Jasarat News:
2026-07-24@13:07:41 GMT

فن لینڈ کا پاکستا ن میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT

فن لینڈ کا پاکستا ن میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا فیصلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد؛ فن لینڈ نے پاکستان سمیت افغانستان اور میانمار میں اپنے سفارتخانےبند کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔

فن لینڈ کی وزارتِ خارجہ نے اپنے جاری ایک بیان میں کہا کہ وزارتِ خارجہ نے اسلام آباد، کابل اور یانگون میں فن لینڈ کے سفارتخانوں کو 2026 میں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سفارتخانے آپریشنل اور اسٹریٹجک وجوہات کی بنا پر بند کیے جا رہے ہیں، جو متعلقہ ممالک کی سیاسی صورتحال میں تبدیلیوں اور فن لینڈ کے ساتھ محدود تجارتی و اقتصادی تعلقات سے جڑی ہوئی ہیں۔ تینوں ممالک میں سفارتخانوں کی بندش کی تیاری پہلے ہی شروع کر دی گئی تھی، یہ مشن 2026 کے دوران بند کر دیے جائیں گے۔

اس سے قبل 2012 میں بھی فن لینڈ نے مالی مسائل کے باعث پاکستان میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا تھا، تاہم 2022 میں مشن دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔

2023 میں سویڈن نے بھی سیکورٹی صورتحال کے باعث اسلام آباد میں اپنا سفارتخانہ غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا تھا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فن لینڈ

پڑھیں:

وفاقی حکومت کا 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ 

سٹی 42: وفاقی حکومت  نے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ  کرلیا ۔

صوبوں کی مجموعی ضرورت پاسکو کے دستیاب ذخائر سے زیادہ ہے  ۔ فوری طور پر 10 لاکھ ٹن   گندم درآمد کی جائے گی ۔

پاسکو کے پاس موجود گندم کے ذخائر فوری طور پر صوبوں کی ضروریات کے مطابق فراہم کیے جائیں گے۔ ملکی ضروریات پوری کی جا سکیں اور مارکیٹ میں استحکام برقرار رہے۔

 وفاق اور تمام صوبوں کے درمیان گندم کی دستیابی، قیمتوں اور سپلائی کی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت کا فوری طور پر گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت کا 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ 
  • حکومت کا چینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ