2025-10-27@01:11:04 GMT
تلاش کی گنتی: 6467
«کو دنیا کے»:
(نئی خبر)
پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کے کپتان حنان شاہد کا کہنا ہے کہ سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں بھارتی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک کرکے پوری دنیا کو امن کا پیغام دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مارننگ شو ایکسپریسو میں اظہار خیال کرتے ہوئے سلطان آف جوہر ہاکی کپ کے بیسٹ پلیئر قرار پانے والے قومی جونئیر ٹیم کےکپتان نے کارکردگی پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آٹھ روز میں چھ انٹرنیشنل میچز کھیلنا آسان نہیں، ریکوری کے لیے وقت نہ مل سکنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس میچ سے پہلے ریسٹ ڈے تھا، وہاں اچھا پرفارم کیا، اگلے روز میچ میں کارکردگی اچھی نہیں دے سکے۔ حنان شاہد کےمطابق پاکستان میں ہاکی...
کراچی: لیاری پرانا حاجی کیمپ بھٹو ہوٹل کے مالک کی فائرنگ سے ایک شخص سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کلاکوٹ کے علاقے لیاری پرانا حاجی کیمپ گلی نمبر ایک الحفیظ میزان ریسٹورانٹ المعروف بھٹو ہوٹل پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 24 سالہ مصطفیٰ کچھی ولد سکندر کچھی کے نام سے کی گئی جس کے سرپر گولی ماری گئی تھی، زخمی ہونے والا شخص بدھ کی صبح سول اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، مقتول...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پنجاب میں ہونے والے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں اندرونی اختلافات اور قانونی پیچیدگیوں کے باعث تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ممکنہ سیاسی صفایا (وائٹ واش) ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔ یہ انتخابات دسمبر 2025ء میں منعقد ہونے والے ہیں۔ پی ٹی آئی کی تنظیمی اور قانونی بدنظمی اس کیلئے ایسے حالات پیدا کر سکتی ہے کہ وہ صوبائی بلدیاتی انتخابات سے مکمل طور پر باہر ہو جائے۔ پارٹی کا انٹرا پارٹی الیکشن کا کیس اب تک حل نہیں ہو سکاجس کے باعث پارٹی اپنے کامیاب امیدواروں کو لازمی پارٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی اہل نہیں ہو گی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نئے منظور شدہ پنجاب...
ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ آج کی سماعت میں طلب کیے گئے تین گواہ پولیس سب انسپکٹرز عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔ عدالت میں جمع کرائی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق افسران گواہ کرکٹ اسٹیڈیم سکیورٹی ڈیوٹی پر ہیں، جس کی وجہ سے گواہ عدالت پیش نہیں ہوسکتے ۔ بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے جج امجد علی شاہ کے روبرو ہونے والی سماعت میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل روبکار پر حاضری لگائی...
مودی حکومت کے دوران ایک لاکھ سے زائد بھارتی کسانوں کی خودکشی کرنے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز نئی دہلی: بھارت میں کسانوں کی خودکشیوں سے متعلق نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (NCRB) کی تازہ رپورٹ نے مودی حکومت کی ناکام زرعی پالیسیوں کا پردہ چاک کر دیا۔ اعداد و شمار کے مطابق 2014 سے 2023 کے درمیان بھارت میں ایک لاکھ گیارہ ہزار سے زائد کسان خودکشی کر چکے ہیں۔ صرف سال 2023 میں ریاست مہاراشٹرا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں، جہاں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ بین الاقوامی تحقیقاتی جریدے انٹرنیشنل جرنل آف ٹرینڈ ان سائنٹیفک ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے مطابق بھارتی کسانوں کی خودکشیوں...
بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کر رہی ہے تو انہیں بلوچستان حکومت کے حوالے کر دیا جائے تاکہ دہشتگردی کے خلاف مؤثر کارروائی کی جا سکے۔ سرفراز بگٹی نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا کی طرح بلوچستان بھی دہشتگردی سے متاثر ہے، اگر وہاں یہ گاڑیاں استعمال نہیں ہو رہیں تو ہمیں دی جائیں تاکہ ہم اپنے اہلکاروں کو بہتر تحفظ فراہم کر سکیں۔ مزید پڑھیں: ‘اپنی گاڑیاں واپس لے لو’، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاق کو یہ پیغام کیوں دیا؟ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاقی وزارتِ داخلہ...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی۔ آج کی سماعت میں طلب کئے گئے تین گواہ پولیس سب انسپکٹرز عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔ عدالت میں جمع کرائی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق افسران گواہ کرکٹ سٹیڈیم سکیورٹی ڈیوٹی پر ہیں، جس کی وجہ سے گواہ عدالت پیش...
لاہور ( نیوزڈیسک) پنجاب حکومت کے اقدامات اور ہوا کی کم رفتار کے نتیجے میں آج لاہور میں ہوا کا معیار نسبتاً بہتر رہنے کا امکان ہے۔ مشرق سے مغرب کی طرف چلنے والی ہواؤں سے لاہور میں اے کیو آئی کی اوسط سطح 220 سے 240 کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ بھارت میں گزشتہ روز دیوالی پر آتش بازی اور پرالی جلانے سے پیدا ہونے والی سموگ ہواؤں کے ذریعے لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں آلودگی کا سبب بنی تھی۔ پنجاب حکومت کے اینٹی سموگ آپریشن سے صورتحال کو کنٹرول کیا گیا جس کے اثرات آج لاہور میں بہتر ایئر کوالٹی کی صورت میں ظاہر ہوں گے، ہوا کی رفتار 3 سے 8 کلومیٹر...
لاہور: پنجاب حکومت کے اقدامات اور ہوا کی کم رفتار کے نتیجے میں آج لاہور میں ہوا کا معیار نسبتاً بہتر رہنے کا امکان ہے۔ مشرق سے مغرب کی طرف چلنے والی ہواؤں سے لاہور میں اے کیو آئی کی اوسط سطح 220 سے 240 کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ بھارت میں گزشتہ روز دیوالی پر آتش بازی اور پرالی جلانے سے پیدا ہونے والی اسموگ ہواؤں کے ذریعے لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں آلودگی کا سبب بنی تھی۔ پنجاب حکومت کے اینٹی اسموگ آپریشن سے صورتحال کو کنٹرول کیا گیا جس کے اثرات آج لاہور میں بہتر ایئر کوالٹی کی صورت میں ظاہر ہوں گے، ہوا کی رفتار 3 سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ...
علی رامے: ایئر پنجاب کے قیام کیلئےورکنگ کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ حکومت کو پیش کر دی۔ رپورٹ میں ایئر پنجاب کے مالی اور آپریشنل خدوخال شامل ہیں،اس میں منصوبے کی ابتدائی لاگت 12 سے 15 ارب روپے تجویزکی گئی ہے،رپورٹ میں پانچ جدید Airbus A320 جہاز لیز پر حاصل کرنے کی تجویزدی گئی ہے جس میں ایک جہاز کی ماہانہ لیز لاگت 3.75 لاکھ امریکی ڈالر ہوگی۔رپورٹ کے مطابق پانچ جہازوں کی لیز سالانہ6 ارب30 کروڑ روپے تک ہوگی، رپورٹ میں پائلٹس کی تنخواہیں 15 سے 25 لاکھ روپے ماہانہ مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ابتدائی مرحلے میں لاہور سے دبئی، جدہ اور کراچی کے لئے پروازوں کی تجویزدی گئی ہے،اندرونِ ملک کرایہ 15 ہزار، دبئی کے لئے...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور یورپی یونین نے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر تجارت جام کمال خان سے یورپی یونین کے سفیر ریمونڈس کاروبلس نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تجارتی تعلقات، سرمایہ کاری کے فروغ اور جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ پاکستان اور یورپی یونین نے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ وزیر تجارت جام کمال خان نے یورپی یونین کے مثبت کردار اور مسلسل تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ جی ایس پی پلس سکیم کے باعث پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے گندم کی قیمت کا اعلان کرکے پاکستان پیپلزپارٹی کا اعتماد بحال کردیا ہے اور امدادی قیمت کا تعین ایک اہم کامیابی ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت کا تعین ایک اہم کامیابی ہے، جو گزشتہ سال نہیں دی گئی تھی، وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کے مطالبے پر اس سال امدادی قیمت کا اعلان کر کے کسانوں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اعتماد کو بحال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے نہ صرف کسانوں اور کاشت کاروں کو براہ راست فائدہ ہوگا بلکہ گندم کی پیداوار میں اضافہ، زر مبادلہ کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں جاری حکومتی شٹ ڈاؤن نے جوہری سلامتی کے اہم ادارے کو مفلوج کر دیا ۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیشنل نیوکلیئر سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے تقریباً 1400 ملازمین کو بغیر تنخواہ کے جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ہے، جبکہ صرف 375 ملازمین اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا میں شٹ ڈاؤن چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے، جو تاریخ کا طویل ترین حکومتی تعطل بنتا جا رہا ہے۔ امریکی محکمہ توانائی کے ترجمان بین ڈائیٹڈرچ نے تصدیق کی کہ 2000 ء میں ادارے کے قیام کے بعد پہلی بار وفاقی ملازمین کو فنڈنگ کے تعطل کے باعث رخصت پر بھیجا گیا ہے۔ انٹرنیشنل...
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کے غیر مسلح ہونے کے لیے کوئی آخری تاریخ مقرر نہیں کی۔ جنوبی اسرائیل میں جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے امریکی مشن کے تحت ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ حماس کو معاہدے پر عمل کرنا ہوگا، اور اگر وہ عمل نہیں کرتی تو نتائج بہت سنگین ہوں گے۔ تاہم میں اس کے لیے کوئی ڈیڈلائن نہیں دوں گا۔ یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کا حماس کو ’تیز، شدید اور بے رحم‘ کارروائی کا انتباہ جے ڈی وینس منگل کے روز اسرائیل پہنچے تاکہ غزہ میں جنگ بندی کے پہلے نازک...
کراچی: وزیر داخلہ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ وفاقی حکومت کسی ایک مخصوص تنظیم کو نشانہ نہیں بنا رہی بلکہ تمام مسلح گروہوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں۔ گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ گورنر صاحب بڑے چاہت سے بلاتے ہیں، ان کے ہاں کا حلیم بہت مزیدار ہوتا ہے جسے میں چھوڑ نہیں سکتا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر دونوں ملک کی بہتری کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں، اور انہی کی محنت سے ہمیں نمایاں کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں،اب ضرورت...
امریکی اقتصادی و دفاعی میڈیا آوٹ لیٹ بلومبرگ کے مطابق برطانیہ جو یوروفائٹر کنسورشیم کا رکن ہے، قطر اور ترکی کے درمیان ان مذاکرات میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترک صدر رجب طیب اردوغان اس ہفتے اپنے علاقائی دورے کے دوران قطر کا دورہ بھی کریں گے، جہاں وہ استعمال شدہ 24 یوروفائٹر ٹائیفون جنگی طیاروں کی خریداری پر بات چیت کریں گے۔ اس خریداری کا مقصد ترک فضائیہ کی تعمیرنو اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ امریکی اقتصادی و دفاعی میڈیا آوٹ لیٹ بلومبرگ کے مطابق برطانیہ جو یوروفائٹر کنسورشیم کا رکن ہے، قطر اور ترکی کے درمیان ان مذاکرات میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اگرچہ مذاکرات میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا ( کے پی کے) جیسی کم عقل قیادت اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) جیسی انتہاپسند سوچ والا پاکستان مزید برداشت نہیں کرسکتا، ایسی منفی سیاست ملک کے مفاد، سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ خیبر پختون خوا کے وزیراعلیٰ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں غیر سنجیدہ ہیں، کے پی حکومت کو دی گئی بلٹ پروف گاڑیوں کو انہوں نے ناقص قرار دے کر لینے سے انکار کیا حالانکہ یہی گاڑیاں پہلے وزرا استعمال کرتے رہے ہیں، ایک بلٹ پروف گاڑی کی قیمت 10 کروڑ روپے ہے اور اگر...
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا جیسی کم عقل قیادت اور ٹی ایل پی جیسی سوچ والا، پاکستان ان دونوں جیسی منفی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں غیر سنجیدہ ہیں، کے پی کو دی گئی گاڑیوں کو انہوں نے ناقص قرار دیا اور وصول کرنے سے انکار کیا، یہی گاڑیاں وزرا استعمال کرتے تھے، افسوس کی بات ہے گاڑیوں کو سیاست کی نذر کردیا، ایک بلٹ پروف گاڑی کی قیمت 10 کروڑ روپے ہے، اگر آپ کو یہ ماڈل پسند نہیں تھا تو وزیراعلیٰ اپنی گاڑی دے دیتے، یہ گاڑیاں 600 ارب...
سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینز کو تنخواہوں کے علاوہ ہر ماہ اربوں روپے بچتے ہیں، اربوں روپے آمدنی کے باوجود یہ کام نہیں کرتے اور کہتے ہیں سب محکمے ہمارے ماتحت کردو ہمارے پاس اختیارات نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے جماعت اسلامی کو کراچی کے حقوق کا سودا کرنے والی جماعت قرار دیتے ہوئے سنگین الزامات عائد کردیئے۔ سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں امن کے بعد جماعت اسلامی کا چندہ بکس بند ہوگیا جس سے یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے، جماعت اسلامی والے ہزار گلیوں کے پیسے رکھ کر چھ گلیوں...
سپریم کورٹ نے عوام کی آسانی کیلئے نیا پبلک فسیلیٹیشن پورٹل لانچ کر دیا ہے، جو چیف جسٹس آف پاکستان کی خصوصی ہدایت پر تیار کیا گیا ہے۔یہ پورٹل سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر پبلک پورٹل کے نام سے دستیاب ہے، جس کا مقصد عوام کو عدالتی معلومات اور سہولیات تک فوری اور آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔اس پورٹل کے ذریعے شہری اب مقدمات کی تفصیلات، نام، کیس نمبر یا درخواست کی نوعیت کے مطابق تلاش کر سکتے ہیں، اسی طرح 1818 ہیلپ لائن کے ذریعے سپریم کورٹ سے براہِ راست رہنمائی اور تکنیکی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔پورٹل میں موجود ایپلیکیشن سٹیٹس سیکشن کے ذریعے جلد سماعت، التوا یا ویڈیو لنک درخواستوں کی پیش رفت کو آن...
شاہین عتیق:جعلی پیروں اور تعویذ کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والوں کے خلاف حکومت نے بڑی کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 297-اے میں ترمیم کرتے ہوئے جادو ٹونہ کرنے یا اس کی تشہیر پر سخت سزائیں مقرر کر دی ہیں۔ نئے قانون کے تحت جعلی عامل یا جادو ٹونہ کرنے والے کو 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا جا سکے گا۔ترمیم کے نفاذ کے بعد جعلی پیروں کو اپنی دکانوں اور بورڈز بھی اُتارنے ہوں گے۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار ذرائع کے مطابق شہریوں نے جعلی پیروں کے خلاف کارروائی کے لیے سیشن کورٹس سے رجوع کرنا شروع...
غیر ایرانی سائبر صارفین نے رہبر انقلاب اسلامی کے گذشتہ روز کے اس بیان کیساتھ مکمل اتفاق کیا ہے کہ امریکہ کو دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیئے اسلام ٹائمز۔ عالمی سائبر صارفین کا کہنا ہے کہ امریکہ کو ایران سمیت دنیا بھر کے دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس حوالے سے اپنے دلچسپ تبصروں میں عالمی صارفین نے امریکہ کی جانب سے جوہری بموں کے بے دریغ استعمال کا حوالہ دیتے ہوئے، پرامن ایرانی جوہری پروگرام میں مداخلت سے متعلق اس کی "اہلیت" پر سوال اٹھایا ہے۔ گذشتہ روز گولڈ میڈلسٹ ایرانی نوجوانوں کے ساتھ ملاقات کے دوران رہبر انقلاب اسلامی...
سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ڈینگی، ملیریا اور سی بی سی ٹیسٹس کے نرخوں میں نمایاں کمی کردی ہے۔ سی ای او سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر احسن قوی کے مطابق آئی سی ٹی ملیریا ٹیسٹ کی قیمت 3050 روپے سے کم کر کے 600 روپے کر دی گئی ہے۔ ڈینگی این ایس 1 ٹیسٹ کی قیمت 4550 روپے سے کم کر کے 1100 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈینگی آئی جی ایم کومبو ٹیسٹ 4150 روپے سے کم کر کے 1500 روپے کا کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح سی بی سی ود اسمئیر (فالو اپ سمیت) کی قیمت 1250 روپے سے کم کر کے 500 روپے...
امریکا میں جاری حکومتی شٹ ڈاؤن نے جوہری سلامتی کے اہم ادارے کو مفلوج کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیشنل نیوکلیئر سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن (NNSA) کے تقریباً 1400 ملازمین کو بغیر تنخواہ کے جبری رخصت (فرلو) پر بھیج دیا گیا ہے، جبکہ صرف 375 ملازمین اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا میں شٹ ڈاؤن چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے، جو تاریخ کا طویل ترین حکومتی تعطل بنتا جا رہا ہے۔ امریکی محکمہ توانائی کے ترجمان بین ڈائیٹڈرچ نے تصدیق کی کہ سال 2000 میں ادارے کے قیام کے بعد پہلی بار وفاقی ملازمین کو فنڈنگ کے تعطل کے باعث فرلو پر بھیجا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا...
انہوں نے کہا کہ افغان نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی لائن بالکل کلیئر ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تناؤ کی وجہ ٹی ٹی پی ہے۔ نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ افغان حکومت کو بار بار ٹی ٹی پی کو کنٹرول کرنے کا کہا گیا، افغان طالبان حکومت نے عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ افغان نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہو گی۔ ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ میں نہیں سمجھتی کہ افغانستان اور بھارت کے تعلقات پاکستان کے لیے...
سپریم کورٹ نے عوامی سہولت کے لئے نیا پورٹل لانچ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ نے عوام کی آسانی کیلئے نیا پبلک فسیلیٹیشن پورٹل لانچ کر دیا ہے، جو چیف جسٹس آف پاکستان کی خصوصی ہدایت پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ پورٹل سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر پبلک پورٹل کے نام سے دستیاب ہے، جس کا مقصد عوام کو عدالتی معلومات اور سہولیات تک فوری اور آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔ اس پورٹل کے ذریعے شہری اب مقدمات کی تفصیلات، نام، کیس نمبر یا درخواست کی نوعیت کے مطابق تلاش کر سکتے ہیں، اسی طرح 1818 ہیلپ لائن کے ذریعے سپریم کورٹ سے براہِ راست رہنمائی...
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سال 2025-2026 کے انتخابات کے حتمی نتائج جاری کر دیے گئے۔ عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا، صدر کے عہدے پر ہارون رشید 1898 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ بار انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون رشید کو ملک بھر میں برتری نائب صدور کے عہدوں پر بھی عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ بلوچستان سے لیاقت علی ترین 1853 ووٹ، خیبرپختونخوا سے فضل شاہ محمد 1740 ووٹ، پنجاب سے خالد مسعود سندھو 1882 ووٹ، اور سندھ سے ملک خشحال خان اعوان 1612 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ سیکرٹری کے عہدے پر ملک زاہد اسلم اعوان نے 1915 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری...
اسلام آباد: پاک افغان سیز فائر کے دورانیے سے متعلق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا دو ٹوک بیان سامنے آگیا۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ یہ بہت واضح طور پر بیان کیا گیا تھا کہ کوئی دراندازی نہیں ہوگی اور ٹی ٹی پی کو ان کی سرزمین پر کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی، ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے کہ وہ (افغانستان) اس بات سے انکار کرتے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا ترکیہ اور قطر نے زور دیا کہ بنیادی تنازع یہ ہے کہ آپ (افغانستان) کی سرزمین یا سرپرستی ٹی ٹی پی کو پاکستان میں کارروائی کے لیے دستیاب ہے، ہم نے افغانستان کو بتایا کہ...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوام کی آسانی کے لیے نیا پبلک فسیلیٹیشن پورٹل لانچ کر دیا ہے، جو چیف جسٹس آف پاکستان کی خصوصی ہدایت پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ پورٹل سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر پبلک پورٹل کے نام سے دستیاب ہے، جس کا مقصد عوام کو عدالتی معلومات اور سہولیات تک فوری اور آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ بار انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون رشید کو ملک بھر میں برتری اس پورٹل کے ذریعے شہری اب مقدمات کی تفصیلات، نام، کیس نمبر یا درخواست کی نوعیت کے مطابق تلاش کر سکتے ہیں۔ اسی طرح 1818 ہیلپ لائن کے ذریعے سپریم کورٹ سے براہِ راست رہنمائی اور تکنیکی مدد حاصل...
ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی پہلے ہی آزاد کشمیر میں مجوزہ حکومت سازی پلان کی توثیق کر چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کےمختلف گروپس سے رابطوں کا فیصلہ کر لیا۔باوثوق ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے اہم رہنما رواں ہفتے اسلام آباد جائیں گی، پیپلز پارٹی قیادت آزاد کشمیر کے مختلف گروپس کے ساتھ مجوزہ نئی حکومت سازی کے فارمولے پر بات کرے گی، اسلام آباد میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی ارکان کا بھی اجلاس ہو گا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی پہلے ہی آزاد کشمیر میں مجوزہ حکومت سازی پلان کی توثیق کر چکی ہے، پیپلز پارٹی کی...
بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش سمیت کئی بی جے پی زیرِ حکومت ریاستوں میں درجنوں مسلمانوں پر محض ’I love Muhammad‘ کہنے یا یہ عبارت تحریر کرنے پر مقدمات درج کیے گئے ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں مسلمانوں نے حکومتی اقدامات کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ واقعہ کا آغاز کانپور کے علاقے سید نگر سے ہوا، جہاں 4 ستمبر کو عیدِ میلادالنبی ﷺ کے موقع پر ایک روشن بورڈ پر ’I love Muhammad‘ لکھا گیا۔ کچھ ہندو رہائشیوں کے اعتراض پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بورڈ ہٹا دیا اور 9 مسلم افراد سمیت درجنوں کے خلاف مقدمات درج کیے۔ مزید پڑھیں: مودی اور آر ایس ایس کا گٹھ جوڑ انتہا پسندی کی جڑ، ریاستی وزیر...
اداروں کا بیڑہ غرق کردیا،کسی کو پسندیدہ بندہ ،کسی کو رشتے دار اوپر لانا ہوتا ہے،جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس
اسلام آباد : وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سنیارٹی کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے ہیں کہ سارے اداروں کا بیڑہ غرق کردیاگیا،جہاں سنیارٹی ڈسٹرب ہوئی وہاں مسائل نے جنم لیا، کسی کو پسندیدہ اور کسی کو رشتہ دار اوپر لانا ہوتا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیر کے روز وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی میں سنیارٹی کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سارے اداروں کا بیڑہ غرق کردیاگیا،جہاں سنیارٹی ڈسٹرب ہوئی وہاں مسائل نے جنم لیا، کسی کو پسندیدہ اور کسی کو رشتہ دار اوپر لانا ہوتا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اپنی غلطیوں کو درست کرنا محکمے کا کام ہے،غلطی نہیں بدنیتی کی سزاہوتی...
علامتی تصویر۔ میرپورخاص میں نیہا قتل کیس میں نیا موڑ آگیا۔ مقتولہ کی گرفتار والدہ نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ بیٹی کو اس کے والد نے قتل کیا۔ پولیس کے مطابق قتل کے الزام میں مقتولہ کا باپ بھی گرفتار ہے، پولیس کے مطابق اسے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق اہل خانہ نے نیہا چوہان کی ہلاکت کا سبب بیماری اور خودکشی بتایا تھا۔ واضح رہے کہ مقتولہ لڑکی کی والدہ سمیت 4 افراد 3 روزہ پولیس ریمانڈ پر ہیں۔ میرپور خاص: شوہر نے حاملہ بیوی کو بچوں سمیت زندہ جلادیاگرفتار شوہر نے اعترافِ جرم میں بتایا کہ اُس نے اپنی 45 سال کی حاملہ بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔ 18...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوبی کوریا نے ایک نیا طاقتور بیلسٹک میزائل متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے، جسے مونسٹر (monster) میزائل” کا نام دیا جارہا ہے۔عالمی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے بڑھتی ہوئی میزائل اور نیوکلیئر صلاحیت کے تناظر میں جنوبی کوریا نے اپنی دفاعی حکمت عملی کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔جنوبی کوریا کا موقف ہے کہ اس طرح کا میزائل شمالی کوریا کے ٹھوس ٹھکانوں اور نیوکلیئر رہنمائی مراکز کے خلاف دہشت کا توازن برقرار رکھنے میں معاون ہوگا۔اس میزائل کا اصل نام Hyunmoo‑5 ہے، اور اس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ 8 ٹن وزنی وارہیڈ لے جانے کے قابل ہے۔اس میزائل کی بڑی مقدار میں پیداوار شروع کر دی گئی ہے اور اس...
سٹی 42 : پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے عمل کو جنگی بنیادوں پر مکمل کیا جانا چاہیے ۔ سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سروے کو جلد از جلد مکمل کر کے امداد کی فراہمی شروع کی جائے تاکہ متاثرین موسم سرما کی شدت سے قبل اپنے گھروں میں آباد ہو سکیں. انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ کسانوں کو تمام زرعی مداخل مفت فراہم کرے ۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ عالمی مالیاتی اداروں کی رپورٹس بھی اس امر کی نشاندہی کر رہی ہیں کہ سیلاب کی...
اسلام آباد — وزیرِ مملکت برائے داخلہ، طلال چوہدری نے خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے اپنی پولیس فورس کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کے پی کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے وفاق کی فراہم کردہ بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کے فیصلے کو غیر سنجیدہ اور خطرناک قرار دیا۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ بلٹ پروف گاڑیاں دہشتگردی کے خلاف آپریشنز میں استعمال ہوتی ہیں، اور سیکیورٹی فورسز کے جوان ان گاڑیوں کو فرنٹ لائن پر استعمال کرتے ہیں۔ “یہ کوئی لگژری آئٹمز نہیں، بلکہ اہلکاروں کی جان بچانے کے لیے دی گئی...
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور اُن کے مشیر برائے مشرقِ وسطیٰ جیرڈ کشنر نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ ساری توجہ فلسطینیوں کی زندگی بہتر بنانے پر مرکوز رکھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جیرڈ کُشنر نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ اگر مشرق وسطیٰ میں ضم ہونا ہے تو غزہ جنگ بندی کے بعد فلسطینیوں کو بہتر مستقبل دینا ہوگا۔ سی بی ایس نیوز کو انٹرویو میں جیرڈ کُشنر کا کہنا تھا کہ ہم نے اسرائیلی قیادت کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر آپ مشرقِ وسطیٰ کے بڑے اتحاد کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو آپ کو فلسطینی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے راستہ نکالنا ہوگا۔ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں پائیدار...
فائل فوٹو شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور میں 8 سالہ بچے کو بُھٹے بیچنے والے شخص نے مبینہ طور پر دہکتی بھٹی میں دھکا دے دیا، بچہ 20 فیصد جھلس گیا جسے ریسکیو ٹیم نے اسپتال منتقل کیا۔پولیس نے بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ شرقپور کے موضع نئی بھینی کی رہائشی عطیہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا 8 سالہ بیٹا ہاشم بھٹا خریدنے گیا، جہاں بُھٹے بھوننے والے شخص نے اسے بھٹی میں دھکا دے دیا، جس سے ہاشم کے دونوں ہاتھ، ٹھوڑی اور جسم کے دیگر حصے جھلس گئے۔واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا جبکہ ریسکیو کی ٹیم نے اس کے بیٹے کو اسپتال منتقل...
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کے پی حکومت کو دی گئی بلٹ پروف گاڑیاں عالمی معیار کی ہیں جنہیں ناقص کہہ کر واپس کیا جارہا ہے، کے پی حکومت کو دہشت گردی کیخلاف ملے 600 ارب روپے کہاں خرچ ہوئے؟ آج تک جواب نہیں ملا۔ وزیراعلیٰ کے پی کے بیان پر ردعمل میں انہوں ںے کہا کہ وفاقی حکومت اب تک خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے 600 ارب روپے فراہم کر چکی ہے، یہ رقم سول آرمڈ فورسز، سی ٹی ڈی اور فارنزک لیب کو مضبوط بنانے کے لیے دی گئی تھی، چھ سو ارب روپے کہاں خرچ ہوئے؟ آج تک کوئی واضح جواب نہیں ملا۔ طلال چوہدری نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے اور ان کیمپوں میں مقیم 85 ہزار افغانوں کو واپس بجھوایا دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹ میں بتایا گیاہے کہ سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپس مکمل طور پر بند کردیے گئے ہیں۔ بند کئے جانے والے کیمپوں میں سے ایک کوئٹہ، 2 پشین، 3 لورالائی، 3 چاغی جبکہ ایک قلعہ ایف اللہ میں واقع تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کیمپس میں مجموعی طور پر 85ہزار مہاجرین مقیم تھے جنہیں اب واپس بجھوادیا گیا ہے، صوبے میں مجموعی طور پر 5 لاکھ کے قریب مہاجرین کو کمشنریٹ میں رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔دوسری جانب کوئٹہ میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک...
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے خیبرپختونخوا حکومت کے بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کے فیصلے کو غیر سنجیدہ اور بچگانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نابالغ سوچ نے پولیس افسران اور جوانوں کی جانوں کو غیر ضروری خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں سینیٹر طلال چوہدری نے کہاکہ وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ خیبرپختونخوا حکومت کو دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام تر وسائل فراہم کر رہی ہے، اور یہ صرف دعویٰ نہیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے ثابت بھی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے وزیراعلیٰ جو اس نوعیت کے فیصلے کریں، ان سے نہ صرف پولیس افسران اور اہلکار بلکہ عوام کو بھی سوال...
اردو کے کہنہ مشق شاعر سلیم کوثر کے اعزاز میں ’اعتراف کمال سلیم کوثر‘ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت شعرا اور ادیبوں کو فکر معاش سے آزاد کرے تاکہ وہ تخلیقی کام کرسکیں: رحمان فارس بزم رابطہ کے زیر اہتمام اس تقریب میں معروف شاعر کو 15 سال بعد اپنے درمیان پاکر حاضرین نے کھڑے ہوکر دیر تک تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا۔ زہرا نگاہ، سحر انصاری، پیرزادہ قاسم، صابر ظفر، جاوید صبا و دیگر شعرا بھی تقریب میں موجود تھے۔ ظفر اقبال اور انور مسعود جیسے استاد شعرا نے ویڈیو لنک پر سلیم کوثر کے بارے میں اپنے تاثرات پیش کیے۔ مزید پڑھیے: معروف شاعر و محقق پروفیسر ڈاکٹر نذیر تبسم دوران مشاعرہ انتقال کرگئے...
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بیان اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ عوام میں حکومتی وعدوں کے بارے میں بڑھتی ہوئی ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات کے دوران سیاسی حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما ایک دوسرے پر سخت تنقید کر رہے ہیں۔ اس دوران کانگریس نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک مقامی شخص نے وزیراعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کی ہے۔ ویڈیو میں یہ شخص کہتا ہے کہ مودی جیسا دھوکہ باز وزیراعظم ہم نے دیکھا ہی نہیں، وہ صرف جملہ بازی کر کے عوام کو گمراہ کرتے ہیں اور نوجوانوں سے جھوٹے وعدے کرتے ہیں لیکن اس بار...
وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی محترمہ فوزیہ وقار(فائل فوٹو)۔ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی محترمہ فوزیہ وقار نے نجی کمپنی کی خاتون ملازم کے حق میں فیصلہ دیا اور زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے نکالنے پر نجی کمپنی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا گیا۔وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی اسلام آباد نے خاتون ملازم کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ وفاقی محتسب محترمہ فوزیہ وقار نے نجی کمپنی کو 8 لاکھ روپے متاثرہ خاتون کو معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی۔ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کے فیصلے مطابق نجی کمپنی کی جانب سے 2 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کرائے جائیں۔وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کے مطابق برطرفی کا حکم کالعدم قرار دے کر خاتون...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی (فوسپا) نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم اور تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے برخاست کرنے کے عمل کو صنفی امتیاز قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق فیصلہ وفاقی محتسب فوزیہ وقار نے زینب زہرہ اعوان کی درخواست پر سنایا، نجی کمپنی کو 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جس میں سے 8 لاکھ روپے متاثرہ خاتون زینب زہرہ اعوان کو بطور معاوضہ ادا کیے جائیں گے جبکہ 2 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کرائے جائیں گے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خاتون کی برطرفی کا حکم کالعدم قرار دے دیا گیا ہے اور زینب زہرہ اعوان کو ان...
صوبے میں کوئی سیاسی مقدمہ یا تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری نہیں ہوگی، سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )نومنتخب وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضم شدہ اضلاع کے لیے اہم ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا گیا۔ دوران اجلاس وزیراعلی نے ٹرائبل میڈیکل کالج، ٹرائبل یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسز اور شہید ارشد شریف کے نام سے یونیورسٹی آف انویسٹیگیٹیو اینڈ ماڈرن جرنلزم کے قیام کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ تمام اضلاع میں پلے گراونڈز بنانے اور سیف سٹی پراجیکٹ کے آغاز کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں گڈ گورننس روڈ میپ پر پیشرفت، امن و امان کی صورتحال، اور...
وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی نے خواتین کے حق میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے نکالنا صنفی امتیاز قرار دے دیا۔ فوسپا نے زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے نکالنے پرنجی کمپنی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی فوزیہ وقار نے زینب زہر اعوان کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ فوسپا نے نجی کمپنی کو ہدایت دی کہ وہ 8 لاکھ روپے متاثرہ خاتون کو معاوضے کے طور پر ادا کرے، 2 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کرائیں جائیں۔ فوسپا نے اپنے فیصلے میں کہا کہ برطرفی کا حکم کالعدم قرار دے کر زینب زہرہ کو ان کی ملازمت میں بحال کر دیا گیا۔ وفاقی محتسب فوزیہ وقار...
پاکستانی اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ اقرا عزیز نے اپنے بیٹے کبیر کے کھیلنے کے شوق کی وجہ سے ڈیفنس کا علاقہ چھوڑ دیا۔ یاسر حسین حال ہی میں ایک انٹرویو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے میزبان زارا نور عباس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیفنس میں ان کے اردگرد ایسے لوگ رہتے تھے جن کے بچوں کے ساتھ گارڈز اور سیکیورٹی اہلکار موجود ہوتے تھے، اور بچے آزادانہ طور پر کھیل نہیں سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے کبیر کو مٹی میں کھیلنے، ریت سے گھر اور پل بنانے کا بہت شوق ہے، اسی لیے وہ چاہتے تھے کہ بیٹے کو قدرتی ماحول...
کسی کو پسندیدہ بندہ، کسی کو رشتےدار لاناہے‘،جسٹس محسن اختر کیانی کےسنیارٹی سے متعلق اہم ریمارکس WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سنیارٹی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے سنیارٹی کے معاملے پر اہم ریمارکس دیے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ سارے اداروں کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، جس ادارے میں سنیارٹی ڈسٹرب کی وہاں پر مسائل پیدا ہوئے، کسی کو کوئی بندہ پسند ہے تو کسی کو اپنا رشتہ دار اوپر لانا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید ریمارکس دیے کہ ڈیپارٹمنٹ کا کام ہے اپنی غلطیوں کو درست کرنا،...
جی سی سی کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے لئےقطر اور ترکیہ کی کوششوں کا خیرمقدم
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے لئے قطر اور ترکیہ کی سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔ قطر ی نیوز ایجنسی (کیو این اے) کے مطابق یہ بات جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیعوی نے ایک بیان میں کہی۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان استحکام اور اعتماد کے پُل کو مضبوط کرنے کی جانب ایک مثبت قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔انہوں نے خطے اور دنیا بھر میں امن قائم کرنے اور مکالمے کو فروغ دینے کے لئے سلسلے میں کی جانے والی تمام اقدامات کے...
سارے اداروں کا بیڑہ غرق کردیاگیا،جہاں سنیارٹی ڈسٹرب ہوئی وہاں مسائل نے جنم لیا، کسی کوپسندیدہ اور کسی کو رشتہ دار اوپر لانا ہوتا ہے،جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سنیارٹی کیس میں جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سارے اداروں کا بیڑہ غرق کردیاگیا،جہاں سنیارٹی ڈسٹرب ہوئی وہاں مسائل نے جنم لیا، کسی کو پسندیدہ اور کسی کو رشتہ دار اوپر لانا ہوتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی میں سنیارٹی کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سارے اداروں کا بیڑہ غرق کردیاگیا،جہاں سنیارٹی ڈسٹرب ہوئی وہاں مسائل نے جنم لیا، کسی کو پسندیدہ اور کسی کو رشتہ دار اوپر لانا ہوتا ہے،اپنی غلطیوں کو درست کرنا محکمے کا کام ہے،غلطی نہیں بدنیتی کی سزاہوتی ہے۔ پاکستان...
روسی فیڈریشن کے مسلمانوں کی مذہبی انتظامیہ نے مسجدِ نبویؐ کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالرحمن البعیجان کو روس کے مسلمانوں کا اعلیٰ ترین اعزاز عطا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب اور پاکستان 2 ستارے ہیں جو کبھی جدا نہیں ہو سکتے، وزیر اعظم کی امام مسجد نبوی سے گفتگو یہ اعزاز انہیں روس کے سرکاری دورے کے دوران ایک خصوصی تقریب میں پیش کیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق شیخ عبداللہ البعیجان کو یہ اعزاز اسلام اور مسلمانوں کی خدمت، دعوت و رہنمائی کے میدان میں ان کی نمایاں خدمات، اور منبرِ مسجدِ نبوی سے اعتدال، رواداری اور صحیح دینی فہم کے فروغ کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ روسی اسلامی قیادت...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے این سی سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کے اغوا کے خلاف دائر درخواست پر پولیس کو ان کی بازیابی کے لیے 3 روز کی مہلت دے دی۔ عدالت عالیہ نے کہا کہ اگر پولیس تین دن میں بازیاب نہ کرا سکی تو سینٹرل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اور آئی جی اسلام آباد خود پیش ہوں۔ دوران سماعت مغوی کی پٹیشنر اہلیہ روزینہ عثمان کے بھی لاپتا ہونے کا انکشاف ہوا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے مغوی کی اہلیہ روزینہ عثمان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار اہلیہ روزینہ عثمان کی جانب سے راجا رضوان عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ راجا رضوان عباسی نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ پٹیشنر کہاں...
غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ امن معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد سے لے کر اب تک جنگ بندی کی 80 بار خلاف ورزیاں کی ہیں۔ غزہ کے حکومتی میڈیا آفس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 10 اکتوبر سے لے کر اب تک اسرائیلی حملوں میں 97 فلسطینی شہید اور 230 زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ کے میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں، اسرائیلی اقدامات اس کے جارحانہ رویے اور خون خرابے کی خواہش ظاہر کرتے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے حملوں کو حماس کی جانب سے مبینہ جنگ بندی...
این سی سی آئی اے افسر اغوا کیس؛ عدالت کی بازیابی کیلئے پولیس کو 3روزکی مہلت،مغوی کی پٹیشنر اہلیہ کے بھی لاپتہ ہونے کا انکشاف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے افسر اغوا کیس میں بازیابی کیلئے پولیس کو 3روزکی مہلت دیدی،مغوی کی پٹیشنر اہلیہ کے بھی لاپتہ ہونے جسٹس اعظم خان نے استفسار کیا کہ گاڑی مشکوک ہے تو اسلام آباد میں کیسے چل رہی تھی؟یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، شہر میں ناکے لگے ہیں، کیمرے بھی موجود ہیں،بازیابی یقینی بنائیں ورنہ وہی کرنا پڑے گا جو دیگر بنچ کررہے تھے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں این سی سی آئی اے افسر کے اغوا کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے مغوی ڈپٹی ڈائریکٹر کی بازیابی کیلئے پولیس کو 3روز...
ڈرگ ڈیلر کہنے پر کولمبیا کے صدر نے ٹرمپ کو کھری کھری سنا دیں ، انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ تمہیں کولمبیا کے بارے میں کچھ نہیں معلوم، تمہیں انسانیت سیکھنے کیلئے ون ہنڈریڈ ائرز آف سولی ٹیوڈ نامی کتاب پڑھنی چاہئے ،میں تمھاری طرح کاروبار میں نہیں پڑا، میں منشیات ڈیلر تو کیا ایک بزنس مین بھی نہیں ہوں، میرے دل میں دولت کی کوئی ہوس نہیں ہے، میں ایک سوشلسٹ ہوں اور انسانیت اور سب سے زیادہ زندگی کا احترام کرتا ہوں، وہ زندگی جسے تمہارے تیل نے خطرے میں ڈال دیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید...
سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی کا کہنا تھا کہ لداخ میں جاری بحران کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے بجائے لداخ خطے کے لوگوں کو دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کٹھ پتلی وزیراعلی عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لداخ میں جاری بحران کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے اپنے وعدوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جارحیت پسند اسرائیل نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر شدید فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں درجنوں نہتے فلسطینی شہید ہوگئے۔ انسانی جانوں کے اس ضیاع کے بعد اسرائیلی فوج نے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کی بحالی کا اعلان کردیا، تاہم اس کے دعوے پر عالمی برادری اور مقامی مبصرین کی جانب سے شدید شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی افواج نے غزہ میں حماس کے مبینہ اہداف کو نشانہ بنانے کے نام پر کم از کم 120 راکٹ حملے کیے، جن میں کئی شہری آبادی والے علاقے بھی زد میں آ گئے۔ ان حملوں میں سرنگوں سمیت دیگر بنیادی ڈھانچے...
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ کولمبیا میں بڑے پیمانے پر منشیات کی پیداوار کا مقصد امریکا میں فروخت کرنا ہے، جو کہ امریکیوں کی اموات اور تباہی کا باعث بن رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو کو غیر قانونی منشیات اسمگلنگ کا رہنماء قرار دے دیا۔ صدر ٹرمپ نے کولمبیا کے صدر پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ منشیات کی بڑے پیمانے پر پیداوار کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی منشیات کولمبیا میں اب تک کا سب سے بڑا کاروبار بن چکا ہے اور صدر پیٹرو اس کی روک تھام کے لیے کچھ نہیں کرسکے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ کولمبیا میں...
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کی گئی پوسٹ میں کولمبین صدر گستاؤپیٹرو پر منشیات فروش ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ سے بڑے پیمانے پر ادائیگیوں اور سبسڈی کے باوجود منشیات کی پیداوار جاری رہنے دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کولمبیا کو دیجانے والی امداد روکنے کے اعلان اور صدر گستاؤ پیٹرو کو منشیات فروش قرار دینے پر کولمبیا نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ کولمبین صدر گستاؤپیٹرو نے ردعمل دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ پر لابیوں اور مشیروں کے ذریعے گمراہ ہونے اور کولمبیا کی خود مختاری کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی...
لاہور: معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر ملائیشیا کو گوشت کی برآمدات میں رکاوٹوں کے حوالے سے کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
دوحہ (قطر) — پاکستان پیڈل ٹیم نے اپنی پہلی ہی ایشیا کپ مہم میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئےمین راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ یہ قومی ٹیم کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے کیونکہ نہ صرف یہ ان کا ایشیا کپ میں پہلا سفر ہے، بلکہ بیشتر کھلاڑی بھی پہلی بار کسی بین الاقوامی ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری **ایشیا پیڈل کپ** کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان نے پہلے چین اور پھر تھائی لینڈ کو شکست دے کر کامیابی کے ساتھ اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کی۔ تھائی لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کی جوڑیوں نے زبردست کھیل پیش کیا۔ پہلے سیٹ میںمحمد سالار اورعبداللہ عدنان نے تھائی جوڑی کو6-2 اور 6-3 سے...
ناجائز تعلق کی وجہ سے ہونے والے جھگڑے نے 2 جانیں لیں۔شوہر کے سامنے اسکی حاملہ بیوی کو بےدردی سے قتل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ دہلی کے علاقے رام نگر میں پیش آیا جہاں حاملہ عورت کا قاتل اسکے شوہر کے جوابی حملے میں مارا گیا، 22 سالہ خاتون کو اس کے آشنا نے چھری کے وار سے قتل کیا اس دوران اسکے شوہر نے مزاحمت کی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت شالنی کے نام سےجبکہ قاتل حملہ آور آشُو عرف شیلندرکے نام سے ہوئی جوایک جرائم پیشہ شخص تھا جس کا شالنی سے تعلق تھا۔ پولیس نے بتایا کہ قتل ہونے والی شالنی 2 بچیوں کی ماں تھی، اسکا شوہر آکاش ایک رکشہ ڈرائیور...
لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہو گیا ہے، جہاں فضائی معیار کے لحاظ سے شہر کو دوسرے نمبر پر قرار دیا گیا ہے۔ عالمی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق، ہفتے کی شام ساڑھے سات بجے لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 189 ریکارڈ کیا گیا جو کہ انتہائی غیر صحت بخش درجہ بندی میں آتا ہے۔ اس موقع پر بھارتی دارالحکومت دہلی معمولی برتری کے ساتھ 212 درجے پر پہلے نمبر پر تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب: اسموگ کے خاتمے کے لیے سول ڈیفنس رضاکاروں کی بڑی تعداد میں رجسٹریشن ایئر کوالٹی انڈیکس فضا میں موجود مختلف آلودگیوں جیسے باریک ذرات (PM2.5)، بڑے ذرات (PM10)، نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ (NO₂) اور اوزون (O₃) کی مقدار کو...
پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے حالیہ بیانات پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے انہیں افسوسناک اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کی الزام تراشی دراصل حکومت کی معاشی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی آن بان شان سمجھے جانے والے علی امین گنڈاپور کی مقبولیت میں کمی کیوں آئی؟ تحریک انصاف کے مطابق، عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت ترقی کے راستے پر گامزن تھی۔ برآمدات میں اضافہ، صنعتوں کا استحکام، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، کسان اور مزدور طبقے کی خوشحالی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ اُس دور کی نمایاں خصوصیات تھیں۔ تعمیرات،...
حکومت سے اتحاد کے خاتمے کا مطالبہ ، پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی، مرکزی مجلس عاملہ نے حکومت کے ساتھ اتحاد پر تفصیلی غور کیا۔ذرائع کےمطابق اجلاس میں حکومت سے اتحاد کے خاتمے کا مطالبہ سامنے آ یا۔ پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عامہ نے آصف زرداری کی درخواست پر مطالبات پورے کرنے کیلئے حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دینے کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق سی ای سی اراکین وفاق، پنجاب حکومت،ن لیگ کے رویئے پر کھل کر برسے ، اجلاس میں خیبرپختونخوا اور پنجاب کے اراکین نے جذباتی گفتگو کی اور کہا کہ پارٹی قیادت حکم دے وفاق، پنجاب میں ن لیگ کو تگنی کا ناچ نچا دیں، ن لیگ بار بار کی سیاسی ٹھوکروں کے...
سردار ایاز صادق کی پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ’’ ایچ ایس ون‘‘ کی خلا میں کامیاب روانگی پر قوم کو مبارکباد
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ’’ ایچ ایس ون‘‘ کی خلا میں کامیاب روانگی پر قوم کو دلی مبارکباد دے دی۔ اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان جدید سائنسی تحقیق اور خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔یہ عظیم کامیابی پاکستان کی سائنسی، تحقیقی اور تکنیکی استعداد کی شاندار عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ علم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے،سپارکو کے سائنس دانوں، انجینئرز اور تکنیکی عملے کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا...
محکمہ صحت نے غیر قانونی بلڈ بینکوں، اتائی ڈاکٹروں اور اسکریننگ کے بغیر مریضوں کے خون عطیہ کرنے کے رجحان کو مرض پھیلنے کی بڑی وجہ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے شہر نواب شاہ میں بچوں میں ایچ آئی وی کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے جولائی سے اب تک ایچ آئی وی کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت نے غیر قانونی بلڈ بینکوں، اتائی ڈاکٹروں اور اسکریننگ کے بغیر مریضوں کے خون عطیہ کرنے کے رجحان کو مرض پھیلنے کی بڑی وجہ قرار دیا ہے۔ صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے معاملہ کا نوٹس لینے کے بعد اتائی ڈاکٹروں کی گرفتاری اور غیر...
شمولیتی تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) لائرز فورم سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری امجد علی ایڈووکیٹ اور یونین کمیٹی 6 کے چیئرمین و نائب صدر مسلم لیگ (ن) سندھ یعقوب کالرو نے پارٹی پرچم اور مفلر پہنا کر نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کو خوش آمدید کہا۔ اسلام ٹائمز۔ یونین کمیٹی نمبر6 عوامی کالونی شاہ فیصل ٹاؤن کے وارڈ4 سے پیپلز پارٹی کے جنرل کونسلر افتخار علی اور وارڈ 2 سے جماعت اسلامی کی جنرل کونسلر کشور میمن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔ دونوں رہنماؤں نے قائد نواز شریف اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ شمولیتی تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) لائرز فورم سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری امجد...
کراچی میں اردو ادب کی فضا اُس وقت خوشبو سے مہک اٹھی جب بزمِ رابطہ کے زیر اہتمام اردو کے معتبر اور محبوب شاعر سلیم کوثر کے اعزاز میں سال کی سب سے بڑی اور یادگار ادبی تقریب ’’اعترافِ کمالِ سلیم کوثر‘‘کے عنوان سے منعقد کی گئی۔ تقریب میں اردو کے بڑے ناموں نے شرکت کی جن میں زہرہ نگاہ، ظفر اقبال، انور مسعود، سحر انصاری، ڈاکٹر پیرزادہ قاسم، صابر ظفر اور خود سلیم کوثر شامل تھے۔ اس موقع پر سرحد پار سے بھی اردو کے ممتاز شعرا — منظر بھوپالی، طاہر فراز، فراست رضوی اور جاوید صبا — کراچی پہنچے اور اپنے دل کی گہرائیوں سے سلیم کوثر کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ پندرہ برس بعد سلیم کوثر کو...
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 12 سال سے تبدیلی کے نام پر حکومت قائم ہے، مگر عملی طور پر یہاں کوئی مثبت تبدیلی نظر نہیں آتی، تبدیلی سرکار نے صوبے کو بہتری کے بجائے تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ لوئر دیر میں ’بنو قابل پروگرام‘ میں شریک طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی خوش آئند پیش رفت ہے، تاہم خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے اور کوئی بھی اس کی ذمہ داری لینے کے لیے تیار نظر نہیں آتا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کبھی آپ کا خیرخواہ نہیں ہو سکتا، حافظ نعیم...
ایک بیان میں کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ جدید خلائی تحقیق میں پاکستان کی شمولیت قابلِ فخر اور خوش آئند پیشرفت ہے، جو آنے والے وقت میں ماحولیاتی تحفظ، زراعت، اور قدرتی وسائل کے بہتر استعمال میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (HS-1) کی کامیاب لانچ پر پوری قوم، سپارکو ٹیم اور پاکستانی سائنسدانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپارکو کی یہ عظیم کامیابی پاکستان کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ہے، جو ملک کی سائنسی ترقی اور خود انحصاری کی سمت ایک بڑا قدم ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ یہ سیٹلائٹ لانچ قومی سائنسدانوں اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور میں اسموگ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔ اسموگ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق شہر اس وقت مشرقی ہواؤں کے دباؤ میں ہے، جس کے باعث آج ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کا اوسط لیول 195 سے 210 کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کم درجہ حرارت کی وجہ سے فضاء میں آلودہ ذرات زیادہ دیر تک معلق رہتے ہیں، جس سے سانس کی بیماریوں اور دیگر صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔انتظامیہ نے زیادہ آلودگی سے متاثرہ علاقوں میں اسموگ کی شدت کم کرنے کے لیے اینٹی اسموگ گنز کے استعمال کا فیصلہ...
سرینگر میں صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے میڈیکل طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ریزرویشن پالیسیوں میں شفافیت اور کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی رپورٹ کو بروقت جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں میڈیکل انٹرنیز کو جو ہسپتالوں میں کام کا سب سے زیادہ بوجھ برداشت کرتے ہیں اور ہنگامی حالات کو سنبھالتے ہیں، یومیہ معاوضہ 410روپے دیا جا رہا ہے جو ہسپتال کی کینٹین میں ایک وقت کا کھانا پورا کرنے کے لیے بھی ناکافی ہے۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ علاقے میں انٹرن ڈاکٹروں اور نرسوں کو کئی ناانصافیوں کا سامنا ہے جن میں وظیفے کی عدم ادائیگی، کام کی جگہوں پر تشدد، طویل شفٹوں اور کم...
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو شکست دے کرکانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔ ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں برطانیہ نے تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ برطانیہ نے پہلے کوارٹر میں دو گول کرکے برتری حاصل کرلی تھی۔ پاکستان نے دوسرے کوارٹر میں کپتان حنان شاہد اور چوتھے اور آخری کوارٹر میں سفیان خان کے گول کے ذریعے مقابلہ برابر کردیا تھا۔ مگر کھیل کے اختتام سے چار منٹ قبل برطانیہ کے ہنری مراکھم نے خوبصورت گول کرکے مقابلہ 2-3 کردیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔ برطانوی ٹیم نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں چوتھی پوزیشن پر رہی۔
کراچی: دنیا کے معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے بولی وڈ کے تین بڑے ستاروں شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کو یکجا کردیا۔ یہ تصویر سعودی عرب کے شہر ریاض میں جاری "جوائے فورم 2025" کے دوران لی گئی جسے مسٹر بیسٹ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "ہے انڈیا، کیا ہم سب کچھ ساتھ میں کریں؟"۔ ان کے اس ایک جملے نے مداحوں کے درمیان چہ مگوئیاں شروع کر دیں کہ شاید وہ جلد ہی تینوں خانز کے ساتھ کسی بڑے پروجیکٹ یا ویڈیو میں نظر آئیں گے۔ تصویر میں شاہ رخ خان اور سلمان خان سوٹ میں انتہائی دلکش لگ رہے ہیں، جبکہ عامر خان نے سیاہ کُرتا اور سفید پاجامہ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے اپنا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ HS-1 کامیابی کے ساتھ چین سے خلا میں روانہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپارکو نے HS-1 کے کامیاب لانچ کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد پاکستان خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہوگیا ہے۔ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ زمین، سبزے، پانی شہری علاقوں کا تفصیلی تجزیہ کرے گا۔ جدید سیٹلائٹ سینکڑوں نوری بینڈز میں درست تصاویر حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ سے زرعی منصوبہ بندی اور ماحولیاتی نگرانی میں انقلاب کی توقع ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ طے پاگیا: خواجہ آصف چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان کا قوم کو مبارکباد کا پیغام دیتے...
اسلام آباد (نیٹ نیوز) سپارکو کی جانب سے آج اتوار کو پاکستان کے پہلے ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ "HS-1" خلا میں بھیجنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ سیٹلائٹ چین سے خلا میں روانہ کیا جائے گا۔ پاکستانی سائنس دانوں اور انجینئرز کی موجودگی میں لانچ کی تیاریاں کی گئیں، یہ ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ سیلابوں، لینڈ سلائیڈز اور دیگر قدرتی آفات کی پیشگوئی میں مدد دے گا۔ سیٹلائٹ ماحولیاتی تبدیلیوں اور ارضیاتی خطرات کی بروقت نگرانی میں معاون ثابت ہو گا۔ HS-1 سیٹلائٹ انفراسٹرکچر میپنگ اور شہری منصوبہ بندی کے لیے نئی راہیں کھولے گا۔ پاکستان کا یہ مشن قومی خلائی پالیسی اور وژن 2047ء کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ سال 2025ء میں خلا میں بھیجا جانے والا یہ...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کیخلاف 74 میں سے 70 شکایات مسترد، 3 مزید کارروائی کیلئے منظور جبکہ ایک پر کارروائی مؤخر کر دی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں سپریم جوڈیشل کونسل نے ججوں کے ضابطہ اخلاق میں اکثریت رائے سے ترامیم کی منظوری دے دی۔جوڈیشل کونسل کے دو الگ الگ اجلاس ہوئے اور پہلے اجلاس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر شریک ہوئے۔ لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر شریک ہوئے۔ اعلامیے کے مطابق دوسرے اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگرکی جگہ پشاور ہائیکورٹ...
پاکستان نے اپنا پہلا ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ ایچ ایس-1 (1HS-) کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کردیا ہے، جو اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔ اسپارکو نے اس تاریخی لانچ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ جدید سیٹلائٹ درجنوں مختلف لائٹ بینڈز میں انتہائی تفصیلی تصاویر حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سے پاکستان میں ماحولیاتی نگرانی، زرعی منصوبہ بندی اور شہری ترقی کی حکمتِ عملیوں میں انقلاب متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں فعال اسپارکو کے چیئرمین محمد یوسف خان نے قوم کو اس سنگِ میل کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے خلائی سفر میں ایک عظیم...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیائی ممالک کے دورے کے دوران ممکنہ طور پر شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن سے بھی ایک اہم ملاقات کریں گے۔ عالمی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اس دورے کی تیاری کو حتمی شکل دے رہی ہے تاہم اب تک ٹائم فریم واضح نہیں کیا گیا۔ اگر اس ملاقات کو عملی شکل دی جاتی ہے تو یہ 2019 کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلا براہِ راست رابطہ ہوگا۔ جس کے دوران صدر ٹرمپ نے جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان برسوں سے جاری تنازع اور تلخیوں کے خاتمے کے لیے غیرمعمولی اقدامات اُٹھائے تھے۔ سی این این کا دعویٰ ہے کہ چند ماہ قبل صدر ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کو بھیجے گئے...
کراچی کیلئے کام کیا جائے تو خوش ہوں گے، ترقیاتی کام اٹھارویں ترمیم کے مطابق ہوں، شہداء کی یادگار پر حاضری ہمسائے ملک سے ہمارے تعلقات بہتر نہیں ہیں، کچھ معاملات کو شفاف طریقے سے حل نہیں کیا جاتا ،میڈیا سے گفتگو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں پر سندھ حکومت کے تحفظات سے وفاق کو آگاہ کیا ہے، ہم خوش ہوں گے جب کراچی کے لیے کام کیا جائے، کراچی کے ترقیاتی منصوبے پر وفاق سے بات ہوئی ہے۔جو بھی ترقیاتی کام ہوں وہ اٹھارویں ترمیم کے مطابق ہوں۔یہ بدقسمتی ہے کہ کچھ معاملات کو شفاف طریقے سے حل نہیں کیا جاتا ہے۔ ہمسائے ملک سے ہمارے تعلقات بہتر نہیں ہیں۔وہ...
خانیوال: امریکی ریاست ورجینیا کی عدالت نے خانیوال کے علاقے عبد الحکیم کے رہائشی پہلوان جو ایک ایرانی شہری کی کشتی پر ملازم ہے، کو یمنی حوثی باغیوں کو اسلحہ سپلائی کرنے کے جرم میں 40سال قید کی سزا سنا دی اورانکے وکیل کی رحم کی اپیل مسترد کردی۔ پہلوان کو11جنوری کو امریکی بحریہ نے بحرے عرب میں ایک خصوصی آپریشن کے دوران گرفتار کیا۔ آپریشن میں امریکی نیوی کے دو اہلکار سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے پاکستانی شہری پر الزام تھا کہ وہ ایرانی ساختہ مہلک ہتھیار جن میں بیلسٹک میزائل اینٹی کروز میزائل کے پرزے اور وارہیڈ شامل تھے یمنی حوثیوں کو سپلائی کرتا تھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹر نگ ڈ یسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیائی ممالک کے دورے کے دوران ممکنہ طور پر شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اْن سے بھی ایک اہم ملاقات کریں گے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اس دورے کی تیاری کو حتمی شکل دے رہی ہے تاہم اب تک ٹائم فریم واضح نہیں کیا گیا۔اگر اس ملاقات کو عملی شکل دی جاتی ہے تو یہ 2019 کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلا براہِ راست رابطہ ہوگا۔جس کے دوران صدر ٹرمپ نے جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان برسوں سے جاری تنازع اور تلخیوں کے خاتمے کے لیے غیرمعمولی اقدامات اْٹھائے تھے۔سی این این کا دعویٰ ہے کہ چند ماہ قبل صدر...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (ICC) کے جانب دارانہ اور بے بنیاد مؤقف کو سختی سے مسترد کر دیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ تین "افغان کرکٹرز" ایک "فضائی حملے" میں ہلاک ہوئے۔ پاکستانی حکومت نے اسے "سیاسی طور پر متاثرہ، قبل از وقت اور غیر مصدقہ دعویٰ" قرار دیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ترجمانِ وزارتِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان خود سرحد پار دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہے،ہم ایسے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی سی سی نے اس حوالے سے کوئی آزاد یا قابلِ اعتبار ثبوت فراہم نہیں کیا، اس لیے اس بیان...