سیاست میں ملوث سرکاری ملازم کے خلاف بیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، وزیراعلیٰ بلوچستان
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے عندیہ دیا ہے کہ اگر کوئی ملازم سیاسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف بیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: نوشکی سانحہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سول اسپتال کوئٹہ کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سول سنڈیمن پروانشل اسپتال کوئٹہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سول اسپتال بلوچستان کا سب سے بڑا اسپتال ہے جس کی سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔
کوئٹہ، 28 اگست: وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سول سنڈیمن اسپتال میں ایم آئی آر، کیتھ لیب اور ڈیجیٹل فارمیسی کا افتتاح کردیا
صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، اراکین اسمبلی، سیکرٹری صحت، ڈی جی، ایم ایس اور دیگر حکام افتتاحی تقریب میں شریک
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اسپتال کے مختلف شعبوں کا… pic.
— PPP Baluchistan (@PPPBaluchistan) August 28, 2025
انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے اسپتال کی تعمیر نو کے لیے بجٹ میں 1 ملین روپے مختص کیے ہیں۔ ایم آر آئی کی جدید مشینری منگوائی گئی ہے اور اس کی فیس کم سے کم مقرر کی گئی ہے، جبکہ ایم آر آئی سروس ہفتے کے 7 دن 24 گھنٹے دستیاب ہوگی۔
سول سنڈیمن اسپتال میں ایم آئی آر، کیتھ لیب اور ڈیجیٹل فارمیسی کا افتتاحوزیراعلیٰ نے کہا کہ سول اسپتال میں ایم آئی آر، کیتھ لیب اور ڈیجیٹل فارمیسی کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں پہلے کیتھ لیب موجود نہیں تھی،اب نئی کیتھ لیب قائم کی جارہی ہے۔ ماضی میں اسپتال کی فارمیسیوں میں کرپشن کا بازار گرم تھا، تاہم کرپشن کو روکنے کے لیے فارمیسی سسٹم کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کردیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سول سنڈیمن پروانشنل اسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے ہیں@PakSarfrazbugti pic.twitter.com/qWBBxLgRvr
— PPP Baluchistan (@PPPBaluchistan) August 28, 2025
انہوں نے ڈاکٹر واسع کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ لاکھوں روپے چھوڑ کر عوام کی خدمت کے لیے کوئٹہ آئے ہیں، میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں سول ایوارڈ کے لیے نامزد کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت بلوچستان نے جھالاوان میڈیکل کالج اینڈ اسپتال سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ جب کوئی شخص سرکاری ملازمت اختیار کرتا ہے تو وہ ایک معاہدے پر دستخط کرتا ہے، اس لیے اگر کوئی ملازم سیاسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف بیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔
انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت کسی بھی تنظیم کے دباؤ یا بلیک میلنگ کے سامنے نہیں جھکے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بلوچستان سرفراز بگٹی سنڈیمن اسپتال کیتھ لیب
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان سرفراز بگٹی سنڈیمن اسپتال کیتھ لیب سرفراز بگٹی سول سنڈیمن اسپتال میں کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔
انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔