2025-11-24@18:31:50 GMT
تلاش کی گنتی: 1822

«لیے گیس»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 03 اکتوبر 2025ء) ہیٹی میں مسلح گروہ مزید علاقوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور شہریوں کے لیے خوف کا ماحول برقرار ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس تشدد کو روکنے اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے ملک میں ایک نئی فورس تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مسلح جتھوں کی سرکوبی کرنے والی اس فورس (جی ایس ایف) کے بارے میں چند اہم حقائق درج ذیل ہیں۔یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے منظور شدہ ایک نئی کثیر الملکی فورس ہے جو مسلح گروہوں کے خلاف کام کرے گی۔یہ فورس 5,550 اہلکاروں پر مشتمل ہو گی اور ابتداً 12 ماہ تک ذمہ داریاں انجام...
    وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر آزاد کشمیر میں مذاکراتی عمل تیزی سے آگے بڑھنے لگا ہے جس کے نتیجے میں خطے میں امن و سکون کی فضا قائم ہوگئی ہے۔ حکومتِ پاکستان کی اعلیٰ سطحی مذاکراتی کمیٹی اس وقت مظفرآباد میں موجود ہے اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ بات چیت کا دوسرا دور آج نماز جمعہ کے بعد ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: وفاق اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان موبائل فون سروس کی بحالی سمیت 90 فیصد معاملات طے ذرائع کے مطابق مذاکراتی اجلاس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان، سینیٹر رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، سردار یوسف، قمر زمان کائرہ، انجینئر امیر مقام اور طارق...
    سندھ ہائیکورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی کے خلاف دائر درخواست پر جامعہ کراچی کا فیصلہ معطل کردیا۔ عدالت نے جامعہ کراچی کے سنڈیکیٹ اور ان فیئر مینز کمیٹی کی سفارشات پر مزید کسی کارروائی سے بھی روک دیا۔ جسٹس اقبال کلہوڑو اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر عمران صدیقی نے مؤقف اپنایا کہ انہیں ابھی حال ہی میں نوٹس ملا ہے، اس لیے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائے۔ درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ فریقین کو جواب جمع کرانے کے لیے وقت دیا جاسکتا ہے لیکن تب تک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: شہر میں بڑھتی ہوئی اسموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ماہرین ماحولیات نے 90 روزہ ہنگامی ایکشن پلان تجویز کیا ہے جس پر فوری عمل درآمد کی سفارش کی گئی ہے، یہ منصوبہ لاہور میں “کوڈ فار پاکستان” کے تحت مکالمہ گفتگو کے دوران پیش کیا گیا، جس میں حکومتی نمائندوں، ماہرین ماحولیات، قانون دانوں، کسانوں اور نجی شعبے کے رہنماؤں نے شرکت کی۔میڈیا رپورٹس کےمطابق ماہرین ماحولیات نے کہا کہ اگر فضائی آلودگی پر قابو نہ پایا گیا تو لاہور کے شہریوں کی اوسط عمر سات سال تک کم ہوسکتی ہے، گزشتہ برس صرف ایک ماہ میں پنجاب کے اسپتالوں میں 19 لاکھ مریض سانس کی بیماریوں کے علاج کے لیے لائے گئے...
    لاہور: شہر میں بڑھتی ہوئی اسموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ماہرین نے 90 روزہ ہنگامی ایکشن پلان تجویز کردیا۔ لاہور میں کوڈ فار پاکستان کے تحت منعقدہ مکالمہ "گفتگو" میں یہ منصوبہ تجویز کیا گیا، جس میں حکومتی نمائندوں، ماہرین ماحولیات، قانون دانوں، کسانوں کے نمائندوں اور نجی شعبے کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ ماہرین نے خبردار کیا کہ لاہور کے شہریوں کی اوسط عمر اسموگ کے باعث تقریباً سات سال کم ہو سکتی ہے،گزشتہ برس صرف ایک ماہ میں پنجاب کے اسپتالوں میں تقریباً 19 لاکھ مریض سانس کی بیماریوں کے علاج کے لیے لائے گئے تھے۔ ادارہ تحفظ ماحولیات لاہور  کے ڈپٹی ڈائریکٹر علی اعجاز نے کہا کہ اسموگ صرف ماحولیاتی نہیں...
    سینیٹ کی خالی نشست کے لیے امیدواروں کی 13 اکتوبر تک اسکروٹنی کا عمل ہوگا، 18 اکتوبر کو حتمی فہرست جاری ہوگی جبکہ 20 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جائیں گے۔ سینیٹ کی نشست پر پولنگ 30 اکتوبر کو ہوگی اور صوبائی الیکشن کمشنر کو ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر الیکشن شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے تحت 8 اکتوبر سے کاغذات نامزدگی جمع کی جائے گی اور پولنگ 30 اکتوبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی کے بعد شیڈول جاری کردیا ہے، شیڈول کے مطابق 7...
    مریم نواز کبھی معافی نہیں مانگے گی میرا کام ہی پنجاب کے لیے آواز اٹھانا ہے، وزیراعلی پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مریم نواز اگر پنجاب کی عزت نفس کی بات نہ کرے تو کون کرے گا؟ مریم کبھی معافی نہیں مانگے گی میرا کام اپنے لوگوں اور پنجاب کے لئے آواز اٹھانا ہے۔تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ صوبے میں 50 ہزار اسکولوں میں کروڑوں بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں، حکومت ہونہار طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز سمیت ہر افسر...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء) جیلٹ شیور پاکستان نے کہا ہے کہ وہ اپنی پیرنٹ کمپنی پروکٹر اینڈ گیمبل (پی اینڈ جی)کی جانب سے اپنی عالمی تنظیم نو کی حکمتِ عملی کے تحت پاکستان میں کاروبار بند کرنے کے فیصلے کے بعد ممکنہ طور پر اسٹاک مارکیٹ سے اپنے انخلا (ڈی لسٹنگ)کا جائزہ لے گی۔کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا کہ جیلٹ پاکستان جلد ہی بورڈ اجلاس بلائے گی تاکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے ممکنہ انخلاس سمیت کاروبار کی بندش کے لیے درکار اقدامات کا جائزہ لے۔علاوہ ازیں، پی اینڈ جی نے کہا کہ وہ پاکستان میں اپنی پیداوار اور تجارتی سرگرمیاں ختم کر دے گی اور ملک میں...
    پاکستان کے ٹاپ گھڑ سوار عثمان خان نے فرانس میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل تھری اسٹار ایونٹنگ مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایشین گیمز 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق عثمان خان نے اپنے گھوڑے ایڈن آف دی ورٹ کے ساتھ سی سی آئی تھری اسٹار لانگ فارمیٹ میں 59 رائیڈرز میں مجموعی طور پر چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ عثمان خان ایونٹ میں سب سے نمایاں ایشیائی رائیڈر بھی ثابت ہوئے۔ اس شاندار کارکردگی کے ساتھ انہوں نے انٹرنیشنل ایکویسٹرین فیڈریشن کے قواعد کے مطابق ایشین گیمز کے لیے درکار کم از کم اہلیت کا معیار حاصل کرلیا۔ تین روزہ ایونٹ میں نیشنل پوزیشن کے مقابلے میں پاکستان نے مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی...
    کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2025ء ) معروف ملٹی نیشنل کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل (P&G) نے پاکستان میں آپریشن بند کرنے کا اعلان کردیا۔ پروپاکستانی کے مطابق عالمی کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل (P&G) نے اعلان کیا ہے کہ وہ جیلٹ پاکستان سمیت یہاں اپنے مینوفیکچرنگ اور کمرشل آپریشنز کو ختم کردے گی، کمپنی اس کے بجائے پاکستانی صارفین کی خدمت جاری رکھنے کے لیے تھرڈ پارٹی ڈسٹری بیوٹر ماڈل پر چلے گی، یہ فیصلہ ترقی کو تیز کرنے اور مزید قدر پیدا کرنے کے لیے کمپنی کی عالمی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت تک معمول کے کاروبار کو جاری رکھا جائے گا جب تک کہ منتقلی مکمل نہیں ہو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ورجینیا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر کئی جنگی تنازعات حل کرنے کے لیے ان کے خود ساختہ کردار پر انہیں امن کا نوبل انعام نہ ملا تو یہ امریکا کی ’’توہین‘‘ ہو گی۔ ٹرمپ نے ورجینیا کے کوانٹیکو میں اعلیٰ امریکی فوجی کمانڈروں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کیا آپ کو نوبل انعام ملے گا؟ بالکل نہیں۔ وہ یہ انعام کسی ایسے شخص کو دے دیں گے جس نے خاک بھی کچھ نہ کیا ہو،جس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خیالات اور جنگوں کو سلجھانے کے مسئلے پر ایک کتاب لکھی ہو گی،نوبل انعام کسی مصنف کو ملے گا، دیکھتے ہیں، کیا ہوتا ہے۔ ٹرمپ نے غزہ تنازع کے خاتمے کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) لندن کے جنوبی علاقے کے مشہور سنیما میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی ،جس کے بعد حکام نے شہریوں کودور رہنے کی ہدایت جاری کردی۔ حادثہ لندن کے اوڈین سنیما میں بدھ کی صبح پیش آیا ۔ سنیما کی چھت سے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے جبکہ فضا میں دھویں کے بڑے بڑے بادل اٹھتے رہے۔ لندن فائر بریگیڈ کا کہنا تھا کہ آگ کی شدت کے پیش نظر 10 فائر انجن اور تقریباً 70 فائر فائٹرز کو آگ بجھانے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام نے کہا ہے کہ آگ کے باعث علاقے میں دھویں کی بڑی مقدار پھیلنے لگی تھی، جس کے بعد شہریوں کو کسی بھی پریشانی سے محفوظ رہنے...
    پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان حالیہ دنوں میں بڑھنے والی سیاسی کشیدگی کے پیش نظر دونوں جماعتوں کے سینیئر رہنماؤں کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں باہمی اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ ملاقات اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے چیمبر میں ہوئی، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سینیٹر رانا ثنااللہ اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شرکت کی، جبکہ پیپلز پارٹی کی نمائندگی نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی نے کی۔ یہ بھی پڑھیں: آپ ہماری بہن اور بیٹی ہیں، اپنا لہجہ درست کریں، قمر زمان کائرہ کا مریم نواز کو مشورہ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : برطانیہ سے مہنگی ترین گاڑی چوری ہو کر کراچی پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے جس کی برآمدگی کے لیے انٹرپول مانچسٹرنے سندھ پولیس کو خط لکھ دیا ہے۔تفصیلات  کے مطابق قیمتی گاڑی رینج روور 22 نومبر 2022 کو برطانیہ  کے علاقے ہیروگیٹ سے چوری ہوئی جس کے 3 سال بعد 11 فروری 2025 کو اس گاڑی کی لوکیشن کراچی کی آئی ہے۔گاڑی کی برآمدگی کے لیے انٹرپول مانچسٹرنے سندھ پولیس کو خط لکھ دیا جس کی ایس ایس پی اے وی ایل سی نے کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ برطانوی پولیس کی جانب سے خط موصول ہونے کے بعد  گاڑی کی تلاش شروع کردی گئی ہے  لیکن اب تک گاڑی برآمد نہیں ہوسکی ہے۔برطانوی پولیس کی جانب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اگر آپ فیس بک پر میٹا کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ استعمال کرتے ہیں تو یہ خبر آپ کو چونکا سکتی ہے۔کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی اے آئی سے ہونے والی چیٹس کو صارفین کے لیے پرسنلائزڈ اشتہارات اور تجویز کردہ مواد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔یہ نیا نظام 16 دسمبر 2025 سے نافذ ہوگا۔ اس کے تحت اے آئی چیٹ بوٹ کے ساتھ تحریری یا آڈیو گفتگو کی بنیاد پر فیس بک صارفین کو مخصوص پوسٹس، ریلز اور گروپس تجویز کرے گا۔ مثال کے طور پر اگر کوئی شخص ہائیکنگ کے بارے میں سوال کرے گا تو اسے نہ صرف ہائیکنگ سے متعلق گروپس اور ویڈیوز دکھائی دیں گی بلکہ ہائیکنگ...
    سائنسدانوں نے سیارہ زحل کے چھوٹے مگر دلچسپ چاند اینسیلیڈس پر برف کی تہہ کے نیچے چھپے سمندر میں زندگی کے لیے موزوں مزید اجزا دریافت کیے ہیں جو اس امکان کو تقویت دیتے ہیں کہ یہاں غیر ارضی زندگی یا خلائی مخلوق کے وجود کا امکان ہوسکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ناسا نے زمین جیسا سیارہ دریافت کر لیا یہ تحقیق نیچر ایسٹرونومی جریدے میں شائع ہوئی ہے جس کے مطابق اینسیلیڈس کے زیر زمین سمندر میں پیچیدہ نامیاتی مالیکیولز کی موجودگی کا ثبوت ملا ہے۔ یہ وہ اجزا ہیں جنہیں زندگی کے بنیادی عناصر جیسے امینو ایسڈز کا پیش خیمہ سمجھا جاتا ہے۔ چھوٹا چاند، بڑے راز محض 500 کلومیٹر چوڑا اور انسانی آنکھ سے نظر نہ آنے والا...
    پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (PIDE) کے زیر اہتمام قومی مصنوعی ذہانت (AI) پالیسی پر منعقدہ سیمینار میں ماہرین نے کہا ہے کہ پالیسی کے مؤثر نفاذ سے ملک کی معیشت میں 7 تا 12 فیصد اضافہ اور 2030 تک 10 لاکھ نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: ہر شہری کے لیے ڈیجیٹل آئی ڈی متعارف کرانے کا فیصلہ، فائدہ کیا ہوگا؟ ’اے پی پی‘ کے مطابق سیمینار میں پالیسی سازوں، ماہرین تعلیم اور انڈسٹری لیڈرز نے شرکت کی اور زراعت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اے آئی کے امکانات پر روشنی ڈالی۔ ماہرین نے زور دیا کہ پالیسی کی کامیابی شفافیت، شمولیت اور حکومت، نجی شعبے و تعلیمی اداروں کے قریبی تعاون پر منحصر...
    وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کاربیکس امریکن انرجی اور ماڑی پیٹرولیم کی قیادت سے ملاقات کی، جس میں پشاور بلاک کی بحالی اور انرجی شعبے میں مشترکہ منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر علی پرویز ملک نے اس موقع پر کہا کہ ہائی کاربیکس امریکن انرجی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان یہ شراکت ایکسپلوریشن سیکٹر کے لیے اہم قدم ہے۔ مزید پڑھیں:پاکستان میں آف شور تیل و گیس کی تلاش، معیشت کے لیے گیم چینجر قرار انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فیول سپلائی کے مقامی وسائل اور پائیداری کے لیے یہ شراکت داری مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے۔ ملاقات میں ہائی کاربیکس امریکن انرجی کے سی ای او پیرس اون تھینک اور...
    پیٹ ہیکسٹ نے منگل کی سہ پہر جرنیلوں کے ایک اجتماع میں دعویٰ کیا کہ ہمارے پاس کرہ ارض پر سب سے مضبوط، مہلک اور تعداد میں سب سے زیادہ تیار فوج ہے، کوئی ہمارے قریب نہیں آ سکتا، اگر ہمارے دشمن ہمیں للکارنے کی کوشش کریں گے تو وہ تباہ ہو جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر جنگ نے جرنیلوں سے خطاب میں پینٹاگون کو جنگ کے لیے تیاری کرنیکا کا حکم دیا ہے۔ پیٹ ہیکسٹ نے منگل کی سہ پہر جرنیلوں کے ایک اجتماع میں دعویٰ کیا کہ ہمارے پاس کرہ ارض پر سب سے مضبوط، مہلک اور تعداد میں سب سے زیادہ تیار فوج ہے، کوئی ہمارے قریب نہیں آ سکتا، اگر ہمارے دشمن ہمیں للکارنے کی کوشش...
    اگر مجھے امن کا نوبل انعام نہ ملا تو یہ امریکہ کی توہین ہو گی: ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر کئی جنگی تنازعات حل کرنے کے لیے ان کے خود ساختہ کردار پر انہیں امن کا نوبل انعام نہ ملا تو یہ امریکہ کی “توہین” ہو گی۔ٹرمپ نے ورجینیا کے کوانٹیکو میں اعلیٰ امریکی فوجی کمانڈروں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا، “کیا آپ کو نوبل انعام ملے گا؟ بالکل نہیں۔ وہ یہ انعام کسی ایسے شخص کو دے دیں گے جس نے خاک بھی کچھ نہ کیا ہو۔ یہ ہمارے ملک کی بہت بڑی توہین ہو گی۔”ٹرمپ نے کہا، اگر حماس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: روس میں ایک چونکا دینے والا حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک 65 سالہ شہری نے اپنی بیماری کو مسلسل نظرانداز کیا اور سولہ برس تک اسپتال جانے سے انکار کیا۔یہ ضد اور غفلت اس حد تک جا پہنچی کہ مریض کی گردن میں موجود رسولی رفتہ رفتہ بڑھتے بڑھتے انسانی سر سے بھی زیادہ بڑی ہوگئی۔ بالآخر جب حالات ناقابل برداشت ہوگئے تو اسے کیروو ریجنل کلینیکل اسپتال میں لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ایک مشکل مگر کامیاب سرجری کے ذریعے اس رسولی کو نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔رپورٹس کے مطابق یہ مریض روس کے شہر کیروو کا رہائشی ہے۔ وہ طویل عرصے تک علاج سے انکاری رہا اور کسی بھی قسم کے اسپتال جانے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)سوئی سرن گیس کمپنی(ایس ایس جی سی) نے شاہ لطیف ٹاؤن میں 3,000 غیرقانونی کنکشن منقطع کردیے۔جمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی سیکورٹی سروسز اور کاؤنٹر گیس تھیفت آپریشنز ڈپارٹمنٹ نے گیس چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات روکنے کے لیے اپنی کارکردگی میں اضافہ کیا ہے۔حال ہی میں ملیر، کراچی کے شاہ لطیف ٹاؤن میں کام کرنے والی مافیا کو کمزور کرنے کے لیے ٹیِم نے گزشتہ دو ہفتوں سے ایک بڑی کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔عبداللہ گوٹھ کے نزدیک شاہ لطیف ٹاؤن، ملیر، کراچی میں کی گئی ایک چھاپے میں ٹیم نے ایس ایس جی سی کی 16 انچ مین ڈسٹری بیوشن لائن سے براہِ راست غیرقانونی کنکشن پایا، جس...
    آزاد جموں و کشمیر حکومت نے جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے دی۔ وزیر بلدیات آزاد کشمیر راجا فیصل ممتاز راٹھور نے قاسم مجید اور دیوان چغتائی کے ہمراہ ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہاکہ آزاد کشمیر اس وقت ہیجانی کیفیت میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں معاملات کو بات چیت کے بغیر حل نہیں کیا جا سکتا، ہم نے پہلے بھی بات چیت کے دروازے کھلے رکھے، جبکہ وفاقی وزرا نے بھی ایکشن کمیٹی کے نمائندوں سے مذاکرات کیے۔ فیصل راٹھور نے کہاکہ آزاد کشمیر میں اس وقت لاک ڈاؤن ہے، لوگوں کے معمولات زندگی میں رکاوٹیں ڈالنا کسی بھی طور پر مناسب نہیں، اس لیے ایکشن...
    آزاد کشمیر میں جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر دوسرے روز بھی ہڑتال جاری ہے، اور اب تنظیم نے پلان بی پر عمل کرتے ہوئے کل (یکم اکتوبر) ریاست بھر سے دارالحکومت مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔ جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبر شوکت نواز میر نے اپنے ایک پیغام میں کہاکہ کل پونچھ اور میرپور ڈویژن کے لوگ مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ کریں گے، اور ہم یہاں ان کی میزبانی کریں گے۔ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے یکم اکتوبر 2025 سے مظفرآباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کر دیا شوکت نواز میر صاحب لانگ مارچ کا اعلان کر رہے ہیں pic.twitter.com/xAdk1WVhE1 — فاراب (@faraaab804)...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی کا اجرا کارکردگی سے مشروط کردیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی لیگز اور بیرون ملک ٹورنامنٹس کے لیے کھلاڑیوں کو جاری تمام این او سی تاحکم ثانی معطل کر دیے گئے ہیں۔این او سی کی معطلی سے پاکستان کے ٹاپ کھلاڑیوں بابراعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان ، حارث رؤف ، شاداب خان اور فہیم اشرف براہِ راست متاثر ہوں گے، انہیں پی سی بی نے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیے تھے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اصولی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء) پولیس نے میو ہسپتال سے اغواء ہونے والی بچی کو بحفاظت بازیاب کرکے خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے دو دن کی معصوم بچی کے اغوا کا فوری نوٹس لیا تھا جس کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن سٹی کی سربراہی میں بچی کی بازیابی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔انچارج انویسٹی گیشن اور ایس ایچ او تھانہ گوالمنڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خاتون ملزمہ رابعہ کو گرفتار کر کے بچی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ ملزمہ چند روز قبل میو ہسپتال کے بچہ وارڈ سے بچی کو اغواء کر کے لے گئی تھی۔ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزمہ نے...
    لاہور: پولیس نے میو اسپتال سے اغوا ہونے والی بچی کو بحفاظت بازیاب کرکے خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے دو دن کی معصوم بچی کے اغواء کا فوری نوٹس لیا تھا جس کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن سٹی کی سربراہی میں بچی کی بازیابی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ انچارج انویسٹی گیشن اور ایس ایچ او تھانہ گوالمنڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خاتون ملزمہ رابعہ کو گرفتار کر کے بچی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ ملزمہ چند روز قبل میو اسپتال کے بچہ وارڈ سے بچی کو اغواء کر کے لے گئی تھی۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزمہ نے لوگوں کو دکھانے کے لیے...
    افغانستان میں پیر کے روز ملک گیر مواصلاتی بلیک آؤٹ ہوا جس کے بعد انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز شدید متاثر ہو گئیں، غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کابل میں موجود اس کا بیورو شام 6 بج کر 15 منٹ پر رابطے سے محروم ہو گیا۔ انٹرنیٹ نگرانی کرنے والے ادارے نیٹ بلاکس کے مطابق افغانستان میں قومی سطح پر کنیکٹیویٹی صرف 14 فیصد رہ گئی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال بظاہر جان بوجھ کر سروس منقطع کرنے کے مترادف ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں 679 کتابوں پر پابندی، خواتین مصنفین اور ایرانی کتب نمایاں رپورٹ کے مطابق طالبان حکام نے رواں ماہ کے آغاز میں مختلف صوبوں میں فائبر آپٹک کنکشن...
    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر میں بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جو بعد میں سنایا جائے گا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اگست 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی۔ نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ڈسکوز کے اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت مکمل ہوگئی۔ نیپرا کی جانب سے کہا گیا کہ عوامی سماعت میں سی پی پی اے جی کے عہدے دار، بزنس کمیونٹی، وزارت توانائی کے نمائندوں، صحافی حضرات اور عوام نے شرکت کی۔ سی پی پی اے جی نے ایف سی...
    اسلام آباد: ملک میں بجلی ایک ماہ کے لیے مہنگی ہونے کا امکان ہے، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت پر سماعت آج کرے گا۔ سی پی پی اے نے اگست کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کر رکھی ہے۔ اگست میں ڈسکوز کو 102.94 ارب یونٹ فراہم کے گئے۔ اگست میں بجلی کی مجموعی پیداوار 7.31 روپے فی یونٹ کے برعکس 7.50روپے فی یونٹ رہی۔ مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 12.01 روپے فی یونٹ اور درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 14.07 روپے یونٹ رہی۔ فرنس آئس سے 33 روپے اور گیس سے 13.43 روپے فی یونٹ رہی۔...
     ویب ڈیسک : صوبائی دارالحکومت میں گیس صارفین کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے نئے آر ایل این جی گیس کنکشنز کا اجرا دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کمپنی نے درخواستوں کی وصولی کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا ہے اور شہری اب اپنی درخواستیں آن لائن یا دفاتر میں جمع کروا سکتے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نارمل کنکشن کی فیس 23 ہزار 500 روپے جب کہ ارجنٹ کنکشن کے لیے 25 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ گیس کنکشنز  پہلے آئے پہلے پائیے کی بنیاد پر دیے جائیں گے، تاہم ترجیح ارجنٹ فیس والے درخواست گزاروں کو دی جائے گی۔ مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےکہا ہے کہ سیاحت نہ صرف معاشی ترقی بلکہ پائیدار ترقی، معاشرتی ہم آہنگی اور بین الثقافتی روابط کے فروغ کا بھی مؤثر ذریعہ ہے۔ ہفتہ کو عالمی یومِ سیاحت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس سال کا تھیم ’’سیاحت اور پائیدار تبدیلی‘‘ دنیا کو یہ پیغام دیتا ہے کہ سیاحت کا شعبہ مستقبل کی نسلوں کے لیے ایک ذمہ دار، مؤثر اور دیرپا ترقی کی بنیاد بن سکتا ہے۔گورنر نے کہا کہ خیبرپختونخوا پاکستان کا وہ خطہ ہے جو قدرتی حسن، ثقافتی ورثے، تاریخی مقامات، اور مہمان نوازی سے مالا مال ہے۔ یہاں کے بلند و...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کے مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود عام آدمی کو ریلیف نہ مل سکا، کیونکہ گزشتہ ہفتے کے دوران روزمرہ استعمال کی 17 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، جن میں آٹا، دودھ، دہی، مٹن اور ٹماٹر جیسی بنیادی غذائی اشیاء شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی رفتار میں 0.16 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ پچھلے ہفتے یہ کمی 1.34 فیصد تھی،  سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح بھی 4.17 فیصد سے گھٹ کر 3.95 فیصد پر آ گئی ہے،  بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے سبب متوسط اور غریب طبقہ بدستور دباؤ کا شکار ہے۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے سب سے زیادہ اضافہ...
    ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزدگی نے پاکستان اور عالمی سطح پر ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ عام طور پر نوبل امن انعام انسانی حقوق، انصاف اور امن کے لیے نمایاں کردار ادا کرنے والوں کو دیا جاتا ہے لیکن اس بار ایک ایسی شخصیت کی نامزدگی سامنے آئی ہے جس پر کالعدم تنظیموں اور علیحدگی پسند بیانیے کے ساتھ تعلقات کے الزامات ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام انسانی حقوق سے زیادہ ایک بین الاقوامی پروپیگنڈا منصوبہ ہے جس کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ اور اس کے اتحادی حلقوں کا اثرورسوخ دکھائی دیتا ہے۔ یہ سلسلہ فروری 2024 میں شروع ہوا جب ناروے کے سیاستدان یورگن واٹنے فریڈنس نوبل کمیٹی کے...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news we talk امریکا بھارت پاکستان سید عاصم منیر شہبازشریف فیلڈ مارشل ماہرنگ بلوچ وزیراعظم
    کوہستان مالیاتی اسکینڈل کے 4 ملزمان پلی بارگین کے تحت رقم واپس دینے پر تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں نامزد 4 ملزمان نے پلی بارگین کی درخواستیں دائر کر دیں۔ نیب ذرائع کے مطابق کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں نامزد چار ملزمان نے پلی بارگین کی درخواستیں احتساب عدالت میں دائر کی ہیں۔ درخواستیں دینے والوں میں سی این ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کلرک قیصر اور تین بے نامی دار شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بے نامی داروں میں قیصر کی اہلیہ اور 2 دیگر ملزمان شامل ہیں۔ ملزمان نیب کے ساتھ پلی بارگین کے لیے تیار ہیں۔ ملزمان کا مؤقف ہے کہ وہ اپنے ذمے واجب الادا...
    مئی 2024 میں ناروے کے سیاست دان ’ یورگن واٹنے فریڈنس‘ نے بلوچ یوتھ کمیٹی (BYC) کی رہنما ماہرنگ بلوچ کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا، جس سے بین الاقوامی سطح پر شدید تنازعہ اور سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟ تحقیقات اور رپورٹس سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ ’ یورگن واٹنے فریڈنس‘ کے تعلقات کیا بلوچ (Kiyya Baloch)، بلوچ یوتھ کمیٹی اور کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے ساتھ ہیں۔ Mahrang Baloch & her BYC never condemned the Internationally Designated Terrorist Organization BLA’s terrorism. Not a single word of remorse for innocent people killed in...
    عالمی سطح پر نوبل امن انعام ایسے افراد کو دیا جاتا ہے جو تعمیر، شفا اور اتحاد کے لیے کام کرتے ہیں، لیکن ماہرنگ بلوچ اس کے بالکل برعکس کام کر رہی ہیں۔ انہیں دہشتگردی کی سہولت فراہم کرنے، بین الاقوامی طور پر کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (BLA) کے سیاسی فرنٹ کے طور پر کام کرنے اور غیر ملکی ایجنڈوں کی تکمیل کے لیے عوامی بیانیہ کو ہیر پھیر کرنے کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ Mahrang Baloch & her BYC never condemned the Internationally Designated Terrorist Organization BLA’s terrorism. Not a single word of remorse for innocent people killed in targeted attacks.#MahrangSupportsBLA pic.twitter.com/l4onYptgSb — Balochistan Insight (@BalochInsight) September 25, 2025 ماہرنگ بلوچ بلوچ یوتھ کمیٹی...
    حالیہ ہفتوں میں سوشل میڈیا پر ڈاکٹر ماہرنگ لنگو کے نوبل امن انعام کے حوالے سے مباحثے زور پکڑ گئے ہیں۔ تاہم یہ مباحثہ اس وقت مزید تیز ہوا جب ان کے والد، عبد الغفار لنگو کی تصاویر دوبارہ منظرعام پر آئیں۔ یہ بھی پڑھیں:ماہرنگ بلوچ کس طرح دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہی ہیں؟ ان تصاویر میں نہ صرف ان کے والد کو بلوچ لبریشن آرمی (BLA) کے پرچم تلے دفن دکھایا گیا، بلکہ پرانی تصاویر میں وہ پہاڑوں میں اینٹی ائرکرافٹ گن اٹھائے بھی نظر آئے، جو پاکستان کے خلاف مسلح بغاوت میں براہِ راست شمولیت کی نشاندہی کرتی ہیں۔ بین الاقوامی سوالات اور تشویش ماہرنگ بلوچ کے والد کی یہ تاریخ نہ صرف علامتی ہے بلکہ...
    بلوچ یوتھ کمیٹی (BYC) کی رہنما ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزدگی نے بین الاقوامی سطح پر تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ماہرنگ بلوچ کا بلوچستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کی مذمت سے دوٹوک انکار ناروے کے سیاستدان اور نوبل کمیٹی کے چیئرمین یورگن واٹنے فریڈنس (Jørgen Watne Frydnes) نے مئی 2024 میں مہرنگ بلوچ کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا، جس کے بعد ان کے بی ایل اے (بلوچ لبریشن آرمی) سے مبینہ روابط اور انسانی حقوق کی سرگرمیوں پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ ویڈیو میں بے جوابی مؤقف ناروے میں PEN Norway کے ایک پروگرام کے دوران، ماہرنگ بلوچ سے سخت سوالات کیے گئے، لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب خالی پلاٹ سے نوعمر لڑکے کی لاش ملی جو 8 سے 10 روز پرائی بتائی جاتی ہے۔  لاش ملنے کی اطلاع پر زمان ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا۔ جس نے موقع پر پہنچ کر دستیاب شواہد حاصل کر کے لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی۔ پولیس کے مطابق ملنے والی لاش 12 سالہ لڑکے کی ہے جس نے شلوار اور قمیض پہنی ہوئی تھی تاہم ایم ایل او کے معائنے کے بعد ہی ذیادتی دیگر معاملات کی تصدیق ہو سکے گی۔  فوری طور پر وجہ موت کا بھی تعین نہیں ہوسکا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گوہر ایوب
    جسٹس طارق محمود جہانگیری کی اپیل سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )جسٹس طارق محمود جہانگیری کی اپیل سپریم کورٹ آف پاکستان یں سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ 29 ستمبر کو اپیل پر سماعت کرے گا۔جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بنچ میں شامل ہیں۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ ڈویژن بینچ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جعلی ڈگری کیس میں کام سے روک دیا تھا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے...
    انڈیا کا 97 مقامی جنگی طیاروں کے لیے 7 ارب ڈالر کا معاہدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )انڈیا نے اندرون ملک 97 لڑاکا طیارے تیجس بنانے کے لیے جمعرات کو سات ارب ڈالر کے آرڈر پر دستخط کر دیے۔انڈین فضائیہ دہائیوں کے استعمال کے بعد اپنے روسی مگ 21 طیاروں کے بیڑے کو ریٹائر کر رہی ہے۔ہتھیار درآمد کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ملکوں میں ایک، انڈیا نے اپنی افواج کو جدید بنانے کو اولین ترجیح بنا رکھا ہے اور ملکی پیداوار کو بڑھانے کے لیے بار بار کوششیں کی ہیں۔ تیجس لڑاکا طیاروں کا یہ آرڈر تعداد کے اعتبار سے انڈیا کے ایک ہی بار دیے گئے بڑے...
    سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے نئے گھریلو گیس کنکشن کے لیے درخواستیں وصول کرنا شروع کردیں۔ آفیشل ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ ترجیح ان درخواست دہندگان کو دی جائے گی جنہوں نے پابندی کے نفاذ سے پہلے ہی فوری فیس یا ڈیمانڈ نوٹس ادا کردیا تھا۔ درخواست دہندگان آر ایل این جی معاہدے پر دستخط کرنے اور سیکیورٹی کے فرق کی ادائیگی کے ذریعے کنکشن حاصل کرسکتے ہیں۔ سوئی ناردرن نے کہا کہ وہ درخواست دہندگان جنہوں نے پہلے ہی سسٹم گیس کنکشن کے خلاف درخواستیں جمع کرائی ہیں، وہ عام یا فاسٹ ٹریک میرٹ پر نئی آر ایل این جی پر مبنی درخواست جمع کرانے کا اختیار حاصل کر سکتے...
    پاکستان کی اوپنر منیبہ علی، جو خواتین کرکٹ میں پہلی بار T20I سنچری بنانے والی پاکستانی بیٹر ہیں، اس ماہ منعقدہ ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کے لیے بہتر کارکردگی کی امید رکھتی ہیں۔ 28 سالہ بائیں ہاتھ کی اس بیٹر نے فارم میں واپسی کی نشاندہی کرتے ہوئے ٹیم کی امیدوں کو تقویت دی ہے۔ دو سال قبل کیپ ٹاؤن کی سحرآمیز رات میں جب وہ پریشان کن فیلڈنگ کے باوجود ایک شان دار شاٹ کے ذریعے باونڈری لگا کر سنچری تک پہنچیں، تو وہ نہ صرف ذاتی ریکارڈ قائم کر رہی تھیں بلکہ پاکستانی خواتین کرکٹ کے لیے بھی ایک نیا سنگِ میل قائم کر دیا گیا۔ اس کارکردگی نے منیبہ کو بین الاقوامی سطح پر پہچان دی...
    ویب ڈیسک:وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ماحولیاتی تباہی کا بوجھ ہم اٹھا رہے ہیں، قصور بڑے ممالک کا ہے۔قرض ، قرض اورمزید قرض، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا حل نہیں۔  وزیراعظم نے نیویارک  اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری اور برازیل کے صدر کی جانب سے نیویارک میں منعقدہ اسپیشل کلائمیٹ ایونٹ سے خطاب کرتے ہو کہا کہ پاکستان کا عالمی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے،امید ہےعالمی برادری آئندہ نسلوں کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی ، ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا  شہبازشریف نے کہا کہ وہ ایسے وقت میں یہاں مخاطب...
     وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مستقبل کی جنگیں مصنوعی ذہانت کے باعث نہایت خطرناک اور تباہ کن ثابت ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق مصنوعی ذہانت کو عسکریت پسندی اور جنگی عزائم کے صرف امن و ترقی کے لیے استعمال ہونا چاہیے۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مصنوعی ذہانت اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے موضوع پر منعقدہ اعلیٰ سطح کے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت حیرت انگیز رفتار سے دنیا کو بدل رہی ہے، لیکن اگر اس کے استعمال کو عالمی سطح پر کسی واضح اصولی یا قانونی فریم ورک کے تحت نہ لایا گیا تو یہ ٹیکنالوجی ترقی...
     دورِ نایاب :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر عوامی سہولت کے لیے ایک اہم اور بڑا فیصلہ کر لیا گیا ہے. تمام واسا ایجنسیوں کے انتظامی معاملات میں اصلاحات کیلئے اہداف مقرر کئے گئے،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد کیا گیا،تمام واساایجنسیاں صارفین سےوصولی کیلئےای بلنگ سسٹم متعارف کروائیں گی،صارفین آن لائن ایپ کےذریعےواٹرسپلائی کنکشن اوربلوں کی ادائیگیاں کرسکیں گے۔ اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار   ریونیوجنریشن کیلئےپی ایچ ایزکےاشتراک سےایڈورٹائزمنٹزپوائنٹس کاانتخاب کیا جائیگا،ایڈمن،فنانس، ریسورس، آپریشنز اور ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹرزکی تعیناتیاں ترجیحی بنیادوں پر ہونگی،گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان 45 دن میں اصلاحات کرنے کی پابند ہونگی،14نئی قائم کردہ واسا ایجنسیاں 90 دن میں...
    نیویارک: اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری اور برازیل کے صدر کی جانب سے نیویارک میں منعقدہ اسپیشل کلائمیٹ ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کاربن گیسسز کے اخراج میں حصہ نہ ہونے کے باوجود موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے، ماحولیاتی تباہی کا بوجھ ہم اٹھا رہے ہیں جبکہ قصور بڑے ممالک کا ہے۔  وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ایسے وقت میں یہاں مخاطب ہیں جب پاکستان کو مون سون کی شدید بارشوں، کلاؤڈ برسٹ اور تباہ کن سیلاب کی صورتحال درپیش ہے ،اس موسمیاتی آفت کی وجہ سے 50 لاکھ سے زائد افراد اور 4100 دیہات متاثر ہوئے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد جاں...
    لاہور:۔ پنجاب بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا سروے کرانے کے لیے پاک فوج کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق سیلاب سروے کے لیے پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے فوج کی خدمات مانگی تھیں، وفاقی حکومت نے فو ج کی تعیناتی کے باضابطہ احکامات پنجاب حکومت کو بھجوا دیے ہیں۔ فوج کی تعیناتی پنجاب کے27 اضلاع میں سیلاب نقصانات سروے کے لیے کی گئی، فوج کی تعیناتی سیلاب کے نقصانات کے تخمینے کے لیے مشترکہ سروے ٹیم کاحصہ ہے۔ وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت سیلاب سروے کے لیے فوج کی تعیناتی کی ہے حالیہ سیلابوں نے بڑی تعداد میں انسانی جانوں اور املاک کو شدید نقصان پہنچایا، ایک جامع...
    بھارت کی ریاست جھارکھنڈ کے یورینیم ذخائر مودی حکومت کے جنگی جنون کی نذر ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں عوام کی زندگیاں تابکاری خطرات سے دوچار ہیں۔ عالمی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے بتایا کہ بھارت جوہری امور میں بدترین لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور مودی حکومت یورینیم اور دیگر جوہری مواد کو اپنے سیاسی مفادات کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ اسی طرح یورینیم کی چوری، اسمگلنگ اور ایٹمی مواد کی بدانتظامی بھارت کی تاریخ کی سنگین مثال بن چکی ہے جو بھارتی سیکیورٹی کے ناکام نظام اور مودی حکومت کی نااہلی کو بے نقاب کرتی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا نے بھی مشرقی جھارکھنڈ میں تین سرکاری کانوں سے نکلنے والے تابکاری...
    نیو دہلی: بھارت کی ریاست جھارکھنڈ کے یورینیم ذخائر مودی حکومت کے جنگی جنون کی نذر ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں عوام کی زندگیاں تابکاری خطرات سے دوچار ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماہرین نے بتایا کہ بھارت جوہری امور میں بدترین لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور مودی حکومت یورینیم اور دیگر جوہری مواد کو اپنے سیاسی مفادات کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ اسی طرح یورینیم کی چوری، اسمگلنگ اور ایٹمی مواد کی بدانتظامی بھارت کی تاریخ کی سنگین مثال بن چکی ہے جو بھارتی سیکیورٹی کے ناکام نظام اور مودی حکومت کی نااہلی کو بے نقاب کرتی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا نے بھی مشرقی جھارکھنڈ میں تین سرکاری کانوں سے نکلنے والے...
    پاکستانی نژاد چینی سوشل میڈیا انفلوئنسر فین زیہے (Fan Zihe) کی کہانی نے چین اور پاکستان دونوں ممالک کے عوام کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔ 20 سالہ فین زیہے بچپن میں پاکستان میں ایک کارڈ بورڈ کے ڈبے میں لاوارث حالت میں ملی تھیں، بعد ازاں انہیں ایک چینی جوڑے نے گود لے لیا جو اس وقت پاکستان میں ملازمت کر رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: حسن سے آگے کی کہانی: مس پاکستان گلوبل مثبت تبدیلی کی مثال بن گئیں فین زیہے کو چین کے صوبہ ہینان کے دیہی علاقے میں پالا گیا، جہاں ان کی زندگی سادہ مگر محنت طلب رہی۔ ان کی قسمت کا دھارا اس وقت بدلا جب 2023 کے آخر میں ان کی ایک مختصر...
    سابق صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل اسی وقت محفوظ ہوسکتا ہے جب قلیل مدتی مالیاتی استحکام کو دیرپا اور پائیدار ترقی میں بدلا جائے، جس کے لیے حکومت، بزنس کمیونٹی اور عالمی شراکت داروں کو مل کر عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچوئلز فورم اور آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، ایف پی سی سی آئی کی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اور سابق صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت اس وقت غیر معمولی چیلنجز اور تضادات کے دور سے گزر رہی ہے، ایک طرف پاکستان کے عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے کردار اور اثر...
    بھارت میں جوہری امور میں لاپرواہی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ مودی حکومت جوہری مواد کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال کرنے میں مصروف ہے، جس کے باعث یورینیم چوری، اسمگلنگ اور ایٹمی مواد کی بدانتظامی بھارت کی تاریخ کی سنگین مثال بن چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ تمام صورتحال بھارتی سیکیورٹی کی ناکامی اور مودی کی نااہلی و غفلت کو بے نقاب کرتی ہے، بین الاقوامی میڈیا مشرقی جھارکھنڈ ریاست میں تین سرکاری کانوں سے نکلنے والے تابکاری فضلے کو صحت کے لیے سنگین خطرہ قرار دے چکا ہے۔ انتہا پسند مودی کا جوہری جنون عوام کی صحت اور زندگیوں کو تابکاری کے سنگین خطرات سے دوچار کر رہا ہے، جھارکھنڈ کے یورینیم ذخائر کو جوہری ہتھیاروں سے جوڑنا...
    نیویارک: امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ شام اور اسرائیل ایک ایسے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں جس کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر شام کے لیے امریکی خصوصی ایلچی ٹام بیرک نے صحافیوں کو بتایا کہ اس سمجھوتے کے تحت اسرائیل شام پر حملے روک دے گا جبکہ شام اسرائیلی سرحد کے قریب بھاری عسکری ساز و سامان یا مشینری منتقل نہیں کرے گا۔ امریکی ایلچی کے مطابق یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعلقات کی بحالی کی جانب پہلا قدم ثابت ہو سکتا ہے، جس سے خطے میں سفارتی پیش رفت کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کی حتمی منظوری...
    اسلام آباد: جوڈیشل ورک سے روکنے کے معاملے پر جسٹس طارق جہانگیری نے کیس کی جلد سماعت کے لیے متفرق درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ 22 ستمبر سے 26 ستمبر تک کے رواں عدالتی ہفتے میں اپیل فکس کریں۔ جسٹس طارق نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ فوری مداخلت کرے تاکہ میں جوڈیشل ورک شروع کر سکوں، مجھے بطور جج جوڈیشل ورک سے روکنے کا حکم مجھے سنے بغیر دیا گیا، میرے خلاف ہائیکورٹ میں دائر کی گئی رٹ کے قابل سماعت ہونے کا تعین کیے بغیر مجھے جوڈیشل ورک سے روکا گیا۔ درخواست میں موقف دیا کہ جج کو کام سے روکنے کا حکم برقرار رہا تو اس سے مقدمہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کروائی، پاک بھارت جنگ سمیت 7 جنگیں رکوائیں، یہ ساتوں جنگیں ان ممالک کے قائدین سے بات کرکے رکوائیں، ان جنگوں کو رُکوانے میں اقوام متحدہ کا ساتھ شامل نہیں تھا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکا دنیا میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا، ابراہیم معاہدے پر بات چیت چل رہی ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ مجھے یہاں بلانے کے لیے بہت شکریہ، میری حکومت کے 8 ماہ کے دوران اچھی تبدیلیاں آنی شروع ہو گئی ہیں، پچھلی انتظامیہ نے ہمارے ملک کو بے انتہا مسائل سے دو چار کیا...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکا دنیا میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا، ابراہیم معاہدے پر بات چیت چل رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کروائی، پاک بھارت جنگ سمیت 7 جنگیں رکوائیں، یہ ساتوں جنگیں ان ممالک کے قائدین سے بات کرکے رکوائیں، ان جنگوں کو رُکوانے میں اقوام متحدہ کا ساتھ شامل نہیں تھا، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکا دنیا میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا، ابراہیم معاہدے پر بات چیت چل رہی ہے۔ امریکی صدر نے کہا...
    اداکارہ، مصنفہ اور ڈرامہ نگار میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کر دی۔حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں میرا سیٹھی نے اعتراف کیا کہ ان کی ازدواجی زندگی مارچ 2023 میں ختم ہوئی، بالکل اسی دوران وہ ڈرامہ سیریل اَن کہی کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، ان کے بقول یہ دور ان کی زندگی کے سب سے مشکل ادوار میں سے ایک تھا۔میرا سیٹھی نے یاد دلایا کہ کئی برس پہلے وہ ایک ڈرامے میں ایک مکالمہ بول چکی ہیں کہ ’’طلاق یافتہ عورت معاشرے کے لیے کانٹا بن جاتی ہے‘‘، انہوں نے کہا کہ یہ فقرہ آج بھی ان کے دل میں تازہ ہے، تاہم اب حالات پہلے جیسے نہیں رہے، آج انڈسٹری...
    محمود عباس کا مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے نئے آغاز کا مطالبہ مغربی ممالک کا ویسٹ بینک میڈیکل کوریڈور کھولنے کا مطالبہ یورپی دباؤ کے باوجود سربیا کا روس سے گیس کی درآمد کا معاہدہ کوپن ہیگن ایئرپورٹ پر ڈرونز کی وجہ سے آپریشن معطل، تخریب کاری کے خطرے کا انتباہ یوکرینی ڈرون حملوں سے روسی ایئرپورٹس میں آپریشن معطل، درجنوں پروازیں متاثر محمود عباس کا مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے نئے آغاز کا مطالبہ فلسطینی صدر محمود عباس نے نیویارک میں مشرق وسطیٰ امن کانفرنس سے ویڈیو لنک خطاب میں کہا کہ آزادی اور امن کی صبح قریب ہے۔ انہوں نے اسرائیل سے فوری مذاکرات کی اپیل کی تاکہ غزہ میں خونریزی ختم ہو اور جامع امن...
    خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے لاہور میں ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کے ہمراہ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے سری لنکا روانگی سے قبل پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ شروعات اچھی کریں تاکہ آگے کے میچز بھی ٹھیک جائیں۔ یہ بھی پڑھیے: آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا قاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ سمیت تمام میچز کو ‘نارمل’ سمجھ کر کھیلیں اور پریشر نہ لیں، سامنے ٹیم اچھی ہے یا نہیں اس کے بجائے توجہ اس پر ہوتی ہے کہ کارکردگی اچھی دکھائے۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا...
     حکومت سندھ کی جانب سے رواں ہفتے کے دوران پنک اسکوٹیز خواتین کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں " پنک اسکوٹیز پروگرام" کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول بھٹو سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صوبائی حکومت رواں ہفتے خواتین اور طالبات کے لیے مفت الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کرنے جا رہی ہے۔ یہ سہولت خواتین کے لیے ایک انقلابی قدم ہے، خواتین کو روزانہ کی آمدورفت میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی بچت، سفری اخراجات میں کمی کے ساتھ خواتین کو...
     وزیراعظم محمد شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے نیو یارک پہنچ گئے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اہم عالمی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔ وزیراعظم اس موقع پر منعقدہ کئی اعلیٰ سطحی تقریبات میں شرکت کریں گے، جن میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اہم اجلاس، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (جی ڈی آئی) کی اعلیٰ سطحی میٹنگ اور موسمیاتی کارروائی سے متعلق خصوصی اعلیٰ سطحی تقریب شامل ہیں۔  وزیر اعظم امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ منتخب اسلامی رہنماؤں کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا (انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلا دیش میں ڈینگی کے کیس تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور صحت کے حکام نے اس سال اموات اور اسپتال میں داخلوں میں سب سے زیادہ یومیہ اضافہ رپورٹ کیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ 24 گھنٹوں میں 12 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ 740 نئے مریض مچھر سے پھیلنے والی اس بیماری کے باعث اسپتالوں میں داخل ہوئے۔ اس سال ڈینگی کم از کم 179 افراد کی جان لے چکا ہے اور ملک بھر میں تقریباً 42 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔بچوں کی بڑی تعداد اسپتالوں کے وارڈز میں نظر آنے لگی ہے جن میں سے اکثر تیز بخار، دانے اور پانی...
    اداکارہ، مصنفہ اور ڈرامہ نگار میرا سیٹھی نے دو برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے پہلی مرتبہ کھل کر اس ذاتی صدمے اور اس سے جڑے تجربات پر بات کی ہے۔ حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی ازدواجی زندگی مارچ 2023 میں ختم ہوئی، بالکل اسی دوران وہ ڈراما سیریل اَن کہی کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔ ان کے بقول، یہ دور ان کی زندگی کے سب سے مشکل ادوار میں سے ایک تھا۔ میرا سیٹھی نے یاد دلایا کہ کئی برس پہلے وہ ایک ڈرامے میں ایک مکالمہ بول چکی ہیں کہ ’’طلاق یافتہ عورت معاشرے کے لیے کانٹا بن جاتی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ...
    لاہور کے سینئر صحافی رانا شہزاد، جو زندگی کے کئی امتحانات سے گزر چکے ہیں، اب ایک اور کٹھن مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ جب انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی، تو بیماری اور معاشی مشکلات کے باعث انہیں اپنی صحافتی ملازمت چھوڑنا پڑی۔ علاج کے لیے درکار رقم پوری کرنے کے لیے انہوں نے اپنے ذاتی کپڑے فروخت کیے اور ان ہی پیسوں سے لنڈے کے کپڑے خرید کر لاہور کی ایک معروف سڑک کے کنارے ایک چھوٹا سا اسٹال لگا لیا۔ گزر بسر کا واحد ذریعہ بھی ختم ابتدا میں وہ کسی نہ کسی طرح بچوں کے اخراجات پورے کر رہے تھے، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کی صحت مزید بگڑتی گئی اور بیماری نے انہیں زیادہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے سوڈان کی ریاست شمالی ڈارفر کے زیر محاصرہ دارالحکومت الفاشر میں بگڑتے انسانی حالات پر سنگین تشویش کا اظہار کیا ہے۔سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بند ہونی چاہیے، الفاشر میں شہریوں کو تحفظ ملنا چاہیے اور انسانی امداد کی بلارکاوٹ اور محفوط فراہمی یقینی بنائی جائے۔ Tweet URL انہوں نے علاقے سے رضاکارانہ طور پر نقل مکانی کی خواہش رکھنے والوں کو محفوظ راستہ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔(جاری ہے) سوڈان میں ملکی مسلح افواج (ایس اے ایف) اور اس کے متحارب عسکری دھڑے 'ریپڈ سپورٹ...
    ایس ایس پی انویسٹی گیشن پشاور عائشہ بانو نے کہا ہے کہ تفتیشی نظام کو مزید بہتر بنانے اور خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محکمے میں خواتین پولیس افسران کی اشد ضرورت ہے تاکہ خواتین کو درپیش مسائل کو بہتر انداز میں حل کیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: لیڈی پولیس آفیسر کا کارنامہ، متاثرہ خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے میں کامیاب عائشہ بانو پشاور میں بحیثیت ایس ایس پی انویسٹی گیشن تعینات ہونے والی پہلی خاتون پولیس آفسیر ہیں۔ عائشہ بانو نے کہاکہ خواتین پر گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کی خواتین کو کئی...
    اسلام آباد (نیٹ نیوز) سپریم کورٹ کے عارضی جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان زیرِ التواء  مقدمات کے بوجھ جیسے سنگین مسئلے کا شکار ہے۔ مقدمات کو عدالت میں آنے سے قبل ہی ابتدائی مرحلے میں ثالث کے پاس بھیجا جا سکتا ہے۔ اسلام آباد میں 6 روزہ سول کمرشل ثالثی ٹریننگ پروگرام کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا  ثالثی کے 3 اجزاء ہیں، بین الاقوامی سطح کی ثالثی کا نفاذ ہونا چاہیے۔ ثالثی کے ذریعے مقدمات کے حل کی قراردار پنجاب اور بلوچستان نے منظور کی۔ امید ہے باقی صوبے بھی جلد ایسا کریں گے۔ انہوں نے کہا 2022ء سے اب تک ترکیہ نے 2 ملین سے زائد مقدمات ثالثی...
    ہر دُور اور نسل کے اپنے تقاضے اور چیلنجز ہوتے ہیں، ہر گزری نسل کو اپنے بعد آنے والی نسل سے شکوہ ہوتا ہے کہ وہ روایت سے ہٹ کر اپنے انداز سے زندگی بسر کر رہی ہے، جو اُن کے نقطہ نظر کے مطابق درست نہیں ہے۔ حسب روایت آج کل میری نسل کے لوگوں کو یوں لگتا ہے، کہ نئی نسل بالخصوص جنریشن زی زندگی کے حقیقی مقصد سے آگاہ نہیں۔ انہوں نے زندگی کا وہ تجربہ نہیں کیا جو ہم نے کیا تھا، اس لیے یہ زندگی کی حقیقتوں سے ناواقف رہیں گے اور زندگی کے اس نقطۂ نظر کو نہیں دیکھ پائیں گے جو کام یابی کے لیے ضروری ہے۔ میں نوجوانوں کے ساتھ ٹریننگ سیشن...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 ستمبر 2025ء) بین الاقوامی سمندروں میں حیاتیاتی تنوع کو تحفظ دینے کے لیے اقوام متحدہ کا معاہدہ 60 ممالک کی توثیق کے بعد نافذ العمل ہو گیا ہے۔گزشتہ روز مراکش اور سیرالیون اس معاہدے کی توثیق کرنے والے 60ویں اور 61ویں ممالک بن گئے جس کے بعد آئندہ سال جنوری سے اس پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ رکن ممالک نے جون 2023 میں اس معاہدے کی منظوری دی تھی جس سے پہلے دو دہائیوں تک اس پر بات چیت ہوتی رہی۔ اسے رسمی طور پر 'ملکی دائرہ ہائے اختیار سے پرے سمندری حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور پائیدار استعمال کا معاہدہ' (بی بی این جے) بھی کہا جائے گا۔ Tweet URL...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیےامریکا روانگی کا شیڈول تبدیل ہوگیا ہے اور آج کے بجائے کل امریکا کے لیے روانہ ہوں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کل (پیر) دوپہر برطانیہ سے امریکا کے لیے روانہ ہوں گے جبکہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار لندن سے امریکا روانہ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ وزیردفاع خواجہ آصف اور وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آج امریکا پہنچیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم دورہ امریکا میں 6اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے اجلاس کے سلسلے میں وزیراعظم کا امریکی دورہ اہم قرار دیا جا رہا ہے جہاں وہ امریکی...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے محکمہ خوراک کے افسران کے خلاف مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر گندم غبن کے سنگین اسکینڈل کا پردہ فاش کر دیا ہے اور پی آر سی سریاب میں کروڑوں روپے کی گندم کی ہیراپھیری کے انکشاف کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان عبدالواحد کاکڑ کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن محمد سفیان کی زیر نگرانی کی گئی تحقیقات میں بے ضابطگیوں کے شواہد سامنے آئے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق21 ہزار 221 بوری گندم (فی بوری 100 کلوگرام) غبن کی گئی، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 231.86 ملین روپے ہے۔ حکام نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران سابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور سابق اسسٹنٹ...
    ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔ میچ کے آخری اوور میں بنگلہ دیش کو جیت کے لیے صرف پانچ رنز درکار تھے اور اس کی چھ وکٹیں باقی تھیں۔ پہلی ہی گیند پر چوکا لگاکر اسکور برابر کرنے کے بعد ذاکر علی اگلی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ نئے آنے والے بلے باز مہدی حسن بھی ایک گیند ڈاٹ کرکے دوسری گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ یوں اب بنگلہ دیش کو جیت کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) رکن سندھ اسمبلی پی ایس 102 عوام اور بچوں کو تفریح سے محروم کرنے اور چیئرمین جناح ٹاؤن کو ناکام بنانے کے لیے 3 پارکوں کو بند کرانے کے لیے سرگرم، متعلقہ حکام کا غیر قانونی احکامات ماننے سے انکار، عوامی حلقوں کا حکام بالا سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس 102 سے رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی نے چیئرمین جناح ٹاؤن کو ناکام بنانے، عوام وبچوں کو تفریح سے محروم کرنے اور درجنوں افراد کو بیرووز گار کرنے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر بلدیات، میئر کراچی، ایڈمنسٹریٹر کراچی انٹر ٹینمنٹ، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے ذریعے قاسم پارک، میرعثمان خان پردہ پارک اور کے ایم سی اسٹیڈیم پی...
    ’’ تبدیلی‘‘ چھ حروف پر مشتمل ایک چھوٹا سا لفظ ہے مگر جب یہ کسی انسان کی زندگی میں رونما ہوتی ہے، تو اُس کے وجود کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیتی ہے۔ تبدیلی کی نوعیت مثبت ہو یا منفی، دونوں حالتوں میں ہی اس کو تسلیم کرنا، انسان کے لیے کافی دشوار ثابت ہوتا ہے۔ تبدیلی دراصل فطرت کا مزاج ہے اورکائنات میں مسلسل اس کا عمل جاری رہتا ہے، اس دنیا میں کوئی ایسی شے نہیں ہے جو تبدیلی سے مُبرا ہو۔ تبدیلی انسانی اعصاب پر دباؤ پیدا کرتی ہے، ویسے تو انسان ہر طرح کے ماحول کا عادی ہو جاتا ہے مگر اُس عادی ہونے کی حالت تک پہنچنے میں اُسے کافی دقت پیش آتی ہے۔...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک شہری نے درخواست دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے جیل میں قید کے دوران کی جانے والی پوسٹس اشتعال انگیز اور غیر قانونی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان جیل سے بیانات دیتے ہیں لیکن جعفر ایکسپریس پر مذمت نہیں کی، خواجہ آصف یہ درخواست بیرسٹر ظفر اللہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ کسی سزا یافتہ قیدی کو دورانِ قید سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، خاص طور پر ایسی صورت میں جب اس کی پوسٹس بدنیتی اور انتشار پر مبنی ہوں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی حکومت نے گیس کنیکشنز کے حصول کے لیے ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی کرنے والے صارفین کے لیے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارت پیٹرولیم نے اس حوالے سے گیس کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی ہے کہ جن صارفین نے پہلے سے ڈیمانڈ نوٹ کی ادائیگی کر رکھی ہے، ان کیلئے ایک بڑی سہولت کے طور پر فیصلہ کیا گیا کہ وہ اب فرق کی رقم اور سکیورٹی فیس جمع کرا کر اس نئی پہل کے تحت آر ایل این جی کنکشن کے اہل ہو سکیں گے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر میں گھریلو صارفین کو...
     وفاقی حکومت نے گیس کنیکشنز کے حصول کے لیے ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی کرنے والے صارفین کے لیے اہم فیصلہ کر لیا۔وزارت پیٹرولیم نے اس حوالے سے گیس کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی ہے کہ جن صارفین نے پہلے سے ڈیمانڈ نوٹ کی ادائیگی کر رکھی ہے، ان کیلئے ایک بڑی سہولت کے طور پر فیصلہ کیا گیا کہ وہ اب فرق کی رقم اور سکیورٹی فیس جمع کرا کر اس نئی پہل کے تحت آر ایل این جی کنکشن کے اہل ہو سکیں گے۔اس حوالے سے گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر میں گھریلو صارفین کو ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی)...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250920-01-4 اسلام آباد (صباح نیوز) پیٹرولیم ڈویژن نے سوئی گیس کے نئے کنکشنز کیلئے پالیسی تبدیل کر دی، 30 لاکھ سے زائد پرانی درخواستیں منسوخ جبکہ درآمدی ایل این جی کنکشنز کے لیے نیا فریم ورک جاری کردیا گیاہے ۔پیٹرولیم ڈویژن نے سوئی گیس کنکشنز کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ہے، درآمدی ایل این جی کنکشنز کے لیے نیا فریم ورک سوئی کمپنیوں کو بھیج دیا گیا۔ نئی درخواستوں کے بعد نیا میرٹ آرڈر جاری ہوگا۔ ڈیمانڈ نوٹس اور ارجنٹ فیس جمع کرانے والے صارفین کو ایل این جی کنکشنز کے لیے اضافی فیس دینا ہوگی۔ذرائع کے مطابق درآمدی گیس کا ٹیرف مقامی گیس کے مقابلے میں 70فیصد زیادہ ہوگا۔ اس وقت ڈھائی لاکھ صارفین نے ڈیمانڈ...
    کیلیفورنیا کے شہر لانگ بیچ کے ’ایکویرئم آف دی پیسفک‘ میں موجود مقبول آکٹوپس ’’گھوسٹ‘‘ اپنی زندگی کے آخری مرحلے میں ہے، جس دوران وہ کھانے پینے اور اپنی ضروریات کو بھول کر صرف انڈوں کی حفاظت میں مصروف ہے، حالانکہ ان انڈوں سے بچے کبھی نہیں نکل سکیں گے۔ سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں افراد نے گھوسٹ کو یاد کرتے ہوئے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔ کچھ لوگوں نے بتایا کہ وہ گھوسٹ کے دیدار کے لیے ایکویرئم گئے تھے، جبکہ کچھ نے اُس کی یاد میں ٹیٹو بنوائے یا سوئٹر پہنے۔ یہ بھی پڑھیں: ہاتھی جیسی نایاب ’ڈمبو آکٹوپس‘ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ایکویرئم کی جانب سے انسٹاگرام پر کہا گیا ’وہ ایک شاندار آکٹوپس ہے...
    پیٹرولیم ڈویژن نے سوئی گیس کے نئے کنکشنز کیلئے پالیسی تبدیل کر دی،  تیس لاکھ سے زائد پرانی درخواستیں منسوخ جبکہ درآمدی ایل این جی کنکشنز کے لیے نیا فریم ورک جاری کردیا گیا۔پیٹرولیم ڈویژن نے سوئی گیس کنکشنز کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ہے،  درآمدی ایل این جی کنکشنز کے لیے نیا فریم ورک سوئی کمپنیوں کو بھیج دیا گیا۔ پرانی تیس لاکھ سے زائد درخواستیں منسوخ کر دی گئیں۔ نئی درخواستوں کے بعد نیا میرٹ آرڈر جاری ہوگا۔ ڈیمانڈ نوٹس اور ارجنٹ فیس جمع کرانے والے صارفین کو ایل این جی کنکشنز کے لیے اضافی فیس دینا ہوگی۔
    فلم ’کالکی‘ کے سیکوئل سے دپیکا پڈوکون کی علیحدگی کے بعد بالی ووڈ میں چہ مگوئیاں تیز ہو گئی ہیں۔ اداکارہ کی فلم سے رخصتی کے باضابطہ اعلان کے بعد اس فیصلے کے پیچھے ممکنہ وجوہات پر مبنی مختلف رپورٹس منظرِ عام پر آ چکی ہیں۔ انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق دپیکا نے خود فلم سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ابتدا میں فلم کا مرکزی پلاٹ دپیکا کے کردار کے گرد گھوم رہا تھا تاہم حالیہ دنوں میں اسکرپٹ میں تبدیلی کی گئی جس کے باعث ان کا کردار تقریباً ایک کیمیو (مختصر ظاہری کردار) تک محدود ہو گیا۔ اس اچانک تبدیلی پر دپیکا حیران رہ گئیں اور مبینہ طور پر اسی وجہ سے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان کے ہی ایک وزیراعظم کو غیر ذمہ دارانہ حرکتوں پر جہاز سے اُتار دیا گیا تھا، لیکن آج تاریخ نے رخ بدلا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کا جہاز جیسے ہی سعودی فضائی حدود میں داخل ہوا تو سعودی جنگی طیاروں نے سلامی دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ عزت و وقار کسی سیاسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے ہے۔ سرگودھا میں الیکٹرک بس سروس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل میں موجود شخص کو یہ اندازہ ہی نہیں کہ پاکستان کہاں سے کہاں پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے اپنے خلاف فیصلے کے خلاف انفرادی طور پر اپیلیں سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہیں۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کی آمد جمعہ کو جسٹس طارق محمود جہانگیری سائلین کے گیٹ سے کارڈ لیکر سپریم کورٹ پہنچے۔ ان کے ہمراہ جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس ثمن رفعت اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق بھی عدالت عظمیٰ میں موجود رہے۔ اپیلیں الگ الگ کیوں؟ ججز نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کے لیے بائیو میٹرک بھی کرایا۔ اس موقع پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ریسنٹلی رولز کے مطابق ایک درخواست میں تمام ججز فریق نہیں بن سکتے، اسی لیے الگ الگ اپیلیں دائر کی جا رہی ہیں۔ اپیلیں...