حب اور لسبیلہ کی ترقی میں جام خاندان کا کردار ناقابلِ فراموش ہے، جام کمال
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ حب اور لسبیلہ کی ترقی میں جام خاندان کا کردار ناقابلِ فراموش ہے، ماربل سٹی اور شپ بریکنگ انڈسٹری بلوچستان میں معاشی ترقی کے لئے جام خاندان کے منصوبے ہیں اس کے علاوہ حب ڈیم اور حب انڈسٹریل زون بھی عوامی خدمت کے لئے شروع کئے گئے۔
زرائع کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے وزیر اعلیٰ بلو چستان سرفراز بگٹی کے حب جلسے میں بیان پر ردعمل میں کہا کہ حب شہر کا صنعتی علاقہ جام خاندان کی ذاتی زمین پر قائم ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کے حقائق کو نظر انداز کرنا درست نہیں، عوامی خدمات سب کے سامنے ہیں،حب پاور پروجیکٹ اور BOSICOR آئل ریفائنری بھی جام خاندان کی کوششوں کا نتیجہ ہیں۔
جام کمال نے کہا کہ ہر حکومت کو حب اور لسبیلہ کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کرنے چاہئیں،اگر بعد کی حکومتیں جام خاندان کے منصوبوں کی حفاظت نہ کر سکیں تو اس میں جام خاندان کا کیا قصور ہے۔
انہوں نے کہا کہ جام غلام قادر کی قیادت میں ریاست لسبیلہ کو پاکستان کا حصہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حب اور لسبیلہ کے عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح رہی ہے،حب اور لسبیلہ کی ترقی کے لیے مزید تعاون اور تسلسل کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ کو نظر انداز نہ کریں، خدمات کے حقائق کو تسلیم کریں،حب شہر کی ترقی عوامی خدمت کے لیے ایک روشن مثال ہے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے جام کمال کی ترقی
پڑھیں:
صوابی، کوچ کو حادثہ، ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق، 17 زخمی
ریسکیو کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق کوچ میں سوار تمام مسافروں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ اسلام ٹائمز۔ صوابی میں مسافر کوچ اور بس میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق اور17 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق مسافر کوچ بٹ خیلہ سے اسلام آباد ائیرپورٹ جارہی تھی کہ اُسے شیوہ اڈہ چوک کے مقام پر حادثہ پیش آیا جہاں مسافر کوچ اور بس میں ٹکر ہوئی۔ ریسکیو ترجمان لقمان خان نے بتایا کہ حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 17 شدید زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ اور مسافر کوچ کا ڈرائیور شامل ہیں۔ ریسکیو کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق کوچ میں سوار تمام مسافروں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔