2025-08-15@04:33:43 GMT
تلاش کی گنتی: 150
«آگ بھڑک»:
(نئی خبر)
رحمت اللہ موسی ٰ خیل : زیارت کے علاقے ڈومیارہ کے جنگلات میں خطرناک آگ بھڑک اٹھی، زیتون اور صنوبر کے نایاب اور قمیتی درخت شعلوں کی لپیٹ میں، قدرتی حسن کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے محکمہ جنگلات کے اہلکار آگ بجھانے میں مصروف، مقامی افراد بھی امدادی کاموں میں شریک ہے ڈومیارہ، جو اپنی قدرتی آبشاروں اور گھنے جنگلات کی وجہ سے مشہور ہے، آگ سے متاثرسیاحتی مقام ڈومیارہ میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کو فوری اقدامات کی ضرورت ہےعلاقے میں تیز ہوا کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، مزید درختوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا
NAUSHERO FEROZ: نوشہروفیروز کے علاقے کلہوڑا کالونی بہریا کے وارڈ نمبر 5 میں ایک آئل ٹینکر میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کے گھروں، دکانوں اور ایک شادی ہال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق علاقے میں موجود پیٹرول پمپ پر آئل ٹینکر سے پیٹرول منتقلی کے دوران آگ بھڑک اُٹھی، جس کے بعد آگ نے تیزی سے پھیلنا شروع کر دیا۔ فائربریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، تاہم اس حادثے میں ٹینکر مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔ آگ کے باعث تین دکانیں، چار گھر اور ایک شادی ہال کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، آگ...
سٹی 42 : ہری پور کی تحصیل خان پور کے علاقے اپر خان کے پہاڑوں پر آگ بھڑک اٹھی ہے، جسے بجھانے کیلئے مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت کوشش کر رہے ہیں۔ آگ خان پور کے علاقوں چٹیاں قبراں ،کوہالہ بالہ کے پہاڑوں پر لگی ہے۔ آگ سے قیمتی جنگلات چرند پرند اور جنگلی حیات کو نقصان پہنچ رہا ہے، تیز ہوا آگ کو تیزی سے دیگر علاقوں تک پھیلا رہی ہے۔ علاقہ دشوار گزار ہونے کے باعث امدادی کاروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں، تاہم مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تربیلہ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا
ممبئی(شوبز ڈیسک)بولی وڈ کے اسٹار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان نے اپنی ڈیبیو فلم ”نادانیاں“ پر ایک پاکستانی شخص تیمور اقبال سے سخت لفظوں کا تبادلہ ہوا۔ یہ صورتحال اس وقت مزید بگڑ گئی جب تیمور نے ابراہیم کی ظاہری حالت پر تبصرہ کیا، جس کے نتیجے میں نوجوان اداکار نے شدید ردعمل دیا۔ تیمور اقبال کے تبصرے پر ناراض ہو کر ابراہیم علی خان نے جواب دیا، “تیمور، تقریباً تیمور جیسا… تم نے میرے بھائی کا نام لے لیا۔ اندازہ لگاؤ، تمہارے پاس کیا نہیں ہے؟ اس کا چہرہ۔ تم مکھیوں کی طرح بدصورت ہو، چونکہ تم اپنے الفاظ اپنے تک نہیں رکھ سکتے، تو پھر مت پریشان ہو، تمہاری باتیں تمھاری طرح بے معنی ہیں۔...
امریکا کے ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امریکن ایئرلائنز کی پرواز میں خوفناک واقعہ پیش آیا، جب بوئنگ 737-800 کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث مسافروں کو ہنگامی طور پر طیارے سے نکالا گیا۔ حادثے میں 12 افراد معمولی زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ جمعرات کی شام مقامی وقت کے مطابق 5:15 پر پیش آیا، جب کولوراڈو اسپرنگز سے ڈلاس جانے والی AA Flight 1006 کو پرواز کے دوران انجن میں خرابی کے باعث ڈینور ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔ لینڈنگ کے بعد جب طیارہ گیٹ کی طرف جا رہا تھا تو اچانک انجن میں آگ لگ گئی، جس سے دھواں پورے رن وے پر پھیل گیا۔ امریکن ایئرلائنز کے مطابق طیارے...
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ ۔2025 )شمال مشرقی انگلینڈ کے قریب امریکی فوج کے لیے جیٹ فیول لے جانے والے ایک ٹینکر کو کنٹینر بردار بحری جہاز نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں جہازوں میں آگ بھڑک اٹھی اور متعدد دھماکے ہوئے جبکہ عملے کے ارکان دونوں جہازوں کو چھوڑنے پر مجبور ہوگئے، حادثے میں 32 افراد زخمی ہوگئے ہیں.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہزاروں ٹن جیٹ ایندھن لے جانے کی صلاحیت رکھنے والا ٹینکر لنگر انداز تھا کہ ایک چھوٹے کنٹینر جہاز نے اسے تیز رفتاری سے ٹکر ماری جس سے اس کا کارگو ٹینک پھٹ گیا اور ایندھن سمندر میں بہنا شروع ہوگیا میری ٹائم سیکیورٹی کے 2 ذرائع نے بتایا...
امریکا کی شمالی اور جنوبی کیرولینا ریاستوں کے جنگلات میں ایک ہفتے سے مختلف مقامات پر خوفناک آگ بھڑک رہی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق خشک موسم، تیز ہواؤں اور غیر معمولی درجہ حرارت کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ جس کے باعث امریکا کی قومی موسمیاتی سروس نے قریبی رہائشی علاقوں سے ہزاروں افرار کو فوری طور پر انخلا کی ہدایت کی گئی۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔ فائر فائٹرز علاقے میں پانی کے چھڑکاؤ اور بیک برننگ آپریشنز کر رہے ہیں۔ رہائشیوں کو ان آپریشنز کے دوران دھوئیں سے بچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اب تک کسی بھی آگ کے سبب ہونے...
امریکی ریاست نیو جرسی کے ہوئی اڈے سے اڑان بھرتے ہی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ خبرایجنسی کے مطابق نیو جرسی میں ایک کارگو کمپنی کے ہوائی جہاز میں ٹیک آف کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس کو پائلٹ نے مہارت کے ساتھ نیوورک انٹرنیشنل پر دوبارہ اتار لیا۔ رپورٹ کے مطابق کارگو ہوائی جہاز ساز و سامان لے کر انڈیانا پولیس جارہا تھا، اڑان بھرنے کے بعد جب یہ سیکڑوں فٹ بلندی پر پہنچا تو طیارے کے انجن میں اچانک آگ لگ گئی تھی۔ خوشی قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ لینڈنگ سے قبل رن وے پر فائر بریگیڈ تیار تھی جس نے فوری اقدامات کر کے آگ کو بجھا دیا تاہم کچھ کارگو کو نقصان...
چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کے تمام میچز ایک ہی وینیو پر رکھے جانے پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے آئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے بھارت تمام میچز ایک وینیو پر رکھنے کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے فیصلے پر تنقید کی۔ انہوں کہا کہ بھارتی ٹیم کو ایونٹ میں غیر منصفانہ فائدہ پہنچایا جارہا ہے، جسکا وہ ایڈوانٹیج اٹھارہے ہیں۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کے باہر ہونے کا ذمہ دار کون؟ رضوان نشانے پر پیٹ کمنز نے کہا کہ بھارت کی ٹیم پہلے ہی بہت مضبوط دکھائی دیتی ہے تاہم انکے تمام میچز ایک وینیو پر ہونے سے انہیں فائدہ ہورہا ہے جبکہ دیگر ٹیمیں اسکا...
بنی گالہ کی پہاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ اسلام آباد میں بارشیں نا ہونے کی وجہ سے پہاڑ بھی خشک ہونے لگے، جس کے باعث آج بنی گالہ کی پہاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ شہری اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف ہیں، عینی شاہدین کے مطابق بنی گالہ میں ایک ماہ میں تیسری دفعہ آگ لگی ہے ۔
سٹی 42 : بنی گالہ کی پہاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ اسلام آباد میں بارشیں نا ہونے کی وجہ سے پہاڑ بھی خشک ہونے لگے، جس کے باعث آج بنی گالہ کی پہاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ شہری اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف ہیں، عینی شاہدین کے مطابق بنی گالہ میں ایک ماہ میں تیسری دفعہ آگ لگی ہے ۔
منیلا: فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے رہائشی علاقے میں آگ لگنے سے 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ ہفتے کی صبح منیلا کےرہائشی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 4 افراد ہلاک اور دوزخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق 4لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور 2 رہائشیوں کو معمولی زخمی آئے ہیں۔ دریں اثنا صوبے مِسامیَس اورینٹل میں تیز رفتار ٹرک کی موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ انیتاؤ شہر میں اس وقت پیش آیا جب خاندان جمعہ کی دوپہر کو ایک دوسرے شہر جا رہا تھا۔
بھارتی گلوکار سونو نگم کولکتہ میں اپنے کنسرٹ کے دوران مداحوں کے رویے پر ناراض ہوگئے اور شور مچانے والوں کو شو چھوڑ کر جانے کا کہہ دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونو نگم کی پرفارمنس کے دوران غیر متوقع صورتحال پیش آئی، جس کے باعث انہیں خود سامعین کو کنٹرول کرنا پڑا۔ کچھ افراد کے کھڑے ہونے پر انہوں نے انہیں بیٹھنے کی ہدایت دی اور کہا، ’اگر کھڑے ہونے کا اتنا شوق ہے تو الیکشن میں کھڑے ہو جاؤ، براہ کرم بیٹھ جاؤ، وقت ضائع ہو رہا ہے، یا تو بیٹھ جاؤ یا جگہ خالی کر دو۔‘ سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے...
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتی فضائیہ کے دو تجربہ کار پائلٹس نے میراج 2000 لڑاکا طیارے پر معمول کی تربیتی پرواز بھری تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مدھیہ پردیش کے ایک گاؤں کے کھیت میں گر گیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ میراج 2000 جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ جس جگہ طیارہ گرا وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بھارتی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے میں دو تجربہ کار پائلٹس موجود تھے جو طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں پائلٹس نے پیراشوٹس کی مدد سے چھلانگ لگائی تاہم ناہموار زمین پرگرنے...
گوادر(نیوزڈیسک) پاکستانی سمندری حدود میں ایرانی کشتی میں آتشزدگی، سوار 20 افراد سمندر میں کود گئے، 3 جاں بحق ہوگئے ۔ گوادر کے قریب پاکستانی سمندری حدود میں ایرانی کشتی میں آگ لگ گئی جس کے باعث کشتی میں سوار افراد سمندر میں کود گئے۔ آتشزدگی کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور کشتی میں سوار 20 افراد میں سے 16 افراد کو دوسری کشتی نے بچا لیا۔ تاہم، تین افراد سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے دو کا تعلق پشکان سے ہے اور ایک کا تعلق کراچی سے ہے۔حادثے کے فوراً بعد مقامی بحری فورسز اور دیگر کشتیوں نے بچاؤ کی کارروائیاں شروع کیں۔...
لاس اینجلس کی تاریخی آگ کی تباہ کاریاں‘ شہر کھنڈر بن گیا ہے واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں بھڑکنے والی آگ پر 3ہفتے بعد قابو پالیا گیا ۔ اس دوران تقریباً 30 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے۔ لاس اینجلس میں پیلیسیڈس اور ایٹن کی آگ امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ تباہ کن تھی، جس نے 150 مربع کلومیٹر سے زیادہ اور 10ہزار سے زائد گھروں کو جلا دیا۔ آتش زدگی کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا اندازہ سیکڑوں ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ آگ 7 جنوری کو لگی تھیں اور ان کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شارع فیصل اسٹار گیٹ موریہ خان گوٹھ نزد علامہ اقبال کالج کے قریب ورکشاپ میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع پر پولیس ، فائر بریگیڈ اور ایدھی کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے۔اس حوالے سے ایدھی حکام کا کہنا تھا کہ آٹو ورکشاپ میں سلنڈر دھماکے کی اطلاع پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔
ہری پور کی تحصیل خانپور میں سورج گلی کے پہاڑوں پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 ہری پور اور خانپور کی فائر فائٹر ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو ٹیم نے آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا، آگ کی نوعیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے 1122 کی ہری پور سے بھی فائر فائٹر ٹیم روانہ کر دی گئی۔ پہاڑوں پر آگ بھڑکنے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں ۔ ریسکیو ٹیم خان پور 1 گھنٹے سے مسلسل آگ پر قابو پانے کیلئے آپریشن کر رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دشوار گزار راستوں اور پانی کی رسائی نہ ہونے کے باعث آگ بجھانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سٹی 42 : ہری پور کی تحصیل خانپور میں سورج گلی کے پہاڑوں پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 ہری پور اور خانپور کی فائر فائٹر ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو ٹیم نے آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا، آگ کی نوعیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے 1122 کی ہری پور سے بھی فائر فائٹر ٹیم روانہ کر دی گئی۔ پہاڑوں پر آگ بھڑکنے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں ۔ ریسکیو ٹیم خان پور 1 گھنٹے سے مسلسل آگ پر قابو پانے کیلئے آپریشن کر رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دشوار گزار راستوں اور پانی کی رسائی نہ ہونے کے باعث آگ بجھانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لاہور سمیت...
شارع فیصل اسٹار گیٹ موریہ خان گوٹھ علامہ اقبال کالج کے قریب ورکشاپ میں آگ بھڑک اٹھی۔ شارع فیصل اسٹار گیٹ موریہ خان گوٹھ نزد علامہ اقبال کالج کے قریب ورکشاپ میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع پر پولیس ، فائر بریگیڈ اور ایدھی کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے۔ اس حوالے سے ایدھی حکام کا کہنا تھا کہ آٹو ورکشاپ میں سلنڈر دھماکے کی اطلاع پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جبکہ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر کے مطابق ایئر پورٹ تھانے کی حدود میں شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ لگی تھی جس کی اطلاع پر ایس ایچ او سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی...
ملکہ کوہسار کے متعدد جنگلات میں بیک وقت آگ بھڑک اٹھی۔ مانگا، پھری،ڈنہ،کاسیری کے جنگلات میں میں آگ لگی ہوئی ہے۔ محکمہ جنگلات کے اہلکار تمام جنگلات میں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں ، ریسکیو کی ٹیمیں بھی جنگلات میں آگ پر قابو پانے کیلیئے بیک اپ دے رہی ہیں. ڈیجٹل کانٹنٹ بنانے والوں کیلئے گولڈن ویزا، بڑی خبر آ گئی
قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر معین خان نے پاکستانی کھلاڑیوں کا بھارتی پلئیرز کیساتھ اوور فرینڈلی رشتے پر برہمی کا اظہار کردیا۔ سابق کرکٹر نے معروف اداکارہ و میزبان اُشنا شاہ کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے موجودہ پاکستانی کرکٹرز اور بھارتی پلئیرز کیساتھ میدان پر ہونیوالے دوستانہ ماحول پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ میزبان اُشنا شاہ نے سوال کیا کہ ماضی میں ہمارے کرکٹرز پر بارڈر کے دوسری طرف سے بھی بہت زیادہ پیار ملتا تھا لیکن اب چاہے شوبز ہو یا کرکٹ ایسا نہیں، ہمارے کھلاڑی ویرات کوہلی سمیت دیگر کیساتھ تصاویر بنوارہے ہیں کیوں؟۔ مزید پڑھیں: ورلڈکپ کوہلی سے جرسی لینے پر بابراعظم تنقید کی زد میں جس پر معین خان نے جواب...
ملتان (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں دوسرے ٹیسٹ میں 120 رنز سے شکست پر شائقین کرکٹ بھڑک اٹھے۔ ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 120 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی اور 34 سال بعد پاکستانی سرزمین پر کامیابی بھی حاصل کرلی۔ پاکستان کو جیت کے لیے 178 رنز اور ویسٹ انڈیز کو صرف 6 وکٹیں درکار تھیں۔ لیکن پاکستانی بیٹرز نے فلاپ شو پیش کیا اور 6 کھلاڑی کل کے مجموعے میں صرف 58 رنز کا اضافہ کر کے پویلین لوٹ گئے۔ یوں میچ کا نتیجہ پہلے سیشن کے ابتدائی سوا گھنٹے میں ہی برآمد ہوگیا۔ دوسرے میچ میں بابر اعظم، نہ شان مسعود، محمد رضوان نہ سلمان...
سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے بھارتی اسکواڈ کے انتخاب پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر نے چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ پر تنقید کرتے ہوئے یوزویندر چہل، سنجو سیمسن اور محمد سراج کو شامل نہ کرنے پر سلیکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے واقعی سمجھ نہیں آتا ہے کہ سنجو سیمسن رنز بنانے باوجود ڈراپ کردیا جاتا ہے، مجھے معلوم ہے وہ 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہوسکتا تھا اور 50 اوورز فارمیٹ میں انکی اوسط 55 سے 56 ہے لیکن وہ دیگر وکٹ کیپر بیٹرز جیسا نہیں ہے۔ مزید پڑھیں: "جرسی لوگو پر اعتراض، کیپٹنز میٹ میں عدم شرکت؛ بھارت کو جواب ضرور ملے گا" ہربھجن سنگھ نے...
امریکہ(نیوز ڈیسک)برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق آگ کو لگونا،سیپول ویڈا، گبل، گلمین اور بارڈر 2 کا نام دیا گیا، جو لاس اینجلس، سان ڈیاگو، وینٹورا اور ریور سائیڈ کی کاؤنٹیوں میں بھڑک اٹھی۔امریکی ریاست میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران لگنے والی آگ نے تباہی مچا دی ہے، پیلیسیڈس اور ایٹن میں لگنے والی آگ نے مجموعی طور پر 37 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے جلا کر خاکستر کر دیا اور کم از کم 28 افراد ہلاک ہوئے۔دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تباہی سے متاثرہ مغربی شمالی کیرولائنا کا دورہ کیا اور لاس اینجلس روانہ ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کو صدارت کا عہدہ دوبارہ سنبھالنے کے بعد...
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے مختلف علاقوں میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں تاہم اس دوران جنوبی کیلیفورنیا میں 5 مزید مقامات پر آگ بھڑک اٹھی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کو لاس اینجلس، سان ڈیاگو، وینچورا اور ریوَر سائیڈ کاؤنٹیز میں 5 مقامات پر لگنے والی آگ کو لاگونا، سیپولویدا، گبل، گلمن اور بارڈر 2 فائر کے نام دیے گئے ہیں۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز نے لاس اینجلس میں 10 ہزار ایکڑ پر پھیلی ہوئی ہیوز فائر پر قابو پانے میں پیش رفت کی ہے اور بدھ کو شروع ہونے والی اس آگ پر 36 فیصد تک قابو پالیا گیا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ...
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ کیلی فورنیا سے قبل جنوبی کیلی فورنیا میں پانچ نئی جگہوں پر آگ بھڑک اٹھی ۔ ان آتشزدگیوں کو لگونا، سیپولویڈا، گیبل، گل مین اور بارڈر 2 کے نام دیے گئے ہیں۔ یہ آتشزدگیاں جمعرات کے روز لاس اینجلس، سان ڈیاگو، وینٹورا اور ریور سائیڈ کاؤنٹیز میں شروع ہوئیں۔ بدھ کے روز لاس اینجلس میں ہیوز آگ شروع ہوئی تھی جس نے 10 ہزار ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ اب تک فائرفائٹرز نے اس آگ پر 36 فیصد تک قابو پالیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق کیلی فورنیا میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران تباہ کن آتشزدگی کے واقعات نے شدید نقصان پہنچایا ہے۔ پیلیسیڈز اور ایٹن آتشزدگیوں نے...
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے دارالحکومت تہران کی تحصیل رے میں پیٹرول کے ذخیرے میں آگ بھڑک اٹھی۔ ایرانی وزارت تیل سے وابستہ انرجی نیوز ایجنسی شناکے مطابق ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کی تقسیم کار کمپنی کے جنرل منیجر کرامت ویسکریمی نے بتایا کہ مائع گیس کے گودام میں حادثے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز نے فوری مداخلت کرتے ہوئے قابو پالیا ہے۔ ایرانی حکام نے کہا کہ آگ بجھانے کے بعد حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے،تاہم اس حوالے سے فوری طور پر کچھ بتایا نہیں جاسکتا۔
امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں بدھ کو ایک نئی جگہ پر آگ بھڑک اٹھی ہے۔ لاس اینجلس کے شمالی پہاڑیوں پر لگنے والی آگ کو ‘ہیوس فائر’ کا نام دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق آگ 9400 ایکڑ رقبے تک پھیل گئی ہے جس کے سبب 50 ہزار سے زائد افراد کو علاقہ چھوڑنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ لاس اینجلس میں پہلے ہی پیلیسیڈز اور ایٹون فائر کے نتیجے میں ہزاروں ایکڑ رقبہ جل کر خاکستر ہو چکا ہے۔
لاس اینجلس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے شمالی علاقے میں بھی جنگل کی آگ بھڑکنے پر ہزاروں افراد کو نقل مکانی کا حکم دے دیا گیا ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کاسٹیک جھیل کے قریب پہاڑیوں کو خوفناک شعلوں نے نگلنا شروع کر دیا جو تیزی سے پھیل رہے ہیں اور صرف چند گھنٹوں میں 5 ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے چکے ہیں.(جاری ہے) تیز اور خشک ہوائیں آگ کو بھڑکانے میں مدد فراہم کر رہی ہیں جس سے دھوئیں اور خطرناک انگاروں کا بڑا ڈھیر شعلوں کی طرح پھیلتا جارہا ہے لاس اینجلس سے تقریباً 56 کلومیٹر شمال میں اور سانتا کلیریٹا...
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے شمال میں واقع جنگلات میں اچانک نئی آگ بھڑک اُٹھی اور طوفانی ہواؤں کی شدت کے باعث محض دو گھنٹوں میں آٹھ ہزار ایکڑ رقبہ آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔ خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکومت نے بیس ہزار سے زائد افراد کو فوری طور پر اپنے گھروں سے نکلنے کا حکم دے دیا ہے۔ لاس اینجلس کاؤنٹی فائر ڈیپارٹمنٹ اور اینجلس نیشنل فارسٹ کا عملہ آگ پر قابو پانے کے لیے دن رات سرگرم ہے، 500 قیدیوں کو دیگر جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے جبکہ ہیلی کاپٹرز اور چھوٹے طیارے بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔...
نیویارک (نیوزڈیسک)امریکی ریاست کیلیفیورنیا کے شہر لاس اینجلس کے شمال کے جنگلات میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق کاسٹائک لیک کے قریب پہاڑوں پر آگ کے شعلے اُڑ رہے ہیں ، آگ تیزی سے پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے 25 ہزار افراد کو انخلا کا حکم دے دیا گیا ہے اور 5 سو قیدیوں کو دیگر جیلوں میں منتقل کردیا گیا۔ طوفانی ہواؤں کے باعث 2 گھنٹوں میں 5 ہزارایکڑ رقبہ آگ کی لپیٹ میں آگیا۔لاس اینجلس کاؤنٹی فائر ڈپارٹمنٹ اور اینجلس نیشنل فارسٹ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹرز اور چھوٹے طیارے بھی آگ بجھانے کی کوششوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ لاس اینجلس...
انگلش کرکٹر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کیلئے 2 الگ الگ قوانین پر اپنے بورڈ پر بھڑک اُٹھے۔ انگلینڈ کے ورلڈکپ فاتح ٹیم کے رکن جیمز ونس کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) مختصر ٹورنامنٹ ہے، وہاں کھیل کر پلیئرز ڈومیسٹک سے زیادہ محروم نہیں ہوتے جبکہ آئی پی ایل طویل ٹورنامنٹ ہے، وہاں ڈومیسٹک پلیئرز کا جانا نہیں بنتا تھا۔ جیمز ونس نے سوال اٹھایا کہ آئی پی ایل کی اجازت کیوں؟ پی ایس ایل کی کیوں نہیں؟ ممکن ہےکہ قوانین میں یہ تضاد بورڈز کے باہمی تعلق کی وجہ سے ہو۔ انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ڈرافٹ میں مزید انگلش پلیئرز...
عالمی شہرت یافتہ گلوکار بوہیمیا لاہور میں منعقد کنسرٹ کے دوران انتظامیہ پر بھڑک اُٹھے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں پاکستانی نژاد امریکی گلوکار بوہیمیا کو غصے کا اظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اسٹیج پر آتے ہی بوہیمیا کہتے ہیں کہ ’میں پچھلے 5 گھنٹے بیک اسٹیج بیٹھا ہوا اپنی پرفارمنس کا انتظار کر رہا ہوں اور اب آپ کہہ رہے ہیں کہ ٹائم ختم ہوگیا ہے‘۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) گلوکار کے اس جملے پر کنسرٹ میں موجود مداحوں نے بھی شور مچانا شروع کردیا جس پر بوہیمیا نے کہا ’میں...
محمد جواد : خیبر کی تحصیل جمرود بیسے کے پہاڑوں پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی ہے ریسکیو 1122 کے مطابق تحصیل جمرود کے بیسے نامی پہاڑوں پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی ہے، آگ نے پہاڑ کے بڑے حصے پر موجود گھاس پھوس کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے، آگ پر قابو پانے کے لئے ریسکیو 1122 اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے، ریسکیو 1122 کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خشک گھاس ، ہوا کا دباؤ اور پانی کی رسد نہ ہونے کی وجہ سے انہیں آگ پر قابوں پانے میں مشکلات کا سامنا ہے آج غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ اسرائیل میں تین وزیر...
پاکستان کی بولڈ اداکاراؤں متھیرا اور وینا ملک کی جانب سے ٹی وی شو میں ذو معنی جملوں کے استعمال پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے۔ ٹی وی کے ایک پروگرام میں میزبان متھیرا اور اداکارہ وینا ملک کے درمیان ہونے والی ذومعنی گفتگو پر انھیں شدید تنقید کا سامنا ہے جبکہ ناراض صارفین نے پیمرا سے مذکورہ پروگرام پر پابندی کا بھی مطالبہ کردیا ہے۔ اداکارہ وینا ملک حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں نظر آئیں جس کی میزبانی متھیرا کررہی تھی۔ وینا نے اس پروگرام میں اپنی ذاتی زندگی سمیت شوبز کیریئر پر بھی کھل کر بات کی۔ تاہم اسی پروگرام کے ایک حصے میں میزبان اور مہمان کے درمیان ہونے والی ذومعنی گفتگو نے سوشل...
دریائے جہلم کے وسط میں واقع قدرتی جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔مقامی لوگوں کے مطابق آگ کے بلند شعلے دیکھ کر فوری طور پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں. لیکن خشک گھاس کی زیادہ مقدار اور دشوار گزار علاقے کے باعث آگ پر قابو پانا مشکل ہوگیا۔ جزیرہ نما جنگل کئی ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں اچانک آگ لگنے کے باعث درختوں کا وسیع رقبہ متاثر ہوا۔آگ کے شعلوں کی شدت نے جنگل کی ایک بڑی حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے سبب دھوئیں کے بادل جی ٹی روڈ تک پہنچ گئے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہو...
آسٹریلیا(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی بگ بیش لیگ میں میچ کے دوران آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے کھیل تھوڑی دیر کیلئے روکنا پڑا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو گابا اسٹیڈیم میں بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ اور ہوبارٹ ہریکینز کے درمیان میچ جاری تھا۔ ہریکینز کی ٹیم 202 رنزکے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کررہی تھی کہ اننگز کے چوتھے اوور کے بعد اسٹیڈیم میں اسکور بورڈ کے قریب ڈی جے بوتھ میں معمولی آگ بھڑک اٹھی اور دھواں پھیل گیا۔آگ کو دیکھ کر اسٹینڈز میں موجود تماشائیوں میں بھی بھگدڑ مچ گئی۔تاہم کھیل کو کچھ دیر کیلئے روکا گیا اور اسٹیڈیم کے اسٹاف نے آگ کو فوراً بجھا دیا۔خوش قسمتی سے واقعے میں کسی...
بالی ووڈ کے دو بڑے سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے ایک ساتھ کئی فلموں میں یادگار پرفارمنس دی جن میں ’جوش‘، ’محبتیں‘، ’دیوداس‘اور ’شکتی: دی پاور‘ میں دونوں کی شاندار کیمسٹری دکھائی گئی۔ تاہم 2000کی دہائی کے اوائل میں ایشوریا اور شاہ رُخ کے پیشہ ورانہ اور ذاتی تعلقات خراب ہو گئے تھے، جس کے بعد دونوں نے ایک ساتھ کام کرنا چھوڑ دیا۔ ایک موقع پر ایشوریا نے انکشاف کیا کہ انہیں شاہ رخ کی وجہ سے پانچ فلموں سے نکالا گیا جن میں ’چلتے چلتے‘ اور ’ویر زارا‘ شامل تھیں تاہم بعد میں شاہ رخ نے ایشوریا سے معافی مانگ کر معاملات سلجھا لیے۔ شاہ رخ کے ساتھ قریبی تعلق رکھنے والی سینئر اداکارہ...
مری (نیوزڈیسک) پاکستان کے معروف سیاحتی مقام ملکہ کوہسار کے3 بڑے جنگلات میں بیک وقت آگ اٹھی۔ آگ نے مری میونسپل فارسٹ، گھوڑاگلی اور ساملی رینج کے جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ج. علاقے کے رہائشیوں میں اضطراب کی لہر دوڑ گئی ۔ آگ کی شدت کے باعث ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر امدادی کاموں میں مصروف تاہم روڈ تک رسائی نہ ہونے کے باعث، امدادی ٹیموں کو پیدل ہی ریسپانس کرنا پڑ رہا ہے, یہ مشکل صورتحال امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ کا باعث بن گئی تاہم ریسکیو ذرائع کے مطابق مسلسل چھ گھنٹے کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر آگ پر قابو پانے کی کوششیں...
LOS ANGELES: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں 7 جنوری کو لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا۔ ساتھ ہی کیلیفورنیا میں ایک اور آگ بھڑک اٹھی ہے۔ لاس اینجلس سے ایک سو کلومیٹر دور ونچورا کاؤنٹی میں جھاڑیوں میں لگی آگ پھیل گئی۔ آگ سے چند گھنٹوں میں 5 ایکڑ کا رقبہ جل گیا۔ 75 فائرفائٹرز آگ پرقابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جنھیں ہیلی کاپٹر کی مدد بھی حاصل ہے۔ کانٹی حکام کے مطابق تیز ہوا کے باعث آگ تیزرفتاری سے پھیل رہی ہے,ونچورا کانٹی لاس اینجلس سے 109 کلومیٹر دور ہے۔ ادھر لاس اینجلس میں سات جنوری کو بھڑک نیوالی آگ قابو میں نہ آسکی، تین مقامات پراب...
کراچی (جسارت نیوز)شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں تھانے کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے سے 50 سے زائد موٹر سائیکلیں جل گئیں۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فائربریگیڈ کے عملے کو طلب کرلیا، فائر بریگیڈ ایک گاڑی نے موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔اس حوالے سے ایس ایچ او تھا نہ سولجر بازار کا کہنا تھا کہ کچرا کنڈی میں لگنے والی آگ نے موٹر سائیکلوں کو لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں 50 سے زائد موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ان کامزید کہنا ہے کہ تمام موٹر سائیکلیں لاوارث تھیں، کیس پراپرٹی کو نقصان نہیں پہنچا، کچرے میں...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے سولجر بازار تھانے کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے سے 50 سے زائد موٹر سائیکلیں جل گئیں، فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق کچرا کنڈی میں لگنے والی آگ نے موٹر سائیکلوں کو لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں 50 سے زائد موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر ہو گئیں، کیس پراپرٹی کی موٹر سائیکلیں تھانے کے اندر ہیں۔ ایس ایچ او سولجر بازار کا کہنا ہے کہ تمام موٹر سائیکلیں لاوارث تھیں، کیس پراپرٹی کو نقصان نہیں پہنچا، باہر پرانی موٹر سائیکلوں اور کچرے میں آگ لگی تھی۔ مزیدپڑھیں:”اپنی چھت،اپنا گھر”پروگرام کیلئے مریم نواز نے62ارب کی منظوری دیدی
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی تاریخ کی بدترین آگ سے ہلاکتیں دس ہوگئی ہیں اور ان ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ آگ سے ہالی ووڈ ادا کاروں کے پُرتعیش گھروں سمیت دس ہزار سے زائد گھر اور عمارتیں جل کر راکھ بن گئیں۔ آگ سے متاثرہ علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور تیز ہواؤں سے آگ مزید پھیلنے کا خطرہ ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق چار لاکھ افراد کو نقل مکانی کا کہہ دیا گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق اس وقت ہالی ووڈ ہلز، پاساڈیٹا سمیت 6 مقامات پر تاحال آگ لگی ہوئی ہے۔دوسری جانب امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بھی بےقابو ہے۔ حکام کے مطابق اب تک...