2025-10-26@19:11:20 GMT
تلاش کی گنتی: 151
«سیاسی معاملات»:
(نئی خبر)
وفاقی برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کوٹ پنڈی داس انٹرچینج کا افتتاح کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2025ء) وفاقی برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ہفتہ کو کوٹ پنڈی داس انٹرچینج کا افتتاح کیا۔ یہ انٹر چینج لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 پر کالا شاہ کاکو سے 3 کلو میٹر پر ہے۔(جاری ہے) اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ کوٹ پنڈی داس کے رہائشیوں کو اسلام آباد لاہور موٹر وے تک رسائی دے دی گئی۔وفاقی برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے اس موقع پر خطاب بھی کیا اور کہا کہ مستقبل میں بھی اس ضلع کے رہائشیوں کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان صاحب کی کوئی مجبوریاں ہوں گی جو وہی جانتے ہیں، ہمارے اور جے یو آئی کےدرمیان کامن گراونڈ تو بن جائے گا، بانی پی ٹی آئی کے حکم پر ہر قربانی دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے مابین معاملات جلد حل ہوجائیں گے اور ہمارے اور جے یو آئی کے درمیان کامن گراؤنڈ بن جائے گا۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر عون عباس بپی اور اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر...
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی پی ٹی آئی نے وکیل فیصل چوہدری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روک دیا۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے پارٹی قیادت، سینیئر وکلا اور فیملی ممبران نے ملاقات کی۔انہوں نے وکیل فیصل چوہدری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روک دیا اور جیل معاملات پر قانونی معاونت کیلئے وکیل ظہیر عباس چوہدری کو کام سونپ دیا۔ بانی پی ٹی آئی نے نیازاللہ نیازی کو اپنا ترجمان مقرر کردیا۔ نئی تقرریوں کے فیصلے پارٹی قیادت، سینیئر وکلا اور فیملی ممبران کی موجودگی میں کئے گئے۔ آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے بنوں میں شہید ہونیوالے اہلکار کے اہلخانہ کی طرف سے لکھے گئے خط کا نوٹس لے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے اہم فیصلے کرتے ہوئے وکیل فیصل چوہدری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روک دیا۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری گرفتاری کے کچھ دیر بعد رہا میڈیا رپورٹس کےمطابق عمران خان سے آج اڈیالہ جیل میں پارٹی قیادت، سینیئر وکیلا اور فیملی ممبران کی ملاقات ہوئی، اور اس دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے وکیل فیصل چوہدری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روکتے ہوئے یہ ذمہ داری وکیل ظہیر عباس چوہدری کو سونپ دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے نیاز اللہ نیازی کو اپنا ترجمان...
عمران خان نے فیصل چوہدری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روک دیا،نیاز اللہ نیازی ترجمان مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے وکیل فیصل چوہدری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روک دیا۔اڈیالہ جیل میں عمران خان سے پارٹی قیادت، سینیئر وکلا اور فیملی ممبران نے ملاقات کی۔انہوں نے وکیل فیصل چوہدری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روک دیا اور جیل معاملات پر قانونی معاونت کیلئے وکیل ظہیر عباس چوہدری کو کام سونپ دیا۔بانی پی ٹی آئی نے نیازاللہ نیازی کو اپنا ترجمان مقرر کردیا۔عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیانئی...
علامتی فوٹو بلوچستان کے علاقے قلات میں سڑک کنارے دھماکا ہوا ہے، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے فوری بعد ریسکیو اور سیکیورٹی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچنے۔ علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا گیا۔ حکام کے مطابق لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
قلات میں ایف سی کے قافلے پر خودکش دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق خود کش حملہ خاتون نے کیا۔ ڈپٹی کمشنر قلات بلال شبیر کے مطابق قلات کے علاقے مغلزئی کے قریب قومی شاہراہ پر ایف سی کے قافلے پر خاتون خودکش بمبار نے حملہ کردیا۔ ڈپٹی کمشنر قلات نے بتایا کہ دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے، ونگ کمانڈر محفوظ رہے۔ لیویز حکام کے مطابق دھماکے کے بعد ریسکیو اور سیکیورٹی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں، علاقے میں گھیرے میں لے لیا گیا، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس سے قبل بلوچستان کے علاقے بارکھان بغاؤ میں آپریشن پر مامور فورسز کیلئے راشن...
ڈی سی قلات کے مطابق منگوچر کے مقام پر پل کے قریب آئی ای ڈی دھماکے سے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ جسکے بعد حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع قلات کی تحصیل منگوچر میں نامعلوم مسلح افراد نے سیندک پروجیکٹ کے معدنیات لے جانے والے قافلے پر حملہ کر دیا۔ جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر قلات بلال شبیر کے مطابق واقعہ منگوچر کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب مدنیات کے ٹرک کو کوئٹہ سے کراچی لے جایا جا رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ منگوچر کے مقام پر پل کے قریب آئی ای ڈی دھماکے سے...
بلوچستان کے ضلع قلات کی تحصیل منگوچر میں پیر کی شب شر پسند عناصر نے معدنیات لے جانے والے قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں کوئٹہ: مسلح افراد کا پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور ہلاک ڈپٹی کمشنر قلات بلال شبیر نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہاکہ واقعہ منگوچر کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب مدنیات کے ٹرک کو کوئٹہ سے کراچی لے جایا جا رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ منگوچر کے مقام پر پل کے قریب آئی ای ڈی دھماکے سے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ جس کے بعد حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا...
بلڈرز سے رشوت وصول کی ذمہ داری ارشد ریاض نامی ایس بی سی اے افسر کے سپرد ناظم آباد،، فردوس کالونی، گلبہار، رضویہ عمران رضوی اور اورنگزیب خان کے حوالے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نئے ڈی جی اسحاق کھوڑو نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات کروانے اور ان سے ریکوری کرنے کے لئے پرانے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی ہے جوکہ بروز پیر با ضابطہ طور پر سینٹرل میں سسٹم آپریٹ کرنے کا آغاز کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرل اتھارٹی میں ایک بار پھر سے تیسری بار ڈائریکٹر جنرل تعینات ہونے والے محمد اسحاق کھوڑو نے اپنی پرانی روش کو برقرار رکھتے ہوئے کراچی کا پٹہ سسٹم اپنے قابل بھروسہ افسران کے...
قلات کے علاقے توغو چھپر میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز چوکی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک لیویز اہلکار شہید جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال قلات میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ شہید ہونے والے لیویز اہلکار کی شناخت کانسٹیبل علی نواز لانگو کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں کانسٹیبل غلام علی ولد گل محمد اور محمد ایوب ولد واحد بخش شامل ہیں۔ لیویز جوانوں کی جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد لیویز فورس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ چین کی ترقی دنیا کے لیے مثبت قدم ہے، ہم دہائیوں سے چین کے پڑوسی ہونے کے ناطے جانتے ہیں کہ چین دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔ دورہ چین کے موقع پر چینی سرکاری میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں صدر زرداری کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران چین کی تیز رفتار ترقی اور تبدیلی نے انہیں بہت متاثر کیا ۔صدر زرداری نے کہا کہ چین کے ہر شخص کا اپنے شعبے میں بہترین کام، قوم کے اجتماعی فائدے کا باعث بن رہا ہے۔ محمد رضوان نے نیوزی لینڈ سے شکست کی اصل وجہ کا اعتراف کر لیا ...
مالدیپ بہت چھوٹا ملک ہے۔ چھوٹے ملک کے مسائل بھی کم ہوتے ہیں مگر مالدیپ کو ایک بہت بڑے مسئلے کا سامنا ہے۔ اُس کا وجود سمندروں کی بلند ہوتی ہوئی سطح کے ہاتھوں خطرے میں ہے۔ اگر سمندروں کی سطح یونہی بلند ہوتی رہی تو تیس چالیس سال میں مالدیپ پورا کا پورا ڈوب جائے گا۔ مالدیپ چھوٹے چھوٹے جزائر پر مشتمل ہے۔ یہ تو ہوا بنیادی مسئلہ؛ مگر ایک اور مسئلہ بھی بنیادی نوعیت اختیار کرتا جارہا ہے۔ مالدیپ کو توازن برقرار رکھنا ہے۔ ایک طرف بھارت ہے اور دوسری طرف چین۔ دو بڑی طاقتوں سے تعلقات میں بھی توازن برقرار رکھنا ہے اور اشتراکِ عمل کا دائرہ بھی وسیع کرنا ہے۔ مالدیپ نے دو ڈھائی سال کے...
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ آج قائم مقام چیف جسٹس کے حلف کا دن ہے، اس لیے صوبے کے ایشوز پر بعد میں بات کی جائے گی، جس کے لیے دیگر مواقع آئیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ساتھ ملاقات کی، اس موقع پر قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں گورنر خیبر پختونخوا نے وزیراعلیٰ کے ساتھ صوبے کے مختلف نوعیت کے معاملات پر بات چیت کی، تاہم وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ان معاملات پر اظہار خیال کرنے سے گریز کرتے ہوئے صرف مسکراہٹوں ہی پر اکتفا کیا۔ ذرائع کے مطابق...
غیر قانونی تارکین وطن کے مسائل، عمرہ زائرین کی آڑ میں بیرون ملک بھیک مانگنے جیسے معاملات پر ترجیحی بنیادوں پر کام ہورہاہے ، وفاقی وزیر قانون
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2025ء) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کے مسائل اور عمرہ زائرین کی آڑ میں بیرون ملک بھیک مانگنے جیسے معاملات پر ترجیحی بنیادوں پر کام ہورہا ہے ۔(جاری ہے) جمعہ کو ایوان بالا میں انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ غیر قانونی ہجرت کے نتیجے میں کشتیوں کے حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، جو ایک انسانی بحران بنتا جا رہا ہے۔ اسی طرح، عمرہ زائرین کے ویزے پر جا کر بھیک مانگنے والے افراد نہ صرف پاکستان کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں بلکہ یہ میزبان ممالک کے قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔ انہوں...
بیجنگ : چین نے امریکا اور جاپان کی طرف سے چین کے بارے میں تازہ ترین مشترکہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان چین کے داخلی معاملات میں کھل عام مداخلت ہے، یہ بات وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے پیر کو معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران کہی۔ مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین سے متعلق مشترکہ بیان چین کے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت کرتا ہے، چین کی ساکھ کو نقصان پہنچاتا ہے اورعلاقائی کشیدگی کو ہوا دیتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین نے اس حوالے سے جاپان کے ساتھ سخت احتجاج کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ تائیوان...
طلبہ تحریک کے ذریعے 5 اگست 2024 کو بنگلا دیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد سے اب تک بھارت نے کسی نہ کسی شکل میں بنگلا دیش کی عبوری حکومت کو نشانے پر لے رکھا ہے۔ بنگلا دیش کے معاملات میں بھارت کی مداخلت نمایاں ہے۔ شیخ حسینہ واجد کو پناہ دینا بھی بنگلا دیش کو برہم کرنے اور اُس کے معاملات میں مداخلت ہی کے ذیل میں آتا ہے۔ شیخ حسینہ واجد کے حالیہ ریمارکس کے بعد بنگلا دیش میں غیر معمولی ردِعمل دکھائی دیا ہے۔ بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے بھی اِن ریمارکس پر بھارت کو شدید نکتہ چینی کا نشانہ بنایا ہے۔ اس پر بھارتی حکومت برہم ہے اور...
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سیاستدان آپس میں بیٹھیں گے تو معاملات سلجھیں گے ، شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کے پارٹی سے جانے کا ہمیں نقصان ہوا ، جب بھی ضرورت پڑی مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان ہمارے پاس آسکتے ہیں، ہم ان کے پاس جا سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ، شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کے پارٹی سے جانے کا ہمیں نقصان ہوا ،ہم نہیں چاہتے تھے کہ مفتاح اور شاہد خاقان پارٹی سے جائیں، ہم پرانے دوستوں کو نہیں بھولے، ہمیشہ سے یاد ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو 26ویں آئینی ترمیم میں ساتھ...
عالمی شہرت یافتہ ہائی ٹیک ادارے کے مالک گروپ الفابیٹ نے ہتھیاروں کی تیاری میں مصنوعی ذہانت کو بروئے کار نہ لانے کا عہد منسوخ کردیا ہیے۔ الفابیٹ نے ایک عہد نامہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ یہ ادارہ کسی بھی نوعیت کے خطرناک ہتھیاروں میں مصنوعی ذہانت بروئے کار لانے سے گریز کرے گا اور ایسا کرنے کی کسی اور کو بھی اجازت نہیں دے گا۔ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ اُس نے مصنوعی ذہانت کے حوالے سے اخلاقی معیارات کے بارے میں اپنے رہنما خطوط کو اپ ڈیٹ کرلیا ہے۔ کل تک معاملات کچھ اور تھے اور اب کچھ اور ہیں۔ اب لازم ہوگیا ہے کہ ہر شعبے...
ایپل کے بنائے ہوئے آئی فون دنیا بھر میں غیر معمولی مقبولیت سے ہم کنار ہیں۔ آئی فون استعمال کرنے والوں کی پسند و ناپسند کو ذہن نشین رکھتے ہوئے اُس کے فیچرز میں اضافہ کیا جاتا رہا ہے اور کمپنی جدت طرازی کا بازار گرم رکھتی ہے۔ اب ایپل کو اپنے آئی فونز کے حوالے سے اخلاق سوز فلموں کی شکل میں بہت بڑی مصیبت کا سامنا ہے۔ یورپی یونین ایک خصوصی ایپ متعارف کرائی گئی ہے جس کے ذریعے ایپل کے آئی فون استعمال کرنے والے اخلاق سوز وڈیوز آسانی سے دیکھ سکیں گے۔ ایپل نے اس پر شدید احتجاج کیا ہے تاہم معاملہ اُس کے ہاتھ سے اس لیے نکل چکا ہے کہ لوگ متبادل پلے اسٹور...
ی ٹی آئی قیادت کا مزید کہنا تھا کہ اگر پارٹی کو دھوکہ دے کر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اس کو گلے لگایا جائے گا تو یہ اس کی بھول ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کی قیادت نے امجد زیدی سمیت رجیم چینج کا حصہ بننے والے ارکان اسمبلی سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر امجد زیدی کی جانب سے اس دعوے پر کہ وہ تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور ان سے استعفیٰ نہیں مانگا گیا اور نہ ہی پارٹی سے نکالا گیا ہے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف گلگت بلتستان کی اعلیٰ قیادت نے کہا ہے کہ امجد زیدی کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے، تحریک انصاف...
قلات (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے علاقے قلات میں سکیورٹی فورسز نے 12 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ مقابلے میں ایف سی کے 18 بہادر جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق قلات کے علاقے منگوچر میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی حصہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی دہشتگردوں کے روڈ بلاک کرنےکی کوشش پر کی، کارروائی کے دوران 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ منگوچر آپریشن میں دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے ایف سی کے 18 جوان شہید ہوگئے۔ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: توڑ پھوڑ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 جنوری 2025ء) تفصیلات کے مطابق، وزیرِاعظم شہباز شریف نے ملک کے میری ٹائم سیکٹر کی مکمل اصلاحات کے منصوبے اور اس مقصد کے لیے پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے، جو رواں سال مارچ کے آخر تک قائم کی جائے گی۔ اصلاحاتی منصوبے کے تحت حکومت کراچی پورٹ اتھارٹی، پورٹ قاسم اتھارٹی، اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے سربراہان بھی تعینات کرے گی۔ حکومت کے دعوے کے مطابق، اس منصوبے میں کسٹمز کے کردار کو مزید مؤثر بنانا، کراچی پورٹ کی 24 گھنٹے کنیکٹیویٹی یقینی بنانا (جہاں عام طور پر سامان کی نقل و حرکت روزانہ صرف سات گھنٹے ہوتی ہے) بھی شامل ہے۔ نئی...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ فون کال میں دو طرفہ منصفانہ تجارتی تعلقات کی طرف بڑھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے ٹرمپ نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ میں بننے والے مزید سیکورٹی آلات خریدے امریکی نشریاتی ادارے نے وائٹ ہاﺅس کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹرمپ نے یہ بات ایک ایسے وقت کہی ہے جب وہ عالمی راہنماﺅں کے ساتھ اپنے سخت گیر تجارتی ایجنڈے کو مسلسل آگے بڑھا رہے ہیں.(جاری ہے) ٹیلی فون کال کے بارے میں تحریری بیان میں کہا گیاکہ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم مودی کے وائٹ ہاﺅس...
راولپنڈی(خبرایجنسیاں) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے غیر معمولی ملاقات کی ہے ۔دونوں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں کے پی کے میں امن وامان کی صورتحال، پارٹی امور اور سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی۔ علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ایس او پی سے ہٹ کر غیر معمولی ملاقات کی، علی امین مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچے جہاں وزیراعلی کی گاڑی کو بغیر روک ٹوک کے گیٹ نمبر 5 سے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ ملاقات کے لیے بانی پی ٹی آئی کو جیل سیل سے کانفرنس روم منتقل کیا گیا، ذرائع کے مطابق عمران خان اور وزیراعلیٰ کے...
راولپنڈی: وزیراعلی کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے غیر معمولی ملاقات، دونوں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں کے پی کے میں امن وامان کی صورتحال، پارٹی امور اور سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ایس او پی سے ہٹ کر غیر معمولی ملاقات کی، علی امین مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچے جہاں وزیراعلی کی گاڑی کو بغیر روک ٹوک کے گیٹ نمبر 5 سے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ ملاقات کے لیے بانی پی ٹی آئی کو جیل سیل سے کانفرنس روم منتقل کیا گیا، ذرائع کے مطابق عمران خان ...
ڈی آئی خان (مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ملکی سیاست میں ایسا پلیٹ فارم ہو کہ جہاں مل کر تمام معاملات پر تبادلہ خیال کریں اور مجموعی سیاسی حل سامنے آ جائے، بار بار دہرا رہا ہوں کہ موجودہ اسمبلیاں عوام کی نمائندہ اسمبلیاں نہیں ہیں، حکومت بہر حال اسٹیبلشمنٹ کی ہے، دوسری دنیا کے ساتھ بھی روابط انہی کے ہیں، معاملات وہی چلا رہے ہیں، یہ انہی کےنمائندے ہیں، یہ عوام کے نمائندے نہیں ہیں۔ ڈیرہ اسمائیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس حالت میں جرگہ لے کر میرے پاس تشریف لائے ہیں، جس امید سے وہ آئے ہیں، خدا...
ڈیرہ اسما عیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن )امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں ایسا پلیٹ فارم چاہتے ہیں، جہاں مل کر تمام معاملات پر تبادلہ خیال کریں اور مجموعی سیاسی حل سامنے آجائے۔ڈان نیوز کے مطابق ڈیرہ اسمعٰیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بار بار دہرا رہا ہوں کہ موجودہ اسمبلیاں عوام کی نمائندہ اسمبلیاں نہیں ہیں، حکومت بہر حال اسٹیبلشمنٹ کی ہے۔جس حالت میں جرگہ لے کر میرے پاس تشریف لائے ہیں، جس امید سے وہ آئے ہیں، خدا کرے ہماری ریاست اور ریاستی اداروں کو اللہ وہ آنکھیں عطا کرے، جس سے وہ ان کی مشکل کو دیکھ سکیں۔مولانا فضل الرحمٰن...
ڈی آئی خان: سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں ایسا پلیٹ فارم چاہتے ہیں، جہاں مل کر تمام معاملات پر تبادلہ خیال کریں اور مجموعی سیاسی حل سامنے آ جائے۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ بار بار دہرا رہا ہوں کہ موجودہ اسمبلیاں عوام کی نمائندہ اسمبلیاں نہیں ہیں، حکومت بہر حال اسٹیبلشمنٹ کی ہے۔یہ بات انہوں نے ڈیرہ اسمعٰیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ملکی سیاست میں ایسا پلیٹ فارم ہو کہ جہاں مل کر تمام معاملات پر تبادلہ خیال کریں اور مجموعی سیاسی حل سامنے آ جائے، بار بار دہرا رہا ہوں کہ موجودہ اسمبلیاں...
ٹرمپ نے بھارتی نژاد مزید 3 امریکیوں کو معاون خصوصی مقرر کردیا،قومی سلامتی، صدارتی عملے سے متعلقہ معاملات کے حوالے سے تقرر
ٹرمپ نے بھارتی نژاد مزید 3 امریکیوں کو معاون خصوصی مقرر کردیا،قومی سلامتی، صدارتی عملے سے متعلقہ معاملات کے حوالے سے تقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 بھارتی نژاد امریکیوں کو قومی سلامتی، عملے سے متعلقہ معاملات اور پریس کے حوالے سے اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق رکی گل جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے سینئر ڈائریکٹر کی حیثیت سے قومی سلامتی کونسل (این ایس سی) سے متعلق بھارت کے ساتھ اہم معاملات طے کریں گے۔سورابھ شرما صدارتی عملے کے دفتر میں کام کریں گے۔ رکی گل نے ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں نیشنل سیکیورٹی کونسل میں بطور ڈائریکٹر روس، یورپی انرجی سیکیورٹی...
حکومت اور اپوزیشن میں معاملات طے پا گئے، پی اے سی کا اجلاس طلب ،، جنید اکبر یا حامد ڈوگر کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنائے جانے کا امکان
حکومت اور اپوزیشن میں معاملات طے پا گئے، پی اے سی کا اجلاس طلب ،، جنید اکبر یا حامد ڈوگر کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنائے جانے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) سپیکر قومی اسمبلی کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے انتخاب کےلئے اپوزیشن ارکان کا پینل موصول ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن پارٹی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے پانچ رکنی پینل کے نام سپیکر کو بھجوائے،پینل میں جنید اکبر،عامر ڈوگر،شیخ وقاص اکرم،خواجہ شیراز اور عمر ایوب کے نام شامل ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی کو چیئرمین کے انتخاب کےلئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔پبلک اکائونٹس کمئٹی کا اجلاس آج دوپہر دوبجکر تیس منٹ پر طلب...
احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے قانونی پہلوئوں کے بجائے مذہبی جذبات کو چھو کر مظلومیت کا بیانیہ بنانے پر توجہ مرکوز کر لی ہے۔ یہ بات پہلے بھی زیر تبصرہ رہی کہ سابق وزیر اعظم کی دفاعی ٹیم قابل ذکر کارکردگی پیش نہ کر سکی۔ استغاثہ کے گواہوں پر طویل اور جامع جرح کے باوجود مضبوط شواہد کی وجہ سے استغاثہ کا موقف تسلیم کیا گیا۔ سادہ لفظوں میں دفاعی ٹیم استغاثہ کے موقف کو غلط ثابت نہ کر سکی۔ یہ پہلو تحریک انصاف کے لئے حوصلہ شکن ہے کہ عمران خان بدعنوانی کے مرتکب قرار دیئے گئے ہیں۔ انہیں اختیارات کے غلط استعمال سے مالی منفعت حاصل کرنے کا مجرم قرار دیتے ہوئے 14 سال...
ویب ڈیسک : آرمی چیف سے بیرسٹرگوہر اور علی امین گنڈاپور کی ملاقات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بیرسٹرگوہر اور علی امین گنڈاپور سے پشاور میں بات چیت سکیورٹی صورت حال پر ہوئی، دونوں رہنماؤں سے بات چیت انسداد دہشت گردی کے معاملات کے تناظر میں ہوئی، اس دوران کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی۔ بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے سیاسی معاملات پر بات کرنے کی کوشش کی انہیں جواباً بتا دیا گیا کہ سیاسی معاملات پر بات چیت آپ سیاست دانوں سے کریں۔ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف سے ملاقات کے دوران ہونے والی بات چیت کو سیاق...
راولپنڈی: پشاور میں اجلاس کے دوران بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کی بات چیت کا اصل احوال سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور سے پشاور میں بات چیت خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی معاملات کے تناظر میں ہوئی۔ بیرسٹر گوہر نے سیاسی معاملات پر بات کرنے کی کوشش کی۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر کو جواباً بتادیا گیا کہ سیاسی معاملات پر بات چیت آپ سیاست دانوں سے کریں مگر بات چیت کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا کوشش کی گئی ہے کے سیکیورٹی معاملات پر ہونے والی بات چیت کو سیاسی رنگ دیا جائے جو کہ افسوس ناک ہے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات کے حوالے سے وضاحت سامنے آگئی۔جیو نیوز کے مطابق بیرسٹرگوہر اور علی امین گنڈاپور سے پشاور میں بات چیت سکیورٹی صورت حال پر ہوئی، دونوں رہنماؤں سے بات چیت انسداد دہشت گردی کے معاملات کے تناظر میں ہوئی۔ ملاقات میں بیرسٹرگوہر نے سیاسی معاملات پر بات کرنے کی کوشش کی، بیرسٹرگوہرکو جواباً بتادیا گیا کہ سیاسی معاملات پربات چیت آپ سیاست دانوں سے کریں۔ بات چیت کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا اور سکیورٹی معاملات پر ہونے والی بات چیت کو سیاسی رنگ دینےکی کوشش کی گئی۔ معروف کاروباری شخصیت ایس ایم تنویر کی والدہ انتقال کرگئیں، نماز جنازہ ادا اس سے...
بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کی ملاقات سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی معاملات کے تناظر میں ہوئی،سیاسی رنگ غلط دیا گیا:ذرائع
بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کی ملاقات سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی معاملات کے تناظر میں ہوئی،سیاسی رنگ غلط دیا گیا:ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور سے پشاور میں بات چیت خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی معاملات کے تناظر میں ہوئی ۔ بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کی بات چیت کا اصل احوال سامنے آ گیا۔دستیاب معلومات کے مطابق بیرسٹر گوہر نے سیاسی معاملات پر بات کرنے کی کوشش کی۔بیرسٹر گوہر کو جوابا بتا دیا گیا کے سیاسی معاملات پر بات چیت آپ سیاست دانوں سے کریں، ذرائع کے مطابق بات چیت کو سیاق و سباق سے ہٹ...
اسلام آباد(ممتا زنیوز)بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بات چیت کا اصل احوال سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور سے پشاور میں بات چیت خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی معاملات کے تناظر میں ہوئی، بیرسٹر گوہر نے سیاسی معاملات پر بات کرنے کی کوشش کی، بیرسٹر گوہر کو جواباً بتا دیا گیا کے سیاسی معاملات پر بات چیت آپ سیاست دانوں سے کریں، بات چیت کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، کوشش کی گئی ہے کے سیکیورٹی معاملات پر ہونے والی بات چیت کو سیاسی رنگ دیا جائے جو افسوس ناک ہے،
سیکیورٹی ذرائع نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تفصیلات بیان کردیں۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف کی بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور سے پشاور میں بات چیت خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی معاملات کے تناظر میں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے سیاسی معاملات پر بات کرنے کی کوشش کی، تو چیئرمین پی ٹی آئی کو جواباً بتا دیا گیا کے سیاسی معاملات پر بات چیت آپ سیاست دانوں سے کریں۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف سے ملاقات کے دوران بات چیت کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ کوشش کی گئی ہے کہ سیکیورٹی...
اسلام آباد (آن لائن) بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ تمام بیرونی حکومتیں ہمارے قانونی اور سیاسی معاملات سے نیوٹرل ہو جائیں ۔ جوڈیشل کمیشن کی ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد ملک کے اندر بھی سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز کر دیا جائے گا۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ایک ہی سوچ اور حکمت عملی ہے کہ کہ خواہ امر یکا ، برطانیہ ، یا کوئی بھی بیرونی حکومتیں ہوں وہ ہمارے قانونی اور سیاسی معاملات سے نیوٹرل ہو جائیں ۔
اسلام آباد: ایک جانب ورلڈ بینک نے پاکستان کیلیے 20 ارب ڈالر کے پیکیج کی منظوری دے دی ہے، لیکن دوسری طرف ملک میں جاری سیاسی تقسیم اور دو صوبوں میں جاری تشدد کے واقعات کو پیکیج کے کامیاب اطلاق کی راہ میں چیلنج بھی قرار دے دیا ہے۔ ورلڈ بینک کی فریم ورک دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سیاسی خطرات بہت زیادہ ہیں، اور بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی مالیاتی پالیسی ساز فیصلوں پر اثرات مرتب کرسکتی ہیں، خاص کر انرجی پر سبسڈیز اور ٹیکس استثناء کے معاملات متاثر ہوسکتے ہیں، وفاقی حکومت اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کے مسائل اور غیر مربوط پالیسی موقف ان خطرات کو بڑھاسکتے ہیں۔ سیکیورٹی مسائل کے حوالے...
ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے شام کی موجودہ صورت حال پر تمام ممالک کو کسی بھی قسم کی مداخلت نہ کرنے کا مشورہ دیا ۔ عرب میڈیا کے مطابق ترک صدر پارلیمان سے خطاب میں کہا کہ ہم شام میں دہشتگرد تنظیموں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ ترک صدر نے کرد ملیشیا کو خطے میں امن کا سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک کو شام سے اپنے ہاتھ ہٹا لینا چاہیے۔ صدر طیب اردوان نے کہا کہ ترک فوجیں داعش اور کرد ملیشیا سمیت تمام شدت پسند تنظیموں کو پنپنے کا موقع نہیں دیں گے۔ ترک صدر نے کہا کہ اگر کرد ملیشیا نے ہتھیار نہ ڈالے تو وہ اپنے بھیانک انجام...
ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے شام کی موجودہ صورت حال پر تمام ممالک کو کسی بھی قسم کی مداخلت نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ترک صدر پارلیمان سے خطاب میں کہا کہ ہم شام میں دہشتگرد تنظیموں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ ترک صدر نے کرد ملیشیا کو خطے میں امن کا سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک کو شام سے اپنے ہاتھ ہٹا لینا چاہیے۔ صدر طیب اردوان نے کہا کہ ترک فوجیں داعش اور کرد ملیشیا سمیت تمام شدت پسند تنظیموں کو پنپنے کا موقع نہیں دیں گے۔ ترک صدر نے کہا کہ اگر کرد ملیشیا نے ہتھیار نہ ڈالے تو وہ اپنے بھیانک انجام سے خبردار رہیں۔ ان کا آخری ٹھکانے تک...
تمام ممالک شام کے معاملات سے دور رہیںداعش اور کرد ملیشیا سے نمٹنا اچھی طرح سے جانتے ہیں، طیب اردوان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز انقرہ(آئی پی ایس )ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے شام کی موجودہ صورت حال پر تمام ممالک کو کسی بھی قسم کی مداخلت نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ترک صدر پارلیمان سے خطاب میں کہا کہ ہم شام میں دہشتگرد تنظیموں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ترک صدر نے کرد ملیشیا کو خطے میں امن کا سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک کو شام سے اپنے ہاتھ ہٹا لینا چاہیے۔ صدر طیب اردوان نے کہا کہ ترک فوجیں داعش اور کرد ملیشیا...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو بانی تحریک انصاف عمران خان کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کو بانی پی ٹی آئی نے ہی سیکرٹری جنرل تعینات کیا ہے اور یہ بانی پی ٹی آئی کی اختیار ہے کہ کس کو تعینات کرنا یا ہٹانا ہے، ایسی تعیناتیاں پہلے بھی کی جا چکی ہیں۔ شیر افضل مروت کی جانب سے سلمان اکرم راجہ پر پارٹی قوانین کی خلاف ورزی کے الزام پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری پارٹی کا آئین بانی پی ٹی آئی ہیں، اس لیے یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔ حکومت...
عبدالعلیم خان کی موٹر ویز پر پٹرولنگ بڑھانے، سکیورٹی سخت کرنے اور موٹر بائیک سروس شروع کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2025ء)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے موٹر ویز پر پٹرولنگ بڑھانے اور سکیورٹی سخت کرنے کا ٹاسک سونپتے ہوئے موٹر ویز پر سکیورٹی و سرویلنس کیلئے موٹر بائیک سروس کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت مواصلات کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے انسپکٹر جنرل موٹر وے پولیس کو پٹرولنگ بڑھانے اور سکیورٹی سخت کرنے کا ٹاسک سونپا ہے۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ موٹر وے پر بیک وقت 30 سے 35 موٹر بائیکس کو مختلف سیکٹرز میں پٹرولنگ کرتے رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں موٹر وے پولیس اپنے وسائل سے بائیک سروس شروع...