2025-11-21@00:23:32 GMT
تلاش کی گنتی: 1318
«اسرائیلی کابینہ کے»:
(نئی خبر)
تہران پر حملہ ایران کے اندر سے ہی کیا گیا، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز اسرائیلی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ تہران پر حملہ ایران کے اندر سے ہی کیا گیا۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق موساد نے ایران میں ڈرون بیس قائم کی، ڈرونزکو ایک ہی رات میں متحرک کیا گیا، ایران کے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل لانچرز کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ڈرون بیس تہران کے قریب قائم کی گئی، ایران کے ایٹمی تنصیبات پر حملوں کیلئے کئی سال منصوبہ بندی کی گئی، موساد کمانڈوز اور حساس آلات کو ایران اسمگل کیا گیا، اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد اور اسرائیل ڈیفنس فورس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) مشرق وسطی میں کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن نے ایران کی فضائی حدود کو مکمل طور پر نظرانداز کرتے ہوئے اپنی خلیجی اور بین الاقوامی پروازوں کے روٹس میں نمایاں تبدیلی کردی ہے۔ سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات جانے والی تمام پروازیں اب عمان کی فضائی حدود یعنی مسقط فلائٹ انفارمیشن ریجن سے گزر رہی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ حکمت عملی ایران کی فضائی حدود کی عارضی بندش کے بعد اختیار کی گئی ہے، جس کا مقصد مسافروں کی حفاظت اور فضائی سفر کے تسلسل کو یقینی بنانا ہے۔
دشمن نے میلی آنکھ سے دیکھا توپاک فوج کے شانہ بشانہ میدان میں اتریں گے،کامران ایوب WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز سدھونتی : معروف سیاسی و سماجی شخصیت کامران ایوب نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہمارا فخر اور ہماری پہچان ہیں۔ کشمیر کا ہر گھر شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے، اور جب بھی دشمن نے میلی آنکھ سے ہماری دھرتی کی طرف دیکھا، ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ میدان میں اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ دھرتی ہماری ماں ہے اور ہم اس کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ کامران ایوب نے آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس...
بھارت کی سب سے قریبی اتحادی سمجھی جانے والی اسرائیلی فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ قرار دے دیا ہے، جس پر بھارت میں ایک ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے جمعہ کی شب ایران کے حوالے سے ایک ٹویٹ جاری کی جس کے ساتھ ایک نقشہ بھی منسلک تھا۔ اس نقشے میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا، ساتھ ہی چینی سرحد سے منسلک متنازع علاقوں کو بھی چین کا ہی حصہ دکھایا گیا۔ بھارتی قوم پرستوں کی جانب سے واویلا شروع ہوا تو اسرائیل نے محض 90 منٹ بعد معذرت کرلی۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے ”انڈین رائٹ ونگ کمیونٹی“ نامی ایک بھارتی صارف کو جواب دیتے ہوئے...
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان ایران پر اسرائیل کے غیرقانونی حملے کی مذمت کرتا ہے۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کاحق حاصل ہے۔ اسرائیلی حملہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتی روز اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کے بعد ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کیا ہے۔ ایران کے جوابی حملے میں ڈیڑھ سو سے زیادہ میزائل داغ دیے، تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے، عمارتوں سمیت 7 مقامات کونشانہ بنایا گیا، میزائل گرنے سے آگ بھڑک اٹھی،48 اسرائیلی زخمی ہوئے...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری اور عسکری تنصیبات پر حملوں کو پورے خطے بلکہ دنیا کے لیے ایک سنگین خطرہ اور شدید تشویش کا باعث قرار دیا۔ 15 رکنی کونسل نے جمعے کو معمول کے ایجنڈے کو معطل کرتے ہوئے فوری اجلاس طلب کیا، جس میں اقوام متحدہ کے جوہری ادارے کے سربراہ نے بھی شرکت کی اور جوہری سلامتی کو لاحق خطرات پر سخت خبردار کیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے اسرائیلی حملوں کو ’غیر قانونی اور بلا جواز جارحیت‘ قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی اور کہا کہ پاکستان ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا...
اسرائیلی حملے امن، سلامتی اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہیں : اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا خطاب
نیو یارک ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کاحق حاصل ہے۔ اسرائیلی حملے امن، سلامتی اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران پر حملے پر ہونے والے اجلاس سے خطاب میں عاصم افتخار کا کہنا تھاکہ پاکستان ایران پر اسرائیل کے غیرقانونی حملے کی مذمت کرتاہے۔ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کاحق حاصل ہے اور اسرائیلی حملہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔ ایران نے ہماری تنصیبات کو نشانہ بنایا تو سنگین نتائج ہوںگے:امریکہ کاسلامتی کونسل میں بیان عاصم...
ایران کی جانب سے اسرائیل پر 100 سے زائد بیلسٹک میزائل داغنے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا سخت ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ عالمی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی حملوں میں اب تک 15 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں، تاہم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے زیادہ تر میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے پیغام میں ایرانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ وقت ہے کہ ایرانی عوام اپنی حکومت کے خلاف آواز بلند کریں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں اور اسرائیلی قوم ایرانی عوام کے ساتھ ہیں۔‘‘ ادھر اسرائیلی وزیردفاع نے ایرانی حملے کو ’’ریڈ لائن‘‘ کراس کرنے کے مترادف قرار دیتے...
ایران کے سپریم کمانڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایران کے مختلف حصوں پر صہیونی حکومت کے حالیہ حملوں کے بعد قوم سے ٹیلی وژن خطاب میں شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت نے جو سنگین اور بھیانک جرم کیا ہے، وہ اس سے محفوظ نہیں نکل پائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: آپریشن وعدہ صادق 3: ایران کا اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ، درجنوں اسرائیلی زخمی انہوں نے شہدا کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست نے جو عظیم غلطی کی ہے اس کے نتائج اسے کھنڈروں میں تبدیل کردیں گے۔ سید علی خامنہ ای نے کہا کہ ایران کی افواج تیار ہیں اور ایرانی...
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی طرح کے حالات میں ایسی جگہوں کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: تہران، نطنز، تبریز کے بعد کرمانشاہ پر بھی اسرائیلی فضائی حملے، بیلسٹک میزائلوں کی ذخیرہ گاہ تباہ جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ایسی کارروائی سے انسانی جانوں اور ماحول کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے اوراس سے جوہری تحفظ اور سلامتی سمیت علاقائی امن پر سنگین اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ پرامن مقاصد کے لیے قائم جوہری تنصیبات پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے رافائل مینوئل گروسی نے جوہری تنصیبات پر حملوں...
اسرائیل نے اپنی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی موساد کے جاسوسوں کی ایرانی سرزمین پر کی گئی ایک ملٹری کارروائی کی ویڈیو جاری کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے کمانڈوز نے ایران کے اندر مقامات پر خفیہ کارروائیاں انجام دیں جس سے اسرائیلی فضائیہ کو حملوں میں مدد ملی۔ موساد نے یہ خفیہ کارروائیاں ایران کے کھلے علاقوں میں سرانجام دیں جن میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایرانی میزائل سسٹمز کو گائیڈڈ ہتھیاروں سے نشانہ بنانا شامل تھا۔ اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے تہران کے قریب ایک خفیہ ڈرون بیس بھی آپریٹ کیا جہاں ایران کے اسرائیل کی جانب بھیجے گئے ڈرونز کو نشانہ بنایا گیا۔ موساد نے اپنی ان خفیہ کارروائیوں کو انجام دینے کے لیے جدید...
ایران میں اسرائیل کے حملے اسرائیلی فوج اور اس کی خفیہ ایجنسی موساد کی مشترکہ منصوبہ بندی کا نتیجہ تھے۔ یہ بھی پڑھیں: تہران پر اسرائیلی حملوں میں 78 افراد کے شہید، 329 زخمی ہوئے، ایرانی میڈیا ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے کمانڈوز کی کارروائیوں کی تفصیلات اویڈیوز کی شکل میں سامنے آئی ہیں۔ موساد کی یہ کارروائیاں ایران پر اسرائیل کے فضائی حملوں سے تھوڑی دیر پہلے کی تھیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق موساد نے ایران کے مختلف اہم مقامات پر خفیہ کارروائیاں انجام دیں جن میں کھلے علاقوں میں موجود زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایرانی میزائل سسٹمز کو گائیڈڈ ہتھیاروں سے نشانہ بنانا شامل تھا۔ موساد کی خفیہ کارروائیوں میں ایرانی فضائی...
اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی عوام کیا سوچ رہے ہیں اور کیا کچھ ہوسکتا ہے؟ تہران یونیورسٹی کے پروفیسر کا بیان آگیا
تہران (نیوز ڈیسک) ایران کی تہران یونیورسٹی کے پروفیسر فؤاد ایزدی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں نے ایران میں “جھنڈے کے گرد اتحاد” کی فضا پیدا کر دی ہے اور اب جنگ ایک ناگزیر حقیقت بن چکی ہے۔ قطری خبررساںادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ایزدی کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کی رائے واضح ہے کہ “اب ایران کو جواب دینا ہے، اور سخت جواب دینا ہے۔” ان کے مطابق “ایران جنگ نہیں چاہتا تھا، لیکن دوسرے فریق نے ایران کیلئے اس کے سوا کوئی چارہ نہیں چھوڑا۔ اب جواب ایسا ہونا چاہیے کہ آئندہ ایسی حرکت دوبارہ نہ کی جا سکے۔” انہوں نے کہا “یہ ایک افسوسناک صورتحال ہے، لیکن ہمیں ایک اور جنگ ہوتے ہوئے نظر آ...
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)جوہری تنصیبات پر ہونے والے اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کی طرف سے بھی جواب دیا گیا ہے۔(جاری ہے) اسرائیلی میڈیا کے مطابق چند گھنٹوں میں ایران کی طرف سے 100 سے زائد ڈرونز اسرائیل کی جانب آئے ہیں۔ترجمان اسرائیلی فوج کے مطابق اسرائیل شام کی فضائی حدود میں ایرانی ڈرونزکوناکارہ بنارہاہے تاہم اگلے چند گھنٹے ہمارے لیے مشکل ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسرائیلی فوج نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے ایک خفیہ اور زیر زمین کمانڈ سنٹر کو نشانہ بنا کر پاسدارانِ انقلاب ایران (IRGC) کی ایرو اسپیس فورس کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادہ کو شہید کر دیا ہے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ حملہ رات گئے کیا گیا جس میں جنرل حاجی زادہ کے ہمراہ دو دیگر اعلیٰ ایرانی افسران بھی مارے گئے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے پاسدارانِ انقلاب ایران کی ایرو اسپیس فورس کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادہ کی شہادت کو ایک اہم آپریشنل کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملہ مکمل انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔تاحال ایرانی حکام کی جانب سے جنرل...
میڈیا کو جاری اپنے بیان میں ایس یو سی کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں ایران کے اعلیٰ کمانڈرز، جوہری سائنسدانوں اور بے گناہ شہریوں کی شہادت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، جس پر پوری امت مسلمہ افسوس و غم میں ڈوبی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اسلامی جمہوریہ ایران پر حالیہ اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے بدترین جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین ترین خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں میں ایران کے اعلیٰ کمانڈرز، جوہری سائنسدانوں اور بے گناہ شہریوں کی شہادت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، جس...
چینی صدر کا بھارت کے مسافر طیارے کے حادثے پر متعلقہ ممالک کے رہنماؤں سے اظہار تعزیت WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے بھارت کے صدر دروپدی مُرمو اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھارت کے مسافربردار طیارہ حادثے پر تعزیتی پیغام بھیجا۔ جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتایا کہ چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی نریندر مودی کو تعزیتی پیغام بھیجا۔ شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں مسافر بردار طیارے کو پیش آنے والے حادثے اور اس سے ہونے والے بھاری جانی نقصان پر افسوس ہوا ۔ انہوں نے چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے حادثے میں ہلاک ہونے...
قومی اسمبلی نے ایران پر اسرائیل کے حملے کے خلاف شدید مذمت کرتے ہوئے متفقہ قرارداد منظور کرلی۔ قرارداد میں اسے ایرانی خودمختاری پر حملہ اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا گیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں وزیرِ پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے معمول کی کارروائی مؤخر کرنے کی تحریک پیش کی تاکہ ایوان ایران پر اسرائیلی حملے پر اپنا مؤقف واضح کر سکے۔ تحریک منظور کرلی گئی۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رکن سید نوید قمر نے تحریک انصاف کے رکن ملک عامر ڈوگر اور قائد حزبِ اختلاف عمر ایوب خان سے مشاورت کے بعد قرارداد کا مسودہ ایوان میں پیش کیا، جسے متفقہ طور پر منظور کر...
گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز اسلا م آباد(آئی پی ایس) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم شدید گرم رہنےکا امکان ہے،جبکہ رات آندھی کےساتھ چند مقامات پربارش متوقع ہے،مری،گلیات،اٹک،چکوال میں بارش ہو سکتی ہے۔ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں تیزاورگرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے،تلہ گنگ،جہلم،راولپنڈی میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، اس کےعلاوہ خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں تیز، گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے،رات کےاوقات میں چترال، دیر،سوات،مالاکنڈ میں چمک کےساتھ بارش ہوسکتی ہے،مانسہرہ،شانگلہ،کوہستان،ایبٹ آباد سمیت کئی علاقوں میں گرج چمک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے مسلح افواج کے سربراہ اور پاسداران انقلاب کے نئے چیف کا اعلان کردیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایران نے فضائی حملے میں اعلیٰ عسکری قیادت کی شہادت کے بعد مسلح افواج اور پاسدارانِ انقلاب کی قیادت میں اہم تبدیلیاں کر دی ہیں۔ایرانی سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے فوری فیصلے کے تحت جنرل حبیب اللہ سیاری کو عبوری طور پر ایرانی مسلح افواج کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے اور پاسدارانِ انقلاب کی قیادت کے لیے جنرل احمد واحدی کو نیا کمانڈر انچیف نامزد کیا گیا ہے۔یہ اہم اعلانات ان غیر معمولی حالات میں سامنے آئے ہیں جب آج...
ایران پر حملے کا پہلا مرحلہ ختم ہو گیا ہے، آپریشن رائزنگ لائن مزید دو ہفتے جاری رہے گا، اسرائیلی فوجی حکام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف فضائی حملے کیے ہیں، جن میں ایران کے درجنوں جوہری پروگرام اور دیگر عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ امریکی اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق دارالحکومت تہران سمیت مختلف علاقوں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ ایرانی جوہری سائنسدان اسرائیلی حملے میں شہید، برطانوی میڈیا برطانوی میڈیا نے ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں دو سینئر جوہری سائنسدان شہید ہو گئے ہیں، جن کی شناخت کر لی گئی ہے۔...
ترجمان سربراہ ایرانی افواج کا باضابطہ ردعمل سامنے آیا ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسرائیل کو حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ ترجمان سربراہ ایرانی افواج کے مطابق اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکا کو بھی بھاری قیمت چکانی پڑے گی، بریگیڈئیر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ دشمن نے ایران پر حملہ کرکے سنگین غلطی کی ہے، ایران بھرپور جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے یہ حملے امریکا کی مدد سے کیے۔ اب دشمن ایران کےجواب کا انتظار کرے۔ اسرائیلی میڈیا نے ایرانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای تقریباً آدھے گھنٹے میں اسرائیل کے خلاف جنگ کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران پر اسرائیلی حملے کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو ایٹم بم حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے تصدیق کی کہ انہیں اسرائیلی حملے کی پیشگی اطلاع تھی، تاہم اس میں امریکا کا کوئی کردار نہیں تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ ایران مذاکرات کی میز پر واپس آئے، کیونکہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہونا ناقابل قبول ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ ایرانی قیادت میں کئی ایسے افراد ہیں جو اب دوبارہ منظر پر نظر نہیں آئیں گے۔
ایران کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا اہم حامی امریکا اسرائیل کی مہم جوئی کے نتائج کا ذمہ دار ہوگا۔ ایک بیان میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت اسرائیل کو جواب دینا ایران کا حق ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملہ عالمی سلامتی کو شدید خطرے سے دوچار کرتا ہے، امریکا کے تعاون اور منظوری کے بغیر اسرائیلی جارحانہ حملے ممکن نہیں تھے، امریکی حکومت کو بھی اسرائیلی حملوں اور اُس کے نتائج کا ذمہ دار ٹہرایا جائے گا۔ ایران کی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی برادری سے اسرائیلی حملے کی مذمت کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے...
ایران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2025ء) اسرائیل نے ایران پر فضائی حملے کرتے ہوئے اہم تنصیات کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے کے نتیجے ایران کی جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری، پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی سمیت متعدد فوجی کمانڈرز، جوہری سائنسدان اور عام شہری جاں بحق ہو گئے۔ اسرائیل نے آج صبح ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں، دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں بھی دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئیں اور بعض مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ ایرانی میڈیا نے دارالحکومت تہران کے شمالی، مغربی اور وسطی علاقوں...
مشرق وسطیٰ میں جوہری مذاکرات کے ثالث کے طور پر کردار ادا کرنے والے ملک عمان نے اسرائیل کے حالیہ حملوں کو خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ عمان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور علاقائی استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ عمانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے ناقابل قبول اور مسلسل جارحیت کی عکاسی کرتے ہیں، جو خطے میں استحکام کی بنیادوں کو متزلزل کرتے ہیں۔ اسرائیل اس کشیدگی اور اس کے نتائج کا مکمل ذمہ دار ہے۔ مزید پڑھیں: اسرائیل کا ایران کی جوہری تنصیبات پر فضائی حملہ، کن مقامات کو ہدف بنایا گیا؟...
اسرائیل کا ایران پر بڑا حملہ، فوج اورپاسدران انقلاب کے سربراہان، کئی جوہری سائنسدان اور کمانڈر شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز تہران، یروشلم : (آئی پی ایس) اسرائیل نے ننگی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران پر بڑا حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی، جوہری سائنسدان محمد مہدی طہرانچی اور فریدون عباسی بھی شہید ہوگئے، اسرائیل نے حملے میں ایران کے جوہری اور عسکری مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ایرانی میڈیا کے مطابق حملوں میں شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے اور کئی بچے بھی شہید ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق...
عراق نے جمعہ کے روز اپنی فضائی حدود بند کرتے ہوئے ملک بھر میں فضائی آمدورفت معطل کر دی ہے، یہ اقدام اسرائیل کی جانب سے ایران کے جوہری اور عسکری مقامات پر حملوں کے بعد کیا گیا۔ سرکاری خبر رساں ادارے عراقی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارتِ ٹرانسپورٹ نے عراقی فضائی حدود بند کر دی ہیں اور ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر فضائی آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔ عراقی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ عوامی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔ عراق کی فضائی حدود خطے میں اہم فضائی گزرگاہ سمجھی جاتی ہے اور اس کی بندش کے اثرات بین الاقوامی...
جمعہ کی صبح اسرائیل نے ایران پر ایک بڑے اور غیر معمولی فضائی حملے کا آغاز کیا، جسے اسرائیلی حکام نے “آپریشن رائزنگ لائن” کا نام دیا ہے۔ اس کارروائی میں اسرائیلی فضائیہ کے درجنوں طیاروں نے ایران کے ایٹمی اور فوجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا، جن میں نطنز کی ایٹمی تنصیبات اور بیلسٹک میزائلوں سے متعلق مراکز شامل تھے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق حملے کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے سپریم کمانڈر جنرل حسین سلمیٰ سمیت کئی اعلیٰ فوجی اور ایٹمی سائنسدان ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایران بھر میں مختلف مقامات پر زوردار دھماکوں اور آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئیں، جبکہ متعدد شہروں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے...
سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار رکھنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں جاری کیے گئے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ دونوں نچلی عدالتوں کے فیصلے متفقہ طور پر درست قرار دیے جاتے ہیں، ظاہر جعفر ہمدردی کے قابل نہیں، وہ نور مقدم کا بے رحم قاتل ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مجرم کی جانب سے نورمقدم پر جسمانی تشدد کی سی سی ٹی وی ویڈیو، ڈی وی آر اور ہارڈ ڈسک قابل قبول شہادت ہیں جب کہ ویڈیو ریکارڈنگ میں کوئی ترمیم ثابت نہیں ہوئی اور ملزم کی شناخت صحیح نکلی ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ...
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ کے اسسٹنٹ پروفیسر اصغر علی کی اپیل پر سماعت ہوئی، جس میں انہوں نے سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے عائد کیے گئے جرمانے کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے اسسٹنٹ پروفیسر پر عائد جرمانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ تاہم، یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف ان کی دوسری درخواست کو مسترد کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:ہارورڈ یونیورسٹی ’غلامی کی تاریخی تصاویر‘ عجائب گھر منتقل کرنے پر متفق اسسٹنٹ پروفیسر نے عدالت کو بتایا کہ وہ ریاضی کے ماہر ہیں لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے انہیں انجینئرنگ کے مضامین پڑھانے کا ٹاسک دے دیا، جس پر انہوں نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تو جرمانہ لگا دیا گیا۔ جسٹس محمد علی مظہر...
(عمران خان ، بشریٰ بی بی سمیت اسیر رہنمائوں کی رہائی کا مطالبہ) سینئر رہنمائوں، وکلا، خواتین اور کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت،مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی کی خان کی رہائی کے بغیر ملک نہیں چل سکتا، آج بھی القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت کرنے والے جج چھٹی پر چلے گئے، حلیم عادل شیخ کا خطاب پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سرپرست اعلی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی رہائی کے مطالبے پر پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے سٹی کورٹ کراچی کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ...
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے مابین باہمی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، نادرا، پاسپورٹ، ایف آئی اے سمیت وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ مام ذیلی اداروں کے مابین باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے، تمام ادارے ایک دوسرے کی استعداد کار سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کریں۔انہوں نے کہا کہ انفارمیشن اور ڈیٹا کا بروقت تبادلہ انتہائی اہم ہے، مختلف اداروں کے بیرون ملک سفارت خانوں میں تعینات افسران وزارت کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں حراست میں لیے گئے ترک شہری سُعَیب اردُو کی جمعرات کے روز رہائی اور اسرائیل سے واپسی کا امکان ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق سفارتی ذرائع نے کہا ہےکہ تل ابیب میں ترک سفارتخانے کے اہلکار سُعیب اردُو اور ان کے وکلاء سے مسلسل رابطے میں ہیں جبکہ اسی بحری قافلے میں شریک جرمن شہری یاسمین آکار کے معاملے کو بھی ترکی قریبی طور پر مانیٹر کر رہا ہے، دونوں افراد کے اہل خانہ کو پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ مدلین نامی امدادی جہاز، جو کہ فریڈم فلوٹیلا کولیشن کا حصہ تھا،امدادی جہاز کو پیر کی صبح اسرائیلی بحریہ نے بین الاقوامی پانیوں میں زبردستی روک...
معروف امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی وزیراعظم، امریکہ کی ثالثی سے شامی باغی حکام کیساتھ بات چیت کا خواہاں ہے اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی تجزیاتی مجلے ایکسیس (Axios) نے 2 آگاہ اسرائیلی حکام سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی ایلچی سے کہا ہے کہ "ہم واشنگٹن کی ثالثی سے شام کے نئے باغی حکام کے ساتھ بات چیت میں دلچسپی رکھتے ہیں"۔ رپورٹ کے مطابق شام کے لئے امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹام بارک نے گذشتہ ہفتے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے اپنے دورے کے دوران نیتن یاہو و دیگر اعلی صیہونی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ امریکی مجلے نے لکھا کہ اس سے ایک ہفتہ...
وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے مابین باہمی تعاون بڑھانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے مابین باہمی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، نادرا، پاسپورٹ، ایف آئی اے سمیت وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ مام ذیلی اداروں کے مابین باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے، تمام ادارے ایک دوسرے کی استعداد کار سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کریں۔انہوں نے...
غزہ کے محاصرے اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف دنیا بھر سے ہزاروں افراد نے "گلوبل مارچ ٹو غزہ" کا آغاز کر دیا ہے۔ اس عالمی اقدام میں 50 سے زائد ممالک سے انسانی حقوق کی تنظیمیں، مزدور یونینز، طلباء تنظیمیں، ڈاکٹرز، اور سماجی کارکن شامل ہیں جو قاہرہ سے رفح بارڈر تک پیدل مارچ کریں گے۔ مارچ کا مقصد غزہ کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی، انسانی امداد کی فراہمی، اور اسرائیلی ناکہ بندی کا خاتمہ ہے۔ یہ قافلہ 15 جون کو رفح بارڈر پر دھرنا دے گا تاکہ مصری اور عالمی حکام پر دباؤ ڈالا جا سکے کہ وہ 3,000 سے زائد امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے دیں۔ اس مارچ میں شریک تمام افراد رضاکار ہیں،...
یمن: اسرائیلی بحریہ نے یمن کے بحیرہ احمر میں واقع الحدیدہ بندرگاہ پر حوثی اہداف کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی وزیر دفاع یؤآف گالانٹ نے خبردار کیا ہے کہ اگر حوثی اسرائیل پر حملے جاری رکھتے ہیں تو اسرائیل ان کے خلاف بحری اور فضائی ناکہ بندی کرے گا۔ حوثی تحریک کے ٹی وی چینل "المسیرہ" کے مطابق اسرائیل نے الحدیدہ بندرگاہ کے ڈاکس پر دو فضائی حملے کیے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ بندرگاہ ہتھیاروں کی منتقلی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اسرائیلی فوج نے حوثیوں کے زیر کنٹرول بندرگاہوں راس عیسیٰ، الحدیدہ اور صلیف کو خالی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس"...
تمام ذیلی اداروں کے مابین باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے، ادارے ایک دوسرے کی استعداد کار سے فائدہ اٹھائیں ، محسن نقوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ تمام ذیلی اداروں کے مابین باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے، تمام ادارے ایک دوسرے کی استعداد کار سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کریں، تربیتی کورسز میں صرف میرٹ پر پورا اترنے والے افسران کو نامزد کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اپنی زیر صدارت وزارت داخلہ میں اہم اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اجلاس وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے مابین باہمی تعاون کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے...
اسرائیلی حکام نے بتایا ہے کہ غزہ کے لیے امداد لے جانے والی کشتی "مدلین" پر سوار سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ سمیت تمام 12 کارکنوں کو تل ابیب ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سے انہیں ملک بدر کیا جائے گا۔ اس کشتی کو اسرائیلی بحریہ نے گزشتہ روز بین الاقوامی پانیوں میں روکا اور اشدود بندرگاہ لے جایا گیا۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر بتایا, ’’سیلفی یاٹ‘ کے تمام مسافروں کو بن گوریان ایئرپورٹ پہنچا دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے وطن واپس جا سکیں۔" وزارت نے مزید کہا کہ جن افراد نے ملک بدری کے کاغذات پر دستخط کرنے سے انکار کیا ہے، انہیں عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔...
اپنی ایک رپورٹ میں ھاآرتز کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں واشنگٹن اور تہران کے مابین بالواسطہ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں ممکنہ منظرنامے پر کافی بحث ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج منگل کی صبح صیہونی ذرائع ابلاغ نے خبر دی کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ "ڈیوڈ بارنیا" اور اسٹریٹجک امور کے وزیر "ران ڈرمر" کی امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے امور مشرق وسطیٰ "اسٹیو ویٹکاف" سے جلد ہی ملاقات ہو گی۔ اسرائیل کے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے صیہونی ٹی وی 13 نے بھی یہی دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ غیر مستقیم مذاکرات کے چھٹے دور سے قبل مذکورہ ملاقات کی خبریں ہیں۔صیہونی ٹی وی 13 نے رپورٹ دی کہ اس...
یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ "ایلبیٹ” فیکٹری کو گزشتہ سال قابض اسرائیل کی اراضی اتھارٹی ہے بھاری جرمانوں سے استثنا دے کر اسے گولہ بارود کی تیاری جاری رکھنے کی اجازت دی، تاکہ اسرائیلی فوج کو مسلسل اسلحہ مہیا کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک برطانوی کمپنی نے فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کش جنگ میں قابض اسرائیل کی مدد کرتے ہوئے اسے بڑی مقدار میں اسلحہ فراہم کیا ہے۔ تازہ دستاویزات کے مطابق برطانوی انجینئرنگ کمپنی پیرموئڈ انڈسٹریز نے اکتوبر سنہ 2023ء سے اب تک کم از کم 16 بھاری بھرکم شپمنٹس میں 100 ٹن سے زائد وزنی اسلحہ اور گولہ بارود کے کنٹینر اسرائیلی اسلحہ ساز ادارے "ایلبیٹ سسٹمز کو...
عرب میڈیا کے مطابق حماس نے ابھی تک محمد سنوار کی شہادت کی تصدیق نہیں کی ہے اور غزہ حکام یورپی اسپتال کے نیچے سرنگوں کی موجودگی کے اسرائیلی دعوے کی بھی تردید کرچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے حماس کے نئے سربراہ محمد سنوار کی شہادت کا دعویٰ کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے محمد سنوار کی لاش ملنے کا بھی دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ محمد سنوار کی لاش یورپی اسپتال کے نیچے بنی سرنگ سے ملی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس نے ابھی تک محمد سنوار کی شہادت کی تصدیق نہیں کی ہے اور غزہ حکام یورپی اسپتال کے نیچے سرنگوں کی موجودگی کے اسرائیلی دعوے کی بھی تردید کرچکے ہیں۔ دوسری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسرائیل نے حماس کے نئے سربراہ محمد سنوار کی شہادت کا دعویٰ کر دیا، تاہم اس بارے میں حماس یا غزہ انتظامیہ کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی افواج نے محمد سنوار کی لاش ملنے کا بھی دعویٰ کیا ہے، جس کے مطابق ان کی میت غزہ کے یورپی اسپتال کے نیچے موجود ایک خفیہ سرنگ سے برآمد ہوئی۔ تاہم غزہ حکام اور حماس نے اسرائیل کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے سرنگوں کی موجودگی کو اسرائیلی پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔ادھر اسرائیل کی جانب سے ایک اور متنازع اقدام دیکھنے میں آیا جب اُس نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد لے کر غزہ کی جانب بڑھنے...
چین کے غیرملکی تجارتی حجم میں سال بہ سال 2.5 فیصد کا اضافہ چین کی اشیا کی تجارت کی مجموعی درآمدی و برآمدی مالیت 17.94 ٹریلین یوآن رہی بیجنگ () چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں چین کی اشیا کی تجارت کی مجموعی درآمدی و برآمدی مالیت 17.94 ٹریلین یوآن رہی، جو سال بہ سال 2.5 فیصد کا اضافہ ہے۔ مئی میں چین کی درآمدات اور برآمدات 2.7 فیصد اضافے کے ساتھ 3.81 ٹریلین یوآن رہیں ۔ان میں برآمدات 2.28 ٹریلین یوآن رہیں جو 6.3 فیصد کا اضافہ ہے۔ آسیان، یورپی یونین، افریقہ اور وسطی ایشیا کو چین کی برآمدات میں بالترتیب...
اسرائیل کی جوہری تنصیبات سے متعلق حساس دستاویزات ایران کے ہاتھ لگ گئیں، جلد جاری کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 June, 2025 سب نیوز تہران : ایران کے وزیر انٹیلیجینس اسماعیل خطیب نے اسرائیلی کی جوہری تنصیبات اور امریکا، یورپت سمیت دیگر ممالک سے تعلقات سے متعلق حساس دستاویزات ملنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی یہ دستاویزات جاری کردی جائیں گی اور اس سے ایران کی دفاعی صلاحیت مضبوط ہوگی۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر انٹیلیجینس اسماعیل خطیب نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ تہران کو ملنے والی اسرائیلی حساس دستاویزات بہت جلد بے نقاب کردی جائیں گی۔ اسماعیل خطیب نے کہا کہ یہ دستاویزات اسرائیل کی...
اسرائیل کا غزہ جانے والی امدادی کشتی پر چھاپہ، گریٹا تھنبرگ اور گیم آف تھرونز کے اداکار سمیت تمام کارکن گرفتار
اسرائیلی فوج نے مشہور ماحولیاتی ایکٹیوسٹ گریٹا تھنبرگ کی سربراہی میں غزہ جانے والی امدادی کشتی ‘میڈلین’ کو بین الاقوامی پانیوں میں روک کر اسرائیل منتقل کردیا ہے۔ اس کشتی پر سوار معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ، ‘گیم آف تھرونز’ کے اداکار لیئم کننگھم اور یورپی پارلیمنٹ کی رکن ریما حسن سمیت تمام افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ ابتک کتنے لاکھ فلسطینی بے گھر ہو ئے؟ اقوام متحدہ نے بتا دیا کشتی ‘میڈلین’ کو ‘فریڈم فلوٹیلا کولیشن’ کے تحت غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کے لیے روانہ کیا گیا تھا۔ فریڈم فلوٹیلا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے بین الاقوامی پانیوں میں کشتی پر حملہ کیا،...
اسرائیلی فوج نے انسانی امداد لے جانے والی کشتی ’میڈلین‘ پر کارروائی کرتے ہوئے قبضہ کر لیا اور اس پر موجود تمام رضاکاروں کو بھی اپنی حراست میں لے لیا ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ کشتی ’’فریڈم فلوٹیلا کولیشن‘‘کا حصہ تھی جو غزہ کے مظلوم فلسطینیوں تک امدادی سامان پہنچانے کے مشن پر رواں دواں تھی۔ اسرائیلی بحریہ نے میڈلین کو بین الاقوامی سمندری حدود میں روکنے کے بعد اس کا محاصرہ کیا اور بعد ازاں کنٹرول سنبھال لیا۔ کارروائی کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے کشتی کا مواصلاتی نظام بھی بند کردیا اور فون بند کرنے کے احکامات دیتے ہوئے لائیو براڈکاسٹ منقطع کرا دی۔ رپورٹس میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ڈرونز...
امدادی قافلے Madleen میں موجود بعض افراد کو اسرائیلی فوج اغوا کرکے لے گئی۔ ایک ویڈیو میں گریٹا تھن برگ Greta Thunberg کو بھی دیکھا جاسکتا ہے، خبر میں لگی تصویر فلوٹیلا کو زبردستی اسرائیل کے ساحل پر منتقل کرنے کے وقت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں بے یارو مددگار فلسطینیوں کی امداد کے لیے آنے والے قافلے کو بھی نہ بخشا۔ غزہ فریڈم فلوٹیلا پر ڈرونز سے حملہ کرکے لوگوں پر ایسا سفید اسپرے کیا گیا، جس نے جلد کو متاثر کیا۔ چند ہی منٹ بعد فلوٹیلا کا کمیونی کیشن نظام جام کر دیا گیا۔ امدادی قافلے Madleen میں موجود بعض افراد کو اسرائیلی فوج اغوا کرکے لے گئی۔ ایک ویڈیو میں گریٹا تھن برگ...
ایران کے سرکاری میڈیا ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی انٹیلی جنس اداروں نے اسرائیل کے خلاف ایک کامیاب آپریشن انجام دیا ہے جس میں ہزاروں انتہائی خفیہ دستاویزات جن کی زیادہ تر تعداد اسرائیل کے جوہری پروگرام سے متعلق ہے، حاصل کر کے ایران منتقل کر دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے سرکاری میڈیا ذرائع کے مطابق ایران نے اسرائیل کے خلاف ایک بڑا کامیاب انٹیلی جنس آپریشن انجام دیا ہے جس کے نتیجے میں اسرائیل کے جوہری اور سیکورٹی مراکز کے بارے میں خفیہ دستاویزات حاصل کر کے ایران منتقل کر دی گئی ہیں۔ باخبر سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ انٹیلی جنس آپریشن اب تک انجام پانے والے تمام آپریشنز میں سب سے بڑا ہے اور...
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے ہاتھوں 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے کے وقت یرغمال بنائے گئے تھائی شہری نتاپونگ پنٹا کی لاش ملٹری آپریشن کے دوران رفح سے مل گئی۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق فوج اور انٹیلی جنس ادارے کی مشترکہ ٹیم نے ایک گرفتار جنگجو سے حاصل معلومات کی روشنی میں غزہ کے جنوبی شہر رفح میں ملٹری آپریشن کیا تھا۔ تھائی شہری اسرائیل میں کھیتوں میں کام کرتے تھے تاکہ اپنی بیوی کے لیے ایک کافی شاپ کھولنے کا خواب پورا کر سکیں۔ وہ اپنی بیوی اور بیٹے کو تھائی لینڈ میں چھوڑ کر تقریباً ڈیڑھ سال سے اسرائیل میں مقیم تھے۔ تھائی یرغمالی کو حماس نے غزہ کی ایک نسبتاً چھوٹی مزاحمتی تنظیم "مجاہدین بریگیڈز" کے حوالے...
اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ ان کی حکومت نے غزہ میں مقامی مسلح گروہوں کو حماس کو کمزور کرنے کے لیے فعال کیا۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ اقدام سیکیورٹی حکام کے مشورے پر کیا گیا۔ نیتن یاہو کا یہ بیان سابق وزیر دفاع ایویگڈور لیبرمین کی تنقید کے بعد سامنے آیا ہے، جنہوں نے اسرائیل کی اس خفیہ حکمت عملی کو عوامی طور پر چیلنج کیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حمایت یافتہ ایک گروہ "پاپولر فورسز" ہے، جس کی قیادت رفح کے یاسر ابو شباب کرتے ہیں۔ یہی گروہ GHF (غزہ ہیومنیٹیرین فاؤنڈیشن) کے تحت امدادی سامان کی تقسیم کے مراکز سے...
اسلام ٹائمز: ایک محدود اسرائیلی حملے پر تہران کے ممکنہ ردعمل کو کنٹرول کرنے اور خطے میں امریکی مفادات کو کسی ممکنہ فوجی تنازع سے دور رکھنے کیلئے جو اقدام ضروری ہے، ٹرمپ اس میں داخل ہونے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ مختلف منظرنامے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ٹرمپ اسرائیل کی ایران مخالف دھمکیوں کو مذاکرات میں اپنی بات منوانے کیلئے استعمال کرنا چاہتا ہے۔ دوسری طرف رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے گذشتہ دنوں دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ امریکہ ہوتا کون ہے، جو ایران میں یورینیم کی افزودگی کے بارے میں یہ فیصلہ کرے کہ افزودگی ہونی چاہیئے یا نہیں۔ تحریر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی حالیہ...
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی حکومت غزہ میں حماس کے خلاف لڑنے کے لیے مقامی مسلح گروہوں کو استعمال کر رہی ہے۔ اس بیان سے چند گھنٹے قبل سابق اسرائیلی وزیر دفاع اویگدور لیبرمین نے الزام عائد کیا تھا کہ نیتن یاہو غزہ میں مقامی مسلح گروہوں کو لڑائی کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ ان گروہوں کو ‘سیکیورٹی حکام کے مشورے پر’ استعمال میں لایا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں امداد کی تقسیم کے دوران اسرائیلی حملے، اقوام متحدہ نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا تاہم یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیلی حکومت نے عوامی طور پر...
مرئی بالا امام بارگاہ میں منعقدہ اس اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے امام خمینی رح کی ملت اسلامیہ کیلئے دی گئی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ علماء کونسل کوہاٹ ڈویژن کے زیراہتمام قائد انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کی برسی کے سلسلے میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام سمیت مختلف شخصیات اور عوام نے شرکت کی۔ مرئی بالا امام بارگاہ میں منعقدہ اس اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے امام خمینی رح کی ملت اسلامیہ کیلئے دی گئی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
مشہور نیٹ فلکس سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ کے تیسرے اور آخری سیزن کا تھرلر سے بھرپور ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ سیزن 3 کا آغاز وہیں سے ہو گا جہاں سیزن 2 ختم ہوا تھا۔ جس میں دکھایا گیا ہے کہ مرکزی کردار گی ہُن (اداکار لی جنگ جے) اب بھی خفیہ اور مہلک کھیل کی پیچھے چھپی طاقتوں کے خلاف لڑنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن اب تک وہ تقریباً سب کچھ کھو چکا ہے۔ سیریز کے خالق ہوانگ ڈونگ ہیوک کے مطابق، اس سیزن میں دکھایا جائے گا کہ گی ہُن ناکامی کے بعد کیا راستہ اختیار کرتا ہے۔ ٹریلر میں ایک جذباتی، پچھتاوے سے بھرپور اور کمزور گی ہُن کو دکھایا گیا ہے، جو اب بھی انسانیت،...
— فائل فوٹو چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی سینیٹ برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ بدقسمتی ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کے شکار ممالک کی صفِ اوّل میں کھڑا ہے۔شیری رحمٰن نے ماحولیات کےعالمی دن پر اپنے بیان میں کہا کہ جرمن واچ کلائمیٹ رسک انڈیکس میں پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، گلیشیئرز پگھل رہے ہیں، بارشوں کا نظام بگڑ چکا ہے، فضا میں زہریلا دھواں عام ہو چکا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد میں حالیہ ژالہ باری اور طوفانی بارشیں اس ماحولیاتی بے ترتیبی کا مظہر ہیں، ہم نے عالمی آلودگی میں معمولی حصّہ ڈالا لیکن سب سے بھاری قیمت ہمیں چکانا پڑ رہی ہے۔ شیری رحمٰن حکام وزارتِ موسمیاتی تبدیلی پر...
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے غزہ کی پٹی میں امداد کی تقسیم کے مقامات کے ارد گرد شہریوں پر مہلک حملوں کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے زیر انتظام امداد کی تقسیم کے مقام کے ارد گرد مسلسل تیسرے دن بھی لوگ مارے گئے۔ آج صبح ہمیں اطلاع ملی ہے کہ درجنوں مزید افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فلسطینی بھوک سے مررہے ہیں، یا خوراک تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش میں اسرائیل کے حملوں میں مارے جانے کا خطرہ ہے۔ اقوام متحدہ کے اہلکار نے مزید کہاکہ یہ عسکری نظام زندگیوں کو خطرے میں ڈالتا...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء) ریلوے حکام نے لاہور میں اپنے ذیلی ادارے شعبہ پراکس کے دفاتر کو تالے لگا کر سیل کر دیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق پراکس آفس برٹ ہال اور جی ٹی روڈ پر واقع بکنگ آفس کو تالے لگا دیئے گئے۔ ڈویژنل انجینئر ریلوے لاہور ڈویژن نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ آفس کو سیل کیا۔(جاری ہے) دفاتر کی بندش پر افسران سمیت ملازمین میں پریشانی کی لہر پیدا ہوگئی کیونکہ 2ماہ قبل پراکس کے 80ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا تھا۔ریلوے حکام نے شعبہ پراکس کو 2ماہ قبل ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا تھا۔دوسری جانب پراکس حکام کا کہنا ہے کہ پراکس دفاتر سیل...
قابض صیہونی رژیم، نہ صرف ایران پر حملے کی بارہا دھمکیاں دے چکی ہے بلکہ تہران - واشنگٹن مذاکرات کے دوران ہی ایران کیخلاف جنگ کی تیاریوں کا دعوی بھی کر رہی ہے تاہم معروف اسرائیلی میڈیا نے اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صیہونی رژیم ایران کو "کسی بھی قسم کا نقصان" پہنچانے کی اہلیت ہی نہیں رکھتی! اسلام ٹائمز۔ عبرانی زبان کے معروف اسرائیلی اخبار ہآرٹز (Ha'aretz) نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر حملہ کرنے کے بارے نیتن یاہو کے "جنون آمیز" بیانات کے باوجود، صیہونی رژیم "ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ سکتی ہے اور نہ ہی کبھی کرے گی"! عبرانی زبان کے صیہونی اخبار نے تاکید کی کہ...
لاہور: پنجاب پولیس کے بعد ٹریفک پولیس کی بھی یونیفارم تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا، جس کی ممکنہ نئی وردی کا عکس بھی سامنے آگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق نئی یونیفارم کا خاکی رنگ تجویز کیا گیا ہے۔ نئے یونیفارم کا رنگ سردی اور گرمی سمیت تمام موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے منتخب کیا گیا۔ سن 2006 میں ٹریفک پولیس کی ازسر نو تشکیل کے بعد یونیفارم تبدیل نہیں کیا گیا تھا جبکہ پنجاب پولیس کا یونیفارم 2017 میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ آئی جی پنجاب ٹریفک پولیس نے وردی تبدیلی کی گزارشات وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی منظوری کے بعد یونیفارم تبدیلی کا عمل شروع کیا...
کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور، محمد جنید انوار چوہدری نے کراچی پورٹ ٹرسٹ اظہار عباسی اسپتال میں 300 کلو واٹ سولرائزیشن منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ منصوبہ 3 کروڑ 18 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے، جس کا مقصد اسپتال کی فوسل فیولز پر انحصار کم کرنا اور ماحولیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے چیلنج سے نمٹنا ہے۔ افتتاحی تقریب میں کے پی ٹی ٹرسٹیز (ٹرانزیشن کمیٹی)، جنرل منیجر انجینئرنگ ریئر ایڈمرل حبیب الرحمٰن، ریئر ایڈمرل عتیق الرحمٰن (جی ایم آپریشنز)، بریگیڈیئر محمد یونس (جی ایم ایڈمنسٹریشن) سمیت وزارت اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ...
اپنے تازہ ترین اقدام میں قابض اسرائیلی رژیم نے امریکی ثالث کیجانب سے پیش کردہ معاہدے کو ماننے سے بھی انکار کر دیا کہ جس سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوا کہ قابض و سفاک صیہونی رژیم، غزہ میں جنگ کو روکنے سے مکمل طور پر انکاری ہے! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما محمود المرداوی نے اعلان کیا ہے کہ قابض صیہونی رژیم نے جنگ بندی کی اس تجویز کو قبول نہیں کیا کہ جس پر فلسطینی مزاحمت اور امریکی ثالث نے اتفاق کیا تھا۔ اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس اقدام سے اسرائیل کا مقصد "اپنے اندرونی مسائل کو سلجھانا" ہے، محمود المرداوی نے کہا کہ ہماری قوم کو بھوک سے...
ہارون اختر: فائل فوٹو وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کو عالمی معیار کے مطابق بنائیں گے۔بنکرپسی قانون لانے سے متعلق وزیر اعظم کی ہدایت پر بنی کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کی صدارت میں ہوا۔ہارون اختر نے "کارپوریٹ ری ہیبلیٹیشن ایکٹ 2018" میں ترامیم کےلیے ذیلی کمیٹی قائم کر دی۔ اجلاس میں ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کو سازگار بنانے پر زور دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ قانون میں اصلاحات صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی، کمیٹی کی سفارشات سے قانونی پیچیدگیوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔اعلامیے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے کہا ہے کہ غزہ میں واقع امریکہ اور اسرائیل کی حمایت یافتہ ایک امدادی تنظیم کے ایک سینٹر کے قریب ہونے والے حملے کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں۔ گزشتہ روز غزہ میں اس امدادی مرکز کے قریب ہوئے ایک حملے کے نتیجے میں کم از کم 31 فلسطینی ہلاک ہو گئے تھے۔ مقامی ریسکیو اہلکاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ہلاکتیں اسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں ہوئیں۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے کے بارے حقائق جاننے کی غرض سے تفتیشی عمل جاری ہے۔ گوٹیرش نے کہا، ''غزہ میں امداد کے حصول کی...
اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے رفح میں امریکی حمایت یافتہ امدادی مراکز پر خوراک کے حصول کے لیے جمع ہزاروں فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی تھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی غزہ کے جن 2 امدادی مراکز پر فائرنگ کی گئی وہ غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیش (GHF) کے زیر انتظام تھے۔ خیال رہے کہ غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیش (GHF) امریکا اور اسرائیل کی حمایت امدادی تنظیم ہے جس کے مراکز کو سب سے محفوظ تصور کیا جاتا تھا۔ اس واقعے سے یہ تاثر ابھرا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کو ٹریپ کیا گیا اور جن مراکز کو وہ محفوظ سمجھ کر امداد کے لیے جمع ہوئے۔ وہیں اُن پر گولیاں برسائی گئیں۔ عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ اسرائیلی فوجی ٹینکوں...
پاکستان میں گلیشیئرز کے تحفظ ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی جامع پالیسی کا فریم ورک تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ارمان یوسف )پاکستان میں گلیشیئرز کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی جامع پالیسی کا فریم ورک تیار کرلیا گیا، وزارت موسمیاتی تبدیلی نے گلیشیئرز کے تحفظ کی پالیسی فریم ورک کا ابتدائی ڈرافٹ تیار کرکے مشاورت کے لیے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پالیسی فریم ورک کے تحت گلیشیئرز کے تحفظ پر آنے والی فنڈنگ کا تخمینہ لگایا جارہا ہے، فریم ورک کو حتمی شکل دینے کے بعد پالیسی کی سمری وفاقی کابینہ کو منظوری کے لیے ارسال کی جائے گی۔ دستیاب ابتدائی مسودے...
امریکی ریاست کولوراڈو میں قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں کے مطابق ایک شخص نے ’آزاد فلسطین‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے آگ لگانے والا آلہ ایک ایسے گروپ پر پھینک دیا جو غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی طرف توجہ دلانے کے لیے جمع ہوا تھا، اس واقعے میں 6 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے کچھ جھلس بھی گئے ہیں۔ اس سلسلے میں گرفتار مشتبہ شخص 45 سالہ محمد صابری سلیمان کو اس حملے کے سلسلے میں الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا جس کی ایف بی آئی دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر تفتیش کر رہی تھی۔ کولوراڈو کے شہر بولڈر کے مرکز میں واقع 4 بلاک والے علاقے پرل اسٹریٹ پیدل چلنے والے مال میں تشدد کا یہ...
فلسطینی مزاحمتی فورس نے اعلان کیا ہے اسنے کہ آج گھات لگا کر انجام پانیوالے اپنے ایک مزاحمتی آپریشن میں غزہ کے جنوب میں واقع قابض اسرائیلی فوج کے متعدد "جاسوسوں" کو نشانہ بنایا ہے اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی کے خلاف قابض و سفاک اسرائیلی رژیم کے 600 روز سے زائد کے وسیع جنگی جرائم اور زمینی قبضے کے باوجود فلسطینی مزاحمتی فورسز کی جانب سے قابض صیہونی فوج کے خلاف مزاحمتی آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اپنے ایک تازہ ترین مزاحمتی آپریشن میں فلسطینی مزاحمتی فورس عزالدین القسام بریگیڈز نے سفاک اسرائیلی رژیم کے متعدد جاسوسوں (مستعربین) کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں حماس کی عسکری شاخ نے...
—فائل فوٹو سپریم کورٹ آف پاکستان نے سویلین کے کورٹ مارشل کو کالعدم قرار دینے کا اقلیتی تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔عدالتِ عظمیٰ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے پانچ دو کی اکثریت سے سویلین کے کورٹ مارشل کو درست قرار دیا تھا۔اقلیتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تاثر قائم کیا گیا ہے جیسے سول عدالتیں دہشت گردی جیسے سنگین مسئلے سے نمٹنے میں ناکام ہو چکی ہیں۔اقلیتی فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ تاثر دیا گیا جیسے مسئلے کا حل صرف کورٹ مارشل کے ذریعے ہی ممکن ہے، حقیقت یہ ہے کہ کورٹ مارشل صرف اُن افراد کا ہو سکتا ہے جو پاکستان آرمی ایکٹ کے ماتحت ہوں، کورٹ مارشل صرف ان افراد کے خلاف کارروائی...
ٹریڈ تبدیلی فیسوں میں کمی سے چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو فائدہ پہنچے گا، صدر ایف پی سی سی آئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عاطف اکرام شیخ نے سی ڈی اے بورڈ کے اہم فیصلوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ٹریڈ تبدیلی فیسوں میں کمی،انڈسٹریل پلاٹس کے ریٹس کے جائزے جیسے اقدامات احسن اقدام ہے،فارم ہائوسز سے انڈسٹریل کی جگہ رہائشی چارجز وصول کرنے کا فیصلہ بھی درست سمت میں قدم کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیر اعظم کے خصوصی مشیر ہارون اختر کے ایف پی سی سی آئی دورہ پر اس اہم مسئلے کی طرف توجہ مبذول کروائی تھی، ہماری تجاویز پر صنعتی پلاٹوں پر عائد غیر حقیقی نرخوں پر نظر ثانی اور انہیں ایڈجسٹ کرنے پر اتفاق...
دو شنبے(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت پر ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرےگا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا دو شنبے میں بین الاقوامی گلیشیئر تحفظ کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھاکہ پاکستان میں 13 ہزار گلیشیئرز ہیں جن کا تحفظ ہمارے لئے بہت اہم ہے، پاکستان کے پانی کا نصف حصہ گلیشیئرز سے حاصل ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، زہریلی گیسوں کے اخراج میں انتہائی کم حصہ ہونے کے باوجود پاکستان دنیا کے ان 10 ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر...
’پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا‘، وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی گلیشیئر کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا بھارتی فیصلہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ’پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔‘ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں منعقدہ اعلیٰ سطح عالمی کانفرنس ’انٹرنیشنل گلیشیئرز کانزروییشن پروگرام‘(IGCP 2025) سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں موجود 13 ہزار گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، جو نہ صرف ملکی آبی تحفظ بلکہ عالمی ماحولیاتی نظام کے لیے بھی خطرہ ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا قریباً نصف آبی ذخیرہ گلیشیئرز سے حاصل ہوتا ہے، لیکن موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات ان قیمتی قدرتی ذخائر کو شدید نقصان پہنچا...
اسرائیلی فوج غزہ میں حاملہ خواتین کے ٹکڑے، بچوں کے سروں پر گولی ماررہی ہے، اقوام متحدہ میں امریکی سرجن کا انکشاف
پا کستانی نژاد امریکی سرجن ڈاکٹر فیروز سدھوا کی اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں بچوں کے سروں میں گولی مارنے اور حاملہ خواتین کے ٹکڑے کردینے کے انکشافات نے اقوام متحدہ کو سکتے میں ڈال کر رکھ دیا۔ پاکستانی نژاد امریکی ٹراما سرجن ڈاکٹر فیروز سدھوا جنہوں نے اس سال کے شروع میں غزہ کی پٹی کے یورپی اسپتال میں رضاکارانہ خدمات انجام دیں، انہوں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفنگ کے دوران غزہ کی صورتحال کو آگ اور موت کی بارش سے تعبیر کیا۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ کے والدین کی چیخیں آسمان تک جارہی ہیں، پوپ لیو نے جنگ بندی کی اپیل کردی ڈاکٹر فیروز سدھوا نے کہا کہ بڑے...
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے غزہ جنگ بندی کے لیے امریکا کی نئی تجویز قبول کرنے کا اعلان کر دیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی مغویوں کے اہلخانہ کو بتایا ہے کہ انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکا کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف کی جانب سے پیش کی گئی نئی تجویز کو قبول کر لیا ہے۔ دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ انہیں امریکی مندوب کی نئی تجویز موصول ہو گئی ہے اور اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسٹیو ویٹکوف نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کی نئی تجویز پیش کی ہے اور اس جنگ بندی تجویز میں 10 قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔ مسودے...
اسلام ٹائمز: اجلاس میں سندھ بھر سے ڈویژنل و ضلعی ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں سہ ماہی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں، جن کی روشنی میں مختلف ڈویژنز اور اضلاع کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام دو روزہ مرکزی ورکنگ کونسل اجلاس و مینیجمنٹ ورکشاپ کا انعقاد جامع مسجد جعفریہ اسٹیل ٹاؤن کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سندھ بھر سے ڈویژنل و ضلعی ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں سہ ماہی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں، جن کی روشنی میں مختلف ڈویژنز اور اضلاع کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے قیمتی تجاویز و مشورے دیئے، جنہیں آئندہ...
دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ، واٹس ایپ، ایک ایسے نئے فیچر کی آزمائش میں مصروف ہے جو صارفین کی پرائیویسی کے باب میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔ جلد ہی صارفین کو اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر دوسروں سے رابطہ کرنے کی سہولت حاصل ہو جائے گی ور اس کی بنیاد ہوگا یوزر نیم۔ واٹس ایپ ایک ایسے سسٹم پر کام کر رہا ہے جس کے تحت ہر صارف ایک منفرد یوزر نیم منتخب کر سکے گا، جو حروف اور اعداد پر مشتمل ہوگا۔ اس یوزر نیم کے ذریعے آپ کسی سے رابطہ کرسکیں گے، بغیر اس کے کہ آپ کو اپنا ذاتی فون نمبر شیئر کرنا پڑے۔ یہ فیچر خاص طور پر اُن لوگوں کے لیے...
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)حماس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف کے ساتھ ایک عام فریم ورک پر ایک معاہدہ کیا ہے جس سے ایک مستقل جنگ بندی، غزہ کی پٹی سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا، امداد کی ترسیل اور معاہدے کے اعلان کے فورا بعد غزہ کی پٹی کا انتظام سنبھالنے والی ایک پیشہ ور کمیٹی کے قیام شامل ہے۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں حماس نے کہا کہ معاہدے میں 10 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور متعدد لاشوں کو سپرد کرنا شامل ہے۔ اس کے بدلے میں ثالثوں کی ضمانت پر منظور شدہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی جائے گی۔ حماس نے تصدیق کی...
ویٹی کن سٹی : کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کی پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ "غزہ کے والدین کی دل دہلا دینے والی چیخیں آسمان تک پہنچ رہی ہیں۔" سینٹ پیٹرز اسکوائر پر ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ غزہ کے والدین اپنے معصوم بچوں کی لاشیں سینے سے لگا کر بیٹھے ہیں، اور ان کی بے بسی پکار بن کر فضا کو چیر رہی ہے۔ انہوں نے اسرائیل اور حماس دونوں سے اپیل کی کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کا مکمل احترام کریں اور لڑائی کو فوری طور پر بند کریں تاکہ مزید انسانی جانیں ضائع نہ ہوں۔ دوسری جانب غزہ...
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے رہنما محمد سنوار اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:یرغمالیوں کی رہائی کے معاملے پر اسرائیل اور حماس کے مابین مذاکرات دوبارہ سے شروع بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے اسرائیلی پارلیمنٹ (دی کنیسٹ) کو بتایا کہ رواں ماہ کے شروع میں جنوبی غزہ میں ایک اسپتال پر اسرائیلی حملے میں سنوار کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ 21 مئی کو اشارہ دیا گیا کہ سنوار کو ممکنہ طور پر قتل کر دیا گیا ہے۔ نیتن یاہو نے کہا ہم نے محمد دیف، اسماعیل ہنیہ، یحییٰ سنوار اور محمد سنوار کو ختم کر دیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ...
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے قانون سازوں کو بتایا کہ حماس کے غزہ میں سربراہ محمد سنوار کو ایک کارروائی میں قتل کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق محمد سنوار اس وقت حماس کے غزہ میں سبراہ ہونے کے علاوہ سابق سربراہ یحییٰ سنوار کے چھوٹے بھائی ہیں۔ یحییٰ السنوار غزہ کے جنوبی علاقے میں کی گزشتہ برس اسرائیلی فوج کی کارروائی میں شہید ہوگئے تھے۔ یہ خبر بھی پڑھیں : شہید السنوار کی کُل کائنات اذکارکارڈ تسبیح ٹافیاں كلاشنكوف اور معمولی رقم جس کے بعد ان کے چھوٹے بھائی محمد سنوار نے اکتوبر 2023 میں غزہ میں حماس کی قیادت سنبھالی تھی۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ محمد السنوار کی شہادت کا واقعہ کس علاقے میں اور کس طرح پیش آیا۔ اسرائیلی حکومت نے...
دسمبر میں الیکشن کا مطالبہ کرنے والی خالدہ ضیا کی سیاسی جماعت بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے زیراہتمام نیا پلٹن میدان میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے، جس کے باعث ڈھاکہ کے کچھ علاقوں میں ٹریفک جام ہوگئی، اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ریلی میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہے، ڈھاکہ، سلہٹ، فرید پور اور میمن سنگھ سمیت ملک بھر سے نوجوان جلوسوں کی شکل میں ریلی میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں قومی مفاد سب سے مقدم، ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، بنگلہ دیشی فوج کا عزم بی این پی کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے شرکا کو سبز، پیلے اور سرخ رنگوں کی چمکیلی ٹوپیاں اور...
ملک بھر کی طرع قلات میں 28 مئی کو یوم تکبیر قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ یوم تکبیر کے مناسبت سے ضلعی انتظامیہ کے زیرنگرانی ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) جمیل بلوچ نے کی۔ ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمدلاسی سمیت دیگر محکموں کے سربراہان، معززین، اقلیتی برادری، علماء کرام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیے: یوم تکبیر: وطن کا دفاع ناقابل تسخیر ہونے پر پوری قوم کا سر فخر سے بُلند قلات ریلی کا انعقاد ڈی سی کمپلیکس سے کیا گیا۔ ریلی دربار روڈ اور مختلف شاہراوں سے ہوتے ہوئے ڈی سی کمپلیکس پر اختتام پزیر...
بھارتی ریاست گجرات میں نریندر مودی کی ریلی میں حکام کی جانب سے کرنل صوفیہ قریشی کے اہلخانہ کو بلوا کر گل پاشی کروائی گئی جس پر مودی سرکار کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں گجرات کے شہر وڈودرا میں ریلی نکالی گئی تاکہ آپریشن سندور پر بھارتی فوج کو خراج تحسین پیش کیا جاسکے۔ ریلی میں آپریشن سندور کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دینے والی بھارتی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی کو عزت دینےکے بجائے مقامی حکام نے ان کے والدین اور بہن بھائی کو ریلی میں طلب کرلیا اور ان سے مودی پر گل پاشی کروائی گئی۔ بھارتی حکام کے اس عمل پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے...
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے سینئر ویٹرنری سپیشلسٹ کا مویشی منڈیوں کا دورہ،بیوپاریوں کو ویٹرنری قوانین کے متعلق تفصیلی آگاہی دی گئی
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے سینئر ویٹرنری سپیشلسٹ کا مویشی منڈیوں کا دورہ،بیوپاریوں کو ویٹرنری قوانین کے متعلق تفصیلی آگاہی دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی )عید الاضحی کی آمد سے قبل اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ان ایکشن ،اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے سینئر ویٹرنری سپیشلسٹ کا مویشی منڈیوں کا دورہ،ویٹرنری سپیشلسٹ کی بیوپاریوں کو ویٹرنری قوانین کے متعلق تفصیلی آگاہی دی گئی جس کے مطابق مویشی منڈی میں صرف صحت مند تندرست جانور فروخت کرنے کی اجازت ہوگی بیوپاری روزانہ کی بنیاد پر کوڑے دان خالی کریں گے ،اور بچا ہوا چارا منڈی میں نہیں رکھا جائیگا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے کہا کہ کوڑے...
نیویارک: اقوام متحدہ کی مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی نمائندہ فرانچسکا البانیزے نے اسرائیلی حملوں میں زندہ جلنے والے فلسطینی بچوں کے مناظر پر شدید صدمے اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر اپنے بیان میں فرانچسکا البانیزے نے لکھا: "میں نے بے شمار انسانوں، اور خاص طور پر بچوں کے سائے جلتے ہوئے دیکھے ہیں، اب میں آگ کو دیکھ بھی نہیں سکتی، دل متلا جاتا ہے۔" انہوں نے مزید کہا، "ہمیں اس قتلِ عام کو فوری روکنا ہوگا۔ فلسطینی ہمیں معاف کردیں۔" یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ہزاروں بچوں سمیت بڑی تعداد میں بے گناہ شہری شہید ہو چکے ہیں۔ I’ve seen...
نیویارک: اقوام متحدہ کی مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی نمائندہ فرانچسکا البانیزے نے اسرائیلی حملوں میں زندہ جلنے والے فلسطینی بچوں کے مناظر پر شدید صدمے اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر اپنے بیان میں فرانچسکا البانیزے نے لکھا: “میں نے بے شمار انسانوں، اور خاص طور پر بچوں کے سائے جلتے ہوئے دیکھے ہیں، اب میں آگ کو دیکھ بھی نہیں سکتی، دل متلا جاتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “ہمیں اس قتلِ عام کو فوری روکنا ہوگا۔ فلسطینی ہمیں معاف کردیں۔” یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ہزاروں بچوں سمیت بڑی تعداد میں بے گناہ شہری شہید ہو چکے ہیں۔ ...
اسرائیل کا آئندہ 2ماہ میں غزہ کے 75فیصد علاقے پر قبضے کا گھناونا منصوبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز غزہ (سب نیوز)اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک خاص منصوبے پر عمل کرتے ہوئے آئندہ دو ماہ میں مرحلہ وار غزہ کی پٹی کے 75 فیصد علاقے پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اس ملٹری آپریشن اور 75 فیصد علاقے پر قبضے کے منصوبے کا مقصد حماس کے عسکری ڈھانچے کو ختم اور ان کی حکمرانی کا خاتمہ کرنا ہے۔اس فوجی منصوبے کے تحت غزہ سے فلسطینی آبادی کو تین چھوٹے علاقوں جنوبی ساحل پر واقع “مواسی” کا نیا “محفوظ علاقہ”، وسطی...