2025-09-17@21:38:58 GMT
تلاش کی گنتی: 21190
«تیز ترین»:
اسلام آباد: بھارتی آبی جارحیت جاری ہے، انڈیا نے ایک بار پھر دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہٹیاں بالا دریائے جہلم مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے سرحدی قصبہ اوڑی سے آزاد کشمیر کے سرحدی قصبہ چکوٹھی، چناری میں داخل ہوتا ہے، چکوٹھی سے آزاد کشمیر...
دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہونے کے باعث چشتیاں کے نواحی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور 50 کے قریب بستیاں زیرآب ہوگئیں۔ بند ٹوٹنے سے پانی گھروں اور آبادیوں میں داخل ہوگیا، بستی میروں بلوچاں، موضع عظیم، قاضی والی بستی، بستی شادم شاہ اور دلہ عاکوکا سمیت 50 کے...
امریکا کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر بھاری تجارتی محصولات عائد کیے جانے کے بعد بھارتی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر گر گیا۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 88.19 پر بند ہوا، جبکہ دن کے دوران یہ مزید کم ہوکر 88.30 کی سطح تک بھی پہنچا، جس...
لاہور: پنجاب کے تین بڑے دریا اس وقت سپر فلڈ کی لپیٹ میں ہیں اور اب تک صوبے میں 28 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، جن میں زیادہ تر گوجرانوالہ ڈویژن میں فلیش اور اربن فلڈنگ کے دوران ہوئیں جبکہ دریائے راوی اور چناب کے بالائی حصوں میں پانی کی سطح کم اور ڈاؤن...
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور جمہوریہ آرمینیا کے وزیر خارجہ ارارت میرزویاں کے درمیان ایک خوشگوار اور تعمیری ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور آرمینیا کے درمیان باقاعدہ سفارتی تعلقات کے قیام پر غور کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آرمینیا اور آذربائیجان کے...
بھارتی پنجاب میں جاری سیلابی کیفیت میں ریلیف آپریشن کے دوران ریسکیو اہلکاروں کی مقامی افراد سے گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں ریسکیو اہلکاروں کو متاثرین کو یقین دہانی کراتے اور ان سے گھروں کو خالی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تاکہ وہ ریسکیو ٹیموں کے...
سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس سے سیکریٹ سروس کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر 29 اگست کو کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: کملا ہیرس کی ناکامی کا ذمہ دار جوبائیڈن، غضبناک ڈیموکریٹس پھٹ پڑے امریکا میں سابق نائب صدور کو عام طور پر 6 ماہ تک...
پشاور: صوبائی دارالحکومت اور ملحقہ قبائلی اضلاع میں افغان مہاجرین کی جانب سے 1978 کی پالیسی کا سہارا لے کر جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین پرانی تاریخوں میں بنائے گئے مینول شناختی کارڈز، ڈومیسائل، کرایہ نامے، ڈرائیونگ لائسنس اور زمینوں...
مہنگائی کی حالیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران عام استعمال کی 6 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی، 18 کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 27 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق عمومی طور پر مہنگائی کی شرح میں 0.62...
ANKARA: ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات مکمل طور پر معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تجارتی جہازوں کو اسرائیل بندرگاہوں میں جانے پر پابندی عائد کردی اور اسرائیلی طیاروں کے لیے فضائی حدود بھی بند رہے گی۔ ترک میڈیا کے مطابق وزیرخارجہ ہاکان فیدان نے پارلیمنٹ کے غیرمعمولی اجلاس میں خطاب...
سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان کے اندر تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ٹھکانوں پر فضائی حملے بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق ہیں۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت پر پاکستان کو بھارت کے خلاف ایف اے ٹی ایف میں...
ترکیے وزیر خارجہ حقان فدان نے کہا ہے کہ ترکیے نے اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات منقطع کردیے ۔ ترک پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے حقان فدان نے کہا کہ ترک بحری جہازوں کے اسرائیلی بندرگاہوں پر جانے اور اسرائیلی بحری جہازوں کے ترک بندگاہوں میں آنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔...
ترک وزیرِ خارجہ حکان فیدان نے جمعے کے روز پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر نہایت سخت اور دوٹوک مؤقف پیش کیا۔ اپنے خطاب میں ترک وزیر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات ختم کر دیے ہیں۔ ترک بحری جہازوں...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جولائی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران پاکستان نے فلسطین، خصوصاً غزہ کے حق میں بھرپور آواز اٹھائی اور ایک مضبوط مؤقف اپنایا۔ اسلام آباد میں نیوز بریفنگ کے دوران اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان کے دورِ...
اسلام آباد: نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے مزید بارشوں کی صورت میں دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کی شدت کا الرٹ جاری کردیا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق 30 اگست تا 3 ستمبر دریائے راوی کے بالائی ملحقہ علاقوں میں بارشیں اور تھین ڈیم سے پانی کا اخراج متوقع ہے اور سیلابی ریلوں کی...
گجرانوالہ: ایف آئی اے نے مراکش کشتی حادثے اور شہریوں کو بیرون ملک یرغمال بنانے میں ملوث 3 انسانی اسمگلرز سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں عمر حیات، محمد سفیان، محمد نعمان اور محمد عثمان شامل ہیں، ملزمان کو حافظ آباد اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار...
بھارتی کرکٹ ٹیم چار ستمبر کو ایشیاکپ کے لیے دبئی پہنچے گی۔ بھارتی کھلاڑی اس بار ایک ساتھ دبئی کی اڑان نہیں بھریں گے بلکہ اپنے اپنے شہروں سے فلائٹس لےکر دبئی پہنچیں گے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی اجازت کے بعد ہر کھلاڑی نے اپنا اپنا ٹریول پلان دیا ہے۔ بھارتی ٹیم کا مختصر تربیتی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کی تازہ فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ جماعتوں کی تعداد 167 ہو گئی ہے۔ فہرست کے مطابق اس وقت چار سیاسی جماعتیں بغیر سربراہ کے رجسٹرڈ ہیں۔ ان میں پاکستان تحریک انصاف، عوامی ورکرز پارٹی، پاک سرزمین پارٹی...
راولپنڈی: تھانہ سٹی پولیس نے خاتون سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ مقدمے کے مطابق زیر حراست شخص نے بہانے سے ہوٹل میں لے جا کر خاتون سے زیادتی کی اور ویڈیو بنائی، ملزم نے خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ واقعہ کا مقدمہ 2 روز قبل درج کیا گیا...
سپارکو نے نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کے لیے نیشنل کیٹاسٹروفی ماڈلنگ (NatCat) پروجیکٹ پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ پروجیکٹ سیلاب، خشک سالی، ہیٹ ویوز، طوفان، سونامی، لینڈ سلائیڈز اور زلزلوں کے لیے احتمالی رسک اسسمنٹ ٹولز فراہم کرتا ہے۔ یہ نمایاں منصوبہ قدرتی آفات سے پہلے تیاری، خطرات...
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بورڈ کے صدر راجر بینی مستعفی ہوگئے۔ راجیو شکلا قائمقام صدر بن گئے۔ رپورٹس کے مطابق راجر بینی نے گزشتہ روز ایشیا کپ کی اسپانسرشپ کے حوالے سے بورڈ میٹنگ میں بھی شرکت نہیں کی، ان...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی برآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد بھارت کی برآمدی صنعت کو شدید بحران کا سامنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت تنازع: مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی مسترد کردی، انڈیا کا دعویٰ ٹیکسٹائل، زیورات اور جھینگا (شرمپ) برآمد کرنے والے اداروں کا کہنا...
پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال کے باعث وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ A beautiful family from Faisalabad rescued by Faisalabad administration. Shabash ???????? pic.twitter.com/c5vjqvuWVU — Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 28, 2025 مریم نواز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مرحلہ وار...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کی صبح مثبت رجحان غالب رہا اور کاروبار کے ابتدائی اوقات میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صبح 10 بج کر 20 منٹ پر انڈیکس 147,861.38 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا، جو 517.88 پوائنٹس یعنی 0.35 فیصد اضافے...
شارجہ: تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستان وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان ٹیم مسلسل پندرہویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کے بغیر میدان میں اترے گی۔ قومی ٹیم اس...
لاہور: نیوی راوی میں پولیس نے خاتون سے زبردستی نکاح کروانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ موبائلز اسکواڈ کی قانون شکن عناصر کے خلاف سائینٹیفک بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں، شور کوٹ سے اغوا کی جانے والی خاتون کو بازیاب بھی کروا لیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان گاڑی میں...
بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں 100 سالہ ریٹائرڈ مرچنٹ نیوی افسر کو سائبرنوسربازوں نے ’ڈیجیٹل گرفتاری‘ میں رکھ کر ایک کروڑ 29 لاکھ روپے سے محروم کردیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے ہردیو سنگھ نامی بزرگ کو ایک نامعلوم نمبر سے فون آیا، کال کرنے والوں نے خود کو سینٹرل بیورو آف انویسٹی...
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کشتی میں بیٹھ کر دریائے راوی کے سیلابی پانی کا جائزہ لینے پر ہونے والی تنقید کا تفصیلی جواب دے دیا۔ صحافی وجیہ ثانی نے سوشل میڈیا پر تنقیدی سوال اٹھایا تھا کہ مریم نواز اور ان کی ٹیم نے کشتی میں بیٹھ کر معائنہ کیوں...
وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے خزانہ ہارون اختر خان کا کہنا تھا کہ قومی صنعتی پالیسی تمام بڑے صنعتی مسائل کے حل کے لیے تیار کی گئی ہے، جس میں گرین فیلڈ منصوبے بھی شامل کیے گئے ہیں۔ ہارون اختر اور وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کشتی میں بیٹھ کر دریائے راوی کے سیلابی پانی کا جائزہ لینے پر ہونے والی تنقید کا تفصیلی جواب دے دیا۔ صحافی وجیہ ثانی نے سوشل میڈیا پر تنقیدی سوال اٹھایا تھا کہ مریم نواز اور ان کی ٹیم نے کشتی میں بیٹھ کر معائنہ کیوں کیا؟ اس پر...
پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی کے باعث سیلابی صورتحال بدترین شکل اختیار کر گئی ہے۔ لاکھوں کیوسک پانی کے ریلے نے بستیاں ڈبو دیں، ہزاروں خاندان بے گھر ہو گئے جبکہ کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔ یہ بھی پڑھیں:کل سے ملک کے کن علاقوں میں دوبارہ بارشیں ہوں گی؟...
SANAA: روس کے میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن میں انصاراللہ (حوثی تنظیم) سے وابستہ وزیراعظم احمد غالب اسرائیلی فضائی حملے میں اپنے تین ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے ہیں۔ سوشل میڈیا اور بعض غیر مستند ذرائع میں گردش کرنے والی ایک خبر کے مطابق، یمن میں انصاراللہ (حوثی تنظیم) سے وابستہ وزیراعظم...
حیدرآباد: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حیدرآباد نے کوٹری کے قریب بھولاری ریلوے ٹریک کے نزدیک بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، بارودی مواد اور حساس ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق، گرفتار دہشت گردوں میں...
پاکستان کے بالائی علاقوں میں پانی کی تباہی کے بعد اب رخ میدانی علاقوں کا ہے جہاں پنجاب اس وقت شدید سیلاب کی زد میں ہے۔ پاکستان میں سیلاب کس وقت کہاں سے اور کتنی شدت سے گزر رہا ہے اس کی نگرانی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کر رہی ہوتی ہے۔...
برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق 2015 کے معاہدے کی خلاف ورزیوں کے سبب اقوام متحدہ کی پابندیوں کو واپس لانے کے لیے فوری بحالی کا طریقہ کار شروع کر دیا ہے، جس سے پابندیاں 30 روز میں دوبارہ نافذ ہوسکتی ہیں اگر سلامتی کونسل اس دوران کوئی نئی قرارداد...
بھارت کے روسی تیل کے درآمدات میں ستمبر کے مہینے میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، دوسری طرف امریکا نے بھارتی درآمدات پر 50 فیصد تک محصولات عائد کر دیے ہیں تاکہ انڈیا کو روس کے ساتھ تجارتی تعلقات محدود کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔ روئٹرز کی خبر کے مطابق بھارتی ریفائنریز ستمبر میں روسی...
اسلام آباد (ملک نجیب) وفاقی دارالحکومت میں سابق رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر پر بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جس میں تین مسلح ڈاکو دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق واردات رات کے وقت پیش آئی جب تین مسلح افراد...
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی حملوں پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس سفارت کاری کے بجائے طاقت اور تباہی کا راستہ اپنا رہا ہے۔ اپنے تازہ بیان میں صدر زیلنسکی نے بتایا کہ گزشتہ رات دارالحکومت کیف پر روس کے بیلسٹک میزائل حملے میں کم از کم 8 افراد...
کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزم نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سنجیدگی سے تیسری مدت کے لیے الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو امریکی آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔ بدھ کو ساکرامینٹو میں پولیٹیکو سمٹ سے براہِ راست خطاب میں نیوزم نے کہا کہ امریکیوں کو جاگنے کی ضرورت ہے کیونکہ...
جولائی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ، جس سے ملک بھر کے صارفین کو تقریباً 23 ارب روپے کا ریلیف مل سکتا ہے۔ اس سلسلے میں نیپرا ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں جمعرات کو عوامی سماعت ہوئی،...
بھارتی ریاست بہار کے ضلع چمپارن میں پولیس نے ایک ایسے گینگ کو گرفتار کرلیا جو جھوٹی شادیوں کے ذریعے لوگوں کو لوٹتا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گینگ غریب اور سادہ لوح افراد کو شادی کا جھانسہ دیتا تھا۔ پہلے سے شادی شدہ خواتین دلہن بن کر سونا، نقدی اور قیمتی سامان...
اسلام آ باد: سپریم کورٹ نے سگی بیٹی سے زیادتی کے الزام میں جیل میں بارہ سال سے قید والد کو بری کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ اور ٹرائل کورٹ کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔ اس حوالے سے جسٹس علی باقر نجفی کا تحریر کردہ 10 صفحات پر مشتمل...
کولمبیا میں صدارتی امیدوار اور اپوزیشن رہنما میگوئل اُریبی پر فائرنگ کرنے والے 15 سالہ ملزم کو 7 سال کے لیے جُوینائل (نابالغوں کے اصلاحی مرکز) میں قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق کم عمر حملہ آور کو ‘خصوصی اصلاحی مرکز میں 7 سال تک آزادی سے محروم’ رکھا جائے گا۔...
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت، ہارون اختر خان سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں بزنس کمیونٹی کے ایک اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں یو بی جی کے پیٹرن انچیف ایس ایم تنویر اور ایف پی سی سی آئی کے...
— امریکا اور بھارت کے درمیان بڑھتا ہوا تجارتی تناؤ ایک نئی شکل اختیار کر گیا ، جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر پیٹر ناوارو نے روس-یوکرین جنگ کو “مودی کی جنگ” قرار دیتے ہوئے بھارت پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ روس سے تیل کی خریداری فوری طور پر بند کرے۔ برطانوی...
ترکیہ کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر عبدالقادر یورالوغلو پر تیز رفتار گاڑی چلانے پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عبدالقادر یورالوغلو نے اپنی خود کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں انہیں ہائی وے پر انتہائی تیز رفتار تقریباً 225 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلاتے ہوئے دکھایا گیا۔...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سگی بیٹی سے زیادتی کے الزام میں جیل میں 12 سال سے قید والد کو بری کر دیا۔ عدالت عظمیٰ نے لاہور ہائی کورٹ اور ٹرائل کورٹ کی عمر قید کی سزا بھی کالعدم قرار دی اور کہا کہ ملزم کو فوری رہا کیا جائے اگر کسی اور مقدمے میں مطلوب نہ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کشتی میں سوار کر دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں شدید سیلاب کی صورتحال برقرار ہے، دریائے راوی میں سیلابی پانی کی سطح بلند ہونے کے ساتھ ساتھ...
لاہور: قلعہ گجر سنگھ سے اغوا ہونے والی لڑکی کو فرینڈلی پیٹرولنگ یونٹ نے ڈیفنس رایا سے بازیاب کروا لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق بے یار و مددگار پریشان لڑکی ڈیفنس رایا کھڑی تھی، ایف پی یو ٹیم میں مامور لیڈی پولیس آفیشل نے اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ لڑکی...