2025-09-24@03:22:03 GMT
تلاش کی گنتی: 26340

«کی 9 مئی کے»:

    پاکستان کی 25 کروڑ آبادی میں نوجوانوں کی تعداد 60 فیصد کے قریب ہے۔ نوجوانوں کی اتنی بڑی تعداد ایک بہت بڑا امکان بھی ہے اور خطرہ بھی۔ امکان اور خطرے کا تعلق سرکاری پالیسی سے ہے۔ اس آبادی کو ہنر مند بنایا جا رہا ہے، اس کے لیے روزگار کاروبار اور تفریح کے مواقع موجود ہیں تو ملک کی ترقی کی رفتار کو پر لگ جائیں گے۔ ایسا نہیں ہے تو پھر بیٹھے ہیں سوشل میڈیا پر اور آتما رول رہے ہیں اپنی سب کی۔ ہیومن ڈویلپمنٹ انڈکس کی درجہ بندی میں ہمارا نمبر 164 واں ہے۔ روانڈا اک ایسا ملک ہے جو شدید انتشار اور خانہ جنگی کا شکار رہا ہے ۔ 2019 میں اس کا گروتھ ریٹ...
    آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے بھارتی شہر چنائے جانے والی غیرملکی ائیر لائن کی پرواز نے فنی خرابی پر کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آذربائیجان کی سلک وے ائیر لائن کی پرواز زیڈ پی 4771 باکو سے چنائے جا رہی تھی۔پرواز پاکستانی فضائی حدود عبور کرکے بھارتی فضائی حدود میں بحیرہ عرب پر تھی کہ 31 ہزار فٹ کی بلندی پر طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔پائلٹ نے قریب ترین ائیر ٹریفک کنٹرول کراچی سے رابطہ کرکے لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ اجازت ملنے پر IL76 کارگو طیارے نے کراچی میں باحفاظت لینڈنگ کی۔طیارے کو کراچی ائیرپورٹ کے ٹرمینل ون پر کھڑا کیا گیا ہے۔
    کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اسسٹنٹ کمشنر  زیارت کی شہادت کی تردید کردی۔ بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر  زیارت کی شہادت کی خبر درست نہیں، میرے پاس اطلاعات آئی تھیں تو میں نے ٹویٹ کردی تھی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہم نے اس تصویر کا بھی فارنزک کرلیا، اسسٹنٹ کمشنر زیارت کی شہادت کی خبر کنفرم نہیں ہوئی۔ خیال رہے کہ 10 اگست کو ضلع زیارت کے علاقے زیزری سے اسسٹنٹ کمشنر  اور  ان کے بیٹے کو اغوا کیا گیا تھا اور ایک روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل اور ان کے بیٹے کو قتل کردیا گیا۔...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) گورنر خیبرپی کے  فیصل کریم کنڈی نے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید سے ملاقات کی۔گورنر نے انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی تعیناتی کو ملک خصوصاً خیبر پی کے  میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے نیک شگون قرار دیا۔ ملاقات میں چشمہ لفٹ کینال منصوبے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے امید ظاہر کی کہ منصوبے میں اصلاحاتی اقدامات کے بعد جلد عملی پیش رفت سامنے آئے گی جس سے عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔
    یورپی سفارت کاروں نے بھی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دھمکی آمیز انداز اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے لیے وقت محدود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری پروگرام کو محدود اور ختم کروانے کے لئے امریکہ اور یورپ نے مشترکہ طور پر ایک انتباہی لہجے میں ایران کیخلاف دباؤ بڑھانے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایران اور مغرب کے درمیان جوہری مذاکرات کے بارے میں اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی سے ملاقات کے بعد تہران پر مزید دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئی اے ای اے کو...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک شہری کی درخواست پر دلچسپ پیش رفت ہوئی ہے جس میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان جیل میں حق زوجیت کی ادائیگی کے لیے تنہائی میں ملاقات کا مطالبہ کیا گیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے اس درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف کمشنر اسلام آباد، حکومت پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی ہے۔ درخواست گزار شاہد یعقوب نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کا فالوور ہے اور سمجھتا ہے کہ جیل میں قید میاں بیوی کو آپس میں ملاقات کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ اس کے مطابق جیل...
    فائل فوٹو وزیراعظم کے معاون خصوصی خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔سلامتی کونسل سے خطاب میں طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان فریقین سے تحمل اور برداشت سے کام لینے کا مطالبہ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تنازعات کو طاقت کے زور پر حل نہیں کیا جاسکتا۔ تنازعات سے خوراک، توانائی، عالمی افراطِ زر سمیت مزید مسائل جنم لے رہے ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250924-11-11 فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے رہنمائوںپروفیسرمحبوب الزماں بٹ، یاسر اقبال کھارایڈووکیٹ نے ڈاکٹر عافیہ پر ظلم و تشدد اور قید تنہائی کی سزاکے 15 سال مکمل ہونے پر شدیددکھ کااظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکمران قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے کئے گئے وعدے پورے کریں، ان کی رہائی کی چابی اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کے پاس ہے،بے گناہ قید ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کیوں عمل میں نہیں لائی جاسکتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ آج سے 15 سال پہلے آج ہی کے دن 23ستمبر2010ء کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی جیل میں86سال کی سزا سنائی گئی تھی۔قوم کی بیٹی کے امریکی قید اورتنہائی میں 15سال گزرنا حکومت کے لیے شرمناک ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250924-2-23 جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250924-2-22  جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250924-08-22 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں پشاور کے سرکاری اسکولوں اور طلبہ و طالبات کی تفصیلات پیش کر دی گئیں۔ محکمہ تعلیم کے مطابق پشاور بورڈ کے ماتحت سرکاری اسکولوں کی تعداد 1619 ہے، مردانہ اسکول 891 اور زنانہ اسکول 728 ہیں‘ پشاور بورڈ کے زیر انتظام اساتذہ کی تعداد 16 ہزار 300 ہے، مردانہ اساتذہ 6985 اور زنانہ اساتذہ 9315 ہیں۔ محکمہ تعلیم کے مطابق امتحانات میں طلبہ کی تعداد 27 لاکھ 22 ہزار 225 اور طالبات 26 لاکھ 99 ہزار 416 ہیں، گزشتہ 5 سال میں طلبہ و طالبات کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق 2020ء میں لڑکوں کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 396 اور لڑکیوں کی ایک...
    وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران کے خلاف غیر قانونی اور مجرمانہ حملوں اور جوہری تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کو ایٹمی عدم پھیلاؤ کی تاریخ کا ایک سیاہ اور خطرناک موڑ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جانے والے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے وزرائے خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس مشترکہ اجلاس میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ محترمہ کایا کالاس نے بھی شرکت کی، ایران کیساتھ جوہری مسئلے کا سفارتی حل تلاش کرنے اور کشیدگی میں اضافے کو روکنے کے لیے گزشتہ ماہ کے دوران ہونے والے مذاکرات کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ سید عباس عراقچی نے ایران...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی امداد سے انکار کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کیا اْن سے عقل لیں جنہوں نے سندھ کو آثار قدیمہ بنادیا؟ حکومت پنجاب اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی مدد کررہی ہے، ہمیں بیرونی امداد کا انتظار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بیرونی امداد کے باوجود لوگ مکمل طور پر بحال نہیں ہوئے، سندھ یا کراچی کا کیا حال ہے؟ کیا ان سے عقل لینے کی ضرورت ہے جنہوں نے سندھ کو آثار قدیمہ بنادیا؟۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ پر تنقید کے بجائے اپنے کام پر فوکس کر رہے ہیں، پیپلز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سندھ بھر کی یوسیز، ٹاؤن و میونسپل کمیٹیز ، میونسپل کارپوریشنز اور تمام لوکل کونسلز کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے او زیڈ ٹی فنڈز کے استعمال کی ماہانہ رپورٹ طلب کرلی ہے۔ پیر کو پی اے سی کا اجلاس پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے رکن قاسم سراج سومرو، محکمہ بلدیات کے ایڈیشنل سیکریٹری عامر حسین سمیت سکھر ڈویزن کے لوکل کونسلز کے افسران نے شرکت کی۔پی اے سی نے سندھ بھر کی تمام لوکل کونسلز کو سندھ حکومت کی طرف سے سالانہ جاری ہونے والے 168 ارب روپے کے او زی...
    رپورٹس ہیں کہ حماس کی ایک ٹیم نے ترکی کیساتھ کام کرنے والی اسرائیلی وزیر برائے داخلی سلامتی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، جس سے کشیدگی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے، لیکن ترکی نے اس کی تردید میں کہا ہے کہ یہ خبریں من گھڑت ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ معروف عبرانی اخبار نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ترکی کے متعلق یہ خدشات بڑھ گئے ہیں کہ اس کیخلاف بھی اسرائیل کی جانب سے ایسا ہی حملہ کیا جائے گا جیسا کہ قطر پر کیا گیا تھا۔ سینئر اسرائیلی حکام نے بھی خبردار کیا ہے کہ کشیدگی میں یہ اضافہ دو طرفہ براہ راست تنازعہ کا باعث بن سکتا ہے، خاص طور پر جب اردگان نے نیتن یاہو کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) وائٹ ہاؤس نے وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کی درخواست کو مسترد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں تا کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کو کم کیا جا سکے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا جب وینزویلا کی 2اہم شخصیات نے امریکی بحری موجودگی کی حمایت کی اور اسے ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔ ٹرمپ نے جنوبی کیریبین میں منشیات مخالف کارروائی کے لیے 8جنگی جہاز اور ایک سب میرین بھیج دی ہے جس سے وینزویلا کو خدشہ ہے کہ یہ کسی ممکنہ حملے کی تیاری ہو سکتی ہے۔ حالیہ ہفتوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے فلپائن کے سابق صدر روڈریگو ڈوٹرٹے پر انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات عائد کر دیے۔ سابق صدر پر الزام ہے کہ اْنہوں نے بطور میئر اور صدر منشیات کے خلاف مہم کے دوران درجنوں ماورائے عدالت قتل میں کردار ادا کیا۔ وہ 2013ء تا 2016ء ڈواؤ سٹی میں بطور میئر 19 افراد کے قتل میں ملوث رہے جبکہ بطور صدر ڈوٹرٹے پر 14 ہائی ویلیو ٹارگٹس اور دیگر 45 افراد کو مارنے یا مروانے کی کوشش کا الزام شامل ہے۔دوسری جانب سابق صدر ڈوٹیرٹے اپنی ایک خطرناک مہم پر بھی معافی مانگنے سے انکاری ہیں جس میں 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔  انٹرنیشنل ڈیسک
    شام اور لبنان کے لیے امریکی صدر کے ایلچی نے دعویٰ کیا تھا کہ ہم کبھی بھی لبنانی فوج کو اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لیے مضبوط نہیں کریں گے، ہم فوج کو اس طرح سے لیس کریں گے کہ لبنانی عوام اور حزب اللہ کے خلاف اندرونی طور پر استعمال ہو۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے لبنان میں امریکی ایلچی کے مداخلت پسندانہ بیانات کے جواب میں کہا ہے کہ میں تھامس بارک کے حالیہ بیانات سے حیران ہوں جو حکومت کی سنجیدگی اور فوج کے کردار پر سوال اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے لبنان کی جغرافیائی سالمیت اور قومی خودمختاری کے تحفظ میں فوج کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ فوج...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ / آئینی بینچ میںورکرز ویلفیئر بورڈ کے اسکولز میں جونیئر ٹیچرز کی او پی ایس پر ہیڈ ماسٹر کی پوسٹ پر تقرری و تعیناتی کا کیس ‘عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر چیف سیکرٹری سندھ ،سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ رفیق قریشی و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ،درخواست منظور احمد و دیگر کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 2014ء اور 2018ء میں او پی ایس ، ایڈیشنل اور ایکٹنگ چارج دینے کو غیر قانونی قرار دیا تھا، عدالتی احکامات کے باوجود اصل امیدوار کے بجائے ایڈیشنل چارج دینا خلاف قانون ہے ، سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر انفارمیشن لانڈھی ٹائون ایاز محمد خان نے کراچی لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے جمہوری طریقے سے قیام اور منتخب ہونے والے مجلس عامہ کے تمام اراکین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ لوکل گورنمنٹ کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں اور لوکل گورنمنٹ کی مختلف اداروں کے میڈیا اآفیسرز کو درپیش مسائل کے خاتمے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ کیونکہ مجلس عامہ کے اراکین سمیت دیگر تمام ممبران بلدیاتی اداروں کے بارے میں مکمل عبور رکھتے ہیں۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
    آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے بھارتی شہر چنائے جانے والی غیرملکی ایئر لائن کی پرواز نے فنی خرابی پر کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آذربائیجان کی سلک وے ایئر لائن کی پرواز زیڈ پی 4771 باکو سے چنائے جا رہی تھی۔ پرواز پاکستانی فضائی حدود عبور کرکے بھارتی فضائی حدود میں بحیرہ عرب پر تھی کہ 31 ہزار فٹ کی بلندی پر طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ پائلٹ نے قریب ترین ایئر ٹریفک کنٹرول کراچی سے رابطہ کرکے لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ اجازت ملنے پر IL76 کارگو طیارے نے کراچی میں باحفاظت لینڈنگ کی۔ طیارے کو کراچی ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون پر کھڑا کیا گیا ہے جہاں طیارے کا معائنہ کیا جارہا ہے۔
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بے گناہ فلسطینیوں کا قتلِ عام ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے فلسطینیوں سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری غزہ میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ کے عوام تاریخی المیے کا سامنا کر رہے ہیں، جنگ فوری بند کی جائے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بے گناہ فلسطینیوں کا قتلِ عام ناقابلِ قبول ہے۔ اسحاق ڈار نے فلسطینیوں سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے...
    اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، افرادی قوت کی برآمد سمیت دیگر شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے دو طرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک کے دورے پر موجود وزیراعظم شہباز شریف کی آج کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے دوطرفہ ملاقات ہوئی۔ بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور کویت کے درمیان دیرینہ، تاریخی برادرانہ تعلقات کا...
    وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان اور کویت کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان میں حالیہ سیلاب کے دوران کویت کے اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔ مزید پڑھیں: کویت کا الیکٹرونک ویزا کیا ہے اور کون اپلائی کرسکتا ہے؟ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان تجارتی، سرمایہ کاری، زراعت، لائیوسٹاک، افرادی قوت اور صحت کے...
     لاہور ایئرپورٹ سے مصر روانہ کیے گئے 100 ٹن امدادی سامان میں 5000 بے گھر فلسطینی خاندانوں اور بچوں کے لیے پورے مہینے کے لیے کھانے پینے کا سامان موجود ہے۔ امدادی سامان میں راشن پیکس، پکاپکایا کھانا، کوکنگ آئل، آٹا، چاول، ڈبہ بند فروٹ سمیت دیگر اشیائے خوردونوش شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ الخدمت فائونڈیشن پاکستان کی جانب سے مظلوم فلسطینی خاندانوں کے لیے100 ٹن امدادی سامان کی 34ویں کھیپ نجی کارگو ایئرلائن کے ذریعے لاہور سے مصر روانہ کر دی گئی، لاہور ایئرپورٹ سے مصر روانہ کیے گئے 100 ٹن امدادی سامان میں 5000 بے گھر فلسطینی خاندانوں اور بچوں کے لیے پورے مہینے کے لیے کھانے پینے کا سامان موجود ہے۔ امدادی سامان میں راشن پیکس،پکاپکایا کھانا، کوکنگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: روس نے پولینڈ کے وزیرِ خارجہ رادوسلاو سیکورسکی کے ان بیانات پر سخت ردعمل دیا ہے جن میں انہوں نے روس پر اپنی فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ماسکو میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا کہ یہ الزامات کسی بھی قائل کرنے والے ثبوت سے عاری ہیں، روس فضائی پروازوں کے اصولوں کی پابندی کرتا ہے اور کسی بھی خلاف ورزی کی بات درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے عسکری حکام بارہا واضح کر چکے ہیں کہ جب بھی ہماری پروازیں کی جاتی ہیں تو وہ عالمی قوانین کے مطابق ہوتی ہیں اور کسی بھی طرح اپنی حدود سے تجاوز نہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میئر لندن صادق خان پر تنقیدکرتے ہوئےکہا ہےکہ وہ لندن میں شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار  پھر لندن کے پاکستانی نژاد  میئر  صادق خان پر تنقیدکی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں لندن کو دیکھتا ہوں جہاں ایک بہت برا میئر ہے،  وہ شہر مکمل طور  پر بدل گیا ہے،   اب وہ شرعی قانون نافذ کرنا چاہتے ہیں، لیکن آپ ایک مختلف ملک میں ہیں، آپ یہ نہیں کر سکتے۔برطانوی میڈیا کے مطابق صادق خان کے ترجمان امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  ہم ان کے خوفناک  اور  متعصب بیانات کو کوئی اہمیت دینے کے...
    نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف جو اس وقت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک کے دورے پر ہیں، کی آج کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے دوطرفہ ملاقات ہوئی۔  ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور کویت کے درمیان دیرینہ، تاریخی برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا۔  وزیرِ اعظم نے کویت کے امیر عزت مآب شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے لیے احترام اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان اور کویت ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، وزیراعظم نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے بعد کویت کے اظہار یکجہتی پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ ...
    آئی سی سی نے یو ایس اے کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی، اولمپک خوابوں کے تحفظ کے لیے اقدامات WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے یو ایس اے کرکٹ کی رکنیت کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ آئی سی سی بورڈ کے حالیہ اجلاس میں یو ایس اے کرکٹ کی جانب سے آئی سی سی کے آئین کے تحت ذمہ داریوں کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث کیا گیا۔ ان خلاف ورزیوں میں فعال گورننس ڈھانچے کا فقدان، یو ایس اولمپک اینڈ پیرالمپک کمیٹی کے ساتھ نیشنل گورننگ باڈی کی حیثیت حاصل کرنے میں ناکامی، اور کرکٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے اقدامات شامل...
    نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے باضابطہ آغاز کی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے۔ مزید :
    پاکستان میں روسی فیڈریشن کے سفیر البرٹ پی خورئیو نے کہا ہے کہ روس کا مؤقف ہے کہ مسئلہ کشمیر شملہ معاہدے اور 1999 کے لاہور ڈیکلیریشن کے تحت حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مئی میں پاک بھارت تنازع کے دوران روس نے توازن اختیار کیا اور اسی پالیسی پر قائم ہے۔ روسی سفیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کی ایک وجہ اسرائیل کی طرف سے قطر پر حالیہ حملہ بھی ہے۔ انہوں نے امریکا کی جانب سے بگرام ایئربیس دوبارہ حاصل کرنے کے دعوؤں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوآبادیاتی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کے مطابق اگر...
    پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں کمی سے متعلق آئی ایم ایف کی اور شرط پوری کرنے میں پیشرفت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی حکومت کی جانب سے پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ بتدریج کم کرنے کے حوالے سے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی ایک اور بڑی شرط پوری کرنے سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے اور پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کی ادائیگی کے لیے حکومت اور بینکوں کے درمیان فنانسنگ کے معاہدے پر معاملات طے پاگئے ہیں۔ وزارت خزانہ ذرائع نے بتایا کہ سرکلر ڈیٹ میں کمی کے لیے کمرشل بینکوں سے 1275 ارب روپے قرض لینے کی وفاقی کابینہ پہلے ہی منظوری دے چکی ہے اور...
    کراچی: سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کل (24 ستمبر) ہوں گے، جس کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور مذکورہ اضلاع میں تعطیل کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا اور اس دوران دو ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، 6 چیئرمین، 7 وائس چیئرمین اور 13 جنرل ممبرز اور وارڈ ممبرز کا انتخاب ہوگا۔ صوبائی حکومت نے جن حلقوں میں انتخابات ہورہے وہاں کے اضلاع میں تعطیل کا بھی اعلان کیا ہے۔ کشمور کندھ کوٹ، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی، سکھر، خیرپور، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص، عمر کوٹ، تھرپارکر، مٹیاری، دادو،...
    وزیراعظم کی آسٹریا کے وفاقی چانسلر سے ملاقات ، باہمی امور پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس ) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جمہوریہ آسٹریا کے وفاقی چانسلر عزت مآب کرسچن اسٹاکر سے ملاقات ہوئی۔ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی جس میں وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے آسٹریا کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے تجارت، سیاحت، موسمیاتی تبدیلی اور تعلیم کو تعاون کی اہم راہیں قرار دیتے ہوئے تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔آسٹریا کے چانسلر نے ملاقات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا...
    کراچی: سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے، پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دو ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، 6 چیئرمین، 7 وائس چیئرمین اور 13 جنرل ممبر،  وارڈ ممبر کا انتخاب ہوگا، جن حلقوں میں انتخابات ہورہے وہاں تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ کشمور، کندھ کوٹ، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی سکھر، خیرپور، شہید بینظیر آباد، میرپور خاص، عمر کوٹ، تھرپارکر، مٹیاری، دادو، جامشورو، حیدرآباد، بدین اور ٹھٹھہ میں 23 بلدیاتی نشستوں جبکہ کراچی ڈویژن کے 3 اضلاع میں 5 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔ کراچی میں ضلع شرقی، غربی اور کیماڑی میں 1 چیئرمین، 3...
    وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر جمہوریہ آسٹریا کے وفاقی چانسلر عزت مآب کرسچن اسٹاکر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے آسٹریا کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، وائٹ ہاؤس کی تصدیق انہوں نے تجارت، سیاحت، موسمیاتی تبدیلی اور تعلیم کو تعاون کی اہم راہیں قرار دیتے ہوئے تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ آسٹریا کے چانسلر نے ملاقات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں شراکت...
    تصویر سوشل میڈیا۔ کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے منگل کو ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق  ملاقات میں دفاعی تعاون اور مشترکہ ٹریننگ اور ایوی ایشن انڈسٹری میں گہرے اشتراک کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کو پاک فضائیہ میں جدتوں سے متعلق آگاہ کیا اور انفرااسٹرکچر کے ذریعے فضائیہ کو جدید بنانے کے منصوبوں کے بارے میں بتایا۔ ایئر چیف نے کہا کہ اسٹریٹیجک اقدامات فضائیہ کی تیاری اور کثیرالجہتی جنگ میں تکنیکی برتری کو مزید بڑھانے کے لیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے دفتر میں پراونشل مانیٹرنگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، کنٹرول روم انتخابات کے تمام مراحل کی نگرانی کرے گا اور نتائج کی وصولی تک فعال رہے گا۔شکایات یا اطلاعات کیلئے فون نمبر 99204544 021 اور ای میل pmcrsindh@gmail.com پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران و حکام کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کا پرامن، شفاف اور آزادانہ انعقاد ہر صورت یقینی بنایا جائے، انتخابات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں...
    اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ تین سال کے دوران غربت کی شرح تشویش ناک حد تک بڑھنے کا انکشاف ہوا ہے اور یہ شرح بڑھ کر 25.3 فیصد ہوگئی ہے۔ یہ انکشاف عالمی بینک کی جاری کردہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ عالمی بینک کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں قومی غربت کی شرح 2001-02 میں 64.3 فیصد سے مسلسل کم ہو کر 18.3 فیصد تک آگئی تھی مگر 2020ء سے دوبارہ بڑھنا شروع ہوئی اور مالی سال 2022-23 میں غربت کی شرح 18.3 فیصد تھی جو مالی سال 24-2023 میں بڑھ کر 24.8 فیصد ہوگئی اور اب مالی سال 25-2024 میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ عالمی...
    درخواست گزار ایڈووکیٹ سید نذیر آغا نے مؤقف اختیار کیا کہ بڑی تعداد میں افغان بچے بلوچستان کے مختلف اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں۔ اسکے علاوہ جنکی شادیاں پاکستانی شہری سے ہوئیں، وہ بھی شہریت کے اہل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان کے چیف جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے افغان مہاجرین کے انخلا اور افغانستان واپسی سے متعلق دائر آئینی درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت کے متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ سماعت کے دوران درخواست گزار ایڈووکیٹ سید نذیر آغا نے مؤقف اختیار کیا کہ بڑی تعداد میں افغان بچے بلوچستان کے مختلف اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں زیر...
    اسلام ٹائمز: الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنا، صیہونی حکومت کے ساتھ سیاسی، تجارتی اور سیکورٹی تعلقات ختم کرنے جیسے اقدامات کو فلسطینی ریاست کے حامی ممالک کی میں فہرست میں سب سے اوپر ہونا چاہیے۔ یونیورسٹی کے فلسطینی پروفیسر نے کہا کہ ان ممالک کو چاہیے کہ وہ تمام صہیونی آباد کاروں کو بھی ویزے جاری کرنا بند کریں، نہ کہ صرف تشدد کرنے والوں کو، اور صہیونی رہنماؤں کے بارے میں بین الاقوامی عدالتوں کے جاری کردہ احکامات کی پابندی کریں، جن میں ان کے وارنٹ گرفتاری بھی شامل ہیں۔ خصوصی رپورٹ:  فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے کئی دہائیوں سے جاری طویل عمل کے باوجود...
    اپنے ایک بیان میں مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ان اقدامات سے حماس کو جنگ ختم کرنے پر مجبور کرنا اور بھی مشکل ہو گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جب دنیا کے بہت سے ممالک آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، ایسے میں امریکی وزیر خارجہ "مارکو روبیو" نے دعویٰ کیا کہ کوئی فلسطینی ریاست وجود نہیں رکھتی اور اگر ایسی کوئی ریاست وجود میں آتی ہے تو وہ صرف اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے ہی وجود میں آئے گی۔ انہوں نے ان خیالات كا اظہار CBS چینل کے مارننگ شو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعدد امریکی اتحادی ممالک کی جانب سے فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے...
    رکن صوبائی اسمبلی لائق محمد خان نے کہا ہے کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ جنگلات کی غیرقانونی کٹائی میں محکمہ کے افسران بھی ملوث ہیں، جس پران الزامات کی تحقیقات کے لیے معاملہ قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے حکومتی رکن لائق محمد خان نے انکشاف کیا ہے کہ محکمہ جنگلات کے افسران درختوں کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث ہیں۔ خیبر پختونخوا کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی لائق محمد خان نے کہا ہے کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ جنگلات کی غیرقانونی کٹائی میں محکمہ کے افسران بھی ملوث ہیں، جس پران الزامات کی تحقیقات کے لیے معاملہ قائمہ کمیٹی کے حوالے...
    اپنے ایک بیان میں عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دوران حمل پیراسیٹامول کے استعمال سے آٹزم ہونے کی بات ابھی ثابت شدہ نہیں۔ برطانوی وزیر صحت نے بھی امریکی صدر کے دعوے کو مسترد کیا اور کہا کہ وہ ٹرمپ کے بجائے ڈاکٹرز پر اعتماد کرتے ہیں، اس معاملے میں صرف ڈاکٹرز پر ہی بھروسہ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور یورپی میڈیسن ایجنسی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کی تردید کردی۔ ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ دوران حمل ایسیٹامینوفن یا ٹائلینول گولی کھانے سے بچے میں آٹزم کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او اور یورپی میڈیسن ایجنسی نے اس دعویٰ کی تردید کی اور کہا...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2025ء) ربیع الثانی کے چاند کی پیدائش سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی، ماہ ربیع الثانی 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یکم ربیع الثانی 1447 ہجری 24 ستمبر 2025 کو ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان سپارکو کے مطابق ربیع الثانی 1447 ہجری کا نیا چاند 22 ستمبرکو رات 12 بج کر54 پرپیدا ہو چکا۔ یوں آج 23 ستمبر کو غروب آفتاب تک نئے چاند کی عمر 41 گھنٹے 54 منٹ ہو چکی۔ ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان 46 منٹ کا دورانیہ متوقع ہے۔ترجمان کے مطابق آج نئے چاند کی رویت کے بہت اچھے امکانات...
    اسلام آباد: پاکستان پوسٹ اور روس پوسٹ کے درمیان واجبات کا تنازعہ سنگین ہوگیا، پاکستان پوسٹ نے بھی روس کے لیے ہر قسم کی ڈاک اور پارسل بند کردئیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق رشین پوسٹ نے ایک ہفتے قبل پاکستان کے لئے تمام اقسام کی ڈاک ترسیل بند کی تھی اور آج پاکستان پوسٹ کے ڈائریکٹر انٹرنل پوسٹ سروسز نور الصباح نے روس کیلئے ڈاک کی بندش کا سرکلر جاری کردیا۔ سرکلر میں پاکستان بھر کے ڈاک خانوں کو روس کیلئے تمام اقسام کے پارسل اور خطوط کی بکنگ بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ڈاک ترسیل بحالی کے اقدامات مسائل حل کرنے کی کوشش جاری ہے۔ اس حوالے سے ذرائع پاکستان پوسٹ...
    معروف ارب پتی اور ٹیسلا و اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کے والد ایریل مسک پر بچوں اور سوتیلی اولاد کے ساتھ جنسی زیادتی کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: زبانی جنگ کے بعد ایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، امریکی صدر نے تفصیل بھی بتادی نیویارک ٹائمز کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق ایریل مسک پر 5 بچوں اور سوتیلے بچوں کے ساتھ جنسی بدسلوکی کا الزام ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ مبینہ زیادتیاں جنوبی افریقہ اور کیلیفورنیا میں ہوئیں؎ جن کے شواہد میں پولیس اور عدالتوں کے ریکارڈز، سوشل ورکرز کی رپورٹس، ذاتی خطوط اور خاندانی انٹرویوز شامل ہیں۔ دہائیوں پر محیط الزامات یہ پہلا موقع نہیں جب ایریل...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے قبل نیویارک میں ایک دلچسپ اور غیر متوقع واقعہ پیش آیا، جب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی گاڑی کو سیکیورٹی اہلکاروں نے عارضی طور پر روک دیا — اور وجہ بنی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا قافلہ۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی صدر کے قافلے کی آمد و رفت کے لیے سڑکوں کو عارضی طور پر بند کیا گیا تھا۔ اسی دوران فرانسیسی صدر کا قافلہ بھی اسی شاہراہ پر پہنچا، لیکن سخت سیکیورٹی پروٹوکول کے باعث میکرون کی گاڑی کو بھی رکنے پر مجبور کر دیا گیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صدر میکرون گاڑی سے...
    پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس محمد اعجاز خان کے روبرو کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں 3 ہفتوں کی توسیع کردی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف وفاق کے مقدمات کے حوالے سے تفصیلات عدالت میں پیش کردی گئیں۔ پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس محمد اعجاز خان کے روبرو کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں 3 ہفتوں کی توسیع کردی۔ عدالت نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرے کا حکم دیتے ہوئے  فریقین سے رپورٹ طلب کرلی۔...
    قومی احتساب بیورو (نیب) کی کوششوں سے  واگزار کرائی گئی 310 کنال اراضی وفاقی حکومت کے حوالے کر دی گئی۔ اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہری پور میں اربوں روپے مالیت کی زمین وزارت صنعت و پیداوار کے ذریعے وفاق کو منتقل کی گئی۔ اس حوالے سے وزارت صنعت و پیداوار میں واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی کی حوالگی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری اراضی کی دستاویزات وصول کیں، نائب چیئرمین نیب سہیل ناصر اور ڈی جی خیبر پختونخوا فرمان اللہ نے اراضی وزارت صنعت و پیداوار کے حوالے کی۔ اعلامیہ کے مطابق ہارون اختر نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر قومی وسائل کی حفاظت اولین...
    کراچی: یورپی سول ایوی ایشن کانفرنس(ای سی اے سی)کا 2 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کے نیشنل ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹرزکے لیےخصوصی تربیت کا آغاز کر دیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کےمطابق یورپی سول ایوی ایشن کانفرنس کے وفد نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لقمان سے ملاقات کی اور ماہرین نے سی اے اے(پاکستان)کے نیشنل ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹرزکے لیےخصوصی تربیت کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد پاکستان کےریگولیٹری ٹیسٹنگ فریم ورک کو یورپی یونین کے معیارات سےہم آہنگ کرنا ہے۔ سی اے اےحکام نے بتایا کہ پاکستان میں واحد حفاظتی ریگولیٹری اتھارٹی کےطور پر اپنےقیام کے بعد سےسول ایوی ایشن اتھارٹی نے مختلف ڈومینز میں صلاحیت...
    پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کے حکومتی رکن لائق محمد خان نے انکشاف کیا ہے کہ محکمہ جنگلات کے افسران درختوں کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث ہیں۔ خیبرپختونخوا کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی لائق محمد خان نے کہا ہے کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ جنگلات کی غیرقانونی کٹائی میں محکمہ کے افسران بھی ملوث ہیں، جس پران الزامات کی تحقیقات کے لیے معاملہ قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا۔ لائق محمد خان نے اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر کہا تھا کہ ضلع تورغر میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی ہو رہی ہے، جنگلات قومی دولت ہے اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی جنگلات نہ کاٹنے کا حکم...
    بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو ازدواجی تعلقات کے لیے سہولت فراہم کرنے کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو ازدواجی تعلقات کے لیے سہولت فراہم کرنے کی درخواست ،شہری شاہد یعقوب کی درخواست پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے نوٹس جاری کر دیے ،عدالت نے سماعت کا ایک صفحے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ،عدالت کی چیف کمشنر ، اڈیالہ جیل حکام و دیگر کو 30 ستمبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت ، حکم نامہ کے مطابق بانی اور بشری بی بی کو ازدواجی تعلق کا بنیادی حق...
    جی اے کے ہیلتھ کیئر انٹرنیشنل کا انڈونیشیا میں اسٹریٹیجک توسیع کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )جی اے کے ہیلتھ کیئر انٹرنیشنل نے انڈونیشیا میں اسٹریٹیجک توسیع کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ اس اقدام کو پاکستانی اداروں کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی موجودگی اور مثر شراکت داریوں کی ایک نمایاں مثال قرار دیا جا رہا ہے، جو ملکی اور غیر ملکی معیشت کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرے گا۔ گروپ سی ای او یاسر خان نیازی کی قیادت میں جی اے کے ہیلتھ کیئر انٹرنیشنل کے اعلی سطحی وفد نے، جس میں اسلام آباد میں انڈونیشیائی سفارتخانے کے نمائندے اور آر ایس ایم پاکستان و آر ایس...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں سینیٹر محمد طلحہ محمود کو متفقہ طور پر کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرز نے سرکاری گاڑیاں واپس کیوں نہیں کیں؟ سینیٹ سیکرٹیریٹ کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی پریس ریلیز کے مطابق  سینیٹر عمر فاروق نے چیئرمین شپ کے لیے طلحہ محمود کا نام تجویز کیا جس کی تائید سینیٹر سرمد علی نے کی جس کے بعد ایوان نے متفقہ طور پر فیصلہ منظور کیا۔ نئے چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود نے ذمہ داری سنبھالتے ہی کہا کہ دفاعی کمیٹی ایوانِ بالا کی سب سے اہم کمیٹی ہے اور یہ عہدہ ان کے لیے باعث اعزاز ہے۔ انہوں نے...
    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں اتار چڑھاؤ کے باوجود کاروبار میں مجموعی طور پر تیزی ریکارڈ کی گئی اور کے ایس ای-100 انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار 554.66  54.66پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاور سیکٹر سرکلر ڈیٹ ختم کرنے کے لیے حکومت اور بینکوں کے درمیان 1275 ارب روپے کے متوقع قرض معاہدے کی زیرگردش اطلاعات، عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کی پاکستان کی فنانسنگ فریم ورک کو پائیدار، گرین اور سوشل اصولوں سے ہم آہنگ قرار دیے جانے کی خبر سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو اتارچڑھاو کے باوجود تیزی رہی۔ اسٹاک مارکیٹ میں وقفے وقفے سے پرافٹ ٹیکنگ کے باعث انڈیکس کی ایک لاکھ 58 ہزار پوائنٹس...
    کرکٹ کی دنیا کے مشہور امپائر ہیرلڈ ’ڈِکی‘ برڈ 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بارنسلے میں پیدا ہونےو الے ڈِکی برڈ نے 1956 میں بطور ٹاپ آرڈر بیٹر کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ تاہم، انجریز کی وجہ سے وہ اپنا کیریئر جاری نہ رکھ سکے۔ 1970 میں امپائرنگ کی شعبے میں قدم رکھنے کے بعد وہ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے مشہور امپائروں میں سے ایک بن گئے۔ انہوں نے 66 ٹیسٹ اور 76 بین الاقوامی ایک روزہ میچز (جن میں تین ورلڈ کپ فائنلز شامل ہیں) میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔ ڈکی برڈ کی کاؤنٹی یارکشائر (جہاں سے وہ کھیلے بھی) نے ڈکی برڈ کو قومی ورثہ قرار دیا۔ یورکشائر کا کہنا تھا کہ...
    پنجاب حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی امداد سے انکار کردیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کیا اُن سے عقل لیں جنہوں نے سندھ کو آثار قدیمہ بنادیا؟ حکومت پنجاب اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی مدد کررہی ہے، ہمیں بیرونی امداد کا انتظار نہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں بیرونی امداد کےباوجود لوگ مکمل طور پر بحال نہیں ہوئے، سندھ یا کراچی کا کیا حال ہے؟ بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ پنجاب کی تعریف کی، بلاول بھٹو کے بیان کو زیادہ معتبر سمجھتی ہوں، باقی سیلابی سیاست کرنے والوں کے لیے دعا ہی کی جا سکتی ہے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے...
    سپریم کورٹ—فائل فوٹو سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ میں سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی جس کے دوران ٹیکس دہندہ کمپنیوں کے وکیل نے 15 کروڑ سے زائد کمائی پر سپر ٹیکس لگانے کی اپیل کر دی۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، جس کے دوران درخواست گزاران کے وکیل احمد جمال سکھیرا نے دلائل دیے۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفار کیا کہ سپر ٹیکس کے حوالے سے کیا ماہرین کی رائے لی گئی کیا، سارے پارلیمنٹرینز کو تو اس فیلڈ کا آئیڈیا نہیں ہو گا۔ سپریم کورٹ کا سپرٹیکس کیس میں تمام عدالتی فیصلوں کا مختصر خلاصہ جمع کرانے کا حکماسلام آبادعدالت عظمیٰ نےʼʼ سپر ٹیکس کیسʼʼ کی......
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:۔ مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے مجھے سرپرستی کا کہا، میں ہر مثبت اور تعمیری کام میں کردار کے لیے تیار ہوں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں کی سرپرستی کی، 16 سال پاکستان کبڈی فیڈریشن کا صدر رہا، کبڈی کو روایتی کھیل سے نکال کر عالمی نوعیت کی گیم بنایا۔ چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ میرے دور میں کبڈی فیڈریشن نے وزیراعظم کپ، سیف گیمز جیتیں، اب میرے بڑے بیٹے چوہدری شافع حسین کبڈی فیڈریشن کے صدر ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھیل کو کھیل رہنے دیا جائے تو نوجوان مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہوں گے، ہر ذمے دار...
    بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے ایک دور دراز گاؤں میں آزادی کے 78 سال بعد پہلی بار بجلی پہنچی ہے، جس نے علاقے کے باشندوں کی زندگیوں میں ایک تاریخی تبدیلی لادی ہے۔ ضلع تھانے کے علاقے پہاڑی شاہ پور تعلقہ کے گاؤں وراسواڑی کے رہائشیوں نے اس موقع پر آتشبازی کر کے اور خوشی کے نعرے لگا کر جشن منایا۔ مہاراشٹر اسٹیٹ الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے مطابق، گاؤں کے 15 گھروں کو بجلی فراہم کی گئی ہے، جبکہ سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس بھی نصب کی گئی ہیں۔ اس منصوبے کے لیے 67 کھمبوں کی تنصیب اور 63 کے وی اے کے نئے ٹرانسفارمر کی ضرورت تھی، جس پر 50 لاکھ بھارتی روپے سے زائد کی لاگت آئی۔...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اپنی نئی ایکشن ڈرامہ فلم ’بیٹل آف گالوان‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کا پہلا شیڈول لداخ میں مکمل کیا گیا، جو 45 دن پر محیط تھا۔ اس دوران سلمان خان تقریباً 15 دن تک سیٹ پر موجود رہے، جہاں شدید سرد موسم، کم آکسیجن اور دشوار گزار حالات میں اداکار نے ایکشن مناظر عکس بند کروائے۔ پروڈکشن ٹیم کے مطابق اداکار نے منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ میں شوٹنگ کے دوران چوٹ لگنے اور آکسیجن کی کمی کے باوجود کام جاری رکھا۔ زخمی ہونے کے بعد سلمان خان نے مختصر آرام کیا اور اب وہ فلم کے دوسرے شیڈول کے لیے ممبئی روانہ ہو...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر منعقدہ فلسطین کانفرنس میں اُس وقت حیران کن صورتحال پیدا ہو گئی، جب کئی عالمی رہنماؤں کی تقاریر کے دوران مائیک اچانک بند ہو گئے، جس پر کانفرنس میں موجود شرکاء نے حیرت اور تشویش کا اظہار کیا۔ فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلان پر مائیک بند میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت شروع ہوا جب کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے خطاب کرتے ہوئے فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ ان کے اعلان کے فوری بعد ہی مائیکروفون بند ہو گیا، جس کی وجہ سے ان کی آواز شرکاء تک نہیں پہنچ سکی۔ اس غیرمتوقع لمحے پر کانفرنس ہال میں موجود افراد...
    کھیل کی دیانت، خوش اخلاقی اور روایت کا ایک روشن باب ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا دنیا کرکٹ کے سب سے محترم اور معتبر امپائروں میں شمار ہونے والے ہیرلڈ “ڈِکی” برڈ 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ یارک شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے گھر میں پُرسکون حالت میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ ڈِکی برڈ کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے امپائرنگ کو ایک فن اور اعتماد کی علامت میں تبدیل کیا۔ ان کے فیصلے ہمیشہ غیر جانبداری، دیانت داری اور کرکٹ کے اصل جذبے کا عکاس رہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے کھلاڑی اور شائقین انہیں نہ...
    جیکب آباد میں سانحہ شب عاشور کے شہداء کے مزارات پر حاضری دیتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ان شہداء نے حسینیت کی راہ میں اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے سانحہ شب عاشور کے شہداء کی دسویں برسی کے موقع پر شہدائے راہِ حق کے مزارات پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہداء کے ورثاء سے ملاقات بھی کی اور ان سے اظہار یکجہتی کیا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سانحہ شب عاشور کے شہداء نے حسینیت کی راہ میں اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا۔ یہ عظیم قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، ان...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر ہنگری، جی سی سی اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارٹو سے ملاقات کی، جو جنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈ لائنز پر ہوئی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ہنگری کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دونوں...
    امریکی فضائیہ نے اعلان کیا ہے کہ چھٹی جنریشن کے جدید لڑاکا طیارے F-47 کی باقاعدہ پیداوار کا آغاز ہو چکا ہے، جس کی پہلی پرواز 2028 تک متوقع ہے۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین نے حالیہ فوجی پریڈ میں اپنی جدید جنگی مشینری اور ہائپر سونک ہتھیاروں کی نمائش کی تھی۔ امریکی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل ڈیوڈ ایلوِن نے واشنگٹن میں ہونے والی ‘ایئر، اسپیس اینڈ سائبر کانفرنس’ کے دوران بتایا کہ بوئنگ کمپنی نے F-47 کے پہلے یونٹ پر کام شروع کر دیا ہے۔ یہ طیارہ امریکی دفاعی پروگرام “نیکسٹ جنریشن ایئر ڈومیننس (NGAD)” کا حصہ ہے، جو موجودہ F-22 لڑاکا طیاروں کی جگہ لے گا۔ جنرل ایلوِن نے...
    کرکٹ کی دنیا کے عظیم اور لیجنڈری ایمپائر ڈکی برڈ 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ڈکی برڈ کا شمار ان ایمپائروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے منفرد انداز اور غیر متنازع فیصلوں کے ذریعے عالمی کرکٹ کو ایک نئی پہچان دی۔ ڈکی برڈ کا اصل نام ہیرالڈ ڈینس برڈ تھا، وہ 19 اپریل 1933 کو انگلینڈ کے علاقے بارنسلے (یورکشائر) میں پیدا ہوئے۔ نوجوانی میں وہ کرکٹر کے طور پر کھیل کے میدان میں اترے، لیکن ایک حادثے نے ان کا کھلاڑی بننے کا خواب ادھورا چھوڑ دیا۔ تاہم قسمت نے ان کے لیے کرکٹ کی دنیا میں ایک نیا باب لکھا، اور یوں وہ ایمپائرنگ کے شعبے سے وابستہ ہو گئے۔ انہوں نے 1973 میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین نے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سنکیانگ کے علاقے میں دنیا کا سب سے اونچا کنکریٹ فیسڈ راک فل ڈیم تعمیر کر لیا ہے، جس میں پانی بھرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔یہ ڈیم 247 میٹر بلند ہے، جو ایک 80 منزلہ عمارت کے برابر ہے، اور اسے مکمل طور پر مصنوعی ذہانت (AI) اور جدید انجینئرنگ کی مدد سے بنایا گیا ہے۔ اس کا نام داشیشیا ڈیم رکھا گیا ہے۔منصوبے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی تعمیر میں خودکار ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔ بغیر ڈرائیور مشینری، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل ٹوئن اور بلاک چین جیسی ٹیکنالوجیز نے اس منصوبے کو نہ صرف محفوظ بنایا بلکہ اسے...
     سٹی 42: سٹی نیوز نیٹ ورک کے چیف ایڈیٹر سلیم بخاری کے چھوٹے بھائی کی نمازجنازہ ادا کردی گئی جاوید بخاری مرحوم کی نماز جنازہ عزیزواقارب اور اہم شخصیات نے شرکت کی ۔سابق مئیر لاہور مبشر جاوید ،چئیر مین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ شریک ہوئے ۔گروپ ایڈیٹرسٹی 42 نویدچوہدری،سی ایف او سٹی نیوز نیٹ ورک ماذن اسحاق  شریک ہوئے ۔نمازجنازہ میں ڈائریکٹر آپریشنز سٹی نیوز نیٹ ورک سید تراب ،ڈائریکٹر پروگرامنگ 24 نیوز خرم کلیم  ،ڈائریکٹر مارکیٹنگ ڈیلی سٹی 42تنویر شاہ  ،جی ایم ٹرانسمیشن سٹی نیوز نیٹ ورک شہزاد زیدی  شریک ہوئے ۔ڈائریکٹر پروگرامنگ  سٹی 42 علی خان ،ندیم بخاری،علی بخاری سمیت دیگر  شریک ہوئے ۔ تجاوزات کے خاتمے اور ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کے تحفظ کی...
    لاہور کی عدالت نے حکیم شہزاد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ڈرگ کورٹ لاہور میں حکیم شہزاد کے غیر قانونی اشتہارات اور بغیر لائسنس ادویات بیچنے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔عدالتی احکامات کے باوجود حکیم شہزاد عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری کیے گئے۔چیئرمین ڈرگ کورٹ لاہور محمد نوید رانا نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کو حکیم شہزاد کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا۔عدالتی حکم میں کہا گیا کہ حکیم شہزاد کو گرفتار کرکے آئندہ پیشی پر کورٹ میں پیش کیا جائے۔حکیم شہزاد پر غیر قانونی اشتہار اور بغیر لائسنس ادویات کی فروخت کا مقدمہ درج ہے، عدالت نے ملزم کو 24 ستمبر کو گرفتار کرکے...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 )خیبر پختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے کہاہے کہ صوبے میں فوج جو کارروائیاں کر رہی ہے وہ آئین کے تحت ان کا حق ہے، اس پر ہمارا اختیار نہیں کہ ہم انھیں روک سکیں، اس جنگ کو کیسے لڑنا چاہیے وہ یہ ہے کہ مذاکرات کرنے چاہییں اور یہ جو کارروائیاں ہو رہی ہیں یہ مسئلے کا حل نہیں ہے،افغانستان سے مثبت پیغام آیا ہے، ان سے صوبائی حکومت مذاکرات کریگی،ملک کے اندر لاقانونیت ہے محسن نقوی نے ہر محکمے اور ہر ادارے کو تباہ کردیا ہے،ہم آزادی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور پشاور میںجلسہ کرکے ثابت کریں گے کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے.(جاری...
    رہنما تحریک انصاف بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ وہ جلد سرکاری گاڑی چیئرمین سینیٹ کو ہینڈ اوور کردیں گے، استعفیٰ بھی ابھی تک جمع نہیں کروا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی پارٹی کو سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کی ہدایت، چند روز میں نیا لائحہ عمل دینے کا اعلان صحافی نے بیرسٹر علی ظفر سے سوال کیا کہ آپ نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے تو پھر سرکاری گاڑی کیوں استعمال کررہے ہیں؟ کیا استعفی منظور نہیں ہوا؟ جواب میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ابھی تک استعفیٰ جمع نہیں کروا سکے ہیں، جب حکم آئے تو گاڑی بھی واپس کردیں گے۔ قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا تو سرکاری گاڑی کیوں استعمال...
    وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آفس نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق بگٹی کی نامزدگی کو درست قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق قاٸمہ کمیٹی برائے بین الصوباٸی رابطہ کی ذیلی کمیٹی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو جلد الیکشن کروانے کی ہدایت کردی۔ شیخ آفتاب کی کنوینر شپ میں قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ہوا جس میں وزارت قانون، اٹارنی جنرل آفس کے حکام نے بتایا کہ سابق نگراں وزیراعظم کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی کی نامزدگی قانونی طور پر درست ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور دوگل نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق پی ایچ ایف جنرل کونسل نے طارق بگٹی پر اعتماد ظاہر کیا...
    لاہور: پاکستان ریلویز کی لیز پر لی گئی اراضی پر گودام کے بجائے دکانیں بنانے کا انکشاف، اراضی لینے والے کروڑوں روپے کمانے لگے جبکہ ریلوے کو لاکھوں بھی ملنا مشکل ہوگئے۔ ریلوے ملازمین کی ملی بھگت سے جس مقصد کے لیے اراضی لیز پر لی جاتی ہے وہاں متعلقہ کاروبار کے بجائے دوسرے کاروبار کیے جاتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والے شواہد کے مطابق ریلوے برج مچلی منڈی ظہور نامی شخص نے گودام بنانے کے لیے ریلوے سے نیلامی میں اراضی لی مگر لیز پر اراضی لینے کے بعد اس کو بطور گودام استعمال کرنے کے بجائے وہاں ریلوے کے ہی کچھ افسران و ملازمین کی ملی بھگت سے 8 سے 10 دکانیں بنا لیں جبکہ...
    صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سعودی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو قومی دن پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ سعودی عرب نے اپنی قیادت کی بصیرت اور عزم سے ترقی و استحکام کی نئی مثالیں قائم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا رشتہ اعتماد، عقیدت اور بھائی چارے پر مبنی ہے۔ خانہ کعبہ اور روضۂ رسول ﷺ...
    صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللّٰہ آل الشیخ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔صدر آصف علی زرداری نے مرحوم کے اہلخانہ، خادمِ حرمین شریفین اور سعودی عوام سے اظہار تعزیت و ہمدردی کی ہے اور کہا ہے کہ شیخ عبدالعزیز کی دینی خدمات اور علمی رہنمائی ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شیخ عبدالعزیز بن عبداللّٰہ کی وفات سعودی عرب اور پوری امتِ مسلمہ کیلئے لمحہ غم ہے، مرحوم نے پوری زندگی قرآن و سنت کی ترویج، شریعتِ مطہرہ کی توضیح اور امت کی رہنمائی میں گزاری۔ سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز انتقال کر گئےعرب میڈیا کے مطابق ان کی نمازِ...
    ملاقات کے دوران وزیر خارجہ پاکستان نے اس ملاقات کے حوالے سے کہا ہم نے تجارت، انسانی سرمائے اور ترقی سمیت متنوع شعبوں میں تعاون کے ذریعے قائم پاکستان اور شام کی تاریخی دوستی کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شام کے صدر احمد الشرع سے ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نائب صدر اسحاق ڈار نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے شام کے صدر احمد الشرع سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران ملاقات کی ہے۔ احمد الشرع تقریباً 6 دہائیوں میں یو این جنرل اسمبلی میں شرکت کرنے والے پہلے شامی سربراہ ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ انہوں نے گفتگو...
    پاکستانی صحافیوں کی جانب سے سعودی عرب کے یومِ وطنی کی پروقار تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز جدہ (خالد نواز چیمہ)سعودی عرب میں مقیم پاکستانی صحافیوں نے سعودی بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے سعودی عرب کا یومِ وطنی نہایت جوش و خروش سے منایا۔ اس موقع پر جدہ کے ایک مقامی ہال میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیامقررین نے اپنے خطاب میں پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات اور لازوال بھائی چارے پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بنیاد اسلامی اخوت، باہمی اعتماد اور عوامی سطح پر مضبوط رشتوں پر قائم ہے۔ تقریب کے شرکاء نے پاکستان اور سعودی عرب کے حالیہ دفاعی...
    مغربی افریقی ملک گنی میں برسوں بعد ریفرنڈم منعقد ہوا ہے، جس میں عوام نئے آئین پر ووٹ دے رہے ہیں۔ اس ریفرنڈم کو ملک کو فوجی حکومت سے سول حکومت کی طرف منتقل کرنے کا ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ نئے آئین کے مطابق صدارتی مدت 5 سے بڑھا کر 7 سال کر دی جائے گی اور صدر کو ایک تہائی سینیٹرز نامزد کرنے کا اختیار ہوگا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ ریفرنڈم فوجی سربراہ مامادی ڈمبویا کو آئندہ صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا راستہ فراہم کر سکتا ہے۔ ملک بھر میں تقریباً 67 لاکھ ووٹرز ووٹ ڈال رہے ہیں جبکہ 40 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کیے گئے ہیں۔...
    سید مراد علی شاہ نے سعودی قونصل جنرل اور سعودی عوام کو ایک بار پھر قومی دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی برادری مزید مضبوط ہوگی اور دونوں ممالک کے تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سعودی عرب کے 95ویں قومی دن کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں سعودی قونصل جنرل محمد ن م السباعی، مختلف ممالک کے سفارتی نمائندگان، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سعودی قونصل جنرل محمد ن م السباعی کو گلدستہ پیش کیا اور ان کو 95ویں قومی دن کی مبارکباد دی۔...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سعودی عرب کے مفتیِ اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی وفات پر رنج و الم کا اظہار,  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ  شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی وفات نہ صرف سعودی عرب بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے لمحہ غم ہے،  مرحوم ایک ایسے جلیل القدر عالمِ دین تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی قرآن و سنت کی ترویج، شریعتِ مطہرہ کی توضیح اور امت کی رہنمائی میں صرف کی،  ان کی  مسلم امہ کے اتحاد  کے لیے کاوشیں اور علمی بصیرت ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، پاکستانی عوام اور حکومت، برادر ملک سعودی عرب کے عوام اور سعودی قیادت کے غم میں برابر کے شریک ہیں،   دینی و...
    اسلام آباد: عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی میں تحویل اور کورٹ مارشل کی کارروائی کے خلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے اعتراضات سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس سید شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ پنجاب حکومت کے وکیل راؤ اورنگزیب نے درخواست کی مخالفت کی اور کہا کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات درست ہیں، درخواست گزار نے مصدقہ نقول کے لیے کوئی درخواست نہیں دی، آرمی ادارے کے خلاف درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔ وکیل حسان نیازی فیصل صدیقی نے کہا کہ حسان نیازی کی کسٹڈی ملٹری کو ایس ایچ او کی جانب سے دی گئی ہے، باقی لوگ جو ملٹری کے حوالے کیے گئے وہ...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کی صورتحال پر منتخب اسلامی ممالک کے سربراہان سے آج ملاقات کر یں گے اس اجلاس میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف بھی شر یک ہونگے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن پر ہونے والا یہ اجلاس قطر اور امریکہ کی میزبانی میں ہو رہا ہے . اس اجلاس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارت، قطر، مصر، ،ترکی، اردون، انڈونیشیا اور پاکستان کو مدعو کیا گیا ہے امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاﺅس نے ملاقات کے لیے جو دعوت نامہ بھجوایا ہے اس کے تحت یہ ملاقات مقامی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے ہو گی.(جاری ہے) وائٹ...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 ) سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز فلسطینی ریاست کو اقوامِ متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس ایک سنگِ میل کی نشاندہی کرتی ہے لیکن یہ اختتام نہیں بلکہ صرف آغاز ہے.(جاری ہے) اقوام متحدہ میں فرانس اور سعودی عرب کی سربراہی میں کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ریاست فلسطین کی اس تنظیم میں شمولیت کا عمل دوسری ریاستوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر جلد از جلد مکمل ہونا چاہیے‘ا ہمیں ظلم و بربریت کو روکنے اور امن کو ممکن بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں. ہسپانوی وزیراعظم غزہ میں اسرائیل کے تباہ کن حملوں کے سخت ترین ناقدین...