2025-04-28@07:27:58 GMT
تلاش کی گنتی: 2150
«کا کراچی»:
(نئی خبر)
کراچی کے علاقے گلشن حدید میں لوٹ مار کے دوران شہری کو قتل کردیا گیا جب کہ ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے نیشنل ہوئی وے بلاک کردی۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے قتل کیے گئے شوروم مالک مقتول خان عالم کے کزن رحمت جان محسود نے جناح اسپتال میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بینک سے رقم لے کر آرہے تھے، مقتول گاڑیوں کی خریدوفروخت کا کاروبار تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکووں نے قریب آتے ہی گولی چلائی، مقتول کا ساتھی فائرنگ سے محفوظ رہا، گلشن حدید کے رہائشی شخص سے گاڑی خریدیں تھی، اسے رقم دینے جارہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقتول دو بچوں کا باپ تھا، روزگار کے سلسلے میں کراچی آیا تھا، مقتول کی فیملی وزیرستان میں ہے،...
ترجمان نے کہا کہ ایک طرف سے جی بی سے تعلق رکھنے والے شہری کو کچل دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب سے متاثرہ شخص کو انصاف دینے کے مطالبے پر پرامن احتجاج کرنے والے جی بی کے باسیوں کو سندھ پولیس نے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے غیر مقامی کے طعنے بھی دیئے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کراچی میں گلگت بلتستان کے باسیوں کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس لیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ایک طرف سے جی بی سے تعلق رکھنے والے...
فائل فوٹو کراچی میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے دفتر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے دفتر میں آگ لگ گئی جس پر فائر بریگیڈ کے 2 فائر ٹینڈر نے قابو پایا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ایف ائی اے کے مال خانے کے کمرے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔ کراچی، گتے کے گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیافائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ تین گاڑیوں نے آگ پر قابو پانے کے عمل میں حصہ لیا۔ حکام نے بتایا ہے کہ آگ کے باعث کمرے میں رکھے کمپیوٹر اور کاغذات کو معمولی نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
عدالت نے کہا کہ پولیس اور پراسیکیوشن ملزم پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم معاویہ جسٹس ریٹائرد مقبول باقر حملے میں بھی ملوث ہے۔ ملزم معاویہ کے خلاف جسٹس (ر ) مقبول باقر پر حملے کی سازش اور دھماکا خیز برآمدگی کے مقدمات درج تھے۔ کراچی میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے جسٹس (ر) مقبول باقر پر حملے اور دھماکا خیز مواد برآمدگی کے کیس میں ملزم معاویہ کو عدم شواہد پر بری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دھماکا خیز مواد برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے کہا کہ پولیس اور پراسیکیوشن ملزم پر جرم ثابت کرنے میں...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں قائم انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے جسٹس (ر) مقبول باقر پر حملے اور دھماکا خیز مواد برآمدگی کے کیس میں ملزم معاویہ کو عدم شواہد پر بری کر دیا۔ نجی چینل کے مطابق کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں دھماکا خیز مواد برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے کہا کہ پولیس اور پراسیکیوشن ملزم پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم معاویہ جسٹس ریٹائرد مقبول باقر حملے میں بھی ملوث ہے۔ ملزم معاویہ کیخلاف جسٹس (ر ) مقبول باقر پر حملے کی سازش اور دھماکا خیز برآمدگی کے مقدمات درج تھے۔ محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے 2013 میں ملزم کے گھر پر...
—فائل فوٹو ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 39 سے 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ماہرینِ صحت نے ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی کے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکانکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا...
کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے ایک بُری خبر کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں آج سے ہیٹ ویو کا آغاز ہو چکا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید گرمی اور حبس کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ادارے کے مطابق موسم نہ صرف گرم بلکہ مرطوب بھی رہے گا، اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے، جو حبس کی شدت میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔ مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات...
کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اختر عرف اکو عرف بنگالی کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم ساتھی کے ہمراہ حساس مقامات کی ریکی کرنے اور ویڈیوز بنانے میں ملوث رہا ہے۔ Post Views: 1
کراچی: دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کی ملک دشمن کارروائیوں کے خلاف شہر قائد میں خواتین نے پرامن احتجاج کیا ، جس میں بلوچستان کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ صوبہ بلوچستان میں جاری دہشتگردی کے خلاف کراچی کی خواتین نے بھرپور اور پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج کا مقصد بلوچستان میں شہید کیے جانے والے معصوم پاکستانیوں سے اظہار یکجہتی اور کالعدم دہشتگرد تنظیم بی ایل اے و بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کارروائیوں کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔ احتجاجی ریلی مزار قائد سے شروع ہوئی اور کراچی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی، جس میں طالبات، مذہبی اسکالرز، ڈاکٹرز، وکلا اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت...
— فائل فوٹو کراچی میں 3 مختلف موٹر سائیکلوں کو پیش آئے حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔کراچی کے علاقے کورنگی میں موٹر سائیکل سے گر کر 1 شخص جاں بحق، دوسرا زخمی ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں ناصر جمپ کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔ کراچی: میاں بیوی حادثے میں ہلاک، کار ڈرائیور کے پاس ڈرائیونگ لائسنس و قومی شناختی کارڈ نہ ہونے کا انکشافگزشتہ روز شاہراہِ فیصل پر تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر بیٹھے میاں بیوی پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں دونوں جاں بحق ہو گئے تھے۔ حادثہ تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہونے کے باعث پیش آیا۔دوسری جانب شاہ فیصل کالونی میں گاڑی کی ٹکر سے...
12، اپریل 2025ء بروز ہفتہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاوہ جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے آئے۔ نیز خیبر پختونخوا کے ضلع سوات و گردونواح، ضلع صوابی ضلع بونیر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ستم اور گردونواح میں بھی زلزے کے جھٹکے آئے، سانگلہ ہل شہر اور گردونواح میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ...
حیات انسانی ابتدائے آفرینش ہی سے اپنے دوام کے لیے فطری طور پر ایسے لازمے کی رہین منت رہی کہ جس کے بناء اسے دھرتی پر اپنا جیون معدوم سا محسوس ہونے لگا۔ اور یہ کوئی دم کی حاجت نہیں بلکہ شب و روز کا دستور ٹھرا۔ ایسے میں قدرت نے اس کی راہ نمائی فرمائی، اور یہ حاجت برآری اس کے اپنے زور بازو سے مشروط کردی۔ یوں خوراک اور پانی کی کھوجنا ہی اس کا مقصد حیات قرار پائی۔ اب آتی جاتی سانس کے ضامن خورونوش پر مبنی یہ دو اجزاء، روز اول سے ہی اسے متحرک رکھ کر اس کے وجود کو مدام بخشتے رہے۔ کاروان حیات کو رواں دواں رکھنے کی خاطر وہ اگر برساتی نالوں،...
خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کراچی کے صدر سروش رضا نے کہا کہ پاکستان کے نظریاتی تشخص پر حملہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، "شراکہ" نامی تنظیم اسرائیلی ایجنڈے کو پاکستان میں فروغ دے رہی ہے، جو ناقابل برداشت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کی جانب سے اسرائیلی حمایت یافتہ تنظیم "شراکہ" کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور فلسطین میں جاری صہیونی جارحیت کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں مرد و خواتین شرکاء کی بڑی تعداد شریک تھی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر اسرائیل مخالف نعرے درج تھے، جبکہ فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار بھی...
صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی احمد ندیم اعوان نے کہا کہ اہل کراچی نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز بلند کی، اسرائیل نے دنیا کے کسی قانون اور اصول کی پاسداری نہیں کی، ایک چھوٹی سی بستی غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا، اہل غزہ ڈیڑھ سال سے حوصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو پاکستان بطور ایٹمی طاقت مسلم ممالک کی قیادت کرے، کراچی میں مرکزی مسلم لیگ کی شہدائے غزہ کانفرنس کا انعقاد پاکستان بطور ایٹمی طاقت مسلم ممالک کی قیادت کرے، کراچی میں مرکزی مسلم لیگ کی شہدائے غزہ کانفرنس کا انعقاد پاکستان بطور ایٹمی طاقت مسلم ممالک کی قیادت کرے، کراچی میں مرکزی مسلم لیگ...
کراچی: انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2025 تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں اور 28 اپریل سے شروع ہونے والے پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور سائنس جنرل کے امتحانات اب 6 مئی یا اس کے بھی بعد سے شروع ہوں گے، جس کے نتیجے میں اب دوسرے مرحلے کے کامرس اور آرٹس کے امتحانات میں بھی تاخیر ہوگی، جس کی بنیادی وجہ فی الحال امتحانی مراکز کی عدم دستیابی، گریس مارکس کے سبب انٹر سال اول کے گزشتہ نتائج میں تبدیلی اور چیئرمین بورڈ کی عدم تقرری ہے۔ "ایکسپریس " کو محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے ایک ذمہ دار افسر نے بتایا کہ جو اطلاعات انہیں ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سے موصول ہوئی ہیں اس کے مطابق کراچی...
شرکائے کانفرنس سے خطاب میں صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ فیصل ندیم نے کہا کہ غزہ کے معاملے پر خطابات نہیں عملی اقدام کا وقت ہے، ہم شرمسار ہیں کہ غزہ کے مسلمانوں کی مدد نہیں کر پا رہے ہیں، حکمرانوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کب تک ہم خاموش تماشائی بنے رہیں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی شہدائے غزہ کانفرنس سے جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ سیف اللہ خالد، حماس رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر، صدر مرکزی مسلم لیگ سندھ فیصل ندیم، صدر مرکزی مسلم لیگ کراچی احمد ندیم اعوان، صدر مسلم میڈیکل مشن ڈاکٹر ناصر ہمدانی، رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مفتی یوسف کشمیری، ناظم اعلی اتحاد المدارس پاکستان یحییٰ مجید، صوبائی...
ایک ایسی دنیا میں جہاں انتہا پسندی معاشرتی ہم آہنگی کے لیے خطرہ بن چکی ہے، نوجوان رہنماؤں کو امن کے فروغ کے لیے ضروری اوزار فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسی سوچ کے تحت پیس اینڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) نے جامعہ کراچی میں تین روزہ ورکشاپ ’نوجوانوں کا باہمی تعاون برائے مضبوط معاشرہ‘ کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ نوجوانوں کا اتحاد، تبدیلی کی راہ یہ اقدام یورپی یونین کی مالی معاونت اور اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم (UNODC) کی جانب سے نیکٹا کے اشتراک سے کیا گیا۔ ورکشاپ میں سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 27 متنوع شرکا شامل ہوئے جن کا تعلق تعلیم، میڈیا، مذہبی طبقات، خواجہ سرا کمیونٹی اور سیاسی کارکنوں...
سرکاری اسپتالوں میں جلد کی الرجی، گرمی دانے اور فنگل انفیکشن کے مریضوں کا رش لگ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافے سے جلدی امراض تیزی سے پھیلنے لگے۔ سرکاری اسپتالوں میں جلد کی الرجی، گرمی دانے اور فنگل انفیکشن کے مریضوں کا رش لگ گیا۔ جناح اسپتال کی ماہرِ امراض جلد ڈاکٹر رابعیہ غفور نے کہا کہ او پی ڈی میں روز 600 جلدی امراض کے مریض آ رہے ہیں۔ اسکن اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عبداللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسکن اسپتال صدر میں آنے والے مریضوں کی یومیہ تعداد 5 ہزار تک ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے 23 اپریل کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال کا خدشہ ظاہر کر دیا...
کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، شہر تین دن ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہیگا، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا۔شہر کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری اضافہ متوقع ہے جبکہ 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی صورتحال قائم رہنے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 25 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا، شہر میں آج سے سمندری ہوائیں بھی بند رہیں گی جبکہ پارہ 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق دن کےاوقات میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، اس دوران راتیں بھی گرم رہنے کا امکان...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے ایئرپورٹ کاظم آباد کے قریب پانی کا ٹینکر الٹ گیا۔پولیس کے مطابق حادثہ مبینہ طور پر ٹینکر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ قذافی ٹاؤن برج پر کنٹینر سے لدا ٹریلر الٹ گیا، ٹریفک کی آمد و رفت متاثرکراچی قذافی ٹاؤن برج پر اتوار کی صبح کنٹینر سے... واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ڈرائیور معمولی زخمی ہوا، جسے طبی امداد مہیا کر دی گئی ہے۔پولیس نے مزید بتایا ہے کہ ہیوی مشینری کی مدد سے ٹینکر کو سڑک کنارے رکھ دیا گیا ہے۔
کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے ایک بُری خبر کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں آج سے ہیٹ ویو کا آغاز ہو چکا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید گرمی اور حبس کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ادارے کے مطابق موسم نہ صرف گرم بلکہ مرطوب بھی رہے گا، اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے، جو حبس کی شدت میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔ مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات کی کراچی میں...
محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے 23 اپریل کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال کا خدشہ ظاہر کردیا۔کراچی میں درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھو ہار میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سے سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ بہاولنگر، دادو، پڈعیدین، موہنجو دڑو اور مٹھی میں 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی: سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست کے ضمنی انتخاب کے لیے 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے، جن میں سے دو کا تعلق پاکستان پییپلز پارٹی (پی پی پی) اور دو کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سے ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جاری شیڈول کے تحت صوبہ سندھ سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے 18 اپریل آخری دن تھا اور 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سید وقار مہدی اور آصف خان جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے مجاہد رسول اور نگہت مرزا شامل ہیں، کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع...
کراچی کے علاقے صدر میں احمدیوں کی عبادت گاہ کے باہر احتجاج کے دوران ایک شخص کی ہلاکت کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق جمعے کو صدر موبائل مارکیٹ کے قریب احمدیوں کی عبادت گاہ کے باہر مظاہرہ کیا گیا، پولیس اور رینجرز نے فوری ایکشن لے کر حالات کو قابو میں کیا۔پولیس کے مطابق اسی جگہ پر تشدد کے نتیجے میں ایک 46 سالہ شخص لئیق ہلاک ہوگیا۔ترجمان احمدیہ جماعت کے مطابق مقتول لئیق چیمہ کراچی میں احمدیہ جماعت کا سرگرم کارکن تھا۔ مقتول کے اہل خانہ کی درخواست پر قتل اور بلوے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ترجمان تحریک لبیک پاکستان کے...
افتاح کے موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے، پاکستان بھر کے بیوپاری کراچی کی منڈی کا رخ کرتے ہیں تاکہ اچھا منافع کما سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا افتتاح کیا اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ڈپٹی میئر سلمان مراد کے ہمراہ مویشی منڈی کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج لگتا ہے گرمی زیادہ ہے، ہنستے رہیں مسائل حل ہو جائیں گے، مویشی منڈی انتظامیہ کا شکرگزار ہوں جنہوں نے یہاں مدعو کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کی اس سب سے بڑی مویشی منڈی میں ہر...
کراچی میں کپڑے طے شدہ وقت پر نا دینے پر شہری نے کنزیومر کورٹ میں کشیدہ کاری کے دکاندار کے خلاف درخواست دائر کردی۔ درخواست میں وعدہ پورا نہ کرنے پر 50 ہزار روپے اور ذہنی اذیت دینے پر بھی 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کی استدعا کی گئی۔کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ساؤتھ کی عدالت میں بھائی کی منگنی پر پہننے کے کپڑے وقت پر نہ دینے کے خلاف درخواست دائر کردی۔ درخواست میں کشیدہ کاری کی دوکان کے مالک کو فریق بنایا گیا۔ شہری کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں کہا گیا کہ دکاندار کو بلوچی ایمبرائیڈری کیلئے مختلف اوقات میں کپڑے دیے۔دکان کے مالک نے 20 فروری کو کپڑے تیار کر کے دینے کا وعدہ کیا تھا۔ اسی...
میڈیا سے گفتگو کے دوران رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے یہ ترمیم کرکے کراچی کے ساتھ سازش کی ہے، پیپلز پارٹی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لے، شہری ٹینکر اور ڈمپر کی ٹکر سے ہلاک ہو رہے ہیں، میئر کراچی شہر کی بہتری کے لیے کام کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ خرم شیر زمان نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پیپلز پارٹی نے یہ ترمیم کرکے کراچی کے ساتھ سازش کی ہے، پیپلز پارٹی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لے۔...
کراچی میں کل سے ہیٹ ویو کا امکان ہے جب کہ ہیٹ ویو 23 اپریل تک برقرار رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری تک بڑھ سکتا یے، اس دوران سمندری ہوائیں بند رہیں گے اور شہر میں نمی کے تناسب میں اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب جبکہ مطلع صاف رہے گا، آج کم سے کم درجہ حرارت 26.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، گزشتہ روز ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 34.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ...
ویب ڈیسک : کپڑے وقت پر نہ دینے پر شہری دکاندار کے خلاف عدالت پہنچ گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہری نے دکاندار سے تنگ آکر کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ساؤتھ سے رجوع کیا جس پر عدالت نے دکان کے مالک کو نوٹس جاری کردیے۔ درخوست گزار کا کہنا تھا کہ دکان کے مالک نے 20 فروری کو کپڑے تیار کرکے دینے کا وعدہ کیا تھا، مختلف اوقات میں دکان گیا لیکن کپڑے تیار کرکے نہیں دیےگئے۔ درخوست گزار نے مزید بتایا کہ کپڑے وقت پرنہ ملے تو بھائی کی منگنی کے لیے دوسرا لباس خریدنا پڑا۔ یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: مریم نواز درخوست گزار نے عدالت میں استدعا کی کہ...
—فائل فوٹو کپڑے وقت پر نہ دینے پر شہری نے دکاندار کے خلاف کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ساؤتھ کراچی سے رجوع کر لیا۔کنزیومر کورٹ نے دکان کے مالک کو نوٹس جاری کر دیے۔درخواست گزار نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ دکان کے مالک نے 20 فروری کو کپڑے تیار کر کے دینے کا وعدہ کیا تھا، مختلف اوقات میں دکان گیا لیکن کپڑے تیار کر کے نہیں دیے گئے۔ سیاست دانوں کو گدھے سے تشبیہ کیوں دی، شہری کا عدالت سے رجوعکراچی گدھے کو سیاستدانوں سے تشبیہ دینے پر شہری نے... درخواست میں کہا گیا ہے کہ کپڑے وقت پر نہ ملے تو بھائی کی منگنی کے لیے دوسرا لباس خریدنا پڑا۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے...
—فائل فوٹو گڈز ٹرانسپورٹرز اور کمشنر کراچی میں مذاکرات کامیاب ہونے بعد ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کر دی۔اس حوالے سے گڈز ٹرانسپورٹرز رہنما امداد نقوی نے کہا ہے کہ 3 سے 6 ماہ میں ڈمپرز اور ٹینکرز سمیت تمام بڑی گاڑیوں کی فٹنس مکمل کی جائے گی۔امداد نقوی کا کہنا ہے کہ حکومت کی یکم مئی کی ڈیڈ لائن ناقابلِ عمل تھی، ہیوی گاڑیوں میں ایک کیمرا فرنٹ، ایک بیک اور ایک اندر لگے گا۔ یہ بھی پڑھیے ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم کرائی جائے، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری انہوں نے بتایا کہ ٹائروں کے ساتھ سیفٹی گارڈز بھی لگیں گے تاکہ کوئی نیچے نہ آ سکے، ہیوی گاڑیوں میں اب ٹریکر لگیں گے، جس کی ریکارڈنگ ڈی آئی جی...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے وہاب ریاض کا اہم ریکارڈ توڑ دیا۔ جمعہ کو کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز ہی بنا سکی، یوں کراچی کنگز نے میچ 56 رنز سے جیت لیا۔ اس میچ میں حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کارکردگی کے ساتھ ہی انہوں نے پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے...
نمی کا تناسب 50فیصد ‘شام کے وقت 25فیصد تک رہنے کی پیش گوئی، پانی زیادہ پینے کا مشورہ شہر قائد میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے زائد رہنے کا خدشہ، سندھ میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلیں گی کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا گیا اور اس دوران دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 4سے 6ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 20 سے 23 اپریل کے درمیان کراچی میں ہیٹ ویو کا امکان ہے اور اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے۔کراچی میں ہیٹ ویو کے دوران دن بھر ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد جبکہ شام کے وقت 25...
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ تفصیلات کے مطابق پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار میں فائرنگ کے واقعے میں 45 سالہ افتخار نامی شخص زخمی ہوگیا۔ پاک کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جبکہ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ مضروب کو رکشا میں طبی امداد کے لیے سول اسپتال لایا گیا تھا جسے دونوں ٹانگوں پر گولیاں ماری گئیں تھیں۔ تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا سرجانی ٹاؤن کے علاقے گلشن شیراز مین گیٹ کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ سلمان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد...
کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے لنک روڈ ٹول پلازہ سمیت ملحقہ علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتیں کرنے والے جعلی ڈکیت تھانیدار گروہ کا اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نور الدین کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ، گولیاں اور نقدی برآمد کرلی۔ گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران سائٹ سپر ہائی وے اور ملحقہ علاقوں میں لوٹ مار کی کئی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے جس کی مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
کراچی کی سب سے بڑی مویشی منڈی ناردرن بائی پاس پر سجنا شروع ہوگئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منڈی کے راستوں کو محفوظ بنائیں گے بیوپاریوں اور گاہکوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔انتظامیہ کے مطابق میئر مرتضیٰ وہاب 12 سو ایکڑ پر محیط مویشی منڈی کا افتتاح کریں گے، منڈی میں پارکنگ کے ریٹس آدھے کردیے گئے ہیں۔ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی انتظامیہ شہاب علی نے بتایا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کا پاس 50 فیصد کم قیمت پر فراہم کیا جائے گا، جانوروں کی ادویات بھی نصف رقم پر دی جائیں گی، سیکیورٹی کیلئے منڈی کے راستوں پر 20 سے زائد پکٹس لگائی جائیں گی۔ شہاب علی نے مزید بتایا کہ اب...
کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے شہرکے علاقے سہراب گوٹھ میں بس ٹرمینل اور ساؤتھ ایشین پورٹ پر کارروائی کے دوران 54 کلوگرام چرس اور9.6کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق تعلیمی اداروں اور ملک کےمختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور خفیہ اطلاع پرسہراب گوٹھ میں بس ٹرمینل کے قریب کارروائی کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران 2گاڑیوں سے 54کلوگرام چرس برآمد کرکے دوملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ایک اور کارروائی کے دوران شہرکے ساؤتھ ایشین پورٹ ٹرمینل پر ایک کنٹینر کے ائیرکنڈیشن یونٹ میں چھپائی گئی 9.6کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر2ملزمان کی گرفتاری...
صدر کراچی چیمبر جاوید بلوانی کے مطابق ہڑتال سے معیشت کو شدید نقصان ہوگا اور تجارتی اعتماد کو دھچکا لگے گا، جس سے پاکستان کا ایک قابلِ بھروسہ تجارتی شراکت دار ہونے کا تاثر بھی متاثر ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال پر فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعظم کو خط ارسال کر دیا۔ کراچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی کے مطابق ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل ہو چکی ہے، جس کے باعث ملکی تجارت مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی۔ انہوں نے کہا کہ برآمدی سامان فیکٹریوں میں پھنس گیا ہے، کیونکہ ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں، جبکہ درآمدی کنسائمنٹس بندرگاہوں پر رکی ہوئی ہیں اور نقل و حمل بند ہے۔ انہوں...
کراچی: قربانی کے مویشیوں کے لیے ناردرن بائی پاس پر مویشی دوست منڈی کا باضابطہ افتتاح ہفتہ 19 اپریل کو مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کریں گے۔ یہ بات مویشی منڈی 2025ء کے ایڈمنسٹریٹر شہاب علی اکرام نے جمعہ کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ناردرن بائی پاس پر تیسری بار مویشی منڈی لگائی جارہی ہے، اس سے قبل 22 سال تک سپر ہائی وے پر لگتی رہی ہے، یہ مویشی منڈی کی سلور جوبلی ہے جسکا نظم ونسق ایک فیملی فیسٹول کی تصور پر مبنی ہوگا، منڈی میں آنے والے خریداروں کی سہولت کے لیے بہترین معیار کا فوڈ کوٹ بھی قائم کیا جائے گا، منڈی میں 2 لاکھ بڑے مویشی اور...
منڈی میں 2 لاکھ بڑے مویشی اور 1 لاکھ چھوٹے مویشیوں کی گنجائش ہے، مویشی منڈی 1200 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے، جس کے وی آئی پی اور جنرل 20 بلاکس ہیں، وی آئی پی بلاک میں 2 سے ڈھائی لاکھ روپے فیس ہے، جبکہ جنرل بلاک میں تمام سہولیات مفت ہوں گی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں قربانی کے مویشیوں کیلئے ناردرن بائی پاس پر مویشی دوست منڈی کا باضابطہ افتتاح ہفتہ 19 اپریل کو مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کریں گے۔ مویشی منڈی 2025ء کے ایڈمنسٹریٹر شہاب علی اکرام نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ناردرن بائی پاس پر تیسری بار مویشی منڈی لگائی جا رہی ہے، اس سے قبل 22 سال تک سپر ہائی وے پر لگتی...
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین عامر بھاشانی عرف عامر بھٹو کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر گلشن ضیاء کی مقامی مسجد میں ادا کی گئی جس میں پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، وقار مہدی، جاوید ناگوری، ارکان سندھ اسمبلی آصف موسیٰ، آصف خان، علی احمد جان، لیاقت آسکانی ودیگر سیاسی و بلدیاتی شخصیات سمیت کارکنان اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں عامر بھٹو کو گلشن ضیاء قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اورنگی ٹاؤن...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا گیا اور اس دوران دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 20 سے 23 اپریل کے درمیان کراچی میں ہیٹ ویو کا امکان ہے اور اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے۔(جاری ہے) کراچی میں ہیٹ ویو کے دوران دن بھر ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد جبکہ شام کے وقت 25 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔شہر میں گرمی کی لہر کی وجہ سے عوام الناس بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 اپریل ۔2025 )کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے بجلی کے بلوں کے ذریعے وصول کیے جانےو الے میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکس (ایم یو سی ٹی) میں اس کے نفاذ کے صرف 8 ماہ بعد 100 فیصد تک اضافہ کرنے پر غور کیا ہے قومی انگریزی جریدے کے مطابق مقامی حکومت کی مالی حیثیت اور شہر میں ترقیاتی منصوبوں کو اس تجویز کی وجوہات کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو کے ایم سی کی جانب سے 21 اپریل کو ہونے والے اپنے آئندہ اجلاس کے لیے سٹی کونسل کے ممبران کو تقسیم کردہ ایجنڈے کے ساتھ آیا ہے جہاں وہ ایم یو سی ٹی کے نظر ثانی شدہ ڈھانچے کو نافذ کرنے...
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب پاکستان بازار تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ گلشنِ ضیاء گلی نمبر ایک میں پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین عامر بھاشانی عرف عامر بھٹو کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کا مقدمہ پاکستان بازار تھانے میں مقتول کے والد محمد کلام ولد عبدالکریم کی مدعیت میں قتل اور انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت 3 نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔ مقتول کے والد محمد کلام ولد عبدالکریم کے مطابق میں گلشنِ ضیاء گلی نمبر ایک میں اپنے گھر کے سامنے کرسی ڈال کر بیٹھا ہوا تھا،...
کراچی: وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا ہے کہ عازمین حج کے لیے رواں برس بہترین سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔ کراچی میں حاجی کیمپ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بتایا کہ میں یہاں عازمین حج کی ٹریننگ کے مراحل دیکھنے آیا ہوں۔ وزارت کا عملہ یہاں موجود ہے تاکہ انتظامی طور سب عازمین حج کو سمجھا سکیں ۔ انہوں ے بتایا کہ اس سال سرکاری اسکیم کے تحت 89 ہزار عازمین حج کی ادائیگی کریں گے۔ باقی تیاریاں بھی مکمل ہیں، کوشش ہے کہ کسی کو کوئی مشکلات درپیش نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے میری ذمے داری لگائی ہے کہ تمام انتظامات اچھے...
—فائل فوٹو کراچی میں اتوار سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق 20 سے 23 اپریل کے دوران کراچی میں ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال پیدا ہو سکتی ہے۔ کراچی میں منگل، بدھ کو موسم گرم رہنے کا امکانمحکمۂ موسمیات نے کراچی میں منگل اور بدھ کو موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ شہر میں ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے دیگر علاقوں میں 24 اپریل سے ایک بار پھر ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال پیدا ہونے کا امکان ہے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) سندھ نے کراچی میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ کی خصوصی ٹیم نے سعید آباد تھانے کی حدود میں انفارمیشن بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم بی ایل ایل سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد داہن عرف آصف چکنا کوگرفتارکرکےاس کے قبضے سےغیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ ترجمان کےمطابق سی ٹی ڈی سندھ کوخفیہ ذرائع سے معلوم ہوا تھا کہ گرفتارملزم داہن عرف آصف چکنا اورمحمد شفیع دہشت گردوں کوشہرمیں سہولیات فراہم کرتے ہیں اورگرفتاری سے بچنے کیلئے حب بلوچستان میں روپوش رہتے ہیں۔ مزید پڑھیں: کراچی؛ سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار گرفتار...
کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا گیا اور اس دوران دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 20 سے 23 اپریل کے درمیان کراچی میں ہیٹ ویو کا امکان ہے اور اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے۔ کراچی میں ہیٹ ویو کے دوران دن بھر ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد جبکہ شام کے وقت 25 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں گرمی کی لہر کی وجہ سے عوام الناس بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ دن کے...
کراچی کے علاقے کورنگی کے جام صادق پل کو 19 اپریل کو رات 12 بجے سے 20 اپریل سہ پہر 3 بجے تک ترقیاتی کام کے لیے بند کیا جائے گا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ترقیاتی کام کے دوران جام صادق برج ٹریفک کے لیے مکمل بند رہے گا۔ کراچی ٹریفک پولیس نےجام صادق پل پر ترقیاتی کاموں کے دوران متبادل راستوں کے حوالے سے تفصیل جاری کی ہے۔ اختر کالونی سے کورنگی انڈسٹریل ایریا جانے والے ٹریفک کو ایس ایم منیر روڈ سے بروکس چورنگی بھیجا جائے گا۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا سے محمود آباد جانے والے ٹریفک کو بروکس چورنگی سے فیض محمد خان روڈ بھیجا جائے گا۔ Post Views: 3
کراچی(اوصاف نیوز) میٹروپولیٹن کارپوریشن کراچی نے مرکزی شاہراہوں پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے افراد پر 15,000 روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جرمانے کی سزا کا اقدام کا مقصد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے،جرمانے سٹی وارڈنز کے ذریعے نافذ کیے جائیں گے.. یہ فیصلہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور کراچی ٹاسک فورس کی ہدایت پر کیا گیا ہے،اس حوالے سے قرارداد آئندہ کونسل اجلاس میں پیش کی جائے گی تاکہ اس پر باضابطہ عمل درآمد کیا جا سکے۔ میئر کراچی کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی بہتری اور حادثات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں،انہوں نے کہا کہ شہریوں...
ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹین میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ آج ہوگا۔ ایونٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ تین فتوحات کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قابض پر ہے۔ لاہور قلندرز کے تین میچز میں چار پوائنٹس اور ٹیبل پر دوسرا نمبر ہے۔ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ابھی تک کوئی میچ نہیں جیت سکیں اس لیے پوائنٹس ٹیبل میں پیچھے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن میں کوئی میچ شیڈول نہیں تھا۔ Post Views: 4
کمشنر کراچی نے آٹے کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے تحت آٹے کی قیمتوں میں 17روپے فی کلو تک کمی کی گئی ہے۔ کمشنر کراچی کے نوٹیفکیشن کے مطابق آٹے کی قیمتوں میں 10 سے 17روپے فی کلو کمی کی گئی ہے۔ ہول سیل میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 17روپے کمی کے بعد 66 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ ریٹیل میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 17 روپے کمی کے بعد 70 روپے فی کلو مقرر ہے، ہول سیل میں فائن آٹے کی قیمت 10روپے کمی کے بعد 78روپے کلو مقرر ہے۔ ریٹیل میں فائن آٹے کی قیمت میں 10 روپے کمی کے بعد 82 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ...
کراچی کے علاقے سعید آباد سے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے دہشت گرد کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ۔یہ گرفتار دہشت گرد پہلے بھی قتل، اقدامِ قتل و پولیس مقابلے کے مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔ گرفتار ملزم داہن اور ساتھی شفیع کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کو سہولتیں فراہم کرتے ہیں ،دہشت گرد گرفتاری سے بچنے کے لئے حب بلوچستان میں روپوش رہتے ہیں۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر محمد شفیع کی گرفتاری کے لئے ٹیم حب روانہ کی جا رہی ہے۔محمد شفیع دہشت گرد بہادر کا بیٹا ہے، بہادر پڑوسی...
گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث کراچی پورٹ پر 36 گھنٹے سے کام بند، تاجروں کو اربوں کا نقصان، ٹرانسپورٹر زنے مطالبہ کیا بھاری مال بردار گاڑیوں کی مرمت اورکیمرے نصب کے لیے چھ ماہ کا وقت دیا جائے۔ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث کراچی پورٹ پر چھتیس گھنٹے سے کام بند پڑا ہے، کراچی کے تاجروں کو اربوں روپے نقصان کا سامنا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر طارق گجر کے مطابق یومیہ دس ہزار کنٹینرز کی نقل و حمل ہوتی ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ بھاری مال بردارگاڑیوں کی مرمت اور کیمرے نصب کے لیے چھہ ماہ کا وقت دیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ کنٹینرز نہ اٹھنے پر یومیہ ایک سو پچاس ڈالر...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج حیدرآباد میں این اے 213 کی کامیابی کا جشن منائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن کے نتائج پر ردعمل میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کامیابی جیالوں کی محنت کا ثمر اور عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، صبا تالپور کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے۔ دوسری جانب حیدرآباد کے ہٹڑی بائی پاس پر جلسہ گاہ میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں، سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔ این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کامیاب اس موقع پر خطاب...
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے سعید آباد سے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے دہشت گرد کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق دہشت گرد کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔یہ گرفتار دہشت گرد پہلے بھی قتل، اقدامِ قتل و پولیس مقابلے کے مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔ کراچی میں فائرنگ سے یو سی چیئرمین و سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق پولیس کا کہنا ہے کہ عامر بھٹو آفس میں موجود تھے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، واقعہ کی جگہ سے پستول کی گولی کے 6 خول ملے ہیں۔ گرفتار ملزم داہن اور ساتھی شفیع کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کو سہولتیں فراہم...
کراچی (نیوزڈیسک)گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث کراچی پورٹ پر 36 گھنٹے سے کام بند، تاجروں کو اربوں کا نقصان، ٹرانسپورٹرزنے مطالبہ کیا ہے کہ بھاری مال بردار گاڑیوں کی مرمت اورکیمرے نصب کیلئے چھ ماہ کا وقت دیا جائے۔ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث کراچی پورٹ پر چھتیس گھنٹے سے کام بند پڑا ہے، کراچی کے تاجروں کو اربوں روپے نقصان کا سامنا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر طارق گجر کے مطابق یومیہ دس ہزار کنٹینرز کی نقل و حمل ہوتی ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ بھاری مال بردارگاڑیوں کی مرمت اور کیمرے نصب کے لیے چھہ ماہ کا وقت دیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ کنٹینرز نہ اٹھنے پر یومیہ ایک سو پچاس...
فائل فوٹو جناح اسپتال کراچی میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض دم توڑ گیا، لواحقین نے صدر تھانے کے باہر لاش رکھ کر احتجاج کیا، مریض کے عزیزوں نے آئی سی یو میں ڈاکٹروں پر تشدد بھی کیا تھا۔لواحقین کے مطابق 17 سال کا نثار علی سانس کے عارضے میں مبتلا تھا، انہوں نے الزام لگایا تھا کہ مریض کا درست علاج نہیں کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریض کو انفکیشن تھا، حالت تشویشناک تھی، بہتر علاج کیا گیا۔دوسری جانب جناح اسپتال کراچی کے میڈیکل آئی سی یو میں تیمارداروں کی جانب سے ڈاکٹرز پر تشدد کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں مشتعل تیمارداروں کو ڈاکٹرز پر تشدد...
کراچی: جناح اسپتال کراچی کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں تیمارداروں کی جانب سے ایک ڈاکٹر پر مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد اسپتال کے میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹروں نے کام بند کر دیا، جس سے ایمرجنسی سروسز شدید متاثر ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق واقعہ پیر کی شب پیش آیا جب 17 سالہ مریض نثار علی، جو سانس کے عارضے میں مبتلا تھا، کو اہل خانہ علاج کے لیے جناح اسپتال لائے۔ اہل خانہ کا مؤقف ہے کہ ڈاکٹرز نے مریض کو آئی سی یو میں داخل کرنے سے انکار کیا، جس کے باعث نثار علی کی حالت بگڑ گئی اور وہ دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد لواحقین نے لاش...
کراچی: ناردرن بائی پاس پر قربانی کے جانوروں کے لیے قائم کی جانے والی عارضی مویشی منڈی کے قیام اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی شہاب علی کی جانب سے آج بروز جمعے کی شام ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں قائم میڈیا سیل میں پریس بریفینگ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ میڈیا سیل میں مویشی منڈی کے قیام اور اس کے باضابطہ افتتاح کے حوالے سے مکمل تفصیلات جاری کی جائینگی۔ ایڈمنسٹریٹر شہاب علی نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ناردرن بائی پاس مویشی منڈی سال 2025 کا کل بروز ہفتہ 19 اپریل کو باضابطہ افتتاح کر دیا جائیگا جو کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کرینگے۔ مزید...
مولانا فضل الرحمن ذہین اور سلجھے ہوئے سیاستدان ہیں‘ دین کے علم کے حوالے سے تو بات کرنے کی ضرورت اس لئے نہیں کہ خاندانی پس منظر ہی دینی ہے اور ان کے نام کے ساتھ لگا ہوا مولانا کا لفظ ہی ان کے دینی علم کی گواہی ہے‘ میں ان کی سیاست پر بات کر رہا ہوں‘ ایک آدھ روز قبل میں ٹی وی اسکرین پر ان کی باتیں سن رہا تھا‘ انھوں نے افغان مہاجرین کے ایشو پر بات کی‘ سابقہ فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام پر اپنا موقف دہرایا اور افغانستان کے ایشو پر بات کی‘ ایسا نہیں ہے کہ انھوں نے کوئی نئی یا اچھوتی بات کی ہو‘ یہ مولانا صاحب اور ان کی جماعت کا...
کراچی: کراچی کے سرکاری کالجوں میں جاری ایسوسی ایٹ ڈگری ( اے ڈی پروگرام) کے سال میں دو بار(ششماہی) امتحانات لینے یا سال میں دو امتحانی نظام ایک سال کے لیے مؤخر کیا جا رہا ہے، جس کے لیے محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کی سفارش پر جامعہ کراچی نے اپنی اکیڈمک کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی فقیر محمد لاکھو کی جانب سے جامعہ کراچی کو لکھے گئے خط اس نظام کو ایک سال کے لیے مؤخر کرنے کی سفارش کی گئی ہے، خط میں انہوں نے ایسوسی ایٹ ڈگری( اے ڈی سی، اے ڈی ایس اور اے ڈی اے) کے حوالے سے کہا ہے کہ ابھی اس سلسلے میں کافی کام ہونا...
کراچی: محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 50 ہزار روپے رشوت لینے والے سب انسپکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے مجسٹریٹ کے ہمراہ ملیر میں کارروائی کرتے ہوئے رشوت وصولی کے الزام میں شاہ لطیف تھانے کا سب انسپکٹر شاکر علی کو گرفتار کرلیا۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن امتیاز ابڑو نے بتایا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں رشوت میں لئے گئے 50 ہزار روپے برآمد کئے گئے۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے مطابق گرفتار سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر کے اینٹی کرپشن ملیر کے تھانے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے یو سی چیئرمین و سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گلشن ضیاء اورنگی میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق ہوگیا، جاں بحق شخص کی شناخت یو سی چیئرمین عامر بھٹو کے نام سے ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ عامر بھٹو آفس میں موجود تھے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، واقعہ کی جگہ سے پستول کی گولی کے 6 خول ملے ہیں۔
کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ دیہی سندھ کے اضلاع بدستور گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور شہید بینظیرآباد کا درجہ حرارت 8.4 ڈگری اضافے سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب معمول سے زیادہ ہونے کے سبب گرم ومرطوب موسم برقرار ہے، جس کے دوران اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ شہرکے مختلف ویدر اسٹیشنز پر متفرق درجہ حرارت ریکارڈ ہوئے، شہرکے سرکاری ریکارڈ کے حامل ویدر اسٹیشن پر پارہ 37.5 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد رہا۔ محکمہ...

ای او بی آئی میں جعلی ڈگری کیس میں برطرف اور بحال کئے جانے والے بدعنوان افسر کو ایک کروڑ سے زائد ادائیگی کا فیصلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (EOBI) میں 1988 میں بی اے اور ایم اے اکنامکس کی جعلی ڈگریوں کی بنیاد پر ایگزیکٹیو افسر کی حیثیت سے بھرتی ہونے والے لال خان جتوئی اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز بی اینڈ سی ون کراچی کو سندھ یونیورسٹی جامشورو کی جانب سے دونوں ڈگریوں میں جعلسازی کا الزام ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا لیکن گزشتہ برس دسمبر میں وفاقی سیکریٹری اور بورڈ آف ٹرسٹیز کے صدر ڈاکٹر ارشد محمود کی جانب سے اس کی بحالی کی اپیل منظور ہونے کے بعد ای او بی آئی کے بورڈ آف ٹرسٹیز نے اپنے 20 مارچ کے اجلاس میں اسے 2013 سے...
کراچی ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ہمارے اتحادی ہیں، مسلم لیگ کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، پہلے دیوالیہ ہونے کی بات ہوتی تھی اب معاشی طور پہ پاکستان بہتری کی طرف گامزن ہے، عسکری اور سیاسی قیات مل کر کام کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ مفتیان کرام کی جانب سے فلسطین کے معاملے پر جہاد کا فتویٰ آیا ہے، ان کا کام فتویٰ دینا ہے البتہ ریاست کو بین الاقوامی صورت حال کو دیکھنا ہوتا ہے تاکہ کسی عمل سے عالمی امن کو کوئی...
اسلام آباد : وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے وزیراعظم کے سامنے کراچی میں ہیوی ٹریفک حادثات کا معاملہ اٹھایا اور کہا جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے معاوضے کا اعلان کرنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کا احوال سامنے آگیا۔وفاقی وزیر صحت نے وزیراعظم کے سامنے کراچی میں ہیوی ٹریفک حادثات کامعاملہ اٹھایا اور کہا وفاق کو جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے معاوضے کا اعلان کرنا چاہیے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر صحت نے وزیراعظم سے کہا کراچی وفاق کاحصہ ہےایسےحادثات کانوٹس لیں، حادثات کو لسانی رنگ دینےکی کوشش کوایم کیوایم اوراے این پی نےملکرناکام بنایا.انھوں نے کہاکہ جناح میڈیکل سینٹر اورریسرچ انسٹیٹیوٹ کی سیٹلائٹ...
کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے حالیہ پریس کانفرنس کے دوران اپنے مشہور جملے کنگ کر لے گا پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے اس کمنٹ سے کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا بلکہ یہ بات صرف ایک ہلکے پھلکے انداز میں کہی گئی تھی حسن علی نے مزید کہا کہ اگر میرے کہنے سے کہ کنگ نہیں کرے گا اور بابر اعظم پرفارم کرنے لگیں تو میں یہ بات بار بار کہنے کو تیار ہوں انہوں نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہی انہیں کنگ بنایا ان کے ساتھ کھڑے...
اسلام آباد: کراچی کے بجلی صارفین سے 76 ارب روپے وصول کرنے کی درخواست پر سماعت نیپرا م یں ہوئی، جس کی صدارت چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے کی۔ کے الیکٹرک نے 8 ارب 13کروڑ روپے کےاضافی رائٹ آف کلیمزکی درخواست کر رکھی ہے جب کہ سابقہ رائٹ آف کلیمزکی درخواست ملاکر مجموعی رقم76ارب روپے سے بڑھ جائےگی۔ کے الیکٹرک کی جانب سے ڈیفالٹرز سے عدم وصولیوں پرنیپرا میں رائٹ آف کلیمز کی درخواست جمع کرائی گئی تھی۔ کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے 2017-23 تک کے رائٹ آف کلیمز کی درخواست کی ہے، اس سے پہلے کے الیکٹرک نے67 ارب 90 کروڑ کے کلیمز کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی۔ دورانِ سماعت...
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ مفتیان کرام کی جانب سے فلسطین کے معاملے پر جہاد کا فتویٰ آیا ہے، ان کا کام فتویٰ دینا ہے البتہ ریاست کو بین الاقوامی صورت حال کو دیکھنا ہوتا ہے تاکہ کسی عمل سے عالمی امن کو کوئی خطرہ نہ ہو۔ کراچی ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں استقبال کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اپنی وزرات سے متعلق زمہ داری نبھانے کراچی آیا ہوں، مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کے لیے اصلاحات کیں جس سے عام افراد کو فائدہ پہنچا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ہمارے اتحادی ہیں، مسلم لیگ کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے...
کراچی(نیوز ڈیسک)ایچ بی ایل پی ایس ایل میں سب سے زیادہ 200 پلس رنز میں لاہور قلندرز دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ لاہور قلندرز اب تک 13 مرتبہ 200 یا زائد کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجا چکے ہیں۔ اس معاملے میں ملتان سلطانز سب سے آگے ہے جس نے 14 مرتبہ 200 پلس اسکور بنائے اور پشاور زلمی ایسے 12 اسکورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ لاہور قلندرز نے پہلی مرتبہ گزشتہ دنوں کراچی کنگز کے خلاف 200 کا ہندسہ عبور کیا، اس سے قبل ٹیم کا کنگز کے خلاف سب سے بڑا ٹوٹل 190 رنز تھا جو لاہور میں 2 وکٹ پر 2020 میں بنایا تھا۔ متحد ہوکر آگے بڑھیں، بہت جلد عمران خان ہمارے درمیان...
کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی سمیت ملک بھر سے سائبر کرائم ونگ کے 18 افسران کی تعیناتی اور تبادلے کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے بعد نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بننے کے بعد تبادلوں اور تعیناتیوں کا پہلا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ "جنگ " کے مطابق گریڈ 18کے افسر محمد احمد زعیم کا حیدر آباد سے تبادلہ کر کے انہیں انچارج سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کراچی تعینات کیا گیا ہے جو پہلے بھی کراچی میں تعینات رہ چکے ہیں اور سائبر کرائم کے تجربہ کار افسروں میں سے ہیں جبکہ گریڈ 19کے افسر عامر نواز کو کوئٹہ سے تبادلہ کر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم زون راولپنڈی ، گریڈ 18 کے افسر حیدر عباس کو راولپنڈی سے...
آج 17 اپریل 2025 کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں کوئی میچ شیڈول نہیں ہے۔ گزشتہ روز 16 اپریل کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ کھیلا گیا تھا، جبکہ اگلا میچ 18 اپریل کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی میں ہوگا۔ مزید پڑھیں: ‘شرمندہ کرنا بند کریں’، میچ کے بہترین کھلاڑی کو ہیئر ڈرائیر دینے پر کراچی کنگز انتظامیہ تنقید کی زد میں اب تک کھیلے گئے میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ تینوں میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، جبکہ لاہور قلندرز 2 فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز ایک، ایک میچ جیت کر بالترتیب تیسرے...
کراچی میں آج وقفے قفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہرکا موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گرم موسم کے ساتھ آج شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں اور سمندری ہوائیں 8کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو آج کے موسم سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چھتیس سے اٹھتیس ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب اکتر فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جو گرمی کے احساس کو مزید بڑھا سکتا ہے مزید بتایا گیا ہے کہ سمندری ہوائیں آٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور وقفے وقفے سے ان کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے جو گرمی کی شدت...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے مردہ ملنے والی 5 سال کی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔اس حوالے سے پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم کے مطابق بچی سے زیادتی ہوئی ہے، کیمیائی تحزیے کے لیے بچی کی لاش سے نمونے لیے گئے ہیں۔پولیس سرجن نے کہا کہ موت کی وجہ کا تعین حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہو گا۔ لاہور: سر گنگا رام اسپتال میں سوئپر کی 5 سالہ بچی سے مبینہ زیادتیلاہور کے سر گنگا رام اسپتال میں زیرِ علاج 5 سال کی بچی کو سوئپر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش گزشتہ روز لیاقت آباد میں ندی سے ملی تھی۔ حکام...
—فائل فوٹو کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آج میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ کراچی: موسم گرم، تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئیکراچی میں24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں سمندری ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے۔
ویب ڈیسک:شہر قائد میں ٹریفک حادثات نے مزید 3 افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا کہ نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے خمیسو گوٹھ چانڈیو چوک کے قریب ٹرک کے نیچے کام کرنے والا 60 سالہ عزیز اللہ اچانک ٹرک چل جانے سے اسی کے ٹائروں تلے کچل کر شدید زخمی ہوگیا تھا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا پولیس حکام نے بتایا کہ لیاقت آباد تھانے کی حدود غریب آباد چوک پر ٹریفک حادثے میں 55 سالہ رفاقت جاں بحق جبکہ چالیس سالہ عبدرالرحمان زخمی...
کراچی: نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی میں قائم غیر ملکی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ پر مشتعل افراد نے دھاوا بول کر پتھراؤ کیا، پولیس نے صورتحال پر قابو پاتے ہوئے 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔ اس موقع پر سرسید پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پاتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد کی تعداد 30 کے قریب تھی اور ان کی جانب سے ریسٹورنٹ پر پتھراؤ کیا گیا۔ پولیس نے زیر حراست افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے مزید نفری کو تعینات کر کے گشت میں بھی اضافہ کر دیا۔
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ٹریفک کی بہتری اور حادثات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، شہر میں محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی کا شہر میں ٹریفک حادثات کے تدارک کیلئے اہم اقدام، شہر قائد میں ون وے کی خلاف ورزی پر کے ایم سی نے 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ شہر کی مرکزی سڑکوں پر ون وے کی خلاف ورزی پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، اقدام کا مقصد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، جرمانے...
کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک نے دکانداروں کو فینسی نمبر پلیٹس، رنگین شیشوں اور نیلی لائٹس کی غیر قانونی فروخت فوری روکنے کی ہدایت کردی۔ ڈی آئی جی ٹریفک آفس میں ڈی ایس پی سیکیورٹی سعید آرائیں اور ڈی ایس پی ایڈمن کاشف ندیم کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر بھر سے کار ایسیسریز اور نمبر پلیٹس سے وابستہ دکانداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں دکانداروں کو 17 اپریل سے فینسی نمبر پلیٹس ، رنگین شیشوں اور نیلی لائٹوں کی غیر قانونی فروخت تاحکم ثانی فوری بند کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اجلاس کا مقصد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، خصوصاً فینسی نمبر پلیٹس ، رنگین شیشوں اور...
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (KMC) نے شہر کی مرکزی سڑکوں پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے افراد پر 15,000 روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ جرمانے سٹی وارڈنز کے ذریعے نافذ کیے جائیں گے۔یہ فیصلہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور کراچی ٹاسک فورس کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے قرارداد آئندہ کونسل اجلاس میں پیش کی جائے گی تاکہ اس پر باضابطہ عمل درآمد کیا جا سکے۔ میئر کراچی کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی بہتری اور حادثات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں...
ملزم کراچی و اندرون سندھ میں واقع حساس مقامات کی ریکی کر کے اپنے دیگر ساتھیوں کو بتاتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی سندھ نے کراچی میں سچل کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ہوئے کالعدم تنظیم ایس آر اے سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ نے سچل تھانے کے علاقے میں واقع پولیس ہاوٌسنگ سوسائٹی اسکیم 33 میمن قبرستان کے قریب انفارمیشن بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ایس آر اے سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد سجاد شر عرف ببلو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق گرفتار ملزم ایس آر...
کراچی : سندھ حکومت کی جانب سے کل 17 اپریل بروز جمعرات تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 17 اپریل کو تعطیل کا اعلان کردیا، صوبہ سندھ کے ضلع عمر کوٹ کے ایک حلقے میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 میں ضمنی انتخاب کے باعث چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل سندھ حکومت نے 4 اپریل کو مرحوم وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔چھٹی کا اعلان پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کی لازوال میراث اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔تمام سرکاری دفاتر، خود مختار اداروں، کارپوریشنز، اور صوبائی دائرہ...
لاہور: ملیر جیل کراچی میں خود کشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے بھارتی ماہی گیر کی لاش لاہور کے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردی گئی، ماہی گیر کی لاش ایدھی فاؤنڈیشن کے ذریعے کراچی سے واہگہ بارڈر پہنچائی گئی۔ بھارتی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والے 48 سالہ ماہی گیر گیراو گزشتہ 4 سال سے کراچی کی ملیر جیل میں قید تھا، جنہیں سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق بھارتی ماہی گیر نے ملیر جیل میں خودکشی کرلی تھی اور 15 اپریل کو کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر(جے پی ایم سی) میں اس کا پوسٹ مارٹم کرکے لاش ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کی...
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کا کراچی سے چمن ہائی وے کی تعمیر دیرینہ مطالبہ تھا، وفاقی حکومت اور عوام پاکستان کی جانب سے بلوچستان کے عوام کے لیے اس جگہ پر ہائی وے کی تعمیر کے تحفے پر شکر گزار ہوں. اس عمل میں ایک ایک پاکستانی کا حصہ ہے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ شاہراہ سب سے زیادہ مصروف ہوتی ہے، سنگل سڑک ہونے کی وجہ سے یہاں حادثات بہت زیادہ ہوتے ہیں، لوگوں نے اسے خونی شاہراہ کا نام دے دیا تھا، ہم اسی لیے کہتے ہیں کہ تمام مسائل کا حل ڈائیلاگ، پارلیمنٹ...
جرمن قونصل خانے نے پاکستانی درخواست گزاروں کے لیے ویزا اپائنٹمنٹس کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرمن قونصل خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جرمن قونصل خانہ کراچی میں 8 مئی کو بند رہے گا۔ قونصل خانہ جنگ عظیم کےخاتمےکی 80ویں سالگرہ کی یادمیں بندرہے گا۔ اس دوران منسوخ ویزہ درخواست گزار کے اپائنٹمنٹس کو19مئی تک ری شیڈول کر دیاگیا ہے۔
اسلام آباد: شہر قائد کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کے لیے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت مکمل ہوگئی۔ کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی۔ کے ای کی جولائی 2023 تا فروری 2025 کی فیول لاگت کی منظوری بھی درخواست شامل تھی۔ کے الیکٹرک حکام نے موقف اپنایا کہ کے ای کی 13.9 ارب روپے کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ زیر التوا ہے۔ ممبر نیپرا رفیق احمد شیخ نے کہا کہ نومبر سے منفی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ آ رہے ہیں، منفی ایف سی اے سے صارفین کو ریلیف ملنا تھا اور اس ریلیف کے وقت کے الیکٹرک پرانی ایڈجسٹمنٹ...