2025-05-03@11:07:59 GMT
تلاش کی گنتی: 107

«وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےوزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اور سیکورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، پاکستان کی بہادر قوم نے دہشتگردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کر رہی ہے، پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ محسن نقوی نے کہا...
    ---فائل فوٹو  وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، قانونی دستاویزات کے حامل کسی بھی غیر ملکی شہری کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی۔اس دوران محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی قوم اورسیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، پاکستان کی بہادر قوم نے دہشت گردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کر رہی ہے۔وزیرِ داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔محسن نقوی نے یہ...
     وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے  جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  سے اسلام آباد میں ان کی  رہائش گاہ   پر ملا قات کی ہے۔  تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ نے مولانا فضل الرحمن کی خیریت دریافت کی ، محسن نقوی  نے  مولانا فضل الرحمن کی صحت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار   کیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال  کیا گیا،  خیبرپختونخوا خصوصا ًکرم میں قیام امن کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو  تفصیلی گفتگو کی گئی۔  محسن نقوی  نے کہا   مولانا فضل  الرحمان  سے دیرینہ نیاز مندی ہے، پاکستان کی سیاست میں مولانا فضل الرحمن کا مثبت کردار قابل تعریف ہے۔ وفاقی  وزیرداخلہ اور مولانا فضل الرحمن  نے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سبکدوش ہونیوالے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم ملاقات کررہے ہیں
    اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کسی غیرملکی کو غیرقانونی طورپرپاکستان میں قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی جس دوران وزیر داخلہ نے پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے لیے امریکی سفیرڈونلڈ بلوم کی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔الوداعی ملاقات میں امریکی سفیر نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی۔ اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے، عالمی برادری کو مل کر کر دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے لائحہ عمل بنانا ہوگا۔اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ...
    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقات ہوئی. جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے لئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی خدمات کو سراہا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔اس موقع پر محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے.عالمی برادری کو ملکر کر دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے لائحہ عمل بنانا ہو گا. کسی بھی غیر قانونی غیر ملکی کو پاکستان میں رہنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ دوسری جانب امریکی سفیر نے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے، عالمی برادری کو ملکر کر دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے لائحہ عمل بنانا ہوگا، کسی کو بھی غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی،وفاقی وزیر داخلہ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی اس دوران وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور امریکی ڈپٹی ہیڈ آف مشن نیٹلی بیکر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کیلئے امریکی سفیر کی خدمات کو سراہا اور ڈونلڈ بلوم کیلئے نیک خواہشات...