2025-09-19@02:22:00 GMT
تلاش کی گنتی: 2200

«اشتر اوصاف نے کہا»:

(نئی خبر)
    سندھ کےضلع ٹنڈو محمد خان میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر آبادی کے انخلاء کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومتِ سندھ کی ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے کہا ہے کہ اب تک 200 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے جبکہ مزید 4500 افراد کو منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں سب سے زیادہ خطرہ گاؤں جمو ملاح کو لاحق ہے جس کا کچھ حصہ پہلے ہی خالی کرا لیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ حکومت سندھ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے مقبروں شریف کے علاقے میں ٹینٹ سٹی کے نام سے ایک بڑا کیمپ قائم کیا...
    ایٹ کلب لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ صوبے میں اس وقت سیلاب کی تاریخ کی سب سے غیر معمولی صورتحال درپیش ہے، جس نے 20 لاکھ سے زائد آبادی کو متاثر کیا ہے۔ غیر معمولی صورتحال مریم اورنگزیب نے کہا کہ دریاؤں راوی، ستلج اور چناب میں اس طرح کی سیلابی کیفیت پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے متاثرہ اضلاع میں ریسکیو اور ریلیف سامان کی فرامی کا سلسلہ جاری۔۔۔ pic.twitter.com/CLtoQzx2BN — Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) August 31, 2025 ان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تمام ادارے ایک مٹھی کی طرح عوام...
    ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جمعہ کے روز تصدیق کی ہے کہ افغانستان نے پاکستان کے سفیر کو ڈرون حملوں کے الزام میں ایک خط (ڈی مارش) جاری کیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے بعد سوالات کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ بیرون ملک سے واپس آئے ہیں اور معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ افغان حکام نے پاکستانی سفیر کو ایک خط دیا ہے جسے سفارتی اصطلاح میں ڈی مارش کہا جاتا ہے۔ افغان حکام کے مطابق ننگرہار اور خوست صوبوں میں مبینہ طور پر پاکستانی ڈرون حملوں کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔ تاہم افغان حکام کی جانب سے...
    سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان کے اندر تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ٹھکانوں پر فضائی حملے بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق ہیں۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت پر پاکستان کو بھارت کے خلاف ایف اے ٹی ایف میں بات کرنی چاہیے۔ دوسری جانب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے خلاف افغان حکومت کے اقدامات کے حوالے سے انہیں افغان طالبان حکومت کی نیت پر کوئی شک نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان، چین، افغان وزرائے خارجہ کا اجلاس، سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق خیال رہے کہ 27 اگست کو پاکستان نے...
    روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور دیگر شہروں پر رات بھر شدید فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔ یوکرینی حکام کے مطابق مرنے والوں میں 2، 14 اور 17 سال کی عمر کے بچے بھی شامل ہیں۔ حملے کے دوران یورپی یونین مشن اور برٹش کونسل کی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں، جس پر یورپی یونین اور برطانیہ نے اپنے دارالحکومتوں میں روسی سفیروں کو طلب کرلیا ہے۔ یوکرینی فضائیہ نے بتایا کہ روس نے ایک ہی رات میں 598 ڈرونز اور 31 میزائل داغے۔ فضائیہ کے ترجمان یوری اِہنات نے اسے یوکرین پر ہونے والے ’سب سے بڑے حملوں میں سے ایک‘ قرار...
    3 ملکی ٹی20 سیریز کا پہلا میچ آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستان وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کی ٹیم مسلسل 15ویں ٹی20 میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کے بغیر میدان میں اترے گی۔ سیریز میں تیسری ٹیم میزبان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کا دہشتگردی کے خاتمے کے لیے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے پری سیریز پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان نے گزشتہ 3 سیریز میں بہترین کھیل پیش کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شارجہ میں کھیلنے کا تجربہ موجود ہے اور ٹیم نے...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نئے صوبے 3 ٹیلی فون کی مار ہیں، پیپلز پارٹی، ن لیگ اور ایم کیو ایم کو فون کریں اور ترمیم کرالیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے نئے صوبوں کی تجویز پیش کرنے کے لیے لوگوں سے پریس کانفرنس کروائی ہے، وہ سیدھا آصف علی زرداری کو فون کریں۔ یہ بھی پڑھیں: صوبائی اسمبلیاں اجازت دیتی ہیں تو نئے صوبے بنانے میں کوئی مضائقہ نہیں، جماعت اسلامی کراچی انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم کروانی ہوں تو آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف اور ایم کیو ایم کے رہنما وہ سب کچھ کروا سکتے ہیں،...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے اپنے بیان میں متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی فصلوں اور مویشیوں کو بڑے پیمانے پر پہنچنے والا نقصان انتہائی افسوسناک ہے، انہوں نے سندھ حکومت کو ممکنہ بڑے سیلابی ریلوں کے پیش نظر فوری اقدامات اور مکمل تیاری کی ہدایت کی۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ مشکلات کا مقابلہ حوصلے اور عزم کے ساتھ کیا ہے اور اس بار بھی سرخرو ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ 2010 اور 2022 کے تباہ کن سیلابوں کی...
    صدرِ آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں وہ تنہا نہیں — پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ سیلاب اور طغیانی سے جن خاندانوں کو جانی یا مالی نقصان پہنچا ہے، ہم ان کے درد کو محسوس کرتے ہیں۔ خصوصاً ان کسانوں کے لیے ہمدردی کے جذبات کا اظہار کیا جن کی فصلیں اور مویشی سیلاب کی نذر ہو گئے۔ انہوں نے مسلح افواج، ریسکیو اہلکاروں اور دیگر...
    صدر آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس جبکہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں صدر مملکت نے سیلاب متاثرین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب اور ریلوں میں جانی و مالی نقصان اٹھانے والے خاندانوں کے ساتھ ہیں، کسانوں کی فصلوں اور مویشیوں کے بڑے پیمانے پر نقصان پر گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ صدر نے مسلح افواج اور ریسکیو اداروں کی بہادری اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ آزمائش کی گھڑی میں افواجِ پاکستان نے عوام کی خدمت کی شاندار مثال قائم کی ہے۔  انہوں...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی ایران کی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان دورہ ایران پر تہران پہنچ گئے جہاں اُن کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی۔ عباس عراقچی نے کہا کہ مغرب ایران کو فلسطین کی حمایت کی سزا دے رہا ہے، جنگ کے بعد ایران اور پاکستان مزید قریب آگئے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کا وجود پورے عالم اسلام کے امن کے لئے خطرہ ہے۔ عباس عراقچی نے  فلسطین اور ایران کے حق میں مظاہرے کرنے پر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان اور ایران یک جان دو قالب ہیں، دونوں ممالک دوستانہ تعلقات کے نئے دور...
    نجی کمپنی کے حصص کی خرید و فروخت اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے الیکشن سے متعلق مقدمے کی سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی، جس میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل تھے۔ سماعت کے دوران وکیل احسن بھون نے بتایا کہ اس مقدمے میں سینکڑوں صفحات پر مشتمل ایک متفرق درخواست دائر کی گئی ہے۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ کیا یہ وہی کیس ہے جس میں کمپنی کے ایک ڈائریکٹر کو امریکا میں ہراسانی ثابت ہونے پر نکالا گیا تھا؟ انہوں نے مزید کہا کہ اس نوعیت کا ایک کیس ان کے بینچ میں پہلے بھی آچکا ہے۔ یہ...
    لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور ان کی بہن اسماء عباس پر عمر اور وی لاگنگ کے حوالے سے تنقید کرنے والی تھیٹر اداکارہ روبی انعم سوشل میڈیا پر خود ہی تنقید کی زد میں آگئیں۔ حالیہ انٹرویو میں روبی انعم سے بشریٰ انصاری کے بارے میں ان کے متنازع بیان پر سوال کیا گیا تو انہوں نے نام لیے بغیر دعویٰ کیا کہ، “میں نے جو کہا وہ سچ کہا اور زیادہ تر لوگوں نے میرے مؤقف سے اتفاق کیا۔” روبی انعم کے مطابق، “انٹرویو دینا اور اپنی رائے دینا میرا حق ہے۔ تقریباً 70 فیصد لوگوں نے مجھے فون کر کے کہا کہ آپ نے صحیح کہا۔ زیادہ تر خواتین میرے مؤقف...
    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 9 مئی مقدمات میں نامزد اور مطلوب افراد کو ہرصورت سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے۔ اپنےایک بیان میں عظمیٰ بخارینے کہا کہ جس کا دل چاہتا ہے 9 مئی کے ملزمان کے گناہ مریم نواز کے کھاتے میں ڈالنے لگ جاتا ہے۔ کیا مریم نواز کے پی حکومت کی طرح 9 مئی کے دہشتگردوں کو شیلٹر فراہم کریں؟ انہوں نے کہا کہ  یہ عمران خان کی حکومت نہیں، جس میں طے کیا جائے کس کو اٹھانا کس کو چھوڑنا ہے۔  یہ مریم نواز کی حکومت ہے جس میں تمام ادارے آزاد اور خود مختار ہیں۔  جو لوگ 9 مئی کے مقدمات میں نامزد ہیں اور مطلوب...
    ویب ڈیسک:سیلاب سے تباہی کے بعد پاک آرمی نے خیبر پختونخوا ،گلگت  بلتستان میں  4 انجینئرنگ بٹالین تعینات  کر دیں۔  وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے میڈیا بریفنگ میں مون سون بارشوں، سیلاب اور کلاوڈ برسٹ سے تباہی کی تفصیلات سے آگاہ کردیا۔  ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے کہا کہ کے پی میں سڑکوں کا انفراسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا، دو انجینیر بٹالین کے پی اور دو گلگت میں تعینات ہیں، 3 میڈیکل کی یونٹس گلگت اور خیبر پختونخوا میں تعینات ہیں، میڈیکل کیمپس میں ابھی تک 6 ہزار سے زائد زخمیوں کو علاج  ومعالجہ فراہم کیاجاچکا۔ پنجاب کے...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں سے متعلق بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ڈی جی آئی ایس پی آر اور چیئرمین این ڈی ایم اے کے ہمراہ مون سون بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے این ڈی ایم اے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اربن فلڈنگ میں انسانی جانوں اور املاک کو نقصان پہنچا۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں سرگرمیوں کو تیز کیا گیا، این ڈے ایم اے پاک فوج اور وفاقی و صوبائی حخومتیں مل کر بہتری حکمت عملی اپنا رہے ہیں، اب تک 25...
    وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسلامی ریاست کا اصل ماڈل فتوحات نہیں بلکہ سماجی انصاف ہے، ان کے مطابق انڈونیشیا اور ملائیشیا جیسے ممالک میں اسلام جنگ یا تلوار سے نہیں بلکہ تاجروں کے کرداراوراخلاقیات کے ذریعے پھیلا۔ اسلام آباد میں رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی کے زیر اہتمام ’اسلام اور اقلیتیں‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نائن الیون کے بعد امریکا میں بنائی گئی ایک دستاویزی فلم میں بھی اسلامی ریاست کی اصل طاقت کو سماجی انصاف قرار دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اتحادی حکومت میں ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہتی ہے، احسن اقبال کا شازیہ مری کو جواب احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ میں انصاف...
    اسکرین گریب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے میڈیا بریفنگ میں مون سون بارشوں، سیلاب اور کلاوڈ برسٹ سے تباہی کی تفصیلات سے آگاہ کردیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے کہا کہ کے پی میں سڑکوں کا انفرا اسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا، دو انجینیر بٹالیئن کے پی اور دو گلگت میں تعینات ہیں، 3 میڈیکل کی یونٹس گلگت اور خیبر پختونخوا میں تعینات ہیں، میڈیکل کیمپس میں ابھی تک 6 ہزار سے زائد زخمیوں کو علاج معالجہ فراہم کیاجاچکا۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر ایڈیشل یونٹس کو متحرک کیا گیا، بونیر، شانگلہ میں میڈیکل یونٹس...
    ویب ڈیسک: سینیٹ میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، اپوزیشن نے بل کی منظوری کے خلاف احتجاج کیا۔  سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال ناصر کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2025 پیش کیا، اپوزیشن ارکان نے بل کو آئین اور بنیادی حقوق کے منافی قرار دیا، کامران مرتضیٰ نے بل پر ترامیم پیش کیں اور اسے اسلامی نظریاتی کونسل بھجوانے کی تحریک دی۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار  سینیٹر کامران مرتضیٰ کی ترامیم مسترد کر دی گئیں جس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور ایوان سے واک آئوٹ کیا۔  پاکستان تحریکِ...
    جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سرکاری فنڈ کا 10 فیصد حصہ غیر ریاستی مسلح گروں کو دیا جاتا ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ عوامی نیشنل پارٹی کی اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ملک کا سیاسی اور پارلیمانی نظام مسلسل سوالیہ نشان بن گیا ہے، موجودہ حکومت عوام کی نمائندہ نہیں، اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے، ہم اختلاف کر رہے ہیں، پر امن مارچ کر رہے ہیں یہی چیزیں بغاوت تک پہنچا دیتی ہیں۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں تمام جماعتوں...
    سماجی رابطے کی سائٹ " ایکس " پر ٹویٹ کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کا جوتسلسل جاری ہے اس میں رکاوٹ پیدا نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں سب کو میری بات صحیح طرح سمجھ آرہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ تمام منافق سیاست دان اور دیگر اپنی سمت ٹھیک کرلیں، ورنہ بڑے بڑے طرم خان رگڑ دیےجائیں گے۔ سماجی رابطے کی سائٹ " ایکس " پر ٹویٹ کرتے ہوئے فیصل واوڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کا جو تسلسل جاری ہے اس میں رکاوٹ پیدا نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں سب کو میری بات صحیح طرح...
    —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ صوبے میں بارش اور فلیش فلڈ سے پیش آئے مختلف حادثات میں 323 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔پی ڈی ایم اے کے اعلامیے میں نقصانات اپڈیٹ کیے گئے، جس کے مطابق سیلاب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر میں اب تک 209 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ صوبے میں 156 افراد زخمی اور 336 مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 230 مکانات کو جزوی اور 106 مکانات مکمل تباہ ہوئے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حادثات سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام میں ہوئے ہیں۔
    سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ سیاست دان اور این جی اوز کی ایک اور گھناؤنی سازش ناکام بنادی گئی ہے جس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ سیاستدان این جی اوز اور دیگر اپنے ذاتی مفادات کیلیے ہمیشہ پاکستان کی افواج کو کمزور کرنے کی گھناؤنی سازش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیکن ایک بار پھر ہمیشہ کی طرح فیلڈ مارشل کی سربراہی میں افواج پاکستان نے ملک کو بڑی دہشت گردی سے بچالیا جس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔ سیاستدان / این جی اوز اور دیگر اپنے ذاتی مفادات کیلئے ہمیشہ پاکستان کی افواج کو...
    فیلڈ مارشل نے سعودی وفد سے کہا بھارت مرسیڈیز اور پاکستان ڈمپر ، ٹکر ہوئی تو دیکھ لیں نقصان کس کا ہوگا ؟، محسن نقوی کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے دوران سعودی گورنمنٹ کا وفد پاکستان آیا ہوا تھا جسے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بھارت مرسیڈیز اور پاکستان ڈمپر ٹرک کی طرح ہے اور اگر دونوں ممالک میں ٹکرہو گی تو دیکھ لیں نقصان کس کا ہوگا ؟۔لاہور میں منعقدہ ایک سیمنیار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے...
    طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 400سے تجاوز،مون سون کے مزید 3سپیل کی پیشگوئی، شدت 50فیصد زیادہ ہو گی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد /پشاور /سوات /مظفر آباد (سب نیوز)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے مون سون کے مزید 3نئے سپیل کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا کہ بارشوں کی شدت پہلے سے 50 فیصد زیادہ ہوگی، لاہور، راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔اسلام آباد میں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بونیر، باجوڑ، بٹگرام سمیت متاثرہ علاقوں میں طوفانی بارشوں سے 313 جانوں کا نقصان ہوا، گلگت بلتستان میں...
    ویب ڈیسک : جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سرکاری فنڈ کا 10 فیصد حصہ غیر ریاستی مسلح گروں کو دیا جاتا ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ عوامی نیشنل پارٹی کی اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ملک کا سیاسی اور پارلیمانی نظام مسلسل سوالیہ نشان بن گیا ہے، موجودہ حکومت عوام کی نمائندہ نہیں، اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے، ہم اختلاف کر رہے ہیں، پر امن مارچ کر رہے ہیں یہی چیزیں بغاوت تک پہنچا دیتی ہیں۔ پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر...
    —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن خیبر پختون خوا میں سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر پہنچ گئے۔سب سے زیادہ متاثرہ علاقے پیر بابا میں گفتگو کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ آزمائش کی گھڑی میں عوام صبر اور باہمی تعاون کا مظاہرہ کریں۔ —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا انہوں نے کہا کہ الخدمت کے رضاکار اور ہمارے کارکن خدمت کے لیے موجود ہیں۔امیرِ جماعتِ اسلامی نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی امدادی کارروائیوں کو بہتر، تیز اور شفاف بنائیں۔حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا ہے کہ عوام کا پیسہ عوام پر ہی لگنا چاہیے۔
    —فائل فوٹو خیبر پختون خوا کے 2 اضلاع میں متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔صرف ضلع بونیر میں 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں جبکہ شانگلہ میں لاپتہ افراد کا تعین کیا جا رہا ہے۔ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی جی پی ڈی ایم اے) ناصر خٹک نے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر سیف کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی۔ بونیر: عمر خان کے گھر کے 21 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئےبونیر کے عمر خان کے گھر کے 21 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، کچھ کی لاشیں مل گئیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ سیلاب کے نتیجے میں صوبے بھر میں 22 پل ٹوٹ گئے ہیں۔ مشیرِ اطلاعات...
    ترجمان ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ پولیس کی جانب سے اس واقعے کو خودکشی قرار دینا قبل از وقت ہے، خاور حسین کے قتل کے واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے اصل حقائق سامنے لائے جائیں، حکومت صحافیوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان نے ڈان نیوز کے رپورٹر خاور حسین کی پراسرار موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ خاور حسین نڈر اور بے باک صحافی تھے جنہوں نے ہمیشہ دیانت داری اور جرات کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیے۔ ترجمان نے کہا کہ پولیس کی جانب سے اس واقعے کو خودکشی قرار دینا...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ شارجہ کی کنڈیشنز کھلاڑیوں کے لیے چیلنجنگ ہیں اور افغانستان کو کسی طور ہلکا نہیں لیا جا سکتا، ان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ایک مشکل مرحلہ ثابت ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستان کا 17 رکنی اسکواڈ فائنل انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹرائی سیریز ٹیم کے لیے ایشیا کپ کی تیاری کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔ ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کسی بھی کھلاڑی کی فارم کو صرف تین میچز کی بنیاد پر جانچنا درست نہیں۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کو بھی بعض شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے،...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ مواصلات کے نقصان کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا کہ کل سے زیادہ جانی نقصان والے اضلاع میں ریلیف پیکیجز پہنچائے جائیں گے۔ قبل ازیں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے  اتوار کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں اور اچانک آنے والے سیلابی ریلوں کے باعث کم از کم 314 افراد جاں بحق اور 156 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں...
    50 سالہ مختیار خان جب بیرون ملک سے آئے اپنے بیٹے کو لینے ایئرپورٹ جا رہے تھے تو ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ دوبارہ کبھی اپنے خاندان سے نہیں مل سکیں گے۔ وہ جب بیٹے کو لے کر گھر پہنچے تو پورا خاندان بے رحم سیلاب کی نذر ہو چکا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے تبائی، 344افراد جاں بحق، پنجاب میں مزید بارشوں کی پیشگوئی مختیار خان کا تعلق بونیر کے پیر بابا کے نواحی گاؤں دگئی سے ہے۔ وہ اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے بچ گئے لیکن ان کے خاندان کے 22 افراد سیلاب میں بہہ کر جاں بحق ہو گئے۔ جن کی...
    اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا ہے کہ نظام انصاف میں جدت لانے کیلئے مصنوعی ذہانت کو استعمال کیا جائے، سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ  نے ریمارکس دئیے کہ انصاف میں تاخیر صرف انصاف سے انکار نہیں بلکہ اکثر اوقات انصاف کو ختم کر دیتی ہے۔ سپریم کورٹ  نے ایک فیصلے میں انصاف کی فراہمی میں تاخیر کے سدباب کیلئے نظام انصاف میں جدت لانے اور منصوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال پر زور دیا ہے، یہ فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک کے بنچ کا ہے جسے جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا ہے۔ جائیداد نیلامی کیس کے فیصلے میں سامنے آئے اور مذکورہ مقدمہ...
    پشاور (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب خان نے وزیراعلیٰ خیبر پی کے کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اورحالیہ سیلابی صورتحال کی وجہ سے خیبر پی کے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے  کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب خان نے مشکل گھڑی میں اپنے تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں وفاق، خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ برابر کا شریک ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت وزیر اعلیٰ علی امین کی قیادت میں اپنے متاثرہ عوام...
    وزیراعلیٰ نے کہا کہ اللہ کی طرف سے قدرتی آفت ہے اور ان شا اللہ ہمارا فوکس ریسکیو آپریشن پر ہے، ریسکیو آپریشن شروع ہے اور کافی راستہ کلیئر ہو گیا ہے، ہم نے ہیلی مانگے ہوئے ہیں اور کام بھی کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کسی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے نقصانات کا 100 فیصد ازالہ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ قدرتی آفت سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے رابطہ کرکے ہر قسم کے تعاون کی...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کسی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے نقصانات کا 100 فیصد ازالہ کریں گے۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ قدرتی آفت سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے رابطہ کرکے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اپنے وسائل بہت ہیں اور متاثرہ افراد کی مدد کی جائے گی، سیلاب سے متاثرہ افراد کا 100 فیصد نقصان پورا کریں گے۔ وزیراعلیٰ کے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔(جاری ہے) انہوںنے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس ہے، اس آفت اور مشکل وقت میں تمام ہمدردیاں خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ ہیں،300سے زائد جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اس مشکل وقت میں انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ہونے والے نقصانات کی فہرست میں ہمارا ملک سب...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرمحمد نوازشریف نے کہا ہے کہ خیبر پختوانخواہ میں سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ۔(جاری ہے) ایکس پرجاری اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔ اللہ تعالیٰ اس سانحے میں زخمی ہونے والوں کو صحت کاملہ دے اور شہداء کو جنت الفردوس عطا فرمائے۔
    بیجنگ : موزمبیق کے صدر ڈینیئل چاپو نے موزمبیق کے دارالحکومت ماپوتو کے صدارتی محل میں چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ اس سال موزمبیق کی آزادی کی پچاسویں سالگرہ ہے، لہذا دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ ایک سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماپوتو پل نصف صدی سے موزمبیق اور چین کے درمیان دوستی کا گواہ ہے ، اور گزشتہ 50 سالوں میں دونوں ممالک کے مابین تعاون کی ایک روشن مثال قائم ہوئی ہے جو چین اور بر اعظم افریقہ کے مابین تعاون کی بھی ایک اہم علامت ہے۔ڈینیل چاپو کا کہنا تھاکہ موزمبیق اور چین کو نہ صرف گزشتہ 50 سالوں بلکہ دونوں ممالک...
    خدا نے مجھے محافظ بنایا ہے، شہادت میری سب سے بڑی خواہش ہے،فیلڈ مارشل WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز معروف صحافی سہیل وڑائچ نے اپنے کالم میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہونیوالی ملاقات کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ میری اورآرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پہلی باضابطہ ملاقات بلجیم کے شہر برسلز میں ہوئی۔ انہوں نے اس ملاقات کو ایک عاجز صحافی اور ایک “فیلڈ مارشل” کی صاف و شفاف نشست قرار دیا، جس میں کھردرے سوالات پوچھے گئے اور جنرل منیر نے کھلے دل سے جوابات دیے۔ یہ ملاقات تقریباً دو گھنٹے جاری رہی۔گفتگو کا آغاز سیاست اور حالیہ افواہوں سے ہوا جن میں صدرِ پاکستان اور وزیراعظم کو ہٹانے کی باتیں گردش کر رہی تھیں۔ اس...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف صحافی سہیل وڑائچ نے اپنے کالم میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہونیوالی ملاقات کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ میری اورآرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پہلی باضابطہ ملاقات بلجیم کے شہر برسلز میں ہوئی۔ انہوں نے اس ملاقات کو ایک عاجز صحافی اور ایک “فیلڈ مارشل” کی صاف و شفاف نشست قرار دیا، جس میں کھردرے سوالات پوچھے گئے اور جنرل منیر نے کھلے دل سے جوابات دیے۔ یہ ملاقات تقریباً دو گھنٹے جاری رہی۔ گفتگو کا آغاز سیاست اور حالیہ افواہوں سے ہوا جن میں صدرِ پاکستان اور وزیراعظم کو ہٹانے کی باتیں گردش کر رہی تھیں۔ اس پر جنرل عاصم منیر نے دو ٹوک مؤقف اختیار کیا کہ یہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں...
     سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا ہے کہ نظام انصاف میں جدت لانے کیلئے مصنوعی ذہانت کو استعمال کیا جائے۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک فیصلے میں انصاف کی فراہمی میں تاخیر کے سدباب کیلئے نظام انصاف میں جدت لانے اور منصوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال پر زور دیا ہے، یہ فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک کے بنچ کا ہے جسے جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا ہے۔18جولائی کی عدالتی کارروائی کا 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جو 28 دن بعد سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر پبلک ہوا ہے غیر منقولہ جائیداد کی نیلامی سے  متعلق اپیل کا ہے، عدم پیروی پر اپیل کو مسترد کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ نے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اگست ۔2025 )بارانی ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ چکوال کے ایک سینئر سائنسدان عقیل فیروز نے لیموں کے کاشتکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ روایتی مقامی اقسام سے ہٹ کر اعلی قیمت والی بین الاقوامی اقسام کو اپنائیں جو زیادہ برآمدی صلاحیت اور بہتر منافع فراہم کرتی ہیں.(جاری ہے) ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے عقیل فیروز نے کہا کہ بی اے آر آئی نے یورپین لیموں کی کئی اقسام کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جن میں ویلینسیا لیٹ، سلوسٹیانا، مورو بلڈ، تاروکو اور سانگینیلو شامل ہیں جن میں سے کچھ ملک کے گرم علاقوں میں کاشت کے لیے بھی موزوں ہیں انہوں نے کہاکہ نئے لیموں کے باغات قائم کرنے کی منصوبہ...
    ---فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دُکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں خیبر پختونخوا کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش اور افسوسناک سانحہ ہے۔انہوں نے متاثرین کے لیے دعا گو ہوتے ہوئے مزید کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ زخمیوں کو صحتِ کاملہ اور شہداء کو جنت الفردوس عطا فرمائے، آمین۔یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں 48 گھنٹوں میں بارش، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق خیبرپختونخوا میں 321 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ...
    —فائل فوٹو نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے حالیہ کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت، حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ وفاقی و صوبائی ادارے، مسلح افواج اور مقامی انتظامیہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے ہنگامی اجلاس کی صدارت کی۔انہوں نے کہا کہ طویل عرصے سے طے شدہ برطانیہ دورے کے دوران صرف سرکاری ملاقاتیں ہوں گی، برطانوی پاکستانیوں سے طے شدہ کمیونٹی ملاقات منسوخ کر دی ہے۔ خیبرپختونخوا: بارش اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 307 ہوگئیخیبرپختونخوا میں 48 گھنٹوں میں بارش اور سیلاب سے ہونے والے...
    —فائل فوٹو اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے خیبرپختونخوا کے اضلاع میں سیلابی ریلوں سے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کے پی میں طوفانی بارشوں سے جانی نقصان پر دل رنجیدہ ہے، یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں، متاثرین کے کرب اور مشکلات کا مکمل ادراک ہے۔ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کی مدد کی ضرورت ہے، عوام بالخصوص نوجوانوں متاثرین کی مدد کے لیے امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ خیبرپختونخوا: بارش اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 307 ہوگئیخیبرپختونخوا میں 48 گھنٹوں میں بارش اور سیلاب سے...
    چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے، نوجوان رضا کاروں کو داد رسی کی ہر ممکن کوشش کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے، نوجوان رضا کاروں کو داد رسی کی ہر ممکن کوشش کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ...
    سماجی رابطے کی سائٹ " ایکس " پر اپنے پیغام میں امریکی ناظم الامور نے کہا کہ سیلاب کے باعث ہونے والے المناک جانی نقصان اور تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر اظہار افسوس کیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ " ایکس " پر اپنے پیغام میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا کہ سیلاب کے باعث ہونے والے المناک جانی نقصان اور تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہوں۔ نیٹلی بیکر نے کہا کہ تمام خاندانوں سے دلی تعزیت کرتی ہوں جنہوں نے اس المناک سانحے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ امریکی ناظم الامور نے کہا...
    سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) نے جائیداد نیلامی کیس سے متعلق فیصلہ جاری کردیا ہے۔جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی، فیصلے میں کہا گیا کہ ہائی کورٹ میں اپیل 10 سال تک زیر التوا رہی جبکہ سپریم کورٹ میں اس کی مزید 3 سال سماعت ہوئی۔فیصلے میں کہا گیا کہ جائیداد نیلامی کیس 14 سال زیر التوا رہا، اس کی درخواست خارج کی جاتی ہے۔عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں کہا گیا کہ انصاف میں تاخیر اکثر انصاف کو ختم کر دیتی ہے، تاخیر سے انصاف عوام کے اعتماد کو مجروح کرتا ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں مزید کہا گیا کہ آئین بروقت اور منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے، ملک...
    سٹی 42: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلابی صورتحال سے جانی و مالی نقصان  پر اظہار افسوس کیا ہے۔  سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ قدرتی آفات انسان کے اختیار سے باہر ہیں،یہ کڑا وقت ہے، سانحات بہت تکلیف دہ اور آزمائشی ہوتے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاسانحے نے متاثرہ خاندانوں اور پوری قوم کو افسردہ کر دیا ہے،بلوچستان کے عوام خیبر پختونخوا کے بھائیوں بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی میں ہیں،انھوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ ہر فرد کی تکلیف ہمارے لیے مشترکہ درد کی مانند ہے۔ سرفراز بگٹی نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی، خیبر پختونخوا میں ہیلی کاپٹر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 15 اگست 2025ء) خواتین کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے 'یو این ویمن' نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو چار سال مکمل ہونے پر کہا ہے کہ ملک میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کو سلب کیا جا رہا ہے اور ان سے باوقار زندگی گزارنے کے مواقع چھین لیے گئے ہیں۔افغانستان کے لیے ادارے کی خصوصی نمائندہ سوزن فرگوسن نے نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار حاصل کرنے کے بعد طالبان نے ایسے درجنوں احکامات جاری کیے ہیں جن کے ذریعے خواتین اور لڑکیوں کو حقوق اور وقار سے محروم کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کا سنگین...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع خصوصاََ ضلع بونیر میں سیلابی ریلے سے 78 اور صوبے بھر میں کل 146 افراد کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔(جاری ہے) جمعہ کو اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نےکہا کہ خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف سانحات میں 146 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دل رنجیدہ ہے، مشکل وقت میں خیبرپختونخوا کی عوام اور حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں، مختلف سانحات میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ سپیکر نے کہا کہ متاثرین کے کرب...
    خیبرپختونخوا حکومت نے امدادی کارروائیوں کےلیے جانے والا ہیلی کاپٹر کریش ہونے کی تصدیق کردی ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان فراز مغل نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا ،جس میں 5 افراد شہید ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر  سالار زئی میں امدادی سامان لے گیا تھا کہ اس سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ چارسدہ: 12 افراد دریائے سوات میں پھنس گئے، بروقت ریسکیو کرلیا گیاچارسدہ میں دریائے سوات میں منڈا کے مقام پر 12 افراد دریا میں پھنس گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خراب موسم کےسبب مہمند کی فضائی حدود میں ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوا، ہیلی کاپٹر سے رابطہ قائم...
    فائل فوٹو گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ یہ وقت سیاست کا نہیں، وفاق اور صوبائی حکومت کو مل کر کام کرنا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے مختلف مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، بارشوں اور سیلابی صورتحال سے موبائل ٹاورز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ خیبر پختونخوا، گلگلت بلتستان، آزاد کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے تباہی، 78 افراد جاں بحقڈپٹی کمشنر بونیر کے مطابق صرف بونیر میں 75 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہے، ہمیں ایک دوسرے کو سپورٹ کر کے متاثرین کی جانیں بچانی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بیرسٹر گوہر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 اگست 2025ء) جمعرات کو پاکستانی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد میں کچھ افغان شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔ یہ گرفتاریاں مہاجرین کے خلاف تازہ کریک ڈاؤن کا حصہ ہیں، ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہیں جرمنی منتقل ہونا تھا۔ پاکستان کن لوگوں کو ملک بدر کرنا چاہتا ہے؟ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو جرمن پروگراموں میں رجسٹرڈ ہیں، جیسے سابق مقامی عملہ اور دیگر ایسے لوگ جنہیں 2021 میں طالبان کے قبضے کے بعد خطرے سے دوچار قرار دیا گیا تھا۔ یہ واضح نہیں کہ کتنے ایسے افراد ان گرفتار شدگان میں شامل ہیں۔ افغانستان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 اگست 2025ء) پاکستان میں چینی کی اس قلّت کے پیچھے چند وجوہات ہیں جو اسی تواتر سے ہر سال ایک سی ہی رہی ہیں۔ سب سے پہلے آپ کو پاکستان کے صوبے بلوچستان لے چلتے ہیں۔ یہاں پر پچھلے دو سالوں سے چینی کی پنجاب سے بلوچستان آمد اور پھر بلوچستان کے راستے افغانستان اسمگل ہونے کی خبریں اکثر سامنے آتی رہی ہیں۔ سرکاری افسران اور بس میں سفر کرنے والوں نے بتایا کہ یہ چینی بسوں کے ذریعے افغانستان پہنچائی جاتی رہی ہے۔ کسٹمز حکام نے بھی اس کی تصدیق کی اور دعویٰ کیا کہ 2023 میں ہر دوسرے روز کوئٹہ سے 100 ٹن چینی اور ہفتے میں 700 ٹن چینی...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 78 برس گزر نے کے باوجود پاکستان پر کرپٹ ٹولہ قابض ہے۔قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور اس کے عوام کو آزادی کے حقیقی مقاصد سے روشناس کرے، ہم نے مل کر فرسودہ نظام کو بدل کر ملک کو بانیان پاکستان کی امنگوں کا مرکز بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ جاگیرداروں اور خاندانی پارٹیوں نے جابرانہ نظام مسلط کر رکھا ہے، پاکستان انشا اللہ بہت جلد دنیا کے نقشے پر حقیقی فلاحی اسلامی ریاست کے طور پر ابھرے گا۔امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان صرف امت نہیں بلکہ دنیا کے تمام...
    —فائل فوٹو  امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 78 برس گزر نے کے باوجود پاکستان پر کرپٹ ٹولہ قابض ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ پاکستان اور اس کے عوام کو آزادی کے حقیقی مقاصد سے روشناس کرے۔امیر جماعت نے کہا کہ ہم نے مل کر فرسودہ نظام کو بدل کر ملک کو بانیان پاکستان کی امنگوں کا مرکز بنانا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا لوڈشیڈنگ، بھاری بجلی بلوں کیخلاف کل احتجاج کا اعلان بدترین لوڈ شیڈنگ کے دوران لوگوں کے گھروں میں بجلی کے بل نہیں بلکہ بم آرہے ہیں: حافظ نعیم حافظ نعیم نے کہا کہ جاگیرداروں اور خاندانی پارٹیوں نے جابرانہ نظام مسلط...
    پی پی تعصب کو فروغ دے رہی ہے، پیپلز پارٹی کی نسل پرست ذہنیت نے معاشرے کو آلودہ کردیا، سربراہ جماعت اسلامی سندھ سالڈ ویسٹ میں کرپشن کا دہندہ چل رہا ہے، کے فور منصوبے پر 3 ارب ملے جب کہ 40 ارب روپے کی ضرورت ہے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں کے لیے سرکاری نوکریوں کے دروازے بند کر دئیے گئے ہیں، پیپلز پارٹی کی نسل پرست ذہنیت نے معاشرے کو آلودہ کردیا۔اپنے بیان میں حافظ نعیم نے کہا ہے کہ کے فور منصوبے پر 3 ارب روپے ملے جب کہ 40 ارب روپے کی ضرورت ہے، ورلڈ بینک سے ساڑھے 4 سو ارب روپے قرضہ لے کر کے فور کے آگمینٹیشن...
    کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں کے لیے سرکاری نوکریوں کے دروازے بند کر دئیے گئے ہیں، پیپلز پارٹی کی نسل پرست ذہنیت نے معاشرے کو آلودہ کردیا۔ اپنے بیان میں حافظ نعیم نے کہا ہے کہ کے فور منصوبے پر 3 ارب روپے ملے جب کہ 40 ارب روپے کی ضرورت ہے، ورلڈ بینک سے ساڑھے 4 سو ارب روپے قرضہ لے کر کے فور کے آگمینٹیشن کا کام کیا جا رہا ہے، سندھ سالڈ ویسٹ میں کرپشن کا دہندہ چل رہا ہے، ٹاؤن انتظامیہ کو کچرا اٹھانے کے اختیارات نہیں، اس شہر کے لوگوں میں غصہ ہے، ان طاقتور لوگوں کو روکنا ہوگا جس کے لیے جماعت اسلامی اپنی ذمہ...
    ندیم مانڈوی والا نے پاکستان کی بلاک بسٹر فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کو بھارت کی مشہور فلم "شعلے” قرار دے دیا۔ پاکستان کے بڑے فلم ڈسٹریبیوٹر ندیم مانڈوی والا نے بھارتی میڈیا کے ادارے این ڈی ٹی وی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ جس طرح 1975 میں "شعلے” نے بھارتی فلم انڈسٹری میں انقلاب برپا کیا تھا، "دی لیجنڈ آف مولا جٹ” نے بھی پاکستان کے فلمی بازار کو نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "شعلے” نے بھارت میں باکس آفس کی کمائی کو 5 کروڑ روپے سے بڑھا کر 20 کروڑ روپے تک پہنچایا تھا، جبکہ پاکستان میں صرف 60 محدود سینما ہالز کے باوجود "دی لیجنڈ آف مولا جٹ” نے 125 کروڑ...
    برکینا فاسو پاکستان کیلئے افریقہ کی وسیع ترین مارکیٹ تک رسائی کا موثر ذریعہ بن سکتا ہے،عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد: برکینا فاسو کے وزیر توانائی نے وفد کے ہمراہ ایف پی سی سی آئی پریزیڈنٹ سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور برکینا فاسو کے درمیان توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی ملکی معیشت کی بہتری اور تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ برکینا فاسو کے وزیر توانائی کا یہ دورہ دونوں ممالک کے...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہمارے راہنماؤں اور کارکنوں کو جو سزائیں دی جارہی ہیں یہ ناحق سزائیں ہیں، گواہی اور ثبوت ایک ہی قسم کے ہیں، 2 پولیس والوں کو پیش کرکے سزاؤں کا اعلان کردیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہم پرامن مزاحمت کے خواہاں ہیں، ہماری جد و جہد جاری رہے گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ جبر کا ماحول ہے، تحریک انصاف کے پرامن سیکڑوں لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرامن مزاحمت کے...
    بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے غزہ میں اسرائیلی حملوں پر شدید تنقید کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا گاندھی نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، اور اب تک 60 ہزار سے زائد افراد قتل ہوچکے ہیں جن میں 18,430 بچے بھی شامل ہیں۔ پریانکا گاندھی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اسرائیل کے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی اور عدم کارروائی بذات خود ایک سنگین جرم ہے۔ انھوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ بھارتی حکومت اس ظلم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ یہ شرمناک ہے۔ پریانکا گاندھی نے کہا کہ اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث سیکڑوں بچوں سمیت کئی افراد غذائی قلت کا شکار ہو...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں آنے والے زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مشکل گھڑی میں مدد کی پیش کش کی ہے۔ پریس ونگ پی ایم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ میں زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک صوبے بالکسر میں زلزلے پر دل رنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہماری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں اور ہم اپنے ترک بہن بھائیوں کی اس سانحے میں حفاظت اور جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ  میں اپنے بھائی ترک صدر رجب طیب اِردوان سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے اس قدرتی...
    بااثرسیاسی افراد کے ڈیٹا تک محدود رسائی،آئی ایم ایف کا پاکستان سے عہدوں کا غلط استعمال روکنے پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)نے کرپشن ڈائگناسٹک اسسمنٹ مشن کی رپورٹ میں پاکستان سے سرکاری معاہدوں میں بدعنوانی اور عوامی عہدوں کا غلط استعمال روکنے پر زور دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف نے کرپشن ڈائگناسٹک اسسمنٹ مشن کی رپورٹ کا ابتدائی مسودہ پاکستان کے ساتھ شیئر کردیا جس میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان سے سرکاری معاہدوں میں بدعنوانی اور عوامی عہدوں کا غلط استعمال روکنے پر زور دیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ حتمی رپورٹ کے اجرا سے قبل سفارشارت کا...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نوجوانوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا فخر اور پائیدار ترقی کے ضامن ہیں ۔نوجوانوں کی تخلیقی سوچ اور عزم قومی ترقی کا سب سے مضبوط سہارا ہے۔پائیدار ترقی کے 65 فیصد اہداف نوجوانوں کی فعال شمولیت سے ہی ممکن ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس میں گورنر انیشیٹوز کے تحت 50 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کی جدید اور معیاری تعلیم دی جا رہی ہے۔مقامی و علاقائی حکومتیں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبہ بندی میں نوجوانوں کی آواز اور ترجیحات کو شامل کرنا...
    تل ابیب(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اگست ۔2025 ) اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز اور دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر کے درمیان غزہ پر قبضے کے منصوبے پر اختلافات عوامی سطح پر ”جھڑپ“ میں بدل گئے اور دنو ں اعلی حکام نے ایک دوسرے پر الزامات عائدکیئے ہیں. اسرائیلی جریدے”ٹائمز آف اسرائیل “ کے مطابق آئی ڈی ایف کی جانب سے فوجی افسران کی تقرریوں کے اعلان سے پہلے ہی ترقی پانے والے افسران کی فہرست میڈیا کو لیک ہوگئی جس پر اسرائیل کاٹز نے فوجی سربراہ کو تنقید کا نشانہ بنایا.(جاری ہے) اسرائیل کاٹز نے کہا کہ زمیر کی جانب سے یہ اجلاس وزیر دفاع کی ہدایت کے برعکس، بغیر...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ دعا کر سکتے ہیں کہ ججز ہمت کرکے انصاف دیں اور جو سزائیں دی گئی ہیں انھیں غیر قانونی قرار دیں۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے 9 مئی کے کیس میں سپریم کورٹ میں آئے تھے، اگلے ہفتے تک اپیلیں لگ گئیں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں القادر ٹرسٹ کیس کی اپیل نہیں لگ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر ہماری اپیل سننتے ہی نہیں ہے، یہ شکر ہے سپریم کورٹ نے 19 اگست کی تاریخ دیدی ہے، جھوٹی گواہیوں پر ایف آئی آر درج کی گئی، ان جھوٹی ایف آئی آر پر تو انھیں...
    کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلیو ایریا میں قائم غیر قانونی پلاٹس، تعمیرات، سب لیٹنگ اور کمرشل استعمال کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ پبلک نوٹس کے مطابق، بلیو ایریا کے اندر موجود لینڈ اسکیپ ایریا اور گرین بیلٹس کو غیر قانونی طور پر ذاتی اور کمرشل استعمال میں لانے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ بلیو ایریا کے زون 4 میں واقع پارکنگ ایریا اور گرین بیلٹس کو خالصتاً عوامی سہولیات، خوبصورتی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے مختص کیا گیا ہے، اور ان کا ذاتی یا کمرشل استعمال نہ صرف ماسٹر پلان کی خلاف ورزی ہے بلکہ...
    اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے حال ہی میں ایک تقریب کے دوران دلچسپ واقعہ شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شادی کے اگلے ہی دن ان کے شوہر سعود نے انہیں دیکھ کر کہ ’میرے ساتھ دھوکا ہو گیا ہے‘۔ جویریہ سعود حال ہی میں ایک تقریب میں شریک ہوئیں، جب اداکارہ ڈائس کے سامنے آئیں تو وہ ان سے کافی اونچا تھا، جس پر وہ ساتھ رکھے ایک اسٹول پر کھڑی ہو گئیں۔ اسٹول پر کھڑے ہونے کے بعد اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں اپنے قد پر تبصرہ کیا اور کہا کہ انہیں کافی سالوں سے اس کا تجربہ ہے۔   View this post on Instagram   A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha) اداکارہ نے بتایا کہ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی ) وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں آنے والے زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مشکل گھڑی میں مدد کی پیش کش کی ہے۔ پریس ونگ پی ایم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ میں زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک صوبے بالکسر میں زلزلے پر دل رنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں اور ہم اپنے ترک بہن بھائیوں کی اس سانحے میں حفاظت اور جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنے بھائی ترک صدر رجب طیب اردگان سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے...
    لاہور( نوائے وقت رپورٹ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ڈمپر، ٹرالراور ٹینکر حادثوں میں کراچی کے شہری مسلسل جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت تمام تر اختیارات و وسائل کے باوجود مکمل ناکام ہوچکی ہے‘ یہ ٹریفک مینجمنٹ کی اہلیت بھی نہیں رکھتی۔کراچی میں بہن بھائی کو کچلنے والے ڈرائیور کے پاس ایچ ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی خبر پر سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ بجائے اس کے کہ سندھ حکومت ڈمپر مافیا اور اس کے سرغنوں کے لسانیت زدہ‘ زہریلے بیانات اور ہرزہ سرائیوں پر کارروائی کرے‘ بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار اور ان پر مقدمات بنائے جارہے ہیں جو شرم...
    پاکستان تحریک انصاف نے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے 9 مئی مقدمات کے فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے چلینج کرنے کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے حوالے سے لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے پارٹی کی سینئر قیادت اور کارکنوں کو سنائی گئی سزائیں انصاف اور عدل کے منہ پر ایک طمانچہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلے قانونی اصولوں اور منصفانہ ٹرائل کے تمام تقاضوں کو نظر انداز کرتے ہوئے سیاسی انتقام کی بنیاد پر دیے گئے ہیں اور یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ ان مقدمات میں شفافیت کو یکسر بالائے طاق رکھا گیا اور ملزمان کو اپنے دفاع...
    امریکا نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کی ذیلی تنظیم مجید بریگیڈ کو عالمی دہشتگرد تنظیمیں قرار دے دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا دہشتگردی کے خلاف عزم برقرار ہے، بی ایل اے اور اس کا ذیلی گروپ مجید بریگیڈ دہشتگرد تنظیمیں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’را‘ کی پشت پناہی سے سرگرم بی ایل اے کے ہاتھوں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 10 افراد اغوا یہ اقدام امریکی قانون کے سیکشن 219 (مہاجرت و شہریت ایکٹ کے تحت) اور ایگزیکٹو آرڈر 13224 (دہشت گردی کی مالیاتی پابندیوں کی کارروائی) کے تحت لیا گیا ہے۔ امریکی سیکرٹری خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں پبلک سیفٹی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اس ایمرجنسی کے نفاذ کے دوران کہا کہ امریکی دارالحکومت میں امن و امان کی صورت حال کی خرابی کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔ ایمرجنسی کی تفصیلات  صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ انہوں نے اٹارنی جنرل پام بونڈی کو ڈی سی پولیس کا کنٹرول سونپ دیا ہے، اور نیشنل گارڈ کے 800 دستے دارالحکومت میں تعینات کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، واشنگٹن پولیس کو وفاقی کنٹرول میں دیا جا رہا ہے تاکہ شہر میں بڑھتی ہوئی  لا قانونیت کا مقابلہ کیا جا سکے۔ ٹرمپ نے...
    لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی و قائد الطاف حسین نے دنیا بھر بشمول پاکستان کے تحریکی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام کارکنوں کو تحریک اور اپنی ذات سے وفاداری کے حلف سے آزاد کر رہے ہیں، اور اب وہ جس چاہیں سیاسی جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اپنے خطاب میں الطاف حسین نے کہا کہ وہ گزشتہ 47 برس سے پاکستان کے تمام محروم و مظلوم عوام، خصوصاً مہاجر عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کرتے رہے ہیں۔ اس جدوجہد میں ہزاروں ساتھیوں کی شہادت، جبری گمشدگی، گھروں پر قبضے اور دربدری جیسے المیے پیش آئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا اپنا...
    میاں رضا ربانی(فائل فوٹو)۔ سابق چیئرمین سینیٹ و رہنما پیپلز پارٹی میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ آج شفافیت اور گڈ گورننس کے لیے افسوسناک دن ہے، عوام کو امریکی صدر سے معلوم ہوا کہ تیل نکالنے کا معاہدہ طے پاگیا۔اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ وفاقی حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ ایسے منصوبے آرٹیکل 172 کے تحت چلتے ہیں، آئین کے تحت معدنیات اور دیگر قیمتی وسائل کی 50 فیصد ملکیت صوبوں کے پاس ہے۔ انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت مغربی ایما پر کیے اقدامات پر پارلیمنٹ کو فوری اعتماد میں لے۔سابق چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ حکومت کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانا چاہیے۔ حکومت کو ایسے اور دیگر...
    سزائیں انصاف اور عدل کے منہ پر طمانچہ ہیں ،پی ٹی آئی کا 9مئی مقدمات کے فیصلے پر شدید ردعمل، چیلنج کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے 9مئی مقدمات کے فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے حوالے سے لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے پارٹی کی سینئر قیادت اور کارکنوں کو سنائی گئی سزائیں انصاف اور عدل کے منہ پر ایک طمانچہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلے قانونی اصولوں اور منصفانہ ٹرائل کے تمام تقاضوں کو...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صوبے بالکسر میں آنے والے زلزلے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قدرتی آفت نے دل کو بے حد رنجیدہ کیا ہے۔ ہماری تمام دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، اور ہم اللہ تعالیٰ سے ترک عوام کی حفاظت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔ وزیرِ اعظم نے ترک صدر رجب طیب ایردوان سے بھی دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس آزمائش کی گھڑی میں اپنے ترک بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ہر قسم کی امداد اور تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، تاکہ ترکیہ اس مشکل...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)افغانستان نے پاکستان سے درآمد کیے گئے 15 ٹن لیموں کینکر بیماری سے متاثرہ اور ناقابل استعمال ہونے کی وجہ سے واپس بھیج دئیے ہیں۔(جاری ہے) نجی ٹی وی نے افغان میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ صوبائی ڈائریکٹر زراعت مولوی ولی محسن نے تاجروں کو ہدایت کی ہے کہ اسلامی امارت کے ضوابط کے تحت صرف معیاری اور صحت مند پھل و سبزیاں ہی درآمد کی جائیں تاکہ صارفین اور مارکیٹ دونوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔رپورٹ کے مطابق ننگرہار کے محکمہ زراعت، آبپاشی اور لائیو سٹاک کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لیموں کیڑوں سے متاثر تھے اور انہیں قرنطینہ انتظامیہ نے واپس پاکستان بھیجا۔رپورٹ...
    انقرہ(انٹرنیشنل ڈیسک) اتوار کی شام شمال مغربی ترک صوبے بالکیسر میں چھ اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ آیا، جس نے چند ہی لمحوں میں کئی عمارتوں کو زمین بوس کر دیا۔ زلزلے کا مرکز سندر گڑھ قصبہ تھا جہاں کے مناظر دل دہلا دینے والے تھے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک 81 سالہ خاتون کو ملبے سے زندہ نکالا گیا، لیکن وہ تھوڑی دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ 16 عمارتیں مکمل طور پر تباہ اور 29 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے شام 7 بج کر 53 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ ترکی کی ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی نے کہا کہ اور استنبول تک محسوس کیا گیا۔...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک پر سرمایہ داروں جاگیرداروں اور اسٹبلیشمنٹ کا تسلط ہے۔ حکمران تعصبات پیدا کرکے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ صوبائی اور لسانی تعصبات سے لوگوں کے درمیان نفرتیں پھیل رہی ہیں جو قومی وحدت اور یکجہتی کیلئے انتہائی مہلک ہیں۔ فوجی آپرپشنز سے آج تک کوئی مسئلہ حل نہیں ہو سکا اور نہ آئندہ ہو گا۔ لوگوں کو احساس تحفظ دیا جائے تو معاملات خود بخود بہتر ہو سکتے ہیں۔ سیاسی ڈان بد دیانتی کے کام انتہائی دیانتداری سے کر رہے ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن مل بانٹ کر کھانے کے ماہر ہیں۔ جماعت اسلامی کا نومبر میں لاہور میں ہونے والا اجتماع عام قومی...
    جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں کارکنوں سے ایک نشست کے دوران خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر کا کہنا تھا کہ ملک پر سرمایہ داروں جاگیرداروں اور اسٹبلیشمنٹ کا تسلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اور لسانی تعصبات سے لوگوں کے درمیان نفرتیں پھیل رہی ہیں جو قومی وحدت اور یکجہتی کیلئے انتہائی مہلک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم نے کہا ہے کہ حکمران تعصبات پیدا کرکے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں کارکنوں سے ایک نشست کے دوران خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ملک پر سرمایہ داروں جاگیرداروں اور اسٹبلیشمنٹ کا تسلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اور...
    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم نے کہا ہے کہ حکمران تعصب پیدا کر کے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں، سیاسی ڈان بد دیانتی کے کام انتہائی دیانتداری سے کررہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں کارکنوں سے ایک نشست کے دوران خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ ملک پر سرمایہ داروں جاگیرداروں اور اسٹبلیشمنٹ کا تسلط ہے، حکمران تعصبات پیدا کرکے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اور لسانی تعصبات سے لوگوں کے درمیان نفرتیں پھیل رہی ہیں جو قومی وحدت اور یکجہتی کیلئے انتہائی مہلک ہیں۔فوجی آپرپشنز سے آج تک کوئی مسئلہ حل نہیں ہوسکا اور نہ آئندہ ہوگا، لوگوں کو احساس تحفظ دیا جائے تو معاملات...
    واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست 2025ء ) پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ آج کا سوشل میڈیا ایک طاقتور ذریعہ بن چکا ہے لیکن ملک دشمن عناصر اسے "ساختہ افراتفری" پیدا کرنے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن عزیز کے ساتھ عقیدت اور وابستگی ایک کھلی حقیقت ہے، ناگہانی آفات کی صورت میں بھی بیرون ملک پاکستانی سب سے پہلے امداد کی اپیل پر لبیک کہتے ہیں۔ دورہ امریکہ کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں فیلڈ مارشل نے قرآن پاک کی آیات کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ "اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو خوب...
    سٹی 42 : ‎آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت اب بھی خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے پر بضد ہے، ‎پاکستان واضح کرچکا ہے کہ کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ‎مقبوضہ کشمیر  بھارت کا کوئی اندرونی معاملہ نہیں بلکہ ایک نامکمل بین الاقوامی ایجنڈا ہے۔ جیسا کے قائد اعظم نے کہا تھا کشمیر پاکستان کی "شہ رگ" ہے۔ ‎مقبوضہ کشمیر  پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں بھی موجود ہیں، اور پاکستان ان قراردادوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔  فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں ان خیالات کا اظہار ‎آرمی چیف سید عاصم منیر نے دورہ امریکہ کے دوران نے پاکستانی...
    بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ دور دراز علاقے کے طالبعلم اکرام اللہ کاکڑ نے تمام مشکلات کے باوجود میٹرک کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کی. جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں ملاقات کے لیے بلالیا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کو بلوچستان کے طالب علم اکرام اللہ کاکڑ سے ملاقات کی۔اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اکرام اللہ کاکڑ کا خاندان سیلاب سے شدید متاثر تھا .2022 میں دورہ قلعہ سیف اللہ کے دوران اکرام اللہ سے امدادی خیمے میں ملاقات ہوئی تھی۔مزید کہا کہ ملاقات میں اکرام اللہ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور ان کے تعلیمی اخراجات براداشت کرنے...
    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے بغیر پاکستان کا وجود ناممکن ہے، پاکستان ایک ایٹمی قوت اور مضبوط فوج کے ساتھ تا قیامت قائم رہے گا چند سو مسلح افراد کا جتھا 25 کروڑ عوام پر اپنا نظریہ مسلط نہیں کر سکتا۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق قیامِ پاکستان میں بلوچستان کے عوام کا کردار تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا کیونکہ صوبے کے قبائلی مشیران نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں جرگہ بلا کر پاکستان کے ساتھ الحاق کا تاریخی فیصلہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں فتح معرکہ حق اور جشنِ آزادی کی مناسبت سے منعقدہ قومی استحکام پاکستان کانفرنس سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ حالیہ...
    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی پی کے چیئرمین نے کہا کہ بیوروکریسی کی حماقتوں اور ان کی تجاویز کو منظور کرنے والے سیاست دانوں نے اس ملک کو ڈبو دیا ہے، بیوروکریسی کو اصلاحات کی نہیں از سر نو تشکیل کی ضرورت ہے، سپورٹ پروگرام نہ ڈیزائن کئے جائیں شہریوں کے لئے باعزت روزگار کے مواقع پید کئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ امریکہ نے مختلف ممالک پر جو ٹیرف لگایا ہے وہ دنیا میں صنعتی تنظیم نو کا باعث بنے گی، پاکستان چین اور روس سے بہتر تعلقات استوار کرے، بین الاقوامی تعلقات میں ایک جانب زیادہ جھکاؤ نقصان دہ ہوتا ہے، چائنا سے صنعتیں مختلف ممالک میں...