ایم کیوایم کے MNA محمد اقبال کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
رکن قومی اسمبلی ایم کیو ایم محمد اقبال خان کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا گیا۔
محمد اقبال کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری پر تنقید کرنے پر ایم کیو ایم نے نوٹس جاری کیا ہے۔
نوٹس کے مطابق محمد اقبال خان کو 24 مارچ کو بہادرآباد میں پیش ہوکر جواب جمع کرانا ہے، پیش نہ ہونے کی صورت پر پارٹی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
محمد اقبال خان محسود این اے 235 کراچی ایسٹ ون سے ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی ہیں۔
ہفتہ کی شب ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ محمد اقبال خان اپنی پوزیشن واضح کرنے کے لیے پیش نہ ہوئے تو پارٹی قوانین کے تحت آِئین کی رو سے تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محمد اقبال خان ایم کیو ایم ایم کی
پڑھیں:
آئی ایم ایف کا قومی اسمبلی سے منظوری کے بغیر 344 ارب کے اضافی اخراجات پر تحفظات کا اظہار
اسلام آباد:آئی ایم ایف نے قومی اسمبلی سے منظوری کے بغیر مختلف دفاع، آئی پی پیز اور دیگر مدوں میں 344 ارب روپے کی گرانٹس دینے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے قومی اسمبلی سے منظوری کے بغیر ان اخراجات کو معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 344 ارب 64 کروڑ روپے اضافی خرچ کیے ہیں، بجلی کے شعبے میں آئی پی پیز کو 115 ارب روپے کی گرانٹ دی گئی، دفاعی اخراجات کے لیے 59 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری طلب کی گئی۔
سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے 30 ارب روپے مختص کیے گئے، زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کیلئے 14 ارب روپے جاری کیے گئے، انسداد دہشت گردی کے لیے فوج کو 23 ارب روپے کی گرانٹ دی گئی، ٹیکنالوجی اپ گریڈ کیلئے 2 ارب روپے کی منظوری لی جائے گی۔
اسی طرح ریکوڈک منصوبے کیلئے 3.7 ارب روپے کی اضافی رقم جاری کی گئی، ایس آئی ایف سی کے لیے 52 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی، ارکانِ پارلیمنٹ کی اسکیموں کیلئے 7 ارب روپے جاری کیے گئے، ایف بی آر کو مختلف مد میں 6 ارب روپے کی گرانٹس دی گئیں جن میں سپریم کورٹ، ہائیکورٹ، وزارت داخلہ سمیت دیگر محکموں کے اخراجات شامل ہیں۔