2025-11-04@09:57:11 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 979				 
                «پاکستان کے نوجوانوں کو»:
(نئی خبر)
	وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے غزہ مارچ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب غزہ میں 2 سال تک ظلم کے پہاڑ ٹوٹ رہے تھے، بچے شہید ہو رہے تھے اور دنیا بھر میں لوگ احتجاج کر رہے تھے تب پاکستان میں بعض افراد کو شاید خبر ہی نہیں تھی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اب جبکہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا چکا ہے اور لڑائی بند ہو چکی ہے، تو یہی افراد جی ٹی روڈ پر جلوس نکال کر اسلام آباد کی جانب مارچ کررہے ہیں۔ دو سال غزہ کے باسیوں پہ ظلم کے پہاڑ ٹوٹ رہے...
	 اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے کوچ نے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کو جواب جمع کرا دیا۔  کوچ سلمان اقبال سے فیڈریشن نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں ارشد ندیم کی خراب کارکردگی کے بعد جواب مانگا تھا۔ سلمان اقبال بٹ کا جمع کرائے گئے جواب میں کہنا ہے کہ 2021ء میں مجھے اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے ارشد ندیم کا کوچ اور مینٹور مقرر کیا تھا۔ انہوں نے جواب میں کہا ہے کہ ارشد ندیم نے 2021ء کے بعد متعدد انٹرنیشنل چیمپئن شپس جیتیں جن میں پیرس اولمپکس کا گولڈ میڈل بھی شامل ہے۔ جواب میں سلمان اقبال نے کہا ہے کہ 2022ء سے 2025ء تک ارشد ندیم نے 4 گولڈ اور ایک سلور میڈل جیتا، یہ تسلیم...
	وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت، جو ماضی میں خطے میں اپنی ناکامیوں کا سامنا کرچکا ہے، اب افغانستان کے ذریعے پاکستان سے بدلہ لینے کی کوشش کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بھارت کی سہولت کاری جاری ہے اور دہشتگردوں کو دوبارہ منظم ہونے کے مواقع دیے جارہے ہیں۔ افغان حکومت کو قائل کرنے کی کوشش، لیکن ضمانت دینے پر تیار نہیں نجی ٹیلیویژن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع نے کہا کہ پاکستان نے افغان حکومت کو بارہا قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ اپنی سرزمین دہشتگردوں کے استعمال سے بچائے، تاہم افغان حکومت اس ضمن میں کوئی ٹھوس ضمانت دینے پر تیار نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:جے شنکر کی امیر...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر دہشتگرد گروپوں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کرے، تاکہ سرحد پار سے ہونے والی دہشتگرد سرگرمیوں کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان، افغان حکومت کے ساتھ اس معاملے کو مسلسل سفارتی سطح پر اٹھاتا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے، تاہم بارہا یہ زور دیا گیا ہے کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دیا جائے۔ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان نے اسرائیلی افواج کی جانب سے گلوبل صمود فلاٹیلا...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما گوہر علی نے سپریم کورٹ میں درخواستوں پر جلد سماعت کےلئے اپیل دائر کردی ۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پہلے ہی سینیٹ اور قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر چکا ہے۔(جاری ہے)  شیڈول کے مطابق، شبلی فراز کی خالی کردہ سینیٹ نشست پر پولنگ 30 اکتوبر کو جبکہ عمر ایوب کی سابقہ قومی اسمبلی نشست پر ضمنی انتخاب 23 نومبر کو ہوگا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے ای سی پی نااہلی کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست...
	پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ دو دہائیوں سے زائد عرصے سے پاکستان دہشتگردی کے ناسور سے نبرد آزما ہے ، جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں ، شہریوں ، انٹیلی جنس ایجنسیز ، افواج  پاکستان نے اپنے خون سے دھرتی کو سینچا ہے ۔ کاونٹر ٹیرازم آپریشنز 2024 میں کے پی کے میں 14 ہزار 535 آپریشنز کیئے گئے ، روزانہ کی بنیاد پر 40 آپریشنز کیئے گئے ، 769 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا جوکہ یومیہ 2.1 ایک بنتی ہے ، 2024 میں آپریشنز کے دوران کے پی کے میں 577 قیمتی جانوں نے جام شہادت نوش کیا...
	وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آج سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات متوقع ہے۔ وفد کی قیادت سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کریں گے، جو کونسل کے سربراہ بھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری، تجارتی تعاون، صنعتی شراکت داری اور مشترکہ منصوبوں کے فروغ پر بات چیت کی جائے گی۔ سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے علیحدہ ملاقات بھی کریں گے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے سعودی وفد کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ...
	مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے برعکس پاکستان نے آزاد کشمیر میں عوامی شکایات کو پرامن طریقے سے حل کرلیا
	ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ حکومت پاکستان نے مذاکرات اور باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے آزاد جموں و کشمیر کے لوگوں کی سماجی، معاشی اور انتظامی شکایات کو موثر طریقے سے حل کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں جاری بھارت کے وحشیانہ مظالم اور جابرانہ فوجی کارروائیوں کے بالکل برعکس پاکستان نے آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ عوامی شکایات کو پرامن اور مثبت طریقے سے حل کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر...
	خواجہ رمیض حسن کی ایرانی کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات؛ ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم پاک ایران بہترین تعلقات کو مزیدمستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے سفارتخانہ ایران اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک ایران ثقافتی، معاشرتی، تجارتی اور سیاحتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔(جاری ہے)  انہوں نے کہا کہ ایران کی حالیہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں پاکستان کی عوام اور ریاست کی خصوصی حمایت پر ایرانی قوم پاکستان کی مشکور ہے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اس موقع پر خواجہ رمیض حسن...
	 اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے دارابان میں فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر افسران اور اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آپریشن کے دوران سات دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جنہیں وزیرِ اعظم نے ملک دشمن عناصر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے پر پوری قوم اپنی بہادر افواج کو سلام پیش کرتی ہے۔  وزیرِ اعظم نے آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر شہید کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ میجر سبطین حیدر اور ان جیسے بہادر سپوتوں کی قربانیاں پاکستان کے امن، استحکام اور بقا کی...
	اقوام متحدہ کی تیسری کمیٹی کے عمومی مباحثے کے دوران بھارتی بیان پرپاکستانی مندوب صائمہ سلیم نےحقِ جواب استعمال کرتے ہوئے بھارت کو کرارا جواب دیا۔پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ میرا وفد بھارتی نمائندےکے بیان کے جواب میں اپنا حقِ جواب استعمال کر رہا ہے، پروپیگنڈا ظلم وستم کو نہیں چھپا سکتا، انکار سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا۔پاکستانی مندوب صائمہ سلیم کا کہنا تھا کہ ’میں ناقابلِ تردید حقائق پیش کرنا چاہتی ہوں، مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا نام نہاد"اٹوٹ انگ" کبھی نہیں رہا، سلامتی کونسل کی متعدد قراردادیں اس حقیقت کی گواہ ہیں کہ پاکستان نے کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خود ارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ...
	سی پیک فیز ٹو پاکستان، چین تعلقات کو نئی بنیاد فراہم کریگا، عوامی فلاح کے منصوبے تیار کریں: احسن اقبال
	اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیرِ صدارت 14ویں جے سی سی اجلاس کے بعد پہلا سی پیک جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سی پیک فیز ٹو کے منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے متعلقہ وزارتوں کو سی پیک فیز ٹو کے تحت نئے منصوبے تیار کرنے اور خصوصی اقتصادی زونز  میں سہولتوں کی فراہمی میں تیز رفتاری لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر شروع کیے جائیں جو عوامی زندگی پر دیرپا اور مثبت اثرات مرتب کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک فیز ٹو پاکستان اور چین کے تعلقات کو نئی مضبوط بنیاد فراہم کرے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کے انٹرا پارٹی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ ملک بھر کی تنظیمات تحلیل کر دی گئیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 14 اکتوبر مقرر کی گئی ہے، اعتراضات پر 25 تا 27 اکتوبر سماعت ہوگی جبکہ حتمی امیدواروں کا اعلان یکم نومبر کو کیا جائے گا۔کراچی ڈویڑن کے الیکشن 11 نومبر کو ہوں گے، جن کی نگرانی نوید عالم کریں گے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
	لاہور:۔ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ترجمان آفتاب حسین نے اخبارات میں شائع ہونے والی خبر “سرکاری یونیورسٹیوں سے طلبہ تنظیمیں ختم کرنے کا فیصلہ” پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ جمہوری اقدار، آئینی آزادیوں اور نوجوانوں کے مستقبل پر براہِ راست حملہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ طلبہ تنظیمیں دراصل جمہوریت کی نرسریاں ہیں، جو نوجوانوں میں قیادت، مکالمے، تنظیمی شعور اور برداشت کا جذبہ پیدا کرتی ہیں۔ ان کا خاتمہ قوم سے قیادت کے ایسے قیمتی درخت کو کاٹ دینے کے مترادف ہے جو آنے والے کل کو سنوار سکتا ہے۔ آفتاب حسین نے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام نہ صرف آئین کے آرٹیکل 17 کی کھلی خلاف ورزی...
	 ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔  بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات پارٹی کو جاری کر دیئے ہیں۔  عمران خان کی جانب سے سہیل آفریدی کو نیا وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کر دیا گیا ہے۔  پی ٹی آئی کے فوکل پرسن رائے سلمان نے بتایا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران پارٹی رہنماؤں کو احکامات دیے۔  پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش 
	 کراچی:  عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 17سال سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے لیکن کراچی کے عوام کو پانی میسر نہیں، کیا ٹینکر مافیا ساری زندگی یہاں رہے گا؟ مفتاح اسماعیل کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  میرپور ماتھیلو میں صحافی کو قتل کردیا گیا، سندھ حکومت قاتلوں کی گرفتاری میں اپنا کردار ادا کرے، موجودہ ملکی محالات اچھے نہیں ہیں، گذشتہ چار سال سے معیشت میں اچھے حالات نہیں ہیں، ملک میں روزگار کے مواقع نہیں ہیں، حکومت کے پاس واضع پلان نہیں ہے۔ شاہد خاقان نے کہا کہ ملک میں آٹا مہنگا ہوتا جارہا ہے، عوام مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، چینی بھی مہنگی ہورہی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) عمران خان حکومت کے خاتمے کے بعد 30 بڑی بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان کو چھوڑ گئیں، مائیکروسافٹ، شیل، ابر، یاماہا سمیت دیگر بڑی بین الاقوامی کمپنیوں کی پاکستان سے رخصت نے سرمایہ کاروں کا اعتماد ہلا کر رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پچھلے تین سالوں میں کئی ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان سے اپنا کاروبار سمیٹ چکی ہیں، جن میں ایلی لِلی، شیل، مائیکروسافٹ، اوبر اور یاماہا شامل ہیں۔حال ہی میں امریکی ملٹی نیشنل کارپوریشن پروکٹر اینڈ گیمبل (پی اینڈ جی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنی پیداوار اور تجارتی سرگرمیاں بند کر دے گی اور ری اسٹرکچرنگ پروگرام کے تحت ’تھرڈ پارٹی ڈسٹری بیوٹرز‘ پر انحصار کرے گی۔ ماہرین کے...
	لاہور: عمران خان حکومت کے خاتمے کے بعد 30 بڑی بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان کو چھوڑ گئیں، مائیکروسافٹ، شیل، ابر، یاماہا سمیت دیگر بڑی بین الاقوامی کمپنیوں کی پاکستان سے رخصت نے سرمایہ کاروں کا اعتماد ہلا کر رکھ دیا۔ پچھلے تین سالوں میں کئی ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان سے اپنا کاروبار سمیٹ چکی ہیں، جن میں ایلی لِلی، شیل، مائیکروسافٹ، اوبر اور یاماہا شامل ہیں۔حال ہی میں امریکی ملٹی نیشنل کارپوریشن پروکٹر اینڈ گیمبل (پی اینڈ جی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنی پیداوار اور تجارتی سرگرمیاں بند کر دے گی اور ری اسٹرکچرنگ پروگرام کے تحت ’تھرڈ پارٹی ڈسٹری بیوٹرز‘ پر انحصار کرے گی۔  ماہرین کے مطابق مقامی کمپنیوں سے بڑھتی مسابقت، وسیع غیر رسمی...
	صنم جاوید کی گرفتاری پر خیبرپختونخوا حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے، پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر کامطالبہ
	پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک  انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی صدر  جنید  اکبر  نے  مطالبہ کیا ہےکہ صنم  جاوید کی گرفتاری  پر  خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت  اپنی  پوزیشن  واضح کرے۔ایک بیان میں جیند اکبر کا کہنا تھا کہ صوبے میں پی ٹی آئی ورکرز محفوظ کیوں نہیں ہیں؟ صنم جاوید کی گرفتاری پر صوبائی حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے۔جنید اکبر نے مطالبہ کیا کہ واقعے پر آئی جی خیبر پختونخوا کو  اسمبلی بلا کر  وضاحت طلب کرنی چاہیے۔ واضح رہےکہ خاتون وکیل نے پشاور میں  آفیسر میس کے سامنے سے  پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔مقدمے کے متن کے مطابق صنم جاوید کو پشاور کی مصروف شاہراہ پر...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی امور کے ممتاز ماہرین تعلیم اور قومی سطح کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات کے تناظر میں پاکستان کو اپنی خارجہ اور دفاعی پالیسیوں کو نئے تقاضوں کے مطابق ازسرِنو مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ ہفتے کو روزنامہ جسارت فورم میں منعقدہ ایک فکری سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ سیمینار سے ممتاز ماہر بین الاقوامی تعلقات پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر، جامعہ کراچی کی ماہر بین الاقوامی قانون ڈاکٹر شائستہ تبسم اور جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ بن رضی نے خطاب کیا، جبکہ میزبانی کے فرائض معروف محقق و تجزیہ نگار جہانگیر سید نے انجام دیے۔مقررین نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں ابھرنے والے نئے...
	پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر ایک بار پھر سینیٹ اور قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کردیا۔پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے درمیان لفظی گولہ باری کا سلسلہ نہ رک سکا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر سینیٹ اور قومی اسمبلی میں آج بھی پیپلزپارٹی نے احتجاج کیا اور دونوں ایوانوں سے واک آؤٹ کیا، ساتھ ہی معافی مانگنے کا مطالبہ دہرایا۔سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کی حمایت مجبوری نہیں، معافی مانگنے سے کسی کی عزت نفس میں کمی نہیں آتی، کوئی صوبہ کسی کی جاگیر نہیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھاکہ سیاست میں نرمی گرمی چلتی رہتی ہے،...
	وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں ہم ساتھ دیں گے، پی ٹی آئی کی پیپلز پارٹی کو پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کے دوران پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کو پیشکش کی ہے کہ آپ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں ہم ساتھ دیں گے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بیان کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی آمنے سامنے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے آج احتجاجا قومی اسمبلی اور سینیٹ سے واک آٹ کیا، اور مریم نواز کے بیان کی شدید مذمت کی۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سینیئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی...
	پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کے دوران پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کو پیشکش کی ہے کہ آپ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں ہم ساتھ دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی آمنے سامنے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے آج احتجاجاً قومی اسمبلی اور سینیٹ سے واک آؤٹ کیا، اور مریم نواز کے بیان کی شدید مذمت کی۔ مزید پڑھیں: سیاسی کشیدگی: مریم نواز کے بیان پر پیپلز پارٹی کا سینیٹ اجلاس سے پھر واک آؤٹ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سینیئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی راجا پرویز اشرف نے کہاکہ میرا تعلق پنجاب سے ہے لیکن ہم سب سے...
	نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ کہ بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو رہا ہے جب کہ پاکستان کو مختلف ممالک کی طرف سے پذیرائی مل رہی ہے، بھارت سمجھتا تھا کہ ہمارا کوئی مقابلہ نہیں اور وہ خود کو خطے کا لیڈر سمجھتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ممکنہ ایڈونچر کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کسی بھی ایڈونچر سے پہلے یہ ضرور سوچے گا کہ جواب میں اسے کیا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ اُنہوں نے کہا  کہ سیاسی طور پر مودی کو بھارت میں بہت زیادہ نقصان...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے کسی قسم کے ایڈونچرکو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا لیکن جو بھارت کو نقصان پہنچے گا اس متعلق یہ ضرورسوچیں گے۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ سیاسی طور پر بھارت میں بہت زیادہ نقصان ہورہا ہے، ہم نے بھارت کو جو نقصان پہنچانا تھا پہنچا دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے عوام ان سے پوچھ رہے ہیں ملک کے ساتھ کیا کیا ہے؟ بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو رہا ہے اور پاکستان کو مختلف ممالک کی طرف سے پذیرائی مل رہی ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ کچھ کرنے سے پہلے یہ سوچیں...
	وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے کسی قسم کے ایڈونچر کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت کسی بھی ایڈونچر سے پہلے یہ ضرور سوچے گا کہ جواب میں اسے کیا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی وقتی، یہ محاذ کسی وقت بھی دوبارہ کھل سکتا ہے، خرم دستگیر خان خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی طور پر مودی کو بھارت میں بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے اور ہم نے بھارت کو جو نقصان پہنچانا تھا، پہنچا دیا۔ اُن کے بقول بھارت کے عوام بھی اس سے پوچھ رہے ہیں کہ ملک کے ساتھ کیا...
	مریم نواز سیاسی محاذ پر جس انداز سے کھیلتی نظر آرہی ہیں وہ دیکھ کر نواز شریف کی یاد آگئی، پیپلز پارٹی اور پنجاب حکومت کےسیاسی تناؤپر سلمان غنی کا تبصرہ
	لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف تجزیہ کار سلمان غنی نے ئے کہا ہے کہ مریم نواز اپنے صوبےکے مفادات اور ترجیحات کے حوالے سےبہت کلیئر ہیں، اس لیے انہوں نے کہا کہ میں کسی سے معافی مانگنے کے لیے تیار نہیں ۔  مریم نواز سیاسی محاذ پر جس انداز سے کھیلتی نظر آرہی ہیں وہ دیکھ کر ہمیں نواز شریف کی یاد آگئی، نواز شریف بھی اسی انداز سے فیصلے کرتے تھے اور انہوں نے کبھی دفاعی انداز نہیں اپنا یا۔ نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام 'تھنک ٹینک، میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات میں پیپلز پارٹی سے معاملات بہتر کرنے کاایجنڈہ نہیں تھا ، اس سے بڑے...
	اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے آسمان پر منگل 7 اکتوبر کی شب شاندار سپر مون کا نظارہ کیا جاسکے گا، جو 2025 کے دوران نظر آنے والے تین سپر مون میں پہلا ہوگا۔سپر مون اس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے جب چاند اپنے بیضوی مدار میں زمین کے سب سے قریب ترین مقام پر پہنچتا ہے. جس کے باعث وہ معمول کے مقابلے میں زیادہ بڑا اور روشن (تقریباً 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن) دکھائی دیتا ہے۔سپارکو کے ترجمان کے مطابق پہلا سپر مون منگل کی شب 8 بج کر 47 منٹ پر (پاکستانی وقت) ظاہر ہوگا، جو غروب آفتاب کے فوراً بعد مشرق سے طلوع اور طلوعِ...
	وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کرنے والی حکومتی ٹیم کے رکن امیر مقام نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں حالیہ کامیاب مذاکرات نے بھارت کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہو سکتی کہ کشمیر میں بدامنی یا خونریزی ہو، پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ اسلام آباد پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کے ساتھ خوش اسلوبی سے معاملات طے پا چکے ہیں اور وہاں حالات معمول پر آ رہے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کا...
	فوٹو: پی ٹی وی  وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں حالات معمول پر آگئے ہیں، مذاکرات میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے مفاد کو مدنظر رکھا گیا، یہ آزاد کشمیر کے عوام اور جمہوریت کی جیت ہے۔وزیراعظم کی ہدایت پر مظفر آباد جانے والی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیابی سے مکمل ہو گئے، جس کے بعد جاری ہڑتال ختم کر دی گئی ہے، جبکہ حکومتی کمیٹی مظفرآباد سے اسلام آباد پہنچ  گئی۔اسلام آباد پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال سمیت دیگر رہنماؤں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، معمولات زندگی بحال ہوچکے ہیں، محدود وسائل میں مشکلات...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور+مانسہرہ(نمائندگان جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے سینیٹر مشتاق احمد خان اور گلوبل صمود فلوٹیلا کے دیگر گرفتار پاکستانی امدادی کارکنوں کی رہائی اور بازیابی کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیاہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے قوم کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم نے انہیں بتایا ہے کہ اس اہم نوعیت کے مسئلہ پر انہوں نے وزیر خارجہ اسحق ڈار کی ذمہ داری لگا دی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ یہ صرف جماعت اسلامی کا معاملہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کے حوالے سے اس کی اہمیت ہے۔ گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے سینیٹر مشتاق احمد خان اور گلوبل صمود فلوٹیلا کے دیگر گرفتار پاکستانی امدادی کارکنوں کی رہائی اور بازیابی کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیاہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے قوم کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم نے انہیں بتایا ہے کہ اس اہم نوعیت کے مسئلہ پر انہوں نے وزیر خارجہ اسحق ڈار کی ذمہ داری لگا دی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ یہ صرف جماعت اسلامی کا معاملہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کے حوالے سے اس کی اہمیت ہے۔ گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مظفرآباد / اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے اعلان کیا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی آزاد جموں و کشمیر کے ساتھ معاملات تقریباَ طے پا گئے ہیں اور جلد ہی باقاعدہ معاہدے پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے ایکس پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ مذاکرات کا آخری دور جاری ہے اور مذاکراتی ٹیم عوامی مفاد اور خطے کے امن کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ذرائع کے مطابق مظفرآباد میں اسمبلی مذاکراتی اجلاس میں حکومت کی ٹیم اور عوامی ایکشن کمیٹی نے دونوں جانب سے مطالبات، آئینی ترامیم، مہاجر نشستوں اور انتظامی اختیارات کے معاملات پر مفاہمت کرنے کی کوشش کی ہے۔ حکومتی ٹیم میں سینیٹر رانا ثنااللہ، احسن...
	اسلام آباد:۔ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر آزاد جموں و کشمیر میں جاری سیاسی و عوامی بحران کے حل کے لیے ہونے والے مذاکرات میں اہم کامیابیاں حاصل ہو گئی ہیں۔ حکومتِ پاکستان اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور نتیجہ خیز رہا، جس میں کئی بڑے فیصلے کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے لیے سالانہ 6 ارب روپے کی بجلی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ 3 ارب روپے کی آٹے کی سبسڈی بھی فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ وفاق کی جانب سے مزید 30 ارب روپے آزاد کشمیر کے لیے مختص کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد...
	ترجمان دفترخارجہ نے آزادکشمیرمیں عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج پر بھارت کی طرف سے کئے جانے والے پروپیگنڈے کو مستردکرتےہوئے واضح کیاہے کہ  آزاد جموں و کشمیر کے عوام اپنے شہری و سیاسی حقوق سے پوری آزادی کے ساتھ استعمال کررہے ہیں اور اپنے جمہوری مستقبل کی تشکیل میں سرگرمی سے حصہ لیتے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان آزادکشمیر کے عوام کی عزت و وقار کے تحفظ، ان کے حقوق بشمول پرامن اجتماع اور احتجاج کے حق کی حفاظت، ان کے جذبات کے احترام  اور ان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔ یہ عزم نہ صرف ہمارا آئینی فریضہ ہے بلکہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ ہمارا دیرینہ اخلاقی وعدہ بھی ہے۔...
	پاکستان ہائی کمیشن لندن نے اعلان کیا ہے کہ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو برطانیہ میں پروازوں کے لیے آپریٹنگ پرمٹ مل گیا ہے جس کے بعد رواں ماہ پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔ ہائی کمیشن کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے سول ایوی ایشن اتھارٹی یوکے کا شکریہ ادا کیا ہے جس نے فارن ایئرکرافٹ آپریٹنگ پرمٹ جاری کیا، جو پاکستان اور برطانیہ کے درمیان کمرشل پروازوں کے لیے آخری دستاویز تھا۔ یہ بھی پڑھیں: برطانوی ہائی کمشنر کا پی آئی اے کے ساتھ یادگار سفر، تجربہ کیسا رہا؟ بیان کے مطابق پی آئی اے کو پہلے ہی تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی...
	آئی ایم ایف کا 10اداروں کے قوانین میں ترامیم نہ لانے پر تحفظات کا اظہار، حکومت سے وضاحت طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)آئی ایم ایف نے آئی ٹی، تجارت، میری ٹائم افیئرز، ریلوے اور آبی وسائل سمیت 10 اداروں کے قوانین میں ترامیم نہ لانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے وضاحت طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے 1 اعشاریہ2ارب ڈالر کی اگلی قسط کے لیے دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں، جس پر حکومت نے اب تک کے مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا مگر آئی ایم ایف نے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کے کچھ اہم اہداف پورے نہ ہونے پر تحفظات ظاہر کردیے ہیں۔وزارت آئی...
	نو مئی بغاوت اورحملے کیس کے مرکزی ملزمان کے ساتھ نرمی اور کیسزکو طول دیا جانا پاکستان دشمنوں کے حوصلے بڑھا رہے ہیں ۔ خواجہ رمیض حسن
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2025ء) مسلم لیگ کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے آزاد کشمیر میں احتجاج کی حالیہ لہر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں #بھارتی_فنڈڈ ایکشن کمیٹی اور پی ٹی آئی اپنے فتنہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر انتشار قتل و غارت گری مچا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کے نام پر اپنی روش برقرار رکھتے ہوئے یہ مکتبہ فکر فورسز کے جوانوں اور عوام کے خون کی ہولی کھیل کر لعشوں کی سیاست کا انداز ایک بار پھر اپنانے میں سرگرم ہے۔(جاری ہے)  انہوں نے کہا کہ عوامی ہمدردی کے پیش نظر نو مئی اور دیگر واقعات میں ملوث بیشتر فسادیوں کو ضمانتیں دی گئیں جو غلط فیصلہ...
	پا کستان نے1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کی جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو: دفتر خارجہ
	ترجمان دفتر خارجہ نےکہا ہےکہ پاکستان نے1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کی جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں گلوبل صمود فلوٹیلا روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فلوٹیلا میں40 سے زائد کشتیوں پر 500 بین الاقوامی کارکنان محصور غزہ کے عوام کے لیے امداد لے جارہے تھے، اسرائیل کا انسانی ہمدردی کےکارکنان کو حراست میں لینا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اور نہتے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ غزہ پر غیرقانونی محاصرہ 2 ملین سے زائد فلسطینیوں کو اذیت اور محرومی میں مبتلا کیےہوئے ہے، امدادی سامان کی راہ میں رکاوٹ چوتھے...
	جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کا فلسطین سے متعلق حالیہ یکطرفہ معاہدے کی حمایت قائداعظم محمد علی جناح کے ویژن سے متصادم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق رکن قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے قائمقام امیر صابر حسین اعوان نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے غزہ اور فلسطین میں قیام امن کے لئے پیش کئے گئے 20 نکاتی امن فارمولے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے حکومت پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ 65 ہزار سے زائد نہتے فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام میں ملوث اسرائیل کے کسی بھی متنازعہ فیصلے یا تجویز کی قطعاً حمایت نہ کی جائے کیونکہ حالیہ معاہدے میں فلسطین کی اصل فریق حماس کو یکسر نظرانداز...
	عوام کو ریلیف دینے کے بجائے لوٹا جا رہا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پی ٹی آئی کا ردعمل
	پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی نے کہاکہ حکومت نے ایک بار پھر عوام پر ظلم ڈھایا ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کسی معاشی اصلاح کا قدم نہیں بلکہ سراسر زیادتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا پی ٹی آئی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مستحکم یا کم ہو رہی ہیں، مگر پاکستان میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے لُوٹا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس اضافے سے مہنگائی کا نیا...
	اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو امن کے لیے نادر موقع قرار دیدیا۔ مشرقِ وسطیٰ سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ اگرچہ غزہ میں امن کے امکانات تیزی سے معدوم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، مگر اسی دوران نئی سفارتی راہیں بھی کھل رہی ہیں۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشاورتی عمل میں فعال طور پر شریک رہے گا۔ ساتھ ہی پاکستانی مندوب نے خبردار کیا کہ اسرائیل کا ای- ون بستی منصوبہ دو ریاستی حل پر براہِ راست حملہ ہے۔ عاصم افتخار نے کہا کہ مشرقی یروشلم کو فلسطین سے کاٹنے اور مغربی...
	وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے بتایا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے وژن ڈیجیٹل پاکستان کے تحت کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) کے تعاون سے اسلام آباد کے 30 مقامات پر مفت عوامی وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ دارالحکومت میں ان مختلف مقامات کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور ان یہاں پر رواں سال دسمبر 2025 کے اختتام تک مفت وائی فائی کی سہولت دستیاب ہو جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: رحیم یار خان میں مفت وائی فائی سروس کا آغاز، پنجاب حکومت کے ڈیجیٹل اقدامات جاری قومی اسمبلی کے رکن ابرار احمد کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر داخلہ محسن نقوی...
	اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں پاکستانی صحافی کا سوال بھی بھارتی ٹیم کے مینجر کو چبھ گیا۔ کپتان سوریا کو جواب دینے سے روک دیا۔ پاکستانی صحافی نے بھارتی کپتان سے پوچھا تھا آپ نے پورے ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہیں ملایا۔ ٹرافی کا فوٹو شوٹ نہیں کرایا‘ سیاسی پریس کانفرنس کی کرکٹ کی تاریخ میں آپ پہلے کپتان ہیں جو کھیل میں سیاست لیکر آئے۔ اس پر سوریا کمار نے جواب دینے کی بجائے اپنے ٹیم مینجر کی طرف دیکھ کر پوچھا کہ بولنا ہے کہ نہیں بولنا۔ ٹیم مینجر نے کہا نہیں بولنا۔ پاکستانی صحافی سے بولے آپ غصہ کر رہے ہو پھر کسی پاکستانی صحافی کا سوال بھی نہیں لیا۔ بھارتی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتِ حال پر اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عرب ممالک کے ساتھ کیے گئے امن اقدام کو ایک نایاب موقع قرار دیا ہے۔خبر ساں اداروں کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ موقع تبھی تاریخی اور مثبت ثابت ہوگا جب تمام شرائط مکمل طور پر فلسطینی وقار، حقوق اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کے ساتھ مربوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ پیش رفت غلط سمت میں چلی گئی تو دو ریاستی حل کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔عاصم افتخار نے خطاب میں خاص طور پر اسرائیل کے ای-ون...
	مشرقِ وسطیٰ سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان اس مشاورتی عمل میں فعال طور پر شریک رہے گا۔ ساتھ ہی پاکستانی مندوب نے خبردار کیا کہ اسرائیل کا ای- ون بستی منصوبہ دو ریاستی حل پر براہِ راست حملہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کو امن کے لیے نادر موقع قرار دیدیا۔ مشرقِ وسطیٰ سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ اگرچہ غزہ میں امن کے امکانات تیزی سے معدوم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، مگر اسی دوران...
	پاکستان فٹ بال فیڈریشن کاقومی ٹیم کے 2 سابق کپتانوں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025  سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے لیے قومی ٹیم کے دو سابق کپتانوں کلیم اللہ اور صدام حسین کو ایک اور موقع دینیکا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو دونوں سینئر کھلاڑیوں کو پرکھنے پر رضا مند ہوگئے ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کو افغانستان کے خلاف میچ کے لیے ممکنہ پلیئرز کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایشین کپ کوالیفائر راونڈ تھری کا میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جس کے لیے پاکستان ٹیم منiجمنٹ نے...
	پاکستان نے سروائیکل کینسر کا باعث بننے والے وائرس ایچ پی وی (HPV) کے خلاف ملک گیر مہم کے تحت اب تک تقریباً 90 لاکھ بچیوں کو ویکسین لگا دی ہے۔ اس مہم کو ابتدائی مرحلے میں سوشل میڈیا پر پھیلنے والے شکوک و شبہات کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہا، تاہم حکام کے مطابق اب والدین کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔ Today, Pakistan launched the HPV vaccine to protect girls aged 9–14 from cervical cancer, joining 150+ countries. Phase 1 will reach 13M girls in Punjab, Sindh, Isbd & Kashmir. @UNICEF, with @Gavi & @WHO, is proud to support @GovtofPakistan so girls can grow up safe & healthy. pic.twitter.com/f7tOy1IJzy — UNICEF Pakistan (@UNICEF_Pakistan) September 15, 2025  وفاقی...
	وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال بیجنگ میں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی (جے سی سی) اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اپنے دورہ چین کے دوران انہوں نے بتایا کہ جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی ، سی پیک کا سب سے اعلیٰ فیصلہ ساز فورم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین تاریخی شراکت داری کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، سی پیک فیز ٹو نوجوانوں کی صلاحیتوں، ہنر اور جدت پر مبنی ہو گا ، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک کو حقیقی معنوں میں عوامی خوشحالی کی راہداری پر بدل رہے ہیں،جے سی سی میں نئے منصوبوں اور تعاون کے نئے شعبے شامل کئے جائیں گے اور سی پیک فیز ٹو کے...
	پاکستان نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال، خصوصاً اس کے عسکری پہلوؤں کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت باقاعدہ ضابطے میں لایا جائے تاکہ یہ ٹیکنالوجی جبر یا اجارہ داری کا ہتھیار نہ بن سکے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی یہ اپیل ترقی پذیر ممالک کے ان خدشات کی عکاسی کرتی ہے کہ اگر اے آئی پر مؤثر کنٹرول نہ کیا گیا تو طاقتور ممالک اپنے مفاد کے مطابق اصول وضع کریں گے۔ اسی سال کے آغاز میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں جامع اور منصفانہ اے آئی گورننس پر زور دیا گیا تھا تاکہ ڈیجیٹل تقسیم کو کم کیا جا سکے، تاہم،...
	پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹرٹیجک دفاعی معاہدہ کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں ایرانی صدر کی جانب سراہا جانا خوش آئند ہے۔ خواجہ رمیض حسن
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ امت مسلمہ کا اتحاد اور اسلام مخالف استعماری قوتوں کے خلاف متفقہ کاوشوں وقت کی اہم ضرورت ہے۔(جاری ہے)  انہوں نے کہا کہ حرمین الشریفین سمیت تمام اسلامی مقدسات کا دفاع اسلام کی بنیادی اساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹرٹیجک دفاعی معاہدہ کی عالم اسلام میں پذیرائی باالخصوص برادار اسلامی ایران کی جانب سے اقوام متحدہ جیسے اعلیٰ سطحی فورم پر اسے خوش آئند قرار دیا جانا اہم پیش رفت اور قابل تحسین ہے۔ 
	سپیکرقومی اسمبلی کی اخبار بینی کے عالمی دن پر آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور صحافی برادری کو مبارکباد،اخبارات پارلیمان اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں،سردار ایاز صادق
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اخبار بینی کے عالمی دن پر آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور صحافی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اخبارات نہ صرف قابلِ اعتماد خبروں کا معتبر ذریعہ ہیں بلکہ یہ قومی شعور اور فکری آبیاری کا مضبوط ترین ستون ہیں، اخبارات پارلیمان اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جمعرات کو جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ اخبارات کے قارئین کا دن صحافیوں، ایڈیٹرز اور میڈیا اداروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے،پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی کو عوام تک پہنچانے میں مؤثر...
	اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے ساتھ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نیشنل سیکورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء کاملاقت کے بعدگروپ فوٹو
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز 
	سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کو خوش آمدید کہتے ہیں، ایرانی صدرکا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب
	نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کو خوش آمدید کہتے ہیں، یہ معاہدہ مسلم ممالک کے ساتھ مل کر علاقے کی سلامتی کے لیے  اچھا آغاز ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایران کی خودمختاری اور سالمیت پر حملہ کیا، اسرائیل نے شام ،یمن اورقطر میں بھی حملے کئے، دشمن ایرانی عوام میں تفرقہ ڈالنے میں ناکام رہے ہیں، ایران حملہ آوروں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا اور مزید مضبوط ہو گا، پابندیوں اور میڈیا وار کے باوجود ہمارے عوام فوج کی حمایت کے لیے متحد ہوئے،...
	رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں منعقدہ قومی سیمینار ’2030 کا پاکستان، چیلنجز، امکانات اور نئی راہیں‘ کے مقررین نے کہا ہے کہ ملک میں بہتر حکمرانی، عوامی فلاح اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے مزید صوبے قائم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور نئے صوبوں کے قیام سے گورننس اور سروس ڈلیوری میں نمایاں بہتری آئے گی۔ رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے چانسلر حسن محمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ نئے صوبے بنانے سے گورننس کے مسائل حل ہوں گے اور عوام کو سہولتیں ان کی دہلیز پر میسر آئیں گی۔ مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل نے نئے صوبے بنانے کی بات کی، ایم کیو ایم اس کی حمایت کرتی...
	نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 ستمبر ۔2025 )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے درخواست کی ہے کہ وہ حالیہ سیلاب کے معیشت پر اثرات کو اپنے جائزے میں شامل کرے اور کہا ہے کہ پائیدار اصلاحات کی بدولت پاکستان کی معیشت استحکام کے مثبت آثار نظر آ رہے ہیں، پاکستان کی معیشت تیزی سے بحالی کی طرف بڑھ رہی ہے.(جاری ہے)  وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کرسٹالینا جارجیوا کی قیادت میں...
	برطانیہ نے پی آئی اے کو کارگو کے بعد مسافر پروازوں کی بھی اجازت دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025  سب نیوز کراچی: (آئی پی ایس) پاکستان کی قومی ایئرلائن کو ایک ہی روز میں دوسری بڑی کامیابی حاصل ہوگئی، پی آئی اے کو برطانیہ نے کارگو آپریشن کے بعد مسافر پروازوں کی بھی اجازت دے دی۔ برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو TCO (Third Country Operator) کا فائنل لائسنس جاری کر دیا ہے جس کے بعد پی آئی اے کو برطانیہ سے باقاعدہ طور پر فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ پی آئی اے حکام کے مطابق فلائٹ آپریشن کا آغاز پہلے مرحلے میں مانچسٹر ایئرپورٹ سے کیا جائے گا، اس...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے  ریسوریس گروپ آف پاکستان کے الیکشن کی اجازت سے متعلق درخواست مسترد کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس محمد شفیع صدیقی نے کہاکہ تمام فریقین کو سن کر ہی کسی نتیجے پر پہنچیں گے،دوران سماعت کیس سے متعلق سوشل میڈیا کے تبصروں کا حوالہ دیاگیا۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ کمرہ عدالت سے باہر جو کچھ ہورہاہے اس پر بات نہیں کریں گے،عدالتی روسٹر کو ذاتی سکورنگ کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے،سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت نومبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔  اسلام آباد ہائیکورٹ کی سی ڈی اے کو آئندہ...
	پاکستان کے نوجوانوں اور کاروباری افراد کو بااختیار بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن (پاشا) نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر وزیراعظم آفس میں دستخط کیے ہیں۔ چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ اس شراکت داری کے مطابق پاکستان کے نوجوانوں کو ہنر کے نئے مواقع فراہم کیے جائیں گے، ٹیکنالوجی کے شعبے کی ضروریات کے مطابق نصاب تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے سرٹیفیکیشن پروگرامز متعارف کرائے جائیں گے، نوجوان کاروباری افراد کے لیے مینٹورشب نیٹ ورک قائم کیا جائے گا۔ رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ انکیوبیشن پروگرامز شروع کیے جائیں گے تاکہ نئے کاروباری...
	اسلام آباد (نیوز ڈیسک)افغان حکومت نے ایک طرف امریکا سے دوحہ معاہدے کی داد رسی کی درخواست کی جبکہ دوسری جانب افغان حکومت اپنی سرزمین پر پاکستان مخالف دہشتگردوں کو تحفظ دینے میں مصروف ہے۔ افغانستان نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بگرام ایئر بیس واپس لینے کے مطالبے پر امریکا سے دوحہ معاہدے کی پیروی کا مطالبہ کیا ہے، افغان حکومت نے امریکا کو یاد دہانی کروائی کہ دوحہ معاہدے کے تحت اسے افغانستان کی علاقائی سالمیت اور آزادی کا احترام اور مداخلت سے گریز کرنا ہے۔  دوحہ امن معاہدے میں افغانستان نے اپنی سرزمین دہشتگردی اور پڑوسی ممالک میں دراندازی کے لیے استعمال نہ ہونے کی ضمانت دی تھی لیکن افغان حکومت کی دوحہ معاہدے کی پاسداری کی درخواست...
	 اقوام متحدہ کی جانب سے 21 ستمبر کو امن کا عالمی دن منایا جاتا ہے جب کہ عالمی امن کے حوالے سے پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے۔ عالمی سطح پر قیام امن کے لئے پاکستان کی کوششوں سے دنیا واقف ہے، پاکستانی امن دستے اقوام متحدہ کے مشن کی تکمیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایسے علاقوں میں جہاں امن کی ضرورت تھی وہاں پر پاک فوج نے اپنی پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دی، گزشتہ کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کے امن دستوں نے عالمی امن اور سلامتی کے لیے ان گنت قیمتی جانیں بچائیں۔ یہ دن انسانی مصائب کے خاتمے، جنگوں اور اندرونی تنازعات سے مسلح ممالک میں دیرپا قیام امن کے عالمی عزم کی عکاسی کرتا ہے،...
	سید حمید رضا صانعی کے مطابق پاکستانیوں کی سالوں سے یہ خواہش تھی، خاص طور پر ایامِ اربعین میں زائرین کو ایرانی ایئر لائنز پہلے مشہد اور پھر نجف منتقل کریں، قومی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق اس طرح کے راستے کا قیام ممکن ہے اور یہ مختلف ممالک میں جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ ایرانی وزیر مواصلات اور ہوابازیِ کے سربراہ کے دورہ پاکستان کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ہوائی نقل و حمل کے تعاون کی دستاویز پر دستخط ہوئے، جس کے تحت ایران اور پاکستان کے درمیان پروازوں کی گنجائش بڑھا کر 24 پروازیں فی ہفتہ کر دی گئی اور اس کے نتیجے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ایئر لائن (ہما) کی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کے عوام حرمین شریفین کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا بانی پی ٹی آئی کا دور ختم ہو گیا ہے اور دنیا آگے بڑھ گئی ہے، مریم بی بی! میں آپ کا چیلنج قبول کرتا ہوں، صاف اور شفاف الیکشن کرائیں اور صرف 10 نشستیں جیت کر دکھا دیں۔اسد قیصر نے کہا کہ حرمین شریفین ہمارے عقیدے، اعتقاد اور عوامی جذبات سے جْڑے ہیں، یہ سب کو پتہ ہے۔...
	دبئی(نیوز ڈیسک) ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف جیت کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادو پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر تنقید شکار ہوئے تھے۔ تاہم اب بھارتی کپتان کی ایک پاکستانی نژاد عمان کے کھلاڑی کو گلے لگانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ بھارت اور عمان کے درمیان گزشتہ روز کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں عمان کے اوپننگ بلے باز عامر کلیم نے 46 گیندوں پر 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ عامر کلیم کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ بعد ازاں عمان منتقل ہوگئے تھے۔ ان کی شاندار بیٹنگ نے بھارتی ٹیم کو دباؤ میں ڈال دیا تھا اگرچہ عمان یہ میچ 21 رنز سے ہار گیا تھا۔ ...
	لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ کی والدہ ساجدہ فاروق تارڑ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے تاریخی دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا یہ معاہدہ نہ صرف دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو نئی جہت فراہم کرے گا بلکہ خطے میں امن، ترقی اور استحکام پر بھی دور رس اثرات مرتب کرے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی جڑیں انتہائی مضبوط ہیں اور یہ تعلقات صرف حکومتی سطح تک محدود نہیں بلکہ عوامی دلوں کی دھڑکنوں میں بھی رچے بسے ہیں۔ دفاعی تعاون کا یہ معاہدہ اس امر کا غماز ہے کہ دونوں ممالک مشکل اور کٹھن حالات میں ایک دوسرے...
	لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان تعلیم یافتہ اور ہنرمند بن کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، انہیں فوجی آپریشن کی نہیں تعلیم کی ضرورت ہے۔ ایوب سٹیڈیم کوئٹہ میں بنو قابل پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملک دشمن اور خدانخواستہ اسے توڑنے کی خواہش رکھنے والے عناصر کو واضح پیغام دیا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی ہر حال میں حفاظت کرے گی۔ پاکستان نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا اور ہم اس نظریہ کے محافظ ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت بنو قابل پروگرام کے کوئٹہ میں آغاز پر ہزاروں بچوں اور بچیوں نے مفت آئی ٹی کورسز میں داخلہ کے لیے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان تعلیم یافتہ اور ہنرمند بن کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، انہیں فوجی آپریشن کی نہیں تعلیم کی ضرورت ہے۔ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں بنو قابل پروگرام کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملک دشمن اور خدانخواستہ اسے توڑنے کی خواہش رکھنے والے عناصر کو واضح  پیغام دیا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی ہرحال میں حفاظت کرے گی، پاکستان نظریے کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا اور ہم اس نظریے کے محافظ ہیں۔الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت بنوقابل پروگرام کے کوئٹہ میں آغاز پر ہزاروں بچوں اور بچیوں نے مفت آئی ٹی کورسز میں داخلہ کے لیے ٹیسٹ دیا۔ تقریب سے امیر...
	اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سینیئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے باہمی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اس معاہدے کو اسلامی دنیا اور پاکستان کے لیے افواجِ پاکستان کا ایک تاریخ ساز تحفہ قرار دیا جو پوری امت مسلمہ کے اتحاد اور کامیابیوں کا راستہ ہموار کرے گا۔ محمد علی درانی نے کہا کہ وہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کے مطابق اس دفاعی معاہدے نے پاکستان اور سعودی عرب کے عوام کو ایک نئی...
	سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جن کاگھر سیلاب سے متاثر ہوا ان کو 10لاکھ روپے دیں گے، پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنا بڑا پیکج نہیں دیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سرگودھا میں الیکٹرک بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پاکستان میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا،پاکستان کے تین دریاؤں میں شدید طغیانی آئی،تاریخ کے بدترین سیلاب سے 27شہر اور5ہزار گاؤں متاثر ہوئے،تیاری نہ ہوتی تو بڑے جانی نقصان کا اندیشہ تھا،اگر ہم جاگ نہ رہے ہوتے تو بہت زیادہ نقصان کا خطرہ تھا،ان کاکہناتھا کہ25لاکھ افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات تک پہنچایا،ہر ضلع میں 10ہزار افراد تک تیار کھانااور ادویات پہنچائیں،لاکھوں جانوروں...
	صدر پاکستان آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے عوام جلد ایک دوسرے کے ممالک میں سڑک کے ذریعے آسانی سے سفر کر سکیں گے۔ چین کے دورے پر موجود صدر آصف علی زرداری کی اُرمچی میں کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری سنکیانگ چن شیاوجیانگ سے ملاقات ہوئی جس دوران گورنر سنکیانگ ارکن تونیاز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چن شیاوجیانگ نے کہا کہ سنکیانگ خوشحالی اور پائیدار امن کا مرکز بن چکا ہے، سنکیانگ انتہا پسندی کی بنیادی وجوہات پر قابو پانے اور سماجی ترقی کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔صدر زرداری نے کہا کہ چین کے عوام کی یکجہتی اور سنکیانگ کی ترقی متاثر کن ہے، پاکستان دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے...
	 لاہور:  پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ کوبلیشن ٹریٹمنٹ کے تحت کینسر کے مریضوں کا 100 فیصد مفت علاج ہوگا، پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کے ضرورت مند کینسر مریضوں کا بھی علاج کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں پاکستان کے پہلے کوبلیشن سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوبلیشن کے نئے اور جدید طریقہ کار کے ذریعے کینسر کے مریضوں کا علاج شروع ہونے پر بے حد خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کا جلد اور مفت علاج میرا عزم ہے، دورہ چین میں چینی حکومت کے دریافت کرنے پر ہیلتھ کو پہلی ترجیح قرار دیا، دورہ چین میں نمائش کے دوران...
	—فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیاچیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کو لکھے گئے خط میں بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں، 772 دنوں سے تنہائی کی قید میں ہوں، کمرہ 9x11 کا پنجرہ بنا دیا گیا۔بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ 300 سے زائد سیاسی مقدمات قائم کیے گئے، پاکستان کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں، بشریٰ بی بی کی صحت بگڑ رہی ہے لیکن ڈاکٹر کو معائنہ کی اجازت نہیں دی جاتی۔بانی پی ٹی آئی کی بہنیں سپریم کورٹ پہنچ گئیں۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا...
	’انصاف کے دروازے بند اور میرا کمرا پنجرہ بنادیا گیا ہے عمران خان کا چیف جسٹس پاکستان کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025  سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو ایک اور خط لکھ دیا۔عمران خان کی جانب سے لکھا گیا خط علیمہ خان نے سپریم کورٹ کے آر آینڈ آئی برانچ میں جمع کرایا جس میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں۔ عمران خان نے خط میں کہا ہے کہ 772 دنوں سے تنہائی کی قید میں ہوں، کمرہ 9×11 کا پنجرہ بنادیا گیا ہے، 300سے زائد سیاسی مقدمات قائم کیے گئے، پاکستان کی تاریخ...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو ایک اور خط لکھ دیا۔  عمران خان کی جانب سے لکھا گیا خط علیمہ خان نے سپریم کورٹ کے آر آینڈ آئی برانچ میں جمع کرایا جس میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں۔   عمران خان نے خط میں کہا ہے کہ 772 دنوں سے تنہائی کی قید میں ہوں، کمرہ 9×11 کا پنجرہ بنادیا گیا ہے، 300سے زائد سیاسی مقدمات قائم کیے گئے، پاکستان کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں۔  خط میں مزید لکھا گیا ہےکہ بشریٰ بی بی کی صحت بگڑرہی ہےلیکن ڈاکٹر کو معائنے کی اجازت نہیں...
	اسلام آباد(صغیر چوہدری )پاکستان سے افغان مہاجرین واپسی کے عمل میں تیزی آئی ہے۔ اپریل سے ستمبر تک 554000 مہاجرین کو واپس بھیجا گیا ہے اور اگست 2025 میں 143000افغان پناہ گزین واپس بھیجے گئے جبکہ صرف ستمبر 2025 کے پہلے ہفتے میں ایک لاکھ افغانیوں کو واپس بھجوایا گیا ہے ۔ پاکستان نے افغان مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے واضح اور سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو مزید برداشت نہیں کرے گی۔دوسری جانب مجموعی طور پر 2023 سے اب تک تقریباً 13 لاکھ افغان مہاجرین واپس بھیجے جا چکے ہیں۔ حکومت اس فیصلے کو قومی سلامتی کے لیے ضروری قرار دیتی ہے،جبکہ پی او آر...
	سیلاب سے تقریباً 3 ملین لوگ متاثر ہیں، پاکستان کو مقامی وسائل کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کرنی چاہیے، سینیٹر شیری رحمان
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کی چیئر پرسن سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سیلاب سے تقریباً 3 ملین لوگ متاثر ہو چکے ہیں،سیلاب متاثرین کو بی آئی ایس پی کے ذریعے رقم کی فراہمی کرنی چاہئے، پاکستان کو مقامی وسائل کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کرنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس بدھ کو یہاں کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر شیری رحمان کی صدارت میں ہوا۔ اس موقع پر چیئرپرسن نے بتایا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کمیٹی...
	پائیکرافٹ کو ہٹانے کے سوا راستہ نہیں، پی سی بی کا سخت مؤقف کیساتھ آئی سی سی کو دوبارہ خط، آج فیصلہ متوقع
	دبئی (سپورٹس ڈیسک )ایشیا کپ میں میچ ریفری تنازع اینڈی پائی کرافٹ کا نتازع شدت اختیار کر گیا ہے اور پاکستان کے سخت مؤقف کے بعد آئی سی سی کے پاس متنازع میچ ریفری کو ہٹانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو میچ ریفری تبدیل کرنے کا مطالبہ تسلیم نہ کرنے پر دوبارہ خط لکھا، جوابی خط میں بھی پی سی بی نے سخت مؤقف اختیار کیا اور میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف ایکشن نہ لیننے کے فیصلے کو مسترد کیا۔  ذرائع نے بتایا ہے کہ جوابی خط میں پاکستان نے اینڈی پائی کرافٹ کی نگرانی میں کرائے جانے والے میچ میں کھیلنے سے انکار...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیرمملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ہمیشہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو خوش کرنے کی کوشش کی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور ان کی پالیسیز کی وجہ سے حکومت پاکستان کے اقدامات کو ڈی ریل کیا جا رہا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر عقیل ملک کا کہناتھاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی، علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پارٹی میں غلط فیصلے کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین شہدا کے جنازے میں شریک نہیں ہوئے، وزیراعلیٰ اور ان کی پارٹی کے لوگ شہدا کے گھر بھی نہیں گئے،...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے  کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ دنیا کو محفوظ بنانے  کے لیے ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان کی جاری کارروائیاں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ محض قومی فریضہ نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی ذمہ داری بھی ہے جس کا ہدف عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔انہوں نے اس موقع پر زور دیا کہ جو اقدامات پاکستان نے خطے میں عدم استحکام کے خاتمے اور تحفظِ عامہ کے لیے اٹھائے، وہ نہ صرف ملک کے مفاد میں تھے بلکہ دنیا کو درپیش بڑے خطرات کو بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوئے ہیں۔مقررین کو مخاطب کر کے...
	حکومت کی جانب سے خصوصی طور پر پاکستانی تارکین وطن کے بچوں کے لیے 3 سے 6 ماہ کے مفت پیشہ ورانہ تربیتی کورسز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (OPF) کے اشتراک سے شروع کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی دھمکی: ایشیائی تارکین وطن کی بڑی تعداد کہاں منتقل ہورہی ہے؟ اگرچہ یہ کورسز بنیادی طور پر تارکین وطن کے بچوں کے لیے ہیں، لیکن بالغ افراد بھی اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔  کون سے کورسز کروائے جائیں گے؟ شرکا جدید اور زیادہ مانگ والے شعبوں میں تربیت حاصل کر سکتے ہیں۔ 1۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ 2۔ سائبر سیکیورٹی 3۔ مصنوعی ذہانت (AI) 4۔...
	فوٹو اسکرین گریب وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو انسانیت کے خلاف جرائم پر جوابدہ کرنا ہوگا، اسرائیلی جارحیت نے امن کے حصول کی کوششوں کو دھچکا پہنچایا۔عرب اسلامی سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دوحہ پر اسرائیلی حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہے، اسرائیل نے قطر کی سلامتی اور خودمختاری کی خلاف ورزی کی، پاکستان قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ گریٹر اسرائیل کا ایجنڈا عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہے، امیر قطرامیر قطر نے کہا کہ اسلامی ممالک کے رہنماؤں کو دوحہ آمد پرخوش آمدید کہتا ہوں، اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسلی کشی ہورہی ہے، اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم میں تمام حدیں پار کردیں۔...
	نیویارک (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو حق خود ارادیت حاصل ہے اور پاکستان ہر سطح پر ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے فلسطین کے مسئلے کے پرامن حل اور دو ریاستی فارمولے کے نفاذ سے متعلق “نیو یارک اعلامیہ” کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ یہ اعلامیہ 28 تا 30 جولائی 2025 کو نیویارک میں منعقدہ اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس کے نتیجے میں منظور ہوا۔  پاکستانی مندوب کے مطابق اس اقدام کے ذریعے پاکستان نے ایک بار پھر اپنی دیرینہ اور اصولی پالیسی دہرائی ہے کہ فلسطینی عوام ایک آزاد، خود مختار اور متصل ریاست قائم کریں جس...
	سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسرائیلی نمائندے کے ریمارکس پر پاکستان کا کرارا جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025  سب نیوز  نیویارک:(آئی پی ایس)سلامتی کونسل کے قطر پر ہونے والے اجلاس کے دوران اسرائیلی نمائندے کے ریمارکس کے جواب میں اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے جوابی بیان دے دیا۔ شکریہ جناب صدر مجھے کچھ تبصروں کا جواب دینے کے لیے بات کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ اسرائیل کے نمائندے نے شاید آج کی بحث میں تمام کونسل اراکین اور دیگر مقررین کی بات توجہ سے نہیں سنی۔ ہماری رائے میں یہ ناقابلِ قبول بلکہ مضحکہ خیز ہے کہ ایک جارح، ایک قابض، اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی...
	امریکا پاکستان کے لیے بہت سے دروازے کھولنے والا ہے، بھارت کو شدید فکر مند ہونے کی ضرورت ہے: محمد عاطف
	امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا سے وابستہ سینیئر صحافی محمد عاطف نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان نیا تعلق کثیر الجہتی ہے جس میں پاکستان کے لیے نئے امکانات پیدا ہورہے ہیں، نئی راہیں کھل رہی ہیں، پاکستان کو چاہیے کہ وہ اب اِس نئے تعلق کو بہتر سے بہترین بنائے۔ ’وی نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور امریکا کے درمیان سیکیورٹی تعاون کبھی کمزور نہیں ہوا۔دونوں ملکوں کے تعلق کے درمیان سیکیورٹی، خطے کی صورتحال اور فوجی تعاون کو کبھی بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں، امریکی وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ’ایسے وقت میں بھی جب...