دھرنے کو پُرامن طریقے سے ختم کرنا بہترین فیصلہ ہے: صادق سنجرانی
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے سربراہ اختر مینگل سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
صادق سنجرانی نے دھرنا ختم کرنے پر اختر مینگل کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صادق سنجرانی نے کہا کہ دھرنے کو پُرامن طریقے سے ختم کرنا بہترین فیصلہ ہے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی نے مستونگ لک پاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
بلوچستان عوامی پارٹی نے گزشتہ روز اختر مینگل سے دھرنا ختم کرنے کی درخواست کی تھی۔
بلوچستان نیشنل پارٹی نے مستونگ لک پاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں 18 اپریل کو بی این پی کی مرکزی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلوچستان نیشنل پارٹی اختر مینگل بی این پی
پڑھیں:
ایمل ولی سے سیکیورٹی واپس لینے پر اسلحہ لہرانے والے ANP کےدرجنوں کارکنوں پرمقدمہ درج، میئر بھی نامزد
اسلحہ لہرا کر خوف و ہراس پھیلانے پر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے میئر سمیت درجنوں کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مردان میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ایمل ولی خان سے سیکیورٹی واپس لینے پر اسلحے سے لیس ہوکر کارکنوں نے اجلاس کیا اور قیادت کی حفاظت کا اعلان کیا تھا۔
کارکنوں نے احتجاج ریکارڈ کرانے کیلیے اسلحہ بھی لہرایا تھا جس پر پولیس نے عوامی نیشنل پارٹی کے میئر سمیت درجنوں کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تھانہ ہوتی میں درج ایف آئی آر میں پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے سے خوف وہراس پھیل گیا تھا، مقدمے میں مئیر حمایت مایار سمیت اے این پی کے 43 معلوم اور دیگر نامعلوم افراد نامزد ہیں۔