2025-10-19@11:22:20 GMT
تلاش کی گنتی: 2704

«کیلیے ا»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے موسمیاتی تبدیلیوں  اور قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کے لیے انشورنس کوور کی تجویز دے دی۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے متاثرہ پانچواں بڑا ملک بن گیا ہے۔ بارشوں اور سیلاب سمیت قدرتی آفات سے ہر سال پاکستان میں اربوں ڈالر کے نقصانات ہوتے ہیں۔ حکام کے مطابق  پاکستان میں قدرتی آفات سے اربوں روپے کے نقصانات کے تناظر میں آئی ایم ایف اور اے ڈی بی نے انشورنس کوور کی تجویز دی ہے۔ آئی ایم ایف نے قدرتی آفات سے نقصانات کم کرنے کے لے انشورنس کوور فراہم کرنے پر...
    لاہور: غزہ کے لیے پاکستانی امدادی سامان کی حالیہ اور فوری فراہمی کے تحت دوسری کھیپ العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر مصر کے راستے غزہ کی پٹی کے برادر لوگوں کے لیے  امدادی سامان کی حالیہ اور فوری فراہمی کے تحت دوسری کھیپ روانہ کی۔  پاکستان کے شہر لاہور کے ایئرپورٹ سے ایک خصوصی چارٹرڈ طیارہ 100 ٹن امدادی سامان لے کر آج مصر کے العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا۔ جہاں پاکستانی سفیر عامر شوکت نے امدادی سامان وصول کیا اور غزہ کے اندر فلسطینی شہریوں...
    اسلام آباد: حکومت نے مقامی آٹو انڈسٹری کو تحفظ دینے کیلیے درآمدی گاڑیوں پر سخت اقدامات کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت تجارت کے جوائنٹ سیکریٹری محمد اشفاق نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و صنعت کے مشترکہ اجلاس میں بتایا کہ اگلے ماہ استعمال شدہ گاڑیوں کی تجارتی درآمد کھولنے کے وقت 40 فیصد اضافی ٹیکس نافذ کیاجائے گا، ساتھ ہی حادثاتی اور ناقص معیار کی گاڑیوں کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اقدامات بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے طے شدہ معاہدے کے تحت کیے جا رہے ہیں تاکہ مقامی صنعت کو 40 فیصد اضافی تحفظ فراہم کیاجا سکے۔ فی الحال پاکستان میں کمرشل بنیادوں پر گاڑیوں...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ پر تمام سیاسی جماعتوں اور ماہرین سے مشاورت کی جائے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت این ایف سی ایوارڈ کی تیاری سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں این ایف سی ایوارڈ پر تمام سیاسی جماعتوں اور ماہرین کی مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں نمائندگی نہ رکھنے والی جماعتوں سے بھی مشاورت کریں گے، جس کا مقصد صوبے کا متفقہ اور مضبوط موٴقف سامنے لانا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کی...
    نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ رواں سال کے آخری سہہ ماہی میں قومی ایئرلائن کی بولی کا امکان ہے جس کے لیے کام تیزی سے جاری ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے ڈیو ڈیلیجنس  شروع ہو چکی ہے جبکہ پی آئی اے کی ڈیو ڈیلیجنس میں 4 کنسوریشیم شریک ہیں اسٹیٹمنٹ آف کوالیفائیڈ 5 کنسورشیم نے جمع کرائے تھے۔ اعلامیے میں مطابق ایک کنسوریشم کرائیٹریا پر پورا نہیں اترا اسے شارٹ لسٹ نہیں کیا۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ رواں سال کی آخری سہہ ماہی میں پی آئی اے کی بولی کا ارادہ ہے جبکہ سیکرٹری  صنعت و پیداوار کا کہنا ہے کہ کابینہ کی اقتصادی  رابطہ کمیٹی کی...
    وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کیلئے 27  ارب روپے کا بڑا مالی پیکیج تیار کر لیا جس کی حتمی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں ارکان نے یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش اور ملازمین کو واجبات کی عدم ادائیگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ سیکرٹری صنعت و پیداوار نے بتایا کہ ملازمین کیلئے مالی پیکیج تیار کر لیا ہے، جسے منظوری کیلئے کل وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ ستائیس ارب کے  پیکیج میں ملازمین کی رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کیلئے پندرہ سے اٹھارہ ارب روپے شامل ہیں جبکہ تیرہ ارب اسی کروڑ روپے وینڈرز کو واجب الادا ہیں۔...
    اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے لبنان کو پوری مدد فراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے اپنی فوجیں لبنانی چوکیوں سے واپس بلانے کا عندیہ بھی دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان کی خودمختاری کی بحالی اور ریاستی اداروں کی بالادستی کے لیے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ بیان میں یہ پیشکش بھی کی گئی ہے کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لبنانی فیصلے کے حق میں ایک محفوظ اور مستحکم مستقبل کیلئے تعاون پر آمادہ ہیں۔ اسرائیل نے نہ صرف حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی کوششوں کی مکمل حمایت کرنے کا اعلان کیا بلکہ اس کے بدلے میں...
    اسلام آباد: ڈی جی پاسپورٹس نے شہریوں کی سہولت کے لیے پنجاب کے تمام زونز کی نئی انتظامی تقسیم کر دی۔ محکمہ پاسپورٹس نے سینٹرل پنجاب اور ساؤتھ پنجاب زونز میں 4 سب زونز تشکیل دے دیے۔ ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا تھا کہ سینٹرل پنجاب میں آر پی او لاہور اور آر پی او گجرانوالہ نئے سب زونز ہوں گے، ساؤتھ پنجاب میں آر پی او ملتان اور آر پی او بہاولپور نئے سب زونز ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ شہریوں کو پاسپورٹ کی مزید بہتر اور بروقت سروسز فراہم کرنے کے لیے کیا گیا، نئے سب زونز کی تشکیل سے صوبے بھر کے پاسپورٹ انتظامی معاملات میں بہتری آئے گی۔...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سینیٹر محمد اسحاق ڈار جدہ پہنچ گئے، جہاں وہ اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کے 21ویں غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس او آئی سی سیکرٹریٹ جدہ میں منعقد ہوگا۔ اسحاق ڈار کا جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مستقل نمائندہ پاکستان برائے او آئی سی فواد شیر، سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے استقبال کیا۔ او آئی سی اجلاس میں فلسطین کی موجودہ...
    واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے اہم رعایتیں دی ہیں اور صدر ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات میں لچک دکھائی ہے۔ جے ڈی وینس نے گزشتہ روز امریکی نشریاتی ادارے کے پروگرام میٹ دی پریس میں انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ روس نے پہلی بار ساڑھے تین سالہ جنگ میں اپنے اہم مطالبات پر لچک دکھائی اور جنگ ختم کرنے کے لیے کچھ شرائط پر بات چیت کی۔ تاہم امریکی نائب صدر نے اس بات کا بھی اقرار کیا کہ روس ابھی تک مکمل طور پر اس جنگ کے خاتمے کے لیے تیار نہیں ہے۔ وینس نے کہا کہ روس نے یوکرین...
    لاہور: امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد زائد ٹیرف اس لیے لگایا کہ وہ روس سے تیل خرید رہا تھا، مگر مودی نے امریکی ٹیکس بھارتی عوام پر تھوپ دیئے اور تیل خریداری جاری رکھی۔ اب انکشاف ہوا ہے کہ اس عمل سے کھرب پتی مکیش امبانی کو مالی فائدہ ہو رہا تھا، اسی لیے وہ ختم نہیں کیا گیا۔ گویا مودی نے گجراتی ہم وطن امبانی کی خاطر اپنے وطن کا نقصان کردیا۔ یہ لالچ واقربا پروی کی کوکھ سے جنم لیتی بدترین داستان ِغداری ہے۔ ہالینڈ کی تنظیم، ریسرچ آن انرجی اینڈ کلین ایئر کے مطابق بھارت میں مکیش امبانی کی جام نگر والی ریفائنری روسی تیل کی سب سے بڑی خریدار ہے۔...
    اسلام آباد: قابل تقسیم مالی وسائل کی مرکز اور صوبوں کے درمیان تقسیم کا فارمولا طے کرنے کیلیے گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس جمعہ29 اگست کو طلب کر لیا گیا، اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کرینگے۔ ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ وفاقی حکومت قرض پر سود ادائیگی، انسداد دہشت گردی کیلیے اخراجات صوبوں کو بتائے گی۔ بی آئی ایس پی اور دفاع پر آنے والے اخراجات پر بھی صوبوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ اس سے پہلے10 این ایف سی کمیشن تشکیل دیے گئے جن میں سے صرف 4 نتیجہ خیز رہے۔صدر آصف زرداری نے گزشتہ روز11واں قومی مالیاتی کمیشن تشکیل دیا تھا۔ خیبرپختونخوا نے مطالبہ کیا ہے کہ این ایف...
    بنگلادیش کی وزارت خارجہ کا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورے کو دونوں ممالک کیلیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے بیان جاری کردیا۔ بنگلادیشی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورے کے دوران پاکستان اور بنگلا دیش نے دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈٓار نے ڈھاکا میں بنگلہ دیشی مشیر خارجہ سے ملاقات کی، جس میں تجارت، سرماریہ کاری، تعلیم، صحت سمیت کئی شعبوں پر بات ہوئی۔ بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بنگلا دیشی طلبا کیلئے “پاکستان بنگلہ دیش کوریڈور” کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت آئندہ...
    باشندوں کے انخلاء کیلیے اقدمات کررہے ہیں،اسرائیلی فوج کے سربراہ جنوبی سوڈان ودیگر ممالک میں فلسطینی مسلم کو دھکیلنے کی تیاری مکمل کرلی گئی اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر نے کہا ہے کہ غزہ شہرکو آئندہ دو ماہ کے اندر "خالی کرانے” کا منصوبہ تیار ہے، تاکہ ایک وسیع فوجی کارروائی سے قبل یہ عمل مکمل کیا جا سکے۔ اسرائیل کے چینل 12 نے رپورٹ کیا ہے کہ زامیر نے حالیہ دنوں میں بند کمرہ اجلاسوں میں کہاہے کہغزہ سٹی کے باشندوں کے متوقع انخلا کا عمل دو ماہ سے بھی کم وقت میں مکمل ہو جائے گا اور ہم شہریوں کو انسانی ہمدردی کے تحت مخصوص علاقوں کی طرف منتقل کرنے کی پیچیدگیوں کے لیے تیاری کر رہے...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عوامی نیشنل پارٹی کی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کے لیے پارٹی وفد نامزد کر دیا۔ سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اے پی سی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی کریں گے۔ اے این پی کے زیر اہتمام اے پی سی آج اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہو رہی ہے۔ Tagsپاکستان
    پشاور میں سیلاب زدگان کیلیے امداد جمع کرنے کے کیمپ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے میچنی گیٹ کے علاقے پیر بالا چوک میں سیلاب زدگان کے لیے چند اکٹھا کرنے والے افراد پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پی سی او والے فرحان سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے چل بسا۔ واقعے کے بعد جائے وقوع پر ایس ایس پی آپریشنز اور سی ٹی ڈی کے افسران سمیت ایس پی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او پہنچے۔ پولیس کے مطابق  تھانہ مچنی گیٹ کی حدود...
    گزشتہ دو روز کے دوران مختلف حادثات میں اب تک 337 افراد جاں بحق اور 178 زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 263 مرد، 29 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں 123 مرد، 23 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ پی ڈی ایم اے نے جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران مختلف حادثات میں اب تک 337 افراد جاں بحق اور 178 زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 263 مرد، 29 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں 123 مرد، 23 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔ پی ڈی...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 26اکتوبر 2024سے لیکر 12اگست 2025 تک پالیسیز ،ہدایات ،ایس او پیز پبلک کردیے  جن میں گاڑیوں کی سہولت اور دیگر مراعات اور سہولیات کی تفصیلات شامل ہیں۔ 19مئی 2025کے نوٹیفکیشن  میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ کسی جج کی اقلیتی رائے سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے کیساتھ ہی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جائے گی ۔  اسی طرح موجودہ چیف جسٹس،سابق چیف جسٹسز ،اُنکی اہلیہ ،سرونگ ججزاور اُنکے اہل خانہ سابقہ ججز اور مرحوم ججز کی بیوہ کو متعین کردہ گیسٹ ہاؤسز پرائیویٹ وزٹس کیلئے چار روز کیلئے الاٹ کیا جائے گا،آفیشل وزٹ کیلئے وقت کی قید نہیں ہوگی ۔ سپریم کورٹ کے ججز 18سو سی سی والی 2 سرکاری گاڑیاں...
    لاہور: چینی الیکٹرک گاڑی ساز کمپنی "لیٹن آٹو گروپ" نے پنجاب میں چھوٹے الیکٹرک وہیکلز کی تیاری کیلیے پلانٹ لگانے کا اعلان کیا ہے۔کمپنی کے جنرل منیجرکی سربراہی میں 15 رکنی وفد نے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے لاہور میں ملاقات کی، جس میں منصوبے کی تفصیلات پر گفتگو ہوئی۔ وزیر صنعت نے وفدکو حکومت پنجاب کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی اور بتایا کہ سرمایہ کاروں کیلیے خصوصی معاشی زونز میں پلانٹ لگانے پر دس سال کی انکم ٹیکس چھوٹ اور مشینری کی ڈیوٹی فری درآمد جیسی سہولیات دی جا رہی ہیں۔  پنجاب تیزی سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پسندیدہ مرکز بنتا جا رہا ہے، جہاں نئی سرمایہ کاری سے...
    خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے پیش نظر تحصیل ماموند کے 24 علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی منظوری سے ضلعی انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ جس کے مطابق کرفیوکے دوران سڑک پر آنا اور گھروں سے باہر نکلنا ممنوع ہوگا۔ کرفیو16 اگست شام 5 بجے سے 21 اگست شام 5 بجے تک نافذ رہے گی۔ اعلامیے میں اپیل کی گئی ہے کہ عوام مذکورہ اوقات میں اپنی تمام سرگرمیاں ختم کر کے اپنے گھروں تک محدود رہیں، بصورت دیگر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے ذمہ دار خود ہوں گے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق جن علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے ان میں ملنگی، سپرائی،...
    تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کل ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کو پی سی بی کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق ایشیا کپ کے لیے بابر اعظم اور محمد رضوان کی واپسی کا قوی امکان ہے۔ ٹیم اسکواذ اٹھارہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوسکتا ہے۔ سلیکٹر عاقب جاوید اور  ہیڈ کوچ کی کل پریس کانفرنس میں  کھلاڑیوں کے ناموں کے اعلان کے ساتھ دورہ بنگلہ دیش اور دورہ ویسٹ انڈیز میں ناکامیوں کی وجوہات بھی بتائیں گے۔ ذرائع کے مطابق تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ کی تیاریوں پر بھی تفصیلات شئیر کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق  ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، کپتان سلمان علی آغا اور سلیکٹرز نے ہفتے کو ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست کو...
    وزیراعلیٰ کی زیر صدارت پشاور میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیف سیکرٹری، انتظامی سیکرٹریز، ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور پی ڈی ایم اے حکام نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد ریلیف اور ریسکیو آپریشن کے لیے 3 ارب روپے جاری کردیے ہیں جب کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور ڈیرہ اسماعیل خان سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہوگئے، جہاں وہ سیلاب متاثرہ خاندانوں سے ملاقات اور ان کے مسائل سنیں...
    امریکا کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے صدارتی انتخاب میں اپنے سابق حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل انعام کی نامزدگی کے لیے ایک دلچسپ اعلان کیا ہے۔ ہیلری کلنٹن نے ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا کہ اگر صدر ٹرمپ روس یوکرین جنگ کا اختتام اس شرط کے ساتھ کروا دیں کہ یوکرین کا کوئی علاقہ روس کے قبضے میں نہ جائے، تو میں انھیں نوبیل انعام کے لیے نامزد کروں گی۔ ہیلری کلنٹن کے بقول اس کا مطلب یہ ہوگا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن وقت کے ساتھ ساتھ یوکرینی علاقوں سے دستبردار ہو جائیں گے اور اگر ایسا ہوا تو یہ عالمی امن کے لیے ایک تاریخی اقدام ہوگا۔ سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی اہلیہ ہیلری کلنٹن نے یہ بات...
    اسلام آباد: حکومت نے نیویارک میں واقع قیمتی روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے عمل کو نجی شعبے کے اشتراک سے آگے بڑھانے کیلیے مالیاتی مشیروں کی تلاش کی غرض سے امریکا میں وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف سے منظوری کیلیے نجکاری کمیشن نے سمری ارسال کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مشیرِ وزیراعظم برائے نجکاری اور سیکرٹری نجکاری 20 سے 24 اگست کے دوران امریکا کا دورہ کریں گے، جس پر سرکاری خزانے سے تقریباً 30 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ یہ ایک غیر معمولی اقدام ہے کیونکہ ماضی میں حکومت نے مالیاتی مشیروں کو بیرونِ ملک جاکر راغب کرنے کے بجائے صرف خریداروں سے رابطے کیلیے روڈ شوز منعقدکیے تھے...
    وزیر دفاع نے کہا کہ نریندر مودی کیلیے دوسری جنگ بھارت کے اندر نظر آ رہی ہے جہاں ان کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں، بھارتی شہری خود کہہ رہے کہ مودی کا رویہ ایسا تھا کہ جنگ تک کی نوبت آگئی.بھارتی وزیر اعظم پر کانگریس سمیت چھوٹی ریاستوں میں بھی شہری تنقید کر رہے ہیں۔’مودی ایسے بیانات دے کر اپنے گھر میں اٹھنے والے طوفان کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم جانے اور ان کے اپنے گھر کے سیاسی افراد جانیں پاکستان کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ پاکستان کی ایٹمی صلاحیتیں اپنے دفاع میں ہیں کسی کو اس سے خطرہ نہیں ہو سکتا۔‘ان کا کہنا تھا کہ سال یا ڈیڑھ سال قبل بھارت کا...
    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر مکانات کی چھتوں پر پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے صوبائی حکومت کا چھوٹا ہیلی کاپٹر فوری طور پر بونیر روانہ کر دیا گیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے پی کے مطابق صوبائی حکومت کے بڑے ہیلی کاپٹر ایم آی 17 کو باجوڑ میں ریسکیو کے لیے بھیجا گیا ہے، صوبائی حکومت کے پاس صرف یہ دو ہی ہیلی کاپٹر ہیں جو ریسکیو سرگرمیوں کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ وزیر اعلی نے موجودہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر لوگوں کی جانیں بچانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔ موجودہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ تمام متعلقہ حکام، ڈویژنل انتظامیہ اور...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ایک اہم ڈیل کے لیے تیار ہیں، جس میں یوکرین میں جاری جنگ اور دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات پر گفتگو کی جائے گی۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے فالواپ ملاقات کے لیے تین ممکنہ مقامات بھی ذہن میں رکھے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس پر مزید پابندیوں کے خدشے نے مذاکرات کے لیے راہ ہموار کی ہے۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں فوری جنگ بندی کا امکان واضح نہیں، لیکن وہ کسی معاہدے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ امریکی صدر نے عندیہ دیا ہے کہ پیوٹن سے ملاقات کے بعد وہ یوکرینی صدر سے بھی...
    اسرائیل کے دائیں بازو کے شدت پسند وزیر خزانہ بیتزالل اسموٹریچ نے مغربی کنارے کے حساس ترین علاقے E1 میں غیر قانونی یہودی بستی کے منصوبے کی منظوری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قدم فلسطینی ریاست کے تصور کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سرائیلی وزیر اسموٹریچ نے راتوں رات مشرقی یروشلم کے علاقے کو مغربی کنارے سے الگ کرنے کا اعلان کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے دائیں بازو کے شدت پسند وزیر خزانہ بیتزالل اسموٹریچ نے مغربی کنارے کے حساس ترین علاقے E1 میں غیر قانونی یہودی بستی کے منصوبے کی منظوری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قدم فلسطینی ریاست کے تصور کو ہمیشہ کے...
    واشنگٹن: امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکا سمیت دنیا بھر میں پاکستانی اپنی آزادی کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ   14 اگست 2025ء  کے جشن آزادی کے موقع پر میں پاکستان ، امریکا اور دنیا کے طول و عرض میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کو خلوص دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ جشن آزادی تجدید عہد اور آزادی کا دن ہ، لیکن اس مرتبہ 14 اگست اس معرکہ حق کے 3  ماہ بعد آیا ہے جس میں ہم نے نہ صرف اپنی آزادی کی تجدید کی بلکہ پوری دنیا نے اس کی تائید بھی کی۔ سفیر پاکستان...
    کراچی: جشن آزادی اور معرکہ حق کی خوشی میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میوزیکل کانسرٹ کی تقریب کے انعقاد کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ تقریب میں شرکت کرنے کے لیے آنے والے شہریوں کے لیے ایکسپو سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں پارکنگ کے انتطامات کیے گئے ہیں، اسٹیکر والی گاڑیاں نیشنل اسٹیڈیم میں گیٹ نمبر1 اور گیٹ نمبر11 سے داخل ہو سکیں گی۔ تفصیلات کے مطابق 78 ویں جشن آزادی اور معرکہ حق کی خوشی میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میوزیکل نائٹ کی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تقریب کے پیش نظر ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے خصوصی ٹریفک پلان و پارکنگ کے انتظامات کیے گئے...
    کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں کے لیے سرکاری نوکریوں کے دروازے بند کر دئیے گئے ہیں، پیپلز پارٹی کی نسل پرست ذہنیت نے معاشرے کو آلودہ کردیا۔ اپنے بیان میں حافظ نعیم نے کہا ہے کہ کے فور منصوبے پر 3 ارب روپے ملے جب کہ 40 ارب روپے کی ضرورت ہے، ورلڈ بینک سے ساڑھے 4 سو ارب روپے قرضہ لے کر کے فور کے آگمینٹیشن کا کام کیا جا رہا ہے، سندھ سالڈ ویسٹ میں کرپشن کا دہندہ چل رہا ہے، ٹاؤن انتظامیہ کو کچرا اٹھانے کے اختیارات نہیں، اس شہر کے لوگوں میں غصہ ہے، ان طاقتور لوگوں کو روکنا ہوگا جس کے لیے جماعت اسلامی اپنی ذمہ...
    امریکا کے کامیاب دورے اور بھارتی عزائم کو بے نقاب کرنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں استحکام پاکستان پارٹی کے ایم پی اے شعیب صدیقی نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرائی جس میں فیلڈ مارشل کے کامیاب امریکی دورے اور بھارتی عزائم بے نقاب کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بھارت کا دہشت گردانہ چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب کرنا اورملکی وقار بلند کرنا قابل ستائش ہے۔ قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ بی ایل اے اور مجید بریگیڈ...
    یومِ آزادی صرف جشن نہیں، قربانیوں کے تسلسل کی داستان ہے اور تجدیدِ عہد کا دن ہے، یہ دن ہمیں ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ چودہ اگست وہ تاریخی دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں کے آزاد اور خودمختار ریاست کا خواب حقیقت میں بدلا۔ یوم آزادی معرکہ حق کے موقع پر پیغام ماضی دیتے ہوئے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے قاضی محمود الحسن نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’مجھے بزرگوں اور والدین سے معلوم ہوا کہ جب قائد اعظم یہاں تشریف لائے تھے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ قائداعظم نے میک موہن، جو اب صادق شہید پارک کے نام سے جانا جاتا ہے، وہاں تاریخی تقریر کی۔ قائدِ اعظم نے انگریزی میں تقریر کی، ان...
    اسلام آباد: اوورسیز پاکستانی، دیارِ غیر میں رہ کر بھی ملکی ترقی و استحکام میں پیش پیش ہیں، قومی تعمیر میں اوورسیز پاکستانیوں کو قابل ِ فخر کردار پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ معرکۂ حق یوم ِآزادی پر اوورسیز پاکستانیوں نے پیغام دیا کہ پاکستان ہمارا فخر ہے اور ہمارے سینوں میں دھڑکتا ہے۔ اوورسیز پاکستانی کا کہنا ہے یہ سچ ہے کہ ہم دیارِ غیر میں ہیں اور وطن عزیز سے ہزاروں کلو میٹر دور ہیں، مگر یہ بھی سچ ہے کہ ہم جہاں بھی رہتے ہیں ہمارے دل میں پاکستان رہتا ہے، ہمارے سینوں میں دل نہیں پاکستان دھڑکتا ہے اور ہماری سانسوں میں مچلتے جذبے کا نام پاکستان ہے۔ اوورسیز پاکستانی کا کہنا تھا...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت کو ابھی تک اقتصادی امور سے متعلقہ اہم وزارتوں کو چلانے کیلیے پرائیویٹ سیکٹر سے موزوں وفاقی سیکریٹریز نہیں ملے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ممکنہ امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کیلیے دی گئی ڈیڈ لائن بھی ختم ہو گئی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق ایک کمیٹی نے نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے چند امیدواروں سے ملاقات کی ہے تاکہ توانائی ڈویژنوں کو چلانے کیلیے انکی خدمات حاصل کی جاسکیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ ماہ  آخر میں پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسرز (PAOs) کے انتخاب کیلئے ایک اجلاس کی صدارت بھی کی جو ان وزارتوں میں تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کیلئے امیدواروں کے پروفائلز کو حتمی شکل...
    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک فلم کے لیے اسکرپٹ کی ایک بھی لائن سنے بغیر ہاں کہہ دی تھی جو 14 اگست کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ یہ بات عامر خان نے ایک انٹرویو میں بتائی۔ سپر اسٹار عامر خان نے مزید کہا کہ وہ رجنی کانت کی فلم قلی ہے جس کا اسکرپٹ سننے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی۔ عامر خان کے بقول جب ہدایت کار لوکیش کناگاراج ملنے آئے اور آتے ہی مجھ سے کہا کہ تم فلم قلی میں ایک کردار کرو۔ عامر خان نے مزید بتایا کہ جب مجھے پتا چلا کہ یہ فلم رجنی کانت کی ہے تو میں نے اسکرپٹ کی ایک بھی لائن سنے بغیر فوراً ہاں کہہ دی۔ مسٹر پرفیکشنسٹ کا کہنا تھا کہ...
    سندھ حکومت نے آبادی کو کنٹرول کرنے کیلیے نس بندی کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ میں ہر سال آبادی ایک ضلع کی آبادی جتنی بڑھ رہی ہے۔ جس کو روکنے کے لیے صوبائی حکومت مردوں میں نس بندی (ایسا مستقل آپریشن جس کے بعد بچے پیدا نہیں ہوتے) اور خواتین میں بچوں کی پیدائش میں تین ماہ کا وقفہ دینے کے لیئے خود لگانے والے انجیکشن سایانا پریس کو عام کر رہی ہے۔ محکمہ بہبود آبادی سندھ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے ساتھ مل کر صوبے کی 1,600 یونین کونسلز میں گھر گھر جا کر سروے کی تیاریاں کررہا ہے۔ سکریٹری بہبود آبادی سندھ حفیظ اللہ عباسی نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ محکمہ ساحلی علاقوں اور جزیروں میں...
    راولپنڈی : سعودی عرب میں بلیو کالر جابز کے لیے راولپنڈی میں پہلی بار ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 امیدواروں کی اسسمنٹ مکمل کرلی گئی۔ راولپنڈی میں منعقد ہونے والے ڈرائیونگ ٹیسٹ میں حصہ لینے والے 20 امیدواروں نے  موٹر سائیکل، کار اور ٹیکسی ڈرائیورز نے کمپیوٹر اور پریکٹیکل ٹیسٹ دیا۔ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو تکامل ہولڈنگ سعودی عرب کی جانب سے سرٹیفکیٹ جاری ہوں گے جس کے تحت وہ مملکت میں بلیو کالر جابز کے اہل قرار پائیں گے۔ ڈرائیونگ ٹیسٹ کا اسسمنٹ انچارج لائسنس برانچ، نیفڈیک نمائندے اور اسسمنٹ افسران موجودگی میں ہوا۔ سٹی ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ  یہ بیرونِ ملک روزگار کے خواہشمند افراد...
    وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی ایپکس کمیٹی نے قومی مقابلہ کتبِ سیرت، نعت و مقالات 2025 کے نتائج کو حتمی شکل دے دی۔ سیرت نویسی میں نمایاں کام کرنے والوں کو ان نتائج کے مطابق اگلے ماہ 12 ربیع الاوّل کو الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کے موقع پر انعامات سے نوازا جائے گا۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن کی زیر صدارت ماہرین تعلیم اور اسلامی سکالرز پر مشتمل ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزارتِ مذہبی امور میں منعقد ہوا۔ دیگر اراکین میں ڈاکٹر ریاض مجید، ڈاکٹر یوسف فاروقی، ڈاکٹر محمد سجاد، ڈاکٹر اکرام الحق یٰسین، ڈاکٹر محی الدین ہاشمی، ڈاکٹر محمد الیاس، ڈاکٹر فیروز الدین شاہ، ڈاکٹر منزہ بتول شامل...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں سیاسی شخصیت کے خلاف پیش ہونے کے لیے 7 کروڑ روپے  بطور فیس کی پیش کش ہوئی تھی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں  ہوا، جس میں نکتہ اعتراض پر اپوزیشن رکن سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ 26 آئینی ترمیم کے بعد ایوان اور عدلیہ کو دفن کردیا گیاہے ۔ آج سپریم کورٹ میں وکلا کو داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔ عدالتی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ لوگوں کو عدالتی فیس بڑھنے کے بعد مشکلات کا سامنا ہے ۔ تھوک کے حساب سے رہنماؤں اور ورکرز کو جھوٹی...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف  نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔  وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک، افغان سرحد سمبازا پر خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔ وزیراعظم نے سمبازا میں پہلے47 اور کل 3 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خارجیوں کو ہلاک کرنے پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان شب و روز ارضِ وطن کو دہشت گردوں سے پاک کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ افواج پاکستان کو مجھ سمیت پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی...
    لوئر دیر: باجوڑ میں قبائلی عمائدین اور فتنۃ الخوارج کا جرگہ ناکام ہوگیا، جب کہ قیام امن کے لیے فوجی آپریشن جاری ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق باجوڑ میں فتنۃ الخوارج اور قبائل عمائدین کے درمیان مصالحت کے لیے بلایا گیا جرگہ ناکام ہو گیا  جب کہ علاقے میں مکمل کرفیو بھی نافذ ہے اور تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہیں۔ ذرائع کے مطابق باجوڑ میں فوجی آپریشن جاری ہے اور گن شپ ہیلی کاپٹر فضائی نگرانی کے ساتھ ساتھ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
    HAGUE: عالمی مستقل ثالثی عدالت نے پاکستان کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مغربی دریائوں کا پانی پاکستان کے بلا روک ٹوک استعمال کیلیے چھوڑ دے۔ پاکستان نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ہیگ میں قائم مستقل ثالثی عدالت کی پریس ریلیز کے مطابق عدالت نے یہ حتمی فیصلہ (بائنڈنگ ایوارڈ)8 اگست کو جاری کیا جو پاکستان کی جانب سے 19 اگست 2016 کو بھارت کے خلاف دائر کردہ ثالثی کے نتیجے میں سامنے آیا، یہ کارروائی سندھ طاس معاہدے کے آرٹیکل IX کے تحت کی گئی تھی۔ فیصلے میں آرٹیکل 3 (مغربی دریاؤں سے متعلق شق) کے حوالے سے کہا گیا کہ بنیادی اصول یہ ہے کہ بھارت مغربی دریاؤں کے...
    اسلام آباد: حکومت نے ملک میں نیٹ ورک کی توسیع اور 5G ٹیکنالوجی کے نفاذ کیلیے اسپیکٹرم کی نیلامی کا عمل  تیزکرنے کی غرض سے اعلیٰ سطح ایڈوائزری کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دیدی ہے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فریکوئنسی اسپیکٹرم کے مؤثر استعمال سے ٹیلی کام نیٹ ورک کی توسیع، ٹیلی ڈینسٹی میں اضافہ اور موبائل براڈ بینڈ سروسزکے معیار میں بہتری ممکن ہے، جو کہ ملک میں 5G ٹیکنالوجی کیلیے  اہم قدم ہے۔ وزارت نے بتایا کہ پاکستان میں اب تک 700 MHz، 2300 MHz، 2600 MHz اور 3500 MHz بینڈزکاکمرشل سیلولر سروسزکیلیے استعمال عالمی معیارکے مقابلے میں کافی کم ہے، ماضی...
    وفاقی ادارہ شماریات کے سربراہ ڈاکٹر نعیم الظفر نے کہا ہے کہ اعداد و شمار کو محض نمبرز کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے، اس ڈیٹا کو پالیسیوں اور منصوبوں کو وضع کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے جس سے ہماری قومی ترقی کو فروغ ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں یو این ایف پی اے کے تعاون سے ’’ڈیٹا کی تشریح اور اس کے استعمال‘‘ کے موضوع پر منقعد تین روزہ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں صوبائی محکمہ منصوبہ بندی و ترقی، بیورو آف اسٹیٹکس، تعلیم، صحت، معیشت اور تحقیقاتی اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ ورکشاپ میں تعلیم، صحت، معیارِ زندگی، پانی و...
    مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ سندھ کے سینئر وزیر کی جانب سے ڈمپر مافیا کے سرغنہ کے پاس بنفس نفیس پہنچ کر ڈمپر مافیا کو نقصان کی فوری ادائیگی کی یقین دہانی اور ڈمپر کے نیچے کچل کر جاں بحق ہونے والوں کے خاندان کو نظر انداز کرنا نسلی امتیاز کی بدترین مثال ہے۔ اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میں آفاق احمد نے کہا کہ اگر پی پی نے اپنی روش نہ بدلی تو اس کا نسلی امتیاز سندھ کو تقسیم کردے گا، حادثے کے ذمہ دار ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار، ڈمپر قبضے میں لینے اور مقدمہ درج کرنے کی بجائے ڈمپر مافیا کو خوش کرنے کیلئے مہاجر نوجوانوں پر جھوٹے مقدمات قائم کرکے بھیڑ بکریوں...
    کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے راشد منہاس روڈ پر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ہونے والے خونی حادثے کی تحقیقات کے لیے چار رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق آتشزدگی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کی زیر نگرانی ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ٹیم کے اراکین میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی، ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی مستوئی اور ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ ون انعم تجمل ٹیم میں شامل ہوں گے۔ تحقیقاتی ٹیم آتشزدگی کے ان واقعات میں ملوث تمام ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے ٹھوس کوششیں کرے گی، ٹھوس...
    ویب ڈیسک:  وہ پاکستانی شہری جو کویت میں نوکری کی تلاش میں ہیں لیکن اہلیت کے معیار اور درخواست دینے کے طریقہ کار سے واقف نہیں تو یہ تحریر ان کیلیے مفید ثابت ہوگی۔  وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ (او پی اینڈ ایچ آر ڈی) کے ذیلی ادارے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) نے کویت کی جانب سے پاکستان کیلئے ویزا پالیسی کی بحالی کے بعد شہریوں کیلیے خلیجی ملک میں نئی نوکریوں کیلیے درخواستیں کھول دیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں  یہ اعلان نوکریوں کے متلاشی پاکستانیوں کیلیے کویت کی بڑھتی ہوئی لیبر مارکیٹ میں کام کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔ حکومت کی فعال اور کاروبار...
    ایران نے پاکستان کیلیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مدثر نے اس پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پیغام جاری کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ ایران ایئر نے کوئٹہ - زاہدان - مشہد کی براہ راست پروازیں شروع کی ہیں،  جو تین تاریخی شہروں کو بے پناہ صلاحیتوں سے جوڑیں گی۔  انہوں نے کہا کہ تینوں شہر کے لوگوں کا براہ راست پروازیں شروع کرنے کا دیرینہ مطالبہ تھا جبکہ نئے فلائٹ آپریشنز خطے میں کاروبار، سیاحت اور لوگوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دیں گے۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ  ہمارے جغرافیہ کی گہرائی اور اپنی اقتصادی ضروریات کو دیکھتے...
    جنوبی افریقا سے زرافوں کی بڑی کھیپ اسی ماہ پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ وائلڈلائف رینجرز پنجاب کے ڈائریکٹر پراجیکٹ مدثر حسن نے بتایا کہ 12 زرافے درآمد کیے جا رہے ہیں جن میں سے 9 لاہور سفاری زو اور 3 لاہور چڑیا گھر میں رکھے جائیں گے۔ یہ زرافے خصوصی انتظامات کے تحت بذریعہ فضائی راستہ لاہور پہنچیں گے۔ مدثر حسن کے مطابق پاکستان پہنچنے کے بعد زرافوں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا جہاں کم از کم 15 دن سے ایک ماہ تک ان کا مکمل طبی معائنہ اور دیکھ بھال کی جائے گی۔ صحت یابی کی رپورٹ کے بعد ہی انہیں عوام کے لیے نمائش میں لایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ زرافوں کی شپنگ...
    ویسٹ انڈیز نے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 280 رنز بناتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 281 رنز کا ہدف دے دیا۔ ٹرینیڈاڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 280 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ایون لوئس 60 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کے برینڈن کنگ صرف 4 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے اور پہلی وکٹ گرتے ہی ایون لوئس اور کارٹے کے مابین 77 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن کارٹے 30 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ لئس 60 رنز بنا کر آوٹ...
    اسلام آباد: بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے اربوں روپے کا خسارہ قومی خودمختاری کے سامنے حقیر ثابت ہوگیا۔ وزارت دفاع کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کے حوالے سے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کرایا گیا ہے، جس کے مطابق فضائی حدود کی بندش کے نتیجے میں یومیہ 100 سے 150 بھارتی طیارے متاثر ہوئے ہیں اور فضائی ٹریفک میں تقریباً 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ جواب کے مطابق پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کو بھارتی ایئرلائنز رجسٹرڈ طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش کے باعث تقریباً 4.1 ارب روپے کا خسارہ ہوا اور یہ خسارہ 24 اپریل سے 30 جون2025 کے دوران اوور فلائنگ آمدنی میں ہوا۔ 2019...
    اسلام آباد: وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے مزیدامدادی سامان روانہ   کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق غزہ کے لیے امدادی سامان کی فراہمی کے حالیہ سلسلے میں مزید200ٹن امدادی سامان 2 خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کیا گیا۔ اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 18ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پرواز روانہ کی گئی۔ قبل ازیں 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 17 ویں کھیپ 7 اگست کو روانہ کی گئی تھی۔ 18 ویں کھیپ میں 100 ٹن امدادی سامان بشمول راشن بیگز، تیار کھانا اور ادویات روانہ کیا گیا ہے۔ اب تک 18امدادی کھیپوں کے ذریعے بھیجی گئی امداد کا مجموعی وزن 1815 ٹن ہے۔ سامان...
    اسلام آباد (اے پی پی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کو ان کے 67 ویں یومِ شہادت پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ آج سے 67 برس قبل میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) نے دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے مادرِ وطن پر جان قربان کی ۔پوری قوم میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔ پاکستان آج ان عظیم سپوتوں کی قربانیوں کی بدولت محفوظ ہے۔ ہم اپنے...
    اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے برآمدات کے گزشتہ برس کے ہدف، 3.8 ارب ڈالر کے حصول کی پذیرائی اور 30 ارب ڈالر کے ہدف کو عبور کرنے کے لیے آئندہ برسوں کے سالانہ اہداف اور درکار اقدامات پر جامع لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ این آئی ٹی بی اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اقدامات سے متعلق اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ڈیجیٹائزیشن سے معیشت کی ترقی اور اسے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات کو 30 ارب ڈالر تک پہنچانے کے لیے پورا...
    پشاور: ترجمان خیبر پخونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے افغانستان سے بات چیت کا آغاز ناگزیر ہے۔ اپنے بیان میں مشیر اطلاعات و ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ مقامی جرگوں کی سفارشات بھی امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات کی حمایت کرتی ہیں۔ افغانستان سے مذاکرات کے لیے صوبائی، وفاقی اور قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک مشترکہ جرگے کی تشکیل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو اعتماد میں لیے بغیر ضم شدہ اضلاع سمیت پورے صوبے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ قیامِ امن میں افغانستان ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے۔ضم اضلاع کا افغانستان کے ساتھ 2200 کلومیٹر سے زائد...
    اسلام آ باد: وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس میں شرکت کے لیے 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چین میں 4 ستمبر کو پاکستان کی جانب سے B2B انویسٹمنٹ کانفرنس  منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بیجنگ میں اس کانفرنس کی میزبانی پاکستانی سفارت خانہ اور ایس آئی ایف سی کریں گے۔ حکومت کی جانب سے تمام صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ چین میں پیش کیے جانے والے سرمایہ کاری منصوبے فوری فراہم کریں۔ وزیراعظم خود B2B کانفرنس سے پہلے بریفنگ سیشن میں منصوبے ریویو کریں گے۔ اس سلسلے میں چیف سیکرٹریز کو منصوبوں کے اسکوپ اور سرمایہ کاری کی تفصیلات پر بریفنگ دینے کی...
    کراچی: متحدہ عرب امارات میں اگست اور ستمبر کے دوران شیڈول سہ فریقی سیریز کے حوالے سے پاکستان اور افغانستان کے شائقین کے لیے الگ الگ اسٹینڈ مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کرکٹ پاکستان ویب سائٹ کے مطابق شارجہ کی انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے تاکہ ماضی کی طرح دوبارہ کوئی برا واقعہ رونما نہ ہو سکے۔ سیکیورٹی پروٹوکول کے تحت پاکستان اور افغانستان کے شائقین کے لیے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں الگ الگ داخلی دروازے اور اسٹینڈ مختص کیے جائیں گے۔ منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ ٹکٹوں کی فروخت قومیت کی بنیاد پر محدود کی جائے گی اور شائقین کو ٹورنامنٹ کے دوران مخصوص...
    اسلام آباد: پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے اپیلیٹ ٹریبونل تشکیل دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے دو قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابت کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے اپیلیٹ ٹربیونل تشکیل دے دیا۔ اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق اپیلیٹ ٹربیونل مقرر کیے گئے ہیں، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اپیلیٹ ٹربیونل میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پر اپیل کی جاسکے گی۔ این اے 66 وزیر آباد، پی پی 87 میانوالی اور این اے 129 لاہور میں ضمنی انتخاب کےلیے اپیلیٹ ٹربیونل بنایا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق تینوں حلقوں میں پولنگ 18 ستمبر کو ہوگی۔ واضح رہے کہ...
    روس سے تیل خریدنا بند نہ کیا تو مزید ٹیرف کیلیے تیار رہیں، ٹرمپ کا چین کو انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقتصادی، تجارتی اور عالمی سیاسی معاملات پر اہم بیانات دیے ہیں، صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ مائیکروچپس اور سیمی کنڈکٹرز پر 100 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا تاکہ امریکی معیشت کو تقویت دی جا سکے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارتی حکومت کو روس سے تیل خریدنے کی قیمت چکانی ہوگی اگر بھارت نے روسی تیل کی خریداری بند نہ کی تو اس پر مزید تجارتی پابندیاں اور ٹیرف نافذ کیے جائیں گے۔ صحافیوں سے...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کر لی گئی۔ قرارداد کے متن کے مطابق ایوان سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے۔ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد سوشل میڈیا کے درست استعمال کے لیے قوانین بنائے۔ ڈیجیٹل حقوق، قواعد اور اخلاقیات کی آگاہی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ پاکستان شہریت ترمیمی بل 2025 وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی جانب سے پاکستان شہریت ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ شہریار آفریدی نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ شہریت بل ہے کیا، ایوان کو بتایا جائے۔ وزیر مملکت داخلہ نے...
    اسلام آباد: پاکستان نے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑنے کے لیے یکم ستمبر تک کی حتمی ڈیڈ لائن دے دی۔ حکومتی فیصلے کے تحت اب صرف 26 دن باقی رہ گئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افراد اور کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کو اپنے ممالک واپس جانا ہوگا۔ اس سلسلے میں واضح کیا گیا کہ انخلا کے عمل کے دوران کسی کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی جائے گی اور واپس جانے والوں کے لیے خوراک اور صحت کی سہولیات کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ فیصلے کا مقصد ملک میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے مسئلے کو...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی آئی ٹی کمپنی پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (PRAL) کو 6ماہ میں ختم کرنے کا دیا ہے .حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے گزشتہ ماہ یہ فیصلہ اس وقت کیا جب PRAL کے بورڈ اراکین بھی اجلاس میں موجود تھے۔  PRAL گزشتہ تین دہائیوں سے ایف بی آر کیلیے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے، ٹیکس ادائیگی اور دیگر اہم ڈیٹاکا مرکزی ذخیرہ رہی ہے، تاہم اس کا موجودہ ہارڈویئر اور سافٹ ویئر فرسودہ ہوچکا ہے، جس سے اس کی سروسزکی پائیداری پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ملکیتی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (PRAL) کو چھ ماہ کے اندر ختم کرنے اور اس کی جگہ نئی جدید اور خودمختار تنظیم قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے گزشتہ ماہ یہ فیصلہ اس وقت کیا جب PRAL کے بورڈ اراکین بھی اجلاس میں موجود تھے۔  PRAL گزشتہ تین دہائیوں سے ایف بی آر کیلیے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے، ٹیکس ادائیگی اور دیگر اہم ڈیٹاکا مرکزی ذخیرہ رہی ہے، تاہم اس کا موجودہ ہارڈویئر اور سافٹ ویئر فرسودہ ہوچکا ہے، جس سے اس کی سروسزکی پائیداری پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ 2019 میں حکومت...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2028 میں ہونے والے لاس اینجلس اولمپکس کے لیے اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان کر دیا۔ وائٹ ہاؤس میں منعقدہ خصوصی تقریب میں ٹاسک فورس کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یہ فورس اولمپکس کو محفوظ، بے مثال اور تاریخی کامیابی بنانے کے لیے کام کرے گی۔ ٹاسک فورس کو گیمز کی سیکیورٹی، لاجسٹکس، ویزہ پراسیسنگ اور انٹرنیشنل مہمانوں کے کریڈنشلنگ جیسے اہم امور سونپے گئے ہیں۔ صدر ٹرمپ خود اس فورس کے چیئرمین ہوں گے، جب کہ نائب صدر جے ڈی وینس اس کے ڈپٹی چیئرمین کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 26 ویں ترمیم پر بہتری کے لیے اپوزیشن کو مذاکرات کے لیے دعوت دے دی۔ قومی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 26 ویں ترمیم جس شکل میں ہوئی، کیا گناہ کیا ہے؟ ایوان نے دو تہائی اکثریت سے منظور کی ہے لیکن آپ سمجھتے ہیں کہ اس میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے تو آئیں بیٹھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا میں ججز کی تعیناتی اس طرح ہوتی ہے، دس دس سال فوجداری مقدمات کے فیصلے نہیں ہوتے۔ وزیر قانون نے کہا کہ 108 ترامیم کا مسودہ قانون و انصاف کی کمیٹی میں پڑا ہوا ہے، آئیں اس کا جائزہ لیں،...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ترسیلاتِ زر پر سبسڈی اسکیم کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ابتدائی طور پر 30 ارب روپے کی اضافی گرانٹ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزارتِ خزانہ نے اسٹیٹ بینک کے مطالبے کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تسلیم کیا ہے، جس کے بعد پاکستان ریمیٹینس انیشی ایٹو (PRI) کو دوبارہ فنڈنگ دی جائے گی۔ وزارتِ خزانہ کے حکام نے بتایا کہ اسکیم کیلیے بجٹ میں کوئی رقم مختص نہیں کی گئی تھی، اس لیے 30 ارب روپے کی رقم ہنگامی فنڈ سے فراہم کی جائے گی۔ ایک بار یہ رقم خرچ ہو جائے تو مالی سال کے دوران مزید فنڈزکی منظوری دی جا سکتی...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کیے جانے کے واقعے کیلیے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے ڈیفنس میں معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیٹی کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ حکم نامے میں سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور سندھ پولیس و پراسیکیوشن کے نمائندے شامل ہیں، مشترکہ کیمٹی میں بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر محمد سرفراز علی میتلو ، نائب صدر محمد راحب لاکھو ، سیکریٹری و نائب سیکریٹری سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن مرزا سرفراز احمد اور وسیم سیف کھوسو شامل...
    گلگت بلتستان : وزیراعظم شہباز شریف نے میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے 4 ارب کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے 4 ارب روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اعلان کردہ امدادی رقم چند روز میں وفاق کی جانب سے جی بی حکومت کو فراہم کر دی جائے گی۔ دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گل بر خان نے ملاقات کی اور انہیں جے بی میں حالیہ بارشوں، سیلابی صورتحال اور اس سے ہونے والے تباہی سے آگاہ کیا۔انہوں نے وزیراعظم کو ریسکیو اور امدادی کارروائیوں کے حوالے سے...
    گلگت ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہےکہ  وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی سیلاب اور دیگر آفات سے متاثرہ علاقوں کے لیے عالمی فنڈز لائے، ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان سے ملاقات کے بعد گلگت بلتستان میں سیلاب سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا جی بی میں سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے آیا ہوں۔ آئندہ نسلوں کیلیے سبق۔۔شیخ حسینہ واجد کی رہائشگاہ’’ آمریت کی یادگار‘‘ کے طور پر میوزیم میں تبدیل وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا سیلابی صورتحال کے باعث ہونے والے جانی و...
    ایس سی او اور ای سی او فورم پر یکساں موقف رکھتے ہیں، مواقع سے بھرپور استفادہ کرنا ہو گا، وزیر خارجہ دونوںراہ میں حائل رکاوٹیں دور کریں گے ،تجارتی اور معاشی تعاون سے متعلق بزنس فورم سے خطاب نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ایران بزنس فورم کا انعقاد خوش آئند ہے۔پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی اور معاشی تعاون سے متعلق بزنس فورم سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔نائب وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات مذہبی اور ثقافتی رشتے میں بندھے ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ دو طرفہ تجارت کا حجم 10 ارب...
    اسلام آباد : ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، اسرائیلی جارحیت کے خلاف حمایت پر دل سے شکر گزار ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ مہمان نوازی پر وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستانی قوم کا شکر گزار ہوں، پاکستان کے علمائے کرام اور سیاسی قیادت سے مفید گفتگو ہوئی۔ مسعود پزشکیان نے کہا کہ عصر حاضر میں امت مسلمہ کے اتحاد کی سخت ضرورت ہے.پاکستان اور ایران کے تعلقات مشترکہ ثقافت اور مذہب پر مبنی ہیں، علامہ اقبال کی شاعری ہمارے لیے بھی مشعل راہ ہے.شاعر مشرق کی شاعری کی اساس امت مسلمہ کا اتحاد ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ...
    اسلام آباد: بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع ریکوڈک سونے اور تانبے کے منصوبے کے لیے پاکستان کو عالمی مالیاتی اداروں اور کثیرالملکی ڈونرز کی جانب سے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش موصول ہوئی ہے، جو کہ منصوبے کی کل مالی ضروریات یعنی 3 ارب ڈالر سے کہیں زیادہ ہے۔ ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ مالی معاونت کی پیشکش کرنیوالے اداروں میں ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB)، اسلامی ترقیاتی بینک (IDB)، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC)، یو ایس ایکزم بینک، جرمنی اور ڈنمارک کے ادارے شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کا مالی بندوبست حتمی مراحل میں ہے جبکہ پیٹرولیم کے وفاقی وزیر علی پرویز ملک، اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی مدد سے...
    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے اسپتالوں میں تمام پاکستانیوں اور ایران، افغانستان سمیت کئی ممالک کے شہریوں کیلیے مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی جانب سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران کے اعزاز میں کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک پروقار ظہرانے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر سعید غنی اور سندھ حکومت کے ترجمان گنہور خان اسران، سمیتا افضال سید، سعدیہ جاوید، بلند خان جونیجو، عقربہ فاطمہ،...
    سندھ کے جیلوں میں اس وقت ساڑھے پچیس ہزار سے زائد قیدی موجود ہونے کے باعث بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محکمہ جیل میں نئی بھرتیوں کے تحت 6ہزار افسران و اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دستاویزات کے مطابق پہلے مرحلے میں ایک ہزار اہلکاروں کو اور دوسری مرحلے میں پانچ ہزار اہلکاروں و افسران کو بھرتی کیا جائے گا۔ محکمہ جیل کے مطابق اس وقت سندھ کے جیلوں میں ساڑھے پچیس ہزار سے زائد قیدی موجود ہونے کے باعث بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، قانون کے مطابق تیرہ ہزار قیدیوں پر چار ہزار نفری مقررکی جاتی ہے۔ سندھ بھر کے جیلوں میں کمیونیکیشن کیلیے جدید وائرلیس سسٹم، سی سی ٹی وی اور کمانڈ اینڈکنٹرول...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)وزیراعظم کی ہدایت پر ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر غیر ملکی مسافروں کی سہولت کے لیے علیحدہ امیگریشن کانٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ اقدام پاکستان میں سیاحت کے فروغ، تجارتی سرگرمیوں کے تسلسل اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو مزید سہولت فراہم کرنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔(جاری ہے) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر ان کانٹرز کے قیام سے ہوائی اڈوں پر امیگریشن پراسیسنگ کا وقت کم ہو جائے گا۔کائونٹرز کے علیحدہ ہونے سے وطن واپس آنے والے پاکستانی بھی اس اقدام کی بدولت کم وقت میں امیگریشن کروا سکیں گے۔حکومت کا یہ اقدام پاکستان کو بین الاقوامی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور...
    کراچی (نیوز ڈیسک) وہ پاکستانی شہری جو بحرین جانا چاہتے ہیں لیکن ویزا حاصل کرنے کے آسان طریقہ کار اور فیس سے نا واقف ہیں اُن کیلیے یہ تحریر مفید ثابت ہوگی۔ بحرین ایسے پاکستانی شہریوں کو وزٹ ویزا دینے کیلیے ایک آسان طریقہ کار پیش کرتا ہے جو مشرق وسطیٰ کے ملک کو سیاحوں کی حیثیت سے دریافت کرنا چاہتے ہیں۔ بحرین پاکستانی شہریوں کو آن لائن اور آن آرائیول دونوں ویزا کی سہولت دیتا ہے جو کچھ شرائط اور ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ بحرین کی وزارت داخلہ، قومیت، پاسپورٹ اور رہائشی امور (این پی آر اے) نے پاکستان سے سیاحوں کیلیے ای ویزا کے اجراء کیلیے ایک آن لائن سروس کا آغاز کیا ہے۔ ویزا کی...
    اسلام آباد: وزیراعظم کی ہدایت پر ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر غیر ملکی مسافروں کی سہولت کے لیے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اقدام پاکستان میں سیاحت کے فروغ، تجارتی سرگرمیوں کے تسلسل اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو مزید سہولت فراہم کرنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر ان کاؤنٹرز کے قیام سے ہوائی اڈوں پر امیگریشن پراسیسنگ کا وقت کم ہو جائے گا۔ کاؤنٹرز کے علیحدہ ہونے سے وطن واپس آنے والے پاکستانی بھی اس اقدام کی بدولت کم وقت میں امیگریشن کروا سکیں گے۔ حکومت کا یہ اقدام پاکستان کو بین الاقوامی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کے لیے...
    راولپنڈی: تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ پولیس کو 15 پر کال موصول ہوئی تھی کہ ایک گھر سے چیخنے چلانے کی آوازیں آ رہی ہیں، جس پر فوری رسپانس دیتے ہوئے اہلکار موقع پر پہنچے۔ پولیس کے مطابق گھر کے اندر ایک شخص کو اسٹریچر پر بندھا ہوا پایا گیا، جسے فوری طور پر آزاد کرایا گیا۔ متاثرہ شخص نے بتایا کہ اسے نوکری کی پیشکش کر کے بلایا گیا اور نشہ آور شے پلا کر نیم بیہوشی کی حالت میں مختلف میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے، جن کا مقصد گردہ نکال کر فروخت کرنا تھا۔ پولیس نے موقع سے پیوندکاری میں استعمال...
    وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی کاوشوں سے گوادر کیلئے کراچی سے مزید دو پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق  پی آئی اے کی کراچی سے گوادر نئی پروازیں اگست کے پہلے ہفتے سے شروع ہوں گی۔  وزیر بحری امور جنید انور کا کہنا ہے کہ  تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے فضائی رابطے میں توسیع ناگزیرہے، صرف ایک پرواز چل رہی تھی، پروازوں کا اضافہ اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ  پروازوں کی بحالی وزیراعظم کے کاروبار دوست وژن کا عملی اظہار ہ، گوادر فری زونز کی فعالی میں بہتر فضائی رسائی بنیادی حیثیت رکھتی ہےْ جنید انور نے کہا کہ فضائی سہولیات سے سرمایہ کاری اور تجارت کے مواقع بڑھیں گے اور تاجر برادری، پورٹ...
    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی بھارتی دعویٰ پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ آپریشن سندور پر بھارتی پارلیمنٹ میں بحث پر دفتر خارجہ  کی جانب سے ردعمل سامنے آ گیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان آپریشن سندور پر  ہندوستانی رہنماؤں کے بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانات کو  مسترد کرتا ہے۔ اس طرح کے  بیانات تنازعات کو بڑھاوا دینے کے خطرناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ  بھارت نے پہلگام حملے کی تحقیقات اور  ثبوتوں کے بغیر پاکستان پر حملہ کیا۔ 6 اور 7 مئی  کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان میں حملہ کیا۔ بھارتی حملے سے بے گناہ بچے، خواتین اور مرد شہید ہوئے۔...
    آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی بھارتی دعویٰ پاکستان کیلیے اہمیت نہیں رکھتا، دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی بھارتی دعویٰ پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ آپریشن سندور پر بھارتی پارلیمنٹ میں بحث پر دفتر خارجہ کی جانب سے ردعمل سامنے آ گیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان آپریشن سندور پر ہندوستانی رہنماؤں کے بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتا ہے۔ اس طرح کے بیانات تنازعات کو بڑھاوا دینے کے خطرناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے کی تحقیقات اور ثبوتوں کے بغیر پاکستان پر حملہ کیا۔ 6...
    لندن/ نیویارک: پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان اور وِیگن کونسل کی کابینہ کی رکن نازیہ رحمان نے اقوام متحدہ میں برطانیہ اور یورپی یونین کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا۔ نازیہ رحمان نے اقوام متحدہ کے ہائی لیول پولیٹیکل فورم برائے پائیدار ترقی میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کانگریس آف لوکل اینڈ ریجنل اتھارٹیز کے تحت سوشل انکلوژن کمیٹی کی چیئر کے طور پر خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتیں غربت کے خاتمے، معاشرتی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’اقوام متحدہ میں وِیگن بورو، گریٹر مانچسٹر اور برطانیہ بھر کی مقامی حکومتوں کی نمائندگی کرنا میرے لیے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اگر آپ بھی بچے کی اچھی جسمانی و ذہنی صحت کیلیے بینظیر نشوونما پروگرام میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو شمولیت کیلیے اہلیت کی شرائط اور اندراج کا طریقہ جان لیں۔ بینظیر نشوونما پروگرام سے استفادہ حاصل کرنے کیلیے خواتین کو بی آئی ایس پی کفالت پروگرام میں باقاعدہ رجسٹرڈ ہونا چاہیے اور رجسٹریشن کی درج ذیل شرائط پر پورا اترنا ہوگا: حاملہ خواتین دودھ پلانے والی مائیں بچے کی عمر 2 سال سے کم (0 سے 23 ماہ) پروگرام میں شمولیت کے اندراج کا طریقہ: پروگرام میں رجسٹریشن کروانے کیلیے تحصیل ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز اسپتال میں نشوونما مرکز قائم کر دیا گیا ہے۔ اگر آپ اوپر دی گئی تمام شرائط پر پورا اترتی ہیں تو...
    بھارتی مودی سرکار کی اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام سازشوں میں سے ایک فیک انکاؤنٹرز کا سلسلہ بھی ہے۔ قوم پرستی کے جنون کو ہوا دینے کے لیے آپریشن "شیو شکتی" فیک انکاونٹرز کی ایک اور قسط ہے۔ مودی سرکار نے مصنوعی بیانیہ  بنانے کے لیے 2 بے گناہ افراد کو ایل او سی پر شہید  کر دیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر  2دہشت گردوں کو ہلاک کیا ۔  اس حوالے سے بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔  پونچھ کے قریب ایل او سی پر دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں 3 ہتھیار بھی برآمد  کیے گئے۔ آپریشن شیو شکتی  انٹیلیجنس یونٹس اور...
    معروف بھارتی اداکار اور فلم ساز عامر خان نے اپنی نئی فلم "ستارے زمین پر” یوٹیوب پر دستیاب کرنے کا اعلان کردیا۔  عامر خان نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا ہے کہ ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ستارے زمین پر‘ یکم اگست سے ان کے یوٹیوب چینل Aamir Khan Talkies پر دستیاب ہوگی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ فلم 100 روپے کی ادائیگی پر 48 گھنٹوں کے لیے دستیاب ہوگی اور اسے دیکھا جا سکے گا جبکہ اس چینل پر عامر خان کی دیگر فلمیں بھی دستیاب ہوں گی۔ یہ فلم چھ ہفتے قبل سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی اور باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھا چکی ہے۔ عامر خان نے...