دشمن نے میلی آنکھ سے دیکھا توپاک فوج کے شانہ بشانہ میدان میں اتریں گے،کامران ایوب
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
دشمن نے میلی آنکھ سے دیکھا توپاک فوج کے شانہ بشانہ میدان میں اتریں گے،کامران ایوب WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز
سدھونتی : معروف سیاسی و سماجی شخصیت کامران ایوب نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہمارا فخر اور ہماری پہچان ہیں۔ کشمیر کا ہر گھر شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے، اور جب بھی دشمن نے میلی آنکھ سے ہماری دھرتی کی طرف دیکھا، ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ میدان میں اتریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دھرتی ہماری ماں ہے اور ہم اس کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ کامران ایوب نے آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن نے بھارت کے ایوانوں میں کھلبلی مچا دی ہے اور دشمن کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔
یہ جذباتی اور پُرعزم خطاب انہوں نے ایک مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کامران ایوب نے کہا کہ مودی کے ایجنٹوں اور پاکستان دشمن عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ ہم ہر محاذ پر پاکستان کا دفاع کریں گے، چاہے وہ سرحد ہو یا نظریاتی جنگ کا میدان۔
انہوں نے علاقے کی ترقی و بہبود کے لیے کئی اہم اعلانات بھی کیے، جن میں سدھونتی میں نئی سڑک کی تعمیر، جدید کرکٹ گراؤنڈ، جنازہ گاہ اور قبرستان کے قیام کا وعدہ شامل ہے۔ نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ان کی اصل طاقت ہیں اور انہیں چاہیے کہ علاقے کی بہتری کے لیے ان کا ساتھ دیں۔
کامران ایوب نے کہا کہ نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور کھیل کے میدان وہ مراکز ہیں جہاں قوموں کا مستقبل تیار ہوتا ہے۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اعلان کیا کہ مستقبل میں ایسے ٹورنامنٹس کا سلسلہ مزید وسعت دی جائے گی۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ان کے نعرے “پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد” سے فضا کو گرما دیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل نہ ہوا تو خطہ ایٹمی جنگ کی لپیٹ میں آ سکتا ہے: سلیم بٹ باغ: ”پاکستان زندہ باد ریلی“ بھارت کے خلاف شاندار فتح پر پاک افواج کو مبارکباد عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، سلیم بٹ کا مطالبہ ہمارے شاہینوں نے بھارت کو اس کی دہلیز کے اندر گھس کر مارا ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر کوٹلی میں پیپلز پارٹی کی پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تاریخی ریلی پاک فوج نے بھارت کومنہ توڑ جواب دے کرمودی کے خواب چکناچورکردیے،سردارکامران ایوبCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کامران ایوب نے انہوں نے پاک فوج نے کہا کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
ایوب خان کے پڑپوتے کے گھر چوری، سابق صدر کی یادگار اشیاء بھی غائب
ایوب خان کے پڑپوتے کے گھر چوری، سابق صدر کی یادگار اشیاء بھی غائب WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت کے پوش علاقے سیکٹر ایف-8 ٹو میں ایک خاتون نے گھر میں گھس کر تقریباً 80 لاکھ روپے مالیت کا قیمتی سامان چوری کر لیا۔ چوری کی گئی اشیاء میں پاکستان کے سابق صدر اور فیلڈ مارشل ایوب خان کے ذاتی استعمال کی تاریخی اشیاء بھی شامل ہیں۔
یہ واقعہ 26 اکتوبر کو پیش آیا جس کی ایف آئی آر تھانہ مارگلہ میں فیلڈ مارشل ایوب خان کے پڑپوتے محمد تیمور ایوب خان کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 380 کے تحت درج کی گئی۔ محمد تیمور ایوب خان کے والد اکبر ایوب خان خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق محمد تیمور ایوب خان نے بتایا کہ وہ صبح تقریباً پانچ بج کر پینتیس منٹ پر گھر میں موجود تھے جب ایک نامعلوم خاتون گیٹ پھلانگ کر ان کے ڈرائنگ روم میں داخل ہوئیں۔ کچھ دیر بعد جب انہوں نے سامان چیک کیا تو قیمتی چاندی کی اشیاء غائب پائیں۔
چوری ہونے والے سامان میں دو چاندی کے لیمپ (وزن دو کلو)، ایک چاندی کا تھال (تین کلو)، چاندی کے برتن (چار کلو)، ایک چاندی کا باکس (دو کلو) اور سب سے اہم فیلڈ مارشل ایوب خان کا دعوتی اسکرول شامل تھا۔ اس کے علاوہ ہرن کے منہ والا چاندی کا پیالہ (ایک کلو)، چاندی کی ٹرے (ڈیڑھ کلو)، چائے دان، ڈونگا اور بڑا چمچ (تقریباً ایک کلو) بھی چوری کیے گئے۔ خاتون میک اپ کا سامان اور دیگر گھریلو اشیاء بھی ساتھ لے گئی۔
مدعی کے مطابق چوری شدہ سامان کی مجموعی مالیت تقریباً 80 لاکھ روپے بنتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ ان قیمتی اشیاء میں فیلڈ مارشل ایوب خان کے ذاتی استعمال کی یادگاریں بھی شامل ہیں، اس لیے پولیس فوری طور پر کارروائی کرے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور نامعلوم خاتون کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمہ کو گرفتار کر کے قیمتی سامان برآمد کر لیا جائے گا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمہ کی شناخت کی جا رہی ہے، اور ابتدائی تفتیش میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ واردات میں پیشہ ور گروہ ملوث ہو سکتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخطے میں کسی نے بدمعاشی ثابت کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا: ملک احمد خان خطے میں کسی نے بدمعاشی ثابت کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا: ملک احمد خان بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی مچھیرے کو پیسوں کا لالچ دیکر اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا، عطا تارڑ کشمیر کی آزادی ناگزیر، بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کا بازار گرم ہے: صدر مملکت ڈی جی این سی سی آئی اے نے ضبط تمام جائیدادوں،گاڑیوں کی تفصیلات مانگ لیں پنجاب میں اب کسی غریب اور کمزور کی زمین پرقبضہ نہیں ہوگا، وزیر اطلاعات پنجاب مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، کبھی تھا نہ کبھی ہوگا، پاکستانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم