2025-04-26@11:12:32 GMT
تلاش کی گنتی: 33459

«آخری مراحل میں ہیں»:

    اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی حکومت کی جانب سے غلط سعودی اکاونٹ میں حج فنڈز بھیجنے کے بعد ہزاروں پاکستانی حج سے رہ گئے۔ہزاروں پاکستانیوں کے حج سے محروم ہونے کا خطرہ ہے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے غلطی سے حجاج کرام کی اداکی گئی رقم غلط سعودی اکاؤنٹ میں جمع کروادی۔ رواں ہفتے کے شروع میں، پاکستان کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے سربراہ ملک محمد عامر ڈوگر نے اس غلطی کی تصدیق بھی کردی ،، جس سے 67,000 پاکستانی حجاج کا سعودی عرب جانا کھٹائی میں پڑھ گیا اس حادثے کو “ملکی تاریخ کے سب سے بڑا سکینڈلز” قرار دیتے ہوئے، عامر ڈوگر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ وضاحت کرے کہ...
    ویٹیکن سٹی میں پوپ فرانسس کی آخری رسومات جاری ہیں جس میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت، سیاسی رہنماؤں اور معزز شہری شریک ہیں۔ آخری رسومات سینٹ پیٹرز باسلیکا میں جاری ہیں جہاں مذہبی روایات کے مطابق خصوصی دعاؤں اور عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ پوپ کی آخری رسومات شروع کرنے سے پہلے سینٹ پیٹرز باسیلیکا کی گھنٹیاں بجائی گئیں۔ کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی آخری رسومات کا آغاز ہوگیا۔ اس موقع پر ویٹیکن سٹی کی سیکیورٹی سخت کی گئی ہے، جس میں 2 ہزار پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔  پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، میلانیا ٹرمپ، برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر، فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون، اور یوکرین کے صدر ویلادیمیر زلنسکی سمیت اہم...
      سٹی 42:آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکانعرہ ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد ‘‘ہر پاکستانی  زبا ن کی زینت  بن گیا۔  تفصیلات کے مطابق پاکستان ہمیشہ زندہ باد کے نعرےپر مبنی مِلّی نغمہ ہر پاکستانی کے دل کی ترجمانی کرتا ہے،ملی نغمہ کے دل مَو لینے والے سُر ہر پاکستانی کی آواز ہیں،نغمہ میں دشمن کی بربادی اور پاکستان کے ہر فرد کو مثل فولاد قرار دیا گیا۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛  روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے بھارتی سُورماؤں کو لوہے کے چنے چبوانے کیلئے ہمیشہ کی طرح پاکستان کی غیور قوم متحد ہیں،بھارت کی ہر اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کیلئے پوری قوم پُرعزم ہے۔  
    گورنر کے پی کے کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ انڈیا اپنی نااہلی کا الزام پاکستان پر لگانا چاہتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے، پاکستانی قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے، مودی سرکار نے پہلے بھی باڈر پار کیا تھا تو منہ توڑ جواب ملا تھا، اس بار کوئی حرکت کی تو چائے بھی نہیں ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں داتا دربار پر گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما نورعالم نے حاضری دی اور لنگر تقسیم کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ انڈیا نے پہلگام حملے کا الزام بغیر کسی ثبوت...
    وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری— فائل فوٹو وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ 40 ہزار دہشت گردوں کو بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت لائی۔ڈیرہ غازی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو یہاں لانے کا خمیازہ آج تک بھگت رہے ہیں۔ بھارت کی غلط فہمی ہے کہ پاکستان چپ رہے گا: شازیہ مریپاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بھارت کی غلط فہمی ہے کہ پاکستان چپ رہے گا۔ اویس لغاری نے کہا کہ نواز شریف نے بلوچستان کے مسلئے پر کردار ادا کیا، بھارت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت کے اقدامات...
    سٹی 42 : جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت نے عملا جنگ کا اعلان کیا ہے مختلف اقدامات کرکے، ایسی صورتحال میں قوم متحد ہوکر ایسی جارحیت کا مقابلہ کرے۔  حافظ نعیم الرحمان نے دیگر رہنماؤں  کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ان خیالات کا اظہار کیا، پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ، جنرل سیکرٹری امیر العظیم، شکیل ترابی سمیت دیگر موجود تھے ۔  امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آج پورے ملک میں زبردست ہڑتال جاری ہے، ہڑتال کی کال اسرائیلی مظالم کے حوالے سے ہے، بھارت نے عملا جنگ کا اعلان کیا ہے مختلف اقدامات کرکے، ایسی صورتحال میں قوم متحد ہوکر ایسی جارحیت کا مقابلہ کرے۔ انہوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 اپریل 2025ء) اس دنیا میں چند ہی علاقے ایسے ہیں، جہاں کشیدگی اور تناؤ مستقل رہتا ہے۔ کشمیر کا خطہ ایسے ہی علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ ہمالیہ کے پہاڑوں میں واقع یہ سرزمین تین ایٹمی طاقتوں بھارت، پاکستان اور چین کے درمیان گھری ہوئی ہے۔ یہ خطہ طویل عرصے سے علاقائی دشمنیوں اور حل طلب سرحدی تنازعات کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اسی کشیدگی کا ایک نیا ثبوت اس ہفتے ایک ہلاکت خیز واقعہ بھی ہے۔ منگل 22 اپریل کو بھارتی زیرانتظام کشمیر میں شدت پسندوں نے پہلگام کے قریب ایک سیاحتی مقام پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔...
    بھارتی ایئرلائنز کے لئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کو 24 گھنٹے ہوگئے جب کہ  70 سے 85 بھارتی پروازیں دو سے 3 گھنٹے اضافی سفر کا شکار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران سفر کی طوالت کا شکارپروازیں دو سے 10 گھنٹے تاخیر کا بھی شکاررہیں، پروازوں کےاضافی فیول، ایئرپورٹ پارکنگ چارجز، ہوٹل اخراجات کی مد میں بھی لاکھوں کے اضافی اخراجات برداشت کرنے پڑھ رہے ہیں۔ اضافی وقت کے باعث تاخیر کی شکاردو طرفہ پروازوں میں امریکا، کینیڈا، برطانیہ کی پروازیں شامل ہیں، دیگر پروازوں میں جرمنی، سعودیہ، ڈنمارک، ہالینڈ، سوئٹزرلینڈ کی پروازیں بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔ بحرین، مسقط، باکو، شارجہ اور دبئی کی پروازوں کو بھی فیول کے اضافی اخراجات سمیت اضافی وقت کا سامنا ہے، ذرائع...
    لاہور: پنجاب کے عوام کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے 2 اچھی خبروں کا اعلان کیا گیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نئی ایئرلائن چلانے کے لیے تیار ہے جب کہ لاہور تا راولپنڈی  بلٹ ٹرین بھی چلائی جائے گی۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 2 بڑی خوشخبریاں ہیں۔   صوبائی حکومت ائیر پنجاب چلانے کے لیے تیار ہے۔ ایئرپنجاب میں 4 طیارے لیز پر لیے جائیں گے۔ ابتدائی طور پر اندرون ملک اور ایک سال کے بعد بین الاقوامی ایئر کا لائسنس مل جاتا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اسی طرح  لاہور تا راولپنڈی بلٹ ٹرین بھی چلائی جائے گی۔ یہ پاکستان...
    بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک سیزن میں کمائی پاکستان کے ٹاپ 10 کرکٹرز سے زیادہ نکلی۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن پاکستان کے ٹاپ اسٹار کرکٹرز اپنی اپنی فرنچائزز کی نمائندگی کررہے ہیں تاہم لیگ میں سب سے مہنگے کھلاڑی کراچی کنگز کے ڈیوڈ وارنر ہیں جنہیں آئی پی ایل کی کسی فرنچائز نے اپنے اسکواڈ میں جگہ نہیں دی تھی۔ ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل کے دوران کراچی کنگز کی کپتانی کے فرائض نبھارہے ہیں اور انہیں فرنچائز نے پلیٹینم کٹیگری میں منتخب کیا تھا جس میں انہیں 3 لاکھ ڈالر (8 کروڑ 41 لاکھ روپے سے زائد) کے معاوضہ دیا جائے گا۔ مزید پڑھیں:...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 اپریل 2025ء) 22 اپریل کو بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 26 افراد کو ہلاک کر دیا تھا، جن میں سے زیادہ تر سیاح تھے۔ نئی دہلی نے اس حملے کا الزام بھی اسلام آباد پر عائد کیا ہے۔ بھارت،پاکستان پر الزام عائد کرتا آیا ہے کہ وہ ''سرحد پار دہشت گردی‘‘ کی حمایت کرتا ہے، تاہم پاکستان ایسے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ خود دہشت گردی کا شکار ہے۔ ایبٹ آباد میں ایک فوجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہماری بہادر مسلح افواج ملک کی خودمختاری کے دفاع کے لیے مکمل طور پر...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور سے راولپنڈی سے بلٹ ٹرین چلے گی، ایئر لائن کیلئے 4 طیارے لیز پر لیں گے، عظمیٰ بخاری،پنجاب حکومت نے صوبے کی پہلی ایئر لائن اور بلٹ ٹرین چلانے کا اعلان کردیا۔ عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ لاہر سے راولپنڈی تک بلڈ ٹرین چلائی جائے گی، پنجاب کی پہلی ایئر لائن کیلئے 4 طیارے لیز پر لیں گے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کی۔ پنجاب حکومت نے 2 نئے منصوبے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور سے راولپنڈی تک بلٹ ٹرین چلائی جائے گی، جو 2 گھنٹے 20 منٹ میں اپجنا سفر طے کری گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پہلی ایئر لائن چلانے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )فلسطین بالخصوص اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی اور تاجر تنظیموں کی ہڑتال کی کال پر ملک کے بیشتر شہروں میں کاروباری مراکز بند ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق راولپنڈی کے راجہ بازار، مری روڈ، صدر اور کمرشل مارکیٹ میں دکانیں بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ڈرگسٹ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی ہڑتال کی جا رہی ہے جس کے باعث بیشتر بازاروں میں میڈیکل سٹور بند ہیں۔پاکپتن اور گردونواح میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہیں۔ملکہ کوہسار مری میں اہل غزہ سے یکجہتی کے لئے مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال ہے، جماعت اسلامی کی شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی کال پر تمام...
    ’پاکستانیوں کو نکال رہے ہیں تو عدنان سمیع کا کیا ہوگا؟‘ سوال پر گلوکار کو مرچیں لگ گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا تو سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث نے جنم لیا۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی مذکورہ ہدایت پر سوال اٹھایا اور طنزیہ طور پر ”سابق پاکستانی“ گلوکار عدنان سمیع کی بھارتی شہریت کو نشانہ بناتے ہوئے سوال داغا، ”تو عدنان سمیع کا کیا ہوگا؟“ اس سوال نے عدنان سمیع کو مرچیں لگا دیں۔ عدنان سمیع، جو کئی سالوں سے بھارتی شہریت کے مزے لوٹ رہے ہیں، انہوںنے فواد...
    چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید—فائل فوٹو چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی بڑے مسلح تصادم کا امکان نہیں۔کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے چین، سعودی عرب اور ایران سرگرم ہو گئے ہیں، دوست ملک پاکستان اور بھارت دونوں سے بات کر رہے ہیں۔ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں: شیری رحمٰنپاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری کا کہنا ہے کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، قوموں کی تباہی اور معیشت کی بربادی ان جنگوں سے ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کا بیان بہت مثبت ہے، انہوں نے بھارت کی طرف جھکاؤ ظاہر...
    فیصل کریم کنڈی---فائل فوٹو خیبر پختون خوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں 70 فیصد ہاتھ بھارت کا ہے۔ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بارڈر کی صورتِ حال خراب ہے، بھارتی حکومت سندھ طاس معاہدے سے مکر گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پہلگام حملے کا بغیر کسی ثبوت کے الزام پاکستان پر لگا دیا گیا، بھارت اپنے گند کا الزام پاکستان پر لگانا چاہتا ہے۔ انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینا شروع کر دیاانڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی طرف سے معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔ فیصل کریم کنڈی کا یہ بھی کہنا...
    پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمٰن—فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، قوموں کی تباہی اور معیشت کی بربادی ان جنگوں سے ہوئی۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتِ حال میں فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے ایشو کی وجہ سے کشیدگی ہے، کشمیر اور غزہ کی صورتِ حال ایک جیسی ہو گئی ہے۔سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ معصوم لوگوں کا خون بہایا جا رہا ہے، سب اُمید کر رہے ہیں کہ اقوامِ متحدہ اس معاملے پر مداخلت کرے، سب ایک دوسرے کی حقیقت کو تسلیم کریں۔ یہ بھی پڑھیے ہم اپنے وطن کا دفاع...
    —فائل فوٹو ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ملک کے بیشر علاقوں میں شدید گرمی نے لوگوں کو گھروں میں محدود کر دیا ہے۔  شدید گرمی کی وجہ سے برف اور ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے کارخانوں کے مالکان نے برف کی قیمتیں بڑھا دیں۔ جھلسا دینے والی گرمی میں پیاس بجھانے کے لیے شہری روایتی مشروبات سے لطف اندوز ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا ہیٹ ویو الرٹ جاریپنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے درجۂ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا۔ شدید گرمی کے باعث کئی شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں سے تجاوز...
    بھارتی جارحیت: ’’اس بار چائے فنٹاسٹک نہیں ، کڑوی اور ناقابلِ برداشت ہوگی،بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) بھارتی جارحیت اور یکطرفہ متنازع اقدامات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اس بار چائے فنٹاسٹک نہیں ، کڑوی اور ناقابلِ برداشت ہوگی۔ اپنے بیان میں صوبائی مشیر نے کہا کہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار کی جانب سے کشمیریوں کے خلاف فسطائیت قابل مذمت ہے۔ بھارت اپنے اسکرپٹڈ ڈرامے میں معصوم کشمیریوں پر ظلم ڈھانے سے گریز کرے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ مودی سرکار اپنی فاشسٹ سوچ کے تحت پورے برصغیر کو آگ میں جھونکنے کے درپے ہے۔ بھارت کسی...
    آج بروزہفتہ،26اپریل 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں حمل(Aries) :15مارچ تا 21اپریل کام کی جگہ پر پالیسی معاملات میں جلد بازی سے گریز کریں۔ قوانین پر عمل کریں۔ اپنے رشتہ داروں کا احترام کریں۔ کاروبار میں شفافیت کو برقرار رکھیں۔ آپ روایتی سرگرمیوں میں شامل ہوں گے۔ مشورہ لیں اور پیاروں سے سیکھیں۔ مہمانوں کا احترام کریں۔ آپ سرمایہ کاری کے معاملات میں متحرک رہیں گے۔ لمبی دوری کا سفر ممکن ہے۔ رشتوں میں حساس رہیں۔ حکمت اور ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھیں۔ ملاقاتوں اور بات چیت میں...
    پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے فیصلے پر جمیعت علمائے اسلام (ف) سندھ کے رہنما مولانا راشد محمود سومرو کا بیان سامنے آگیا ہے۔  مولانا راشد محمود سومرو نے گھوٹگی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تنہا نہیں ہیں بلکہ ضرورت پڑی تو افواج پاکستان کے ہمراہ لڑیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: سندھ طاس معاہدہ کیا ہے، کیا بھارت پاکستان کا پانی روک سکتا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کے لیے لڑنا پڑا تو فوج کیساتھ مل کر صرف سرحدوں کی چوکیداری نہیں کریں گے بلکہ دشمن کے ملک کے اندر گھس کر دارالعلوم دیوبند میں مسلمانوں کے ساتھ ناشتہ کریں گے۔ انہوں نے سندھ طاس...
    پشاور: بھارتی جارحیت اور یکطرفہ متنازع اقدامات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اس بار چائے فنٹاسٹک نہیں ، کڑوی اور ناقابلِ برداشت ہوگی۔ اپنے بیان میں صوبائی مشیر نے کہا کہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار کی جانب سے کشمیریوں کے خلاف فسطائیت قابل مذمت ہے۔ بھارت اپنے اسکرپٹڈ ڈرامے میں  معصوم کشمیریوں پر ظلم ڈھانے سے گریز کرے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ مودی سرکار اپنی فاشسٹ سوچ کے تحت پورے برصغیر کو آگ میں جھونکنے کے درپے ہے۔ بھارت کسی بھی قسم کے جارحانہ اقدام سے باز رہے، ورنہ پاکستانی قوم دشمن کو اس کی زبان میں جواب دینا جانتی ہے۔ انہوں نے...
    ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع شاہ رخ خان کا مشہور زمانہ محل ’’منت‘‘ آج کل غیر معمولی خاموشی کی لپیٹ میں ہے۔ وجہ کچھ اور نہیں بلکہ خود کنگ خان کی عارضی رخصتی ہے۔ شاہ رخ خان اپنے گھر کی دو سالہ تزئین و آرائش کے سبب اپنی فیملی کے ساتھ پالی ہل کے ایک پرتعیش اپارٹمنٹ میں منتقل ہوچکے ہیں۔ لیکن ان کی یہ نقل مکانی منت کے باہر موجود دکانداروں کے لیے کسی آندھی سے کم ثابت نہیں ہوئی۔ منت، جو کبھی مداحوں کا میلہ لگا رہتا تھا اور جہاں ہر لمحہ سیلفیز کی جھڑی لگی رہتی تھی، اب سنسان نظر آتا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں منت کے باہر بیٹھے آئس کریم فروش اور...
    — فائل فوٹو جماعتِ اسلامی کی اپیل پر فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔فلسطینیوں اور اہلِ غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں سے  اظہارِ یک جہتی کے لیے جماعتِ اسلامی کی اپیل پر پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ہے۔ساہیوال، قصور، شیخو پورہ، اوکاڑہ، پاکپتن اور عارف والا سمیت دیگر شہروں میں کاروباری مراکز بند ہیں۔ کل پورے ملک میں ہڑتال ہو گی: حافظ نعیم الرحمٰنجماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کل پورے ملک میں ہڑتال ہو گی، جس پر تمام تاجر تنظیمیں متحد ہیں۔ اوکاڑہ اور عارف والا میں...
    (گزشتہ سے پیوستہ) کشمیرمیں حالیہ دہشت گردی کے واقعے کا جغرافیائی،سیاسی وعسکری اورانٹیلی جنس تناظرمیں ہونے والے واقعات کاجائزہ لیاجائے توبھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں پرماضی میں مختلف داخلی فالس فلیگ آپریشنزکا الزام لگتارہاہے جوبعدازاں تحقیقات پرانڈین سازش کے بھیانک اورخوفناک چہرے سے نقاب ہٹانے میں مددگارثابت بھی ہوچکاہے۔مثلاچھٹی سنگھ پورہ جموں، پٹھانکوٹ اورممبئی حملوں کے تناظرمیں یہ بحث ہمیشہ زندہ رہی ہے کہ کہیں نہ کہیں ان کارروائیوں میں داخلی ہاتھ ملوث رہاہے،جو عالمی رائے عامہ کومتاثر کرنے کے لئے انجام دی جاتی ہیں۔اسی طرح،ٹی ٹی پی کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی،اوربلوچستان میں علیحدگی پسند تحریکوں کی بھارتی سرپرستی کے بھی مصدقہ شواہد موجود ہیں،جنہیں پاکستان متعددبین الاقوامی فورمزپرپیش کرچکاہے۔ خطے کی موجودہ عالمی صورتِ حال محض دوقوموں کی کشمکش...
    (گزشتہ سے پیوستہ) میں اس کے جواب میں عرض کیا کرتا ہوں کہ اس قسم کے اسلام کا مطالبہ طائف والوں نے کیا تھا جس کا ذکر مولانا سید سلیمان ندویؒ نے ’’سیرت النبی‘‘ میں قبیلہ ثقیف کے قبول اسلام کے تذکرہ میں کیا ہے کہ بنو ثقیف کا وفد جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں مدینہ منورہ آیا اور گزارش کی کہ ہم طائف والے اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں لیکن ہماری چند شرائط ہیں۔ پہلی بات یہ ہے کہ ہم شراب نہیں چھوڑ سکیں گے اس لیے کہ ہمارے ہاں انگور کثرت سے پیدا ہوتا ہے اور ہماری معیشت کا زیادہ تر دارومدار اسی پر ہے اس لیے شراب بنانا اور بیچنا ہماری معاشی...
    مغل دور میں پولیس انسپکٹر کو داروغہ اور پولیس سٹیشن کو کوتوالی کہتے تھےلیکن پھر دور بدلا اور پولیس کے نئے نظام کا آغاز ہوا۔یہ نظام ہمیں انگریز کے دور کی یاد دلاتا ہے۔انگریزوں نے ہندوستان پر قبضہ کیا تو کئی اداروں کی طرح پولیس کے ادارے کا قیام بھی عمل میں لایا گیا،جبکہ 22 مارچ 1861 کو پولیس ایکٹ کی تشکیل ہوئی۔جس کے تحت پولیس نے اپنا کام شروع کیا۔کئی دہائیاں گزر جانے کے بعد پولیس کا محکمہ آج بھی اسی ایکٹ پر قائم ہےجسے مکمل آئینی تحفظ حاصل ہے۔اگرچہ مارچ 2002 میں اس میں تبدیلی کی کوشش کی گئی،تاہم یہ کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔صدیوں پر محیط انسانی تاریخ ظاہر کرتی ہے کہ پولیس معاشرے سے جرائم کے خاتمے،امن...
    یہ بات حق و سچ ہے کہ ہم یقیناً امریکہ سمیت دنیا بھر سے ملنے والی امداد کے بغیر جی نہیں سکتے ہیں اگر ہم اور حکمران چاہیں تو یہ یقیناً ممکن ہے کہ ہم ان امداد کےبغیر جی بھی سکتے ہیں اور ترقی بھی کرسکتے ہیں۔ اس سوال کا پہلا مختصر ترین جواب تو یہ ہے۔ اگر ہم اصل حقائق پر نظر ڈالیں تو حقیقت کھل کر ہم سب کے سامنے آجائے گئی۔ سب سے پہلے تو اس حقیقت کو سمجھنا ہوگا اور اس پر کامل ایمان بھی لانا کی ضرورت ہے کہ پاکستان ایک خالص اسلامی مملکت ہے یہ اٹھانوے فیصد مسلمان آبادی والا ملک ہے جسے خالص اسلام اور اللہ کے نام پر قائم کیا گیا تھا...
    بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے اپنی فلم کیسری 2 کی ریلیز کے بعد حالیہ انٹرویو میں اپنی زندگی کے سب سے بڑے خوف سمیت کئی جہات پر بات کی ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اکشے کمار نے نہ صرف اپنی فلموں کے اثرات پر بات کی بلکہ ناظرین کی تنقید، اپنی فنکارانہ جستجو اور زندگی کے سب سے بڑے خوف پر بھی کھل کر اظہار کیا۔ اکشے کا کہنا تھا کہ انہیں ان فلموں پر فخر ہے جنہوں نے سماجی سوچ میں تبدیلی لائی۔ ’’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘‘ کے بعد لوگوں نے گھروں میں ٹوائلٹ بنوانے شروع کیے، ’’پدمن‘‘ نے گھریلو سطح پر حیض جیسے موضوع پر بات کرنے کا حوصلہ دیا۔ بیٹیاں باپوں سے سینیٹری پیڈز...
     اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین کی ہدایت پر 28اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء مؤخر کردیے ہیں، اب یہ امتحانات 5مئی 2025ء سے شروع ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی دو وجوہات کی بناء پر کی گئی ہے۔ ایک وجہ خصوصی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے تمام طلبہ کو ریاضی، کیمسٹری اور فزکس کے پرچوں میں گریس مارکس دینے کا عمل جاری ہے۔ دوسری وجہ میٹرک اور انٹر کے کچھ ایسے امتحانی مراکز ہیں جن میں 8اپریل سے میٹرک کے امتحانات جاری ہیں جو 8مئی 2025ء تک جاری رہیں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 اپریل 2025ء) جرائم کی تحقیقات کرنے والے وفاقی جرمن دفتر (بی کے اے) کے مطابق جرمنی میں ہارڈ ڈرگز کے استعمال میں عام اضافے کے رجحان کے ساتھ ساتھ ''کوکین کے استعمال میں اضافہ‘‘ ہوا ہے۔ جرمن نیوز نیٹ ورک آر این ڈی کی طرف سے حال میں شائع کردہ ایک تبصرے میں بی کے اے کے سربراہ ہولگر میؤنش کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ''جرمنی میں کوکین تیزی سے پھیل رہی ہے۔‘‘ میؤنش نے کہا کہ منشیات کی بین الاقوامی تجارت کی توجہ یورپ کی جانب جا رہی ہے کیونکہ ان کے بقول ''شمالی امریکہ کی مارکیٹ سیر ہو چکی ہے۔‘‘ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کی...
    نئی دہلی ( نیوزڈیسک)پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی سے بھارتی فضائیہ بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی، بھارتی فضائیہ اپنے ہی عوام کی دشمن بن گئی اس کے لڑاکا طیارے نے اپنی ہی آبادی پر بم گرا دیا۔ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے شیوپوری میں پیش آیا، بم گرنے سے آبادی اور املاک کو شدید نقصان پہنچا، بم گرنے سے متعدد مکانات تباہ ہوگئے جبکہ ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔دفاعی ماہرین کے مطابق واقعہ بھارتی فضائیہ کی غیر ذمہ داری اور بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے، اس سے قبل بھی بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کے حادثات معمول کا حصہ ہیں، اکثر حادثات میں بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے آبادی پر گرچکے ہیں۔ دفاعی ماہرین کے مطابق...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمارے آباؤاجداد نے پاکستان کی تخلیق کی خاطر ان گنت قربانیاں دیں اور بے مثال جدوجہد کی، ہم اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کے دوران سپہ سالار نے کہا کہ ہم مسلمان زندگی کے تمام پہلوؤں میں ہندوؤں سے مختلف ہیں، ہمارا مذہب، رسم و رواج، روایات، سوچ اور عزائم ہندوؤں سے یکسر مختلف ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ دو قومی نظریے کی بنیاد یہ تھی کہ مسلمان اور ہندو دو قومیں ہیں، ایک قوم نہیں، ہمارے آباؤاجداد نے پاکستان کی تخلیق کی خاطر انگنت قربانیاں دیں...
    سوشل میڈیا پر بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ محبت اور رواداری بانٹیں آپ گجرات کے نہیں، ہندوستان کے وزیراعظم ہیں جو قومیتوں اور مذاہب کا مجموعہ ہے، ہندو توا کا پرچار بھارت کے اتنے ٹکرے کرے گا، آپ سے گنتی بھی نہیں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر بیان میں کہا ہے کہ مودی سرکار جان لے جب آپ کشمیر میں لاکھوں کی آبادی کو سالوں محصور رکھیں، مستقل کرفیو نافذ ر کھیں، ان پہ زندگی تنگ کر دیں، 10 لاکھ فوج مسلط کرکے پوری نسل کو یرغمال بنالیں اور ظلم کی انتہا کر دیں تو مودی پھر اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں، پاکستان پہ...
    کاکول (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف بھارت کو پہلگام واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات میں شامل ہونے کی پیشکش کردی۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پُروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا ہماری مسلح افواج تنظیم، اتحاد اور قومی مفاد کی تکمیل اور عزم کا نشان ہیں، پاکستان کی مسلح افواج اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے ایک نام رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا پاکستان عالمی امن کے قیام کے لیے اپنی ذمےداریوں سے مکمل آگاہ ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے رہیں گے۔جیونیوز کے مطابق پہلگام کے فالس فلیگ آپریشن اور مسؕئلہ کشمیر پر گفتفو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا...
    پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج تنظیم، اتحاد اور قومی مفاد کی تکمیل اور عزم کا نشان ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ  پانی ہماری لائف لائن ہے، بھارت نے مہم جوئی کی تو 2019ء کی طرح منہ توڑ جواب ملے گا۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج تنظیم، اتحاد اور قومی مفاد کی تکمیل اور عزم کا نشان ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی وجہ سے ایک نام رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی...
    بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ مکمل بند ہے، عابد الیکٹرونکس مارکیٹ میں شٹر ڈاون ہڑتال ہے جبکہ شاہ عالم مارکیٹ، اعظم کلاتھ مارکیٹ میں بھی مکمل شٹر ڈاون ہڑتال ہے۔ اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے شہر کی تمام کار ڈیلرز مارکیٹس بھی بند کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکسستان کی کال پر اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔ تاجر بھی فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے میدان میں آگئے۔ بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ مکمل بند ہے، عابد الیکٹرونکس مارکیٹ میں شٹر ڈاون ہڑتال ہے جبکہ شاہ عالم مارکیٹ، اعظم کلاتھ مارکیٹ میں بھی مکمل شٹر ڈاون ہڑتال ہے۔ اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے شہر کی تمام کار ڈیلرز مارکیٹس...
    مقبوضہ کشمیر میں پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا نے دو قومی نظریے کو نشانہ بنالیا اور مخالف پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔ دو قومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیاد رہا ہے کیوں کہ مسلمانوں اور ہندوؤں کے مذہب، تہذیب، زبان، ثقافت اور تاریخ یکسر مختلف ہے۔ دو قومی نظریہ پر کسی بھی پاکستانی کو رتی بھر بھی شک نہیں۔ دوسری جانب حقائق کو اپنے جھوٹ اور پروپیگنڈا سے چھپاتے ہوئے بھارتی گودی میڈیا نے دو قومی نظریے کو مسخ کرنے کی مذموم کوشش  شروع کردی ہے اور دو قومی نظریہ کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹا کر ہندو کارڈ کے طور پر استعمال کرنے کی ناکام کوشش شروع کردی ہے۔ بانی پاکستان قائداعظم نے...
    اہلِ غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان بھر میں آج شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے اور اس دوران ہر طرح کا کاروبار مکمل بند ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فلسطینی عوام پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف آج پاکستان کے طول و عرض میں پُرزور پیغام دیا گیا، جس میں کراچی سے لے کر پشاور تک تجارتی مراکز بند، سڑکوں  پر ٹریفک معمول سے بہت کم اور کاروبار زندگی تھما ہوا نظر آ رہا ہے۔ جماعت اسلامی اور مختلف تاجر تنظیموں کی اپیل پر ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر معطل رہیں۔ شہر قائد کے اہم علاقوں میں مرکزی اور چھوٹی تمام مارکیٹیں بند ہیں جب کہ کچھ مقامات پر احتجاج کے دوران مظاہرین نے اسرائیل کے...
    بھارتی فوج بے گناہ کشمیریوں کے وحشیانہ قتل اور جعلی انکاؤنٹرز  میں ملوث ہے، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی  جعلی انکاؤنٹرز کے نام پر معصوم کشمیریوں کا قتل عام کروا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ بھارتی فوج کی سفاکیت کے ناقابل تردید ثبوت منظر عام پر آگئے، طویل عرصے سے بھارتی فوج معصوم کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیل رہی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ 24اپریل 2025 کو مقبوضہ جموں و کشمیرکے اڑی سیکٹر میں  2 بے گناہ نہتے کشمیریوں کو بھارتی فوج نے دن دہاڑے  شہید کر دیا، 24  اپریل کوشہید ہونے والے افراد میں محمد فاروق اور محمد دین شامل تھے، دونوں افراد کو بھارتی فوج نے جعلی انکاؤنٹر کے دوران شہید کیا۔ ذرائع کے مطابق...
    آرمی چیف جنرل عاصم منیر—فائل فوٹو  آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ہم اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا روایتی پروپیگنڈے سے تاریخ مسخ نہیں کر سکتا۔آرمی چیف کا کہنا ہے کہ مسلمان زندگی کے تمام پہلوؤں میں ہندوؤں سے مختلف ہیں، ہمارا مذہب، رسم و رواج، روایات، سوچ اور عزائم ہندوؤں سے مختلف ہیں۔ امن ہماری خواہش ہے لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے: وزیرِ اعظم شہباز شریفوزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امن ہماری خواہش ہے، لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے، ہمارے ہمسایہ ملک بھارت کی طرف سے بغیر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 اپریل 2025ء) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ حال میں ہی اس بات پر شکوہ کناں نظر آئے کہ کئی ممالک امریکی گوشت برآمد کرنے سے گریزاں ہیں حالانکہ امریکہ ان ممالک سے اربوں ڈالر کا گوشت برآمد کرتا ہے۔ ٹرمپ نے آسٹریلیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے پچھلے سال آسٹریلیا سے تین ارب ڈالر کا گوشت خریدا مگر آسٹریلیا اب بھی امریکی گوشت لینے سے انکاری ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے برطانیہ اور یورپی یونین کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہاں امریکی گوشت پر پابندیاں ’’سائنسی بنیادوں کے بغیر‘‘ لگائی گئی ہیں۔ امریکی صدر نے ارجنٹائن پر بھی تنقید کی، جو تاحال زندہ امریکی مویشیوں کی درآمد...
    سٹی42 : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمارے آباؤاجداد نے پاکستان کی تخلیق کی خاطر انگنت قربانیاں دیں اور بے مثال جدوجہد کی،  ہم اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔  پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کے دوران سپہ سالار نے کہا کہ ہم مسلمان زندگی کے تمام پہلوؤں میں ہندوؤں سے مختلف ہیں، ہمارا مذہب، رسم و رواج، روایات، سوچ اور عزائم ہندوؤں سے یکسر مختلف ہیں۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛  روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے  آرمی چیف نے کہا کہ دو قومی نظریے کی بنیاد یہ تھی کہ مسلمان اور ہندو دو قومیں ہیں، ایک قوم نہیں، ہمارے آباؤاجداد...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک) چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اور سینیٹر پاکستان پیپلز پارٹی روبینہ خالد نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس افسوسناک واقعے میں چار سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے دھماکے میں شہید ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم سیکیورٹی فورسز کے شہید جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان شہداء نے ملک کے امن اور تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جو قابلِ فخر اور لائقِ تحسین ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ دہشتگردوں کی...
    ذرائع کے مطابق آپریشن میں بھارتی فوج، پیرا ملٹری اور پولیس کے ہزاروں اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع اسلام آباد کے علاقے پہلگام میں آج پانچویں روز بھی بھارتی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آپریشن میں بھارتی فوج، پیرا ملٹری اور پولیس کے ہزاروں اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ آپریشن میں بھارتی فضائیہ کے دو ایم آئی17 ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں جو بائیسرن اور ملحقہ جنگلاتی عاقوں کی مسلسل فضائی نگرانی کر رہے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ منگل کی شام سے جاری یہ آپریشن وادی کشمیر کا اب تک کا سب سے بڑا زمینی و فضائی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ کومل عزیز نے کہا ہےکہ اگرچہ وہ خود کو بہادر سمجھتی ہیں اور کئی مشکل حالات کا سامنا کر چکی ہیں، مگر شادی اب بھی ان کے لیے خوف کی علامت ہے۔ کومل عزیز نے کہا کہ”میں دھرنوں میں جا سکتی ہوں، جاگیرداروں اور پولیس والوں سے الجھ سکتی ہوں، لیکن شادی ایک ایسا موضوع ہے جو آج بھی میرے لیے باعثِ تشویش ہے۔” اداکارہ نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے مشاہدے میں جتنی بھی شادیاں آئی ہیں، وہ زیادہ تر سمجھوتے پر مبنی تھیں۔ نہ وہ شادیاں بہت بری تھیں اور نہ ہی مثالی، لیکن جذباتی اور مالی آزادی کی کمی نے مجھے سوچنے پر مجبور کیا کہ شادی...
    کاکول(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل 2025ئ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ دو قومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیاد رہا ہے،ہم اپنے ملک کا دفا ع کرنا جانتے ہیں،دو قومی نظریہ میں کسی بھی پاکستان کو رتی بھر بھی شک نہیں، بھارتی گودی میڈیا حقائق کو اپنے جھوٹ اور پروپیگنڈے سے چھپانے کی کوشش میں ہے،کاکول میں پاسنگ آﺅٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دو قومی نظرئیے کی بنیاد ہی یہ ہے کہ مسلمان اور ہندو دو علیحدہ قومیں ہیں جن کی زندگی کے ضابطے، سماجی ڈھانچے اور اقدار یکسر مختلف ہیں۔مسلمانوں اور ہندووں کی مذہب، تہذیب، ثقافت، تاریخ اور طرز زندگی میں بنیادی فرق ہی اس نظرئیے کی...
    پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور اینکر سجل ملک جو گزشتہ دنوں جعلی نازیبا ویڈیو لیک کا شکار ہوئی تھیں، نے اپنے اور مشہور اداکار عمران اشرف کے درمیان تعلق کا انکشاف کیا ہے۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے سجل ملک نے بتایا کہ عمران اشرف دراصل ان کی والدہ کے کزن ہیں۔ اس طرح ان کا اداکار عمران کے ساتھ خاندانی رشتہ ہے۔ سجل نے اپنے انٹرویو میں تفصیل بتاتے ہوئے کہا، ’’عمران اشرف ہمارے قریبی رشتے دار ہیں۔ وہ میری والدہ کے کزن ہیں اور خاندانی تقریبات میں اکثر شریک ہوتے ہیں۔‘‘ تاہم انہوں نے زور دے کر کہا کہ انہوں نے کبھی بھی اس رشتے کو اپنے کیریئر کے لیے استعمال نہیں کیا۔ دلچسپ...
    اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی سے پشاور تک شٹر ڈاؤن ہڑتال، کاروباری مراکز بند، سڑکوں سے ٹریفک غائب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) فلسطین بالخصوص اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی اور تاجر تنظیوں کی ہڑتال کی کال پر ملک کے بیشتر شہروں میں کاروباری مراکز بند ہیں۔ راولپنڈی کے راجہ بازار، مری روڈ، صدر اور کمرشل مارکیٹ میں دکانیں بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ ڈرگسٹ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی ہڑتال کی جا رہی ہے جس کے باعث بیشتر بازاروں میں میڈیکل اسٹور بند ہیں۔ پاکپتن اور گردونواح میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہیں۔ ملکہ کوہسار...
    مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے واقعے کے بعد بھارت کی طرف سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے جانے پر پاکستانی آرٹسٹ بول پڑے ہیں۔ مختلف سیلیبریٹیز نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات میں بھارت کی طرف سے لگائے جانے والے ان الزامات کو مسترد کیا اور پاکستان کیساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔ شمعون عباسی اور یاسر نواز نے انسٹاگرام پر بھارت کے جنگی جنون پر تنقید کی تو فرحان سعید اور عمیر جسوال نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے وقوفانہ قرار دیا۔   View this post on Instagram   A post shared by Yasir Nawaz (@itsyasirnawaz) شمعون عباسی نے کہا کہ وہ اس حملے میں ضائع ہونے والی جانوں پر تعزیت...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ  پانی ہماری لائف لائن ہے، بھارت نے مہم جوئی کی تو 2019ء کی طرح منہ توڑ جواب ملے گا۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج تنظیم، اتحاد اور قومی مفاد کی تکمیل اور عزم کا نشان ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی وجہ سے ایک نام رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی امن  کے قیام کے لیے اپنی ذمے داریوں سے مکمل آگاہ ہے۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنی ذمے داریاں پوری کرتے رہیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات کے...
    دو قومی نظریہ، جنرل عاصم منیر اور بھارتی گودی میڈیا کا فریب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز دو قومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیاد رہا ہے۔مسلمانوں اور ہندوؤں کے مذہب، تہذیب، زبان، ثقافت اور تاریخ یکسر مختلف ہے ۔دو قومی نظریہ میں کسی بھی پاکستانی کو رتی بھر بھی شک نہیں، حقائق کو اپنے جھوٹ اور پروپیگنڈا سے چھپاتے ہوئے بھارتی گودی میڈیا نے دو قومی نظریے کو مسخ کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔ بانی پاکستان قائد اعظم نے واضح الفاظ میں دو قومی نظریے کو بیان کیا تھا۔ جب کہ حالیہ دنوں میں آرمی چیف نے جب دو قومی نظریہ کی بات کی اور قائد کے الفاظ کو دہرایا تو گودی میڈیا...
    ڈراما انڈسٹری میں اپنی اداکاری کا سکہ جمانے والی پاکستان کی نامور اداکارہ صباحت بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں مقبول بھارتی ٹی وی شو ’بگ باس‘ جس کی میزبانی سلمان خان کرتے ہیں، میں شرکت کی پیشکش ہوئی تھی۔ حال ہی میں اداکارہ نے نجی چینل کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی۔ صباحت علی بخاری حال ہی میں ڈرامہ سیریل اقتدار میں ایک مثبت کردار نبھاتی دکھائی دیں، انہیں اس کردار کے لیے نا صرف پاکستان بلکہ بھارت سے بھی پذیرائی حاصل ہوئی۔ اسی حوالے دوران انٹرویو گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا تو میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ کو کبھی بھارت سے کوئی پیشکش ہوئی؟ میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے...
    پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کی اسپن بولنگ کوچ الیکس ہارٹلے نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ٹیم اب بھی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرسکتی ہے۔ پی ایس ایل 10 میں اس مرتبہ اب تک ملتان سلطانز کی ٹیم نے 5 میچز کھیل لیے ہیں جن میں سے صرف اس نے ایک میچ جیتا ہے۔ لاہور کے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپن بولنگ کوچ الیکس ہارٹلے نے کہا کہ ملتان سلطانز کے ساتھ یہ میرا دوسرا سیزن ہے۔ الیکس ہارٹلے نے کہا کہ تھوڑا دباؤ میں ہیں اس سال فتوحات کم ہیں گزشتہ سیزن ہم زیادہ میچز جیتے تھے لیکن اس وقت...
    بھارتی میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مشہور بھارتی نیٹ فلکس سیریز ’ہیرا منڈی‘ کی اداکارہ شرمین سیگل کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔ شرمین نے سال 2023ء میں بزنس مین امان مہتا کے ساتھ شادی کی تھی۔ یاد رہے کہ شرمین سیگل مشہور فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی ہیں جو 2024ء میں او ٹی ٹی سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں اپنے کردار کے باعث مشہور ہوئی تھیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شرمین سیگل جَلد ہی ماں بننے والی ہیں۔ دوسری جانب بھارتی صحافی وکی لالوانی نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ فلمساز دیپک سیگل اور بیلا بھنسالی سیگل کی بیٹی شرمین سیگل اور ان کے شوہر امان...
    ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار، بھارت کو منہ توڑ جواب دینگے: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، ہمیں کسی تیاری کی ضرورت نہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہاکہ بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے، بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی کا امکان ہے، ہمیں اس پر جواب دینا ہو گا اسی انداز اور زبان میں، بھارت نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں جو کیا ہم بس اس کا جواب دے رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ انڈیا میں پاکستان کی جانب سے دراندازی ناممکن ہے، دونوں...
    کراچی: کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر آن لائن رائیڈر کو قتل کردیا گیا، 4 ماہ کے دوران ڈاکوؤں نے 34 شہریوں کو مار دیا۔ شہر قائد میں لاقانونیت اور اسٹریٹ کرائمز کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ شاہ فیصل کالونی میں باغ کورنگی پل کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 50 سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ شرافی گوٹھ تھانے کی حدود میں  پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے آن لائن رائیڈر جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت جناح اسپتال میں ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول آن لائن موٹرسائیکل رائیڈر ، مسجد میں خادم  اور 3 بچوں کا باپ تھا۔ واقعے کے وقت نارتھ کراچی سے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور بین الاقوامی تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، بھارت نے پہلگام واقعے پر بغیر ثبوت کے الزام تراشی کی، پانی ہماری لائف لائن ہے اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پُروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا ہماری مسلح افواج تنظیم، اتحاد اور قومی مفاد کی تکمیل اور عزم کا نشان ہیں، پاکستان کی مسلح افواج اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے ایک نام رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا پاکستان عالمی امن کے قیام کے لیے اپنی ذمےداریوں سے مکمل آگاہ ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق...
    لاہور:پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے واہگہ اٹاری بارڈر بند ہے تاہم بھارت سے پاکستانیوں اور یہاں سے بھارتی شہریوں کی اپنے اپنے ملک واپسی کا سلسلہ جاری رہا، جمعے کے روز 191 پاکستانی شہری انڈیا سے واپس پاکستان پہنچے جبکہ یہاں سے 287 بھارتی شہر ی واپس لوٹ گئے۔ غیرملکی شہریوں سمیت این آر آئی، لانگ ٹرم ویزا اور نو اوبجیکشن ریٹرن ٹو انڈیا کی اجازت کے حامل شہریوں کو بارڈر کراس کرنے کی اجازت نہیں مل سکی۔ بھارتی حکام نے 18کے قریب ایسی خواتین اور ان کی فیملیز کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی جن کی شادیاں پاکستان میں ہوئی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو موصولہ اطلاعات کے مطابق ان خواتین نے بھارتی بارڈ ر پر احتجاج...
    فیصل آباد(اوصاف نیوز)فیصل آباد کے علاقے سمن آباد گلشن اقبال کالونی میں واقع مدرسے میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے کے بعد مدرسے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جھلس کر جاں بحق ہو گیا جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا مدرسے کے ایک کمرے میں ہوا جہاں گیس جمع ہو چکی تھی، جیسے ہی چنگاری لگی تو زور دار دھماکے کے ساتھ آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں...
    پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں مرد اداکاروں کے ساتھ بھی جنسی ہراسانی کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار احمد رفیق نے اپنے انٹرویو میں شوبز کی دنیا کا تاریک پہلو سب کے سامنے رکھ دیا۔ انٹرویو کے دوران احمد رفیق نے اپنے ساتھ ہراسانی کے واقعے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خود ایک بڑے سیٹ پر جنسی ہراسانی کا شکار ہوچکے ہیں، اور یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں تھے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ صرف انیس سال کے تھے جب ان کے ساتھ یہ خوفناک حادثہ پیش آیا۔ انھوں نے کہا کہ جب میرے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا...
    ویب ڈیسک: پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار میں ذخیرہ اندوزی کے احکامات جاری کر دیے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، پہلگام واقعے کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور آئل ریفائنریوں کو ڈیزل اور جیٹ فیول کی زیادہ سے زیادہ دستیابی یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛  روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل آئل (ڈی جی آئل) نے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) سمیت دیگر امپورٹنگ کمپنیوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی بروقت...
    راولپنڈی:پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستانی قوم تقسیم ہے، صرف عمران خان ملک کو متحد کر سکتا ہے۔ عدالت میں مقدمات کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے بتایا کہ 25 نئے کیسز سرکار کی جانب سے بنائے گئے تھے۔ پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں مودی سرکار نے پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کر دیا گیا ۔ انڈیا نے سندھ طاس معاہدے کو ختم کر دیا، نہرو اور ایوب خان کے درمیان معاہدہ ہوا تھا ، ہندوستان نے ہمارے بارڈر کے ساتھ اپنے اڈے بنا رکھے ہیں ۔ انہوں...
    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے 2 مشتبہ عسکریت پسندوں کے اہل خانہ کے گھروں کو دھماکے سے اڑا دیا، بھارت کا الزام ہے کہ دونوں ایک ایسے گروہ میں شامل ہیں، جس نے دہائیوں میں متعدد مہلک ترین حملے کیے ہیں۔ نجی اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ مقامی پولیس حملہ آوروں پر ’پاکستانی عسکریت پسند تنظیموں‘ سے منسلک ہونے کا الزام عائد کرتی ہے، لیکن ان دونوں گھروں کو مسمار کرنا اس دعوے کے برعکس لگتا ہے۔ بھارتی حکام نے مطلوب پوسٹر جاری کیے، جن میں 3 افراد کے خاکے ہیں، جن کی شناخت بھارتی شہری عادل حسین ٹھوکر ، علی بھائی اور ہاشم موسیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے۔...
    ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے آج سے 30 اپریل تک شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کرتے ہوئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ہوا کا دباؤ بالائی فضا میں داخل ہوگا، جو کل سے ملک کے بیشتر علاقوں کو متاثر کرے گا، جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، وسطی و بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کی توقع ہے۔...
    بھارتی ٹی وی چینلوں اور انڈیا کی انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دفاتر میں جمعہ کے روز طبل جنگ بجایا جارہا تھا، تاہم پرسکون آوازیں بھی آن لائن پورٹلز پر جگہ تلاش کر رہی تھیں۔ ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق بھارت کے ایک تجربہ کار، دفاعی تجزیہ کار نے واضح وجوہات پیش کیں کہ پہلگام سانحے پر بھارت اور پاکستان کے درمیان کوئی گرم جنگ کیوں نہیں ہو سکتی، حالانکہ سیاسی فائدے کے لیے اس جنگ کا بہانہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر موجودہ جنگ بندی متاثر ہوسکتی ہے، اور سرحدوں پر مقامی کسانوں کا امن خراب کرنے کے لیے دونوں طرف...
    ٹائم میگزین کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ چین کے ساتھ محصولات کا معاہدہ کرنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے، اور چینی صدر شی جن پنگ نے انہیں فون کیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ریپبلکن صدر نے جمعے کے روز شائع ہونے والے ٹائم میگزین کو انٹرویو میں یہ نہیں بتایا کہ صدر شی جن پنگ نے کب فون کیا اور دونوں رہنماؤں نے کیا بات چیت کی، ٹرمپ نے کہا کہ وہ شی کو فون نہیں کریں گے۔ شی جن پنگ نے فون کیا ہے، اور مجھے نہیں لگتا کہ یہ ان کی طرف سے کمزوری کی...
    پہلگام واقعے پر غیر جانبدارانہ عالمی تحقیقات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے، بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد بے بنیاد اور بلا ثبوت الزامات لگائے، تاہم پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہونے کے ناطے غیر جانبدارانہ عالمی تحقیقات کے لیے تیار ہے، تاہم دھمکیاں ناقابل قبول ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے بطور مہمان خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کا پانی روکا گیا تو پوری قوت سے جواب دیں گے، کسی کو بھی غلط فہمی...
    ایبٹ آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے، بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد بے بنیاد اور بلا ثبوت الزامات لگائے، تاہم ایک ذمہ دار ریاست ہونے کے ناطے غیر جانبدارانہ عالمی تحقیقات کے لیے تیار ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے بطور مہمان خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کا پانی روکا گیا تو پوری قوت سے جواب دیں گے، کسی کو بھی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔ پاکستان نے دہشتگردی کو ہمیشہ اور ہر شکل میں مسترد کیا ہے، اور اس کی مذمت کی ہے،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 26 اپریل 2025ء) میانمار میں زلزلہ آنے سے ایک ماہ بعد بھی ہزاروں متاثرین عارضی خیموں میں مقیم ہیں جنہیں ابتدائی مون سون کے طوفانوں اور مچھروں سے زندگی و صحت کے خطرات لاحق ہیں۔ملک کے وسطی علاقے زلزلے سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں جہاں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور اقوام متحدہ کے دیگر امدادی ادارے لوگوں کو مدد پہنچانے کی ہرممکن کوشش کر رہے ہیں لیکن بڑے پیمانے پر ضروریات سے نمٹںے کے لیے مزید امداد کی ضرورت ہے۔ Tweet URL ملک میں 'ڈبلیو ایچ او' کے نمائندے ڈاکٹر تھوشارا فرنانڈو نے کہا ہے کہ بارش میں متاثرین کے لیے سونا ممکن نہیں ہوتا اور جب بارش تھم جاتی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 26 اپریل 2025ء) شام 14 سالہ خانہ جنگی کے بعد تبدیلی کی مشکل راہ سے گزر رہا ہے جسے تشدد، شدید معاشی مشکلات اور بدترین صورت اختیار کرتے انسانی بحران پر قابو پانے کے لیے عالمی برادری سے مدد کی ضرورت ہے۔ملک کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جیئر پیڈرسن نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ سابق صدر بشارالاسد کی حکومت کا خاتمہ ہونے کے بعد چار ماہ سے زیادہ عرصہ میں عبوری حکام نے سیاسی اصلاحات کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ ان میں ملک کے وسیع تر طبقات کی نمائندہ اور متنوع کابینہ کی تشکیل اور عبوری عوامی اسمبلی کے قیام کی منصوبہ بندی خاص طور پر اہم ہیں۔تاہم،...
    واشنگٹن:مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو چاہیے کہ وہ خود اس مسئلے کو حل کریں کیونکہ ان کے درمیان کشیدگی کوئی نئی بات نہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، “پاکستان اور بھارت کسی نہ کسی طرح اس مسئلے کو خود ہی حل کر لیں گے۔ ان کے درمیان ہمیشہ سے بڑی کشیدگی رہی ہے۔” انہوں نے واضح کیا کہ وہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کو جانتے ہیں مگر اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ وہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ میں آئل مارکیٹنگ کمپنی ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کو وافر مقدار میں ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ احکامات میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور آئل ریفائنری کو ڈیزل اور جیٹ فیول کی زیادہ سے زیادہ دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں پی ایس او سمیت دیگر امپورٹ کرنے والی کمپنیوں کو بھی آئل بروقت درآمد کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئل نے پی ایس او اور آئل...
    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے پاکستان اور بھارت سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ جموں وکشمیر میں مسلح حملے کے بعد ہونے والی صورتحال اور پیش رفت مزید خراب نہ ہو۔ یہ بھی پڑھیں:قومی سلامتی کمیٹی میں کیے جانے والے اہم فیصلے کیا ہیں؟ گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں دوپہر کی باقاعدہ بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ سیکرٹری جنرل صورتحال کو بہت قریب سے اور انتہائی تشویش کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہوئے ایک...
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر)قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایوان بالامیں بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت اور پہلگام واقعہ میں بغیر ثبوت کے پاکستان کو ملوث کرنے اور بنے بنیادالزامات عائدکرنے پر قومی اتحاداوریکجہتی کابے مثال مظاہرہ کیاگیااور سینیٹ میں بھارت کے خلاف متفقہ قراردادمنظورکی گئی،پاکستان تحریک انصاف نے حکمران اتحادسے شدیداختلافات اورعمران خان کے جیل میں ہونے کے باوجود پہلی بارقومی ایشوبالخصوص بھارت کے خلاف قراردادپربھرپورساتھ دیااوربھارت کو یہ پیغام دیاکہ اس کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لئے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اور قوم متحدہے،نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کے اجلاس میں متفقہ قراردادمنظورکرنے پر تمام سیاسی جماعتوں کو سراہااور قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے ایوان کو...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت تعلقات کشیدہ ہیں، ایک طرف تو بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے خلاف ملک کے اندر سے بھی آوازیں بلند ہونا شروع ہوگئی ہیں جس پر بھارتی فورسز نے کریک ڈائون بھی شروع کردیا تو دوسری طرف  تابڑ توڑ بیانات و دعووں کا سلسلہ بھی جاری ہے ، اب اس صورتحال میں سینیئر صحافی سلیم صافی نے بھی اپنا تجزیہ پیش کیا ہے ۔ روزنامہ جنگ میں چھپنے والے اپنے کالم میں سلیم صافی نے لکھا کہ ’’ بھارت  میں ابھی چند روز قبل وقف املاک کے حوالے سے ایک بل منظور کیا گیا جسے مسلمان اپنی املاک کو ہڑپ کرنے کا حربہ قرار دے رہے ہیں ۔ دریائے...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل     مثبت: آپ کی خواہشات تیز رفتار پر پوری ہورہی ہیں، لہٰذا اپنی آنکھیں بند کریں، کامیابی کی میٹھی خوشبو میں سانس لیں اور شاید یہ بھی یاد کرنے کےلیے اپنے آپ کو چٹکی لگائیں کہ یہ دراصل ہورہا ہے! جو کچھ ایک بیج کے طور پر شروع ہوا وہ اب ایک چھوٹے سے درخت میں کھل رہا ہے، شاید کچھ کےلیے پیسہ کمانے والا، اور دوسروں کےلیے بہت زیادہ محسوس کرنے والا، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا! جو بات اہم ہے وہ یہ ہے کہ آپ کو ان تمام دروازوں سے گزرنا چاہیے جو آپ کےلیے کھل رہے ہیں، طویل مدتی میں چیزوں کے بارے میں سوچیں، لیکن آج، کل اور...
    جوہری ممالک کے درمیان تنازعات پر نظر رکھنے والے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان جیسے جوہری صلاحیتوں کے حامل ممالک کے درمیان محدود جنگ کے عالمی خوراک کی فراہمی کے لیے تباہ کن نتائج مرتب ہو سکتے ہیں اور دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر اموات کا سبب بن سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھٰیں:قومی سلامتی کمیٹی میں کیے جانے والے اہم فیصلے کیا ہیں؟ رٹجرز یونیورسٹی (امریکا) کے سائنسدانوں کی سربراہی میں کی گئی ایک نئی بین الاقوامی تحقیق کے مطابق جوہری تنازع جس میں دنیا کے 3 فیصد سے بھی کم ذخیرے شامل ہیں، 2 سالوں میں دنیا کی ایک تہائی آبادی کو ہلاک کر سکتے ہیں۔ نیچر فوڈ میگزین میں شائع ہونے والی...
    نئی دہلی(نیوزڈیسک)باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارتی مسلح افواج نے جنوبی پاکستان کی سرحد، خصوصاً راجستھان کے علاقے سے، فوجی دستوں، ٹینکوں اور بھاری ہتھیاروں کی تعیناتی کا آغاز کر دیا ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق براہموس میزائل سسٹمز کی پوزیشنز کو بھی دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے تاکہ اہم اسٹریٹجک مقامات کی جانب نشانہ بنا سکیں۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ-تاس واٹر ایکارڈ سے دستبرداری کا اعلان کیا، جس سے دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ اس تازہ عسکری سرگرمی کو علاقائی اور بین الاقوامی مبصرین بڑی گہری نظر سے دیکھ رہے ہیں کیونکہ صورتحال کے بگڑنے...
    سٹی42: وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال کی نارووال میں میڈیا سے گفتگو، کہا کہ پی ٹی آئی  ڈیڑھ اینٹ کی ایک علیحدہ مسجد بنا رہی ہے، بدقسمتی سے پاکستان کی سلامتی حوالے سے پوری قوم کو ایک ہونا چاہیے، نارووال: سوشل میڈیا دیکھیں تو پاکستان، اور فوج کے خلاف جہاں بھارت سف پارا ہیں وہاں پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا بھی سف پارا ہے۔  وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ   گلیڈئیٹرز vs کے کے؛  روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے نارووال: پاکستان کا مفاد پاکستان ہماری ذاتی مفاد سے بڑی حقیقت ہے نارووال: ذاتی مفادات کو کبھی بھی پاکستان پر ترجیح نہیں دے سکتے نارووال: بھارت اپنی ناکامی...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکا میں ایک خاتون جج کو امیگریشن حکام سے ایک شخص کو بچانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق خاتون جج نے ایک غیرملکی باشندے کوعدالت کے پچھلے دروازے یعنی جیوری ایریا سے نکالا تاکہ وہ امیگریشن حکام کے ہاتھ نہ لگے۔ تاہم وہ شخص بعد میں عدالت کے باہر دوڑتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ اس واقعے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورعدلیہ کے درمیان تناؤ میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ٹرمپ حکومت کا مؤقف ہے کہ عدالتیں امیگریشن حکام کی کارروائیوں میں رکاوٹ بن رہی ہیں اور غیرملکیوں کو ملک بدر ہونے سے بچا رہی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس واقعے نے امیگریشن قوانین کے اطلاق پرعدلیہ اورانتظامیہ کے...
    پہلگام واقعہ کو جواز بناکر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنی حکومتی ایما پر ایک مرتبہ پھر کھیل میں پھر سیاست لے آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے پہلگام واقعہ پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہندوستان کو پاکستان کے ساتھ تمام کرکٹ تعلقات ختم کر دینے چاہئیں۔ بھارتی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے پاکستان کیخلاف زہر اُگلتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیساتھ 100 فیصد کرکٹ تعلقات کو ختم کردینا چاہیے۔ مزید پڑھیں: کھیل میں سیاست؛ پہلگام واقعہ! "کرکٹ نہیں کھیلیں گے" اس موقع پر بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ہم پہلگام واقعہ کے متاثرین کے ساتھ...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نےیکم مئی کو عام تعطیل کااعلان کردیا۔ یکم مئی کو یوم مزدور پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھرمیں جمعرات کو سرکاری و نیم سرکاری دفاتربند رہیں گے، جبکہ یکم مئی کو اسکول کالجز اور جامعات بھی بند رہیں گی۔
    ویب ڈیسک: سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے مالی نقصانات میں رواں مالی سال کے دوران خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق جولائی 2024 سے مارچ 2025 کے دوران ڈسکوز کے نقصانات 41 ارب روپے بڑھ کر 143 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 102 ارب روپے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ مالی نقصانات میں اضافہ ہوا ہے تاہم وصولیوں (ریکوری) میں واضح بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ڈسکوز کی انڈر ریکوریز میں 184 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے جو گزشتہ سال 262 ارب روپے سے گھٹ کر 78 ارب روپے رہ گئی ہیں۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ ...
    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ کم عمری کی شادی حاملہ خواتین میں موت کا بڑا سبب ہے لہذا لڑکیوں کو سکول بھیج کر اور نوعمری کی شادی کا خاتمہ کر کے حاملہ خواتین کی اموات کو بڑی حد تک روکا جا سکتا ہے۔ قبل از وقت حمل کے سنگین جسمانی و نفسیاتی اثرات انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) میں جنسی و تولیدی صحت و تحقیق کے شعبے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پاسکل ایلوٹے نے کہا ہے کہ کم عمر لڑکیوں پر قبل از وقت حمل کے سنگین جسمانی و نفسیاتی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ یہ عام طور پر بنیادی عدم مساوات کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں جو لڑکیوں کے...
    اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کے باعث ایک ماہ کے دوران تقریباً 5 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے جمعہ کو جاری بیان میں کہی۔ ادارے نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے بار بار جاری کیے جانے والے جبری انخلا کے احکامات نے فلسطینیوں کو غزہ کے صرف ایک تہائی سے بھی کم حصے تک محدود کر دیا ہے اور گزشتہ ایک ماہ میں غزہ کی پٹی میں5 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں ۔ ادارے نے کہا کہ یہ باقی ماندہ علاقہ نہ...
    حریت رہنما کا کہنا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں کشمیری نوجوانوں، سیاسی کارکنوں کو اندھا دھند گرفتاریوں اور جھوٹے مقدمات کے اندراج یا ماورائے عدالت قتل سے پہلگام حملے کی تحقیقات میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے بھارت میں زیر تعلیم کشمیری نوجوانوں اور کشمیری تاجروں کی زندگیوں کو لاحق خطرات اور انہیں درپیش شدید مشکلات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں پہلگام حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ مقبوضہ علاقے میں ہزاروں کی تعداد میں...
    لیبر روم سے فون : تین ہفتے پہلے ڈلیوری ہوئی تھی، کوئی پیچیدگی نہیں ہوئی تھی۔ 2 دن اسپتال رہنے کے بعد گھر بھیج دیا تھا۔ 3 ہفتے وہ ٹھیک رہی اور آج صبح ویجائنا سے بلیڈنگ شروع ہوئی۔ پہلے ہلکی ہلکی اور دوپہر کے بعد بڑے بڑے کلاٹس ( لوتھڑے)… ہمارے پاس پہنچی تو بلڈپریشر لوئر سائیڈ پہ تھا، رنگت انتہائی پیلی، ہیموگلوبن چیک کروایا، سات نکلا.. ڈاکٹر نے ہسڑی بتائی۔ بخار؟ ہم نے پوچھا۔ نہیں ہے .. جواب ملا۔ بچے دانی کا حجم کیا ہے؟ اگلا سوال۔ پیٹ میں تو محسوس نہیں ہوئی، بچے دانی پیلوس میں جا چکی ہے۔ پی وی PV کی ؟ مریضہ کوآپریٹو نہیں ہے، سروکس تک تو میں نہیں پہنچ سکی لیکن ویجائنا...
    یکم ستمبر 1939 کو جرمن فوج پولینڈ میں داخل ہوئی اور اسی دن اس جنگ کا آغاز ہوگیا جسے ہم دوسری جنگِ عظیم کے نام سے جانتے ہیں اور جس میں 61 ممالک نے حصّہ لیا (کل دُنیا کی %80) جبکہ یہ جنگ 40 ملکوں کی زمین پر لڑی گئی۔ جنگ کی تباہ کاری کا اندازہ اس سے لگائیں کہ صرف روس کے 70 ہزار گاؤں اور 32 ہزار کارخانے راکھ کا ڈھیر بن گئے تھے۔ 6 سال بعد یہ جنگ اختتام کو پہنچی تو ہیروشیما سے برلن اور لندن سے سٹالن گراڈ تک موت ہی موت تھی۔ جنگ شروع کرنے والے اٹلی کےمسولینی کو اپنے ہی عوام نے 28 اپریل 1945 کو اٹلی میں مار دیا جبکہ 2 دن...
    اسلام آباد؍ سکھر (نوائے وقت رپورٹ)  بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ دریائے سندھ پر ایک اور حملہ بھارت کی طرف سے ہوا ہے، کہنا چاہوں گا کہ دریائے سندھ ہمارا ہے اور یہ ہمارا رہے گا، اس دریا سے ہمارا پانی بہے گا یا ان کا خون بہے گا۔ سکھر میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ  اس دفعہ بھارت کی طرف سے سندھو پر حملہ ہوا ہے، مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کا واقعہ ہوا تھا، جس کا الزام نئی دہلی نے پاکستان پر لگایا، مودی نے اپنی کمزوریاں چھپانے کے لیے جھوٹے الزامات لگائے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک دن فیصلہ کرے کہ آپ سندھ طاس معاہدے کو نہیں مانتے، نہ بین الاقوامی سطح پر یہ...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر آج ہفتہ 26اپریل کو اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر شٹرڈائون ہو گا۔ وفاقی دارالحکومت سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں دکانیں، مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔ قوم فلسطینیوں سے اظہار محبت کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکا کی مذمت کرے گی۔ منصورہ سے جاری بیان میں امیر جماعت نے اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ ہفتہ کی ہڑتال ملک کی تاریخ کی کامیاب ترین ہڑتال ہو گی۔ امیر جماعت نے کہا کہ تاجر تنظیمیں تمام اندرونی اختلافات بھلا کر متحد ہو جائیں اور دنیا کو پیغام دیں کہ وہ اہل فلسطین کے ساتھ ہیں۔  پاکستانی قوم فلسطینیوں کی جاری نسل کشی برداشت...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے عالمی برداری کو خبردار کیا ہے کہ بھارت نے حملہ کیا تو کھلی جنگ ہوگی۔ برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام مسترد کرتے ہوئے حملے کو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا کو جوہری ہتھیار رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان مکمل جنگ کے امکان کے بارے میں فکر مند ہونا چاہیے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا انہیں امید ہے کہ یہ تنازع مذاکرات کے ذریعے حل ہو جائے گا۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ پاکستانی فوج دونوں جانب سے بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سفارتی اقدامات کے درمیان کسی...