2025-11-05@12:35:34 GMT
تلاش کی گنتی: 1602

«شائقین کرکٹ کا»:

(نئی خبر)
    پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے  ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کر کے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ لیفٹ ہینڈ باؤلر شاہین شاہ آفریدی  نے یہ اعزاز  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے میچ میں قذافی اسٹیڈیم   میں حاصل کیا جہاں ان کی ٹیم لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 88 رنز سے شکست دے دی۔۔ یہ بھی پڑھیے: شاہین شاہ آفریدی سب سے آگے، کرکٹ تاریخ کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا شاہین شاہ آفریدی نے لاہور قلندرز کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان کو صرف 9 رنز پر آؤٹ کر کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں...
    دی اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) نے 2026 میں جاپان کے شہر ناگویا میں ہونے والے 20ویں ایشین گیمز میں کرکٹ کے کھیل کو جاری برقرر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کھیلوں کی ویب سائٹ کے مطابق جاپان میں 19 ستمبر سے 4 اکتوبر 2026 تک ہونے والے ناگویا ایشین گیمز میں کرکٹ کا کھیل جاری رہے گ۔ا ابتدائی طور پر یہ فیصلہ ہوا ہے کہ یہ میچز جاپان میں ایچی پریفیکچر کے مقام پر ہوں گے تاہم اس حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ دی اولمپک کونسل آف ایشیا کے مطابق ایشن گیمز میں کرکٹ کو شمولیت کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت 28 اپریل کو جاپان کے شہر ناگویا سٹی ہال میں...
    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہےکہ میں نے کبھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے انکار نہیں کیا، جب بھی موقع ملا ضرور کھیلوں گا۔ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں صرف ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے کے سوال پر فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ کبھی نہیں کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلتا، اگر آپ چار روزہ میچز کھیل کرخود کو تیار کرتے ہیں تو ٹیسٹ بھی کھیل سکتے ہیں، ہمارے ہاں زیادہ تر وائٹ بال کرکٹ کی سیریز ہوتی ہیں، پھر لوگ کہتے ہیں کہ یہ کھلاڑی فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں کھیلتا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کے دوران کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ کر فرسٹ کلاس...
    ریاستی وزیر نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص کیساتھ ہجومی تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے، مجھے بتایا گیا کہ وہ مقامی کرکٹ میچ کے دوران "پاکستان زندہ باد" کے نعرے لگا رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک کے منگلورو میں اتوار کو مقامی کرکٹ میچ کے دوران مبینہ طور پر "پاکستان زندہ باد" کا نعرہ لگانے پر ایک شخص کو ہجوم نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا، جس کے بعد 15 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشورا نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متاثر شخص کی موت موقع واردات پر نہیں ہوئی بلکہ بعد میں علاج کے دوران اس...
    بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر منگلور میں کرکٹ میچ کے دوران ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے پر نوجوان کو ہندوتوا کے جنونیوں نے بہیمانہ تشدد کرکے مار ڈالا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ منگلور شہر کے بھاترا کلورتی مندر کے قریب پیش آیا جہاں کرکٹ کا میچ جاری تھا۔ میچ کے دوران کسی بات پر مقتول نوجوان کا سچن نامی نوجوان سے جھگڑا ہوا تھا جس پر وہ اپنے ساتھیوں کو بھی بلایا۔ تشدد پر مائل اس ہجوم نے لاٹھی، ڈنڈے اور راڈوں سے حملہ کردیا۔ بہیمانہ تشدد سے لڑکے کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے کھیل کے میدان پر پہنچ کر لاش کو برآمد کرکے قتل کے الزام میں 15 افراد کو گرفتار کرلیا جب کہ 3 افراد فرار ہوگئے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق موت کی وجہ...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گِل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پچھلے 3 سالوں سے سنگل ہیں، کوئی گرل فرینڈ نہیں ہے۔ شمبن گل کی بھارت میں کرکٹ کے بھگوان کہلائے جانیوالے سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ اور پھر بالی ووڈ اداکارہ سیف علی خان کی بیٹی اور اداکارہ اونیت کور کیساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔ حالیہ انٹرویو میں بھارت کے جارح مزاج اوپنر شبمن گل نے کہا کہ میں پچھلے 3 سالوں سے سنگل ہیں، مجھے میڈیا کے ذریعے مختلف لوگوں سے جوڑا جاتا ہے اور بعض اوقات یہ اتنا مضحکہ خیز ہوتا ہے کہ میں نے اپنی زندگی میں اس شخص کو کبھی دیکھا...
    لاہور: گجر پورہ میں کٹنگ کا کام سکھانے والا استاد ہی بچے سے بدفعلی کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ ایس ایچ او گجر پورہ زکاء کے مطابق معصوم بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم عمران رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ گجر پورہ پولیس کو بچے کے والد فیصل ندیم کی طرف سے درخواست موصول ہوئی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم فیصل کو گرفتار کیا۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کا کہنا تھا کہ معاشرے میں بچوں اور خواتین کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گِل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پچھلے 3 سالوں سے سنگل ہیں، کوئی گرل فرینڈ نہیں ہے۔ شمبن گل کی بھارت میں کرکٹ کے بھگوان کہلائے جانیوالے سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ اور پھر بالی ووڈ اداکارہ سیف علی خان کی بیٹی اور اداکارہ اونیت کور کیساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔ حالیہ انٹرویو میں بھارت کے جارح مزاج اوپنر شبمن گل نے کہا کہ میں پچھلے 3 سالوں سے سنگل ہیں، مجھے میڈیا کے ذریعے مختلف لوگوں سے جوڑا جاتا ہے اور بعض اوقات یہ اتنا مضحکہ خیز ہوتا ہے کہ میں نے اپنی زندگی میں اس شخص کو کبھی دیکھا بھی...
    دوطرفہ سیریز نہیں کھیلیں گے ،آئی سی سی ایونٹس میں ہماری ٹیم میدان میں اُترے گی پاکستان میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی ، گرین شرٹس اپنے تمام مقابلے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) ویمنز ورلڈکپ 2025پاکستان ویمن ٹیم اپنے گروپ میں شامل کرنے سے گھبرانے لگا۔کرک بز کی رپورٹ کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم کی ورلڈکپ 2025 میں کوالی فکیشن نے بھارت کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے ، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) میگا ایونٹ کیلئے پاکستان اور ہندوستان کی ٹیموں کو ایک گروپ میں شامل نہ کرنے کیلئے آئی سی سی کو خط لکھ سکتا ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ...
    بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، بچہ بچہ سرحد پر کٹ مرنے کو تیار ہے، شیخ وقاص اکرام WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، بچہ بچہ سرحد پر کٹ مرنے کو تیار ہے، صرف بانی پی ٹی آئی ہی قوم کو اکٹھا کرسکتے ہیں۔تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ بھارت کی گیدڑ بھبکی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ قوم سرحد پر مصروف کار ہر سپاہی کے پیچھے کھڑی ہے، ہم بھارت کی گیدڑ بھبکی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ بھارتی کرکٹرز بھی پاکستان کیخلاف زہر اگلنے لگے۔ رپورٹ کے مطابق پہلگام حملے کے بعد سابق بھارتی کپتان نے بھارت کو پاکستان کے ساتھ تمام تعلقات ختم کردینے چاہئیں۔ یہ متنازع بیان سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے دیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ انڈیا کو پاکستان کے ساتھ تمام تر کرکٹ ختم کردینی چاہئیے۔ بھارتی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے پاکستان کیخلاف بیان بازی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیساتھ 100 فیصد کرکٹ تعلقات کو ختم کردینا چاہیے۔ ادھر بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ہم پہلگام واقعہ کے متاثرین کے ساتھ ہیں، ہماری حکومت جو کہے گی، ہم وہی...
    ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے بے بنیاد الزامات پر ردعمل سامنے آگیا۔ شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر واقعے کا الزام پاکستان پر قبل از وقت لگایا،بھارت کا ثبوت کے بغیرپاکستان کو ذمہ دار ٹھہرنا افسوسناک ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کا سامنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی جانوں کے ضیاع اور پاکستان میں بڑھتے دہشت گرد حملوں پر افسوس ہے۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛  روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی بات چیت ہی مسائل...
    شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل 2025ء) شارجہ چلڈرنز ریڈنگ فیسٹیول 2025 کے 16ویں ایڈیشن میں بچے نہ صرف کہانیاں پڑھ رہے ہیں بلکہ ٹیکنالوجی کے ذریعے انہیں روشنیوں میں تبدیل بھی کر رہے ہیں۔ فیسٹیول میں 600 سے زائد تخلیقی ورکشاپس اور سرگرمیوں میں "ڈیجیٹل کیوب" ورکشاپ نمایاں رہی، جس میں بچوں نے Minecraft گیم سے متاثر ہو کر ایل ای ڈی کیوبز تیار کیے۔ لبنان سے تعلق رکھنے والے کمپیوٹر سائنٹسٹ اور پہلی بار SCRF میں شریک محمود ہاشم نے بتایا: "یہ ایک سادہ مگر شاندار تجربہ ہے، جو ریاضی، انجینئرنگ، اور فن کو ایک جگہ لاتا ہے۔ ہم بچوں کو یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ ٹیکنالوجی سیکھنے کا عمل کتنا دلچسپ ہو سکتا ہے۔" بچے تیار شدہ...
    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار مینٹل ہیلتھ کا شکار ہو گئیں۔ ندا ڈار نے مینٹل ہیلتھ کے ایشو پر کرکٹ سے بریک لے لیا، اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے۔ ندا ڈار نے کہا ہے کہ پچھلے کچھ عرصے میں میری ذات اور پروفیشن کے حوالے سے بہت کچھ ہوا، ان معاملات کی وجہ سے میری ذہنی صحت پر بہت اثر پڑا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وجہ سے میں کرکٹ سے بریک لے رہی ہوں تاکہ اپنے اوپر فوکس کر سکوں، میری پرائیویسی کا خیال رکھنے کی درخواست ہے۔ واضح رہے کہ سابق کپتان ندا ڈار کو آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے ایک بار پھر ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ ریفارمز کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی،کمیٹی میں سی او او سمیر احمد، عاقب جاوید اور ڈائریکٹر چیمپئنز ایونٹ وہاب ریاض شامل ہیں۔ ایڈوائزر ٹو چیئرمین بلال افضل اور صدر آر سی لاہور خواجہ ندیم بھی ریفارمز کمیٹی کا حصہ ہونگے۔ ریفارمز کمیٹی پانچ روز میں اپنی رپورٹ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو جمع کرائے گی۔
    پہلگام واقعہ کے بعد ایشیاکپ 2025، ٹی20 ورلڈکپ 2026 اور چیمپئینز ٹرافی 2029 جیسے میگا ایونٹس میں بھارت کی میزبانی خطرے میں پڑنے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ وادی کشمیر میں 7 لاکھ سے فوج ہونے کے باوجود پہلگام میں دہشتگرد حملے کے بعد ٹیموں کی سیکیورٹی کا بڑا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ اور حکمراں جماعت کے رہنما گوتم گمبھیر کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے، جس کے بعد انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں غیر ملکی پلئیرز کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ مزید پڑھیں: کھیل میں سیاست؛ پہلگام واقعہ! "کرکٹ نہیں کھیلیں گے" دوسری جانب بھارت نے واقعے کے...
    سکھر جناح میونسپل اسٹیڈیم میں ایک روزہ کرکٹ میج کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواجہ سراؤں نے حصہ لے کر خوب چھکے چوکے لگائے۔اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سکھر کے جناح میونسپل اسٹیڈیم میں خواجہ سراؤں کی 2 ٹیموں گولڈن کوئن سکھر اور سلور کوئن خیر پور کے مابین شان دار کرکٹ میچ اور رسہ کشی کا مقابلہ ہوا۔کرکٹ مقابلے میں گولڈن کوئن نے سلور کوئن کی 3 وکٹیں حاصل کیں، گولڈن کوئن سکھر کے کھلاڑی نومی 27 رنز بنا کر مین آف دی میچ رہے، میچ جیتا سلور کوئن خیرپور نے۔ کرکٹ میچ کے اختتام پر جواجہ سراؤں کی دونوں ٹیموں کے درمیان رسہ کشی کا بھی مقابلہ ہوا، جس میں گولڈن کوئن فاتح رہی۔
    ممبئی (نیوز ڈیسک )بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنی حکومتی ایما پر ایک مرتبہ پھر کھیل میں پھر سیاست لے آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ وادی کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگرد حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے حکومتی دباؤ پر پاکستان سے کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ اور موجودہ سفارتی تعلقات کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر کرکٹ میچز منعقد نہیں کیے جائیں گے۔بورڈ ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی مسائل کے سبب پاکستان کیساتھ کسی بھی قسم کی کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں...
    بھارتی کرکٹ بورڈ  نے اپنی حکومتی ایما پر ایک مرتبہ پھر کھیل میں سیاست لے آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ وادی کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگرد حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ  نے حکومتی دباؤ پر پاکستان سے کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ اور موجودہ سفارتی تعلقات کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر کرکٹ میچز منعقد نہیں کیے جائیں گے۔بورڈ ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی مسائل کے سبب پاکستان کیساتھ کسی بھی قسم کی کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس میں بھی پاک...
    نئی دہلی (اوصاف نیوز)مقبوضہ کشمیر کےسیاحتی علاقے پہلگام میں بھارتی فالس فلیگ کے بعد بھارت جہاں پاکستان کیخلاف زہر اگل رہا ہے وہیں بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کرکٹ میچز میں سیاست کرنے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ وادی کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگرد حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے مودی حکومت کے دباؤ میں پاکستان سے کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ اور موجودہ سفارتی تعلقات کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر کرکٹ میچز منعقد نہیں کیے جائیں گے۔ بھارتی بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی مسائل...
    قومی ٹیم کے سابق کوچ گلیسپی نے واجبات کی عدم ادائی پر آئی سی سی کا در کھٹکھٹا دیا پی سی بی نے تاحال واجبات ادا نہیں کیے ، صورتحال کافی مایوس کن ہے، انٹرویو قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا در کھٹکھٹا دیا۔گزشتہ دنوں مقامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی انکشاف کیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تاحال انکے واجبات ادا نہیں کیے ، یہ صورتحال کافی مایوس کن ہے تاہم امید ہے کہ جلد از جلد یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔تاہم اب انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی...
    ویب ڈیسک : پاکستانی کرکٹر حسن علی  کے بالوں  کا نیا سٹائل سامنے آگیا ،عروج ممتاز نے حسن علی کے لمبے بالوں کی پونی بنا دی سوشل میڈیا پر کرکٹ کی دنیا کی 2 نامور شخصیات کی دلچسپ تصویریں وائرل ہوئی ہیں۔وائرل تصویروں میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان، چیف سلیکٹر، پلیئر اور کمنٹیٹر عروج ممتاز اور حسن علی کو موج مستی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصاویر کے مطابق پاکستان سپر لیگ 10 کے سلسلے میں ہونے والے میچ کے اختتام کے بعد عروج ممتاز گراؤنڈ میں کھڑے کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کے حسین لمبے بالوں کی پونی بنا رہی ہیں۔عروج ممتاز خوب دل جمعی کے ساتھ حسن کے بالوں کو سمیٹتی نظر آئیں...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گیلسپی واجبات کی عدم ادائیگی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے دروازے پر دستک دے دی۔ کھیلوں کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گیلسپی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان مالی تنازع شدت اختیار کر گیا ہے، جو ان کے دسمبر گزشتہ سال عہدہ چھوڑنے کے بعد سامنے آیا۔ گیلسپی نے پی سی بی پر معاہدے کی متعدد خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اب تک مکمل ادائیگی نہیں کی گئی۔ ای ایس پی این کرک انفو کے ذرائع کے مطابق گیلسپی نے اپنے واجبات کی ادائیگیوں کے لیے پی سی بی سے رابطہ...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نئے ہیڈکوچ کیلئے بورڈ کے اعلیٰ حکام نے نام فائنل کرلیا۔ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے مستقل ہیڈ کوچ کی تلاش کا عمل شروع کردیا ہے، ہفتے کے روز بورڈ نے عہدے کے لیے اشتہار جاری کیا تھا، جس کے مطابق درخواست دہندگان کے پاس لیول 3 کوچنگ سرٹیفیکیشن اور قومی یا ڈومیسٹک کرکٹ ٹیموں کی کوچنگ کا کم از کم 10 سال کا تجربہ مانگا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے موجودہ کوچ مائیک ہیسن پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے اختتام پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے پر فائز ہوجائیں گے۔ مزید...
    قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا در کھٹکٹا دیا۔ گزشتہ دنوں مقامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی انکشاف کیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تاحال انکے واجبات ادا نہیں کیے، یہ صورتحال کافی مایوس کن ہے تاہم امید ہے کہ جلد از جلد یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔ تاہم اب انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔ مزید پڑھیں: سابق ہیڈکوچ تاحال اپنے واجبات کے انتظار میں! سابق کوچ جیسن گلیسپی کا موقف ہے کہ پی سی بی نے ان کے ساتھ...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بچوں کو بھی معلوم ہے لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف راجستھان رائلز کا میچ فکس تھا: کنوینیر راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن ایڈہاک کمیٹی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم راجستھان رائلز پر میچ فکسنگ کا الزام لگ گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن ایڈہاک کمیٹی کےکنوینیر نے راجستھان رائلز پر میچ فکسنگ کا الزام لگایا ہے، کنوینیرایڈہاک کمیٹی راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن جے دیپ نے لکھنؤ کے خلاف میچ کوفکس قراردیا۔ جے دیپ نے کہا کہ بچوں کو بھی معلوم ہے لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف راجستھان رائلز کا میچ فکس تھا،ہوم گراؤنڈ پر چند رنز درکار ہوں تو آپ کیسے ہار سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایڈ ہاک کمیٹی ریاستی حکومت...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر وریندر سہواگ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2025 میں ناقص کارکردگی دکھانے والے غیر ملکی کرکٹرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وریندر سہواگ غیر ملکی کرکٹرز گلین میکسویل اور لیام لیونگ اسٹون پر برس پڑے۔ میڈیا سے گفتگو میں سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ پنجاب کنگز کے گلین میکسویل اور رائل چیلنجرز بنگلور کے لیام لیونگ اسٹون سے متعلق کہا کہ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میکسویل اور لیونگ اسٹون کی لگن ختم ہوگئی ہو، یہ یہاں صرف چھٹیاں منانے آتے ہیں اور چھٹی مناکر چلے جاتے ہیں۔ سہواگ نے کہا کہ وہ آتے ہیں، مزے کر کے واپس چلے جاتے ہیں، ان...
    بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) نے 2024-25 کے سیزن کے لیے کھلاڑیوں کے سالانہ سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا ہے، جس میں شریاس ایر اور ایشان کشن کی واپسی ہوئی ہے، جنہیں گزشتہ سیزن میں ڈسپلنری مسائل کے باعث کنٹریکٹ سے خارج کر دیا گیا تھا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق کیٹیگریA+ میں صرف 4 کھلاڑی میں شامل ویرات کوہلی، روہت شرما، جسپریت بمراہ اور رویندر جڈیجا کیے گئے ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد ان تینوں (کوہلی، روہت، جڈیجا) کے A+ سے باہر ہونے کی چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں، لیکن بورڈ نے انہیں برقرار رکھا ہے۔ ???? ???????????????? ???? BCCI announces annual player retainership 2024-25 – Team India (Senior Men)#TeamIndia Details ????https://t.co/lMjl2Ici3P pic.twitter.com/CsJHaLSeho — BCCI (@BCCI) April 21, 2025 شریاس...
    پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور رواں سیزن میں لائیو ویور شپ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔دنیا کی مقبول ترین لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ  کا دسواں ایڈیشن جاری ہے اور اس کے سنسنی خیزی سے بھرپور مقابلے شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔گو کہ اس برس پاکستان سپر لیگ  اور انڈین پریمیئر لیگ  ایک ہی دورانیے میں منعقد ہو رہے ہیں تاہم اس کے باوجود پی ایس ایل کو براہ راست دیکھنے کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔پی ایس ایل کے رواں 10 ویں ایڈیشن میں صرف ایک ہفتے میں لائیو ویور شپ میں ریکارڈ 826.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو گزشتہ...
    نیو دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے 2024-25 کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی۔ مجموعی طور پر 34 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا جس میں شریاس آئیر اور ایشان کشن نے واپسی کی ہے جبکہ متعدد نئے چہروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ شریاس آئیر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے لیے سب سے زیادہ رنز بنائے تھے جنہیں گریڈ 'بی' میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن جو گزشتہ سیزن میں کنٹریکٹ سے محروم ہوگئے تھے اس بار گریڈ 'سی' میں واپس آگئے ہیں۔ بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ فہرست...
    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف وکٹ کیپر راشد لطیف نے میچ فکسنگ سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کرنے کا اعلان کر دیا۔  نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی سوانح عمری پر کام کر رہے ہیں، جس میں 90 کی دہائی کے دوران کرکٹ میں ہونے والی میچ فکسنگ کے واقعات کو بے نقاب کیا جائے گا۔ راشد لطیف کا کہنا تھا کہ کتاب میں وہ یہ بتائیں گے کہ فکسنگ کس طرح کی جاتی تھی، کون کون اس میں ملوث تھا، اور کرکٹ کے پس پردہ کیا کچھ چل رہا تھا۔  انہوں نے مزید کہا کہ وہ انکشاف بھی کریں گے کہ وہ سابق کپتان کون تھا...
    کراچی(نیوز ڈیسک) راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کی دھمکی دے دی۔نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ کتاب لکھنا شروع کردی ہے، 90کی دہائی میں کرکٹ میچ فکسنگ کا عروج تھا۔ راشد لطیف نے اپنی کتاب میں بڑے انکشافات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سب بتاؤں گا فکسنگ کیسے ہوتی تھی؟ کون کرتا تھا؟ ان کا کہنا تھا کہ90کے دور کی کرکٹ میں کیا کیا ہوتا رہا؟ یہ بھی بتاؤں گا اور یہ بھی بتاؤں گا کہ صدارتی معافی نامے کی درخواست کس سابق کپتان نے جمع کروائی تھی؟ 2004 میں ریٹائر ہونے کے بعد، یہ پہلا موقع ہے جب راشد لطیف نے اپنی سوانح عمری جاری...
    قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈکوچ  جیسن گلیسپی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  پر معاوضہ ادا نہ کرنے کا  الزام  عائد کیا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر و پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی نے کہا کہ  ان کے دل میں پاکستان کرکٹ کے لیے کوئی منفی جذبات نہیں ہیں، تاہم انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انہیں اب تک 9 ماہ کی کوچنگ کا معاوضہ نہیں دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’وہ ایک مسخرا ہے‘، جیسن گلیسپی کی ہیڈ کوچ عاقب جاوید پر کڑی تنقید جیسن گلیسپی نے کہا کہ وہ ابھی بھی اس کام کا معاوضہ ملنے کے منتظر ہیں جو انہوں نے بحثیت ہیڈکوچ کیا ہے، یہ تھوڑا...
    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں راجستھان رائلز کے 14 سالہ ویبھاو سوریاونشی نے ڈیبیو پر ہی 3 ریکارڈز بناڈالے۔ گزشتہ روز جےپور میں کھیلے گئے میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس اور راجستھان رائلز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، رشبھ پنت کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں راجستھان رائلز کی ٹیم محض 178 رنز بناسکی اور محض 2 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا، تاہم اس میچ میں رائلز کے 14 سالہ ویبھاو سوریاونشی اپنی جارحانہ کرکٹ کے باعث شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ مزید پڑھیں: بابراعظم کی "معروف ماڈل" کو گھورنے کی ویڈیو وائرل انہوں نے آئی پی ایل 2025...
    حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) نے سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین کا نام اسٹینڈ سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین کے نام کو اپال اسٹیڈیم کے نارتھ اسٹینڈ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ اقدام لارڈز کرکٹ کلب کی جانب سے دائر کی گئی شکایت کے بعد کیا گیا، جس میں 'مفاد کے تصادم' کا الزام لگایا گیا تھا۔ اظہر الدین اسٹینڈ کا نام اپال اسٹیڈیم کے نارتھ اسٹینڈ میں 2019 میں وی وی ایس لکشمن سے بدلا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: "سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹایا جائے" درخواست موصول یہ اقدام اسوقت اُٹھایا گیا تھا جب محمد اظہر الدین حیدرآباد کرکٹ ایسوسی...
    حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) کو اسٹیڈیم سے سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹانے کی درخواست موصول ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین کے نام کو حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹائے جانے کی درخواست موصول ہوئی ہے۔ 47 ٹیسٹ میچز اور 174 ون ڈے انٹرنیشنلز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرنیوالے محمد اظہر الدین پر سن 2000 میں میچ کے الزامات عائد ہوئے تھے جس کے بعد ان پر 5 سال کیلئے پابندی لگائی گئی تھی تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے یہ پابندی اُٹھالی تھی۔ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایک اسٹینڈ سابق کپتان کے نام سے...
    حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) کو اسٹیڈیم سے سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹانے کی درخواست موصول ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین کے نام کو حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹائے جانے کی درخواست موصول ہوئی ہے۔ 47 ٹیسٹ میچز اور 174 ون ڈے انٹرنیشنلز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرنیوالے محمد اظہر الدین پر سن 2000 میں میچ کے الزامات عائد ہوئے تھے جس کے بعد ان پر 5 سال کیلئے پابندی لگائی گئی تھی تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے یہ پابندی اُٹھالی تھی۔ مزید پڑھیں: آئی پی ایل کے دوران چہل، مہوش میں قربتیں بڑھنے لگیں، ویڈیو وائرل حیدرآباد...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر ویمنز کرکٹ ٹیم کو کارکردگی پر انعام سے نوازا جائےگا، یہ ان کا حق ہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، لیکن ٹیم کو متحد ہوکر کھیلنا چاہیے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب ٹیم مل کر کھیلے تو نتیجہ ضرور نکلتا ہے، لڑکیوں کو کارکردگی پر انعام سے نوازا جائےگا۔ محسن نقوی نے کہاکہ بی سی سی آئی کے ساتھ جو معاہدہ ہے وہ قائم رہے گا، ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہماری ویمنز ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز کہاں...
    قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے ایک انٹرویو میں 1907 کو اپنے کیرئیر کا بدترین سال قرار دیتے ہوئے باب وولمر کی موت کو پاکستان سمیت دنیائے کرکٹ کا بہت بڑا نقصان قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ اس سال کے بارے میں بات کرنا آج بھی انتہائی مشکل ہے کیونکہ اس دوران پاکستان ٹیم ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے سے باہر ہوگئی تھی اور پھر پہلی مرتبہ ورلڈکپ کھیلنے والی آئرلینڈ کی ٹیم سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا کامران اکمل نے بتایا کہ شاہد آفریدی پر دو میچز کی پابندی عائد ہوئی عبدالرزاق فٹنس مسائل کا شکار رہے اور شعیب اختر انجری کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں بن...
    قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ یہی کوشش کرتے ہیں کہ خوش رہیں اور امید رکھتے ہیں کہ شادی کے بعد بھی خوشی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ سیزن دس میں نمائندگی کرنے والے نسیم شاہ نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم والی ڈرائیو انہیں بہت پسند ہے اور وہ اشتہارات میں زیادہ آنے کے حوالے سے کسی کو جوابدہ نہیں نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں زندگی کو انجوائے کرنے کا خوب انداز آتا ہے اور اگر کوئی جاننا چاہے تو شاداب خان سے پوچھ سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ انسان کو...
    مقبول ڈرامہ سیریل kabhi mein kabhi tum  میں اپنی جاندار اداکاری سے پہچانے جانے والے اداکار عماد عرفانی نے ایک حالیہ انٹرویو میں کرکٹ کے حوالے سے اپنی بھرپور دلچسپی اور ماہرانہ رائے کا اظہار کیا اور موجودہ دور کے پاکستانی ویون رچرڈ کے طور پر فخر زمان کا نام لیا اداکار عماد عرفانی کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ خاص طور پر ٹیسٹ کرکٹ کے بڑے مداح ہیں ان کے نزدیک اصل کرکٹ وہی ہے کیونکہ اس فارمیٹ میں کھلاڑی کی ذہنی پختگی جسمانی فٹنس اور تسلسل کے ساتھ کارکردگی سامنے آتی ہے ان کے بقول وقت کے ساتھ ساتھ کرکٹ کا انداز اور شوق بدلتا جا رہا ہے پانچ دن کا کھیل اب بیس اوورز تک محدود ہو...
    انگلش کاؤنٹی ہیمپشائر کے بائیں ہاتھ کے بولر کیتھ بارکر پر 12 ماہ تک تمام طرز کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ پابندی کا اطلاق جولائی 2024 سے ہوگا۔ کرک انفو کے مطابق کیتھ بارکر کو گزشتہ برس مئی میں ہونے والے ڈوپ ٹیسٹ میں اِنڈاپیمائڈ مثبت آنے پر کرکٹ ریگولیٹر کی جانب سے جولائی 2024 میں معطل کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں گیند باز نے گزشتہ ماہ 5 مارچ کو ہونے والی سماعت میں انگلش کرکٹ بورڈ کے اینٹی ڈوپنگ ضوابط کے دو ضابطوں کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا اور اب وہ رواں برس 4 جولائی سے دوبارہ کرکٹ کھیل سکیں گے۔ اگرچہ اِنڈاپیمائڈ واڈا کی 2024 کی ممنوعہ ادویات کی فہرست میں...
    افغانستان کی ملک بدر ہونے والی خواتین کرکٹرز کے لیے آئی سی سی کے سپورٹ پلان کو آئی سی سی، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اور کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے فنڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ آئی سی سی سالانہ ادائیگیوں میں افغانستان کرکٹ بورڈ سے کوئی پیسے نہیں لے گا۔ آئی سی سی کے ترجمان نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کرک انفو کو بتایا کہ یہ فیصلہ افغانستان کی ملک بدر ہونے والی خواتین کرکٹرز کی کوچنگ اور منٹورشپ سمیت معاملات میں مدد کے لیے کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ افغانستان کرکٹ بورڈ  آئی سی سی کی جانب دیا جانے والا حصہ مکمل طور...
    قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمل اکمل نے بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں 43 سالہ کرکٹر کو کھلانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ اپنے یوٹیوب چینل پر عمر اکمل نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ہمیں بتایا جاتا ہےکہ ہم بہت بوڑھے ہوگئے ہیں، نہ کھیل سکتے ہیں اور نہ ہی مینٹور بننے کے قابل ہیں لیکن 43، 45 سال کے کھلاڑی اب بھی کھیل رہے ہیں، ایسے میں ہم کیا کریں خودکو گولی مارلیں؟ انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت احمد شہزاد اور صہیب مقصود کو صرف اس وجہ سے...
    قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمل اکمل نے بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں 43 سالہ کرکٹر کو کھلانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ اپنے یوٹیوب چینل پر عمر اکمل نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ہمیں بتایا جاتا ہےکہ ہم بہت بوڑھے ہوگئے ہیں، نہ کھیل سکتے ہیں اور نہ ہی مینٹور بننے کے قابل ہیں لیکن 43، 45 سال کے کھلاڑی اب بھی کھیل رہے ہیں، ایسے میں ہم کیا کریں خودکو گولی مارلیں؟ انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت احمد شہزاد اور صہیب مقصود کو صرف اس وجہ سے نظرانداز...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایک روزہ فارمیٹ میں بیٹرز اور بولرز کے درمیان مقابلہ میں توازن رکھنے کے لیے ایک اننگز میں دو مختلف اینڈز سے دو مختلف گیندوں کے استعمال کے قانون میں تبدیلی کے متعلق سوچ رہا ہے۔ کرک انفو کے مطابق گزشتہ ہفتے ہرارے میں منعقد ہونے والی آئی سی سی کی میٹنگ میں ایک تجویز پیش کی گئی جس کے مطابق اننگز کے 35 ویں اوور کے بعد سے ایک گیند استعمال کی جائے گی۔ یہ تجویز سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کی سربراہی میں کام کرنے والی آئی سی سی مینز کرکٹ کمیٹی نے بورڈ کے سربراہان کو پیش کی۔ تجویز کے مطابق ہر اننگز شروع تو دو گیندوں کے ساتھ ہی ہوگی...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی کے مطابق انڈیا کے شریاس ائیر آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں جنہیں مارچ کی کارکردگی کی بنیاد پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ شریاس ائیر دوسری مرتبہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔اس کے علاوہ آسٹریلیا کی جارجیا وول آئی سی سی ویمن کرکٹر آف دی منتھ قرار پائی ہیں۔
    پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر، مینجر اور سلیکٹر کرنل ریٹائرڈ نوشاد کی نواسی مریم فیصل بھی آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اسکاٹش پلئیر و پاکستانی نژاد مریم فیصل نے بتایا کہ اپنے نانا کی وجہ سے میں اور میرے جڑواں بھائی نے کرکٹ شروع کی، نانا کو میں پیار سے بابا کہتی تھی، انہوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔ 19 سال کی اسکاٹش پلئیر مریم فیصل 1 ون ڈے اور 6 ٹی20 میچز میں اسکاٹ لینڈ کی نمائندگی کرچکی ہیں۔ مزید پڑھیں: 90 کی دہائی کے کرکٹرز سے متعلق بیان؛ شعیب اختر بھی حفیظ پر برہم انہوں نے بتایا کہ بابا دبئی میں...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی چیئرمین شپ کے بعد کرکٹ کمیٹی پر بھی بھارتی قبضہ برقرار ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ان دنوں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سربراہ سابق بھارتی بورڈ سیکریٹری جے شاہ ہیں، کونسل کی اہم ذمہ داریوں پر بھارتی آفیشلز ہی فائز ہیں، ان میں آئی سی سی کرکٹ کمیٹی بھی شامل ہے، جس کی طویل عرصے سے سربراہی سابق بھارتی کرکٹرز کے ہی پاس ہے۔ سابق کرکٹر انیل کمبلے نے بطور کرکٹ کمیٹی چیئرمین 3، 3 برس کی 3 ٹرمز مکمل کرنے کے بعد 2021 میں کمیٹی کو چھوڑا جس کے بعد ساروگنگولی کو چیئرمین مقرر کردیا گیا تھا، ان کی پہلی 3 برس کی مدت مکمل ہوئی تو دوبارہ اگلی مدت...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا عہدہ بھی خالی ہو گیا۔ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان بھی نوٹس کی مدت مکمل کرنے پر الگ ہو گئے۔ ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سمیع الحسن بھی چند ہفتے قبل الگ ہوئے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ویب سائٹ سے دونوں عہدے ہٹا دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے لیے عاقب جاوید کا نام زیرِ غور ہے۔ Post Views: 3
    زمبابوے کے خلاف بنگلا دیش کی دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز ٹی وی پر نشر نہ ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو ہوم سیریز کے میڈیا رائٹس فروخت کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور اب تک کسی براڈکاسٹر یا مارکیٹنگ ایجنسی نے دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ 20 اپریل سے شروع ہونے والی سیریز کے میڈیا رائٹس کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے 7 اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی، تاہم اس تاریخ تک کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی۔ بورڈ ذرائع کے مطابق اب تک کسی بھی براڈکاسٹر نے اس سیریز کے نشریاتی حقوق میں دلچسپی نہیں دکھائی، جس کے باعث میچز کے ٹی وی پر نشر نہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے میچوں میں شائقین کرکٹ کی اسٹیڈیمز میں تعداد بڑھانے کے لیے قیمتی انعامات اعلان کردیا۔ پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے ہر میچ میں ایک موٹرسائیکل اور دیگر قیمتی انعامات دیے جائیں گے۔ اعلان کے مطابق ہر میچ میں ایک خوش قسمت ٹکٹ ہولڈر کو موٹر سائیکل انعام میں دی جائےگی۔ قرعہ اندازی میں گولوٹ لو کی ایپ جو موبائل فون پر پلے اسٹور اور ایپل اسٹور کے ذریعے ڈاؤن لوڈ ہوسکتی ہے، کے ذریعے آن لائن شرکت کی جا سکے گی۔ شائقین کرکٹ کو میچ ٹکٹ کا کیوآرکوڈ گولوٹ لو کی ایپ پر اسکین کرنا ہوگا، اور وہ قرعہ...
    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے بیٹر نکولس پورن نے میچ کے دوران چھکا لگا کر تماشائی کا خون نکال دیا۔ گزشتہ روز لکھنؤ میں کھیلے گئے میچ میں ہوم ٹیم نے گجرات ٹائٹنز کو 6 وکٹوں کی شکست سے دوچار کیا، اس میچ میں کپتان شبمن گل نے 60 رنز کی اننگز کھیلی تاہم رائیگاں گئی۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کے نکولس پورن نے 7 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 34 گیندوں پر 61 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا۔ مزید پڑھیں: دھناشری سے طلاق کے بعد چہل کی کارکردگی کا گراف بھی نیچے آگیا میچ کے دوران نکولس پورن کے ایک چھکے نے اسٹینڈ میں تماشائی کو زخمی...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں شائقین کرکٹ کی دلچسپی بڑھانے کیلئے انعامات کی برسات کا اعلان کردیا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل10 میں شائقین کی دلچسپی اور تعداد بڑھانے کیلئے ہر میچ میں موٹر سائیکل کے علاوہ قیمتی انعامات شائقین کرکٹ کے منتظر ہوں گے۔ پی ایس ایل10 کے ہر میچ میں ایک خوش قسمت ٹکٹ ہولڈر کو موٹر سائیکل انعام میں دی جائے گی، قرعہ اندازی میں گولوٹ لو کی ایپ جو موبائل فون پر پلے اسٹور اور ایپل اسٹور کے ذریعے ڈاؤنلوڈ ہوسکتی ہے بذریعہ آن لائن شرکت کرسکیں گے۔ مزید پڑھیں: میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئیں؛ ایرن ہالینڈ کو کراچی کے فینز کی یاد ستانے لگی...
    ہندوستان کی تقسیم کے بعد پاکستان اور انڈیا کی کرکٹ ٹیموں کا 1952 میں پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں آمنا سامنا ہوا۔ دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کی ٹیم عبدالحفیظ کاردار اور انڈین ٹیم لالہ امرناتھ کی کپتانی میں میدان میں اتری تھی۔ تقسیم سے پہلے یہ دونوں کھلاڑی مختلف وقتوں میں اندرونِ لاہور کے گلی کوچوں میں کرکٹ کھیلتے ہوئے پروان چڑھے تھے۔ کاردار بھاٹی دروازے کی ’جم پَل‘ تھے اور لالہ امر ناتھ کی سکونت شاہ عالمی میں تھی۔ لاہور میں کرکٹ کی رونقوں کا مرکز منٹو پارک دونوں کے گھر سے زیادہ دور نہیں تھا۔ اسی جگہ کریسنٹ کرکٹ کلب کا نیٹ لگتا تھا جس سے یہ دونوں صاحبان وابستہ رہے تھے۔ ایک...
    شادی کے خاتمے اور پھر ارجن کپور کے ساتھ 8 سالہ رومانوی تعلقات ٹوٹنے کے بعد اب ملائیکہ اروڑا نے مبینہ طور پر ایک نئی محبت مل گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گوہاٹی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں راجستھان رائز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان ہونے والے میچ میں ملائیکہ کو سری لنکن کرکٹر کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ دونوں خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے سے باتیں کر رہے تھے۔ ان کی تصاویر سے خبروں نے جنم لیا کہ دونوں کے درمیان قربتیں بڑھ رہی ہیں۔ ملائیکہ اروڑا کے اس نئے افیئر کی خبروں پر اداکارہ اور کرکٹر نے کوئی ردعمل نہیں دیا تھا جس سے ان افواہوں نے زور پکڑ لیا۔ تاہم اداکارہ کے قریبی ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ کمار سنگھاکارا کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبروں...
    راولپنڈی ( نیوزڈیسک)انتظار کی گھڑیاں ختم،پی ایس ایل سیزن 10کا میلہ سجنے میں چند گھنٹے باقی،افتتاحی تقریب شام 7 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گی، معروف گلوکار عابدہ پروین، علی ظفر ، ابرار الحق، نتاشہ بیگ اور دیگر آواز کا جادوجگائیں گے، آتشبازی کا شاندار مظاہرہ بھی ہوگا۔ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز رات ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے ہوں گے،گروپ مرحلے میں تمام ٹیمیں10،10مقابلے کھیلیں گی ،ٹاپ 4ٹیمیں پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کریں گی ، پی ایس ایل کا پہلامرحلہ کراچی اور راولپنڈی میں ہوگا ،کراچی5اورراولپنڈی11مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔ مزیدپڑھیں:سشمیتا سین کی سابقہ بھابھی مالی مشکلات کے باعث کپڑے بیچنے پر مجبور ہوگئیں
    پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا طویل انتظار ختم ہونے جا رہا ہے اور آج سے اس بڑے کرکٹ ایونٹ کا باقاعدہ آغاز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا شام سات بجے رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں آتش بازی اور شاندار پرفارمنسز شامل ہوں گی معروف گلوکارہ عابدہ پروین علی ظفر نتاشہ بیگ اور دیگر فنکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے افتتاحی میچ رات ساڑھے آٹھ بجے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور تین بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا دونوں ٹیمیں بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اتریں گی لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی باگ ڈور شاداب خان...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا میلا سجنے کو تیار ہے، سیزن 10 کی افتتاحی تقریب آج راولپنڈی میں ہوگی۔ افتتاحی تقریب کا آغاز شام سات بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا جس میں معروف گلوکار پرفارمنس کا جادو جگائیں گے۔ تقریب میں مشہور فنکار عابدہ پروین، علی ظفر ، ابرار الحق، نتاشہ بیگ، طلحہ انجم اور ینگ اسٹنرز پرفارم کرینگے، اس موقع پر آتشبازی کا مظاہرہ بھی ہوگا۔ ایونٹ کیلئے سخت حفاظتی حصار تیار کیا گیا ہے، گرم موسم میں لیگ کا انعقاد ایک چیلنج ہے۔ کرکٹ کے دنیا کے کئی بڑے نام کمنٹری میں نظر آئیں گے جن میں انگلینڈ کے سابق کپتان سر الیسٹر کک، وسیم اکرم، ایم سی سی کے سابق صدر مارک...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا میلہ سجنے کو تیار ہے جس کی افتتاحی تقریب آج راولپنڈی میں ہوگی۔ سیزن 10 کی افتتاحی تقریب کا آغاز شام 7 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا جس میں معروف گلوکار پرفارمنس کا جادو جگائیں گے۔ سیزن کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔ دوسری جانب اسلام آباد میں پی ایس ایل روٹس پرٹریفک جزوی طور پر معطل رہے گا اور 300 سے زائد اہلکار ٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے تعینات ہوں گے۔ مری روڈ سے سرینا اور فیض آباد آمدورفت بند رہے گی، ایکسپریس وے، مری روڈ، فیصل ایونیو اور سری نگر ہائی وے...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل پشاور زلمی کو کپتان بابراعظم کی صورت میں بڑا دھچکا لگ گیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں پریکٹس سیشن کے دوران پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) معروف فرنچاز پشار زلمی کے کپتان بابراعظم پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوگئے، جس کے باعث انہیں چلنے میں دشورای کا سامنا کرنا پڑا۔ تربیتی سیشن کے دوران بابراعظم کو گیند پاؤں پر لگی جس بعد انہیں لنگڑا کر ڈریسنگ روم کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ مزید پڑھیں: فرنچائز ٹیم ڈائریکٹر نے دورباہ پی ایس ایل کھیلنے کا عندیہ دیدیا فرنچائز کی جانب سے...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل( 10 میں شامل 6 ٹیموں کے کپتانوں نے اسلام آباد میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے جس میں انہوں نے اس اہم ایونٹ کے لیے اپنے اپنے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی۔ شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ یہ ہماری اپنی لیگ ہے اور ہمیں اسے سپورٹ کرنا چاہیے، کرکٹ میں پچھلے 10 سالوں سے جتنے لوگ آرہے ہیں وہ پی ایس ایل کی پیداوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں ہمارا مقصد قومی ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کی فراہمی ہے، ہار جیت میچ کا حصہ ہے، اس بار نوجوان کھلاڑی پی ایس ایل کا حصہ بن رہے ہیں اور میں اس حوالے سے...
    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈائریکٹر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اگر موقع ملا تو دوبارہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ایکشن میں نظر آ سکتا ہوں۔ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان و کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈائریکٹر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بھی ہماری کارکردگی بہتر رہی تھی، ہم پلے آف کے لیے کوالیفائی کر گئے لیکن آگے نہ جاسکے، اس سیزن میں ٹیم زیادہ مضبوط ہے اور اب فائر پاور بھی ہمارے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ فن ایلن اور حسن نواز نے حالیہ دنوں میں اچھی کارکردگی دکھائی، مارک چیپمین، شون ایبٹ اور فہیم اشرف بھی ٹیم میں موجود ہیں، اگر آپ...
    ماضی کی طرح پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کے ترانے کے لیے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ نے علی ظفر کی خدمات حاصل کی ہیں۔ پی ایس ایل 10 کے اینتھم میں علی ظفر کے ساتھ ساتھ معروف گلوکار ابرارالحق، نتاشہ بیگ اور طلحہٰ انجم بھی شامل ہیں۔ علی ظفر نے حال ہی میں کرکٹ پاکستان کو یو ٹیوب پلیٹ فارم پر خصوصی انٹرویو دیا ہے۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ میں کرکٹر بننا چاہتا تھا، مجھ سے سب ہی کرکٹرز بہت اچھے انداز میں ملتے ہیں، سب کرکٹرز کے لیے دل میں بہت عزت ہے۔ پرفارم نہ کرنے کی صورت میں نوجوان کرکٹرز پر سینئر کرکٹرز کی جانب سے کی جانے والی...
    انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) بورڈ نے لاس اینجلس اولمپکس 2028ء میں مرد و خواتین کی 6، 6 کرکٹ ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اولمپکس میں کرکٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا جس میں مرد و خواتین کے ایونٹس میں 6، 6 ٹیمیں ہوں گی اور ہر ٹیم 15، 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس اولمپکس کے کرکٹ وینیوز کا تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ بات کی جائے کہ اولمپکس میں پاکستان کرکٹ ٹیم ہو گی یا نہیں تو اس کا جواب ہے کہ پاکستان کو اولمپکس مقابلوں میں کوالیفائی کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے 12 فُل ممبرز...
    انگلینڈ کے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ کے نئے کپتان ہیری بروک نے کہا ہے کہ انہیں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے پیسوں سے زیادہ اپنے ملک کی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی عزیز ہے۔ اپنی بطور کپتان نامزدگی کے بعد انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں صرف اپنے ملک کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں جس طرح گزشتہ کئی سالوں سے کررہا ہوں، میں پرامید ہوں کہ اس کا ٹیم کو آگے لے جانے میں اثر پڑے گا۔ یہ بھی پڑھیے: ہیری بروک انگلینڈ کے وائٹ بال کپتان مقرر کر دیے گئے واضح رہے کہ قبل ازیں، ہیری بروک کو دہلی کیپیٹلز کی طرف سے بولی دے کر آئی پی ایل کے لیے منتخب کیا...
    لائٹ کیمرہ ایکشن، انتظار کی گھڑیاں اختتام کے قریب ہیں، پی ایس ایل کا جمعے کو آغاز ہو رہا ہے، کرکٹ کے کھیل سے پاکستانی قوم کا گہرا لگاؤ اور شغف کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، بین الاقوامی مقابلوں کا دور آتے ہی پوری قوم کی توجہ اس جانب مائل ہو جاتی ہے، فتوحات پر جشن اور ناکامیوں پر دل بھر کر بھڑاس نکالی جاتی ہے،دنیا بھی اب تنگی وقت کا شکار ہوکر ٹیسٹ اور ون ڈے کی بانسبت مختصر دورانیے کے ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں زیادہ دلچسپی لے رہی ہے۔  ان مقابلوں کی مقبولیت اور مسابقت بڑھ جانے کے ساتھ کرکٹرز کو مالی فائدے کا بہترین ذریعہ بھی ہاتھ لگا ہے، اس میں لیگ کرکٹ کا نمایاں دخل ہے،...
    — فائل فوٹو لاہورہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعوے کے کیس پر سماعت کرنے والے جج کے دائرہ اختیار سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس چوہدری محمد اقبال نے بانیٔ پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔اس موقع پر وکیل نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے دعویٰ پر سماعت کے اختیار کی اور درخواست زیرِ سماعت ہے۔ وزیراعظم عمران خان کیخلاف شہباز شریف کے ہرجانہ کیس کی سماعت 28 نومبر تک ملتوی لاہور سیشن کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف... وکیل نے مؤقف اپنایا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے، ڈسٹرکٹ جج...
      اگرمحسن نقوی وزارت اور چیئرمین شپ میں سے ایک کا انتخاب کریں تو فائدہ ہو گا محسن نقوی میں کرکٹ کی بہتری کے لیے بہت زیادہ جوش اور ہمت ہے، سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے راولپنڈی میں ملاقات کی ہے ۔اس موقع پر شاہد آفریدی نے آرمی چیف سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے گفتگو میں کہا کہ ملک میں تفریح کا واحد ذریعہ کرکٹ ہے ، محسن نقوی ایک محنتی شخص ہیں جو کرکٹ کے لیے خلوص سے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی...
    زین مدنی: ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے شہر لاہور کے مختلف تھیٹرز کی رپورٹس اعلی حکام کو بھجوا دی ہیں، جن میں متعدد تھیٹرز کے ڈراما اوقات کی پابندی نہ کرنے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔  رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گجومتہ، ڈیرہ گجراں اور رائیونڈ روڈ پر واقع تھیٹر ہالز ڈراما اوقات کی پابندی نہیں کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی تھیٹرز پر سکیورٹی کا نظام بھی درست نہیں ہے اور وہاں کی کینٹینز پر مہنگے داموں اشیاء فروخت کی جا رہی ہیں۔ مزید براں شہر کے ہر تھیٹر میں کار پارکنگ فیس میں اضافے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
    فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ سرگرمیوں کی بحالی کا امکان پیدا ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 2008 میں آخری بار انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرنیوالے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد کو ایک مرتبہ پھر وینیو بنانے پر غور شروع کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کیخلاف سیریز کے 2 ٹی20 میچز فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کروانے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ بقیہ تین میچز قذافی اسٹیڈیم میں رکھے جانے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: "سلیکشن کمیٹی گھر جائے! ورنہ گرین شرٹس بنگلادیش سے بھی ہارے گی" پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے دورہ بنگلادیش کے حوالے سے بی سی بی سے بات چیت جاری ہے، مجوزہ شیڈول کے تحت میچز 25 ،...
    پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ قومی ٹیم کی پرفارمنس کا اثر پی ایس ایل پر بھی پڑتا ہے اگر پاکستان ٹیم اچھا پرفارم کرے گی تو پی ایس ایل کا گراف بھی اوپر جائے گا انہوں نے کہا کہ جب قومی ٹیم پرفارم نہیں کرتی تو اس کا اثر فرنچائز لیگ پر آتا ہے کراچی میں پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کی تیاریوں کے دوران حسن علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم کے موجودہ نتائج اطمینان بخش نہیں ہیں لیکن ٹیم میں نئے چہرے ہیں اور ان کو وقت دینا ضروری ہے نئے کھلاڑیوں کو اپنی غلطیوں کا اندازہ...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایک عہدے کے انتخاب کا مشورہ دیدیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو مشورہ دیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں عہدہ 24/7 والی جاب ہے، اس لیے انہیں کا انتخاب کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محسن نقوی دو کشتیوں میں سوار ہوکر کرکٹ کیلئے وہ نہیں کرسکتے جو وہ چاہتے ہیں، ملک میں کرکٹ واحد تفریح کا ذریعہ ہے اور لوگ اس کھیل سے محبت کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں: "سلیکشن کمیٹی گھر جائے! ورنہ گرین شرٹس بنگلادیش سے بھی ہارے گی" سابق کپتان نے کہا کہ کرکٹ فل ٹائم...
    سٹی42: ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور عطاء الرحمن کو فرائض کی انجام دہی میں غفلت، نااہلی اور بدانتظامی پر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سٹور کیپر عمران حسنین اور لنگر انچارج ہیڈ وارڈر سلطان احمد کو بھی معطل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں راشن چوری اور خورد برد کی اطلاع ملی تھی، جس پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اور جیل سپرنٹنڈنٹ کی زیر نگرانی انکوائری کی گئی۔ انکوائری میں متعلقہ آفیسرز اور اہلکاروں کے خلاف ثبوت ملنے پر کارروائی کی گئی۔ فلم ’سکندر‘کی ناکامی کے بعد سلمان خان نے بڑا فیصلہ کرلیا محکمہ داخلہ پنجاب کی ہدایت پر انسپکشن ٹیم مختلف جیلوں کی تحقیقات کر رہی...
    انگلینڈ کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان کر دیا گیا۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق نوجوان بیٹر ہیری بروک کو انگلش وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بری طرح شکست کے بعد جوز بٹلر نے انگلش کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد اب ہیری بروک انگلینڈ کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ View this post on Instagram A post shared by We Are England Cricket (@englandcricket) ہیری بروک نے کپتان بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کا کپتان بننا میرے لیے...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایک نوکری کا انتخاب کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پی سی بی 24/7 والی جاب ہے اس لیے آپ وزارت داخلہ اور پی سی بی میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں، محسن نقوی محنتی شخص ہیں لیکن دو کشتیوں میں سوار ہوکرکرکٹ کے لیے وہ نہیں کرسکتے جو وہ چاہتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے گزشتہ دنوں پنڈی میں پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر سے ملا قات میں ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ سابق کپتان نے اس دوران یہ بھی کہا کہ ملک میں تفریح کا...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایک نوکری کا انتخاب کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پی سی بی 24/7 والی جاب ہے اس لیے آپ وزارت داخلہ اور پی سی بی میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں، محسن نقوی محنتی شخص ہیں لیکن دو کشتیوں میں سوار ہوکرکرکٹ کے لیے وہ نہیں کرسکتے جو وہ چاہتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے گزشتہ دنوں پنڈی میں پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر سے ملا قات میں ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ سابق کپتان نے اس دوران یہ بھی کہا کہ ملک میں تفریح کا...
    پاکستان کرکٹ بورڈ کے بعد وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے بھی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے استعفے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں خوش آئند ہیں، صحت مند سرگرمیوں کا مزید انعقاد ہونا چاہیے، اسلام آباد میں بھی عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم ہونا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا پی سی بی چیئرمین محسن نقوی مستعفی ہوگئے؟ پی سی بی کا اہم بیان سامنے آگیا انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں بہت ٹیلنٹ ہے،ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے، سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا چاہیے جبکہ کھلاڑیوں کو آگے لانے کے لیے...
    اسلام آباد:  وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ محسن نقوی کے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ چھوڑنے سے متعلق کوئی اطلاعات نہیں ہیں جب کہ سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا چاہیے۔ کھیلوں سے متعلق ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئند ہے، صحت مند سرگرمیوں کا مزید انعقاد ہونا چاہیے، کھیلوں کے فروغ کیلئے سبب کو کردار ادا کرنا ہوگا جب کہ اسلام آباد میں بھی عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم ہونا چاہیے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ قومی ٹیم میں بہت ٹیلنٹ ہے،ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے، سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا چاہیے جب کہ کھلاڑیوں...
    پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے چیئرمین محسن نقوی کے استعفے سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کی ہے اور واضح کیا ہے کہ محسن نقوی نے پی سی بی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ ہے حالیہ دنوں میں کچھ کھیلوں کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز پر یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ محسن نقوی کی مصروفیات کے باعث وہ پی سی بی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے اس افواہ کے بعد پی سی بی حکام نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی خبریں بے بنیاد ہیں اور محسن نقوی اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں یہ...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محسن نقوی کے استعفے کی تردید کردی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کو ان خبروں کی تردید کی ہے کہ چیئرمین محسن نقوی نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر کے طور پر اپنی حالیہ تقرری کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کرکٹ اور وزارت دونوں نہیں چلا سکتے، شاہد آفریدی کی آرمی چیف سے ملاقات میں گفتگو محسن نقوی کے استعفیٰ کے حوالے سے قیاس آرائیاں ہفتے کے روز سے کھیلوں کی مختلف ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کررہی تھیں، کئی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں، خاص طور پر...
    سپر اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر سے گفتگو میں کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اہل ہیں مگر انہیں کرکٹ یا وزارت داخلہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا چاہیے۔ سپر اسٹار @SAfridiOfficial کی پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ شاہد آفریدی نے آرمی چیف کو بتایا کہ پی سی بی بی چئیرمین @MohsinnaqviC42 کرکٹ کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں، مخلص شخص ہیں لیکن @TheRealPCB کی ذمے داریاں فل ٹائم ہیں انہیں کرکٹ اور… — Abdul Majid Bhatti (@bhattimajid) April 7, 2025 اس مکالمے کا انکشاف سینیئر اسپورٹس جنرلسٹ عبدالماجد بھٹی نے اپنی ایکس پوسٹ...
    لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے استعفی سے متعلق پی سی بی کا بیان سامنے آگیا، حکام نے استعفی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق میڈیا پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے استعفیٰ سے متعلق خبریں گردش میں ہیں تاہم پی سی بی حکام نے ان افواہوں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ واضح رہے کہ کئی اسپورٹس ویب سائٹ نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ محسن نقوی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدے سے استعفی دے سکتے ہیں بوجہ یہ کہ وہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب ہوچکے ہیں۔
    محسن نقوی کے استعفے سے متعلق پی سی بی کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کی جانب سے چیئرمین محسن نقوی کے استعفے سے متعلق بیان سامنے آگیا۔ پی سی بی حکام نے ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پی سی بی چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ حال ہی میں محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب ہوئے ہیں جس کے باعث کئی کھیلوں کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز پر خبر شائع ہوئی کہ ہوسکتا ہے مصروفیت کے باعث محسن نقوی عہدے سے استعفیٰ دے دیں۔
    لاہور(نیوزڈیسک)پی سی بی حکام نے ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پی سی بی چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے حکام کی جانب سے چیئرمین محسن نقوی کے استعفے سے متعلق بیان سامنے آ گیا۔ حال ہی میں محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب ہوئے ہیں جس کے باعث کئی کھیلوں کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز پر خبر شائع ہوئی کہ ہو سکتا ہے مصروفیت کے باعث محسن نقوی عہدے سے استعفیٰ دے دیں۔ اس کے علاوہ سابق پاکستانی کرکٹر کامران اکمل نے قومی ٹیم کی مسلسل ناکامیوں پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے استعفیٰ دینے...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا ہے جس میں دنیا بھر کے معروف کھلاڑی اور مبصرین شامل ہیں بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس بار پی ایس ایل میں بین الاقوامی اور مقامی کمنٹیٹرز کا امتزاج شائقین کرکٹ کو ایک منفرد تجربہ فراہم کرے گا اعلامیے کے مطابق انگلینڈ کے سابق کپتان سر الیسٹر کک مارک نکولس ڈومینک کارک جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومینی آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے مائیک ہیزمین نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز مارٹن گپٹل اور بنگلہ دیش کے اطہر علی خان اس بار کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے اس کے علاوہ آسٹریلیا کی دو بار کی ویمنز...
    کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ 2025 (پی ایس ایل 10) کے کمنٹری پینل کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں کرکٹ کی دنیا کے کئی بڑے نام پہلی بار شامل کیے گئے ہیں۔ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مکمل اردو کمنٹری بھی متعارف کرائی جا رہی ہے۔ پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلمان نصیر کے مطابق اس بار کمنٹری پینل میں عالمی شہرت یافتہ سابق کھلاڑی اور معروف تجزیہ نگار شامل ہوں گے، جس سے کوریج کے معیار میں مزید بہتری آئے گی۔ عالمی ستاروں کی شمولیت پی ایس ایل 10 میں سابق انگلش کپتان الیسٹر کک پہلی بار کمنٹری کا حصہ بن رہے ہیں، جبکہ مارک نکولس، ڈومینک کارک، جے پی ڈومینی اور...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائرز سے قبل بڑا اعلان کردیا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں مداحوں کو خوشخبری سنائی گئی ہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائرز کے دوران شائقین کرکٹ کا قذافی اسٹیڈیم میں داخلہ بلکل فری ہوگا۔ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر کا باقاعدہ آغاز 9 اپریل سے ہوگا، قذافی اسٹیڈیم میں مجموعی طور پر 8 میچ کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ آئرلینڈ کیخلاف 9 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی، یہ میچ صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا جبکہ اسی میدان پر دوسرا میچ آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین 11 اپریل کو کھیلا...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن میں جدید میچ آفیشلز ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس سے میچز میں شفافیت کو مزید بڑھایا جائے گا اور امپائرز کو فیصلوں میں مدد ملے گی پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ نئی ٹیکنالوجی نہ صرف میچ کے دوران فیصلہ سازی کے عمل کو بہتر بنائے گی بلکہ شائقین کرکٹ کے لیے بھی ایک نیا تجربہ فراہم کرے گی اس ٹیکنالوجی میں کئی جدید فیچرز شامل ہوں گے جن کی مدد سے نوبال کی نگرانی کی جائے گی جبکہ ڈی آر ایس (ڈیسکشن ریکول سسٹم) کا استعمال بھی ممکن ہو گا اس کے ساتھ ساتھ امپائرز کی لائیو کمیونیکیشن...
    پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کے نام سے منسوب کردیا گیا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات کے باوجود پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کو بحال رکھنے کے بجائے اسٹیڈیم پر عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا بورڈ آویزاں کردیا۔بانی پی ٹی آئی نے اسٹیڈیم کا نام تبدیل نہ کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ واضح رہےکہ پشاور اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے نمائشی میچ کا انعقاد 8 اپریل کو ہونا تھا لیکن اس میچ کو ملتوی کردیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے پشاور کے تاریخی ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے “عمران...
    ہر چیز کے انتخاب کا ایک معیار ہوتا ہے، کامیابی اور ناکامی کو ناپنے کا ایک پیمانہ مقرر ہوتا ہے، اور کوالٹی اور کارکردگی جانچنے کے کچھ اصول ہوتے ہیں۔ کسی بھی شعبہ زندگی میں بہتری اور ترقی کے لیے ان اصولوں کی پاسداری لازم ہے۔ یہ اصول دراصل وہ تقاضے ہوتے ہیں جنہیں پورا کیے بغیر نہ انصاف ممکن ہے اور نہ ہی میرٹ کے معیارات حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ وہ نظام، جس میں انصاف اور میرٹ نہ ہو، وہ کبھی بھی زوال اور ناکامی کے دائرے سے باہر نہیں نکل سکتا۔ ایسے نظام میں امن، خوشحالی اور اتحاد ہمیشہ ناپید رہتے ہیں، چاہے وہاں وسائل اور مواقع بے شمار کیوں نہ ہوں، بے روزگاری، غربت اور بدانتظامی...