سٹی 42 : رواں ماہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز   (پی آئی اے) کی اسلام آباد سے مانچسٹر پہلی براہ راست پرواز ہو گی۔

براہ راست پرواز 25 اکتوبر کو روانہ ہو گی۔ اس حوالے سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بھی مبارکباد کا پیغام جاری کیا۔ 

جین میریٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ پی آئی اے 25 اکتوبر کو اسلام آباد سے مانچسٹر پرواز کے لیے تیار ہے, یہ پی آئی اے کی اسلام آباد سے مانچسٹر پہلی براہ راست پرواز ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا پاکستانی کیرئیر ہے جو کہ برطانوی آسمانوں پہ لوٹ رہا ہے۔ 

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے نئے عہدیداروں کا انتخاب؛ وفاقی وزیر چودھری سالک صدر ، چودھری شافع چیئرمین منتخب

جین میریٹ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستانی ہوائی میزبانوں کے ہمراہ تصویر بھی جاری کر دی۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اسلام آباد سے مانچسٹر براہ راست پرواز پی آئی اے

پڑھیں:

پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے 5سال بعدفضائی آپریشن کا باضابطہ اعلان

اشرف خان: پی آئی اے نے برطانیہ کے لئے فضائی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا۔
پی آئی اے کے برطانوی آپریشن کا آغاز 25 اکتوبر سے ہوگا،قومی ایئرلائن پہلے مرحلے میں اسلام سے مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کرے گی جوہفتے اور منگل کے روز آپریٹ ہوں گی۔
اسلام آباد سے شیڈول کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 12 بجے روانہ ہوگی اور شام 5 بجے مانچسٹر پہنچے گی جبکہ مانچسٹر سے پرواز شام 7 بجے روانہ ہوگی اور صبح 7 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق مانچسٹر کی پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں لندن کی پروازیں بھی شروع کی جائیں گی،پروازیں بکنگ کیلئے کھول دی گئی ہیں اور انتہائی موزوں کرایہ متعارف کروایا گیا ہے ۔ 
ترجمان پی آئی اے کے مطابق اب ہمارے ہم وطن 15 گھنٹے کی مسافت کے بجائے صرف 8 گھنٹوں میں اپنی منزل پر پہنچ جائیں گے،5 سال کےبعد پی آئی اے دوبارہ سے یہ روٹ شروع کرنے پر بہت پر جوش ہے ،ہمارا نصب العین ہے کہ ہم مسافروں کو انتہائی آرام دہ اور تمام تر سہولیات سے مزین سفری سہولیات مہیا کریں ۔

سیاسی حالات اور مہنگائی نے بہت کچھ بدل دیا: گورنر سندھ

متعلقہ مضامین

  • سعودی شوریٰ کونسل کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا، اسٹریٹجک اور پارلیمانی تعاون پر بات چیت ہوگی
  • برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے فلائٹس بحالی کا خیرمقدم، پیغام میں کیا کہا؟
  • تکنیکی اور آپریشنل وجوہات ،کراچی سے روانہ ہونےوالی 10پروازیں منسوخ
  • بھارت اور چین کے درمیان 5 سال بعد براہِ راست پروازوں کی بحالی
  • پی آئی اے کا 25 اکتوبر سے برطانیہ کیلئے آپریشن کا باضابطہ اعلان
  • 25 اکتوبر کو پہلی پرواز، PIA کا برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان
  • پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے پروازوں کا باضابطہ آغاز کر دیا
  • پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے 5سال بعدفضائی آپریشن کا باضابطہ اعلان
  • خواجہ آصف نے مانچسٹر کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کے آغاز کی نوید سنا دی