قلات، بلوچستان پولیس میں انضمام پر لیویز اہلکاروں کا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
لیویز اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنیکا ناکام تجربہ کیا گیا۔ اب ایک مرتبہ پھر وہی ناکام کوشش جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع قلات میں لیویز فورس کے اہلکاروں نے پولیس میں ضم ہونے کے خلاف احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے بعد لیویز فورس بلوچستان کے متعدد اضلاع میں سراپا احتجاج ہیں۔ اس سلسلے میں لیویز فورس قلات کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس میں لیویز فورس قلات کے عہدیداروں سمیت دیگر اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر لیویز فورس کے افسران اور جوانوں نے کہا کہ لیویز فورس ایک مثالی فورس ہے جو کہ 142 سال قدیم ہے۔ امن وامان کے قیام میں لیویز فورس بلوچستان کا کردار نمایاں ہے۔ وطن عزیز کے لئے لیویز جوانوں نے جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ اس سے پہلے بھی لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کا ناکام تجربہ کیا گیا۔ اب ایک مرتبہ پھر وہی ناکام کوشش جاری ہے۔ سرکاری ملازمین نے حکومت بلوچستان سے اپیل کی کہ عدالت عالیہ کے اسٹے آرڈر پر عملدرآمد یقینی بنائے اور انضمام سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن واپس لے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں لیویز فورس پولیس میں ضم
پڑھیں:
احتجاج کیس، علیمہ خان کو ضمانت منسوخی کیلئے نوٹس جاری
راولپنڈی:تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو ضمانت منسوخ کرنے کے لیے نوٹس جاری کردیا۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے تھانہ صادق آباد احتجاج کیس کے حوالے سے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیوں نہ غیر حاضری پر آپ کی ضمانت منسوخ کی جائے۔
عدالت نے علیمہ خان کو 20 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا اور ساتھ ہی علیمہ خان کی ضمانت دینے والے شہری عمر شریف کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔
عدالت نے ضامن عمر شریف کو ضمانتی رقم ایک لاکھ روپے کے ہمراہ 20 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ آپ نے علیمہ خان کی ضمانت دی لیکن وہ پیش نہیں ہوئیں تو کیوں نہ یہ ضمانت کی رقم ضبط کی جائے۔