2025-08-11@19:21:14 GMT
تلاش کی گنتی: 2054
«کیلیے ا»:
وفاقی ادارہ شماریات کے سربراہ ڈاکٹر نعیم الظفر نے کہا ہے کہ اعداد و شمار کو محض نمبرز کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے، اس ڈیٹا کو پالیسیوں اور منصوبوں کو وضع کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے جس سے ہماری قومی ترقی کو فروغ ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں یو این ایف پی اے کے تعاون سے ’’ڈیٹا کی تشریح اور اس کے استعمال‘‘ کے موضوع پر منقعد تین روزہ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں صوبائی محکمہ منصوبہ بندی و ترقی، بیورو آف اسٹیٹکس، تعلیم، صحت، معیشت اور تحقیقاتی اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ ورکشاپ میں تعلیم، صحت، معیارِ زندگی، پانی و...
مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ سندھ کے سینئر وزیر کی جانب سے ڈمپر مافیا کے سرغنہ کے پاس بنفس نفیس پہنچ کر ڈمپر مافیا کو نقصان کی فوری ادائیگی کی یقین دہانی اور ڈمپر کے نیچے کچل کر جاں بحق ہونے والوں کے خاندان کو نظر انداز کرنا نسلی امتیاز کی بدترین مثال ہے۔ اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میں آفاق احمد نے کہا کہ اگر پی پی نے اپنی روش نہ بدلی تو اس کا نسلی امتیاز سندھ کو تقسیم کردے گا، حادثے کے ذمہ دار ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار، ڈمپر قبضے میں لینے اور مقدمہ درج کرنے کی بجائے ڈمپر مافیا کو خوش کرنے کیلئے مہاجر نوجوانوں پر جھوٹے مقدمات قائم کرکے بھیڑ بکریوں...
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک فلم کے لیے اسکرپٹ کی ایک بھی لائن سنے بغیر ہاں کہہ دی تھی جو 14 اگست کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ یہ بات عامر خان نے ایک انٹرویو میں بتائی۔ سپر اسٹار عامر خان نے مزید کہا کہ وہ رجنی کانت کی فلم قلی ہے جس کا اسکرپٹ سننے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی۔ عامر خان کے بقول جب ہدایت کار لوکیش کناگاراج ملنے آئے اور آتے ہی مجھ سے کہا کہ تم فلم قلی میں ایک کردار کرو۔ عامر خان نے مزید بتایا کہ جب مجھے پتا چلا کہ یہ فلم رجنی کانت کی ہے تو میں نے اسکرپٹ کی ایک بھی لائن سنے بغیر فوراً ہاں کہہ دی۔ مسٹر پرفیکشنسٹ کا کہنا تھا کہ میرا...
کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے راشد منہاس روڈ پر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ہونے والے خونی حادثے کی تحقیقات کے لیے چار رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق آتشزدگی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کی زیر نگرانی ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ٹیم کے اراکین میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی، ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی مستوئی اور ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ ون انعم تجمل ٹیم میں شامل ہوں گے۔ تحقیقاتی ٹیم آتشزدگی کے ان واقعات میں ملوث تمام ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے ٹھوس کوششیں کرے گی، ٹھوس...
ویب ڈیسک: وہ پاکستانی شہری جو کویت میں نوکری کی تلاش میں ہیں لیکن اہلیت کے معیار اور درخواست دینے کے طریقہ کار سے واقف نہیں تو یہ تحریر ان کیلیے مفید ثابت ہوگی۔ وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ (او پی اینڈ ایچ آر ڈی) کے ذیلی ادارے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) نے کویت کی جانب سے پاکستان کیلئے ویزا پالیسی کی بحالی کے بعد شہریوں کیلیے خلیجی ملک میں نئی نوکریوں کیلیے درخواستیں کھول دیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں یہ اعلان نوکریوں کے متلاشی پاکستانیوں کیلیے کویت کی بڑھتی ہوئی لیبر مارکیٹ میں کام کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔ حکومت کی فعال اور کاروبار...
ایران نے پاکستان کیلیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مدثر نے اس پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پیغام جاری کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ ایران ایئر نے کوئٹہ - زاہدان - مشہد کی براہ راست پروازیں شروع کی ہیں، جو تین تاریخی شہروں کو بے پناہ صلاحیتوں سے جوڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تینوں شہر کے لوگوں کا براہ راست پروازیں شروع کرنے کا دیرینہ مطالبہ تھا جبکہ نئے فلائٹ آپریشنز خطے میں کاروبار، سیاحت اور لوگوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دیں گے۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ ہمارے جغرافیہ کی گہرائی اور اپنی اقتصادی ضروریات کو دیکھتے...
جنوبی افریقا سے زرافوں کی بڑی کھیپ اسی ماہ پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ وائلڈلائف رینجرز پنجاب کے ڈائریکٹر پراجیکٹ مدثر حسن نے بتایا کہ 12 زرافے درآمد کیے جا رہے ہیں جن میں سے 9 لاہور سفاری زو اور 3 لاہور چڑیا گھر میں رکھے جائیں گے۔ یہ زرافے خصوصی انتظامات کے تحت بذریعہ فضائی راستہ لاہور پہنچیں گے۔ مدثر حسن کے مطابق پاکستان پہنچنے کے بعد زرافوں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا جہاں کم از کم 15 دن سے ایک ماہ تک ان کا مکمل طبی معائنہ اور دیکھ بھال کی جائے گی۔ صحت یابی کی رپورٹ کے بعد ہی انہیں عوام کے لیے نمائش میں لایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ زرافوں کی شپنگ...
ویسٹ انڈیز نے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 280 رنز بناتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 281 رنز کا ہدف دے دیا۔ ٹرینیڈاڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 280 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ایون لوئس 60 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کے برینڈن کنگ صرف 4 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے اور پہلی وکٹ گرتے ہی ایون لوئس اور کارٹے کے مابین 77 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن کارٹے 30 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ لئس 60 رنز بنا کر آوٹ...
اسلام آباد: بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے اربوں روپے کا خسارہ قومی خودمختاری کے سامنے حقیر ثابت ہوگیا۔ وزارت دفاع کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کے حوالے سے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کرایا گیا ہے، جس کے مطابق فضائی حدود کی بندش کے نتیجے میں یومیہ 100 سے 150 بھارتی طیارے متاثر ہوئے ہیں اور فضائی ٹریفک میں تقریباً 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ جواب کے مطابق پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کو بھارتی ایئرلائنز رجسٹرڈ طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش کے باعث تقریباً 4.1 ارب روپے کا خسارہ ہوا اور یہ خسارہ 24 اپریل سے 30 جون2025 کے دوران اوور فلائنگ آمدنی میں ہوا۔ 2019...
اسلام آباد: وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے مزیدامدادی سامان روانہ کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق غزہ کے لیے امدادی سامان کی فراہمی کے حالیہ سلسلے میں مزید200ٹن امدادی سامان 2 خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کیا گیا۔ اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 18ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پرواز روانہ کی گئی۔ قبل ازیں 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 17 ویں کھیپ 7 اگست کو روانہ کی گئی تھی۔ 18 ویں کھیپ میں 100 ٹن امدادی سامان بشمول راشن بیگز، تیار کھانا اور ادویات روانہ کیا گیا ہے۔ اب تک 18امدادی کھیپوں کے ذریعے بھیجی گئی امداد کا مجموعی وزن 1815 ٹن ہے۔ سامان...

میجر طفیل محمد شہید کی قربانی قوم کیلیے مشعلِ راہ ، پاکستان کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے : صدر مملکت
اسلام آباد (اے پی پی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کو ان کے 67 ویں یومِ شہادت پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ آج سے 67 برس قبل میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) نے دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے مادرِ وطن پر جان قربان کی ۔پوری قوم میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔ پاکستان آج ان عظیم سپوتوں کی قربانیوں کی بدولت محفوظ ہے۔ ہم اپنے...
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے برآمدات کے گزشتہ برس کے ہدف، 3.8 ارب ڈالر کے حصول کی پذیرائی اور 30 ارب ڈالر کے ہدف کو عبور کرنے کے لیے آئندہ برسوں کے سالانہ اہداف اور درکار اقدامات پر جامع لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ این آئی ٹی بی اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اقدامات سے متعلق اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ڈیجیٹائزیشن سے معیشت کی ترقی اور اسے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات کو 30 ارب ڈالر تک پہنچانے کے لیے پورا...
پشاور: ترجمان خیبر پخونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے افغانستان سے بات چیت کا آغاز ناگزیر ہے۔ اپنے بیان میں مشیر اطلاعات و ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ مقامی جرگوں کی سفارشات بھی امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات کی حمایت کرتی ہیں۔ افغانستان سے مذاکرات کے لیے صوبائی، وفاقی اور قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک مشترکہ جرگے کی تشکیل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو اعتماد میں لیے بغیر ضم شدہ اضلاع سمیت پورے صوبے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ قیامِ امن میں افغانستان ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے۔ضم اضلاع کا افغانستان کے ساتھ 2200 کلومیٹر سے زائد...
اسلام آ باد: وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس میں شرکت کے لیے 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چین میں 4 ستمبر کو پاکستان کی جانب سے B2B انویسٹمنٹ کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بیجنگ میں اس کانفرنس کی میزبانی پاکستانی سفارت خانہ اور ایس آئی ایف سی کریں گے۔ حکومت کی جانب سے تمام صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ چین میں پیش کیے جانے والے سرمایہ کاری منصوبے فوری فراہم کریں۔ وزیراعظم خود B2B کانفرنس سے پہلے بریفنگ سیشن میں منصوبے ریویو کریں گے۔ اس سلسلے میں چیف سیکرٹریز کو منصوبوں کے اسکوپ اور سرمایہ کاری کی تفصیلات پر بریفنگ دینے کی...
کراچی: متحدہ عرب امارات میں اگست اور ستمبر کے دوران شیڈول سہ فریقی سیریز کے حوالے سے پاکستان اور افغانستان کے شائقین کے لیے الگ الگ اسٹینڈ مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کرکٹ پاکستان ویب سائٹ کے مطابق شارجہ کی انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے تاکہ ماضی کی طرح دوبارہ کوئی برا واقعہ رونما نہ ہو سکے۔ سیکیورٹی پروٹوکول کے تحت پاکستان اور افغانستان کے شائقین کے لیے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں الگ الگ داخلی دروازے اور اسٹینڈ مختص کیے جائیں گے۔ منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ ٹکٹوں کی فروخت قومیت کی بنیاد پر محدود کی جائے گی اور شائقین کو ٹورنامنٹ کے دوران مخصوص...
اسلام آباد: پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے اپیلیٹ ٹریبونل تشکیل دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے دو قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابت کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے اپیلیٹ ٹربیونل تشکیل دے دیا۔ اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق اپیلیٹ ٹربیونل مقرر کیے گئے ہیں، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اپیلیٹ ٹربیونل میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پر اپیل کی جاسکے گی۔ این اے 66 وزیر آباد، پی پی 87 میانوالی اور این اے 129 لاہور میں ضمنی انتخاب کےلیے اپیلیٹ ٹربیونل بنایا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق تینوں حلقوں میں پولنگ 18 ستمبر کو ہوگی۔ واضح رہے کہ...
روس سے تیل خریدنا بند نہ کیا تو مزید ٹیرف کیلیے تیار رہیں، ٹرمپ کا چین کو انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقتصادی، تجارتی اور عالمی سیاسی معاملات پر اہم بیانات دیے ہیں، صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ مائیکروچپس اور سیمی کنڈکٹرز پر 100 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا تاکہ امریکی معیشت کو تقویت دی جا سکے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارتی حکومت کو روس سے تیل خریدنے کی قیمت چکانی ہوگی اگر بھارت نے روسی تیل کی خریداری بند نہ کی تو اس پر مزید تجارتی پابندیاں اور ٹیرف نافذ کیے جائیں گے۔ صحافیوں سے...
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کر لی گئی۔ قرارداد کے متن کے مطابق ایوان سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے۔ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد سوشل میڈیا کے درست استعمال کے لیے قوانین بنائے۔ ڈیجیٹل حقوق، قواعد اور اخلاقیات کی آگاہی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ پاکستان شہریت ترمیمی بل 2025 وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی جانب سے پاکستان شہریت ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ شہریار آفریدی نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ شہریت بل ہے کیا، ایوان کو بتایا جائے۔ وزیر مملکت داخلہ نے...
اسلام آباد: پاکستان نے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑنے کے لیے یکم ستمبر تک کی حتمی ڈیڈ لائن دے دی۔ حکومتی فیصلے کے تحت اب صرف 26 دن باقی رہ گئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افراد اور کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کو اپنے ممالک واپس جانا ہوگا۔ اس سلسلے میں واضح کیا گیا کہ انخلا کے عمل کے دوران کسی کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی جائے گی اور واپس جانے والوں کے لیے خوراک اور صحت کی سہولیات کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ فیصلے کا مقصد ملک میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے مسئلے کو...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی آئی ٹی کمپنی پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (PRAL) کو 6ماہ میں ختم کرنے کا دیا ہے .حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے گزشتہ ماہ یہ فیصلہ اس وقت کیا جب PRAL کے بورڈ اراکین بھی اجلاس میں موجود تھے۔ PRAL گزشتہ تین دہائیوں سے ایف بی آر کیلیے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے، ٹیکس ادائیگی اور دیگر اہم ڈیٹاکا مرکزی ذخیرہ رہی ہے، تاہم اس کا موجودہ ہارڈویئر اور سافٹ ویئر فرسودہ ہوچکا ہے، جس سے اس کی سروسزکی پائیداری پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ملکیتی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (PRAL) کو چھ ماہ کے اندر ختم کرنے اور اس کی جگہ نئی جدید اور خودمختار تنظیم قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے گزشتہ ماہ یہ فیصلہ اس وقت کیا جب PRAL کے بورڈ اراکین بھی اجلاس میں موجود تھے۔ PRAL گزشتہ تین دہائیوں سے ایف بی آر کیلیے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے، ٹیکس ادائیگی اور دیگر اہم ڈیٹاکا مرکزی ذخیرہ رہی ہے، تاہم اس کا موجودہ ہارڈویئر اور سافٹ ویئر فرسودہ ہوچکا ہے، جس سے اس کی سروسزکی پائیداری پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ 2019 میں حکومت...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2028 میں ہونے والے لاس اینجلس اولمپکس کے لیے اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان کر دیا۔ وائٹ ہاؤس میں منعقدہ خصوصی تقریب میں ٹاسک فورس کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یہ فورس اولمپکس کو محفوظ، بے مثال اور تاریخی کامیابی بنانے کے لیے کام کرے گی۔ ٹاسک فورس کو گیمز کی سیکیورٹی، لاجسٹکس، ویزہ پراسیسنگ اور انٹرنیشنل مہمانوں کے کریڈنشلنگ جیسے اہم امور سونپے گئے ہیں۔ صدر ٹرمپ خود اس فورس کے چیئرمین ہوں گے، جب کہ نائب صدر جے ڈی وینس اس کے ڈپٹی چیئرمین کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 26 ویں ترمیم پر بہتری کے لیے اپوزیشن کو مذاکرات کے لیے دعوت دے دی۔ قومی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 26 ویں ترمیم جس شکل میں ہوئی، کیا گناہ کیا ہے؟ ایوان نے دو تہائی اکثریت سے منظور کی ہے لیکن آپ سمجھتے ہیں کہ اس میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے تو آئیں بیٹھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا میں ججز کی تعیناتی اس طرح ہوتی ہے، دس دس سال فوجداری مقدمات کے فیصلے نہیں ہوتے۔ وزیر قانون نے کہا کہ 108 ترامیم کا مسودہ قانون و انصاف کی کمیٹی میں پڑا ہوا ہے، آئیں اس کا جائزہ لیں،...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ترسیلاتِ زر پر سبسڈی اسکیم کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ابتدائی طور پر 30 ارب روپے کی اضافی گرانٹ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزارتِ خزانہ نے اسٹیٹ بینک کے مطالبے کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تسلیم کیا ہے، جس کے بعد پاکستان ریمیٹینس انیشی ایٹو (PRI) کو دوبارہ فنڈنگ دی جائے گی۔ وزارتِ خزانہ کے حکام نے بتایا کہ اسکیم کیلیے بجٹ میں کوئی رقم مختص نہیں کی گئی تھی، اس لیے 30 ارب روپے کی رقم ہنگامی فنڈ سے فراہم کی جائے گی۔ ایک بار یہ رقم خرچ ہو جائے تو مالی سال کے دوران مزید فنڈزکی منظوری دی جا سکتی...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کیے جانے کے واقعے کیلیے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے ڈیفنس میں معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیٹی کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ حکم نامے میں سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور سندھ پولیس و پراسیکیوشن کے نمائندے شامل ہیں، مشترکہ کیمٹی میں بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر محمد سرفراز علی میتلو ، نائب صدر محمد راحب لاکھو ، سیکریٹری و نائب سیکریٹری سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن مرزا سرفراز احمد اور وسیم سیف کھوسو شامل...
گلگت بلتستان : وزیراعظم شہباز شریف نے میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے 4 ارب کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے 4 ارب روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اعلان کردہ امدادی رقم چند روز میں وفاق کی جانب سے جی بی حکومت کو فراہم کر دی جائے گی۔ دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گل بر خان نے ملاقات کی اور انہیں جے بی میں حالیہ بارشوں، سیلابی صورتحال اور اس سے ہونے والے تباہی سے آگاہ کیا۔انہوں نے وزیراعظم کو ریسکیو اور امدادی کارروائیوں کے حوالے سے...

ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلیے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں: وزیر اعظم کا گلگت بلتستان میں اجلاس سے خطاب
گلگت ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہےکہ وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی سیلاب اور دیگر آفات سے متاثرہ علاقوں کے لیے عالمی فنڈز لائے، ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان سے ملاقات کے بعد گلگت بلتستان میں سیلاب سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا جی بی میں سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے آیا ہوں۔ آئندہ نسلوں کیلیے سبق۔۔شیخ حسینہ واجد کی رہائشگاہ’’ آمریت کی یادگار‘‘ کے طور پر میوزیم میں تبدیل وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا سیلابی صورتحال کے باعث ہونے والے جانی و...
ایس سی او اور ای سی او فورم پر یکساں موقف رکھتے ہیں، مواقع سے بھرپور استفادہ کرنا ہو گا، وزیر خارجہ دونوںراہ میں حائل رکاوٹیں دور کریں گے ،تجارتی اور معاشی تعاون سے متعلق بزنس فورم سے خطاب نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ایران بزنس فورم کا انعقاد خوش آئند ہے۔پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی اور معاشی تعاون سے متعلق بزنس فورم سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔نائب وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات مذہبی اور ثقافتی رشتے میں بندھے ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ دو طرفہ تجارت کا حجم 10 ارب...
اسلام آباد : ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، اسرائیلی جارحیت کے خلاف حمایت پر دل سے شکر گزار ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ مہمان نوازی پر وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستانی قوم کا شکر گزار ہوں، پاکستان کے علمائے کرام اور سیاسی قیادت سے مفید گفتگو ہوئی۔ مسعود پزشکیان نے کہا کہ عصر حاضر میں امت مسلمہ کے اتحاد کی سخت ضرورت ہے.پاکستان اور ایران کے تعلقات مشترکہ ثقافت اور مذہب پر مبنی ہیں، علامہ اقبال کی شاعری ہمارے لیے بھی مشعل راہ ہے.شاعر مشرق کی شاعری کی اساس امت مسلمہ کا اتحاد ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ...
اسلام آباد: بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع ریکوڈک سونے اور تانبے کے منصوبے کے لیے پاکستان کو عالمی مالیاتی اداروں اور کثیرالملکی ڈونرز کی جانب سے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش موصول ہوئی ہے، جو کہ منصوبے کی کل مالی ضروریات یعنی 3 ارب ڈالر سے کہیں زیادہ ہے۔ ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ مالی معاونت کی پیشکش کرنیوالے اداروں میں ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB)، اسلامی ترقیاتی بینک (IDB)، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC)، یو ایس ایکزم بینک، جرمنی اور ڈنمارک کے ادارے شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کا مالی بندوبست حتمی مراحل میں ہے جبکہ پیٹرولیم کے وفاقی وزیر علی پرویز ملک، اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی مدد سے...
سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے اسپتالوں میں تمام پاکستانیوں اور ایران، افغانستان سمیت کئی ممالک کے شہریوں کیلیے مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی جانب سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران کے اعزاز میں کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک پروقار ظہرانے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر سعید غنی اور سندھ حکومت کے ترجمان گنہور خان اسران، سمیتا افضال سید، سعدیہ جاوید، بلند خان جونیجو، عقربہ فاطمہ،...
سندھ کے جیلوں میں اس وقت ساڑھے پچیس ہزار سے زائد قیدی موجود ہونے کے باعث بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محکمہ جیل میں نئی بھرتیوں کے تحت 6ہزار افسران و اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دستاویزات کے مطابق پہلے مرحلے میں ایک ہزار اہلکاروں کو اور دوسری مرحلے میں پانچ ہزار اہلکاروں و افسران کو بھرتی کیا جائے گا۔ محکمہ جیل کے مطابق اس وقت سندھ کے جیلوں میں ساڑھے پچیس ہزار سے زائد قیدی موجود ہونے کے باعث بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، قانون کے مطابق تیرہ ہزار قیدیوں پر چار ہزار نفری مقررکی جاتی ہے۔ سندھ بھر کے جیلوں میں کمیونیکیشن کیلیے جدید وائرلیس سسٹم، سی سی ٹی وی اور کمانڈ اینڈکنٹرول...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)وزیراعظم کی ہدایت پر ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر غیر ملکی مسافروں کی سہولت کے لیے علیحدہ امیگریشن کانٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ اقدام پاکستان میں سیاحت کے فروغ، تجارتی سرگرمیوں کے تسلسل اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو مزید سہولت فراہم کرنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔(جاری ہے) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر ان کانٹرز کے قیام سے ہوائی اڈوں پر امیگریشن پراسیسنگ کا وقت کم ہو جائے گا۔کائونٹرز کے علیحدہ ہونے سے وطن واپس آنے والے پاکستانی بھی اس اقدام کی بدولت کم وقت میں امیگریشن کروا سکیں گے۔حکومت کا یہ اقدام پاکستان کو بین الاقوامی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور...
کراچی (نیوز ڈیسک) وہ پاکستانی شہری جو بحرین جانا چاہتے ہیں لیکن ویزا حاصل کرنے کے آسان طریقہ کار اور فیس سے نا واقف ہیں اُن کیلیے یہ تحریر مفید ثابت ہوگی۔ بحرین ایسے پاکستانی شہریوں کو وزٹ ویزا دینے کیلیے ایک آسان طریقہ کار پیش کرتا ہے جو مشرق وسطیٰ کے ملک کو سیاحوں کی حیثیت سے دریافت کرنا چاہتے ہیں۔ بحرین پاکستانی شہریوں کو آن لائن اور آن آرائیول دونوں ویزا کی سہولت دیتا ہے جو کچھ شرائط اور ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ بحرین کی وزارت داخلہ، قومیت، پاسپورٹ اور رہائشی امور (این پی آر اے) نے پاکستان سے سیاحوں کیلیے ای ویزا کے اجراء کیلیے ایک آن لائن سروس کا آغاز کیا ہے۔ ویزا کی...
اسلام آباد: وزیراعظم کی ہدایت پر ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر غیر ملکی مسافروں کی سہولت کے لیے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اقدام پاکستان میں سیاحت کے فروغ، تجارتی سرگرمیوں کے تسلسل اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو مزید سہولت فراہم کرنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر ان کاؤنٹرز کے قیام سے ہوائی اڈوں پر امیگریشن پراسیسنگ کا وقت کم ہو جائے گا۔ کاؤنٹرز کے علیحدہ ہونے سے وطن واپس آنے والے پاکستانی بھی اس اقدام کی بدولت کم وقت میں امیگریشن کروا سکیں گے۔ حکومت کا یہ اقدام پاکستان کو بین الاقوامی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کے لیے...
راولپنڈی: تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ پولیس کو 15 پر کال موصول ہوئی تھی کہ ایک گھر سے چیخنے چلانے کی آوازیں آ رہی ہیں، جس پر فوری رسپانس دیتے ہوئے اہلکار موقع پر پہنچے۔ پولیس کے مطابق گھر کے اندر ایک شخص کو اسٹریچر پر بندھا ہوا پایا گیا، جسے فوری طور پر آزاد کرایا گیا۔ متاثرہ شخص نے بتایا کہ اسے نوکری کی پیشکش کر کے بلایا گیا اور نشہ آور شے پلا کر نیم بیہوشی کی حالت میں مختلف میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے، جن کا مقصد گردہ نکال کر فروخت کرنا تھا۔ پولیس نے موقع سے پیوندکاری میں استعمال...
وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی کاوشوں سے گوادر کیلئے کراچی سے مزید دو پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے گوادر نئی پروازیں اگست کے پہلے ہفتے سے شروع ہوں گی۔ وزیر بحری امور جنید انور کا کہنا ہے کہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے فضائی رابطے میں توسیع ناگزیرہے، صرف ایک پرواز چل رہی تھی، پروازوں کا اضافہ اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروازوں کی بحالی وزیراعظم کے کاروبار دوست وژن کا عملی اظہار ہ، گوادر فری زونز کی فعالی میں بہتر فضائی رسائی بنیادی حیثیت رکھتی ہےْ جنید انور نے کہا کہ فضائی سہولیات سے سرمایہ کاری اور تجارت کے مواقع بڑھیں گے اور تاجر برادری، پورٹ...
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی بھارتی دعویٰ پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ آپریشن سندور پر بھارتی پارلیمنٹ میں بحث پر دفتر خارجہ کی جانب سے ردعمل سامنے آ گیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان آپریشن سندور پر ہندوستانی رہنماؤں کے بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتا ہے۔ اس طرح کے بیانات تنازعات کو بڑھاوا دینے کے خطرناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے کی تحقیقات اور ثبوتوں کے بغیر پاکستان پر حملہ کیا۔ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان میں حملہ کیا۔ بھارتی حملے سے بے گناہ بچے، خواتین اور مرد شہید ہوئے۔...
آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی بھارتی دعویٰ پاکستان کیلیے اہمیت نہیں رکھتا، دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی بھارتی دعویٰ پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ آپریشن سندور پر بھارتی پارلیمنٹ میں بحث پر دفتر خارجہ کی جانب سے ردعمل سامنے آ گیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان آپریشن سندور پر ہندوستانی رہنماؤں کے بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتا ہے۔ اس طرح کے بیانات تنازعات کو بڑھاوا دینے کے خطرناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے کی تحقیقات اور ثبوتوں کے بغیر پاکستان پر حملہ کیا۔ 6...
لندن/ نیویارک: پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان اور وِیگن کونسل کی کابینہ کی رکن نازیہ رحمان نے اقوام متحدہ میں برطانیہ اور یورپی یونین کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا۔ نازیہ رحمان نے اقوام متحدہ کے ہائی لیول پولیٹیکل فورم برائے پائیدار ترقی میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کانگریس آف لوکل اینڈ ریجنل اتھارٹیز کے تحت سوشل انکلوژن کمیٹی کی چیئر کے طور پر خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتیں غربت کے خاتمے، معاشرتی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’اقوام متحدہ میں وِیگن بورو، گریٹر مانچسٹر اور برطانیہ بھر کی مقامی حکومتوں کی نمائندگی کرنا میرے لیے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اگر آپ بھی بچے کی اچھی جسمانی و ذہنی صحت کیلیے بینظیر نشوونما پروگرام میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو شمولیت کیلیے اہلیت کی شرائط اور اندراج کا طریقہ جان لیں۔ بینظیر نشوونما پروگرام سے استفادہ حاصل کرنے کیلیے خواتین کو بی آئی ایس پی کفالت پروگرام میں باقاعدہ رجسٹرڈ ہونا چاہیے اور رجسٹریشن کی درج ذیل شرائط پر پورا اترنا ہوگا: حاملہ خواتین دودھ پلانے والی مائیں بچے کی عمر 2 سال سے کم (0 سے 23 ماہ) پروگرام میں شمولیت کے اندراج کا طریقہ: پروگرام میں رجسٹریشن کروانے کیلیے تحصیل ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز اسپتال میں نشوونما مرکز قائم کر دیا گیا ہے۔ اگر آپ اوپر دی گئی تمام شرائط پر پورا اترتی ہیں تو...
بھارتی مودی سرکار کی اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام سازشوں میں سے ایک فیک انکاؤنٹرز کا سلسلہ بھی ہے۔ قوم پرستی کے جنون کو ہوا دینے کے لیے آپریشن "شیو شکتی" فیک انکاونٹرز کی ایک اور قسط ہے۔ مودی سرکار نے مصنوعی بیانیہ بنانے کے لیے 2 بے گناہ افراد کو ایل او سی پر شہید کر دیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر 2دہشت گردوں کو ہلاک کیا ۔ اس حوالے سے بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔ پونچھ کے قریب ایل او سی پر دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں 3 ہتھیار بھی برآمد کیے گئے۔ آپریشن شیو شکتی انٹیلیجنس یونٹس اور...
معروف بھارتی اداکار اور فلم ساز عامر خان نے اپنی نئی فلم "ستارے زمین پر” یوٹیوب پر دستیاب کرنے کا اعلان کردیا۔ عامر خان نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا ہے کہ ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ستارے زمین پر‘ یکم اگست سے ان کے یوٹیوب چینل Aamir Khan Talkies پر دستیاب ہوگی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ فلم 100 روپے کی ادائیگی پر 48 گھنٹوں کے لیے دستیاب ہوگی اور اسے دیکھا جا سکے گا جبکہ اس چینل پر عامر خان کی دیگر فلمیں بھی دستیاب ہوں گی۔ یہ فلم چھ ہفتے قبل سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی اور باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھا چکی ہے۔ عامر خان نے...
سپر اسٹار سلمان خان نے ملاقات کی خواہش میں دہلی سے 3 کم عمر بچے بچے گھر سے بھاگ گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گھر سے والدین کو بغیر بتائے بھاگنے والے بچے ایک ہی اسکول میں زیر تعلیم تھے جن کی عمر 9، 11 اور 13 سال بتائی جارہی ہے۔ ایک بچے نے گھر سے فرار ہونے سے قبل ایک نوٹ چھوڑا جس سے والدین کو ان کے ارادے کا علم ہوا۔ نوٹ میں بچے نے لکھا تھا کہ انہیں آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم پر واحد نامی شخص نے بتایا کہ وہ سلمان خان سے مل چکا ہے اور انہیں بھی ملوا سکتا ہے اس لئے وہ تینوں اس شخص کے پاس ’جلنا‘ مہاراشٹرا جارہے ہیں...
راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے عدالتی وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی۔ پولیس ٹیموں نے سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعلی کے پی کے، علیمہ خان سمیت دیگر رہنماوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کردئیے۔ ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ 26 نومبر احتجاج کے حوالے سے تھانہ صادق آباد، واہ کینٹ اور نصیر آباد کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پی ٹی آئی کے 65 رہنماؤں و کارکنان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہونے پر وارنٹ جاری کئے گئے۔ تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں 28 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، تھانہ واہ کینٹ کے مقدمہ...
کراچی: ورلڈ ایتھلیٹکس نے ویمنز ایونٹس میں شرکت کرنے والی تمام کھلاڑیوں کے لیے جینڈر ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔ ورلڈ ایتھلیٹکس کے مطابق اس اقدام کا مقصد خواتین کے مقابلوں کی شفافیت اور منصفانہ سطح کو برقرار رکھنا ہے۔ کھلاڑی کو ’’ایس آر وائی‘‘ نامی ٹیسٹ زندگی میں ایک بار ہی کروانا ہوگا۔ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ نتائج منفی ہوں گے وہی خواتین کیٹیگری میں شرکت کر سکیں گی اور ورلڈ چیمپیئن شپ میں شرکت کی خواہشمند ایتھلیٹکس کو یکم ستمبر تک ٹیسٹ کے نتائج لازمی جمع کروانے ہوں گے۔ واضح رہے کہ امریکا کی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق ٹرانسجینڈرز کو...
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت فوڈ اورٹریڈنگ کارپوریشن نے پانچ لاکھ ٹن چینی درآمدگی کا عمل تیز کردیا ۔ چینی کی قیمتیں تیزی سے بڑھی ہیں جودوسو روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے،چینی کی بڑھتی قیمتوں اورمصنوعی کمی پروزیرخوراک کل(جمعرات) چاربجے میڈیا کو بریف کرینگے۔ وزارت فوڈ اینڈ نیشنل سیکورٹی نے پبلک اکائونٹ کمیٹی میں دستاویزات جمع کرادی،بہت جلد چینی درآمدگی کیلیے ایک بار پھر ٹینڈردے دئیے گئے،پہلے مرحلے میں ایک لاکھ ٹن چینی کے ٹینڈر کیے گئے ہیں۔ ٹی سی پی کے پہلے دیئے گئے ٹینڈرز میں پیشرفت نہیں ہوئی تھی،انٹرنیشنل ٹینڈرز کے مطابق ستمبر کے آخر تک چینی کی شپمنٹ پاکستان پہنچنا شروع ہونگی۔ وزارت خوراک کا دعویٰ ہے کہ چینی درآمد کرنے سے چینی...
نیویارک میں سعودی عرب اور فرانس کی میزبانی میں ہونے والی اقوام متحدہ کی دو ریاستی حل کانفرنس میں فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے 15 ماہ کا وقت طے کرلیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے تحت دو ریاستی حل کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ دنیا بھر کے 125 سے زائد ممالک نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے اور دو ریاستی حل کی طرف پیش قدمی کرے۔ سات صفحات پر مشتمل اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شرکاء نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع کو دو ریاستی حل کی بنیاد پر ختم کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ مسودے میں دو ریاستی حل کے قیام پر زور دیتے ہوئے...
کراچی: حکومت نے باضابطہ طور پر تمام صنعتی اور تجارتی اداروں میں مزدور کی کم از کم ماہانہ تنخواہ مقرر کر دی .جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگیا.اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق وزیر محنت سندھ شاہد تھہیم نے اعلان کیا کہ نیم ہنر مند مزدور کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 41380، ہنر مند کی 49628 اور تجربہ کار ہنر مند کی 51745 روپے مقرر کی گئی ہے۔شاہد تھہیم نے بتایا کہ نظرثانی شدہ تنخواہیں تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ اداروں پر لاگو ہیں جو مرد اور خواتین کارکنوں کیلیے مساوی تنخواہ کو یقینی بناتے ہیں.انہوں نے بتایا کہ فی گھنٹہ کی بنیاد پر ادائیگی کرنے والے کسی بھی ادارے کو اب کم از کم 192 روپے...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ڈیجیٹل ادائیگیوں اور رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفارمیشن پلان پر موثر اور جامع عمل درآمد کیلیے صوبائی حکومتوں سے بامعنی مشاورت کی جائے۔ کیش لیس و ڈیجیٹل اکانومی کے حوالے سے اجلاس میں وزیراعظم نے کہا معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی، ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفاریشن پلان کی بنیادی اساس عوام کو بغیر اضافی اخراجات کے سہولت دینا ہے۔ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن اور کیش لیس اکانومی کے حوالے سے تمام صوبائی حکومتیں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی حکومتیں وفاقی حکومت سے بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفارمیشن پلان کو مزید مستعد بنانے کی...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا ایک آزاد دنیا ہے جسکو اب ایلون مسک بھی کنٹرول نہیں کرسکتا تاہم جو شخص اخلاقیات یا ملکی مفاد کے خلاف باتیں کرے اُس کے احتساب کیلیے اقدامات ناگزیر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے نجی ہوٹل میں ’سیاسی عدم برداشت کے کلچر کے خاتمے‘ کے حوالے سے منعقدہ سیمنیار میں اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے کیا۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ اب ملک کا سماجی اور سیاسی ماحول ایسا ہوگیا ہے کہ میں بھی سب کو مشکوک انداز سے دیکھتا ہوں اور یہ ہی روش سب نے اختیار کررکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بہت ساری خرابیاں ہیں مگر یہ...
لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں نشے کے عادی شخص نے گھر والوں اور دوستوں کی طرف سے پیسے نہ ملنے پر اپنی گردن پر بلیڈ سے کٹ مار لیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے میں 40 سالہ عمیر جمیل کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ وہ پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے اس واقعے کی تفتیش شروع ہوئی تو سارے ڈرامے کا بھانڈا ہی پھوٹ گیا۔ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ عمیر جمیل نشے کا عادی تھا اور اپنے بہن بھائیوں سے پیسے مانگتا تھا، جس نے پیسے نہ ملنے پر زخمی عمیر نے اپنے دوست اکبر کے گھر ہربنس پورہ میں بلیڈ سے اپنے گلے پر کٹ...
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے میٹرک سائنس گروپ کا متوقع نتیجہ کم و بیش مزید 15 روز کی تاخیر کا شکار ہوگیا ہے اس نتیجے کے 1 لاکھ 80 ہزار طلبہ منتظر ہیں اور 1 لاکھ طلبہ پورٹل کے ذریعے سرکاری کالجوں میں داخلوں کی درخواستیں بھی دے چکے ہیں۔ یاد رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق کراچی سمیت پورے سندھ میں یہ نتائج 31 جولائی کو جاری ہونے تھے جبکہ میٹرک بورڈ کی انتظامیہ نے بھی یہ نتائج بروقت جاری کرنے کا دعوی کیا تھا تاہم میٹرک بورڈ کے ذرائع کے مطابق اب ایسا ممکن نہیں رہا اور بہت کوششوں کے ساتھ میٹرک سائنس گروپ کا نتیجہ اگست کے دوسرے ہفتے...
اسلام آباد: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب پاک امریکا تجارتی مذاکرات کی تکمیل کے لیے امریکا روانہ ہوگئے ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے دورہ امریکا کے دوران پاک، امریکا ٹریڈ ڈائیلاگ پر حتمی بات چیت ہوگی۔ تجارتی معاہدے سے دونوں ممالک کی معیشتوں کو فائدہ ہوگا، پاکستان اور امریکا میں مضبوط تجارتی تعلقات اہم ستون ہے، امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دوطرفہ تجارت کو روایتی و غیر روایتی شعبوں تک بڑھانا چاہتا ہے۔ آئی ٹی، معدنیات، زراعت میں شراکت داری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور وزیر خزانہ کا دورہ تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کی کڑی ہے۔ وزیر خزانہ محمد...
کراچی میں جرمن قونصل خانے کو غیر یورپی شہریوں کے لیے تا حکم ثانی بند کر دیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد میں قائم جرمن قونصل خانے نے غیر یورپی شہریوں کے لیے تا حکم ثانی بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں قائم جرمن قونصل خانے نے غیر یورپی یونین ممالک کے شہریوں کے لیے اپنی تمام قونصلر خدمات تاحکم ثانی معطل کر دی ہیں۔ اس حوالے سے قونصل خانے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق غیر یورپی شہریوں کے تمام تصدیق شدہ ویزا اپائنٹمنٹس بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں جو دوبارہ سے شیڈول نہیں کیے جائینگے۔ اعلامیے کے مطابق درخواست دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دوبارہ اپائنمنٹ حاصل کرنے کے...
اگر آپ سری لنکا کی خوبصورت ساحلی پٹیوں، گھنے جنگلات اور تاریخی مندروں کو اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتے ہیں تو اب خوابوں کو حقیقت بنانے کا وقت آ گیا ہے اور وہ بھی بغیر ویزا فیس ادا کیے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا نے دنیا کے 40 ممالک کے لیے ویزا فیس مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان ممالک میں پاکستان سمیت امریکا، برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب، یو اے ای اور آسٹریلیا جیسے ممالک شامل ہیں۔ سری لنکا کے وزیر سیاحت وجیتھا ہیراتھ نے بتایا کہ ہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ سری لنکا دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کو تیار ہے۔ حکومت کو اس اقدام سے سالانہ 66 ملین ڈالر کا ممکنہ...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے نے کیڈٹ پائلٹس کی بھرتیوں کے لیے ایک اور پروگرام لانچ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ائیرلائن کی جانب سے کیڈٹ پائلٹس پروگرام کے تحت 24 پائلٹس بھرتی کیے جائیں گے۔ کیڈٹ پائلٹس پروگرام کے تحت پائلٹس کو 2 سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا، جس کے لیے 200 گھنٹے کی فلائنگ اور سول ایوی ایشن سے کمرشل پائلٹ لائسنس کی لازمی شرط رکھی گئی ہے۔ کیڈٹ پائلٹس کے لیے پی آئی اے بھرتی ہونے والے پائلٹس سے 15000 ہزار امریکی ڈالر کے مساوی مالیت کا بونڈ بھروائے گا۔ پائلٹ کی قلت کو پورا کرنے کے لیے اس سے قبل 20 پائلٹس بھرتیوں کا عمل الگ سے جاری ہے، دلچسپی رکھنے والے پائلٹس سے پی...
خیبرپختونخوا میں جائیداد کے تنازعات پر فائرنگ کے دو واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کی تحصیل درگئی کے علاقے خرکی میں گھریلو تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان فائرنگ میں خاتون سمیت تین افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسرا واقعہ بونیر میں پیش آیا جہاں تحصیل گاگرہ کی یونین کونسل موضع باجکٹہ میں جائیداد کے تنازعہ پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد ریسکیو حکام نے دونوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کیا۔ جہاں مقتولین کی شناخت...
ذرائع کے مطابق نذیر قریشی نے یہ بات یونائیٹڈ کشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن (یو کے جے اے) کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کہی۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کمپئین گلوبل کے سرپرست نذیر احمد قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے ایک مضبوط و مستحکم پاکستان ناگزیر ہے۔ ذرائع کے مطابق نذیر قریشی نے یہ بات ”یونائیٹڈ کشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن“ (یو کے جے اے) کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ صرف تنازعہ کشمیر کا ایک اہم فریق بلکہ کشمیر کاز کا ایک پرعزم وکیل بھی ہے۔ انہوں نے مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کی حالت زار کو اجاگر کرنے کے حوالے سے مملکت خداداد...
اسلام آباد:یواےای نے پاکستان کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا چھوٹ فعال کر دی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یواےای کے نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زایدآل نہیان سےگزشتہ دنوں ملاقات ہوئی جس میں برادر ممالک کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس پر باہمی ویزہ چھوٹ پر اتفاق ہوا۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے تاکہ معاہدے کو مؤثر اور نافذ العمل بنایا جا سکے یہ طے پایا کہ ایم اویو پر دستخط کے 30 دن بعد ویزہ چھوٹ نافذالعمل ہو جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اماراتی حکام نے پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس پر ویزا چھوٹ کی تصدیق کر...
اسلام آباد: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 5 سے باپ سمیت پانی میں بہہ جانے والی لڑکی کی تلاش کے لیے آپریشن ختم کر دیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق 6 روز تک جاری رہنے والے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں لڑکی کی تلاش کی گئی تاہم لڑکی کا کہیں سراغ نہیں ملا۔ لڑکی کے والد کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کی لاش سرچ آپریشن کے دریائے سواں سے تلاش کر لی گئی تھی، تاہم لڑکی کی تلاش دریائے سواں میں جائے وقوعہ سے گورکھپور کے مقام تک کی گئی۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 راولپنڈی کی اسپیشلائزڈ ٹیموں نے حصہ لیا۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں بوٹ پیٹرولنگ، انڈر واٹر سکوبا، مقناطیس پھینکنے اور پیدل سرچ کے...
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان 30 جولائی کو اپنی مانیٹری پالیسی کااعلان کرنے جا رہا ہے اور اس وقت سب کی نظریں اس فیصلے پر جمی ہیں کہ آیا شرح سود میں مزید کمی کی جائے گی یا اسے برقرار رکھا جائے گا۔ ماہر معیشت کے طور پر میری رائے میں موجودہ حالات میں شرح سود کو تبدیل نہ کرنا ہی دانشمندی ہے، پاکستان نے حالیہ مہینوں میں شرح سود میں نمایاں کمی دیکھی ہے ، جو 22 فیصد سے گھٹ کر مئی 2025 میں 11 فیصد تک آ چکی ہے۔ یہ صرف کمی نہیں بلکہ پالیسی میں ایک واضح تبدیلی ہے۔ اگرچہ اس سے قرض داروں کو ریلیف ملا اور معیشت کو سہارا دیاگیا لیکن اس...
’’ انڈیا میں پبلک کو۔۔۔ بنانے کیلیے سرکار دیش بھگتی کا چورن بیچتی ہے بس، پبلک بے وقوف بنتی ہے کیونکہ پبلک کو چورن پسند ہے‘‘ آج کل ایک بھارتی ویب سیریز کی چند سیکنڈز کی یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے، انڈین شائقین ہی کیا سیاست دان اور میڈیا سب ہی بی سی سی آئی کو برا بھلا کہہ رہے ہیں، وہ جنگ میں ہار کے بعد اب پاکستان سے کرکٹ میں بھی مقابلہ نہیں چاہتے۔ صحافی وکرانت گپتا نے جب ایک پروگرام میں پاکستان سے کرکٹ کیخلاف بات کی تو لوگ انھیں بھی بْرا بھلا کہنے لگے کہ ’’تم تو وہاں کی بریانی کھا کر خوش ہو رہے تھے اب کیوں پلٹ گئے‘‘ سچ بتاؤں تو یہ...

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تیراہ واقعے کی مذمت،جاں بحق افراد کیلیے فی کس ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے نے تیراہ واقعے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی ہوئے امداد کا اعلان کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وادی تیراہ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلیے فی کس ایک کروڑ جبکہ زخمیوں کو فی کس 25 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے قبائلی مشران اور عوامی نمائندوں پر مشتمل جرگہ پشاور طلب کیا ہے تاکہ مقامی جذبات و تحفظات کو سنا جا سکے۔ وزیراعلی نے ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو عوامی رابطے مضبوط بنانے اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت پائیدار امن، عوامی تحفظ اور باہمی...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے ایف بی آر کی جاری اصلاحات کے عمل کی کامیابی کی تعریف کرتے ہوئے عالمی معیار کے جدید ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ان اصلاحات کی بدولت پاکستان کی معیشت میں بہتری آ رہی ہے، اور ملک کے ٹیکس سسٹم کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ صرف ڈیجیٹائزیشن پر اکتفا نہ کیا جائے، بلکہ ایک مکمل ڈیجیٹل ایکو سسٹم تیار کیا جائے تاکہ ملک بھر کی ٹیکسنگ سرگرمیاں براہ راست نگرانی میں ہوں۔ خام مال کی تیاری، درآمدات اور مصنوعات کی مینوفیکچرنگ کے ڈیٹا کو ایک سسٹم سے منسلک کیا جائے...
اسلام آباد: اربعین کے لیے زمینی راستے سے زیارات پر ایران اور عراق جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر وفاقی وزیر داخلہ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ زائرین صرف ہوائی جہاز کے ذریعے زیارات پر ایران اور عراق جا سکیں گے، زائرین کو روڈ کے ذریعے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ فیصلہ عوامی تحفظ اور قومی سلامتی کے پیش نظر کیا گیا اور پابندی کا فیصلہ وزارت خارجہ، حکومت بلوچستان اور سیکیورٹی اداروں سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ زائرین فضائی سفر کے ذریعے زیارات پر جا سکیں گے اور وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر فضائی...
عمان میں موجود پاکستانیوں کیلیے اہم خبر، 31 جولائی تک یہ کام ضرور کر لیں WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز عمان میں موجود غیر ملکیوں بشمول پاکستانیوں کےلئے اہم خبر یہ ہے کہ وہ جلد از جلد ویزا تجدید کروائیں یا ملک چھوڑ دیں ورنہ مقررہ مدت کے بعد بھاری جرمانے ادا کرنے ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق عمان کی وزارت لیبر نے حتمی نوٹس جاری کرتے ہوئے غیر ملکی شہریوں، آجروں اور کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ 31 جولائی 2025 تک رعایتی مدت ختم ہونے سے پہلے ویزا تجدید کروا لیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت لیبر نے نوٹس میں کہا کہ 31 جولائی 2025 کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی، تمام درخواستیں...
خیبر پختونخوا کے علاقے بونیر سے عمرہ ادائیگی کیلیے 13 رکنی گروپ سعودی عرب گیا تھا، جن کی گاڑی کو حادثہ عرفات سے مدینہ جاتے وقت پیش آیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر سے عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے والے 7 زائرین ٹریفک حادثے میں شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے بونیر سے عمرہ ادائیگی کیلیے 13 رکنی گروپ سعودی عرب گیا تھا، جن کی گاڑی کو حادثہ عرفات سے مدینہ جاتے وقت پیش آیا۔ حادثے میں 7 زائرین موقع پر جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہوئے جنہیں سعودی عرب کے اسپتال میں طبی امداد کیلیے داخل کرادیا گیا ہے۔ بونیر میں موجود عمر باچا نے بتایا کہ زخمی اور مرنے والے...
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں میں بارشوں اور سیلاب متاثرین کی امداد کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے فی خاندان 10 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ہفتہ کو پنڈی بھٹیاں اور حافظ آباد میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کے موقع پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے اعلان کیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی سائرہ افضل تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ سینئر صوبائی وزیر نے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ کو لکھے گئے کھلے خط پر ردعمل دیا ہے۔ وزیراطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہا گورنر پنجاب کو کھلا خط لکھنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی، معذرت کے ساتھ آپکو ہر بار آپکا آئینی رول یاد کروانا پڑتا لیکن آپ غلطی کرنے سے باز نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پہلے سے سیلابی صورتحال کا سامنا کرنے والے علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کر چکی ہے اور تمام معاملات حکومتی کنٹرول میں ہیں، وزیراطلاعات نے کہا کہ اگر آپ کسی کو حقیقی طور پر جگانا چاہتے ہیں تو اپنی جماعت اور اپنی حکومت کو خط لکھیں، حکومت اور انتظامی معاملات چلانے کیلیے آپ (گورنر) کے مشوروں کی ضرورت نہیں ہے۔ مشورے...

کراچی:پاک امریکا بزنس کانفرنس، دوطرفہ اقتصادی ترقی اور تجارتی تعلقات کی بہتری کیلیے نئے عزم کا اعادہ
کراچی: گلوبل نیبر ہوڈ فار میڈیا انوویشن (جی این ایم آئی) کے زیر اہتمام امریکی ایجوکیشنل فاؤنڈیشن پاکستان USEFP اور پاک امریکا ایلومنائی نیٹ ورک PUAN کے تعاون سے 26 جولائی 2025 کو کراچی آرٹس کونسل میں پاک امریکا بزنس اینڈ انٹرپرینیورشپ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں پاکستان اور امریکا کے درمیان اقتصادی تعاون اور بزنس انوویشن کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لئے پوان المنائی، ممتاز کاروباری شخصیات، ٹیک انکیوبیٹر ایگزیکٹوز، پالیسی سازوں، میڈیا انوویٹرز، تجارتی رہنماؤں اور دیگر اسٹیک ہولڈرلز اس تقریب کا حصہ بنے۔ ایک روزہ کانفرنس نے انٹرپرینیورشپ، ڈیجیٹل میڈیا، تجارتی ترقی، اسٹارٹ اپ سرمایہ کاری اور کراس بارڈر کلابوریشن کو فروغ دینے کیلئے مختلف کاروباری طبقات کے درمیان ڈائیلاگ کے...
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، محمد رضوان کو ون ڈے انٹرنیشنل میں کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور بابراعظم بھی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم 27 جولائی کو امریکہ پہنچے گی جہاں 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شیڈول ہیں، ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ ٹی 20 اسکواڈ (15 کھلاڑی): سلمان علی آغا، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ،...
ویب ڈیسک: علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے اڈیالہ جیل میں جمع کرائی گئی دستاویزات بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے دستخط کے بعد واپس کرانے کی استدعا کی ہے۔ علیمہ خان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر اور دیگر وکلا کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت کی درخواستیں مسترد کی ہیں۔ ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنابانی پی ٹی آئی کا حق ہے۔ دریائے چناب میں پانی کی سطح...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اگر آپ روشن مستقبل کیلیے ناروے جیسے ملک میں تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس معلوماتی تحریر میں آپ کو اسٹوڈنٹ ویزا کیلیے اپلائی کرنے کا آسان طریقہ سمجھایا جا رہا ہے۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں بی آئی نارویجن بزنس اسکول کو ملک کا سب سے بڑا بزنس اسکول سمجھا جاتا ہے۔ یہ ماسٹر ڈگریوں کی ایک رینج پیش کرتا ہے جبکہ اس کا ایگزیکٹو MBA پروگرام (جو چین میں فوڈان یونیورسٹی اسکول آف مینجمنٹ کے ساتھ مشترکہ طور پر منعقد ہوتا ہے) کو فنانشل ٹائمز کے سرفہرست EMBA پروگراموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اگر آپ نارویجن یونیورسٹی میں اپنی جگہ کو محفوظ بنانا چاہتے ہیں تو آپ کو اسٹوڈنٹ ویزا کی ضرورت ہوگی...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قاسم اور سلیمان میری اولادیں ہیں اور باپ کی رہائی کیلیے آواز اٹھانا اُن کا حق ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے ایک بار پھر بیانات دہرا کر انہیں بانی پی ٹی آئی سے منسوب کرنے کا دعویٰ کیا۔ اڈیالہ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں تھی، ہمیں گزشتہ رات 12 بجے سماعت کی اطلاع دی گئی اور آج صرف دو وکلاء کو اندر جانے لہ اجازت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ فیملی، وکلاء اور میڈیا کو آج اندر داخل نہیں ہونے دیا گیا، ہم...
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-175 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل جاری ہے۔ یہ نشست سابق رکن اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔ انتخاب میں دلچسپی رکھنے والے نمایاں امیدواروں میں حکیم شہزاد احمد بھی شامل ہیں جو معروف سوشل میڈیا شخصیت اور مرحوم عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ کے شوہر ہیں۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے دانیہ شاہ اپنے شوہر حکیم شہزاد کے ہمراہ دفتر ریٹرننگ آفیسر پہنچیں، ان کی آمد نے تمام لوگوں کی توجہ حاصل کی۔ ان کے ساتھ حکیم شہزاد کی 2 دوسری بیویاں بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر متعدد ٹک ٹاکرز اور ان کے حامی بھی موجود تھے۔ یہ...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کو دینا پڑے گا۔ نیویارک، عالمی امن کے قیام کیلیے اقوام متحدہ میں او آئی سی تعاون اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کو مزید فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی بحران سے نمٹنےاور عالمی امن کیلیے او آئی سی اور اقوام متحدہ کا تعاون اہم ہے تاہم اس کو مزید فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے خطرات کو روکنے کیلیے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، عالمی چیلنجز کے نمٹنے کیلیے عالمی تعاون بہت ضروری ہے۔ نائب وزیراعظم نے کاہ کہ سلامتی...

پاک بحریہ کیلیے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کی بطور مہمان خصوصی شرکت
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک بحریہ کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب کا کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (KS&EW) میں انقعاد ہوا۔وائس چیف آف دی نیول سٹاف، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مہمانِ خصوصی نے پاک بحریہ کے پلیٹ فارم ڈیزائن وِنگ(PDW) اور کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (KS&EW) کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا14 اگست یوم آزادی پر ای بائیک سکیم کے باقاعدہ افتتاح کا اعلان آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مقامی طور پر تیار کردہ گن بوٹ میں طویل فاصلے تک مار کرنے...
میٹا نے انسٹاگرام اور فیس بک سمیت اپنے پلیٹ فارمز پر بچوں اور نوجوانوں کے تحفظ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نئے ٹولز اور اَپ ڈیٹس کا اعلان کیا ہے۔ ان اقدامات میں نوجوان صارفین کے لیے ڈائریکٹ میسجنگ میں بہتری، عریانیت کے تحفظ میں وسعت اور بچوں پر مشتمل بالغ افراد کے زیرِانتظام اکاؤنٹس کے لیے اضافی حفاظتی اقدامات شامل ہیں۔ اب نو عمر نوجوان صارفین کے اکاؤنٹس پر یہ وضاحت زیادہ واضح انداز میں نظر آئے گی کہ وہ کس سے میسج پر بات کر رہے ہیں، جیسے کہ حفاظتی تجاویز، اکاؤنٹ کب بنایا گیا اور ایک ہی وقت میں کسی میسج بھیجنے والے کو بلاک اور رپورٹ کرنے کا نیا آپشن شامل ہے۔ صرف جون کے...
اسلام آباد: صدر مملکت سے چینی سفیر نے اہم ملاقات کی ہے، جس میں خطے میں امن کے لیے مشترکہ اقدامات کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چینی سفیر جیانگ زائی دونگ نے ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، معیشت، ثقافت اور علاقائی روابط کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے مل کر...
وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سندھ آپریشن کے سربراہ ڈاکٹر عبید علی منگل کی شب بیجینگ روانہ ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزرات صحت کے ماہرین بیجینگ میں منعقد ہونے والی دو روزہ گلوبل ہیلتھ فورم 2025 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ کانفرنس میں دنیا بھر میں صحت کی صنعت کا نیامستقبل اور صحت کے شعبے میں ٹیکنالوجی کے حوالے یہ ماہرین خصوصی مقالے بھی پیش کریں گے۔ وفاقی وزیرسید مصطفی کمال اور ڈریپ سندھ کے سربراہ ڈاکٹر عبید علی چائنا کے وزارت صحت کے اعلی حکام سے ملاقات کریں گے اورپاکستان میں صحت کے شعبے میں مصنوعی ذہانت میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال، زچہ و بچہ کی صحت اور پاکستان میں...
انسداد دہشت گردی روالپنڈی کی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے تین مقدمات کی جلد سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور 25 جولائی کو سماعت مقرر کرلی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشتگری کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو پراسیکوشن نے درخواست دائر کر دی۔ پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ کی درخواست میں تھانہ صادق آباد کے مقدمہ نمبر 3393، تھانہ واہ کینٹ کا مقدمہ نمبر 839 تھانہ نصیر آباد کا مقدمہ 1862 جلد سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ عدالت نے درخواست کو قبول کرتے ہوئے تینوں مقدمات کو 25 جولائی کی سماعت کیلیے مقرر کرتے ہوئے تمام ملزمان اور وکلا کو نوٹس جاری کر دیے۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی...
اسلام آباد: توہینِ مذہب کے الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے کے خلاف اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردی گئی۔ عدالت عالیہ میں دائر درخواست میں انٹراکورٹ اپیل میں سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور درخواست بھی ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل راؤ عبدالرحیم کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سنگل بینچ نے درخواست میں استدعا سے آگے بڑھ کر سوموٹو اختیار استعمال کیا۔ سنگل بینچ نے درخواست گزاروں کے الزامات کے جواب میں ہمارا مؤقف ہی نہیں سنا۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ کریمنل...
انجلینا جولی نے اگلی دہائی تک بھی اسی طرح جوان اور دلکش نظر آنے کے لیے خصوصی تیاری شروع کردی۔ لاس اینجلس کی چمکتی دنیا میں جب سبھی بڑھتی عمر کے اثرات سے بچنے کے لیے مہنگے کریموں اور فلٹرز کے پیچھے دوڑ رہے ہیں۔ ہالی وڈ کی اسٹائل کوئین انجلینا جولی نے تو جیسے وقت کو روک دینے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 50 سالہ انجلینا جولی نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ اگلے دس سال تک جوان اور دلکش نظر آئیں گی جیسی وہ "مسٹر اینڈ مسز اسمتھ” کے دور میں تھیں۔ اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے انہوں نے لیزر ٹریٹمنٹ کا سہارا لیا ہے۔ انجلینا جولی...
اسلام آباد: قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے بریفنگ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ چینی کی ایکسپورٹ کے لیے 4 طرح کے ٹیکسز کو صفر پر رکھا گیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس جنید اکبر کی سربراہی میں ہوا، جس میں سیکرٹری فوڈ سکیورٹی کی جانب سے ملک میں چینی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے اس سال چینی کی پیداوار کم ہوئی ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پچھلے سال 87 میٹرک ٹن چینی پیدا کی گئی اور اس سال یہ 84 میٹرک ٹن رہی۔ پچھلے سال 77 شوگر ملز نے کرشنگ کی جب کہ اس سال 79 ملز نے کی ہے۔ قیمتوں...