمران بھی واردات میں ملوث ہیں، زیر حراست وقاص نےاعتراف جرم کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق وقاص نے بیان دیا کہ عاصم اور عمران مقتولہ ثناء اور ساجد کے پیچھے کراچی گئے، عاصم کا پلان تھا کہ شوٹرز کے ذریعے قتل کروایا جائےگا، پولیس ذرائع  نے کہا کہ 19 جولائی کو عاصم اور عمران لاہور سے کراچی گئے اور 25 کو واپس آئے، عاصم نے واپس آکر وقاص کو بتایا کہ ایک دو دن میں کام ہو...
    بلوچستان میں لڑکی اور لڑکے کو غیرت کے نام پر قتل کیے جانے کا واقعہ سامنے آیا تو چند ہی دنوں میں ملک کے مختلف حصوں سے اسی نوعیت کے کئی کیسز رپورٹ ہوئے، جنہوں نے معاشرے کے اجتماعی رویے اور ریاستی ردِعمل پر نئے سوالات کھڑے کر دیے۔ صرف 2 ہفتوں کے اندر اندر سندھ اور جنوبی پنجاب سے بھی ایسی خبریں سامنے آئیں جن میں خواتین کو خاندان کی ’عزت‘ بچانے کے لیے قتل کر دیا گیا۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (HRCP) کے مطابق، پاکستان میں ہر سال اوسطاً 500 سے زائد خواتین غیرت کے نام پر قتل ہوتی ہیں۔ 2023 میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 479 تھی، لیکن ماہرین کے مطابق یہ اصل تعداد...
    کراچی کے علاقے چائنا پورٹ سے ملنے والی میاں بیوی کی لاشوں کا معمہ حل ہوگیا۔ قاتل خاتون کا بھائی نکلا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ ثناء کا بھائی وقاص قتل میں ملوث نکلا ہے، اس نے اعترافِ جرم بھی کرلیا ہے۔ وقاص کا رشتہ دار عاصم اور اس کا دوست عمران بھی اس ہولناک واقعے میں ملوث ہیں۔ ملزمان عاصم اور عمران مقتولہ ثناء اور ساجد کے پیچھےکراچی گئے۔ مقتول ساجد کےساتھ اس کا دوست احتشام بھی کراچی  گیا تھا۔ پولیس کے مطابق احتشام ملزم عاصم کا بھی دوست ہے۔ شبہ ہےکہ احتشام کےذریعے ہی عاصم، ساجد اور ثناء تک پہنچا۔ قتل کے بعد سے احتشام غائب ہے جبکہ ملزم عاصم اور عمران کی تلاش جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیے...
    شہر قائد کے علاقے پاپوش نگر تھانے میں تفتیش کے دوران فرار ہونے والا ملزم پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا جبکہ اہل خانہ نے ماورائے عدالت قتل کا دعویٰ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم کو پولیس نے منشیات کے الزام میں گرفتار کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کیا تھا ، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزم کے خلاف منشیات فروشی کے متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ مارے جانے والے ملزم کے اہلخانہ نے واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اس حوالے سے پولیس افسران کی جانب سے بھی واقعے کی انکوائری کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔  ایس ایچ او پاپوش نگر شوکت اعوان نے بتایا کہ پولیس نے...
    کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں باپ نے 17 سالہ بیٹی کو مبینہ طورپر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ کوئٹہ پولیس نے کہا ہے کہ متاثرہ لڑکی نے والدہ کے ساتھ تھانے میں آکر مقدمہ درج کروایا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد عبدالمنان کو گرفتار کرلیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: نوشہرو فیروز میں لڑکی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کیس میں جرگے کا کیا کردار رہا؟ واقعے کے بعد متاثرہ لڑکی اور ان کے والد کے ڈی این اے کے نمونےحاصل کرلیے گئے ہیں جبکہ پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری طرف قصور میں بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کو پنجاب پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر کھوکھرا پار میں 16 سالہ پڑوسی لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے زیادتی کے بعد قتل کرنے والے پڑوسی کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر کھوکھراپار میں گھر کے باہر سے لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ بیس دن میں حل ہوگیا۔ سولہ سالہ اریبہ کے قتل  میں ملوث پڑوسی ملزم محمد حذیفہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ دس جولائی کو اریبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا، شور مچانے پر اُس کے منہ پر ہاتھ رکھا جس پر وہ دم گھٹنے سے مر گئی تھی۔ ملزم نے کہا کہ اریبہ میری پڑوسن تھی جو میرے گھر اپنی دوست کا پوچھنے آئی تھی، گھر خالی ہونے...
    کراچی: پولینڈ نے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 2-3 سے شکست دے کرعالمی انڈر 19 والی بال چیمپین شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ قومی جونیئر ٹیم شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے کے باوجود راؤنڈ 16 میں اپنا میچ ہار گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں جاری چیمپین شپ کے راؤنڈ 16 میچ میں پاکستان کو پولینڈ کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2 سے ناکامی اٹھانی پڑی۔ پاکستان نے پہلا سیٹ 23-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں پولینڈ نے 21-25 سے کامیابی حاصل کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا، تیسرے سیٹ میں پاکستان نے کھیل میں واپس آتے ہوئے 17-25 سے کامیابی پالی لیکن پولینڈ نے...
    کراچی کے علاقے چائنا پورٹ سے میاں بیوی کی لاشیں ملنے کے ہولناک واقعے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ کراچی پولیس کی خصوصی ٹیم تفتیش کے سلسلے میں گوجرانوالہ پہنچ چکی ہے، جہاں سے 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق گرفتار افراد میں مقتولہ ثنا آصف کا بھائی وقاص اور دیگر شامل ہیں۔ مقتول ساجد کے والد، عارف مسیح، کراچی پہنچ چکے ہیں اور انہوں نے پولیس کو اپنا تفصیلی بیان بھی ریکارڈ کرا دیا ہے۔ عارف مسیح نے بتایا کہ ان کے بیٹے ساجد کے دوست احتشام اور ثنا کے بھائی سمیت 5 افراد پر انہیں شک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ساجد 14 جولائی کو گھر سے...
    ڈھاکا: بنگلا دیشی فاسٹ بولر تسکین احمد کیخلاف دوست نے پولیس میں مارپیٹ کی شکایت درج کرادی۔ میرپور کے ماڈل پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی شکایت میں صفت الرحمان نے دعویٰ کیا کہ وہ تسکین کے دوست ہیں، انہیں اتوار کی آدھی رات کو بولر نے اپنے پاس بلایا اور مارپیٹ شروع کردی۔ ایک اور میڈیا رپورٹ میں صفت نے دعویٰ کیا کہ تسکین اس وقت نشے میں تھے۔ دوسری جانب بنگلہ دیشی پیسر نے واقعے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جھوٹا الزام ہے، میں تو اپنے فیملی معاملات میں مصروف تھا، میں نے کسی کو نہیں مارا، یہ مجھے ہراساں کرنے کی کوشش ہے۔ میرپور ماڈل پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر راجب حسین نے کہا کہ...
    کراچی: شہر قائد میں مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 4 زخمیوں سمیت 7 ڈاکو گرفتار کر لیے گئے، ملزمان سے اسلحہ، نقدی، موٹرسائیکلیں اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔ ایف بی انڈسٹریل ایریا میں فیڈرل بی ایریا بلاک 22 لیاری ندی کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔  پولیس کے مطابق مقابلے کے بعد دو ملزمان سہیل عرف نظام اور رحیم شاہ عرف بریال کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ زخمی ملزمان کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی۔ ادھر ناظم آباد میں بھی پولیس کا مبینہ مقابلہ...