2025-07-27@06:42:59 GMT
تلاش کی گنتی: 126
«تین سال پہلے»:
(نئی خبر)
لاہور: لاہور میں تین ملکی سیریزکے پہلے میچ میں پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ میچ جاری ہے، پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو331رنزکاہدف دے دیا۔ نوتعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں سہ ملکی سیریز کا پاک کیویزپہلا میچ جاری ہے۔ پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو331رنزکاہدف دیا، نیوزی لینڈ نے6وکٹوں پر330رنز اسکورکیے۔ گلین فلپس نے 72گیندوں پرجارحانہ سنچری داغ دی جبکہ ڈیرل مچل نے81 اور ولیمسن نے58رنزبنائے۔ شاہین آفریدی نے تین، ابراراحمد نے دو وکٹیں لیں۔ نیوزی لینڈ کی چھٹی وکٹ 254کے اسکورپرگری۔ بریسویل 31رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔ نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ 200 کے اسکورپرگری، ڈیرل مچل 81رنز بناکر ابرار احمد کا شکار بنے۔ فاسٹ بالرحارث رؤف پیر کی انجری...
حمل سے پہلے خواتین کچھ مخصوص ویکسین لگوا کر خود اپنے آپ کو اور بچے کو محفوظ بنا سکتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق حمل سے پہلے یہ ویکسینز ماں اور بچے دونوں کا مختلف انفیکشنز سے تحفظ کرتی ہیں۔ ایم ایم آر (MMR) ویکسین خسرہ، ممپس اور روبیلا سے تحفظ فراہم کرتی ہے، یہ ویکسین حمل کی پیچیدگیوں سے بھی بچاتی ہے۔ ٹی ڈی اے پی (Tdap) ویکسین خناق، کالی کھانسی سے بچاتی ہے جو کہ نومولود بچے کے لیے انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے۔ ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین ماں سے یہ وائرس بچے کو منتقل ہونے سے روکتی ہے۔ اسی طرح انفلوئنزا کی ویکسین لگوانے سے نزلے زکام کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔ کورونا ویکسین ماں...
اسلام آباد‘ بیجنگ (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) چین کے دورہ پر صدر آصف زرداری نے گزشتہ روز چینی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں فریقین نے باہمی اور وفود کی سطح پر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں کہا ہے کہ پڑوسی سے زیادہ ہمارے قریب کوئی اور ہے غلط ہوگا کیونکہ چین اور ہماری سرحدیں آپس میں ملتی ہیں۔ صدر شی جن پنگ اور صدرآصف زرداری کی بیجنگ میں گریٹ ہال آف چائنہ میں ملاقات ہوئی جس میں چینیوں کی پاکستان میں سکیورٹی اور سی پیک منصوبوں میں تیزی پر بات ہوئی۔ ملاقات میں علاقائی، بین الاقوامی امور اور...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ مجھے بطور جنرلسٹ بعض دفعہ یہ سمجھ نہیں آتی کہ میں ذرائع پر اعتبار کروں یا جو براہ راست بات میرے تک آرہی ہے اس پر اعتبار کروں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کور کمانڈز کانفرنس کا اعلامیہ میرے سامنے ہے، اسے دیکھ کر مجھے بڑی خوشی ہوئی کہ اس میں حقیقی مسائل کو ایڈریس کیا گیا ہے، آج کے اعلامیے میں کوئی ڈیجیٹل دہشت گردی نہیں ہے۔ تجزیہ کار نوید حسین نے کہا کہ سیاست دانوں سے جو مذاکرات شروع ہوئے تھے، پہلے دن سے میں کہتا آرہا تھا کہ یہ گپ شپ ہے ان مذاکرات سے کچھ نکلے...
ابوظہبی: پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کو ڈی جی بریگیڈیئر یو اے ای وزارت داخلہ سعید عبداللہ السویدی سوینئر پیش کررہے ہیں اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران برآمدات میں 1 ارب 77 کروڑ ڈالر اضافہ ریکارڈ گیا، اس عرصے کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 19 ارب 55 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 25-2024 کے ابتدائی 7 ماہ ( جولائی تا جنوری ) کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 19 ارب 55 کروڑ ڈالر تک پہنچگیا، اس طرح زیرتبصرہ مدت کے دوران گزشتہ مالی کے اسی عرصے کی نسبت 1ارب 77 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس طرح گزشتہ مالی سال کی...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران برآمدات میں 1 ارب 77 کروڑ ڈالر اضافہ ریکارڈ گیا، اس عرصے کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 19 ارب 55 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 25-2024 کے ابتدائی 7 ماہ ( جولائی تا جنوری ) کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 19 ارب 55 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، اس طرح زیرتبصرہ مدت کے دوران گزشتہ مالیکے اسی عرصے کی نسبت 1ارب 77 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس طرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی تا جنوری کی مدت میں ملکی درآمدات میں بھی...
اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ (جولائی 2024 تا جنوری 2025) کے دوران برآمدات، درآمدات اور تجارتی خسارے میں اضافہ ہو گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ادارہ شماریات کے مطابق جنوری میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات 4.59 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 0.31 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد جنوری میں برآمدات 2 ارب 92کروڑ ڈالرز رہیں۔ پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں برآمدات 9.98 فیصد بڑھ کر 19 ارب 55 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تک جا پہنچیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری میں سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں اضافہ ہوا، تاہم دسمبر 2024 کے مقابلے میں جنوری 2025 میں درآمدات میں کمی ہوئی،...
ویب ڈیسک: بھارت میں تلنگانہ ہائی کورٹ نے تھیٹر شوز پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا حکم جاری کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تلنگانہ ہائی کورٹ نے بھارتی فلم "پشپا 2: دا رول" کے دوران پیش آنے والے حادثے کے بعد تھیٹر شوز سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے ریاستی حکومت اور سینما گھروں کی انتظامیہ کو ہدایت کردی کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کو صبح 11 بجے سے پہلے اور رات 11 بجے کے بعد فلم دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب "پشپا 2" کے پریمیئر کے دوران سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون جاں بحق اور ان کا...
سائنسدانوں نے خلا میں ایسی کائناتی لہریں دریافت کی ہیں جو پرندوں کی چہچہاہٹ جیسی آواز پیدا کرتی ہیں۔ ان لہروں کو ”کورس ویوز“ کہا جاتا ہے، جو پلازما کی لہریں ہیں اور انسانی سماعت سے مطابقت رکھنے والی فریکوئنسی پر پھیلتی ہیں۔ جب ان لہروں کو آڈیو سگنلز میں تبدیل کیا گیا تو ان کی آواز بلند پچ والے پرندوں کی چہچہاہٹ جیسی معلوم ہوئی۔یہ لہریں زمین سے 62,000 میل (100,000 کلومیٹر) دور ایک ایسی جگہ سے دریافت کی گئیں جہاں پہلے کبھی ان کی موجودگی کا مشاہدہ نہیں ہوا تھا۔ یونیورسٹی آف آئیووا کی ماہر خلائی فزکس ایلیسن جینز کا کہنا ہے، ’یہ دریافت بہت سے نئے سوالات کو جنم دیتی ہے کہ اس علاقے میں کون سے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف بیرسرٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے جو عمران خان نے کہا وہی پارٹی کا فیصلہ ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا مذاکرات کے آغاز میں حکومت نے تاخیر کی،کمشن کی تشکیل میں بھی تاخیر کی، پی ٹی آئی کا فیصلہ وہی ہے جو بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے، اب بھی حکومت سنجیدہ ہے تو ایک بھی مثبت قدم اٹھائے، بانی سے بات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا 7 دن ختم ہونے کے بعد مذاکراتی عمل باضابطہ ختم ہو چکا ہے، حکومت چاہے تو کمیشن کا اعلان کر دے، اس کے بعد ہم دیکھیں گے، حکومت کمیشن کے...
اسلام آباد (آئی این پی )مسلم لیگ ضیا کے رہنما اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کومذاکرات ختم کرنے پہلے 28 جنوری تک حکومتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے تھا،پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرکے گیند خود اپنی کورٹ میں ڈال دی، مذاکرات کیلئے تمام ادارے بھی آن بورڈ تھے،مشاورت کیلئے 7 ورکنگ ڈے پر پی ٹی آئی نے اتفاق کیا تھا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے بڑا دکھ ہے کہ مذاکرات کو ختم کردیا گیا ہے، اندرون بیرون ملک پاکستانیوں کو بڑی امیدیں تھیں کہ کوئی سیاسی استحکام کا راستہ نکل آئے گا ،پہلے خوشی کی بات یہ تھی کہ پی ٹی آئی روایت سے ہٹ کر پہل کی اور مذاکراتی کمیٹی...

مذاکرات ختم نہیں کئے، 28 جنوری کو آئیں بات کریں، حکومتی کمیٹی: غور کر لیتے ہیں، پہلے جوڈیشل کمشن بنائیں، پی ٹی آئی
اسلام آباد+ لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبر نگار+ وقائع نگار) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا جس میں پی ٹی آئی نے شرکت کا مشروط عندیہ دے دیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس 28 جنوری کو دوپہر پونے بارہ بجے طلب کیا ہے۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور پی ٹی آئی نے ابھی تک شرکت سے معذرت نہیں کی۔ ترجمان حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے ابھی تک تحریری جواب سے آگاہ نہیں کیا کہ وہ مذاکرات ختم کررہے ہیں۔ دوسری جانب حکومتی مذاکراتی کمیٹی...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 24 جنوری 2025ء ) رہنماء پی ایم ایل ضیاء راجہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کومذاکرات ختم کرنے پہلے 28 جنوری تک حکومتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے تھا،پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرکے گیند خود اپنی کورٹ میں ڈال دی، مذاکرات کیلئے تمام ادارے بھی آن بورڈ تھے،مشاورت کیلئے 7 ورکنگ ڈے پر پی ٹی آئی نے اتفاق کیا تھا۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بڑا دکھ ہے کہ مذاکرات کو ختم کردیا گیا ہے، اندرون بیرون ملک پاکستانیوں کو بڑی امیدیں تھیں کہ کوئی سیاسی استحکام کا راستہ نکل آئے گا ،پہلے خوشی کی...
بھارت کے نوجوان بلے باز ابھیشیک شرما نے 20 گیندوں پر نصف سنچری بناکر یووراج کا 12 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا۔ ایڈن گارڈن میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹوینٹی میچ میں ابھیشیک شرما نے اپنے محسن اور معروف بلے باز یووراج سنگھ کا ریکارڈبرابر کیا۔ انہوں نے 20 گیندوں پر جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 50 رنز اسکور کیے اور بھارت کے تیز ترین نصف سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔ بھارت نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو انگلش بولر جوفرا آرچر نے پہلے ہی اوور میں سوریا کمار یادو کو پویلین کی راہ دکھائی اور اگلی گیند پر ابھیشیک شرما کو ایل بی ڈبلیو کیا تاہم وہ بچ گئے۔ اس کے بعد ابھیشیک نے جارحانہ...
واشنگٹن: صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے افتتاحی خطاب کے دوران کہا ہے کہ آج کا دن امریکی شہریوں کی آزادی کا دن ہے۔ اب امریکا ترقی کرے گا، اپنے دور میں امریکا پہلے رکھوں گا۔ حلف اٹھانے کے بعد تقریب سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا بہت جلد مضبوط، عظیم اور پہلے سے کہیں زیادہ کامیاب ملک بنے گا۔ میری اولین ترجیح ایک ایسا ملک قائم کرنا ہے جو آزاد اور مضبوط ہو۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکا بہت جلد مضبوط، عظیم اور پہلے سے کہیں زیادہ کامیاب ملک بنے گا۔ میری اولین ترجیح ایک ایسا ملک قائم کرنا ہے جو آزاد اور مضبوط ہو۔ انکا کہنا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جنوری 2025ء) ترقی سے متعلق عالمی ادارے آکسفیم کی جانب سے پیر کے روز شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چونکہ "اشرافیہ طبقہ" غیر مثالی سطح پر دولت جمع کرنے میں لگا ہے، اس لیے آج کی دنیا میں تفاوت بہت تیزی بڑھتا جا رہا ہے۔ جو بائیڈن کا آخری خطاب: 'طبقہ امراء' کے ہاتھ میں اقتدار کے خلاف تنبیہ ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) سے قبل اس تعلق سے "ٹیکرس ناٹ میکرس" کے عنوان سے جو رپورٹ شائع کی گئی ہے، اس میں بتایا گیا ہے کہ سن 2024 میں ارب پتیوں کی دولت میں 2 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ یعنی پچھلے سال...
انگلینڈ کے فاسٹ بولر ثاقب محمود کو بھارت کا ویزا جاری ہو گیا۔ بھارت نے پاکستانی آباؤ اجداد سے تعلق رکھنے والے ثاقب محمود کو تاخیر سے ویزا جاری کیا۔ ویزا تاخیر سے ملنے پر ثاقب محمود ابتدائی ٹریننگ کیمپ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ اس سے پہلے پاکستانی سے ہی تعلق رکھنے والے انگلینڈ کے اسپنر شعیب بشیر کو بھی ویزا تاخیر سے جاری کیا گیا تھا۔ ویزا تاخیر سے ملنے سے شعیب بشیر گزشتہ سال پہلے ٹیسٹ میچ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ واضح رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کا آغاز 22 جنوری سے ایڈن گارڈن میں ہو گا۔
ویب ڈیاک:حج کے خواہش مندوں کے لئے سرکاری سکیم کے تحت درخواستیں جمع کروانے کا آخری موقع، سکیم کے تحت صرف ایک ہزار 380 نشستیں باقی رہ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کے آخری مرحلہ میں باقی رہ جانے والی پانچ ہزار محدود نشستوں پر درخواست وصولی کا اعلان کیا تھا۔پانچ روز کے دوران 3120 حج درخواستیں جمع کرا دی گئیں۔سکیم کے تحت صرف ایک ہزار 380 نشستیں باقی رہ گئیں۔نئی درخواستوں کے ہمراہ ایک ارب 87 کروڑ 20 لاکھ روپے جمع کرا دیے گئے۔ریگولر سکیم کے تحت حج درخواستوں کی تعداد 81 ہزار 500 سے بڑھ کر 84 ہزار 620 ہو گئی۔ حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں...
بھارتی سینما میں فلم باکس آفس کلیکشن کے اعداد و شمار پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ رام چرن کی نئی فلم ’گیم چینجر‘، جو 10 جنوری کو ریلیز ہوئی تھی، کی پہلے دن کی کمائی کے دعوے شک کے گھیرے میں آ گئے ہیں۔ فلم پروڈیوسرز نے دعویٰ کیا تھا کہ ’گیم چینجر‘ نے پہلے دن دنیا بھر میں 186 کروڑ روپے کمائے اور یہ بھارتی سنیما کی تاریخ میں چوتھی بڑی اوپننگ ثابت ہوئی۔ تاہم، ماہرین اور جنوبی بھارتی ٹریڈ انڈسٹری کے مطابق یہ دعویٰ مبالغہ آرائی پر مبنی ہے۔ ٹریڈ ٹریکر سیکنلک کی رپورٹ کے مطابق فلم نے پہلے دن بھارت میں صرف 51 کروڑ نیٹ کمائے، جبکہ دنیا بھر میں یہ رقم 80 کروڑ سے زیادہ نہیں...
اُفتاد اور بن بلائے مہمان کی فطرت کچھ ایک جیسی ہوتی ہے، کسی بھی دن کہیں سے دروازے پہ آن دھمکتے ہیں اور پھر بے چارے میزبان کے ہاتھ پاؤں پھولے جاتے ہیں۔ جن دنوں اس اُفتاد نے ہماری زندگی کا دروازہ کھٹکھٹایا اُن دنوں زندگی کچھ یوں بھی ریاضی کے پرچے کی طرح تھی، سوال، در سوال، در سوال! کبھی فارمولا صحیح، تو جواب غلط اور کبھی فارمولا غلط ہے تو جواب درست۔۔۔! زندگی کے کچھ ذاتی مسائل اور والد صاحب کی طبیعت نے بدحواس کر رکھا تھا۔ بے ساختہ محسن نقوی کا ایک شعر یاد آیا؎ یہ کس نے ہم سے لہو کا خراج پھر مانگا ابھی تو سوئے تھے مقتل کو سرخ رُو کر کے! ہوا کچھ...
نیو دہلی: آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرمناک شکست کے بعد بھارتی بورڈ نے سخت اقدمات کرتے ہوئے اسٹار کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی ہدایت کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کی مسلسل خراب پرفارمنس کے بعد دونوں اسٹار کرکٹرز کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی ہدایت کی ہے۔ آسٹریلیا میں کھیلی گئی بارڈر گواسکر ٹرافی میں روہت شرما اور ورات کوہلی کی خراب کارکردگی کے بعد بی سی سی آئی کے جائزہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اب سے کوئی کھلاڑی دو طرفہ سیریز کو پک اینڈ ڈراپ نہیں کرے گا۔ سیریز چھوڑنے کے لیے انہیں درست میڈیکل رپورٹ جمع کرانی ہوگی۔ اس سے پہلے کئی...

پہلے یہ کسی پارٹی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہ تھے آج سپیکر کو مذاکرات کے لئے منتیں کی جا رہی ہیں:فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو این آر او نہیں ملے گا، ان کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات صرف سنجیدہ لوگوں کے ساتھ کئے ہیں، مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے، میں پیپلز پارٹی سے ہوں جو ہمیشہ مذاکرات پر ہی یقین رکھتی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کو بڑے بول پسند نہیں، پہلے یہ کسی پارٹی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہ تھے آج بیٹھ رہے ہیں ،سپیکر کو مذاکرات کے لئے منتیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بطور چانسلر سنڈیکیٹ، سلیکشن بورڈ کمیٹی...
اسد قیصر : فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حکومتی نمائندوں کو القادر ٹرسٹ کے فیصلے کا پہلے سے معلوم ہے۔خواجہ آصف اور طلال چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ خواجہ آصف اور طلال چوہدری کی پریس کانفرنس سے واضح ہوگیا انہیں فیصلے کا پہلے سے علم ہے، یہ بات بھی واضح ہوگئی کہ فیصلہ کہاں لکھا گیا ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ پوری دنیا کو القادر ٹرسٹ کیس کا پتہ ہے کہ یہ ایک فلاحی ادارہ ہے، یہ ادارہ منافع بخش نہیں اور نہ اس سے بانی پی ٹی آئی کو کوئی فائدہ ملا۔ کیس میں شفاف ٹرائل نہیں ہوا، نہ...
اسلام آباد(آن لائن) وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم کے تحت مزید 5ہزار نشستوں پر حج درخواستیں دوبارہ طلب کر لی ہیں۔حج درخواستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ہوں گی،کوٹہ پورا ہونے پر درخوستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج درخواستیں جمع کرانے سے رہ جانے والے عازمین کے لیے خوشخبری آگئی ہے۔ آج 10 جنوری سے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر حج درخواستیں وصول کی جائیں گی اور سرکاری حج اسکیم کے تحت 5 ہزار عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔وزارت مذہبی امورکے مطابق اب تک سرکاری حج اسکیم کے تحت 81 ہزار 500 حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور سرکاری حج اسکیم کے تحت...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر پہلے بھی حملے ہوئے، شہادتیں ہوئیں،یہ تمام مقدمات کہاں چلائے گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ہم اپنے پراسیکیوشن کے نظام کو مضبوط کیوں نہیں کررہے،جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ جی ایچ کیو پر پہلے بھی ایک حملہ ہوا جس میں شہادتیں ہوئیں،کراچی میں ایک دہشتگردی کی کارروائی میں...