2025-11-24@18:35:14 GMT
تلاش کی گنتی: 1822
«لیے گیس»:
(نئی خبر)
ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ثالثی اور مصالحت کی پیشکش کی ہے، تاکہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں استحکام اور اعتماد بحال کیا جا سکے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے الگ الگ ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے رابطہ کیا۔ گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ایران دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت اور بات چیت کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ بات چیت...
نوجوان نسل کو علامہ اقبالؒ کے پیغامِ خودی کو سمجھنے اور عملی زندگی میں اپنانےکی ضرورت ہے، عاطف اکرام شیخ
نوجوان نسل کو علامہ اقبالؒ کے پیغامِ خودی کو سمجھنے اور عملی زندگی میں اپنانےکی ضرورت ہے، عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے یوم اقبال پر اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ اقبالؒ کا تصورِ خودی امتِ مسلمہ کے لیے بیداری اور خودشناسی کا پیغام ہے، علامہ اقبالؒ کے افکار نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی اور خودی کی نئی روح پھونکی، علامہ اقبالؒ کے افکار پوری امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہیں، عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ نوجوان نسل کو علامہ اقبالؒ کے پیغامِ خودی کو سمجھنے اور عملی زندگی میں اپنانےکی ضرورت ہے، مفکر پاکستان علامہ اقبالؒ کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (جسارت نیوز ) خیرپور میں ڈینگی اور ملیریا کی بیماری نے پنجہ گاڑ لئے ڈینگی کے 10 سے زائد مریض مختلف وارڈز میں منتقل اسپرے نہ ہونے کے باعث سینکڑوں بچے ، بوڑھے ، خواتین اس موذی مرض میں سرکاری اسپتال بھرگئے پرائیوٹ اسپتالوں نے عوام کو دونون ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ملیریا آفیسر کی جانب سے عملی کام صفر شہریوں نے وزیراعلی سندھ سے ضلع بھر میں ملیریا اسپرے کرنے اور ملیریا آفیسر کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا خیرپور ضلع کے مختلف تحصیلوں گمبٹ ، کوٹڈیجی ، صوبوڈیرو، رانی پور ، پیرجوگوٹھ میں ڈینگی ملیریا اسپرے نہ ہونے کے باعث شہریوں میں ڈینگی ملیریا کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے اور سرکاری اسپتال...
حالات حاضرہ سے باخبر رہنے کی غرض سے میڈیا کو کھنگالا جائے توکچھ عرصے سے ریاستی حالات کے متعلق مثبت خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ یہ تاثر ملتا ہے گویا ہر شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، معیشت بہ نسبت ماضی مستحکم ہے اور چھوٹے چھوٹے مسائل گزرے وقت کا قصہ ہوئے کیونکہ موجودہ وقت بڑی کامیابیوں کا ہے۔ یہاں سوال یہ اٹھتا ہے کہ میڈیا کی جانب سے پیش کردہ یہ منظر نامہ حقیقت ہے یا حقیقت سے انحراف کی کوشش؟ کیونکہ اخبارات کی سرخیاں ہو یا نیوز بلیٹن کے جملے، ہر جانب یہی زاویہ نظر دکھائی دیتا ہے کہ ملکی حالات سنبھل رہے ہیں۔ لیکن حکمرانوں کے بیانات اور سیاسی خبرناموں کے برعکس عام آدمی کے معیار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> بدل دو نظام کے نعرہ کے ساتھ جماعت اسلامی 11 سال بعد مینار پاکستان پر اجتماع عام منعقد کر رہی ہے جماعت اسلامی کے رہنما اس بارے میں یقین رکھتے ہیں کہ جماعت اسلامی اس اجتماع کے بعد ملکی سیاست میں تبدیلی لانے کا سبب بنے گی اور اس گلے سڑے نظام کے چھٹکارے کے لیے نئی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ آج صورتحال یہ ہے کہ عوام مایوس ہیں وہ اس نظام کے خلاف کھڑے ہونے کی سکت اپنے اندر محسوس نہیں کرتے اور سمجھتے ہیں کہ یہ فرسودہ گل سڑا نظام ان کی قسمت میں لکھ دیا گیا ہے جہاں کرپشن اور بددیانتی ہنر ہے، انصاف مال دار کے لیے اور قانون غریبوں کے لیے۔...
ابوظہبی: رائل چیمپس نے اپنے نئے سیزن کے لیے قومی اور عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شکیب الحسن کو ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ ٹیم کا مقصد شکیب کی قیادت، حکمت عملی اور متحرک کھیل کی بدولت اپنی پہلی مہم میں مضبوط تاثر چھوڑنا ہے۔ ڈبیو ٹیم میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑی شاملرائل چیمپس کی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ ٹیم میں جوش، حوصلہ اور اعلیٰ کارکردگی کا امتزاج ہو۔ ٹیم کا پہلا میچ وِسٹا رائیڈرز کے خلاف 19 نومبر 2025 کو شیخ زاید اسٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔شکیب الحسن نے کہا کہ رائل چیمپس کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے،...
اپوزیشن اتحاد نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف بھرپور ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ اعلان اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ علامہ ناصر عباس نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر ایک خطرناک موڑ پر کھڑا ہے، جہاں جمہوری اداروں کو مفلوج اور آئین کی روح کو مسخ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے طاقتور طبقات وجود میں آگئے ہیں جو عوام کے حقوق چھین رہے ہیں، مارشل لا نافذ کرتے ہیں، ظلم و جبر کرتے ہیں اور کوئی ان کا احتساب نہیں کر پاتا۔...
لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور کا اے کیو آئی 235 سے کم ہو کر 138 پر آگیا ہے اور حکومت آلودگی کے تدارک کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسموگ نگرانی اور پیشگی نظام کی رپورٹ کے مطابق لاہور کا اے کیوآئی 235 سے 138 پر آگیا، اللہ کا شکر ہے نومبر کے مہینے میں اے کیو آئی میں بہت بہتری آئی ہے حالانکہ پچھلے برسوں میں نومبر میں اے کیو آئی خطرناک حد تک بڑھ جایا کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اےکیو آئی میں خرابی کی وجہ ہوا کی رفتا، رخ اور ماحولیاتی پریشرز ہیں جو گاہے بگاہے، اے کیو آئی کو...
’خیبر یونین آف جرنلسٹس م آزادی صحافت کے لیےآواز بلند کرتی رہے گی‘، اسپیکر بابر سلیم کے بیان پر ردعمل
خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر کاشف الدین سید نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جس میں اسپیکر نے مبینہ طور پر صحافیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:نوشہرہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے صحافی قتل کاشف الدین سید نے اپنے بیان میں کہا کہ اسپیکر کو اس منصب کے تقاضوں کا خیال رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ طرزِ عمل اپنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور صحافی جمہوریت کے استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، اس لیے ان کے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیانات قابلِ مذمت ہیں۔ صدر خیبر یونین آف جرنلسٹس نے اسپیکر سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ترکی کے شہر کونیا میں جاری اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کے لیے نئی تاریخ رقم کر دی۔انہوں نے 60 کلو گرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں الجیریا کی حریف باکسر کو پانچ-صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، جس کے ساتھ ہی پاکستان کے لیے پہلا میڈل یقینی ہو گیا۔فاطمہ زہرا کی یہ شان دار کامیابی نہ صرف کھیلوں کے میدان میں ایک اہم سنگ میل ہے بلکہ خواتین باکسرز کے لیے بھی حوصلہ افزائی کا نیا دروازہ کھولتی ہے۔فاطمہ زہرا کی فتح نے پاکستانی شائقینِ کھیل کے دل جیت لیے ہیں۔ ان کی جیت کے بعد ملک بھر سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔...
آسٹریلیا کی وِکٹورین پریمیئر کرکٹ میں کھیلنے والے سابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور ڈومیسٹک کرکٹر عرفان جونیئر پر بال ٹیمپرنگ (گیند سے چھیڑ چھاڑ) کے الزام میں 5 میچز کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عرفان جونیئر، جو مقامی کلب کی جانب سے کھیل رہے تھے، پر میچ آفیشلز نے گیند کے ساتھ غیر قانونی طریقے سے چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام لگایا تھا۔ واقعے کی تحقیقات کے بعد ڈسپلنری پینل نے ان پر 5 میچز کی معطلی کی سزا سنائی۔ یہ بھی پڑھیے ڈیوڈ وارنر پر عائد پابندی ختم، 6 سال بعد کپتانی مل گئی عرفان جونیئر پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں اور پی ایس ایل میں مختلف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اجتماع عام کے موقع پر جماعت اسلامی نظام کی مکمل تبدیلی کے لیے منظم ملک گیر جدوجہد کا آغاز کرے گی۔ ہماری مزاحمتی تحریک آئینی فریم ورک کے اندر ہوگی۔ ’’بدل دو نظام‘‘ کے نعرہ کے تحت مینار پاکستان پر ہونے والا اجتماع عام دنیا کی حالیہ سیاسی تحریکوں کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔ گریٹر اقبال پارک کے 329 ایکڑ میں انسانوں کا سمندر نظر آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں اجتماع عام کے مرکزی کیمپ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔افتتاحی تقریب کے اہم شرکا میں نائب امرا لیاقت بلوچ،...
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، اور آنے والے دنوں میں مثبت پیش رفت متوقع ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فواد چودھری نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے اہم ملاقات کی، جس میں سیاسی کشیدگی میں کمی اور مفاہمتی عمل کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے بتایا کہ چودھری شجاعت نے سیاسی درجہ حرارت میں کمی کے لیے مذاکرات کو ناگزیر قرار دیا ہے، ملک میں اس وقت تلخی اور تقسیم اپنی انتہا پر ہے، ایسے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> بھارت نے پاکستان کی سرحد کے قریب سرکریک کے متنازع علاقے میں ’’ایکسر سائز تریشول‘‘ نامی جنگی مشق شروع کی ہے، جس میں بھارتی آرمی، ائر فورس اور نیوی کے فوجیوں سمیت 50 ہزار سے زیادہ فوجی حصّہ لے رہے ہیں۔ یہ مشق گجرات، راجستھان اور بحیرۂ عرب کے علاقوں میں ہو رہی ہے۔ تاکہ اپنی جنگی تیاری سے پاکستان کو دہشت زدہ کیا جا سکے۔ پاکستان نے اس مشق کو بھارت کی جانب سے فالس فلیگ کارروائی (false flag operation) قرار دیا ہے، اور بیان دیا ہے کہ بھارت جھوٹ کی بنیاد پر جنگ لڑنے کا بہانہ گھڑ رہا ہے جیسے کشتیاں ڈبو دی گئیں، طیارے گرا دیے گئے۔ بھارت کا مقصد ہر طریقے سے کشیدگی پیدا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب حکومت نے لاہور کو ا سموگ فری بنانے کےلیے سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی دارالحکومت کو اسموگ فری بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے سخت اقدامات اور ایکشن پلان پر عمل درآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا اجلاس ہوا، جس میں ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مدثر نواز کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی جو جنگی بنیادوں پر شہر بھر کے صنعتی یونٹس کا معائنہ کرے گی۔بتایا گیا ہے کہ کمیٹی میں سیکرٹری کے فرائض ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات انجام دیں گے، ڈائریکٹر انوائرمنٹ...
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی مشاورتی کونسل نے 2025 کے لیے ’جبری گمشدگی کی روک تھام، علاج اور تحفظ‘ کے مسودے کی حتمی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت اغوا یا جبری گمشدگی کے مرتکب افراد کے لیے زیادہ سے زیادہ سزا موت ہوگی۔ چیف ایڈوائزر پروفیسر یونس کے پریس سیکریٹری شفیق العالم نے جمعرات کو فارن سروس اکیڈمی ڈھاکہ میں مشاورتی کونسل کے اجلاس کے بعد یہ اعلان کیا۔ اجلاس کی صدارت چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے کی۔ مزید پڑھیں: پولیس اصلاحات: آئرلینڈ کی بنگلہ دیش کو معاونت فراہم کرنے کی پیشکش پریس سیکریٹری کے مطابق یہ آرڈیننس متاثرین کے لیے انصاف یقینی بنانے اور جبری گمشدگی کے خلاف سخت قانونی فریم ورک قائم کرنے کے لیے...
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) بورڈ کے نئے نوٹیفیکیشن پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سوشل میڈیا پر نوٹیفیکیشن شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ’کیا ہم بلوچستان والے خدا کے کم تر بندے ہیں؟‘ انہوں نے کہا کہ پورے پی ٹی وی کے نئے بورڈ میں بلوچستان سے ایک بھی رکن شامل نہیں کیا گیا، حالانکہ یہ رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور یہاں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ’نمائندگی کوئی احسان نہیں بلکہ ہمارا حق ہے‘۔ Are we Balochistanis the lesser sons of God? Not a single name from Balochistan...
ویب ڈیسک: ملک میں بجلی صارفین پر ایک اور بوجھ پڑنے کا امکان ہے، تین ماہ کے لیے بجلی 45 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں ڈسکوز اور کے الیکٹرک کی جانب سے پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس کی صدارت چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے کی۔ وفاقی حکومت نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 45 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کر رکھی ہے، جبکہ ڈسکوز نے 8 ارب 41 کروڑ روپے کے اضافی تقاضے کیے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی سماعت کے دوران صارفین...
کافی کا شوق اب صرف روزمرہ کی عادت نہیں رہا بلکہ یہ لگژری مشروب بن چکا ہے۔ دبئی کے ایک کیفے نے دنیا کی سب سے مہنگی کافی پیش کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ جس کی قیمت 3,600 درہم (تقریباً 87,000 روپے) ہے۔ اس مہنگی کافی کے لیے استعمال ہونے والے بینز کا نام Nido 7 Geisha ہے، جو پاناما کے بارو آتش فشاں کے قریب محدود مقدار میں اگائے جاتے ہیں۔ یہ بینز Best of Panama نیلامی میں تقریباً مکمل اسکور حاصل کر چکے ہیں اور عالمی کافی شائقین کے لیے خاص اہمیت رکھتے ہیں۔ کیفے نے اس نایاب بینز کا پورا اسٹاک 2.2 ملین درہم (تقریباً 5.3 کروڑ روپے) میں خریدا ہے، اور صرف 400 کپ...
بین الاقوامی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے عندیہ دیا ہے کہ وہ جلد ہی فٹبال سے ریٹائرمنٹ اختیار کر سکتے ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو اس وقت سعودی کلب النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ رونالڈو اب تک کلب اور ملک کی سطح پر مجموعی طور پر 952 گولز اسکور کر چکے ہیں اور گزشتہ ماہ اُنہوں نے کہا تھا کہ اِن کا ہدف 1000 گول مکمل کرنے کے بعد کھیل کو خیرباد کہنا ہے۔ معروف برطانوی میزبان پیئرز مورگن کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں 40 سالہ فٹبالر نے کہا ہے کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے اور زندگی کے اگلے مرحلے کی تیاری کے لیے کھیل سے رخصت لینے کا سوچ رہے ہیں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام اور سیاسی قیدیوں بشمول بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے ہماری کوششوں کے اثرات اگلے 10 سے 15 دنوں میں ظاہر ہونا شروع ہو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں محمود مولوی، عمران اسماعیل اور فواد چودھری حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات پر زور دیتے رہے ہیں۔ اْن کا کہنا ہے کہ ہماری کوششوں کا مقصد ملک میں سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنا اور عمران خان کی رہائی کی راہ ہموار کرنا ہے، جو 2023 سے جیل میں قید ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر...
فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی، فیصل آباد ناشتہ خود لفظ کا مطلب ہے ’’روزہ توڑنا،،۔ چھ سے آٹھ گھنٹے کی طویل نیند کے بعد ہمارا جسم روزے کی حالت میں بیدار ہوتا ہے۔ اسے دن شروع کرنے کے لیے ایندھن کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہی وہ جگہ ہے جہاں ناشتہ آتا ہے ۔ یہ ضروری غذائی اجزاء اور توانائی فراہم کرتا ہے جو ہمارے جسم اور دماغ کو صبح بھر طاقت بخشتا ہے۔ اتنا ضروری ہونے کے باوجود، بہت سے لوگ مصروف نظام الاوقات، دیر سے جاگنے کے اوقات، یا صبح سویرے بھوک نہ لگنے کی وجہ سے ناشتہ چھوڑ دیتے ہیں۔ تاہم، اس اہم کھانے کو چھوڑنا تھکاوٹ، کمزور ارتکاز، موڈ میں تبدیلی، اور دن...
جاپان نے ملک کے شمالی پہاڑی علاقوں میں ریچھوں کے غیر معمولی اور ہلاکت خیز حملوں کے بعد فوجی دستے تعینات کردیے ہیں تاکہ مقامی حکام کو ریچھوں کو قابو کرنے میں مدد دی جا سکے۔ یہ کارروائی بدھ کے روز کازونو نامی قصبے میں شروع کی گئی، جو گھنے جنگلات سے گھرا ہوا ہے اور حالیہ ہفتوں میں یہاں ریچھوں کی موجودگی میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: گلوکارہ قرۃالعین بلوچ پر ریچھ کا حملہ: منتظمین اور گلگت بلتستان وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ آمنے سامنے مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو کئی ہفتوں سے ہدایت دی ہوئی ہے کہ وہ شام کے بعد گھروں سے باہر نہ نکلیں اور جنگلات کے قریب جانے سے گریز کریں کیونکہ ریچھ خوراک کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: متحدہ عرب امارات نے دبئی کو دنیا کا سب سے جدید اور دلکش شہر بنانے کے لیے 18 ارب درہم کے بڑے ترقیاتی منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دبئی کو مستقبل کے شہر کے طور پر پیش کرنے کے لیے فطرت، ٹیکنالوجی اور جدید طرزِ زندگی کو یکجا کیا جا رہا ہے۔اس منصوبے کے تحت پبلک پارکس اینڈ گرینری پروگرام کے ذریعے شہر بھر میں 630 نئے پارکس اور سبز مقامات قائم کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول اور صحت مند طرزِ زندگی میسر آسکے۔ پارکس کے ساتھ ساتھ شہری تفریح اور...
عرصہ دراز سے بدامنی اور پسماندگی کے شکار تحصیل حلیمزئی اپر مہمند میں پہلی بار لڑکیوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کا آغاز
تقریباً 2 دہائیوں تک، پاکستان کے قبائلی اضلاع (سابقہ فاٹا) دہشت گردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے عسکریت پسندی اور فوجی آپریشنز کا گڑھ رہے۔ اس دوران، تعلیمی اداروں کو نہ صرف نقصان پہنچا بلکہ انہیں جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا۔ ہیومن رائٹس واچ اور گلوبل کولیشن ٹو پروٹیکٹ ایجوکیشن فرام اٹیک (GCPEA) کی رپورٹس کے مطابق، 2006 سے 2015 کے دوران فاٹا میں 1,100 سے زیادہ سکول، جن میں زیادہ تر لڑکیوں کے ادارے تھے، دہشتگردی کی وجہ سے مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، صرف ضلع مہمند میں کم از کم 94 سکولوں کو عسکریت پسندوں نے مکمل یا جزوی طور پر تباہ کیا۔ خوف، نقل مکانی اور بنیادی ڈھانچے کی...
سٹی42: پنجاب حکومت نے سموگ کے پیش نظر شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ سموگ نگرانی و پیشگی سسٹم کے مطابق صبح 9 بجے لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 123 ریکارڈ کیا گیا جو معتدل درجے میں آتا ہے۔ تاہم، سڑکوں پر ٹریفک کے دباؤ کی وجہ سے فضائی آلودگی میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق صبح کے وقت درجہ حرارت میں کمی اور دھوئیں کے اخراج کی وجہ سے آلودگی زمین کے قریب جمع ہوتی ہے۔ آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ "کلین اینڈ گرین پنجاب" کے ویژن میں حکومت کا ساتھ دیں۔ وزیراعلیٰ...
راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو عمرہ ادائیگی کے لیے روانگی کے وقت نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روک دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخ رشید عدالت سے اجازت ملنے کے بعد عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جا رہے تھے، تاہم امیگریشن حکام نے انہیں ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود سفر کی اجازت نہیں دی۔ شیخ رشید احمد نے ایئرپورٹ ہی سے اپنے وکیل اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ نے واضح طور پر انہیں عمرے کے لیے جانے کی اجازت دی تھی اور عدالتی احکامات کی کاپی متعلقہ اداروں کو بھی پہنچا دی گئی تھی، حتیٰ کہ...
اسلام آباد (این این آئی+خبر نگار خصوصی)نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے منگل کو پاکستان کی پہلی گوگل کروم بْک اسمبلی لائن کا افتتاح کیا اور اسے ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا جس سے ڈیجیٹل آلات کی رسائی عام شہریوں کے لیے مزید آسان ہو جائے گی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ ہم ایک تاریخی موقع کا مشاہدہ کر رہے ہیں، جب ہم گوگل اور پاکستان کے درمیان بیش قیمت شراکت داری کا جشن منا رہے ہیں۔انہوں نے اس اقدام کو ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی کا ایک فیصلہ کن لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کروم بْک کی مقامی اسمبلی سے ڈیجیٹل ٹولز تک رسائی خاص طور پر تعلیمی شعبے میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلیو اکانومی پاکستانی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 ء سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، بلیو اکانومی معیشت میں انقلاب برپا کر سکتی ہے، حکومت معیشت میں بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل کر رہی ہے، بنیادی اصلاحات مستحکم ترقی کے لیے ناگزیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے ڈھائی سال میں ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں، افراط زر اور پالیسی ریٹ میں بڑی کمی آئی ہے، 3 گلوبل ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کے معاشی اقدامات کی تعریف کی ہے۔محمد اورنگزیب کا کہنا...
سٹی42: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان کے ساتھ تعلقات میں مسلسل بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ باوجود ان کی ذاتی کوشش اور پاکستان کی کوششوں کے، تعلقات میں بہتری نہیں آ سکی۔ سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے گزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ہم وہاں صرف ایک کپ چائے کے لیے گئے لیکن وہ ایک کپ چائے ہمارے لیے بہت مہنگا ثابت ہوا۔ آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا 4 ستمبر 2021 کو پی ٹی آئی کیے بانی کی وزارتِ عظمیٰ کے دوران ان کے دستِ راست جنرل فیض حمید افغان طالبان کی دعوت پر افغانستان ...
اٹک:۔ ملکی معیشت کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، ضلع اٹک کے علاقے ڈھوک سلطان میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ یہ دریافت پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے اپنے جوائنٹ وینچر پارٹنر کے ساتھ مشترکہ طور پر کی ہے۔ پی پی ایل کے مطابق ڈھوک سلطان 3 کنویں سے یومیہ 1400 بیرل خام تیل، 2.5 ملین مکعب فٹ قدرتی گیس اور 15 ٹن ایل پی جی حاصل ہونے کی توقع ہے۔ کمپنی کے بیان کے مطابق پی پی ایل اس منصوبے میں 75 فیصد حصے دار ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈھوک سلطان کنویں سے حاصل ہونے والی قدرتی گیس کو سوئی ناردرن گیس کمپنی کو فراہم کیا جائے گا، جب کہ خام تیل اٹک آئل...
اٹک(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر، ضلع اٹک میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت کر لیے گئے۔ڈھوک سلطان میں کنوؤں کی کھدائی سے 1400 بیرل یومیہ خام تیل حاصل ہوگا، کنوئیں سے روزانہ 2.5 ملین مکعب فٹ قدرتی گیس،15 ٹن ایل پی جی گیس حاصل ہوگی، کھدائی پی پی ایل نے جوائنٹ وینچر کے ساتھ کی ہے۔پی پی ایل انتظامیہ کے مطابق ڈھوک سلطان تین کنوئیں میں پی پی ایل پچھہتر فیصد کا حصہ دار ہے۔ کنوئیں سےقدرتی گیس سوئی نادرن اور خام تیل اٹک آئل ریفائنری کو فروخت کیا جائے گا۔ تیل و گیس ذخائر کی دریافت سے ملکی زرمبادلہ کی بڑی بچت ہوگی۔ 27 ویں ترمیم 1973 کے آئین کے تابوت میں...
ایسے اقدام سے گریز کیا جائے جو کشیدگی کا باعث بنے، بیرسٹر گوہر نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کردی
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم ایک خطرناک اقدام ثابت ہوسکتی ہے، اس طرح کے اقدامات سے ہر صورت گریز کرنا چاہیے۔ مزید پڑھیں: مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کیا ہے اور اس کے اثرات کیا ہوں گے؟ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالت کے اوپر ایک اور عدالت قائم کرنا آئینی اصولوں کے منافی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ آئین میں واضح طور پر درج ہے کہ کسی صوبے کے حصے میں کمی نہیں کی جا سکتی، لہٰذا ایسی کسی بھی ترمیم سے اجتناب کیا جائے جو صوبوں کے درمیان کشیدگی کا باعث بنے۔ انہوں نے بتایا کہ 2020 میں...
آئندہ 5 برسوں میں شرح خواندگی 90 فیصد تک بڑھانے اور ہر بچے کے اسکول داخلے کے لیے پرعزم ہیں: آصف علی زرداری
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمارا وژن جامع اور پائیدار ترقی ہے، آئندہ 5 برسوں میں شرح خواندگی 90 فیصد تک بڑھانے اور ہر بچے کے اسکول داخلے کے لیے پرعزم ہیں۔اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس سے خطاب کے دوران صدرِ مملکت آصف زرداری نے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد پر قطر کی بصیرت افروز قیادت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، قطر میں اسرائیلی جارحیت کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں۔آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ اجلاس سماجی انصاف، مساوات اور انسانی وقار کے لیے عزم کا اظہار کرتا ہے، ہم ایک ایسی دنیا چاہتے ہیں جہاں سماجی ہم آہنگی، مساوات، یکجہتی اور انسانی حقوق کا احترام ہو۔آصف زرداری...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے اور بلیو اکانومی ملکی معیشت کےلیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو 2025 سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا معاشی استحکام کے لیے ڈھائی سال میں ٹھوس اقدامات کئے گئے، تین گلوبل ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کے معاشی اقدامات کی تعریف کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کراچی، گوادر اور پورٹ قاسم کی بندرگاہوں کو جدید بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، بلیو اکانومی پاکستانی معیشت کے لیے...
سپریم کورٹ کی عمارت میں منگل کے روز اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب بیسمنٹ میں واقع کینٹین کے قریب اے سی گیس پلانٹ میں اچانک دھماکا ہوگیا۔ دھماکے کی آواز سے پوری عمارت لرز اٹھی اور سپریم کورٹ میں موجود وکلا، عملہ اور دیگر افراد حفاظتی طور پر عمارت سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو اور سیکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر عمارت کو گھیرے میں لے لیا اور متاثرہ حصے کو سیل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکا اے سی گیس پلانٹ میں گیس لیکیج کے باعث پیش آیا، تاہم حتمی وجہ...
پنجاب میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار، خرید و فروخت یا کسی بھی طرح کے نقصان پہنچانے والوں کے خلاف اب سخت کارروائی کی جائے گی۔ نئے قانون کے تحت نہ صرف شکار شدہ جانور یا پرندے کا محکمانہ معاوضہ ادا کرنا ہوگا بلکہ شکار کے دوران استعمال ہونے والی گاڑی، موٹر سائیکل، اسلحہ یا دیگر آلات پر بھی بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ تاہم ماہرینِ جنگلی حیات نے وائلڈ لائف ایکٹ میں کی گئی حالیہ ترامیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان تبدیلیوں سے تحفظِ جنگلی حیات کے بجائے نقصان کا اندیشہ ہے۔ ماہر جنگلی حیات اور سابق اعزازی گیم وارڈن بدر منیر نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، سینئر وزیر...
’’ فرصت ہی نہیں ملتی‘‘ آج کل جیسے دیکھو ، یہی رونا ہے۔ فرصت ہی نہیں، دو گھڑی آرام کی بھی۔ عدیمی الفرصتی کا ایسا بہانہ، کہ نہ ملنے کا شکوہ کیا، تو سننے کو ملا ’’کہ یہاں تو سر کھجانے کی بھی فرصت نہیں اور آپ ملنے کی بات کرتے ہیں۔‘‘ ہمیں تو اب یہ محسوس ہونے لگا ہے گویا یہ سب کا تکیہ کلام ہی بن گیا ہے کہ ہر زبان پر ایک ہی جملہ سننے کو مل رہا ہے کہ ’’ہمیں فرصت ہی نہیں ملتی۔‘‘ ارے بھئی یہ فرصت کس چڑیا کا نام ہے جو آپ کے ہاتھ نہیں آرہی۔کبھی تو یہ ہر گھرمیں بڑے آرام سے اڑتی، چہچہاتی نظر آتی تھی لیکن جوں جوں وقت گزرتا...
تاجکستان نے آینی ایئر بیس کا مکمل کنٹرول انڈیا سے واپس لے لیا ہے، جس کے ساتھ ہی بھارت کی تاجکستان میں تقریباً 20 سالہ عسکری موجودگی کا اختتام ہوگیا۔ یہ فیصلہ خطے میں روس اور چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کے تناظر میں ایک اہم موڑ کی حیثیت رکھتا ہے، بھارتی کانگریس نے اسے ملک کے لیے اسٹریٹجک دھچکا قرار دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی فوج سیاست اور سیاسی قیادت عسکریت میں مشغول ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا بھارت کے لیے آینی ایئر بیس کا نقصان صرف ایک لاجسٹک معاملہ نہیں بلکہ اس کی علاقائی اسٹریٹجک رسائی میں نمایاں کمی کی علامت ہے۔ یہ اڈہ افغانستان اور وسطی ایشیائی خطے میں نگرانی کے لیے انتہائی اہم سمجھا...
نارووال (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جس جذبے سے ہماری افواج دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ دے رہی ہیں، ملکی معاشی بہتری کے لیے کردار ادا نہ کیا تویہ فورسز کی قربانیوں کے صلے میں ان سے زیادتی ہوگی۔ احسن اقبال نے نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ ملک میں بجلی، گیس اور توانائی کے بحران پر قابو پائیں۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ معشیت بہتر ہوتے ہی بجلی کے شعبے میں نرخوں میں کمی کو ممکن بنائیں گے، گیس کی قیمتیں بھی کم کرنا ہوں گی۔ ساتھ ہی وزیراعظم اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251103-2-2 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)میئر حیدرآباد کاشف علی شورو کی شہر میں ڈینگی کی روک تھام کے سلسلے میں بلدیہ اعلی حیدرآباد کے شعبہ ملیریا کی جانب سے ضلع کے 9 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کی حدود میں آنے والے علاقوں میں جاری فیومیگیشن مہم کو مزید تیز اور موثر بنانے کے حوالے سے بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد اقدامات تیز کردیئے ہیں اور اسپرے کی نئی مشینوں کی خریداری کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ جات سے عملے کی شعبہ ملیریا میں تعیناتی کرکے ویکسینیٹرز کی تعدا د میں اضافہ کردیا گیا ہے،تمام تعلقہ سٹی، لطیف آباد، قاسم آباد اور رورل پر مشتمل 9 ٹاؤنز میں عوام الناس کو ڈینگی سے بچانے اورمہم کو موثر بنانے کیلئے بلدیہ اعلیٰ کے مختلف افسران و...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی حالیہ تحقیق کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ شہر میں چلنے والی ہر پانچ میں سے ایک بھاری ٹرانسپورٹ گاڑی قومی ماحولیاتی اخراج کے معیار کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ یہ نتیجہ وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی کوآرڈینیشن کے تحت کام کرنے والے وفاقی ادارہ برائے تحفظِ ماحولیات (پاک ای پی اے) کی تازہ رپورٹ میں پیش کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: مریم نواز کے ماحولیاتی آلودگی کے لیے اقدامات: ’عثمان بزدار کی حکومت میں ایسا کچھ دیکھنے کو ملا ہے؟‘ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی، صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ اور سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ اسلام آباد میں فضائی آلودگی کی صورتحال کو...
نارووال (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نےکہا ہے کہ جس جذبے سے ہماری افواج دہشت گردی کےخلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ دے رہی ہیں، ملکی معاشی بہتری کے لیے کردار ادا نہ کیا تویہ فورسز کی قربانیوں کے صلے میں ان سے زیادتی ہوگی۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، ہمیں بھرپور جذبے سے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنا ہے، حکومت کی کوشش ہےکہ ملک میں بجلی، گیس اور توانائی کے بحران پر قابو پائیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہمیں حکومت ملی تھی تو اُس وقت معیشت سمیت تمام شعبہ جات تباہ حال تھے،...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔ بابر اعظم نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا۔گزشتہ روز کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا، شاندار کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ یہ مئی 2024 کے بعد پہلا موقع تھا جب بابر اعظم نے بین الاقوامی میچ...
تہران : ایران نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ یورینیم کی افزودگی کو روکیں گے اور نہ ہی اپنے میزائل پروگرام پر کوئی مذاکرات کریں گے۔ ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے کوئی نیا حملہ کیا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ ایران انٹرنیشنل کے مطابق عباس عراقچی نے الجزیرہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران نے جون میں اسرائیل کے ساتھ ہونے والی جنگ کو مؤثر انداز میں سنبھالا اور اسے خطے میں پھیلنے سے روکا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی نئی جارحیت کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اگر لڑائی دوبارہ شروع ہوئی تو اسرائیل کو ایک اور شکست کا...
ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ریاض سیزن کے تحت بین الاقوامی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مختلف ممالک کے ثقافتی ہفتوں کا آغاز ہو گیا۔ منسٹری آف میڈیا اور ریاض سیزن کے باہمی اشتراک سے منعقد ہونے والے اس رنگا رنگ ایونٹ میں دنیا کے مختلف خطوں کی ثقافتوں کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ سویدی پارک میں 2 نومبر سے 10 دسمبر تک جاری رہنے والے اس سلسلے میں بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، سوڈان، مصر، شام، انڈونیشیا، فلپائن سمیت دیگر ممالک کے ثقافتی ویک منائے جائیں گے۔ ان ہفتوں میں متعلقہ ممالک کے روایتی رقص، موسیقی، دستکاری، لباس اور کھانوں کو پیش کیا جائے گا، جبکہ ان ممالک کے معروف فنکار بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر نو شہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ڈینگی وائرس سے بچاؤ، کنٹرول اور آگاہی مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام قادر چانڈیو، ڈی ایم پی پی ایچ آئی محسن علی عباسی، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے ڈینگی وائرس ڈاکٹر عبدالستار، تمام میونسپل اور ٹاؤن کمیٹیوں کے افسران، صحت، تعلیم، ریونیو، لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ صحت کے ساتھ دیگر متعلقہ افسران اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لیے اسپرے...
ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ ڈپریشن ایک ایسی بیماری ہے جوکسی کو بھی ہو سکتی ہے۔ اس سے مراد ہے کہ اگر آپ کا روزمرہ کے کاموں میں دل نہیں لگتا، آپ بہت اداس، مایوس اور بے زار رہتے ہیں یا گھبراہٹ، بے بسی، بے چینی آپ پر سوار ہے تو آپ ڈپریشن کا شکار ہیں۔ ڈپریشن ایک ایسا مرض ہے جس کا تعلق ہمارے مسائل سے لے کر ہماری صحت سے جڑا ہے۔ اس کے مریض معمولی سے مسائل کو بھی بڑے اورخوفناک تصور کرتے ہیں یا انھیں ایسا مایوس ہوتا ہے کہ جیسے ایک عام سا مسئلہ اس قدر عظیم اور مشکل ہے جو ان کے لیے مشکلات کھڑی کر رہا ہے اور اسی وجہ سے وہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)جسارت میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ٹیم جسارت ڈیجیٹل میڈیا کے اعزاز میں گزشتہ روز جسارت کے دفتر میں تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی منتظم اعلیٰ جسارت ڈاکٹر عبد الواسع اور مدیر اعلیٰ شاہنواز فاروقی تھے۔تقریب پذیرائی سے جسارت کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید طاہر اکبر، اسائمنٹ ایڈیٹر محمد عرفان احمد ، کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سابق صدر حامد الر حمن اعوان ،جسارت ویب کے انچارج سید نذیر الحسن اور معروف تجزیہ کار ندیم مولوی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔تقریب میں جسارت ڈیجیٹل ٹیم کے ان تمام افراد کو حسن کارکردگی کا سرٹیفیکٹس اور نقد انعامات سے نوازا گیا جنہوں نے جسارت ڈیجیٹل میڈیا کے لیے اچھی کارکردگی...
کلیولینڈ کلینک کے ماہرین کی جانب سے کی گئی ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکا کی آبادی کا تقریباً 5 فیصد حصہ یعنی قریب 1 کروڑ 70 لاکھ افراد، ایسے جینیاتی تغیرات (میوٹیشنز) کے حامل ہیں جو کینسر کے خطرات کو بڑھا سکتے ہیں اور یہ لوگ اپنی حالت سے لاعلم ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ایک بلڈ ٹیسٹ سے 50 اقسام کے کینسر کی تشخیص ابتدائی اسٹیج پر ہی ممکن ہوگئی ریسرچ جرنل جے اے ایم اے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ جینیاتی تبدیلیاں محض ان افراد تک محدود نہیں جو کینسر کی خاندانی ہسٹری رکھتے ہیں، بلکہ بڑی تعداد ایسے لوگوں کی بھی ہے جو بظاہر خطرے کی فہرست میں...
لاہور: پنجاب کا دارالحکومت پہلے ہی فضائی آلودگی کے شدید بحران سے دوچار ہے مگر حیران کن طور پر شہر کی صفائی کے لیے چلنے والا ’’ستھرا پنجاب پروگرام‘‘ خود اس آلودگی میں اضافہ کر رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت لاہور کی گلیوں، محلوں اور شاہراہوں سے کوڑا اٹھانے کے لیے 28 ہزار سے زائد گاڑیاں استعمال کی جارہی ہیں جو زمین کو تو صاف کرتی ہیں مگر فضا کو مزید آلودہ بنا رہی ہیں۔ اربن یونٹ کی 2023 کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی فضائی آلودگی میں سب سے بڑا حصہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کا ہے جو مجموعی آلودگی کا تقریباً 39 فیصد بنتا ہے۔ حکومت ایک طرف دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے اور...
افغان شہریوں کی واپسی کے لیے خیبر میں طورخم سرحد آج کھولی جائے گی، امیگریشن اور کسٹم عملے کو صبح 7 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد راؤ کے مطابق سرحد دو طرفہ تجارت کے لیے بدستور بند رہے گی۔ واضح رہے کہ پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم سرحدی گزرگاہ 20 اکتوبر سے ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے۔
ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے ریگولرائزیشن آف سروس ایکٹ 2018 کو منسوخ کر دیا ہے، جس کے بعد نئے بھرتی ہونے والے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر ہونے کے باوجود پنشن کا حق نہیں ہوگا۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب نئی محکمانہ بھرتیاں بیسک پے اسکیل کے بجائے یکمشت پے پیکیج پر کی جائیں گی۔ یہ فیصلہ سرکاری خزانے پر پنشن کی مد میں مالی بوجھ کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ جو اقدامات 2018 کے قانون کے تحت پہلے ہو چکے ہیں، وہ برقرار رہیں گے۔ پنجاب : لاؤڈ سپیکر ایکٹ سختی سے نافذ کرنے کا فیصلہ پنجاب حکومت نے اس مقصد کے لیے نیا آرڈیننس...
ضلع خیبر میں طورخم سرحدی گزرگاہ افغان شہریوں کی واپسی کے لیے آج کھول دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد راؤ کے مطابق امیگریشن اور کسٹم کے عملے کو صبح 7 بجے طلب کیا گیا تاہم دوطرفہ تجارت کے لیے طورخم بارڈر بدستور بند رہے گا۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم سرحدی گزرگاہ 20 اکتوبر سے ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے۔وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے بھی گزشتہ روز کہا تھا تجارت کے لیے پاک افغان سرحدیں کھولنے کافیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
رینجرز نے لیاری کینگ وار کے کارندے کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) کا جرائم کی روک تھام کے لیے آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے نیاآباد سے دورانِ اسنیپ چیکنگ لیاری گینگ وار (وصی اللہ لاکھوگروپ) سے تعلق رکھنے والے ملزم تنویرعرف ولری ولد فقیر محمد کو گر فتارکر لیا۔ ابتدائی تفیش کے مطابق ملزم موسٰی لین لیاری میں ایک بلڈر کو بھتے کی پرچی دینے میں ملوث ہے۔ ملزم جنوری 2025 میں پولیس مقابلے میں مطلوب تھا جس کی ایف آئی آر تھانہ پاک کالونی میں درج ہے۔ ملزم کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے خلاف بھی تھانہ پاک کالونی میں...
تہران: ایران نے امریکا کے دوبارہ ایٹمی تجربات شروع کرنے کے فیصلے کو دنیا کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ واشنگٹن کا یہ اقدام نہ صرف غیر ذمے دارانہ ہے بلکہ عالمی استحکام کے لیے براہِ راست خطرہ بھی پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا ملک جو پہلے ہی ہزاروں ایٹمی ہتھیار رکھتا ہے، جب دوبارہ تجربات کی راہ اختیار کرتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا کو ایک نئے خطرناک دوڑ کی جانب دھکیلا جا رہا ہے۔ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا اپنے عسکری مفادات کے لیے عالمی قوانین اور عدمِ پھیلاؤ کے معاہدوں کو مسلسل...
طورخم سرحدی گزرگاہ کو آج سے افغان شہریوں کی واپسی کے لیے کھول دیا جائے گیا، مگر دوطرفہ تجارتی آمدورفت ابھی بند رہے گی، اسی پس منظر میں وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے خبردار کیا ہے کہ سرحدی خلاف ورزی کی صورت میں پاکستان کا جوابی ردِ عمل پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگا اور افغانستان کے ساتھ طے شدہ میکانزم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:کالعدم ٹی ٹی پی کے لوگ طالبان حکومت میں شامل ہیں، وزیرِ دفاع خواجہ آصف میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع خیبر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق طورخم بارڈر آج سے افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے کھول دیا جائیگا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق امیگریشن اور کسٹم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کی ہدایت پر گلبرگ ٹاؤن میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے اسپرے مہم کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ آج گلبرگ ٹاؤن کی جانب سے یو سی 3 میں اسپرے کیا جائے گا۔ مہم کا افتتاح چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی سربراہی میں کیا گیا۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ، ڈائریکٹر ایڈمن محمد علی اور ڈائریکٹر سینی ٹیشن وقار احمد بھی موجود تھے۔ چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ اسپرے مہم کا مقصد عوام کو ڈینگی اور ملیریا جیسے موذی امراض سے محفوظ رکھنا ہے۔ یہ کراچی کے عوام کا حق ہے کہ ان کو بنیادی سہولتیں ان کے گھر کی دہلیز تک میسر کی جائیں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کو2 دہائیوں بعد سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کے لیے کامیاب بولیاں موصول ہوئی ہیں، پہلے فیز میں تقریباً 8 کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی جبکہ سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے انرجی سیکورٹی اور مقامی ذخائر کی ڈیولپمنٹ وژن کے عین مطابق 20 سال بعد پاکستان کے آف شور تیل و گیس ذخائر میں بڑی کامیابی ملی ہے۔ اعلامیے کے مطابق آف شور میں تیل و گیس کی 23 بلاکس کی کامیاب بولیاں موصول ہوئی ہیں۔کامیاب بڈنگ راؤنڈ پاکستانی معیشت کے لیے بہترین ثابت ہو گا، انڈس اور مکران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)سندھ حکومت کی ڈینگی ملیریا کے حوالے سے ہنگامی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کشمور آغا شیر زمان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سید اعجاز علی شاہ کی جانب اور ملیریا فوکل پرسن ڈاکٹر یوسف نوناری کے تعاون سے ضلع کے تمام بڑے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی پر قابو پانے اور نگرانی کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ تعلقہ اسپتالوں اور آر ایچ سی مراکز میں 8 خصوصی ڈینگی وارڈ قائم کیے گئے ہیں جہاں 17 بستر فراہم کیے گئے ہیں۔ پرائیوٹ اور سرکاری لیبارٹریز بھی روزانہ کی بنیاد پر ضلع میں ڈینگی کے تصدیق شدہ کیسز کا ڈیٹا اکٹھا کر رہی ہیں۔ 28 اکتوبر سے اب تک ڈینگی کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: دو دہائیوں بعد پاکستان کے سمندری علاقوں میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق آف شور ایکسپلوریشن کے لیے کامیاب بولیاں موصول ہو گئی ہیں۔اعلامیے کے مطابق لائسنسز کے پہلے مرحلے میں تقریباً 80 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی، جبکہ ڈرلنگ کے دوران یہ سرمایہ کاری بڑھ کر 1 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔پیٹرولیم ڈویژن نے بتایا کہ 23 بلاکس کے لیے کامیاب بولیاں موصول ہوئیں، جو تقریباً 53 ہزار 510 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہیں۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ انڈس اور مکران بیسن میں بیک وقت ایکسپلوریشن کی حکمتِ عملی مؤثر ثابت ہوئی ہے، جو پاکستانی معیشت...
بحرین میں منعقدہ ایشین یوتھ گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد پاکستان ریسلنگ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، جہاں لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ استقبال کے موقع پر ریسلنگ فیڈریشن کے عہدیداران، کوچز اور ساتھی ریسلرز نے کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ پاکستان کے نوجوان ریسلر حسن علی نے 70 کلوگرام کیٹیگری میں بیچ ریسلنگ کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے برانز میڈل اپنے نام کیا، جبکہ عبدالرحمان نے 80 کلوگرام کیٹیگری میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ صدر ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستار نے کہا کہ ایشین یوتھ گیمز میں برانز میڈل حاصل کرنا ایک بڑی کامیابی ہے اور یہ فخر...
ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی دعوت پر 29 اکتوبر کو ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی اور اس موقع پر ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی جس کے اختتام پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری کے مشترکہ فریم ورک کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس کے نتائج پر دونوں طرف سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ وزیراعظم کے دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون پر تبادلۂ خیال ہوا۔ دفترِ خارجہ کے بقول دورے کے اختتام پر...
فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ رواں سال صوبۂ سندھ میں 22 لاکھ ایکڑ اراضی پر گندم کی کاشت کی جائے گی۔کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں گندم کے آبادگاروں کے لیے سپورٹ پروگرام پر اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ سندھ حکومت نے گندم کی پیداوار میں اضافے کے لیے 55 ارب روپے کا خصوصی پیکیج منظور کیا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ گندم کی بوائی شروع ہو چکی ہے اور اس کے لیے یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی بروقت فراہمی نہایت ضروری ہے، 4 لاکھ 12 ہزار چھوٹے کاشتکاروں کو یوریا اور ڈی اے پی کھاد فراہم کی جا رہی ہے تاکہ بروقت...
واشنگٹن: امریکا میں جاری سرکاری شٹ ڈاؤن کے باعث تقریباً 4 کروڑ 20 لاکھ شہریوں کے خوراکی امدادی پروگرام سے محروم ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، کیونکہ وفاقی حکومت کے پاس فنڈز تیزی سے ختم ہو رہے ہیں اور کانگریس میں ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز کے درمیان تعطل برقرار ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ہفتے سے امریکی فوڈ امدادی پروگرام ’سپلیمنٹل نیوٹریشن اسسٹنس پروگرام‘ (SNAP) کی فنڈنگ ختم ہونا شروع ہو جائے گی، جسے عام طور پر "فوڈ اسٹامپس" کہا جاتا ہے۔ امریکی محکمہ زراعت (USDA) نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہنگامی فنڈز استعمال نہیں کرے گا، جس سے نومبر کے جزوی فوائد کی ادائیگی ممکن ہو سکتی تھی۔ ڈیموکریٹس نے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا...
بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں ناگالینڈ، منی پور اور آسام میں علیحدگی کی تحریکیں ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہیں۔ ناگالینڈ نیشنلسٹ موومنٹ کے سربراہ تھونگالینگ میووہ نے بھارتی افواج کے بڑھتے ہوئے مظالم اور ثقافتی دباؤ کے خلاف سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی آزادی کی جدوجہد کبھی رکے گی نہیں۔ تھونگالینگ میووہ نے بھارتی حکومت اور افواج کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے موقف پر ڈٹے رہیں گے اور کبھی بھارت کے آگے سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ناگالینڈ کے عوام پر منظم ظلم و جبر روا رکھا جا رہا ہے جبکہ دہلی حکومت ریاست کی شناخت، ثقافت اور خودمختاری کو ختم کرنے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کھیرا ایک تازگی بخش اور کم کیلوریز والا غذائی جزو ہے جو اپنی غذائیت، اینٹی آکسیڈنٹس اور صحت بخش خصوصیات کے باعث انسانی جسم کے لیے نہایت مفید سمجھا جاتا ہے، یہ نہ صرف خون میں شکر کی مقدار متوازن رکھنے اور قبض سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے بلکہ وزن کو قابو میں رکھنے کے لیے بھی مؤثر غذا ہے۔امریکی ویب سائٹ ہیلتھ لائن کے مطابق کھیرے میں کیلوریز کم مگر ضروری وٹامنز اور معدنیات کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ ایک درمیانے سائز (تقریباً 301 گرام) کے چھلکے سمیت کھیرے میں صرف 45 کیلوریز، 0.3 گرام چکنائی، 11 گرام کاربوہائیڈریٹس، 2 گرام پروٹین اور 1.5 گرام فائبر موجود ہوتا ہے، جبکہ اس میں وٹامن سی، وٹامن کے،...
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے ویٹی کن سٹی میں کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو سے ملاقات کی جس میں بین المذاہب ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق ویٹی کن سٹی میں ہونے والی ملاقات میں دنیا میں امن، مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے، پیغام پاکستان کے پھیلاؤ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دنیا بھر سے علما، مذہبی اسکالرز اور دیگر مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کی۔چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمے کے ذریعے دنیا کو امن کی طرف لے جانے کی ضرورت پر زور دیا اور پرُتشدد رویوں کو...
اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے لاہور کے اردگرد جنگل نما حد بندی کی جائے گی۔ پنجاب حکومت کا لنگز آف لاہور منصوبہ دنیا میں اپنی مثال قائم کرنے کو تیار ہے۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق منصوبے کے تحت تقریباً 48 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے، پی ایچ اے لاہور لنگز آف لاہور منصوبہ مکمل کرے گا، لاہور کی جنگل نما حد بندی کی کل لمبائی 112 کلومیٹر اور رقبہ 1711 ایکڑ ہوگا۔ رنگ فاریسٹیشن منصوبہ تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 1210 ایکڑ اراضی پر 59 کلو میٹر لمبا رنگ فاریسٹ بنایا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں 31 جبکہ تیسرے میں 22 کلو میٹر رنگ فارسٹیشن کی جائے گی۔...
سعودی عرب میں صحت عامہ کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دینے کے لیے ’علاج سے بڑھ کر احتیاط‘ کے اصول کو بنیاد بنایا جا رہا ہے۔ ریاض میں جاری 8ویں عالمی ہیلتھ کانفرنس کے دوران ماہرینِ صحت، سرمایہ کاروں اور فیصلہ سازوں نے اس حکمتِ عملی پر تفصیلی گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں ‘جینیاتی و خلیاتی علاج ساز فیکٹری’ کا افتتاح، طبی تحقیق میں سنگِ میل یہ 4 روزہ ’گلوبل ہیلتھ ایکزیبیشن‘ 27 سے 30 اکتوبر تک ریاض میں منعقد ہو رہی ہے، جس میں مملکت کے مستقبل کے صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کی جا رہی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیکل سینٹر...
پاکستان کی دو سرکاری گیس کمپنیاں، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے مالی سال 2025-26 کے لیے گیس کی مقررہ قیمتوں میں نمایاں اضافہ مانگ لیا ہے۔ دونوں کمپنیوں نے مجموعی طور پر 77 ارب روپے سے زائد کے خسارے کو پورا کرنے کے لیے اوگرا سے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کے خدشات پر اوگرا نے وضاحت کردی اوگرا کو جمع کرائی گئی درخواستوں میں سوئی ناردرن نے فی ایم ایم بی ٹی یو 189 روپے اضافے کی سفارش کی ہے، جس سے اس کی اوسط مقررہ قیمت ایک ہزار 955 روپے 50 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو جائے گی، جو...
سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آج تاج حیدر پل کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، اس پل سے کورنگی کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج تاج حیدر پل کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اس پل سے کورنگی کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے دس دن اس پل کو ون وے چلایا جائے گا، پرانے جام صادق پل کو بھی توڑ کر اس سے بڑا پل بنایا جائے گا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں بسز کے مزید روٹس شروع کیے جائیں گے، شاہراہ بھٹو کا دسمبرمیں آخری فیز بھی مکمل ہوجائے گا، کراچی میں ٹریفک کا بہت بڑا چیلنج ہے، شاہراہ بھٹو بننے سے کراچی کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251029-01-21 اسلام آباد(نمائندہ جسارت) سردیوں کی آمد پر سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا میں درخواست جمع کرادی۔ سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 125روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی گئی۔گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست رواں مالی سال کے لیے کی گئی۔سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1783 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔اوگرا 11 نومبر کو کراچی میں عوامی سماعت کرے گا۔ سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : گیس مہنگی ہونے کا امکان، سردیوں کی آمد پر عوام کو مہنگائی کا نیا تحفہ دینے کی تیاریاں، گیس صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 125روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہونے کا امکان۔سردیوں کی آمد پر سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا میں درخواست جمع کروا دی۔ سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 125روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی گئی۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست رواں مالی سال کے لیے کی گئی۔ سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1783 روپے 96...
استنبول میں پاک افغان مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔ استنبول میں مذاکرات دوحہ مذاکرات کا تسلسل ہیں جو 18 اور 19 اکتوبر کو ہوئے تھے۔ دوحہ میں فوری جنگ بندی پرر اتفاق ہوا تھا۔ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے لیے مکینزم کی تجویز دی گئی تھی ، سرحد پر امن اور استحکام کو دیرپا بنانے کے لیے استنبول میں 25 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ ترکی اور قطر پاک افغان مذاکرات میں بطور ثالث شریک ہیں۔ دوحہ میں افغان وفد کی سربراہی وزیر دفاع ملا یعقوب مجاہد نے کی تھی ۔ استنبول کے لیے طالبان وفد کی قیادت ڈپٹی انٹیریئر منسٹر رحمت اللہ نجیب کر رہے ہیں۔ ان کے علاوہ وفد میں سہیل شاہین، انس حقانی، نور احمد...
سٹی42: موسمی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے باعث سانس اور جلد کے امراض میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے لگا ہے۔ معروف ماہرِ طب پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہو چکا ہے، جس کے باعث شہریوں کی صحت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ پروفیسر جاوید اکرم نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ بزرگ افراد اور بچے فضائی آلودگی سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں جبکہ پہلے سے بیمار افراد کے لیے یہ آلودگی انتہائی مہلک ثابت ہو سکتی ہے۔ لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر ان کا کہنا تھا کہ شہری کھلی فضا میں نکلتے وقت لازمی...
جسٹس جہانگیری ڈگری کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس جہانگیری ڈگری کیس کی سماعت کرنے والا دو رکنی بنچ ٹوٹ گیا۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے بنچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی۔ یہ بھی پڑھیے: جعلی ڈگری کیس: جسٹس جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا کیس کی سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل بنچ کر رہا تھا۔ سماعت کے دوران اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی کیس میں فریق بننے کی متفرق درخواست مقرر تھی۔ دورانِ سماعت جسٹس خادم حسین سومرو نے کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے خود کو بنچ سے الگ کر لیا۔ جسٹس خادم حسین سومرو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی سندھ اور بلوچستان کے عوام کے لیے مہنگائی کا ایک اور طوفان سر اٹھانے کو تیار ہے۔نجی ٹی وی کی رپورت کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کی باضابطہ درخواست اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) کو جمع کرا دی ہے۔ کمپنی نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران گیس کی قیمتوں میں 125 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے، جس کے بغیر ادارے کے اخراجات اور نظام کی بحالی ممکن نہیں۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق اس وقت گیس کی ترسیل اور پیداوار کے اخراجات میں مسلسل اضافہ دیکھا جا...
خیبر پختونخوا کے سابق مشیرِ اطلاعات اور رہنما بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ دوحا اور استنبول مذاکرات میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی نہ ہونا انتہائی قابلِ افسوس اور وفاقی حکومت کی بدنیتی کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن صوبہ ہے اور افغانستان کے ساتھ جاری کشیدگی کا سب سے زیادہ اثر اور نقصان اسی صوبے کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ مزید پڑھیں: استنبول مذاکرات کا تیسرا دور 18 گھنٹے جاری رہنے کے بعد ناکام، افغان وفد کا مؤقف بار بار تبدیل، بہتر نتائج کے لیے کوششیں جاری ڈاکٹر سیف کے مطابق، جعلی وفاقی حکومت قومی سلامتی جیسے حساس مسئلے پر بھی سیاست سے باز نہیں آ رہی۔ خیبر...
سردیوں کی آمد پر سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا میں درخواست جمع کروا دی۔ سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 125روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی گئی۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست رواں مالی سال کے لیے کی گئی۔ سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1783 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اوگرا 11 نومبر کو کراچی میں عوامی سماعت کرے گا۔
ویب ڈیسک :سردیوں کی آمد پر سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا میں درخواست جمع کروا دی۔ سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 125روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی گئی۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست رواں مالی سال کے لیے کی گئی۔ سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1783 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ اوگرا 11 نومبر کو کراچی میں عوامی سماعت کرے گا۔
اسلام آباد: سردیوں کی آمد پر سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا میں درخواست جمع کروا دی۔ سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 125روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی گئی۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست رواں مالی سال کے لیے کی گئی۔ سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1783 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اوگرا 11 نومبر کو کراچی میں عوامی سماعت کرے گا۔
مائیکروسافٹ ٹیمز میں حاضری کا نیا فیچر، پاکستان میں ہائبرڈ ورک کلچر کے لیے گیم چینجر یا پرائیویسی چیلنج؟
مائیکروسافٹ ٹیمز نے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کرلی ہے جو ملازمین کا کام کی جگہ کا اسٹیٹس خودکار طور پر اپ ڈیٹ کرے گا مثلاً جب کسی ملازم کا آلہ کمپنی کے مخصوص وائی فائی نیٹ ورک سے جڑ جائے تو اس کا اسٹیٹس ’in the office‘ میں تبدیل ہو جائے گا۔ یہ فیچر اداروں کو ہائبرڈ ورک ماڈلز میں سہولت فراہم کرے گا، تاکہ دفتر یا ریموٹ ورکنگ کی نگرانی زیادہ منظم ہو سکے۔ تاہم ماہرین کے مطابق یہ نیا نظام ملازمین کی پرائیویسی سے متعلق اہم سوالات بھی اٹھا رہا ہے۔ مزید پڑھیں: ’اسکائپ‘ 22 سال بعد بند، ایک عہد کا اختتام مائیکروسافٹ کے مطابق یہ فیچر فی الحال پری ویو مرحلے میں ہے اور اسے...
اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ امریکی منصوبے کے تحت غزہ میں ترک فوج کی موجودگی کو قبول نہیں کرے گا۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہنگری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈیون سار کا کہنا تھا کہ جو ممالک غزہ میں اپنی فوج بھیجنے کے لیے تیار ہیں انہیں کم ازکم اسرائیل کے ساتھ منصفانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اردوان کی قیادت میں ترکیے نے اسرائیل کے خلاف دشمنی کا رویہ رکھا ہے، اس لیے ہمارے لیے یہ قابل قبول نہیں کہ ہم ان کی مسلح افواج کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے دیں، ہم اس پر متفق نہیں ہوں گے اور ہم نے اپنے امریکی دوستوں کو...
متحدہ عرب امارات میں آن لائن خریداری کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے۔ ویزا اور ماسٹر کارڈ نے ایسے جدید نظام متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو مصنوعی ذہانت کے ذریعے صارفین کی جانب سے خودکار طور پر محفوظ طریقے سے اور مقررہ حدود میں خریداری اور ادائیگی کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: 5 پیشے جن میں اے آئی انسانوں سے بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے یہ نیا رجحان ‘ایجنٹک کامرس’ کہلاتا ہے، جس میں تصدیق شدہ اے آئی ایجنٹس صارف کی اجازت سے ان کی جگہ خریداری کرتے ہیں۔ ویزا کا ‘انٹیلیجنٹ کامرس’ اور ماسٹر کارڈ کا ‘ایجنٹ پے’ اسی ٹیکنالوجی پر مبنی ہیں۔ صارف اپنے اے آئی اسسٹنٹ کو صرف ایک ہدایت دیتا ہے، جیسے...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے انصاف کی فراہمی کے نظام میں بڑے پیمانے پر بہتری کے دعوؤں کے باوجود قانونی ذہنوں کی اکثریت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے ایک سالہ دور میں عدلیہ کی کارکردگی سے متاثر نہیں اور اس پر عدم اعتماد کا اظہار کر رہی ہے۔ اتوار کو سپریم کورٹ کی کارکردگی کو درست ثابت کرنے کے لیے مختلف ڈیٹا سامنے لایا گیا۔ چیف جسٹس نے ایک سال کے دوران ججوں، وکلا اور وفاقی حکومت کی ان کی ثابت قدمی اور تعاون کی بنا پر تعریف کی ہے۔ تاہم، سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق محمود کھوکھر کا کہنا ہے کہ پریس ریلیز آئینی اختیار کے بجائے ادارہ جاتی کمزوری کی علامت...
پاکستان نے ایشین یوتھ گیمز کے بوائز والی بال ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں چین کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ ایسا اسپورٹس سٹی میں کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس نے محض 53 منٹ میں چین کو سیدھے سیٹس (25-12، 25-13، 25-17) سے شکست دی۔ یہ بھی پڑھیں: نیپال ایشین گیمز میں پاکستانی ریسلر سمیر علی نے سلور میڈل جیت لیا پاکستان نے اس سے قبل منگولیا، میزبان بحرین اور ازبکستان کو بھی یکطرفہ مقابلوں میں ہرایا تھا، جبکہ سعودی عرب کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 3-1 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس میچ میں خضر حیات، محمد یحییٰ اور محمد انس نمایاں کھلاڑی رہے۔ View this post on Instagram ...