2025-10-18@19:50:20 GMT
تلاش کی گنتی: 14727
«نئے تھانے»:
(نئی خبر)
برطانیہ میں امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے سرکاری طیارے کو اُڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہنگامی طور پر اتارنا پڑ گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع بیلجیئم میں ہونے والے نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے بعد واشنگٹن جا رہے تھے۔ اُڑان بھرنے کے بعد طیارہ جب آئرلینڈ کے جنوب مغربی ساحل کے قریب پہنچا تو طیارے کی اونچائی کم ہونا شروع ہوگئی تھی۔ اسی دوران پرواز نے “7700” ایمرجنسی اسکواک کوڈ بھیجا جو کسی بڑی فنی خرابی یا ایمرجنسی کی نشاندہی کرتا ہے۔ جس کے جواب میں طیارے کو برطانیہ کے علاقے سفولک میں باضابطہ طور پر لینڈ کا کہا گیا تھا۔ رن وے کلیئر ہونے پر طیارے نے محفوظ لینڈنگ کی۔ محفوظ لینڈنگ کے بعد امریکی وزیر...
بھارت نے ان خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں واضح کیا کہ مودی اور ٹرمپ کے درمیان حالیہ دنوں میں کوئی ٹیلیفونک رابطہ نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا، ہماری معلومات کے مطابق، گزشتہ روز دونوں رہنماؤں کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ توانائی کے شعبے میں امریکی بیانات کے حوالے سے وزارت خارجہ پہلے ہی اپنا مؤقف جاری کر چکی ہے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) سہیل آفریدی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مفاد میں وفاق آپ کے ساتھ مل کر چلنےکو تیار ہے۔ دوسری جانب راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے مجھے مبارک باد دی۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم کو بتایا کے پی ساڑھے 4 کروڑ عوام کا صوبہ ہے، وزیراعظم سےکہا مجھے اپنے لیڈر سے ملاقات کی اجازت دی جائے، وزیراعظم...
امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غلط انجینیئرنگ اور ناکافی ٹیسٹنگ وہ بنیادی عوامل تھے جن کے باعث 2023 میں نجی آبدوز ٹائیٹن ٹائٹینک کے ملبے کی جانب جاتے ہوئے تباہ ہوگئی۔ بدھ کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ایک تباہ کن امپلوژن (اندرونی دھماکہ) کے نتیجے میں پیش آیا، جس میں تمام 5 مسافر ہلاک ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹائٹینک حادثہ: آخری لمحات میں کیا ہوا تھا، اصل صورتحال کا سراغ لگ گیا یہ رپورٹ امریکی کوسٹ گارڈ کی اگست میں ہونے والی تحقیقات کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں آبدوز کے آپریٹر اوشن گیٹ کی سنگین کوتاہیوں اور ٹائیٹن سبمرسیبل کے ڈیزائن میں موجود خامیوں...
پنجاب بھر میں مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، پرتشدد احتجاج میں ملوث گرفتار ملزمان کی تعداد 3ہزار 400 ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذہبی جماعت کے خلاف پنجاب بھر میں جاری کریک ڈاؤن میں گرفتاریوں کی تعداد 3400 تک جا پہنچی ہے۔لاہور سے گرفتار ملزمان کی تعداد 340 ہوگئی، شیخوپورہ میں 217، منڈی بہاؤالدین 210 ، راولپنڈی 190 ، فیصل آباد 180 ، گوجرانوالہ 160 ، سیالکوٹ 150 اور اٹک میں 156 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ان ملزمان کے خلاف پنجاب بھر کے تھانوں میں 76 مقدمات درج کئے گئے، سب سے زیادہ 39 مقدمات لاہور میں درج ہوئے، مظاہرین کے حملوں سے 250 پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق اشتعال انگیزی،احتجاج میں ملوث...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: بحر اوقیانوس کی گہرائیوں میں تباہ ہونے والی آبدوز ٹائٹن سے متعلق امریکا نے اپنی حتمی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ حادثہ ناقِص انجینئرنگ اور حفاظتی کوتاہیوں کا نتیجہ تھا۔امریکی ادارے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (NTSB) کی رپورٹ کے مطابق، جون 2023 میں ٹائی ٹینک کے ملبے کی جانب سفر کے دوران آبدوز کے تباہ ہونے کی بنیادی وجہ اس کے کاربن فائبر ڈھانچے کی کمزور پائیداری تھی، جو سمندری دباؤ برداشت نہیں کر سکا۔تحقیق میں بتایا گیا کہ آبدوز تیار کرنے والی کمپنی اوشین گیٹ نے آبدوز کو روانگی سے قبل مکمل ٹیسٹنگ نہیں کی تھی اور نہ ہی حفاظتی اصولوں پر عمل کیا۔ کمپنی کو آبدوز...
برسلز میں منعقدہ نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس شریک ترک وزیر دفاع نے ممکنہ طور پر غزہ کی پٹی میں تعینات ہونیوالی کثیر القومی فورس میں شرکت سے متعلق ملکی مسلح افواج کی خواہش کا اعلان کیا ہے اسلام ٹائمز۔ ترک وزیر دفاع یاسر گلر نے ممکنہ طور پر غزہ میں تعینات کی جانے والی کثیر القومی فورس میں شرکت پر مبنی اپنی "ملکی خواہش" کا اعلان کیا ہے۔ روسی خبررساں ایجنسی رشیا ٹوڈے کے مطابق ترک عسکری ذرائع نے چند روز قبل ہی اس خبر سے پردہ اٹھایا تھا، تاہم آج برسلز میں منعقدہ نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے دوران یاسر گلر کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ساتھیوں کو غزہ میں تعینات ہونے والی کثیر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 اکتوبر 2025ء) افغان طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے گزشتہ جمعرات کو بھارت کا ایک ہفتہ طویل دورہ شروع کیا، جو اگست 2021 میں طالبان کے افغانستان میں اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد اسلامی بنیاد پرست گروپ کے کسی سرکردہ رہنما کا یہ پہلا سفارتی دورہ تھا۔ یہ سفر اقوام متحدہ کی جانب سے متقی پر عائد سفری پابندی سے عارضی استثنیٰ دینے کے بعد ہی ممکن ہوا۔ اسے نئی دہلی کی جانب سے کابل میں طالبان حکومت کو باضابطہ تسلیم کیے بغیر ہی اپنا موقف تبدیل کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ متقی اور بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کے درمیان ہونے والی...
گورنمنٹ گریجویٹ کالج کھاریاں کی عمارت پر پاکستان کے قومی پرچم کے ساتھ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لہرا دیا گیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ان پر خوب تنقید کی گئی اور ناقدین نے اسے ’قومی پرچم کی بے حرمتی‘ اور ’سیاسی پروپیگنڈا‘ قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی پرچم کے ساتھ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا، ‘بہت جلد نوٹوں پر بھی وزیراعلیٰ کی تصویر ہوگی’ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کالج پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ کالج کے پرنسپل کا کہنا تھا کہ یہ جھنڈا نصب کرنا ان کا ذاتی حیثیت میں لیا گیا فیصلہ تھا۔ اور اب کالج کی عمارت سے پرچم اتار دیا گیا...
مجھے ہمیشہ یقین رہا کہ میں اسمارٹ ہوں، میں کسی بھی آن لائن فراڈ میں نہیں پھنس سکتا۔ شاید اس لیے کہ میں نے ہمیشہ دوسروں کے قصے سنے، ان سے سبق لیا، یا شاید اس لیے کہ میں پڑھا لکھا تھا، ڈیجیٹل دنیا کی چالاکیوں کو پہچاننے کا ہنر رکھتا تھا۔ لیکن زندگی کے کچھ لمحے ایسے ہوتے ہیں جب انسان کسی اور اسٹیٹ آف مائنڈ میں ہوتا ہے، اور ایک لمحے کی بھول بڑی غلطی بن سکتی ہے۔ مجھے ایک دن سری لنکا میں مقیم اپنی دوست ڈارا کا واٹس ایپ پیغام موصول ہوا۔ معمول کی سلام دعا کے بعد اُس نے مجھ سے ایک فیور مانگی۔ اس کے مطابق وہ کراچی میں اپنے ایک دوست کو 50...

حماس نے شرائط پر عمل نہیں کیا تو اسرائیل کوغزہ پردوبارہ فوجی کارروائی کی اجازت دینے پرغورکرینگے: ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر حماس جنگ بندی کے معاہدے کی اپنی شرائط پر عمل نہیں کرتی تو وہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کی اجازت دینے پر غور کریں گے۔ امریکی نشریاتی سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’ اسرائیلی فورسز جیسے ہی میں کہوں گا، دوبارہ سڑکوں پر آ جائیں گی۔ جو کچھ حماس کے ساتھ ہو رہا ہے، وہ بہت جلد ٹھیک کر دیا جائے گا۔ ٹرمپ کے یہ بیانات اس وقت سامنے آئے جب اسرائیل نے حماس پر الزام لگایا کہ وہ معاہدے کی اس شرط پر عمل نہیں کر رہی جس کے تحت اسے تمام مغویوں ، زندہ...
مودی حکومت پر امریکی ٹیرف کا دباؤ بھاری پڑ گیا، بھارت نے بالآخر ٹرمپ انتظامیہ کے سامنے جھکنے پر مجبور ہو کر روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرا دی۔ اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں روسی تیل کی خریداری نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ بھارت کی جانب سے روس سے تیل لینے پر خوش نہیں تھے، لیکن اب یہ مسئلہ حل ہو چکا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت فوری طور پر روسی تیل کی خریداری روکنے کے قابل نہیں، مگر جلد ہی یہ سلسلہ بند کر دیا جائے گا۔ یاد رہے...
کراچی: جناح اسپتال کراچی میں مریض کا کامیاب آپریشن کردیا گیا، جس کے گلے میں چاقو پیوست تھا۔ 2 گھنٹے طویل نازک سرجری کے بعد چاقو کو محفوظ طریقے سے نکال کر مریض کی جان بچالی گئی۔ عبدالرحمٰن نامی 40 سالہ مریض عبداللہ گوٹھ کا رہائشی ہے، جسے گھریلو تنازع پر سوتیلے بیٹے نے گردن کے نچلے حصے میں چاقو مارا تھا۔ مریض کو گزشتہ صبح جناح اسپتال (جے پی ایم سی) لایا گیا، جہاں ایکس رے سے انکشاف ہوا کہ چاقو اتنی گہرائی میں پیوست ہے کہ اس کا سرا دوسری جانب جلد کے قریب پہنچ گیا تھا، جس کے بعد ڈاکٹر محمد شعیب کی سربراہی میں ڈاکٹر فراست اور دیگر طبی ماہرین نے 2...
غزہ سے رہائی پانیوالے ایک اسرائیلی قیدی نے فلسطینی مزاحمت کے "شیڈو یونٹ" (وحدة الظل - كتائب القسام) کیجانب سے انجام پانیوالی فریبی کارروائی کا انکشاف کیا ہے جسمیں حماس کیخلاف ایک فرضی مظاہرے کے دوران اسرائیلی قیدیوں کی خفیہ منتقلی کا کام انجام دیا گیا تاہم اسرائیلی و سعودی میڈیا نے "حماس مخالف مظاہرے" پر جشن منایا تھا! اسلام ٹائمز۔ یہ تقریباً 7 ماہ قبل کی بات ہے کہ جب سعودی چینل العربیہ نیٹورک اور اسرائیلی میڈیا نے انتہائی ذوق و شوق اور جوش و خروش کے ساتھ غزہ میں "حماس مخالف مظاہرے" کے انعقاد کی تفصیلی رپورٹس شائع کرتے ہوئے طویل ویڈیو کلپس پر مبنی وسیع کوریج دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق اس احتجاجی مظاہرے کو سعودی و...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی جس میں پاک آسٹریلیا تعلقات اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں کوسٹ گارڈز، بارڈر مینجمنٹ اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔آسٹریلوی ہائی کمشنر نے حالیہ ناخوشگوار واقعات میں پولیس افسر اور دہشت گرد حملوں میں فورسز کے افسروں وجوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔آسٹریلوی ہائی کمشنر نے قذافی سٹیڈیم کی خوبصورت انداز میں بحالی کے کام کی تعریف کی اور کہا کہ آپ کی قیادت میں اسلام آباد کے فلاحی اور ترقیاتی منصوبے قابلِ ستائش ہیں اور...
آسٹریلیا کی چار مرتبہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ تیراک آریارنے ٹٹمس نے محض 25 سال کی عمر میں اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔ مجموعی طور پر آٹھ اولمپک تمغوں اور چار عالمی اعزازات جیتنے والی آریارنے ٹٹمس نے اپنے فیصلے کی تصدیق کردی ہے۔ آریارنے ٹٹمس نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ واقعی ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن میں اس سے واقعی خوش ہوں۔ آریارنے ٹٹمس نے مزید کہا کہ مجھے تیراکی پسند ہے، اور یہ بچپن سے ہی میرا شوق ہے لیکن ایک وقت آیا جب سوئمنگ سے بڑھ کر بھی کچھ دیکھنا پڑتا ہے، کینسر کا خوف میرے لیے ٹرننگ پوائنٹ تھا اور میں دماغی طور پر متاثر ہوئی۔ Thank...
بھارتی فورسز اہلکار کشمیریوں کو معاشی طور پر نقصان پہنچانے کیلئے اس طرح کی کارروائیاں کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ واقعہ رات کے وقت پیش آیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں نامعلوم افراد نے ضلع اسلام آباد کے علاقے سلیگام ڈنگر پورہ میں سیب کے بیسیوں درخت کاٹ ڈالے۔ بھارتی فورسز اہلکار کشمیریوں کو معاشی طور پر نقصان پہنچانے کیلئے اس طرح کی کارروائیاں کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ واقعہ رات کے وقت پیش آیا، نامعلوم افراد نے باغ میں گھس کر سیب کے درخت کاٹ دیے۔درختوں پر سیب لگا ہوا تھا جو اتارے جانے کیلئے تیار تھا۔ باغ مالکان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی برسوں کی محنت کو راتوں رات تباہ ہوتے دیکھ...
آسٹریلوی سوئمر آریارنے ٹٹمس نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق 4 مرتبہ کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ آریارنے ٹٹمس نے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ 25 سالہ آریارنے ٹٹمس نے سوشل میڈیا پوسٹ میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن میں اس سے خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 18 سال سوئمنگ میں گزارے، 10 برس ملک کو دیے۔ میں نے ہمیشہ سوئمنگ سے پیار کیا ہے لیکن ایک وقت آیا جب سوئمنگ سے بڑھ کر بھی کچھ دیکھنا پڑتا ہے۔ آریارنے ٹٹمس کا کہنا تھا کہ کینسر کا خوف میرے لیے ٹرننگ پوائنٹ تھا میں...
امریکا میں ایک خاتون کے باورچی خانے کی سیکیورٹی کیمرہ فوٹیج نے حیران کن منظر ریکارڈ کیا۔ ان کی پالتو بلی ’وینڈی‘ نے کھانے کے دوران دیگچی میں مردہ چوہا ڈال دیا۔ مزید پڑھیں: احمد آباد طیارہ حادثہ: خوش قسمت بھومی چوہان کی جان کیسے بچی؟ یہ واقعہ کیلیفورنیا کی ایک فوسٹر فیملی کے گھر میں پیش آیا۔ جب بلی کی مالکن باہر کتوں کو کھانا کھلا رہی تھی، تو بلی نے چپکے سے ’اپنا خاص مصالحہ‘ کھانے میں شامل کر دیا۔ مزید پڑھیں: کراچی کی پہاڑیوں پر نایاب جنگلی بلی ’کراکل‘ کی جھلک خاتون نے بتایا کہ بلی کے ’مشکوک رویے‘ نے انہیں کیمرہ چیک کرنے پر مجبور کیا اور ویڈیو دیکھ کر انکشاف ہوا کہ وینڈی نے کھانے میں واقعی...
میں نے قرآنِ پاک پر اپنی کزن کا نمبر لکھا تھا، مجھے علم نہیں تھا کہ یہی نمبر مستقبل میں میرے کام آئے گا اور مجھے نئی زندگی دے گا۔ یہ کہانی ہے اس دنیا کی جو خواب تو بڑے دکھاتی ہے لیکن اس میں ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنا پڑتا ہے، ایک غلط قدم آپ کو زندگی کا تلخ ترین اور مہنگا سبق سکھا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خضدار سے اغوا ہونے والی لڑکی بازیاب، 16 مشتبہ افراد گرفتار کراچی کے پسماندہ علاقے اورنگی ٹاؤن جو ہر لحاظ سے کراچی کے دیگر علاقوں سے بہت پیچھے ہے، یہاں رہنے والوں کے لیے پانی پیٹرول سے مہنگا پڑتا ہے، یہاں گیس نہیں آتی اور اب بھی کئی لوگ لکڑی...
غزہ جنگ سے متعلق ہونے والا شرم الشیخ معاہدہ، اس کے مندرجات اور 3 مراحل سے متعلق ساری تفصیلات ہر جگہ رپورٹ ہوچکیں۔ سو انہیں دہرانے کی بجائے سیدھا چلتے اس معاہدے سے جڑے کچھ دیگر اہم پہلوؤں کی جانب۔ سب سے پہلا سوال تو یہی بنتا ہے کہ کیا یہ مشرق وسطیٰ امن معاہدہ ہے؟ اس کا بہترین جواب سابق روسی صدر دمیتری میدوادیف کی ٹوئٹ میں ہے۔ میدوادیف نے نے لکھا کہ ’اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی بلاشبہ ایک اچھی بات ہے، مگر اس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ جب تک اقوام متحدہ کی معروف قراردادوں کے مطابق ایک مکمل فلسطینی ریاست قائم نہیں کی جاتی، کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ جنگ جاری رہے گی، اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں سنگین جرائم کی ایک اور لرزہ خیز واردات سامنے آگئی۔ سینٹرل جیل سے رہائی پانے والے شخص کو رہائی کے چند ہی لمحوں بعد قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق جمشید کواٹرز تھانے کی حدود میں چھری کے وار کرکے مقتول امیر بخش جو اپنی سزا مکمل کرنے کے بعد سینٹرل جیل کراچی سے باہر نکلا ہی تھا کہ مسلح افراد نے فائرنگ اور چھری کے وار کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقتول کی شناخت امیر بخش کے نام سے ہوئی ہے جو لاڑکانہ کا رہائشی تھا۔ اور اس نے پسند کی شادی کی تھی، جس کے باعث خاندانی دشمنی پیدا ہوگئی تھی۔ مقتول کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تیز رفتار بس نے بچے کو کچل دیا،پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک، 2ساتھی فرار،حسین آباد سے موٹرسائیکل چور گروہ کے کارندے کو گرفتار کرکے 6مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔ تفصیلات کیمطابق خواجہ غریب نواز پل پر بے قابو بس بچے پر چڑھ دوڑی حادثے میں 10 سالہ ایان موقع پر ہی جاںبحق ہوگیاایان ولد راشد علی پانچویں کلاس کا طالب علم اور پہنور گوٹھ کا رہائشی تھا،ایان سودا لینے باہر نکلا تھا کہ تیز رفتار بس نے کچل ڈالا،حادثے کے بعد بس ڈرائیور گاڑی کو سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوگیالواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈرائیور تیز رفتار بس کو غلط سائیڈ سے لیجانے کی کوشش کررہا تھا بس ڈرائیور کو گرفتار کر کے قانون...
ہماری تاریخ کا بڑا حصہ بعض حلقوں کی جانب سے ذاتی مخاصمت، کردارکشی اور غلط بیانی سے عبارت ہے۔ اسی طرح کی صورت حال پاکستان کے پہلے وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان کے تناظر میں سامنے آئی ہے، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس ان کانسپرنسی تھیوریز اور ڈس انفارمیشن کا پردہ بھی چاک ہوتا چلا گیا، مگر شاید ابھی ذاتی شہرت کے طلب گاروں کا کاسہ گدائی خالی ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال اوریا مقبول جان کی خواہش کی شکل میں سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے تاریخ پر تنقید نگاروں کی فہرست میں شامل ہونے کی ناکام کوشش کی ہے۔ اوریا مقبول جان بعض ایسے موضوعات کو زیربحث لانے کی کوشش کرتے ہیں جہاں ان...
ساڑھے تین سال قبل جب پی ٹی آئی کی حکومت کا آئینی طور خاتمہ ہوا تھا تو سب سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم نے کہا تھا کہ میری حکومت ختم کرانے کے بجائے پاکستان پر ایٹم بم گرا دیا جاتا۔ اس ملک دشمن بیان پر پی ڈی ایم حکومت نے خاموشی اختیار کی تھی اور کوئی ردعمل نہیں دیا تھا اور سب نے اسے ایک سیاسی بیان سمجھ کر نظر انداز کر دیا۔ دس اپریل 2022 کا بانی پی ٹی آئی کے خلاف اجلاس اس وقت کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے غیر آئینی طور پر منسوخ کر دیا تھا جس کو سپریم کورٹ نے غیر آئینی قرار دیا تھا اور غیر آئینی اقدامات کرنے...
امریکی چینل سے گفتگو میں امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ امریکہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین سے الگ اور تنازعہ کو بڑھانا نہیں چاہتا۔ انکا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ اور صدر شی جن کے درمیان اعتماد کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تنازعہ مزید نہیں بڑھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ماہ کے آخر میں جنوبی کوریا میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کیلئے تیار ہیں۔ امریکی وزیر خزانہ نے اس حوالے سے امریکی چینل سے گفتگو میں کہا کہ صدر ٹرمپ اور چینی صدر کی ملاقات کیلئے دونوں ممالک کے حکام کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ امریکہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین...
بات چوں کہ دیوسائی نیشنل پارک کی ہورہی ہے، اس لیے صرف دیوسائی نیشنل پارک کو زیربحث لانے میں کوئی حرج نہیں۔ دنیا کے بلند ترین نیشنل پارکس میں سے ایک دیوسائی نیشنل پارک ہے جو اسکردو سے 53 کلومیٹر کے فاصلے پر استور، خرمنگ اور اسکردو کے درمیان واقع ہے۔ اس کا رقبہ تین ہزار مربع کلومیٹر ہے۔ نایاب بھورے ریچھ کی نسل کو بچانے کے لیے اس جگہ کو نیشنل پارک کا درجہ دیا گیا ہے۔ دیوسائی آٹھ سے نو ماہ تک مکمل طور پر برف سے ڈھکا ہوتا ہے اور صرف جون سے ستمبر تک قابل رسائی ہوتا ہے۔ آپ جب کبھی پہاڑوں میں ٹریکنگ کر رہے ہوں اور خاص کر استور کی جانب تو ایک لفظ...
شیر شاہ جناح روڈ پر قائم گوداموں میں بھڑکنے والی آگ پر کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد فائر بریگیڈ حکام نے قابو پالیا، آتشزدگی کے باعث ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شیر شاہ جناح روڈ پر قائم گوداموں میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک شکل اختیار کرلی تھی۔ آگ بے قابو ہونے کے بعد شعلے دور دور سے آسمان سے باتیں کرتے نظر آئے جبکہ اطلاع پر ریسکیو 1122 اور کے ایم سی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا اور کی شدت کو دیکھتے ہوئے اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دے کر شہر بھر سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو طلب کیا۔ آتشزدگی کے باعث ایک ہی خاندان...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ افغان طالبان اس وقت بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں، میں نہیں سمجھتا کہ یہ سیز فائر زیادہ دیر نکال پائے، افغانستان سیز فائر کی خلاف ورزی کرتا رہا تو ہمیں جواب دینا پڑےگا۔جیو نیوز کے پروگرام ' آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ' میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں 48 گھنٹے کا سیز فائر ہوا ہے، ہم پر جنگ مسلط کی جاتی ہے تو جواب دینا ہمارا حق بنتا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغان طالبان اس وقت بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں، طالبان کے فیصلے اس وقت دہلی سے اسپانسر ہو رہے ہیں، اس وقت کابل دہلی...
اسلام آباد پولیس نے قتل اور اغوا میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ گاڑیاں برآمد ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ بنی گالہ کی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ سے شہری کے قتل اور خاتون کے اغوا میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ اسلام آباد تھانہ بنی گالہ پولیس کی بڑی کارروائی, شہری کو اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کرکے قتل اور خاتون کے اغواء میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار۔ پولیس نے قتل اور اغواء میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔اشتہاری ملزم نے تھانہ بنی گالہ کی حدود میں مقتول الیاس کو اسلحہ آتشیں سے فائرنگ… pic.twitter.com/0tJnMkK5tv — Islamabad Police (@ICT_Police)...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز: بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ملک گیر ہڑتال کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے جب کہ ہزاروں مظاہرین نے حکومت کی کفایت شعاری پالیسیوں اور مہنگائی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک لاکھ سے زائد مظاہرین مختلف مقامات پر جمع ہوئے، جس کے نتیجے میں برسلز کا بیشتر حصہ مفلوج ہو گیا، قومی ہڑتال کے دوران ہوائی سفر، پبلک ٹرانسپورٹ، اسکولوں اور سرکاری دفاتر میں شدید خلل پڑا۔برسلز ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ہڑتال کے باعث تمام روانگی کی پروازیں اور نصف سے زائد آمد کی پروازیں منسوخ کر دی گئیں، عام دنوں میں مصروف رہنے والا روانگی ہال ویران پڑا رہا۔ اعداد و شمار کے مطابق 48 ہزار مسافر متاثر ہوئے،...
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ ان کا فلمی اور سیاسی سفر بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے مقابلے میں زیادہ چیلنجنگ رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 39 سالہ کنگنا کا کہنا تھا کہ ان کی کامیابی کی اہمیت اس لیے زیادہ ہے کیونکہ وہ بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے ایک چھوٹے سے گاؤں بھملہ سے تعلق رکھتی ہیں، جبکہ ان کے بقول بالی ووڈ میں شاذ و نادر ہی کوئی دیہی پس منظر سے آ کر اسٹار بن سکا ہے۔ کنگنا نے کہا کہ شاہ رخ خان دہلی سے تعلق رکھتے ہیں اور تعلیم یافتہ ہیں، جو ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا،...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ شرمین علی نے اپنی طلاق اور اس کے بعد پیش آنے والی ذہنی مشکلات کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔ میرا درد نہ جانے کوئی، سنگِ مر مر، آتش، قسمت، پیار کے صدقے، پر دیس اور دل بنجارا جیسے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ شرمین علی نے حال ہی میں ایک مارننگ میں گفتگو کے دوران اپنی ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔ شرمین علی نے بتایا کہ ان کی زندگی میں طلاق سب سے مشکل مرحلہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ مضبوط مزاج کی مالک رہی ہیں، لیکن علیحدگی کے فیصلے کے بعد ان کے اندر خوف اور عدم تحفظ کے احساسات پیدا ہوئے۔...
راولپنڈی: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے مرید کے واقعے پر جمعہ کو پشاور میں احتجاج کی کال دے دی اور کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن قائم کرکے آئی جی اسلام آباد اور محسن نقوی کو شامل کیا جائے۔ توشہ خانہ 2 کیس سماعت کے دوران اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد علیمہ خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں ان کی بہن نورین نیازی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے لاہور میں قتل عام کی مذمت کی ہے، تین سال میں چار بڑے سانحات ہوچکے ہیں، پہلا 9 مئی، دوسرا 26 نومبر، تیسرا کشمیر میں اور چوتھا لاہور مریدکے میں پیش آیا ہے۔ نورین نیازی کے مطابق عمران خان نے...
لاہور: ملک میں حالیہ بارشوں کے دوران سیلاب سے کسان شدید متاثر ہوئے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق دو ملین ایکڑ سے زائد زرعی زمین سیلاب کی نذر ہو کر برباد ہو چکی ہے تاہم سماجی تنظیم رزق نے اعلان کیا ہے کہ وہ پورے ملک میں ایک لاکھ ایکڑ زمین دوبارہ آباد کرنے کا منصوبہ شروع کر رہی ہے۔ سماجی تنظیم رزق کے بورڈ کے چیئرمین میاں فاروق احمد نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت پنجاب کے مختلف اضلاع میں 20 ہزار چھوٹے کسانوں کو بنا سود کے قرضے فراہم کیے جائیں گے، یہ قرضے زرعی اجزا، فصلوں کی تیاری اور تربیت کی صورت میں دیے جائیں گے تاکہ گندم کے موسم سے پہلے کسان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی:۔ انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت میں تحریک انصاف کے 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں نامزد سابق چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خانم سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے، عدالت نے آئندہ تاریخ پر استغاثہ کے 5 گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔ علیمہ خانم کی طرف سے عدالتی دائرہ اختیار چیلنج کرنے کی درخواست پر پراسیکیوشن کے دلائل مکمل کر لئے گئے، عدالت نے تھانہ صادق آباد اور تھانہ نیو ٹائون کے 2 مقدمات میں نامزد قومی اسمبلی کی سابق امیدوار سیمابیہ طاہر کی مسلسل عدم حاضری پر ضمانت خارج کردی ہے اور ملزمہ کو گرفتار کر کے عدالت میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 اکتوبر 2025ء) بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں ایک کرسچن اسکول میں مسلم طالبات کے حجاب پہننے کا ایک تنازعہ سرخیوں میں ہے، تاہم بدھ کے روز اس میں ایک نیا موڑ اس وقت دیکھنے میں آیا، جب سی پی آئی (ایم) کے رہنما اور ریاست کے وزیر تعلیم وی سیوان کٹی کو اپنی ہدایات واپس لینا پڑیں۔ منگل کے روز ریاستی وزیر نے ریاست کے ایک عیسائی مشنری اسکول کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ مسلم طالبہ کو حجاب پہن کر اسکول آنے کی اجازت دے، تاہم بدھ کے روز انہوں نے اپنے اس حکم نامے کو واپس لے لیا۔ معاملہ کیا ہے؟ کیرالہ کے شہر کوچی کے سینٹ...
کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں مبینہ خودکشی کی کوشش کرنے والا ملزم دم توڑ گیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم نشے کا عادی تھا، جس نے کپڑوں کی گٹھڑی کو آگ لگائی اور بچوں پر پھینک دی تھی۔پولیس کے مطابق ملزم بچوں کے چھیڑنے پر مشتعل ہوا تھا، آگ سے 4 بچے جھلس گئے، جن میں 2 بچے اور 2 بچیاں شامل ہیں۔پولیس کے مطابق کچھ دیر بعد ملزم نے مبینہ طور پر گلا کاٹ کر خود کشی کی کوشش کی، گرفتار ملزم اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔
پشاور: خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر خیبرپختونخوا **فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں انہیں حلف دلایا۔ تقریب حلف برداری میں اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، پاکستان تحریک انصاف کے قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان، آئی جی پولیس، چیف سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ یہ حلف برداری پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر عمل میں آئی، جہاں چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے فیصلہ دیا تھا کہ گورنر خیبرپختونخوا بدھ کو سہیل آفریدی سے حلف لیں۔ عدالت نے واضح کیا تھا کہ اگر گورنر نے یہ کام نہیں کیا تو اسی روز اسپیکر کو یہ ذمہ داری...
آسٹریلوی کرکٹرز کی بھارتی ٹیم پر طنز کرتے ہوئے ہینڈ شیک تنازع پر مزاحیہ ویڈیو وائرل ہو گئی۔ بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ کے دوران پاکستان ٹیم سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا تھا، جسے کھیل کی روح کے منافی قرار دیا گیا تھا۔ اس تنازع کے بعد بھارت نے ایونٹ کی اختتامی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ اسی پس منظر میں آسٹریلیا کے معروف کھیلوں کے پلیٹ فارم’ کایو اسپورٹس ‘ نے ایک طنزیہ ویڈیو جاری کی جس میں آسٹریلیا کی مرد و خواتین ٹیموں کے کھلاڑی بھارت کے رویے کا مذاق اڑاتے دکھائی دیے۔ ویڈیو کے آغاز میں اینکرز کہتے...
—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے عمل کے خلاف درخواست خارج کر دی۔جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد کی عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔وزیراعلیٰ خیبر پختوںخوا کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی ف کی درخواست پر سماعت پر پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ آپ کے پاس دو راستے ہیں یا تو درخواست واپس لیں یا ہم فیصلہ کرتے ہیں۔جے یو آئی کے وکیل نے کہا کہ آپ میرٹ پر فیصلہ کریں، جس پر عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔بعد ازاں عدالت نے نومنتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کے عمل کے خلاف جے یو آئی (ف) کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔ پشاور ہائیکورٹ: جے یو...
— فائل فوٹو پی ٹی سی ایل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سمندری کیبل میں نصب رپیٹر کی مرمت کا کام مکمل ہو گیا ہے۔پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے 14 اکتوبر کی صبح مرمتی کام شروع کیا تھا۔پی ٹی سی ایل نے کا یہ بھی کہنا تھا کہ مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کی رفتار اور کنیکٹیویٹی بحال کر دی گئی ہے۔
لاہور کے علاقہ گوالمنڈی سے تعلق رکھنے والے خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کا نام سنتے ہی لوگ خوفزدہ ہو جاتے تھے۔ وہ نہ صرف ایک کینگسٹر تھا بلکہ خاندانی دشمنیوں کی ایک طویل داستان کا حصہ بھی رہا۔ حالیہ دنوں میں دبئی سے پاکستان واپسی اور پھر مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت نے اس کی کہانی کو ایک المناک موڑ دے دیا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ ایک عام خاندان کا فرد کیسے لاہور کے انڈر ورلڈ کا بادشاہ بن گیا، اس نے کیسے جرائم کی دنیا میں قدم رکھا؟ گوالمنڈی کا ایک بااثر خاندان طیفی بٹ کا تعلق لاہور کے علاقے گوالمنڈی سے ہے، جو شاہ عالم مارکیٹ کے قریب واقع ہے۔ اس کا خاندان کئی...

’عورت کا بھیس بدل کر طالبان وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس میں کیوں نہیں گئے‘، جاوید اختر کا تنقید کرنے والے کو سخت جواب
معروف شاعر، نغمہ نگار اور اسکرین رائٹر جاوید اختر نے حالیہ دنوں طالبان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کے دورۂ بھارت اور انہیں دی جانے والی سرکاری پذیرائی پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اس بات پر شرمندہ ہیں کہ دنیا کی ایک بدترین شدت پسند تنظیم کے نمائندے کو ایک سیکولر ملک میں عزت و احترام دیا گیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کاش تیز فہم خواتین صحافی جیسے انجنا اوم کشیپ، چترا، نویکا اور روبیکا اس طالبان رہنما کی پریس کانفرنس میں موجود ہوتیں،جو ہمارے سیکولر ملک کا سرکاری مہمان تھا، مگر افسوس ایسا نہ ہو سکا۔ How I wish that...
—فائل فوٹو خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری کچھ دیر بعد ہوگی۔پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نئے وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے۔پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ گورنر خیبر پختونخوا نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی سے بدھ کے دن 4 بجے حلف لیں۔ یہ بھی پڑھیے گورنر کے پی نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سے بدھ کو حلف لیں: پشاور ہائیکورٹ محمد سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا تھا کہ اگر گورنر نے حلف نہیں لیا تو اسی دن اسپیکر نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سے حلف لیں۔گزشتہ روز کراچی...
---فائل فوٹو کراچی میں جناح اسپتال کے ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کر کے 40 سالہ شخص کی زندگی بچالی۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق گھریلو جھگڑے کے دوران متاثرہ شخص کی گردن کے دائیں جانب چاقو گھس گیا تھا، چاقو بڑی خون کی شریانوں سے خطرناک حد تک قریب تھا۔شعبۂ حادثات میں زخمی حالت میں آنے والے شخص 40 سالہ شخص کے فوری ٹیسٹ کروا کر کامیاب سرجری کی گئی اور چاقو گردن سے باہر نکال لیا گیا۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فتح کے ساتھ آغاز ہمارے لیے اچھا شگون ہے۔ لاہور ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف 93 رنز سے فتح کے بعد شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہماری کارکردگی اچھی رہی، کوشش ہے کہ کارکردگی میں تسلسل لائیں۔ شان مسعود نے کہا کہ ہم نے پچھلے سرکل میں غلطیاں کیں جس وجہ سے آگے نہ جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایسی پچ تھی کہ جس پر نئے بلے باز کے لیے سیٹ ہونا مشکل تھا۔ دونوں اننگز میں ہماری آخری وکٹیں جلدی گریں جس پر قابو پانے کے لیے کوشش کررہے ہیں۔ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ امام...
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی بیٹیوں رینی اور علیشہ کو گود لینے کے دوران پیش آنے والی قانونی مشکلات پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد نے اس فیصلے میں ان کا بےحد ساتھ دیا۔ سشمیتا کا کہنا تھا کہ سن 2000 میں جب انہوں نے پہلی بچی کو گود لینا چاہتا تو اُس وقت کے قوانین غیر شادی شدہ خواتین کو بچوں کو گود لینے سے نہیں روکتے تھے، مگر سماجی تعصب اور قانونی پیچیدگیوں نے ان کیلئے یہ عمل نہایت مشکل بنا دیا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ 21 برس کی تھیں مگر وہ شادی کرنے کے بجائے ایک بیٹی کو گود لے...
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت ہزاروں روپے اضافے کے بعد نئی بلندی پر پہنچ گئی۔ خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ بدھ کو 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 800 روپے کے اضافے کے بعد نئی بلند ترین سطح پر 4 لاکھ 40 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی، جو گزشتہ کاروباری روز 4 لاکھ 35 ہزار 100 روپے تھی۔ اسی طرح 24 قیراط کا 10 گرام سونا 4 ہزار 972 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 78 ہزار روپے کا ہوگیا، جو گزشتہ روز 3 لاکھ 73 ہزار 28...
سٹی 42 : پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال کر دی گئی، تاہم صارفین کو اب بھی سوشل میڈیا ایپس پر اپلوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ کے دوران مشکلات کا سامنا ہے۔ پی ٹی سی ایل گروپ کے ترجمان کے مطابق زیرِ سمندر کیبل سسٹم میں نصب ریپیٹر کی مرمت کا کام کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی معمول پر آ گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ انٹرنیشنل کیبل کنسورشیم نے 14 اکتوبر کو صبح 11 بجے مرمتی کام کا آغاز کیا تھا جو تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہا۔ یہ کام شیڈول مینٹیننس پلان کا حصہ تھا، جس کا مقصد پاکستان کو عالمی نیٹ ورک سے...
بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جیسلمیر میں ایک نجی بس میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 21 مسافر جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق جب مسافروں نے بس سے باہر نکلنے کی کوشش کی تو دروازہ جام تھا۔ بعد ازاں ایک ایکسکاویٹر بلا کر دروازہ توڑا گیا، لیکن تب تک متعدد مسافر جھلس کر ہلاک ہو چکے تھے۔ کچھ مسافروں نے کھڑکیاں توڑ کر چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ یہ بھی پڑھیے: راجستھان: اے ٹی ایم میں بَیل کی انٹری، شہری دنگ رہ گئے ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، تاہم حکام نے بتایا کہ بس میں بڑی مقدار میں آتش گیر مواد موجود تھا جس نے...
ایک معمولی سا خاندانی جنازہ مشرقی چین کی ایک عورت کے لیے زندگی بدل دینے والا لمحہ بن گیا، جب اس نے ایک اجنبی خاتون کو سوگ کی حالت میں دیکھا، جو خاندان کے فرد کی طرح برتاؤ کر رہی تھی۔ چین کے صوبہ شینڈونگ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو اپنے شوہر کے خفیہ ازدواجی تعلق کا انکشاف اس وقت ہوا جب وہ ایک خاندانی جنازے میں شریک تھیں۔ اس حیران کن واقعے کے بعد عدالت نے شوہر کو دوہری شادی (بگیمی) کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ایک سال قید کی سزا سنا دی۔ یہ بھی پڑھیں: طلاق مبارک ہو، بھارتی شخص کا دودھ سے غسل اور کیک کاٹ کر جشن، ویڈیو وائرل واقعہ جون 2022 میں پیش آیا...

اسلام آباد: مبینہ پولیس مقابلہ، ڈائریکٹرلینڈ کےقتل میں ملوث ملزمان اپنےہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈائریکٹر لینڈ احسان الہی کے قتل میں ملوث ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ تھانہ نون کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں ڈائریکٹر لینڈ احسان الہی کے قتل میں ملوث ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ سفاک ملزمان نے بلیو ایریا میں ساتھیوں کی مدد سے ڈائریکٹر لینڈ کو قتل اور قیصراشفاق کو زخمی کیا تھا، ملزمان وقوعہ کے بعد روپوش تھے جن کی گرفتاری کی لئے ٹیمیں متحرک تھیں، ملزمان کو تھانہ نون کے علاقہ میں دوران چیکنگ گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ دوران چیکنگ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ بھی کی جو حفاظتی اقدامات کی بدولت محفوظ...
اسلام ٹائمز: خصوصی حربوں میں قیدیوں کو ایک گاڑی سے دوسری گاڑی میں منتقل کرنا اور منتقلی کے راستے کو پوشیدہ رکھنے اور شناخت کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ایک ہی رنگ اور ماڈل کی متعدد گاڑیوں کا استعمال شامل ہے۔ یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہا جب تک قیدیوں کو ڈیلیوری پوائنٹ پر ریڈ کراس فورسز کے حوالے نہیں کیا گیا۔ شیڈو یونٹ ہمیشہ صہیونی قیدیوں کے ساتھ اسلامی قانون کے مطابق اچھا سلوک کرتا ہے اور فلسطینی قیدیوں کے ساتھ قابضین کے وحشیانہ سلوک کے برعکس شیڈو یونٹ کے ارکان اسرائیلی قیدیوں کو ضروری طبی اور نفسیاتی دیکھ بھال فراہم کرتے ہیں۔ خصوصی رپورٹ: حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے ایک بیان میں...
کراچی: سینٹرل جیل کے باہر جمشید کواٹرز تھانے کی حدود میں چھری کے وار کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چھیپا حکام کے مطابق سینٹرل جیل کے باہر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا تاہم واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد جمع کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔ بعد ازاں تحقیق میں معلوم ہوا کہ مقتول کو فائرنگ نہیں بلکہ چھری کے وار سے قتل کیا گیا۔ ایس ایچ او انصر بٹ کے مطابق پولیس نے قتل میں ملوث ایک ملزم گلشن ابڑو کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ انصر بٹ نے بتایا...
اداکارہ شرمین علی نے بتایا کہ انہوں نے دماغی صحت کی بہتری کے لیے طلاق لی تھی، مگر وقت گزرنے کے ساتھ ان کے اندر رشتوں کے کھو جانے کا خوف پیدا ہوگیا ہے۔ شرمین علی نے حال ہی میں ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور طلاق کے فیصلے سے متعلق کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ طلاق کا فیصلہ ان کا اپنا تھا اور اس معاملے پر بات کرنا ان کے لیے نہایت مشکل ہے۔ شرمین علی کا کہنا تھا کہ علیحدگی کا فیصلہ انہوں نے اپنی دماغی صحت کی بہتری کے لیے لیا تھا اور اس وقت انہیں مکمل یقین تھا کہ وہ درست قدم اٹھا رہی...
بالی ووڈ اداکارہ اور سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین کو اپنی بیٹیوں رینی اور عالیشہ کو گود لینے اور ان کی سنگل مدر بننے کے قانونی سفر کے دوران ان کے والد شوبیر سین کی غیر متزلزل حمایت حاصل رہی، ایک انٹرویو میں اداکارہ نے اپنی اس جدوجہد کو بیان کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اگرچہ جووینائل جسٹس ایکٹ اور کارا کے ذریعے ضوابط کے مطابق غیر شادی شدہ خواتین کے لیے بچوں کو گود لینا منع نہیں تھا، لیکن اُس وقت سماجی تعصب اور قانونی رکاوٹوں نے سشمیتا سین کے لیے یہ سفر نہایت کٹھن بنا دیا تھا۔ سشمیتا نے 2000ء میں جب اپنی پہلی بیٹی رینی کو گود لیا تھا تو انہوں نے اس کے...
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور طویل عرصے تک اسپیکر سندھ اسمبلی رہنے والے آغا سراج درانی انتقال کر گئے۔آغا سراج درانی کو ایک ماہ قبل برین ہیمبرج ہوا تھا جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور پھر چند روز قبل دوبارہ ان کی طعیبت خراب ہو گئی تاہم آج ڈاکٹرز نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی۔ایوان صدر کی جانب سے بھی آغا سراج درانی کے انتقال کی خبر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سیاسی اور جمہوری خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔آغا سراج درانی 31 مئی 2013 سے 25 مئی 2024 تک اسپیکر سندھ اسمبلی رہے، وہ مارچ 2022 سے اکتوبر 2022 تک قائم مقام گورنر سندھ کے عہدے...
رپورٹ کے مطابق حراست میں لیا گیا شخص ایک دہشت گرد سیل کی قیادت کرنے کا ذمہ دار تھا، جس کا مقصد صوبے کے شہروں میں عدم تحفظ پیدا کرنا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ عراق کے صوبہ الانبار میں حشد الشعبی فورسز نے داعش تکفیری گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ صوبہ الانبار کے ایک سیکیورٹی ذریعے کے مطابق حشد الشعبی کو رمادی شہر کے مغرب میں ایک خصوصی آپریشن کے دوران داعش دہشت گرد گروہ کے ایک سینئر کمانڈر کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل ملی۔ حشد الشعبی نے نے الرمانیہ کے علاقے میں گھات لگا کر حملہ کیا اور ہدف کی نشاندہی پر داعش کے کمانڈر کو گرفتار کر لیا۔ یہ آپریشن بغیر کسی جھڑپ کے انجام پایا،...
پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ ہم نے کوشش کی اور اللہ تعالیٰ نے ہماری مدد کی۔ پشاور ہائیکورٹ نے اپنی روایت برقرار رکھی اور حق کا ساتھ دیا۔ یہ بھی پڑھیں:فیصل کریم کنڈی پشاور پہنچ گئے، آج نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیں گے جنید اکبر کا مزید کہنا تھا کہ آج پشاور ہائیکورٹ کے اسی فیصلے کے تحت سہیل آفریدی صاحب حلف اٹھائیں گے، اور جو صوبہ دو سے چار روز سے بغیر وزیرِ اعلیٰ کے چل رہا تھا، اسے آج نیا وزیرِ اعلیٰ مل جائے گا۔ گورنر خیبرپختونخوا سے متعلق سوال کے جواب میں جنید اکبر نے کہا کہ میرا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے میں بغاوت کو مسترد کرتے ہوئے ’بھارت کے حمایت یافتہ نام نہاد علیحدگی پسند تحریکوں‘ کو سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا ذمے دار قرار دے دیا۔ کوئٹہ میں منعقدہ 17ویں نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مؤقف اختیار کیا کہ صوبے میں کوئی بغاوت نہیں بلکہ نام نہاد علیحدگی پسند تحریکیں سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ریاست مخالف عناصر کا مقصد پاکستان کو نقصان پہنچانا اور تقسیم کرنا ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بگڑنے کی اصل ذمے دار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی خراب صورتحال کے پیچھے بھارتی ایجنسی ’را‘...
پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ بیٹرز نے غلط شاٹ سلیکشن سے خود کو مشکل صورتحال میں ڈالا، البتہ ٹیسٹ اب بھی اوپن ہے ، ہدف کا دفاع کرکے کامیابی حاصل کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران اظہر محمود نے کہا کہ میچ کے دوران ٹیم کی جانب سے دو اچھی شراکتیں دیکھنے کو ملیں تاہم دوسری اننگز میں اچانک وکٹوں کے گرنے سے مشکلات میں اضافہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف 17 رنز کے اندر 5 وکٹوں کا نقصان ہوا جس کی بنیادی وجہ شاٹ سلیکشن میں کمزوری تھی، بیٹنگ لائن نے درست فیصلے نہیں کیے۔ ٹیسٹ کوچ اظہر محمود نے بتایا کہ ٹیم...
ایک معروف امریکی تجزیہ کار، جو بھارت اور جنوبی ایشیا کے امور پر طویل عرصے سے مشیر کے طور پر کام کر رہے تھے، کو خفیہ دستاویزات رکھنے اور چینی حکام سے ملاقاتیں کرنے کے الزام میں امریکا میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق عدالت کے دستاویزات کی تفصیلات کے مطابق، 64 سالہ ایشلے ٹیلس نے امریکی قومی دفاع کی حساس معلومات غیر قانونی طور پر اپنے قبضے میں رکھی ہیں۔ ان کے گھر سے جو ویانا، ورجینیا میں ہے، سے ہزاروں صفحات پر مشتمل خفیہ اور انتہائی خفیہ دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ انہیں ہفتے کے روز گرفتار کیا گیا اور پیر کے روز ان پر الزامات عائد کیے گئے۔ یہ دستاویزات منگل کو منظر...
ممبئی ہائی کورٹ نے بولی ووڈ اداکارہ شیلپا شیٹی سے 60 کروڑ روپے کی مبینہ مالی دھوکہ دہی کے کیس میں حیران کن سوال کیا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا ہے کہ اگر وہ بیرون ملک سفر کی اجازت چاہتی ہیں تو وہ اپنے شوہر اور بزنس مین راج کندرا کے خلاف وعدہ معاف گواہ کیوں نہیں بن جاتیں؟ یہ ریمارکس چیف جسٹس شری چندرشیکھر اور جسٹس گوتم اے. انکھد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اُس وقت دیے جب شیلپا شیٹی نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ ان کے خلاف جاری لُک آؤٹ سرکلر(ایل او سی) کو عارضی طور پر معطل کیا جائے تاکہ وہ لاس اینجلس (امریکہ) میں ایک پیشہ ورانہ تقریب میں شرکت کر...
چین میں ایک دلچسپ اور غیر معمولی واقعہ پیش آیا ہے، جہاں منگنی کے بعد رشتہ ختم کرنے والی ایک خاتون نے اپنے سابق منگیتر سے 30,000 یوآن (تقریباً 4,200 امریکی ڈالر) کا اضافی معاوضہ طلب کر لیا، جسے اُس نے ”اخراجات اور جذباتی پریشانی“ کی فیس قرار دیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ چونکہ اب شادی منسوخ ہو چکی ہے، اس لیے اسے مکمل مالی ادائیگی کی جانی چاہیے۔ اس انوکھے مطالبے نے چینی سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے اور اب تک 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد لوگ اس واقعے پر اپنی رائے دے چکے ہیں۔ ساوتھ چائنامارننگ پوسٹ کے مطابق، اس جوڑے کی منگنی رواں سال جنوری میں ہوئی تھی اور شادی نومبر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز ’ٹائم میگزین‘ پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میگزین کے حالیہ سرورق پر شائع شدہ تصویر ان کے لیے انتہائی غیرمناسب اور ناقابل برداشت ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر اپنے پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ جہاں تک میگزین کے ساتھ شائع ہونے والی کہانی کا تعلق ہے، وہ کافی اچھی تھی، لیکن سرورق پر شائع شدہ تصویر نے ان کے بارے میں غلط تاثر دیا۔ انہوں نے اسے سب سے خراب تصویر اور اب تک کی سب سے بری تصویر قرار دیا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہیں ہمیشہ اس اینگل لی جانے والی تصاویر پسند نہیں آئیں، لیکن یہ تصویر واقعی بہت خراب...
کراچی میں سینٹرل جیل سے رہا ہونے والی شخص کو فائرنگ اور چھری کے وار سے قتل کردیا گیا، امیر بخش نے پسند کی شادی کی تھی جس سے دو قبائل میں تنازع تھا۔ پولیس کے مطابق سینٹرل جیل کے قریب فائرنگ اور چھری کے وار سے ایک شخص ہلاک ہوا، مقتول سینٹرل جیل سے باہر نکلا تھا تعاقب کرکے کچھ ہی دور قتل کردیا گیا، جائے وقوعہ سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مقتول امیر بخش کا آبائی تعلق لاڑکانہ سے تھا، امیر بخش نے پسند کی شادی کی تھی جس کی وجہ سے دو قبائل میں تنازع بھی ہوگیا تھا۔ امیر بخش کی آج جیل سے...

’اصل مسئلہ آئی سی سی اور بی سی سی آئی ہے‘، ہاکی میچ میں پاک بھارت کھلاڑیوں کے ہاتھ ملانے پر لوگوں کا خیر مقدم
ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری سلطان آف جوہر کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان اور بھارت کی جونیئر ٹیموں نے میچ سے قبل قومی ترانوں کے بعد خوشگوار ماحول میں روایتی انداز میں ایک دوسرے سے ’ہائی فائیو‘ کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔ اس خوبصورت لمحے کو کھیلوں کے شائقین نے دونوں ممالک کے نوجوان کھلاڑیوں کے درمیان احترام، برداشت اور کھیل کے جذبے کی عمدہ مثال قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’15 دن پہلے محسن نقوی سے ہاتھ ملایا، اب قوم پرستی کا ڈرامہ‘، بھارتی ٹیم کے دوہرے معیار پر اپنے ہی لوگ پھٹ پڑے یہ واقعہ ایسے وقت میں منظر عام پر آیا ہے جب حالیہ ایشیا کرکٹ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو غیرمسلح ہونا ہوگا، نہ ہوئی تو ہم کردیں گے اور ممکنہ طور پر یہ عمل پُرتشدد ہو گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ حماس غیر مسلح ہونے پر آمادہ ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی منصوبے کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا ہے۔ واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کے تمام 20 یرغمالی واپس آگئے ہیں، ابھی کام مکمل نہیں ہوا۔ ہلاک مغویوں کی لاشیں واپس نہیں آئی ہیں جیسا کہ وعدہ کیا گیا تھا۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ غزہ جنگ بندی کا...
لندن (ویب ڈیسک) نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں دوران تعلیم متعدد بار دوستوں کیساتھ نشہ کیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے 2025 میں جلد سامنے آنے والی اپنی یادداشت میں منشیات استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملالہ یوسفزئی کی سوانح عمری ’فائنڈنگ مائی وے‘ 21 اکتوبر 2025 کو سامنے آئے گی، مذکورہ کتاب ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں اور چیلنجز کو بیان کرتی ہے، کتاب میں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف واقعات بھی بیان کیے ہیں۔ ملالہ یوسفزئی نے کتاب میں اپنے آکسفورڈ یونیورسٹی کے دنوں کے ایک واقعے کا بھی ذکر کیا ہے جس میں وہ بتاتی ہیں کہ...
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ ان کا فلمی اور سیاسی سفر بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے مقابلے میں زیادہ چیلنجنگ رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 39 سالہ کنگنا کا کہنا تھا کہ ان کی کامیابی کی اہمیت اس لیے زیادہ ہے کیونکہ وہ بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے ایک چھوٹے سے گاؤں بھملہ سے تعلق رکھتی ہیں، جبکہ ان کے بقول بالی ووڈ میں شاذ و نادر ہی کوئی دیہی پس منظر سے آ کر اسٹار بن سکا ہے۔ کنگنا نے کہا کہ شاہ رخ خان دہلی سے تعلق رکھتے ہیں اور تعلیم یافتہ ہیں، جو ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا، جبکہ...
بھارت کی ریاست بہار کے گاؤں کونچی میں ایک غیر معمولی اور حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں 74 سالہ ریٹائرڈ فوجی افسر موہن لال نے اپنی زندگی میں ہی اپنی آخری رسومات کا اہتمام کیا تاکہ یہ جان سکیں کہ ان کے انتقال پر کون لوگ ان سے سچی عقیدت اور محبت رکھتے ہیں۔ موہن لال، جو بھارتی فضائیہ میں بطور وارنٹ آفیسر خدمات انجام دے چکے ہیں، نے مکمل ہندو رسومات کے ساتھ اپنی ’ارتھی‘ نکلوائی۔ سفید کفن میں لپٹے ہوئے، انہوں نے اپنے رشتہ داروں سے درخواست کی کہ وہ انہیں شمشان گھاٹ تک لے جائیں۔ جنازے کے دوران روایتی نعرے ’رام نام ستیہ ہے‘ لگائے گئے، اور متعدد افراد اس جلوس میں شریک ہوئے۔...
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ افغان قیادت کے ساتھ رابطے قائم ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاک افغان کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کیا تھا اور اگر ضرورت پڑی تو اب بھی وہ کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان قیادت سے رابطے ہوئے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ معاملات کو بات چیت اور تحمل کے ساتھ حل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک افغان جنگ بندی تو ہوچکی...
پشاور: خیبر پختونخوا میں جاری سیاسی ہلچل کے بعد صوبے کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آج شام حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی یہ تقریب شام 4 بجے گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوگی، جس کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ گورنر ہاؤس نے باضابطہ طور پر وزیراعلیٰ ہاؤس کو تقریب کے وقت اور مقام سے آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی گزشتہ شب کراچی سے پشاور پہنچے، اور وہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق حلف لیں گے۔ قبل ازیں عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح ہدایت دی تھی کہ نئے وزیراعلیٰ سے آج شام 4 بجے تک حلف لیا...
خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب آج شام 4 بجےگورنر ہاؤس میں ہوگی، گورنر ہاؤس نے وزیراعلیٰ ہاؤس کو آگاہ کردیا۔گورنر خیبرپختونخوا پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد نو منتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کےلیے سندھ کا دورہ مختصر کرکے کل رات پشاور پہنچ گئے تھے۔پشاور ہائی کورٹ نے گورنر کو آج شام 4 بجے تک حلف لینے کا حکم دیا تھا، ساتھ ہی کہا تھا کہ اگر گورنر دستیاب نہیں تو صوبائی اسمبلی کے اسپیکر حلف لیں۔اسپیکر کے پی نے گورنر کو مراسلہ بھیج دیا اورکہا کہ عدالت کا حکم ہےگورنر بلا تاخیر حلف لیں،گورنر نے حلف نہ لیا تو بطور اسپیکر ان کے پاس حلف لینے کا اختیار ہوگا۔گورنر فیصل کریم...
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جتھوں کی بلیک میلنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ جنہوں نے جرم کیا ہے اور جنھوں نے کرایا ان سب کو بھگتنا پڑے گا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے مطابق جتھوں کی بلیک میلنگ برداشت نہیں کی جائے گی، ان کے مطالبات تھے کہ قتل اور سنگین جرائم میں گرفتار ان کے لوگ رہا کیے جائیں۔ایک سوال کے جواب میں طلال چوہدری نے کہا کہ چھاپے میں کروڑوں روپے نقدی، سونا اور 70 گھڑیاں برآمد ہوئیں، مطلب یہ سب ان کے ذاتی فائدےکیلئے تھا، ان کا مطالبہ تھا کہ جو کیش اور سونا برآمد کیا گیا واپس...
خیبرپختونخوا میں جاری سیاسی ہلچل کے بعد آج اہم پیشرفت متوقع ہے، جب گورنر فیصل کریم کنڈی نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب آج شام 4 بجے گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوگی، اور اس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ گورنر ہاؤس کی جانب سے وزیراعلیٰ ہاؤس کو تقریب کے وقت اور مقام سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، سوشل میڈیا پر جتنے منہ اتنی باتیں گورنر فیصل کریم کنڈی گزشتہ شب کراچی سے پشاور پہنچے، جہاں وہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ملاقات میں موجود تھے۔ بلاول بھٹو نے گورنر کو پشاور ہائیکورٹ کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میںقائم مقام پراسیکیوٹر جنرل سندھ کے تقرر کے خلاف درخواست کی سماعت، سیکرٹری قانون کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کروا دیا گیا، عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 27 نومبر تک ملتوی کردی۔ جواب میں کہاگیا ہے کہ سابق پراسیکیوٹر جنرل سندھ کے بطور جج تقرر کے بعد سندھ حکومت نے عارضی بنیادوں پر انتظامات کیے ہیں، ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل سندھ منتظر مہدی کو قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل سندھ تعینات کیا گیا ہے، منتظر مہدی کا نام 4 افراد کی فہرست سے منتخب کیا گیا جو سندھ حکومت کا اختیار ہے، منتظر مہدی کی تعیناتی کا فیصلہ سندھ کیبنٹ نے 7 مارچ 2025 کو کیا تھا، درخواست ناقابل سماعت ہے مسترد...
دنیا بھر میں کوئی بھی نئی چیز لانچ کرنے کے لیے منفرد آئیڈیا سوچا جاتا ہے تاکہ مارکیٹ میں آتے ہی وہ اپنی جگہ بنا سکے لیکن جب چیز پرانی ہو اور اسے ایک بار پھر سے لانچ کرنا ہو تو تھوڑا پاگل پن دکھانا پڑتا ہے تاکہ کاروبار چل سکے۔ یہ بھی پڑھیں: سموسے کا عالمی دن اور اسلام آباد کا مشہور بنگالی سموسہ اسٹال کچھ ایسا ہی کام کراچی کے ایک شہری نے کیا ہے۔ لانچ کرنا تھا سموسہ تو مارکیٹ میں نام بنانے کے لیے سموسے کو پاگل بنا دیا اور اسٹال کا نام رکھا پاگل سموسے والا۔ ہمیں تجسس ہوا اور یہ معلوم کرنے کے لیے کہ آیا سموسمہ پاگل ہے یا اس کا بنانے ولا تو...
قصور: تھانہ مصطفی آباد کی حدود میں لین دین کے تنازع پر پیش آنے والے جھگڑے نے خونریز شکل اختیار کر لی، جہاں ملزم بوٹا نے فائرنگ کر کے 42 سالہ راشد ابراہیم کو قتل کر دیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ کے دوران جھگڑا شدت اختیار کر گیا جس پر ملزم بوٹا نے اسلحہ نکال کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں راشد ابراہیم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو بلھے شاہ اسپتال منتقل کر دیا۔ ادھر پولیس تھانہ مصطفی آباد نے اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 1967ء سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ اور القدس الشریف کے بطور اس کے دار الحکومت، ایک مضبوط اور قابل عمل فلسطینی ریاست کا قیام، پاکستان کی مشرق وسطیٰ کی پالیسی کی بنیاد ہے اور رہے گی۔شہباز شریف اپنا 2 روزہ دورہ شرم الشیخ مکمل کرکے پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے، انہوں نے شرم الشیخ مصر میں منعقدہ غزہ امن سربراہ اجلاس میں شرکت کی، مصر کے وزیرِ ثقافت احمد فواد ھنو نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کو الوداع کیا۔اپنی روانگی سے قبل ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی سب سے اہم ترجیح غزہ پر مسلط کی گئی نسل...
حیدرآباد: شہر کے مصروف علاقے میں المعروف نیا پل (خواجہ غریب نواز پل) پر ایک تیز رفتار اور بے قابو منی بس نے 10 سالہ بچے ایان ڈومکی کو کچل دیا، جو کئی گھنٹے سول اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا ایان ڈومکی پنہور گوٹھ کا رہائشی اور پانچویں جماعت کا طالب علم تھا۔ عینی شاہدین اور بچے کے والد راشد ڈومکی کے مطابق ایان گھر کا سامان لینے نکلا تھا کہ اچانک ایک منی بس نے پہلے ٹکر ماری اور پھر پچھلا ٹائر اس کے جسم پر چڑھ گیا۔ واقعے کے بعد منی بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، تاہم پولیس نے بس...