2025-09-18@10:47:19 GMT
تلاش کی گنتی: 171

«وکیل کو دھمکیاں»:

    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 )اسلام آبادہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بینچ کا حکم معطل کرتے ہوئے انہیں عہدے پر بحال کردیا ہے. رپورٹ کے مطابق جسٹس آصف اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بینچ نے چیئرمین پی ٹی اے کی جسٹس بابر ستار کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کی واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابرستارنے دو روز قبل چئیرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا چیئرمین پی ٹی اے کے وکیل قاسم ودود، ایڈیشنل اٹارنی جنرل و دیگر بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے.(جاری ہے)...
    سپریم کورٹ نے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ میڈیکل رپورٹ اور گواہ کے بیانات میں واضح تضاد موجود ہے۔ ان کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مدعی کی موت 3 فٹ کے فاصلے سے چلنے والی گولی سے ہوئی، جبکہ عینی گواہ کے بیان اور وقوعہ کے نقشے کے مطابق فائرنگ کا فاصلہ 40 فٹ تھا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: ساس سسر کے قتل کے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد، عمر قید کا فیصلہ برقرار جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار...
    پنجاب میں کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ کے قیام کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے 700 مبینہ پولیس مقابلوں کا ذکر کیا ہے، یہ تفصیلات کہاں سے حاصل کی گئیں۔ جس پر وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ معلومات سوشل میڈیا سے لی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ’نیفے میں پستول چلنے‘ کے بڑھتے واقعات، عوام اور ماہرین قانون کیا کہتے ہیں؟ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ آپ قانونی نکات کو چیلنج کر رہے ہیں لیکن پٹیشن میں خود پڑھیں، پیرا نمبر 25 کیا کہتا ہے۔ وکیل نے مؤقف اپنایا کہ یہ تمام مبینہ...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے قتل کے مجرم ناظم کی جانب سے عمر قید سزا کے خلاف دائر اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ مجرم پر ڈوگروں کی زمین پر قبضے کا الزام بھی ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا مجرم بھی ڈوگر ہے؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ مجرم کا تعلق چدھڑ برادری سے ہے۔ یہ بھی پڑھیے سندھ ہائیکورٹ کے جج کے بیٹے کا قتل؛ سپریم کورٹ نے 2 مجرموں کو بری کردیا جسٹس ہاشم کاکڑ نے مزید سوال کیا کہ جب ڈوگر موجود ہوں تو وہاں کوئی کیسے قبضہ کرسکتا ہے؟...
    اسلام آباد: سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران  عدالت عظمیٰ نے ایف بی  آر وکیل سے وضاحتیں طلب کرلیں۔ سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران ایف بی آر کی وکیل عاصمہ حامد نے مؤقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے دو پیراگرافس میں تضاد پایا جاتا ہے، ایک جگہ لکھا ہے ٹیکس نہیں لگے گا اور دوسری جگہ کہا گیا ہے کہ لگے گا۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ سپر ٹیکس کمپنیوں سے لیا جا رہا ہے لیکن نقصان 60 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو ہو رہا ہے۔...
    سپریم کورٹ نے رشتے سے انکار پر خاتون پر تیزاب پھینکنے کے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل خارج کردی ہے، جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے ریمارکس دیے ملزم نے تیزاب پھینک کر اچھا کام نہیں کیا، ناکام عاشق تھا تو خود کو مار کر تاریخ میں نام پیدا کر لیتا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے رشتے سے انکار پر خاتون پر تیزاب پھینکنے کے ملزم فاروق شاہ کی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم 13 سال سے جیل میں ہے، گواہوں کے بیانات میں تضاد ہے۔ وکیل استغاثہ نے کہا کہ رشتہ...
    سپریم کورٹ میں عمر قید کے ملزم عبدالرزاق کی اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے مدعی مقدمہ سے دلچسپ مکالمہ کیا اور کمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔ مدعی مقدمہ نیاز احمد نے کہا کہ ہم نے وکیل کرنا ہے، وقت چاہیے، جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ ملزم نے عمر قید کی سزا مکمل کرکے 11 جنوری 2026 کو رہا ہو جانا ہے، آپ کو وکیل کرنے کی کیا ضرورت ہے، تین، چار ماہ کی بات ہے۔ مدعی نیاز احمد نے کہا کہ ایک وکیل صاحب سے بات کی ہے وہ 12 لاکھ روپے مانگ رہا ہے، جسٹس ہاشم کاکڑ نے مکالمہ کیا کہ وکیل کو بارہ لاکھ روپے کیوں دینا چاہتے ہیں۔ مدعی مقدمہ نے کہا کہ ملزم نے دو...
    سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ میں سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ ایف بی آر کی وکیل عصمہ حامد نے دلائل کا آغاز کیا اور مؤقف اپنایا کہ کسی ٹیکس پیئر نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج نہیں کیا، اسلام آباد ہائی کورٹ میں دونوں سیکشنز کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ وکیل ایف بی آر  نے کہا کہ 2022 میں 89 درخواست گزاروں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ تمام عدالتی فیصلوں میں ایک سی چیز کیا ہے؟، انہوں نے ہدایت دی کہ تمام عدالتی فیصلوں کی بریف سمری عدالت میں جمع کروا دیں۔ عصمہ...
    سپریم کورٹ نے منشیات فروخت کے ملزم فرمان کی ضمانت کی درخواست بھی مسترد کردی۔ دورانِ سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ ملزم کے خلاف چالان تاخیر سے کیوں جمع ہوا؟ کیا اتنی بڑی انکوائری تھی جو اتنا وقت لگ گیا؟ یہ بھی پڑھیں:ایس آر او کا اجرا عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم منشیات کی پوڑیاں فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔  ملزم کے وکیل نے کہا کہ اس پر اسمگلنگ کا کوئی الزام نہیں، لیکن جسٹس شہزاد ملک نے ریمارکس دیے کہ منشیات کی برآمدگی پر سیکشن 9 سی لگ جاتا ہے، یہاں ضمانت کا کیس نہیں بنتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وکیل...
    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے کہا کہ اگر جنات نے غائب کیا ہے تو آپ نے جنات کو پارٹی نہیں بنایا، انہیں پارٹی بنایا جائیے تھا۔ لاہور ہائیکورٹ  میں کاہنہ کے علاقہ سے 6 سال قبل اغوا ہونے والی خاتون کی بازیابی  سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،  وکیل نے  مغوی خاتون کو جنات کے ذریعے غائب کرنے  کا الزام لیا۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم  نے مغوی کی عدم بازیابی پر سی سی پی او  بلال صدیق کمیانہ کو کل طلب کرلیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے  مغوی فوزیہ بی بی کی عدم بازیابی کیس کی سماعت کی، ایس پی، سی سی ڈی آفتاب پھلروان، ناصر عباس پنجوتا پیش ہوئے۔  وکیل درخواست گزار نے کہا کہ چھ سال...
    خط کے مطابق انسپکٹر عامر وِرک کی سربراہی میں 3 رکنی پولیس ٹیم خیبرپختونخوا روانہ ہوگی، پولیس ٹیم میں اے ایس آئی عبدالقادر اور ایک خاتون سرچر بھی شامل ہے، ملزمان کو گرفتار کرکے مقامی عدالت سے راہداری ریمانڈ لے کر کراچی منتقل کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں معروف قانون دان خواجہ شمس الاسلام کے قتل کیس میں 11 ملزمان کی گرفتاری کے لیے سندھ پولیس نے خیبرپختونخوا حکومت سے مدد مانگ لی ہے۔ حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ نے خیبرپختونخوا حکومت کو خط ارسال کیا ہے جس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ خط میں خیبر پختونخوا حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ضلع جنوبی کے تھانہ...
    پشاور: سینئر وکیل کے کراچی میں ہونے والے قتل کے واقعے میں نامزد ملزم نے  پشاور ہائی کورٹ میں راہداری ضمانت کی درخواست دائر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خواجہ شمس الاسلام ایڈووکیٹ کے قتل میں نامزد ملزم نے پشاور ہائی کورٹ میں راہداری  ضمانت  کی درخواست دائر کی ہے، جسے عدالت نے سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔ ملزم شہریار خان کی درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال کریں گے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خواجہ شمس الاسلام کو یکم اگست 2025ء  کو درخشاں پولیس اسٹیشن کراچی کی حدود میں قتل کیا گیا تھا اور دیگر ملزمان کے ساتھ درخواست گزار کو  بھی قتل میں نامزد کیا گیا تھا۔...
    کراچی کی سٹی کورٹ میں سینیئر سول جج سینٹرل ظہیر حسین منگی نے شادمان نالے میں موٹر سائیکل گرنے سے خاتون اور 2 ماہ کے بچے کی ہلاکت پر متاثرہ شہری کے حق میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ میونسپل کمیٹی وسطی کو مجموعی طور پر 99 لاکھ روپے سے زائد ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ریکارڈ سے واضح ہے کہ حادثہ فریقین کی غفلت کا نتیجہ تھا، کے ایم سی اور ڈی ایم سی وسطی اپنے عوامی فرائض کی ادائیگی میں مکمل طور پر ناکام رہیں، اور انہوں نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات نہیں کیے۔ یہ بھی پڑھیں:لیاری...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کا معاملہ واضح ہوگیا۔ ملزم نے ویڈیو بیان میں قتل کرنے کااعتراف کرلیا۔ ویڈیو کے مطابق ملزم عمران آفریدی نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ شمس الاسلام نے میرے والد کو اغوا کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کر دیا۔ دونوں کے درمیان 35 لاکھ روپے کا لین دین تھا، جو تنازع کی بنیاد بنا۔ عمران آفریدی کے مطابق نہ صرف اُس کے والد کو قتل کیا گیا بلکہ اس کے بعد ان کے خاندان کو جھوٹے مقدمات میں الجھا دیا گیا۔شمس الاسلام نے میرے بھائیوں پر دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات بنوائے اور ہماری خواتین کو بھی قانونی پیچیدگیوں میں گھسیٹا، حالانکہ...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کیخلاف خاتون کو ہراساں کرنے سے متعلق صوبائی محتسب کا عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطل کردیا۔ جسٹس فیصل کمال عالم کی سربراہی میں جسٹس حسن اکبر پر مشتمل بینچ کے روبرو سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کیخلاف خاتون کو ہراساں کرنے سے متعلق صوبائی محتسب کے فیصلے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی اپنے وکیل بیرسٹر عابد زبیری کے ہمراہ پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ صوبائی محتسب کا قانون کہاں ہے؟ بیرسٹر عابد زبیری نے مؤقف دیا کہ سندھ میں وفاقی قانون لاگو ہوتا ہے لیکن صوبائی محتسب بنایا ہوا ہے۔ اس ججمنٹ میں بہت...
    لاہور ہائیکورٹ میں جمشید دستی کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ نے این اے 175 میں ضمنی الیکشن شیڈول معطل کردیا، عدالت نے الیکشن کمیشن اٹارنی جنرل سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالی نیلم نے استفسار کیا کہ وکیل صاحب یہ بتائیں کہ آپ نے وکالت نامہ کب سائن کیا، سچ سچ بتائیں کہانی بہت مزے کی ہے۔ وکیل جمشید دستی نے کہا کہ میں نے وکالت نامہ تاخیر سے دستخط کیا ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ میں نے پوری درخواست اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ سب کچھ پڑھ لیا ہے۔...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ وقائع نگار) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے چیف جسٹس کو خط ارسال کیا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ سیاسی وابستگی سے قطع نظر تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ ناگزیر ہے۔ 9 مئی کے مقدمات انصاف کے بجائے سیاسی انتقام کا شکار ہو چکے ہیں۔ عدالتی کارروائیاں جلد بازی اور دباؤ کے تحت کی جا رہی ہیں۔ ملک میں آئین اور عالمی قوانین مد نظر رکھے جائیں۔ جھوٹے مقدمات، زبردستی اعتراف اور سیاسی انتقام کی فضا عدلیہ کی ساکھ کو متاثر کر رہی ہے۔ عدلیہ کو ڈھال بنے انصاف نظر آنا چاہیے۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے چیف جسٹس سے 6 نکاتی اصلاحاتی اقدامات پر فوری...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ایک اور رکن قومی اسمبلی کو نااہل کر دیا، حلقہ این اے ون چترال سے عبداللطیف چترالی کو نااہل قرار دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عبداللطیف چترالی کو 9 مئی واقعات میں سزا یافتہ ہونے پر نا اہل کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو آرٹیکل 63 (ون) (ایچ) کے تحت نااہل کیا۔ قبل ازیں، الیکشن کمیشن نے آج عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی تھی، جس کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ وکیل صفائی فضل الرحمان نے دلائل دیے کہ عبداللطیف کے شریک ملزمان کی حد تک...
    الیکشن کمیشن نے ایم این اے عبداللطیف چترالی کو نا اہل قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون چترال سے رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو نااہل قرار دے دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 9 مئی واقعات میں سزا یافتہ ہونے پر نا اہل کیا گیا۔الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی کو آرٹیکل 63 (ون)ایچ کے تحت نااہل کیا۔قبل ازیں، الیکشن کمیشن نے آج عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی تھی، جس کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔وکیل صفائی فضل الرحمن نے دلائل دیے...
    اسلام آباد: پولش خاتون انا مونیکا کی بچی کی حوالگی کے لیے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے نو عمر بچی کو پولینڈ لے جا کر والدہ سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے پولش خاتون انامونیکا کی درخواست پر سماعت کی متعلقہ فریق کے وکیل کی جانب سے عمل درآمد رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔ عدالت نے آن لائن ملاقاتوں سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ متعلقہ فریق حیلے بہانے کر رہا ہے مگر تعاون نہیں کر رہا، بچی کی والدہ نے واٹس ایپ یا دیگر آن لائن سائٹس پر ملاقات کی کوشش کی، متعلقہ فریق نے حیلے بہانوں سے ویڈیو...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے جہیز وصولی فیصلے سے متعلق شہری شاہ رخ لودھی کی اپیل مسترد کردی۔ دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان  نے استفسار کیا کہ 7 سال پرانا فیصلہ ہوچکا ابتک عمل کیوں نہیں ہوا ؟ کیا درخواست گزار کوئی وکیل ہے۔   وکیل  نے جواب دیا کہ نہیں درخواست گزار عام شہری ہے، اس پر چیف جسٹس پاکستان  نے پوچھا کہ عام شہری ہے تو پھر سات سال پرانے فیصلے پر عمل کیوں نہیں ہورہا ؟ سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو جہیز ریکوری فیصلے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کردی  اور  ٹرائل کورٹ سے فیصلے پر عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کرلی  سپریم کورٹ پاکستان  نے کہا کہ 2018 کے فیصلے پر عمل نہ ہونا افسوسناک صورتحال ہے، ٹرائل...
      پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا 2024 میں جاری کردہ اعلامیہ معطل کر دیا۔ پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں کی تقسیم کار کے خلاف مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ 2 صفحات پر مشتمل جاری فیصلے میں عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن کے خواتین اور اقلیت سے متعلق دونوں اعلامیے کالعدم قرار دے دیے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن اقلیت اور خواتین سے متعلق دوبارہ سیٹوں کی ایلوکیشن کریں، الیکشن کمیشن دس دن کے اندر تمام امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو سنے۔ پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے تک مخصوص نشستوں پر حلف نہ لیا جائے۔...
    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ کراچی میں جو کچھ کیا جا رہا ہے سب سمجھتے ہیں۔ عدالت نے کے الیکٹرک و دیگر کو نوٹسز جاری کردیے۔ لائن لاسز کی بنیاد پر کراچی میں لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر کے الیکٹرک اور دیگر کو سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے نیپرا کے ریجنل ہیڈکو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ ہائیکورٹ میں لائن لاسز کی بنیاد پر کراچی میں لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤن چیئرمینز کی درخواست کی سماعت ہوئی۔  جسٹس فیصل کمال عالم نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ شہر میں لوڈشیڈنگ کس طرح ہورہی ہے، ہم اس شہر میں رہتے ہیں سب سمجھتے ہیں۔...
    — فائل فوٹو  پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں درخواست گزار کے وکیل کو کلائنٹ سے ہدایات لینے کی ہدایت کر دی۔عدالت میں جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے مخصوص نشستوں سے متعلق پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل سلطان محمد خان نے عدالت کو بتایا کہ مخصوص نشستوں کی تقسیم کا طریقہ درست نہیں، اس لیے عدالت آئے ہیں، ہم نے یہ معاملہ الیکشن کمیشن میں بھی اٹھایا۔جسٹس سید ارشد علی نے استفسار کیا کہ کیا پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل کو صوبے میں بھی جوائن کیا؟ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے وکیل سلطان محمد خان نے بتایا کہ انتخابی نشان...
    کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت غربی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست ابتدائی سماعت کے بعد مسترد کردی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ درخواست قابلِ سماعت نہیں ہے کیونکہ پاکستانی قوانین کے تحت ایسے جرم کی سماعت ممکن نہیں جو ملک کی حدود سے باہر پیش آیا ہو۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی شہریت اب صرف پیدائش سے نہیں ملے گی، سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں فیصلہ دیدیا درخواست گزار جمشید علی خواجہ کے وکیل جعفر عباس جعفری نے مؤقف اختیار کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ایران میں بمباری کی گئی، جس سے خطے میں بدامنی پھیلی اور لاکھوں پاکستانی شہری متاثر ہوئے۔...
    سپریم کورٹ میں 10 رکنی آئینی بینچ کی سماعت کے دوران وکلا اور ججز کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ عدالت نے کیس کی سماعت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، تاہم وکیل حامد خان نے بینچ پر اعتراض کر دیا۔ دوران سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے حامد خان سے استفسار کیا کہ آپ نے گزشتہ روز میرے مینٹور قاضی فائز عیسیٰ کا نام لیا، سٹنگ ججز پر الزامات عائد کیے، آپ کو کس نے حق دیا؟ آپ نے کل سپریم کورٹ کو ڈی چوک بنا دیا۔ حامد خان نے مؤقف اپنایا کہ 10 رکنی بینچ اس کیس کی سماعت نہیں کر سکتا۔ جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ آپ یہ کس قانون کے تحت کہہ رہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مخصوص نشستیں کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ کیا عدالت عظمیٰ کو بے پناہ اختیارات ہیں؟ کوئی حد تو ہونی چاہیے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 11 رکنی آئینی بینچ نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کیخلاف نظرثانی کیس کی سماعت کی، جس میں کنول شوذب کے وکیل سلمان اکرم راجا نے اپنے دلائل جمعہ کو بھی جاری رکھے۔ سلمان اکرم راجا نے اپنے دلائل میں کہا کہ اس عدالت کی ذمے داری ہے کہ بنیادی حقوق کی حفاظت کرے۔ یہ ذمے داری آئین نے دی ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیسے اس کیس میں آرٹیکل 187...
    مخصوص نشستیں، کیا سپریم کورٹ کو بے پناہ اختیارات حاصل ہیں؟ کوئی حد تو ہونی چاہیے،آئینی بنچ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ کیا سپریم کورٹ کو بے پناہ اختیارات ہیں؟ کوئی حد تو ہونی چاہیے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 11 رکنی آئینی بنچ نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کیخلاف نظرثانی کیس کی سماعت کی، جس میں کنول شوذب کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے اپنے دلائل آج بھی جاری رکھے۔سلمان اکرم راجہ نے دلائل میں کہا کہ اس عدالت کی ذمے داری ہے کہ بنیادی حقوق کی...
    سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواستوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ کر رہا ہے، جو براہ راست نشر کی جا رہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما کنول شوذب کے وکیل سلمان اکرم راجا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت بنیادی حقوق کی محافظ ہے اور یہ ذمہ داری آئین کی طرف سے دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے پاس آرٹیکل 187 کے تحت مکمل انصاف کا اختیار ہے، اور وہ اسے آرٹیکل 184/3 کے ساتھ ملا کر استعمال کرسکتی ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے سوال کیا کہ کیا آرٹیکل 184/3 کا استعمال صرف عوامی مفاد میں ہوتا ہے؟ اس پر...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں ججز کے تبادلے اور سینیارٹی سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے، جہاں بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو دلائل سے روک دیا گیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ پہلے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اپنے دلائل مکمل کریں۔ یہ بھی پڑھیں:ججز سنیارٹی کیس: وفاقی حکومت کی تمام درخواستیں خارج کرنے کی استدعا عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے دلائل پر شاید جواب الجواب دینا پڑے، اس لیے بانی پی ٹی آئی کے وکیل ایڈووکیٹ جنرل کے بعد دلائل دیں۔ سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 1955 میں پاکستان کے گورنر جنرل کے آرڈر سے مغربی پاکستان کو ون یونٹ بنایا گیا۔ اس وقت...
    سپریم کورٹ آف پاکستٓان کے آئینی بینچ نے 39 اراکین اسمبلی کی حد تک پی ٹی آئی کو نشستیں دینے کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کی استدعا مسترد کردی۔ دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن نے کیا 39 اراکین کو پی ٹی آئی کا ڈکلیئر کردیا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے مؤقف اپنایا کہ ہمیں 39 اراکین کی حد تک تناسب طے کرکے نشستیں نہیں دی گئیں۔ ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہا کہ مجموعی نشستوں پر فارمولا طے کرکے نشستیں دیں گے، جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ کیا اوروں کو دے دی ہیں، ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ ابھی کسی کو نہیں...
    اسلام آباد:سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے دیے گئے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیلوں پر گیارہ رکنی آئینی بینچ نے منگل کو بھی سماعت کی۔ بینچ کی سربراہی جسٹس امین الدین خان کر رہے ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے تفصیلی دلائل دیے۔ سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل سے استفسار کیا، ’آج آپ دلائل مکمل کریں گے؟ اگر آج مکمل نہ کیے تو یہ نہ ہو کہ گھر میں داخلہ ہی بند ہو جائے۔‘ اس پر فیصل صدیقی نے برجستہ جواب دیا کہ ’گھر میں داخلہ تو ویسے بھی بند ہو چکا ہے۔‘ عدالت میں وکیل اور ججز کے درمیان دلائل کے دوران طنز و مزاح کے ساتھ گہری قانونی...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ، سٹاف رپورٹر) شہری پر تشدد میں ملوث ملزم سلمان فاروقی کو عدالت میں پیشی کے موقع پر وکیل نے تھپڑ مار دیا۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس اتحاد کمرشل میں نوجوان پر تشدد کے کیس میں نامزد ملزموں اویس ہاشمی اور سلمان فاروقی کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے ملزموں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مقدمے کی پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔ سماعت کے دوران عدالت نے سلمان فاروقی سے وکیل کا نام دریافت کیا تو اس نے بتایا کہ اس کے وکیل نعیم قریشی ہیں۔ عدالت نے وکیل کو فوری طلب کیا، تاہم ان...
    لاہور: سیشن عدالت لاہور میں وزیراعظم شہبازشریف کے عمران خان کے خلاف 10ارب ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی،شہبازشریف بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش ہوئے،بانی پی ٹی آئی کی طرف سے ایڈووکیٹ میاں محمد حسین نے شہباز شریف پر جرح کی۔ شہبازشریف سے سوال کیا کہ کیا آپ نے بانی پی ٹی آئی کا داخل کرایا گیا جواب دعویٰ پڑھا ہے،شہبازشریف نے کہا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کا جواب دعویٰ بالکل بھی نہیں پڑھا،اس وقت بند کمرے میں ویڈیو لنک پر شہادت رہے رہا ہوں،میرے وکیل مصطفیٰ رمدے اس وقت میرے ساتھ کمرے میں موجود ہیں،میرے کمرے میں بانی پی ٹی آئی کا کوئی وکیل یا نمائندہ موجود نہیں۔ وکیل نےشہبازشریف سے سوال کیا کہ کیا آپ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن عدالت لاہور میں عمران خان کیخلاف 10ارب ہرجانہ کیس میں وکیل کی وزیراعظم شہبازشریف پر جرح جاری ہے۔ نجی ٹی  وی چینل جیو نیوز کے مطابق سیشن عدالت لاہور میں وزیراعظم شہبازشریف کے عمران خان کے خلاف 10ارب ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی،شہبازشریف بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش ہوئے،بانی پی ٹی آئی کی طرف سے ایڈووکیٹ میاں محمد حسین  نے شہباز شریف پر جرح کی۔ شہبازشریف سے سوال کیا کہ کیا آپ نے بانی پی ٹی آئی کا داخل کرایا گیا جواب دعویٰ پڑھا ہے،شہبازشریف نے کہا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کا جواب دعویٰ بالکل بھی نہیں پڑھا،اس وقت بند کمرے میں ویڈیو لنک پر شہادت رہے رہا ہوں،میرے وکیل مصطفیٰ رمدے...
    وکلاء کا مطالبہ ہے کہ صفائی کرنیوالے ملازمین پر تشدد کے ملزم وکیل کو رہا کیا جائے، ورنہ احتجاج میں شدت لائی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں وکلاء نے کچہری کے دروازے عوام الناس کے لئے بند کر دیئے۔ وکلاء کا مطالبہ ہے کہ ان کے گرفتار ساتھی کو فوری طور پر رہا اور مقدمات واپس لئے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل قندھاری بازار کوئٹہ میں صفائی کا کام کرنے والے ملازمین پر متعدد افراد نے تشدد کیا۔ جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جس میں ایک وکیل بھی شامل ہے۔ مذکورہ وکیل کے ساتھیوں نے کچہری میں ہڑتال کرتے ہوئے کچہری کے دروازے عوام کے لئے بند...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں وکیل سنی اتحاد کونسل فیصل صدیقی نے جسٹس مسرت ہلالی کے سوال ’’سنی اتحاد کونسل کا انتخابی نشان  کیا اور صاحبزادہ حامد رضا نے آزاد الیکشن کیوں لڑا؟کا جواب دیدیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی، دوران سماعت سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ کچھ فریقین نے اضافی گزارشات جمع کرا دی ہیں،مجھے ان کی نقول آج ملی ہیں اب ان کو دیکھوں گا، جسٹس جمال مندوخیل نے مسلم لیگ ن کے وکیل...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود بھونگ انٹرچینج منصوبے پر پیش رفت نہ ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے این ایچ اے سے تفصیلی وضاحت طلب کر لی۔ ملتان سکھر موٹروے پر بھونگ انٹرچینج کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کی، جس میں درخواست گزار رئیس منیر احمد اور ان کے وکیل وقار رانا عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے بھونگ انٹرچینج کی تعمیر کا حکم دیا تھا، مگر اس پر تاحال عملدرآمد نہیں ہو سکا۔ وقار رانا نے عدالت کو بتایا کہ کنٹریکٹ 6 دسمبر 2023 کو ایوارڈ ہو چکا ہے، جبکہ آج مئی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں وکیل سنی اتحاد کونسل فیصل صدیقی نے کہاکہ نظرثانی درخواستیں منظور ہوتی ہیں تو تین طرح کی صورتحال ہو گی،پہلی تو یہ کہ الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے بحال ہو جائیں گے، دوسرا یہ کہ عدالت اقلیتی فیصلوں میں سےکسی فیصلہ پر پہنچ جائے،ان میں جسٹس جمال مندوخیل اور حسٹس یحییٰ آفریدی کے فیصلے ہیں، تیسرا یہ کہ عدالت فیصلہ کالعدم کرکے اپیلوں کی ازسرنوسماعت کرے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا نے اپنی پارٹی سے الیکشن کیوں نہیں لڑا، اس کے پیچھے کیا فلسفہ تھا کہ سنی اتحاد کونسل...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود بھونگ انٹرچینج منصوبے پر پیش رفت نہ ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے این ایچ اے سے تفصیلی وضاحت طلب کر لی ہے ملتان سکھر موٹروے پر بھونگ انٹرچینج کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کی، جس میں درخواست گزار رئیس منیر احمد اور ان کے وکیل وقار رانا عدالت میں پیش ہوئے.(جاری ہے) درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے بھونگ انٹرچینج کی تعمیر کا حکم دیا تھا مگر اس پر تاحال عملدرآمد نہیں ہو سکا وقار رانا نے عدالت کو بتایا کہ کنٹریکٹ 6 دسمبر 2023 کو ایوارڈ...
    سپریم کورٹ نے 9 مئی سے متعلق جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزم رضا علی کی ضمانت منظور کرلی۔ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے ملزم رضا علی کی ضمانت دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔ دوران سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار  کیا کہ ملزم پر کیا الزام ہے؟ وکیل سمیر کھوسہ نے جواب دیا کہ ملزم پر سب انسپکٹر کو پتھر مار کر زخمی کرنے کا الزام ہے،  دو افراد پر ایک ہی پولیس والے کو زخمی کرنے کا الزام ہے، شریک ملزم زین العابدین کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے پوچھا کہ دو لوگ ایک ہی پولیس والے کو زخمی کیسے کر سکتے ہیں؟ پراسیکیوٹر صاحب پولیس والے نے ایک ہی الزام دو لوگوں...
    جج صاحب آپ سمیت کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد کو فتح مبارک ہو :وزیر اعظم کی ہرجانہ کیس میں پیشی کے موقع پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور کی عدالت میں پیش ہوئے۔کیس کی سماعت کے آغاز پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جج صاحب آپ سمیت کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد کو فتح مبارک ہو، اس پر وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا یہ بہت خوشی کی بات ہے، ساری قوم کی فتح ہے۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے جرح کرتے...
    عمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانہ کیس: وزیراعظم کی ویڈیو لنک پر جج اور دیگر کو جنگ جیتنے پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) سیشن عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر کیے گئے 10 ارب روپے کے ہرجانے کے دعوے کی ہفتے کو بھی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں جرح کے لیے پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی کر رہے ہیں۔ ویڈیو لنک پر پیشی کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے جج اور تمام افراد کو ”جنگ جیتنے“ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’جج صاحب...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر سے متعلق کیس میں جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ شریعت کورٹ تعیناتی کا ججز کے تبادلے سے کیا تعلق؟ ہائیکورٹ سے جج کی شریعت کورٹ میں تعیناتی کا درجہ اوپر ہے،دو ہائیکورٹس کے درمیان جج کا تبادلہ برابر حیثیت رکھتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ بھارت میں ججز سے ٹرانسفر پر رضا مندی نہیں پوچھی جاتی،جوڈیشل کمیشن کیلئے ججز کی تقرری لازمی ہے،صدر پاکستان کیلئے جج کا تبادلہ کرنا لازمی نہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے...
    —فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے محکمۂ تعلیم کے لاپتہ ملازم کی تنخواہ کی عدم ادائیگی سے متعلق درخواست کی سماعت گرمیوں کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔محکمۂ تعلیم کے لاپتہ ملازم کی تنخواہ کی عدم ادائیگی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت سرکاری وکیل نے کہا کہ محکمۂ تعلیم کا ملازم عبدالمجید 2015ء سے لاپتہ ہے، عدالتی حکم پر لاپتہ شہری کی تنخواہ جاری کی گئی۔ یہ بھی پڑھیے سندھ ہائیکورٹ کی چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سکھر کیخلاف انکوائری جاری رکھنے کی ہدایت عدالت نے سرکاری وکیل سے سوال کیا کہ کتنے برس بعد لاپتہ شہری کو مردہ تصور کیا جاتا ہے؟سرکاری وکیل نے بتایا کہ قانون کے مطابق 7 برس بعد لاپتہ شخص کو مردہ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ججز ٹرانسفر کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اس قسم کی درخواست سے تو ہائیکورٹ ججز کو بھی شرمندہ کیا گیا ہے، ججز نے تو نہیں کہا کہ عمران خان کو ریلیف دینے کے فیصلے کرنے پر انہیں نشانہ بنایا گیا، میرے حوالے سے یہ الفاظ استعمال ہوتے تو مجھے بھی شرمندگی ہوتی۔جسٹس محمد علی مظہر سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت کی۔وکیل بانی پی ٹی آئی ادریس اشرف نے دلائل میں کہا کہ ججز کا ٹرانسفر مستقل نہیں عبوری ہوتا ہے، یہ اپنی نوعیت کا منفرد مقدمہ ہے، اس وقت اسلام آباد ہائیکورٹ میں دو طرح کے...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔ دوران سماعت، جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ ان دو ججز کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارا ووٹ شمار نہ کیا جائے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں پر نظرثانی اپیلوں کی سماعت کی۔ سنی اتحاد کونسل کے وکیل حامد خان نے عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے سے متعلق متفرق درخواست پر دلائل دیے۔ وکیل حامد خان نے کہا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق مرکزی کیس کی عدالتی کارروائی براہ راست دکھائی جاتی رہی، مرکزی کیس کی عدالتی کارروائی سے عام عوام بھی آگاہ تھی، اپنے خلاف...
    —فائل فوٹو سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی اپیلوں پر سماعت کل دن ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دی۔مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی اپیلوں پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔سنی اتحاد کونسل کے وکیل حامد خان نے عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے سے متعلق متفرق درخواست پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق مرکزی کیس کی عدالتی کارروائی براہ راست دکھائی جاتی رہی۔جس پر جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حلف اٹھانے کے فوری بعد فل کورٹ اجلاس طلب کیا، فل کورٹ اجلاس میں اکثریت نے رائے دی پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کی براہ راست...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 مئی ۔2025 )سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے ٹرانسفر کے حوالے سے درخواست کی سماعت ہوئی، جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دیے کہ درخواست کے پیراگراف نمبر 4 میں کیا لکھا ہے؟ کیا کسی سیاسی لیڈر نے کبھی ایسی درخواست دائر کی؟جسٹس محمدعلی مظہرنے کہا کہ درخواست سے تو ہائیکورٹ ججز کو بھی شرمندہ کیا گیا.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور دیگر کی درخوستوں پر سماعت کی، عمران خان کے وکیل ادریس اشرف نے دلائل جاری رکھے دوران سماعت جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دیے کہ میرا دل...
    ججز نے نہیں کہا کہ عمران خان کو ریلیف دینے پر انہیں نشانہ بنایا گیا، سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ججز ٹرانسفر کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اس قسم کی درخواست سے تو ہائیکورٹ ججز کو بھی شرمندہ کیا گیا ہے، ججز نے تو نہیں کہا کہ عمران خان کو ریلیف دینے کے فیصلے کرنے پر انہیں نشانہ بنایا گیا، میرے حوالے سے یہ الفاظ استعمال ہوتے تو مجھے بھی شرمندگی ہوتی۔ جسٹس محمد علی مظہر سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت کی۔ وکیل بانی پی ٹی آئی ادریس اشرف نے دلائل میں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی اپیلوں پرسماعت کے دوران جسٹس امین الدین نے کہاکہ کیا آپ چاہتے ہیں 26ویں ترمیم کیس کے فیصلے کے بعد یہ کیس سنیں؟حامد خان نے کہاکہ جی پہلے 26ویں ترمیم کا فیصلہ کرلیں، اس کے بعد تمام کیسز سن لیجیے گا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی اپیلوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی، وکیل حامد خان کی جانب سے بھارتی عدالت کے فیصلوں کے بھی حوالے دیئے گئے،حامد خان نے کہاکہ بھارت کے 1973الیکشن میں اندراگاندھی کی کامیابی کو چیلنج کیاگیا، الہ آباد کی عدالت نے...
    —فائل فوٹو وکیل حامد خان نے 26 آئینی ترمیم سے متعلق کیس کا فیصلہ ہونے تک مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کو ملتوی کرنے اور کیس کو براہ راست نشر کرنے کی استدعا کردی۔سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس پر سماعت کی۔دورانِ سماعت عدالت نے کہا کہ وکیل حامد خان کی دونوں درخواستوں پر دلائل کل سنے جائیں گے۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے کے کیس میں فیصلہ لکھنے والے جج خود نہیں بیٹھے تھے۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں جسٹس امین اور جسٹس نعیم کا ایک فیصلہ تھا، مخصوص نشستوں کے کیس میں ایک فیصلہ میں نے تحریر کیا تھا، میرے فیصلے پر تو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مجرم کی سزائے موت کی اپیل پر فیصلہ سنادیا، عدالت نے مجرم ظاہر جعفر کے خلاف قتل کی دفعات میں سزائے موت برقرار رکھی ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالت ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار رکھتی ہے۔ سپریم کورٹ نے ریپ میں مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی، جبکہ اغوا کے مقدمہ میں 10 سال قید کی سزا کم کرکے ایک سال کردی گئی، اس کے علاوہ نور مقدم کے اہل خانہ کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم بھی برقرار رکھا گیا۔ عدالت نے ظاہر جعفر کے مالی اور چوکیدارکی سزاؤں میں بھی کمی کردی۔ فیصلے...
    اسلام آباد: مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ کیا دو ججوں کو واپس لانے کے لیے کوئی دعوت نامہ بھیجیں، ان دو ججوں میں سے ایک جج ملک میں نہیں ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت، سربراہ آئینی بینچ نے وکیل فیصل صدیقی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں آپ ہی ان دو ججوں کو دعوت نامہ بجھوا دیں۔ سماعت شروع ہوئی تو جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ 6 مئی کی عدالتی کارروائی کا حکمنامہ پڑھیں، اس حکمنامے پر تمام 13 ججز کے دستخط...
    اسلام آباد: ججز تبادلہ کیس کی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز تبادلے کے حوالے سے سنجیدہ سوالات اٹھاد یے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے ججز تبادلہ کیس کی سماعت کی، جس میں وکیل حامد خان نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹس سے ججز کے ٹرانسفر پر بہت سارے نکات پر غور ہونا چاہیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے تبادلے  میں غیر معمولی جلد بازی دکھائی گئی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ انڈیا میں ججز کے ٹرانسفر میں جج کی رضا مندی نہیں لی جاتی بلکہ وہاں ججز ٹرانسفر میں چیف...
    جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے تبادلے اور سینیارٹی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے وکیل حامد خان نے اپنے دلائل جاری  رکھتے ہوئے کہا کہ ججز ٹرانسفر کی سمریوں پر ایک ہی روز میں پراسس مکمل کیا گیا، جسٹس شکیل احمد نے دریافت کیا کہ کیا آئین و قانون میں ایک روز میں پراسس مکمل کرنے پر کوئی پابندی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ججز سینیارٹی کیس: تبادلے پر آیا جج نیا حلف لے گا اس پر آئین خاموش ہے، جسٹس محمد علی مظہر اس موقع پر وکیل حامد خان کا کہنا تھا کہ فائلوں کو پہئیے لگانے کا کہا جاتا ہے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف کے باعث جیل سے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس حوالے سے شاہ محمود قریشی کے وکیل کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خارجہ کو نمازِ فجر کے بعد پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کیا گیا ہے وکیل نے بتایا کہ جیل انتظامیہ نے شاہ محمود قریشی کے اہل خانہ کو بھی اطلاع دے دی ہے۔ واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کو گزشتہ برس 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ لاہور کے کوٹ لکھپت جیل میں زیرِ حراست ہیں
    تفتیشی افسر نے کہا کہ سی ٹی ڈی کی آئی ٹی لیب کو مزید وقت درکار ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہاں 6 گھنٹے میں دنیا تبدیل ہو جاتی ہے، واشنگٹن سے کال آ جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس کی ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت پر تفتیشی افسر کو 10 یوم میں حتمی چالان ٹرائل کورٹ میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس کی ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ مقدمے میں نہ حتمی چالان پیش کیا گیا اور نہ ہی کوئی پیشرفت ہے، 6 اکتوبر کا...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ایئر پورٹ خود کش حملہ کیس کی ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت پر تفتیشی افسر کو 10 یوم میں حتمی چالان ٹرائل کورٹ میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ ہائیکورٹ میں ایئر پورٹ خود کش حملہ کیس کی ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ مقدمے میں نہ حتمی چالان پیش کیا گیا اور نہ ہی کوئی پراگریس ہے۔ 6 اکتوبر کا وقوعہ ہے، چھ ماہ سے زائد وقت گزر گیا لیکن چالان پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت نے آبزرویشن دیتے ہوئے کہا کہ مقدمے کا عبوری چالان تو پیش کردیا ہے۔ سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ تفتیشی افسر کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی پر درخواستوں سماعت کے دوران سنی اتحاد کے وکیل فیصل صدیقی نے آئینی بینچ پر اعتراض کرتے ہوئے متفرق درخواست دائر کرنے کے لیے وقت مانگ لیا جبکہ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ تیسری سماعت پر ہی کیوں آپ کو بینچ پر اعتراض کرنے کا خیال آیا جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ متفرق درخواست پہلے کیوں دائر نہیں کی سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستوں پر سماعت کی۔آئینی بینچ جسٹس جمال خان مندوخیل،...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مئی ۔2025 )سپریم کورٹ میں زیر سماعت نور مقدم قتل کیس کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت کے دوران مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر نے مزید دستاویزات جمع کروانے کیلئے مہلت مانگتے ہوئے دعویٰ کیا کہ آج تک ملزم کی دماغی صحت جاننے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل نہیں دیا گیا. سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نور مقدم قتل کیس کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی دوران سماعت مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور مزید دستاویزات جمع کرانے کیلئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی.(جاری ہے) بینچ کے سربراہ جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) سپریم کورٹ میں زیر سماعت نور مقدم قتل کیس کے فیصلے کیخلاف اپیلوں میں مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر نے مزید دستاویزات جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی۔سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں منگل کو تین رکنی بنچ نے نور مقدم قتل کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور مزید دستاویزات جمع کرانے کیلئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ آپ عدالت میں موجود ہیں تو التوا کیوں دیں؟ سلمان صفدر نے موقف اختیار کیا کہ ظاہر جعفر ذہنی مریض ہے، اس نکتے کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت سپر ٹیکس کیس میں ایف بی آر کے وکیل رضا ربانی نے دلائل مکمل کر لئے ۔ منگل کو سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ جسٹس جمال مندو خیل نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے بیان پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جب تک این ایف سی فارمولہ تبدیل نہیں ہوتا تب تک وفاق اضافی فنڈز کیسے استعمال کرسکتا ہے؟ دوران سماعت ایف بی آر کے وکیل رضا ربانی نے مختلف عدالتی فیصلوں کے حوالے پیش کئے۔ جسٹس جمال خان...
    نور مقدم قتل کیس میں سزایافتہ قاتل ظاہر جعفر کی سزائے موت کیخلاف اپیل پر سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی، مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر نے مزید دستاویزات جمع کرانے کے لیے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے سلمان صفدر سے دریافت کیا کہ آپ عدالت میں موجود ہیں تو التوا کیوں دیں، جس پر سلمان صفدر کا مؤقف تھا کہ ظاہر جعفر ذہنی مریض ہے اس نکتے تو عدالتوں نے یکسر نظرانداز کیا، کچھ دستاویزات جمع کرانا چاہتا ہوں جن سے کیس یکسر تبدیل ہوجائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: نور مقدم قتل کیس :مجرم ظاہر جعفر کی پھانسی کی سزا برقرار سلمان صفدر کے...
    امریکا میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسمتھ نے کہا ہے کہ عافیہ صدیقی اور اس کے بچوں کو امریکی اور پاکستانی حکومت کے تعاون سے اٹھایا گیا، عافیہ کو افغانستان جیل میں رکھا گیا جہاں ان کے ساتھ دو بار افغان فوجیوں نے ریپ کیا۔  عافیہ صدیقی سمیت دیگر قیدیوں کے انسانی حقوق کے حوالے سے اسلام آباد میں راونڈ ٹیبل کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں عافیہ صدیقی کیس کے علاوہ بھی کیسز کے لیے یہاں آیا ہوں، 2015 میں یہاں آیا تھا جب افغانستان میں امریکی حملوں سے لوگ مارے جارہے تھے، مجھے خوشی ہے کہ مجھے لاپتہ افراد کے لیے کام کرنے کا موقع ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں موجود تمام افراد کی  پسے...
    2 روز قبل جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے کئی سفارتی قدم اٹھائے ہیں۔ پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے سارک ویزے کے تحت پاکستانی شہریوں کے اپنے ملک میں قیام پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ایسی صورتِ حال میں آن لائن محبت کے پیچھے پاکستان سے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہو کر بھارتی شہری سے شادی کرنے والی سیما حیدر کے مستقبل پر بھی سوالات اٹھ گئے؟ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں دہلی ہائی کورٹ کے وکیل ابوبکر سبک نے ایک نیوز چینل کو بتایا ہے کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق تمام پاکستانی شہریوں کے...
    — فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ میں سائٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کی تقرری کے خلاف سماعت ہوئی۔عدالت نے سندھ حکومت کو عبوری اہل افسر کو قائم مقام ایم ڈی کی تقرری کی اجازت دیتے ہوئے ایم ڈی کی تقرری کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کردیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر سندھ حکومت سے تقرری کی وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا کہ سائٹ لمیٹڈ کے ایم ڈی کی دوبارہ تقرری کی وضاحت کے لیے سندھ حکومت کے سینیر افسر پیش ہو۔ سائٹ لمیٹڈ منیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی 2 سے3 سال کیلئے کی جائے، زبیر موتی والا کراچی سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے سرپرست زبیر... سماعت کے دوران وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ گریڈ 19 کے...
     اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے تبادلے اور سنیارٹی سے متعلق درخواستوں پر جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی۔ وفاقی حکومت نے پہلے ہی تحریری جواب جمع کروا رکھا ہے، جس میں عدالت سے درخواستوں کو مسترد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے تینوں ججز کو نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ ان تینوں ججز کا وکیل کون ہے؟۔ اس پر اٹارنی جنرل منصور نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم سومرو اور جسٹس محمد آصف نے کوئی وکیل مقرر نہیں کیا۔ ان ججز...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2025 )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو ججز سنیارٹی کیس کی سماعت کے دوران عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفر ہونے والے تینوں ججز نے وکیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس تعینات نہیں کیا جارہا، آئنی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست واپس لیے جانے کی بنیاد پر خارج کرتے ہوئے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی.(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے تبادلے...
    سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے کی، نجی کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان کو مخاطب کرتے ہوئے جسٹس امین الدین خان نے انہیں دلائل جلد مکمل کرنے کا کہا کیونکہ دیگر وکلا ان سے قبل دلائل دینے سے گریزاں ہیں۔ مخدوم علی خان نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ انکم ٹیکس آمدن پر لگایا جاتا ہے اس میں کوئی خاص مقصد نہیں ہوتا، ٹیکس کا سارا پیسہ قومی خزانے میں جاتا ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل  نے استفسار کیا کہ کیا سپر ٹیکس کا پیسہ صوبوں میں وفاقی حکومت تقسیم کرتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سوال یہ ہے کہ سپر ٹیکس مقصد...
    ---فائل فوٹو  سپریم کورٹ نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں کو 9 مئی کے مقدمات کو 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔سپریم کورٹ میں 9 مئی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔عدالت نے متعلقہ ہائی کورٹس کو ہر 15روز میں عمل درآمد رپورٹس پیش کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔نامزد ملزم رضوان مصطفیٰ کے وکیل کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا۔ 9 مئی کے مقدمات، جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر عمر سرفراز چیمہ کو نوٹس جاریسپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب حکومت کی جسمانی ریمانڈ کی اپیل پر سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو نوٹس جاری کر دیا۔  درخواست گزار کے...
    ---فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے نیب اور درخواست گزاروں کے وکیل سے قانونی نکات پر وضاحت طلب کر لی۔سندھ ہائی کورٹ میں نیب ریفرنس کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواستیں قائم علی شاہ، منظور کاکا سمیت دیگر نے دائر کر رکھی ہیں۔دورانِ سماعت عدالت نے ایک ہفتے میں فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ نیب ریفرنس: قائم علی شاہ و دیگر کی درخواستوں کی سماعت ریگولر بینچ میں کرنے کا فیصلہسندھ ہائیکورٹ کے ریفری جج نے میں نیب ریفرنسز میں آئینی اور ریگولر بینچ کے دائرہ اختیار پر کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے کہا کہ احتساب عدالت میں ریفرنس فائل ہونے کے بعد چند درخواست گزاروں نے رجوع کیا، بتایا جائے سندھ ہائی کورٹ...
    سپریم کورٹ میں بدھ کے روز کم از کم 2 مقدمات میں ایڈووکیٹ حامد خان کی عدم دستیابی کے باعث سماعت مزید کسی کارروائی کے بغیر ملتوی کردی گئی، ایک موقع پر سینیئر قانون دان کی غیرحاضری سے زچ ہوکر جسٹس جمال مندوخیل نے انہیں ’سیاست یا وکالت‘ میں سے ایک کے انتخاب کا مشورہ دیدیا۔ قاضی فائز عیسیٰ کو سابق وزیراعظم عمران خان کے مقدمات کی سماعت سے روکنے کے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے دریافت کیا کہ کیا یہ کیس غیرموثر نہیں ہوگیا، عدالتی بینچ نے قاضی فائز عیسیٰ کو بانی تحریک انصاف عمران خان کے مقدمات کی سماعت سے روک دیا تھا۔ جسٹس محمد علی مظہر کے ریمارکس کے مطابق جسٹس قاضی...
    مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کے وکیل خرم عباس نے دھمکیاں ملنے پر بار کونسل، آئی جی سندھ، ڈی جی ایف آئی اے و دیگر کو درخواستیں جمع کرادیں۔ خرم عباس اعوان نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے ارمغان و کامران قریشی کے اثاثہ جات سے متعلق رابطہ کیا ہے۔ ایف آئی اے اہلکار کے طور پر تعارف کرانے والے کا نام شاہد ہے۔ مجھ سے فون پر رابطہ کر کے تفتیش کے لئے ملنے کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بتایا کہ میں وکیل ہوں تو دھمکی دی کہ گرفتار کر لیا جائے گا۔  خرم عباس نے بتایا کہ کامران قریشی سے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے اے ٹی سی راولپنڈی جج سے متعلق مقدمات منتقلی کی اپیلیں نمٹا دیں،لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو کیا گیا 22لاکھ روپے جرمانہ برقراررکھا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کے اختیار میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے ،جرمانہ ادا کردیں یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم کورٹ میں 9مئی مقدمات کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان  یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،سپریم کورٹ نے اے ٹی سی راولپنڈی جج سے متعلق مقدمات منتقلی کی اپیلیں نمٹا دیں،لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو کیا گیا 22لاکھ روپے جرمانہ برقراررکھا،عدالت نے کہا کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ پراسیکیوٹر...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)توہینِ مذہب کے الزامات کا سامنا کرنے والے پاکستانی معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے نئے پرفیوم کے نام پر ایک بار پھر باقاعدہ معافی مانگتے ہوئے چوہدری بصیرت علی چشتی کو اپنا وکیل مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔ ویڈیو پیغام میں رجب بٹ نے باضابطہ معافی نامہ جاری کیا اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا ہے کہ میں نے ایک قانونی ٹیم کی خدمات حاصل کی ہیں جو میرے خلاف الزامات کا دفاع کرے گی۔ نئی ویڈیو میں یوٹیوبر نے کہا کہ میرا نام رجب بٹ ولد محمد افضل بٹ ہے، میں اللّٰہ کی وحدانیت، حضرت محمدﷺ کی ذات اور ختم نبوت پر یقین رکھتا ہوں، میری ایک ویڈیو 295 اے اور 295 سی کے حوالے...
    اپنے وکیل کی گرفتاری پر استنبول کے مئیر کا کہنا تھا کہ کیا جمہوریت کے خلاف بغاوت کافی نہ تھی۔ پھر اس بغاوت کی بھینٹ چڑھنے والوں کو دفاع کا حق بھی نہیں دیتے۔ اسلام ٹائمز۔ آج ترکیہ کی پارلیمنٹ میں "ریپبلکن پیپلز پارٹی" کے نمائندے "توران تاشکین اوزر" نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں خبر دی کہ حکومت کی جانب سے استنبول کے گرفتار مئیر "اکرم امام اوغلو" کا عدالتی دفاع کرنے والے وکیل "محمد پهلوان" کو من گھڑت الزامات میں گرفتار کر لیا گیا۔ تُرک پراسیکیوشن سے وابستہ ایک مقامی اخبار نے بتایا کہ منی لانڈرنگ اور بعض مالیاتی قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں اکرم امام اوغلو کے وکیل کے وارنٹ...
    سپریم کورٹ نے کرسچن کمیونٹی کے ساتھ امتیازی سلوک کے خلاف درخواست رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے خارج کر دی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے درخواست گزار خاتون وکیل کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ “آپ کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا طریقہ کار نہیں آتا، کیا آپ اس سپریم کورٹ کی ایڈووکیٹ ہیں؟” جس پر وکیل نے جواب دیا، “میں ایڈووکیٹ ہائیکورٹ اور اس کیس میں درخواست گزار ہوں۔”جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ “اتنے سینئر وکلاء پیش ہوئے ہیں، کسی نے آواز اتنی اونچی کی ہے؟” درخواست گزار...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں سپرلیوی ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل میں سپر ٹیکس کے استعمال کی تفصیلات موجود نہ ہونے کا نکتہ اٹھایا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وکیل مخدوم علی خان نے مؤقف اپنایا سپر ٹیکس تباہ ہونے والے علاقوں کی بحالی کیلئے استعمال کیا جانا تھا ۔ دو ہزار پندرہ سے کسی بھی جگہ کوئی تفصیلات نہیں دی گئی کہ کتنا ٹیکس جمع ہوا اور کہاں خرچ کیا گیا ۔ اس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا: علیمہ خان جے آئی ٹی میں دوبارہ طلب جسٹس جمال خان...
    جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5  رکنی آئینی بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔ نجی کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سپر ٹیکس کا مقصد واضح تھا، اس ٹیکس سے تباہ ہونے والے علاقوں کی بحالی کے لیے استعمال کرنا تھا، 2015  سے کسی بھی جگہ کوئی تفصیلات نہیں دی گئی کہ کتنا ٹیکس اکھٹا کیا گیا اور کہاں خرچ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: سپر ٹیکس یا سیکشن 4 سی مقدمہ کیا ہے؟ مخدوم علی خان کے مطابق ایک ڈی بی دوسری ڈی بی کے احکامات پر عملدرآمد کرنے کی پابند ہے، اس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی عملدرآمد نہیں کیا گیا، جسٹس جمال خان...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی نے انٹرا پارٹی الیکشن کا عمل مکمل کرنے سے متعلق کمیشن کو آگاہ کر دیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔وکیل پی پی نے کمیشن کو آگاہ کیا کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا ہے، پانچ ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کا عمل مکمل ہو جائے گا۔ ممبر کے پی نے سوال کیا کہ پارٹی کا چیئرمین کون ہے؟ وکیل نے بتایا کہ بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہیں، ممبر کے پی نے سوال کیا کہ بلاول بھٹو کس جماعت سے رکن اسمبلی ہیں؟ وکیل نے بتایا کہ بلاول پیپلز...
    ویب ڈیسک: الیکشن میں کیس کی کیس کے دوران پیپلز پارٹی نے انٹرا پارٹی الیکشن کا عمل مکمل کرنے سے متعلق کمیشن کو آگاہ کر دیا۔ ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل پی پی پی نے کمیشن کو آگاہ کیا کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا ہے، پانچ ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کا عمل مکمل ہو جائے گا۔ ممبر کے پی نے سوال کیا کہ پارٹی کا چیئرمین کون ہے؟ وکیل نے بتایا کہ بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہیں۔ ممبر کے پی نے سوال کیا کہ بلاول بھٹو کس جماعت سے رکن اسمبلی ہیں؟ وکیل نے بتایا کہ بلاول پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے...
    پشاور: ہائی کورٹ نے قائم مقام چیف جسٹس اور ججز سنیارٹی متاثر ہونے کے خلاف درخواست سے متعلق وکیل کی استدعا منظور کرلی۔   جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فضل سبحان پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ اور ججز سنیارٹی متاثر ہونے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت  کی۔ دورانِ سماعت وکیل ملک سلیمان ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم نے ججز سنیارٹی متاثر ہونے اور قائم مقام چیف جسٹس کی تعیناتی کو چیلنج کیا ہے۔ ہم نے سنیارٹی لسٹ سے متعلق ضروری دستاویزات جمع کی ہیں، رجسٹرار آفس نے ان پر اعتراض لگایا ہے۔ وکیل کے مطابق ہمیں کاپی ابھی تک نہیں ملی، کاپی مل جائے...
     سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ سپر ٹیکس ایک مرتبہ خاص مقصد کےلیے لگایا گیا تھا اور ایک مرتبہ سپرٹیکس لاگو کرنے کے بعد کیا قیامت تک چلےگا۔سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں کمپنیز کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل دیے۔ وکیل مخدوم علی نے عدالت کو بتایا کہ سپرلیوی ٹیکس حکومت نے 2015 میں لاگو کیا جس کا مقصد آپریشن ضرب عزب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی تھا۔مخدوم علی نے کہا کہ حکومت نے منی بل 2015 میں ایک مرتبہ سپرٹیکس کا نفاذ کیا، سال 2015 سے 2022 تک سپرٹیکس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں سپرلیوی ٹیکس کیس میں وکیل کمپنیز مخدوم علی خان نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ حکومت آمدن پر پہلے ہی انکم ٹیکس لے چکی تھی، ڈبل ٹیکسیشن سے بچنے کیلئے سپرٹیکس کا نام دیاگیا،سوشل ویلفیئر کا سبجیکٹ صوبوں کو منتقل ہو چکا ہے،یہ سپرٹیکس نہیں ٹیکس ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سپرلیوی ٹیکس کیس کی سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،وکیل کمپنیزمخدوم علی خان نے کہاکہ سپرلیوی ٹیکس حکومت نے 2015میں لاگو کیا، ٹیکس نفاذ کا مقصد آپریشن سے متاثرہ علاقوں کی بحالی قرار دیا گیا، حکومت نے منی بل 2015میں ایک مرتبہ سپرٹیکس کا نفاذ کیا، 2015سے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ارشد شریف قتل کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ نے ارشد شریف قتل کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کینیا سے باہمی قانونی امداد کے معاہدے کی توثیق کیلئے وقت مانگتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ میں صدر سے معاہدے کی توثیق کروا لی جائے گی۔ اس موقع پر جسٹس حسن اظہر نے سوال کیا کہ 10 دسمبر کو معاہدہ ہوا لیکن اب تک توثیق کیوں نہیں ہوسکی؟جسٹس مندوخیل...
    --فائل فوٹوز سندھ ہائی کورٹ نے ایس بی سی اے کو ڈاکٹر عارف علوی کے کلینک کے خلاف قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کسی بھی کارروائی سے روک دیا۔کراچی میں ڈاکٹر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل کیے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے ثمینہ علوی کی جانب سے دائر درخواست نمٹا دی۔درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر علی نے کہا کہ یہ کلینک ڈی سیل کرنے کا معاملہ ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کا عارف علوی کا ڈینٹل کلینک ڈی سیل کرنے کا حکمسندھ ہائی کورٹ نے علوی ڈینٹل کلینک کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ رہائشی آبادی میں کمرشل سرگرمی کا ہے، پولیس یہاں کیا کر...
    فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے  7 رکنی آئینی بینچ کررہا ہے۔ آج سماعت کے آغاز پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے تحریری معروضات عدالت میں جمع کرا دی گئیں، جس کے مطابق سویلین کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل نہیں ہونا چاہیے، آرمی ایکٹ کی شقوں کو مختلف عدالتی فیصلوں میں درست قرار دیا جاچکا ہے لہذا انہیں غیر آئینی قرار نہیں دیا جاسکتا۔ یہ بھی پڑھیں: آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس کو فیصلہ سنانے کی اجازت دے دی لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکیل حامد خان نے اپنے دلائل کے آغاز پر سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے...
    ایوان بالا (سینیٹ) میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہمارا اتحاد اپوزیشن کے ساتھ ہے، اگلے کچھ روز میں ان کے ساتھ ہمارے معاملات طے ہو جائیں گے۔عید کے بعد سب مل کر حکومت کے خلاف نکلیں گے۔ پشاور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک سال پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے، پیکا، 26ویں ترمیم سمیت دیگر قوانین جموریت نہیں بلکہ طاقت سے پاس کروائے، کام کچھ نہیں کیا اور اشتہارات میں اربوں روپے خرچ کر دئیے۔ شبلی فراز نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں اضافہ ضمیر فروشوں کے لیے انعام ہے، کچھ لوٹے کچھ بگوڑے اس میں شامل ہے، ملک قرضوں میں ڈوب...
      ٹرائل یہاں ہو یا وہاں ملٹری کورٹ میں ہو، کیا فرق پڑتا ہے ؟جسٹس جمال مندوخیل کے ریمارکس ٹرائل میں زمین آسمان کا فرق ہے ، ایک ٹرائل آزاد ہے دوسرا ملٹری میں ہے ، وکیل فیصل صدیقی سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے پر انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا ہے کہ جہاں دفاعِ پاکستان کو خطرہ ہو وہاں سویلینز کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل ہو سکتا ہے ، 9 مئی کے واقعات میں کیسز توڑ پھوڑ کے ہیں۔سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی...
    سٹی42:  سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بنچ کے جج جسٹس جمال مندوؤخیل نے  قرار دیا ہے کہ  مجرم کو سزا تو ہونی چاہیے ٹرائل یہاں ہو یا وہاں ہو کیا فرق ہے۔ مسٹر جسٹس جمال مندوخیل نے یہ ریمارکس  سویلین کا ملٹری ٹرائل کیس میں انٹراکورٹ اپیلوں کی سماعت کے دوران دیئے۔ سپریم کورٹ  آف پاکستان میں ملٹری تنصیبات پر حملہ آور ہونے والے  "سویلین" کا مقدمہ ملٹری کورٹ میں چلانے کے خلاف مشہور مقدمہ کی سماعت آج بھی ہوئی،   جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ جرم کسی نے بھی کیا ہو سزا تو ہونی چاہیے، ٹرائل یہاں ہو یا وہاں ہو؛  کیا فرق پڑتا ہے۔  کلبھوشن کی گرفتاری کے 9 سال، پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کامیابی سپریم...