2025-11-04@08:40:59 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 1876				 
                  
                
                «انٹرنیشنل اسپتال»:
	 سوات:  کبل کے علاقے منجہ میں تیز رفتاری کے باعث مسافر ہائی ایس کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 10 خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے۔  ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر کبل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 5 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی...
	کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 12 نجی اسپتال کے قریب جمعرات کی صبح لوٹ مار کے دوران ویگو گاڑی میں سوار شہری کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا ڈاکو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جناح اسپتال میں ہلاک ہوگیا۔ ایس ایچ او شارع فیصل نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو کی...
	مشہور ویب سیریز ”راگنی ایم ایم ایس ریٹرنز“ سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ کرشمہ شرما لوکل ٹرین سے چلتی حالت میں چھلانگ لگانے کے باعث شدید زخمی ہوگئیں۔ حادثے کے نتیجے میں ان کے سر اور کمر پر چوٹیں آئی ہیں۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ فی الحال...
	پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ناقص کارکردگی دکھانے والے اسپتالوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی مشیر صحت احتشام علی کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 24 اسپتال نجی شعبے کے انتظامی کنٹرول میں دیے جائیں گے جن میں کٹیگری بی، سی اور ڈی کے اسپتال شامل ہیں۔ انہوں نے...
	چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، کیپیٹل ہسپتال کو اسٹیٹ لائف انشورنس کے پینل میں شامل کرنے کا فیصلہ
	چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، کیپیٹل ہسپتال کو اسٹیٹ لائف انشورنس کے پینل میں شامل کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بدھ کے روز سی...
	بھارت کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما گزشتہ شب مقامی اسپتال میں دیکھے گئے۔ روہت شرما کے اسپتال جانے پر ان کے مداحوں میں تشویش پیدا کر دی تاہم اس حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔ مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں اور خیر سگالی...
	ممبئی (اسپورٹس ڈیسک) بھارتی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے گزشتہ روز کوکیلابین اسپتال جانے پر شائقین میں ان کی صحت سے متعلق تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں روہت شرما کو اسپتال میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ میڈیا نمائندوں کے...
	بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع فرخ آباد میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں 33 سالہ شادی شدہ خاتون کو ایک شخص اور اس کے ساتھیوں نے آگ لگا دی۔ خاتون جان بچانے کے لیے اپنے اسکوٹر پر سوار ہو کر ڈاکٹر کے کلینک پہنچی لیکن زخموں کی تاب نہ...
	 کراچی:  شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ سپرمارکیٹ کے قریب جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کا بھائی زخمی ہو گیا۔ لاش اور زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ چھیپا ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت...
	پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف طبی معائنے کے لیے جنرل اسپتال لاہور پہنچ گئے۔ یہ بھی پڑھیں: نواز شریف نے اسپتال میں ایم آر آئی سمیت دیگر طبی ٹیسٹ کروائے۔ ان کا طبی معائنہ پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر کی نگرانی میں کیا گیا۔ اس دوران نواز شریف کا...
	ترکی میں ’اوکان‘ نامی ریچھ کھانے پینے کا بہت شوقین ہے جس کی وجہ سے اس کو ایک بار پھر اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ اوکان کی ایک ویڈیو اس وقت انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک اسٹریچر پر لیٹا ہوا دکھائی دیتا ہے اور اسے ایم آر آئی اسکین...
	 کراچی:  شہر میں دندناتے ہوئے ڈمپر نے ایک اور شہری کی جان لے لی اور دوسرے شہری کو زخمی کر دیا تاہم پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ڈمپر قبضے میں لے لیا۔ کراچی کے علاقے نادرن بائی پاس ہمدرد کٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار شہری جاں بحق...
	پشاور کے سرکاری تدریسی اسپتال لیڈی ریڈنگ (ایل آر ایچ) کے زنانہ انتظار گاہ سے جمعہ کے روز ایک 5 سالہ معذور بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس اور اسپتال انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاش کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے اور تفتیش شروع کر دی...
	خاتون اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے نواب شاہ کے 450 بستروں پر مشتمل انسٹیٹیوٹ آف مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر علی اکبر سیال اور اسسٹنٹ پروفیسر ماہر امراض اطفال ڈاکٹر ثنیہ علی حیدر نے ان کا استقبال کیا۔ آصفہ بھٹو اور ڈاکٹر...
	پاکستان کی معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ دیوسائی نیشنل پارک میں ریچھ کے حملے میں زخمی ہوگئیں۔ Famous singer #Quratuul-Ain Baloch was shifted to #Skardu lastnight after being bitten by a brown bear in Deosai Bara Pani. Tourists are requested to whenever you camp in Deosai at night, do so near the camping hotels, otherwise,...
	 ایبٹ آباد میں ایف بی آر آفس لیڈی گارڈن کے سامنے ایک ڈمپر نے نجی اسکول کے بچوں کو سڑک پار کرتے ہوئے کچل دیا۔ دلخراش حادثے میں 3 معصوم بچے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق، 7 ڈمپر...
	 کراچی:  شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے علاقے روزی گوٹھ، باغ خیبر مسجد کے قریب ایک گھر میں زہریلی چیز کھانے سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع پر چھیپا ایمبولینس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق، جاں...
	 کراچی:  کراچی کے مرکزی علاقے شارع فیصل پر واقع وائرلیس گیٹ کے قریب ایک تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ چھیپا ریسکیو حکام کے مطابق لاش اور زخمی...
	برطانوی شاہ چارلس نے اسپتال کے دورے کے دوران اپنی صحت اور کینسر کے علاج سے متعلق کھرا اعتراف کر کے سب کو حیران کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: کینسر میں مبتلا برطانوی بادشاہ چارلس نے ایک بار پھر ذمہ داریاں سنبھال لیں 76 سالہ بادشاہ، جو گزشتہ برس کینسر کے ایک مرض میں مبتلا تشخیص...
	 وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں چین کی طرز پر جدید ٹیکنالوجی کے حامل اسپتال اور طبی سہولیات متعارف کرانے کی ہدایت کردی۔ شہباز شریف نے اپنے دورۂ چین کے دوران بیجنگ کے آنژن اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دستیاب سہولیات، جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر نظام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر...
	لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور جنرل ہسپتال سے نقاب پوش خواتین کے ہاتھوں اغوا ہونے والا نوزائیدہ بچہ پولیس نے 48 گھنٹوں کے اندر بازیاب کروا لیا۔ کارروائی کے دوران سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں اور 500 سے زائد نجی سی سی ٹی وی فوٹیجز نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ کاہنہ کی رہائشی خاتون نے...
	اندور: بھارت کے ریاست مدھیہ پردیش کے ایک بڑے سرکاری اسپتال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں چوہے نے انتہائی نگہداشت وارڈ (ICU) میں داخل دو نومولود بچوں کو کاٹ لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نومولود بچی کا وزن 1.2 کلوگرام تھا اور وہ نمونیا کے باعث اسپتال میں داخل تھی، جبکہ دوسرا بچہ 1.6...
	 لاہور:  جنرل اسپتال کی نرسری سے 2 دن قبل اغوا ہونے والے بچے کو پولیس نے بازیاب کرلیا اور ملزم کو بھی  گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے بتایا کہ رواں ہفتے پیر کو جنرل اسپتال کی نرسری سے ایک بچہ اغوا ہوا تھا اور بچے کے والد افضال کی...
	وزیراعظم کی جدید ٹیکنالوجی کے حامل اسپتال متعارف کرانے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025  سب نیوز بیجنگ(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں چین کی طرز پر جدید ٹیکنالوجی کے حامل اسپتال اور طبی سہولیات متعارف کرانے کی ہدایت کردی۔شہباز شریف نے اپنے دورہ چین کے دوران بیجنگ کے آنژن...
	 راولپنڈی:  ہولی فیملی اسپتال میں 11 سالہ کائنات کی موت پر 2 ڈاکٹرز کو غفلت اور غلط تشخیص کا مرتکب قرار دے کر معطل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے پیڈز سرجری کے دونوں ڈاکٹرز کامران اور سلمان کو معطل کرتے ہوئے لاہور طلب کر لیا ہے۔ ان کے...
	وزیراعظم محمد شہباز شریف کا چین کے شہر بیجنگ میں آنژن ہسپتال (Anzhen Hospital) کا دورہ،سہولیات کامعائنہ
	بیجنگ: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں واقع آنژن ہسپتال (Anzhen Hospital) کا دورہ کیا، جہاں انہیں جدید طبی سہولیات اور ہسپتال کے مؤثر نظام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور روبوٹس سمیت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور معیاری خدمات کی...
	کورنگی کے علاقے میں گھر میں جوان لڑکی نے زیر زمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کرخود کشی کرلی۔کورنگی انڈس چورنگی کے قریب کمپنی میں کام کے دوران سیڑھیوں سے گر کرایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی تھانے کے علاقے کورنگی نمبر3 سیکٹر 1/34 عرفات مسجد کے قریب گھر میں زیر زمین...
	کراچی میں شہید ملت روڈ پر ہل پارک کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے27 سالہ شہری سید شہیر جاوید زخمی جب کہ نامعلوم مسلح ملزمان موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق زخمی نوجوان کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے پہلے قریبی اسپتال اور بعد میں اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل...
	لاہور میں جنرل اسپتال کی نرسری سے نومولود بچہ غائب ہونے کے واقعے کے بعد ایل جی ایچ انتظامیہ نے نوسر باز خواتین کی ویڈیو جاری کر دی۔ ایم ایس جنرل اسپتال نے کہا کہ نوسر باز خواتین کی نشاندہی کرنے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، اطلاع دینے والوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ...
	 کراچی:  شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، دو مختلف واقعات میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پہلا واقعہ سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی کیبن اسٹاپ کے قریب پیش آیا، جہاں مبینہ طور...
	 کراچی:  شہر قائد میں فائرنگ کے دو علیحدہ علیحدہ واقعات میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے یہ واقعات گلشن معمار اور کورنگی کے علاقوں میں پیش آئے۔ گلشن معمار کے علاقے بلاک آر، عجوہ ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا۔...
	 حیدرآباد:  لطیف آباد نمبر دس میں محفل میلاد کے اختتام پر لنگر کی تقسیم کے دوران بچوں کے دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا۔ اس دوران بیچ بچاؤ کی کوشش کرنے والے پچپن سالہ تاجر انصار علی خان کو دل کا دورہ پڑا۔ واقعہ کے فوراً بعد انصار علی خان کو قریب واقع ہلال...
	وزیرآباد (ویب ڈیسک)وزیر آباد میں خاتون کے تین نومولود بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث دم توڑ گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق بچوں میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ گھر پہنچنے کے بعد چند گھنٹوں میں تینوں بچے دم توڑ گئے۔  خاتون کا کہنا...
	 کراچی:  شہر قائد میں لانڈھی 36G  کے علاقے میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی شخص کی شناخت شمیم کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور...
	قیوم آباد میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنائی گئی نوجوان لڑکی کو میڈیکل چیک اپ کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈیفنس پولیس بھی لڑکی کا بیان لینے اسپتال پہنچ گئی۔ ایس ایچ او ڈیفنس حکم داد نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی نے بیان دیا...
	 راولپنڈی:  ہولی فیملی اسپتال میں 11 سال کائنات کی موت پر ہونے والی فیکٹ فائنڈنگ کے حوالے سے اسپتال ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ میں دو سینئر ڈاکٹروں کی غلفت اور لاپروائی کی وجہ سے علاج میں تاخیر ثابت کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپتال کی پیڈز سرجری میں ڈاکٹر...
	  راولپنڈی:   راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 11 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔  ڈھوک چوہدریاں کی رہائشی 11 سالہ کائنات کو پیٹ میں درد کی شکایت پر تین دن قبل ہولی فیملی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔   بچی کے والد کے مطابق ڈاکٹرز نے پیٹ درد کی تشخیص نہ ہونے...
	 کراچی:  شہر قائد میں بلال کالونی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ہو کر فرار ہونے والا ملزم کو عباسی شہید اسپتال سے گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب پاور ہاؤس چورنگی کے قریب بلال کالونی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا...
	وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے عندیہ دیا ہے کہ اگر کوئی ملازم سیاسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف بیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: نوشکی سانحہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سول اسپتال کوئٹہ کا ہنگامی دورہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سول سنڈیمن پروانشل اسپتال کوئٹہ...
	بھارتی شہر نوئیڈا کے جہیز قتل کیس میں نیا موڑ آگیا ہے۔ نکی بھاٹی، جسے اس کے سسرالیوں نے مبینہ طور پر زندہ جلا دیا تھا، نے مرنے سے قبل فورٹس اسپتال میں ڈاکٹروں کو بتایا کہ وہ سلنڈر دھماکے میں جھلس گئی ہے۔ اسپتال کے ڈاکٹر اور نرس کے مطابق 21 اگست کو اسپتال...
	 کراچی:  شہر قائد کے علاقے لانڈھی جوگی موڑ کے قریب واقع پی ایس او پمپ کے سامنے افسوسناک ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی دم...
	 کراچی:  شہر قائد کے علاقے کیماڑی، شیریں جناح کالونی میں واقع بسم اللہ مسجد کے قریب زہریلی چیز کھانے کے باعث ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ بدھ کی شب پیش آیا۔ چھیپا حکام کے مطابق متاثرہ شخص کو بے ہوشی کی حالت میں فوری طور پر جناح...
	وزارتِ خارجہ پاکستان نے اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے جن میں غزہ کے شہر خان یونس کے ناصر اسپتال کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں کم از کم 21 افراد جاں بحق ہوئے جن میں چار صحافی اور ایک ریسکیو ورکر بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:غزہ کی صورتحال پر جدہ...
	 کراچی:  کراچی میں 19 اگست کو ہونے والی شدید بارش کے نتیجے میں جناح اسپتال میں واقع پاکستان اٹامک انرجی سینٹر کی دیوار گر گئی۔ جناح اسپتال میں قائم پاکستان اٹامک انرجی سینٹر کی دیوار اسپتال میں قائم ڈاکٹرز کالونی میں جاگری جس سے ڈاکٹرز کالونی کے مکانات اور قیمتی گاڑیوں کی شدید نقصان...
	پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہے جس پر انہیں کراچی کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ خورشید شاہ کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیوویسکولر ڈیزیز (این آئی سی وی ڈی) سکھر سے کراچی منتقل کیا گیا۔ خورشید شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ کے خصوصی جہاز پر کراچی روانہ کیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ...
	واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے سے خوش نہیں اور یہ جنگ آئندہ چند ہفتوں میں فیصلہ کن انجام کو پہنچ جائے گی۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ یہ سب کچھ دیکھنا نہیں چاہتے اور اس بھیانک...
	جارحیت پسند اسرائیل نے تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کو روندتے ہوئے غزہ کو صحافیوں کے لیے خطرناک ترین مقام بنادیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی کی النصر اسپتال میں بمباری میں اور خان یونس میں فائرنگ سے شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 4 سے بڑھ کر چھ ہوگئی۔ شہید ہونے والے...
	غزہ ایک بار پھر قیامت خیز لمحے سے گزرا، جب اسرائیلی فوج نے النصر اسپتال کو نشانہ بناتے ہوئے دو الگ الگ حملے کیے، جن میں ڈیوٹی پر موجود 5 صحافیوں سمیت کم از کم 20 افراد شہید ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ حملہ پیر کے روز اس وقت ہوا جب اسپتال میں...