پرائیویٹ حج اسکیم درخواستیں، 4 دن باقی، 16 ہزار نشستیں باقی
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
اسلام آباد:۔ پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت بکنگ میں 4 دن باقی رہ گئے، پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 44 ہزارعازمین کی بکنگ مکمل ہوگئی اور 16 ہزار نشستیں باقی رہ گئی ہیں۔
سعودی وزارت حج کے احکامات کے تحت پرائیویٹ اسکیم بکنگ مدت میں اضافہ ممکن نہیں، وزارت مذہبی امور حج بکنگ میں تیزی کے لیے پرائیویٹ آپریٹرز کو تحریری ہدایت بھی دے چکی ہے۔
25 روز میں پرائیویٹ حج آپریٹرز تقریباً 23 ہزار عازمین کی بکنگ کر سکے، گزشتہ برس رہ جانے والے 21 ہزار 654 عازمین کو بھی اگلے سال حج پر بھجوایا جائے گا۔ یاد رہے کہ پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت بکنگ کا آغاز 19 ستمبر کو کیا گیا تھا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت
پڑھیں:
نیشنل گارڈز پر حملہ، امریکا نے افغان شہریوں کی تمام امیگریشن درخواستیں معطل کردیں
امریکا نے وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ واقعے کے بعد افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں فوری طور پر غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی ہیں۔
واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز پر حملے میں دو اہلکار شدید زخمی ہوئے، جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پر یہ اقدام اٹھایا۔
امریکی میڈیا کے مطابق گرفتار مشتبہ شخص کی شناخت 29 سالہ افغان شہری رحمان اللہ لکنوال کے نام سے کی گئی ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ دونوں زخمی اہلکاروں کی حالت اب بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
امریکی سیٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستوں کا مکمل سکیورٹی جائزہ لیا جائے گا، جس کے باعث تمام درخواستیں وقتی طور پر روک دی گئی ہیں۔
ایجنسی کے مطابق سکیورٹی پروٹوکول اور جانچ کے نظام کا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد ہی درخواستوں کی بحالی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔