2025-07-25@23:50:54 GMT
تلاش کی گنتی: 61

«سپیکر خیبرپختونخوا»:

    خیبرپختونخوا کے شعبہ سیاحت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں: فیصل کریم کنڈی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے شعبہ سیاحت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، حکومت سرمایہ کاری کیحوالے سے تجاویز کا خیرمقدم کرتی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ترین خطہ بنائیں گے، صوبے میں صنعتی ترقی پر توجہ دے رہے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کاروباری طبقہ کے پی میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے، نوجوانوں کو درست سمت گامزن کریں گے، نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی مخصوص نشستوں پر ارکان کے حلف کے معاملے پر اسپیکر نے اجلاس بلانے سے معذرت کرلی۔ ذرائع اسپیکر کے پی اسمبلی کے مطابق صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے میرے پاس کوئی اختیار نہیں۔ اسپیکر بابر سلیم سواتی نے اپوزیشن لیڈر کو جواب دے دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبر پختونخوا اسمبلی کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ 21 جولائی کو سینیٹ انتخابات کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی کا ہال فراہم کیا جائے۔ ن لیگ کے بحال ارکان نے الیکشن کمیشن کو خط میں کہا ہے کہ اسپیکر کے پی اسمبلی نے حلف کے لیے اجلاس بلانے سے انکار کر دیا ہے، چیف...
    پشاور: مسلم لیگ ن کی جانب سے مخصوص نشستوں پر منتخب اقلیت اور خواتین ممبران سے حلف لینے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست مسلم لیگ ن کی جانب سے رحمان اللہ شاہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی جس میں الیکشن کمیشن اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔ دائر درخواست کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بینچ فیصلے کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی کے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کو بحال کیا گیا، 2 جولائی کو الیکشن کمیشن نے ممبران کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کیا اور درخواست گزاروں نے اسپیکر صوبائی اسمبلی کو حلف کے لیے درخواست دی، سیکرٹری اسپیکر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ جب...
    2 جولائی کو الیکشن کمیشن نے ممبران کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کیا اور درخواست گزاروں نے اسپیکر صوبائی اسمبلی کو حلف کے لیے درخواست دی، سیکرٹری اسپیکر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ جب اسمبلی اجلاس ہوگا تو ان سے حلف لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کی جانب سے مخصوص نشستوں پر منتخب اقلیت اور خواتین ممبران سے حلف لینے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست مسلم لیگ نون کی جانب سے رحمان اللہ شاہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی جس میں الیکشن کمیشن اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔ دائر درخواست کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بینچ فیصلے کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی کے مخصوص نشستوں...
    ذرائع اسپیکر کے پی اسمبلی کے مطابق صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے میرے پاس کوئی اختیار نہیں۔ اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کو جواب دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ارکان کے حلف کے معاملے پر اسپیکر نے اجلاس بلانے سے معذرت کرلی۔ ذرائع اسپیکر کے پی اسمبلی کے مطابق صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے میرے پاس کوئی اختیار نہیں۔ اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کو جواب دے دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبر پختونخوا اسمبلی کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ 21 جولائی کو سینیٹ انتخابات کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی کا ہال فراہم کیا جائے۔ نون لیگ کے بحال ارکان نے الیکشن کمیشن کو خط میں کہا...
    آئینی انحراف یا دانستہ خلاف ورزی؟ خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے ارکان کی حلف برداری میں رکاوٹ اور سینیٹ انتخابات پر اس کے قانونی اثرات WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز تحریر: حافظ احسان احمد کھوکھرایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستانآئینی قانون کے ممتاز ماہر، 25 سالہ پیشہ ورانہ قانونی تجربہ رکھنے والے وکیل سپریم کورٹ آف پاکستان کے 27 جون 2025 کے فیصلہ کے بعد، خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین اور غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کا معاملہ مکمل طور پر طے پا چکا ہے۔ اس فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے آئینی اختیارات، بشمول آئین کے آرٹیکل 218(3)، 219، اور الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 98 اور 103 کے تحت، مخصوص...
    اسلام آباد: خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر بابر سلیم سواتی نے مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی صوبائی اسمبلی کی خواتین اور اقلیتی ارکان کے حلف کے لئے اسمبلی کا اجلاس بلانے سے معذرت کر لی ہے جس کے بعد (ن) لیگ اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر 21جولائی سے قبل حلف یقینی بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پیپلزپارٹی ، (ن) لیگ ، جے یو آئی اور اے این پی کے پارلیمانی لیڈروں نے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد کے ہمراہ سپیکر بابر سلیم سواتی سے ملاقات کر کے اسمبلی کا اجلاس بلا کر مخصوص نشستوں سے منتخب ارکان سے حلف لینے کا مطالبہ کیا تھا...
    پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ارکان کے حلف کے معاملے پر اسپیکر نے اجلاس بلانے سے معذرت کرلی۔ ذرائع اسپیکر کے پی اسمبلی کے مطابق صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے میرے پاس کوئی اختیار نہیں۔ اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کو جواب دے دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبر پختونخوا اسمبلی کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ 21 جولائی کو سینیٹ انتخابات کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی کا ہال فراہم کیا جائے۔ ن لیگ کے بحال ارکان نے الیکشن کمیشن کو خط میں کہا ہے کہ اسپیکر کے پی اسمبلی نے حلف کے لیے اجلاس بلانے سے انکار کر دیا ہے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو کہیں وہ حلف لینے...
    خیبرپختونخوا اسمبلی کے سابق مشیر علی عظیم ایڈووکیٹ نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کو 10کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس ارسال کردیا ہے۔ لیگل نوٹس صوبائی اسمبلی کے سابق مشیرعلی عظیم آفریدی ایڈوکیٹ نے بابر سلیم سواتی کو ارسال کیا جس میں انہوں نے موقف اختیارکیا گیا ہے کہ وہ پشاور ہائیکورٹ کے وکیل ہیں ، ان کے خلاف ایک پریس ریلیز جاری کی گئی جس میں ان پر بعض الزامات لگا کر ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ اسپیکر صوبائی اسمبلی نے بے بنیاد الزامات لگا کر میرے کیریئر کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ نوٹس میں علی عظیم ایڈوکیٹ نے لکھا کہ انہوں نے کسی کے کہنے پر نہیں بلکہ...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔ کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بجٹ وزیراعلیٰ کی بانی تحریک انصاف سے ملاقات کے بعد منظور کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔ اسپیکر نے کہا کہ کل رات بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کا حکم نہیں آتا کٹ موشن پیش نہیں ہوگا، محکمہ قانون سے مشاورت بھی کی، کٹ موشن پیش نہ کرنے کا فیصلہ ہوا۔ اسپیکر اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی فیصلہ ہوا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے تک کٹ موشن...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کیلئے قائم احتساب کمیٹی نے سپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی کو کلیئر قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کے خلاف جاری تحقیقات مکمل کر لی گئیں۔ ذرائع احتساب کمیٹی کے مطابق بابر سلیم سواتی کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد فائل کو کلوز کر دیا گیا۔ ممبر احتساب کمیٹی قاضی انور ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ سپیکر کے خلاف جاری تحقیقات میں میرا اور دوسرے ممبر مصدق عباسی کا اختلاف تھا، سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کا کیس بند کر دیا گیا ہے۔ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی...
    خیبرپختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کیلئے قائم احتساب کمیٹی نے ا سپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی کو کلیئر قرار دے دیا۔ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کے خلاف جاری تحقیقات مکمل کر لی گئیں۔ذرائع احتساب کمیٹی کے مطابق بابر سلیم سواتی کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد فائل کو بند کر دیا گیا۔ممبر احتساب کمیٹی قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ ا سپیکر کے خلاف جاری تحقیقات میں میرا اور دوسرے ممبر مصدق عباسی کا اختلاف تھا،ا سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کا کیس بند کر دیا گیا ہے۔قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ ا سپیکر کے خلاف کرپشن کے نہیں غیر قانونی بھرتیوں اور پروموشنز کا الزام...
    ڈپٹی وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات جب کہ بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی غیر رسمی سہ فریقی ملاقات بھی ہوئی جس میں سفارتی روابط کو فروغ دینے، باہمی روابط کو مضبوط بنانے اور تجارت، انفراسٹرکچر اور ترقی جیسے شعبوں میں عملی اقدامات پرتفصیلی بات چیت کی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کے درمیان ہونے والی ملاقات انتہائی خوشگوارماحول میں ہوئی۔ دونوں رہنماوٴں نے جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال، دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلووٴں اور عالمی فورمز پر تعاون سمیت کئی اہم امور پر...
    بیجنگ(نیوز ڈیسک)بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائےخارجہ کی غیر رسمی ملاقات ہوئی تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے سہ فریقی تعاون کو علاقائی سلامتی اور معاشی روابط کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔ نجی چینل کے مطابق اس ملاقات میں چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کو افغانستان تک توسیع دینے پر زور دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ بیجنگ میں پاکستان، چین، افغانستان کے وزرائے خارجہ کی غیر رسمی ملاقات ہوئی، تینوں وزرائے خارجہ نے سہہ فریقی تعاون کو علاقائی سلامتی، معاشی روابط کےفروغ کے لیے اہم قرار دیا ہے۔ اس اہم ملاقات میں سہ فریقی سطح پر سفارتی روابط بڑھانے، تجارت، ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ترجمان دفتر...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہ لائے، کیوں کہ ایسا کرنے سے اس کا رہا سہا سیاسی بھرم بھی ختم ہوجائے گا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اپوزیشن حکومت یا اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو لے آئے اس کی اوقات سامنے آجائے گی، اس حرکت سے اپوزیشن کے کپڑے اتر جائیں گے اور ان کی سیاست کا جو تھوڑا بہت بھرم ہے وہ بھی سامنے آجائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت سے مذاکرات میں پاکستان کن 3 اہم موضوعات پر زور دے گا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتادیا خواجہ آصف نے...
    خیبر پختونخوا اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے ایک خصوصی اجلاس میں اسپیکر بابر سلیم سواتی اور مشیر خزانہ مزمل اسلم کے درمیان تلخی شدت اختیار کر گئی۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب کوہستان کرپشن اسکینڈل پر بحث کے دوران اسپیکر نے مزمل اسلم کو سوالات کا جواب دینے سے روک دیا۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن رکن احمد کنڈی نے مشیر خزانہ پر سخت اعتراضات اٹھائے اور ان سے استعفے کا مطالبہ کیا۔ جواب میں جب مزمل اسلم نے اپنی وضاحت دینے کی کوشش کی تو اسپیکر نے انہیں ٹوک دیا اور کہا کہ جب ہم پوچھیں گے تب بولیں، ابھی خاموش رہیں۔ مزمل اسلم کی جانب سے بات جاری رکھنے پر اسپیکر نے مزید...
    — فائل فوٹو خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے اسکینڈل، 36 ارب روپے کی مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کےلیے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔پشاور میں ہونے والے اجلاس کی صدارت اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی کر رہے تھے۔اسپیکر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی تاریخ کا پہلا سب سے بڑا اسکینڈل ہے، صرف ایک محکمے میں تقریباً 40 ارب روپے کی بدعنوانی ہوئی ہے۔ ملکی تاریخ کا بڑا مالیاتی اسکینڈل، خیبر پختونخوا کے سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے کی خورد برد کا انکشافپشاورخیبر پختونخوا کے سرکاری بینک اکاؤنٹس سے... ان کا کہنا ہے کہ یہ پہلا اسکینڈل ہے جس میں کوئی سیاسی شخصیت ملوث نہیں بلکہ اسکینڈل میں اکاؤنٹنٹ...
    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں خیبر پختونخوا کے شہید ہونے والوں کے ورثا اور زخمیوں کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ملک کے کسی بھی حصے میں اگر خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا کوئی شہید یا زخمی ہوگا تو صوبائی حکومت ان  شہدا کے ورثا اور زخمیوں کی بھر پور مالی معاونت کرے گی۔ یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت کشیدگی: پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز کو 2 ارب روپے کا ایمرجنسی فنڈ جاری وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ یہ مالی معاونت صوبائی حکومت کے ریلیف  پیکج کے تحت  کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت بھارتی جارحیت کے...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع اپر کوہستان کے سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 36 ارب روپے سے زائد کی مبینہ خردبرد کے انکشاف کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ ہنگامی اجلاس اسپیکر اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ہوا جس میں اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ کے مشیر سہیل آفریدی، اراکین اسمبلی سجاد اللہ خان، میاں شرافت، شفیع اللہ جان اور آصف خان محسود کے ساتھ ساتھ صوبائی اسمبلی سیکٹریٹ کے سینیئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ان میڈیا رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جن کے مطابق ضلع اپر کوہستان میں ضلعی اکاؤنٹس آفیسر، محکمہ مواصلات و تعمیرات، نیشنل بینک کے اہلکاروں اور دیگر کی مبینہ ملی بھگت سے جعلی تعمیراتی کمپنی...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع اپر کوہستان کے سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 36 ارب روپے سے زائد کی مبینہ خردبرد کے انکشاف کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہنگامی اجلاس اسپیکر اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ہوا جس میں اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ کے مشیر سہیل آفریدی، اراکین اسمبلی سجاد اللہ خان، میاں شرافت، شفیع اللہ جان اور آصف خان محسود کے ساتھ ساتھ صوبائی اسمبلی سیکٹریٹ کے سینیئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ان میڈیا رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جن کے مطابق ضلع اپر کوہستان میں ضلعی اکاؤنٹس آفیسر، محکمہ مواصلات و تعمیرات، نیشنل بینک کے اہلکاروں اور دیگر کی مبینہ...
    خیبرپختونخوا میں تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی اسکینڈل، ذمہ داران کو نہیں چھوڑوں گا، اسپیکر اسمبلی بابر سواتی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع اپر کوہستان کے سرکاری بینک اکاونٹس سے 36ارب روپے سے زائد کی مبینہ خردبرد کے انکشاف کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔تفصیلات کے مطابق ہنگامی اجلاس اسپیکر اور چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ہوا جس میں اکاونٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا، وزیراعلی کے مشیر سہیل آفریدی، اراکین اسمبلی سجاد اللہ خان، میاں شرافت، شفیع اللہ جان اور آصف خان محسود کے ساتھ ساتھ صوبائی اسمبلی سیکٹریٹ کے سینیئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ان میڈیا رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جن...
    احتساب کمیٹی میں سپیکر خیبرپختونخوا کے معاملے پر آج کئی گھنٹوں تک طویل اجلاس کا انعقاد ہوا، سپیکر خیبرپختونخوا نے مبینہ طور پر غیر قانونی بھرتیاں کی ہیں یا نہیں۔؟ فیصلہ تیسرے ممبر پر چھوڑ دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر خیبرپختونخوا بابر سلیم پر اعظم سواتی کے مبینہ کرپشن کے الزامات پر احتساب کمیٹی نے ابتدائی تحقیقات مکمل کر لیں۔ ذرائع کے مطابق سپیکر پر عائد الزامات کے معاملے پر احتساب کمیٹی کے ممبران کے درمیان اختلافات ہیں، ایک ممبر نے سپیکر کو تمام الزامات سے بری قرار دیا، دوسرے ممبر نے الزامات کو درست قرار دینے پر زور دیا۔2 ممبران کے درمیان اختلاف کے باعث تیسرے ممبر نے فیصلے کا اختیار مانگ لیا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کے رکن قاضی انور ایڈووکیٹ نے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کو کلین قرار دے دیا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے کوئی کرپشن نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ اگر اسپیکر نے بھرتیوں اور پروموشن میں غلطی کی ہے تو ایسی غلطیاں ماضی میں بھی ہوچکی ہیں۔پی ٹی آئی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کے رکن نے مزید کہا کہ غلطیوں پر اگر کسی کو جواب دہ کرنا ہے تو پھر سابق اسپیکر اسد قیصر اور مشتاق غنی کو بھی جواب دہ کرنا ہوگا۔اس سے قبل خبر آئی تھی کہ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سواتی کے خلاف تحقیقات کے معاملے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی کے خلاف تحقیقات آغاز ہوچکا ہے، اسپیکر صوبائی اسمبلی نے انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی کو جواب جمع کرا دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر اسپیکر کوعہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، کرپشن ثابت ہونے پر پارٹی اسپیکر کو عہدہ چھوڑنے کا کہے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عہدہ نہ چھوڑنے پر اسپیکر کےخلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جاسکتی ہے، بے گناہ ثابت ہونے پر اسپیکر اور اعظم سواتی کے درمیان صلح کرانے کا ٹاسک وزیراعلیٰ کے حوالے کردیا گیا۔ زرائع کے مطابق بےقاعدگیاں ثابت ہونے پر اسپیکر کو انہیں درست کرنے اورغلط فیصلے واپس لینے کیلئے وقت دیا جائے گا۔ اسپیکر بابر سلیم سواتی...
    اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سواتی ۔ فوٹو فائل اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سواتی کے خلاف تحقیقات کے  معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے، انہوں نے انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی کو اپنا جواب جمع کروادیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرپشن ثابت ہونے پر پارٹی اسپیکر کو عہدہ چھوڑنے کا کہے گی، عہدہ نہ چھوڑنے پر اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جاسکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بے گناہ ثابت ہونے پر اسپیکر اور اعظم سواتی میں صلح کا ٹاسک وزیراعلیٰ کو سونپ دیا گیا، بےقاعدگیاں ثابت ہونے پر اسپیکر کو انہیں درست کرنے اور غلط فیصلے واپسی لینے کا وقت دیا جائے گا۔اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم کے خلاف بھرتیوں اور پروموشنز میں بےقاعدگیوں کےالزامات...
    اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کرپشن الزامات پر پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی کو جواب جمع کرا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر اسپیکر بابر سلیم سواتی کے خلاف کرپشن ثابت ہوئی تو پارٹی کی جانب سے انہیں عہدہ چھوڑنے کا کہا جائےگا، لیکن اگر انہوں نے عہدے سے علیحدگی اختیار نہ کی تو عدم اعتماد کی تحریک پر غور کیا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے کرپشن الزامات پر اپنے ہی وزیر کو طلب کرلیا میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر بابر سلیم سواتی بے گناہ ثابت ہوتے ہیں تو اسپیکر اور اعظم سواتی میں صلح کے لیے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کردار ادا کریں گے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے...
    کرپشن تحقیقات: اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سواتی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا مکان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی کے خلاف تحقیقات آغاز ہوچکا ہے، اسپیکر صوبائی اسمبلی نے انٹرنل اکانٹیبلیٹی کمیٹی کو جواب جمع کرا دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر اسپیکر کوعہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، کرپشن ثابت ہونے پر پارٹی اسپیکر کو عہدہ چھوڑنے کا کہے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عہدہ نہ چھوڑنے پر اسپیکر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جاسکتی ہے ، بے گناہ ثابت ہونے پر اسپیکر اور اعظم سواتی کے درمیان صلح کرانے کا ٹاسک وزیراعلی کے حوالے کردیا گیا۔زرائع کے مطابق...
    اسلام آباد : سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہےکہ گھریلو صارفین کےلیے 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ اور صنعتی صارفین کےلیے 7 روپے 58 پیسے فی یونٹ کمی ایک غیر معمولی ریلیف ہے ۔اپنے ردعمل میں انہوں نے کہاکہ یہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم کا ایک تاریخی عوامی فیصلہ ہے اس فیصلے سے تمام صارفین کو بلا امتیاز فائدہ پہنچے گا۔۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ ملک کو معاشی بھنور سے نکالنے کے بعد عوام کو اتنا بڑا ریلیف تاریخ ساز اقدام ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے فیصلے سے ملک میں اب معاشی سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی ، حکومت...
    راولپنڈی (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ اگر پارٹی رہنماؤں پر کرپشن کے الزمات کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے تو خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم خان سواتی نے کہا کہ میری بانی پی ٹی آئی سے دیگر دو لوگوں کے ہمراہ ملاقات ہوئی ہے، بانی کو بتایا سلمان اکرم راجہ آپ کا سودا نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے بانی کو مانسہرہ کی کرپشن کے معاملات پر بتایا، میں نے بانی کو بتایا کمیٹی کے معاملات سامنے...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان  نے کہا ہے کہ اگر پارٹی رہنماؤں پر کرپشن کے الزمات کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے تو خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر کو اپنے عہدے سے مستفی ہوجانا چاہیے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی  کے سینئر رہنما اعظم خان سواتی  نے کہا کہ میری بانی پی ٹی آئی سے دیگر دو لوگوں کے ہمراہ ملاقات ہوئی ہے، بانی کو بتایا سلمان اکرم راجہ آپ کا سودا نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے بانی کو مانسہرہ کی کرپشن کے معاملات پر بتایا، میں نے بانی کو بتایا کمیٹی کے معاملات سامنے لائے...
    اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی نے پارٹی رہنما اعظم سواتی کے الزامات کو جھوٹ پلندہ قرار دیدیا۔پشاور سے جاری بیان میں بابرسلیم سواتی نے اعظم سواتی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیا اور اُن کے کرپشن کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ کہہ دیا۔ بانی اور بشری بی بی سے اعظم سواتی و دیگر کی ملاقات،اہم ہدایت مل گئیبانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی سے اعظم سواتی، مبشر اعوان اور نادیہ خٹک کی ملاقات ختم ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی نے خود میڈیا ٹاک میں تسلیم کیا کہ وہ صرف اپنے دل کی بھڑاس نکالنے گئے تھے۔اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے مزید کہا کہ اپنا مؤقف بانی پی ٹی آئی کے سامنے پیش...
    سپر کڈ سے مشہور ہونے والے خیبر پختونخوا کے کم عمر ترین صحافی کا ایک اور اعزاز، 12 سال کی عمر میں اپنی زندگی پر کتاب لکھ ڈالی۔ صوبہ خیبر پختونخوا پشاور سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ محمد حسنین قابلیت اور ذہانت میں کسی دانشور سے کم نہیں یہی وجہ ہے کہ کم عمری میں اپنی زبردست صلاحیتوں سے سب کو حیران کردیا ہے۔ محمد حسنین نے محض 6 سال کی عمر میں اپنے صحافتی کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے ریڈیو سے پروگرام شروع کیا اور اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ہے۔ اس کی صلاحیت سے متعلق مزید جاننے کے لیے یہ ویڈیو دیکھیے آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ...
    اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر نے خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس 14 مارچ 2025 کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیا۔ اسمبلی اجلاس پہلے 7 اپریل 2025 تک ملتوی تھا تاہم اب اسپیکر نے اسے غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اسپیکر نے آئین کے آرٹیکل 54 (3) اور 127 کے تحت اجلاس ملتوی کیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
    لاہور (نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا بڑا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت ایک پیکج تیار کیا جا رہا ہے جس کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلیف پیکج سے بجلی کے نرخوں میں کمی ہوگی اور مہنگائی کی شرح میں مزید کمی آئے گی۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا...
    اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی نے سپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی کیخلاف انٹر اکانٹیبلیٹی کمیٹی کو شکایات بھیجی ہیں، بابر سلیم سواتی نے بھی کمیٹی کو الزمات پر تحریری جواب دے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اپنے خلاف احتساب کمیٹی میں جمع کروائی گئی شکایت کا تحریری جواب دے دیا۔رکن پی ٹی آئی انٹر اکانٹیبلیٹی کمیٹی قاضی انور ایڈووکیٹ نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی نے بابر سلیم سواتی کے خلاف مبینہ کرپشن کے دستاویزات فراہم کیے۔ پاکستان آنے والی سابق جاپانی فحش اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا قاضی انور نے کہا کہ اعظم سواتی نے...
    اعظم سواتی : فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی نےاسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی کےخلاف انٹر اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی کو شکایات بھیجی ہیں، بابر سلیم سواتی نے بھی کمیٹی کو الزمات پر تحریری جواب دے دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اپنے خلاف احتساب کمیٹی میں جمع کروائی گئی شکایت کا تحریری جواب دے دیا۔رکن پی ٹی آئی انٹر اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی قاضی انور ایڈووکیٹ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی نے بابر سلیم سواتی کے خلاف مبینہ کرپشن کے دستاویزات فراہم کیے۔قاضی انور نے کہا کہ اعظم سواتی نے بھرتیوں پر اعتراض کیا، بابر سلیم نے بھرتیوں کی...
    پشاور: خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے رمضان پیکج کے تحت 10 ارب 20 کروڑ روپے جاری کردیے۔ خیبرپختونخوا کے محکمہ خزانہ نے رمضان پیکج کی رقم 10 ارب 20 کروڑ روپے محکمہ سماجی بہبود کے اکاﺅنٹ میں منتقل کردی ہے۔ صوبائی حکومت کے مطابق رمضان پیکج کے تحت صوبے کے 10 لاکھ خاندانوں کو 10، 10 ہزار روپے دیے جائیں گے اور صوبائی حکومت کے اس پیکج کے لیے صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے سے 5،5 ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ سا ضمن میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا حکومت رمضان پیکج کے لیے خاندانوں کا انتخاب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مقامی قیادت نے کی ہے اور پی ٹی آئی اراکین اسمبلی اور عہدیداروں...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مستحقین کو ریلیف نہ ملنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان پیکج کا اعلان تو کردیا لیکن آدھا رمضان گزرنے کے باوجود مستحق خاندانوں تک امداد نہیں پہنچ سکی۔ یہ حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اگر کابینہ نے قبل از وقت منظوری دی تھی اور فنڈز بھی جاری ہو چکے تھے، تو مستحقین کو ان کا حق دینے میں تاخیر کیوں کی گئی؟ مزید پڑھیں: وزیراعظم نے 20 ارب روپے مالیت کے رمضان پیکج کا اعلان کردیا، 40 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے...
    فیصل کریم کنڈی کا رمضان المبارک میں مستحقین کو ریلیف نہ ملنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے رمضان پیکیج کا اعلان تو کیا لیکن ابھی تک مستحقین تک امداد نہیں پہنچی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں مستحقین کو ریلیف نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ سے حکومت چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا رمضان المبارک میں مستحقین کو ریلیف نہ ملنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے رمضان پیکیج کا اعلان تو کیا لیکن ابھی تک مستحقین تک امداد نہیں پہنچی۔ انہوں نے...
    پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں مستحقین کو ریلیف نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ سے حکومت چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا رمضان المبارک میں مستحقین کو ریلیف نہ ملنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے رمضان پیکیج کا اعلان تو کیا لیکن ابھی تک مستحقین تک امداد نہیں پہنچی۔ انہوں نے کہا کہ مستحقین تک امداد نہ پہنچنا  خیبر پختونخوا حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، کابینہ نے ریلیف پیکج کی قبل از وقت منظوری دی اور فنڈز بھی جاری ہو چکے تو مستحقین کو حق دینے میں...
    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان—فائل فوٹو اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ مسلح جتھے ریاست پرحملہ کریں گے تو کارروائی کے علاوہ کوئی  راستہ نہیں ہو گا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں مذاکرات پر یقین رکھنے والا شخص ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ سیاسی حقوق دینے میں اگرچہ کچھ غلطیاں ہوئی ہوں گی، جب کوئی طاقت کی زبان استعمال کرتا ہے تو پھر یہ لڑائی ہے، بلوچستان میں دہشت گردوں کے ساتھی اپنے لوگ نہیں ہیں۔ جن کا کام سیاست ہے، پارلیمنٹ میں سیاست سے گھبرا رہے ہیں: ملک محمد احمد خاناسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے...
    برطانوی ہائی کمشنر اور سپیکر پختونخوا اسمبلی کی ملاقات کے دوران خواتین کے حقوق و ترقی، جمہوری استحکام، اقتصادی خوشحالی، قانون سازی، پارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے، پارلیمانی شفافیت کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا خیبر پختونخوا اسمبلی کا دورہ، برطانوی ہائی کمشنر کی سپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی سے سپیکر چیمبر میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اراکین صوبائی اسمبلی ریحانہ اسماعیل اور طارق سعید، خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیشل سیکرٹری سید وقار شاہ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران خواتین کے حقوق و ترقی، جمہوری استحکام، اقتصادی خوشحالی، قانون سازی، پارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں...
    علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل نے کہا کہ پنجاب میں بے گناہ قید کارکنوں کو رمضان المبارک میں استعمال کا راشن فراہم کیا گیا، رمضان المبارک کے دوران بے گناہ قید کارکنوں کو جو چاہیے وہ فراہم کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کیجانب سے مختلف مقدمات میں جیل میں قید کارکنوں کے اہل خانہ کیلیے راشن فراہم کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان فراز مغل نے کہا کہ پنجاب میں بے گناہ قید کارکنوں کو رمضان المبارک میں استعمال کا راشن فراہم کیا گیا، رمضان المبارک کے دوران بے گناہ قید کارکنوں کو جو چاہیے وہ فراہم کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ قیدیوں کی قانونی معاونت بھی فراہم...
    پشاور: پشاور: وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کیجانب سے مختلف مقدمات میں جیل میں قید کارکنوں کے اہل خانہ کیلیے راشن فراہم کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان فراز مغل نے کہا کہ پنجاب میں بے گناہ قید کارکنوں کو رمضان المبارک میں استعمال کا راشن فراہم کیا گیا، رمضان المبارک کے دوران بے گناہ قید کارکنوں کو جو چاہیے وہ فراہم کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ قیدیوں کی قانونی معاونت بھی فراہم کی جارہی ہے، پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے اب تک ہزاروں قیدیوں کی رہائی ممکن بنائی ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آخری قیدی تک کی رہائی کروانے کی ہدایات دی ہوئی ہیں۔
    پشاور: خیبرپختونخوا کی احتساب کمیٹی نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے خلاف شکایات پر جواب طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق احتساب کمیٹی کو اسپیکر کے خلاف درخواست موصول ہوئی تھی جس میں اسپیکرپراختیارات کے ناجائزاستعمال کی شکایات ہیں۔ درخواست میں شکایت لگائی گئی کہ اسپیکر نے غیر قانونی بھرتیاں بھی کیں اور اسپیکر ہاؤس کی تزئین و آرائش پر بلاضرورت کروڑوں روپے خرچ کیے۔ احتساب کمیٹی نے اسپیکربابرسلیم سواتی سے 10 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں لیگل ایڈوائزرکے پی اسمبلی علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ کا کہنا تھاکہ احتساب کمیٹی سے سوالنامہ موصول ہوا ہے اور اسپیکر کی جانب سے ایک ہفتے کے اندر جواب جمع کرنے کی ہدایت ملی ہے۔ انہوں نے کہا...
    احتساب کمیٹی نے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی سے 10 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔اسپیکر صوبائی اسمبلی کے خلاف شکایات کے معاملے پر احتساب کمیٹی نے بابر سلیم سواتی سے جواب طلب کیا ہے۔ذرائع کے مطابق احتساب کمیٹی کو اسپیکر کے خلاف درخواست موصول ہوئی تھی، جس میں بابر سلیم سواتی پر اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایات ہیں۔درخواست میں شکایت کی گئی کہ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے غیر قانونی بھرتیاں بھی کیں، اسپیکر ہاؤس کی تزئین و آرائش پر بلا ضرورت کروڑوں روپے خرچ کیے۔اس معاملے پر لیگل ایڈوائزر خیبر پختونخوا اسمبلی علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ نے جیو نیوز سے گفتگو کی اور کہا کہ احتساب کمیٹی سے سوالنامہ موصول ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا اسمبلی میں جعلی اسناد پر ملازمین کی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے، ملازمین کے اسناد کی چھان بین کے لئے وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی کے سپرد کردی گئی۔ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی سے وی سی پشاور یونیورسٹی کی اہم ملاقات ہوئی، کے پی اسمبلی ملازمین کی ڈگریوں، اسناد کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی۔ اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ اسمبلی ملازمین کی ڈگریوں کی فوری اور شفاف تصدیق یقینی بنائی جائے، شفاف بھرتیاں یقینی بنائی جائیں، اسمبلی سیکریٹریٹ میں میرٹ اولین ترجیح ہے۔ بابر سلیم سواتی نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کو دیگر اداروں کے لیے مثال بنائیں گے، اسمبلی سیکریٹریٹ میں جعلی ڈگریوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اسپیکر چیمبرمیں اسمبلی ملازمین کی...
    سینٹرل پولیس آفس کے اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 202 پولیس اہلکار دہشت گردی کا نشانہ بنے جن میں سے 2 ہزار 160پولیس شہداء کے لواحقین کو مالی معاونت کے پیکج دیے جاچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے درجنوں شہید پولیس اہلکاروں کی بیوائیں اور بچے ایک سال سے شہید پیکیج کی حصول کے لیے پریشان ہیں۔ سینٹرل پولیس آفس کے اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 202 پولیس اہلکار دہشت گردی کا نشانہ بنے جن میں سے 2 ہزار 160پولیس شہداء کے لواحقین کو مالی معاونت کے پیکج دیے جاچکے ہیں۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق ایک سال قبل شہید ہونے والے 42 پولیس اہلکاروں...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت کا رمضان پیکج کے تحت مستحق گھرانوں کو 10، 10 ہزار روپے دینےکا اعلان کر دیا۔ صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے میں 5 ہزار مستحق گھرانوں کی معاونت کی جائے گی، پیکج کی تقسیم ایک صاف اور شفاف طریقہ کار کے تحت کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدرات صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کو صوبائی حکومت کے مالی نظم نسق اور کارکردگی بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گذشتہ 6 ماہ کے دوران حکومت کا سرپلس بجٹ 169ارب روپے ہے، موجودہ حکومت نے ایک سال میں اپنی آمدن میں ریکارڈ 49 فیصد اضافہ کیا، حکومت نے سابق دور حکومت کے بقایاجات میں...
    پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں اختلافات مزید بڑھ گئے، پی ٹی آئی مرکزی رہنما اعظم سواتی نے عوامی نمائندوں پر الزامات لگادیے، جس پر اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو خط لکھ کر مانسہرہ کے عوامی نمائندوں پر کرپشن الزامات کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں اختلافات مزید بڑھ گئے، سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کے عوامی نمائندوں پر الزامات کے بعد اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو خط لکھ دیا۔ بابر سلیم سواتی نے کرپشن الزامات پر ٹربیونل یا انکوائری کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کردیا۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ منتخب عوامی نمائندوں کی ساکھ اور شفافیت کے تحفظ...
    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اب بھی حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کی بحالی کیلئے پُرامید ہیں۔لاہور میں اسپیکرز کانفرنس کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ انہوں نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے، پی ٹی آئی کے اندر سے منظوری آجائے تو وہ ہمارے پاس آجائیں گے۔ ایاز صادق کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ایک سخت آدمی ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ انہوں نے تو کبھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے، بلکہ انہوں نے تو مذاکراتی کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی ہے۔ایاز صادق نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف سے رابطہ منقطع نہیں ہوا، وہ آج بھی رابطے میں...
    پشاور: زمینداروں و کسانوں نے متفقہ طور گورنر خیبر پختونخوا سے صوبائی حکومت کا زراعت دشمن ٹیکس بل منظور نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس پر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بل کو تحفظات و خدشات کے ساتھ اسپیکر صوبائی اسمبلی کو واپس بجھواؤں گا۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے مالاکنڈ ڈویژن سے زمینداروں اور کاشتکاروں کے ایک بڑے وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں انجمن کاشتکاران خیبر پختونخوا، کسان بورڈ (پاکستان) خیبر پختونخوا کے عہدیدار، مردان، چارسدہ، صوابی اور مالاکنڈ ڈویژن بھر سے چھوٹے بڑے زمیندار و کاشت کار شامل تھے۔ وفد نے صوبائی حکومت کی جانب سے زرعی ٹیکس کے نفاذ پر مشتمل بل پر اپنے شدید تحفظات...
     خیبر پختونخوا حکومت نے مستحق خاندانوں کیلئے خصوصی رمضان پیکج کا اعلان کردیا۔صوبائی کابینہ کی جانب سے صوبے کے ہر مستحق خاندان کو رمضان المبارک میں 10، 10 ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، خیبر پختونخوا کے 115 حلقوں سے 5 ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا جائیگا، ہر مستحق خاندان کو رمضان کے پہلے عشرے میں 10 ہزار روپے کا چیک دیا جائیگا۔مستحق خاندانوں کے انتخاب کیلئے حکومت نے مختلف محکموں کو ٹاسک دیدیا، صوبے میں رمضان پیکج  کے تحت 8 ارب روپے تک کی رقم تقسیم کی جائیگی، رمضان پیکج کی تقسیم کی مانیٹرنگ وزیر اعلی ہائوس پشاور سے کی جائیگی۔ 
۱