مسلح جتھے ریاست پرحملہ کریں تو کارروائی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں: اسپیکر پنجاب اسمبلی
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان—فائل فوٹو
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ مسلح جتھے ریاست پرحملہ کریں گے تو کارروائی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہو گا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں مذاکرات پر یقین رکھنے والا شخص ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ سیاسی حقوق دینے میں اگرچہ کچھ غلطیاں ہوئی ہوں گی، جب کوئی طاقت کی زبان استعمال کرتا ہے تو پھر یہ لڑائی ہے، بلوچستان میں دہشت گردوں کے ساتھی اپنے لوگ نہیں ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی عزت پر حرف نہیں آنا چاہیے، لوگوں کو کریمنل ایکٹ پر پکڑا جانا چاہیے، لوگوں کو پکڑا گیا وجوہات کوئی بھی ہوں، جن کا کام سیاست کرنا ہے، پارلیمنٹ میں سیاست سے گھبرا رہے ہیں۔
اسپیکر نے کہا کہ پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگانے والا بھارت خود ایک دہشت گرد ملک ہے، بلوچستان سے ہی کلبھوشن پکڑا گیا تھا۔
ملک محمد احمد خان نے بتایا ہے کہ شواہد کے ساتھ بھارتی دراندازی دیکھتے ہیں تو بھارت کا مقدمہ کمزور ہوتا ہے، حالیہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے واقعات سے اس کا مقدمہ مزید کمزور ہو گا۔
ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بھارتی دہشت گردی سے پاکستانیوں کے حوصلے نہیں ٹوٹیں گے، اس سے زیادہ بھارتی حمایت یافتہ شرمناک واقعہ پہلے رونما نہیں ہوا۔
ملک محمد احمد خان نے کہا کہ دہشت گرد بزدل ہیں، وہ لوگوں کو ڈھال بنا کر حملہ کرتے ہیں، ایک ملک کی حمایت سے علیحدگی پسندوں کا معصوم شہریوں پر حملہ قابلِ قبول نہیں،بلوچستان میں ٹرین پر حملہ بھارت کی جانب سے جنگ کی ایک قسم ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ پاک افواج اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کیا، دہشت گردی کے واقعے میں جو لوگ شہید ہوئے ان کے غم میں برابر کا شریک ہوں، ہماری فورسز بھارتی دہشت گردی سے بھرپور انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ نے کہا
پڑھیں:
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور سہولت کار بھی پکڑے گئے
---فائل فوٹوبلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
سیکیورٹی کے ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور ان کے زیرِ استعمال موٹرسائیکلیں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن میں تنظیم کے متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ مزید ممکنہ خطرات کا خاتمہ کیا جا سکے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو سراہا ہے۔