2025-12-12@19:57:29 GMT
تلاش کی گنتی: 7537
«کو دنیا کے»:
(نئی خبر)
کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں گھر میں فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے میاں محمد ارشد اور اس کی بیوی صائمہ بی بی کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں نے پسند کی شادی کی تھی جبکہ خاتون کی دوسری شادی تھی، خاتون کے سابقہ شوہر نے ساتھی کے ساتھ مل کر فائرنگ کی۔ پویس جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔
بھارتی حکومت نے سائبر سیکیورٹی کے نئے اور سخت ضابطے جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مستقبل میں واٹس ایپ کو بغیر فعال سم کارڈ کے استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ سائبر سیکیورٹی رولز 2025 کے تحت جاری کردہ نئے قوانین کے مطابق واٹس ایپ سمیت تمام میسیجنگ ایپس کو اپنے پلیٹ فارم کو ہر وقت ایک فعال سم کارڈ سے منسلک رکھنا ہوگا۔ اگر صارف کے فون میں موجود سم کارڈ غیر فعال ہو جائے، نکال دی جائے یا تبدیل ہو جائے تو واٹس ایپ فوراً بند ہو جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: واٹس ایپ یوزر کے لیے بڑی آسانی، اب بغیر نمبر سیو کیے بھی میسج کرنا ممکن، مگر کیسے؟ حکومت نے واٹس ایپ، ٹیلیگرام، سگنل اور...
بنگلہ دیش میں 16 سال قبل ہونے والی پُرتشدد بغاوت کی تحقیقات کے لیے قائم کمیشن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ درجنوں سینیئر فوجی افسروں سمیت قتل عام کو حکم سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ نے دیا تھا۔ 2009 میں ڈھاکا سے شروع ہونے والی اور ملک بھر میں پھیل جانے والی 2 روزہ بغاوت کے دوران بارڈر گارڈز بنگلہ دیش کے مشتعل اہلکاروں نے 74 افراد کو ہلاک کیا تھا، جن میں کئی اعلیٰ فوجی افسران بھی شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیں: یہ واقعہ حسینہ کے دوبارہ برسرِ اقتدار آنے کے چند ہی ہفتوں بعد پیش آیا، جس سے ان کی حکومت شدید عدم استحکام کا شکار ہوئی۔ Sheikh Hasina Ordered 2009 Bangladesh Mass Killings: Commissionhttps://t.co/jVLKlfKSh9...
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناندیڑ سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے اپنے عاشق کی لاش سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی جس کا نام انچل ہے اور اس کا مقتول عاشق سکشم تھا، دونوں گزشتہ تین سال سے ریلیشن میں تھےاور شادی کرنا چاہتے تھے لیکن انچل کے گھر والے اس رشتے کے خلاف تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق محبت کرنے والے اس جوڑے کی زندگی اس وقت المناک موڑ پر پہنچی جب لڑکی کے گھر والوں نے رشتے کی مخالفت میں لڑکی کے عاشق کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ عاشق قتل کیے جانے کے بعد انچل نامی لڑکی اپنے مقتول عاشق کے گھر پہنچی اور آخری رسومات...
پشاور: باجوڑ میں سالارزئی قوم کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس نے حکومت کے سامنے آٹھ مطالبات رکھ دئیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گرینڈ جرگے میں کہا گیا ہے کہ سالارزئی قوم نے ہمیشہ ریاست کا ساتھ دیا لہذا سالارزئی قوم کو ٹارگٹ نہ کیا جائے، ایم پی اے انور زیب خان پر ڈرون حملہ پورے سالار زئی قوم پر حملہ ہے، ڈرون حملے کی جوڈیشل انکوائری کی جائے۔ جرگے کا کہنا تھا کہ باجوڑ قومی مشران جو ریاست کے وفادار ہیں ان کو وفاداری کی سزا نہ دی جائے، سالارزئی قوم سے لیا گیا اسلحہ واپس کیا جائے، جو دہشت گرد قوم نے پکڑے تھے اور ریاستی اداروں کے حوالے کیے تھے ان سے کی گئی تحقیقات سے قوم کو آگاہ کیا...
انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی پہلے دن سے مطالبہ کررہی ہے کہ اسطرح کے کام کے دباؤ سے گریز کیا جائے، کیونکہ یہ بہت ذمہ دار، پیچیدہ اور حساس کام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور الیکشن کمیشن پر ملی بھگت کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حکومت ووٹر لسٹ کی ایس آئی آر (اسپیشل انٹینسیو ریویژن) کے بہانے ووٹ کا حق چھیننے کی کوشش کر رہی ہے۔ اکھلیش یادو نے یہ بیان ایس آئی آر مہم کے دوران ڈیوٹی کے دوران برین ہیمرج سے ہلاک ہونے والے بی ایل او افسر کے خاندان کو 2 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کے بعد ایس پی...
سہیل آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی چئیرمین عمران خان کو 4 نومبر سے اب تک آئسولیشن میں رکھا گیا ہے، ان کی بہنوں کو ملاقات کے لیے چھوڑا جا رہا ہے نہ وکلا اور ڈاکٹر مل رہے ہیں اور نہ ہی مجھے ملنے دیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے این ایف سی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے جس کے حوالے سے وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ اجلاس میں صوبے کا مقدمہ پیش کریں گے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی اور صوبائی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ...
جمعیت علماء ہند کے سربراہ نے کہا تھا کہ بابری مسجد، تین طلاق اور دیگر فیصلوں کے بعد یہ تاثر گہرا ہوا ہے کہ عدلیہ حکومتی دباؤ میں کام کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء ہند (جے یو ایچ) کے سربراہ مولانا محمود مدنی کے اس بیان پر سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ملک کی عدالتیں حکومتی دباؤ میں کام کر رہی ہیں۔ بی جے پی کے قومی ترجمان سمبت پاترا نے سپریم کورٹ آف انڈیا سے اپیل کی کہ وہ اس بیان کا از خود نوٹس لے۔ بھونیشور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سمبت پاترا نے کہا کہ ایک عام شہری کی حیثیت سے میں سپریم کورٹ سے گزارش کرتا ہوں...
ہمایوں اختر—فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے فیصل آباد کے حلقہ این اے 97 کا دورہ کیا۔ان کا اس موقع پر کہنا ہے کہ حلقے میں انڈسٹریل زون کے قیام کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ انھوں نے کہا انڈسٹریل زون کے قیام کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوئے، عوامی خدمت کیلیے کسی عہدے کی ضرورت نہیں۔ اسکے لیے نیک نیتی اور عزم ہونا چاہیئے۔ ہمایوں اختر خان نے کہا علاقے کی حالت زار بدلنے کیلیے میری کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، کسانوں کے لیے تسلسل کے ساتھ آواز بلند کرتا رہا ہوں۔
سٹی 42 : پاکستان افریقہ اکنامک کونسل (PAEC) نے محمد مرتضیٰ نور کو اسلام آباد ریجن کے لیے جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا ۔ یہ اعلان پی اے ای سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے کیا گیاہے جنہوں نے بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے ان کی خدمات، قیادت اور مستقل کاوشوں کو سراہاہے۔ محمد مرتضیٰ نور اپنے نئے منصب میں ادارے کے انتظامی امور، ممبرشپ ڈویلپمنٹ،ایونٹ کوآرڈینیشن اور اسٹریٹیجک رابطہ کاری کی نگرانی کریں گے، پی اے ای سی کی قیادت نے ان پر اظہارِ اعتماد کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی فعال قیادت کونسل کی رسائی میں مزید اضافہ کرے گی اور پاکستان اور افریقہ کے درمیان اقتصادی و ادارہ جاتی...
کے پی میں گورنر راج کے نفاذ پر غور،قیادت کون کرے گا؟مشاورت جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے پر غور شروع کردیا گیا، گورنر راج کے لیے فیصل کریم کنڈی کو رکھنے یا ان کی جگہ نیا گورنر لانے کی تجویز زیر غور ہے، متوقع نئے گورنر کے لیے تین سابق فوجی افسران اور تین سیاسی شخصیات کے نام سامنے آگئے۔ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا کے لیے 6 ناموں پر غور کیا جارہا ہے جس میں تین سیاسی شخصیات اور تین سابق فوجی افسران شامل ہیں۔ سیاسی شخصیات میں امیر حیدر خان ہوتی، آفتاب شیر پا اور پرویز خٹک کے نام زیر غور ہیں۔گورنر کے عہدے کیلئے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) نومبرمیں المناک واقعہ کے بعد راولپنڈی اوراسلام آباد میں سیکیورٹی ایک بڑا چیلنج بنی رہی۔ چیئرمین پی سی بی اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیرملکی ٹیموں کے دورے کے دوران مثالی انتظامات پرسکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کیا۔ چیئرمین پی سی بی اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا نومبرمیں ایک المناک واقعہ کے بعد راولپنڈی اور اسلام آبادکی سیکیورٹی ایک بڑا چیلنج بنی رہی، راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس رینجرز اورپاک فوج نے شاندار کام کیا۔ انہوں نےمزید لکھا کہ ہزاروں جوان اورافسران روانہ ڈیوٹی پرتعینات رہےتاکہ پاکستان کانام اونچا رہے اور ہمارے مہمان ممالک مکمل طورپرمحفوظ محسوس کریں۔شکریہ ٹیم پاکستان،جنوبی افریقہ زمبابوے اور سری...
سٹی 42 : وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں نومبر کے دوران سکیورٹی بڑا چیلنج رہی، سانحے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے شاندار کام کیا۔ محسن نقوی نے راولپنڈی پولیس، اسلام آباد پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں نے ہر روز ڈیوٹی دے کر مہمان ٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم کیا۔ محسن نقوی نے پاکستان کا نام بلند رکھنے پر سکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا اور جنوبی افریقہ، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیموں اور بورڈز کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا، انہوں نے کہا کہ مہمان ممالک نے پاکستان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...
فائل فوٹو الیکشن کمیشن نے ہری پور این اے 18 ضمنی انتخابات کو متنازع بنانے کے الزامات بے بنیاد قرار دے دیے۔ الیکشن کمیشن نے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ بعض عناصر ہری پور این اے 18 کے ضمنی انتخابات کو متنازع بنانے کے لیے بلاجواز الزامات لگا رہے ہیں، ان دعوؤں میں ڈی آر اوز اور آر اوز کی تعیناتی کو سازش قرار دینا بھی شامل ہے، جو حقائق کے سراسر منافی ہے۔الیکشن کمیشن کے ترجمان نے وضاحت کی کہ جنرل الیکشن میں عملے کی کمی کے باعث ڈی آر اوز اور آر اوز کی تعیناتی ممکن نہیں ہوتی، تاہم ضمنی انتخابات میں ضرورت کے تحت ایسا کیا جاتا ہے، ہری پور این اے 18 کے ضمنی انتخاب میں...
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ لاہور ڈیولپمنٹ پلان کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ لاہور کے کسی علاقے میں اب ٹوٹی گلی یا بکھرا محلہ نہیں دکھے گا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور شہر کی 6,284 گلیوں کی مکمل اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ آئندہ سال 30 جون تک لاہور میونسپل کارپوریشن کی 5,798 اور واسا کی 486 گلیوں کو جدید اور قابل فخر بنایا جائے گا۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور ڈیولپمنٹ فیز ٹو سے متعلق اجلاس ہوا جس میں تفصیلی بریفنگ ضروری ہدایات دی گئیں۔ لاہور کا ہر محلہ روشن اور آباد بنانے کے لیے مرحلہ وار ماہانہ ورک پلان پیش کیا گیا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ لاہور کی...
پاکستان کے دفترِ خارجہ (ایف او) نے اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک کے 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ جمعے کو جنیوا میں جاری کیے گئے اپنے بیان میں انسانی حقوق کے سربراہ نے کہا تھا کہ حالیہ آئینی ترمیم، جس طرح گزشتہ سال کی 26ویں ترمیم کی گئی تھی، وکلا برادری اور وسیع تر سول سوسائٹی سے مشاورت اور بحث کے بغیر منظور کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلد بازی میں منظور شدہ ترمیمیں عدلیہ کی آزادی کو نقصان پہنچاتی ہیں اور فوجی احتساب کے حوالے سے تشویش پیدا کرتی ہیں، پاکستان اس بے بنیاد بیان کو مسترد کرتا ہے۔...
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے بےبنیاد بیان کو مسترد کر دیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ کی منظور کردہ 27ویں آئینی ترمیم پر اقوام متحدہ کی بےجا تشویش ناقابل فہم ہے، آئینی ترامیم عوام کے منتخب نمائندوں کا مکمل اختیار ہے، جمہوری طریقہ کار کا احترام ہونا چاہیے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان انسانی حقوق، انسانی وقار، بنیادی آزادیوں، قانون کی حکمرانی کے تحفظ کے عزم پر قائم ہے، افسوس ہے پاکستان کا مؤقف اور زمینی حقائق اقوام متحدہ کے بیان میں شامل نہیں کیے گئے۔ ترجمان نے کہا کہ ہائی کمشنر خودمختار فیصلوں کا احترام کریں اور سیاسی تعصب...
وزیراعظم شہباز شریف کا سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کو خط، صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کی خراب صحت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں پر مبنی ایک خط ارسال کیا ہے۔ 80 سالہ خالدہ ضیا کافی عرصے سے متعدد سنگین بیماریوں میں مبتلا ہیں، جن میں دل کے امراض، ذیابیطس، گٹھیا، جگر کی خرابی (لِور سیروسِس) اور گردوں کے مسائل شامل ہیں۔ گزشتہ اتوار انہیں سانس لینے میں شدید دشواری کے بعد فوری طور پر ڈھاکا کے ایور کیئر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ مقامی اور غیر ملکی ماہرین کی زیر نگرانی کورونری کیئر یونٹ میں زیر علاج ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: خالدہ ضیا...
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) سریاب کے علاقے میں ریلوے ٹریک تباہ کر دیا گیا۔ ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے بعد پولیس بم ڈسپوزل سکواڈ کی نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اس سے قبل، کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے رپورٹ ہوئے جس میں پولیس چوکی اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ پہلا بم دھماکا قمبرانی روڈ کے نزدیک اس وقت ہوا جب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا۔ دوسرا دھماکا، جو ایک دیسی...
بھٹوز کے ویژن اور قربانیوں نے جمہوریت کی بنیاد مضبوط کی،صدر مملکت کاپارٹی کے یومِ تاسیس پر شہیدوں کوخراجِ عقیدت
سٹی42: صدرمملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مینٹور آصف علی زرداری نے کہا ہے پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ہم اپنے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، جن کے ویژن،عزم، ہمت اور قربانیوں نے پاکستان کی جمہوری بنیادوں کو مضبوط کیا اور کئی نسلوں پر اثر انداز ہوئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے اٹھاون ویں یومِ تاسیس پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کاکہناتھا کہ اپنی پوری تاریخ میں پاکستان پیپلز پارٹی نے دور کے مرکزی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیشہ جدوجہد کی۔ جب پاکستان پر آمریت کا سایہ تھا، پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی مزاحمت کرنے والی پارٹی کے طور پر...
بی این پی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا کے بیرون ملک علاج کے حوالے سے فیصلہ میڈیکل بورڈ کی حتمی سفارش پر کیا جائے گا، انہیں بیرون ملک منتقل کرنے کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خالدہ ضیا کی صحت انتہائی تشویشناک، بی این پی کی قوم سے دعا کی اپیل خالدہ ضیا کے ذاتی معالج اور بی این پی کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر اے زیڈ ایم زاہد حسین نے ہفتے کی شب ایورکیئر اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ملکی اور غیر ملکی ماہرین مل کر خالدہ ضیال کا علاج کر رہے ہیں اور جیسے ہی میڈیکل بورڈ بیرون ملک علاج کی تجویز دے گا، اس بارے میں میڈیا کو آگاہ کر دیا...
پریس کانفرنس کے دوران سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ آج بھی تمام جماعتیں آئین پر متفق ہیں جو پیپلز پارٹی نے دیا، اس ملک کو ایٹم بم اور میزائیل بھی پیپلز پارٹی نے دیئے، صوبائی خودمختاری بھی پیپلز پارٹی نے دی، ہماری قیادت نے قربانی دے کر مثال قائم کی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی و قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 58 سال قبل پیپلز پارٹی کی جب بنیاد رکھی تھی اس وقت پاکستان کی سیاست جاگیرداروں اور وڈیروں کے ڈرائینگ روم تک محدود تھی اور پیپلز پارٹی کے قیام کے بعد سے آج تک ملکی سیاست عام عوام،...
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ کراچی کو منصوبہ بندی کے تحت الطاف نامی شخص کے حوالے کیا گیا، کراچی میں ہیروئن کلچر، بھتہ کلچر اور بوری بند لاش کلچر آیا لیکن اب کراچی کا کچرہ اٹھایا جا رہا ہے اور پانی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کو منصوبہ بندی کے تحت الطاف نامی شخص کے حوالے کیا گیا اور لندن والے بانی نے کراچی کو اسلحہ، بوری بند لاشوں اور بھتے کی پرچیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کی اقتدار میں آنے...
سٹی42: پاکستان کو خیبر پختونخوا میں انتہائی پیچیدہ اور سنگین صورتحال کا سامنا ہے، اس سنگین صورتحال پر آج پاک آرمی کے ترجمان نے مزید کھل کر بتایا ہے۔ پاک آرمی کے ترجمان نے تصدیق کی کہ پاک افغان سرحدی علاقوں میں پولیٹیکل ٹیررکرائم گٹھ جوڑ ہے، خیبر اور تیراہ میں کوئی انتظامیہ نہیں ہے۔ پاک آرمی کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ بارڈر منیجمنٹ پر سکیورٹی اداروں کے حوالے سے گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ پنجاب اور سندھ کے برعکس خیبر پختونخوا میں بارڈر کے دونوں طرف منقسم گاؤں ہیں۔ ایسی صورتِ حال میں آمد و رفت کو کنٹرول کرنا ایک چیلنج ہے۔ طیاروں کے سافٹ ویئر میں سنگین خرابی، عالمی پروازیں معطل ...
جنوبی کوریا میں سام سنگ کے چیئرمین کے بیٹے لی جی ہو نے امریکی شہریت چھوڑ کر اپنے ملک کی بحریہ میں سیکنڈ لیفٹیننٹ کے طور پر کمیشن حاصل کیا ہے۔ اس فیصلے کے لیے انہوں نے اپنی امریکی شہریت ترک کی کیونکہ دہری شہریت رکھنے والوں کو فوج میں خدمات انجام دینے کی اجازت نہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لی جی ہو نے 11 ہفتوں کی تربیت مکمل کی، جس کے بعد کمیشن کی باقاعدہ تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں سام سنگ کے چیئرمین اور ان کی مطلقہ شریک ہوئے، جو 2009 میں طلاق کے بعد پہلی بار کسی تقریب میں ایک ساتھ نظر آئے۔ کمیشن حاصل کرنے کے بعد لی جی ہو کو 4 روزہ...
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت کے نظام چلانے کے انداز نے ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے اس کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں ضمنی انتخابات اور حکومتی اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ اس وقت ملک میں آئین، قانون اور عدلیہ کی وقعت تقریباً ختم ہو چکی ہے، اور ضمنی انتخابات میں جو کچھ ہوا، وہ سب کے سامنے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت جس طرح نظام چلا رہی ہے، آئی ایم ایف نے بیچ چوراہے بھانڈا پھوڑ دیا...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کو منصوبہ بندی کے تحت الطاف حسین کے حوالے کیا گیا اور لندن میں مقیم بانی نے شہر کو اسلحہ، بوری بند لاشوں اور بھتے کی پرچیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ کچھ لوگوں کے اقتدار میں آنے کے انداز اور سوچ مختلف ہوتے ہیں، اور بلاول بھٹو زرداری جب بھی وزیر اعظم بنیں گے تو عوامی طاقت سے اپنی حکومت قائم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل پیپلز پارٹی کے قیام کو 55 سال مکمل ہو رہے ہیں، اس موقع پر ملک بھر میں 100 سے زائد مقامات پر اجتماعات ہو رہے ہیں جبکہ...
بیٹے کے کمیشن حاصل کرنے کی تقریب میں سام سنگ کے چیئرمین اور ان کی مطلقہ نے بھی شرکت کی تھی۔ 2009 میں طلاق کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب جوڑے نے کسی تقریب میں ایک ساتھ شرکت کی ہو۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لی جی ہو نے 11 ہفتوں کی تربیت مکمل کرنے کے بعد جنوبی کوریا کی بحریہ میں سیکنڈ لیفٹیننٹ کے طور پر کمیشن حاصل کیا۔ کمیشن کے بعد انہیں 4 روزہ رخصت ملی ہھر وہ 2 دسمبر کو نیول ایجوکیشن کمانڈ واپس جا کر تین ہفتے کی بنیادی افسرانہ تربیت لیں گے۔ افسرانہ تربیت کے بعد چیئرمین سام سنگ کے بیٹے لی جی ہو کو بحری جہاز پر مترجم افسر کی حیثیت سے تعینات کیا جائے گا۔ مجموعی مدتِ...
کراچی کومنصوبے کے تحت الطاف حسین کےحوالےکیاگیا، پھر ہیروئن، بھتہ، بوری بندلاشوں کادورآیا، شرجیل میمن
سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایک وقت تھا جب کراچی دبئی سے آگے تھا اور پاکستان بننے سے پہلے یہاں ٹرام چلتی تھی، لیکن بعد میں شہر کو منصوبہ بندی کے تحت الطاف حسین نامی شخص کے حوالے کر دیا گیا جس سے یہاں ہیروئن کلچر، بھتہ کلچر اور بوری بند لاشوں کا دور آیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پورے ملک میں تقاریب منعقد کئے جا رہے ہیں، یوم تاسیس کے موقع پر پاکستان بھر میں پیپلز پارٹی کے کارکنان کی جانب سے تقاریب کے موقع پر کیک کاٹے جائیں گے۔ مرکزی تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول...
وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ایک ایسی کیپٹل مارکیٹ تشکیل دینے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے جو نہ صرف مستحکم اور متحرک ہو بلکہ سرمایہ کاروں کے لیے زیادہ جامع اور پُرکشش بھی ہو۔ ان کے مطابق مضبوط کیپٹل مارکیٹ ہی وہ بنیاد ہے جو معاشی وسعت، سرمایہ کاری میں اضافے اور جاری اسٹرکچرل اصلاحات کو حقیقی معنوں میں تقویت دے سکتی ہے۔ فنانس ڈویژن میں ہونے والے کیپٹل مارکیٹ ڈیولپمنٹ کونسل (سی ایم ڈی سی) کے افتتاحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کے فروغ کے لیے تیار کیے گئے روڈ میپ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک،...
معین علی نے ابوظہبی ٹی10 کے وکٹ اور سہولیات کو بہترین قرار دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز ابوظہبی: عجمان ٹائٹنز کے کپتان معین علی نے ابوظہبی ٹی10 کے ایلیمینیٹر مقابلے سے پہلے کہا ہے کہ فائنل فائنل ہوتا ہے، ہم کسی کا بھی مقابلہ کریں گے۔معین علی نے کہا کہ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کرکٹ پیش کی ہے اور گزشتہ میچ میں یو اے ای بلز کے خلاف بھی شاندار کارکردگی دکھائی، اگرچہ بلز نے تین وکٹوں سے فتح حاصل کر کے پلے آف میں جگہ پکی کر لی۔انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی نے ٹورنامنٹ میں 197 رنز 262.66 کی دھواں دار اسٹرائیک ریٹ سے بنائے اور 17 چھکوں کے ساتھ چھکوں...
آن لائن خریداری کی دنیا میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) شاپنگ اسسٹنٹس پہلے سے کہیں زیادہ عام ہو چکے ہیں۔ حال ہی میں تین بڑے اے آئی ٹولز گوگل جیمینی، چیٹ جی پی ٹی اور پرپلیکسٹی کو ایک ہی کام کے لیے پرکھا گیا۔ جب ان تینیوں اے آئی ٹولز سے پوچھا گیا کہ 800 ڈالر سے کم قیمت والے معیاری لیپ ٹاپ تلاش کرو تو تینیوں پلیٹ فارمز کی جانب سے مختلف نتائج سامنے آئے۔ چیٹ جی پی ٹی کا شاپنگ ریسرچ موڈ ایک رہنمائی کرنے والے خریداری اسسٹنٹ کی طرح کام کرتا ہے۔ جب اے آئی ٹول سے 800 ڈالر سے کم قیمت والے لیپ ٹاپ پوچھے گئے تو اس نے فوراً چند سوالات پیش کیے جن میں...
ویمنز بگ بیش لیگ میں بارش نے سڈنی تھنڈرز کو یقینی فتح سے محروم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سڈنی تھنڈرز کو اس وقت غیر معمولی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب امپائرز نے ہلکی بارش کے باوجود اچانک کھیل روک کر ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ میچ کو بارش کے باعث پہلے ہی فی اننگز پانچ اوورز تک محدود کردیا گیا تھا اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے سڈنی تھنڈرز کو 46 رنز کا ہدف دیا تھا۔ فوبے لچفیلڈ نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 15 گیندوں پر 38 بناکر ٹیم کو 2.5 اوورز میں 43 رنز تک پہنچادیا تھا جب امپائرز نے متنازع فیصلہ کیا۔ اگرچہ ہلکی بارش کچھ دیر سے جاری تھی لیکن اس دوران کھیل بھی جاری تھا، محض...
آئین ریاست پر یہ ذمہ داری عائد کرتا ہےکہ وہ ہر شہری کےحقِ زندگی کا تحفظ کرے اور حراستی تشدد اور قتل کو روکے: سپریم کورٹ
---فائل فوٹو سپریم کورٹ نے پولیس کی زیرِ حراست ملزمان پر تشدد اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔زیرِ حراست ملزمان پر تشدد اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف 7 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس جمال خان مندوخیل نے تحریر کیا ہے۔سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ تشدد، غیرانسانی یا توہین آمیز سلوک، جن میں ذاتی وقار کی پامالی شامل ہو، کسی بھی صورتِحال میں جائز نہیں، بعض اوقات پولیس کی جانب سے تشدد ماورائے عدالت قتل کا باعث بنتا ہے کیونکہ پولیس عملی طور پر استثنیٰ کے مفروضے کے تحت مبینہ مجرم کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے یہ طریقہ اختیار کرتی ہے۔ پولیس حراست میں ایک اور شہری کی ہلاکت،...
ویب ڈیسک: چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تنخواہ دار طبقے کو ٹیکسوں میں ریلیف پر کام شروع کر دیا ہے۔ پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار سے خطاب کے دوران راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ وزیراعظم نےبڑی کمپنیوں پر عائد سپر ٹیکس میں کمی کی بھی ہدایت دی ہے جس پر عملدرآمد کے لیے حکومتی سطح پر مشاورت شروع ہو چکی ہے۔ طیاروں کے سافٹ ویئر میں سنگین خرابی، عالمی پروازیں معطل راشد محمود لنگڑیال کا کہنا تھا ملک میں ٹیکس دینے والوں کی تعداد جتنی بڑھے گی، ٹیکس ریٹ اتنا ہی کم کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی...
لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے نئے پراپرٹی آرڈیننس کے تحت دو دن میں 1005 زمینوں کے کیس نمٹا کر ریکارڈ بنا دیا۔ وزیراعلیٰ آفس کے مطابق ’’جس کی ملکیت، اسی کا قبضہ‘‘ کے اصول کے تحت برسوں سے عدالتوں کے چکر کاٹنے والے ایک ہزار سے زائد خاندانوں کو 48 گھنٹوں میں اُن کی زمینوں کا حق واپس مل گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی سربراہی میں نئے پراپرٹی آرڈیننس کے موثر نفاذ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ ریونیو حکام نے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ دو روز میں 1005 کیسز نمٹائے گئے جو پنجاب حکومت کی کارکردگی کا نیا سنگِ میل ہے۔ مریم نواز شریف نے اجلاس میں کہا کہ زمینوں سے...
سپریم کورٹ نے بغیر قانونی طریقہ کار کے گرفتاری اور تشدد مجرمانہ عمل قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) پولیس کی جانب سے شہریوں کو حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نےبغیرقانونی طریقہ کارکےگرفتاری اور تشدد مجرمانہ عمل قراردیدیا،ڈیرہ غازی خان کے تین پولیس کانسٹیبلز کی نوکری سےبرخاست کرنےکےخلاف اپیل مستردکردی گئی،جسٹس جمال مندوخیل نےڈیرہ غازی خان کےتین پولیس کانسٹیبلزکی اپیل پر فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلےمیں قراردیا کہ انسان کی عزت نفس،گھرکی پرائیویسی اورآئین کےتحت بنیادی حقوق کی پامالی کسی صورت قابل قبول نہیں،آئین کا آرٹیکل 14 شہریوں کےوقاراور انکی نجی آزادی کےتحفظ کو یقینی بناتا...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک )پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارتی عسکری قیادت کے حالیہ دعوؤں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں خود فریبی کی سوچ رکھنے والی قیادت کی اجارہ داری قائم ہو چکی ہے۔ پاکستان کے خلاف جعلی بیانیہ اور بیرونی پراپیگنڈا ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی ایک منظم کوشش ہے۔ ہندوستانی قیادت کی خود فریبی، افغان صورتحال، سوشل میڈیا پراپیگنڈا اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے حوالے سے اہم پریس بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ بھارتی آرمی چیف کے اس بیان کو ’’خود فریبی‘‘ قرار دیا جس میں کہا گیا تھا کہ ’’آپریشن سندور‘‘ کے دوران بھارت نے ایک “ٹریلر” دکھایا تھا۔ ترجمان کے...
وائٹ ہاؤس فائرنگ کے افغان ملزم کو سیاسی پناہ کس نے دی؟ اہم انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن (شاہ خالد) وائٹ ہاؤس فائرنگ کا واقعہ سیاسی تنازعہ بن گیا، افغان ملزم رحمان اللہ لکنوال کو ٹرمپ دور میں سیاسی پناہ دی گئی جبکہ امریکی صدر نے واقعہ کی وجہ بائیڈن دور کی امیگریشن پالیسی کو قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین امریکا آکر مشکلات پیدا کرتے ہیں انہوں نے پناہ گزینوں کے مقدمات کا وسیع پیمانے پر ازسر نو جائزہ لینے کا حکم دیا ہے۔ تاہم سرکاری ریکارڈ کے مطابق ملزم کو رواں سال سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے ہی پناہ دی تھی۔ رپورٹ...
—فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ میں 9 مئی کے مقدمات میں اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کی 10 سال کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کےلیے مقرر کر دی گئی۔رجسٹرار آفس لاہور ہائی کورٹ نے اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کی اپیلوں کو سماعت کےلیے مقرر کردیا ہے۔جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 4 دسمبر کو اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ 9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد و دیگر رہنماؤں کو 10، 10 سال قیدلاہورمیں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی سمیت 6 ملزمان کو بری کر دیا۔ عدالت نے پراسیکیوشن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت متحرک، مستحکم اور جامع کیپٹل مارکیٹ کے قیام کے لیے پْرعزم ہے۔ ان کے بقول جاری اسٹرکچرل اصلاحات نے کیپٹل مارکیٹ کی کارکردگی بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔وزیرِ خزانہ کی زیرِ صدارت وزارت خزانہ میں کیپٹل مارکیٹ ڈیولپمنٹ کونسل (سی ایم ڈی سی) کے افتتاحی اجلاس میں پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کو مضبوط اور وسعت دینے سے متعلق روڈ میپ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن، پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سی ڈی سی، این سی سی پی ایل، پاکستان بزنس کونسل اور وزارتِ خزانہ کے نمائندوں نے شرکت کیں۔اجلاس...
بچے سردیوں میں اپنی پسند کے گرم کپڑے اور جیکٹ پہن سکیں گے اور اسکول انتظامیہ بچوں کو مخصوص گرم لباس پہننے پر مجبور نہیں کرے گی، خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کو موسم سرما میں مخصوص رنگ، ڈیزائن کے سوئیٹر یا جیکٹ پہننے کی پابندی سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کا تمام نجی اسکولوں کو ہدایت نامہ جاری کیا، جس میں صوبہ کے تمام نجی اسکولوں کو موسم سرما میں مخصوص کلر یا ڈیزائن کی جیکٹ پہننے کی پابندی سے روکا گیا ہے۔ ڈائریکٹر پرائیوٹ انسٹیٹیوشن سندھ رفیعہ جاوید نے کہا کہ نوٹیفکیشن کے بعد بچے سردیوں میں اپنی پسند کے...
تقریب کے مہمان خصوصی سربراہ اُمت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی تھے، تقریب میں سی ای او پاکستان میڈیکس فائونڈیشن ڈاکٹر عاصم سرانی، سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان یافث نوید ہاشمی، علامہ سید مجاہد عباس گردیزی، صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین انجینئر سخاوت علی سیال اور دیگر تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میڈیکس فائونڈیشن کے زیراہتمام سیلاب کے دوران متاثرین کی مدد کرنے والے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ملتان ٹی ہائوس میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی سربراہ اُمت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی تھے، تقریب میں سی ای او پاکستان میڈیکس فائونڈیشن ڈاکٹر عاصم سرانی، سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان یافث نوید ہاشمی، علامہ سید مجاہد...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)خود کو سینیٹر نیاز احمد ظاہر کرکے اصل سینیٹر نیاز احمد کے دوست سے رقم ہتھیانے والے نوسر باز کو گرفتار کرکے پیکا ایکٹ اور فراڈ و دھوکا دہی کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ این سی سی آئی اے حکام کے مطابق سینیٹر نیاز احمد کی شکایت پر این سی سی آئی اے کے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد نے انکوائری کی تو انکشاف ہوا کہ صوابی سے تعلق رکھنے والے ملزم عبداللہ اقرار نے خود کو سینیٹر نیاز احمد ظاہر کیا اور واٹس ایپ کے ذریعے ان کے دوست سراج الدین سے رابطہ کرکے گمراہ کن و بے بنیاد معلومات فراہم کرکے دھوکے سے 30 ہزار روپے کی رقم ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں...
اسلام آباد: خود کو سینیٹر نیاز احمد ظاہر کرکے اصل سینیٹر نیاز احمد کے دوست سے رقم ہتھیانے والے نوسر باز کو گرفتار کرکے پیکا ایکٹ اور فراڈ و دھوکا دہی کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ این سی سی آئی اے حکام کے مطابق سینیٹر نیاز احمد کی شکایت پر این سی سی آئی اے کے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد نے انکوائری کی تو انکشاف ہوا کہ صوابی سے تعلق رکھنے والے ملزم عبداللہ اقرار نے خود کو سینیٹر نیاز احمد ظاہر کیا اور واٹس ایپ کے ذریعے ان کے دوست سراج الدین سے رابطہ کرکے گمراہ کن و بے بنیاد معلومات فراہم کرکے دھوکے سے 30 ہزار روپے کی رقم ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں حاصل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت کو بانی پاکستان تحریک انصاف سے کوئی خوف نہیں، تاہم جیل میں ملاقات اور اس کے بعد سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے قانون کی پابندی لازم ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جانی چاہئے، مگر ساتھ ہی یہ بھی ضروری ہے کہ طویل ملاقاتوں کے بعد گھنٹوں پر مشتمل پریس کانفرنسیں نہ کی جائیں اور نہ ہی جلاؤ گھیراؤ یا اسلام آباد کی جانب مارچ جیسے بیانات دیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی قانون اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں عوامی مسائل پس منظر میں جا چکے ہیں اور عملی طور پر ٹک ٹاک حکومت قائم ہے، جہاں حکمران وقت کو سیاسی نعروں اور دھرنوں میں ضائع کر رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کی توجہ امن و امان کی بہتری پر نہیں بلکہ اڈیالہ جیل کے چکر لگانے پر مرکوز ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ صوبائی حکومت اپنی بنیادی ذمہ داریوں سے غافل ہوچکی ہے، صوبے کی عوام مہنگائی، بے روزگاری اور سیکیورٹی چیلنجز سے دوچار ہیں جبکہ حکومت سیاسی تماشوں میں...
جیل قانون کے مطابق سپیریئر قیدی کو سیاسی ملاقاتوں کی اجازت نہیں، بیرسٹر عقیل ملک WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ جیل مینوئل کے رول 265 میں لکھا ہے کہ سپریئر قیدی کو سیاسی ملاقاتوں کی اجازت نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے جو پروپیگنڈا کیا جارہا ہے وہ مس انفارمیشن ہے، عمران خان کی صحت سے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، طارق فضل اور سپرنٹنڈنٹ جیل نے بھی کہا ان کی صحت ٹھیک ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کراونے کا اختیار جیل مینوئل کے مطابق سپرنٹنڈنٹ...
قرارداد میں کہا گیا کہ بھارتی وزیر دفاع کا سندھ کے مستقبل میں بھارت کا حصہ بننے سے متعلق بیان ہرزہ سرائی ہے، پاکستان کے عوام ہر اختلاف سے بالاتر ہو کر ملک کی ایک ایک انچ کے دفاع کا عزم رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر و اپوزیشن لیڈر کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) سیف الدین ایڈووکیٹ نے سٹی کونسل میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے پاکستان کے صوبہ سندھ سے متعلق بیان کے خلاف قرارداد جمع کرا دی، جس میں بھارتی وزیر دفاع کے اس بیان کی شدید مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کا سندھ کے مستقبل میں بھارت کا حصہ بننے سے متعلق بیان ہرزہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی :جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر اور کے ایم سی سٹی کونسل میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے سندھ سے متعلق اشتعال انگیز و متنازع بیان کے خلاف سٹی کونسل میں باضابطہ قرارداد جمع کرادی ہے، قرارداد میں بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو کھلی ہرزہ سرائی، دریدہ دہنی اور پاکستان کی علاقائی خودمختاری پر حملہ قرار دیا گیا ہے۔سیف الدین ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ بھارت کی موجودہ سیاسی قیادت خطے میں امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے اور تازہ بیان اس جارحانہ ذہنیت کی عملی مثال ہے،پاکستان کا ہر شہری سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر وطنِ عزیز...
شمالی کوریا نے ابتدائی جماعت سے بچوں کے لیے روسی زبان کو لازمی مضمون قرار دیا ہے، جب کہ دونوں ممالک مغربی دنیا سے دوری کے باوجود تعلقات کو مضبوط کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:2040 تک شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار 400 سے تجاوز کر سکتے ہیں، ماہر کی پیشگوئی روس کے وزیر قدرتی وسائل اور ماحولیات الیگزینڈر کوزلوف کا کہنا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ شمالی کوریا کے اسکولوں میں چوتھی جماعت سے روسی زبان لازمی طور پر پڑھائی جا رہی ہے۔ کوزلوف کے مطابق روسی زبان شمالی کوریا میں سب سے مقبول غیر ملکی زبانوں میں شامل ہے، اور تقریباً 600 طلبہ اس وقت اس کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ پچھلے تعلیمی سال میں 96...
ڈی جی پی آر کے مطابق اتحادیوں نے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی استحکام کیلیے مشترکہ طور پر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت کی تمام اتحادی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت اور اراکین اسمبلی کی بڑی بیٹھک آج وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔ جس میں اہم سیاسی و حکومتی امور پر تفصیلی غور و فکر کیا گیا۔ اجلاس میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی اور ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ نے خصوصی شرکت کی، جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سلیم خان کھوسہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سردار عمر گورگیج، بلوچستان عوامی پارٹی کے...
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت متحرک، مستحکم اور جامع کیپٹل مارکیٹ کے قیام کے لیے پُرعزم ہے جو معاشی توسیع کے لیے فنانسنگ، سرمایہ کاروں کی شمولیت میں اضافے اور جاری اسٹرکچرل اصلاحات کو تقویت دینے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔ وزیرِ خزانہ کی زیرِ صدارت فنانس ڈویژن میں کیپٹل مارکیٹ ڈیولپمنٹ کونسل (سی ایم ڈی سی) کے افتتاحی اجلاس میں پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کو مضبوط اور وسعت دینے سے متعلق روڈ میپ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن، پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سی ڈی سی، این سی سی پی ایل، پاکستان بزنس کونسل اور...
سعودی عرب اور امارات کی جانب سے عراق کے سنی بلاک کے اتحاد کے لیے بننے والی "قومی سیاسی کونسل" سے عدم توجہی
رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں ترکی کے سفیر انیل بورا اینان نے الحلبوسی، خنجر اور سامرائی کے ساتھ خفیہ ملاقاتیں کیں تاکہ اختلافات ختم کیے جائیں اور رابطے بحال ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ عالمِ عرب کے مرکزی دھارے کے میڈیا نے انتخابات کے بعد عراق کے سنی سیاسی بلاک میں اتحاد پیدا کرنے کے مقصد سے تشکیل دی گئی "قومی سیاسی کونسل" کا گرمجوشی سے استقبال نہیں کیا۔ اس کی اہم وجہ اس کونسل کی تشکیل میں ترکی کے کردار کو سمجھا جا رہا ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے بین الاقوامی شعبے کے مطابق، عراق کے پانچ بڑے سنی جماعتوں اور دھڑوں نے پارلیمانی انتخابات کے بعد سیاسی مذاکرات کے مرحلے میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے "قومی سیاسی...
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سابق صدر پاکستان عارف علوی کے بیٹے اواب علوی اور آفتاب جہانگیر کے نام پی این آئی ایل میں دوبارہ شامل کرنے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ درخواست گزاروں نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عدالت نے پہلے ہی ان دونوں کے نام پی این آئی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر عمل بھی ہوا، لیکن عدالتی حکم پر نام نکالنے کے صرف دو گھنٹے بعد دوبارہ انہیں اسی فہرست میں شامل کر دیا گیا۔ درخواست گزاروں کے مطابق یہ اقدام عدالتی حکم کی صریح خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد وفاقی حکومت...
صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں امریکا میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے تمام فوائد و سبسڈیز ختم کرنے کا اعلان کردیا - فائل فوٹو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تیسری دنیا کے تمام ممالک سے ہجرت کو مستقل طور پر روک دوں گا تاکہ امریکی نظام کو مکمل طور پر بحال کیا جا سکے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں امریکا میں مقیم غیر ملکی افراد کے لیے تمام وفاقی فوائد اور سبسڈیز کو بھی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل ایک افغان شہری نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے فوجیوں پرفائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) میں گریڈ 18 کے 29 افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نیب میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں، ترقی پانے والے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ایڈیشنل ڈائریکٹر بنا دیا گیا ہے۔ ترقی پانے والے افسران ملتان، پشاور اور لاہور سمیت دیگر بیوروز میں تعینات ہوں گے، گریڈ 20 میں تعینات عارضی ڈائریکٹرز کو بھی ریگولر کر دیا گیا ہے۔ مزید :
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251128-01-19 اسلام آ باد ( مانیٹر نگ ڈ یسک) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے دورکی تباہی کے ذمہ دار خود انجام کو پہنچیں گے، ہماری ترجیحات اس وقت ملک سنبھالنا ہے۔رانا ثنا اللہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تباہی کے ذمہ دار بانی پی ٹی آئی اوروہ لوگ ہیں جو 2018 میں انہیں اقتدارمیں لائے، عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد جو 4 سال گزرے ان ہی میں تباہی ہوئی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا کہ بہت کوششوں کے باوجود وہ 4 سالہ تباہی ختم نہیں ہورہی، اس ساری تباہی کی ذمہ دار...
علی تاج نے کہا کہ گورنر کے اعتراف کے بعد وہ تمام سیاسی، انتظامی اور پسِ پردہ کردار بالخصوص امجد ایڈووکیٹ اورُ حفیظ الرحمن جو اس افسوسناک فیصلے، اس غیرقانونی مداخلت اور عوامی مینڈیٹ کی توہین میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ شریک رہے، انہیں خالد خورشید سے سرِعام معافی مانگنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنما و سابق ترجمان وزیر اعلیٰ علی تاج نے ایک بیان میں خالد خورشید حکومت کے گرائے جانے کے بارے میں گورنر سید مہدی شاہ کے بیان پر اہم ردعمل میں کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کی حکومت گرانے سے متعلق گورنر مہدی شاہ کے حالیہ بیان نے اس پورے عمل کی حقیقت بے نقاب کر دی ہے۔ اس اعتراف کے بعد وہ...
وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے معاملے کو سیاسی چال کے طور پر استعمال کررہی ہے کیوں کہ پی ٹی آئی کی تمام تحریکیں اور دعوے ناکام ہوچکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے پاس جیل میں 6 بڑی بیرکس ہیں، طلال چوہدری نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی 26 نومبر کو کوئی سیاسی شو کرنے میں ناکام رہی، کہا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ بدلے گا تو نیا وزیراعلیٰ ایسی تحریک چلائے گا کہ بانی پی ٹی آئی فوری رہا ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مشترکہ اپوزیشن بنائی، جوائنٹ اپوزیشن بھی...
مزاحمت اپنے ہتھیاروں کے ساتھ علاقائی معادلات میں داخل ہو چکی ہے اور اس طاقت کے عنصر کو برقرار رکھے گی، نجباء تحریک
الموسوی نے جاپانی اخبار ’’آساہی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے زور دیا کہ آج مزاحمت کی تمام توانائیوں، خاص طور پر ہتھیاروں کا تحفظ پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی مزاحمتی تحریک النجباء کے ترجمان نے زور دیا ہے کہ مزاحمت اپنے ہتھیاروں کے ذریعے علاقائی معادلات میں شامل ہو چکی ہے اور اس طاقت کے عنصر کو محفوظ رکھے گی۔تسنیم نیوز ایجنسی کے بین الاقوامی شعبے کے مطابق، النجباء کے میڈیا ترجمان حسین الموسوی نے کہا کہ ’’طوفان الاقصی‘‘ کے تجربے نے اس یقین کو مزید مضبوط کیا کہ ہمیں خطے کی سیاسی و میدانی معادلات کی تشکیل میں مضبوط کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس بنا پر کوئی وجہ نہیں کہ ہم...
سندھ اسمبلی نے بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے صوبہ سندھ کے حوالے سے دیے گئے متنازعہ اور خیالی بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی۔ یہ بھی پڑھیں: دادو اور جامشورو میں بھارتی وزیرِ دفاع کے بیان کے خلاف احتجاجی ریلیاں صوبائی اسمبلی نے کہا کہ یہ تاریخ کو مسخ کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔ یاد رہے کہ اتوار کو راجناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ تہذیبی طور پر سندھ ہمیشہ بھارت کا حصہ رہے گا اور کل کو سندھ دوبارہ بھارت میں شامل ہو سکتا ہے۔ اس بیان پر پاکستان کے دفتر خارجہ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے خطرناک نظریاتی موقف اور ہندوستانی ہندو قوم پرستی کے پھیلاؤ کی علامت...
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے کالعدم مذہبی جماعت کے 181 کارکنان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کالعدم مذہبی جماعت کے کارکنان کی مختلف مقدمات میں گرفتاری کے معاملے میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیسز پر سماعت کی۔ جج نے کالعدم مذہبی جماعت کے 181 کارکنان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ کالعدم مذہبی جماعت کے کارکنان کی 10 10 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانتیں منظور کی گئیں، ان کے خلاف 3 سے زائد تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت پر 5300 ارب روپے کی کرپشن کا الزام لگادیا.انجینئرنگ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ یہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے جس سے باہر فلیٹس اور جزیرے خریدے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ این ایف سی اجلاس میں ضم اضلاع کے فنڈز صوبے کو دینے کا معاملہ اٹھائیں گے، فاٹا انضمام کے بعد این ایف سی میں ہمارا حصہ 19 فیصد بنتا ہے، 7 سال سے 350 ارب روپے سالانہ حصہ نہیں مل رہا۔دوسری جانب سہیل آفریدی کی زیر صدارت پشاور کے پارلیمنٹیرینز کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے پشاور کی ترقی کے لیے 100 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر گرینڈ میٹنگ بلانے کا...
پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے کہا کہ 26 نومبر کے شہدا کی عظیم قربانیاں تحریک انصاف کی جدوجہد کی بنیاد ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کے پرامن کارکنوں پر مسلسل ریاستی تشدد تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، جسے کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان کی 843 دن سے جاری غیر قانونی اور غیر آئینی قید انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے مقبول ترین اور عظیم لیڈر کو مکمل تنہائی میں رکھنا بدترین سیاسی انتقام ہے، جبکہ ان سے ملاقاتوں کو روکنا آئین، قانون اور عدالتی احکامات کی...
وزارت بین الصوبائی رابطہ امور نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے از خود انتخابات کرانے کا دعویٰ مستردکردیا۔ تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی ہدایت پر پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ہاکی فیڈریشن کے انتخابات از خود کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات تین ممبران پر مشتمل ایک آزاد الیکشن کمیشن کی نگرانی میں کرائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن چیئرمین سمیت دو ممبران پی ایس بی ایک ممبر پی ایچ ایف نامزد کرے گا۔ ایف آئی ایچ، اے ایچ ایف سے انتخابی عمل کی نگرانی کی درخواست کی جائے گی۔ پی ایچ ایف کی طرف سے قائمہ کمیٹی کے سامنے جمع کرائی گئی کلبوں کی فہرست کی جانچ پڑتال ایک اسکروٹنی...
اسلام آباد – پی ٹی آئی کارکن بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو نے سوشل میڈیا پر 26 نومبر کے احتجاج اور بشریٰ بی بی کے تجربات سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔ مریم وٹو نے لکھا کہ بشریٰ بی بی نے اپنے شوہر عمران خان کی ہدایات کے مطابق میدان نہیں چھوڑا، حالانکہ اس دوران ان کی جان کو شدید خطرہ تھا۔ ان کے مطابق بشریٰ بی بی اسلام آباد پہنچنے کے بعد واپس جانے سے انکار کر گئیں کیونکہ یہ اقدام عمران خان کی ہدایات کی خلاف ورزی ہوتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اُس رات بشریٰ بی بی کو فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا، لیکن وہ کارکنوں کے ساتھ موجود رہیں، جبکہ کئی دیگر رہنما...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے 5 ہزار 300 ارب روپے کی کرپشن کی ہے، اور ان میں سے کوئی بھی رقم اپنے ذاتی وسائل سے نہیں آئی، بلکہ یہ عوام کے ٹیکس کے پیسے ہیں۔ ان کے مطابق یہ رقم اب بیرون ملک جزیرے خریدنے میں خرچ کی جا رہی ہے، اور عوام کو اپنے حکمرانوں سے اس بارے میں جواب طلب کرنا چاہیے۔ یہ بیان انہوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں جاب فیئر 2025 کے دوران دیا، جہاں وہ مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس پروگرام کے ذریعے دو ہزار اسٹوڈنٹس باضابطہ ایمپلائز کے طور پر رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے...
وفاقی آئینی عدالت نے گندم کوٹہ سے متعلق کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پالیسی سازی ایگزیکٹو کی ذمہ داری ہے، نہ کہ عدلیہ کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سندھ حکومت کی اپیل پر سماعت کی۔ سندھ حکومت نے 31 مئی 2023 کے سندھ ہائی کورٹ، سکھر بینچ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ، سبطین محمود، نے عدالت کو بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ کی طرف سے دی گئی گائیڈ لائنز آئین کے مطابق نہیں تھیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور دگل نے بھی عدالت کو آگاہ کیا کہ پالیسی بنانے کا اختیار ایگزیکٹو...
متنازع ٹویٹس کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی جانب سے پیش ہونے والا نیا اسٹیٹ کونسل عدالت میں سامنے آگیا، جس پر ایمان مزاری نے فوری اعتراض اٹھا دیا۔ سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے کی۔ سماعت کے دوران ایمان مزاری نے نئے اسٹیٹ کونسل کی تقرری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا: “یہ کون ہیں؟ کب تعینات ہوئے؟ کس نے تعینات کیا؟ پرانے اسٹیٹ کونسل نے جو اہم بات عدالت کے سامنے رکھی تھی، وہ کہاں ہیں؟” انہوں نے مزید کہا کہ:کیا عدالت نے پتا کیا کہ وہ زندہ بھی ہیں؟ ہمیں اچھی طرح معلوم ہے یہ سب کہاں سے ہورہا ہے۔ نئے اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ انہیں اسٹیٹ کونسل مقرر کیا...
سابق وزیر اعظم اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی خواہر نسبتی(سالی) مریم ریاض وٹو نے 26 نومبر کے واقعات کے سلسلے میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ عمران خان سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر کی ہدایت پر طویل سفر کرکے اسلام آباد پہنچیں اور شدید خطرات کے باوجود پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا۔ مریم ریاض وٹو نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ بشریٰ عمران خان تقریباً 2 روز کے مسلسل سفر کے بعد دارالحکومت پہنچیں اور وہاں موجود کارکنوں کے ساتھ رہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ رات کے وقت انہیں 2 مرتبہ فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ دیگر رہنماؤں کی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مسائل حل کیلئے ہر کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ ایران اور پاکستان کا باہمی تعاون درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ دونوں ممالک کا مشترکہ عزم ہے کہ خطے سے دہشتگرد گروہوں کا خاتمہ کیا جائے۔ پاکستان نے دہشتگرد گروہوں کیخلاف اقدامات کیلئے موثر میکنزم بنایا ہے۔ دہشتگردی خطے کے امن اور استحکام کیلئے بڑا چینلج ہے۔ مشترکہ کوششیں خطے میں قیام امن کیلئے ضروری ہیں۔ دریں اثناء ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے عوام کو اپنا سلام پیش کرتے ہیں۔...
مفتی عبدالقوی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے سے نکاح کے متعلق حیران کن دعویٰ کیا ہے۔ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدلقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کی جانب سے دو سے چار ماہ میں مفتی صاحب کے لیے پیغامِ نکاح آجائے گا۔ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ مسلمان کرنے کے بعد ایشوریا رائے کا ایسا خوبصورت نام رکھیں گے کہ مزہ آجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایشوریا رائے عائشہ رائے بن جائے گی۔ میزبان نے پوڈ کاسٹ میں مفتی عبدالقوی سے نکاح اور طلاق کے بارے میں بھی سوالات کیے جن پر...
ویب ڈیسک : بحرین کے بادشاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو آرڈرآف بحرین (فرسٹ کلاس) کے اعزاز سے نواز دیا وزیراعظم شہباز شریف کی بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں برادرممالک کے درمیان مضبوط اور تاریخی شراکت داری پرگفتگو ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے پرتپاک استقبال پر حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کا شکریہ ادا کیا۔ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ساتھ بحرین کی دیرینہ خیرسگالی کو سراہا۔ وزیراعظم نے امن، رواداری اور بقائے باہمی کو فروغ دینے میں بحرین کی قیادت کو سراہا۔ بحرین کے بادشاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو آرڈرآف بحرین (فرسٹ کلاس) پیش کیا۔ یہ بحرین کی جانب سے عالمی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برازیلیا: برازیل کی سپریم کورٹ نے منگل کو دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے سابق صدر جائر بولسونارو کو ہدایات دی ہیں کہ وہ ناکام بغاوت کی سازش کے جرم میں سنائی گئی 27 سالہ سزا کا اطلاق شروع کریں، کیونکہ عدالت نے تمام اپیلیں خارج کر دی ہیں۔برازیل میں دائیں بازو کو متحرک اور ملک کی سیاست کو بدل دینے والے سابق بے باک فوجی کپتان ایک متنازعہ کیریئر کے اختتام پر پولیس ہیڈکوارٹر کے ایک چھوٹے کمرے میں قید ہیں، جس میں ٹی وی، منی فرج اور ایئر کنڈیشن موجود ہے۔70 سالہ بولسونارو کو ستمبر میں 2022 کے انتخابات کے بعد لوئز اناسیو لولا دا سلوا کو صدر بننے سے روکنے کی سازش کے الزام میں...
بھارت کو ہم گراؤنڈ پر کلین سوئپ کے بعد جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما دنیائے کرکٹ میں ایک اعزاز پانے والے دوسرے کپتان بن گئے۔ گوہاٹی ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جنوبی افریقا نے بھارت کو 408 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز 0-2 سے اپنے نام کی۔ اس تاریخی کامیابی کے ساتھ پروٹیز نے 25 سال بعد بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔ بھارتی ٹیم کو دوسری اننگز میں 549 رنز کا ہدف ملا لیکن جنوبی افریقی بولرز کی شاندار کارکردگی کے سامنے پوری بھارتی ٹیم صرف 140 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ اس تاریخی کامیابی نے جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما کو بھی ایک...
جے یو آئی کے مرکزی رہنما فرخ کھوکھر کو پولیس نے حراست میں لے لیا، گرفتاری کے کچھ دیر بعد رہا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پولیس نے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما فرخ کھوکھر کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما فرخ کھوکھر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ذرائع نے بتایا کہ فرخ کھوکھر کو ناکہ زیرو پوائنٹ سے تھانہ آبپارہ منتقل کیا گیا ہے۔بعد ازاں ذرائع نے فرخ کھوکھر کو پولیس حراست میں رکھنے کے معاملے پر کہا کہ اسلحہ لائسنس کی تصدیق کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا...
وزیراعظم کو بحرین کے سب سے اعلی اعزاز سے نواز دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی الخلیفہ سے ملاقات کی، بادشاہ نے انہیں آرڈر آف بحرین (فرسٹ کلاس)سے نواز دیا، یہ بحرین کی جانب سے عالمی سربراہان کو دیا جانے والا سب سے بڑا اعزاز ہے۔وزیراعظم نے بحرین کے بادشاہ عزت مآب حمد بن عیسی الخلیفہ سے ملاقات کی اور دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط اور تاریخی شراکت داری پر گفتگو کی۔ وزیراعظم نے پرتپاک استقبال پر عزت مآب حمد بن عیسی الخلیفہ کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ بحرین کی دیرینہ خیر سگالی کو سراہا۔ انہوں نے امن، رواداری اور بقائے باہمی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں۔صوابی میں تقریب سے خطاب میں اسد قیصر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے مطابق 3 سالوں میں 5300 ارب روپے کی کرپشن ہوئی، نیب اس کرپشن کی آزادانہ تحقیقات کرائے۔ انہوں نے کہا کہ بیروزگاری کی شرح 7 اعشاریہ1 فیصد تک پہنچ گئی ہے، حکومت کی معاشی پالیسیاں مکمل ناکام ہوچکی ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے الزام لگایا کہ ہری پور کے ضمنی الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ذیابطیس کے بڑھتے کیسز اور ڈائیبیٹک فٹ سے پاؤں کٹنے کے واقعات کی روک تھام کے لیے ڈسکورنگ ڈائبٹیز اور بقائی انسٹیٹیوٹ آف ڈائبٹالوجی اینڈ انڈوکرائنالوجی (BIIDE) کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا۔معاہدے کی تقریب میں ڈائریکٹر بائیڈ ڈاکٹر زاہد میاں، ڈاکٹر سیف الحق، ڈسکورنگ ڈائبٹیز کے عبدالصمد اور محمد محسن جبکہ بائیونکس کے انس ریاض شریک ہوئے۔ڈاکٹر زاہد میاں نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ذیابطیس تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ملک میں اس وقت ساڑھے تین کروڑ افراد اس مرض میں مبتلا ہیں، جن میں سے 25 سے 30 فیصد کو اپنی بیماری کا علم ہی نہیں۔ڈاکٹر زاہد میاں نے بتایا کہ پاکستان میں ساڑھے آٹھ کروڑ افراد ڈس...
نیشنل میوزیم آف کوریا (NMK) نے اعلان کیا ہے کہ 22 نومبر 2025 کو پہلی بار اسلامی تاریخ اور ثقافت کے لیے مستقل گیلری کھولی جائے گی، جو سیول اور دوحہ کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا اہم موقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پیرس: میوزیم سے چوری کے بعد بچ رہنے والے جواہرات بینک آف فرانس منتقل یہ گیلری میوزیم کی تیسری منزل پر ورلڈ آرٹ/ورلڈ کلچر ہال میں واقع ہے اور یہ پہلی بار ہے کہ اسلامی ورثے کو عالمی تہذیبوں کی نمائش میں ایک مستقل اور نمایاں مقام دیا گیا ہے۔ قطر کے میوزیم آف اسلامک آرٹ کے ساتھ تعاون میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ گیلری قطر کے میوزیم آف اسلامک آرٹ کے ساتھ تعاون کا...
جنوبی کوریا کے ایک دفاعی تجزیہ کار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شمالی کوریا آئندہ برسوں میں جوہری صلاحیت میں تیزی سے اضافہ کرتے ہوئے 2040 تک اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد 400 سے زیادہ کر سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:روس، چین اور شمالی کوریا کی مذمت پر مشتمل جی 7 اجلاس کا اعلامیہ جاری کوریئن انسٹی ٹیوٹ فار ڈیفینس اینالسز (KIDA) کے نیوکلیئر سیکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے سربراہ لی سانگ کیو کے مطابق فی الحال شمالی کوریا کے پاس 150 تک جوہری ہتھیار موجود ہیں، جن میں 115 سے 131 یورینیم پر مبنی وارہیڈز اور 15 سے 19 پلوٹونیم بم شامل ہیں۔ یہ تعداد غیر ملکی اداروں کے اندازوں سے دو سے تین گنا زیادہ ہے، جو شمالی...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے جانے کے بعد بہت تباہی ہوئی، ملک کا ستیا ناس کردیا، 2018 سے 22 تک جو ہوا اس کی ذمہ داری ان کے سر ہے۔نو منتخب ارکان اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں لوگوں نے کارکردگی کو ووٹ دیا، نفرت ،فساد اور فتنے کو ضمنی انتخابات میں شکست ہوئی۔نواز شریف نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی پر شہباز شریف اور مریم نواز کو مبارک باد دیتا ہوں، حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ نومنتخب اراکین اسمبلی کو مبارک باد دیتا ہوں، اللّٰہ کے فضل سے جھوٹ، گالم گلوچ، بدتمیزی، بدتہذیبی اور...
(احمد منصور)ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی اردشیر لاریجانی نے آج جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ آرمی چیف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کے لیے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعاون وقت کی ضرورت ہے۔ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا انہوں نے بدلتی ہوئی جیو پولیٹیکل صورتحال کے تناظر میں...
— فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں عمر قید پانے والے ملزم کی سزا کالعدم قرار دے دی۔عدالت نے زیادتی کے ملزم کی عمر قید کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت کی۔سندھ ہائی کورٹ نے ملزم خدا بخش کو ماتحت عدالت سے دی گئی سزا کالعدم قرار دے دی۔ عدالت نے شواہد کی عدم موجودگی پر ملزم کی سزا کالعدم قرار دی۔
فضائی مسافروں کے حقوق کی عالمی تنظیم ’ایئر ہیلپ‘ نے سال 2025 کی دنیا کی بہترین ایئر لائنز کی فہرست جاری کر دی، جس میں قطر ایئر ویز نے پانچ سال بعد ایک مرتبہ پھر پہلا نمبر حاصل کر لیا ہے۔ ایئر ہیلپ کے مطابق درجہ بندی کا فیصلہ تین بنیادی عوامل وقت کی پابندی، صارفین کی رائے اور کلیم پروسیسنگ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، اور ہر ایئر لائن کو 10 میں سے اسکور دیا جاتا ہے۔ قطر ایئر ویز نے تینوں کیٹیگریز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دنیا کی بہترین ایئر لائن کا اعزاز اپنے نام کیا۔ اس فہرست میں متحدہ عرب امارات کی اتحاد ایئر ویز دوسرے نمبر پر رہی، جبکہ برطانیہ کی یوجن اٹلانٹک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔...
برازیل کے متنازع سابق صدر جائر بولسونارو کو ملک کی تاریخ میں پہلی بار بغاوت کی سازش اور جمہوری اداروں پر حملے کے الزامات میں 27 سال اور تین ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ سپریم فیڈرل کورٹ کے حکم پر 70 سالہ بولسونارو کو برازیلیا میں فیڈرل پولیس ہیڈکوارٹر کی جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ سابق صدر نے 2022 کے انتخابات کے بعد اقتدار پر قبضے کے لیے فوج کو استعمال کرنے کی کوشش کی، صدارتی محل اور کانگریس پر حملوں کی حوصلہ افزائی کی اور ملکی قومی ورثے کو نقصان پہنچانے میں سہولت کاری کی۔ طویل عرصے تک اپنی رہائش گاہ پر نظر بند رہنے والے...
پاکستان کونسل برائے تحقیقاتِ آبی وسائل (PCRWR) نے اپنی تازہ ترین سہ ماہی رپورٹ میں ملک میں فروخت ہونے والے متعدد منرل واٹر برانڈز کو انسانی صحت کے لیے غیر محفوظ قرار دے دیا ہے۔ جولائی تا ستمبر جاری کردہ تجزیاتی رپورٹ کے مطابق 205 برانڈز میں سے 26 معیار کی مطلوبہ معیار پر پورا نہ اتر سکے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں 26 منرل واٹر برانڈز انسانی صحت کے لیے غیرمحفوظ قرار رپورٹ کے مطابق 17 مختلف برانڈز میں خطرناک جراثیم موجود پائے گئے۔ ان میں اے ٹو زی پیور ڈرنکنگ واٹر، نیو مہران، زلمی، پیور لائف، دیر ڈرنکنگ واٹر، ڈریم پیور، گلف، کرسٹل ایکوا، روحا واٹر، پریمیم ڈرنکنگ واٹر، فریش ایکوا، ایشیا ہیلتھی ڈرنکنگ واٹر، آئس برگ، لاثانی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251126-01-10 لاہور(آن لائن) وفاقی حکومت نے عدالت عظمیٰ کے ججز کی طے شدہ آسامیاں کم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق عدالت عظمیٰ کے ججز کی تعداد 34 سے کم کر کے 19 کئے جانے کا امکان ہے، عدالت عظمیٰ نمبر آف ججز ایکٹ 1997 میں ترمیم کی جائے گی یا پھر صدارتی آرڈیننس کے تحت بھی اسے کم کیا جاسکتا ہے۔اس حوالے سے ممبر جوڈیشل کمیشن احسن بھون کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے عدالت عظمیٰ کے ججز کی طے شدہ آسامیوں کم کرنے کا اقدام قابل تحسین ہے، حکومت کو ججز کی تعداد سے متعلق فوری اقدامات فوری کرنا چاہیے جس سے حکومت پر مالی بوجھ میں بھی کمی ہوگی۔ عدالت عظمیٰ میں...
بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع پلامو میں شراب کے نشے میں دھت شوہر نے 22 سالہ نوجوان بیوی کو زمین پر پٹخ کر قتل کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ پیر کی رات رام گڑھ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع داتم باڑی جھاڑیا علاقے میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 22 سالہ شلپی دیوی اپنے گھر واپس لوٹی تو وہ بھی نشے میں تھی۔ شراب کے نشے میں دھت شوہر اوپیندرا پرہیا کو بیوی کے نشے میں گھر آنے پر غصہ آیا اور وہ بیوی سے جھگڑنے لگا۔ تکرار بڑھنے پر اوپیندرا نے شلپی کو مارنا شروع کر دیا اور اچانک اسے اٹھا کر زور سے زمین پر پٹخ...
پنجاب حکومت نے افسران کی ترقیوں کے بعد تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پنجاب حکومت نے افسران کی ترقیوں کے بعد متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ایڈیشنل سیکرٹری ہیومن رائٹس پنجاب رضوانہ نوید کی گریڈ 20 میں ترقی، رضوانہ نوید کو ترقی دے کر ممبر محکمہ ترقیاتی و منصوبہ بندی بورڈ پنجاب تعینات کر دیا۔ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن فخرالاسلام ڈوگر کا تبادلہ کرکے ڈی جی بہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ڈپٹی ایم ڈی پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن شاہد حسن کلیانی کا تبادلہ کرکے ڈی جی اوقاف پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ممبر سی ایم آئی ٹی سرفراز احمد باجوہ کا تبادلہ کرکے ممبر پنجاب ریونیو اتھارٹی اور...
کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کے زیرِ انتظام کراچی چڑیا گھر میں ایک نہایت خوشگوار اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں 16 نومبر 2025 کو شیرنی نے تین صحت مند بچوں کو جنم دیا۔ اس خبر نے نہ صرف چڑیا گھر کے ماحول میں خوشی کی لہر دوڑائی ہے بلکہ شہر بھر کے شہریوں اور جنگلی حیات سے محبت رکھنے والوں کے لیے بھی یہ ایک انتہائی مسرت بخش لمحہ ہے۔ پیدائش کے فوراً بعد کراچی چڑیا گھر کے ان ہاؤس ویٹرنری ڈاکٹرز نے شیر کے بچوں کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق تینوں شیر کے بچے مکمل طور پر صحت مند، توانا اور بھرپور سرگرمی کا مظاہرہ کر رہے...
قاہرہ میں ہونے والے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق مذاکرات میں حماس کے اسلحہ پھینکنے کے معاملے پر قابلِ ذکر پیش رفت ہوئی ہے۔ اس بات کا دعویٰ روس کے ایک نیوز چینل نے اپنی خصوصی رپورٹ میں ایک باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کیا۔ قاہرہ میں جاری تازہ مذاکرات میں حماس کی قیادت محمد درویش کر رہے ہیں جبکہ وفد میں خلیل الحیہ، نزار عوداللہ اور ظاہر جبارین بھی شامل ہیں۔ ان مذاکرات میں حماس کے علاوہ دیگر فلسطینی تنظیموں اسلامی جہاد، پاپولر فرنٹ، ڈیموکریٹک فرنٹ، پاپولر ریزسٹنس کمیٹیز اور فلسطینی نیشنل انیشی ایٹو کے ساتھ بھی اہم مشاورتی اجلاس جاری ہیں۔ ان مذاکرات کا بنیادی مقصد غزہ میں عبوری انتظامی ڈھانچے پر اتفاق کرنا اور ایک آزاد ٹیکنوکریٹ کمیٹی کی...