2025-10-18@12:40:20 GMT
تلاش کی گنتی: 11345
«جنگی جرائم»:
کراچی کے علاقے نیو کراچی ایوب گوٹھ میں ایک رہائشی عمارت میں نصب گیس پریشر مشین اچانک پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک دکاندار جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ دو مکانات اور چار دکانیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں، جبکہ آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ عینی شاہدین کے مطابق، دھماکے کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی، اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے کے بعد متعدد افراد ملبے تلے دب گئے، جنہیں مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے باہر نکالا۔ ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے ایک دکاندار کی لاش نکالی، جب کہ زخمیوں میں رہائشی...
لاہور: کاہنہ میں آلودگی کم کرنے کیلئے اسموگ گنز کا استعمال کیا گیا، قبل ازیں اسموگ گنز لاہور میں بھی استعمال کی جاچکی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں فضائی آلودگی میں اسموگ گنز کے استعمال کے کامیاب نتائج برآمد ہوئے، کاہنہ میں اسموگ گنز کے استعمال سے 'ائیر کوالٹی انڈیکس' 666 سے کم ہو کر 170 پر آ گیا، اسموگ گنز کے استعمال سے فضائی آلودگی میں 70 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسموگ گنز کے استعمال اور ’’اے کیو آئی‘‘ میں کمی کا جدید سائنسی ماحولیاتی نگرانی کے نظام سے تجزیہ اور تصدیق کی گئی۔ اینٹی اسموگ گنز کے باضابطہ استعمال کا کاہنہ میں پہلا تجربہ تھا جو کامیاب ثابت ہوا، ماحولیاتی تحفظ کے...
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے ہوائی اڈے کے کارگو زون میں ہولناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد تمام پروازوں کی آمد و رفت معطل کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کی دوپہر حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو ایریا میں اچانک آگ لگ گئی۔ یہ بھی پڑھیں: دبئی سے ڈھاکا جانے والی غیر ملکی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ بنگلہ دیش سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کوثر محمود کے مطابق ایئرپورٹ، بنگلہ دیش آرمی، ایئر فورس اور دیگر اداروں کے ریسکیو اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ https://wenews.com/bd_public/status/1979494626806620423 فائر سروس ہیڈکوارٹر کے اہلکار طلحہ بن جاسم کے مطابق آگ بجھانے کے لیے 25 یونٹس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 اکتوبر 2025ء) دارالحکومت کویت سٹی سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق کویت آئل کمپنی کی طرف سے بتایا گیا کہ اس خلیجی ریاست کے قریبی سمندری علاقے کی تہہ کے نیچے دریافت کردہ قدرتی گیس کے یہ نئے ذخائر ملکی قدرتی وسائل میں ایک بڑا اضافہ ثابت ہوں گے۔ قومی ملکیت میں کام کرنے والی کویت آئل کمپنی کویت پٹرولیم کارپوریشن (کے پی سی) کا ایک ذیلی ادارہ ہے، جس کی طرف سے بتایا گیا کہ کویتی ''آف شور علاقے میں تیل اور گیس کی تلاش کے دوران قدرتی گیس کے جزہ فیلڈ کے حوالے سے دریافت ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔‘‘ چالیس مربع کلومیٹر پر پھیلے ہوئے گیس کے ذخائر کویت آئل...
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے جیوانی کنٹانی ہور میں واقع مچیں کاپر میں ڈیزل اور پیٹرول سے لدی کشتیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کم از کم 6 کشتیاں اور 20 سے زائد موٹرسائیکلیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک کشتی میں لگی آگ نے تیزی سے پھیلتے ہوئے آس پاس کی دیگر کشتیوں اور موٹرسائیکلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے علاقے میں افراتفری اور خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق آگ کی ابتدا ایک چھوٹی کشتی سے ہوئی جو ممکنہ طور پر ڈیزل اور پیٹرول کے رساؤ یا شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ دیکھتے ہی دیکھتے شعلے بلند ہوئے اور ہوا کی شدت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: اگر لمبے اور گھنے بالوں کی مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تو وہ وقت کے ساتھ خشک، بے جان اور کمزور ہوکر گرنے لگتے ہیں۔ بالوں کی صحت اور خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے ان کی درست نگہداشت نہایت ضروری ہے۔پاکستان میں ایک پروگرام میں بیوٹی ایکسپرٹ نیہا خان نے خواتین کو بالوں کی صحت اور نشوونما میں مدد دینے والے قدرتی تیلوں کے حوالے سے اہم مشورے دیے۔انہوں نے بتایا کہ بالوں کے گرنے سے بچاؤ اور فوری علاج کے لیے بایوٹین آئل اور روز میری آئل بے حد مؤثر ہیں۔ یہ دونوں تیل بازار میں باآسانی دستیاب ہیں، لیکن اگر کسی وجہ سے نہ مل سکیں تو انہیں گھر پر بھی تیار کیا جاسکتا...
پاکستان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد، جس کی قیادت وزیرِ دفاع کر رہے ہیں، آج دوحہ میں افغان طالبان کے نمائندوں سے اہم مذاکرات کرے گا۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق ان مذاکرات کا مقصد افغانستان سے پاکستان کے خلاف ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کے فوری خاتمے اور پاک افغان سرحد پر امن و استحکام کی بحالی کے اقدامات پر بات چیت کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن مذاکرات آج دوحہ میں ہوں گے ترجمان کے مطابق پاکستان کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتا، تاہم افغان طالبان حکام پر زور دیتا ہے کہ وہ بین الاقوامی برادری سے کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کریں اور پاکستان کے جائز سیکیورٹی خدشات کو...
افغانستان کی جانب سے بھارت کے ایما پر پاکستان کے خلاف بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے پکتیا میں کیے گئے آپریشن کی مزید تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پکتیا میں پاک فوج کے بھرپور جواب کے نتیجے میں نہ صرف افغان عبوری حکومت کی متعدد فوجی پوسٹیں تباہ ہوئیں بلکہ دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی اس کارروائی کے نتیجے میں مارے جانے والے افغان کمانڈرز میں کمانڈر فرمان الکرامہ، کمانڈر صادق اللہ داوڑ، کمانڈر غازی مدہ خیل، کمانڈر مقرّب، کمانڈر قسمت اللہ، کمانڈر گلاب دیوانہ، کمانڈر رحمانی، کمانڈر عادل، کمانڈر فضل الرحمن (خارجی گل بہادر کا چچا)، کمانڈر عاشق...
لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اسموگ کی شدت برقرار ہے جب کہ فضائی معیار بھی خطرناک حد کے قریب پہنچ گیا ہے۔ اسموگ نگرانی اور پیشگی نظام کی تازہ رپورٹ کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال آج دوپہر 12 بجے تک تشویشناک حد تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق بھارت سے چلنے والی آلودہ مشرقی ہواؤں کے باعث لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 185 تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں دیوالی کی تقریبات کے دوران شام کے اوقات میں فضائی آلودگی میں عارضی اضافہ متوقع ہے، تاہم ای پی اے...
استغاثہ کے مطابق بولٹن پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی کتاب کی تیاری کے دوران دو قریبی رشتہ داروں کے ساتھ حساس معلومات شیئر کیں۔ ان معلومات میں انٹیلی جنس بریفنگ کے نوٹس اور اعلیٰ سرکاری و غیر ملکی رہنماؤں سے ملاقاتوں کی تفصیلات شامل تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر اور بعد ازاں ان کے سخت ناقد بننے والے جان بولٹن نے خفیہ معلومات کے غلط استعمال کے الزامات میں خود کو حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جان بولٹن پر جمعرات کو فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔ وہ حالیہ ہفتوں میں ٹرمپ کے تیسرے نمایاں ناقد ہیں، جنہیں قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔ ماہرین کے...
کشمیری عوام چاہتے ہیں اقوام متحدہ انہیں ان کا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دلوائے جس کا وعدہ سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں میں ان سے کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام نے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ اس حل طلب مسئلہ کشمیر سے علاقائی اور عالمی امن کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال کا فوری نوٹس اور کشمیری عوام کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیں۔ کشمیری عوام چاہتے ہیں اقوام متحدہ انہیں ان کا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دلوائے جس کا وعدہ...
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پہلی جیت کی تلاش میں پاکستان ویمنز ٹیم آج نیوزی لینڈ کے مدمقابل آئے گی۔ گزشتہ میچ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم مضبوط پوزیشن میں ہونے کے باجود بارش کے باعث جیت سے محروم رہی تھی اور میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔ پاکستان نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے ٹاپ آرڈر کو بھی تہس نہس کردیا تھا تاہم بدقسمتی سے اس میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے لیے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، تاہم بارش کے باعث ٹریننگ سیشن صرف 2 گھنٹے تک جاری رہا۔
موسم کی تبدیلی کے باوجود راولپنڈی میں ڈینگی کے حملوں کا سلسلہ نہیں تھم سکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال اب تک 16345افراد کا ڈینگی ٹیسٹ مکمل کیا گیا جس میں 1072 کیسز کی تصدیق ہوئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے بتایا کہ 41 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جبکہ ڈینگی سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ ڈینگی سرویلنس کے دوران 57 لاکھ 81 ہزار 648 گھروں کا چیک اپ بھی کیا گیا جس میں1 لاکھ 82ہزار 769 گھر ڈینگی پازٹیو پائے گئے۔ 16 لاکھ 12 ہزار 885 سپاٹ چیک کیے گے تو 25ہزار 079 سپاٹ ڈینگی پازٹیو نکلے اور 2 لاکھ 7 ہزار 848 مقامات سے ڈینگی لاروا ملا جسے تلف کردیا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 اکتوبر 2025ء) جہاز رانی کے عالمی ادارے (آئی ایم او) میں بحری جہازوں سے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی کے لیے نئے عالمی قوانین اپنانے سے متعلق بات چیت کسی معاہدے کے بغیر ختم ہو گئی ہے۔لندن میں منعقدہ رکن ممالک کے اجلاس میں شریک مندوبین نے نیٹ زیرو فریم ورک پر اختلافات کے باعث اس معاملے پر بات چیت ایک سال کے لیے موخر کر دی ہے۔ اس فریم ورک کا مقصد 2050 تک جہاز رانی کے شعبے سے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کا خاتمہ کرنا ہے۔اس مجوزہ فریم ورک کو رواں سال اپریل میں اصولی طور پر منظور کیا گیا تھا۔ اس کے ذریعے 'بحری جہازوں سے...
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان توقع کرتا ہے کہ غزہ جنگ بندی جاری رہے گی۔پی ایم اے میں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں امن کے قیام کے لیے پاکستان نے بے پناہ کوششیں کیں، پاکستان دنیا میں اپنا مقام حاصل کر رہا ہے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ غزہ میں امن کے قیام کے لیے پاکستان نے بے پناہ کوششیں کیں۔ توقع کرتے ہیں غزہ کی انسانی بنیادوں پر امداد اور تعمیر نو کا عمل جاری رہے گا، توقع ہے کہ فلسطین کے لوگ اپنے وطن میں امن سے رہ سکیں۔ یہ بھی پڑھیے افغانستان کے لوگوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ دائمی تشدد کے بجائے باہمی...
نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر مبینہ طور پر اغوا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن محمد عثمان کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ شمس کالونی میں مغوی کی اہلیہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں نامعلوم افراد کے خلاف دفعہ 365 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں مغوی کی اہلیہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے شوہر محمد عثمان کو نامعلوم افراد زبردستی لے گئے ہیں اور ان کا کوئی سراغ نہیں مل رہا۔ انہوں نے اپیل کی...
پاک افغان بارڈر طورخم گزشتہ سات روز سے بند ہے جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور پیدل آمدورفت مکمل طور پر معطل ہے۔سرحدی کشیدگی کے باعث طورخم شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جبکہ مال بردار گاڑیوں میں لدا ہوا سامان خراب ہونے لگا، تاجروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر بارڈر جلد نہ کھولا گیا تو مزید سامان ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔ذرائع کے مطابق بارڈر کی بندش سے دونوں جانب اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس سے عام شہری بھی متاثر ہو رہے ہیں۔تاجر اور ٹرانسپورٹرز نے حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ پاک افغان تنازع کا بامعنی مذاکرات کے ذریعے حل نکالا...
بنگلہ دیش میں حکومت کو آگے چلانے اور سیاست کو بہتر بنانے کے لیے ایک نیا منصوبہ بنایا گیا ہے جسے ”جولائی چارٹر“ کہا جا رہا ہے۔ یہ چارٹر پچھلے سال ہونے والی طلبہ کی بغاوت کے بعد تیار کیا گیا۔ اس بغاوت میں بہت سے لوگ مارے گئے تھے اور اسی وجہ سے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو ملک چھوڑ کر بھارت بھاگنا پڑا تھا۔ عبوری حکومت کے سربراہ اور نوبیل انعام یافتہ محمد یونس نے کہا ہے کہ اس چارٹر پر دستخط سے ملک میں امن اور سیاسی نظام بحال کرنے کی راہ ہموار ہوگی، تاکہ 2026 میں نئے انتخابات کرائے جا سکیں۔ لیکن کچھ جماعتیں، خاص طور پر نیشنل سٹیزنز پارٹی (این سی پی) اس...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر اور بعد ازاں ان کے سخت ناقد بننے والے جان بولٹن نے خفیہ معلومات کے غلط استعمال کے الزامات میں خود کو حکام کے حوالے کردیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جان بولٹن پر جمعرات کو فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔ وہ حالیہ ہفتوں میں ٹرمپ کے تیسرے نمایاں ناقد ہیں جنہیں قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔ ماہرین کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے یہ اقدامات وفاقی اداروں کی غیرجانبداری سے جڑی دہائیوں پرانی روایات سے انحراف تصور کیے جا رہے ہیں۔ جان بولٹن جب گرین بیلٹ، میری لینڈ کی عدالت میں پیش ہونے کے لیے پہنچے تو انہوں نے صحافیوں سے کوئی گفتگو نہیں کی۔ عینی شاہدین...
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں کمیونسٹ پارٹی نے کرپشن کے الزامات پر فوج کے 9 اعلیٰ جرنیلوں کو پارٹی اور فوج سے نکال دیا ہے۔ چین کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 9 افراد، جن میں سے زیادہ تر سینئر جنرل اور پارٹی کی فیصلہ ساز مرکزی کمیٹی کے ارکان تھے، پر سنگین مالیاتی جرائم کا شبہ ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سرکاری بیان میں اس کارروائی کو بدعنوانی کے خلاف مہم کا حصہ قرار دیا گیا ہے لیکن مغربی تجزیہ کار اسے سیاسی اقدام کے طور پر بھی دیکھتے ہیں۔ چین میں فوج سے نکالے گئے اعلیٰ جرنیلوں میں سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین ہی ویڈونگ اور راکٹ فورس کے کمانڈر...
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب میں نوجوان کیڈٹس نے شاندار مارچ پاسٹ کرتے ہوئے وطن سے وفاداری اور قوم کی خدمت کا عزم دہرایا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی فیلڈ مارشل اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر تھے۔ ان کی آمد پر حاضرین نے کھڑے ہو کر پرتپاک استقبال کیا جبکہ فوجی بینڈ نے قومی دُھنیں بجا کر جوش و خروش بڑھا دیا۔ پریڈ میں 152ویں لانگ کورس، 37ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 71ویں اینٹی گریٹڈ کورس اور 26ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس نے شرکت کی۔ تقریب میں سول و عسکری شخصیات، غیر ملکی سفارتکاروں اور پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کے والدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی یہ...
ذرائع کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید 74 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3075 تک پہنچ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ ایک شہری جان کی بازی ہار گیا۔ ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر فاروق اعوان نے کہا کہ ڈینگی کنٹرول روم نے متاثرہ شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے، مظفرآباد کے ہسپتال میں زیر علاج مریض ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے جاں بحق ہوا۔ انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 74 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3075 تک پہنچ گئی۔ دوسری جانب ڈینگی کنٹرول روم سے...
اسلام آباد (آئی این پی) جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کے کیس کی سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ تبدیل ہوگیا۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے ساتھ جسٹس خادم حسین سومرو بینچ میں شامل کیلئے گئے ہیں، جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل چیف جسٹس کے ساتھ جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی تھی ۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف یہ کیس 21 اکتوبر کو مقرر تھا، تاہم بینچ کی عدم دستیابی پر یہ سماعت منسوخ کردی گئی ہے اور اس پیش رفت کو ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر بھی اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے۔یاد رہے...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی میں مبینہ مقابلے میں ڈاکو ہلاک ہو گیا۔کورنگی میں مبینہ مقابلے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت بدراسلام کے نام سے کی گئی۔پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو پر مختلف تھانوں میں 13سے زائد مقدمات تھے۔علاوہ ازیں مبینہ مقابلے کے دوران فرار ملزم کا ساتھی تاحال پکڑا نہ جا سکا۔
مظفرآباد (نامہ نگار) وزیر خزانہ آزاد کشمیر عبدالماجد خان اور وزیر خوراک چوہدری اکبر ابراہیم نے حکومت سے علحیدگی کا اعلان کر دیا اور وزیر اعظم آزاد کشمیر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرینِ مقیمِ پاکستان کے حقوق غصب کئے گئے ہیں۔ وزراء نے مرکزی ایوانِ صحافت مظفرآباد میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پر سنگین نوعیت کے سیاسی، آئینی، مالی اور انتظامی الزامات عائد کیے اور مؤقف اختیار کیا کہ موجودہ حکومت نے مہاجرینِ مقیمِ پاکستان کے آئینی حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے، نفرت انگیز بیانیہ فروغ دیا ہے، اور ریاستی وحدت کو نقصان پہنچایا ہے۔ عبدالماجد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ ایک سال سے ریاست میں ایک خطرناک اور...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر عالمی تنازعات میں اپنی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاک افغان جنگ ختم کرنا ان کے لیے ’بہت آسان‘ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امیر متقی کے دورہ بھارت کی وجہ سے پاک افغان اختلافات میں اضافہ ہوا، ہارون رشید میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دورِ صدارت میں انہوں 8نے بڑی جنگیں رکوائیں، جن میں پاک بھارت جنگ بھی شامل تھی۔ ان کے بقول انہوں نے دنیا کے کئی حصوں میں امن کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ شہباز شریف کا تذکرہ ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ان سے کہا تھا...
پاکستان نے دفاع کا حق استعمال کیا، ہمارے ٹارگٹ اور دفاعی جوابی کارروائی افغان عوام کیخلاف نہیں تھی افغان وزیرخارجہ کابیان مسترد،فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان کے ثبوت کئی بار پیش کئے،ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے افغان وزیر خارجہ کا بیان مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ فتنہ الخواج اور فتنہ الہندوستان کے ثبوت کئے بار پیش کئے ۔ترجمان دفتر خارجہ ترجمان شفقت علی خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کو افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی اشتعال انگیزی پر تشویش ہے، پاکستان نے دفاع کا حق استعمال کیا، ہمارے ٹارگٹ اور دفاعی جوابی کارروائی افغان عوام کے خلاف نہیں تھی۔ترجمان نے کہا کہ افغان طالبان کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر ہوا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-05-8فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ نے کہاہے کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی صرف اشتہارات اور ٹک ٹاک تک محدود ہوکررہ گئی ہے۔ عوام کو دقت کی روٹی میسرنہیں جبکہ وزیراعلیٰ کی تشہیر پر قومی خزانہ کابے دریغ استعمال کرکے بلند بانگ دعوئوں اور میڈیا کی جادوگری سے عوام کو دھوکادیا جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مہنگائی کے خاتمہ اور معاشی اشاریوں کی بہتری کے دعوے عوام کو دھوکہ دہی کے سوا کچھ نہیں۔ اشیائے خور و نوش اور اشیائے ضرورت کی قیمتیں مسلسل بڑھتی جارہی ہیں، بجلی، گیس، پٹرول کی خریداری صارفین کے لیے بڑا بوجھ بن گئی ہے، تنخواہ دار طبقہ، کلرک، پنشنرز کے حالات ابتر ہیں۔انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-06-17 انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کی ماحولیاتی تنظیم کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صرف ایک سال کے دوران فضائی آلودگی کے باعث 62 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔ رپورٹ کے مطابق یہ مسئلہ برسوں سے برقرار ہے اور اب اس کے اثرات خطرناک حد تک بڑھ چکے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2024ء میں ترکیہ بھر میں فضائی آلودگی کے نتیجے میں 62 ہزار سے زیادہ اموات ہوئیں، جب کہ تنظیم نے ترکیہ کو خطے کے سب سے زیادہ آلودہ ممالک میں شمار کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ترکیہ کی معیشت کو ہر سال فضائی آلودگی کی وجہ سے تقریباً 138 ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کی بڑی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251018-06-16 ڈھاکا (انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلا دیش میں گارمنٹس فیکٹری اور کیمیکل گودام میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک ہو گئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کئی افراد زخمی ہیں اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق آگ دوپہر کے وقت ڈھاکا کے میرپور علاقے میں واقع فیکٹری کی تیسری منزل پر لگی۔ آگ اس گودام تک پھیل گئی جہاں بلیچنگ پاؤڈر، پلاسٹک اور ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کا ذخیرہ تھا۔ انٹرنیشنل ڈیسک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251018-06-7 کراچی(بزنس رپورٹر)ماری انرجیز لمیٹڈ (ماری) نے جمعہ کو سندھ میں واقع ماری غازج سی ایف- بی ون کنویں سے تیل و گیس کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔کمپنی نے یہ پیش رفت پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جمعہ کے روز بھیجے گئے ایک نوٹس میں ظاہر کی۔نوٹس کے مطابق ماری غازج سی ایف- بی ون کنواں 12 ستمبر 2025 کو کھودنا شروع کیا گیا اور کامیابی کے ساتھ 1,195 میٹر کی گہرائی تک ایس یو ایل (SUL) فارمیشن میں پہنچا۔کمپنی نے بتایا کہ یہ کنواں غازج فارمیشن کے اْن زونز کو ہدف بنا کر کھودا گیا جو تیل کی پیداوار کے لیے موزوں ہیں۔ٹیسٹنگ کے دوران کنویں سے روزانہ 305 بیرل تیل اور 3 ایم ایم ایس سی ایف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251018-02-21 جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-02-18 کراچی (رپورٹ: حماد حسین ) ملکی و بین الاقوامی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں خوراک کی پیداوار ناکافی، ضائع ہونے کی شرح خطرناک حد تک زیادہ، اور غذائی عادات غیر متوازن ہیں، جس کے باعث قومی سطح پر صحت، معیشت اور خوراک کی سلامتی خطرے میں ہے۔جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک کہلانے کے باوجود گندم، دالیں، تیل اور دیگر اجناس درآمد کرتا ہے۔ ہماری پیداوار یا تو ضروریات کے مطابق نہیں یا پھر ناقص منصوبہ بندی اور ناکام پالیسیوں کی نذر ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کم رقبے پر جدید ٹیکنالوجی سے زیادہ پیداوار حاصل کرتے ہیں جبکہ پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-02-15 کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی ایوب گوٹھ میں طارق میڈیکل کے قریب خوفناک گیس سلنڈر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے، جن میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے باعث عمارت کی چھت گر گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ جاں بحق کی شناخت 25 سالہ عرفان ولد غلام اصغر جبکہ زخمیوں میں کامران، آصف، زبیر، زیب اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔ دیگر واقعات میں سپر ہائی وے پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے نوجوان محمد اسامہ جاں بحق، سلطان آباد ریلوے ٹریک پر 33 سالہ شخص کی ٹرین تلے آکر موت، اور گارڈن کے علاقے میں پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق کورنگی میں جھگڑے...
گزشتہ دنوں آئی ایم ایف نے پاکستان میں سیلاب کے بعد معیشتی ردعمل، بجٹ کارکردگی، اخراجات اور ترقی کے امکانات کا جائزہ لیا تھا۔ اس جائزے کے بعد آئی ایم ایف نے اشارہ کیا ہے کہ پاکستان کو اپنے سالانہ بجٹ میں لچک لانے کی ضرورت ہے تاکہ قدرتی آفات کے دوران ایمرجنسی اخراجات آسانی سے پورے کیے جا سکیں۔ پاکستان میں بہت سے علاقوں میں ابھی بھی پانی کھڑا ہے جس کی نکاسی کا کوئی فوری انتظام نظر نہیں آ رہا ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں بارش ہوتی رہی۔ دریاؤں کی لہروں نے ستم ڈھایا اور جب سیلاب اترا تو معلوم ہوا کہ تالاب جوہڑ، گڑھے، نالے، گلیاں تھوڑے بہت پانی سے لبریز،گھروں میں چھوٹے چھوٹے جوہڑ بن گئے...
اسکرین گریب کراچی کے علاقے نیو کراچی ایوب گوٹھ میں رہائشی عمارت میں سوئی گیس کے دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ گھر سے گیس پریشر بڑھانے کی موٹر ملی ہے، شبہ ہے موٹر سے سوئی گیس گھر میں پھیلی تھی، گھر میں کسی نے ماچس جلائی تو دھماکا ہوگیا۔حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قریبی مکانات اور دکانوں کو نقصان پہنچا، جس مکان میں دھماکا ہوا وہاں مزدور رہائش پذیر تھے، 5 افراد ملبے کی زد میں آکر اور ایک شخص جھلس کر زخمی ہوا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔
لاہور: پاکستان ریلویز لاہور ڈویژن میں سرکاری رہائش گاہوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا۔ ڈی ایس ریلوے لاہور ڈویژن اور ڈی ایس مغلپورہ ورکشاپ نے الگ الگ قوانین بنا کر عمل درآمد شروع کر دیا۔ ریلوے کوارٹرز الاٹمنٹ کروانے والے پھنس گئے اور معاملہ ایک بار پھر چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے کے پاس پہنچ گیا۔ پاکستان ریلویز لاہور ڈویژن میں رہائش گاہوں کی جعلی الاٹمنٹ کے انکشافات سامنے آنے کے بعد معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا۔ ڈی ایس لاہور انعام اللہ نے ریلوے کوارٹر میں رہائش پذیر لوگوں سے متنازع کوارٹر فوری خالی کروانے کی ہدایت کر دی جس پر عمل درآمد بھی شروع کر دیا گیا مگر ڈی...
خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آتی جا رہی ہے۔ محکمہ صحت کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی کے 71 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد رواں سال مجموعی کیسز کی تعداد 3,582 تک جا پہنچی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کے انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس اینڈ ریسپانس سسٹم (IDSR) کے مطابق، نئے کیسز میں سے 27 مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے، جبکہ اس وقت 48 افراد مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ اب تک 3,314 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ دو افراد اس وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ڈینگی کنٹرول پروگرام کے صوبائی ماہرِ حشرات، صلاح الدین خان مروت کا کہنا ہے کہ...
ہماری ملکی وے کہکشاں کے مرکز سے ایک پراسرار چمک زمین کی جانب آ رہی ہے جس کے متعلق سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ روشنی کائنات کے بڑے رازوں میں سے ایک کو حل کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔ ملکی وے کے بیچ و بیچ موجود پھیلی ہوئی گیما شعاعوں کی یہ چمک برسوں سے ناقابلِ فہم تھی۔ تاہم، محققین کا ماننا ہے کہ یہ روشنی ممکنہ طور پر ڈارک کے ذرات کے تصادم یا نیوٹرون ستاروں کے گھومنے کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔ اگر قبل الذکر خیال درست ہے (یعنی یہ چمک ڈارک میٹر سے آرہی ہے) تو یہ ڈارک میٹر کے وجود کا اب تک کا پہلا ثبوت ہوسکتا ہے۔ جان ہوپکنز کے ایک پروفیسر اور...
پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے بتایا کہ سانحہ کارساز 18 اکتوبر کے شہدا کے ایصال ثواب کے لیے تمام اضلاع میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات ہوں گے، پیپلز پارٹی کے رہنما سانحہ کارساز کے شہدا کی قبروں پر حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی وطن واپسی پر کراچی میں ہونے والے کارساز دھماکے کو 18 سال بیت گئے۔ پیپلز پارٹی کے تحت سانحہ کارساز کے شہدا کی برسی ہفتہ کو منائی جائے گی۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے بتایا کہ سانحہ کارساز 18 اکتوبر کے شہدا کے ایصال ثواب کے لیے...
سپریم جوڈیشل کونسل آج اپنے اجلاس میں اعلٰی عدلیہ کے ججز کے خلاف شکایات کے ساتھ ساتھ اِسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف شکایت کا بھی جائزہ لے گی۔ 30 ستمبر کو جسٹس جہانگیری کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران آئینی بینچ کے رُکن جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا تھا کہ 18 اکتوبر کو سپریم جوڈیشل کونسل اپنے اجلاس میں ججوں کے خلاف شکایات کا جائزہ لے گا۔ 16 ستمبر کو اِسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رُکنی بینچ نے ایک عبوری حکمنامے کے ذریعے چیف جسٹس، سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں ایڈووکیٹ میاں داؤد کی درخواست پر اِسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روک دیا تھا۔ یہ بھی...
بلوچستان کے ضلع گوادر میں پولیس نے جماعت اسلامی سے وابستہ رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کے خلاف ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے اور عوام کو اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ مقدمہ شہری ولی اللہ ولد محمد کی تحریری درخواست پر تھانہ سنتور میں درج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ سماجی و سیاسی کارکن ہیں اور گزشتہ روز علاقے میں موجود تھے، جب انہوں نے اپنے موبائل فون پرسوشل میڈیا پر مولانا ہدایت الرحمان کی بلوچستان اسمبلی میں کی گئی تقریر کی ویڈیو دیکھی۔ درخواست گزار کے مطابق، ویڈیو میں مولانا ہدایت الرحمان نے یہ دعویٰ کیا کہ بلوچستان میں ہونے والی...
خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے کم از کم 71 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس) کے انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس اینڈ ریسپانس سسٹم (آئی ڈی ایس آر ایس) کی جانب سے جاری رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 27 نئے مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا، جس سے صوبے کے ہسپتالوں میں زیرِ علاج ڈینگی مریضوں کی تعداد 48 ہوگئی. رواں سال اب تک خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 582 کیسز کی لیبارٹری سے تصدیق ہوئی ہے. ایک ہزار 474 افراد کو ہسپتال میں داخل کیا گیا، جبکہ 3 ہزار 314 افراد صحت یاب ہوئے اور 2 اموات ہوئیں۔ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کے ڈینگی کنٹرول...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی رفتار کم ہونے کے بجائے ایک بار پھر تیز ہونے لگی ہے، کئی ضروریات اشیا مہنگی ہوگئیں ہیں، عوام کا جینا محال ہوگیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ صرف ایک ہفتے میں 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی مجموعی رفتار میں 0.49 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر یہ شرح بڑھ کر 4.57 فیصد تک جا پہنچی ہے، اشیائے خورونوش اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ عام صارفین کے لیے مزید مشکلات کا باعث بن گیا...
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی ہدایت پر صوبے بھر میں ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کی ہنگامی مہم کا آغاز کر دیا گیا.عذرا پیچوہو نے تمام اضلاع میں فوگنگ، اسپرے، آگاہی سیشنز اور عوامی مہم تیز کرنے کا حکم جاری کر دیا۔محکمہ اطلاعات سندھ کے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق سندھ میں ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کی ہنگامی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے اور وزیرصحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور متعلقہ محکموں کو ہنگامی بنیادوں پر مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے تمام اضلاع میں فوگنگ، اسپرے، آگاہی سیشنز اور عوامی مہم تیز کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی اور ملیریا سے...
پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، ماری انرجیز نے ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کئے۔ترجمان ماری انرجیز نے ڈھرکی میں تیل وگیس کی نئی دریافت کا اعلان کیا، دریافت ماری فیلڈ کے ماری غزیج سی ایف بی ون ایکسپلوریشن ویل سے ہوئی۔حکام کے مطابق کنواں 12ستمبر 2025کو کھودا گیا،گہرائی 1195میٹر تک پہنچی، کنویں سے 305بیرل یومیہ تیل،3ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل ہوگی،ماری غریج میں تیل کی دریافت کا دوسرا کنواں ہے۔
جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) پاک فضائیہ کی کامیاب کارکردگی کے بعد انڈونیشیا نے بھی چین سے جدید جی-10 سی لڑاکا طیارے خریدنے کا یصلہ کرلیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد انڈونیشیا چین کے اس جدید ترین طیارے کو استعمال کرنے والا تیسرا ملک بن جائے گا۔چینی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر دفاع سجافری سیامسودین نے اعلان کیا کہ ان کا ملک جلد ہی چین سے جی-10 سی طیارے حاصل کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد یہ طیارے جکارتہ کی فضاں میں پرواز کرتے نظر آئیں گے۔ تاہم انہوں نے معاہدے کی تکمیل یا ترسیل کی تاریخ کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں دی۔دوسری جانب انڈونیشیا کے وزیر خزانہ پربایا یوڈی...
دنیا کے آلودہ ترین ممالک کی تازہ فہرست میں پاکستان نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگیا ہے جبکہ بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔ ماحولیاتی نگرانی کے ماہرین کے مطابق لاہور میں اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 304ریکارڈ کیا گیا ہے جو انسانی صحت کے لیے نہایت مضر سطح قرار دی جاتی ہے۔ اسی طرح بھارت کے دارالحکومت دہلی اور پاکستان کے صنعتی شہر فیصل آباد میں بھی فضائی معیار تشویشناک ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 221 تک پہنچ گیا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 302 سے اوپر اے کیو آئی انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہوتا ہے جس سے سانس سمیت دیگر بیماریاں بڑھنے کا خدشہ رہتا ہے۔...
کلیم اختر:ایف بی آر میں بدعنوانی، نااہلی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے کیسز سامنے آنے لگے، افسران کو جبری ریٹائرمنٹ اور بڑی سزاوں کا سامنا کرنا پڑا،ایکس پاکستان چھٹیوں پر جانے والے متعدد افسران بھی واپس لوٹ کر نا آسکے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں سال کے دوران ابتک ایف بی آر کے درجنوں افسران کے خلاف انکوائریاں شروع کی گئی، ان لینڈ ریونیو اور پاکستان کسٹمز سروس کے متعدد افسران کو محکمانہ کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑا، سال 2025 کے پہلے 9 ماہ میں 56 افسران کو “میجر پینلٹی” کی سزا دی گئی۔ ڈھاکہ:جولائی چارٹر پر دستخط کی تقریب، پولیس کی جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپ،خیمے نذر آتش 45 افسران کو فرائض میں غفلت برتنے پر...
وزیرِ صحت سندھ نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں دن رات عوام کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہیں، صورتحال کی مانیٹرنگ روزانہ کی بنیاد پر کی جا رہی ہے اور متاثرہ علاقوں میں اسپرے اور احتیاطی سرگرمیوں کی رفتار مزید تیز کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ صحت و بہبود آبادی سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی ہدایت پر صوبے بھر میں ڈینگی اور ملیریا سے بچانے کے لیے وسیع پیمانے پر آگاہی اور حفاظتی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے ویکٹر بورن ڈیزیزز وِنگ، ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز، بلدیاتی اداروں اور متعلقہ محکموں کو ہنگامی بنیادوں پر مثر اقدامات کی ہدایت جاری...
اعلامیے میں کہا گیا کہ ماڑی غزیج سی ایف بی ون ایکسپلوریشن کنواں تیل سے بھرپور زونز کو ہدف بنا کر کھودا گیا تھا، ٹیسٹنگ کے دوران کنویں سے 305 بیرل یومیہ تیل اور یومیہ 30 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ماڑی انرجیز کی جانب سے سندھ کے علاقے ڈھرکی سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان کیا گیا ہے۔ ماڑی انرجیز کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق دریافت ماڑی غزیج سی ایف بی ون ایکسپلوریشن ویل سے ہوئی ہے، ماڑی انرجیز، ماڑی ڈیویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز کی 100 فیصد حقوق کے ساتھ آپریٹر ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ماڑی غزیج سی ایف بی ون ایکسپلوریشن کنواں تیل سے بھرپور زونز...
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے پی) کے سال 2025–26 کے انتخابات کے غیر حتمی نتائج موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں جن کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار ہارون رشید کو ملک کے بیشتر پولنگ اسٹیشنز پر برتری حاصل ہے، جبکہ اسلام آباد میں توفیق آصف آگے ہیں۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق مختلف شہروں سے موصولہ ووٹوں کی تفصیل درج ذیل ہے: بنوں: ہارون رشید 25، توفیق آصف 5 — ہارون رشید آگے ڈیرہ اسماعیل خان: ہارون رشید 23، توفیق آصف 17 — ہارون رشید آگے سوات: ہارون رشید 27، توفیق آصف 23 — ہارون رشید آگے پشاور: ہارون رشید 186، توفیق آصف 181 — ہارون رشید آگے ایبٹ آباد: ہارون رشید 55، توفیق آصف...
آسٹریلیا کی 4 بار کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایری آرن ٹائٹمس نے محض 25 سال کی عمر میں تیراکی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستانی تیراکوں نے ورلڈ جونیئر سوئمنگ چیمپیئن شپ میں کئی ریکارڈ توڑ ڈالے یہ فیصلہ نہ صرف آسٹریلیا بلکہ عالمی کھیلوں کی دنیا کے لیے بھی حیران کن ثابت ہوا، کیونکہ وہ لاس اینجلس 2028 اولمپکس میں واپسی کا ارادہ رکھتی تھیں۔ شاندار کیریئر کا اختتام ٹائٹمس نے جمعرات کے روز اپنے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مشکل مگر خوشگوار فیصلہ ہے۔ میں نے تیراکی سے ہمیشہ محبت کی ہے، مگر زندگی میں کچھ چیزیں اب میرے لیے زیادہ اہم ہو گئی ہیں۔ وہ اپنے کیریئر...
جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کے کیس کی سماعت کرنے والا ڈویژن بینچ تبدیل WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کے کیس کی سماعت کرنے والا ڈویژن بینچ تبدیل ہوگیا۔جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کی درخواست پر نئی پیشرفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کرنے والا ڈویژن بینچ تبدیل ہوگیا ہے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے ساتھ جسٹس خادم حسین سومرو بینچ میں شامل کیے گئے ہیں، جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل چیف جسٹس...
پاک افغان کشیدگی کے تناظر میں خیبرپختونخوا کے اضلاع مردان اور صوابی میں قائم افغان مہاجرین کے 5 کیمپ مکمل طور پر خالی کرالیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مردان میں قائم جلالہ، کاگان اور باغیچہ کیمپ جب کہ صوابی میں 2 دیگر کیمپوں کو مہاجرین سے خالی کرایا گیا ہے۔ محکمہ افغان کمشنریٹ کے مطابق ان پانچ کیمپوں میں مقیم مجموعی طور پر 8,990 خاندانوں پر مشتمل 52,125 افغان شہری اپنے وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ عمل حکومتی پالیسی کے تحت منظم انداز میں مکمل کیا گیا، جس کے دوران نقل مکانی کرنے والے مہاجرین کو بنیادی سہولیات فراہم کی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کمشنر مردان نے اس...
کراچی: معروف کمپنی ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے ہیں۔ کمپنی کے مطابق یہ کامیابی ماڑی غزیج ایکسپلوریشن ویل سے حاصل ہوئی، جہاں ٹیسٹنگ کے دوران روزانہ تقریباً 305 بیرل خام تیل اور 3 ایم ایم ایس سی ایف ڈی قدرتی گیس حاصل ہوئی۔ توانائی کے شعبے کے ماہرین اس دریافت کو پاکستان کے موجودہ معاشی اور توانائی بحران کے تناظر میں نہایت اہم قرار دے رہے ہیں۔ ماڑی انرجیز کے منیجنگ ڈائریکٹر فہیم حیدر کے مطابق یہ کامیابی کمپنی کے ماہر سائنسدانوں اور انجینئرز کی محنت کا نتیجہ ہے، جنہوں نے ملک میں کم ہوتی گیس کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے مسلسل تحقیق اور...
فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کر دیا گیا۔نئے عدالتی حکم کے مطابق اب چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل ڈویژن بینچ اس کیس کی سماعت کرے گا۔اس سے قبل چیف جسٹس کے ساتھ جسٹس محمد اعظم خان اس ڈویژن بینچ کا حصہ تھے۔ جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم معطلسپریم کورٹ نے فریقین اور اٹارنی جنرل دفتر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔ ذرائع کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے سے متعلق کیس 21 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے۔اسلام آباد...
---فائل فوٹو ماڑی انرجیز کی جانب سے سندھ کے علاقے ڈھرکی سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان کیا گیا ہے۔ماڑی انرجیز کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق دریافت ماڑی غزیج سی ایف بی ون ایکسپلوریشن ویل سے ہوئی ہے، ماڑی انرجیز، ماڑی ڈیویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز کی 100 فیصد حقوق کے ساتھ آپریٹر ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ماڑی غزیج سی ایف بی ون ایکسپلوریشن کنواں تیل سے بھرپور زونز کو ہدف بنا کر کھودا گیا تھا، ٹیسٹنگ کے دوران کنویں سے 305 بیرل یومیہ تیل اور یومیہ 30 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ماڑی انرجیز لمیٹڈ ایک مربوط ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کمپنی ہے، کمپنی ڈھرکی میں ماڑی فیلڈ...

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے علامہ شاہ اویس نورانی کی ملاقات، مذہبی ہم آہنگی، رواداری، بھائی چارے اور قومی اتحاد کے فروغ پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شاہ اویس نورانی نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری، بھائی چارے اور قومی اتحاد کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اس بات پر مکمل اتفاق کیا گیا کہ ملک میں پائیدار امن کے قیام اور سماجی ہم آہنگی کے لیے تمام مکاتبِ فکر کو باہمی تعاون اور مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا کہ کسی بھی بے گناہ شخص کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی اور کسی مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا تاہم شرپسند اور انتہاپسند عناصر سے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت کرنیوالا بنچ تبدیل کردیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کےساتھ جسٹس خادم حسین سومرو بنچ میں شامل ہو گئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کر دیاگیا۔ اس سے پہلے چیف جسٹس کیساتھ جسٹس اعظم خان نے سماعت کی تھی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کا کیس 21اکتوبر کو مقررکردیاگیا. یادرہے کہ سپریم کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کوبحال کردیاتھا،سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر سماعت کا حکم دے رکھا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی شرکت سے...
پاکستانی نژاد سابق اداکارہ اریج فاطمہ نے حال ہی میں اپنے حجاب پر ہونے والی تنقید پر ناقدین کو کرارا جواب دیا اور غیر ضروری مشوروں سے دور رہنے کی ہدایت کی۔ اریج فاطمہ نے تیرے لیے، حسد، یارِ بے وفا، ایک پل، ہدایت اور عشق پرست جیسے مشہور ڈراموں میں کام کیا، شادی کے بعد شوبز سے کنارہ کش ہو کر امریکا میں اپنے شوہر اور دو بیٹوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں، وہ سوشل میڈیا پر مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں اور اپنی زندگی کے اہم لمحات شیئر کرتی ہیں۔ چند ماہ قبل اریج فاطمہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ اب حجاب لیتی ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی کینسر...
کراچی: سندھ کے علاقے ماری غازیج سے تیل و گیس کے نئے ذخائر کامیابی سے دریافت کر لیے گئے۔ لسٹڈ کمپنی ماری انرجیز لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ کو اس کامیابی کے بارے میں بذریعہ خط آگاہ کر دیا ہے۔ خط کے مطابق سندھ کے علاقے ماری غازیج سے تیل و گیس کے نئے ذخائر کامیابی سے دریافت ہوئے ہیں۔ غازیج سی ایف بی ون کنوئیں میں کھدائی کا عمل 12ستمبر کو شروع کیا گیا تھا۔ کنوئیں کی 1,195 میٹر گہری کھدائی سے زمین کی سُل پرت تک پہنچا گیا۔ کمپنی خط کے مطابق کنوئیں سے یومیہ 305 بیرل خام تیل اور 3 ملین مکعب فٹ گیس کے یومیہ کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔...
واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیرِ قومی سلامتی جان بولٹن پر خفیہ دفاعی معلومات افشا کرنے کے الزام میں فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ انصاف نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جان بولٹن نے حساس دفاعی دستاویزات کو ذاتی ای میل اور چیٹ ایپس کے ذریعے منتقل کیا، جو قومی سلامتی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ 2021 میں ایرانی ہیکرز نے جان بولٹن کے ای میل اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر کے حساس معلومات چُرا لی تھیں۔ ایف بی آئی کے مطابق بولٹن کے نمائندے نے اس وقت بتایا تھا کہ اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے، تاہم انہوں نے یہ تسلیم نہیں کیا کہ...
پاک افغان کشیدگی کم کرنےکیلئے تمام وسائل استعمال کریں گے: ایرانی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز تہران: (آئی پی ایس)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے، مذاکرات کے فروغ اورتعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تمام وسائل استعمال کرے گا۔ مسعود پزشکیان نے حالیہ پاک افغان جھڑپوں پر ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ مسلم ممالک تنازعات اور تقسیم کو مسترد کرتے ہیں، اس طرح کی بےامنی مسلم دشمنوں اور بین الاقوامی سازشوں کا نتیجہ ہے، خطےکو پہلے سے کہیں زیادہ امن، ہم آہنگی اور تعاون کی ضرورت ہے۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان نئے سرے سےکشیدگی نے ایران سمیت خطے...
پاکستان کا 28 رکنی دستہ تیسرے ایشین یوتھ گیمز میں شرکت کرے گا۔ بحرین میں 22 اکتوبر سے شروع ہونے والے گیمز میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان قومی دستے کے چیف ڈی مشن ہوں گے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے جاری کردہ این او سی وفاقی وزارت داخلہ کی اجازت سے مشروط ہوگا۔ 31 اکتوبر تک ہونے والے گیمز میں پاکستان 4 کھیلوں کے 9 ایونٹس میں شرکت کرے گا۔ قومی دستے میں 2 خواتین سمیت 22 کھلاڑی، ایک خاتون سمیت 4 ٹیم آفیشلز اور 2 سرکاری آفیشلز شامل ہوں گے۔ قومی دستہ پیر کو لاہور سے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگا۔ 4 ایتھلیٹس میں غلام مرتضیٰ،...
دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے بنگلادیش کے خلاف 10 وکٹوں سے شاندر فتح حاصل کرکے ویمنز ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں قدم رکھ دیے۔ وشاکا پٹنم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ خاص موثر ثابت نہ ہوا۔ بنگلادیش کی ٹیم ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بناسکی۔ سوبھانا موستاری نے 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ روبیا حیدر 44 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے الانا کنگ، ایشلے گارڈنر، اینابل سدرلینڈ اور جارجیا ویئرہم نے دو دو شکار کیے جبکہ میگن اسکٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں آسٹریلوی اوپنرز...
معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کے کینیڈا میں کیپس کیفے پر ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کی ذمہ داری بشنوئی گینگ نے قبول کرلی۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم حملہ آوروں نے کیفے کی عمارت پر گولیاں چلائیں، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، یہ واقعہ چار ماہ کے دوران تیسری بار پیش آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ کی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کار میں موجود حملہ آور کیفے پر فائرنگ کرتے ہیں، جس سے عمارت کی کھڑکیاں چکناچور ہو جاتی ہیں۔ Once again incident of Firing Happened at KAP’S CAFE. This is the...
دنیا کے آلودہ ترین ممالک کی تازہ فہرست میں پاکستان نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگیا ہے جب کہ بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔ماحولیاتی نگرانی کے ماہرین کے مطابق لاہور میں اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 304 ریکارڈ کیا گیا، جو انسانی صحت کے لیے نہایت مضر سطح قرار دی جاتی ہے۔اسی طرح بھارت کے دارالحکومت دہلی اور پاکستان کے صنعتی شہر فیصل آباد میں بھی فضائی معیار تشویشناک ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 221 تک پہنچ گیا۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 302 سے اوپر AQI انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہوتا ہے، جس سے سانس سمیت دیگر بیماریاں بڑھنے کا خدشہ رہتا ہے۔ماہرین کے مطابق...
پاک فضائیہ کی کامیاب کارکردگی کے بعد انڈونیشیا نے بھی چین سے جدید جے-10 سی (J-10C) لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد انڈونیشیا چین کے اس جدید ترین طیارے کو استعمال کرنے والا تیسرا ملک بن جائے گا۔ چینی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر دفاع سجافری سیامسودین نے اعلان کیا کہ ان کا ملک جلد ہی چین سے جے-10 سی طیارے حاصل کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ "بہت جلد یہ طیارے جکارتہ کی فضاؤں میں پرواز کرتے نظر آئیں گے"۔ تاہم انہوں نے معاہدے کی تکمیل یا ترسیل کی تاریخ کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں دی۔ دوسری جانب انڈونیشیا کے وزیر خزانہ پربایا یوڈی سادیوا نے تصدیق کی کہ طیاروں کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان طالبان کی جانب سے جارحیت پر وزیراعظم شہباز شریف نے آج اعلیٰ سطح اجلاس طلب کر لیا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مغربی سرحد پر افغان طالبان کی جارحیت کے تناظر میں وزیراعظم شہبازشریف نے ملکی سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس بلایا ہے، جس میں قومی سیاسی قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور افغانستان کےساتھ جاری کشیدگی پرغورکیا جائے گا، اس کے علاوہ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی فوری واپسی...
امریکی صدر کا یہ تازہ بیان حیران کن ہے، کیونکہ چند روز قبل تک ٹرمپ نے حماس کی مجرمانہ گروہوں اور گینگز کے خلاف کارروائیوں کا خیر مقدم کیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ حماس نے مجرمانہ گروہوں اور برے گینگز کو ختم کیا، یہ مجھے زیادہ پریشان نہیں کرتا، یہ ٹھیک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو خبردار کیا ہے کہ غزہ میں مخالفین کے خلاف کارروائی جاری رکھی تو سنگین نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے حماس کو یہ تازہ دھمکی غزہ میں جاری اندرونی جھڑپوں کے تناظر میں دی ہے۔ یہ دھمکی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب غزہ میں حماس نے...
راولپنڈی: اے این ایف کے ملک گیر کریک ڈاؤن میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا ہے اور 5 مختلف کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ حکام نے کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 136.82 کلوگرام منشیات برآمد کی، جس کی مالیت 3 کروڑ 63 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ-9 میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی سے 380 گرام چرس برآمد کی گئی، جب کہ گرفتار ملزم نے طلبہ...
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی تازہ فہرست میں پاکستان کا شہر لاہور ایک بار پھر پہلے نمبر پر آ گیا ہے، جب کہ بھارتی دارالحکومت دہلی دوسرے نمبر پر قرار پایا ہے۔ ماحولیاتی ماہرین کے مطابق لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 304 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک سطح سمجھی جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کے دارالحکومت دہلی اور پاکستان کے صنعتی شہر فیصل آباد میں بھی فضا کی صورتحال تشویشناک ہے، جہاں AQI 221 تک پہنچ گیا۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 302 سے اوپر ایئر انڈیکس صحت کے لیے نہایت نقصان دہ ہوتا ہے، جس کے باعث سانس، گلے اور دل کی بیماریوں میں اضافہ دیکھنے میں آ سکتا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر حماس نے غزہ میں مسلح گروہوں اور مبینہ اسرائیلی کارندوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں تو وہ حماس کے خلاف حملوں کی حمایت کریں گے، جس سے اسرائیل اور فلسطینی گروپ کے درمیان جنگ بندی ٹوٹ سکتی ہے۔ ٹرمپ کی سخت وارننگ جمعرات کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ٹرمپ نے لکھا کہ اگر حماس غزہ میں لوگوں کو قتل کرتی رہی، جو کہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے، تو ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں رہے گا سوائے اس کے کہ ہم جا کر انہیں ختم کر دیں۔ یہ بھی پڑھیں:حماس غیرمسلح ہو جائے ورنہ ہم طاقت کے ذریعے کر دیں گے، ٹرمپ کی پھر وارننگ بعد ازاں صحافیوں سے...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں کمی کے بعد دونوں ممالک نے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بعض میڈیا ذرائع کو تصدیق کی کہ یہ بات چیت آئندہ دنوں میں متوقع ہے۔ گزشتہ ہفتے دونوں ممالک کی سرحد پر ہونے والی مہلک جھڑپوں اور عارضی 48 گھنٹے کی جنگ بندی کے بعد مذاکرات کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ مزید پڑھیں: افغانستان نے پاکستان سے تنازع بطور پراکسی بھارت کے اشارے پر شروع کیا، خواجہ آصف وزیرِاعظم شہباز شریف نے جمعرات کو وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اب گیند افغان طالبان کے کورٹ میں ہے اور اگر وہ 48 گھنٹوں میں پاکستان کے جائز تحفظات دور کرنا چاہتے ہیں تو اسلام...
لاہور (خبر نگار) سول کورٹس کے قریب ایل ڈی اے پلازہ میں آگ لگنے سے چار فلورز پر 100 کے قریب عدالتوں کا مکمل ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا۔ ان عدالتوں میں جائیدادوں کے کیس زیر سماعت تھے۔ آتشزدگی سے فرنیچر بھی جل گیا، فائر بریگیڈ کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا، آگ عدالتی وقت شروع ہونے سے پہلے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے موجود عدالتی کمروں کو لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو 1122 حکام کے مطابق جب آگ لگی تو اْس وقت عمارت میں کوئی موجود نہیں تھا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سیشن جج لاہور، خورشید خواجہ، سینئر سول جج شفقت عباس بگھیانہ اور فوکل پرسن سکیورٹی شکیب عمران قمر موقع پر پہنچ...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار) سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں انڈیپنڈنٹ عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون الرشید صدر جبکہ زاہد اسلم اعوان سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ ان کے مدمقابل حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار توفیق آصف جبکہ سیکرٹری کے میاں عرفان اکرم تھے۔ نائب صدور میں خالد مسعود سندھو پنجاب‘ لیاقت ترین بلوچستان‘ فضل شاہ مہمند کے پی کے‘ لطف اﷲ آرائیں سندھ سیٹ پر کامیاب ہوئے۔ جبکہ سردار طارق حسین ایڈیشنل سیکرٹری‘ سائرہ خالد راجپوت فنانس سیکرٹری‘ الٰہی بخش مینگل‘ شاہ رسول کاکڑ‘ ایگزیکٹو ممبر بلوچستان‘ ضیاء اﷲ درانی‘ راحیلہ بی بی کے پی کے‘ حافظہ مہناز ندیم عباسی ملتان بہاولپور‘ امجد شیرازی‘ جاوید عمران رانجھا پنجاب‘ ڈاکٹر شاہ نواز‘ ذوالفقار حیدر شاہ سندھ کی سیٹ...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سینیئر صحافی اور دی نیوز کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر عامر غوری کا کہنا ہے کہ اپریل 2025 میں اچانک ہندوستان میں کچھ ہوتا ہے وزیراعظم نریندر مودی بھاگتے دکھائی دیتے ہیں اور پھر 7 اور 10 مئی کے درمیان جو کچھ ہوتا اس سے پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہو جاتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی افغان پالیسی کتنی درست، افغانستان پر ہمارا کنڑول کتنا تھا، سابق کور کمانڈر پشاور کا تبصرہ وی نیوز کے پروگرام ‘سیاست اور صحافت’ میں اینکر پرسن خرم شہزاد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا عامر غوری نے عالمی سطح پر پاکستان پذیرائی اور کامیابیوں کے حوالے سے کہا کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کے بہت اچھے تعلقات ہیں اور ہمارے فیلڈ مارشل سید...
اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں غیر حتمی نتیجہ کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار ہارون الرشید کو 373 ووٹوں کی واضح برتری حاصل ہوگئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدارت کے لیے عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون الرشید اور حامد خان گروپ کے توفیق آصف کے درمیان مقابلہ ہوا اور ہارون الرشید کو واضح برتری حاصل ہو گئی ہے۔ غیر حتمی نتیجے کے مطابق خیبرپختونخوا کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر بھی عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار ہارون الرشید کو واضح برتری حاصل ہوئی اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق کوئٹہ پولنگ اسٹیشن میں 225 ووٹ ڈالے گئے جہاں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت ریلوے ڈویژن ملتان کی مجموعی کارکردگی پر اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈویژن کی کارکردگی، آمدنی، سولرائزیشن منصوبے اور اینٹی اِنکروچمنٹ مہم کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ حنیف عباسی نے کہا کہ کسی اور کی زمین لینی نہیںاور ریلوے کی زمین چھوڑنی نہیں۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251017-08-10 کراچی (اسٹاف رپورٹر) موسم کے ساتھ ہی ٹرینوں کے اوقات کار بھی تبدیل ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں ٹرینوں کیلیے نیا موسم سرما شیڈول جاری کر دیا جو 16 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگیا ہے۔ اس نئے شیڈول میں متعدد ٹرینوں کے روانگی کے اوقات، اسٹاپس اور بحال شدہ سروسز میں تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ مسافروں کو موسم سرما میں بہتر سفری سہولت فراہم کی جاسکے۔ ریلوے حکام کے مطابق 16 ٹرینوں کے روانگی اوقات میں ردوبدل کیا گیا ہے جبکہ 3 ٹرینوں کے مخصوص اسٹیشنوں پر اسٹاپ ختم کردیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں 4 معطل شدہ ٹرینیں دوبارہ بحال کر دی گئی ہیں اور اب باقاعدہ طور پر شیڈول...
غزہ میں ظلم و بربریت، اور آگ و خون کی لمبی اندھیری رات،وقتی طور پر ہی سہی،چھٹنے کو ہے۔دو سال سے اوپر جاری بربریت نے غزہ کو ایک کھنڈر میں تبدیل کر دیا ہے۔70ہزار فلسطینی شہید اور اس سے تین گنا افراد جن میں اکثریت بچوں اور عورتوں کی ہے،زخمی ہو چکے ہیں۔کوئی گھر،کوئی اسکول،کوئی اسپتال سلامت نہیں۔اسرائیل نے نہ صرف اپنے تمام اہداف حاصل کر لیے ہیں بلکہ ہمیشہ کی طرح اور بھی بہت کچھ سمیٹ لیا ہے۔حماس کو ختم کیا جا رہا ہے۔ لبنان میں حزب اﷲ کی عسکری و سیاسی قوت بہت حد تک ملیامیٹ ہو چکی ہے۔شام میں اسرائیل کی ناپسندیدہ حکومت تبدیل ہو چکی ہے۔ایران کی تمام پراکسی تنظیمیں دم توڑ چکی ہیں۔خود ایران پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں کراچی سے عاصمہ جہانگیر گروپ نے صدر، جنرل سیکریٹری، ایڈیشنل سیکریٹری اور فنانس سیکریٹری کی نشستوں پر برتری حاصل کرتے ہوئے واضح کامیابی حاصل کرلی جبکہ حامد خان گروپ نے نائب صدور کی چاروں نشستوں سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا پر کامیابی حاصل کی۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے کراچی میں پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہونا تھا تاہم سندھ ہائی کورٹ کراچی کے پولنگ اسٹیشن میں انتظامی امور کے باعث پولنگ میں تاخیر ہوئی۔ ریٹرننگ افسر شفقت رحیم راجپوت کے مطابق پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں بیلٹ باکس سیل کیے گئے اور پولنگ میٹریل کو ڈی سیل کرنے...
اسلام آباد:۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون الرشید نے مختلف شہروں سے واضح برتری حاصل کرتے ہو ئے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ لاہور میں ہارون الرشید نے 629 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل حامد خان گروپ کے توفیق آصف نے 431 ووٹ لیے۔ کراچی میں بھی ہارون الرشید 195 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جب کہ توفیق آصف نے 185 ووٹ حاصل کیے۔سوات سے ہارون الرشید نے 27 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ توفیق آصف کو 23 ووٹ ملے۔ سکھر میں ہارون الرشید نے 55 ووٹ اور توفیق آصف نے 15 ووٹ حاصل کیے، جبکہ بنوں سے ہارون الرشید نے 25...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔اسکیم 33، صفورا، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا میں پانی کا بحران ہے۔دوسری جانب کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن K-II کی 48 انچ قطر کی متاثرہ رائزنگ مین لائن کا مرمتی کام مکمل کرلیا، جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے جمعرات کے روز متاثرہ رائزنگ مین لائن پر جاری مرمتی کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ انجینئرز اور تکنیکی عملہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔ دورے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز